2025-10-10@08:38:06 GMT
تلاش کی گنتی: 10259
«عدل انصاف کا»:
(نئی خبر)
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کےکیس کی سماعت ہوئی جس نے تفتیشی افسر کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے زیر دفعہ 497 بی ٹو کے تحت درخواست دائر کی گئی، تفتیشی افسر کے مطابق گواہان کا بیان شکایت کنندہ کے بیان کے متضاد ہیں۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کو دفعہ 497 بی ٹو کے تحت ضمانت پر رہا کیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ گواہان دستیاب نہیں یا نہیں مل سکے، مدعی کے وکیل بھی دوران سماعت...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ رات ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ 'یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے، مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈسٹری کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ سمانتھا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلمی دنیا بظاہر پرکشش نظر آتی ہے مگر حقیقت میں ’’دھندہ ہے پر گندا ہے‘‘، کیونکہ یہاں خواتین کو اکثر کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ جنوبی بھارتی انڈسٹری میں بھی اس مسئلے سے دوچار ہونا پڑا اور دونوں جگہ کوئی نمایاں فرق نہیں پایا۔ یاد رہے کہ سمانتھا جو تامل اور تیلگو فلموں کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی...
پاکستان تحریک انصاف نے آج صبح کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق اس بزدلانہ کارروائی میں ایف سی اہلکاروں سمیت عام شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے جو کہ ایک نہایت المناک اور دل خراش سانحہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ترجمان نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قومی سلامتی اور عوامی...
کراچی میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔کمشنر کراچی کو فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد 127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ایسا ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) پولیس کے مطابق گاڑی کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے کار میں سوار چار حملہ آور اس سے باہر نکلے اور انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کا دوسری جانب سے بھی جواب دیا گیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی۔ اس کار بم دھماکے کے بعد زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کے محرکات اور حکومتی ردعمل خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق...
آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم بریسبین ہیٹ نے بی بی ایل میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون کے قیام کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ کے ہوم گراؤنڈ گابا میں شیڈول پانچوں میچز کے لیے ’شاہین فین بے‘ کے نام سے خصوصی فین زون ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی فین بے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کر دی جائے گی۔ برسبین ہیٹ گابا میں 19 دسمبر، 27 دسمبر، دو جنوری، دس جنوری اور 18 جنوری کو میچز کھیلے گی۔ دوسری جانب پی سی بی نے آج قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کردیے ہیں جس کے بعد شاہین آفریدی...
آزاد کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بڑی حد تک ناکام رہی۔ ریاست کے تینوں ڈویژنز میں کاروباری مراکز جزوی طور پر کھلے رہے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال معمول پر رہی۔ مزید پڑھیں: ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام میرپور ڈویژن میں حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق رہے جبکہ پونچھ اور مظفرآباد ڈویژنز میں بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کو نظرانداز کیا۔ تاہم مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کے پرامن مارچ پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی فائرنگ سے مسلم...
سٹی42: گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری روز ہے اور شہریوں کے پاس صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہ کروانے کی صورت میں شہریوں کو جرمانوں اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آخری روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آئرس سسٹم پر غیر معمولی بوجھ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث فارم فائلنگ اور سبمیشن میں صارفین کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ٹیکس گزاروں کا کہنا ہے کہ سسٹم کی سست رفتاری اور بار بار تکنیکی خرابیوں کے باعث قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور کئی افراد تاحال اپنے گوشوارے مکمل نہیں کر سکے۔ کبڈی کے کھلاڑی...

آئی ایم ایف کا گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔ جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز میں ایسی ترامیم کی جائیں جن کے ذریعے بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی ممکن ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر افغانستان کے بگرام ایئربیس کی واپسی کے خواہشمند، ویڈیو تجزیہ آئی ایم ایف...
کوئٹہ میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں ٹکر کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں سوراب کے علاقے نغاڑ میں قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں گاڑی میں سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے اس حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں ۔

وزیرصنعت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس، نئی درخواستوں کا جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس منگل کو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیااور سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے مختلف درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی نے نجی سیکٹر کے 3 سپشل اکنامک زونز میں توسیع اور ایک سول انٹر پرائز زون کی منظوری دی۔منظور شدہ درخواستیں مزید کارروائی کے لئے اسلام آباد سرمایہ کاری بورڈ بھجوائی جائیں گی۔توسیعی سپیشل اکنامک...
