2025-09-19@05:48:26 GMT
تلاش کی گنتی: 903

«ایک مقدمہ درج کیا گیا»:

(نئی خبر)
    ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے کئی حملوں میں تازہ ترین ہے۔ اس حملے کے بعد پورے اسرائیل، بشمول تل ابیب، میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایران سے داغے گئے میزائلوں کو ڈیٹیکٹ کرلیا گیا ہے اور دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔" تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں میزائل گرنے کی...
    یہ حالیہ نومبر کی بات ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دسولی نامی گاؤں کے قریب 53 سالہ جنم راؤ اپنی پھلوں اور سبزیوں کی دکان پر بیٹھا اپنے موبائل کی سکرین کو غور سے دیکھ رہا ہے۔ وہ میانمار (برما)میں واقع بھارتی سفارت خانے کی طرف سے آئی ایک ای میل پڑھ رہا تھا۔ 6اگست کے دن راؤ نے سفارت خانے کو اپنے 22 سالہ بہنوئی، اجے کمار کے بارے میں لکھا تھا جو میانمار کے میواڈی نامی علاقے میں پانچ ماہ سے پھنسا ہوا تھا۔ سفارت خانے نے ایک دن بعد بھیجی گئی ای میل میں اسے بتایا "براہ کرم صبر کریں۔ یہ علاقہ ناقابل رسائی اور میانمار کے حکام کے کنٹرول سے باہر ہے لہذا سفارت خانے...
    بھئی پوٹھوہار کے بھی کیا کہنے ہیں۔۔۔ تاریخ کا مارا ہوا یہاں آ کر کبھی بور نہیں ہوتا۔ کہیں قلعے ہیں تو کہیں بارہ دری اور مندر۔ کہیں ڈٰیم ہیں تو کہیں خوب صورت وادیاں، جھیلیں اور مقبرے۔ یہ علاقہ جتنا قدیم ہے اتنا ہی خوب صورت ہے اس لیے ہر سال اسلام آباد کے دورے پر میں اطراف میں نکلنے کی کوشش لازمی کرتا ہوں۔ اس بار بھی جب اپنے چکوالی بائیکر دوست حال مقیم پنڈٰی، محسن منہاس کو اٹک کا پلان بتایا تو وہ خوشی سے ساتھ دینے پر تیار ہوگئے۔ ایک نئی اور اچھوتی جگہ پر کون نہیں جانا چاہے گا پھر محسن جیسا شخص جو خود سفر کا شیدائی ہے۔ اس بار میں نے اسلام آباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے حقیقی زندگی کے جاسوسوں نے آخر کار جیمز بانڈ کو پکڑ لیا۔ برطانوی حکومت نے جاسوس ادارے ایم آئی سکس میں پہلی خاتون سربراہ کا تقرر کر دیا۔وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اتوار کو اعلان کیا کہ بلیز میٹرویلی برطانیہ کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کی اگلی سربراہ ہوں گی جو 1909ء میں اس ادارے کے قیام کے بعد اس عہدے پر فائز ہونے والی اولین خاتون ہوں گی۔فی الوقت ایم آئی سکس میں ٹیکنالوجی اور اختراع کی ڈائریکٹر 47 سالہ کیریئر انٹیلی جنس آفیسر میٹرویلی ایم آئی سکس کی واحد ملازمہ ہیں جن کا نام عام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے کہ مجھے...
    مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے دارالحکومت تہران کے مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ لڑاکا طیاروں کو تباہ کردیا۔ اسرائیلی میڈیا اور فوج کی جانب سے حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر موجود ایرانی فضائیہ کے دو F-14 لڑاکا طیاروں پر کیا گیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں طیاروں کو ہدف بنایا گیا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی...
    چیئرمین سنی تحریک نے کہا کہ اسرائیل نے دنیا کے امن کو تباہ کیا ہے اور یہ تباہی اس کی بربادی لے کر آئے گی، اسرائیل ایک ایک کر کے اسلامی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اس وقت پوری امت مسلمہ کو ایک ہونا پڑے گا، پوری امت مسلمہ کو اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ مل کر یہود و نصاری کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اسرائیل کے ایران حملے کے بعد ایران کی جانب سے دیئے جانے والے جواب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد اب اسرائیل مسلم...
    بلوچستان کے ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکہ ہوا۔ ایس ایچ او پولیس ابرار احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ شہر کے گنجان آباد بازار ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ابرار احمد نے بتایا کہ دھماکہ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دیے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس پر حملہ، بلوچستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)بھارتی حکام نے ہندوستان کی بدترین ہوا بازی کی آفات میں سے ایک کے متاثرین کی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کرکے حوالے کرنا شروع کردیا۔ ریاست گجرات میں ایئر انڈیا کے طیارے کے گرنے کے چار دن بعد یہ کام شروع کیا ،میڈیرپورٹس کے مطابق طیارے کے تباہ ہونے کے دوران واحد زندہ بچ جانے والے وشواتھ کمار رمیش نے حادثہ کی حیران کن تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔(جاری ہے) نئے انٹرویو میں وشواتھ کمار رمیش نے بتایا کہ وہ آگ کے گولے میں پھٹنے سے چند لمحوں پہلے ہی جہاز سے کیسے بچ گئے۔ رمین نے کہا کہ ان کا بچ جانا، صرف...
    ایرانی عدلیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی "میزان آن لائن" کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری نامی شخص کو خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں تک پہنچانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی تصدیق ایران کی سپریم کورٹ نے بھی کی تھی۔ میزان آن لائن کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ دو موساد افسران سے براہ راست رابطے میں تھا۔ عدلیہ کے مطابق یہ "اسرائیل کی خفیہ نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا انٹیلیجنس دھچکا" ہے۔ حکام نے اس پھانسی کو ایرانی قومی...
    سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین کو 12 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، جس کا سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ اور روایتی رقص سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ سیالکوٹ ایکسپریس لاہور، وزیرآباد اور سیالکوٹ کے درمیان چلائی جائے گی۔ اسٹیشن ماسٹر کے مطابق یہ ٹرین لاہور سے وزیرآباد کے راستے سیالکوٹ جائے گی اور واپس اسی روٹ سے لاہور آئے گی۔ مزید پڑھیں: حکومت بلوچستان کا کوئٹہ شہر کے اندر پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق 171 اپ ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن سے صبح 5 بجے روانہ ہو کر دن 10 بجکر 50 منٹ پر وزیر آباد...
    70 کی دہائی اور خاص طور پر اس کے اواخر میں ہونے والے واقعات کا پاکستان، پاکستان کے ہمسایہ ممالک اور اس خطے پر بہت گہرا اثر تھا۔ یوں لگتا تھا کہ اس وقت ایک نیا ورلڈ آرڈر لکھا گیا جس نے دنیا کی شناخت، ہیئت اور حیثیت ہی کو تبدیل کر دیا۔ ان سیاسی اور جغرافیائی  تبدیلیوں کے اثرات زیادہ تر منفی رہے۔ لیکن پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، افغانستان میں 70 کی دہائی کے آخر تک بہت کچھ بدل گیا تھا۔ آج مڑ کر دیکھیں تو لگتا ہے کہ کسی نے دنیا کو نقشے پر لال رنگ کے دائرے لگا کر ملکوں کے نصیب بدل دیے تھے۔ پہلے ہم بات کریں گے کہ 70 کی دہائی میں کس ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک منظم اور مربوط “ڈس انفارمیشن مہم” جاری ہے، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت ملوث ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ  اس مہم کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور اس مقصد کے لیے “بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ” کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ “میمری” (MEMRI) ویب سائٹ کی زیرِ نگرانی چلایا جا رہا ہے، جسے اسرائیل کی حمایت حاصل ہے اور اس کا تعلق موساد سے جوڑا گیا ہے...
    ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں شمالی بھارت کے صوبے اتراکھنڈ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ضلع چمولی کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جب ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ⚠️ Important One more failure by Indian aviation machinery. Helicopter with 7 onboard crashes near Gaurikund on Kedarnath route, Uttarakhand India pic.twitter.com/mxCAWSks6l — Open News ????️ (@OpenNewNews) June 15, 2025 مقامی پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک سرکاری مشن پر تھا اور اس میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار سوار تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم...
    ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملوں میں ایرانی وزارتِ دفاع کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نجی ایرانی نیوز ایجنسی نے بھی کیا ہے، جو اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) سے وابستہ ایک میڈیا ادارہ ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملہ تہران کے نوبنیاد علاقے میں وزارتِ دفاع کی ایک ہیڈ کوارٹر عمارت پر کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارتِ دفاع کے ایک اہم تحقیقی و دفاعی ادارے، آرگنائزیشن آف ڈیفنسو انوویشن اینڈ ریسرچ (SPND) کو بھی...
    اسلام آباد:باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، حملے کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے...
    ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ کو اسٹیج ٹو لیور کینسر کے باعث 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اداکار شعیب ابراہیم نے اپنی اہلیہ دیپیکا کی صحت کی اپڈٰیٹ دیتے ہوئے کہا کہ دیپیکا کو 11 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب بھی فالو اپ کے لیے اسپتال آنا جانا جاری رہے گا کیونکہ ٹیومر کینسر زدہ نکلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ دن ہمارے لیے بہت مشکل تھے، میرے لیے بھی اور میرے خاندان کے لیے بھی لیکن ہم ہر ایک کی دعاؤں اور حمایت کے شکر گزار ہیں، یہ صرف ایک مرحلہ ہے، ابھی آگے بہت کچھ باقی ہے، فی...
    تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی تہران یونیورسٹی کے پروفیسر فؤاد ایزدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے ایران میں “جھنڈے کے گرد اتحاد” کی فضا پیدا کر دی ہے اور اب جنگ ایک ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔ قطری خبررساں‌ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایزدی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی رائے واضح ہے کہ “اب ایران کو جواب دینا ہے، اور سخت جواب دینا ہے۔” ان کے مطابق “ایران جنگ نہیں چاہتا تھا، لیکن دوسرے فریق نے ایران کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ اب جواب ایسا ہونا چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہ کی جا سکے۔” انہوں نے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، لیکن ہمیں ایک اور جنگ ہوتے ہوئے نظر آ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایئرانڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن کی جانب اڑان بھرنے والا یہ مسافر بردار طیارہ آج انڈیا کے شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔سیکرٹری جنرل نے حادثے کی خبر کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اس میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انڈیا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور انڈیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا پیغام...
    آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے، انہیں لندن کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے دن روایتی گھنٹی بجانے کا موقع ملا۔ یہ بھی پڑھیں: ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں یہ اعزاز انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے کے چند روز بعد ملا، جس میں وہ شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بنی ہیں، لارڈز میں گھنٹی بجانے کی روایت ٹیسٹ میچ کے ہر دن کے آغاز پر کی جاتی ہے اور اسے ایک باوقار اور تاریخی روایت سمجھا جاتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ سے وابستہ مثبت توقعات نے کیپٹل مارکیٹ کو زبردست تیزی کی طرف دھکیل دیا۔مارکیٹ میں آج ایک ایسا وقت دیکھا گیا، جب نہ صرف ریکارڈ بنا بلکہ معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے اندازوں سے بھی بڑھ کر کارکردگی نظر آئی، جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126028 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، جو ملکی مالیاتی تاریخ کا ایک سنگ میل ہے۔یہ غیر معمولی اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک کے کاروباری طبقے میں اعتماد بحال ہوا  اور جس کے تحت...
    بھارتی شہر حیدرآباد میں ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ اُڑان بھرنے کے محض ایک منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جب کہ طیارہ ایک ہاسٹل پر گرا تھا جہاں بڑی تباہی ہوئی۔ طیارہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کسی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔ آگ کے بلند شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پاسٹل کی عمارت بری طرح جل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا تو طیارے کے ملبے سے جلی ہوئی ناقابل شناخت لاشیں ملیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 240 سے زائد بتائی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہاسٹل کے طلبا بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سورج کے جنوبی قطب کی پہلی ویڈیو اور تصاویر یورپی خلائی ایجنسی کے سولر آربیٹر خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر بھیج دی گئیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی تصاویر سائنس دانوں کو یہ جاننے کے قابل بنائیں گی کہ سورج کس طرح تیز طوفانوں اور پرسکون اوقات کے درمیان چکر لگاتا ہے۔ یہ اہم ہے کیونکہ شدید شمسی سرگرمی سیٹلائٹ مواصلات کو متاثر کر سکتی ہے اور زمین پر پاور گرڈ کو دستک دے سکتی ہے۔ نئی تصاویر میں ایک چمکتا ہوا روشن ماحول دکھایا گیا ہے جس کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت ایک ملین ڈگری سیلسیس تک پہنچ جاتا ہے۔ گیس کے گہرے بادل ہیں جن میں سے زیادہ تر ٹھنڈے ہیں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ملک میں گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15ہزار 530نئے گھریلو گیس صارفین، 550نئے کمرشل گیس صارفین اور 350نئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85ہزار 740نئے گیس کنکشنزدئیے جائیں گے، پنجاب، اسلام آباد، اور خیبر پختونخوا ہ میں آئندہ مالی سال 30ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔(جاری ہے) رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف کے مقابلے میں نئے سال 96ہزار 209نئے گیس کنکشنز دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور تعینات فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور ان کے اہل خانہ کا جلد انخلا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ انخلا کے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے لیکن حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں بظاہر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کی پیش بندی کا اقدام ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے علاوہ کویت اور بحرین سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی امریکا اپنے سفارتی...
    حکومت نے مقامی آٹو موبائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے بجٹ 2025-26 میں اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اعلانات کے تحت مقامی گاڑیوں کے انجن کی درآمد پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور سی کے ڈی (CKD) کٹس پر ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ غریب مکاؤ بجٹ ہے‘، خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ سے غیر مطمئن کیوں؟ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد گاڑیوں کی مقامی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزوں کی لاگت کو کم کر کے پیداواری لاگت میں کمی لانا ہے۔ تاہم گاڑیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوشہر: ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں واقع ایک پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوشہر کے شہر دائیر میں قائم کاویہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیے۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے جائے حادثہ کی تصاویر نشر کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔شہر دائیر کے گورنر علی رضا سجادی نے تصدیق کی کہ آگ کمپلیکس کی مخصوص بندرگاہ پر لگی تھی اور فائر بریگیڈ کی بروقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
     علی ساہی : محکمہ ایکسائز  نےپہلی مرتبہ 50 ارب روپے کا ہدف عبور کر لیا، اور مجموعی وصولیوں میں 50 ارب 60 کروڑ روپے کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔  50ارب کا ہدف عبور، 55 ارب روپے کا نیا ہدف مقرر کر دیا۔تمام ملازمین کی 30 جون تک چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر کی زیر صدارت ڈائریکٹرز کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔تمام ریجنل ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں ٹیکس ریکوری، فیلڈ سائنمنٹ اور اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری ڈی جی عمر شیر کی افسران کو فیلڈ میں مسلسل موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔سالانہ...
    پیرس/اسٹاک ہوم: معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انہیں اور دیگر امدادی کارکنوں کو بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کر کے زبردستی اسرائیل منتقل کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، گریٹا تھنبرگ اب بحفاظت سویڈن واپس پہنچ چکی ہیں، جبکہ دیگر آٹھ کارکنوں کو اسرائیلی حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے سے انکار کیا تھا۔  ان افراد کو حراست کے جائزے کے لیے ٹریبیونل میں پیش کیا گیا ہے، جیسا کہ انسانی حقوق کی تنظیم "عدالہ" نے بتایا۔ 22 سالہ گریٹا نے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ ایک اور دانستہ انسانی حقوق...
    کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 2296 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا گیا  تھا، جس کے بعد  پی ایس ایکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور کاروبار میں دلچسپی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کو ظاہر کررہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ روز 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ پیش...
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں درجنوں بچوں کے گردے نکال لیے گئے اور یہ واقعہ اعضا کی چوری کا ہے۔ 2 جون 2025 کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کئی بچے چارپائیوں پر لیٹے ہوئے نظر آرہے تھے اور ان کے پیٹ کے نچلے حصے پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ بچے اعضا کی چوری، خاص طور پر گردے نکالنے کا شکار ہوئے ہیں۔ ایک پوسٹ میں لکھا گیا: ’’انتہائی افسوسناک واقعہ… صادق آباد، پنجاب میں پتھری کی سرجری کے بہانے 25 افراد کے گردے نکال لیے گئے۔‘‘ یہ پوسٹ تقریباً 78,000 افراد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے شہر کے مرکزی علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر عمل شروع ہو گیا ہے، تاہم علاقے میں اب بھی بہت سے مظاہرین موجود ہیں۔ تارکین وطن کی حراست کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا اور شہر کے پولیس افسران کو گھوڑے پر سوار ہو کر مظاہرین کو منتشر کرتے دیکھا گیا۔ کیرن باس نے نامہ نگاروں کو بتایا، "میں نے مقامی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے اور لاس اینجلس سٹی میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کو روکنے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔"...
     وفاقی حکومت نے 175 کھرب سے زائد (17 ہزار 573 ارب) کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتے ہوئے بتایا کہ 70 سال سےکم عمرکے زیادہ پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس کی تجویز ہے۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ سالانہ ایک کروڑ روپے سے زائد پنشن وصولی پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ پنشن پر ایک کروڑ سے اوپر رقم پر 5 فیصد ٹیکس وصولی کی تجویز ہے۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کم اور درمیانی پنشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں بتایا...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں سالانہ 20کروڑ سے 50 کروڑ روپے آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد، تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں سالانہ 20کروڑ سے 50 کروڑ روپے آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا اور جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد، تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر کے ودہولڈنگ ٹیکس...
    بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک دلہن کو اس کے شوہر کو ہنی مون کے دوران قتل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر 25 سالہ سونم راگھوونشی نے 30 سالہ شوہر راجہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ہنی مون کے دوران شوہر کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دُلہن کا ایک دوست بھی اس سازش میں ملوث پایا گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دلہن اپنے شوہر سے ناخوش تھی اور رشتہ ازدواج قائم نہیں کرنا چاہتی تھی۔ دُلہن اور اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) عیدالاضحی کے ایام کے دوران بلدیہ اعلیٰ سکھر کی کارکردگی ایک بار پھر عوامی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ حسب سابق عیدالاضحیٰ پر بھی نکاسی آب کے انتظامات ناقص رہے ،جناح میونسپل اسٹیڈیم، جہاں نماز عید کا ایک بڑا اجتماع ہوتا ہے، اس کے اطراف میں بارش یا صفائی کے پانی کے باعث جمع شدہ گندہ پانی شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بنا رہا۔ شہریوں نے شکایت کی کہ اسٹیڈیم روڈ اور اطراف کے علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے نہ تو نکاسی آب کا اھتمام کیا گیا اور نہ ہی پیشگی صفائی کا مؤثر بندوبست کیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو نماز عید کے دوران کیچڑ اور بدبو کا سامنا...
    ملائیشیا کے شمالی علاقے میں ایک المناک بس حادثے میں یونیورسٹی کے 15 طلباء ہلاک ہو گئے جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلبا سے بھری ہوئی بس یونیورسٹی کیمپس کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں ایک منی وین سے ٹکرا گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی میڈیا رپورٹ کے مطابق، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 13 طلباء موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ مزید 2 زخمیوں نے اسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار دی۔ تمام متوفی طلبا سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے جن کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان تھیں۔ زخمیوں میں سے...
    کراچی: ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کیا۔ دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی، جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے۔ پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا۔ جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ...
    میڈیا سے گفتگو میں سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی عدیل نقوی کا قتل ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل نقوی کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے، یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ایک اور کارکن بھی زخمی ہوا ہے اس...
    سینئر رہنما متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق—فائل فوٹو متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے، فاروق ستارفاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایم این ایز،ایم پی ایز کا اجلاس علامت ہے سب متحد ہیں، کامران ٹیسوری عوامی اور ایم کیو ایم کے گورنر ہیں اور رہیں گے۔ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ڈاکٹر فاروق...
    مشہور نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن کا تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سیزن 3 کا آغاز وہیں سے ہو گا جہاں سیزن 2 ختم ہوا تھا۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ مرکزی کردار گی ہُن (اداکار لی جنگ جے) اب بھی خفیہ اور مہلک کھیل کی پیچھے چھپی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اب تک وہ تقریباً سب کچھ کھو چکا ہے۔ سیریز کے خالق ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق، اس سیزن میں دکھایا جائے گا کہ گی ہُن ناکامی کے بعد کیا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ٹریلر میں ایک جذباتی، پچھتاوے سے بھرپور اور کمزور گی ہُن کو دکھایا گیا ہے، جو اب بھی انسانیت،...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی گودی میڈیا اپنی ہی آگ میں‌جلنے لگا. بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کو بری شکست ملنے کے باوجود سکون نہیں آرہا . ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کی مہم تیز کر دی۔ مصدقہ ذرائع اور بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں نے ان دعوؤں کو سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور زمینی حقائق بھی ان جھوٹے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرتے، نہ کوئی طیارہ مارا گیا، نہ کوئی نقصان ہوا۔ قبل ازیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے دو دن تک گراونڈ...
    کراچی(شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر برازیل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ دعویٰ ایک بھارتی صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 12 مئی کو شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کو اسکائی ڈائیو کے دوران بظاہر بیلٹ ٹوٹنے کے بعد کھائی میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کیپشن میں اس نے لکھا، ’پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حادثاتی موت ہوگئی ہے۔‘ View this post on Instagram A post shared by SUFIYAN KHAN (@mystic.sufiyan) سوشل میڈیا...
    ایک سیہ (خارپشت) نے کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے شہر مکینزی سے کیلونا تک ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر پر مفت میں سیر کرتا رہا تاہم تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹر کے سفر کے بعد اس کی اس حرکت کا پتا لگا لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بلیاں بو سونگھ کر مالک اور اجنبی میں فرق کرسکتی ہیں؟ برٹش کولمبیا میں وائلڈ لائف ریسکیورز اب اس سیہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جو ایک تباہ شدہ طیارے ملبے میں مزے سے بیٹھا رہا جسے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر کے ذریعے کیلونا پہنچایا جا رہا تھا۔ انٹیرئیر وائلڈ لائف ری ہیبلیٹیشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹراسپورٹ کی گئی گاڑیوں سے گلہریوں کو ہٹانے کے لیے اس سے اکثر رابطہ...
    سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے زیر اہتمام حج میڈیا فورم کے عنوان سے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد حج اور میڈیا کے نظام کو مربوط طریقے سے ہم آہنگ کرتے ہوئے 2025 کے حج سیزن کی جامع اور جدید کوریج کو یقینی بنانا ہے۔ اس منفرد اقدام کے تحت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اسٹوڈیوز اورعالمی میڈیا نمائندگان کی شراکت سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جو نہ صرف حج سروسز میں ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کرے گا بلکہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے مستند اور بامعنی مواد کی تیاری کو بھی فروغ دے گا۔ فورم کے تحت ایک مرکزی ڈیجیٹل میڈیا ہب بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے حج کے...
    ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد: ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ، وکیل نے تھپڑ جڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر بدترین تشدد کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گذری پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مزمل علی سومرو کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ ملزم سلمان فاروقی اور اس کے ساتھی کو تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا...
    اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے چھ چھ ہزار فوجیوں کی لاشوں کو واپس کریں گے۔ علاوہ ازیں بڑے پیمانے پر گرفتار فوجیوں کو بھی رہا کیا جائے گا جس کے پہلے مرحلے میں 15 مئی کو ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور فوجیوں کی لاشوں کی واپسی پر اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ طے پاگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات ترک صدر کی ثالث میں استنبول میں جاری تھے جس میں متعدد امور پر اتفاق ہوگیا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے چھ چھ ہزار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) امریکی پولیس نے بتایا ہے کہ مغربی ریاست کولوراڈو میں اتوار کے روز ایک یہودی مارچ پر حملے کے نتیجے میں کم ازکم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ گواہوں نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو بتایا کہ حملہ آور نے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے مارچ کے شرکا پر آتش گیر مواد پھینکا اور ساتھ ہی ''فری فلسطین‘‘ کا نعرہ لگایا۔ ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ مارک مشالک نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی حقائق کی روشنی میں یہ واضح ہے کہ یہ ایک ہدف بنا کر کی گئی پرتشدد کارروائی ہے اور ایف بی آئی...
    بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے مشہور ریسٹورنٹ One8 Commune کی بنگلور برانچ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، اور اس بار وجہ محض کھانے یا سلیبریٹی مالکانہ حیثیت نہیں، بلکہ ایک باقاعدہ پولیس ایف آئی آر ہے، جو پبلک ہیلتھ اور انسدادِ تمباکو نوشی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر درج کی گئی ہے۔ بنگلور پولیس نے 29 مئی کو معمول کی نگرانی کے دوران ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ یہاں تمباکو نوشی کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ وہاں ’اسموکنگ زون‘ سرے سے موجود ہی نہیں تھا، جو کہ COTPA (Cigarettes and Other Tobacco Products Act) کے تحت ایک واضح قانونی تقاضا ہے۔...
      بھارت میں پولیس نے پاکستان کے ساتھ ’ ہمدردی’ رکھنے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ پاک بھارت مختصر جنگ کے ایک ماہ بعد، بھارتی پولیس نے پاکستان کے ساتھ ’ ہمدردی’ رکھنے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا  ۔ یہ گرفتاریاں شمال مشرقی ریاست آسام میں ہوئیں، جہاں کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ ’ پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے 81 ملک دشمن اب سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ہیمنت بسوا شرما نے ایک بیان میں کہا کہ...
    ریاض(نیوز ڈیسک)شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ذہین طلبہ نے عازمین حج کے لیے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو دورانِ حج پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس انٹرایکٹو ایپ کی قیادت طالبعلم حسن السلمی نے کی ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی کا مرحلہ بےتحاشہ رش کی وجہ سے اپنے گروپ سے بچھڑ جانا ہوتا ہے لیکن اب اس ایپ کی مدد سے اگر کوئی حاجی اپنے گروپ سے بچھڑ جائے تو اسے آسانی سے تلاش کیا جا سکے گا۔ اس ایپ میں کیمپوں تک رسائی کے لیے آف لائن نقشے اور موبائل کیمرے کی مدد سے سمتوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی مقدس مقامات کی زیارت میں رہنمائی، اور آڈیو...
    متاثرہ شخص قاہر بازئی نے بتایا کہ ان سے کالعدم تنظیم نے ٹیکس طلب کیا۔ جس پر انکار کرنے پر بارودی مواد نصب کیا گیا۔ واقعہ میں دو افراد جانبحق اور سات زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں کلی منگل کے مقام پر کوئلہ کان کے قریب دھماکے میں دو افراد جان بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں گے۔ دوسری جانب متاثرہ خاندان کے ایک فرد قاہر خان بازئی نے سول ہسپتال میں ایک صحافی سے...
    مودی حکومت کی جانب سے ایک اور متنازع قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی فوج کی مسلمان خاتون آفیسر کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو زبردستی وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ’’مقامی کلیکٹر آفس سے فون کر کے اہلِ خانہ کو باضابطہ بلایا گیا اور انہیں پھول برسانے پر مجبور کیا گیا۔‘‘ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب مودی سرکار پہلے ہی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف مذہبی تعصب کی بنیاد پر الزامات لگانے کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔ یاد رہے کہ بی جے پی کی جانب سے اس سے قبل...
    برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت پیر کے روز ایک اہم اسٹریٹجک دفاعی جائزہ جاری کرنے جا رہی ہے، جس میں روس کو ’فوری اور سنگین خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے، جب کہ چین کو ایک ’سجھدار اور مستقل چیلنج‘ بتایا گیا ہے۔ اس 130 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو سابق نیٹو سیکریٹری جنرل جارج رابرٹسن، سابق امریکی صدارتی مشیر فیونا ہل، اور برطانوی کمانڈر رچرڈ بیرنز نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں ایران اور شمالی کوریا کو بھی ’علاقائی خلل ڈالنے والے‘ ممالک قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کے بعد چین، ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک سے دفاعی تعلقات مضبوط کر رہا ہے، جو مغرب کے لیے...
    BRYANSK/RUSSIA: روس کے سرحدی علاقے بریانسک میں ایک خوفناک حادثے کے دوران ایک ہائی وے پل  بھاری گاڑیوں سمیت ٹوٹ کر ریلوے ٹریک پر آ گرا، جس کی زد میں پل کے نیچے سے گزرنے والی ٹرین آ گئی، حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ یوکرین کی سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) کے فاصلے پر پیش آیا، جس کے باعث اس واقعے کے محرکات پر بھی مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں۔ روسی ایمرجنسی سروسز کے مطابق حادثہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب کلِموو سے ماسکو جانے والی مسافر ٹرین ویگونچسکی ضلعے سے گزر رہی تھی۔ پل کے اچانک گرنے سے ٹرین کا انجن اور...
    معمول سے تیزہواؤں کے سبب پورٹ قاسم کے قریب ڈوبنے والی ماہی گیر لانچ پرسوار ایک مچھیرے کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔  تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح پورٹ قاسم کے قریب تیز ہواؤں کے باعث کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔  ریسکیو ٹیموں اورمقامی ماہی گیروں کی مدد سے کشتی پرسوار4 ماہی گیروں کو بچالیا تاہم ایک لاپتہ ہے جس کی عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی وجہ سے لانچ پرسوار ماہی گیروں کو چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں۔ انھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاپتہ ماہی گیر کی تلاش کیلیے ہفتے کی شام تک ریسکیو آپریشن جاری رہا تاہم اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا ہے۔ ترجمان فشرفوک فورم کمال شاہ...
    حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب اساتذہ کے احتجاج کے باعث جی بی کے تمام سرکاری سکولوں میں تدریسی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سینکڑوں اساتذہ کا گلگت میں دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک ہفتہ قبل کلاسوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع کیا تھا بعد میں گلگت میں دھرنا بھی شروع کیا۔ اس دھرنے میں جی بی کے دیگر اضلاع سے بھی اساتذہ شامل ہو گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر سینکڑوں اساتذہ ایک ہفتے سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں...
    مکہ مکرمہ میں حج کیلئے آنے والی مصری خاتون کی بروقت طبی امداد کے باعث بینائی واپس آ گئی، جسے ایک معجزاتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق، مصری خاتون کو اچانک موتیا بند لاحق ہوا تھا، ساتھ ہی ان کی ریٹینا الگ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا، جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔ اگر بروقت علاج نہ ہوتا، تو بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی تھی۔ خاتون کو فوری طور پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ماہرین نے ان کا فوری آپریشن کیا۔ کامیاب سرجری کے بعد ان کی بینائی واپس آ گئی اور حالت میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ وزارت صحت...
    پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساحلی شہر کراچی سے روزانہ لاکھوں روپے مالیت کے مال بردار کنٹینرز ملک کے دیگر شہروں کی طرف روانہ ہوتے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں الیکٹرانک اشیا بھی ہوتی ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے سے سندھ اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پر احتجاج کے باعث آمد و رفت متاثر ہوئی، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ مگر گزشتہ ہفتے ایک انوکھا اور تشویشناک واقعہ پیش آیا جس نے تاجروں اور حکام دونوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ شکارپور میں خالی کنٹینر کی برآمدگی شکارپور کے مقام پر پولیس کو ایک ٹریلر اور خالی کنٹینر ملا، ایس پی شکار پور شاہزیب چاچڑ کے مطابق کنٹینر نیشنل ہائی وے پر گمبٹ...
    ایک برطانوی بہادر شہری نے اس وقت نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جب اس نے 30 سیکنڈ میں 7 بیک فلپس انجام دیئے۔ 28 سالہ ریان لونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ حال ہی میں وہ حفاظتی پوشاک پہن کر اپنے ایکروبیٹک کارنامے کے دوران پوری طرح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔ ریان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ٹھنڈ کے مارے جم رہا تھا۔ میں نے نیچے کچھ پرتیں پہن رکھی تھیں جو ایک سرد gel میں بھیگی ہوئی تھیں جنہیں 24 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیا گیا تھا تاکہ میں آگ کے نقصان سے بچ سکوں۔ یہ انتہائی سرد تھا۔ ریان نے کامیابی کے ساتھ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ بیک فلپس کا ریکارڈ قائم کیا، اس حال میں...
    فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی موت کے مقدمے میں ارجنٹینا کی عدالت نے ٹرائل کالعدم قرار دے دیا، اس کی وجہ ایک خاتون جج کی ایک دستاویزی فلم میں شرکت بنی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟ جج جولیئیتا ماکِنتاچ، جو 7 طبی ماہرین کے خلاف چلنے والے مقدمے میں 3 رکنی عدالتی پینل کا حصہ تھیں، ایک ایسی دستاویزی فلم میں بارہا نظر آئی ہیں جو میراڈونا کی موت کے متعلق ہے۔ اس پر سوالات اٹھنے کے بعد انہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں خود کو مقدمے سے علیحدہ کر لیا۔ ماکنتاچ کی اچانک علیحدگی کے بعد عدالت نے مقدمے کو کالعدم (مِس ٹرائل) قرار دے دیا۔ 2 ماہ...
    وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے کون تھے۔؟ سازش بڑی صاف نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مورو واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حل شدہ مسئلے پر دوبارہ لوگوں کو جمع کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے...
    وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پہلے 2 جون کو پیش کیا جانا تھا تاہم آئی ایم ایف سے پیش رفت کے بعد اس کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مشیر برائے وزارت خزانہ خرم شہزاد نے بجٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے ایک روز قبل 9 جون کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے اور بجٹ کے خدوخال پیش کریں گے۔واضح رہے کہ بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف کے ایک مشن نے نتھن پورٹر کی سربراہی...
    ماہرین فلکیات نے نظام شمسی کی بیرونی سرحدوں میں ایک ممکنہ نیا بونا سیارہ دریافت کیا ہے، جو پلوٹو (Pluto) سے بھی کہیں زیادہ دور واقع ہے۔ اس سیارے کو (2017 OF201) کا نام دیا گیا ہے جس کا قطر تقریباً 700 کلومیٹر (435 میل) ہے، جو اسے بونا سیارے (dwarf planet) کے زمرے میں لانے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ غیر معمولی سیارہ نما شے ایک انتہائی طویل اور بیضوی مدار میں گردش کرتی ہے، جسے مکمل کرنے میں تقریباً 25,000 سال لگتے ہیں۔ اس کا قریب ترین فاصلہ سورج سے زمین کے مقابلے میں 44.5 گنا ہے، جبکہ دور ترین فاصلہ 1600 گنا سے بھی زائد ہے۔ یہ دریافت پرنسٹن یونیورسٹی کے...
    ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم تکبیر جوش اور خروش سے منایا جا رہا ہے۔کراچی سے خبیر تک عوام ایک آواز ہیں، مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے پر وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا رہا ہے اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔لاہور میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں جبکہ سرگودھا میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ریلی نکالی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم جھنگ، بہاولنگر، لودھراں، ڈی جی خان سمیت پنجاب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کے روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پانی جیسے معاہدے کے تحت منسلک وسائل کو ہتھیار بنانے کی بات بین الاقوامی اصولوں سے سنگین انحراف ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا مبینہ ’اشتعال انگیز‘ بیان اور پاکستان کا ردعمل پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظم کے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے، دوسروں کے خودمختار حقوق اور معاہداتی ذمہ داریوں کا احترام کرے، اور اپنی زبان و عمل میں تحمل سے کام لے۔ پاکستان کو وہ پانی نہیں...
    تہران:ایرانی عدالتی حکام نے آج بروز بدھ اعلان کیا ہے کہ “بدرام مدنی” نامی شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے، جسے اسرائیلی خفیہ ادارے “موساد” کے لیے جاسوسی کرنے اور غیر قانونی طریقوں سے رقم حاصل کرنے کی پاداش میں مجرم قرار دیا گیا تھا، یہ اعلان ایک سرکاری بیان میں کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے 28 مئی 2025 کو اعلان کیا کہ “بدرام مدنی” نامی شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ مدنی پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔ اس پر یہ بھی الزام تھا کہ اس نے ایران کے حساس مقامات اور سلامتی سے متعلق معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کی کوشش...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے پر مبارکباد کی قرارداد متفقہ طورپر منظورکر لی گئی ہے۔ اجلاس میں ایک بار پھر غنڈہ ایکٹ کیخلاف اراکین اسمبلی بول اٹھے، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ غنڈہ گردی ایکٹ انگریز دور کو دوبارہ واپس لائے گا، کیسے ایک ڈی سی کسی کو غنڈہ قرار دے سکتا ہے۔ اجلاس میں 8 نجی یونیورسٹیوں کے بل کثرت رائے سے منظور، جبکہ دو نئی نجی یونیورسٹیوں کے بل پیش کئے گئے۔ اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور ، 8 تحریک التوئے کار محکمہ کا جواب آنے تک ملتوی کر دی گئیں۔ منگل کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ سات منٹ کی تاخیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی بھارت کے معروف شہر حیدر آباد میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت آئی تھیں، تاہم ذاتی اور اخلاقی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس مقابلہ حسن سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 24 سالہ انگلینڈ کی ملکہ حسن میگی سات مئی کو حیدرآباد پہنچی تھیں اور 16 مئی کو عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کیے بغیر ہی برطانیہ واپس ہو گئیں۔ مِلیا میگی کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے جنوبی شہر حیدر آباد میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران مقابلہ حسن کے شرکاء کے ساتھ ادھیڑ عمر کے مرد سرمایہ کاروں کو 'تفریح' کے...
    بجلی چوری پر مقدمات کے اندارج سے متعلق کریمنل بل 2024 کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا، حکومتی جماعت نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بل مسترد کیا گیا۔ارکان کی رائے تھی کہ نئے بل کے ذریعے عوام کو ذلیل و خوار کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کی  زرتاج گل نے کہا کہ پہلے بڑے بڑے چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس ظالمانہ بل کی مخالفت کرتے ہیں بلا وجہ عوام کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کراچی میں میٹر ایک شخص کے نام پر نہیں ہوتا، بجلی کمپنیاں پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کریں۔ ہم اس بل کو بغیر اصلاحات...
    وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل cda operations WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آبادکی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر 26 مئی 2025 کو پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون،پانچ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا...
    مودی کا بھارت نفرت، تعصب اور ظلم کا گڑھ  بن گیا جب کہ بھارتی تجزیہ کار اور مصنف بھی مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار بھارت کے معروف سیاسی تجزیہ کار اور مصنف آوے شُکلا کی کڑی تنقید کا شکار بن گئی جب کہ  دی وائر کو انٹرویو دیتے ہوئے آوے شُکلا نے مودی کی پالیسیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ آوے شُکلا نے مودی سرکار کو عام عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا، پروگرام میں کرن تھاپر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے حالیہ واقعات پر اہم سوال بھی اٹھائے گئے۔   کرن تھاپر  نے سوا کیا کہ کیا انتہا پسند سوچ...
    آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں عوامی حقوق کے لیے مہم چلانے والے سول سوسائٹی کے اتحاد نے علاقائی حکومت کو اپنے ’چارٹر آف ڈیمانڈز‘ پر عملدرآمد کے لیے 8 جون کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے (حالانکہ عید الاضحیٰ غالباً 7 جون کو ہوگی) خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ٹال مٹول کی تو بڑے پیمانے پر عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے اے سی) کے ممتاز رہنما شوکت نواز میر نے اتوار کی صبح مظفرآباد کے لال چوک میں بڑے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ اس جلسے کا عنوان ’شہدائے جموں و کشمیر کانفرنس اور عوامی...
    ہاروڈ کیلی‘ نیو جرسی کے ایک قصبہ کیمڈن میں پیدا ہوا تھا۔ 1858کا برس تھا۔ کیلی کا بچپن کافی مشکل تھا۔ وہ کچھ بننا چاہتا تھا۔ مگر وسائل کی تنگی سامنے آ جاتی تھی ۔ حد درجہ خوددار بچہ تھا۔ محنتی بھی اور اسے اپنے اوپر مکمل اعتماد تھا۔ اسکول کی فیس ادا کرنے کے لیے مزدوری کرتا تھا۔ قصبہ میں لوگوں کے چھوٹے چھوٹے کام سرانجام دیتا تھا۔ جیسے کسی کی گروسری کا بوجھ اٹھا لیا‘ کسی کی گاڑی صاف کر دی‘ کسی کے گھر کے شیشے صاف کر ڈالے۔بہر حال بچے کی محنت کے عوض‘ اسے لوگ اتنے پیسے ضرور دے دیتے تھے کہ اسکول کی فیس بروقت ادا ہو جائے۔ کیلی‘ اسکول کا ہوم ورک بڑی توجہ...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ کے دوران ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی اس یادگار موقع پر اسٹیڈیم میں موجود تھے، تقریب میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران معروف سنگر ندیم عباس نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین کو محظوظ کیا۔ اسٹیڈیم "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس...
    سٹی42: پاکستان ریلوے کو مسافروں کی کمی کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی دو اہم ٹرینیں بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کرنا پڑیں۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو پریشانی سے بچانے کیلئے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو کراچی ایکسپریس میں منتقل کر دیا گیا ہے جو شام 6 بجے اپنے مقررہ وقت پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا ہے جو رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ...
    جون 2023 کا وہ المناک واقعہ جب ٹائٹن نامی آبدوز بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں پھٹ گئی تھی، اب ایک نئی دستاویزی فلم کی شکل میں سامنے آنے والا ہے۔ بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کےلیے تیار ہے۔ یہ وہی المناک حادثہ ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا، جب اوشین گیٹ کمپنی کی ذاتی ملکیت میں بنائی گئی آبدوز سمندر کی تہہ میں ٹائٹینک کے ملبے تک پہنچنے کی مہم کے دوران تباہ ہوگئی۔ اس ہولناک سانحے میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں پاکستان کے معروف صنعتکار شہزادہ داؤد...
    وفاقی دارالحکومت میں واقع ترک سفارتخانے نے ہفتہ کی شام ’ترکش کوزین ویک‘ کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ترکی کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان سے اس کی گہری برادرانہ وابستگی کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیے کے سفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی؟ یہ پروقار تقریب ترکی کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیراوغلو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں سفارتکاروں، سرکاری عہدیداروں، میڈیا نمائندگان اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ترک کھانوں سے کی گئی، جو ذائقے اور تہذیبی ہم آہنگی کا حسین امتزاج تھے۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ہر سال 21 سے 27 مئی تک...
    یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی "گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ" (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024ء میں کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی "گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ" (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024ء میں کیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت...
    جنگ کس قدر مہلک اور ہولناک ہوتی ہے، اس کا تذکرہ تاریخ میں جا بجا ملتا ہے۔ گزشتہ صدی میں پہلی جنگ عظیم کے دوران لاکھوں لوگ مارے گئے۔ دنیا میں بڑی طاقتوں کا توازن اور نقشہ بدل گیا۔ اس کے باوجود دوسری جنگ عظیم کا راستہ نہ رک سکا۔ دوسری جنگ عظیم پہلی جنگ عظیم سے زیادہ ہولناک ثابت ہوئی… گزرتے زمانے کے ساتھ انسان نے جہاں بہت سی دیگر ٹیکنالوجیز میں ترقی کی، وہیں اسلحہ سازی کی دوڑ میں حیران کن جدتیں پیدا کی ہیں۔ خدا نہ کرے اگر ان میں سے کچھ ہولناک ہتھیار چلنے یا چلانے کی نوبت آ جائے تو خدا جانے انسانوں پر کیا قہر نازل ہو! حالیہ پاک بھارت جنگ میں دنیا نے...
    کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان...
    سٹی 42 : خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں ایک پُراثر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کی اپیل کی گئی ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی، اساتذہ، سٹوڈنٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سانحے میں شہید ہونے والی طالبات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    اس موقع پر اسکول میں شمع بھی روشن کی گئی اور ایک...
    اگر آپ کا مہنگا سفر ضائع ہونے کے قریب ہو اور آپ کا کوئی مددگار نہ ہو، تو کیا کریں گے؟ ایک ذہین ریڈٹ صارف نے کہا: ’’چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگو!‘‘ اور پھر… پیسے بھی واپس لے آئے! جی ہاں، ایک ریڈٹ صارف کا دعویٰ ہے کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی-4 کی مدد سے ایک ناقابلِ واپسی سفر کے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے (یعنی 2,500 ڈالر) واپس حاصل کر لیے! اور اب سوشل میڈیا پر یہی کہانی واٹس ایپ یونیورسٹی کے بعد اگلا وائرل مضمون بن چکی ہے۔ ریڈٹ پر "Never take no for an answer" کے عنوان سے کی گئی پوسٹ میں اس صارف نے بتایا کہ اس نے کولمبیا کے شہر میڈیجن کا...
    چین کے صوبہ انہوئی (Anhui) میں واقع 650 سالہ قدیم فینگ یانگ ڈرم ٹاور (Fengyang Drum Tower) پیر کے روز جزوی طور پر منہدم ہوا، جس کے نتیجے میں سیاحوں کو اچانک خطرے سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب دوڑنا پڑا۔ حادثے میں ٹاور پر لگی سینکڑوں ٹائلیں نیچے گرپڑیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاور کا جزوی حصہ زمین بوس ہوتا ہے جس سے ہر طرف دھواں پھیل جاتا ہے۔ ملبہ سیاحتی مقام کے قریب گرنے سے افرا تفری مچ جاتی ہے اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے دوڑنے لگتے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی ایک زخمی طالبہ دم توڑ گئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 12 سالہ زخمی طالبہ کو گزشتہ روز کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ دھماکے کے 35 زخمی زیرِ علاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بس پر حملے کے 36 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔مقدمہ درجدوسری جانب خضدار میں بس پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
    کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان کے...
    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پارلیمانی کمیٹی نہیں بنائی گئی نہ کوئی ایسا ڈیلی گیشن بنایا گیا کہ اس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوتی، ماضی میں ہم نے بالکل اس قسم کے پلیٹ فارم مہیا کیے جہاں پی ٹی آئی کو پورا موقع دیا گیا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر ملکی معاملات میں گفت و شنید کریں جس سے یہ بالکل پیچھے ہٹے ہیں اور ساری قوم نے یہ دیکھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی یہ حکومتی اور حکومتی اتحادیوں پرمشتمل جو وزرائے خارجہ تھے ان پر مشتمل ایک ڈیلی گیشن بنایا گیا ہے، حجت تمام کرنے کیلیے...