2025-09-18@04:00:02 GMT
تلاش کی گنتی: 450
«اسرائیلی فوج کی»:
(نئی خبر)
WEST BANK: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران دو خواتین کو شہید کردیا، جن میں سے ایک حاملہ خاتون تھیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور اسی دوران دو خواتین شہید ہوگئیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی بینک کے شمالی علاقے نور شمس میں 23 سالہ خاتون سندوس جمال محمد شیلابی کو شہید کردیا، جو 8 ماہ کے حمل سے تھیں اور ان کا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی جان کھو بیٹھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والی خاتون کے شوہر زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی حالت تشویش...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام پرنس رحیم آغا خان کو فون کیا اور پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آغا خان چہارم پاکستان کے حقیقی دوست تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی ترقی، تعلیم، صحت اور انسانی خدمات میں آغا خان چہارم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ خیال رہےکہ پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان ایک روز قبل پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد گزشتہ روز پرنس رحیم آغا خان کی امامت کا اعلان کیا...
مقبوضہ بیت المقدس:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع اعلان کے بعد اسرائیلی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کیا جائے۔ صہیونی وزیر دفاع نے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ٹرمپ کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی صدر کے جرأت مندانہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، غزہ کے شہریوں کو رضا کارانہ طور پر نقل مکانی کا موقع دینا ضروری ہے، جیسا کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو منتقل...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کے علاقے وسطی رفح میں العودا اسکوائر میں اسرائیلی فوج نے اسنائپر سے ایک بچے کو نشانہ بنایا، جس کے سینے پر گولی لگی۔(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے سے قبل غزہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شدید زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی بھی زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔خیال رہے کہ اکتوبر 2023...
غزہ /تل ابیب / بیروت /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز)غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کا سلسلہ جاریہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے ایک نوجوان اور معمر شخص کو شہید کردیا جبکہ جنین کیمپ میں 23 گھروں کو دھماکے سے تباہ کردیا، دھماکوں سے جنین کے سرکاری اسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا۔میڈ رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے بعد مغربی کنارے میں اب تک صیہونی فورسز کے حملوں میں27 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج نے جنین آپریشن میں 15 ہزار فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کردیا۔دوسری جانب حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں گھروں کو تباہ کرنا...
JENIN, PALESTINIAN TERRITORIES: مغربی کنارے میں اسرائیل کی فضائی کارروائی سے 16 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جینن میں فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگیا اور یہ کارروائیاں تیسرے ہفتے سے جاری ہیں۔ فلسطینی عہدیداروں کے مطابق جینن اور قریبی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی ان کارروائیوں کے دوران اب تک دو لڑکیوں سمیت 18 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد شمال مغربی کنارے میں 21 جنوری کو چھاپے شروع کردیے تھے اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ سیکڑوں فوجی ایئرفورس کے تعاون سے جینن میں کارروائیاں کر...
مغربی کنارے میں کریک ڈاؤن کے نام پر ملٹری آپریشن کرنے میں مصروف اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی ٹیم اور حماس کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ لیام ہازی مارا گیا جب کہ دیگر 5 اہلکار شدید زخمی اور زیر علاج ہیں۔ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فوجی ٹیم جنین پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں داخل ہوئے پہلے سے موجود 2 بندوق برداروں...
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز قیدیوں کا تیسرا تبادلہ کیا گیا، جس میں حماس کی جانب سے 2 مختلف مقامات پر 8 یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا گیا۔ حماس نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں اور 5 تھائی باشندوں سمیت 7 یرغمالیوں کو رہا کیا۔ مغویوں کو رہا کرنے کی یہ تقریب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ مکان کے قریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اس سے قبل شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک اسرائیلی فوجی خاتون...
اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قید سے تین اسرائیلیوں، ایک مرد اور دو خواتین اور پانچ تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کے بعد ہوئی ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے خان یونس میں شہید رہنما یحییٰ سنوار کے گھر کے باہر انتطامات کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 8 کے بدلے 110: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تیسرے تبادلے کی خاص بات کیا ہے؟ آج قیدیوں کے تیسرے تبادلے میں سب سے پہلے فوجی وردی میں ملبوس ایک اسرائیلی فوجی خاتون ایگم برجر کو ہلال احمر کے عہدیداران کے حوالے کیا گیا۔ حماس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیگر 2 اسرائیلی مغویوں 80 سالہ گادی موسز اور 29 سالہ اربیل...
غزہ جنگ بندی: حماس نے اسرائیل کی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز غزہ: حماس نے مزید ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون کو رہا کردیا۔ اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے جائیں گے۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدےکے تحت آج 110فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلےمیں 8 یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔
شمالی غزہ سے جبری طور پر بے دخل ہونے کے بعد لاکھوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے علاقوں میں واپس پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران اسرائیلی فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا جب کہ ایمبولنس پر بھی فائرنگ کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے شہداء کی مزید 48 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں 15 ماہ بعد پہلی بار کوکنگ گیس کی فراہمی کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے حماس...
بیروت: جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید ہوگئے۔ اس حملے میں 124 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لبنانی حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار اور چھ خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 19 دیہاتوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا جو اپنے گھروں کی طرف واپس آ رہے تھے۔ یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو جنوبی لبنان سے دو ماہ کے اندر انخلا کرنا تھا، مگر اسرائیلی فوج نے اس وعدے پر عمل نہیں کیا اور حال ہی میں جنوبی لبنان...
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہو کر شمالی غزہ میں گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گہا۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں گھر واپسی کے انتظار میں رات سڑکوں پر گزاری، رہائی کے بعد شمالی غزہ پہنچنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام عاید کیا ہے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالی خاتون کی رہائی میں تاخیر کی، خاتون کی رہائی میں تاخیر فلسطینیوں کی واپسی میں رکاوٹ کی وجہ بنی۔ عرب میڈیا...
لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے کی کوشش کرنے والے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے کی کوشش کرنے والے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ افراد شہید اور 80 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ شہری ان علاقوں کی طرف جا رہے تھے جہاں اسرائیلی فوج ان کے گھروں اور علاقوں پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اتوار کی ڈیڈ لائن کے بعد...
جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے بعد گھروں کو لوٹنے والے شہریوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال فائرنگ، 22 شہید، 124 زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی منصوبہ مسترد، اردن غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے بعد گھروں کو لوٹنے والے پُرامن شہریوں کو گولیوں کی باڑ پر رکھ لیا، جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے جنوبی لبنان میں 22 افراد شہید اور 124 زخمی ہوگئے۔ لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے 19 سرحدی دیہاتوں میں اپنے گھروں کے لوٹنے والی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ شہید ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار اور 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ...
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، گھر واپس جانے والے فلسطینیوں پر فائرنگ، ایک شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شمالی حصے میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک فلسطینی شہید ہوگیا، جب کہ حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام عائد کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے فوجیوں نے گھر واپس جانے والے غزہ کے شہریوں کو واپس جانے سے روک دیا ہے، ہزاروں فلسطینی کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار گھر واپس جانے کے منتظر ہیں، تاہم...
غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج مزید 4 صہیونی یرغمالی رہا کردیے، اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین اہلکاروں کو غزہ میں بھرے مجمع میں ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی خواتین اہلکاروں کی ریڈ کراس کے نمائندوں کو حوالگی کے لیے غزہ کے فلسطین اسکوائر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فلسطین اسکوائر پر لگائے اسٹیج پر حماس اور ریڈ کراس کے نمائندوں نے یرغمالیوں کی حوالگی کے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد اسرائیلی فوج کی چاروں خواتین اہلکار حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح جنگجوؤں کے پہرے میں ہنستی مسکراتی اسٹیج پر...
حماس کی جانب سے آج 4 اسرائیلی فوجی خواتین کو رہا کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ آج مزید 4 اسرائیلی مغوی خواتین فوجیوں کو رہا کیا جائے گا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے اسرائیل کی عافر جیل سے مزید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔اسرائیل نے حماس کی جانب سے آج رہا کی جانے والی 5 خواتین فوجیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ ان میں کرینا آریوو، ڈینیئلا گلبوا، ناما لیوی اور لیری البیگ شامل ہیں۔ یہ چاروں خواتین 7 اکتوبر 2024 سے حماس کی قید میں تھیں۔قبل ازیں، حماس نے قیدیوں...
اسرائیل نے پیر کی ڈیڈ لائن کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا انخلا علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔ معاہدے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے سے پیر کی صبح 4 بجے تک حزب اللّٰہ جنگجو اور اسرائیلی فوج کا انخلا ہونا ہے اور لبنانی فوج کی تعیناتی ہونی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے یمن میں عملے کے اراکین کو حراست میں لینے پر حوثیوں...
غزہ/ تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) غزہ میں معاہدے کے باوجود سیز فائر نہ ہوسکا‘ مغربی کنارے میں فائرنگ سے 14فلسطینی شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے‘ اسرائیلی حملوں سے مغربی کنارے میں جنین کیمپ تباہ ہوگیا‘درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا، جنین میں جبری انخلا کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوگئے، درجنوں نئی چوکیاں قائم کردی گئیں‘صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں کئی گھروں کو آگ لگا دی۔جنین میں حماس کے مجاہدین اور اسرائیلی فوج میں گزشتہ روز بھی جھڑپیں جاری رہیں، القدس بریگیڈز کے مطابق مجاہدین نے اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملہ کیا جس سے متعدد صیہونی فوجی حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔جنوبی غزہ اور رفح سے مزید 120 مظلوم فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں‘دوسری جانب عرب میڈیا...
شامی صحافی کی 20 جنوری کو شیئر کی گئی ڈرون تصاویر میں اس مقام پر ٹرک، کھدائی کرنے والی مشینیں، اور بلڈوزر بھی دیکھے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں سیٹیلائٹ سے موصول تصاویر سے یہ بات علم میں آئی ہے کہ اسرائیلی ڈیفینس فورسز نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں کو شام سے جدا کرنے والے بفرزون (محفوظ علاقے) میں تعمیرات کی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تعمیرات 600 میٹر سے زیادہ رقبے پر اس علاقے میں ہو رہی ہیں جسے ایریا آف سیپریشن( علیحدہ کرنے والے علاقے) متعین کیا گیا ہے۔1974ء کے اسرائیل اور شام کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو یہاں کے مغربی علاقے پر موجود حد کو عبور...
BANGKOK: نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کی سربراہی میں این ڈی ایم اے پاکستان کے وفد نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ریجنل کنسلٹیٹیو کمیٹی (آر سی سی) کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کے اقدامات سے فورم کو آگاہ کیا۔ این ڈی ایم اے سے جاری اعلامیے کے مطابق بنکاک میں آر سی سی کا دو روزہ اجلاس 23 سے 24 جنوری تک تھائی لیںڈ کی حکومت اور ایشین ڈیزاسٹر پرپیئرڈینس سینٹر (اے ڈی پی سی) کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آر سی سی علاقائی فورم ہے جس کا مقصد ایشیا اور پیسفک ریجن میں آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں کمی...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہ کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کے دوران دوبارہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے ہفتہ وار بریفننگ میں بتایا کہ موروکو میں پچھلے ہفتے کشتی کا المناک حادثہ پیش ایا، 22 پاکستانی خوش قسمتی سے اس حادثے میں بچ گئے جن کی فہرست شئیر کی گئی ہے، واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ موروکو حکام نے تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون کیا، پاکستان اور آذربائجان کے درمیان اج اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہو گا، پاکستان غزہ میں سیز فائر کی خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کو دوبارہ رہنے کے قابل بنانے کے لئے...
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنیوالے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی جہاد کے رکن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں پہلی شہادت رپورٹ ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنے والے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسرائیلی فوج نے...
اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں گھروں کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں گھروں کو جلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ حزب اللہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی بھی ہے۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ اسرائیلی فوج سرحد کے مشرقی سیکٹر پر واقع گاؤں طیبہ میں گھروں کو جلا کر تباہ کر رہی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی پڑوسی کفار قلعہ میں ایک زبردست دھماکے کی اطلاع دی جس کی آواز پورے علاقے میں سنی گئی۔ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ساتھ 27 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں روزانہ...
اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی کے بعد منظم ہوکر مغربی کنارے میں اپنی عسکری کارروائیاں بڑھا دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کو غزہ کی طرح نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اسرائیلی فوج نے آج مسلسل دوسرے روز بھی مغربی کنارے کے شہر جنین میں ملٹری آپریشن کیا جس کے دوران 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فسطینی اتھارٹی کے محکمہ صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بربریت میں درجن سے زائد فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے۔ ادھر سول ڈیفنس کے عملے نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کے دوران دو روز میں 120 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ لاشیں مسخ اور بوسیدہ ہوکر ناقابلِ شناخت ہیں۔ جنھیں فرانزک لیب بھیجا جائے...
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلوی نے غزہ میں جنگ بندی کے چند روز بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ہیلوی نے اعتراف کیا کہ وہ 7 اکتوبر (2023) کے روز فوج کی ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔ اس دن حماس کے حملے میں 1140 سے زیادہ اسرائیلی مارے گئے تھے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ 6 مارچ کو اپنی ذمے داریوں اور فوج کی قیادت کے منصب سے سبک دوش ہو جائیں گے۔ ہیلوی نے اپنا استعفیٰ وزیر دفاع یسرائیل کاتز اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط کے ضمن میں پیش کیا۔ ہیلوی...
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض صیہونی فوج کی جارحیت میں 6 شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی زرائع کے مطابق اس علاقے سے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے انخلا کے چند دن بعد قابض فوج نے جنین میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کو "آہنی دیوار" کا نام دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے...
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے والی تقریبات اور اجتماعی جلوسوں کی تکرار کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی وزیر دفاع وزیر یسرائیل کاٹز نے فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جشن کی تقریبات کو روکیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے...
فرینکفرٹ میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ کے عنوان سے پانچویں اور سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی جرمنی کی مشترکہ کاوش سے منعقد یہ ریلی ایک بہت بڑا پاور شو تھا۔ ریلی میں اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ شرکائے ریلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ کر کے ہم ملک کو بحرانوں سے بچائیں گے۔...
اسرائیلی فوج کو غزہ میں حالیہ خفیہ آپریشن کے دوران اپنے ایک ساتھی کی لاش کی باقیات ملی ہیں جسے 2014 میں حماس نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رات گئے ہونے والے اس خفیہ ملٹری آپریشن میں فوج، شن بیٹ ایجنسی اور نیول کمانڈو یونٹس نے حصہ لیا تھا۔ فوجی اہلکار کی لاش کو اسرائیل واپس لایا گیا اور ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ میں جانچ کی گئی۔ جہاں لاش کی شناخت اسٹاف سارجنٹ اورون شال کے نام سے ہوئی۔ ارون شال کو 2014 کی ایک جھڑپ میں حماس نے یرغمال بنالیا تھا اور مبینہ طور پر بعد میں قتل کردیا تھا۔ حماس کے ساتھ اسی جھڑپ میں لاپتا ہونے والے ایک اور سپاہی ہیڈر گولڈن کی لاش کی تلاش...
غزہ میں جنگ بندی سے قبل اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی آگئی جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی نہ کرے جب تک کہ حماس یرغمالیوں کے نام جاری نہیں کر دیتی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربی نے اپنی اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں۔ ذرائع نے الجزیرہ عربی کو بتایا کہ نابلس میں اسرائیلی...
اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشیوں کو پابندیوں اور سیکیورٹی سے متعلق وارننگ جاری کردی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے مختلف حصوں میں تعینات رہیں گی، فورسز کے قریب جانا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی علاقوں یا خطرناک بفر زون میں داخل ہونا سختی سے منع ہے، فوجی آپریشنز کے باعث نتزارم روڈ پر سفر سے گریز کیا جائے۔ اسرائیلی فورسز نے رفع کراسنگ، فلاڈیلفی کوریڈور اور غزہ کوسٹ لائن پر سفر سے بھی گریز کی ہدایت کی ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان فشر فوک فورم اور ابرہیم حیدری کے ماہی گیروں نے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں کرپشن کے خاتمے اور الیکشن کرانے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کراچی کے صدر مجید موٹانی نے FCS میں فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں بھی جمہوریت کی بات کریں کیونکہ الیکشن نا ہونے کی وجہ سے ماہیگیر بنیادی حقوق سے محروم ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر نویدِ عباسی اور اس کی ٹیم FCS میںکھلے عام کرپشن کررہے ہیں جس کی وجہ سے ادارہ تباہ ہو رہا ہے لہٰذا ہم...
اپنے ایک بیان میں حماس نے قرار دیا کہ یہ معاہدہ فلسطینی عوام، انکی مزاحمت، امت مسلمہ اور عالمی سطح پر آزادی پسندوں کی ایک مشترکہ کامیابی ہے اور یہ ہماری جدوجہد کے سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو اہم کامیابی قرار دے دیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا، حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ...
جنگ فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں مختصر وقت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی حکومت جمہوری استحکام کے لیے فوج کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم کیے ہوئے ہے۔اسحاق ڈار نے روزنامہ ’جنگ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلق ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف اپنی مدت کے پورے 5 سال وزیرِ اعظم رہیں گے اور پاکستان...
اسرائیلی فوج میں غزہ میں جاری جنگ کے خلاف بولنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تقریباً 200 فوجیوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت جنگ بندی کو یقینی نہیں بناتی تو وہ لڑائی بند کر دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل معاہدہ نزدیک تر، صیہونی فوج کے حملوں میں بھی شدت وائس آف امریکا کی رپورٹ میں جنگ سے انکار کرنے والے فوجیوں کے تاثرات شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کی۔ ہم فلسطینیوں کو بے دریغ مارنے، گھر جلانے کے حق میں نہیں، اسرائیلی فوجی ایسے 7 اسرائیلی فوجیوں نے اپنے انکار کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ وہ...
ہلاک ہونیوالے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک واقعے کے دوران 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔...
غزہ میں صیہونی فورسز کی رہائشی علاقوں پر بمباری، مزید 22 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز غزہ:غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،خان یونس،شجاعیہ اور البریج کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی،24گھنٹےمیں 22 فلسطینی شہید،شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 6 ہوگئی۔ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پربھی بمباری کی، حوثیوں کے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، لبنان میں صیہونی فوج نےایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،صورشہر پر بمباری سے پانچ شہری شہید ہوگئےاسرائیلی قیدی کی ماں نےٹرمپ کو نیتن یاہو کی شکایت لگا دی،ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ڈیل کی ہرکوشش کو سبوتاژ کرتا ہے۔
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج کے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں...

پولینڈ کی حکومت کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کو گرفتار نہ کرنے کا اعلان
وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...
میڈیا کو جنرل جوزف عون سے اپنی ایک ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے لبنان کے عبوری وزیراعظم کا کہنا تھا نو منتخب صدر کے ساتھ جن موضوعات پر گفتگو ہوئی ان میں جنوبی لبنان سے صیہونی فورسز کا مکمل انخلاء اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم "نجیب میقاتی" نے ملک سے صیہونی فوج کے انخلاء پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں، میں نے نو منتخب صدر جنرل "جوزف عون" سے ملاقات کی اور اس حساس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ نجیب میقاتی اور لبنانی صدر کے درمیان یہ ملاقات "بعبدا صدارتی محل" میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد نجیب میقاتی نے میڈیا کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے...