2025-12-01@19:35:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1593
«اعتماد میں نہیں لیا»:
(نئی خبر)
پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ان نئی تصاویر میں ماہرہ خان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے ان کے گال زیادہ بھرے ہوئے جبکہ بھنویں بھی اُٹھی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین نے تبصرے شروع کردیے ہیں۔ کچھ صارقین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے بھی شوبز کی دیگر اداکاراؤں کی طرح بوٹوکس کروا لیا ہے جبکہ آئی برو بھی لفٹ کروائی ہیں جس کی وجہ سے ان کے خدوخال بدل گئے ہیں۔ تاہم اداکارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ کئی بار واضح کر چکی ہیں...
امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے 74ویں مس امریکا مقابلے میں ریاست نبراسکا کی 22 سالہ ماڈل آڈی ایکرٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا، جن میں آڈی ایکرٹ نے اعتماد، شخصیت اور سماجی شعور کے امتزاج سے ججز کو متاثر کیا۔ آڈی ایکرٹ ایک سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور آن لائن سیفٹی و ڈیجیٹل آگاہی کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ماضی میں نبراسکا یونیورسٹی کی چیئر لیڈنگ ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ان کا انتخاب مس امریکا کے ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلس قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاک-افغان جنگ بندی کے مراحل میں جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، پاک-افغان جنگ بندی ہی نہیں، پائیدار تعلقات خطہ کی اہم ترین ضرورت ہے، افغانستان کی طالبان حکومت اور قیادت یہ امر تسلیم کرے کہ امریکا اور بھارت ہمارے مسائل کا حل نہیں، البتہ مسائل میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف جارحیت، دہشت گردی، دراندازی اور عوام کیلیے خطرات کا باعث نہیں بننی چاہیے۔ لیاقت بلوچ نے مجلس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے مابین مضبوط، پائیدار دینی، سفارتی تعلقات پورے...
لاہور کے علاقے مصطفٰی آباد میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سسرالی دانش، امین اور ماھم وغیرہ نے بہو رقیہ پر تشدد کیا جسکی اطلاع ملتے ہیں مصطفٰی آباد پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون رقیہ امجد کی مدعیت میں نامزد ملزمان دانش، امین، ماھم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او مصطفی آباد سید شبہیہ رضا کو باقی ملزمان...
صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر افیئرز کمیٹی کو دے دیا۔ جس کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ دیگر ارکان میں رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے قبل کمیٹی نے ن لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ...
اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔ 2018ء میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء...
دیر البلاح میں گولہ باری سے 2 بھائی شہید،اب بھی غزہ کے 53 فیصد علاقے پر قابض دونوں بھائیوں نے بفرزون کی حد عبور کی تھی، مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ طولکرم سے مزید 3 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے 2 بھائی شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں بھائیوں نے اسرائیلی فوج کے قائم کیے ہوئے بفرزون کی حد عبور کی تھی جو اسرائیلی فوج نے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے قائم کیا ہے۔اسرائیلی فوج 10 اکتوبر سے اب تک جنگ بندی معاہدے...
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 2028 سیزن کے اختتام تک نیا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا انٹر میامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ نئے فریڈم پارک اسٹیڈیم کے وسط میں میز پر بیٹھے معاہدے پر دستخط کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے ساتھ صرف یہی تحریر تھی: He’s Home۔ لیونل میسی نے بیان میں کہا کہ میامی میں رہنا اور اس خواب کو جاری رکھنا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ میامی آئے ہیں، وہ بہت خوش ہیں اور یہاں...
حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا جب کہ رواں سال کے لیے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی، حکومت مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہِ راست خریداری نہیں کریں گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدیں گی، نجی سیکٹر رواں سال گندم خریداری کا عمل انجام دے گا۔ ذرائع نے کہا کہ وفاق 1.5 ملین ٹن گندم خریدے گا، پنجاب 2.5 ملین ٹن گندم خریداری کرے گا، سندھ ایک ملین ٹن گندم خریدے گا،...
بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت اور افغان طالبان کے ممکنہ آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر اپنی آبی سلامتی کے دفاع کے لیے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اب افغانستان کے ذریعے آبی جارحیت کو بطور نیا ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے پاکستان مخالف عزائم مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا، خصوصاً ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی 24 اکتوبر 2025 کی رپورٹ...
چند برس قبل کراچی کی سیشن عدالت میں عزیر بلوچ کے خلاف اہم کیس زیر سماعت تھا جس کے لیے عدالت میں صحافی بھی موجود تھے کیس کے اہم اور واحد گواہ کو پیش کرنے کے لیے پروسیکیوشن وقت مانگ رہی تھی لیکن عدالت بار بار وقت دینے کے باوجود گواہ کو نہ پیش کرنے پر فیصلہ سنانا چاہتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ تہرے قتل کے مقدمے سے بری اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرک پبلک پروسیکیوٹر شکیل عباسی نے آخری بار عدالت سے مہلت مانگی اور کہا کہ اگلی تاریخ پر گواہ کو پیش کردیا جائے گا عدالت برہمی کے ساتھ آخری مہلت دے دی۔ اگلی پیشی پر صحافی پھر موجود تھے عزیر جان بلوچ...
