2025-11-04@07:54:47 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2704				 
                «امریکی حکومت»:
(نئی خبر)
	 اسلام آباد:  امریکا کی معدنیات نکالنے والی تین معروف فرمز کے اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، یہاں موجود سونا، تانبہ، چاندی و دیگر معدنیات کے ذخائر نکالنے سے متعلق وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بریفنگ دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معدنیات، کان کنی اور انفرااسٹرکچر سیکٹر کی معروف عالمی کمپنیوں یونائیٹڈ اسٹیس، اسٹریٹجک میٹلز اور موٹہ اینگل کے اراکین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح امریکی وفد نے 7 سے 9 ستمبر تک پاکستان میں کان کنی کے آپریشنز کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کرنے اور معدنی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معاونت اور ان کی قدر میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔...
	لاس اینجلس: امریکی پاپ اسٹار سلینا گومز اور موسیقار بینی بلانکو اس ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ سلینا گومز اور 37 سالہ بلانکو کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں ہوں گی۔  سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی جبکہ 2024 میں اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ شادی میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی بڑی شخصیات شریک ہوں گی۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی اپنے منگیتر اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کے ہمراہ شرکت کریں گی۔ یہ شادی اس سال کی سب سے بڑی سیلیبریٹی ویڈنگز میں شمار کی جا رہی ہے اور...
	‘ کمپنیاں امریکی ورکرز کو ملازمت دیں،’ صدر ٹرمپ کا 300 جنوبی کوریائی ملازمین کی گرفتاری کے بعد انتباہ
	امریکی ریاست جارجیا میں زیرِ تعمیر ہنڈائی-ایل جی بیٹری پلانٹ پر امریکی حکام کے چھاپے میں قریباً 300 مبینہ غیر قانونی جنوبی کوریائی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد صدر ٹرمپ نے کمپنیوں کو مقامی ورکرز رکھنے کا کہا ہے۔ یہ کارروائی جارجیا میں زیرِ تعمیر ہنڈائی-ایل جی بیٹری پلانٹ میں کی گئی جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک گیر انسدادِ تارکین وطن مہم کے تحت اب تک کی سب سے بڑی آپریشن قرار دی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں غیر ملکی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ امریکی قوانین کی پابندی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکی ورکرز کو ملازمت...
	واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں حماس کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی سے متعلق شرائط قبول نہ کیں تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہر کوئی جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل پہلے ہی امریکی شرائط مان چکا ہے، اب ذمہ داری حماس پر ہے کہ وہ فوری طور پر ان شرائط کو تسلیم کرے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے، اس کے بعد کوئی اور وارننگ نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر حماس نے انکار کیا تو نتائج انتہائی...
	ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025  سب نیوز  واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو آخری وار ننگ دیدی۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہاکہ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدیانہوں نے کہاکہ اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔ امریکی صدر نے شرائط قبول نہ کرنے پر حماس کو خطرناک نتائج سے خبردار کردیا،...
	 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ شرائط کو تسلیم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔  ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر حماس کے لیے بات چیت کے دروازے بند ہو سکتے ہیں اور اس کے بعد کوئی نرم رویہ نہیں اپنایا جائے گا۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ہر شخص یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے میری شرائط قبول کر لی ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو تسلیم کرے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/115164422928262033 انہوں نے مزید کہا...
	 اسلام آ باد:  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کے دوران کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جبکہ بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر کیا جائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت اور بھرپور امداد یقینی بنائی جائے۔ ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ...
	فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
	ٹرمپ کا یوٹرن، مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025  سب نیوز  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دے دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مودی ہمیشہ دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا خاص رشتہ ہے،گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا۔ مودی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات پر ان کے مثبت انداز کو دل سے سراہتا ہوں، بھارت اور امریکا کے...
	واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں امریکی نیوی سیلز کا ایک انتہائی خفیہ آپریشن شمالی کوریا میں بری طرح ناکام ہوا، جس کے نتیجے میں کئی عام شہری ہلاک ہوگئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ آپریشن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے ’’سننے والے آلات‘‘ نصب کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ تاہم کارروائی فوری طور پر بے نقاب ہوگئی اور امریکی کمانڈوز نے ایسے شہریوں کو نشانہ بنا دیا جو بظاہر غوطہ خوری میں مصروف تھے۔  رپورٹ کے مطابق یہ مشن براہِ راست صدارتی منظوری کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ لیکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کارروائی کا...
	امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں امریکی نیوی سیلز کا ایک خفیہ آپریشن شمالی کوریا میں بری طرح ناکام ہوا، جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک ہوگئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ مشن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے ’’سننے والے آلات‘‘ نصب کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم کارروائی فوری طور پر بے نقاب ہوگئی اور امریکی کمانڈوز نے شہریوں کو نشانہ بنا دیا جو بظاہر غوطہ خوری میں مصروف تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن انتہائی حساس نوعیت کا تھا اور براہِ راست صدارتی منظوری درکار تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کارروائی کا کوئی علم نہیں تھا۔...
	 واشنگٹن:  امریکا کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ مارک کمٹ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان حالیہ قربت سے بھارت کو بہت کچھ سوچنا چاہیے۔ بھارتی صحافی برکھادت نے برطانوی ٹی وی میزبان کے شو کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز میں شائع اپنے مضمون میں بتایا کہ اگرچہ مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے حوالے سے امریکی رویے اور بھارتی جذبات کے درمیان خلیج کا کچھ اندازہ تھا لیکن برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن کی میزبانی میں ایک حالیہ شو میں یہ بڑھتی ہوئی خلیج میرے سامنے اور واضح ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مورگن کے مہمانوں میں امریکی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر...
	امریکا کی ریاست جارجیا میں ہنڈائی موٹر اور ایل جی کی مشترکہ بیٹری فیکٹری پر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے چھاپے کے دوران 475 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں کے بعد جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے ہنگامی ردعمل کا حکم دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو اپنے شہریوں کی گرفتاری پر فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈوں کی زمین امریکی ملکیت ہونی چاہیے، ٹرمپ انہوں نے واضح کیا ہے کہ امریکی سرزمین پر سرمایہ کاری کرنے والی کورین کمپنیوں کے کاروباری مفادات اور شہریوں کے...
	امریکی سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ بننے والوں پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے اہم ارکان کی جانب سے جری کیا گیا ہے۔ ریپبلکن سینیٹر جم ریش اور ڈیمو کریٹ سینیٹر جینی شاہین نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد کرنا لبنان کا بنیادی حق ہے۔ امریکی سینیٹرز نے کہا کہ لبنان کی ترقی اور محٖفوظ مستقبل اسی صورت ممکن ہے جب وہاں کے لوگوں اور حکومت کو حزب اللہ اور ایران کے اثر و رسوخ سے نجات ملے گی۔ امریکی سینیٹرز نے لبنانی صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام کو حزب اللہ...
	بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔  گزشتہ روز ’انڈیا ٹوڈے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئی دہلی اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکی فیصلے نے متعدد بھارتی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت ان کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ نرملا سیتارامن نے واضح کیا کہ حکومت جَلد ہی امدادی اقدامات...
	پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر امریکا نے آرمی سینٹرل کمانڈ (US ARCENT) کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 6 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچایا جائے گا، جس میں خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف آج پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی، جس کا استقبال امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا گیا، جو فوجی ریلیف کیمپس کے ذریعے متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔  بیان میں...
	بھارت نے ان برآمد کنندگان کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جو امریکا کی جانب سے حالیہ اضافی ٹیرف سے متاثر ہوئے ہیں۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے 50 فیصد تک کے محصولات سے متاثرہ برآمد کنندگان کو سہارا دیا جا سکے۔ امریکا نے گزشتہ ماہ بھارتی مصنوعات پر اضافی ڈیوٹی عائد کی تھی، جس میں روسی تیل کی خریداری کے تناظر میں 25 فیصد سزائی ٹیرف بھی شامل تھا۔ مزید پڑھیں: 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف نافذ سے ہونے سے پہلے ہی بھارتی کاروباری طبقہ بدترین بحران سے دوچار اس اضافے کے بعد ٹیکسٹائل، جواہرات، جوتے اور کیمیکلز جیسی کئی اشیا پر مجموعی طور پر 50 فیصد...
	ایک امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سےہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز میں کی گئی کٹوتی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئےفیصلہ کالعدم کر دیا ہے۔ یہ کٹوتی یونیورسٹی پریہود دشمنی اور جانبداری کے الزامات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منجمد کی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں غزہ جنگ کے خلاف ہارورڈ کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مبینہ طور پریہودی اور اسرائیلی طلبہ کے تحفظ میں ناکامی کو جواز بنا کر ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے مختص دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم روک لی تھی۔ ہارورڈ کی جانب سے الزامات کی تردید ہارورڈ یونیورسٹی نے ان الزامات کو مسترد کرتے...
	امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کو قومی دفاع سے متعلق خفیہ معلومات اکٹھی کرنے اور چین کی حکومت کے لیے کام کرنے والے افراد کو فراہم کرنے کی سازش کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق، 42 سالہ مائیکل شینا، جو ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کے رہائشی ہیں، واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مرکزی دفتر میں تعینات تھے اور ان کے پاس ’ٹاپ سیکرٹ‘ سیکیورٹی کلیئرنس موجود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی پارکنگ میں امریکی جاسوس کی پر اسرار ہلاکت اپریل 2022 سے شینا نے آن لائن مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے ایسے افراد سے رابطے شروع کیے اور بدلے میں رقم لے کر امریکی حکومت کی حساس معلومات فراہم کیں۔...
	قومی سلامتی کے سابق امریکی مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ذاتی تعلقات بہت اچھے تھے لیکن اب وہ ختم ہو چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سے قریبی تعلقات دنیا کے رہنماؤں کو ’بدترین حالات‘ سے نہیں بچا سکتے۔ جان بولٹن نے یہ بات ایسے وقت میں کہی ہے جب بھارت اور امریکا کے تعلقات 2 دہائیوں کی بدترین سطح پر ہیں، اس تناؤ کی بڑی وجہ صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسی اور ان کی حکومت کی جانب سے نئی دہلی پر مسلسل تنقید ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ-مودی 35 منٹ کی کال جس نے بھارت امریکا تعلقات میں دراڑ ڈال دی برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
	چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کجّا کلس کے حالیہ بیانات نظریاتی تعصب پر مبنی اور کھلے عام تصادم کو ہوا دینے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چین کی فوجی پریڈ متاثر کن تھی، صدر شی کی تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا، ٹرمپ کا شکوہ یاد رہے کہ بدھ (3 دسمبر)کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ چین کے شہر تیانجن میں ایک فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ یہ پریڈ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ When asked to...
	نئی دہلی: بھارت نے امریکی درآمدی ٹیرف کے باعث ممکنہ معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے گھریلو مصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر طلب میں اضافہ اور معاشی سست روی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، صابن، چھوٹی گاڑیاں اور دیگر استعمال کی عام اشیاء پر جی ایس ٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نئے ٹیکس ریٹ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ اہم تبدیلیاں  اب اشیائے ضروریہ پر صرف دو ٹیکس سلیب ہوں گی: 5 فیصد اور 18 فیصد پرانی 12 فیصد اور 28 فیصد والی ٹیکس سلیبز کو ختم کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ...
	لاس اینجلس: امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی کو خاتون گارڈ پر حملے کے کیس میں باعزت بری کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارڈی بی پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا چہرہ زخمی کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید جسمانی تکلیف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔  کارڈی بی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اگرچہ گارڈ کے ساتھ ان کا جھگڑا ضرور ہوا تھا لیکن انہوں نے اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ ان کے مطابق گارڈ نے بغیر اجازت ویڈیو بنائی اور منع کرنے کے باوجود ایسا کرتی رہیں، جس پر تلخ...
	واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، روس اور شمالی کوریا کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے بیجنگ میں چینی صدر کے جاپان کے خلاف دوسری جنگِ عظیم میں کامیابی کی 80 ویں سالگرہ پر ہونے والی شاندار فوجی پریڈ کے ردعمل میں کہا کہ چینی صدر کو بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔  صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر چینی صدر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ جاپان پر فتح امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی اور چین کو اپنی فتوحات کا سہرا امریکہ کو بھی دینا چاہیے۔ ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ چینی صدر، روسی صدر...
	بھارت پر ٹیرف کم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ٹرمپ کا مودی سرکار کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025  سب نیوز  واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اُن کا بھارت پر عائد ٹیرف کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا اور امریکی صنعت کاروں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کیے، جس کی وجہ سے کئی کمپنیاں مشکلات کا شکار ہوئیں۔ ٹرمپ نے مثال...
	 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی روایتی جارحانہ اور طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  چینی صدر کے جاپان کے خلاف جنگ میں کامیابی کے 80 سال پورے ہونے پر بیجنگ میں شاندار پریڈ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کو چاہیے کہ وہ بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا کھلے عام اعتراف کریں۔ صدر ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ چینی صدر اگر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کے خلاف کامیابی امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی، ان کا کہنا تھا کہ...
	  ایک وفاقی امریکی جج نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ریاستی اجازت کے بغیر پابندی عائد کر دی  ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کو ریاست کی منظوری کے بغیر تعینات نہ کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آئینی اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہوگا۔ نیشنل گارڈز کی تعیناتی صرف ہنگامی حالات یا ریاستی حکومت کی باقاعدہ درخواست پر ہی ممکن ہے۔ کیلیفورنیا کی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی مداخلت ناقابل قبول ہے، اور یہ کوشش ریاستی اختیارات محدود کرنے کی...
	امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے تقریباً تمام افراد کے لیے ویزا منظوری معطل کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلان کردہ ان اقدامات سے بھی سخت ہیں جو صرف غزہ کے باشندوں تک محدود تھیں۔ ان پابندیوں کے باعث فلسطینی شہری امریکا میں علاج کی غرض سے سفر، اعلیٰ تعلیم کے حصول اور کاروباری دوروں سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کا الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر اسرائیل سے جواب لینے کا مشورہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2 ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے وزٹ ویزے اس وقت تک روکے جا رہے...
	فرانسیسی ٹینس اسٹار اور سابق اوپن چیمپئن یلینا اوسٹا پینکو نے امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے ان پڑھ کہنے پر معافی مانگ لی ہے۔ یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاؤن سینڈ نے اوسٹا پینکو کو 5-7، 1-6 سے شکست دی تھی۔ میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جب اوسٹا پینکو نے حریف کے لیے نیٹ کورڈ شاٹ پر معافی نہ مانگنے پر ‘ان پڑھ’ اور ‘بغیر حیثیت’ کے الفاظ استعمال کیے۔ ٹاؤن سینڈ نے بعد میں بتایا کہ وہ اوسٹا پینکو کے ان ریمارکس سے دکھی ہوئیں لیکن انہیں نسلی رنگ دینے سے گریز کیا۔ تاہم سابق عالمی نمبر ون نائومی اوساکا نے کہا کہ ایک سیاہ فام کھلاڑی کو ان...
	دہلی میں منعقد ہونے والی کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت مشکوک ہوگئی جب کہ مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کر دیا۔ پاک بھارت جنگ میں امریکی ثالثی سے انکار ،بھارت کے سفارتی و معاشی زوال کی بڑی وجہ بن گیا۔ بھارتی جریدے بزنس اسٹینڈرڈ نے نیویارک ٹائمز  کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ٹرمپ کا کواڈ سمٹ کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کا اب کوئی منصوبہ نہیں ہے،  ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر کواڈ سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت آنے کا کہا تھا۔ بزنس اسٹینڈرڈ   نے لکھا کہ امریکا اور بھارت کی حکومتوں نے نیویارک ٹائمز کے اس دعوے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، ...
	جون 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ نے خطے کو شدید کشیدگی کی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ جنگ نہ صرف میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں تک محدود رہی بلکہ اس نے خفیہ جنگی حکمت عملیوں کو بھی سامنے لا کھڑا کیا۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگرچہ ایران کی اعلیٰ قیادت اسمارٹ فون استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے، لیکن ان کے قریبی محافظوں اور ڈرائیوروں کے فونز سکیورٹی پروٹوکول میں شامل نہیں تھے۔ اسرائیل نے اسی خلا کا فائدہ اٹھایا اور ان فونز کے ڈیٹا سے ایرانی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی نقل و حرکت ٹریس کر کے حملے کیے۔ اس حکمت عملی کے نتیجے میں متعدد فوجی افسران اور جوہری...
	  اسلام آباد:   امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سائنٹفک اینڈ ریگیولیٹری اتھارٹی ایجنسی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفئیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے پاکستان کی فشریز کو امریکی معیار کے برابر قرار دے دیا۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فشریز ریگولیٹری معیار مؤثر اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈولفن اور دیگر سمندری ممالیہ کے جان بوجھ کر شکار پر مکمل پابندی ہے، حکومت سندھ  نے 2016 میں سمندری اور فریش واٹر جانوروں کے شکار پر پابندی لگائی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سمندری ممالیہ کے بائی کیچ کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نافذ کیا، ماہی گیری جہازوں...
	پاکستان کو امریکا کو سی فوڈ مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت میں مزید 4 سال کی توسیع مل گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی امریکا کے لیے سی فوڈ برآمدات مالی سال 2025 میں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمت کے لحاظ سے 13.4 فیصد اور مقدار کے اعتبار سے 8 فیصد زیادہ ہے، یہ معلومات پاکستان بیورو آف اسٹاٹسٹکس نے جولائی میں جاری کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، بلال اظہر کیانی وزارتِ بحری امور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ادارہ نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے...
	واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس معاہدے کی مالیت تقریباً 179 ملین ڈالر ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سودے کی مالیت 179 ملین ڈالر ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز دے گا تاکہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کر سکے۔ نئے معاہدے کے تحت نیٹو اتحادی ممالک بھی اخراجات میں حصہ ڈالیں گے۔ Post Views: 6
	نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار سٹریٹجک آؤٹ لک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ٹرمپ کو متاثر کیا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ ٹرمپ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ستائش سے صورتحال بدلنا شروع ہوئی، جنگ بندی پر نریندرمودی کے ردعمل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشتعل کیا۔  پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا۔ نریندر مودی جنگ میں پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، بھارتی طیارے گرنے سے منفی نتائج نکلے، جنگ...
	واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا نے یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 179 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سودے کا تخمینہ 179 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا تاکہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکے۔ یہ دفاعی ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت فراہم کیے...
	امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے عائد کردہ بیشتر عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا ہے جس پر امریکی صدر کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک امریکی اپیل کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جس میں اکثر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا گیا، اور انہوں نے عدالتی فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے عائد کردہ ٹیرف کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔  ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ تمام ٹیرف اب بھی مؤثر ہیں! آج اپیل کورٹ نے غلط طور پر کہا کہ ہمارے ٹیرف کو ختم کر دینا چاہیے، مگر وہ جانتے ہیں کہ آخر میں...
	امریکی اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے متعدد عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا، تاہم انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیڈرل سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے 7-4 کے فیصلے نے ماتحت عدالت کے اس مؤقف کی توثیق کی کہ ٹرمپ نے ہنگامی اقتصادی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپیل دائر کرنے تک یہ ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رہیں گے۔ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ فیصلہ امریکا کو تباہ کردے...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں...
	7 اگست کو امریکا نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ آج 25 فیصد ٹیرف مزید نافذالعمل ہو چُکا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے بھارت کی فیکٹریوں میں سکوت طاری ہے جہاں مال تو موجود ہے لیکن خریدار نہیں۔ نئے ٹیرف کی وجہ سے کاروبار میں توسیع کے منصوبے بھی التواء کا شکار ہو چُکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں شائع کچھ خبروں کے مطابق امریکا میں جیم اسٹون اور گروسری کے کاروبار سے وابستہ بھارتی نژاد کاروباری افراد نے بتایا کہ ٹیرف کے بعد اُن کے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ امریکی ٹیرف کا مقصد بھارت کو سزا دینا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
	امریکا کی جانب سے دنیا کے کئی ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، بات کی جائے پاکستان اور بھارت کی تو اس وقت پاکستان پر 19 جبکہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کا مطلب ہے کہ امریکا جانے والے بھارتی مصنوعات اب مہنگی ہو جائیں گی اور امریکی مارکیٹ میں متبادل سستی اشیا کی جانب عوام راغب ہوں گے، کیا پاکستان اس موقع کے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟  معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت چاہے تو اس صورت حال سے بہت فائدہ لے سکتی ہے، ہمارے ہاں تو بہت مسائل ہیں انرجی کرائیسس ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے، حکومت کو مینوفیکچررز کو سہولیات...
	جنیوا (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کی نئی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت معطل کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو جائے گی۔ اس اعلان کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کیا ہے۔  یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق رکن ممالک نے واضح کیا ہے کہ اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی جب تک امریکا یہ وضاحت نہیں کرتا کہ نیا فیصلہ...
	جنیوا: اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کے نئے ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔  اس فیصلے کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کا کہنا ہے کہ 25 رکن ممالک نے باضابطہ طور پر امریکا کے لیے اپنی سروسز معطل کرنے کی اطلاع دی ہے، کیونکہ امریکی حکام...
	امریکی ایلچی تھامس بیراک نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اتوار (31 اگست) کو ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کا مقصد حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی فوج کی واپسی کے لیے ایک فریم ورک پیش کرے گا۔ لبنانی حکومت کا مؤقف بیراک کے مطابق یہ منصوبہ فوجی دباؤ یا طاقت کے استعمال پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ حزب اللہ کو قائل کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم اس میں ایران سے مالی معاونت حاصل کرنے والے حزب...
	امریکی سماجی کارکن اور فری لانس صحافی کلئیرا اسٹیفن سال 2023 کے وسط میں بطور سیاح چترال آئیں، لیکن مختصر قیام کے دوران ہی انہیں یہاں زندگی کا ایک نیا مقصد مل گیا، جس کے بعد وہ واپس آکر پاکستان میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہو گئیں۔ کلئیرا اسٹیفن سماجی خدمات سے وابستہ ہیں اور خاص طور پر تعلیم کے میدان میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اپر چترال میں قیام کے دوران ان کی ملاقات مقامی پولو کھلاڑی اور سماجی کارکن انور خان سے ہوئی، جس سے ان کی دوستی ہوئی اور یہ رشتہ آگے بڑھ کر زندگی کے نئے سفر میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صحافی نے پاکستان آکر چترالی نوجوان سے شادی رچا لی اس کے بعد...
	امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات ایک نئی کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، جب کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف بدھ کی صبح (بھارتی وقت کے مطابق 9:30 بجے) سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے بعد مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ یہ ٹیرف ان تمام بھارتی مصنوعات پر لاگو ہوگا جو مذکورہ وقت کے بعد امریکی مارکیٹ میں رجسٹر ہوں گی یا گوداموں سے باہر نکالی جائیں گی۔ روسی تیل پر سزا یا تجارتی دباؤ؟ یہ اقدام امریکا کی جانب سے بھارت کی روس سے سستے داموں تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری پر ردعمل کے طور پر سامنے...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ جنوبی کوریا میں اپنے فوجی اڈوں کی زمین کا مالک ہو، بجائے اس کے کہ وہ اسے سیول سے کرایے پر لے۔ صدر ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے-میونگ کے ہمراہ گفتگو میں کہا کہ امریکا نے کوریا میں بنیادی ڈھانچے پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور وہاں 40 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں، مگر یہ اڈے اب بھی کرایے کی زمین پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید میں ان سے درخواست کروں کہ ہمیں اس بڑی فوجی تنصیب کی زمین کی ملکیت دے دیں۔ میں دیکھنا چاہوں گا کہ کیا ہم کرایے کا سلسلہ ختم...
	کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ نے پیر کو ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت 103 طیارے خریدے جائیں گے جن کی مالیت قریباً 36 ارب ڈالر (24 ارب پاونڈ) ہے۔ اس میں بوئنگ 787، 777 اور 737 طیارے شامل ہیں۔ یہ معاہدہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تجارتی شراکت داروں پر امریکی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ کاروبار کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔ کوریا ایئر کے سی ای او، والٹر چو کے مطابق یہ معاہدہ کوریا ایئر کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے اہم ہے، خاص طور پر جب یہ ایئرلائن اسایانا ایئرلائنز کے ساتھ انضمام کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب...
	واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع (Department of Defense) کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ اس کا پرانا نام "محکمہ جنگ" (Department of War) زیادہ مناسب لگتا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "محکمہ دفاع سننے میں اچھا نہیں لگتا، آخر ہم کس چیز کا دفاع کررہے ہیں اور صرف دفاع ہی کیوں کر رہے ہیں؟" انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں اس محکمے کا نام "محکمہ جنگ" تھا اور اسی دوران امریکا نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم سمیت کئی بڑی جنگیں جیتیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر عہدیداران چاہیں تو محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ سکتے ہیں...
	امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ ’بہت سے امریکی شاید ایک آمر کو پسند کرتے ہیں‘۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں 80 منٹ طویل گفتگو کے دوران کہی، جس میں انہوں نے ناقدین اور میڈیا پر سخت تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کہتے ہیں، ہمیں آزادی چاہیے، ہمیں اس کی ضرورت نہیں، وہ آمر ہے۔ لیکن بہت سے لوگ کہتے ہیں شاید ہم آمر کو پسند کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ وہ خود کو آمر نہیں سمجھتے بلکہ عام فہم رکھنے والا اور سمجھدار شخص ہوں۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر بھی دستخط کیا جس کے تحت امریکی پرچم...
	امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے نے ایک ایسی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس کے قریبی روابط سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے رہے ہیں اور جو ماضی میں ان غیر ملکی اداروں کے حق میں وکالت کرتی رہی ہے جنہیں امریکی پابندیوں یا سخت اقدامات کا سامنا رہا۔  یہ معاہدہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب بدھ سے بھارت کی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے جا رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سفارتخانہ مرکری پبلک افیئرز ایل ایل سی کو ہر ماہ 75 ہزار ڈالر ادا کرے گا تاکہ وہ حکومتی تعلقات، میڈیا ریلیشنز اور دیگر خدمات فراہم کرے، یہ معلومات 18 اگست کو جمع کرائی گئی ایک فائلنگ میں دی...
	فرانس نے امریکا کے سفیر چارلس کشنر کو طلب کیا ہے۔ کشنر نے ایک کھلے خط میں صدر ایمانویل میکرون پر الزام لگایا تھا کہ فرانس یہودی مخالف تشدد روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ خط امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہوا جس میں کشنر نے فرانس کی جانب سے اسرائیل پر تنقید اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدامات کو یہودی مخالف رویہ قرار دیا۔ مزید پڑھیں: امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی تیل کی درآمدات پر ’سنجیدگی‘ دکھانے کا مطالبہ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فرانس یہودی مخالف تعصب کے خلاف پوری طرح...
	انٹیل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت امریکی حکومت انٹیل کے عام شیئرز میں 8.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں حکومت کو کمپنی میں تقریباً 9.9 فیصد حصص ملیں گے۔ سرمایہ کاری کی تفصیلات حکومت انٹیل کے 433.3 ملین نئے عام شیئرز 20.47 ڈالر فی شیئر کے حساب سے خریدے گی۔ یہ سرمایہ کاری ان رقوم سے کی جائے گی جو پہلے سے انٹیل کو دی گئی گرانٹس میں شامل تھیں مگر ابھی تک ادا نہیں ہوئیں: 5.7 ارب ڈالر چیپس اینڈ سائنس ایکٹ کے تحت بقایا گرانٹس۔ 3.2 ارب ڈالر ’سکیور انکلیو پروگرام‘ کے تحت دی...
	 لاہور:  امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد زائد ٹیرف اس لیے لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر مودی نے امریکی ٹیکس بھارتی عوام پر تھوپ دیئے اور تیل خریداری جاری رکھی۔  اب انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل سے کھرب پتی مکیش امبانی کو مالی فائدہ ہو رہا تھا، اسی لیے وہ ختم نہیں کیا گیا۔ گویا مودی نے گجراتی ہم وطن امبانی کی خاطر اپنے وطن کا نقصان کردیا۔ یہ لالچ واقربا پروی کی کوکھ سے جنم لیتی بدترین داستان ِغداری ہے۔ ہالینڈ کی تنظیم، ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق بھارت میں مکیش امبانی کی جام نگر والی ریفائنری روسی تیل کی سب سے بڑی خریدار ہے۔...
	حشد الشعبی سے متعلق قانون کو روکنے کیلئے امریکی سفارتخانہ مسلسل مداخلت کر رہا ہے، عراقی رکن پارلیمنٹ
	عراقی پارلیمنٹ و قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیشن کے رکن نے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں واقع امریکی سفارتخانہ، ملکی پارلیمنٹ میں حشد الشعبی سے متعلق قانون کی منظوری کو روکنے کیلئے سیاسی رہنماؤں پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے رکن علی البنداوی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت، عراقی خودمختاری کو کمزور بنانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ علی البنداوی نے الفرات ٹی وی کو بتایا کہ بغداد میں واقع امریکی سفارتخانہ سیاسی رہنماؤں پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ کچھ اہم قوانین کی کسی صورت منظوری نہ دیں، خاص طور پر حشد الشعبی سے متعلق قانون کی! انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ...
	ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق صارفین زیروبیلنس کے باوجود  اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں  جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔  پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛...
	مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز  امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا سے واپسی پر اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے طویل گفتگو کی ہے جس میں کہا کہ روسی صدر پیوٹن جنگ بندی نہیں بلکہ مکمل امن معاہدہ چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر نے 6 گھنٹے کی پرواز کا زیادہ تر وقت فون پر گزارا، زیلنسکی سے گفتگو کے بعد ٹرمپ نے نیٹو ارکان سے بھی بات کی۔ زیلنسکی کے دفتر نے تصدیق کی کہ انہوں نے ہفتہ کی صبح ٹرمپ سے بات کی۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ کے ساتھ طویل اور بامعنی ٹیلی فونک گفتگو کے...
	امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کے بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے 6 اگست کو ہنٹر بائیڈن اور ان کے وکیل کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں لگائے گئے الزامات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور معافی مانگی جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج ہوگا۔ یہ دعوے ایک پروگرام کے دوران کیے گئے تھے، جس کے میزبان اینڈریو کالہان تھے۔ انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے مصنف مائیکل وولف کے ایک بیان کی بنیاد پر کہا کہ میلانیا ٹرمپ کی...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تجارت، کاروبار اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی معیشت نے ایک نئے موڑ پر قدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سخت اور ضروری اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ موڈیز کی حالیہ اپ گریڈیشن مثبت نتائج کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کا بھی...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ایک اہم ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں صدور کی ملاقات تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔ اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔ خبرایجنسی کے مطابق ملاقات میں یوکرین میں جاری جنگ اور ممکنہ جنگ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ جنگ بندی کے خواہاں ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید پیش رفت کے لیے ایک اور ملاقات کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ بات چیت کے...
	مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے منفی پہلوؤں کو اجاگر کرنے والے ایک عجیب و غریب واقعے میں 76 سالہ تھونگبُو وونگباندو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب وہ ایک چیٹ بوٹ سے بالمشافہ ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔ وونگباندو کئی ہفتوں سے بگ سِس بلی  نامی اے آئی چیٹ بوٹ سے فیس بک میسنجر پر بات کررہے تھے۔ یہ چیٹ بوٹ میٹا پلیٹ فارمز نے مشہور انفلوئنسر کینڈل جینر کے تعاون سے تیار کیا تھا۔ چیٹ ریکارڈز کے مطابق، بوٹ بار بار وونگباندو کو یقین دلاتا رہا کہ وہ حقیقی ہے اور اس نے ملاقات کے لیے نیویارک کا ایک مخصوص پتا اور دروازے کا کوڈ بھی فراہم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے لیے یوٹیوب کو چکمہ دینا مشکل...
	قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی ملک امریکہ کے انتہاء پسند صدر نے غزہ کی پٹی کیخلاف عائد شدید صیہونی پابندیوں پر واضح تنقید کرتے ہوئے بظاہر اعلان کیا ہے کہ مَیں بین الاقوامی صحافیوں کو ترجیح دوں گا تاکہ وہ غزہ کی پٹی سے رپورٹنگ کر سکیں، ایک ایسا خطہ کہ جہاں اکتوبر 2023 سے لیکر اب تک 184 سے زائد صحافی کو قتل کیا جا چکا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض و سفاک صیہونی رژیم کے اولین حامی ملک امریکہ کے انتہاء پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بظاہر، غزہ کی پٹی پر عائد سخت ترین صیہونی پابندیوں پر واضح انداز میں تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا...
	واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)امریکی حکومت کے قرصوں کا حجم پہلی بار 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔میڈیاررپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا قرض اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ 370 کھرب ڈالر کی حد عبور کر گیا ہے۔(جاری ہے) محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 اگست تک مجموعی سرکاری واجب الادا قرض 370 کھرب 4 ارب 81 کروڑ 76 لاکھ 25 ہزار 842 ڈالر تک پہنچ گیا۔محکمہ خزانہ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں امریکی سرکاری قرض 36 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا۔ 
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت کی ہے۔ ٹی آر ٹی اردو کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ حالات کا مشاہدہ کر سکیں اور علاقے سے خبریں فراہم کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ میں صحافیوں کے غزہ میں داخلے کے حق میں ہوں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں صحافت ایک بہت خطرناک ذمہ داری ہے لیکن میں چاہوں گا کہ ایسا ہو ۔امریکی صدر کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں...
	امریکی خاتون باڈی بلڈر ہیلی میک نیف اچانک 37 سال کی عمر میں چل بسیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی میک نیف مقامی سطح پر باڈی بلڈنگ کی چیمپئن بھی رہ چکی تھیں۔ وہ غذائیت اور صحت سے متعلق کوچ اور نیوٹریشنسٹ بھی تھیں۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی۔  سوشل میڈیا پر ہیلی میک نیف کے فالوورز کی جانب سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی میک نیف نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی تھی اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سائیکولوجی میں مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی سے سبق سیکھیں۔  وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے روس اور یوکرین امن معاہدہ کر سکتے ہیں، اور اس حوالے سے ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن سے پہلی ملاقات مثبت رہی۔ ٹرمپ نے بتایا کہ آئندہ ملاقات میں روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ممکنہ طور پر کچھ یورپی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن بہت ضروری ہے، جیسے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک خطرناک صورتحال میں چند طیارے گرنے کے بعد بھی تنازع کو بڑے پیمانے پر جنگ...
	عالمی شہرت یافتہ امریکی ماہرِ معاشیات پروفیسر جیفری ڈی ساکس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کو امریکا کی چین مخالف تجارتی جنگ میں استعمال ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی کبھی بھی اپنے اتحادیوں کے حق میں مستقل اور سنجیدہ نہیں رہی، اور حالیہ 50 فیصد ٹیرف کا نفاذ اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے۔ ان کے مطابق نئی دہلی کو صرف امریکی مارکیٹ پر انحصار کرنے کے بجائے روس، چین، آسیان اور افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے چاہئیں۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ساکس نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو میں کہا...
	امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی امداد روکنے کی پالیسی کے خلاف جاری حکم امتناع کو 2-1 کی اکثریت سے ختم کر دیا۔  اس عدالتی فیصلے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی متنازع پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ مل گیا ہے۔ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔  ان کے اس اقدام کے بعد امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) میں بڑے پیمانے پر ردوبدل شروع ہوا، جس...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) امریکہ نے یہ الزام اس سالانہ عالمی رپورٹ میں لگایا ہے، جو منگل کے روز جاری کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق پر امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ کو اس سال مختصر کر دیا اور بعض اتحادیوں اور اُن ممالک پر تنقید کو خاصا نرم کر دیا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شراکت دار رہے ہیں۔ اس سال بھارت اور پاکستان کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق دستاویز بھی خاصی مختصر اور محدود تھی۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے تیار کی جانے والی ملکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ روایتی طور پر ہر ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ...
	واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو یوکرین میں امن کے قیام میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ تنبیہ بدھ کے روز اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ اگر الاسکا میں ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئی تو روس پر ممکنہ طور پر اقتصادی پابندیوں سمیت دیگر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔  امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پیوٹن سے پہلی ملاقات ٹھیک رہی تو ہم فوراً ایک دوسری مختصر ملاقات کریں گے، جس میں مجھ سمیت صدر پیوٹن، صدر زیلینسکی اورشامل ہوں گے۔ ٹرمپ نے ممکنہ نتائج کی نوعیت واضح...
	یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پر پاکستان کی مصروفیات کو سراہتا ہے، ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں۔  مارک ربیو کا کہنا تھا کہ ان میں اہم معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امریکیوں اور پاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ Post Views:...
	واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات تبھی ممکن ہے جب دونوں فریق اس پر آمادہ ہوں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جمعے کو الاسکا میں پیوٹن کے ساتھ ہونے والے تاریخی سربراہی اجلاس کے فوراً بعد ایک اور میٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں زیلنسکی کی شمولیت بھی چاہتے ہیں۔  یہ ملاقات 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کو جمعے کی ملاقات میں باضابطہ طور پر مدعو نہیں کیا گیا، جس سے خدشہ ظاہر...
	پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
	پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مارکو روبیو کے مطابق اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر...
	اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آئی ایس او کے صالح، باکردار اور انقلابی جوان ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں، جنہوں نے ہمیشہ علامہ اقبال، رہبر معظم، رہبر کبیر اور قائد شہید کے فکر کی پیروی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کی مجلسِ عمومی کا اہم اجلاس جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر تربیتی نشست سے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں، ان کی اصلاح، تعلیم اور تربیت روشن مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر ہم یہ...
	امریکہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ممکنہ تباہی کو ٹالنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا .ٹیمی بروس
	واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ممکنہ تباہی کو ٹالنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے بتایا کہ اس وقت امریکی قیادت نے فوری طور پر دونوں ممالک سے رابطہ کر کے کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کی. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ یقیناً ہم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایسا تنازع دیکھا جو کسی بھیانک صورت حال میں بدل سکتا تھا اس وقت میں محکمہ خارجہ میں موجود تھی اور فوری طور پر نائب صدر، صدر اور وزیر...
	تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کو اب انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے ان تمام ممالک سے اپیل کی جو اس وقت یا ماضی میں امریکی پابندیوں کا نشانہ بنے، کہ وہ متحد ہو کر مشترکہ ردعمل دیں اور اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عراقچی نے طبی جریدے لانسیٹ گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مطالعے کا حوالہ دیا، جس میں بین الاقوامی پابندیوں کے انسانی جانوں پر اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔  ان کے مطابق مغربی حکومتیں برسوں سے یہ دعویٰ کرتی آئی ہیں کہ پابندیاں...
	ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ان ممالک سے اپیل کی ہے جو امریکی پابندیوں کا شکار ہوئے ہیں کہ وہ مشترکہ ردعمل کے لیے ہاتھ ملا لیں، اور زور دیا کہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے آرمینیا آذربائیجان معاہدے میں شامل مجوزہ ٹرانزٹ راہداری کو مسترد کردیا بدھ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں عراقچی نے Lancet Global Health جریدے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون Effects of international sanctions on age-specific mortality: a cross-national panel data analysis (بین الاقوامی پابندیوں کے عمر کے لحاظ سے اموات پر اثرات: ایک بین الاقوامی تجزیہ) کا حوالہ دیا۔  عراقچی نے کہا مغربی حکومتیں طویل عرصے سے...
	یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے امریکی سرزمین پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی دعوت حاصل کرکے ایک ’ذاتی فتح‘ حاصل کی ہے، اور یہ ملاقات ماسکو پر نئی پابندیوں میں مزید تاخیر کا باعث بنے گی۔ صدر زیلنسکی نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونباس سے فوجیں واپس بلانے کے امکان کو امن معاہدے کا حصہ بنانے سے بھی انکار کر دیا، اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اور صدر پیوٹن جنگ کے خاتمے کے لیے زمین کے تبادلے پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یہ سربراہی اجلاس جمعہ کو الاسکا میں ہونے والا ہے، جو 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی اور روسی...
	امریکی دفتر خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ محکمہ خارجہ بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو غیرملکی دہشتگرد تنظیم کے طور پر نامزد کررہا ہے۔ جبکہ مجید بریگیڈ کو بلوچستان لبریشن آرمی کی سابقہ خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست (ایس ڈی جی ٹی) میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان لبریشن آرمی کو متعدد دہشتگرد حملوں کے بعد سنہ 2019 میں خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم 2019 کے بعد سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے پے...
	پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 18جولائی 2024 کو مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی...
	وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان امریکی مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت کی جانب سے باہمی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کرنے کے لیے کامیابی سے بات چیت کی گئی جو خطے میں سب سے کم ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت امریکی ٹیرف سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکی ٹیرف میں کمی پر برآمد کنندگان اور صنعتکاروں سے مشاورت کی گی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال، تجارت ڈویژن اور صنعت و پیداوار ڈویژن...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  ان کی انتظامیہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ  پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی اور ہمارے ازلی دشمن کے لیے ایک اور شکست ہے۔ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہا تعاون خوش آئند ہے۔ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی...
	محسن نقوی کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم
	اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔  محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  امریکی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ  پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ہے اور ہمارے ازلی دشمن کے لئے ایک اور شکست ہے۔  وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ  تعاون خوش آئند ہے۔    زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ   محسن نقوی نے کہا کہ کالعدم بی ایل...
	 معروف مارشل آرٹسٹ اور اداکار جیکی چن نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں اسٹنٹس خود انجام دینے کے باوجود ہر بار خوف محسوس کرتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ اداکار نے سوئٹزرلینڈ میں منعقد لوکارنو فلم فیسٹیول کے دوران ایک تقریر میں انکشاف کیا کہ وہ ہر بڑے اور خطرناک منظر کی عکس بندی سے قبل نروس ہو جاتے ہیں اور انہیں یہ خدشہ لاحق ہوتا ہے کہ کہیں سیٹ پر خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے ان کی جان نہ چلی جائے۔ جیکی چن نے کہا کہ وہ خود کو "سپر مین” نہیں سمجھتے اور ہر اسٹنٹ سے قبل دل میں خوف محسوس کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ آج بھی...
	بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات‘ امریکی برانڈز کے بائیکاٹ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی مہم زور پکڑ گئی
	دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی مہم زور پکڑ گئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکڈونلڈز اور کوکا کولا سے لے کر ایمازون اور ایپل تک امریکی کمپنیوں کو بھارت میں بائیکاٹ کی اپیلوں کا سامنا ہے کیونکہ کاروباری شخصیات اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حامی امریکی محصولات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں.(جاری ہے)  دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت امریکی برانڈز کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے جو تیزی سے اپنے کاروبار...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)امریکا کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی فتنہ الہندوستان کی ان تنظیموں کی فنڈنگ مختلف ملکوں سے ہوکر پاکستان پہنچتی ہے، عنقریب ان پراکیسز کے اسپانسرز کو بھی دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے، انڈیا پہلے جنگ ہارا اور اب ان کا بیانیہ بھی ہار گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی موقف کی ایک بار پھر تائید ہوگئی، پاکستانی حکام ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی بات سمجھانے میں کام یاب ہوئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دونوں...
	امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق 2019ء میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق 2019ء میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔  اعلامیہ کے مطابق 2025ء میں بی ایل...
	امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو باقاعدہ طور پر غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے پہلے ہی 2019 سے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے، جبکہ اب اس کے ذیلی گروہ مجید بریگیڈ کو بھی اسی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ کالعدم بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جبکہ 2025 میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور 31 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ اس...
	امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کے خلاف عزم برقرار ہے، بی ایل اے اور اس کا ذیلی گروپ مجید بریگیڈ دہشتگرد تنظیمیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’را‘ کی پشت پناہی سے سرگرم بی ایل اے کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10 افراد اغوا یہ اقدام امریکی قانون کے سیکشن 219 (مہاجرت و شہریت ایکٹ کے تحت) اور ایگزیکٹو آرڈر 13224 (دہشت گردی کی مالیاتی پابندیوں کی کارروائی) کے تحت لیا گیا ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) امریکا نے بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا، پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی دہشت گرد تنظیموں کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی کالعدم تنظیمیں قرار دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث 2 تنظیموں کو کالعدم دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپس کو کالعدم تنظیمیں قرار دینے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے...
	امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025  سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی بدولت پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رک گئیں۔امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے خطے کو ایک خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، جہاں کسی بھی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی اسٹریٹجک لیڈشپ کی بدولت نا صرف انڈیا...
	فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی بدولت پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رُک گئیں۔ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت  نے خطے کو ایک خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، جہاں کسی بھی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی اسٹریٹجک لیڈشپ کی بدولت  نا صرف انڈیا پاکستان جنگ رکی بلکہ دنیا میں جاری بہت سی جنگوں کو روکا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ محض ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد...
	—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔امریکی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دوسرے دورۂ امریکا کو دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا اشارہ قرار دیا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ میں عاصم منیر کا امریکا کا دوسرا دورہ تعلقات میں واضح بہتری کا ثبوت ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو ظہرانہ دیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی طاقت ور شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،...