2025-06-10@21:48:54 GMT
تلاش کی گنتی: 3484

«اسم عیلی»:

(نئی خبر)
    اسرائیلی بربریت حدود سے تجاوز کر گئی،نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں محدود پیمانے پر بنیادی انسانی امداد کی تقسیم کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرے گا، اسرائیلی فوج نے غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کے تمام شہریوں کو فوری جبری انخلا کا حکم بھی دے دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان نے وزیراعظم کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ خان یونس میں آج صبح خصوصی آپریشن...
    ایک ایسے وقت میں کہ جب سفاک اسرائیلی رژیم نے غزہ کی پٹی میں ہفتوں سے کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو داخل ہونے سے روکتے ہوئے غزہ کے باشندوں کو انتہائی سنگین انسانی حالات سے دوچار کر دیا ہے، قابض صہیونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندے امداد حاصل کرنے کیلئے غزہ کی پٹی کے جنوب میں نقل مکانی کرینگے جہاں سے انہیں تیسرے ممالک میں منتقل کر دیا جائیگا! اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز سے جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ ''سراسر پاگل پن'' ہے.. حماس کو کوئی امداد نہیں پہنچے گی.....
    اکثر لوگ اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ فلائٹ میں کن چیزوں کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن، سفر سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے، خاص طور پر دبئی جانے والے مسافروں کے لیے عام طور پر، لوگ ضروری اشیاء جیسے ادویات، خاص طور پر دوائیں کیبن بیگ میں لے جا سکتے ہیں۔  لیکن اب آپ ہر قسم کی دوائیں بھی نہیں لے جا سکتے۔ نئے قوانین کے مطابق، آپ کو صرف اجازت شدہ اشیاء ہی لے کر چلنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ کئی بار لوگ نادانستہ طور پر ایسی چیزیں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں، جسے فلائٹ میں غیر قانونی چیز سمجھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ دبئی کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو یہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 2.4 ٹریلین روپے کے گردشی خسارے کو مالی سال 2025 کے اختتام تک ختم کر دیا جائے گا آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پہلے جائزے اور کارکردگی کے معیارات میں ترمیم کی درخواست کے سلسلے میں رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ موجودہ 2.4 ٹریلین روپے کا بقیہ حصہ مالی سال 2025 کے آخر تک کلیئر کر دیا جائے گا 348 ارب روپے آئی پی پیز کے بقایاجات کی دوبارہ گفت و شنید کے ذریعے ادا ہوں گے جن میں سے 127 ارب روپے گردشی قرض اسٹاک کلیئرنس کے لیے پہلے...
    اپنی ایک تقریر میں بزالل اسموٹریچ کا کہنا تھا کہ آخری اسرائیلی قیدی کی واپسی تک، ہمیں غزہ میں پانی تک نہیں جانے دینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے ایک تقریر میں کہا کہ ہم کل سے جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ سراسر پاگل پن ہے۔ حماس کو کوئی امداد نہیں پہنچے گی۔ جو بھی غزہ میں امداد پہنچانے کی بات کرتا ہے وہ جھوٹ بولتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جو ہوا اسے دُہرایا نہیں جائے گا۔ ہم صرف خوراک و ادویات کی کم سے کم مقدار غزہ جانے دیں گے۔ بزالل اسموٹریچ نے کہا کہ آخری اسرائیلی قیدی کی واپسی تک، ہمیں غزہ میں پانی تک نہیں جانے دینا چاہیے۔...
    فلسطینی عوامی مزاحمتی کمیٹی کے عسکری ونگ نے غاصب اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورسز کیخلاف "بہادرانہ دفاع'' میں اپنے ایک سینئر کمانڈر کی شہادت اور انکے خاندان کے اغوا کی تصدیق کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوامی مزاحمتی کمیٹی کی ملٹری برانچ الویہ ناصر صلاح الدین نے تازہ بیان میں اپنے سینئر کمانڈر احمد کامل سرحان کی شہادت کی تصدیق کی ہے جو اس مزاحمتی فورس میں خصوصی آپریشنز کے ذمہ دار تھے۔ ناصر صلاح الدین کے الویہ بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید احمد سرحان نے قابض اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورسز کا بہادری کےساتھ مقابلہ کیا جو انہیں خان یونس میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی کوشش تھیں، جس کے دوران وہ...
    کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحولیاتی حرارت گیری کی سب سے بڑی وجہ ہے اور گرین ہاؤس گیسوں میں سے سب سے زیادہ منفی اثرات رکھنے والی گیس ہے۔ اس کی مقدار اس وقت پچھلے آٹھ لاکھ سال میں خطرناک حد تک بڑھ کر چار سو دس حصے فی ملین ہوچکی ہے۔ عالمی درجہ حرارت صنعتی انقلاب کے دور کی نسبت ایک اعشاریہ دو ڈگری بڑھ چکا ہے۔ یہ خطرناک ماحولیاتی تبدیلی سے صرف اعشاریہ آٹھ ڈگری کم ہے۔ کیونکہ سارے سائنس دان اس بات پر متفق ہیں کہ ماحولیاتی درجہ حرارت میں دو ڈگری کی تبدیلی آئے گی تو دنیا کے جغرافیائی حالات یکسر بدل جائیں گے۔ آنے والے صرف بیس سال میں درجہ حرارت اس خطرناک نقطے کو چھو جائے...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) قرآن وسنہ موومنٹ پنجاب کے زیراہتمام خیابان جناح روڈ پر ’’دفاع پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیاجو مرکز بیت العتیق سے شروع ہو کرچھتری چوک پر ختم ہوئی۔ چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوا کہا کہ بھارت صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے۔ بھارت نے مرید کے اور بہاولپور کی مساجد پہ حملہ کیا جبکہ افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے 10 مئی کو بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔ قیام پاکستان کے بعد ہونے والی جنگوں میں بھارت کو ہمیشہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن بھارت ہمیشہ اپنے جارحانہ عزائم کو عملی جامہ...
    غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں مزید 140 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اس نے غزہ بھر میں “وسیع پیمانے پر زمینی آپریشن” کا آغاز کر دیا ہے اور کئی علاقوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے شمالی غزہ میں ایک اسپتال سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کو آزاد کرانا اور حماس کو شکست دینا ہے۔ حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی...
    اسلام آباد (زبیر کسوری) مبینہ طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے کروڑوں سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات پر جانے سے روکنے کے بعد، حکومت پاکستان نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے تیسرے ممالک کے سکھ شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول (وی پی اے) اور فری ویزا کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی حکومت نے اب دنیا بھر کے تمام سکھوں کو پاکستان میں ان کے تمام مقدس مقامات کی زیارت کے لیے صرف 24 گھنٹوں میں وی پی اے فری ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسرے ممالک کا پاسپورٹ اور ویزا رکھنے والے تمام سکھوں کو آئندہ...
    پبی: زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔ خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں  زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے 3 بہن بھائیوں کی لاشوں اور ان کی والدہ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں ہونے والے بچوں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ یومان کو قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل  کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلات جاننے کے ساتھ ساتھ شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
    جنوبی ایشیا ایک بار پھر عالمی طاقتوں کے گھنائونے کھیل کا میدان بن چکا ہے۔ بظاہر تو منظرنامے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک روایتی فوجی کشیدگی دکھائی دی لیکن حقیقت کہیں زیادہ گہری، پیچیدہ اور خطرناک ہے۔ پاکستان پر حالیہ بھارتی حملہ صرف ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک بین الاقوامی گٹھ جوڑ تھا اور بھارت محض ایک مہرہ تھا جبکہ چالیں کہیں اور سے چلائی جا رہی تھیں۔ اگر اس حملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ حملہ بھارت کا نہیں بلکہ اسرائیل کا حملہ تھا۔ اور اس پورے عمل میں امریکہ کی آشیر باد، ہلہ شیری اور اسٹریٹجک حمایت شامل تھی۔ اس حملے کے...
    صہیونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس پر قابض اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملوں کے دوران ''خواتین کے بھیس میں'' انجام پانیوالے غاصب صہیونی رژیم کے ایک ''خصوصی فوجی آپریشن'' کی ناکامی کی اطلاع دی ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی جانب سے عالمی برادری خصوصا انسانی حقوق کے ''علمبردار'' عالمی اداروں و ''اکابر'' اسلامی ممالک کی منافقانہ خاموشی کے سائے میں غزہ کی پٹی کے خلاف کھلم کھلا جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس دوران اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ خان یونس میں ''سنگین ہوائی بمباری کے دوران'' انجام پانے والا قابض اسرائیلی فوج کا ''خصوصی آپریشن'' ناکام ہو گیا ہے...
    غزہ : اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں UNRWA کے 300 سے زائد ملازمین شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس المناک حد کو “خونریز سنگ میل” قرار دیا ہے۔ فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ “ان میں سے زیادہ تر اہلکار اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنے بچوں اور خاندانوں کے ساتھ شہید ہوئے اور ان کی پوری کی پوری فیملیاں مٹا دی گئیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ کئی ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے، جن میں طبی عملہ اور اساتذہ شامل تھے جو اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے تھے۔ لازارینی نے...
    عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد اسرائیل نے غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کے لیے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کہ امداد کس طریقہ کار کے ذریعے غزہ لے جائی جاسکے گی اور امداد کی فراہمی کب سے شروع ہو گی۔ مکمل ناکہ بندی کے باعث اسرائیل نے ایک دانہ خوراک اور ایک بوند پانی بھی غزہ جانے نہیں دی۔ واضح رہے کہ غزہ پر کل صبح سے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 150 سے زائد ہوگئی ہے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔...
    یروشلم : اسرائیل نے غزہ میں جاری مکمل ناکہ بندی کے دو ماہ بعد بالآخر "بنیادی مقدار" میں خوراک داخل کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق یہ فیصلہ فوج کی سفارش پر کیا گیا تاکہ غزہ میں ممکنہ بھوک کے بحران کو روکا جا سکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر انسانی بحران پیدا ہوتا ہے تو اس سے اسرائیلی فوج کا جاری آپریشن متاثر ہو سکتا ہے، اسی لیے محدود سطح پر امدادی خوراک داخل کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں مکمل ناکہ بندی نافذ کر رکھی تھی جس کا مقصد حماس پر دباؤ ڈالنا تھا، تاہم...
     دربار شاہ شمس پر افواج پاکستان کی دشمن کے خلاف شاندار کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کا جشن منایا، اس موقع پر مدینہ الاولیا ملتان کے عزاداری سے تعلق رکھنے والے بانیان مجالس، لائسنس داران جلوس عزا، متولی امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار، علما و ذاکرین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلاٹائمز۔ قومی یوم تشکر کے موقع پر مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین کے زیراہتمام پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ریلی کا انعقاد دربار شاہ شمس ملتان پر کیا گیا۔ مدینہ الاولیا ملتان میں انتظامی سطح کے بعد اجتماعی یوم تشکر کی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اراکین و مرکزی...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں بم باری سے ایک دن میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے کہا کہ اس نے اتوار کو شمالی اور جنوبی غزہ کی طرف بدترین زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ اسرائیل کی فوج کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے براہ راست مذاکرات کیے جا رہے ہیں تاہم اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی اور قیدیوں کی...
    کراچی: سیو پاکستان فاونڈیشن کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے فرئیر ہال سے نشان پاکستان پارک تک ہیوی بائیک ریلی نکالی گئی۔  ریلی کا آغاز فرئیرہال سے ہوا اور تین تلوار چورنگی سے ہوتی ہوئی نشان پاکستان پارک پہنچی، ریلی میں منفرد اور چمچماتی مختلف اقسام کی ہیوی بائیک کی بڑی تعدادشامل تھی۔ شرکاء کا کہناتھا کہ افواج پاکستان نے ہندوستان کو دندان شکن جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، سی ویو پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل سیو پاکستان فاونڈیشن کامران چوہان نے کہا کہ افواج پاکستان نے مودی کو دندان شکن جواب دیکر قوم کا سرفخر...
    حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کے ایک بھائی جو غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں جدید و عصری تاریخ کے استاد تھے، النصیرات کیمپ میں واقع خیمہ بستی پر قابض اسرائیلی رژیم کی وحشیانہ بمباری میں بیوی بچوں سمیت شہید ہو گئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی نئی انسانیت سوز بمباری میں شہید یحیی السنوار کے ایک بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار بھی شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کے بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار، غزہ کے النصیرات کیمپ پر گذشتہ شب کی انسانیت سوز اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی...
    سابق اسرائیلی ربی اعظم (Israeli Chief Rabbi) نے غاصب صیہونی رژیم کے دائیں بازو کی نیتن یاہو حکومت کیساتھ اتحاد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر ہم بائیں بازو کیساتھ اتحاد کرتے ہو کہیں بہتر ہوتا! اسلام ٹائمز۔ دائیں بازو کی اسرائیلی جماعت شاس (Shas Party) کے روحانی پیشوا و سابق اسرائیلی ربی اعظم (Israeli Chief Rabbi) و سربراہ اسرائیلی ربی کونسل (Rabbinic Leadership Council) کے سربراہ ربی اسحاق یوسف (Rabbi Isaac Yosef) نے اعلان کیا ہے کہ حریدی مَردوں کو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے پر مجبور کرنے کا فیصلہ منسوخ ہونا چاہیئے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق سابق اسرائیلی ربی اعظم عبد اللہ یوسف (Ovadia Yosef) کے بیٹے ربی اسحاق یوسف کا...
    یمن(نیوز ڈیسک)یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمنی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کو 2 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ’فوجی کارروائی‘ میں نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، اور اس دوران وسطی اسرائیل میں سائرن بجنے لگ گئے تھے۔ حوثی باغی اسرائیل...
    اسرائیلی فورسز کی غزہ پر صبح سویرے بمباری، 12 گھنٹے میں 119 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اتوار کو صبح سویرے غزہ پر صہیونی فورسز کی بمباری سے کم از کم 74 فلسطینی شہید ہوگئے، جنگی جرائم میں ملوث نیتن یاہو کی فورسز نے غزہ کے نام نہاد ’سیف زون‘ المواسی میں بھی بمباری کی، 12 گھنٹوں میں 119 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ شدید حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں، جب اسرائیل غزہ پر ایک نئے زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے، اور قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ شروع کر چکا ہے۔ بغداد میں عرب لیگ کے اجلاس میں شریک...
    اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، سعودی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز سعودی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ القسام کے نئے کمانڈر اور سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار خان غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنے 10 ساتھوں سمیت شہید ہوگئے۔سعودی ذرائع ابلاغ العربیہ اور الحدث نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے نئے کمانڈر کو نشانہ بنانےکے لیے کی گئی کارروائی کے کئی دنوں کی بے یقینی اور غیریقینی خبروں کے بعد اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں محمد سنوار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کی ہیں جن میں 17.6 ٹریلین روپے مالیت کے نئے بجٹ کی منظوری، بجلی کے بلوں پر ڈیٹ سروسنگ سرچارج میں اضافہ اور تین سال سے زائد پرانی استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندیاں اٹھانا شامل ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری سٹاف لیول رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اگر برقرار رہتی ہے یا مزید بگڑتی ہے تو اس سے پروگرام کے مالی، بیرونی اور اصلاحاتی اہداف کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ کراچی؛ اورنگی ٹاؤن میں منشیات بحالی مرکز پر مشتعل افراد کا دھاوا، منشیات...
    حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر حماس اور اسرائیل کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے کہا ہے کہ دوحہ میں موجود حماس کے وفد نے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بغیر کوئی شرائط مانے مذاکرات میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات کی تصدیق کردی دوسری طرف حماس کے ترجمان طاہر النونو نے بھی مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں جنگ کے خاتمے، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں 2 مہینوں سے زائد عرصے سے امدادی اشیا کی ترسیل پر پابندی اٹھانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور عالمی حدت میں ریکارڈ اضافے سے اس پگھلاؤ کی شدت بھی غیرمعمولی طور پر بڑھ رہی ہے جسے روکنے اور ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقدہ ساگر ماتھا سمباد (ایورسٹ ڈائیلاگ) کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمالیائی خطے کے صدیوں پرانے گلیشیئر تازہ پانی کے بہت اہم ذخیرے ہیں۔ ان کے تیزرفتار پگھلاؤ سے ناصرف مقامی آبادیوں بلکہ میدانی علاقوں کے لوگوں کو بھی خطرات لاحق ہیں جن کا انحصار ان پہاڑوں سے آنے...
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی پیش رفت کو دیکھا ہے، پاکستان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مسائل پر چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے چین کی جانب سے ارونا چل پردیش کے نام کی تبدیلی پر چین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی پیش رفت کو دیکھا ہے، پاکستان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مسائل پر چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ چین کی جانب سے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھا گیا ہے، چین نے...
    اسلام ٹائمز: ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے خطاب کیا جن میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا ناظر عباس تقوی (ایڈیشنل مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل)، مولانا صادق جعفری (صدر مجلس وحدت المسلمین کراچی ڈویژن)، ڈاکٹر صابر ابومریم (سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان) اور جناب اسرار عباسی (رہنما تحریک انصاف) شامل تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا انعقاد نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب کیا گیا، جس میں خواتین، بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے خطاب کیا جن میں حجت...
    زین مدنی : گلوکارہ گلاب کا پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملی نغمہ ریلیز کردیا گیا ۔  گلاب کا گلوکار ساجی علی کے ساتھ ڈیوٹ نغمہ ’’میرے وطن کے فوجی‘‘ ریلیز کر دیاگیا ۔  ملی نغمے کی شاعری الطاف باجوہ نے تحریر کی ہے ، نغمے کے میوزک ارینجر ابی خان ہیں، نغمے کو خرم ادریس بھٹی نے پرڈیوس کیا ہے ۔ 
    اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلی نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے ہیں تاکہ عام آدمی کی بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں اور امور کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے اور بہتر سروس ڈلیوری کے...
    سٹی 42 : ایبٹ آباد میں سینکڑوں بچوں نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی ۔  ایبٹ آباد نواں شہر میں بچوں نے پاک فوج کے ساتھ  اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔  بچوں نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔   پاک فوج یکجہتی ریلی میں سینکڑوں بچوں نے شرکت کی۔  بچوں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں، پاک فوج یکجہتی ریلی میں بچوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ اسکے علاوہ ریلی میں بچوں نے قومی پرچم جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں ۔  بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
    چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ امریکی صدر کے عرب ممالک کے دورہ میں توقع تھی کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی پیش رفت کی جائے گی لیکن کوئی پرسان حال نہیں، ظالم کے سامنے خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل، امریکی ہتھیاروں کے ذریعے تباہ کن کارروائیاں کررہا ہے، حالیہ جبالیہ کیمپ میں مریضوں سے بھرے کلینک پر بمباری کے نتیجے میں 143 افراد کو شہید کردیا گیا اور متعدد زخمی ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی رہنما بھی غزہ میں اسرائیلی جارجیت رکوانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب...
    اسرائیلی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں پر قبضے اور حماس کو ’شکست دینے کے لیے‘ ایک وسیع آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ ایکس پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے عبرانی زبان میں پیغام دیا کہ اس نے غزہ کے پٹی کے سٹریٹیجک علاقوں پر قبضے کے لیے فوجی دستے فعال کیے ہیں۔ حماس کے زیرِ انتظام سول ڈیفنس اور وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے اسرائیلی حملوں میں قریب 250 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے دو ماہ کے سیزفائر کے خاتمہ کے بعد مارچ سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روک رکھی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ غزہ میں کئی لوگ بھوکے پیاسے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )اسرائیلی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں پر قبضے اور حماس کو شکست دینے کے لیے ایک وسیع آپریشن کا اعلان کیا ہے ”ایکس“ پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے عبرانی زبان میں پیغام دیا کہ اس نے غزہ کے پٹی کے سٹریٹیجک علاقوں پر قبضے کے لیے فوجی دستے فعال کیے ہیں. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے زیرانتظام سول ڈیفنس اور وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے اسرائیلی حملوں میں قریب 250 افراد ہلاک ہوئے ہیں اسرائیل نے دو ماہ کے سیزفائر کے خاتمہ کے بعد مارچ سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روک رکھی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ   ہمارا  بھارت کو یہ پیغام  ہے کہ جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا ان کے آنکھیں نکال دی جائیں گی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے یوم تشکر  کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا جسم مسلمانوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، جب مودی کی ذلت کا وقت اگیا تو پاکستان کی طرف رخ کیا، اگر تم نے 10 مئی سے سبق حاصل نہیں کیا تو اب بھی ہماری بندوقوں کارخ بھارت کی طرف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری بہادر افواج اور ہمارے شاہینوں نے ناصرف آپ کو نیچے دکھایا بلکہ تم سے مسلمانوں کے خون کا بدلہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور بینچ کی تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا، وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے حوالے سے نیب کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی و ی کے مطابق بینچ کی تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا اہم حکم آگیا 2 رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، ججز کے نئے ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی ختم کردیا گیا ڈویژن بینچ نے حکم دیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار...
    غزہ کی پٹی میں غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں جاری نسل کشی میں شدت آ جانے پر اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کمسن بچوں کی وسیع شہادتوں کی زیادہ تعداد کے بارے چونکا دینے والے اعدادوشمار جاری کئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم نے گذشتہ صرف 2 دنوں میں ہی غزہ کی پٹی میں 45 فلسطینی بچوں کو کا قتل عام کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں یونیسیف نے غزہ کی پٹی میں سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں کمسن فلسطینی بچوں کے وسیع قتل...
    نیٹ فلکس کے مشہور سپرنیچرل سیریز "ویڈنزڈے" کا دوسرا سیزن مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہے۔ نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے" سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔ اداکارہ جینا اورٹیگا نہ صرف ایک بار پھر مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز میں نظر آئیں گی بلکہ وہ اس سیزن میں پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ واپس آنے والے دیگر اداکاروں میں ایما مائرز (اینڈ)، ہنٹر ڈوہن (ٹائلر)،...
    —فائل فوٹو سیکٹر ای الیون زمین خرد برد نیب کیس میں بینچ تبدیلی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے نیا حکم نام جاری کر دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ڈویژن بینچ نے حکم نامے میں کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے۔دو رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری کردیا گیا، آئندہ ہفتے کے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی موجود نہیں۔نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ڈویژن بینچ میں زیرِ سماعت تھا۔28 اپریل کو سماعت...
    بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر مری میں پاک فوج اور پاکستان کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی میں سکول و کالجز کے طلبا و طالبات سمیت مقامی عوام اور سول حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے؛ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یومِ تشکر ریلی، عوام کا افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار ریلی میں شامل شرکا نے قومی پرچم تھامے پاکستان اور فوج کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکا نے فوج کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا اور معرکہ حق میں کامیابی پر اللہ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے پاک...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور بنچ تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا جب کہ سیکٹر ای الیون زمین خرد برد نیب کیس بینچ تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا اہم حکم آگیا۔ ڈویژن بینچ نے اپنے میں حکم کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے، 2  رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوگیا۔  نئے ججز ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی ختم کردیا گیا، اب آئندہ ہفتے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی موجود نہیں۔ نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز جارحیت جاری ہے، بمباری کے حالیہ واقعے میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی۔
     رانا زمان: مریدکے میں شادی میں ناکامی پر جوڑے کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش، دونوں کی حالت تشویشناک بتا جارہی ہے، لڑکا، لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مریدکے  ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان لڑکی (س) نے والدین کے نہ ماننے پر گولیاں کھائیں،  لڑکے(ع) نے بھی علم ہونے پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ دونوں کو حالت غیر ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا، واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے میں پیش آیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025
    سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے تشویش ناک ہیں۔ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ Post Views: 2
    ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ ابوظبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کررہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے۔ غزہ میں پہلی مارچ سے نتین یاہو کی اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو فلسطینیوں کیلئے خوارک پہنچانے سے روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے قحط کی صورتحال ہے جس کو اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) غزہ پر گزشتہ رات اسرائیل کے حملوں میں 64 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امدادی ٹیموں نے علاقے میں خوراک اور ادویات کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سامان حماس کے ہاتھوں میں جانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس نے بتایا ہے کہ تازہ ترین حملوں میں ہلاک ہونے والے بعض لوگ طبی مدد کے لیے شمالی غزہ کے انڈونیشین ہسپتال جا رہے تھے جو 19 ماہ سے جاری جنگ میں بڑی حد تک غیرفعال ہو چکا ہے۔ Tweet URL ترجمان نے واضح کیا ہے کہ طبی شعبے میں انسانی امداد حماس...
    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے تشویش ناک ہیں۔ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
    غزہ میں ایک برطانوی ڈاکٹر نے فوٹیج جاری کی ہے جس میں جمعرات کو جنوبی شہر خان یونس کے قریب اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ : اسرائیلی جارحیت میں شدت، شہادتوں کی تعداد 53 ہزار سے متجاوز کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ٹام پوٹوکر نے برطانوی میڈیا سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جو اسپتال پر اسرائیل کے حملے کے بعد کے مناظر پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ اس اسپتال پر 6 بم گرائے گئے، جس میں 28 افراد شہید ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر ٹام پوٹوکر غزہ انکلیو میں پھنسے فلسطینیوں کو اہم علاج فراہم کرنے 16 بار جا چکے ہیں، نے اس فوٹیج کو اسپتال میں کام کرنے...
    لاہو (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلی  مریم نواز نے وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے’’یوم تشکر ومعرکہ حق‘‘ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اعلی صوبائی سرکاری افسروں  نے تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا بھی کی گئی۔ وزیراعلی  کی قیادت میں یوم تشکر ومعرکہ حق کی تقریبات میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ نماز فجر میں خصوصی طور پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔ صوبہ بھر میں معرکہ حق ویوم تشکر کی تقریبات میں قرآن خوانی کی گئی۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء  کرام...
    جمعرات (پندرہ مئی) کو اسرائیل کی ستترویں سالگرہ اور فلسطینی نقبہ (قیامتِ صغری) کا ستترہواں یوم ِ سیاہ تھا۔جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے صرف ساڑھے سترہ سو کیلومیٹر پرے قطر میں تھے۔اسرائیل نے اپنے جنم دن پر ساتھ کے محلے میں موجود ٹرمپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں دن بھر کی بمباری کی سلامی دیتے ہوئے کم ازکم ایک سو بیس بچوں ، عورتوں اور جوانوں کی لاشوں کا تحفہ دیا۔اس پرمسرت موقع پر غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے پچھتر دن سے بھوکے پیاسے چوبیس لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے سامنے بار بی کیو کی دعوتیں اڑائیں اور ان دعوتوں کی تصاویر فخریہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مشتہر کیں۔ اس وقت لگ بھگ چھپن یرغمالی حماس کی...
    شرکاء ریلی سے صوبائی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب احتشام اظہر، ضلعی صدر آئی ایس او ملتان علی مصدق، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی اور مولانا مجاہد جعفری نے خطاب کیا۔ شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش  ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش  ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش  ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام...
    احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہونے والے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں سیلاب و موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قومی حکمتِ عملی کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے 15.9 ارب روپے کے 5 منصوبے منظور کر لیے۔127.1 ارب روپے کے 5 بڑے منصوبے ایکنک کو ارسال کر دیے گئے، تعلیم، ماحولیات، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں کے منصوبے زیرِ غور آئے، اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کی منظوری بھی دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)...
    شرکا ریلی سے صوبائی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب احتشام اظہر، ضلعی صدر آئی ایس او ملتان علی مصدق، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادرحسین علوی اور مولانا مجاہد جعفری نے خطاب کیا۔ شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام 16 مئی یومِ مردہ باد امریکہ بفرمان شہید عارف حسین الحسینی کے عنوان سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس تا چوک کمہاراں والہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شیطان بزرگ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کی طرف سے جاری مظلوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کی گئی، فلسطینی شہدا، بچے، مردوں...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف ریلی نکالنے پر لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 2 روز قبل لاہور میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ امتیاز، اعظم نیازی و دیگر 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلی نکالنے کے دوران ملزمان نے ٹائر جلائے، روڈ بلاک کیا اور خوف و ہراس بھی پھیلایا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ماورائے عدالت ہلاکتوں اور شہریوں کے خلاف طاقت کے ناجائز استعمال کا سلسلہ بند کرے اور ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے میں اسرائیل کی سکیورٹی فورسز بے حسی پر مبنی طرزعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں پر حملے کر رہی ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فورسز نے سوچے سمجھے اقدام کے تحت دو فلسطینیوں کو ہلاک کیا جبکہ سات ہلاکتیں ایسے حالات میں ہوئیں جنہیں دیکھتے ہوئے مہلک طاقت کے غیرضروری یا غیرمتناسب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) غزہ میں حماس کے زیر انتظام امدادی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ تازہ اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 74 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں ایک ایسے وقت میں ہوئیں، جب غزہ کی پٹی پہلے ہی شدید جنگی تباہ کاریوں کا شکار ہے۔ غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے آج سولہ مئی بروز جمعہ بتایا، ''گزشتہ شب سے اب تک غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق بیشتر ہلاکتیں شمالی غزہ میں ہوئیں۔ اس سے قبل سول ڈیفنس نے ہلاکتوں کی تعداد 50 سے...
    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یوم تشکر ریلی نکالی گئی ہے، ریلی میں عوام نے افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ آزاد کشمیر کے درالحکومت مظفرآباد میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ سمیعہ ساجد، محترمہ تقدیس گیلانی سمیت مختلف سیاسی و سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست، کوئٹہ میں یوم تشکر ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’پاک فوج زندہ باد‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے پُرجوش نعرے لگائے۔ *مظفرآباد میں آپریشن بنیان المرصوص کی فتح...
    غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب رات غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 افراد شہید ہوئے، جبکہ بدھ کے روز 143 افراد شہید ہوئے تھے، جس سے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے حملے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی کل تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بدترین بھوک کا راج، کچھ نہیں بچا جسے بیچ کر کھانا لیا جاسکے، اقوام متحدہ فلسطین کی آزادی پسند تحریک حماس نے اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ...
    اسرائیل، شامی سرحد کی ازسر نو ترتیب کو خارج ازامکان قرار نہیں دے رہا۔ شام کو ابراہم اکارڈ میں شامل کرنے کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شامی صدر نے ابراہم اکارڈ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت ہو رہی ہے۔ یہ بات چیت قطر کے ذریعے آذربائیجان میں ہو رہی ہے، جس میں ترکیہ بھی شامل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے کے مطابق ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بات چیت میں اسرائیلی چیف آف آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، شامی اور ترک  حکام بھی شامل ہیں۔ اسرائیل، شامی سرحد کی ازسر نو ترتیب کو...
     اسلام آباد(آئی این پی) خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفی دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت...
    شکستوں کے ملبے تلی دبی برازیل کی فٹبال ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبال فیڈریشن (سی بی ایف) کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز کو عدالت نے انکے عہدے سے برطرف کردیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برازیل کی قومی ٹیم مسلسل بدترین شکستوں کے بھنور میں پھنس کررہ گئی ہے۔ فیڈریشن کے صدر پر ناقص کارکردگی اور انتظامی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ عدالت کی جانب سے برازیلین فٹبال برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز فیفا ورلڈکپ کوالیفکیشن میں خراب کارکرگی اور انتظامی امور میں مالی بے قاعدگیوں کے شبہات پر فارغ کیا گیا۔ فیڈریشن...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے، مودی سرکار نے اسرائیلی نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا مگر ہم نے بھرپور جواب دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا۔ کوئٹہ میں جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ بھارت اور اسرائیل مخالف ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل پہلے دن سے پاکستان کا دشمن ہے، انڈیا نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا۔ بھارت کو دندان شکست جواب اور عبرتناک شکست دے کر پاکستان نے غزہ کا بدلہ لے لیا۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے حکمران...
    نئی دہلی : بھارت نے ترکی کی کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا (Celebi Airport Services India) کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔ یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکی اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں، کیونکہ ان ممالک نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں (جیسے دہلی، ممبئی اور بینگلورو) پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے، نے اس فیصلے پر فوری کوئی تبصرہ نہیں...
    پاکستان کی حمایت : بھارت نے ترکیہ کی ایئرپورٹ کمپنی پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی : بھارت نے ترکیہ کی کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا (Celebi Airport Services India) کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔ یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکیہ اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں، کیونکہ ان ممالک نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں...
    غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں میڈیکل کلینک پر بمباری کرکے مریضوں کے چیتھڑے اڑادیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 143 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ جبالیہ میں میڈیکل کلینک پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں میڈیکل کلینک میں موجود مریضوں کے چیتھڑے اڑ گئے جب کہ شہدا میں 13 بچے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی آباد کار کی ہلاکت کے بعد انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کا پورا قصبہ گرانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات سے شدید حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب یمن کے حوثیوں کی جانب سے...
      پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی پاکستان کی تاریخ میں اس سے شان دار فتح پہلے کبھی نصیب نہیں ہوئی ، اس نے دنیا کی سوچ کو تبدیل کردیا شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے ہیں اوراس کے ساتھ ڈرونز بھی مارے ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح حاصل کرنے پر مسلح افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں بلکہ 6 جہاز مار گرائے ہیں اور جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی۔وزیراعظم...
    یوم تشکر کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان کو سرخرو کیا اور ہماری فوج نے مودی کو دن کے تارے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کی قوم ہمیشہ سرخرو ہوگی اور امید ہے کہ گجرات کا قصائی سوچے گا بھی نہیں کہ وہ پاکستان سے جنگ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزراء نے کہا ہے کہ بھارت کا قصائی اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھے گا، پاکستان کی افواج، بری، بحری اور فضائی تمام نے صرف چند گھنٹوں میں بھارت کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا اور جو بھارت آج تک یہ سمجھ رہا تھا...
     کامرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شاندار فتح ہمیں پہلے نصیب نہیں ہوئی تھی ،پاکستان کی کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کیا ، دشمن کو پیغام مل گیا کہ اگر دوبارہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے۔ کامرہ ایئر بیس کے دورے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فضائیہ کے شاہینوں کو عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، جوانوں نے جنگ میں دشمن کے دانت توڑے اور غرور کو خاک میں ملایا، 6 سے 10 مئی تک دنیا کو پاک فضائیہ نے اپنی اعلیٰ ترین مہارت...
    وزیراعظم  محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکال لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل جھڑپوں میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے کامرہ ایئر بیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی جانب سے پاک فضائیہ کے جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے آئے ہیں، وہ قوم کے بیٹوں سے مل کر آرہے ہیں جنہوں نے مختصر جنگ میں دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اس کے گھمنڈ اور غرور کو بھی اپنی اعلیٰ ترین پروفیشنل مہارت اور...
    عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ والیس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفیٰ دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے پاکستان بھر کی موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت اور شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے اور پاکستان اس سے شدید طور پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی گرمی، کہیں غیر معمولی بارشیں تو کہیں خشک سالی سے انسانی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے بد اثرات سے بچنے کے لیے ملک میں ماحول دوست کلچر اپناتے ہوئے درخت لگائیں، گرمی بھگائیں کے فارمولے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وزارت مواصلات اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی...
    "سعودی عرب" و "قطر" جیسے "ممتاز اسلامی ممالک" کیجانب سے "سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی امریکی صدر" پر "ہزاروں ارب ڈالر" مالیت کے وسیع سرمایہ کاری پیکجز نچھاور کئے جانیکے ساتھ ساتھ غزہ کے "عام شہریوں" کیخلاف سفاک اسرائیلی رژیم کے "سنگین جنگی جرائم" کا سلسلہ بھی جاری جسکے دوران غزہ کی پٹی میں آج صبح سے لیکر ابتک ہونیوالے وحشیانہ حملوں میں کم از کم 103 "فلسطینی شہری" شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطی میں جہاں "اکابر اسلامی ممالک" اپنے دورے پر آئے "سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی" امریکی صدر کے "پرتپاک استقبال" میں مصروف اور اس فکر میں لگے ہیں کہ کہیں."ڈونلڈ ٹرمپ کی مہمان نوازی" میں کوئی کسر باقی نہ...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو کپتانی سپرد کی جاسکتی ہے، جس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد کردے گا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ تقریباً حتمی شکل اختیار کرچکا ہے۔ قیادت میں تبدیلی اِیسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ بنایا جارہا ہے تاہم بورڈ نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔ شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) فلسطینی طبی حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں گھروں اور خیموں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہوئیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی صحافی حسن صمور بھی شامل ہیں، جو حماس کے زیر انتظام اقصیٰ ریڈیو اسٹیشن کے لیے کام کرتے تھے اور ان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں ان کے ساتھ ان کے خاندان کے 11 افراد بھی مارے گئے۔ ٹرمپ کے خلیجی ممالک کے دورے کے موقع پر غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اضافہ حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی...
    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفیٰ دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت کو دے دیں گے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پبلک...
    فلسطینی مزاحمت نے غزہ کے محلے الشجاعیہ میں کتائب القسام بریگیڈ کیجانب سے گھات لگا کر انجام پانیوالی "کمائن اسود المنطار" سلسلے کی مزاحمتی کارروائی سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جسمیں قابض اسرائیلی فوج کو لگائی جانیوالی شدید ضربات کو فلمایا گیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف انجام پانے والے "المنطار کے شیروں کی گھات" (کمائن اسود المنطار) نامی مزاحمتی سلسلے کی ایک خصوصی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔ گھات لگا کر انجام پانے والے اس کمین آپریشن کے دوران فلسطینی مزاحمتی فورس شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے قابض اسرائیلی فوج کے ٹینک و عسکری ادوات تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کے الشجاعیہ محلے میں واقع اسرائیلی فوج کے خفیہ...
    غزہ: اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق صرف شمالی غزہ میں 59 افراد جاں بحق ہوئے۔ تباہی کے مناظر میں جبالیہ کے علاقے میں ملبے کا ڈھیر، بکھرے ہوئے گھر، اور زخمی بچوں کو دیکھا گیا، جو اپنے خاندان کے افراد اور سامان کی تلاش میں بھٹک رہے تھے۔ ایک خاتون نو ماہ کے بچے کی لاش کے پاس رو رہی تھیں اور سوال کر رہی تھیں: “اس نے کیا قصور کیا تھا؟” انڈونیشین اسپتال کے ایمرجنسی ڈاکٹر محمد عواد نے بتایا کہ زخمیوں کے لیے نہ بیڈز ہیں، نہ دوائیں اور نہ سرجری کی سہولیات۔ انہوں نے کہا:”میتیں اسپتال کی راہداریوں میں پڑی ہیں...
    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی و تحفظ کیلئے پاکستان کے فاتح بنیان مرصوص آپریشن حافظ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ کی قیادت میں مسلم حکمران اپنی مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں، اسرائیل اور اس کے جنگی جرائم میں شریک سہولت کار امریکہ غزہ فلسطین کی جنگ ہار چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے اپنی میزبانی میں نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ یوم نکبہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 مئی 1948ء اسرائیلی ناجائز ریاست کے قیام کو 77 سال گزرنے کے باوجود امت مسلمہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ تسلط انسانیت...
    15 مئی یوم نکبہ ہے، یادگاری کا سالانہ دن جو اس سال غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، فلسطینیوں کی نقل مکانی اور ناکہ بندی کے دوران اضافی اہمیت رکھتا ہے، آج کے دن جسے’قیامت کبریٰ‘ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے، فلسطینی اپنے ہاتھوں میں اپنے آباواجداد کے گھروں کی چابیاں لے کر احتجاج کرتے ہیں، جہاں سے ان کے خاندانوں کو 77 سال قبل بے گھر کردیا گیا تھا۔ یوم نکبہ کیا ہے؟ یوم نکبہ ہر سال 15 مئی کو منایا جاتا ہے، جو فلسطینی ریاست کی تباہی، اور 1948 میں فلسطینی آبادی کی اکثریت کے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ نکبہ کا مطلب عربی میں ‘تباہ’ ہے اور یہ لفظ ہے...
    قطر میں جاری بالواسطہ جنگ بندی کے مذاکرات کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 84 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ سمیت شمالی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 افراد شہید کیے گئے، غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 افراد جبالیہ اور 10 دیگر جنوبی شہر خان یونس میں شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان خبروں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی اسیر رہا کردیا، مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع جبالیہ میں، امدادی کارکنوں نے ہینڈ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے کنکریٹ کے گرے ہوئے...
    ادویات کی کھپت میں اضافے کے بجائے قیمتوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے پاکستان کی ریٹیل فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے مارچ 2025 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کی مدت کے دوران فروخت میں 1.049 ٹریلین روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:دوا ساز کمپنیاں ٹرمپ کو یورپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کررہی ہیں، فرانسیسی اخبار IQVIA کے اعداد و شمار کے مطابق یونٹ کی فروخت سال بہ سال صرف 3.63 فیصد بڑھ کر 3.77 بلین ہو گئی، جو کہ قیمت کے حجم کے بڑھتے ہوئے تفاوت کو ظاہر کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار اس سال مارکیٹ کی نمو کا 2 تہائی سے زیادہ حصہ قیمتوں میں اضافے کو قرار دیتے ہیں، کیونکہ قومی...
    وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ثقافتی ورثے سے چھیڑ چھاڑ یا اس میں تبدیلی کی اجازت ہر گز نہ دی جائے۔ضیا لنجار اور وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ثقافت خیر محمد نے سندھ ثقافتی ورثے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ متعلقہ تھانے و پولیس ثقافتی ورثے سے متعلق مکتوب پر فوری ایکشن لیں۔ لوک ورثہ، سندھ دھرتی کی تہذیب و ثقافت کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس ثقافتی ورثے اور ان میں شامل قدیم عمارتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ دھرتی کی تہذیب، لوک ورثے اور ثقافت کم و بیش 5 ہزار سال پرانی ہے، بہت...
    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے بارے میں کیے گئے تبصروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جھوٹا، تفرقہ انگیز اور گمراہ کن‘ قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں، ایرانی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کے الزامات کو خطے کی حقیقتوں کو مسخ کرنے اور الزام تہران پر ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔ ایران نے ٹرمپ کے الزامات کو ان جاری جرائم سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش کے طور پر بیان کیا ہے جو اسرائیلی حکومت کی طرف سے کیے جا رہے ہیں، جو کہ مغربی ایشیا کے خطے میں امریکا کے سب سے عزیز اتحادی ہے، اور اسرائیل کے مظالم میں واشنگٹن کی شراکت داری ہے۔ یہ...
    اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آدھے گھنٹے میں غزہ میں پانچ مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بمباری سے پہلے علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آدھے گھنٹے میں غزہ میں پانچ مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے یورپی اسپتال پر بمباری کی اطلاع بھی ملی ہے۔
    ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بشپ یوسف سوہن کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے نہتے لوگوں پر رات کی تاریکی میں حملے کرکے ان کو شہید کیا ہے جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل تھے، لیکن پاک فوج کے سپہ سالار اور جوانوں نے بھارت کے کسی سویلین یا سویلیں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے جو کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے لئے خوبصورت پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک چرچ ڈایوس آف ملتان کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے بشپ ہاوس ملتان سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی، اس موقع پر فادر ڈینیئل تاج، پیرش پریسٹ، سیموئیل کلیمنٹ نیشنل ڈائریکٹرکیتھولک کمیشن...
    پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی تک پاک فوج سے اظہارِ تشکر و یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پارٹی کے مرکزی رہنما اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کی۔ ریلی میں ممبران اسمبلی سید بازل علی نقوی اور جاوید ایوب سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظفرآباد سے چکوٹھی تک کے سفر میں شرکا وطن سے محبت اور فوج سے عقیدت کے جذبات سے سرشار نظر آئے۔ چکوٹھی پہنچ کر ریلی ایک جلسے میں تبدیل ہوگئی، جہاں مقررین نے آپریشن ’بنیان...