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام کے بعد غزہ کی انتظامی ذمہ داری ایک غیر سیاسی تکنیکی کمیٹی کو دی جائے گی، جو روزمرہ امور اور تعمیرِ نو کے معاملات دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مختلف فلسطینی دھڑوں نے جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اعلان حماس کی جانب سے بلائے گئے فلسطینی تنظیموں کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں سامنے آیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام...
یوکرین کے شمالی شہر اووروچ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق حملہ آور نے تلاشی کے دوران دستی بم یا بارودی مواد سے دھماکا کردیا جسے جسم سے باندھ رکھا تھا۔ دھماکے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گیا۔ 23 سالہ حملہ آور خارکیف کا رہائشی تھا۔ حملہ آور کو حال ہی میں بیلاروس کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ جب وہ فوج میں لازمی بھرتی کی شرط سے بچنے کے لیے فرار ہونا چاہتا تھا۔ حملے میں 3 دیگر خواتین ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں...
بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب سمندر میں ایک حیران کن منظر نے ماہی گیروں کو ششدر کر دیا، جب انہیں ایک نہیں بلکہ چاربروڈز وہیلز ایک ساتھ تیرتی نظر آئیں۔ ماہی گیر کشتی کے کپتان عامر داد نے یہ دلکش لمحہ فوری طور پر اپنے موبائل فون میں قید کر لیا، جس میں وہیلز کا ایک گروہ گوادر کے ساحلی پانیوں میں پرسکون انداز میں تیرتا دکھائی دیتا ہے۔ ورلڈ وائیلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق یہ وہیلزبروڈز وہیلز تھیں، جو دنیا کی بڑی بالین وہیلز میں سے ایک ہیں۔ یہ وہیلز عام طور پر گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں، اور ان کی پاکستان کے ساحلی پانیوں میں موجودگی ایک اہم ماحولیاتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا، کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے...
ٹیلیگرام چینل (https://t.me/CyberIsnaadFront1) پر جاری کردہ ایک تین منٹ کے ویڈیو کلپ میں کمپنی کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پیش کی ہے، جس میں صہیونی فوجی سازوسامان کی تیاری کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیکر گروہ "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ) نے اسرائیلی وزارتِ جنگ کے اہم ترین دفاعی منصوبوں کی خفیہ معلومات افشا کر دی ہیں، جن میں لیزری فضائی دفاعی نظام "آئرن بیم" (Iron Beam)، کثیرالمقاصد ڈرون "ہرمس 900" (Hermes 900)، اسپائیک میزائل (Spike) اور دیگر جنگی ساز و سامان کے منصوبے شامل ہیں۔ اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وزارتِ دفاعِ اسرائیل سے وابستہ بظاہر نجی کمپنی "مایا" میں کامیاب ہیکنگ کاروائی مکمل کی ہے۔ اس ہیکنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک اور حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گھریلو ملازم واجد علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جو اپنی مالکن کے گھر سے طویل عرصے سے رقم، سونا اور دیگر قیمتی اشیا چُرا کر کروڑ پتی بن چکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ 8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور اسی دوران اس نے موقع پا کر بھاری مالیت کا سامان چرا لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واجد علی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے توانائی ذخیرہ کرنے کے میدان میں ایک حیران کن پیش رفت کرتے ہوئے ایسا بیٹری سسٹم تیار کر لیا ہے جو نو ہزار گھنٹوں سے زیادہ عرصے تک فعال رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سسٹم نہ صرف روایتی لیتھیم بیٹریوں سے زیادہ دیرپا ہے بلکہ اس میں آگ لگنے، لیک ہونے یا کارکردگی متاثر ہونے جیسے خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں برقی گاڑیوں اور پاور گرڈز کے نظام کو نئی جہت دے سکتی ہے۔لیتھیم میٹل بیٹریوں کو طویل عرصے سے مستقبل کی توانائی کا ستون سمجھا جاتا ہے، لیکن ان میں موجود مائع الیکٹرولائٹس ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر اور ناظم اجتماع عام لاہور، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہی ملک بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، طاقت کے زور پر چلایا جانے والا ہائبرڈ نظام کسی آئین یا قانون کا پابند نہیں۔ پیپلز پارٹی، نون لیگ اور ایم کیو ایم جیسی جماعتیں ہائبرڈ نظام کی چھتری تلے صرف چند بیرونی دوروں کے موقع پر راضی ہیں، حالانکہ 26ویں ترمیم نے عدلیہ کا سر قلم کر کے عوام کو انصاف سے محروم کر دیا ہے۔ادارہ نور حق کراچی میں شہر بھر کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد کے علاقے میں ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال قبل رینجرز اہلکار کو شہید کرنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہوچکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا۔ جنید اور نادر شاہ سمیت کچھ کو سزا ہوئی تھی کچھ کو بری کردیا تھا۔ ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہوچکے ہیں، صرف عبید کے ٹو جیل کے اندر ہے۔ ملزم عبید...
کراچی: قرض اور مالی دباؤ کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔ پولیس کے مطابق شہر قائد میں کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم قرض دار اور مالی دباؤ کا شکار تھا۔ ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔ گرفتاری سے قبل واقعے کی اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے بھی ملزم پر بدترین تشدد...
پاکستان کی کم عمر کھلاڑی فاطمہ نسیم نے ایک بار پھر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ محض 12 سالہ فاطمہ نسیم نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار لڑکی لبرٹی باروس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کی کامیابی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا۔ یہ فاطمہ کا ساتواں عالمی ریکارڈ ہے۔ فاطمہ نے ایک منٹ میں 47 مرتبہ اسٹریچنگ کا مظاہرہ کرکے لبرٹی باروس کا 42 اسٹریچز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ برطانیہ کی لبرٹی باروس اپنی غیر معمولی لچک کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں اور وہ امریکاز گَٹ ٹیلنٹ، اسپین گَٹ ٹیلنٹ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الاباما : امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بینائی کھو دینے کے بعد ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔چند سال قبل ایک حادثے میں اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر گنوا بیٹھنے والے اس شہری نے روایتی علاج سے مایوس ہو کر ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ایک منفرد فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی آنکھ لگانے کا مشورہ دیا، مگر اس نے صرف مصنوعی آنکھ پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے مرکز میں ایک اصلی ہیرا جڑوا لیا۔ یوں اُس کی غیر فعال آنکھ چمکنے لگی اور وہ دیکھنے کے بجائے چمکنے کی علامت بن گئی۔شہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا اگر یہ آنکھ...
واضح رہے قابض حکام کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور نظربند کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کر رہے ہیں اور سالوں پرانے مقدمات کو دوبارہ کھول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کو راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کولگام سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص جس کی شناخت محمد فرید بجارڑ کے طور پر ہوئی ہے اور جو گنڈہ خواص راجوری کا رہائشی ہے، گزشتہ سات سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ قابض حکام نے بتایا کہ محمد فرید بجارڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے 2018ء سے فرار تھا جسے مخصوص اطلاع ملنے پر گرفتار کیا...
کراچی کو اگر روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے تو لیاری کو ان سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس دور میں جب دنیا خلاؤں کو تسخیر کر رہی ہے، لیاری کے نوجوان بنیادی تعلیمی ڈھانچے کے منتظر ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی نئی عمارت کا منصوبہ کئی برس سے تاخیر کا شکار ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی کلاسیں آج بھی اُس عمارت میں چل رہی ہیں جو کبھی لیاری ڈگری کالج ہوا کرتا تھا۔ ایک عمارت جو کالج کے لیے بھی ناکافی تھی، آج ایک پوری یونیورسٹی کا بوجھ اٹھا رہی ہے۔ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ، پیپلز پارٹی لیاری کے رہنما حاجی قاسم بلوچ اور رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی...
ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں...
صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنانس کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں بڑے بڑے نام، پڑھے لکھے اور مہذب لوگ شامل ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فنانسرز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، چاندی، برانڈیڈ گھڑیاں، کنگن، ہار، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندے کی صورت میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئی سمت اختیار کر گئے ہیں۔ واشنگٹن میں کبھی شک و شبہات کی نذر رہنے والا اسلام آباد، اب ٹرمپ انتظامیہ کی نظروں میں ایک اہم شراکت دار بن چکا ہے اور اس تبدیلی کا محور ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی چابک دستی، نرمی اور نادر معدنیات (rare earths) کی سفارتکاری۔ خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران، پاکستان نے ناصرف ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں امن اقدامات کی بھرپور تعریف کی بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے...
نابلس: قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس گورنریٹ میں 70 ہزار مربع میٹر سے زائد فلسطینی زمین ضبط کرلی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی نوآبادیات اور دیوار مزاحمتی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی دیہاتوں کی زمین پر فوجی و سیکورٹی قبضے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کا مقصد علاقے میں واقع یہودی بستی ایلی کے گرد ایک بفر زون قائم کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حکام نے زمین ضبطی کا حکم اس وقت جاری کیا جب عوامی اعتراضات جمع کرانے کی مدت ختم ہوچکی تھی، جو صرف ایک ہفتے تک محدود تھی، سن 2025 کے آغاز سے اب تک اسرائیل مغربی کنارے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاو¿نٹ ہیک ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے دیگر ارکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہیکرز نے ڈاکٹر نکہت کے کانٹیکٹس سے پیسے مانگنا شروع کر دیے اور مختلف نمبروں سے رابطہ کر کے مالی مدد کی درخواستیں بھیجنا شروع کر دیں۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے اس واقعے کی اطلاع نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو دے دی ہے، لیکن ایک دن گزرنے کے باوجود ان کا واٹس ایپ اکاو¿نٹ ابھی تک ریکور نہیں ہو سکا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ ہیکرز ان کے قریبی افراد کو جعلی پیغامات بھیج کر انہیں مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے چیک پوسٹ نمبر 5 صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ متوفی راہگیر تھا جسے سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور ٹکر مار کر فرار ہوگیا جبکہ فوری طور پر فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 18 سے 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا لیاری ایکسپریس وے پر شام کے وقت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا...
کراچی: انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔ ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہیری بروک نے صرف 35 گیندوں پر 78 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے یہ سنگ میل اپنے 51 ویں ٹی 20 میچ میں حاصل کیا، اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے 10ویں بلے باز بن گئے۔ انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر جوز بٹلر سرفہرست ہیں جنہوں نے 143...
سوشل میڈیا پر ’چائے والا‘ کے نام سے مشہور ارشاد خان کو نادرا نے پاکستانی شہری تسلیم کرتے ہوئے ان کا قومی شناختی کارڈ بحال کر دیا۔ یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ارشاد خان کی درخواست کی سماعت کے دوران سامنے آیا۔ نادرا نے رواں سال 9 اپریل 2025 کو ارشد چائے والا کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ یہ الزام لگا کر بلاک کر دیا تھا کہ وہ پاکستانی نہیں بلکہ افغان نژاد ہیں۔ ارشاد خان نے اس اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیاکہ وہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پیدا ہوئے اور ان کی تمام شناختی دستاویزات درست اور مستند ہیں۔ ان کے مطابق نادرا کا یہ فیصلہ غیر آئینی تھا اور ان...
طبی ماہرین کے مطابق گرد آلود ہواؤں، کچرا جلانے اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خشک موسم، رات کے وقت خنکی اور دن میں گرمی کے باعث دمہ، الرجی، بخار اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق گرد آلود ہواؤں، کچرا جلانے اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں دمہ، بخار، ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سول اسپتال کراچی کے ایڈیشنل ایم ایس(او پی ڈی انچارج) اور ماہر امراضِ اطفال ڈاکٹر لیاقت علی کے مطابق اکتوبر کے...
فوٹو بشکریہ فیس بُک ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے پر سندھ حکومت اور بلدیاتی حکومت کو آن بورڈ لیا جائے۔جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا کہ گرین لائن منصوبے سے متعلق تمام دستاویزات سامنے لائی جائیں، تمام تقاضے پورے کیے جائیں تو سندھ حکومت تعاون کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے لیے وفاق کے ترجمان، راجا خلیق الزماں نے کہا کہ بلدیاتی حکومت نےجن ادھورے کاموں کی نشاندہی کی ہے وہ مکمل کیے جائیں گے، گرین لائن کا کام جَلد شروع ہونے والا ہے، ایک ماہ کی تاخیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی اکثریتی تنظیم “انصارُ اللہ” نے اقوام متحدہ کے بیس (20) ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف کے اعلیٰ نمائندہ پیٹر ہاکنز بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ یمنی دارالحکومت صنعا میں پیش آیا، جہاں انصار اللہ کے جنگجوؤں نے اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر اچانک چھاپہ مارا۔رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں پانچ مقامی اور پندرہ بین الاقوامی اہلکار شامل ہیں، جو مختلف اقوام متحدہ کی ایجنسیوں جیسے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP)، یونیسف، اور دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے واقعے پر شدید...
سکھر:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نیو یارڈ کالونی روہڑی میں مدنی مسجد کا افتتاح کررہے ہیں جبکہ انکا خیر مقدم کیاجارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
مطہر حسین شیرازی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس میٹالرجی اینڈ میٹیریل انجینئرنگ کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ آپ کا تعلق کوہاٹ، اورکزئی سے ہے۔ اس سے قبل آپ پشاور ڈویژن کے فعال یونٹ سرورِ کائناتؐ کے یونٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور انچارج اسکاوٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کا 50واں سالانہ شہید مقاومت کنونشن اختتام پذیر، سید مطہر حسین شیرازی سال 2025-26ء کے لیے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان کے صدر منتخب ہو گئے۔ مطہر حسین شیرازی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس میٹالرجی اینڈ میٹیریل انجینئرنگ کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ آپ کا تعلق کوہاٹ، اورکزئی سے ہے۔ اس سے قبل آپ پشاور ڈویژن...
تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔ 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ کے رہنما مروان برغوثی ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض صہیونی جیل انتظامیہ نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں اور جسم پر شدید زخم آئے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی حکام نے ان کی ممکنہ رہائی کے عمل کو روکنے کے بعد انہیں جیل کے اندر الگ تھلگ کر دیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اس تشدد کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تنظیموں نے اسرائیلی حکومت سے فوری طور پر مروان برغوثی کے علاج اور ان کی حالت...
رام اللہ: فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ کے رہنما اور معروف سیاسی قیدی مروان برغوثی پر اسرائیلی جیل اہلکاروں کے تشدد کا انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی حکام نے مروان برغوثی کی رہائی روکنے کے بعد انہیں جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور قیدیوں کے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مروان برغوثی 2003 سے اسرائیل کی قید میں ہیں اور انہیں فلسطین کے سب سے مقبول سیاسی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ مغربی کنارے اور غزہ دونوں علاقوں میں فلسطینی عوام کے...
تنگ گلیاں کمرشل تعمیرات کے شکنجے میں، رہائشیوں کی زندگیاں مفلوج ہو گئیں لیاقت آباد نمبر 4 پلاٹ 351, 489 پرغیرقانونی تعمیرات ، حکام خاموش شہر قائد کے رہائشی علاقوں میں انسانی آبادی سے کہیں زیادہ کمرشل پلازوں اور دکانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔وسطی کے علاقے لیاقت آباد کی گلیوں میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی تجارتی تعمیرات نے نہ صرف گلیوں کو تنگ کر دیا ہے ،بلکہ انہیں عملاً ناقابل عبور بنا دیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی صفدر علی نے بتایا ‘‘ہماری گلی میں چار فٹ کی جگہ پر تین منزلہ پلازہ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مہینوں سے ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہو سکیں‘‘۔صورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کے ہمراہ یو سی مظفرآباد، ملیر کا دورہ کیا اور انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے انکاری والدین سے ملاقات کر کے انہیں پولیو ویکسین کی افادیت سے آگاہ کیا اور خود اپنے بچوں کو قطرے پلا کر مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک مہم کے نتائج اطمینان بخش ہیں اور ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے تک ویکسین پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ شاہینہ شیر علی نے مقامی ایم پی اے محمود عالم...
افغانستان نے اپنی معیشت کا ماڈل رینٹ اے ٹیرریسٹ پر کھڑا کر لیا ہے، ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر شازیہ انور چیمہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنی چاہیے،افغان حکومت کو چاہیے کہ اپنے آپ کو ایک جمہوری حکومت کی طرح پیش کرے،افغانستان کے جو اندرونی معاملات ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں، وہاں کے مختلف گروپ سونے کی کانوں کےلیے آپس میں لڑ پڑے ہیں اور یہ لڑائی شدید ہوتی جارہی ہے ۔ 24نیوز کے پروگرام گونج میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ کاکہناتھا کہ افغان حکومت کو ہر گروپ کو یہ سمجھانا چاہیے کہ انہیں پائیدار معاشی استحکام چاہیےجس کیلئے پاکستان انہیں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتا ہے اور دوسرے ممالک جیسے چائنا اور روس کو بھی آپ کے ساتھ شامل کر رہا ہے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ لیاقت علی خان کی ملک کے لیے دی گئی قربانیاں اور خدمات ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، انہوں نے اصولوں، دیانت اور حب الوطنی کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے مزارِ قائد پر حاضری دی، شہیدِ ملت کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور شہیدِ ملت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وہاں پر رکھے گئے مہمانوں کی کتاب میں اپنے پیغام قلمبند کئے۔ بعد ازاں علی خورشیدی نے میڈیا...
شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936ء میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ لیاقت علی خان نے قائداعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور تحریک پاکستان کے نامور رہنما کا شمار قائد اعظم کے قریبی رفقا اور جدوجہد آزادی کے مرکزی رہنماؤں میں کیا جاتا ہے، لیاقت علی خان کو انکی سیاسی بصیرت اور اصول پسندی کے باعث "قائد ملت" کا خطاب بھی دیا گیا۔ 16 اکتوبر 1951 کو ایک جلسے کے دوران قائدِ اعظم کے معتمد اور نہایت قریبی ساتھی، قوم کے عظیم راہنما، محسن اور ملک کے پہلے وزیرِاعظم کو ایک بدبخت نے ریوالور سے گولیاں برسا کر شہید کردیا تھا۔ سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف...
پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور تحریک پاکستان کے نامور رہنما کا شمار قائد اعظم کے قریبی رفقا اور جدوجہد آزادی کے مرکزی رہنماؤں میں کیا جاتا ہے، لیاقت علی خان کو انکی سیاسی بصیرت اور اصول پسندی کے باعث قائد ملت کا خطاب بھی دیا گیا،،16 اکتوبر 1951 کو ایک جلسے کے دوران قائدِ اعظم کے معتمد اور نہایت قریبی ساتھی، قوم کے عظیم راہنما، محسن اور ملک کے پہلے وزیرِاعظم کو شہید کردیا گیاتھا ،،، شہیدِ ملّت کی زبان پر جاری ہونے والے آخری الفاظ تھے ’’خدا پاکستان کی حفاظت کرے‘‘ قوم کے اس عظیم رہنما کو راولپنڈی کے جس کمپنی باغ میں شہید کیا گیا، بعد میں اسے ’’لیاقت باغ‘‘ کا نام دیا گیا-
قدرے فربہ سے بَر میں ڈھیلی ڈھالی سی شیروانی۔۔۔ سر پر وہی مخصوص ٹوپی، جو بعد میں اُنھی کے نام سے موسوم ہوئی۔ چہرے پر پھیلی ہوئی مسکراہٹ کے باوجود سنجیدگی اور متانت ان کی شخصیت کو اور بھی زیادہ پُروقار بنا رہی تھی۔ یہ کوئی اور نہیں ’شہید ملت‘ لیاقت علی خان خود تھے، ہم انھیں آج کے زمانے میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔۔۔ جھجھکتے جھجھکتے اُن کے قریب گئے، اپنا تعارف کرایا اور بات کرنے کی اجازت چاہی، تو ان کے چہرے پر دبی دبی سی مسکراہٹ در آئی۔ ’’بیٹھ جاؤ، برخوردار!‘‘ ہم نے موقع غنیمت جانا اور جلدی سے ان کے پاس والی نشست پر ادب سے بیٹھ گئے۔ ’’یہاں تو ہم کافی دیر سے آئے...
دولت، شہرت اور عزت کا حصول انسانی فطرت میں شامل ہے، لیکن اس کے لئے انسان کو بڑے جتن کرنے پڑتے ہیں، منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے لوگوں کے لئے یہ کسی حد تک شائد آسان ہو لیکن زمین کی تہوں سے اٹھ کر آسمان کی بلندیوں کو چھونے کے لئے اپنی صلاحیتوں پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے، اس ضمن میں اگر شوبز کی بات کریں تو یہاں ایسے فن کاروں کی کوئی کمی نہیں جنہیں پہلے پہل اپنے آبائی علاقے میں بھی کوئی نہیں جانتا تھا یا شائد جاننا ہی نہیں چاہتا تھا لیکن پھر وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئے۔ ایسے ہی شخصیات میں ایک نام لیام نیسن (ویلیم جان نیسن)...
پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو...
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیر اعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔ کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر...
بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے سے متعلق سوال پر محمد شامی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلی، آئی پی ایل کھیلا اور پریکٹس میں بھی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس تو چل ہی رہی ہے، میچز ملیں گے تب ہی کھیلوں گا۔ محمد شامی کا کہنا تھا کہ اگر میں چار روزہ میچ کھیل سکتا ہوں تو ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتا؟ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔ ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اجیت اگرکر...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے تحریکِ پاکستان کی کامیابی اور ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، ان کی استقامت، خلوصِ نیت اور اصول پسندی نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔(جاری ہے) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہیدِ ملت کا کردار دیانت، قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ ہے، جنہوں نے قوم کو اتحاد و اتفاق اور ایمانداری کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ رونالڈو نے گزشتہ روز ہنگری کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کیے۔ تاہم ان کی ٹیم میچ میں فتح حاصل نہ کرسکی اور مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ 40 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کے گولز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ انہوں نے گوئٹے مالا کے سابق کھلاڑی کارلوس روئز کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ورلڈکپ کوالیفائرز میں 39 گول کر رکھے تھے۔ ارجنٹینا کے اسٹار لیونل میسی 36 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ???????????? Cristiano Ronaldo: The all-time top goalscorer in #FIFAWorldCup qualifying history!#WeAre26 pic.twitter.com/jyOXaGlU7C — FIFA World...
چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ کان کنی (mining) کے شعبے میں اپنے تعاون سے متعلق چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھا ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کا اعتماد اور قریبی رابطہ برقرار ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’چین اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک اعتماد اور قریبی رابطہ رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میری معلومات کے مطابق دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان کان کنی کے تعاون کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔‘ ترجمان سے جب پاکستان سے امریکا بھیجے گئے معدنیات (minerals) کے ایک جہاز اور اس کے چین کی پالیسیوں...
کیمبرج یونیورسٹی لائبریری میں کچھ قیمتی تاریخی دستاویزات محفوظ ہیں جن میں آئزک نیوٹن کے خطوط، چارلس ڈارون کی نوٹ بکس، نایاب اسلامی متون اور نیش پیپائرس جیسے نادر نسخے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا یہ تمام نازک تحریریں مخصوص ماحول میں سنبھال کر رکھی گئی ہیں تاکہ وقت کے اثرات سے محفوظ رہیں۔ لیکن حال ہی میں جب مشہور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے دفتر سے 113 ڈبے کاغذات اور یادگار اشیا کی شکل میں لائبریری کو موصول ہوئے تو انہیں ایک انوکھے مسئلے کا سامنا ہوا۔ ان اشیا کے ساتھ پرانی فلوپی ڈسکس بھی موجود تھیں، ایک ایسی ٹیکنالوجی جو اب ماضی کا قصہ بن چکی...
پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے،...
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کی نمائندگی کرنے والے وکیل عامر جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر نے پیغام دیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت جہاز بھیج دے تو وہ فوری طور پر واپس آجائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جہاز کا انتظام کرلیں۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے برجستہ جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس سے کہیں کہ جہاز کا بندوبست کرے؟ ۔ سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ 2 ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں ٹرمپ کے رویے کو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پہلی وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اطالوی وزیراعظم سے مصافحہ کرتے اور ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ٹرمپ مصافحے کے دوران اپنے دوسرے ہاتھ سے میلونی کے ہاتھ پر تھپکی دیتے ہیں، جس پر وہ زبردستی مسکراتی ہیں اور پھر فوراً ہاتھ چھڑا کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس...
پولیس ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے سربراہ سعد حسین رضوی کے گھر سے ایک کارروائی کے دوران مبینہ طور پر کروڑوں روپے نقد، سونے کی اینٹیں، قیمتی گھڑیاں اور زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔ یہ اطلاع سامنے آتے ہی ملک بھر میں بحث چھڑ گئی ہے کہ ایک مذہبی رہنما کے پاس اتنی بڑی دولت کیسے جمع ہوئی اور اس کا ماخذ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی تفتیشی معلومات کی بنیاد پر کی گئی، تاہم ابھی تک کسی سرکاری پریس ریلیز یا عدالتی حکم نامے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ رقم اور زیورات کی مالیت کا تخمینہ ابتدائی طور پر کروڑوں روپے لگایا گیا ہے، مگر اس کی درست...
حماس نے ٹونی بلیئر کے کردار کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی بورڈ کو فلسطین کی سرپرستی کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ حماس کا مؤقف ہے کہ بلیئر کا کردار فلسطینی خودمختاری کے منافی ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو غزہ کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ فیصلہ اردن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا، جیسا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ سے عمان میں ملاقات کی، جس میں جنگ کے بعد کے حالات، جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کی رہائی اور...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر نے استعفیٰ وصول کرلیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہوگا، گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی، صوبائی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے اس حوالے سے گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا، 90 نمائندوں کے ووٹ سے سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جہاں تک استعفے کی بات ہے تو جب گورنر نے جب وزیراعلیٰ کا...
جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،سلمان اکرم راجہ،نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کل اسمبلی فلور پر استعفیٰ کا اعتراف کیا، علی امین گنڈاپور نے سب سے پہلے سہیل آفریدی کوووٹ دیا، گورنر نے دستخط پر اعتراض کیا، جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،چیف جسٹس اپنے اختیارات کااستعمال کریں،اب وقت کی ضرورت ہے کہ وزیراعلیٰ حلف لے اور صوبہ چلائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے...
پی ٹی آئی ارکان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپی کے منتخب کرلیا : ’’ابھی گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو اپوزیشن : اجلاس کا بائیکاٹ
پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے درخواست پر کل تک جواب طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور آئینی طور پر گورنر کو استعفیٰ ارسال کر چکے ہیں، جس کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اب کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائےگا، ایوان میں پہلا خطاب دوران سماعت سینیئر قانون دان و پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیر اعلیٰ استعفیٰ دے دیا جس کی تصدیق اسمبلی فلور پر کردی۔ انہوں نے کہاکہ آج نئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کے ہم پلہ ہو گئے۔راشد خان نے اپنے کیریئر میں چھٹی بار ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق بھی پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں چھ، چھ مرتبہ یہ...
نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کی جانب سے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 (چوتھی سہ ماہی)” کے طور پر نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ یہ اعزاز نوجوان نسل میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کے گانوں کی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کی موسیقی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہی ہے، جن میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ اعزاز ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ A post shared by...
وزیراعلی کا انتخاب،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے(ن)لیگ سے تعاون مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی،پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی وفد میں ایم این اے شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل تھے، شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان بھی وفد کا حصہ تھے۔جنید اکبر نے کہاکہ ماضی کی طرح ملکر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں،درپیش مسائل کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اضح اکثریت حاصل...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی،پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی،وفد میں ایم این اے شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل تھے، شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان بھی وفد کا حصہ تھے۔ جنید اکبر نے کہاکہ ماضی کی طرح ملکر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں،درپیش مسائل کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اضح اکثریت حاصل ہے،خیبرپختونخوا مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، سہیل آفریدی...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے اور ٹی ایل پی کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں۔ سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ٹی ایل پی کے مارچ سے متعلق گفتگو کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے سینیئر صوبائی وزیر سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تک ہمارا پیغام پہنچائیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے رابط کر رہی ہے، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ٹی ایل پی کی قیادت سے مذاکرات کے...
لیاری گینگ وار کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی کو ایران سے پکڑکر لایا جائیگا، وزیر داخلہ سندھ
کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی ایران میں موجود ہیں اور حکومت انہیں ایران سے یہاں لے کر آئے گی اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایاکہ کراچی میں بھتہ خوری کا مسئلہ کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت نے ہمیشہ یہ چاہا ہے کہ کراچی میں تاجر برادری کو محفوظ ماحول فراہم کریں، تاجروں کو بھتہ خوروں کی ملی دھمکیوں پر اسپیشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہتے ہیں محبت میں نہ عمر کی قید ہوتی ہے، نہ رنگ و نسل کی، نہ ہی قومیت یا معاشرتی اصول کوئی معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی داستان نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا ہے، جہاں 74 سالہ برطانوی خاتون نے اپنے سے 40 سال کم عمر تیونسی نوجوان سے شادی کرلی اور اسلام بھی قبول کرلیا۔انگلینڈ کے شہر لیڈز کی رہائشی کرسٹین ہیکوکس اور تیونس کے 34 سالہ حمزہ دریدی کی محبت 2018 میں اس وقت شروع ہوئی جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا ایک اشتہار دیا۔ حمزہ، جو انگریزی سیکھنے کے خواہشمند تھے، نے ان سے رابطہ کیا۔ ابتدا میں یہ تعلق صرف ایک آن لائن...
---فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ توانائی اور ٹیکس شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی، کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہا ہے، 3 بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔محمد اورنگزیب نے...
آئینی بنچ کیسے فل کورٹ بنا سکتا، جسٹس مظہر: چاہتے نہ چاہتے، ججز نے 26ویں ترمیم کو تسلیم کر لیا ہے، جسٹس جمال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ آئینی بنچ کیسے فل کورٹ بنا سکتا ہے کیونکہ اب صورتحال مختلف ہے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سپریم کورٹ ججز نے چاہتے نہ چاہتے چھبیسویں آئینی ترمیم کو تسلیم کر لیا ہے۔ جسٹس امین الدین نے وکیل منیر اے ملک سے کہا کہ وہ گزشتہ روز کراچی سے ویڈیو لنک پر کچھ کہنا چاہتے تھے مگر آواز ٹھیک سے سنائی نہیں دی۔ منیر اے ملک نے بتایا کہ ان کی لائیو سٹریمنگ سے متعلق درخواست تھی، جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اب اس پر فیصلہ ہو چکا ہے، لہٰذا یہ...
کہانی پرانی ہے لیکن جب تک یہ جہان ہے اور اس میں یہ حیوان ہے جس کے منہ میں زبان ہے اور ہمیشہ اپنے بارے میں رطب اللسان ہے۔کوئی کہانی پرانی نہیں ہوتی،کیونکہ جس طرح تاریخ اپنے آپ کو دہراتی رہتی ہے اسی طرح یہ بھی اپنے کرتوت دہراتا رہتا ہے۔تو یہ پرانی بھی ایک مرتبہ پھر خود کو دہرا رہی، فرق صرف یہ ہے کہ پرانی ایک فرد کی تھی اور یہ کہانی ایک ملک کی ہے۔ایک لڑکا جس کے والدین ایک حادثے میں مرگئے تھے، سارے رشتہ داروں کو اس سے محبت اور ہمدردی ہوگئی، ہر کوئی اسے اپنے گھر لے جاتا کھلاتا پلاتا اور خاطر مدارت کرتا چنانچہ رشتہ داروں کے اس لاڈ پیار میں وہ بگڑگیا۔...
جے یو آئی کے سربراہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی نے خود ادراک کرلیا ہے تو اچھی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور کرپشن انتہا پر ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی نے خود ادراک کرلیا ہے تو اچھی بات ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہا مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے اندرونی معاملات پر کچھ نہیں کہوں گا، سیاسی بحران انتخابات...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی. جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ 26ویں ترمیم کے بعد مقرر ہونے والے ججز کو بینچ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے جب کہ جسٹس جمال نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لا کر لگائے گئے ہیں؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔وکیل منیر اے ملک نے فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق دلائل مکمل کرلیے ہیں جب کہ وکیل عابد زبیری نے دلائل کا آغاز کردیا ہے۔دوران سماعت بلوچستان بار کونسل کے وکیل منیر اے ملک عدالت میں پیش...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلادیش نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور قومی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے چین سے 20 جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی کل مالیت تقریباً 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی جس میں طیاروں کی خریداری، پائلٹس کی تربیت، طیاروں کی دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ خریداری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت مالی سال26-2025 اور 27-2026کے دوران مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ادائیگیاں 36-2035 تک 10 سالہ اقساط میں کی جائیں گی۔ چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق جے 10...
محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کے باعث مصر نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ جمعہ کو جبوتی کے خلاف 0-3 کی فیصلہ کن جیت کے بعد مصری ٹیم نے گروپ اے میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر کے ورلڈ کپ میں اپنی چوتھی شرکت کا حق حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ’فراعنہ‘ 2022 کے ورلڈ کپ (قطر) سے غیر حاضری کے بعد دوبارہ عالمی اسٹیج پر واپس آ گئے ہیں۔ مصر نے اس سے قبل 1934، 1990 اور 2018 میں ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔ تقریباً ناقابلِ شکست مہم ہیڈ کوچ حسام حسن کی زیرِ قیادت مصر نے شاندار متوازن کھیل پیش کیا۔ مضبوط دفاع اور بھرپور جارحانہ حکمتِ عملی کے امتزاج...
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، ایک افسر شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک افسر شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی میں بھارتی پراکسی “فتنۃ الخوارج” کے7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجرسبطین حیدر شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ خوارج سکیورٹی فورسزسمیت معصوم شہریوں پرمتعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: امریکی انتظامیہ نے امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کو جاری کردہ خریداروں کی فہرست میں ترمیم کردی ہے جس کے بعد کمپنی پاکستان کو بھی جدید میزائل فروخت کرسکےگی۔برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی کمپنی اب پاکستان کو بھی جدید درمیانے فاصلےکے فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل ایمریم فروخت کرسکےگی۔رپورٹ کے مطابق ترمیم کے بعد معاہدے کی مجموعی مالیت 2.47 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.5 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔معاہدےکے تحت پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کی افواج کو عسکری سامان فروخت کیا جائےگا۔ ان ممالک میں برطانیہ، پولینڈ، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریلیا ، رومانیہ، قطر، عمان، کوریا، یونان، سوئٹزرلینڈ، پرتگال، سنگاپور، ہالینڈ، جمہوریہ چیک، جاپان، سلوواکیہ، ڈنمارک، کینیڈا، بیلجیئم، بحرین، سعودی عرب،...
پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ ان کا حالیہ معاہدہ انہیں دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں سرفہرست لے آیا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو فٹبال کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ دولت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو بمقابلہ لیونل میسی: کس کی مارکیٹ ویلیو زیادہ؟ رپورٹ کے مطابق النصر کے ساتھ جون میں طے پانے والے نئے معاہدے کی مالیت 400 ملین ڈالر سے زائد ہے، جس میں سالانہ تنخواہ، بونس، اور خصوصی...