2025-05-04@20:25:04 GMT
تلاش کی گنتی: 437
«ایک مقدمہ درج کیا گیا»:
(نئی خبر)
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔اے کیو آئی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 553 ریکارڈ کیا گیا جسے خطرناک درجے کی فضائی آلودگی کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرےنمبر پر رہا، نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 425 پارٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔ادھر آلودگی میں کراچی بھی کسی سے پیچھے نہیں، آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے اور اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔ ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم...
رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی رہنما اپنے بیانات میںکہتے رہے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے سے قطع نظر ہم مذاکرات جاری رکھیں گے، دیکھتے ہیں کہ وہ مذاکرات جاری رکھتے ہیں یا ختم کر دیتے ہیں۔ مجھے اندازہ نہیں ہے، اپنے بیانات میں تو پی ٹی آئی کے مختلف رہنما یہ کہتے رہے ہیں کہ فیصلہ چاہے جو بھی ہو مذاکرات جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ سوال پوچھ رہے ہیں مجھے پتہ ہی نہیں ہے کہ عرفان صدیقی نے کیا کہا ہے جب اینکر نے بتایا کہ انھوں نے کیا بات کی ہے...
واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔ بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ...
ان کے لئے مذہب صرف ایک ٹچ ہے اور جھوٹ ، فریب اور فراڈ آرٹ ۔ جب بھی زبان کھلتی ہے ، جھوٹ برآمد ہوتا ہے یا الزام۔ سارے زمانے کو بلا ثبوت چورچور کہنےو الوں کی جب ایسی چوری پکڑی گئی جس کی کوئی توجیہ ممکن ہی نہیں تو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلادیا کہ سیرت کی یونیورسٹی بنانے کی وجہ سے سزا سنائی جا رہی ہے ، یہ سب کو اپنے جیسا ہی سمجھتے ہیں ۔ سیرت کی یونیورسٹی پر سزا کا الزم اس ملک میں لگایا جا رہا ہے ، جہاں دنیا میں سب سے زیادہ 30ہزار سے زائد صرف رجسٹرڈ مدارس ہیں، جبکہ غیر رجسٹرڈ کی تعداد کسی کو معلوم ہی نہیں ، جامعۃ الرشید، غزالی...
طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے۔ افغان حکومت کو قانونی حیثیت نہ دی جائے۔ ایک دہائی سے لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھا۔ یہ اپنے جرائم کو مذہب اورکلچر کے پیچھے چھپاتے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کا پورا تعلیمی نظام تباہ کردیا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بیانیہ اسلام آباد میں گزشتہ دنوں تعلیمی کانفرنس میں خطاب اس خطے میں تعلیم کی زبوں حالی، افغانستان اور غزہ میں تعلیمی نظام کی تباہی کی حقیقی عکاسی کر رہا ہے۔ ملالہ نے اس کانفرنس میں بتایا کہ دنیا میں 12کروڑ اور پاکستان میں ایک کروڑ لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔ ملالہ یوسف زئی 12جولائی 1997 کو خیبر پختون خوا کے سیاحتی مقام سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر جمعرات کی رات ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا تھا جس کی تحقیقات کیلئے پولیس ایک مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا جب ایک شخص مبینہ طور پر چوری کی نیت سے ان کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔ حملے کے دوران سیف علی خان کو چھ چاقو کے وار کیے گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے...

ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی :اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی...
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس ، عمران خان کو14اوربشریٰ بی بی کو 7سال قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی۔بانی پی ٹی آئی کو 14سال سزا سنادی گئی اور بشریٰ بی بی کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ دس لاکھ روپے جرمانے جمع کروانے کا حکم پانچ لاکھ روپے بشریٰ بی بی کو جرمانے کو جمع کروانے کا حکم القادر یونیورسٹی کو سرکاری تعویل میں...

امریکہ کا کیوبا کو دہشت گردی کے سرپرست ملک فہرست سے خارج کرنے کا اعلان, کیوبا میں قیدیوں کی رہائی کا آغاز
ویب ڈیسک — کیوبا نے بدھ کے روز ویٹی کن سے مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر کچھ قیدیوں کو رہا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اس نے یہ اقدام اس کے ایک روز بعد شروع کیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ نے کیو با کو دہشت گردی کے ایک سر پرست ملک کے طور پر نامزدگی کو ختم کرنے سے متعلق صدر کے ارادے کا اعلان کیا ۔ جزیرے میں قیدیوں کے مقدمات پر نظر رکھنے والے کیوبا کے سول گروپس کے مطابق دن کے دوران ایک درجن سے زیادہ ان لوگوں کو رہا کر دیا گیا جنہیں مختلف جرائم پر سزا دی گئی تھی اور جن میں سے کچھ کو اس کے بعد گرفتار کیا گیا...
القادر ٹرسٹ کا ذکر آج کل زبان زد عام ہے۔ کیونکہ 2023 میں نیب نے اس کیس میں عمران خان نامی مرکزی ملزم بمعہ دیگر کے خلاف اس میں ہوئی کرپشن کی وجہ سے کارروائی کا آغاز کیا۔ اب اس کیس کا فیصلہ جو پچھلی کئی تاریخوں سے ملتوی کیا جا رہا تھا، آج بروز جمعہ متوقع ہے۔ بہت کم لوگ اس کیس میں ہوئی قوانین کی خلاف وزیوں اور کرپشن کے بارے میں جانتے ہیں۔ اکثر نے اسکا صرف نام سن رکھا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کیس کو اپنے قارئین کے لیے آسان زبان میں تحریر میں لایا جائے تاکہ عام عوام بھی اسے سمجھ سکیں کہ اس کیس کی بنیاد کیا ہے اور کیوں اس...
نئی دہلی:انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے خلا میں سپیس ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے خلا کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ انڈیا، امریکہ، روس اور چین کے بعد خلا میں سپیس ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ یہ کامیاب تجربہ 30 نومبر 2024 کو دو چھوٹی خلائی گاڑیوں، ایس ڈی ایکس 01 (چیسر) اور ایس ڈی ایکس 02 (ٹارکٹ)، کو ایک ہی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجنے کے بعد کیا گیا۔ ان گاڑیوں نے خلا میں ایک دوسرے سے الگ ہونے کے بعد دوبارہ کامیابی سے جوڑ لیا۔ ابتداء میں اس تجربے کو 7 جنوری 2025 کو مکمل کیا جانا تھا، تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کی...
جنگ زدہ صوبے یعنی خیبرپختونخوا کو گزشتہ کئی برسوں سے خطرناک نوعیت کے سیکیورٹی چیلنجز کے علاوہ بیڈ گورننس کے بدترین قسم کے حالات کا سامنا ہے۔ صوبہ انتظامی طور پر دیوالیہ ہونے کوہے، تاہم صوبائی حکومت، اپوزیشن اور دیگر ریاستی اسٹیک ہولڈرز کو جاری صورتحال اور اس کے نتائج کا کوئی ادراک نہیں ہے۔ گورننس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ 6مہینوں کے دوران صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا محض 13 فیصد حصہ خرچ کیا گیا ہے، اور اسی پارٹی کی سابق صوبائی حکومت کے تقریباً 175 مختلف منصوبے اربوں خرچ کرنے کے باوجود تکمیل سے قبل بند کیے جا چکے ہیں۔ صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی...
سیئول (نیوزڈیسک)جنوبی کوریا کے تفتیش کاروں نے بدھ کے روز صدر یون سک یول کو ان کے قلیل المدت مارشل لا کے اعلان پر پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا مگر وہ بار بار سمن جاری ہونے پر تفتیش کاروں کے سامنے پیش نہ ہوسکے جس کے بعد انہیں آج صبح گرفتار کرلیا . بدعنوانی کے تحقیقاتی دفتر کے تفتیش کاروں نے صدر یون سک یول کو اس وقت گرفتار کیا جب صدر کی جانب سے پوچھ گچھ کیلئے پیش ہونے کے لیے بار بار سمن کی خلاف ورزی کی گئی۔ سی آئی او کے تفتیش کاروں نے یون کی سکیورٹی ٹیم کی مزاحمت کی وجہ سے تقریباً چھ گھنٹے کے تعطل کے بعد 3 جنوری کو اسے حراست...
احتشام کیانی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہےکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا مگر بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزموں کا دو گھنٹے انتظار کرنے کے بعد فیصلہ سنانے کا عمل مؤخر کیا۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان تفصیلات کے مطابق 190 پاؤنڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کا مؤخر ہونے کا حکم نامہ منگل کے روز جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید...
کویت میں اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ کویتی سول سروس کمیشن نے اسراء والمعراج کے لیے تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات، 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوگا۔ یہ موقع جسے رات کا سفر یا شب معراج بھی کہا جاتا ہے اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اگرچہ اسرا وال معراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کے لیے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مدت...
پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔ پاک فوج گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں ۔ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے۔ دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے۔...
اسلام آباد / ہنگو (نمائندہ جسارت+ آن لائن) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ 100 روز سے بند مرکزی شاہراہ کھولنے کے لیے صوبائی حکومت نے مرکزی شاہراہ کے ساتھ قائم نجی بنکرز کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے اور اب تک 2 گاؤں میں کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہنگو انتظامیہ نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھا ہے کہ کرم کے لیے ٹرکوں کی نقل و حمل کی پیشگی اطلاع نہیں، ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتاہے، غذائی اجناس کے قافلے کے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کرم میں صوبائی حکومت نے مرکزی شاہراہ کے ساتھ قائم نجی بنکرز کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے...
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچادی جس پر قابو پانے کا عمل اب بھی جاری ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وہیں ایک ’پرندے‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ پرندہ منہ سے آگ نکالتا ہے جو لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بنا۔ 24 اگست 2022 ”امیزنگ ورلڈ“ نامی فیس بک پیج نے ایک ویڈیو پوسٹ ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ایسا پرندہ ہے جو اپنے منہ سے آگ اگلتا ہے۔ یہی ویڈیو دیگر فیسبک صارفین کی جانب سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے.(جاری ہے) شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا شوکاز نوٹس کے مطابق شیر...
لاس اینجلس: لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آئیں اور اپنے گھر کے دروازے ان کے لیے کھول دیے۔ انجلینا جولی نے اس مشکل وقت میں متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عہد کیا۔ اس کے علاوہ، پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے بھی متاثرین کو اپنے گھر میں پناہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔ آگ نے شہر کے کئی حصوں کو تباہ کر دیا، اور پورا علاقہ کھنڈرات میں بدل گیا۔ امریکی بزنس مین ڈیوڈ اسٹینر کا گھر اس آتشزدگی سے بچ گیا، اور انہوں نے اس معجزے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرا گھر...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کے 7 ممالک نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 افراد کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بے دخل کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سویڈن سمیت دیگر شامل ہیں۔بیرون ملک سے بے دخل ہو کر کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو ان کے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں اور الزامات کی بنیاد پر بے دخل کیا گیا۔سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں میں دو افراد کو بلیک لسٹ، ایک کو بھیک مانگنے، 9...
ماحولیاتی ماہرین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سیگمنٹ ون کے افتتاح پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپریس وے ملیر ندی کے اندر بنایا گیا ہے ، شدید بارشوں کے باوجود ہائیڈرولوجیکل سروے نہیں کیا گیا اور اربن فلڈ کا خطرہ موجود ہے ۔ ماحولیاتی ماہرین انڈیجینئس رائٹس الائنس کے حفیظ بلوچ، کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے یاسر حسین، عبیرہ اشفاق، ایڈووکیٹ زبیر ابڑو اور ماحولیاتی تحفظ تحریک کے سربراہ احمد شبر نے کہا ہے کہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے ملیر ندی کے ریور بیڈ کو نقصان پہنچا ہے ، ایکسپریس وے کے سیگمنٹ ون کے 9کلومیٹر کا افتتاح کر کے موٹر سائیکل اور رکشے پر پابندی عائد کی ہے اس طرح ایکسپریس وے کو...
یونان کے زیرانتظام جزیرہ قبرص کے دارالحکومت نکوسیا میں فائرنگ سے ہلاک پاکستانی نوجوان کی لاش ملنے کے بعد قبرص کے چیف پراسیکیوٹر نے ایک آزاد تفتیش کار مقرر کیا ہے جو رواں ماہ 6 جنوری کو مبینہ طور پر پولیس کی گولی سے پاکستانی شخص کی موت کی مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔ اٹارنی جنرل جارج ایل سیویڈز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پولیس چیف کی جانب سے واقعے کی جاری انکوائری کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے بعد کیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق جمہوریہ کے سینیئر وکیل، مسٹر نینوس کیکوس، پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کی قیادت کریں گے۔ یہ اقدام ایسے موقع پر اٹھایا گیا ہے جب حکام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 ڈیپوٹیز کو منشیات فروشی، جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتار کر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیم سے 2 امریکا سے ایک، عمان سے 3، سعودی عرب سے 4، متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک، قبرص سے دو پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے ڈی...
امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 ڈیپوٹیز کو منشیات فروشی، جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتار کر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیم سے 2 امریکا سے ایک، عمان سے 3، سعودی عرب سے 4، متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک، قبرص سے دو پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ کیا گیا، ان میں...
کراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ آف لوڈنگ سے مسافروں کو ٹکٹیں ضائع ہونے سے بھاری نقصانات ہورہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 مسافروں کو اندازے کے مطابق ایک کروڑ روپےکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر، سعودیہ اور عمان کے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ تھے۔ وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک اور نیپال کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ وزٹ ویزے پر ترکیے جاتے ہوئے ایک لڑکی اور مرد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔ ورک ویزے پر آذربائجان جاتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، عمرہ ویزے پر سعودی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے ‘پنجاب دھی رانی پروگرام’ کا افتتاح کیا، جس میں 51 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں پانچ کرسچن دولہا دلہن بھی شامل تھے۔ مریم نواز نے ہر جوڑے کو ذاتی طور پر مبارکباد دی اور دلہنوں کے ساتھ محبت بھری دعائیں شیئر کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحفے میں میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں۔ مزید برآں، ہر دلہن کو ‘دھی رانی سلامی کارڈ’ دیا گیا جس کے ذریعے وہ ایک لاکھ روپے کی مالی امداد حاصل کر سکیں گی۔ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے شرکاء کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)سائنسدانوں کی ٹیم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ تقریباً 200 سال قبل سورج کا رنگ پراسرار طور پر نیلا کیوں ہوگیا تھا۔ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سموشیر نامی دور دراز جزیرے پر آتش فشاں ایک بڑے پیمانے پر پھٹنے کا ذریعہ تھا جس نے پورے زمین کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ جزیرہ اِس وقت روس اور جاپان کے درمیان کا متنازعہ علاقہ کہلاتا ہے۔سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سنہ 1831 میں ایک بہت بڑا آتش فشاں پھٹنے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار ہوا میں پھیل گئی تھی، جس کی وجہ سے سورج نیلا نظر آنے لگا اور دنیا میں غیر...
بمبئی (نیوزڈیسک)ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع میں ایک شخص کو 2 ارب روپے سے زاید کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہروین جٹاں گاؤں کے ایک تاجر للت دھیمان کو دسمبر 2024 کے لیے 2 ارب 10 کروڑ 42 ہزار 805 روپے کا بل موصول ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھیمان بجلی بورڈ کے پاس شکایت کرنے گئے اور انہیں حکام نے بتایا کہ بجلی کے زیادہ بل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کیا گیا اور انہیں 4 ہزار 47 روپے تک لایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گجرات کے ولساڈ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں مسلم انصاری نامی درزی...
اسلام ٹائمز: 2011ء میں جب شام کا بحران شروع ہوا تو اس گروپ نے انسانی امداد اور شام کے لوگوں کی حمایت کے نام پر اربوں ڈالر جمع کیے جنہیں شام میں بشارالاسد کی حکومت کے مخالفین کے زیر تسلط علاقوں میں انتہا پسند گروہوں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ شام کی ایمرجنسی ٹاسک فورس (SEFT) نے شام میں اسی طرح کی سرگرمیوں کی پیروی کی ہے۔ تحریر: سید تنویر حیدر شامی حکومت کے خاتمے میں مسلح اپوزیشن کے علاوہ ”سی آئی اے“ کے کچھ پراکسی گروپوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ ایکس چینل پر Syrian Emergency Task Force (SETF) نامی ایک گروپ عرصہ دراز سے شام میں بغاوت کے منصوبے کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہا...
بھارت میں ایک مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران افراتفری اور بھگدڑ میں 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش میں بد انتظامی کے باعث پیش آیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد مندر پہنچ گئی تھی جھنھیں سنبھالنے کے انتظامات نہیں تھے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ جھگڑا ٹوکن کی لائن میں لگنے والوں کے درمیان ہوا جو بڑھتے ہوئے دو گروپوں میں تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں جانب سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس کی مداخلت پر بھگڈر مچ گئی جس میں خواتین اور بچے کچلے گئے۔ امدادی کاموں کے دوران جائے وقوعہ سے 50 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں...
---فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 200 مظاہرین کی درخواستِ ضمانتوں پر سماعت کی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایک مقدمے کے مطابق فائر ہوا جو پولیس اہلکار کی چھاتی پر لگا۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ فائر کس کو لگا؟ کس نے مارا؟ وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ کس نے فائر کیا، کس کو لگا، کیس کے مطابق مظاہرین نے ایک پولیس ملازم سے لاکھوں روپے چھینے، اب پولیس ملازم ڈیوٹی پر آیا تو پیسے...