2025-09-18@21:21:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1704
«کام کرتے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر کے پی پولیس محکمہ انسداد دہشت گردی کی ستائش کی اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت...
فوٹو: پی ٹی وی پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا۔خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد...
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کا استعمال بغیر سم کارڈ بھی ممکن ہے؟ جی ہاں! اگر آپ بغیر کسی فون نمبر یا سم کارڈ کے واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ایک نہیں کئی طریقے کار ہیں۔ اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ واٹس ایپ کو بغیر سم کارڈ کے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود ابتدائی تصدیق کیلئے آپ کو ایک نمبر کے اندراج کی ضرورت ہوگی لیکن ضروری نہیں کہ یہ نمبر آپ کے موبائل میں موجود سم کا ہی ہو، آپ تصدیق کے لیے لینڈ لائن نمبر، ورچوئل فون نمبرز یا پھر کسی دوسری ایکٹو سم رکھنے والی ڈیوائس کو بھی استعمال کرسکتے...
واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سکھ برادری نے زبردست احتجاج کیا جس میں انہوں نے بھارتی سفارتخانے کو گھیرلیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم تھے اور وہ بھارت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔ انہوں نے ’’بھارت مردہ باد‘‘ اور ’’قاتل مودی‘‘ کے نعرے لگائے جبکہ بھارتی ترنگے کو پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔ اس صورتحال نے بھارتی سفارتی عملے کو خوفزدہ کردیا جس پر پولیس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ پولیس اہلکار کئی گھنٹوں تک موقع پر موجود رہے تاکہ حالات قابو میں رکھے جاسکیں۔ اس موقع پر خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہی دن واشنگٹن...
پشاور: وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔ یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت (سانحہ سوات) کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ انجینئر امیر مقام نے دونوں رضاکاروں کی غیرمعمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی...
سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جین میرٹ نے کہا کہ امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاپتا شیعہ عزادار کی اہلیہ نے کہا کہ یہ ریاستی اداروں کی بھول ہے، ہم اپنی زنگی کی آخری سانس تک، ان مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہینگے، سوال کرتے رہیں گے کہ لاپتا شیعہ عزادار کہاں ہیں، اور ہمارا نعرہ یہی ہوگا کہ شرم کرو حیا کرو اسیروں کو رہا کرو۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اربعین حسینیؑ کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر باجماعت نماز ظہرین کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی...

ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے،سپارکو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریبا 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب...

سینیٹر فیصل جاوید کا بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔ اقبال سنگھیڑا کی حد تک...
کراچی : اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریباً 45...

چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں’’صدائے امن‘‘ثقافتی تبادلہ تقریب کا انعقاد
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں “صدائے امن” ثقافتی تبادلہ تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ “صدائے امن” ثقافتی تبادلہ تقریب کا اوورسیز ایڈیشن باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ سچائی اور تاریخی حقائق وقت گزرنے کے ساتھ ماند نہیں پڑتے؛ یہ ہمیں ایسی بصیرت دیتے ہیں جو ہمیشہ حال کو...
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن آج جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے۔ اس سربراہی اجلاس میں سب سے اہم موضوع یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں ہوں گی، جبکہ روس۔امریکا 2 طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ الاسکا: امریکا کی روس سے قریب ترین ریاست یہ ملاقات الاسکا میں ہوگی، جو بیئرنگ اسٹریٹ کے پار روسی سرحد سے صرف چند میل کے فاصلے پر ہے۔ اجلاس جمعہ کی صبح اینکریج شہر میں قائم جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن پر شروع ہوگا۔ کریملن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق اس فوجی بیس کے قریب وہ مقام ہے جہاں دوسری جنگِ عظیم کے دوران لینڈ-لیز معاہدے کے تحت طیارے...
تعلیم کسی بھی مہذب اور ترقی پذیر قوم کی بنیاد ہے۔ یہ نہ صرف فرد کو شعور، مہارت اور اخلاقیات دیتی ہے بلکہ قومی معیشت، سماجی ترقی اور عالمی شناخت کا تعین بھی کرتی ہے۔ آج کی دنیا میں جس قوم نے تعلیم کو اولین ترجیح دی، وہ معاشی خوشحالی اور فکری قیادت کے منصب پر فائز ہوئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تعلیمی مرکز کراچی میں یہ ذمے داری کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (BSEK) اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (BIEK) پر عائد ہوتی ہے، جو ہر سال لاکھوں طلبا کے تعلیمی مستقبل کے فیصلے کرتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے نتائج اور معیار واقعی اس وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو ہم نے...
روس نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی کالز کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق روس نے میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر دھوکا دہی اور دہشتگردی کے کیسز میں معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 2017 میں چین نے اپنے گریٹ فائر وال کا استعمال کرتے ہوئے اوور سیز سرورز کے ٹریفک کو روکنا شروع کیا تھا۔ چینی صارفین اس کی متبادل ایپ وی چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ شمالی کوریا میں بھی پلیٹ فارم پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں 2017 سے متعدد ایپس پر انٹرنیٹ سے انٹرنیٹ وائس اور ویڈیو کالز پر پابندی عائد تھی، لیکن...
پاکستان میوزک انڈسٹری کی لوک گلوکارہ صنم ماروی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حج و عمرہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گلوکارہ صنم ماروی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہونے پر کی جانے والی تنقید اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر کھل کر بات کی۔ صنم ماروی نے بتایا کہ جب کبھی وہ مذہبی زیارتوں اور حج و عمرہ کرنے جاتی ہیں تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر منفی باتیں کرتے ہیں۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پورا سال گانے گائے اب حج و عمرے...
انصاراللہ یمن کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکہ کی حمایت سے غزہ پر صیہونی رژیم کی تازہ ترین بربریت میں 3500 سے زیادہ فلسطینیوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ خاص طور پر بچوں کو بھوکا مارنا اس رژیم کے گھناونے جرائم میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں اسلامی مزاحمت کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے آج (جمعرات 13 اگست) کو ایک تقریر میں یمن کی اندرونی پیش رفت اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس ہفتے غزہ کے عوام پر امریکی حمایت سے غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا: "ان مجرمانہ حملوں میں...
لاہور میں معرکہ حق مانومنٹ پارک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی وجہ سے رواں سال جشن آزادی کا الگ ہی جذبہ ہے، آج کا دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام، شہدا کے اہلخانہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ لاہور میں معرکہ حق مانومنٹ پارک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے رواں سال جشن...
تقریب سے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیا کہ اس جنگ کے دوران قوم میں اتحاد نظر آیا یکجہتی نظر آئی، یہ سب ہمارے ملک کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں بھی کچھ ایسے دشمن اور مخالفین ہیں جو چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کو سیاسی، لسانی، مذاہب اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد بھارت دنیا میں تنہا جبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورت حال میں دونوں ملکوں کے امیج میں زمین اسمان کی تبدیلی آئی ہے، بھارت کا نہ صرف امیج تباہ...
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا...
وفاقی وزیر امیر مقام—فائل فوٹو مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ پشاور میں جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا کہ جشنِ آزادی اور معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں بھارتی طیاروں کو بھی گرا دیا اور دشمن کی تنصیبات کو تباہ بھی کر دیا گیا۔وفاقی وزیر امور کشمیر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ امیر مقام نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک ایسی پارٹی...
انتہاء پسند اسرائیلی وزیر خزانہ کے اعلان کردہ یہودی آباد کاری کے نئے منصوبے کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ ان صہیونی بستیوں کی تعمیر ایک خطرناک قدم ہے جو مزید فلسطینی سرزمین کے الحاق، فلسطینی شہریوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے پر مبنی قابض صیہونیوں کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ کی جانب سے پیش کردہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ E1 نامی صیہونی آبادکاری کا نیا منصوبہ کہ جس کا اعلان انتہا پسند اسرائیلی وزیر...
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے اسما عباسی نے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور خدمات کو زبردست...

مسلح افواج کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
ویب ڈیسک: مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان غیر متزلزل تعلق ہماری اجتماعی طاقت کا سنگ میل ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے جاری...
پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ یہ دن اتحاد، استقامت اور ایک روشن مستقبل کے لیے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ بیان میں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کردیا۔ معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ پاکستان کی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوطے کرےگی۔ وزیراعظم نے کہاکہ حال ہی میں بھارت نے طاقت کے گھمنڈ میں پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے بہادر مسلح افواج نے بھارت کے غرور کو صرف 4 دن میں خاک میں ملا دیا گیا۔ وزیراعظم نے حالیہ بھارتی حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے جنگی جنون کے خلاف جس حکمت عملی سے پاکستان...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں تمام سیاسی جماعتوں کو ’میثاق استحکام پاکستان‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں سب کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے، مگر کسی کو بغاوت، جلاؤ گھیراؤ یا توہین کرنے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تنقید کا حق سب کو ہے لیکن توہین کی کوئی گنجائش نہیں، اور حکومت پاکستان کو باوقار فلاحی ریاست بنانے اور روشن مستقبل کی طرف لے جانے کے عزم پر کاربند ہے۔ وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے تمام قائدین کو سلام بھی پیش کیا اور کہاکہ 14 اگست کی آزادی صرف ایک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے غزہ میں 10 اگست کو اسرائیلی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی صحافیوں کو ہلاک کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ادارے کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے کہا ہے کہ انس الشریف، محمد قریقہ، ابراہیم ظاہر، محمد نوفل، مومن علیوا اور محمد الخالدی کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے جس کی مفصل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ہلاک ہونے والوں میں پانچ صحافی قطر کے ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ کے لیے کام کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ لوگ غزہ شہر میں الشفا ہسپتال کے داخلی دروازے کے قریب ایک خیمے میں موجود تھے جب اسرائیل کی فوج نے ان پر...
اپنے خصوصی انٹرویو میں ہادی علی چھٹہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر ریاست کا کردار مجرمانہ ہے، بلوچ مائیں بہنیں تین ہفتوں سے اسلام آباد کی گرمی میں سڑکوں پر بیٹھی ہیں مگر ان سے کوئی بھی مذاکرات کیلئے تیار نہیں، دو صوبے مکمل طور پر ناامن ہوچکے ہیں مگر ریاست کوئی غرض نہیں کہ کیا ہورہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ ایک تجربہ کار وکیل اور انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔ وہ مختلف انسانی حقوق کے کیسز کی پیروی کرتے ہیں اور توہین مذہب کے مقدمات میں بھی اپنے موکلین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمیشہ مظلوم اور مستحق افراد کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ ایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے...
امریکا نے غزہ میں الجزیرہ کے چار صحافیوں کے قتل پر اسرائیل پر تنقید کرنے سے گریز کرتے ہوئے سوالات اسرائیلی حکومت سے کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پریانکا گاندھی نے الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا قتل اسرائیل کا سفاک جرم قرار دیدیا اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ معروف صحافی انس الشریف ایک ’دہشتگرد سیل‘ کے سربراہ تھے جو راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ جنگی علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن ان کے بقول حماس کے افراد معاشرے میں ضم ہو کر، بشمول صحافی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یورپی اور عرب ممالک، اقوام متحدہ اور صحافتی حقوق کی تنظیموں نے...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور بے جواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند اور تمام گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے تاکہ چہلم امام حسین علیہ السلام کو بہتر، بھرپور اور پرامن طور پر برگزار کیا جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پنجاب حکومت کے عزاداروں کیخلاف کریک ڈاؤن اور انکے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے اقدام کو بزدلانہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کردہ ویژن کے منافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور بے جواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند اور تمام گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے تاکہ چہلم امام حسین علیہ السلام کو بہتر، بھرپور اور پرامن طور پر برگزار کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پنجاب حکومت کے عزاداروں کیخلاف کریک ڈاؤن اور انکے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے اقدام کو بزدلانہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کردہ ویژن کے منافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام میں...
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایپل پر گروک کے مقابلے میں اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کی جانب زیادہ جھکاؤ کا الزام عائد کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کے ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون کی مالک کمپنی اپنے ایپ اسٹور کے ذریعے اوپن اے آئی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ایکس کی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے ایپل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے ’مسٹ ہیو‘ خانے میں ایکس یا گروک کو رکھنے سے انکار کیوں کرتی ہے جبکہ ایکس دنیا کی...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی قوم کے لیے جشن منانے کا موقع ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔ انہوں نے...
حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں ہوا تھا‘ اس زمانے میں کالی کھانسی لا علاج ہوتی تھی‘ میرے اوپر اس کا حملہ ہوا اور میں قبر تک پہنچ گیا‘ لالہ موسیٰ میں ان دنوں ایک حکیم صاحب ہوتے تھے‘ وہ عرف عام میں حکیم سدھا والے کہلاتے تھے‘ میرے والد ان کے مرید تھے‘ ان کا کہنا تھا اگر یہ نہ ہوتے تو میں کبھی شہر آتا اور نہ آپ لوگ اسکول میں پڑھ رہے ہوتے‘ میرے والد کا خیال تھا حکیم صاحب ولی کامل ہیں اور ان کی زبان اور دوا دونوں میں شفاء ہے‘ وہ اکثر حکیم صاحب کے پاس چلے جاتے تھے چناں چہ وہ مجھے حکیم صاحب کے پاس لے گئے۔...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کے احتساب کے حوالے سے سخت تنقید کی اور کہا کہ پچھلے 78 سال میں اس طبقے کا کوئی احتساب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے کبھی سوچا ہے کہ بیوروکریٹس کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ پرتگال میں جائیدادوں کی خریداری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لیے یہ بات نئی نہیں تھی، اور نہ ہی انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ اس معاملے پر اتنا شور مچے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب جب رولا پڑ چکا ہے، تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور میں ان کے نام بھی بتاؤں گا جو وہاں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ خواجہ...
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے، مبینہ " ایٹمی بلیک میلنگ " کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے، پاکستان کسی بھی طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے بیان سے متعلق دیے گئے ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارتِ خارجہ کے غیر سنجیدہ اور گمراہ کن بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ...
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے رد عمل میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پھر 9 مئی کسز میں ہمارے رہنماوں کو سزا ہوئی، نہ صرف ہمارا مینڈیٹ چوری لیا گیا بلکہ موجود ارکان کو نااہل کیا جارہا ہے ، ہمارے 76 ارکان ایوان میں رہ گئے، ہم چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہمشیہ سے 9مئی کے واقعات کی مذمت کی، 9مئی نہیں ہونا چاہیے تھا، آئندہ بھی کبھی نہ ہو، آج جو بھی فیصلے آئے ہیں ہم ان کو مسترد کرتے ہیں، ہم...
آج سے ایک صدی قبل جب نہ اسمارٹ فون تھے، نہ سیلفی اسٹکس، اور نہ ہی جدید کیمرے۔ تب بھی لوگ یادوں کو قید کیا کرتے تھے اور اس کام کے لیے لکڑی کے ایک سادہ سے ڈبے کا استعمال کیا جاتا تھا۔ جو آج کے ڈیجیٹل کیمروں سے بالکل مختلف اور حیرت انگیز تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص لکڑی کے بڑے سے کیمرے کے سامنے بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اور ایک پرانا اسٹینڈ کیمرا سامنے رکھا تھا جس کے سامنے ایک لینس لگا ہے۔ لینس کے آگے ایک چھوٹا سا ڈھکن موجود تھا، جسے تصویر کھینچنے کے لیے چند سیکنڈ کے لیے ہٹایا گیا۔ اس کے...
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر کھڑے ہو کر سواری کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی، مگر سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ شنیرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں میں محفوظ سواری اور ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہی ہیں، لیکن یہ منظر دیکھ کر انہیں افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات کے پاس لاکھوں افراد پر اثر ڈالنے کی طاقت ہوتی ہے، اور...
پاکستانی شوبز کے میزبان اور سابق اداکار ساحر لودھی نے بالآخر اپنی مصروف زندگی اور کم نیند لینے کی اصل وجہ بتا دی۔ ساحر لودھی مختلف ڈراموں اور سنگل پلے میں اداکاری کرچکے ہیں، تاہم ان کی اصل شہرت دلچسپ مارننگ شوز کی میزبانی سے ہوئی۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، مگر ان کا کیریئر زیادہ تر میزبانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس میدان میں انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ ساحر لودھی مختلف انٹرویوز میں اپنے مصروف طرزِ زندگی کا ذکر کرتے رہے ہیں اور کئی بار یہ بھی بتایا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ اب انہوں نے پہلی بار اس کی وجہ کھل کر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت نے دل کو بے حد رنجیدہ کیا ہے۔ ہماری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور ہم اللہ تعالیٰ سے ترک عوام کی حفاظت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی امداد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ترکیہ اس مشکل...
چین میں ایک کم عمر لڑکے نے محض ایک وائرل لیبوبو گڑیا نہ ملنے پر اپنے رشتے دار کے گھر میں ایسا ہنگامہ برپا کر دیا کہ 48 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔ لیبوبو گڑیا حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر شہرت اختیار کرچکی ہے، جسے ریانا، دوا لیپا اور بلیک پنک کی لیزا جیسی مشہور شخصیات بھی پسند کرتی ہیں۔ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لڑکے نے رشتے دار کے گھر میں ایک لیبوبو گڑیا دیکھی، جو مہنگے زیورات سے سجی ہوئی تھی، اور اسے حاصل کرنے کی ضد کی۔ گھر والوں کے انکار پر بچے نے ایک ریموٹ کنٹرول اٹھا کر شیشے کی چھت پر دے مارا، جس سے 1 لاکھ یوآن (تقریباً 11...
کراچی: شہر قائد میں آرام باغ پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے آئے ایک تاجر کو ماوے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی عالم شاہ مزار کے قریب کی گئی جہاں حارث نامی تاجر کی گاڑی کو روکا گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ گاڑی سے ماوے کی دو پڑیاں برآمد ہوئیں، تاہم بعد ازاں 45 پڑیاں برآمد ہونے کا مؤقف اختیار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر اسی رات ٹرین کے ذریعے لاہور واپسی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلا تفریق مذہب، ذات پات، نسل یا رنگ کے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ ہم ایک متنوع اور خوشحال پاکستان کی تشکیل کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔11 اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج اقلیتوں کے دن کے موقع پر ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ آج کا سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے لیکن ملک دشمن عناصر اسے "ساختہ افراتفری" پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے ساتھ عقیدت اور وابستگی ایک کھلی حقیقت ہے، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی بیرون ملک پاکستانی سب سے پہلے امداد کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے قرآن پاک کی آیات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب...
سٹی 42 : سوات کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سےگر گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سوات کے علاقے کڑے سر میں پیش آیا، جہاں 3 مزدور زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہے تھے کہ اسی دوران تینوں عمارت کی تیسری منزل سے گر گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مزدوروں کو اسپتال روانہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے 2 مزدوروں کی موت کی تصدیق کی گئی جبکہ تیسرا زخمی مزدور زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) عراق کی وزارتِ صحت کے مطابق، 621 افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں وہ صحتیاب ہو کر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاکھوں شیعہ زائرین پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین اور حضرت عباس کے مزارات کی جانب اربعین کے سوگ کی مناسبت سے پیدل سفر کر رہے تھے۔ اربعین، امام حسین کی شہادت کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے اور دنیا بھر سے زائرین اس موقع پر کربلا پہنچتے ہیں۔ ہر سال پاکستان سے بھی ہزاروں زائرین اربعین کے موقع...
زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سےگر گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سوات کے علاقے کڑے سر میں پیش آیا جہاں 3 مزدور زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہے تھے کہ تیسری منزل سے گر گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مزدوروں کو اسپتال روانہ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے 2 مزدوروں کی موت کی تصدیق کی گئی جبکہ تیسرا زخمی مزدور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ اکرام اللہ کاکڑکا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی روشن مستقبل پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری میں کردار ادا کریں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان دنوں ایک اور سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے بھی اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کورِلا کی الوداعی تقریب اور نئے کمانڈر...
(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں امان و امان سے متعلق جرگہ ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہا امن کے لئے حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔ افغانستان سے مذاکرات کیلئے تمام سٹک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار جرگہ تشکیل دیا جائے۔ جرگے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عوام کے روزگار افغانستان سے تجارتی راستے کھولے جائیں کرم کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔
احتجاج کے حاشیہ پر خورشید احمد شیخ نے میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انجینئر رشید کی رہائی کا ہی نہیں بلکہ جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی نے آج سرینگر میں واقع اپنے پارٹی دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انجینئر رشید کی دہلی کے تہاڑ جیل سے رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی دفتر واقع سنگرمال سے باہر...
بیجنگ : آندرے اوکونکوف 1969 میں ماسکو میں پیدا ہوئے تھے۔ 2006 میں ، 37 سالہ اوکونکوف نے فیلڈز میڈل جیتا ، جسے “ریاضی کے شعبے میں نوبل انعام” کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ حالیہ برسوں میں اوکنکوف چینی تعلیمی برادری کے ساتھ قریبی تبادلوں میں رہے اور انہوں نے مسلسل تین سال تک بنیادی سائنس پر بین الاقوامی کانفرنس میں ایک اہم مہمان کے طور پر شرکت کی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ایک غیر ملکی ماہر تعلیم کی حیثیت سے ،اوکونکوف نے چائنا میڈیا گرو پ کو دیئے گئے ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین بلاشبہ ریاضی کا مستقبل ہے۔ اوکونکوف نے کہا کہ چین میں ریاضی کی ایک طویل روایت ہے اور...
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوان طلبا سے کھل کر بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ نشست میں شریک طلبا نے اس سیشن کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ایسی نشستوں کا انعقاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔‘‘ طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔‘‘ نوجوانوں نے اپنے جوشیلے انداز میں کہا کہ ’’افواج ہم سے ہیں اور ہم...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں فریقوں کو قریب لانے کے لیے معاہدہ کرانے میں مدد دی، معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد۔ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، پاکستان امن کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کو...
اویس کیانی :وزیر اعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہونے والا یہ معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ یہ خطہ دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، اس موقع پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور امن کے لیے امریکہ...
لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اب فتنہ اور فساد کی سیاست سے نکل کر استحکام اور ترقی کے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔ 14 اگست کو پاکستانی عوام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے اور دشمنوں کو واضح پیغام دیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ سے آزادی کے دعوے کرتے ہیں لیکن ان کے بیٹے امریکہ میں کانگریس مینوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنا اشتہار چھپوانا کون سی آزادی کی علامت ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا میں تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو...
چارسدہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کارروائی کے دوران نوجوانوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران منظم گینگ کا مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا گیا اور...
تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، یومِ آزادی فخر، شکرگزاری اور اتحاد کا پیغام لاتا ہے، خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانا اعزاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں۔ کراچی میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔...
—فائل فوٹو ملتان کی بستی ملوک میں شقی القلب باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹی کے گھر میں کلہاڑی سے بیٹی، 2 نواسوں اور ایک نواسی کو قتل کیا۔ حافظ آباد، باپ نے بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیاحافظ آباد میں سنگدل باپ نے بیٹی، داماد اور دو... ملتان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کےتنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسی نواسوں کو قتل کیا ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے...
ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس...
فلسطین مزاحمتی کمیٹیرز نے غاصب صیہونی کابینہ کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضہ کرنے کی منظوری دیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے صیہونی حکمرانوں کی بڑی شکست قرار دیا اور کہا کہ یہ رژیم میدان جنگ میں اپنے مدنظر کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہیں کر پائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ پلیٹ فارم فلسطین مزاحمتی کمیٹیز نے غاصب صیہونی رژیم کی نیتن یاہو کابینہ کی جانب سے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کی منظوری دیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے: "غزہ پر مکمل فوجی قبضے پر مبنی صیہونی رژیم کی سیکورٹی کونسل کے فیصے دراصل دشمن کی بحرانی صورتحال، اس کی سیاسی اور آپریشنل...
غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر خود اسرائیلی فوج، اپوزیشن، اقوام متحدہ اور برطانیہ و آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے سربراہ ایال زمیر نے غزہ شہر پر قبضے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یرغمالیوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور فوجی بھی تھکن کا شکار ہو جائیں گے۔ انہوں نے متبادل طور پر غزہ کے گرد اضافی محاصرے کی تجویز دی، لیکن وسیع پیمانے پر فوجی طلبی سے انکار کیا۔ دوسری جانب، اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے نیتن یاہو کے اس منصوبے کو "سانحہ" قرار دیا جو مزید بحرانوں کو جنم دے سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ قبضہ مہنگا، طویل...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ایوان کے اتحاد اور کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ ضرور لکھا جائے گا کہ یہاں تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر ایک مضبوط پیغام دیا۔ “یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،” انہوں نے کہا۔ عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ٹی وی چینلز پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی ،زائرین کو ایران بھجوانے کے حوالے سے مسئلہ کا جلد حل نکال لیں گے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری،اسد قیصر اور دیگر کے نکتہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ زائرین اربعین پر بڑی تعداد میں زائرین جاتے ہیں،حکومت ان کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔اس بار خطے میں اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے زمینی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے اس پر منسٹری میں بات ہوئی۔اس پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی۔کراچی سے...
پی ٹی آئی دہشت گروں کیساتھ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دہشت گروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں زائرین سے بات چیت کے لئے کراچی جارہا ہوں، کچھ نکات پر ہم قریب آئے ہیں، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اس سفر کو ممکن اور آسان بنایا جائے، فلائٹس بڑھائی ہیں، غیر ملکی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ اگربانی پی ٹی آئی عمران خان ماضی کے اعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور تحریری معافی مانگتے ہیں تو موجودہ حکومت ان کی سزا کو کم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو خود سزا میں کمی کا اختیار نہیں تاہم آئینی دائرہ کار میں صدر کو حاصل اختیارات کے تحت معافی ممکن ہو سکتی ہے بشرطیکہ عمران خان باضابطہ تحریری اپیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور صدر کو...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا اور میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا...
کراچی میں زمینی راستے سے زائرین کے کربلا جانے پر پا بندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم) کا مارچ عارضی طور پر روک دیا گیا ۔شاہراہِ پاکستان انچولی سے شروع کیا گیا اربعین حسینی مارچ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش چورنگی پہنچ کر ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات آج دوپہر تک حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ زائرین اور زیارت کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جاتا رہا، علامہ ناصر عباس کراچی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر... گورنر سندھ نے کہا کہ امریکا میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے بات ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے اورگاڑی میں سوار ہو کرروانہ تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے...
کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ساؤتھ انڈین فلم ‘رانجھنا’ کا آخری سین 12 سال بعد AI کی مدد سے دوبارہ بنایا گیا اور ریلیز بھی کردیا گیا تاہم فلم کے ہیرو دھنوش کو یہ بات بالکل پسند نہ آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رانجھنا کے اس سال دوبارہ ریلیز ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے مرکزی اداکار دھنوش نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دھنوش نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس تبدیلی نے فلم کی اصل روح چھین لی۔ یہ وہ فلم نہیں ہے جس سے میں 12 سال پہلے جڑا تھا۔ AI کے ذریعے اختتام تبدیل کرنا فن اور فنکاروں کے لیے خطرناک مثال ہے۔...
پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چلتا دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہے،...

ملائشیا میں "یوم استحصالِ کشمیر" کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اگست 2025ء)پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں یوم استحصال کشمیر کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ہائی کمیشن آف پاکستان کے تمام آفیسرز ، اسلامی دنیا کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی تنظیم MAPIM کے چئیرمن استاد اظمیِ عبد الحمید(ستارۂ پاکستان ) کے علاوہ ، محمد جمال الدین شمس الدین ، ایگزیکٹو آفیسر آف اسلامک آرگنائزیشن کوآرڈینیشن کمیٹی ( ACCIN سابقہ ممبر پارلیمنٹ Ms Rusnah Binti Aluai ، ہیڈ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشن ڈاکٹر عبدالطیف بن محمد ابراہیم کے علاوہ پاکستانی و ملائشین سول سوسائٹی ، بزنس کمیونٹی ، سٹوڈنٹس اور ملائشین میڈیا کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی...

وزیرداخلہ محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فتن? الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 اہلکاروں اور ڈرائیور کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، سپاہی رؤف اور ڈرائیو شاہ پور نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہدا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے احتجاج پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب کل انتظار کرتے رہے لیکن احتجاج کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے لوگوں کو عقل آ گئی ہے، فتنے، بے ہنگم شور شرابے اور گالی گلوچ والی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی ہے۔ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کیا فرق ہے، تقریریں کرنا بہت آسان ہے اس کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب دل میں جذبہ ہو۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فساد پھیلانے والے کیا...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئی جی کل احتجاج کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی آیا ہی نہیں‘ لگتا ہے لوگوں کو عقل آگئی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اب احتجاج کیلئے اس لیے نہیں نکل رہے کیوں کہ فتنہ، بے ہنگم شور شرابہ، گالی گلوچ، گریبان پکڑنے والی سیاست کارکردگی کے باعث دفن ہوکر رہ گئی ہے، کام صرف باتیں کرنے سے نہیں ہوتے بلکہ کام کرنے سے ہوتے ہیں، فساد فتنہ پھیلانے والے، گھیراؤ جلاؤ کرنے والے کیا جانیں عوام کی خدمت کرنے اور ان کے کام کرنے کا جذبہ کیا ہوتا ہے، ہم نے جرائم کا قلع...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ایک ایسے دلچسپ اور غیر روایتی نسخے کا انکشاف کیا ہے جو سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیا نے بتایا کہ وہ صبح اٹھنے کے فوراً بعد، دانت برش کرنے سے پہلے، چہرے پر اپنا تھوک لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسے نہ نکلیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ روزانہ صبح اُٹھ کر یہ عادت اپنانے سے برسوں سے ان کی جلد دانوں، کیل مہاسوں سے صاف رہی ہے۔ اداکارہ کا یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے اس طریقے کی...
ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بدھ 6 اگست کو ہمارا پُرامن مارچ کراچی سے ریمدان بارڈر کی طرف روانہ ہوگا، کاروان کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، کاروان میں تمام ملی تنظیمیں شامل...
وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے سستے قرضوں تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔اسلام آباد میں زرعی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ دیکھا جائے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو کم شرح سود پر قرضے حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت ان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آسان مالی معاونت فراہم کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک (ZTBL) کی اصلاحات کو تیز کرنے اور بینک کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے اپنے شہریوں کے حقوق غضب کیے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی ہمیشہ کشمیروں کے لیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اُجاگر کیا، بھارت کسی بھی طرح سے کشمیری عوام کی آواز نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم کو مسترد اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر بھارت کا نہیں ہے، کشمیر کشمیری عوام کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے قبل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اس کے تین سو سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے بتایا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں آج یوم سیاہ کے تحت بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سمیت کارکنان کو اپنی اپنی حلقہ نشستوں پر احتجاج کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس سے قبل ہی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس منظم طریقے سے پی ٹی...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی...
پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “آپ نے ہمارے اراکین کو دس دس سال کی سزائیں دے دیں، اور اب ایوان سے نکال رہے ہیں۔” ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “اگر سب کو باہر پھینک دیا تو یہ ایوان کس کام کا؟ دس اراکین کو ایوان سے اٹھا دیا گیا لیکن آپ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔” انہوں نے انکشاف کیا کہ شیخ وقاص اکرم کی درخواستیں اسپیکر کے دفتر میں موجود ہیں، مگر انہیں نظرانداز کیا جا...
جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماؤں سے رابطہ کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے رہنماؤں سے زائرین کے مسائل اور ایم ڈبلیو ایم کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں علامہ راجہ ناصر عباس کا بھرپور استقبال کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کا رکن صوبائی اسمبلی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ہدایت الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد ترین سے رابطہ کرکے انہیں زائرین کو درپیش مشکلات اور زائرین مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے زائرین کی حمایت کا...
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ جس کا ہم جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کے لیے موسمی حالات کی پروا کیے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم اپنے شہدا کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر...
اسلام آباد: وفاقی وزرا نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس روز بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے، اور کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔ عطاء تارڑ...