2025-09-18@20:29:42 GMT
تلاش کی گنتی: 256
«ایک چائے کا چمچا»:
(نئی خبر)
پنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جسے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پالیسی کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صوبہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع پالیسی کو باضابطہ منظوری حاصل ہوئی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بچوں کے تحفظ...
صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ الخدمت لاکھوں مستحقین تک گوشت پہنچائے گی۔ غزہ کے لیے مصر میں ایک ہزار گائے قربان کی جائیں گی۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ’’سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیوں اور کیسے؟‘‘ کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایک دینی فریضہ ہے۔ جو امت مسلمہ کو اطاعت و فرمانبرداری اور اللہ کے احکامات کے سامنے سرنڈر کرنا سکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال لاکھوں مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچاتی ہے۔ اس کے لیے مختلف شہروں میں قربانی مراکز قائم کیے جاتے ہیں جہاں مرکزی، ریجنل، اضلاع اور علاقائی ٹیمیں،الخدمت اسٹاف اور...
ایک تازہ طبی تحقیق نے دل کی صحت کا ایک انتہائی آسان اور حیرت انگیز فارمولا پیش کیا ہے۔ روزانہ محض 30 منٹ کی معتدل ورزش آپ کے دل کے دورے کے خطرے کو 60 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ یہ دعویٰ امریکہ میں ہونے والی ایک طویل مدتی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے اہم نکات نیویارک کے 600 سے زائد مریضوں پر 2016 سے 2020 تک کی گئی اس تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ: جو افراد دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان میں دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ روزانہ 10 گھنٹے سے زیادہ بیٹھنا دل کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ معتدل ورزش دل کی شریانوں...

پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف آرٹ ’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ کا آغاز ہوگیا
پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف آرٹ ’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ قائم کردیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر فار ارلی ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کردیا ہے، مریم نواز شریف نے پری اسکول بیل بجا کر سینٹر آف ایکسی لینس فار’ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کمسن بچوں...
اپنے ایک بیان میں چینی اسکالر کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیراعظم لوگوں کی توجہ اقتصادی اور دیگر مسائل سے ہٹانے اور فوجی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سخت بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اپنی سیاسی ساکھ بحال اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف چینی اسکالر Prof Cheng Xizhong نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں ایک ریلی میں پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیز بیان انتہائی خطرناک اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر چینگ ڑی ڑونگ جو کہ چہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو بھی ہیں، نے بیجنگ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کو اس وقت سخت دباﺅ کا...
روس اور چین نے چاند پر ایک مشترکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کو اس منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں کمانڈ سینٹر، مواصلاتی نظام، سائنسی تجربہ گاہیں اور توانائی کی ترسیل کے لیے پائپ لائنز اور کیبلز شامل ہوں گے۔ روس اور چین نے اس منصوبے میں 17 دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جن میں پاکستان، مصر، وینزویلا، اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔ یہ منصوبہ 2033 سے 2035 کے درمیان مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے "انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن" (آئی ایل آر ایس) کا حصہ ہے جس کا مقصد چاند کے...
بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پربووو کے ساتھ چائنا-انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت کی ۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے تقریباً 200 نمائندے بھی موجود تھے۔اتوار کے روز چینی میڈیانے بتایا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور بانڈونگ کانفرنس کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ 70 سال پہلے، دنیا ایک تاریخی سنگم پر تھی. چین، انڈونیشیا اور دیگر ایشیائی اور افریقی ممالک بانڈونگ میں جمع ہوئے ، اور اتحاد ، دوستی اور تعاون پر مبنی بانڈونگ روح کی تشکیل دی گئی۔ آج 70 سال بعد دنیا ایک بار پھر ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ بانڈونگ...
بیجنگ : 20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ ڈو میں شروع ہوئی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایکسپو کا موضوع ” اصلاحات کو گہرا کرنا، ترقی کو فروغ دینا اور کھلے پن کو وسعت دینا” ہے۔ 5 دن تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں 62 ممالک اور خطے، چین کے 27 صوبوں سے 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے ،جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ ایکسپو کے ذریعے صوبہ سی چھوان اور...
حسن علی:پنجاب میں دوبارہ پنچائیت کانظام لانے کی تجویزن لیگی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز دیدیپنجاب پنچایت بل 2025 کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیشہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویزکمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات، معمولی جرائم کا فیصلہ صرف 30 دنوں میں کرے گیچھوٹے چھوٹے معاملات تھانہ و کچہری میں لٹک جانا بل کا باعث بنا، اسمبلی ذرائعکمیٹی گھریلو تشدد، جہیز کے جھگڑے، پانی کے تنازعات، چوری، مارپیٹ کے امور نمٹائے گی3 سال تک کی سزا والے جرائم سمیت 28 قسم کے معاملات سنے گی، بل کا متن ۔ہر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ کمیونٹی جسٹس کمیٹی بنائی جائے، بل کا متنکمیٹی میں 10 ارکان ہوں،...
اگر آپ کا مہنگا سفر ضائع ہونے کے قریب ہو اور آپ کا کوئی مددگار نہ ہو، تو کیا کریں گے؟ ایک ذہین ریڈٹ صارف نے کہا: ’’چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگو!‘‘ اور پھر… پیسے بھی واپس لے آئے! جی ہاں، ایک ریڈٹ صارف کا دعویٰ ہے کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی-4 کی مدد سے ایک ناقابلِ واپسی سفر کے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے (یعنی 2,500 ڈالر) واپس حاصل کر لیے! اور اب سوشل میڈیا پر یہی کہانی واٹس ایپ یونیورسٹی کے بعد اگلا وائرل مضمون بن چکی ہے۔ ریڈٹ پر "Never take no for an answer" کے عنوان سے کی گئی پوسٹ میں اس صارف نے بتایا کہ اس نے کولمبیا کے شہر میڈیجن کا...
چین، قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے قومیتی زبانوں کے پروگراموں کی شروعات اور عوامی جمہوریہ چین میں قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے مرکزی قیادت کی ہدایات سے آگاہ کیا اور خطاب کیا۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے سات سالوں میں قومیتی زبانوں کے پروگراموں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور...
بیجنگ : چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع ہوا۔ 39 ممالک اور خطوں سے 1,300 سے زائد کاروباری ادارے میلے میں شریک ہیں۔ موجودہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔اطلاعات کے مطابق رواں سال کے میلے میں دستخط شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مالیت 200 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ مغربی خطے میں ایک اہم سرمایہ کاری اور تجارتی ایونٹ کی حیثیت سے ، اس میلے کے پہلے چھ سیشنز میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری مالیت کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں ، اور تقریباً 1لاکھ تاجروں کو راغب کیا گیا ہے ، جو...
پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک نیا باب اس وقت رقم ہوا جب جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عسکری عہدے پر ترقی دی گئی۔ یہ ترقی صرف ایک عہدے کی تبدیلی نہیں، بلکہ ایک نظریے، ایک استقامت، ایک جذبے اور ایک عزم کی توثیق ہے۔ جنرل عاصم منیر نے جس تدبر، بصیرت اور حب الوطنی سے پاک فوج کی قیادت کی ہے، وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ دشمنانِ وطن کے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ پاکستان کی فوج صرف وردی میں ملبوس افراد کا مجموعہ نہیں بلکہ یہ ایک نظریاتی قلعہ ہے، جو ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔جنرل عاصم منیر کی عسکری بصیرت نے پاکستان کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) چین اور روس سن 2035 تک چاند پر خودکار ایٹمی پاور اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رواں ہفتے روس کی خلائی ایجنسی روس کوسوموس اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے درمیان اس منصوبے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمت پر دستخط کیے گئے۔ مجوزہ جوہری پاور اسٹیشن انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کا ایک حصہ ہو گا اور یہ چاند پر طویل مدتی دریافت اور سائنسی تحقیق کو قابل بنانے کے لیے توانائی فراہم کرے گا۔ آئی ایل آر ایس کو امریکی قیادت والے آرٹیمس پروگرام کا حریف سمجھا جاتا ہے، جو سن 2027 سے "گیٹ وے" کے نام سے مدار والے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) کار بم دھماکے کا یہ واقعہ اتوار کی شب قلعہ عبداللہ کے علاقے میں ہوا۔ بلوچستان کا یہ علاقہ افغانستان سے متصل ہے۔ مقامی ڈپٹی کمشنر عبداللہ ریاض نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دھماکے سے متعدد دکانوں اور ایک قریبی عمارت کی بیرونی دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ اس عمارت میں نیم فوجی دستوں کے اہلکار موجود تھے ۔ تاحال کسی گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے میںبلوچ علیحدگی پسند ملوث ہو سکتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک...
یمن(نیوز ڈیسک)یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمنی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کو 2 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ’فوجی کارروائی‘ میں نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، اور اس دوران وسطی اسرائیل میں سائرن بجنے لگ گئے تھے۔ حوثی باغی اسرائیل...
پاکستان اوربھارت کےمابین مختصردورانئے کی جنگ ہوئی۔اس جنگ میں بھارت کو دنیا بھرمیں ذلت اورتاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ امریکہ، چین، سعودی عرب،قطر اورترکی سیز فائر کے لئےکردار ادا نہ کرتے تو شاید بھارت کا باجا بج جاتا۔دیکھا جائےتوپاکستان اور بھارت دشمنی کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں جو کم از کم سات دہائیوں پرمحیط ہے۔چارجنگیں بھی لڑچکے ہیں جو کنٹرول لائن،ورکنگ بانڈری اور کارگل کے محاذوں پر لڑی گئیں۔ان میں 65 اور 71 کی جنگیں تاریخی اور کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔بھارت ایک ایسا مکار دشمن ہےجس نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا اورپاکستان کو مٹانے کی کوشش کی لیکن جو ملک ایک ہمہ گیر آزادی کی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آیا ہو۔جس کا مقصد ہی برصغیر ایشیا...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ کو ایک جوابی خط میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن اداروں کو چین اور ڈنمارک اور چین اور یورپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے میں نئی شراکت داری کرنے کی ترغیب دی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے خط سے میں نے چین کے لیے آپ کے گہرے جذبات اور ڈنمارک کی چین میں موجود کمپنیوں کے چین کی ترقی پر اعتماد کو محسوس کیا، میں اس کو سراہتا ہوں۔ چین ماضی، حال، اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور کامیاب سرمایہ کاری...
شاہدسپرا: اووربلنگ کےسکینڈل میں افسران کےدرمیان سردجنگ شروع ہو گئی، لیسکوافسران نےاووربلنگ کاملبہ ایک دوسرےپرڈالناشروع کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ۔سابق لیسکوچیف شاہدحیدرنےاووربلنگ کروانےپرڈائریکٹرکسٹمرسروسزکونوٹس جاری کیا۔لیسکوچیف محمدرمضان بٹ نےسابق لیسکوچیف کواووربلنگ پروضاحتی نوٹس بھجوادیا۔سابق لیسکوچیف شاہد حیدرنےایف آئی اےکےکریک ڈاؤن کےبعدنوٹس جاری کیاتھا۔موجودہ لیسکوچیف نےسابق چیف ایگزیکٹوکوریٹائرمنٹ کےبعدوضاحتی نوٹس بھجوایا۔لیسکوافسران نےاووربلنگ کاملبہ ایک دوسرےپرڈالناشروع کردیا۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 لیسکومیں رائےمحمداصغربطورڈائریکٹرکسٹمرسروسزفرائض انجام دیتےرہے۔محمداصغرایف آئی اےکےکریک ڈاؤن کےدوران طبی بنیادوں پررخصت پرچلےگئےتھے۔افسران کی سردجنگ سےاووربلنگ کےمیگاسکینڈل کی تحقیقات متاثرہونےکےخدشات پیدا ہو نے لگے۔لیسکو میں 39 ارب روپے اووربلنگ کی مد میں اضافی چارج کئے گئے تھے۔دونوں وضاحتی نوٹسز میں اووربلنگ اور غلط ڈی ٹیکشن بلز چارج کرنے...
بھنڈی سے ہم سب ہی واقف ہیں جو مختلف روز مرہ پکوانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ تاہم اب ٹک ٹاک بھنڈی کے لیے ایک نیا استعمال لے کر آیا ہے۔ بھنڈی والا پانی۔ اس ٹک ٹاک ٹرینڈ میں کچی بھنڈی کو رات بھر پانی میں بھگو کر، پھر اگلے دن اس پانی کو پینا شامل ہے۔ انجیلا گراہم نامی ایک غذائی ماہر خاتون کا کہنا تھا کہ ٹاک ٹاکرز اسے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے، آنتوں کی صحت اور یہاں تک کہ وزن کے انتظام کے لیے قدرتی علاج کے طور پر فروغ دے رہے ہیں۔ لیکن کیا بھنڈی کا پانی واقعی صحت بخش ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھنڈی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ وٹامن K اور C کا ایک بہترین ذریعہ...
جس قوم کے پاس دلیل نہ ہو، ثبوت نہ ہو اور سچائی کا سامنا کرنے کی ہمت نہ ہو، وہ جھوٹ، پروپیگنڈے اور نفسیاتی چالوں کا سہارا لیتی ہے۔ یہی کچھ بھارت بالخصوص بھارتی میڈیا، سرجیکل اسٹرائیک کے ڈرامے کے بعد کر رہا ہے۔ جب دشمن کو میدان جنگ میں شکست ہوئی، جب اس کے جھوٹ بے نقاب ہوئے، جب پوری دنیا نے اس کی عسکری ناکامی پر انگلیاں اٹھائیںتو اس نے ایک نفسیاتی جنگ کا نیا محاذ کھول دیا۔ جس کا مقصد پاکستان کے حوصلے پست کرنا اور اپنے عوام کو جھوٹی تسلی دینا ہے۔ مگر بھارتی میڈیا شاید یہ بھول گیا ہے کہ پاکستان صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں، بلکہ ایک نظریہ، ایک جذبہ، اور ایک غیرت...
—فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے گڈانی اور چمن میں کارروائیوں کےدوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان انسداد منشیات فورس کے مطابق چمن میں کارروائی ایک غیرآباد علاقے میں کی گئی، جہاں اسمگلنگ کےلیے چھپائی گئی 110 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ اے این ایف کی چاغی میں کارروائی، ڈھائی ہزار کلو گرام افیون برآمدانسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ دوسری کارروائی گڈانی میں آرسی ڈی شاہراہ پر کی گئی، جہاں سے ایک گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ...
غزہ میں 5 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں اور علاقے میں بچی کھچی خوراک بھی چند ہفتوں میں بالکل ختم ہوجائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ ابتک کتنے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو ئے؟ اقوام متحدہ نے بتا دیا اقوام متحدہ کے غذائی تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط کا سنگین خطرہ لاحق ہے جہاں لوگوں کو بقا کے لیے درکار خوراک یا تو ختم ہو چکی ہے یا آئندہ ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ ماہرین کے مطابق غزہ میں تقریباً 5 لاکھ لوگ شدید بھوک کا شکار ہیں جبکہ 10 ہفتوں سے سرحدی راستے بند ہونے کے باعث انہیں کسی طرح کی انسانی امداد...
بیجنگ کی بلند و بالا عمارات سے میں کام کرنے والے بستے ہیں اور مجھے گمان ہوتا ہے کہ یہ شہر کام، کام اور بہت سارا کام کرتا ہے، ہفتے میں چھٹی کے دنوں میں بھی یہاں کے لوگ یہیں رہ جاتے ہیں، کبھی پارکوں میں رقص کی محفلیں جمتی ہیں تو کبھی کھانے کی میزوں پر دوست یار مل بیٹھتے ہیں کچھ کھاتے پیتے ہیں اور واپس کنکریٹ کی عمارتوں میں اپنے کمروں کی دھیمی روشنی اور موبائل کی دنیا میں گم رہتے ہیں۔ یہ احساس مجھے گوانشی جا کر ہوا کہ میں بھی ایسا ہی ہو گیا ہوں۔ کام، کاج کے بعد کمرے تک محدود کرلیا تھا خود کو، پاکستان کے دوست کہتے تھے چین میں گھومو پھرو،...
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسی خواتین افسران جنہوں نے شارٹ سروس کمیشن کے تحت 14 سال یا اس سے زائد مدت کی خدمت انجام دی، وہ عبوری طور پر پنشن کی مستحق ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 9 مئی کو اپنے ایک اہم فیصلے میں اُن خواتین افسران کو عبوری ریلیف فراہم کیا جو شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) پر فوج میں خدمات انجام دے چکی ہیں، مگر جنہیں پنشن کا فائدہ نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ان افسران نے کم از کم 14 سال کی خدمت مکمل کر لی ہے، تو وہ پنشن کے حقدار ہوں گی، چاہے ان کا مستقل کمیشن نہ بھی ہوا ہو۔ اس فیصلے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چین کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان نے بھارت کو جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ یو این چارٹر کے تحت ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ علاوہ ازیں پی پی پی جنوبی پنجاب اور خیبرپی کے کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور چیئرمین بلاول کو بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پاکستان کے عوام صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت...
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اور اسی وجہ سے مینوفیکچرر کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو ترقی دے کر اس شعبے سے نا صرف فائدہ لیا جائے بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا طلبا کو الیکٹرک بائیکس ایوارڈ دینے کا اعلان موٹرسائیکل کو غریب کی سواری کہا جاتا ہے، اور ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم موٹرسائیکل خرید لی جائے تاکہ روز مرہ کے امور میں سفر کرنے میں آسانی ہو۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ہر شخص کی کوشش ہے کہ الیکٹرک موٹرسائیکل خریدی جائے۔ ملک میں بہت سے...
اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ہوگیا جب کہ حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیلی ایئرپورٹ پر جا گرا جسکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یمنی میزائل حملے سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر ہنگامی سائرن بج گئے، یمنی میزائل حملے سے ایک ایئرپورٹ کے قریب ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، واقعے کے بعد اسرائیل نے ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کو روک دیا۔
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر، حال ہی میں ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز کی روس میں نشریات کا آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات” اور “ڈی کوڈنگ چائنا: جدیدکاری کا ایک منفرد راستہ” سمیت 10 سے زائد اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام روسی مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جا رہے ہیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یہ سال “چین- روس ثقافت کا سال” ہے،یہ نشریاتی سرگرمی دونوں سربراہان مملکت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
حسن علی: جماعت اسلامی پنجاب نےادارےبچاؤنجکاری مکاؤتحریک چلانےکافیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماؤں،ڈاکٹرز،پروفیسرزپرمشتمل16رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کےامیرجاویدقصوری ،ڈاکٹربابررشید،ذکراللہ مجاہد،ڈاکٹرسلمان ،ڈاکٹرشعیب،ڈاکٹرہمایوں،ڈاکٹراسامہ،فائزہ راناسمیت دیگربھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی حکومت کی اداروں کی نجکاری پالیسی کیخلاف ملازمین کی تمام تنظیموں کومتحد کریگی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب حکومت کی نجکاری پالیسی کی ہر فورم پر مخالفت کرے گی،کمیٹی سرکاری ملازمین کیساتھ ملکراحتجاجی کیمپ اور دھرنوں کا بھی لائحہ عمل بنائے گی۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر بنائی گئی۔
جماعت اسلامی کے رہنماوں، ڈاکٹروں اور پروفیسرز پر مشتمل 16 رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی حکومت پنجاب کی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی نجکاری پالیسی کیخلاف ملازمین کی تمام تنظیموں کو متحد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کی ہدایات پر جماعت اسلامی پنجاب نے ’’ادارے بچاؤ، نجکاری مکاؤ‘‘ تحریک چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماوں، ڈاکٹروں اور پروفیسروں پر مشتمل 16 رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، ڈاکٹر بابر رشید، ذکر اللہ مجاہد، ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر ہمایوں، ڈاکٹر عصام، فائزہ رانا سمیت دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت...
کعبہ جس کی بنیاد آج سے تقریباً چار ہزار سال قبل حضرت ابراہیم علیہ السلام نے رکھی تھی۔ اسے کعبہ تو اس لیے کہتے ہیں کہ اس کی لمبائی اور چوڑائی قریب قریب برابر یعنی مکعب نما ہے۔ اس کا دوسرا مشہور بل کہ اصل نام بیت اﷲ ( اﷲ کا گھر ) ہے۔ قرآن کریم میں اسے البیت الحرام (عزت والا گھر) البیت العتیق ( قدیم ترین گھر ) اور بعض دفعہ صرف البیت (گھر) بھی کہا گیا ہے۔ فارسی کے لفظ ’’ خانہ‘‘ کے معنی گھر یا مکان کے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عربی میں بیت عموماً جگہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بیت گھر کو نہیں بل کہ مکان کو کہتے ہیں۔...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک قضبے میں ایک ‘ووڈ پیکر’ پرندے نے 25 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا دیا ہے۔ گاڑیوں کو اپنے ہتھوڑی نما چونچ سے نشانہ بناتے ہوئے اس پرندے کی تصویریں اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ہیں جس میں اسے گاڑیوں کے شیشوں کو چونچ مار کر توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ قضبے کے ایک رہائشی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہمارے محلے میں ایک توڑ پھوڑ کرنے والا پرندہ ہے جس کی قد 18 سے 24 انچ ہے، یہ سیاہ اور سفید رنگ کی ہے اور اس پر ایک سرخ ٹوپی ہے۔ رہائشی نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ اس پرندے نے کم از کم 25 گاڑیوں کے سائیڈ مررز اور کھڑکیوں...
امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک قضبے میں ایک ‘ووڈ پیکر’ پرندے نے 25 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا دیا ہے۔ گاڑیوں کو اپنے ہتھوڑی نما چونچ سے نشانہ بناتے ہوئے اس پرندے کی تصویریں اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ہیں جس میں اسے گاڑیوں کے شیشوں کو چونچ مار کر توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ قضبے کے ایک رہائشی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہمارے محلے میں ایک توڑ پھوڑ کرنے والا پرندہ ہے جس کی قد 18 سے 24 انچ ہے، یہ سیاہ اور سفید رنگ کی ہے اور اس پر ایک سرخ ٹوپی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ میں زخمی پرندوں کے لیے ہسپتال کا قیام، پہلا مریض کونسا پرندہ رہا؟ رہائشی نے بتایا کہ...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے۔ تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے...
شہد ایک قدرتی مٹھاس رکھنے والی غذا ہے جو اپنے اندر بہت سی خوبیاں سمیٹے ہوئے ہے۔ شہد میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر مرکبات کا ایسا پیچیدہ امتزاج ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ شہد کا استعمال تقریباً ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے لیکن اگر شہد کو اعتدال سے استعمال کیا جائے تو یہ حیرت انگیز فوائد کا خزانہ ہے۔ دماغی صحت کیلئے ضروری ماہرین شہد کو دماغ کی غذا قرار دیتے ہیں یعنی یہ دماغ کیلئے بہت ضروری ہے۔ روزانہ شہد کا ایک چمچ آپ کے دماغ کی نشوونما کیلئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی یادداشت کو بھی کمزور ہونے سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ آپ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو کڑکتی دھوپ میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے بچوں کو لینے آیا ہے جو خود گرمی میں موٹر سائکل پر بیٹھا ہے لیکن پچھلی سیٹ پر قیمص پھیلا کر ہاتھ رکھ دیے تاکہ جب اس کا بچہ اس سیٹ پر بیٹھے تو وہ گرم نہ ہو۔ باپ سراں دے تاج محمد pic.twitter.com/aban5xHyx2 — Ans (@PakForeverIA) April 20, 2025 اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین و کمنٹیٹر رمیز...
’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور سابق قومی کرکٹر، دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز ایک نجی پروگرام کے دوران ایک سوشل میڈیا صارف نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ اگر آپ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلتے تو کِس فرنچائز کے لیے کھیلنا پسند کرتے؟ اس سوال کے جواب میں شعیب اختر نے بھرپور اور جوشیلے انداز میں کہا کہ میں کسی فرنچائز کے لیے نہیں کھیلتا بلکہ میں اپنی فرنچائز بناتا، یا تو میں کسی فرنچائز کا مالک ہوتا یا اپنی فرنچائز ’پنڈی ایکسپریس‘ لانچ کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)...
جنگ زدہ غزہ میں جہاں ہر طرف تباہی اور بے بسی کا عالم ہے، وہیں ایک گمنام ہیرو ابراہیم علوش روزانہ پانی کی فراہمی کا مشن انجام دے رہے ہیں۔ اپنے پرانے ٹرک میں پانی بھر کر وہ مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور پیاس سے بلکتے لوگوں تک زندگی کا یہ بنیادی حق صاف پانی پہنچاتے ہیں۔ غزہ میں جاری آبی قلت اب ایک سنگین بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ بمباری سے اجڑے راستے، غیر محفوظ گزرگاہیں اور رسائی کی مشکلات، ابراہیم کے کام کو مشکل ضرور بناتی ہیں لیکن ان کے حوصلے کو توڑ نہیں سکتیں۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی نیوز ٹیم نے ابراہیم کے ہمراہ جبالیہ کا سفر کیا، جہاں ایک پانی...
(گزشتہ سے پیوستہ) پھر معروف زمانہ اس جوڑے کو جیسے کسی کی نظر لگ گئی۔ 1992ء میں لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان علیحدگی ہو گئی مگر ایک معاہدے کے تحت یہ جوڑا سرکاری تقریبات میں اکٹھے جاتا رہا۔ اس حوالے سے بے شمار کہانیاں ہیں۔ شہزادہ چارلس کی کمیلا پارکر سے دوستی بھی علیحدگی کی وجہ بنی جبکہ شہزادی ڈیانا کی پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان سے دوستی بھی اس کی وجہ بتائی جاتی ہے۔ انہی افواہوں کے درمیان ملکہ برطانیہ الزبتھ کے کہنے پر بلآخر لیڈی ڈیانا اور چارلس کے درمیان 28 اگست 1996 ء کو باقاعدہ طلاق ہوگئی۔ لیکن اسی سال اس جوڑے نے پاکستان کا دورہ کیا جب عمران خان اور ان کی برطانوی بیوی...
ٹوکیو:جاپان کے شہر اوساکا میں 2025 کی ورلڈ ایکسپو کا آ غاز ہو گیا جو 13 اکتوبر تک جا ری رہے گی ۔چائنا پویلین، جو اس ورلڈ ایکسپو کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ نمائندہ پویلینز میں سے ایک ہے، اس کا باضابطہ آغاز اتوار کے روز ہوا۔تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط، چائنا پویلین اوساکا ایکسپو میں سب سے بڑے غیر ملکی تعمیر شدہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ “انسان اور فطرت کے درمیان کمیونٹی آف لائف کی تعمیر – گرین ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایک مستقبل کی سوسائٹی” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، چائنا پویلین 5 ہزار سال سے زائد عرصے سے قائم چینی تہذیب پر مبنی روایتی ماحولیاتی حکمت کا مظاہرہ...
دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی میں زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔ تیز ہواؤں اور تیز بارش کے ساتھ ایک طاقتور مٹی کے طوفان نے جمعہ کے روز دہلی کے کئی حصوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کی جوق در جوق ڈرامائی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں کیونکہ ان کے گھروں کے آس پاس کے علاقوں میں ہر طرف دھول چھائی ہوئی تھی۔ ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ یہ طوفان زلزلے کی طرح محسوس ہوا، جس سے اس کے گھر میں لائٹس اور پنکھے جھول رہے تھے۔...
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد میں چھ فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران ایک صحافی کے سوال نے ماحول کو گرما دیا اور محفل میں سنجیدگی چھا گئی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی کپتانی سے پاکستانی ٹیم نے تو بہت کچھ سیکھا اب کیا فرنچائز کو بھی جیت کی راہ پر گامزن دیکھیں گے یہ سوال سن کر رضوان واضح طور پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے ساتھ بیٹھے شاداب خان اور بابراعظم کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ کیا ہم...
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے سعودی عرب میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا کا سائبر ٹرک اور دوبارہ ڈیزائن کی گئی وائے ماڈل سیڈان کار کو لانچ کیا گیا اور اس موقع پر لوگوں نے ان کی آزمائش کی، جبکہ ایک ویڈیو میں سائبر ٹرک کو صحرا میں دوڑتے دکھایا گیا ہے۔(جاری ہے) ٹیسلا کے مقامی ایگزیکٹو نے لانچ کے وقت گاڑیوں کے آن لائن آرڈرز، مالز میں سٹورز کھولنے اور سپر چارجر سٹیشنز اور سروس سنٹرز کھولنے کے منصوبے کے بارے میں بتایا، لیکن ایلون مسک نہ تو خود آئے اور نہ ہی کوئی ویڈیو پیغام دیا۔سائبر ٹرک کے...
کراچی میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ ریو پارٹی کے دوران بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے اینیمیٹڈ اوتار پر مبنی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پارٹی کے منتظم اور ڈی جے شاٹ باکس نے شیئر کی جس میں کرینہ کا ڈیجیٹل روپ متحرک انداز میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔منفرد اور غیر معمولی انداز کی اس پیشکش نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔پی او وی، آپ کراچی، پاکستان میں ایک ریو پارٹی میں ہیں اور کرینہ کپور آپ کے سامنے ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔اس کے بعدسکرین پر کرینہ کپور کا...
ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک)یونان سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ (رافٹ) یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی۔ کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ربڑ کی کشتی کی...
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔ یہ پیش گوئی چاند کی متوقع رویت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق ذو الحجہ کا چاند 27 مئی 2025 کی شام کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذو الحجہ کا پہلا دن ہوگا۔ چاند 7:02 صبح اماراتی وقت کے مطابق طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چاند کی ممکنہ رویت...
بیجنگ : چین کے چھ چیمبرز آف کامرس نے اپنے اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت کی اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف فوڈ سٹاک، دیسی پیداوار اور جانوروں کی ذیلی مصنوعات (سی ایف این اے) چین کی خوراک اور زرعی پیداوار کی درآمد اور برآمد کی صنعت کی جانب سے امریکی حکومت کے تجارتی تحفظ پسندانہ طرز عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قومی مفادات اور کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام جوابی...

سی ایم جی کی ’’ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی‘‘ کا قیام اور ’’ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ ‘‘کا اجراء
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز، اور ہوایانگ میرین اسٹڈیز سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ سی اہم جی کی “ساؤتھ چائنا سی ایکسپرٹ کمیٹی” اور “ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ” کے اجراء کی تقریب چین کے شہر سان یا میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ “بحیرہ جنوبی چین میں استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے اور اسے امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا چاہیے”۔ انہوں نے کہا کہ”ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی” کا قیام...
کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان (سی ٹی ڈی) کی پولیس نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث چار مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کاروں سے تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ’جوابی کارروائی میں مارے گئے حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور مواصلاتی آلات کا فورینزک کروایا جا رہا ہے۔‘ ’ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس نادرا جبکہ اُن کے جسمانی اعضا فورینزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے گئے ہیں۔‘ بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان کے پہاڑی سلسلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل...
2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو نظر آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک جزوی سورج گرہن ہوگا جو یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ علاقوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم، پاکستان اور بھارت میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کی چار اقسام ہوتی ہیں، مکمل، جزوی، رِنگ آف فائر اور ہائبرڈ یہ اقسام زمین کے مدار میں چاند کی پوزیشن سمیت دیگر عوامل پر منحصر ہوتی ہیں۔مکمل سورج گرہن میں چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتا ہے جبکہ جزوی گرہن میں ایسا نہیں ہوتا۔رنگ آف فائر گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے زیادہ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے...
اسرائیل میں چاقو بردار حملہ آور نے ایک فوجی کو شدید زخمی کردیا اور اس سے اسلحہ چھین کر ایک کار پر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے اپنی کار سے ایک سپاہی کو ٹکر مارکر گرایا اور پھر اہلکار پر چاقو کے وار کیے۔ حملہ آور نے فوجی کا اسلحہ بھی چھین لیا اور قریب سے گزرنے والی ایک کار پر فائرنگ کردی جس سے کار بس شیلٹر سے جا ٹکرائی۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے کار سوار کی شناخت 85 سالہ موشے ہوران کے نام سے ہوئی ہے جب کہ کار میں موجود ان کا بیٹا محفوظ رہا۔ جائے وقوعہ سے گزرنے والے بارڈر پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ بارڈر پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے حملہ آور کا نام 25...
سڈنی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )یونیورسٹی آف سڈنی نے سیارہ زحل کو 128 نئے چاند ملنے کا انکشاف کیا ہے انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل یونین نے تائیوان کی اکیڈیمیا سینیکا میں ایڈورڈ ایشٹن کی سربراہی میں فلکیات دانوں کی ایک ٹیم کی ان دریافتوں کو تسلیم کر تے ہوئے کہا ہے کہ سورج سے چھٹے نمبر پر موجود اس سیارے کے چاندوں کی کل تعداد اب 274 ہو گئی ہے جو نظام شمسی کے کسی بھی سیارے کے مقابلے میں زیادہ ہے.(جاری ہے) یونیورسٹی کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دریافت کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے چاندوں کو دیکھا کیسے جاتا ہے اور یہ پہلے کسی کو نظر کیوں نہیں آئے؟ کیا مشتری...
کرناٹک(نیوز ڈیسک)کرناٹک کے ضلع رائچور میں واقع راغویندر سوامی ٹیمپل میں عقیدت مندوں کی جانب سے ایک حیران کن نذرانہ پیش کیا گیا۔ ایک ماہ کے دوران لاکھوں زائرین نے اس روحانی مرکز کا رخ کیا اور اپنی عقیدت کے اظہار کے طور پر 3 کروڑ 48 لاکھ 69 ہزار روپے سے زیادہ نزرانہ ، 32 گرام سونا اور 1.24 کلوگرام چاندی عطیہ کی گئی۔ یہ نذرانہ سوامی راغویندر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر چڑھایا گیا، جو ایک 16ویں صدی کے معروف شخصیت تھے۔ ان کی تعلیمات اور روحانی خدمات کے سبب عقیدت مند بڑی تعداد میں ہر سال ان کے ٹیمپل کا رخ کرتے ہیں۔ عطیات کی گنتی کے مناظر پر مشتمل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر...
”مجھے میرے چاچو کے واٹس اپ نمبر سے پیغام ملا کہ انہیں فوری کچھ رقم درکار ہے، تحریری پیغام کے فوری بعد ان کا وائس نوٹ بھی ان کی ہی آواز میں آیا، جس میں انہوں نے ایک دوسرے نمبر پر فوری پیسے بھیجنے کا کہا، میں نے ان کی ہدایت کے مطابق مطلوبہ رقم اکاوٹ میں بھیج دی، مگر کچھ ہی وقت بعد پتہ چلا کہ نہ تو وہ میسیج ان کا تھا اور نہ ہی وائس نوٹ انہوں نے بھیجا، بلکہ یہ ایک فراڈ تھا جو ”سائبر ٹولز’ ‘کے ذریعے نمبر ہیک کر کے کیا گیا” یہ کہانی ہے اسلام آباد کے جی سیون سیکٹر کے رہائشی زین احمد کی، جو ہارڈ ویئرکے کاروبار سے منسلک ہیں، ایک...
سٹی42: بلوچستان میں دہشتگردوں نے ایک دن میں دوسرا جان لیوا حملہ کر کے چار یونیفارمڈ پاکستانیوں کو شہید کر دیا۔ نوشکی میں دہشتگردوں نے پولیس کی موبائل وین پر چھپ کر حملہ کیا۔ اس بزدلانہ حملے میں پولیس کے چار اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے پولیس جوانوں کا تعلق ضلع نوشکی سے ہے، شہیدوں کی میتوں کو میر گل خان نصیر ہسپتال لایا گیا ۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے اس سے پہلے بلوچستان کے علاقے منگچھر میں پاکستان کے دشمن دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے چار مزدوروں کو شہید کیا تھا۔ ان چاروں کا تعلق صادق آباد سے تھا اور وہ ٹیوب ویل نصب کرنے کے کاریگر تھے۔ چاروں مزدور عبدالغفور لانگو زمیندار کے ٹیوب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات ہیں اور چاند کی پیدائش 29مارچ کو ہوگی۔ ماہرین فلکیات نے بتایاکہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں لہٰذا پاکستان اورسعودی عرب میں اس سال ایک ہی روز عید الفطر ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثرحصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھاجاسکے گا اور 30 مارچ کو چاند اُن علاقوں میں دیکھا جاسکے گا جہاں موسم صاف ہوگا۔ ماہرین فلکیات نے بتایاکہ 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی اور کراچی...
اسلام آباد: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کے امکانات ہیں۔ ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے ،چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کہتے ہیں سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، 30مارچ کو دنیا بھر کے تمام حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ 29مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 4 گھنٹے 37 منٹ، جبکہ 30مارچ کو چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی۔ کراچی میں 30 مارچ کو چاند کی عمر 26 گھنٹے 50 منٹ ،اسلام...
پاکستان اور سعودی عرب میں رواں برس عیدالفطر ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے واضح امکانات ہیں، کیونکہ چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی ماہر فلکیات فہیم ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ 29 مارچ کو ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا کے کچھ علاقوں میں چاند نظر آ سکتا ہے، تاہم سعودی عرب میں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے مختلف حصوں میں 30 مارچ کو انسانی آنکھ سے چاند دیکھا جا سکے گا، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ مطلع صاف ہو۔ انہوں نے بتایا...
لاہور:رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے پاکستان میں نئی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر سرکاری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے فلکیاتی اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر بتایا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد عید الفطر 31 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ چاند کی رویت کے لیے فلکیاتی اصولوں کے تحت چند بنیادی شرائط ہوتی...
بین الاقوامی ماہرین فلکیات نے کہاکہ زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اگر یہ دعوی درست ثابت ہوتا ہے تو سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں عید پیر 31 مارچ کو ہوگی۔ دوسری جانب ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان 29 دن کا ہونے اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طویل عرصہ بعد رواں سال پاکستان سمیت سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی فلکیات مرکز نے گزشتہ روز پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال المکرم کا چاند نظر...
پاکستان کی سرزمین بے شمار باصلاحیت افراد کی جنم بھومی رہی ہے، لیکن کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کے باعث نہ صرف اپنی پہچان بناتی ہیں بلکہ ملک و ملت کا وقار بھی بلند کرتی ہیں۔ انہی خوش نصیب اور منتخب شخصیات میں ایک نام طاہر عبید چودھری کا ہے۔طاہر عبید چودھری کا تعلق مردم خیز ضلع گجرات سے ہے، جو علم و ادب، فن اور قیادت کے کئی عظیم چراغوں کا مسکن رہا ہے۔ وہ نہ صرف میرے عزیز بلکہ میرے گاں کے قابلِ فخر سپوت بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بچپن ہی سے ایک شاندار اور حیرت انگیز آواز اور منفرد صدا کاری کی صلاحیتوں سے نواز رکھا تھا،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی فلکیات مرکز نے تصدیق کی ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ناممکن ہوگا۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ چاند کا سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جانا ہےجس کے باعث آنکھوں یا دور بین سے بھی چاند کو دیکھنا ناممکن ہوگا، اس طرح زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اس طرح سعودیہ سمیت دیگر عرب ممالک اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں اس بات عید الفطر ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے،اس کے برعکس بعض ممالک جیسے موریتانیہ،...
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ماہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو 29 رمضان کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے مناسب تصور کی جاتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہوگا، جس کی بدولت چاند ایک گھنٹے تک با آسانی دیکھا جا سکے گا۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا اسی بنیاد پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 30 مارچ کو...
کوئٹہ: دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیاں کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گیارہ مارچ کو بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو ٹریک اڑا کر دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا تھا۔ بوگیوں کو ٹریک کلیئئر کرنے کے بعد پہلے مچھ پہنچایا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ٹرین کا انجن سبی بھیج دیا گیا تھا۔ متاثرہ انجن کی مکمل مرمت کے لئے اسے لاہور بھجوایا جائے گا۔
کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ دوسری جانب ٹریک کی بحالی کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مشکاف کے قریب ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرین کے ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جب کہ پٹڑی سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا۔ دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹریک پر دھماکے کے باعث 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ دھماکے کے باعث ٹریک کے382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔ حکام کا...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی...
نوشہرو فیروز میں ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال ،تین مکان اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق بھریا کے علاقے کلہوڑا کالونی میں قائم ایک غیر قانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ آگ بجھانے کے لیے نوشہرو فیروز اور کنڈیارو سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، تاہم بے قابو آگ نے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال، تین مکان اور چار دکانیں جل گئیں۔ واقعے میں چار جانور جھلس کے مارے گئے، فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔...
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کےلیے ایک جذباتی پیغام لکھ کر سب کو متاثر کردیا ہے۔ بالی ووڈ کے اس جوڑے نے 2014 میں اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، لیکن آج بھی ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، جو ان کی پختہ دوستی کی گواہی دیتے ہیں۔ حال ہی میں، ریتک نے انسٹاگرام پر سوزین کے نئے پروجیکٹ ’چارکول‘ کے آغاز پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں سوزین کے نئے اسٹور کی جھلک دکھائی گئی، جس کی دیواروں پر شاندار سجاوٹ کی گئی تھی، جو سوزین نے خود تخلیق کی تھی۔ View this post on Instagram ...

جعفر ایکسپریس حملے میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیئے گئے
اسلام آباد(آئی این پی)بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیئے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز بھی شہدا میں شامل ہیں، شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا۔حکام نے بتایا کہ چاروں شہدا جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کی...
صاحبو اس میں کوئی کلام نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ کسی ایک حکومت کا بگاڑا نہیں بلکہ ہر ایک نے اس میں حصہ ڈالا ہے، خاص کر جنرل پرویز مشریف کے دور سے جو خرابیاں پیدا ہوئیں، ان کا تیر بہدف علاج کوئی نہ ڈھونڈ سکا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہاں حالات جس قدر بگڑگئے ہیں، ان کا کوئی ایک سادہ حل ممکن نہیں، بیک وقت کئی پہلوؤں پر کام کرنا ہوگا۔ یہ بھی درست کہ بلوچستان میں بہت سے مسائل جینوئن ہیں، وہ دور کرنے ہوں گے، لوگوں کی محرومیاں، شکایات کو سننا ہوگا، ان کا حل نکالنا ہوگا، وہاں روزگار کے مواقع ہوں، معیشت ترقی کرے، خوشحالی آئے، عام آدمی کی زندگی میں آسانی ہو تو...
اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نئے ارکان کا تقررکر دیا ہے۔ اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن کی تقرری چار سال کیلیے کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق صدر نے ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو اسلام آباد، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان، صباہت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ اور افتخار فردوس کو خیبر پختونخوا سے ممبر کے طور پر پیمرا میں تعینات کیا ہے۔ یہ تمام تقرریاں11مارچ 2025 سے نافذ العمل ہونگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحملہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، وہاں جعفر ایکسپریس ٹرین آرہی تھی، ریلوے حکام کے مطابق اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کے روز مشکاف ٹنل کے پاس جعفر ایکسپریس پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں اور ریل مسافروں کو یرغمال بنانے کی ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک تقریبا ڈیڑھ سو مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی ایک بڑی تعداد کو بچانے کے لیے کلیرئنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔ بلوچستان ٹرین حملہ: ’مسافر یرغمال، سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جو افراد بچ کر نکلے ہیں، وہ فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے پیر 10 مارچ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب ڈاکٹر امبیدکر نگر میں خوشیاں منانے والے بہت سے بھارتی کرکٹ شائقین نے ایک مقامی مسجد کے باہر آتش بازی شروع کر دی۔ حکام کے مطابق اس آتش بازی کے دوران جھڑپیں شروع ہو گئیں، جن میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ پتھراؤ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی دبئی میں کھیلے گئے کرکٹ کے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو چار وکٹوں سے ہرا دیا تھا اور یہ ایسا مسلسل دوسرا موقع تھا کہ بھارت کی قومی کرکٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) جرمن شہر منہائم میں پیر کو ایک مرکزی اسکوائر دو افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے ایک کار حملے میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور نے مزید لوگوں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سٹی مئیر کی جانب سے اس ٹیکسی ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا گیا۔ پیر کی سہ پہر جنوب مغربی جرمن شہر منہائم کے مرکزی علاقے میں پاراڈے اسکوائر کے قریب ایک کار لوگوں کے ہجوم کے درمیان سے گزرتی ہوئی نکل گئی جس کے باعث دو افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ اس گاڑی کا ڈرائیور ایک 40 سالہ جرمن تھا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ...
اسمارٹ فونز کا استعمال تو لگ بھگ اب سب ہی کرتے ہیں مگر ایک مسئلے کا سامنا اکثر ہوتا ہے اور وہ بیٹری ختم ہونا ہے۔ جی ہاں اسمارٹ فونز کو روزانہ کم از کم ایک بار تو چارج کرنا ہی پڑتا ہے مگر تصور کریں ایسے فون کا جسے چارج کرنے کے لیے چارجر کی ضرورت نہ ہو، بلکہ وہ چلتے پھرتے آپ کے ہاتھوں میں چارج ہو جائے؟ایسا فون واقعی تیار ہوگیا ہے اور ایسا سولر پاور کی بدولت ممکن ہوگا۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ایک چینی کمپنی نے سولر پینل سے لیس اسمارٹ فون کو پیش کیا۔ اس فون کے بیک پر سولر پینل نصب ہے تاکہ اسے سورج کی روشنی سے چلتے پھرتے...
ڈی آئی خان: رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔ ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے...
حملہ آور کا تعلق اسرائیل کی دروز کمیونٹی سے ہے اور وہ مبینہ طور پر جرمنی کی شہریت بھی رکھتا ہے اور ایک ماہ قبل ہی واپس لوٹا تھا۔ قریبی دکانداروں نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور کا نام یترو شاہین اور اسکی عمر 20 سال ہے، تاہم سرکاری سطح پر نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے شمالی شہر حیفا میں ایک بس اڈے پر چاقو بردار نوجوان نے مسافروں پر حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور ایک بس سے اترا اور اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں پر چاقو کے وار کیے۔ حملے میں ایک 60 سالہ مسافر ہلاک جب کہ 4 شدید...
چاند 2دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا،شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان(آئی پی ایس )رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف...
اسرائیل کے شمالی شہر حیفا میں ایک بس اڈے پر چاقو بردار نوجوان نے مسافروں پر حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور ایک بس سے اترا اور اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں پر چاقو کے وار کیے۔ حملے میں ایک 60 سالہ مسافر ہلاک جب کہ 4 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سیکیورٹی گارڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو بردار حملہ آور کو گولیاں مار کر قتل کردیا جس کی شناخت اسرائیلی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ حملہ آور کا تعلق اسرائیل کی دروز کمیونٹی سے ہے اور وہ مبینہ طور پر جرمنی کی شہریت بھی...
پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علماء کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علماء کے...
ویب ڈیسک— امریکہ کی ایک نجی کمپنی کا لینڈر اتوار کو چاند پر اتر گیا ہے جو امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے لیے مختلف تجربات کرے گا۔ اتوار کو’فائر فلائی ایرواسپیس‘ نامی کمپنی کا ’بلیو گھوسٹ لینڈر‘خلا میں مدار سے خودکار انداز میں یعنی آٹوپائلٹ پر نیچے آیا اور چاند پر اتر گیا۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اس لینڈر کا ہدف چاند پر شمال مشرقی کنارے میں ایک امپیکٹ بیسن تھا جو ایک قدیم آتش فشاں کی ڈھلوان ہے۔ فائر فلائی ایرواسپیس کے مشن کا کنٹرول روم ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہے جہاں سے کامیاب لینڈنگ کی خبر سامنے آئی۔ لینڈر کے چاند پر اترنے کے عمل کی نگرانی آسٹن میں اس سے تین لاکھ...