2025-07-02@10:16:34 GMT
تلاش کی گنتی: 32342

«خواجہ ا صف نے»:

    —فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے۔ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے لیے 7.7 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری، پانی، تعلیم اور صحت کے منصوبے مکمل کریں گے، کورنگی کاز وے پل، شاہراہِ بھٹو کی توسیع اور سیف سٹی منصوبہ ترجیحات ہیں۔ شرجیل میمن کی سندھ کے عوام کیلئے خوشخبریسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے صوبے کے عوام کو خوشخبری دی گئی...
    ایک بیان میں سربراہ امتِ واحدہ پاکستان نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی سربراہان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پورے خطہ کو جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہیں، اگرچہ دینِ اسلام ہمیں تحمل اور بردباری کا سبق دیتا ہے لیکن اسلامی اقدار و قوانین کی روشنی میں توہین اور دھمکیوں کا بھرپور اور دندان شکن جواب دینا بھی لازمی امر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل، امریکہ اور یورپ کی ذلت آمیز شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی دنیائے اسلام کے عظیم رہنما...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری شدید جنگ کے درمیان امریکا نے یوکرین کو کچھ ہتھیاروں کی فراہمی روک دی ہے وائٹ ہاﺅس کی نائب ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکہ کے مفادات کو مقدم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے. امریکی جریدے کے مطابق یہ فیصلہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے دیگر ممالک کو امریکی فوجی امداد اور تعاون‘ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا فروری 2022 میں روسی حملے کے بعد امریکہ نے یوکرین کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد بھیجی ہے جس کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ میں کچھ لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )انڈیا اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کا تجارتی معاہدہ مشکلات کا شکار ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی کی جانب سے9جولائی کی ڈیڈلائن قریب آرہی ہے تاہم ابھی تک فریقین کسی ٹھوس معاہدے تک نہیں پہنچ سکے. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اور دہلی کے درمیان سخت بحث کے درمیان ایک عبوری معاہد ے کا امکان ہے.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اشارہ دیا تھا کہ ڈیل ہو رہی ہے اور انڈین وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بھی ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں اعلان کیا تھا کہ دہلی بڑے اچھے خوبصورت معاہدے کا خیرمقدم کرے گاتاہم ان بیانات کے باوجود...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی سی بی کی جانب سے خلاف قواعد کروڑوں کے لائیو اسٹریمنگ حقوق دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر کی جانب سے کابینہ ڈویژن سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق تمام 7 آڈٹ پیراز کو ضم کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے غیر شفاف طریقے سے 6 کروڑ 10 لاکھ مالیت کے ٹھیکے دینے کا آڈٹ پیرا زیر غور آیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی سی بی نے غیر شفاف طریقے سے گریفک انٹرفیس اور ٹرک برینڈنگ کے ٹھیکے دیے۔ پی سی بی کی جانب سے 33 کروڑ...
    لاہور: گھر میں ناچاقی کی وجہ سے جانے والی 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی ڈولفن اسکواڈ کو مل گئی۔ پولیس کے مطابق پتوکی میں 5 دن سے گھر سے لاپتا جواں سالہ لڑکی مل گئی۔ ڈولفن ٹیم سبزہ زار کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ لیاقت چوک کے قریب ایک برقع پوش خاتوں کھڑی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم  کے پہنچنے پر لڑکی نے زارو قطار رونا شروع کر دیا۔ 20 سالہ جویریہ 25 جون پتوکی سے گھریلو ناچاقی پر گھر سے نکلی تھی اور  لاہور آپہنچی۔ بعد ازاں ڈولفن ٹیم نے جویریہ کے ورثا سے پتوکی میں رابطہ کیا، جہاں اس کے بھائی زوہیب سے رابطہ ہونے پر اہل خانہ کے پہنچنے تک...
    معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے ان کے گھر سے چوری کرنے والی غیر ملکی ملازمہ سے متعلق دلچسپ واقعہ سُنا دیا۔ ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ ندا کے مطابق بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایک فلپائنی ملازمہ کو بچے کی نگہداشت کے لیے رکھا، جس پر انہوں نے مکمل بھروسہ کیا کیونکہ وہ پیشہ ورانہ لگتی تھی اور غیر ملکی شہریت رکھتی تھی۔ ندا کے مطابق ان کے گھر سے قیمتی اشیاء کے غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہوا، مگر انہیں کبھی ملازمہ پر شک نہ ہوا۔ ایک دن خریداری کے دوران انہوں نے ملازمہ کو اپنا پرس پکڑا  دیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں...
    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کردی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی قوانین کے تحت ایسے جرم کی سماعت ممکن نہیں جو ملک کی حدود سے باہر پیش آیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں بمباری کی گئی، جس سے خطے میں بدامنی پھیلی اور لاکھوں پاکستانی شہری متاثر ہوئے۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے” ایکس“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گا.(جاری ہے) اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان جامع ،متوازن اور عملی اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ کثیرالجہتی لائحہ عمل کے ذریعے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آستانہ: قازقستان کی حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نیا قانون نافذ کر دیا ہے، صدر قاسم جومارت توقایف نے اس متنازع قانون پر دستخط کر کے اسے باقاعدہ طور پر نافذ العمل کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 جون کو نافذ ہونے والے اس قانون کے تحت عوامی جگہوں پر چہرہ چھپانے والے ملبوسات پہننے کی ممانعت کی گئی ہے، البتہ مخصوص حالات جیسے طبی وجوہات، سخت موسم، کھیلوں کے مقابلوں یا ثقافتی سرگرمیوں کے دوران ایسے لباس کی اجازت دی گئی ہے۔اگرچہ قانون میں براہِ راست مذہبی لباس یا نقاب کا ذکر نہیں کیا گیا، مگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ صوبہ پنجاب میں وزیراعلی کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی اور کامیابی سے اپنے اختتام کی طرف  کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر...
    خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ اخراجات اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت کیے گئے، اور متعلقہ ٹینڈرنگ میں قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے پر دو مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیے، تاہم کوئی جواب نہیں...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سینئر قانون دان کامران مرتضیٰ نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی منظوری بلوچستان اسمبلی سے لی گئی جو قابل قبول نہیں۔ جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ اس قانون سے صوبے کے وسائل پر عوام کے حقِ ملکیت کو خطرہ ہے، اور یہ ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔ Post Views: 4
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں جس کا ایک ہفتے بعد وزیرِ اعظم باقاعدہ افتتاح کریں گے، شہباز شریف جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے۔ پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، تعداد 14 ہوگئی، ذرائع ادارہ قومی صحتپاکستان میں ایک اور بچہ...
    ---فائل فوٹو  دریائے سوات پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے بعد سوات کی ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی۔رپورٹ کے مطابق کنجو پل سے فتح پور بائی پاس تک دریا کے کنارے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جن میں دکانیں، ہوٹل اور تفریحی پارک شامل ہیں۔کارروائی کے نتیجے میں 15.7 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر دو کلومیٹر کا رقبہ کلیئر ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے۔ دریائے...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر بیرسٹر سیف  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جلد لواحقین کو...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  سی ٹی او اسلام آباد ذیشان حیدر کااس حوالے سے  کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  سی ٹی اواسلام آباد نے کہاہے  کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔...
    لاہور: شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان  کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون  کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو  شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم  نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے  ۔ ملزم عاصم طاہر شہریوں کو بیرون...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چنگ چی رکشوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چنگ چی رکشوں پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل صلاح الدین گنڈا پور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کے ذریعے ابتدائی طور پر 12 روٹس پر چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کی اور بعد ازاں نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے 30 روٹس کو بند کردیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق پابندی عائد کرنے سے قبل متاثرہ فریق سے مشاورت نہیں کی گئی۔ شہر بھر میں 60 ہزار چنگ چی رکشے چلتے ہیں۔ 80‎...
    وانا(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے بڑے آبی ذخائر اور دریا خطرناک سطح سے نیچے ہیں، تاہم پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 87 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 55 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ دو لاکھ چھ ہزار آٹھ سو کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو کہ نچلے درجے کے سیلاب کی علامت ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ادیزئی میں پانی کا بہاؤ 39 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دریائے کابل میں نوشہرہ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں نریندر مودی کی زیرِ قیادت بی جے پی حکومت نے ایک اور متنازع اقدام کے تحت ممبئی کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر عملاً پابندی عائد کر دی ہے، جسے مسلمان حلقے اپنی مذہبی آزادی پر سنگین حملہ قرار دے رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممبئی شہر کو مکمل طور پر ’لاؤڈ اسپیکرز سے پاک‘ کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کے مطابق، شہر کے تمام مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹمز ہٹانے کی کارروائی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، ممبئی اب شور سے پاک ہو چکا ہے۔ لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد ممبئی کی کئی مساجد اور نمازیوں نے ’آن لائن...
    مغربی ممالک میں سیٹل ہونا، پاکستان کے بہت سے نوجوانوں کا خواب ہے۔ پاکستان کا بنیادی معاشی مسئلہ وسائل اور دولت کی ناہموار تقسیم ہے۔ اس وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر ترین ہیں۔ ہمارے ہاں یہ غربا اور متوسط طبقہ کے لوگ اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ مزے کی بات ہے کہ وہاں رہنے کا خواب بہت سے امیر لوگ بھی دیکھتے ہیں۔ اس کے پیچھے مغربی آزادی اور وہاں ایک محفوظ ٹھکانہ بنانا ہے۔ اگر پاکستان دہشت گردی سے پاک ہو اور خاطر خواہ امن و سلامتی قائم ہو جائے تو یقین مانیں پاکستان میں جنت نظیر زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ لیکن ابھی اس منزل...
    پاکستان کی خوبصورت، قدرتی مناظر اور ثقافت سے متاثر ہو کر سیاح پاکستان کا رخ کرنے لگے، عمان کے بائیکرز کلب نے پاکستان کا سیاحتی دورہ کرتے ہوئے پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔ بوشر بائیکرز کلب کی پاکستان آمد اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ ملک ہے۔ عمانی بائیکرز نے پاکستانی تہذیب و روایات اور قدرتی خوبصورتی کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ عمانی بائیکرز کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے بائیکس پر پاکستان سیاحتی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ ماجد عبداللہ الراوحی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت اور محفوظ ملک ہے، پاکستان کے لوگ بہت دوستانہ اور وہ آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، غیر ملکی سیاح آسانی سے پاکستان آسکتے...
    خیبرپختونخوا کے عوام نے ایک بار پھر دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائی کا پُرزور مطالبہ کر دیا ہے۔ شہریوں نے دہشت گردوں کے خلاف کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سہولت کاروں کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے، اس وقت تک صوبے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک ان عناصر کو پکڑ کر کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے جو پس پردہ ان واقعات کے معاون اور سہولت کار ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے چھپے سہولت کاروں کو بے نقاب...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم بے نقاب کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیے۔ بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ اعجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، یہ ایک کلاسیکی مثال ہے جس میں مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک ایسا ریاستی نظام جس نے نفرت کو بطور ہتھیار...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے.   اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے،ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محصولات وصولی اور فرائض کی ادائیگی میں ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن و دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف نے 25-2024 میں وفاقی ٹیکس محصولات میں اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات وصولی اور معاشی اہداف کے حصول میں یہی مستعدی جاری رکھیں، اس میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محصولات وصولی اور معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے تمام ادارے جانفشانی سے کام کریں، روشن معاشی مستقبل...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے...
    فوٹو: فائل شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں مانگنے کی غرض سے آئی بوڑھی بھکارن کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے والے سیکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا گیا۔شیخوپورہ میں بوڑھی بھکارن کو گھسیٹ کر باہر نکالنے کا واقعہ لاہور روڈ پر لیسکو آفس میں پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ای لیسکو نے سیکیورٹی گارڈ کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو زاہد کمال نے میڈیا کو بتایا کہ بھکاری خاتون سائلین سے پیسے مانگتی تھی اور پیسے نہ ملنے پر گاڑی کے آگے لیٹ جاتی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو کے مطابق آفس کے سیکیورٹی گارڈ رب نواز نے اسے گاڑی کے سامنے لیٹنے سے روکنے کے لیے باہر نکالا تھا۔پولیس نےایک نوجوان خاور شہزاد...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجا تنویر کالونی میں سگے باپ نے بیٹے کو قتل کردیا ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے بیلچے کے وار کرکے بیٹےکو قتل کیا، مقتول کی شناخت علی خان کے نام سے ہوئی ہے، لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم باپ عبدالغفار کو حراست میں کے لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مردان، خواجہ سرا کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا پوليس کے مطابق ملزم عبدالغفار نے اپنے بیٹے علی خان کو پہلے کرنٹ دیے جس سے وہ زخمی ہوا اس کے بعد گھر میں موجود بیلچے کے وار کر کے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور: خواجہ سرا اور لڑکی کی شادی، اصل معاملہ کیا ہے؟ پولیس...
    پشاور میں گلبہار میں فائرنگ سے زخمی خواجہ سرا "تتلی "  جاں بحق ہوگیا  رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب خواجہ سرا فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن ہوا  لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے کہا کہ خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں درج کر لیا گیا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ امیر مقام نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومتی صورتحال میں تبدیلی خارج ازامکان نہیں، صوبے میں کچھ بھی کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ہر وقت کہتے ہیں اپوزیشن سے مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی کو یہ ادراک ہو کہ پارلیمان میں گالیاں نہیں کردار ادا کرنا ہے تو بات ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کو متعلقہ لوگ دیکھیں گے کہ کیا ہو سکتا ہے۔ (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 میں نواز...
    دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھنے والی نوجوان چینی نسل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :جاپان کے معاشی اخبار “نکیئی” کی ویب سائٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، چینی برانڈز عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمتی فوائد کی بدولت جاپانی منڈی میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں جو کہ روایتی طور پر مقامی برانڈز کے زیر تسلط رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے بڑے الیکٹرانکس اسٹور “بک کیمرا” کے گھریلو آلات کے شعبے میں” ہائر “کے ریفریجریٹرز اور” ہائسنس” کی واشنگ مشینز جیسی چینی مصنوعات نظر آتی ہیں۔ مغربی طرز کے ڈیزائن والی چینی مصنوعات جاپانی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ بک کیمرا میں” ہائر ” کے ساتھ...
    چین میں 117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 جون تک رواں سال چین بھر میں117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح کیا گیا، ہر ہفتے 233 سے زیادہ راؤنڈ ٹرپ پروازوں کا اضافہ ہوا۔ان میں سے ایشیا ءکے لیے 54 ہوائی روٹس، یورپ کے لیے 45 ہوائی روٹس ، شمالی امریکہ کے لیے 12 ہوائی روٹس، جنوبی امریکہ ، اوقیانوسیہ اور افریقہ کے لئے الگ الگ 2 روٹس شامل ہیں۔ کارگو کی جانے والی اشیاء میں مجموعی طور پر سرحد پار ای کامرس سامان، الیکٹرانک مصنوعات، آٹو پارٹس، اور تازہ سامان...
     پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں اپنی عمر چھپانے کا مشورہ دیا جسے سن کر انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی اس دوران انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنے والدین کے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھی تھیں کہ میری والدہ نے کہا میں نے کچھ دیکھا جو مجھے بالکل اچھا نہیں لگا۔ ماہرہ خان کے مطابق ان کی والدہ نے کہا کہ تم بھی اپنی عمر سب کو بتا دیتی ہو جس پر انہوں نے والدہ سے کہا میں بالکل ایسا ہی کروں گی، میں نے کبھی کچھ نہیں...
    خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات سیلاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی 100 کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔ خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ سخت مقف اپنائیں گے۔مٹرمپ نے کہا کہ ان کی نیتن یاھو کے ساتھ آئندہ پیر کو واشنگٹن کے وائٹ ہاس میں ہونے والی ملاقات میں غزہ اور ایران دونوں موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(جاری ہے) انہوں نے یہ بیان فلوریڈا کے ایورگلیڈز میں واقع ایک امیگریشن حراستی مرکز کے دورے کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔دوسری جانب نیتن یاھو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی  اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیے۔ نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ ا عجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ یہ ایک کلاسیکی مثال ہے جس میں مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ریاستی نظام، جس نے نفرت کو بطور ہتھیار استعمال کیا، ہجوم کے تشدد کو معمول بنایا اور امتیازی سلوک کو اپنے ہی شہریوں اور...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے پبلک ڈیلنگ دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے محکمانہ جائزہ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے عوامی ڈیلنگ سے متعلق تمام دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عملے کی نگرانی کو مؤثر بنانا اور دفتری امور میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کے دفاتر میں کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت...
    محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا جاری بیان کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود،مرطوب جبکہ رات و صبح میں  ہلکی بارش بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔ آج سے 04 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔   بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
    علامتی فوٹو  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کرلیا۔پولیس کے مطابق باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ نافرمانی کے تناظر میں پیش آیا۔ پشاور: بیٹے نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیاصوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بیٹے نے تیز...
    کراچی:بھارت میں چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر بنگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی بجلی کاٹ دی گئی۔ مقامی الیکٹرک سٹی سپلائی کارپوریشن نے یہ فیصلہ وینیو میں آگ سے بچاؤ کیلیے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کیا، مقامی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے ہی الیکٹرک کارپوریشن کو بجلی منقطع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس حوالے سے کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کو عدالت کی جانب سے بھی آگ سے بچاؤ کے قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت دی جا چکی مگر اس نے کوئی پروا نہیں کی، اب بھی بجلی منقطع کرنے سے پہلے 7 دن کا نوٹس دیا مگر کرکٹ باڈی کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس دوران شہر میں ہوائیں چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ تورغر، مانسہرہ،...
    لاہور:پاک بھارت ہاکی مقابلوں میں بھی کرکٹ کی طرح ہائبرڈ ماڈل کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں، چیف کوچ طاہر زمان نے تجویز دی کہ اگر دونوں روایتی حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے لیے تیار نہ ہوں تو نیوٹرل وینیو پر میچز منعقد کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں رواں برس ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت دونوں ٹیمیں اپنے ممالک میں شیڈول عالمی ایونٹس کے میچز کسی تیسرے وینیو پر کھیلیں گی، اب ہاکی میں بھی ایسے ہی کنٹریکٹ کیلیے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ طاہر زمان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں شیڈول ہاکی ایشیا کپ میں...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور آج انسداددہشت گردی میں سرینڈر کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو انسداددہشت گردی عدالت نے آئی 9 کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا تھا، علی امین گنڈا پور کو عدم پیشیوں پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں علی امین گنڈا پور پیش ہوں گے، فیصل جاوید خان، واثق قیوم ودیگر کیخلاف متعلقہ مقدمہ کا ٹرائل شروع ہے۔
    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے اوپر لگنے والے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے دوران بنگلہ دیش میں حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 1,400 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر نوجوان طلبہ شامل تھے۔ شیخ حسینہ، جو طلبہ بغاوت کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں، پر ڈھاکا کی عدالت میں 1 جون 2025 سے پانچ سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، جن میں اکسانا، سہولت کاری، اجتماعی قتل اور کمان کی ذمہ داری میں ناکامی شامل ہیں۔ ان کی جماعت، کالعدم عوامی لیگ نے ایک بیان میں مقدمے کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)شادی ہال کے ویٹرز نے شادی ہال ہی میں بڑی واردات ڈال دی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔ پولیس کے مطابق یہ نقب زنی کی بڑی واردات تھی، جس کے بعد کاہنہ پولیس کے انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی نے ٹیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و نقب زن گروپ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس روڈ پر واقع شادی ہال میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی اور شادی ہال سے 5 اے سی چلر و 2 ڈیپ فریزرز لے اُڑے تھے۔ ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کا کام کرتے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کیا...
    دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 502 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 737 افراد جاں بحق اور 991 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جون 2025ء میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کی 78 کارروائیاں کی گئیں جن میں 100 افراد جاں بحق اور 189 زخمی ہوئے۔دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ٹریفک کے نظام کو منظم بنانے کے لئے جامع اقدامات اپنائے جارہے ہیں مگر کچھ ایسے ڈرائیور جو مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جاتے اُن کو سبق سیکھانے کے لئے سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں، ان قوانین کے تحت شناختی کارڈ بلاک اور لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لئے سندھ حکومت نے نئے قوانین نافذ کئے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت کراچی میں ٹریفک کورٹس قائم کی جائیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں، قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید کرواسکتے ہیں، بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم)، خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، شناختی کارڈ کی منسوخی اور دیگر متعلقہ خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ خدمات اسلام آباد کی یونین کونسلز سید پور، سہالہ، ماڈل ٹاؤن، کورال...
    آستانہ(اوصاف نیوز) قازقستان حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی .. بین الاقوامی خبر رساں ادارے رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے (نقاب پہننے) والے لباس پہنے پر پابندی کے قانون پر دستخط کر دییئے.. قازقستان کی حکومت کا یہ اقدام وسطی ایشیائی ممالک میں اس بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے جہاں اسلامی لباس کی مختلف اقسام پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ قانون کے مطابق ایسے لباس پر پابندی ہوگی جو شناخت میں رکاوٹ بنتے ہیں تاہم اس میں طبی مقاصد، خراب موسمی صورتحال،کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران استعمال کیے جانے والے لباس کو مستثنیٰ قرار دیا گیا...
    رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس  نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا،  مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے...
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا، جس کے باعث سونا غریب کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 66ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 3ہزار 348ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6ہزار 600روپے کے اضافے سے 3لاکھ 56ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5ہزار 658روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار 898روپے...
    پاکستان میں پولیو وائرس پھر بے قابو ہونے لگا،  شمالی وزیرستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہو گئی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال کا 14 واں پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے ، پولیو ریفرنس لیبارٹری کے مطابق متاثرہ بچے کی عمر 19 ماہ ہے۔ این ای او سی کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا سے 8، سندھ 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔این ای او سی نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی 11 یونین کونسلز میں جلد خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی، والدین بچوں کو پولیو کی ہر مہم میں قطرے...
    نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، دنیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسائل پر بات کرے گا۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان...
    مردان( نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہےکہ ٹیکس وصولی کا رواں مالی سال کا ٹارگٹ آسان نہیں مگر ممکن ہے۔   نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہا کہ ہمارے بہت سارے لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور جو لوگ ٹیکس نیٹ میں ہیں وہ بھی بڑے پیمانے پر انڈر رپورٹنگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے بجائے اب ہم اہلیت اور نااہلیت کا پیمانہ لے آئے ہیں، پوری حکومت میں اتفاق تھا کہ ریسرچرز اور اساتذہ کو ٹیکس ریبیٹ ملنا چاہیے، ریسرچرز اور اساتذہ کو ٹیکس ریبیٹ دینے پر آئی ایم ایف کو اعتراض تھا۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا...
    بھارت میں نریندر مودی کی زیرِ قیادت بی جے پی حکومت نے ایک اور متنازع اقدام کے تحت ممبئی کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر عملاً پابندی عائد کر دی ہے، جسے مسلمان حلقے اپنی مذہبی آزادی پر سنگین حملہ قرار دے رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممبئی شہر کو مکمل طور پر ’لاؤڈ اسپیکرز سے پاک‘ کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کے مطابق، شہر کے تمام مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹمز ہٹانے کی کارروائی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، ممبئی اب شور سے پاک ہو چکا ہے۔ لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد ممبئی کی کئی مساجد اور نمازیوں نے ’آن لائن اذان‘...
    غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مان گیا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ برطانوی میڈیاکے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطری اور مصری ثالث اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے، مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے، کیونکہ یہ اس سے بہتر...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے نوجوان، باصلاحیت اور پرجوش امیدواروں کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (OG-2) کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے “اسٹیٹ بینک آفیسرز ٹریننگ اسکیم (SBOTS) – 28ویں بیچ” کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ آسامیاں کراچی میں واقع مرکزی دفتر کے لیے ہیں اور کامیاب امیدواروں کو مالیاتی پالیسی، تحقیقی امور، اسلامی بینکاری، ڈیجیٹل سروسز، آئی ٹی، ہیومن ریسورس، فنانس، آڈٹ، اسٹریٹجک پلاننگ، اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے گا۔ اہلیت کے معیار تعلیم: کم از کم 16 سالہ تعلیمی قابلیت کے حامل امیدوار، جن کے پاس ماسٹرز یا بیچلرز ڈگری ہو اور انہوں نے 60 فیصد نمبر یا CGPA 2.5/4.0 یا 3.5/5.0 حاصل کیے ہوں، درخواست دینے کے اہل ہوں...
    ربیعہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ’’بی جے پی، آر ایس ایس کے تحت بھارت ایک اکثریتی آمریت میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں تمام اقلیتیں مسلمان، عیسائی اور دلت  مسلسل خوف و جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی  اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ اعجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ یہ ایک کلاسیکی مثال ہے جس میں مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے۔‘‘ انہوں...
    قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔  صدر قاسم جومارت توقایف نے نئے قانون پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ایسے کپڑوں پر پابندی ہوگی جو شناخت میں رکاوٹ بنیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ پابندی صرف مذہبی لباس پر نہیں بلکہ ہر اس لباس پر لاگو ہوگی جو چہرہ مکمل چھپا دے اور کسی کی شناخت میں رکاوٹ بنے۔ البتہ طبی، موسمی، کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران ایسے لباس کو اجازت ہوگی۔ اگرچہ قانون میں مذہب یا حجاب کا ذکر نہیں کیا گیا، لیکن تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ پابندی نقاب کو ہی ہدف بنا رہی ہے۔ صدر توقایف پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ لوگوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے ، یہ تو نہیں بتاسکتے لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اچھی بات ہوگی ،البتہ  پیپلز پارٹی سے حکومت کے رابطوں کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں۔ دورہ بنگلہ دیش، شاداب سمیت 3قومی کرکٹر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے...
    ویب ڈیسک: سوات سیلاب کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی سو کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔ خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ جوڈیشل کمیشن...
    نیویارک: پاکستان نے جولائی 2025ء  کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی  ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی مکل توجہ اب کثیرالجہتی تعاون، تنازعات کے پُرامن حل اور علاقائی شراکت داری پر مرکوز ہے۔ اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں کی تنظیم (UNCA) سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ یہ پاکستان کا سلامتی کونسل میں آٹھواں دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدارت کی ذمے داری ایک گہرے احساسِ فرض اور پختہ عزم کے ساتھ سنبھال رہے ہیں۔ ہماری حکمتِ عملی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں، تنازعات...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر بھٹائی آباد میں فائرنگ سے بچہ اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔  تفصیلات کے مطابق ملیرسٹی کے علاقے بھٹائی آباد شادی خان چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھر میں فائرنگ سے 12 سالہ بچہ اور اس کا رشتے دار پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے بچے اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی شناخت حسان علی ولد انور علی اور اہلکار کی شناخت کانسٹیبل 40 سالہ محسن علی ولد شبیر علی  کے ناموں سے کی گئی ۔ واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات...
    کراچی: شہر قائد میں سپرہائی وے غازی گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔. تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سپرہائی وے غازی گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ عبدالحفیظ ولد عبدالمجید کےنام سے کی گئی، متوفی غازی گوٹھ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں جون میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے۔اسلام آباد کے نجی تھینک ٹینک ’پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز (پکس) نے ماہانہ سیکورٹی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں ملک میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں 94 افراد لقمہ اجل بنے۔رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے حملوں میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوان، 39 شہری جبکہ امن کمیٹی کے 2 ارکان شہید ہوئے جبکہ ان حملوں میں 189 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 126 اہلکار اور 26 شہری شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے واقعات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ کے فوری بعد رات کی تاریکی میں عوام پر پیٹرول بم گِراکر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی سے بدحال اور نڈھال عوام پر ایک اور ظلم کیا ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کے بڑے اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔ حسب دستور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا اور ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز مہنگی ہوگی جس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔ قبل ازیں گزشتہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن+اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پْرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری صدارت ایسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری سطح پر ارود زبان کو نافذ نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ جواب جمع کروانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر شریف نظامی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے احکامات دئیے ہیں کہ ہر محکمے میں ارود زبان کو نافذ کیا جائے، عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ بعید نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی آجائے لیکن اس تبدیلی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے،مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے پارلیمنٹ ہائوس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ وہاں کے حالات کی بہتری کے لیے اگر کوئی اقدام ہوتا ہے تو یقینا ہونا چاہیے ، خیبرپختونخوا میں تباہ حالی ہے، کرپشن ہے،اربوں روپے کا ایک میگا کرپشن کااسکینڈل چل رہا ہے۔
    کراچی کے ایک اور تاجر کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع خطرناک ‘کچے’ کے علاقے میں تاجر کیسے جا پہنچتے ہیں، اور انہیں وہاں اغوا کرنا اتنا آسان کیوں ہے؟ اغوا ہونے والے تاجر کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے صادق آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم چند روز بعد، 24 جون کو ان کے اغوا کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور 27 جون کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں برہنہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی ہے اور معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہورہائیکورٹ نے 9 مئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلیے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے فواد چودھری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، یہ اضافہ قابل قبول نہیں ہے ،حکومت نے ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت 14 میں روپے اور ڈیزل کی قیمت 17 روپے اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور عوام کی قوت خرید مزید کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی جبکہ معیشت شدید مشکلات کا شکار ہو گی ، حکومت کے اس اقدام سے بجلی مزید مہنگی ہو گی جس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج (2 جولائی )تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار جمشید علی خواجہ اور ان کے وکیل جعفر عباس جعفری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران متعدد قانونی نکات پر سوال اٹھائے اور استفسار کیا کہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ایسا کون سا قابل دست اندازی جرم ہوا ہے جس پر...
    صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جو بجٹ ہم نے منظور کیا ہے، یہ حتمی نہیں ہے۔ جس دن عمران خان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بجٹ میں تبدیلیاں کروائیں تو اگلے 24 گھنٹوں میں وہ تبدیلیاں اسمبلی میں پیش ہوتی نظر آئیں گی۔ جیو نیوز کے پروگرام’ کیپیٹل ٹاک‘ میں اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان کی مرضی کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ کیسے پیش اور منظور ہوا؟ مزمل اسلم نے کہا کہ عمران خان 15 مئی سے مسلسل یہ پیغام دے رہے تھے کہ ان کے پاس آکر بجٹ کو ڈسکس کریں تاکہ وہ  اس حوالے سے ڈائریکشن دیں۔  انہوں نے بتایا کہ 22 مئی کی ملاقات میں عمران خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے، جو اب باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال تو امریکا خود ہے، اندرونی حالات، معیشت سمیت تمام شعبوں میں انکا کردار ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور ظالمانہ لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مستونگ/ پشاور/ لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی+ صباح نیوز) مستونگ میں مسلح افراد نے بازار پر حملہ کردیا، فائرنگ اور دھماکوں میں لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر بنوں میں جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ لکی مروت میں حملے میں 2 ٹریفک اہلکار شہیدہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مرکزی بازار پرحملہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں میں ایک 16 سالہ لڑکا جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھ جانے پر پہلے سے ہی مہنگائی کے ستائے عوام پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ پیٹرول اتنا مہنگا کردیا، غریب عوام کہاں جائے؟ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب کو مارا جارہا ہے۔شہریوں نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ عام آدمی کیلیے آسانیاں پیدا کرے۔ ایک مسافر نے بتایا کہ2 ہزار روپے دے کر صادق آباد سے آئے تھے اب 2300 روپے مانگ رہے ہیں۔ ایک اور مسافر نے بتایاکہ میرپور خاص سے 2500 کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے ججز سے متعلق نامناسب الفاظ بولنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست پر درخواست گزار کے نہ پیش ہونے پر عدالت نے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔ درخواست میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑ قرار دیا تھا، یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے فضل الرحمن سے ان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں بنیان مرصوص کے بعد کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش ہیں جو بھارت کے بدترین مظالم کے سامنے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام، جوان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر بیس افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق محرم الحرام کے تناظر میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اَپ لوڈ کرنے کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 18 مقدمات درج کرلیے گئے اور 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے، وٹس ایپ پر 3 جبکہ 9 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ...
      ’کمیشن برائے شادی و عائلی قوانین‘ عام طور پر یہ فرض کیا گیا ہے کہ مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 1961ء کا اجرا غالباً حکومتِ پاکستان کی جانب سے اگست 1955 میں قائم کردہ ’کمیشن برائے شادی و عائلی قوانین‘ کی سفارشات کی بنیاد پر نافذ کیا گیا تھا۔ اس کمیشن کے پہلے سربراہ ڈاکٹر خلیفہ شجاع الدین تھے جو دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے جس کے بعد پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں عبدالرشید کو اس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ اس کمیشن میں صرف ایک مذہبی عالم شامل تھے: مولانا احتشام الحق تھانوی جنہوں نے کم و بیش ہر پہلو اور ہر سفارش پر تفصیلی اختلافی نوٹ تحریر کیا۔ ان کا یہ اختلافی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ قابل مذمت ہے۔ پیٹرول 8.36روپے اور ڈیزل 10.39 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ملک کے اندر پہلے ہی غریب آدمی زندہ درگور ہو چکاہے۔کوئی پرسان حال نہیں۔ تاریخ کے نا اہل ترین حکمران ملک وقوم پر مسلط ہیں جن سے خیر کی کوئی امید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دفتر منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ یونٹس کے نام پر جو کھیلوا ڑ قوم کے ساتھ کیا جار ہا ہے وہ شرمناک ہے، سلیب سسٹم کا خاتمہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری ، نائب امرا سید ارشاد ظفر بخاری ، ظہیر الدین جتوئی ، جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی ، جوائنٹ سیکرٹری راجا وسیم ، علیم اکرام اور عمران غوری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اچانک پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی بجٹ کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ قوم پر ایک اور پیٹرول بم گرایا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...