2025-11-26@15:47:41 GMT
تلاش کی گنتی: 158529

«منظور اور»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی ترقی اس بات میں ہے کہ حکمران عوامی خدمت کے ایجنڈے پر کامکریں، نہ کہ نفرت، الزام اور جھوٹ کو سیاست کا محور بنائیں، عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حالیہ کامیابیاں اللہ کے فضل اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہیں اور پوری جماعت اس فتح پر شکر گزار ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبائی سطح پر اور ایم کیو ایم شہری حکومتوں میں ہونے کے باوجود کارکردگی دکھانے میں مکمل ناکام رہیں، جس کا خمیازہ آج کراچی کے شہری بھگت رہے ہیں، شہر کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے شفاف حکمتِ عملی اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ شہرِ قائد کی بگڑتی ہوئی صورتحال صفائی، ٹریفک کے مسائل، پانی کی کمی اور بدانتظامی کی ذمہ داری پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے، دونوں جماعتوں نے دہائیوں تک اقتدار اور اختیارات رکھنے کے باوجود کراچی کو تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا اور یہ...
    صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جن لوگوں کو عام انتخابات کے موقع پر پاکستان کے عوام نے واضح طور پر ردّ کر دیا، انہیں زبردستی ملک پر مسلط کرنا عوام کے مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کی توہین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملکی حالات کی ابتری کا بنیادی سبب عوام کی مقبول سیاسی قیادت کو پابندِ سلاسل کرنا اور اس کی جگہ مصنوعی، جعلی اور عوام سے مسترد شدہ قیادت کو ملک پر مسلط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو عام انتخابات کے موقع پر پاکستان کے عوام نے واضح طور پر ردّ کر دیا، انہیں زبردستی...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فوٹو: اسکرین گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے تو پوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھا تھا۔نومنتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سے نوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ شاندار کامیابی پر تمام عہدے داروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتی ہوں، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیاناس کر دیا: نواز شریفنواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی...
    نیشنل میوزیم آف کوریا (NMK) نے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر 2025 کو پہلی بار اسلامی تاریخ اور ثقافت کے لیے مستقل گیلری کھولی جائے گی، جو سیول اور دوحہ کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیرس: میوزیم سے چوری کے بعد بچ رہنے والے جواہرات بینک آف فرانس منتقل یہ گیلری میوزیم کی تیسری منزل پر ورلڈ آرٹ/ورلڈ کلچر ہال میں واقع ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ اسلامی ورثے کو عالمی تہذیبوں کی نمائش میں ایک مستقل اور نمایاں مقام دیا گیا ہے۔ قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کے ساتھ تعاون میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گیلری قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کے ساتھ تعاون کا...
    نائجیریا کے شمال مغربی علاقے سے اغوا کی گئی تمام 24 اسکول طالبات کو ایک ہفتے سے زائد قید میں رہنے کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے جس کی حکام نے اس کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا طالبات کو 17 نومبر کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب مسلح افراد نے ریاست کیبّی کے گاؤں ماگا میں واقع گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو سیکنڈری اسکول پر حملہ کیا۔ مغربی افریقی ملک کی پولیس کے مطابق اس حملے میں اسکول کے 2 عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے۔ ابتدائی طور پر حکام نے 25 لڑکیوں کے اغوا کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں...
      راولپنڈی: (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے شرکاء کو خطے کی صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات کے حوالے سے بتایا، خطے کی بدلتی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے...
    صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ وہ تھرپاکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں۔ عامر وڑائچ نے کہا کہ جب تک حکومت پہاڑوں کی کٹائی کا فیصلہ واپسی نہیں لیتی احتجاج جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے پر پولیس نے وکلا کو روکنے کی کوشش کی،  پولیس سے جھڑپ اور دھکم پیل کے دوران کئی وکلا کنٹینر پر چڑھ گئے۔ صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ وہ تھرپاکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں۔ عامر وڑائچ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان کو اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے،الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔ بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔صدرمسلم لیگ ن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، خارجہ امور...
    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ کے مختلف مقامات پر نصب باردوی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر علاقے کو کسی بڑے سانحے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ علاقے میں...
    وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔ منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور دیگر بحرینی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سمیت بحرین کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ...
    لاہور:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کردیا۔سول ایویشن اتھارٹی نے جہازوں کی کمی کے باعث سرین ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا تھا۔لائسنس بحال ہونے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ائندہ دو ماہ کے اندر سرین ایئر لائن اپنا ڈومیسٹک اور تین ماہ کے اندر انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال کر لے گی۔سرین ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط نے لائسنس کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اپنے جہاز ٹھیک کرا سکیں گے اور جو جہاز ہمارے بیرون ملک کھڑے ہیں ان کو واپس لا کر فضائی بیڑے میں شامل کریں گے۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر معاملات...
      لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ 2017میں ہمارا گروتھ ریٹ بڑھ رہا تھا،3فیصد پرمہنگائی تھی، یہ 39فیصد پر مہنگائی کو لے کرگئے، پھر 4 فیصد پر آ گئی ہے، انہوں نے جو حالات پیدا کیے اس کا خمیازہ ہر پاکستانی بھگت رہا ہے، 1999میں پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا، 1999میں سعودی ریال کا ریٹ 11روپے تھا، ہمارے جانے کے بعد ملک میں بہت تباہی پھیری گئی، ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا گیا، بدتمیزی،بدتہذہبی،دنگافساد،فتنہ...
    اٹلی میں ایک شخص اپنی مردہ ماں کا حلیہ اپنا کر اس کی پنشن وصول کرنے کے الزام میں تفتیش کے دائرے میں آ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا گارجین کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے نہ صرف وِگ، میک اَپ اور زیورات پہن کر اپنی ماں جیسی شکل بنائی بلکہ اس کی سنہ 2022 میں ہونے والی موت بھی پوشیدہ رکھی۔ یہ واقعہ شمالی اٹلی کے شہر مانٹوا کے قریب علاقے بورگو ورجیلیو میں سامنے آیا جہاں مذکورہ شخص نے اپنی ماں کی موت کی اطلاع دینے کے بجائے مبینہ طور پر اس کی لاش گھر میں چھپا رکھی تھی اور...
    نیٹ فلیکس نے آخرکار ویڈنیزڈے کے تیسرے سیزن سے متعلق وہ معمہ حل کردیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے شائقین کو بے چین کیے ہوئے تھا۔ اس بار پردہ اٹھا ہے ایڈمز فیملی کی پراسرار رکن، آنٹ اوفیلیا، کی اصل شناخت پر سے، اور حیرت انگیز طور پر اس کردار کے لیے 45 سالہ معروف فرانسیسی اداکارہ ایوا گرین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سیریز کے دوسرے سیزن کے ڈرامائی اختتام میں اوفیلیا کی پہلی جھلک صرف پیچھے سے دکھائی گئی تھی۔ اسی ایک منظر نے مداحوں میں بے شمار نظریات کو جنم دیا تھا، کسی نے اسے لیڈی گاگا کا کردار قرار دیا، کسی نے ایک بالکل نیا ولن تصور کیا، اور کچھ اسے ایڈمز فیملی کی تاریخ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا رونا کام نہیں آئے گا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی۔ لاہور میں تقریب کے دوران نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بڑی منافقت سے کام لیا اگر ہار گئے تو کہیں گے کہ ہم نے بائیکاٹ کیا اگر جیت گئے تو کہیں گے کہ بائیکاٹ کے باوجود جیت گئے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں موروثی سیاست کا کہنے والی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے رشتہ دار خود الیکشن میں کھڑے تھے، پی ٹی آئی کے بیانیے سے لوگ اب بے وقوف نہیں بنتے، لوگوں کو سمجھ...
    لاہور: مسلم لیگ (ق) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا گیا، یہ کیسا بائیکاٹ تھا جس میں عمر ایوب کی بیگم الیکشن لڑرہی تھی۔ نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف تباہی آئی، بدتمیزی کا کلچر عام کیا گیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا، پی ٹی آئی اپنے دور میں مہنگائی بڑھا کر 39 فیصد پر لے آئی جب کہ ہمارے دور میں مہنگائی صرف تین فیصد پر تھی، اگر ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان کا دنیا میں آج ایک مقام ہوتا اور آئی ایم...
    جنوبی کوریا کے ایک دفاعی تجزیہ کار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ برسوں میں جوہری صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے 2040 تک اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 400 سے زیادہ کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس، چین اور شمالی کوریا کی مذمت پر مشتمل جی 7 اجلاس کا اعلامیہ جاری کوریئن انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفینس اینالسز (KIDA) کے نیوکلیئر سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے سربراہ لی سانگ کیو کے مطابق فی الحال شمالی کوریا کے پاس 150 تک جوہری ہتھیار موجود ہیں، جن میں 115 سے 131 یورینیم پر مبنی وارہیڈز اور 15 سے 19 پلوٹونیم بم شامل ہیں۔  یہ تعداد غیر ملکی اداروں کے اندازوں سے دو سے تین گنا زیادہ ہے، جو شمالی...
    وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز منامہ(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم عزت مآب خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ عزت مآب ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینئر ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ...
    امن و امان کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار صوبائی حکومت نے وفاق جبکہ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں امن و امان پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں الجھ پڑے، امن و امان کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار صوبائی حکومت نے وفاق جبکہ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے، وفاق دہشت گردی کے خاتمے کا حل مذاکرات سے نکالے جبکہ...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون، دفاعی شراکت داری اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف اور ڈاکٹر لاریجانی نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ...
      کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کےلیے تعاون کی اپیل کی ہے۔کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے شرجیل میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے میں اربن موبیلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی پر فیصلے عوام کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیے ہیں، منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عالمی بینک کے مزید اور بروقت تعاون کی ضرورت ہے۔ شرجیل میمن نے...
    بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے لاہور میں ن لیگ کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں ضمنی انتخابات کے نتائج، معاشی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ نواز شریف نے اراکین کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو واضح کامیابی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نفرت، جھوٹ اور فساد کے بیانیے کو شکست دی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ دور میں...
    جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (NI، NI (M)) کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کی 40 سالہ شاندار عسکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ آمد پر ایک چاق و چوبند تینوں سروسز کے دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے فرائض دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت سے انجام دینے کی توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے مادرِ وطن کے...
    معروف کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے Kap’s Cafe پرتین بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اداکار و کامیڈیئن کپل شرما نے کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد کینیڈا میں حکومتی سطح پر اس معاملے پر توجہ بڑھی ہے۔ VIDEO | Comedian Kapil Sharma recalls shooting incident at his Vancouver cafe. Sharma's Kap's Cafe, which opened in Surrey, British Columbia, in July, was first targeted by unknown people on July 10, followed by two more attacks on August 7 and October 16. No one...
    اپنی شادی میں دلہن کو گدھا بطور تحفہ دینے کی وجہ سے مشہور ہونے والے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ اذلان شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس فیصلے سے متعلق بتایا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک اہم بات ہے جو وہ خود اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ یہ خبر ان ہی کی زبانی سنیں۔ مزید پڑھیے: یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ...
    کسی کوعوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز 1865بوری آٹا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، قوم کا آٹا قوم ہی کا حق،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ،تحصیلدار فتح جنگ فتح جنگ (نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود متحرک،متعلقہ اداروں کے ہمراہ بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1865 بوری آٹا افغانستان اسمگل ہونے سے بروقت روک دیا۔ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود اور پرائس کنٹرول انسپکٹر ثنا شبیر نے اپنی پیشہ ورانہ مستعدی،...
      بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے سخت پیغام دے دیا۔ چینی ترجمان برائے تائیوان افیئرز نے کہا کہ تائیوان کے معاملے میں جو بھی مداخلت کرے گا ہم کچل دیں گے، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق جاپان کا تائیوان کے قریب میزائل نصب کرنا انتہائی خطرناک ہے، یہ جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ہے، چینی ترجمان پینگ قینگن نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا عزم مضبوط ہے، ہمارا عزم پختہ ہے اور ہمارے پاس اپنے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی بھرپور...
    شکرگڑھ کے گاؤں سنیاری میں داخل ہونے والا نایاب جنگلی سامبر طبی معائنے کے بعد دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کہوٹہ: ہرن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار شہریوں نے سرحد پار سے بھٹک کر آنے والے اس جانور کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا، جس کے بعد رینجرز اور وائلڈ لائف حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے تغل پور جنگل میں آزاد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سامبر بھارت کی طرف سے سرحد عبور کرکے سنیاری کے علاقے میں داخل ہوا تھا، جہاں مقامی افراد نے اسے محفوظ رکھا اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دی۔ سامبر کی بحفاظت رہائی کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ ...
    یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اذلان شاہ نے دوسری شادی سے متعلق اعلان کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ایک اہم چیز ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ بطور معروف شخصیت یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بارے میں خود بات کروں، اس سے پہلے کہ آپ کو یہ چیز کسی اور کے ذریعے معلوم ہو۔یوٹیوبر نے کہا کہ یہ کافی عجیب ہے لیکن میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں، میری اہلیہ نے اس حوالے سے رضامندی دے دی ہے، اس لئے میری فیملی کو ان سب...
    جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاکے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا چار دہائیوں پر مشتمل اپنی شاندار عسکری خدمات مکمل کرنے کے بعد عہدے سے رخصت ہو رہے ہیں، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اپنے الوداعی خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ  ملک...
    بھارت میں ناقص انفرااسٹرکچر نے ایک اور نوجوان ایتھلیٹ کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہتک میں 16 سالہ قومی باسکٹ بال کھلاڑی پریکٹس کے دوران پول گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ حادثہ مقامی باسکٹ بال کورٹ میں اس وقت پیش آیا جب ہاردک نے باسکٹ بال پول پر لٹکنے کی کوشش کی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ہاردک پول پر لٹکا، پول اس کے اوپر آگرا۔ قریب موجود دیگر کھلاڑیوں نے اسے پول کے نیچے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ???? WARNING - TRAGIC INCIDENT IN ROHTAK ???? 16-year-old National Level Basketball player Hardik lost his life after a pole fell on him...
      لاہور(نیوزدیسک) یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت نے آج ان کی روبکار جاری کی تھی جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔گزشتہ روز ڈکی بھائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی جس کے باعث وہ رہا نہ ہو پائے تاہم آج...
    سعودی عرب کے 16 شہر عالمی معیار کے مطابق صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: امیر مدینہ منورہ کا سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے منصوبے جاری رکھنے پر زور یہ شہر مشرق وسطیٰ، مشرقی بحر متوسط اور شمالی افریقہ کے خطے میں سرفہرست قرار پائے ہیں۔ ان شہروں نے عالمی ادارۂ صحت کے اسی بین الاقوامی معیارات پورے کیے جن کی بنیاد پر انہیں صحت مند شہروں کا درجہ دیا گیا۔ مزید پڑھیے: مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل فہرست میں المدینہ المنورہ، الخبر، العارضة، المندق، جامعہ الامیرہ نوره، الدرعیہ، الغاط، الجموم، تبوک، شروره، عنیزه، ریاض الخبراء، جدہ، الطائف، جلاجل اور الزلفی شامل ہیں۔ آپ...
    چھبیس نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی ہنگامہ خیز سماعت ہوئی۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کو تحویل میں لینے کی کوشش پر وکیل صفائی نے سخت احتجاج ریکارڈ کیا تو سرکاری پراسیکیوٹر نے اس کا دفاع کیا جبکہ عدالت نے ریمارکس دیے یہ مس انڈر سٹینڈنگ ہے اگر آپ بروقت عدالت آجاتے تو شاید ایسا نا ہوتا...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیا ناس کردیا، 2018 سے 22 تک جو ہوا اس کی ذمہ داری ان کے سر ہے۔نو منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں لوگوں نے کارکردگی کو ووٹ دیا، نفرت ،فساد اور فتنے کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی۔نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔صدر مسلم لیگ ن  نے کہا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کو مبارک باد دیتا ہوں، اللّٰہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور...
    فوٹو: اسکرین گریب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کےلیے تعاون کی اپیل کی ہے۔کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے شرجیل میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے میں اربن موبیلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی پر فیصلے عوام کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیے ہیں، منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عالمی بینک کے مزید اور بروقت تعاون کی ضرورت ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ...
    —فائل فوٹو پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور کر لیا گیا، محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اور تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار اور  2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ کراچی میں بھاری بھرکم چالان، پنجاب میں بھی خطرے کی گھنٹی بجنے کا امکانسمری میں اوور اسپیڈ پر موٹرسائیکل پر 2 ہزار، دو...
    فوٹو: جنگ کراچی میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء کے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، وکلاء کا وفد کمشنر ہاؤس سے واپس روانہ ہوگیا۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ملاقات کی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ کراچی، وکلا کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی، پولیس سے جھڑپوزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے پر پولیس نے وکلا کو روکنے کی کوشش کی، پولیس سے جھڑپ اور دھکم پیل کے دوران کئی وکلا کنٹینر پر چڑھ گئے۔ ناصر شاہ نے وکلاء سے کہا کہ آپ کی اور ہماری جہدوجہد مشترکہ ہے، کینال اور پانی ہمارا بھی ایشو ہے، یہ بھی حقیقت ہے...
    علامتی فوٹو پنجاب بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیے۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بِن نہ رکھنے والے تمام مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ ویسٹ بِن لازمی رکھے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبے کی منظوری دے دی۔ ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ویسٹ بِن کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ فوری طور پر تمام تجارتی...
    فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی، مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔
    ہمیں معیشت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کرنے پڑے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب - فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں معیشت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کرنے پڑے، پاکستان مشکل حالات سے گزرا ہے۔ معیشت کی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، وزیر خزانہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی...
    سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پارلیمان کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ لوگوں نے حکومت کی کارکردگی پر آپ کو ووٹ دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ 2017 میں ملک کہاں جارہا تھا اور اس کے بعد کہاں چلا گیا۔ میں نے ملک کی آئی ایم ایف سے جان چھڑائی تھی، اس کے بعد 2018 سے 2022 تک ملک میں کیا ہوتا رہا۔ ہمارے کام کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ پنجاب اور وفاق کی حکومتیں دن رات محنت کر رہی...
    پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کا نفاذ ہوگیا، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 نافذ کر دیئے گئے۔موٹر وہیکل آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں، ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک سسٹم میں بڑے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔آرڈیننس کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے، 2000 سی سی کی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور دو ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سگنل خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔اس کے علاوہ اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، 2 ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے اور 2 ہزار سی...
    ویب ڈیسک : پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور کر لیا گیا، محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔ آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اور تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار اور  2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا آرڈیننس کے متن کے مطابق سگنل کی خلاف ورزی پر...
    کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے پر پولیس نے وکلاء کو روکنے کی کوشش کی، پولیس سے جھڑپ اور دھکم پیل کے دوران کئی وکلا کنٹینر پر چڑھ گئے۔صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ وہ تھرپاکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں، جب تک حکومت پہاڑوں کی کٹائی کا فیصلہ واپس نہیں لیتی احتجاج جاری رہے گا۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز میتلو نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ آپ لیز دلوانے والوں کے ساتھ بھی ہیں اور منسوخ کرانے والوں کے ساتھ بھی ہیں، سندھ کے باشعور عوام...
    پاکستان تحریک انصاف 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کا پلان کر رہی تھی، تاہم پارٹی نے احتجاج کے بجائے صرف پشاور میں ایک مرکزی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں جاں بحق کارکنوں کے اہلِ خانہ سمیت پارٹی رہنما اور وزیرِاعلیٰ کی شرکت متوقع ہے۔ پارٹی کے مطابق یہ تقریب شام 5 بجے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس، فٹبال گراؤنڈ میں ہوگی۔ مختلف اضلاع میں قرآن خوانی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ احتجاج کے بجائے تقریب کیوں؟ حیات آباد میں تقریب کی تیاریوں میں مصروف پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے بتایا کہ اصل پلان ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج کا تھا۔ ان کے مطابق میرا ارادہ تو آج احتجاج میں نکلنے...
    راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو مختصر عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔ سماعت کے آغاز سے قبل علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکاروں نے انہیں دوبارہ تحویل میں لے کر کمرہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے واضح ہدایت کی کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں۔ دورانِ کارروائی پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی سیکشن 351 کے تحت علیمہ خان عدالتی تحویل میں ہیں، لہٰذا وہ بغیر اجازت عدالت سے باہر نہیں جا سکتیں۔ اس موقع پر علیمہ خان نے استدعا کی کہ ان کے وکیل سپریم...
    ویب ڈیسک :کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں...
    کراچی: کورنگی عوامی کالونی میں تیزرفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیور کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔ ایس ایچ او عوامی کالونی ملک عامر نے بتایا کہ عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 125 موٹر سائیکل  کو ٹکر ماردی، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، حادثے کے مقام پر موجود نامعلوم مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیے۔ مشتعل افراد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی...
    پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے ایک مداح کے سوال پر ایسا صاف اور غیر روایتی جواب دیا ہے جس نے بابر اعظم کے چاہنے والوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی چونکا دیا۔ نازش جہانگیر، جو ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی مضبوط اداکاری، منفرد کرداروں اور مینٹل ہیلتھ آگاہی کے حوالے سے نمایاں پہچان رکھتی ہیں، آج کل پھر خبروں میں ہیں۔ انہوں نے 2017 میں ڈرامہ بھروسا سے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر متعدد مشہور پروجیکٹس میں نظر آئیں۔ 2022 میں سمیع خان کے ساتھ فلم ’لفنگے‘ سے فلمی ڈیبیو کیا جبکہ 2024 میں خوشحال خان کے ساتھ پپے کی ویڈنگ میں جلوہ گر ہوئیں۔ انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمَرجنگ ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی بھی مل چکی...
    لاہور: پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری کا کوٹ لکھپت جیل سے لکھا گیا خط سامنے آگیا۔ خط  انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کے نام لکھا ہے جس میں انہوں ںے اڈیالہ کے باہر خواتین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 31 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ناحق قید ہوں باہر کے حالات کا پتا دیر سے ہوتا ہے، آپ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کے اہل کاروں نے جو ظلم اور تشدد روا رکھا وہ ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کرگیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے اور بے بسی کے سبب ہماری...
    پنجاب کے ضلع بھکر کی آفیشل کالونی  میں میاں بیوی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیوی اور اس کا آشنا محمد عمران خان نامی شہری کے  قاتل نکلے۔ پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق  نے کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد اندھے قاتل کا سراغ لگایا، بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر ( محمد عمران) کو قتل کیا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق  نے کہا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں کچرے کی علیحدہ علیحدہ تلفی لازمی قرار دے دی گئی۔ پنجاب ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ کے مطابق ہر ادارے کو پانچ مختلف رنگوں کے ویسٹ بِن نمایاں مقامات پر نصب کرنا ہوں گے تاکہ کچرا موقع پر ہی الگ کیا جا سکے اور ری سائیکلنگ کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔ پیلا بِن صرف کاغذ، کارٹن اور پیکجنگ ویسٹ کے لیے ہوگا، سبز بِن میں شیشہ اور شیشے سے بنی اشیا جمع کی جائیں گی، سرمئی بِن آرگینک اور بائیوڈیگریڈیبل کچرے کے لیے مخصوص ہے، سرخ بِن میں ٹِن، المونیم...
    اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق اپوزیشن لیڈر اور تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کو 4 اکتوبر کے احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے عدم حاضری پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے نہ صرف عمر ایوب کی ملکی و غیر ملکی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں بلکہ ان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت کے روبرو یہ مؤقف پیش کیا گیا کہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت مجیب الرحمان اور زاہد علی کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم دونوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ذرائع نے کہا ملزم زاہد علی 2021 تک کرکٹ کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ بھی کرتا رہا جبکہ وہ آن لائن...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے ملک کو لوٹ کر بھاگ گئے اور اب باہر بیٹھ کر پاکستانیوں سے پیسے بٹور کر پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ اگر واقعی ہمت رکھتے ہیں تو پاکستان واپس آکر اپنی سیاسی جنگ لڑیـں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بیرونِ ملک موجود یہ افراد یورپ میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف مہم چلا کر کھلی غداری کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ پاکستان کی لڑائیاں پاکستان کی زمین پر لڑنی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے بھی سیاست...
    پیرس میں ڈروؤٹ ہاؤس کی جانب سے منعقدہ نیلامی میں مایہ ناز فرانسیسی امپریشنسٹ مصور پیئر آگست رینوار کی ایک نایاب پینٹنگ 1.68 ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی۔ ’چائلڈ وِد ٹوائز، گیبریئیل اینڈ دی آرٹسٹز سن، ژاں‘ کے عنوان سے 1895 کے لگ بھگ بنائی گئی یہ تخلیق رینوار نے اپنی واحد شاگرد اور قریبی دوست جین بودو کو تحفے میں دی تھی، اور تب سے یہ انہی کے خاندان کی ملکیت میں تھی۔ یہ بھی پڑھیں: جنیوا: پکاسو کے قدیم منفرد فن پارے توقعات سے زیادہ قیمت پر نیلام رینوار امپریشنزم کے اُن صفِ اوّل کے فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے انیسویں صدی کے اختتام پر مصوری کے امکانات کو نئی جہت دی۔ Renoir painting of son sold...
    اسلام ٹائمز: بلتستان کی یخ بستہ فضاؤں میں المیثم ٹرسٹ کی یہ مسلسل جدوجہد اس عملی عزم کا ثبوت ہے کہ دنیا میں اصل حرارت آگ یا دھوپ سے نہیں، انسان کے جذبۂ خدمت سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ ادارہ اس خاموش حقیقت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ اگر نیت سچی ہو اور قدم اخلاص سے اٹھیں تو ایک چھوٹی سی کاوش بھی کئی گھروں میں راحت، محبت، امید اور عزت کی روشنی بن کر پھیل جاتی ہے۔ ضرورت بس اتنی ہے کہ ہم میں سے ہر فرد اس سفرِ خیر کا حصہ بنے، تاکہ سردیاں چاہے جتنی سخت ہوں، انسانیت کا دامن ہمیشہ گرم رہے۔ تحریر: آغا زمانی بلتستان کی برف پوش وادیوں میں جہاں سرد ہوائیں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے ہیں۔ منامہ ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینیئر ارکان نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم 26 سے 27 نومبر تک بحرین میں قیام کریں گے، اور دورے میں نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر سینئر افسران بھی وفد کے ساتھ شامل ہیں۔ Crown Prince and Prime Minister of Bahrain H.R.H. Salman bin...
    پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے نافذ کرتے ہوئے نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر اب 2 ہزار روپے سے 20 ہزار روپے تک جرمانے ہوں گے۔ نئے قانون کے مطابق تیز رفتاری کی صورت میں موٹرسائیکل سوار کو 2 ہزار جبکہ کارڈرائیور کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار اور کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر 10 ہزار اور 2000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اوور لوڈنگ کی صورت میں تھری...
    اسلام آباد/کوئٹہ( طارق محمود سمیر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے امن اور سیاسی استحکام ناگزیر ہیں، اور ان کی وزارت نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ وہ کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی شمولیتی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مرکزی نائب صدر نعمت خان خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی، ضلعی صدور اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ غلام مصطفیٰ ملک کا...
    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے سے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 کا تعلق گوجرانوالہ، 2 کا تعلق فیصل آباد اور حافظ آباد، 5 کا تعلق لوئر دیر جبکہ دیگر 3 کا تعلق صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجما ایف آئی اے کا...
    امریکا نے القاعدہ کے دو سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسامہ محمود پر ایک کروڑ ڈالر جبکہ عاطف یحییٰ غوری پر 50 لاکھ ڈالر تک انعام رکھا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ دونوں افراد 2015 میں میشیٹی حملے اور 2016 میں ڈھاکا میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث ہیں۔ ریوارڈز فار جسٹس (RFJ) کے مطابق ستمبر 2014 میں القاعدہ کے سابق امیر ایمن الظواہری نے القاعدہ برصغیر پاک و ہند (AQIS) کے قیام کا اعلان کیا، جس میں عاصم عمر کو امیر اور اسامہ محمود کو ترجمان مقرر کیا گیا۔ اسامہ محمود نے بعد میں AQIS کی قیادت سنبھالی...
    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، پولیس کے اقدام سے اس میں بتدریج کمی آرہی ہے، کراچی میں جدید کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری یے، کیمروں سے جرائم کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے تحت نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ پولیس نے تحت شارع نورجہاں اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ میں نے کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل...
    ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے سمندر کی قدرتی چمک اور پانی کی سبز رنگت کی وضاحت کردی۔ کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندر کی سبز رنگت اور رات کے وقت چمکتی ہوئی روشنی نے ماہی گیروں اور مقامی آبادی میں تشویش پیدا کی ہے، کئی لوگ اس مشاہدے کو زہریلی کائی یا ساحلی آلودگی سے جوڑ رہے تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے واضح کرتا ہےکہ یہ مظاہر قدرتی، غیر زہریلے اور موسمیاتی عوامل کے باعث پیدا ہونے والے سی اسپارکل (Noctiluca scintillans) کی موجودگی کا نتیجہ ہیں۔ اس عمل کا سمندری  آلودگی یا نقصان دہ کائی سے کوئی تعلق نہیں ہے،  یہ چھوٹا سا تیرتا ہوا جاندار بعض اوقات سبز، سرخ، نارنجی یا بے رنگ دکھائی دیتا ہے،پاکستان کے...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلام و پاکستان کے ناقدین کے طور پر ظاہر کر رہے تھے، دراصل بھارت سے ہی آپریٹ ہو رہے ہیں۔ کئی ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ کے نئے فیچر ’’لوکیشن ٹول‘‘ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔ جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں اکاؤنٹس سیاسی پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلام و پاکستان کے ناقدین کے طور پر...
    ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی اب زیادہ دور نہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ ڈیوائس ایک سال سے بھی کم وقت میں سامنے آسکتی ہے، اور اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہوگی کہ اس کی اسکرین پر کوئی کریز (fold line) نظر نہیں آئے گی۔ ایک تازہ لیک میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون دوسرے تمام فولڈ ایبل فونز سے مختلف ہوگا کیونکہ اسے بالکل ہموار، کریز لیس ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فون نے ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور اب پری ماس پروڈکشن (ابتدائی پیداوار) میں داخل ہو چکا ہے۔ ابھی تک مارکیٹ میں موجودکوئی بھی فولڈ ایبل فون ایسا...
    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ سال کی نسبت وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ شہر کا 18واں تھانہ ہے جہاں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق شہر میں نصب بعض کیمرے نہایت جدید ہیں جو نگرانی کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی سسٹم کا حصہ ہیں، اور مستقبل میں یہ نظام سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک کر دیا جائے گا، جس کے مثبت نتائج شہری خود دیکھیں گے۔...
    —فائل فوٹو کمپٹیشن کمیشن نے سونے کی مارکیٹ پر ’اسسمنٹ اسٹڈی‘ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اتھارٹی تشکیل دی جائے۔اسسمنٹ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی اور غیر شفاف قیمتوں کا شکار ہے، پاکستان میں سالانہ 60 سے 90 ٹن تک سونے کی کھپت ہوتی ہے، ملک میں 90 فیصد سے زیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز سے ہوتی ہے۔کمپٹیشن کمیشن نے کہا کہ مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ ریکوڈک گولڈ پروجیکٹ 37 سال میں تقریباً 74 ارب ڈالر مالیت کا سونا پیدا کرے گا، ریکوڈک منصوبہ سونے کی سپلائی چین کو بدلنے کی ممکنہ...
    فوٹو بشکریہ انسٹاگرام  ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورانِ ملاقات خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی بڑھتی اہمیت...
    فوٹو: اسکرین گریب کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے پر پولیس نے وکلا کو روکنے کی کوشش کی،  پولیس سے جھڑپ اور دھکم پیل کے دوران کئی وکلا کنٹینر پر چڑھ گئے۔صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ وہ تھرپاکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں۔عامر وڑائچ نے کہا کہ جب تک حکومت پہاڑوں کی کٹائی کا فیصلہ واپسی نہیں لیتی احتجاج جاری رہے گا۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز میتلو نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ آپ لیز دلوانے والوں کے ساتھ بھی ہیں اور منسوخ کرانے والوں کے...
    علامتی فوٹو محکمۂ صنعت و تجارت پنجاب اور چینی گروپ کے درمیان پنجاب میں سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔وزیرِ صنعت شافع حسین اور چینی کمپنی کے سی ای او مسٹر پیڈرک نے معاہدے پر دستخط کردیے۔چینی سرمایہ کار گروپ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زون میں 300 ایکڑ پر مشتمل زمین پر انڈسٹریل پارک بنائے گا، انڈسٹریل پارک میں چین کا سرمایہ کار گروپ ڈیڑھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری لائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انڈسٹریل پارک میں ٹیکسٹائل، آٹوموٹیو، فارما اور دیگر شعبوں کے کارخانے لگیں گے۔وزیرِ صنعت شافع حسین کا کہنا ہے کہ چینی گروپ کو پنجاب کے کسی ایک سپیشل اکنامک زون میں درکار زمین دیں...
    ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ایف بی آر نے مختلف شعبوں کے پروفیشنلز کا آڈٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آڈٹ کے لیے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں جبکہ آئندہ چند دنوں میں مزید 200 آڈیٹرز بھی ہائر کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر ایف بی آر 2 ہزار نجی آڈیٹرز کو آڈٹ کے عمل میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو ٹیکس دہندگان کی معلومات مکمل طور پر خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری فیس لینے والے ڈاکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کیے جا رہے...
    اگر آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو وی پی این کے ذریعے استعمال کرتے ہیں تو اب یہ بات دوسرے صارفین کو بھی پتا چل سکے گی۔ ایکس کے پروڈکٹ ہیڈ نکیتا بئیر نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ پلیٹ فارم صارفین کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کرے گا، جن میں ان کا ملک اور یہ بھی شامل ہوگا کہ وہ وی پی این استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس نئے فیچر کا مقصد جعلی اکاؤنٹس اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اب وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کی پروفائل پر ایک وارننگ دکھائی دے گی، جس میں بتایا جائے گا کہ اکاؤنٹ پر ظاہر کیا گیا ملک یا خطہ...
    ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت اہم سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا باہمی تعاون خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور...
    بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں کی معروف اداکارہ گریجا اوک نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں اچانک ملی شہرت کے بعد نامناسب اور پریشان کن پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ایک وائرل انٹرویو کلپ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’نیشنل کرش‘ اور ’انڈیا کی سڈنی سوینی‘ کے لقب سے نوازا تھا۔ گریجا اوک جو دو دہائیوں سے مراٹھی اور ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مقبولیت میں اضافے کے باوجود انہیں کسی قسم کی اضافی پیشہ ورانہ آفرز نہیں مل رہیں تاہم اس اچانک توجہ کے منفی اثرات ضرور سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شلپا شندے کا کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں...
    عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے کے دوران پولیس کی چائے پیش کرنے کی انوکھی حکمت عملی نے ماحول کو دلچسپ بنا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ شب شدید سردی میں ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دھرنے میں شریک شرکا کو چائے پیش کی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ماحول خوشگوار اور دوستانہ نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں علیمہ خان مسکراتے ہوئے چائے کا کپ اٹھاتے دکھائی دیتی ہیں، جبکہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کی جانب سے چائے پیش کرنے کے جملے بھی واضح طور پر سنے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح علامہ ناصر اور نعیم پنجوتھا...
    فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے 4 ملزمان گوجرانوالہ کے، 2 فیصل آباد اور حافظ آباد کے، 5 لوئر دیر کے، جبکہ دیگر 3 صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ کی روک تھام: ایف آئی اے کی اے آئی ایپ تیار، اسلام آباد ایئرپورٹ پر آزمائشی آغاز ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایف...
    اسلام ٹائمز: اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس میں شریک عزادار ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے مصائبِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے رہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی فیز 1 میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوسِ عزائے فاطمیہ کا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ جلوس میں خواتین و حضرات، نوجوانوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس...
    لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں نئی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد اڈیکس کی تعداد 14 اور اوریکس کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں جانوروں کے ہاں ایک ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔ اڈیکس کے موجودہ ریوڑ میں چار نر، سات مادہ اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ عربین اوریکس میں تین نر، تین مادہ اور تین بچے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق عربین اوریکس سیدھے اور لمبے سینگوں والا ہرن ہے جو متحدہ عرب امارات کا قومی جانور بھی ہے، جبکہ اڈیکس بنیادی طور پر شمالی افریقہ کے سہارا ریگستان میں پایا جاتا ہے۔ دونوں اقسام نیم خشک میدانوں، ساحلی ریگستانوں اور جھاڑیوں والے علاقوں میں رہنے کے عادی...
    سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کردی۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی سپیڈ ٹرین کو حکومت سندھ کے اہم اہداف قرار دیتے ہوئے ان منصوبوں کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی ہے۔کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے بھر میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے اور حکومت سندھ...
    (احمد منصور)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔  ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔  آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا  انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں...
    راولپنڈی (صغیر چوہدری) – انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان کو عارضی پولیس تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت آج عدالت میں ہوئی۔ علیمہ خان نے عدالت میں بتایا کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اور انہیں جانے کی اجازت دی جائے، تاہم پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہیں اور عدالت کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جا سکتیں۔ علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکاروں نے انہیں دوبارہ عدالت کے اندر لے آئے۔ علیمہ خان...
    سندھ کے تاریخی کوٹ ڈیجی قلعے سے اہم نوادرات کی چوری کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ قلعے میں موجود توپوں کے 2 چھوٹے کڑے نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں کاٹ کر لے گئے۔ چوری کیسے ہوئی؟ انچارج کوٹ ڈیجی قلعہ تنویر علی کے مطابق واردات رات کے وقت ہوئی، اور صبح ملازمین نے معمول کے معائنے کے دوران کڑے غائب پائے، جس کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کرایا گیا۔ قلعے کے چوکیدار نے بتایا کہ واقعے کو 2 ماہ گزرنے کے باوجود نوادرات برآمد نہیں ہوئے اور ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس کا موقف پولیس کے مطابق چوری ہونے والا سامان توپوں کے پرزے ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست دے کر اس کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔پانچویں روز کے کھیل میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا آغاز مہمان ٹیم کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے سے ہوا، جس میں انہوں نے اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 201 رنز بنا سکی اور یوں 288 رنز کے بڑے خسارے میں چلی گئی۔جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں 288 رنز کی برتری کے ساتھ بیٹنگ شروع کی اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم...
    پشاور/اسلام آباد (اصغر چوہدری) – چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی حالات، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے افغانستان کے حالیہ رویّے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان پر احسانات کیے، لیکن افسوس آج انہی کا شر پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تین سے چار گھنٹے کی جنگ نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، اور بھارت اب افغانستان میں اپنے پرانے رابطے اور سازشی جال دوبارہ...
    اسلام ٹائمز: جلوس کے دوران نوحہ خوانی، ماتم داری اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ پر روشنی ڈالنے کے لیے خطابات بھی کیے گئے۔ عزاداروں نے اس موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے گہری عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آئی آر سی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا، جہاں عزاداروں کے لیے مجالس اور نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایام شہادت حضرت بی بی فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے منائے جانے والے ایامِ فاطمیہ کے موقع پر بوتراب امام بارگاہ سے آئی آر سی امام بارگاہ تک ایک عظیم الشان ماتمی جلوس برآمد ہوا، جس میں ہزاروں عزاداروں...
    علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ سپہ سالار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ علی لاریجانی نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق...
    نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے اپیل رواں برس مئی میں مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا ہے۔ اپنے 7 صفحات پر مشتمل نوٹ میں جسٹس باقر نجفی نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے چند اضافی وجوہات بھی تحریر کی ہیں۔ جسٹس باقر نجفی کے مطابق مجرم ظاہر جعفر کے خلاف تمام شواہد ریکارڈ کا حصہ ہیں، انہوں نے لڑکے لڑکی کے درمیان لِونگ ریلیشن کا تصور معاشرے کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری، ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اور...
    گزشتہ ایک سال میں بھارت کی ہوم ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 کی وائٹ واش شکست اور اب جنوبی افریقہ سے 2-0 کے کلین سویپ کے بعد یہ بحث زور پکڑ گئی کہ آیا گمبھیر کو ٹیسٹ کوچنگ چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: انڈین پریمیئر لیگ: گوتم گھمبیر اور نوین الحق کی ویرات کوہلی سے تلخ کلامی تاہم، پریس کانفرنس میں گمبھیر نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ بی سی سی آئی کا ہے لیکن انہوں نے کبھی بھارتی...
    پائلٹ پروجیکٹ کے بعد اس سسٹم کو پورے صوبے کی یونین کونسلوں تک توسیع دی جائے گی۔ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ پر شہریوں کیلئے سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔ صوبہ پنجاب کے شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر وائٹل ایونٹس کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن پر دستیاب ہوگی۔ لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے سائننگ تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب احمد کمال مان نے بھی تقریب...
    فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں سزا پانے والے دونوں وکلاء کی سزا معطل کردی۔پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس فہیم ولی نے دونوں وکلاء کی اپیل پر سماعت کی، وکلاء کی جانب سے بیرسٹر عامر اللّٰہ اور صدر پشاور ہائی کورٹ بار امین الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی درخواست قابلِ سماعت قرارجسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ چارسدہ کی عدالت نے جواد خان ایڈووکیٹ اور سکندر حیات ایڈووکیٹ کو ایک ماہ قید، ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔پراسیکیوشن نے بتایا کہ دونوں وکلاء نے جان بوجھ...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کا معاملہ ضروری تھا، 27ویں ترمیم کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وکلاء کو آئینی کورٹ پسند نہیں آرہی ہے، وکلاء کا کام دلائل دینا ہے، روڈ پر آکر احتجاج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ احتجاج کرنا اور عوام کو پریشان کرنا درست نہیں، حکومت کے پاس ہر قسم کے طریقہ کار ہیں، میں ہر ایک سے ملنے کے لیے تیار ہوں۔ ’فنڈز کا مسئلہ نہیں،‘ وزیرِاعلیٰ سندھ کی شہریوں کیلئے فوری اور معیاری کام کی ہدایت وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فنڈز...
    ---فائل فوٹو  پاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے لیے تنظیم آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن کیمیکل ویپنز (او پی سی ڈبلیو) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق انتخابات دی ہیگ میں 30ویں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے دوران ہوئے، پاکستان کی مدت 2026ء تا 2028ء کے لیے ہوگی۔وزارت خارجہ کے مطابق او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کی نگران ہے، کیمیائی ہتھیاروں کا کنونشن دنیا کا کامیاب ترین تخفیف اسلحہ معاہدہ ہے، پاکستان 1997ء سے اوپی سی ڈبلیو کا سرگرم رکن ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا کہ پاکستان باقاعدگی سے او پی سی ڈبلیو کی روٹین انسپکشنز کی...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے پروفیشنلز کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، اگلے چند روز میں مزید 200 نجی آڈیٹرز ہائر کیئے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر مجموعی طور پر 2 ہزار نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرے گا، نجی آڈیٹرز ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق بھاری فیس لینے والے ڈاکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹس کا اجراء شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پُرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، نیشنل سکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے، یہ پروگرام پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسران اور تعلیمی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو یکجا کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی شیئرز کی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس لگ بھگ 800 پوائنٹس تک گر گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ مارکیٹ نے مثبت رجحان کے ساتھ آغاز کیا تاہم کاروبار آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی۔ صبح 11 بجے کے وقت کے ایس سی 100 انڈیکس 160,910 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 781 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت کئی اہم شعبوں میں...