2025-09-19@01:33:41 GMT
تلاش کی گنتی: 714

«ایشین ونٹر گیمز کا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: حکومت نے گیس کے شعبے کا 3 ہزار ارب کے قریب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سپرد کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان نے گیس سیکٹر کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ اس پلان میں مختلف تجاویز شامل کی گئی ہیں تاکہ گیس کے شعبے کو مالیاتی استحکام فراہم کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ خطرناک حد تک بڑھ کر 3000 ارب روپے کے قریب پہنچ چکا ہے،...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مشاورت کے لیے ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے گیس کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ورچوئل مذاکرات میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بات چیت کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2800 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، اسے کم کرنے کے لیے ڈیوڈنڈ استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے، آئی ایم ایف وفد نے گیس کے شعبے کی کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔ ذرائع...
    فرانس  میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف منتقل کردیے، پہلے بھی 5 کارگو موڑے جا چکے ہیں جس کے بعد کل تعداد 11 ہو گئی ہے۔  حکومت نے قطر سے 2025میں درآمد کیے جانیوالے 5 کارگو بھی مؤخر کردیے، ایک بڑی پیشرفت میں حکومت نے جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2025 کے لیے مقررہ 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی سپاٹ مارکیٹ کی طرف موڑ دیے ہیں۔  یہ کارگو اطالوی کمپنی ENI سے درآمد کیے جانے تھے، جس کے ساتھ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) کا 15 سالہ طویل مدتی معاہدہ ہے، جس کے تحت ہر ماہ ایک کارگو درآمد کرنا لازم ہے۔سوئی ناردرن...
    ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کا پانچواں دور روم میں شروع ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری مذاکرات کا آغاز تو ہوگیا لیکن امریکا اور ایران کے درمیان سخت بیانات اور غیر لچکدار مؤقف نے ان مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں وفود کے درمیان جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ان مذاکرات کا مرکزی نکتہ ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح ہے۔ جس کے بارے میں اسرائیل سمیت عالمی قوتیں بھی اپنے خدشات کا اظہار کرچکی ہیں۔  امریکا بارہا یہی مطالبہ کرتا آیا ہے کہ ایران...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  کا کہنا ہے کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرلیں گے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان نے قرض پروگرام کے تمام معاشی اہداف حاصل کیے، پاکستان کی معاشی کارکردگی ایسی تھی کہ قسط جاری کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ نے باہمی رضا مندی سے میرٹ پر کیا، قرض پروگرام پاکستان میں صرف زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے ہے، بجٹ سپورٹ کے لیے نہیں، پروگرام کی شرط ہےکہ حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے...
    بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ...
    اسلام آباد: وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ تاخیر کے معاملے پر چیئرمین ایچ ای سی سے اختلافات پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ ایچ ای سی چیئرمین مختار احمد کی زیر صدارت کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کو کارکردگی کی بنیاد پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیشن اجلاس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، کمیشن ممبران کی جانب سے معاملے پر قانونی رائے لینے کی تجویز دی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ٹینیور فوری ختم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی 4 سال کے لیے تھی۔ ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور ایگزیکٹیو...
    ---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 421 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ 26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کے کرنل مصعب نے قائمہ کمیٹی کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی۔اے این ایف کے حکام کے مطابق گزشتہ سال قومی سطح پر انسدادِ منشیات کمپین کا آغاز کیا گیا، اے این ایف کی جانب سے دو مراحل میں آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔اے این ایف کے حکام کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی 255 یونیورسٹیز...
    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطے کے دوران کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر عمومی اتفاق رائے کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے پر عمومی اتفاق رائے سامنے آگیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ افواج کو رفتہ رفتہ امن کے دوران تعینات پوزیشنوں پر واپس لایا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ سیز فائر اور کشیدگی...
    ایئرپورٹ پر سینئر چینی حکام اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا ۔ فوٹو پی آئی ڈی حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر سینئر چینی حکام اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا، اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے، افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کل چین پہنچیں گے۔اس سے پہلے پاکستان کے نور خان ايئر بیس سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا...
    بھارت سے کشیدگی، پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ایران کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ایرانی قومی سلامتی مشیر جنرل علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے کے امن سے دشمنوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے کے مفادات اور سلامتی کیلئے فائدہ مند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔مشیر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو شیئر کردیا ہے کیپٹو پاور لیوی سے پہلے مرحلے میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا تخمینہ ہے، حکومت کو کیپٹو پاور لیوی بڑھنے پر بجلی مزید سستی ہونے کی توقع ہے.(جاری ہے) ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سےبجلی سستی کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیا ہے جس کے تحت، کیپٹو پاور لیوی پہلے مرحلے میں 90 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے حکومت کو کیپٹو پاور لیوی بڑھنے پر بجلی مزید سستی ہونے کی توقع ہے آئی ایم ایف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) بھارتی میڈیا نے انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کے حوالے سے یہ خبریں شائع کی ہیں کہ چونکہ فی الوقت ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ پاکستان کے ایک وزیر ہیں، اس لیے اس نے اس کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت کے معروف میڈیا ادارے انڈین ایکسپریس، اور دیگر اداروں نے بھی لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے حکام نے اس سلسلے میں ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے دو...
    پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پاکستان کیخلاف ایک اور سازش رچاتے ہوئے بھارت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششوں پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے تہران کے سرکاری دورے کی ایرانی صدر کی دعوت قبول کرلی، وزیراعظم اگلے ہفتے ایران جائیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششوں پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے بحران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کو خطے میں بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں ایران کی امن کوششوں کو سراہا اور پڑوسی ملک کو اُن قوتوں سے خبردار کیا جو دونوں ممالک کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے فوراً بعد بغیر کسی ثبوت کا اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا، اسی دوران ایران نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کا...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ہفتہ کو ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی مخلصانہ اور برادرانہ سفارتی کوششوں پر صدر پیزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ عباس عراقچی کی کردار کشی پر ایران میں بھارت کے خلاف شدید غصہ، سفیر کو ڈیمارش وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے بالخصوص ایرانی صدر کے گزشتہ ماہ وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے اور بحران کے دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی کو خطے میں بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔...
    پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل سیزن 10 کا دوبارہ سے شاندار آغاز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کے بقیہ میچز کے پہلے مقابلے سے قبل شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جس میں اداکار حمزہ علی عباسی نے میزبان کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں معروف پاکستانی گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور ملی نغمے سے شائقین کا لہو گرما دیا۔ https://www.facebook.com/thePSL/videos/1415311436453750/?rdid=Tvl3kxAkUupfeIB3&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1MNNzXsjPf%2F اس کے علاوہ گلوکار اسرار شاہ نے شاندار پرفارمنس پیش کی اور اسے بھی مسلح افواج کے نام کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں شاندار آتشبازی کی گئی جس سے آسمان رنگ و نور سے بھر گیا۔ اسٹیڈیم میں میچ...
    فوٹو آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، وطن کے سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، شہداء کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گوجرانولا چھاؤنی کا دورہ کیا، صدر مملکت کی آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔ فوٹو آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں سے ورچوئلی مذاکرات کے بعد وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس، ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کریں۔خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی، صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔ذرائع کے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے‘پاکستان اور انڈیا جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے لیکن اب سب خوش ہیں. امریکی نشریاتی ادارے”فوکس نیوز“ سے انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے لیکن انہوں نے یہ بات دہرائی کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے تہران کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ ایران کے لیے نہایت مفید ہو گا.(جاری ہے) امریکی صدر...
    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دلچسپ مرحلے میں لاہور قلندرز کو بڑا بوسٹ مل گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے تین اہم غیر ملکی کھلاڑی سری لنکا کے کوشال پریرا اور بھانوکا راجاپکسا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن  اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا، جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ یہ کھلاڑی اب مکمل طور پر ایکشن کے لیے تیار ہیں۔ "اوورسیز قلندرز" مکمل طور پر لاک اِن ہو چکے ہیں اور پی ایس ایل 2025 کے میدان کو روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ لاہور قلندرز کے شائقین کو...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز...
    دوحہ(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانیوں کی ذہانت اورصلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حیرت انگیز اشیا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارت سے متعلق موثر بات چیت ہوئی،ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    اپنے ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ ہم سے مذاکرات کرنے والے افراد یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی اُن کامیابیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا جو اس نے شہداء کی قربانیوں اور بڑی قیمت کے بدلے حاصل کیں۔ اسلام ٹائمز۔ استنبول میں یورپی ممالک اور ایران کے درمیان مذاکرات کا 5واں سیشن منعقد ہوا۔ یورپی ممالک میں فرانس اور جرمنی شامل تھے۔ یہ مذاکرات ایرانی قونصل خانے کی عمارت میں ہوئے جس میں مذکورہ بالا ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شریک ہوئے۔ اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے مشیر "کاظم...
    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیف آف دی نیول اسٹاف کے ہمراہ جمعرات کو کامرہ میں پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکو پاؤں تلے روند دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے فرنٹ لائن اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی جس میں پائلٹ، انجینیئرز اور تکنیکی عملہ بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سابق فوجی اور 2 صحافیوں سمیت 5 ملزمان کیخلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے کے الزامات پر مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مقدمات میں سابق آرمی آفیسر عادل راجہ، سابق ٹی وی اینکر اور صحافی معید پیرزادہ اور احمد نورانی سمیت محمد عمر اور محمد نذیر بٹ کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان پر سوشل میڈیا میں ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا، ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے...
    تحریک انصاف کے بعد جے یو آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ کر دیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ای ووٹنگ اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے پوچھا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای ووٹنگ کا حق دیں گے؟۔اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان آکر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں بیرون...
    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم ہوگیا، کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوگیا اور فی کلو چینی 170 روپے پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 8 روپے کلو کا اضافہ ہونے کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 170 روپے پر جا پہنچی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ریٹیل میں چینی 185...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا رابطہ تھا، جو خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور اس کے اثرات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے جھوٹے دہشت گردی کے الزامات اور مسلسل جارحیت پر گہری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بدھ کی دوپہر ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا، جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔ یہ سیزفائر امریکہ اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا۔ دونوں افسران نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں، تاہم باخبر ذرائع نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز کو بدھ کی شام بتایا کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’اسٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایڈیشنل...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلیے کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان  کے درمیان  ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔  وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ  اعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایسا برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہے‘، جیسا پاکستان اور ان کے ملک کے درمیان ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو 'قیمتی بھائی' کہہ کر مخاطب کیا۔  صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے،  آپ کے ذریعے، میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلح فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اور وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی...
    بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اٹلی (نامہ نگار)اٹلی کی ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان دنیا میں امن پسند اور طاقتور ملک کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب رہا پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بہترین جنگی حکمت عملی سے جہاں بھارت کے جنگی جنون کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا وہیں بھرپور جنگی صلاحیت کے جوہر دکھا کر اس تاثر کو بھی مضبوط کیا کہ پاکستان طاقتور ترین ممالک...
    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دیں، حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں، جدہ سے لاہور، اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، سیالکوٹ پشاور کوئٹہ فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔ بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ آسلام اباد کی قومی ایئر لائن کی پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں۔
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دیں، حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں، جدہ سے لاہور، اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، سیالکوٹ پشاور کوئٹہ فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث موخر ہونے والی پی ایس ایل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز 17 سے 25 مئی کے درمیان کھلے جائیں گے تاہم میچ ن شہروں میں کھیلے جائیں گے اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان فرنچائزز نے تمام میچز ایک ہی شہر میں کھیلنے کی تجویز دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا خیال ہے کہ میچز کا آغاز راولپنڈی جبکہ اختتام لاہور میں کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنچائزز اور پی سی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کو بڑی آفر کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایران نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کو آفر کی تھی کہ ہم اپنی ایئر اسپیس سمیت تمام دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پہلے پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق ایرانی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران...
    پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں ٹیکس ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر حکومت نے آئی ایم ایف کو صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے حالیہ جنگ کے باعث دفاعی اخراجات...
    — فائل فوٹو  پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔یاد رہے کہ 2022ء میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کےلیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا تھا۔ سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس اور ایل این جی ٹرمینل پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرمایہ کاری کو ملک میں روکنے کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کی کوشش کی جائے گی کیونکہ سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ سال 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا...
    پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے اسٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہوں گے، جن میں نہ صرف موجودہ معاشی صورتحال بلکہ سپر ٹیکس میں کمی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کرے گی۔ یاد رہے کہ 2022 میں...
    میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کو متبادل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔...
    تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ مذاکرات اتوار کے روز عمان میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کے ساتھ ختم ہو گئے، حکام نے بتایا کہ تہران نے واضح طور پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ اگرچہ تہران اور واشنگٹن دونوں نے کہا ہے کہ وہ دہائیوں سے جاری جوہری تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن وہ کئی ریڈ لائن پر گہری تقسیم کا شکار ہیں، جن سے مذاکرات کاروں کو ایک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے اور مستقبل میں فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے مذاکرات کاروں کو دوسرا راستہ اختیار کرناہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ الجزیرہ پر شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق پاکستان اور بھارت نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، لیکن دونوں اس پر قائم ہیں۔زیادہ تر یہ جنگ بندی  کامیاب ہے،  عام طور پر کسی جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ ہونے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ اب اہم بات یہ ہے کہ دونوں جانب کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز  (ڈی جی ایم اوز) بات چیت کریں گے کہ اس جنگ...
    اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنابھیجانتاہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب سے 2 ارب روپے کا انٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات اور فیول سمیت ضروری سامان میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ فنڈز محکمہ داخلہ نے جاری کیے اور محکمہ فنانس نے آن لائن کر دیے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ تباہ کر دی گئی محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فنڈز عوامی فلاح کے لیے ایمرجنسی انتظامات کے لیے دیے گئے ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر...
     جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے  گذشتہ شب  شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر بھی حملہ  کردیا۔ بھارتی بزدلانہ  حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ   کو نقصان پہنچا۔ بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا۔ یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری
    احمد منصور: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک اور شرمناک قدم اٹھاتے ہوئے رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق یہ ایئرپورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستی کی علامت ہے جسے 1993 میں تعمیر کیا گیا اور عظیم رہنما شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب کیا گیا۔ حملے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم حملہ پاکستان اور امارات کے دوستانہ تعلقات پر حملے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ ...
    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔ واضح رہے کہ  بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے جوابی کارروائی میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کر کے بھارت کی تین ایئر بیسزسمیت متعدد ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔  
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا پے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت یک طرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے، بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے ، وزیراعظم نے اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی . وزیرِاعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے. انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے، بین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حملے کا شدید ردعمل دیا جائے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نے بھی یہی کہا ہے۔ یہ بالکل ویسے ہی بیانات ہیں، جیسے بھارتی کارروائی سے پہلے پاکستانی حکام تواتر سے دے رہے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارت کو اب جا کر پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کا یقین ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ آج پہلی مرتبہ بھارتی بازار حصص میں ‌800 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے اور انڈین پریمئیر لیگ معطل...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے آرٹیکل 51 کےتحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طور پر کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، برطانوی اخبار نے کشمیر کو جغرافیائی...
    سید عباس عراقچی نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زور دیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان...
      اجلاس کا مقصد ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں اور حکمت عملی کا جامع جائزہ لینا تھا ہر ممکن صورتحال کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزارتِ صحت ، ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں ، مصطفی کمال پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وزارتِ صحت کا ہنگامی اجلاس، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیرِ صدارت قومی ادارہ صحت (NIH) میں اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سی ای او ڈریپ، وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے ، ڈی جی ہیلتھ سندھ، خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹر ہیلتھ آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام متعلقہ اسٹیک...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے  پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زوردیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر،مشیر قومی سلامتی امور اور وزیرخارجہ سےملاقات کی اور امید ظاہر کی پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔ مزید :
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت  کا مظاہرہ قابل مذمت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ’ہمارا معاملہ نہیں‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس انہوں نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے؟ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پرخطر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت...
    پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔ ترجمان آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ذریعے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔ Post Views: 2
    فائل فوٹو پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔ترجمان آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ذریعے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔
    ہیلنسکی(نیوز ڈیسک)فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔ فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔ ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا...
    بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت اور پاکستان کے درمیان اس کشیدگی کے بعد شمالی اور بھارت کے 20ہوائی اڈوں پر 10مئی تک 200 اندرون ملک پروازیں منسوغ کردی گئیں۔بھارتی حکام 20 ایئرپورٹس سے پروازیں معطل کردی ہیں،10 مئی تک 20 ہوائی اڈوں سے کوئی پرواز اڑان نہیں بھرے گی۔ایئرانڈیا کے مطابق سرینگر،لیہ،جموں،امرتسر،جودھ پور،اوربھوج ایئرپورٹ بندہے،اس کے علاوہ جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ ایئرپورٹس کی پروازیں بھی معطل ہیں۔انڈین ایئر لائنز نے ان ہوائی اڈوں کے لیے تمام پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے، اور یہ پروازیں 10 مئی صبح 5:29 بجے تک معطل رہیں گی۔ایئر انڈیا نے کہا کہ اس کی...
    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ممالک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگی حالات کو دونوں ممالک کے لئے ایک سنگین تشویش کا موضوع قرار دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر...
    جنگی حالات کے پیش نظر بھارتی فلموں کو این او سی جاری کرنے کا عمل روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پاکستانی حکام نے بھارتی فلموں کو این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) جاری کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام بھارتی فلموں پر کیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ بھارتی پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔ فی الحال کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستان میں نمائش کے لیے منظوری نہیں دی جائے گی۔ بھارتی فلموں کے کئی این او سی کی درخواستیں مختلف سرکاری دفاتر میں زیر التوا ہیں، جن پر مزید کارروائی روک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام خطے میں جاری کشیدگی...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی ایشیائی ایئرلائنز نے بدھ کو یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے موجودہ صورت حال میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی ائیر سپیس بھی ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کرتے ہوئے مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت کی ہے.(جاری ہے) پروازوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ ریڈار24 نے اس حوالے سے پاکستانی فضائی حدود کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر بھی شائع...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) ملکی عسکری و سیاسی قیادت نے مادر وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج قومی طاقت کے تمام دیگر عناصر اور ریاستی اداروں کے تعاون سے پاکستان کی سلامتی اور عزت و  وقار کے تحفظ کا ہر حال میں دفاع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹرز...
    ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ڈپازٹس اور قرضوں کے پورٹ فولیو میں نمایاں ترقی ہے۔ خالص مارک اَپ آمدن 24.2 فیصد بڑھ گئی، جبکہ نان مارک اَپ آمدن...
    اسلام ٹائمز: سید عباس عراقچی نے ایک وفد کے ہمراہ گذشتہ روز پاکستان کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی صدر مملکت آصف علی زرادری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ اپنے اس دورہ میں سید عباس عراقچی نے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قیام امن کی کوششوں کو خطہ کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خطہ کے بدلتے حالات کے تناظر میں خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہمسائیہ برادر ملک ایران نے...
    —فائل فوٹو پی این ایس سی کا جہاز بھارت کےلیے کارگو لے کر بھارتی کانڈلہ پورٹ کیلئے روانہ ہوا تھا جسے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سنگاپور کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ شپ مینجمنٹ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کے کارگو جہاز میں بھارت کےلیے لکڑیاں موجود ہیں، جہاز میں موجود کارگو ایک سے دو دن میں اتارے جانے کا امکان ہے۔پی این ایس سی کی شپنگ اسٹیٹس رپورٹ میں کارگو کے سنگاپور میں اتارے جانے کا ذکر موجود ہے۔ بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بندوزارت بحری امور نے با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں...
     پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے جس کے اثرات عالمی فضائی سفر پر بھی پڑنے لگے ہیں دنیا کی کئی بڑی ایئر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں متبادل روٹس اختیار کر رہی ہیں ذرائع کے مطابق لفتھانزا، امارات، برٹش ایئرویز، ایئر فرانس اور سوئس ایئر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کر دیا ہے۔ ان ایئر لائنز کی بھارت اور دیگر ممالک جانے والی پروازیں اب لمبے روٹس پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، جس سے پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اور ایندھن کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لفتھانزا ایئر نے باقاعدہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پاکستان نے پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد کرلیا جس کی مدد سے 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارے این آر ٹی سی اور نجی کمپنی بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM 350 S ایجاد کرلیا گیا ہے، جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر...
    نجی ٹی وی کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی پر ایران کی ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ دفترخارجہ میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایرانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، وہ دورہ پاکستان کے بعد بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ہمراہ گفتگو میں کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے تہران کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی پر ایران کی ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ دفترخارجہ میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایرانی ہم منصب...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارت کے رافیل طیارے خود بھارتی سیاستدانوں کیلئے بھی مذاق بن گئے۔ اترپردیش میں کانگریس پارٹی کے صدر اجے رائے نے رافیل طیاروں کو کھلونوں سے تشبیہ دیدی۔ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اجے رائے نے روس سے خریدے گئے رافیل طیاروں پر مودی حکومت پر طنز کے تیر چلا دئیے۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں کانگریس کے صدر نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف بڑی بڑی باتیں کرتی ہے، اس کے عملی اقدام کچھ بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رافیل جنگی طیارے خرید لیے، مگر وہ ایئر بیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران اجے رائے...
    ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورےپرپاکستان پہنچ گئے۔پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت بڑھتی کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دورہ پاکستان کےبعد ایرانی وزیرخارجہ اسی ہفتے بھارت  کے دورے پر بھی جائیں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے دورےکا مقصد پہلگام واقعے کے...
    لاہور: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔  ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔  دورے کے دوران  وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت روانہ ہوگا۔   Tagsپاکستان
    پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ شروع ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی کی صورتحال پر اے پی سی بلانی چاہیے تھی، پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بیک گراونڈ بریفنگ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں ان کیمرا دی جارہی ہے۔ بیک گراؤنڈ بریفنگ میں حکومتی اتحاد کے...
      ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا پاکستان کے بعد بھارت کے دورے کا بھی امکان ہے۔ خیال رہے کہ چند دن پہلے ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کو تیار ہے،ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ بھارت اور پاکستان ثقافتی اور تہذیبی تعلقات میں جڑے ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں،امن قائم کرنے کیلئے ایران اپنا...
    شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر...
    سٹی42:پاکستان اور بھار ت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی کوشش، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بھارت کے دورے کا بھی امکان ہے۔ چند روز قبل ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی،ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا  کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اگلے ہفتے بھارت کا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر صدر طیب ایردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غیر جانبدار عالمی تحقیقات میں ترکیہ کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے لیے آئے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروغلو سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، گہرے اور...
    آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے اعلی سطح کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث تیاریوں کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری خوشحال خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم سرکاری محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جنگ جیسی پیشرفت کی صورت میں محکموں اور اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی کسی بھی...
    بھارت(نیوز ڈیسک)ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے ستمبر میں شیڈول ایونٹ کے انعقاد کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ مؤخر یا مکمل طور پر منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔ پاک بھارت میچ نہ صرف شائقین کے لیے سب سے بڑی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ ٹی وی ریٹنگز، اسپانسرشپ، اور...
    پاک بھارت کشیدگی،ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025ملتوی ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے ستمبر میں شیڈول ایونٹ کے انعقاد کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ موخر یا مکمل طور پر منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔پاک بھارت میچ...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش اور ایشیاکپ 2025 کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش کی جانب سے پاکستان کی طرف جھکاؤ نے معاملات کو الجھا دیا ہے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ سابق بھارتی کپتان بھی مودی کی زبان بولنے لگے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کا پڑوسی ممالک کے ساتھ کرکٹ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے اہم ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورت حال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔(جاری ہے) پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔عاصم افتخار نے اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے کو تنقید کا...
    حریت ترجمان نے خبردار کیا کہ 1947ء کے بعد سے، بھارت نے مسلسل علاقائی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور بھارت خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بڑی وجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے خطے کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کے جنگی جنون نے جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچا...