2025-04-25@14:28:29 GMT
تلاش کی گنتی: 617
«شریک ہوئے»:
(نئی خبر)
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں شریک صومالیہ کے وزیر نے اپنی تعلیم کے دوران قیام پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام اور خصوصا صومالیہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی، لڑکیوں کو معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شریک مسلم ممالک کے وزرائے تعلیم سے ملاقات کے موقع پر...

پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے، امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری...
اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلی سطح کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال، ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر ، افغانستان،اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد اور اس سلسلے میں OIC...
اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ کریکر فائر ہو رہے ہیں، باقی مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر بیرون ملک تھے،آج میں نے ان کا بیان دیکھا ہے لیکن میں ذاتی طور پر سجھتا ہوں کہ وہ کنوینر ہیں اور کوئی ان کو اپروچ نہ بھی کرتا چونکہ ان کو علم ہے کہ جو شرط تھی کہ ہمیں مطالبات تحریری طور پر دیںسے اتفاق کر گئے ہیں لہٰذا ان کو تاریخ رکھ کر اجلاس بلانا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ملاقات کرانا کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ...
لاہور: لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا۔ جسے کے مطابق امیدوار مبشر رحمان چودھری صدر منتخب ہوئے انہوں نے 2400ووٹ حاصل کیے جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر امید وار میاں شرجیل کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح سیف الموک کھوکھر نائب صدر، ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر وقاص اسلم کاہلوں اور کینٹ کی نشست پر افلاطون جھکڑ نائب صدور کامیاب قرار پائے جبکہ نصیر بھلہ جنرل سیکرٹری، ملک شرجیل سیکرٹری، سجاعت علی جوائنٹ سیکرٹری، اعجاز گجر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق نے مذاکرات میں تعطل کی وجہ عمران خان کے ٹوئٹ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کو قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فریقین کوصبر وتحمل سے کام لینے کامشورہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اچھے ماحول میں ملاقات ہورہی ہے تو ایسے میں ایک دوسرے پر حملے کرنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں اور پھر عمران خان صاحب کی ٹوئٹ بھی آگئی جس کا یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ کون استعمال کررہا ہے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس میں...
—فائل فوٹو کرک کے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیاکراچیکراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے... ڈی سی نے بتایا ہے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا...
ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قائدین کو ا یک ساتھ بیٹھنا ہو گا ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن /اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قائدین کو ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔ گزشتہ روز سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ، بلکہ ایک دوسرے...
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے حکومت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد شاید مزید پیش رفت نہ ہو، کیونکہ حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں، لیکن مذاکرات کے ذریعے پی ٹی آئی نے حکومت کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان، قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام کے بغیر...
اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدّین وانی نے کہاہے کہ خواتین کی تعلیم پر انٹرنیشنل کانفرنس کے نتیجے میں افغان حکومت کو بھی پیغام جائے گا کہ وہ خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ہٹائیں۔ وائس آف امریکہ کودیئے گئے انٹرویومیں محی الدین وانی نے کہاکہ غلط تاثرپیداکیاجارہاہے کہ اسلامی دنیایااسلام لڑکیوں کی تعلیم کی حوصلہ شکنی کرتاہے،اس کانفرنس کاانعقاد اس منفی تاثر کو زائل کرنے کے حوالے سے اجتماعی کوشش ہے،کانفرنس میں مختلف ممالک سے علماء ،مشائخ،تعلیمی ماہرین شرکت کررہے ہیں کانفرنس میں واضح پیغام دیاجائے گاکہ مسلمان ممالک یااسلام خواتین کے تعلیم کے خلاف نہیں اور اگرکہیں یہ مسئلہ درپیش ہے تو اس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے اختتام پر...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری سے کسی کے قبضے میں نہیں ہے، عمران خان جیل سے اسے چلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹویٹر اکاونٹ پر کیا کرنا ہے۔ہم جلد بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے، رانا ثنا اللہ کو کیوں فکر ہو رہی ہے؟،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاءاللہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔ رانا ثنا اللہ کو بتائیں کہ پی ٹی آئی سونا نہیں ہیرا ہے۔ن لیگی رہنماء...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر دیں۔ مہوش حیات نے 6 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی جس میں ان کی والدہ سمیت انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں نے مہوش حیات کو خوب مبارک باد دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی مہوش حیات کو ان کے مداحوں نے مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزیدپڑھیں:برقع پہنو، نمازپڑھو، شاہ رخ نے بیوی...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت ایک اجنبی کی سی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب شخص ہی جنرل سیکرٹری بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ اگر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ہیں تو ان کے نام سے کوئی نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا جاتا، وہ جنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ سلمان اکرم راجہ کیسے جنرل سیکریٹری بن گیا، اور جب یہ جنرل سیکریٹری ہی نہیں تو میرے خلاف...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...
امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو17جنوری سے ملک گیراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی، جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاجی تحریک کو از سر نو شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔یہ دعوے بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام نہیں کرتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ...

نواز شریف کا دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ،پیر سے روزانہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ مزید :

پچھلی بار کن وجوہات کی بنیاد پر پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوئی؟سیکرٹری نجکاری کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں سیکرٹری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے دو وجوہات کی بنیاد پر پی آئی اے نجکاری نہیں ہوئی،بڈرز سیلز ٹیکس چھوٹ اور واجبات بالکل کلیئر چاہتے تھے جس کو نہیں مانا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا،پی آئی اے نجکاری کیلئے دوبارہ اظہاردلچسپی کی درخواست طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے نجکاری کیلئے درخواستیں رواں ماہ طلب کی جائیں گی،بڈنگ میں حصہ لینے والی 6کمپنیوں بھی دوبارہ حصہ لے سکیں گی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس...