2025-09-18@23:08:38 GMT
تلاش کی گنتی: 7069
«بھی اجلاس»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی۔ قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اور آزاد فضاؤں میں سانس لینا نصیب ہوا۔ چھوٹے بچوں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔ دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بیجا صراف سے گریز اور...
اسرائیلی فوج نے شام کے جنوب مغربی صوبے قنیطرہ کے 2 قصبوں میں داخل ہو کر ملک کی خودمختاری کی ایک اور کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ شامی سرکاری ٹی وی الاخباریہ شام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا: ’اسرائیلی قابض فوج کی ایک گشتی پارٹی قنیطرہ کے شمال میں واقع قصبہ ترنیجہ میں داخل ہوئی۔‘ یہ بھی پڑھیے پیوٹن اور اردوان کے درمیان رابطہ: اسرائیلی حملے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار رپورٹ کے مطابق گشتی پارٹی قصبے کے مرکزی چوک پر رکی اور پھر قنیطرہ کے شمالی دیہی علاقے میں واقع قصبہ حادر کی طرف روانہ ہو گئی۔ سرکاری ٹی وی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ چینل نے یہ بھی بتایا کہ...
اسلام آباد: یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ۔ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح10بجے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کیے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔ نمائش میں توپوں ،راکٹ...
اسلام آباد: معرکہ حق میں تاریخی فتح اور یوم آزادی کی مناسبت سے آج اسلام آباد خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک بھر میں یوم آزادی، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریبات کا شاندار آغاز کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جب کہ وزیرِ اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی و غیر ملکی شخصیات کی بھی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ مرکزی تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔ تینوں...
الاسکا کو 15 اگست 2025 کے ڈونلڈ ٹرمپ–ولادیمیر پوتن دوطرفہ اجلاس کے مقام کے طور پر منتخب کرنے کا فیصلہ محض ایک جغرافیائی سہولت نہیں بلکہ ایک نادر قسم کی علامتی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ماضی کی گہرائیوں میں جاتا ہے، موجودہ جغرافیائی و سیاسی توازن کی عکاسی کرتا ہے، اور مستقبل کے امریکا روس تعلقات کے ممکنہ خدوخال کی جھلک دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زیلینسکی نے الاسکا میں امریکی اجلاس کو پیوٹن کی ’ذاتی فتح‘ قرار دیدیا تاریخی یادداشت کے لحاظ سے امریکا میں کوئی اور جگہ ایسی نہیں جو ’ہمسائیگی‘ اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کی اُس روح کو اس قدر نمایاں کرے جو سرد جنگ کے دوران ختم ہو گئی۔ 1737 سے 1867 تک یہ...
ویب ڈیسک: یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ۔ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح10بجے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کیے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔ نمائش میں توپوں ،راکٹ لانچر وہیکلز...
یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی گرینڈ تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ذرائع کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جبکہ وزیرِاعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ قومی و غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام، تینوں مسلح افواج کی پریڈ، اور فضائی مظاہرہ بھی شامل ہوگا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم ’معرکۂ حق‘ مونومنٹ کی رونمائی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آزادی کی تقریبات میں دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں نے چکری میں علیمہ خان اور نورین خان کا استقبال کیا۔ پنجاب پولیس نے بانی تحریک انصاف کی 2 بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے دیا تھا۔ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے علیمہ خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ کارکنوں نے احتجاج کیا، جس پر پولیس نے انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج منتقل کردیا اور بعد ازاں رہا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری ایڈووکیٹ داہگل اور فیکٹری ناکہ پہنچے۔ عمران خان کی دوبہنیں علیمہ خان اور نورین خانم اسلام آباد سے اڈیالہ روڈ کے راستہ داہگل ناکہ پہنچیں جہاں پولیس نے انہیں روک لیا اور اس...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ ادارے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، جب کہ تونسہ بیراج، گڈو بیراج، مرالہ، خانکی اور قادرآباد پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ ادارے نے...

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کا تحریری فیصلہ جاری،صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کا 93 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جسے اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے تحریر کیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر انتشار انگیز پوسٹ کرتی رہیں، دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے چیزیں ریکور بھی ہوئیں ہیں، صنم جاوید سوشل میڈیا پر کافی اثر رکھتی ہیں جبکہ عالیہ حمزہ بھی سینئر پی ٹی آئی کی لیڈر ہیں، دونوں...
سٹی 42 : سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، اسلامی نظریاتی کونسل، معذور افراد کے حقوق بل پر فنگشنل کمیٹی انسانی حقوق پر رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے اقلیتیوں کے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی، جس کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ بانی پاکستان کا 11 اگست کا خطاب اقلیتوں کے حقوق کی پالیسی ہے، پاکستان کی اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ قرارداد کے متن کے مطابق اقلیتی کاکس قائم کرنے پر چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین...
ڈپٹی کمشنر زیارت نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی میں مدد کرنے والوں کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جو بھی شخص اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی مصدقہ اطلاع فراہم کرےگا، اسے 5 کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ اس کی شناخت محفوظ رہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مختلف علاقوں میں مسلسل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر...
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں لرآمدک قوم نے گرینڈ جرگے کے دوران واضح اعلان کیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کو پناہ نہیں دی جائے گی، اور جو ایسا کرے گا اسے علاقہ بدر کر دیا جائے گا۔ یہ اہم جرگہ بارو کے علاقے میں بزرگ رہنما **ملک فضل ربی** کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں لرآمدک قوم کے عمائدین، مشران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک گل کریم خان، ملک فضل ربی، ملک شیر بہادر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سالارزئی کی سرزمین پر ہم کسی قسم کی دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا گھر ہے، ہم اسے کسی کے رحم و...
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر 14 اگست کو انہیں گرفتار بھی کیا جاتا ہے تو وہ ضمانت نہیں کروائیں گی ، یہ دن صرف جشن آزادی کا نہیں بلکہ حقیقی آزادی کا دن ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ وہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں، مگر جیل سے دو کلومیٹر دور ہی روک دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں صرف اس لیے ملاقات سے روک رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام باہر نہ آ سکے۔ گزشتہ ملاقات میں عمران خان نے واضح پیغام دیا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔انہوں...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان، جناب جسٹس یحییٰ آفریدی سے اہم ملاقات کی جس میں عدالتی نظام میں جاری اصلاحات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور ٹیکس سے متعلق مقدمات کے مؤثر حل کے موضوعات زیر بحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک تحفظِ آئین کا شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس کو خط، از خود نوٹس اور 3 رکنی ججز کمیٹی تشکیل کا مطالبہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وفاقی وزیر کو سپریم کورٹ کی ان کوششوں سے آگاہ کیا جن کا مقصد عوام کی انصاف تک مؤثر رسائی کو ممکن بنانا اور عدالتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ انہوں نے متبادل تنازعات کے حل کے طریقہ کار...
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش...
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچانے والی کمپنی ایپل آئندہ برسوں میں 2 بڑے پروڈکٹس متعارف کرانے جا رہی ہے، جن میں ایک کم قیمت میک بک اور 2027 میں لانچ ہونے والے اسمارٹ گلاسز شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم قیمت میک بک کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر یا 2026 کی پہلی سہ ماہی کے آغاز میں شروع ہوگی، یہ نیا ماڈل تقریباً 13 انچ ڈسپلے اور اے18 پرو پروسیسر کے ساتھ آئے گا، جبکہ اس کے ممکنہ رنگوں میں سلور، بلیو، پنک اور ییلو شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ایپل کا ہدف ہے کہ 2026 میں میک بک کی...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اور اس مرتبہ ان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار لارنس بشنوی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے ایک آڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ہدایت کار یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کیونکہ کپل شرما بھی سلمان خان کے ہی کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سری شہر میں واقع کپل شرما...
لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی اور کیفے پر حملوں کے بعد ممبئی پولیس نے معروف کامیڈین کپل شرما کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے لی اور اس گینگ کی جانب سے سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک انجام کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کپل شرما کے سلمان خان سے تعلقات کی وجہ سے بھڑکا ہوا ہے کیونکہ کپل شرما جس کامیڈی شو کے میزبان ہیں اس کی پروڈکشن سلمان خان کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممبئی پولیس نے کپل شرما کی جان...
یوم آزادی 14 اگست اور “معرکہ حق” کی تاریخی فتح کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ تقریبات منائی جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے اس موقع پر مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں خصوصی دفاعی و ثقافتی نمائش صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ مسلح افواج کے خصوصی اسٹالز میں فوجی ساز و سامان اور مختلف ماڈلز نمائش کے لیے رکھے جائیں گے، جبکہ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کا جوش بڑھائیں گے۔ مزید پڑھیں: یومِ آزادی کا جشن معرکۂ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ پروگرام میں پاک فضائیہ کے طیاروں...
قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عراق میں پاکستانیوں کا پاسپورٹ لے کر رکھ لیتے ہیں، یہ ہماری توہین ہے، باقی ممالک کے پاسپورٹ کیوں نہیں رکھتے۔ حکام وزارت داخلہ نے کہا کہ ہمیں ایران کی جانب سے معلومات فراہم نہیں کی جاتیں، وہاں سیکڑوں پاکستانی قید ہوں گے، سب سے زیادہ زائرین جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی جیلوں میں 17 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہونے کا انکشاف۔ یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں کیا گیا۔ چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا۔ جس میں غیر ممالک میں قید پاکستانیوں...
راؤ لشاد: جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب حکومت کا پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا, عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا۔ جشن آزادی میوزک کنسرٹ وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام کنسرٹ ہوگا،جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے،کنسرٹ میں نامور گلوکار عاطف اسلم،سجاد علی،بلال سعید اور شائے گل پرفارم کرینگے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا،وزارت اطلاعات و ثقافت نے تمام انتظامات...
دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جہاں امریکا، برطانیہ، روس اور اسپین کی حسیناؤں کے اسیر رہے وہیں بلکہ ایک موقع پر ان کا نام بھارت کی ایک معروف اداکارہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ 2007 میں، فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اُس وقت عالمی خبروں کی زینت بنے جب ایک تقریب کے دوران ان کی ایک دوسرے کو بوسہ دینے کی تصویر منظرِ عام پر آئی۔ یہ تصویر پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ایک ہائی پروفائل ایونٹ میں لی گئی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہو گئی اور کھیل و فلمی دنیا میں بحث کا موضوع بن گئی۔ یہ بھی پڑھیں: 25 کیرٹ کا محبت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے 14 اگست کے ساتھ 13 اگست (بدھ) کو بھی عام تعطیل قرار دے دیا، جس کا مطلب ہے کہ شہری دو دن مسلسل آرام کر سکیں گے۔ یہ اعلان ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی دفاتر، اسکول اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ تاہم، ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے—جیسے ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتال—حسبِ معمول کام کرتے رہیں گے تاکہ عوام کو کسی...

نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ، شہباز شریف ، مریم کی بھی شرکت : ضمنی الیکشن ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شرکت کی۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سینٹر پرویز رشید احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر ) محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اورمشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔ اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں۔ قائداعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ آئین کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی بھی مکمل آزادی ہے۔ پاکستان ہر قسم کی انتہاپسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے...
رواں ماہ پاکستان کو آزاد ہوئے 78 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ بچے، بڑے، بوڑھے، جوان خواتین حضرات سب ہی کسی نہ کسی طرح اس جذبے کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم فضا میں لہراتے ہیں، ملی نغمے گونجتے ہیں اور اس ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کی یادیں تازہ کی جاتی ہیں۔ لیکن آزادی کا جشن مناتے ہم لوگ کیا آزادی کا درست مقصد اور معنی جانتے ہیں؟ کیا واقعی ہم ذہنی طور پر آزاد ہیں یا 14 اگست کو ہم نے پاکستان کے نام پر صرف زمین کا ایک ٹکڑا ہی آزاد کرایا تھا؟ کیا ہماری...
لاہور کے مختلف تھیٹرز میں رقاصاؤں کے فحش رقص اور اسٹیج ڈراموں میں اخلاقی حدود کی خلاف ورزی پر پنجاب آرٹس کونسل نے سخت ایکشن لے لیا۔ پنجاب آرٹس کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم نے حالیہ دنوں شہر کے متعدد تھیٹرز میں پیش کیے جانے والے ڈراموں کا جائزہ لیا جس دوران متعدد رقاصاؤں کے اسٹیج پرفارمنس میں بے ہودہ حرکات اور غیر اخلاقی ڈانسز سامنے آئے۔ پنجاب آرٹس کونسل نے ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر مشہور اسٹیج اداکاراؤں انزاءخان، مدیحہ بٹ اور شازیہ بلوچ کو باضابطہ وارننگ نوٹس جاری کردیئے۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر آئندہ ایسی حرکات دہرائی گئیں تو نہ صرف تھیٹر لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے بلکہ ان فنکاراؤں پر...
کراچی: کورنگی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری غلام محمد جاں بحق ہوگیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شہری غلام محمد کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ لواحقین کے مطابق غلام محمد کی دو ماہ بعد شادی تھی، جبکہ اس کا آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شہری اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کی مزید...

بیوروکریسی کا کبھی احتساب نہیں ہوا، پُرتگال میں جائیدادیں لینے والوں کے نام سامنے لاؤں گا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی بیوروکریسی کا گزشتہ 78 برسوں میں کبھی احتساب نہیں ہوا، کیا کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ افسران کے پاس کتنے پلاٹ موجود ہیں؟ اب نام لے کر بتاؤں گا کہ پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والے کون کون ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی‘ خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کو بھی وہی قوانین اور اصول ماننے چاہییں جو عوامی نمائندوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ میرے پاس صرف 2 کمروں کا ایک فلیٹ ہے جہاں میں گزشتہ 25 برس سے رہائش پذیر ہوں، نہ کسی افسرانہ کالونی میں گھر ہے اور نہ...
نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز نتھیا گلی(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلی سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام نے شرکت کی۔مرتضی جاوید عباسی، کیپٹن (ر)محمد صفدر، انوشہ...
سی ڈی اے کے زیر اہتمام پیڈل ٹینس مقابلہ ،چیئرمین سی ڈی اے کا صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام آج ملٹی پرپز گراونڈ اسلام آباد میں پیڈل ٹینس ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے سمیت شہر بھر سے کھلاڑیوں اور کھیل کے شائقین نے بھرپور شرکت کی۔اس مقابلے کا مقصد شہریوں کو صحت مند تفریحی مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔پیڈل ٹینس ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیمز حصہ لے رہے ہیں اور اس...
سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا عمان میں پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان نہایت اہم تھا, ان کے دورے کے نتیجے میں پروفیشنلز کی 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے, آئندہ ہفتے میں اس حوالے سے تفصیلی اعلان کروں گا,بزنس مینوں کے لیے بھی ہم نے ایک میکنزم مرتب کیا ہے, اگر کوئی بزنس مین پاکستان سے آنا چاہتا ہے ویزا کیسے حاصل کرے گا اگلے ہفتے تفصیلی ویڈیو جاری کروں گا۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان اب ہماری کوشش ہے کہ اپنے ان سکلڈ ورکز, لیبر کلاس اور سیمی سکلڈ ورکز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق چانسلر فریڈرش میرس کی حکومت کے نائب ترجمان اشٹیفن مائر نے پیر 11 اگست کے روز کہا کہ روسی یوکرینی جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے کوئی نہ کوئی حل نکالنے کے لیے رواں ہفتے 15 اگست جعے کے دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جو ملاقات الاسکا میں ہو رہی ہے، اس میں طے پانے والے کسی بھی تصفیے کے قابل عمل ہونے کے لیے ناگزیر ہو گا کہ اس سے کییف میں یوکرینی حکومت بھی متفق ہو۔ جرمن حکومت کے نائب ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ الاسکا میں ٹرمپ پوٹن سمٹ...
امریکا میں کینسر کے کیسز نوجوانوں میں خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں، ہر سال لاکھوں نوجوان اس موذی مرض میں مبتلا ہونے لگے، ماہرین نے بڑی آنت کے کینسر کی 5 علامات بتائی ہیں جنہیں نظرانداز نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکا میں بڑی آنت کا کینسر سب سے عام پائے جانے والے تیسرے نمبر کا کینسر ہے، ہر سال تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار افراد اس مہلک بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں جو بڑی آنت یا ریکٹم میں خلیوں کی غیر معمولی افزائش کے باعث پیدا ہوتی ہے، ماضی میں اس مرض کو زیادہ عمر کے افراد سے جوڑا جاتا تھا، تاہم حالیہ برسوں میں نوجوانوں میں اس کی تشخیص کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین نے دنیا بھر بشمول پاکستان کے تحریکی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام کارکنوں کو تحریک اور اپنی ذات سے وفاداری کے حلف سے آزاد کر رہے ہیں، اور اب وہ جس چاہیں سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ وہ گزشتہ 47 برس سے پاکستان کے تمام محروم و مظلوم عوام، خصوصاً مہاجر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ اس جدوجہد میں ہزاروں ساتھیوں کی شہادت، جبری گمشدگی، گھروں پر قبضے اور دربدری جیسے المیے پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اپنا...
آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز کینبرا(سب نیوز)وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا بھی اگلے ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔ یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب فرانس، برطانیہ اور کینیڈا بھی ایسا ہی اعلان کر چکے ہیں، اور دنیا بھر سے اسرائیل پر دبا وبڑھ رہا ہے۔البانیز کے مطابق یہ فیصلہ دو ریاستی حل کی حمایت، غزہ میں جنگ بندی، اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی سے یہ یقین دہانی لی گئی ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے علاقے السویدہ میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھیں اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔15 رکنی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کردہ صدارتی بیان میں گزشتہ ماہ السویدہ میں ہونے والی لڑائی کی سخت مذمت کی گئی ہے جس میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت ہوئی اور تقریباً 192,000 لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین اقوام متحدہ، اس کے عملدرآمدی شراکت داروں اور دیگر امدادی اداروں کو السویدہ سمیت شام بھر میں انسانی امداد کی محفوظ، بروقت...
چین کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ ڈیپ سیک آر ون) نے امریکی مارکیٹ اور عالمی اے آئی منظرنامے میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے کچھ ہی دنوں بعد یہ ایپ سلیکان ویلی میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فری ایپ بن گئی اور اس کے لانچ ہوتے ہی چپ ساز کمپنی Nvidia کے شیئرز کی قیمت میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے اس کے مارکیٹ ویلیو میں 600 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جو امریکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں بار بار پیدا ہونے والے چینی بحران کی وجوہات کا جائزہ لینے کے بعد شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد چینی کے کاروبار میں شفافیت لانا اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر پالیسی سازی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اعلان وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی بحران پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس حکومت کو شوگر ایڈوائزی بورڈ کی جانب سے گنے کی پیداوار، دستیاب ذخائر اور چینی کی ممکنہ پیداوار...

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزاات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس...
لاہور: پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی قیادت میں پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شمولیت پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا نمائندہ بھی اپنی تجاویز دے گا، پی ایچ ایف کی درخواست پر کل ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں ایف آٗئی ایچ نے چند روزکی توسیع کردی ہے، پی ایچ ایف حکام پرعزم ہیں کہ رواں ہفتے میں یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لیے پینتس کروڑ روپے کی ڈیماند کی ہے، یہ بھی آپشن دیا گیا ہے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 3 مرکزی رہنما نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز مری میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور پارٹی کے اہم مسائل پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے جبکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور خواجہ آصف کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور آئندہ حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اس ملاقات کو ن لیگ کی سیاسی سمت کے...
پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہایت تلخ انداز میں ختم ہوا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات دیے اور مداح بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے۔ ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے تعلق قائم کیا اور منگنی کی، مگر یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہو گیا۔...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ غزہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کا کوئی بھی اقدام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھی اسرائیلی منصوبے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ میں جاری مظالم اور نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیے۔ امریکی مندوب نے اجلاس کو غزہ میں امن کے لیے امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری )قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام اباد نے ان تمام لوگوں کو جو کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق ، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں- کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے- مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا- بحریہ ٹاؤن کے خلاف...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بدھ سے مون سون بارشوں کے اگلے سپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب جہلم اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہے کل 13اگست سے شروع ہونے والے مون سون بارشوں کے ساتویں سپیل کے باعث دریاوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ظاہر کیا گیا ہے. صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو سٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی پیشگی انتظامات مکمل کرنے...
لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک حالیہ شو میں شرکت کے دوران اپنی دلچسپ اور مزاحیہ باتوں سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ شو میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی خواہش کا ذکر کیا جو سن کر سب چونک گئے—اگر انہیں کسی تاریخی شخصیت کے ساتھ کھانے کا موقع ملے تو وہ علامہ اقبال کا انتخاب کریں گی۔ وجہ؟ کیونکہ ان کے اپنے نام میں بھی “اقبال” شامل ہے۔ مومنہ اقبال نےگفتگو کے دوران بتایا کہ کبھی کبھار سیٹ پر وہ ایسا جملہ بول دیتی ہیں جسے بعد میں سوچ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ دل میں اکثر خیال آتا ہے کہ یہ بات اکیلے میں کہہ دیتی تو بہتر تھا، سب کے سامنےکیوں کہہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے 8 اگست 2025 کو لاہور جاتی امراء رائے ونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، یہ ملاقات خواجہ آصف کی جانب سے بیوروکریسی کے حوالے سے تنازع خیز بیانات اور ان کے مستعفی ہونے کی افواہوں کے بعد ہوئی۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے خواجہ آصف سے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے جو ٹویٹ کیا ہے کہ پرتگال میں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اور یہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں۔ قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا...
اسلام ٹائمز: یہ اجتماع صرف ایک برسی کی رسم نہیں بلکہ ملتِ تشیع بلتستان کے لیے امید، عزم اور بیداری کا پیغام بن کر ختم ہوا۔ مرکزی جامع مسجد سکردو سے گونجتی تکبیر کی صدائیں، حاضرین کے دلوں میں اتحاد کی حرارت اور قائدین کی بصیرت افروز باتیں اس دن کو تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے رقم کر گئیں۔ یہ وہ لمحہ تھا، جب بلتستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ اختلافات کے باوجود ایک پرچم تلے اکٹھا ہو کر ملت کی بقاء اور شہیدِ قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مشن کو آگے بڑھانا ہی حقیقی کامیابی ہے۔ تحریر: آغا زمانی سکردو کی فضاؤں میں اس دن ایک الگ ہی سکون اور سنجیدگی تھی۔ موسم...
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل ایک بار پھر پرتشدد واقعے کی لپیٹ میں آگئی۔ اعظم ورسک کے مصروف بازار کی طرف جاتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما، مولانا ثنا اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق، حملہ اچانک ہوا۔ مسلح افراد نے قریبی فاصلے سے فائرنگ کی اور فوری طور پر فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے مولانا ثنا اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ واقعے...
مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت(ص) پر ہماری جانیں قربان، مگر توہین مذہب کے نام پر کاروبار کا راستہ روکنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کیس کی سماعت کے دوران جو حقائق منظر عام پر آئے، چشم کشا ہیں، تحقیقاتی کمشن کی تشکیل کا فیصلہ قابل تحسین، تائید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین مذہب کے جھوٹے الزام پر بھی وہی سزا رکھی جائے، جو مجرم کیلئے ہے، تاکہ اسلام اور پاکستان کی بدنامی کو روکا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر ہماری جان مال عزت و آبر و قربان، توہین رسالت(ص) کے کسی ملزم کو...
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے البانیز نے کہا:’آج میں تصدیق کرتا ہوں کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں آسٹریلیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔‘ یہ بھی پڑھیے فلسطین باقی نہ رہا تو تسلیم کیا ہوگا؟ آسٹریلوی وزیر خارجہ کا انتباہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلیا اور بعض یورپی ممالک کو فلسطین کو تسلیم کرنے کے ارادے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کا...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے مشن کے تحت سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق پوائنٹ آف سیل کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کاروباری مقامات کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ بنک کارڈ مشینیں اور آن لائن کاروبار کو بھی ایف بی آر کے سسٹم سے لنک کرنا ہو گا۔ ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانک رسیدوں کا اجرا، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آر کوڈ اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے...
سندھ حکومت کی جانب سے سکھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکار و قوال استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق جشنِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مشہور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اس موقع پر سکھر کے مئیر اور ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن صرف آزادی کا نہیں، بلکہ پاکستان کی...
—فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز پی کے 734 دو روز بعد بھی اڑان نہ بھر سکی۔دوسری طرف غیر ملکی ایئر لائن کی دبئی سے کراچی کی پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پرواز صبح 10 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی تھی۔دو دن سے اڑان نہ بھرنے والی قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز کے مسافر شدید پریشان ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز 8 اگست کی شام ساڑھے 5 بجے پیرس سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں سمیت مریض پیرس ایئر پورٹ پر پریشان ہیں، کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کب روانہ ہو سکے گی۔ترجمان قومی ایئر لائن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 اگست 2025ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کو تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں اسے پانچ ماہ سے امداد لانے کی اجازت نہیں ملی اور غذائی قلت کے نتیجے میں اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ادارے نے بتایا ہے کہ پابندیوں کے باعث 150 ایام سے زیادہ عرصہ سے اس کا کوئی ٹرک خوراک، ادویات یا دیگر ضروری امداد لے کر غزہ میں نہیں آ سکا۔ ان حالات کا نتیجہ روزانہ بھوک اور بیماری سے ہلاکتوں کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے۔ Tweet URL اقوام متحدہ نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ...
اسرائیل حکومت کے غزہ میں جنگ کے دائرہ کار بڑھانے کے منصوبے کے خلاف اسرائیلی شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں صرف تل ابیب اور دیگر شہروں میں مجموعی طور پر تقریباً 1 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جنگ بندی، اسرائیلی قیدیوں کی فوری رہائی اور فلسطینی شہریوں کی جانیں بچانے کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں احتجاج: جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ تل ابیب میں میوزیم آف آرٹ کے سامنے ہاسٹیجز اسکوائر پر 60 ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے جبکہ ہزاروں مظاہرین نے کیریا ملٹری بیس کے گرد مارچ کیا۔ یروشلم، حیفا اور نازیریت میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔ مظاہرین میں سابق فوجی...
ساحر لودھی نے اک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے کہا کہ عمر شریف اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر پر ہر جمعرات جاتا ہوں، عامر لیاقت میرے دوست اور بھائی تھے، عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم لوگوں کو بارے میں رائے قائم کرنے میں جلدی کرتے ہیں، ہر آدمی نے ان پر تنقید کی، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیجیے، انہوں نے فضائی سفر چھوڑ دیا تھا وہ گاڑی میں اسلام آباد جایا کرتے تھے۔انہوں نے لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کہا...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین...
پینٹاگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نیرج چوپڑا بھی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار...
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس وقت ملک میں عملا مارشل لاء لگایا ہوا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، نے تہیہ کیا ہے پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے میرے نام کے حوالے سے باتیں درست نہیں ہیں، ہمیں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں جو نظام رائج ہے، وہ نہ آئینی ہے اور نہ ہی قانونی، بلکہ حقیقت میں ملک پر عملاً مارشل لا مسلط ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری تاریخی غلطی تھی، اس سنگین غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ آئندہ کسی ایکسٹینشن کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا جنرل باجوہ نے کہا، یہ حکومت کا فیصلہ نہیں تھا، پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ حالیہ دنوں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے باتیں گردش...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹامپا میں سینٹکام کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور جنرل مائیکل ای کرلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہاربھی کیا.آرمی چیف نے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) عراق کی وزارتِ صحت کے مطابق، 621 افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں وہ صحتیاب ہو کر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاکھوں شیعہ زائرین پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین اور حضرت عباس کے مزارات کی جانب اربعین کے سوگ کی مناسبت سے پیدل سفر کر رہے تھے۔ اربعین، امام حسین کی شہادت کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے اور دنیا بھر سے زائرین اس موقع پر کربلا پہنچتے ہیں۔ ہر سال پاکستان سے بھی ہزاروں زائرین اربعین کے موقع...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ کیا.دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کرنے اور جرائم کی جواب دہی سے اسرائیلی...

’میں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا‘: وزیراعظم سے بلوچستان کے پوزیشن ہولڈر طالبعلم کی ملاقات
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے ملاقات کی ہے، جنہوں نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ جب وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا، 2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا، آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی...
سٹی 42: ریگستانی علاقے میں نایاب نسل کے جانوروں کا غیر قانونی شکار جاری ہے ڈہرکی میں نیل گائے کے بعد نایاب ہرن کا بھی شکار کر لیا گیا،شکار کے بعد ہرن کی ذبح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی گئی ،ویڈیو میں واضح طور پر ہرن کو شکار کے بعد ذبح کرتے دیکھا جاسکتا ہے چند روز قبل نایاب نیل گائے کے شکار اور ذبح کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔محکمہ وائلڈ لائف تاحال ہرن کے شکاریوں کے خلاف کارروائی نہ کرسکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
لاہور (ویب ڈیسک) لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیوروکریسی سے متعلق بیانات نے نئی بحث چھیڑدی ہے اور اب تجزیہ کار عامر راؤ اس مبینہ بیوروکریٹ کا نام بھی سامنے لے آئے جس نے بیٹی کی شادی پر چار ارب روپے کی سلامی لی اور اب پرتگال منتقل ہوچکا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر راؤ نے بتایاکہ خواجہ صاحب چار ارب کی سلامی والے کا نام نہیں لے سکے، میں بتاتا ہوں ، ان کا نام طاہر خورشید ہے جن کا آخری عہدہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پرنسپل سیکریٹری تھا، اسے عثمان بزدار کا اے ٹی ایم بھی کہاجاتا تھا، جو ڈی جی خان سے جہیز میںساتھ لائے تھے، ان پرجہاں...
یقین کریں کامیابی ایسے ہی قدم نہیں چومتی، اور پھر ہمارے قدم جو غربت کی دلدل میں دھنسے ہیں انکو چومنا تو درکنار انکو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتی۔ لیکن کچھ قدم اس کیچڑسے باہر نکل ہی آتے ہیں لیکن انکو اس کیلئے بڑی قیمت چکانا پڑتی ہے۔ کارل مارکس نے کہا تھا ” انقلاب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مڈل کلاس طبقہ بنتا ہے ” ان کی نظریں آسمان اور پیر کیچڑ میں ہوتے ہیں” زندگی کی 37 خزائیں دیکھنے کے بعد آج جب میں ظلمت شب میں بستر پر خود کو گراتا ہوں تو بہت کچھ خیالات میں آتا ہے۔ کمرے میں ایکطرفہ میز پر پڑے برقی دیپک کی ہلکی دھیمی روشنی میں رات کے کئی...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آرمی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک نئی مردم شماری کی تیاری کریں جس میں ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شامل نہ کیا جائے۔ ان کا یہ اقدام 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن ریاستوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، "جو لوگ ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر ہیں، انہیں مردم شماری میں شمار نہیں کیا جائے گا۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی مردم شماری "جدید حقائق اور اعداد و شمار" پر مبنی ہونی چاہیے، جو 2024 کے انتخابات سے حاصل کیے جائیں۔ آئینِ امریکہ کے مطابق ہر...
بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک کے متن کے مطابق 6 اگست کو حکومت نے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 4 جی اور 5 جی سروس بند کر کے 31 اگست تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، جس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں۔تمام یونیورسٹیوں، کالجز اور انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے طلبا وطالبات کی پڑھائی اور آن لائن کاروبار متاثر ہوا ہے، یہاں تک کہ لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے والے ادارے بھی مفلوج ہوگئے ہیں اور ٹریفک پولیس بھی چالان نہیں...
لاہور: مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔ ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also wish one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے)...
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ سامراجی طاقتیں نہ کبھی کسی خود مختار اور باوقار قوم کی وفادار دوست رہی ہیں اور نہ ہی رہ سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے بھارت کی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کل ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ فیصلہ غیر ضروری اور جانبدارانہ ہے ، اس سے نہ صرف بھارتی معیشت بلکہ امریکی معیشت اور عالمی تجارت کے استحکام کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ بھارت کو روس...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ پاکستانی نژاد امریکی برادری سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیمپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای۔کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا، اور ایڈمرل کوپر کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے...
کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا لکی ون شاپنگ مال کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ احمد رضا جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، شہریوں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔واقعے کی اطلاع...
فوٹو فائل تونسہ کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں 3 بھائیوں کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے۔ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ کے مطابق 3 میں سے 2 بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے، تیسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔ عارف والا: زہر خورانی سے جاں بحق 3 بچوں کی ماں بھی چل بسیپنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاؤں 143 ای بی میں مضرِ صحت زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی ماں بھی دم توڑ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔بچوں کے والد نے الزام عائد کیا کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا ہے۔تونسہ پولیس...
جرگہ ممبر کے مطابق امن جرگہ اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں مشران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو باجوڑ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، امن جرگہ نے گزشتہ 7 روزہ مذاکرات عمل سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی۔ جرگہ نے وزیر اعلیٰ کو مذاکرات کے راستے میں موجود ڈیڈ لائک اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں امن و امان کی صورتحال بارے باجوڑ کے 50 سے زائد مشران پر مشتمل امن جرگہ کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جرگہ ممبر کے مطابق ملاقات میں مشران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو باجوڑ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، امن جرگہ نے گزشتہ 7 روزہ مذاکرات عمل سے بھی وزیر اعلیٰ...
کراچی: ناظم آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار اور دکانیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے، ملزمان کی شناخت ارشد، جمیل، سعید خان، محمد عثمان اور جہانگیر کے نام سے کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کورنگی، ملیر اور سائٹ سپر ہائی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے پیسے لے جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دکانوں میں گھس کر...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے، سندھ حکومت 14 اگست کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت دینے کا اعلان کرے، ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے۔ کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں ایم کیو ایم رہنما بھی شریک ہوئے۔ گورنر نے کہا کہ ہم کل بھی موٹر سائیکل والے تھے آج بھی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں موٹر سائیکلوں پر اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے کو تنازع کی زد میں نہ لائے، 14 اگست کو نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان...
غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )اسرائیلی فوج کے سربراہ کے بعد مشیر قومی سلامتی نے بھی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے غزہ سٹی پر قبضے کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کر دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تساچی ہانیگبی نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ڈئٹھ وارنٹ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ وہ یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش ترک کرنے کے لیے تیار نہیں اور یہ منصوبہ یرغمالیوں کی...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کے اعلان پر جرمنی نے شدید تنقید کرتے ہوئے اہم اقدام کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ ہماری حکومت اب غزہ میں استعمال ہونے والے کسی بھی فوجی سامان کی اسرائیل کو فروخت کی منظوری نہیں دے گی۔ جرمنی کی حکومت کے اس فیصلے کے بعد سے اب اسرائیل کو جاری خودکار اسلحہ کی فروخت بند ہوجائے گی جب کہ جرمنی صیہونی ریاست کو اسلحہ فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک بن کر سامنے آیا تھا۔ یاد رہے کہ 2019 سے 2023 تک جرمنی نے اسرائیل کو 30 فیصد بڑے ہتھیار فراہم کیے جن میں جدید نیول آلات اور جنگی بحری...
بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندر سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات کو بے بنیاد اورغیرحقیقی قرار دے دیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعوی سامنے نہیں آیا پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور...
وزیراعلیٰ پنجاب کے چاہنے والی خاتون نے ان سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کے نام کا پرفیوم لانچ کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون مداح نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے خصوصی پرفیوم متعارف کروایا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے محبت کرنے والی خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کر دیا♥️ pic.twitter.com/z1ERH5dSfe — CM Highlights (@CM_High_Lights) August 8, 2025 ’اس پرفیوم کا نام ’ایم این پنجاب دی دھی‘ رکھا گیا ہے، جب کہ اس کی خوبصورت پیکنگ پر مریم نواز کی تصویر بھی نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پر پرفیوم کے چرچے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم...