2025-05-19@22:56:50 GMT
تلاش کی گنتی: 987
«اور سکھ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بھارت بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بوکھلا گیا ہے اور عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے رابطے شروع کردئیے سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے عرب ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے حکام سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرائیں. ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے پاک بھارت تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے تاہم پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینا اس کا حق ہے اور وہ اپنے دفاع میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے ایک اوربزدلانہ اقدام اٹھاتے ہوئے کرتارپور راہداری کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان پر کیے گئے حالیہ بزدلانہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جسے پاکستانی حکام نے اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کرتارپور کوریڈور بدستور کھلا ہے اور پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کی آمدورفت کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ تاہم، بھارتی حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کرتارپور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پراجیکٹ مینجمنٹ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے، اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت پر ترکیہ نے پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک سفیر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا،ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ترکیہ نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی اقدام کی مذمت کی،ترک سفیر نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستان سے اظہار افسوس کیا۔ پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانس کو اب تک کا سب سے زور دار جھٹکا...
ویب ڈیسک:امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کرکے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔ مارکو روبیو نے دونوں ملکوں کے عہدیداروں سے رابطے کرکے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ پاک، بھارت کشیدگی کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں، کشیدگی کے حل کے لیے دونوں ممالک...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے 19 اپریل کو نائب وزیر اعظم کے دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں تجارت، روابط، اقتصادی تعاون، عوام سے عوام کے رابطوں اور سیاسی مشاورتی میکانزم کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ فریقین نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں کو برقرار...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج صوبہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہدا کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے، پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری...
بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM350S تیار کر لیا گیا۔ این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کر سکتا ہے۔ یہ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے جسے دشمن جام نہیں کر سکتا، یہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔یہ ریڈار پاکستانی سائنسدانوں اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کر رہا ہے، تو دوسری جانب پاکستان بھارتی جارحیت کے باوجود امن، محبت اور احترام کا پیغام دے رہا ہے۔ حال ہی میں تھائی لینڈ میں ہونے والے ایک باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی سکھ باکسر کو شکست دے کر نہ صرف کھیل میں کامیابی حاصل کی، بلکہ انسانیت اور رواداری کی بھی نئی مثال قائم کر دی۔ مقابلے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے بھارتی سکھ حریف کو کرتارپور کی مقدس مٹی کا تحفہ دیا، جو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی جائے پیدائش ہے۔ اس کے ساتھ انہوں...
امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام ٹیرف پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔ سابق نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ممکنہ قلت اور مہنگائی امریکیوں کو وائٹ ہاؤس سے مختلف سوچنے پر مجبور کرے گی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک میں بچوں کو کم کھلونوں سے کام چلانے کی سوچ سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ حال ہی میں امریکی صدر نے تسلیم کیا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف کی جنگ کھلونوں کی قلت اور مہنگائی کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بچوں کے پاس 30 گڑیوں کے بجائے 2 گڑیاں ہوسکتی ہیں تاہم اس...
اکثر گھروں میں دیکھا گیا ہے کہ تمام سبزیوں کو بغیر کسی تفریق کے ریفریجریٹر میں رکھ دیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ سبزیاں ایسی بھی ہیں جنہیں ٹھنڈے درجہ حرارت پر رکھنا ان کے ذائقے، غذائیت، اور حتیٰ کہ انسانی صحت کے لیے بھی خطرناک ہو سکتا ہے؟ ماہر غذائیت اور مصدقہ نیوٹریشن ایکسپرٹ کرن کوکریجا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان تین عام استعمال ہونے والی سبزیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے جنہیں کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق، ان سبزیوں کو ریفریجریٹر میں رکھنا نہ صرف ان کی ساخت اور غذائیت کو متاثر کرتا ہے بلکہ بعض صورتوں میں کینسر جیسے مہلک مرض...
لاہور: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پنجاب رینجرز کی روایتی پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے لبریز عوام کا جوش دیدنی تھا اور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ، سکھ برادری بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر پہنچ گئی اور بھارتی حکومت کو منہ توڑجواب دیا۔ جب سے پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی ہے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہےجبکہ مختلف سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات بھی پاک فوج اور...
شکر گڑھ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری کے ذریعے 300 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا، پاکستان نہ جائیں وہ مار دیں گے ، ہم نے کہاکہ موت تو کہیں بھی آسکتی اور ہم کرتارپور پاکستان آگئے۔سکھ یاتریوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت پسند ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارتی میڈیا لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے بند کر دیئے تھے مگر پاکستان نے سرحدوں کی بندش...
شکر گڑھ (نامہ نگار) پاکستان بھارت کشیدگی کے باوجود امن کی راہداری، کرتارپور راہداری معمول کے مطابق گزشتہ روز بھی کھلی رہی۔ کرتارپور راہداری کے ذریعے 200 سے زائد سکھ یاتری کرتاپور بارڈر ٹرمینل پہنچے تو دربار انتظامیہ نے استقبال کیا۔ سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔ ماتھا ٹیکا اور گورو دوارہ کے درشن دیدار کئے۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا تھا تاہم پاکستان آ کر بہت خوشی محوس ہو رہی ہے یہاں پر بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں اور پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اسی طرح لڑ رہے ہیں جس طرح ماضی میں ڈوگرہ دور میں سیاسی اور معاشی غلامی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ 77سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنازعے کا حتمی حل نہیں نکالا جا سکا جبکہ اس عرصے...
بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینیل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی نظام ہے، اگر پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے کر اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھاتا ہے تو جنگ کی صورت میں بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ...
سکھ برادری نے بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان حقیقت کے قریب ہے، گرپتونت سنگھ پنوں سکھ برادری نے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارت نے جو پہلگام ڈراما کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے۔ سکھ برادری نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں۔ سکھ برادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے لیے لنگر،...
مشرقی ایشیا کے اہم ملک ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری محمد حسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں موجودہ علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اپنی...
پاکستان کا ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تجربہ مشق ایکس انڈس کا حصہ تھا جس کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بڑھائی گئی چالاکی کی خصوصیات کو پرکھنا تھا۔ تربیتی تجربے کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف...
اقوام متحدہ کی ایک خاتون جج لیڈیا موگمبے کو برطانیہ میں 6 سال اور 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں جج کی حیثیت سے خدمات دینے والی 50 سالہ لیڈیا موگمبے کو آکسفورڈ کراؤن کورٹ نے سزا سنائی۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے یوگنڈا سے ایک خاتون کو اچھی ملازمت کا جھانسا دیکر اپنے پاس برطانیہ بلوایا اور کوئی معاوضہ دیئے بغیر گھر کے کام کاج کروائے۔ اقوام متحدہ کی جج پر الزام تھا کہ انھوں نے جانتے بوجھتے ایک خاتون کو غلام بناکر رکھا جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ خیال رہے کہ لیڈیا موگمبے یوگنڈا کی ہائی کورٹ کی جج بھی ہیں اور پی ایچ ڈی کرنے برطانیہ آئی ہوئی ہیں۔...
کراچی (نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ دے دیا اور کہا بانی پی ٹی آئی مجھے پارٹی چھوڑنے کا خود کہتے تو چھوڑ دیتا۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نےنجی ٹی وی کے پروگرام ‘ہر لمحہ پرجوش’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری فیورٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی ہے، بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں، مجھےپتا ہےکس طرح بانی پی ٹی آئی کےکانوں میں باتیں ڈالی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پُر ہو سکے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت ن لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے عظیم مقصد کیلئے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے۔رائیونڈ میں سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کےلیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔ مجھے یاد ہے اس نے پہلی چھٹی پیش کی اور کہا ”اس پر”سین“لکھ دیں“ کہہ...
کانگریس صدر نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں رکاوٹیں پیدا کریگا اسکے ساتھ سب ملکر سختی سے نمٹیں گے، اس معاملے پر پوری اپوزیشن حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ آج شام کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں دہلی میں ہوئی۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کانگریس دہشت گردوں کو سبق سکھانے میں حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، لیکن کئی دن گزرنے کے بعد بھی حکومت کی کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔ ملکارجن کھرگے نے راہل گاندھی کو ذات پات کی مردم شماری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، پاکستانی سکھ برادری نے پاکستان کی مکمل تائید کا اعلان کردیا۔۔ چیئرمین پاکستان سکھ کمیونٹی رادیش سنگھ نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ ہے۔ سکھ رہنماء سربت سنگھ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہندوستان کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستانی سکھ گولڈن ٹیمپل تک پہنچ جائیں اور ارداس کریں۔ سربت سنگھ نے واضح عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے وہ حاضر ہوں گے۔ ایک اور سکھ رہنماء ہربجن...
کمشنر ریفنڈ زون ایم ٹی او،عبدالرحمان خلجی کی جانب سے تمام افسران حلف کے لیے مدعو ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر شاہ فیصل نے افسران سے کرپشن باقاعدہ حلف لیا، رپورٹ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے افسران کو کرپشن سے باز رکھنے کے لیے حلف لینا شروع کردیا ۔ جرأت کو ایف بی آر میں موجود ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں کمشنر ریفنڈ زون ایم ٹی او،عبدالرحمان خلجی کی جانب سے تمام افسران کو مدعو کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر شاہ فیصل نے افسران سے کرپشن سے دور رہنے کا باقاعدہ حلف لیا۔ ڈاکٹر شاہ فیصل نے حلف سے قبل سورہ بقرہ کی آیت نمبر 188 اور اس کا...
مظفرآباد: وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آپ کے وزیراعظم نے گزشتہ تین دنوں میں مودی کی ہندوتوا پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر پر ایک بیانیہ دیا ، اس پر ہندوستانی میڈیا آپ کے وزیراعظم کا غلط تلفظ کے ساتھ نام لے کر چیختا اور چلاتا رہا ، ہندوستان نے تمام ٹیلی ویژن اور یوٹیوب چینلز اپنے ملک میں “بین “ کردئیے جن پر میرے انٹرویوز چلے ، دشمن کو ہمارے بیانیے کی طاقت کا اندازہ ہے ، ایک ارب سے زائد آبادی کا وزیراعظم 45 لاکھ آبادی والے وزیراعظم کے ہاتھوں پٹ گیا ، یہ اس لیے ہوا کہ میرا یقین ہے کہ طاقت کا محور و مسکن خدا کی ذات ہے ، مودی کی...
1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ، آئندہ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ پرائز بانڈز کو وسیع پیمانے پر ایک محفوظ اور فائدہ مند سرمایہ کاری کے طور پر سمجھا جاتا ہے کیونکہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ کراچی میں نیشنل سیونگز سینٹر مئی 2025 میں 1,500 روپے کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی کرنے جارہا ہے اور لوگ اس بار جیک پاٹ حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔شیڈول کے مطابق سال 2025 کے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وزیرمملکت مذہبی امورکھئیل داس کوہستانی نے کہاہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔میڈیا سے بات چیت میںکھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے وہاں مسلمانوں اور سکھوں کو عزت نہیں دی جاتی۔وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ مودی اقلیتوں کے قاتل اور دشمن ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو ہر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے سر کا تاج سمجھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے...
اسلام ٹائمز: رپورٹ میں غیر رجسٹرڈ معیشت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ملکی معیشت کے ایک تہائی کے مساوی ہے کیونکہ باقاعدہ کاروباری سیکٹرز کو بلند کسٹم ڈیوٹی، پیچیدہ ٹیرف کے معاملات، مہنگائی اور دیگر عوامل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں غیر روایتی یا غیر رجسٹرڈ کاروبار کا فروغ بھی بڑھ رہا ہے اور اندازہ ہے کہ یہ اس وقت مجموعی قومی پیداوار کے 40 فیصد کے مساوی ہوگیا ہے۔ خصوصی تحریر پاکستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے سالانہ 3 کھرب 40 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، اس بات کا انکشاف ایک آزاد تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 340 ارب کے سالانہ نقصان میں سے 30 فیصد افغان...
میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔ میڈیا سے بات چیت میں کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی...

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو اڑانے کی دھمکی دینے پر معاون خصوصی و وزیر مملکت حذیفہ رحمان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی جرنیل کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر اشتعال انگیز دھمکی ملی تو وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی و وزیرِ مملکت، حذیفہ رحمان کا ردعمل بجلی بن کر گرا۔ جذبات پر قابو پانا مشکل ہوا، اور انہوں نے بھارتی جرنیل، وزیر، اور اینکر کو تنِ تنہا چاروں شانے چت کر دیا۔ حذیفہ رحمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا: پاکستان کا ایٹمی نظام نہ صرف محفوظ ترین بلکہ دنیا کا سب سے مؤثر دفاعی نظام ہے۔ اگر للکارا گیا تو چار گھنٹوں میں دہلی پر سبز ہلالی پرچم لہرا سکتا ہے! بھارتی وزیر اور جرنیل، جو پہلے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے، حذیفہ رحمان کی باتیں سن کر بھیگی بلی بن گئے۔ بھارت کو واضح پیغام...
لندن (اوصاف نیوز)بھارت کے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔منفرد احتجاج میں سکھوں نے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا او ر اس پر جوتے بھی پھینکے۔ احتجاج میں پاکستانیوں اور سکھوں نے شرکت کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت خانے دہشت گردی کے مراکز بن چکے ہیں اور سکھ پنجاب کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پانی کی دہشت گردی کا ارتکاب کیا تو اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی اور کشمیری برادریوں نے بھی بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔ مودی...
پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور خطے میں جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ کوئٹہ کے معروف علاقے مسجد روڈ پر مختلف مذاہب کے مقدس مقامات موجود ہیں، اور یہ مقام مذہبی ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے۔ پاک بھارت کشیدگی پر کوئٹہ کی ہندو اور سکھ برادری کے کیا تاثرات ہیں، جانیے اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ تاثرات سکھ اور ہندو برادری کوئٹہ مختلف مذاہب مذہبی ہم آہنگی وی نیوز
اسلام آباد: پاکستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے سالانہ 3 کھرب 40 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، اس بات کا انکشاف ایک آزاد تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا. رپورٹ کے مطابق 340 ارب کے سالانہ نقصان میں سے 30 فیصد افغان تجارتی راہداری کے ناجائز استعمال کی وجہ سے پہنچ رہا ہے، یہ رپورٹ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اف مارکیٹ اکانومی (پرائم) نے شائع کی ہے. رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کی وجہ سے ہونے والا نقصان پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کے 26 فیصد کے مساوی ہے یعنی ملک کو سالانہ بنیاد پر اس غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کی وجہ سے 340 ارب روپے ٹیکس محصولات میں کمی کا سامنا ہے. مزید پڑھیں: انسداد...
بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیاساچی نے بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی خفیہ شادی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا۔ برسوں ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں سامنے آنے کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا نے 21 اپریل 2014 کو اٹلی میں خفیہ طور پر شادی کی تھی جس کی تصاویر بھی آج تک سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئیں۔بعد ازاں جوڑے کے ہاں بیٹی ادیرا کی پیدائش 2015 میں پیدا ہوئی تھی۔ حال ہی میں رانی مکھرجی کا عروسی لباس ڈیزائن کرنے والے اور بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی نے شادی سے متعلق چند معلومات شیئر کی ہیں۔یوٹیوب چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سبیاساچی سے بالی وڈ کی سب سے مزے کی...
ویب ڈیسک:سکھر ملتان موٹروے پر سانگی کے قریب بس ٹریلر سے ٹکرا گئی خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 12 مسافر زخمی بھی ہوئے، حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں بچی اور خاتون شامل ہیں، بس کراچی سے علی پور جارہی تھی۔
نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا، بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس نظر آئے اور راستہ بھول گئے۔ لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا، طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کے بعد دوسرے کی بھی تنزلی، بھارتی عسکری قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے۔ مودی سرکار کو اعلیٰ فوجی قیادت سے واضح انکار مل چکا ہے، اس بار نائب فضائی سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل...
اسلام آباد: امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر دونوں ممالک کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کو پہلگام واقعے...
پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر حالیہ دنوں میں بھارتی حکومت نے سکھ گلوکارہ زارا گِل کے ایک گانے پر پابندی عائد کردی جس میں پاکستان کی محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ سکھ گلوکارہ کے گانے ”اسیں مردہ باد نئیں کہہ سکدے بھل کے وی پاکستان نوں“ نے یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔گانے میں پاکستان سے محبت کو بابا گورونانک کی تعلیمات سے جوڑا گیا ہے، گانے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے۔ اس پر مودی سرکار چراغ پا ہوگئی اور مشرقی پنجاب میں اس گانے کی اشاعت و نشریات پر پابندی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق یہ گانا یوٹیوب...
بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی ہندو خاتون نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر ہی سے سچ سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے، بھارتی شہری خود مودی کی مکروہ پالیسیوں اور مکاریوں پر کھل کر لب کشائی کررہے ہیں۔اسی حوالے سے بھارتی خاتون شہری نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں کشمیر جا چکی ہوں، وہاں کے مسلمان بہت اچھے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں جبکہ مودی بہت بڑا جھوٹا...
خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک دھماکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی، تو یہ مودی اور بھارت کی آخری جنگ ثابت ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے ایک نیا ملک، خالصتان، قائم ہوگا۔ گرپتونت پنوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو خالصتان ریفرنڈم کی باقاعدہ تحریک پیش کرنی چاہیے تاکہ دنیا سکھوں کی آزادی کی خواہش کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارتی پنجاب میں پاکستان آرمی کے لیے لنگر لگائیں...
مودی حکومت نے بابا گرو ناننک اور پاکستان کی مہمان نوازی پر بنائے گئے بھارتی سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگا دی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار اور ہواس باختہ ہے جس کی عکاسی اسکے فیصلوں اور اقدامات سے ہورہی ہے۔ اب مودی حکومت نے پاکستان کی محبت میں گائے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے گانے پر پابندی لگا دی تاہم سوشل میڈیا پر اس خوبصورت گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ گانے کے آغاز ’’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں‘‘ سے ہوتا ہے، گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا...
مودی حکومت نے بابا گرو ناننک اور پاکستان کی مہمان نوازی پر بنائے گئے بھارتی سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار اور ہواس باختہ ہے جس کی عکاسی اسکے فیصلوں اور اقدامات سے ہورہی ہے۔ اب مودی حکومت نے پاکستان کی محبت میں گائے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے گانے پر پابندی لگا دی تاہم سوشل میڈیا پر اس خوبصورت گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ گانے کے آغاز ’’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں‘‘ سے ہوتا ہے، گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا گیا ہے۔ گلوکارہ...
بھارتی ہندو خاتون نے انتہاپسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا۔ ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے اندر ہی سے سچ سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے۔ بھارتی شہری خود مودی کی مکروہ پالیسیوں اور مکاریوں پر کھل کر لب کشائی کررہے ہیں۔ بھارتی خاتون شہری نے بھی اسی حوالے سے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں کشمیر جا چکی ہوں، وہاں کے مسلمان بہت اچھے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں جب کہ مودی بہت بڑا جھوٹا ہے۔ خاتون نے کہا کہ مودی کے پاس بھارتی عوام کی بہتری اور خواتین کے تحفظ کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں۔ مودی...
خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک دھماکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی، تو یہ مودی اور بھارت کی آخری جنگ ثابت ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے ایک نیا ملک، خالصتان، قائم ہوگا۔ گرپتونت پنوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو خالصتان ریفرنڈم کی باقاعدہ تحریک پیش کرنی چاہیے تاکہ دنیا سکھوں کی آزادی کی خواہش کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارتی پنجاب میں پاکستان آرمی کے لیے لنگر لگائیں...
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو مشی گن میں اپنی دوسری صدارتی میعاد کے پہلے 100 دن کے موقع پر ایک بڑے ہجوم کے ساتھ انتخابی طرز کی ریلی نکالی جس میں کار مینوفیکچرز بھی شامل تھے، جنہوں نے امریکا زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ’100 دن کی عظمت‘ کی ریلی کے دوران اپنی تقریر کا زیادہ تر حصہ ان 142 ایگزیکٹو آرڈرز کا ذکر کرنے میں صرف کیا، جن پر وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دستخط کرچکے ہیں، انہوں نے امیگریشن، حکومتی اخراجات میں کمی اور ٹیرف کے بارے میں بھی بات کی۔ صدر ٹرمپ نے آٹو ورکرز کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب ہماری ٹیکس اور ٹیرف پالیسی...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان نے کہا کہ میں مودی جی سے ایک اپیل کرنا چاہوں گا کہ مودی جی ہم نے تو یہ ثبوت رکھ دیے ہیں اب آپ بھی لے آئیے ثبوت، آپ کو بہت زعم ہے کہ پاکستان ملوث ہے ، اگرچہ آپ براہ راست نام نہیں لے رہے لیکن جو آپ نے وہاں پہ اقدامات کیے ہیں پاکستان کیخلاف اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ ہم پہ الزام تو ان ڈائریکٹلی لگا رہے ہیں. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دیکھیں کہ کیسے پردھان منتری ہیں بھارت کے مودی جی کہ ’’را‘‘ پر بھی اعتماد نہیں رہا فوج کو براہ راست ملوث کر لیا انھوں...
بالی ووڈ کے دو مایہ ناز آنجہانی اداکار، ونود کھنہ اور فیروز خان نہ صرف اپنی اداکاری اور مشہور فلموں کے لیے یاد رکھے جاتے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں موجود چند حیران کن مشابہتیں بھی لوگوں کو آج تک حیران کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار نہ صرف گہرے دوست تھے بلکہ کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے تھے، جن میں ’قربانی‘، ’شَنکر شَمبھو‘ اور ’دیوان‘ شامل ہیں۔ ان دونوں سینئر اداکاروں کی زندگی کا ایک دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا اختتام ایک ہی سال، 1985 میں کیا۔ ونود کھنہ نے اپنی اہلیہ گیتانجلی سے علیحدگی اختیار کی، جبکہ فیروز خان نے اسی سال...
بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز آدتیہ چوپڑا کی 2014 میں ہونے والی خفیہ شادی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ ایک انٹرویو میں فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ یہ شادی اٹلی میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی تھی اور آج تک اس کی کوئی تصویر منظرعام پر نہیں آئی ہے۔ فیشن ڈیزائنر نے مزید بتایا کہ میں نے اب تک جتنی شادیاں دیکھی اس میں رانی مکھرجی کی شادی سب سے "مزے دار اور پاگل پن" والی شادی تھی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ رانی مکھرجی نے مجھے صرف ایک ہفتے کا وقت دیا۔ دلہن کا سوٹ تیار کرنے کے لیے یہ بہت ہم کم وقت ہے لیکن رانی بہت پُرسکون اور مطمئن تھیں۔ سبیاساچی مکھرجی...

بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے
بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کے پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے...
بھارت(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جاپالہ برج، بارہمولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جو کہ بارہمولہ میں تعینات ہے، نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔ دفاعی ماہرین...
صوبوں کی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، مشترکہ مفادات کونسل میں گزشتہ روز اس اتفاق رائے کے بعد امید ظاہر کی جارہی تھی کہ سندھ بھر میں جاری احتجاج ختم کرکے سڑکیں کھول دی جائیں گی۔ احتجاج تو ختم ہوگئے ہیں لیکن ایک مقام پر اب بھی پر امن دھرنا جاری ہے، جو معاشی اعتبار سے تشویش ناک بات ہے کیونکہ ہزاروں کنٹینرز سڑکوں پر موجود ہیں جن میں موجود سامان خراب ہو چکا ہے۔ یہ معاملہ ہے کیا؟ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے 6 نہروں کے منصوبے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد...
بھارتی حکومت کی جانب سے ایک نیا بزدلانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر کیے جانے والے اس فیصلے میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز بھی شامل ہیں۔ On the recommendations of the Ministry of Home Affairs, the Government of India has banned the 16 Pakistani YouTube channels including Dawn News, Samaa TV, Ary News, Geo News for disseminating provocative and communally sensitive content, false and misleading narratives and… pic.twitter.com/AusR1fCkvN — ANI (@ANI) April 28, 2025 بھارتی حکام نے یہ پابندی اس بنیاد پر لگائی ہے کہ ان چینلز نے...
پاکستانی قوم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، زاہد بشیر ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)دارارقم سکولز جی سیون مرکز برانچ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو جدید ومعیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا، وطن کادفاع مضبوط اور قوم متحد ہے، پاکستان اپنی سرحد وں کی جانب بڑھنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔گزشتہ ر وزنیشنل سکلز یونیورسٹی میں منعقدہ رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد،ٹریڈیشنل گیمز کے مرکزی...
وفاقی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی بند کرنے کا کہہ کر الٹا پانی کھول دیا، حکومت پاکستان نے اس معاملے پر بہترین مؤقف اپنایا۔ چکوال کٹاس راج میں اقلیتی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بہترین قدم اٹھایا، دنیا کو بھی دیکھنا چاہیے کہ بھارت ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ساری چیزیں فکس تھیں۔...
پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر دم گھںٹے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار ون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کیلئے آلات ملے، جبکہ علاقے میں گیس کی...
شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے...
انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے، سکھ رہنما WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز امرتسر (سب نیوز)رہنما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ طرح کھڑے ہیں۔ پہل گام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوں کو خود مار دیا ، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ یہ نہ تو 1965 ہے...
سکھوں کی عالمی تنظیم تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ یہ بھی پڑھیں سکھ سپاہی بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں، گرپتونت سنگھ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے کہا کہ جس نے بھی حملہ کیا، پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے وہ اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ، ہم مودی، اجیت دودل، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو کچھ ہوا، انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔...
چیئرمین کشمیر پیس فورم یورپ نے انڈیا کو انتباہ کیا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا بھر اور خطے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہمشہ ہماری کوشش اور خواہش رہتی ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ نریندر مودی اسے ہماری کمزوری سمجھاتا ہے، پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر گھروں کی تلاشی شروع کی گئی، کاروبار کو مسمار کیا جا رہا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دوسرا بھارت کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر...
پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔ ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں...
آئی سی سی ایونٹس میں پاک-بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو الگ الگ گروپ میں رکھنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو ایک خط لکھا ہے۔گردش گردہ خبروں...
اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان پر بے جا الزامات اور دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بار کونسل کا ایک اہم اجلاس آج وائس چیئرمین سید ریاض احمد کی زیر صدارت بار کونسل آفس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی بی کے تمام ڈسٹرکٹ بارز، ہائی کورٹ بار اور سپریم ایپلٹ کورٹ بارز کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے وکلاء کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہڑتال، صوبائی حکومت و مقتدر حلقوں کی وعدہ خلافیوں اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تفصیلی غور و خوض...
پچھلے دو ادوار کی طرح، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ان مذاکرات کی قیادت کی۔ اس قبل ہفتہ کے روز ایرانی اور امریکی ماہرین کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی مسقط میں ہوئے۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کے شہری نیوکلیئر پروگرام پر ممکنہ معاہدے کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دو مسقط میں اختتام پذیر ہوا، جہاں فریقین نے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات ہفتہ کے روز شروع ہوئے اور ان کی میزبانی عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حاماد البوسعدی نے کی۔ پچھلے دو ادوار کی طرح،...
ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکار و ہدایتکار رتیش دیش مکھ کی آنے والی مراٹھی فلم ”راجا شیواجی“ کی شوٹنگ کے دوران ایک 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے کرشنا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ان کی لاش دو دن بعد برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی شام ستارا ضلع کے علاقے سنگم مہولی میں پیش آیا، جہاں دریائے کرشنا اور وینا آپس میں ملتے ہیں۔ یہ مقام ممبئی سے تقریباً 250 کلومیٹر دور ہے، اور وہیں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گانے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد، جس میں رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا، سوربھ شرما ہاتھ دھونے کے لیے دریا کے کنارے گئے۔ ہاتھ دھونے کے بعد وہ تیرنے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے پڑوسیوں کے درمیان تنازع کسی نہ کسی طرح حل ہو ہی جائے گا.(جاری ہے) صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پہلگام حملے کے بعد پاک انڈیا تعلقات میں آنے والی سنگین خرابی کے متعلق سوال کیا گیا جس پرصدرٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 1500 برسوں سے تناﺅچلا آ رہا ہے آپ جانتے ہیں کہ معاملات ویسے ہی ہیں جیسے ہمیشہ سے تھے لیکن یہ کسی نہ کسی طریقے سے حل ہو جائیں گے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
سکھر جیل روڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ ترجمان صدر پی پی پی سندھ کے مطابق پتھراؤ سے گاڑی کے پچھلےحصے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ گاڑی میں صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سکھر ضلع کے جنرل سیکریٹری ویرم مہر بھی تھے۔ حملے میں تمام رہنما محفوظ رہے۔ Post Views: 1
کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کے صوبہ سندھ میں خیرپور میرس کے ببرلو بائی پاس پر دھرنے کی سربراہی کرنے والے وکیل رہنما اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عامر نواز وڑائچ نے کہا: ہم نے دریائے سندھ پر چھ متنازع کینالز کی منسوخی، کارپوریٹ فارمنگ کے لیے سندھ میں زمین کی الاٹمنٹ سمیت چار مطالبات رکھے تھے۔ زبانی اعلان کو ہم نہیں مانتے۔ہم قانون دان ہیں اور کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک یہ دھرنا ہر...

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل تصادم کا خطرہ ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل تصادم کا خطرہ ہے۔ برطانوی ٹی وی سکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو اس بات کی فکر ہونی چاہیے کہ دونوں جوہری طاقتوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کے نتائج سنگین اور تباہ کن ہوسکتے ہیں، پاکستان کی فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے حوالے سے بھارت کے پاکستان...
مودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک طویل جدوجہد کا نام ہے۔ پارٹی کی بنیاد انصاف کے نظام کے قیام کے لیے رکھی گئی۔ 2011 میں پارٹی نے ڈرآون حملوں کے خلاف دھرنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف رول آف لا پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا عدالتی نظام چاہتے ہیں جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عدالتی نظام سے پورے ملک کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ عدلیہ...
سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے بھاتی فوج میں موجود تمام سکھ سپاہیوں و افسران سے کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کے مذموم مقاصد پورے کرنے کے لیے اس کی پاکستان کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس میں آزاد خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، 30 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈال دیے اپنے ہم مذہب افسران و سپاہیوں کے نام ایک پیغام میں سکھوں کے رہنما نے ان سے کہا کہ آپ کی اصل دشمن نریندر مودی کے اشاروں پر کام کرنے والی بھارتی فوج ہے لہٰذا آپ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں اور اس میں حصہ لینے سے صاف انکار کردیں۔ گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بی جے پی...
امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری صورتحال کو بہت قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اس بات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے امریکا اس وقت کوئی واضح پوزیشن اختیار نہیں کر رہا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حساس وقت میں امریکا انتہائی احتیاط سے کام لے رہا ہے اور کسی بھی فریق کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ٹیمی بروس نے بھارت میں حالیہ دہشت گردی...
سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو ہونے والے واقعہ پر دفتر خارجہ نے باضابطہ ردعمل دیا، اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترکی کے دورے کے دوران وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ اسحاق ڈار نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی اور دفتر خارجہ کے مذمتی بیان کو ایوان میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کیا، جو پاکستان کی 24 کروڑ عوام کے لیے لائف لائن ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اس معطلی کو جنگ...
فوج تیار ہے، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا بات چلے گے، بھارت نے پاکستان کا براہِ راست نام نہیں لیا، کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے لنک کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی فیصلے کر لیے ہیں، ہم سیاسی طور پر سب ایک پیج...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جیکب ہال اور رؤف حسن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی۔
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈیفنس روڈ پر سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ دوسری گاڑی نے مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا جبکہ دیگر دو گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔ حادثے کے بعد مریم اورنگزیب موقع سے روانہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مریم اورنگزیب کو معمولی چوٹ آئی۔ انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔ مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
اسلام آباد: پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔ مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔ گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔ مزید :
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اگر خواتین معاشرے کی رکاوٹوں اور باہر درپیش مسائل کا ذکر کریں تو انہیں گھر بٹھا دیا جاتا ہے، مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو ایس ایف کے زیر اہتمام آئی سی ٹی شعبے میں خواتین کے عالمی دن 2025 کے سلسلے میں منعقدہ "گرلز ان آئی سی ٹی فار انکلوسیو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن" کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور یو ایس ایف کے سینئر حکام، رکن قومی اسمبلی محترمہ شرمیلا فاروقی، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے...
عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلی کے پی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی،...
راولپنڈی: راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلیٰ کے پی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔ مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما...
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے واٹس ایپ گروہ میں پاک فوج اور آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سکردو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کے 23 سرکاری اداروں (سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز) نے گزشتہ 10 سال کے دوران قومی خزانے کا 55 کھرب روپے (5.19 ارب ڈالرز) کا نقصان کیا ہے اور اس میں اگر صرف قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بات کی جائے تو اسے 700 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ ایک ایسا انکشاف ہے جس نے احتساب اور نجکاری کی ضرورت کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور نجکاری محمد علی کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد و شمار سرکاری شعبہ جات میں کئی دہائیوں سے پائی جانے والی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے 23 سرکاری اداروں (اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز) نے گزشتہ 10 سال کے دوران قومی خزانے کا 55 کھرب روپے (5.19 ارب ڈالرز) کا نقصان کیا ہے اور اس میں اگر صرف قومی ائیرلائن پی آئی اے کی بات کی جائے تو اسے 700 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ یہ ایک ایسا انکشاف ہے جس نے احتساب اور نجکاری کی ضرورت کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور نجکاری محمد علی کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار سرکاری شعبہ جات میں کئی دہائیوں سے پائی جانے والی نا اہلی اور بد انتظامی پروشنی ڈالتے ہیں۔ ...
کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ کشمیر کے لوگ صرف سیاحت پر انحصار کرتے ہیں، اسلئے اس سال کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ، جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ اور مرکزی حکومت کے زیر انتظام علاقہ کے سینیئر پارٹی لیڈروں سے پہلگام میں منگل کو ہوئے خوفناک دہشتگردانہ حملے سے متعلق تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ملکارجن کھرگے نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر بات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) استنبول سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ زلزلہ بدھ 23 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق قبل از دوپہر آیا اور ابتدائی طور پر اس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ ترکی میں قدرتی آفات کا مقابلہ اور ہنگامی انتظامات کرنے والے قومی ادارے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز استنبول سے تقریباﹰ 40 کلومیٹر (25 میل) جنوب مغرب کی طرف بحیرہ مرمرہ میں سمندر کی تہہ سے نیچے تقریباﹰ 10 کلومیٹر (قریب چھ میل) کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ ترکی: زلزلے میں عمارت کی تباہی، ملزم کو 865 سال قید کی سزا امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ اس زلزلے کا...
ٹورانٹو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار یا ہے رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ ہندوﺅں کا قتل بھارتی ایجنسی را کا منصوبہ تھا، یہ حملہ جے ڈی وینس کے دورے کے دوران ایجنڈے کے تحت حملہ کروایا گیا. انہوں نے سوال اٹھایا کیا اس حملے کا فائدہ کشمیریوں کو پہنچتا ہے؟دہلی نے نائب امریکی صدر کے دورے کے دوران اس جعلی آپریشن کے ذریعے عالمی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پہلگام میں بھارتی انٹیلی جنس اور مودی حکومت کی دہشت گردی کی سکھ فار...