بھارتی ڈانسر دھناشری ورما نے ایک ٹیلی وژن شو کے دوران سابق شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں انتہائی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شادی کے محض دوسرے مہینے میں ہی چہل کے دھوکے کا علم ہوگیا تھا۔ اس شو کے دوران جب دھناشری سے پوچھا گیا کہ انہیں کب احساس ہوا کہ یوزویندر چہل کے ساتھ ان کی شادی نہیں چل سکتی، تو ان کا جواب سب کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلے ہی سال میں ہی مجھے اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا۔ دراصل شادی کے صرف دوسرے مہینے میں ہی میں نے انہیں دھوکا دیتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔‘‘ دھناشری ورما نے زور دے...
کوئٹہ: سوراب کے علاقے میں قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔
اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکو شرکت کی ہدایت، فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی، مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اجلاس کا اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے آج منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔پی ٹی آئی کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ خواجہ آصف نے پہلے سلطان محمودغزنوی کے متعلق ہرزہ سرائی کی اوراب کہتے ہیں افغانستان دشمن ملک ہے یہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، خواجہ آصف وزارت دفاع جیسے اہم منصب پر فائز ہیں افغانستان کے خلاف تعصب...
آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے 389 ارب روپے ایمرجنسی فنڈز سے وزیراعظم پیکیج متعارف ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40سے 50 ارب، حتمی تخمینہ 30 ارب روپے ہے، سندھ نے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے لگایا، وفد اور صوبائی حکام میں بجٹ سرپلس، نقصانات، ریکوری اور بحالی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کی تجویز کا جائزہ لیا...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی وردی میں ملبوس دہشتگردوں کے خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔(جاری ہے) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور یعنی ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ، ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے اطراف کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ایک...
جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے...
جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ شان مسعود کو بطور کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اوپنر امام الحق کو دوبارہ ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ دوسری جانب نوجوان بیٹر صائم ایوب کو ڈراپ کردیا گیا ہے لیکن پاکستانی اسپنرز کی قوت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 1️⃣8️⃣-member Pakistan squad announced for two-match Test series against South Africa ???? More details ➡️ https://t.co/f62Fz4zuZc#PAKvSA pic.twitter.com/1goXoP7okP — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2025 ساجد خان اور نعمان علی کے ساتھ ساتھ ابرار احمد، بائیں ہاتھ کے اسپنر فیصل اکرم اور ’مسٹری اسپنر‘ کہلائے جانے والے آصف آفریدی کو بھی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ آل راؤنڈر عامر جمال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ رات ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ 'یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے، مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ...
کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت قرار دے دیا گیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر ہے۔ شہر کا آج ایئر کوالٹی انڈیکس 143ریکارڈ کیا گیا ہے۔ Post Views: 1

مظفرآباد : مسلم کانفرنس ریلی پر عوامی ایکشن کمپٹی کے کارکنوں کا حملہ ، فائرنگ 11افراد زخمی : ایمبولینس روکنے سے مریض جاں بحق
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) آزادکشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض محمد صادق دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے غلیلوں، ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا۔ مظفر آباد سے نامہ نگار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کشمیر کے عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال...
کراچی میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ کمشنر کراچی کو فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد 127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ ایسا ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ Post Views: 1
برسلز: یورپی یونین کی جانب سے افریقا میں توانائی کے منصوبوں پرساڑھے 54 کروڑ یورو کا اعلان کردیاگیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے افریقا میں توانائی کے جدید منصوبوں کے لیے ساڑھے 54 کروڑ یورو کا اعلان کردیا ہے۔ مزکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد بجلی تک رسائی میں اضافہ، علاقائی بجلی گرڈز کو مضبوط بنانا اور براعظم کی گرین انرجی پر منتقلی کو تیز کرنا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں وڈیو پیغام میں پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افریقا جو فیصلے کر رہا ہے وہ پوری دنیا کے مستقبل کو تشکیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 5 ارب کی درسی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبلشرز سے چھپوانے کا انکشاف، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، حکام کو طلب کرلیا۔ ڈان نیوز کے مطابق سندھ میں سرکاری درسی کتابوں کی اشاعت کے ذمے دار ادارے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کی کتابیں من پسند پبلشرز سے چھپوانے کے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بورڈ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور بورڈ کے سابق سیکرٹری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا...

حیدر آباد : مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان را شد نسیم جماعت اسلامی حیدر آباد کے تحت زون آفندی کی مسجد میں رحمت اللعالمین کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، مذہبی اسکالر پروفیسر م
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پشاور: پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں ورکرز کو کنٹینرز پر سے دھکے دینے اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں تحریک انصاف کے ورکرز نے شرکت کی۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ جلسے میں ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ورکرز کو کنٹینرز پر سے اتار دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ورکرز کو عزت نہ دی گئی تو وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج جلسوں میں اپنے پیسوں شرکت کرتے ہیں لیکن ورکرز کو عزت نہیں دی جاتی احتجاج میں ورکرز کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-24 سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا معاہدہ چاہتے ہیں اور برلن حکومت اس معاملے پر طالبان سے بات چیت شروع کرے گی۔ وزیر داخلہ الیگزانڈر ڈوبرنٹ نے جرمن اخبار بلڈ ام زونٹاگ کو بتایا کہ جرمنی کابل سے براہِ راست مذاکرات کرے گا تاکہ ان افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا سکے جو جرمنی میں جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں یا جنہیں سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ حکام اکتوبر میں کابل جائیں گے تاکہ ان افغان شہریوں کی واپسی پر بات کی جا سکے ۔ ملک بدری کے لیے خصوصی چارٹرڈ فلائٹس کے بجائے عام کمرشل پروازیں استعمال کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے افریقا میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے ساڑھے 54کروڑ یورو کا اعلان کردیا، جس کا مقصد بجلی تک رسائی میں اضافہ، علاقائی بجلی گرڈز کو مضبوط بنانا اور براعظم کی گرین انرجی پر منتقلی کو تیز کرنا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں وڈیو پیغام میں پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج افریقا جو فیصلے کر رہا ہے وہ پوری دنیا کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ براعظم کو ماحول دوست توانائی کی منتقلی روزگار، استحکام، ترقی اور عالمی ماحولیاتی اہداف کے حصول کو ممکن بنائے گی۔ یورپی کمیشن کے بیان کے مطابق افریقا میں قابل تجدید توانائی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-8 ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں شدید طوفان بوالوئی کے پیش نظر 4بڑے ائرپورٹ بند کر دیے گئے ،جب کہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان رات کے وقت ویتنام کے وسطی حصے سے ٹکرائے گا، جس کی رفتار 133 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث تیز ہوائیں، شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات لاحق ہیں۔ شمالی اور وسطی صوبوں میں 600 ملی میٹر بارش اور دریاؤں کی سطح میں 9 میٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ صوبے ہاتین میں 15 ہزار سے زائد افراد کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ فوجی دستے ہنگامی صورتحال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کی ریڈ کریسنٹ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی ہے جو غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی سب سے بڑی بیڑے کی شکل میں بحیرہ روم کے راستے امداد لے جا رہا ہے، یہ امداد یونان کے جزیرے کریٹ، قبرص اور مصر کے درمیانی علاقے میں موجود جہازوں تک پہنچائی گئی۔بین لاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پچاس سے زائد جہازوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا کئی دنوں سے غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اس میں بالخصوص طبی ساز و سامان اور دیگر انسانی ضروریات کی بڑی مقدار موجود ہے۔ “صمود” جس کا مطلب ہے استقامت اور ثابت قدمی، فلسطینی عوام کے لیے 1967 کی جنگ کے بعد جدوجہد اور مزاحمت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا 60واں سالانہ اجلاس عام ادارے کے رجسٹرڈ دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے اراکین سمیت حصص یافتگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2024-25 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی ایل کا مجموعی منافع 2,204 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، جبکہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 7,871 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی نے اس عرصے میں 1,524 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔حصص یافتگان نے 11.50 روپے فی حصص کے منافع کی منظوری دی...
پاکستان کی میوزک انڈسٹری نئی آوازوں اور باصلاحیت فنکاروں کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انھی ناموں میں سے نمایاں ترین نام سارہ الطاف کا ہے۔ آسمان موسیقی کے ابھرتے ہوئے اس نئے ستارے سارہ الطاف نے مختصر سے عرصے میں اپنے منفرد انداز اور مسحورکن آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ سارہ الطاف نے 2021 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دنوں ہی سے اپنی پُراثر گائیکی اور جذبات سے بھرپور پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ مقبول گانے “نک دا کوکا” میں شراکت تھی، جس نے انہیں پنجابی میوزک کے مداحوں میں بے حد مقبول کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: معروف عالم دین و اسکالر مفتی منیب الرحمن کاکہنا ہے کہ عوام حکمرانوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ عملی زندگی میں کس کے تابع ہیں اور قانون کس کی مرضی سے بناتے ہیں، قادیانیوں کو پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنا ہوگا جس میں انہیں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، انہیں وہی حقوق دیے جائیں جو دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس بعنوان عہد رسالت میں انسانی حقوق، آزادی اور انصاف آج کے تقاضے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028ء تک سودی...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم ہمیشہ کھیل کو خالص اسپورٹس مین شپ کے تحت کھیلتے ہیں اور جنگ کو کھیل سے علیحدہ رکھتے ہیں، لیکن دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ جب جنگ ہوئی تو اسکور بورڈ پر نتیجہ 0-7 رہا۔ Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0 . #Big_office_small_man https://t.co/LGxCf8Tz8R — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 29, 2025 واضح رہے کہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی فتح پر مودی کے بیان پر کرارا جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر مودی نے ایشیا کپ کی جیت کو آپریشن سندور سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہد آفریدی نے مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں حقیقت اور فرق بہت واضح ہے، ہم (پاکستان) نے ہمیشہ اسپورٹس مین شپ کے ساتھ مقابلہ کیا اور کھیل سے جنگ کو ہمیشہ دور رکھا۔ Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0...
کرائمز برانچ کے ایک تفتیشی افسر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو غیر قانونی طور پر رہا کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے، حکام نے افسر کی گرفتاری اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے پر اسلام آباد پولیس کے 4 افسران معطل ڈی آئی جی کرائمز برانچ فرہان زاہد کے مطابق تفتیشی افسر غلام علی جمالی نے قتل اور اقدام قتل میں نامزد 2 ملزمان، سمع اللہ اور خلیل، کو دفعہ 169 کے تحت رہا کیا۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 بھائیوں کو قتل اور 2 افراد کو شدید زخمی کیا تھا۔...
مظفرآباد: کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی، بیشتر شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ مفاد پرست عناصر نے ہڑتال کی ناکامی کے پیش نظرامن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی، سکیورٹی ادارے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکیلئے مصروف عمل ہیں۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں...
چین کا پشاور میں ہر سال 80 ہزار گدھے پالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پاک-چین اقتصادی تعاون کے تحت ایک انوکھا اور دلچسپ منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے تحت چین کی معروف کمپنی ’’سنگ ینگ‘‘ پشاور میں گدھوں کی افزائش کے لیے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس منصوبے میں 40 جدید فارمز اور ایک سائنسی لیبارٹری قائم کی جائے گی، جہاں سالانہ 80 ہزار گدھوں کی افزائش ممکن بنائی جائے گی۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کے ذرائع کے مطابق منصوبے کے ابتدائی تین سے پانچ سال گدھوں کی افزائش نسل پر توجہ دی جائے گی، جس کے بعد ہر...
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں ہڑتال کے دوران امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور مسلم کانفرنس کے شرکا آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد پتھراؤ اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پتھراؤ کے باعث پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی میں اشتہاری افراد کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے مظاہرین کی ہلڑ بازی اور...
محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 36واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا اجلاس، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری اجلاس میں پاک-ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مہمان ٹیم کو وی وی آئی پی اسٹیٹس دیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی نے پنجاب کے 7 اضلاع قصور، راجنپور، ڈی جی خان، وہاڑی، حافظ آباد، مری اور سیالکوٹ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کاروباری طبقے کے انکم ٹیکس گوشواروں کا باریک بینی سے آڈٹ کرے گا تاکہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ایف بی آر نے ایک لاکھ انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جو یکم اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔ پاکستان میں کاروباری طبقہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، مگر بدقسمتی سے بڑی تعداد میں کاروباری افراد ٹیکس نہیں دیتے یا آمدنی چھپا کر کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس دہندگان دستاویزی ثبوت دیے بغیر اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں، ایف بی آر حکومت اور ایف بی آر بارہا کوششیں کر چکے...
بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے کرکٹر یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد 60 کروڑ روپے کے مطالبے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والے اس دعوے کو بالکل غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے طلاق کے بعد چہل سے 60 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں دھناشری نے اپنے تعلقات کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل وہ چھ سے سات ماہ تک یوزویندر چہل کو ڈیٹ کرتی رہیں، جس کے بعد ان کی شادی ہوئی جو چار سال تک قائم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کا فیصلہ باہمی تھا اور لوگوں کا...
کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک امریکی شہری امیر امیری کو جیل سے رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ نے بیان میں بتایا کہ امیر امیری کو امریکا کے یرغمالیوں کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کے حوالے کیا گیا۔ بوہلر نے رواں ماہ کے آغاز میں کابل کا غیر معمولی دورہ کیا تھا جس میں طالبان حکام کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی گئی تھی۔ افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق حکومت شہریوں کے معاملات کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی بلکہ سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر امیری کے کیس کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور یہ...
امریکی ریاست مشی گن کے شہر گرینڈ بلانک میں سابق میرین نے چرچ پر حملہ کر کے کم از کم 4 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ نامی حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازوں سے ٹکرا دی اور پھر خودکار رائفل سے چرچ پر فائرنگ کردی اور عمارت کو آگ لگا دی۔ اس دوران سینکڑوں افراد چرچ میں موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں 70 سالہ سکھ بزرگ پر وحشیانہ حملہ، حالت تشویشناک ابتدائی طور پر 2 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں جلنے والے چرچ کے ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس چیف ولیم...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز میر کی صحافت کے لیے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ امتیاز میر کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے۔ اُنہوں نے آزادی صحافت کے لیے ہمیشہ جراتمندانہ کردار ادا کیا اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ امتیاز میر کو اپنی جوارِ رحمت...
کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، خفیہ آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا پیغام واضح ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گرد نیٹ ورک کو پنپنے نہیں دے گا۔ بھارت کی پشت پناہی اور افغانستان کی سہولت کاری میں سرگرم فتنۃ الخوارج کا...
روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے جن میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو روس نے یوکرین پر بڑاحملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں پر سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے، جن کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ روسی حملے کے ساتھ ہی پڑوسی ملک پولینڈ نے دو جنوب مشرقی شہروں کے قریب اپنی فضائی حدود بند کر دی اور خطرہ ختم ہونے تک اپنے لڑاکا طیارے فضاء میں بھیج دیے۔ یوکرین کی فوج نے کہا کہ روس نے رات بھر میں 595 ڈرون اور 48 میزائل داغے اور...
کراچی: سبز کچھوؤں کی افزائش کا سیزن 2025-26 شروع ہو گیا، سندھ وائلڈ لائف نے انڈوں سے نکلنے والے 104 ننھے کچھوے سمندر میں زندگی کے نئے سفر پر روانہ کر دیے۔ کراچی کے ساحلی مقامات ہاکس بے،سینڈز پٹ پر اگست کے وسط سے سبز مادہ کچھووں کی افزائش نسل کے لیے آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے جوفروری کے وسط یا آخر تک جاری رہتاہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے انچارج میرین ٹرٹل اشفاق علی میمن کے مطابق گزشتہ رات 104 ننھے کچھوے سمندر میں چھوڑے گئے،اب تک 5500 انڈے گھونسلوں میں رکھے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آج سے دو دہائی قبل سمندری کچھوؤں کی سات اقسام سندھ،بلوچستان کے ساحلی مقامات پر پائی جاتی تھیں،تاہم سمندری آلودگی،تجارتی سرگرمیوں...
افغانستان میں داعش خراسان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جہاں تنظیم کا اعلیٰ کمانڈر محمد احسانی، جسے انوار کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، مزار شریف میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق احسانی نسلی طور پر تاجک تھا اور خودکش بمباروں کو تربیت دینے اور انہیں پاکستان لانے کا ذمہ دار تھا۔ محمد احسانی 2022 میں پشاور کے کوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار بھی تھا، اس افسوس ناک سانحے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسانی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے منصوبہ سازوں میں شمار ہوتا تھا اور اس کی ہلاکت داعش خراسان کی کارروائیوں کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔...
لاہور: پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سالٹ رینج، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں آپریشنز کے دوران بٹیر اور فالکن کے 62 نیٹنگ گیئرز ضبط کرلیے گئے۔ 57 شکاریوں کا چالان کیا گیا اور ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں 25 گیئرز ضبط کرکے 12 شکاریوں کو 6 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور درجنوں بٹیر آزاد کرائے گئے جبکہ ایک نیل گائے کا بچہ بھی ریسکیو کیا گیا۔ لاہور ریجن میں 2 پارٹیوں پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے، فیصل آباد میں مرغابی کے شکار پر ایک شخص کو 52 ہزار...
ویتنام نے سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ،ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز ویتنام نے سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ ،ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ویتنام میں طوفان کےخطرے کے پیش نظر 4ایئرپورٹس بند،کئی پروازیں معطل کردی گئیں،حکام نے ڈھائی لاکھ افراد کے انخلا کے احکامات جاری کردیئے۔حکام کی جانب سے 15ہزار سےزائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا،سمندری طوفان بوالوئی فلپائن میں 12افراد کی جان لے چکا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان حکومت اپنی سرزمین کسی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے فلیگ شپ پروجیکٹ، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ (SSEP) کے معاہدوں میں شفافیت اور بے ضابطگیوں کے الزامات نے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے ورلڈ بینک کی جانب سے 28 ارب روپے کی فنڈنگ فراہم کی گئی تھی، جس کا مقصد 2 لاکھ سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم تھا۔ قیمت میں فرق اور بے ضابطگیاں پروجیکٹ میں شامل غیر ملکی کمپنی نے ہر سولر کٹ کی قیمت 151 امریکی ڈالر ظاہر کی، تاہم درآمدی دستاویزات میں اصل قیمت صرف $23.4 فی یونٹ دکھائی گئی۔ The solar energy project in Sindh, with the cooperation of the World Bank, has been initiated with a budget of...
چنئی میں اداکار اور سیاستدان جوزف وجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ کی ریلی کے دوران کرور میں ہجوم کے بے قابو ہونے سے 39 افراد ہلاک ہلاکت کے بعد وِجے کے گھر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کیونکہ حکام کو خدشہ ہے کہ عوامی غصہ ان کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ 51 سالہ وِجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ اگلے سال تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے جا رہی ہے، لیکن کرور ریلی میں حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ #Watch | Moments after stampede in Vijay's rally, shocking footage emerges On Cam: Crowd rush, chaos and choked@anchoramitaw shares more details with @prathibhatweets pic.twitter.com/Sm9UOp6sJ1 —...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’بلیک ہولز‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ...
دبئی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے دنیا کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اسمارٹ کوریڈور متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے امیگریشن کا عمل صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے۔ جدید نظام کے تحت مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایک وقت میں 10 افراد اس کوریڈور سے باآسانی گزر سکتے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال ٹرمینل تھری کے بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔ دبئی حکام کے مطابق اسمارٹ کوریڈور خاص طور پر فیملیز کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے وقت کی بچت اور سہولت دونوں حاصل ہوں گی۔ مستقبل میں اس سہولت کو ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ حکام...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں مذہبی شخصیت کو نشانہ بنانے والے ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی گئی، جبکہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک بھی پکڑا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی افغانستان سے ای والٹ کے ذریعے کوئٹہ بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کرک، کوئٹہ، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں سرگرم تھے۔
اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’’بلیک ہولز‘‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ سرکاری افسر اور نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں “آئی لو محمد ﷺ” کہنا جرم قرار دینے کی مبینہ کوشش پر مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محض محبت کا اظہار جرم نہیں ہوسکتا، جبکہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے ایسے پوسٹرز پر پابندی خطرناک پیغام دیتی ہے۔4 ستمبر کو بھارتی شہر کانپور کی سڑکوں پر “آئی لو محمد ﷺ” کے بورڈز آویزاں کیے گئے تھے، جنہیں ہندو تنظیموں نے اشتعال انگیزی قرار دیا۔ اس کے بعد 9 ستمبر کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسلمان نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔رکن اسمبلی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ایک مسلمان کا ایمان اس وقت...
پشاور (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کا جنگ حقیقی آزادی کا ہے۔ پشاور جلسہ کے ذریعے عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ انصاف پر مبنی فیصلے کریں بانی‘ اہلیہ اور کارکنوں کو انصاف دیں۔ آئین کی پاسداری اس ملک میں سب پر فرض ہے پشاور میں عمران خان کی رہائی کیلئے ہونیوالے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے آئین کیلئے آواز اٹھائی ہے اور اٹھائیں گے اس ملک میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی انڈیا کے ساتھ جنگ میں بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پوری قوم اکٹھی کھڑی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرحافظ عبدالکریم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو بروقت‘ جرات مندانہ اور پاکستان کے عوام کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے دوٹوک موقف اپنایا اور واضح کر دیا کہ پاکستان جنگ جیتنے کے بعد بھی امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کر کے ان کے دلوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات‘افغانستان کی...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کا خطبہ حج الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکہ نے ہیرو شیما، ناگا ساکاکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں صحافی اور ہیومن رائٹس ورکرز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ بات سمجھ لی جائے کہ حماس کو مائنس کر کے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکے بغیر حقیقی اور پائیدار امن کبھی قائم نہیں ہو سکتا، اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے اسے روکنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق حادثہ کار سوار شخص کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جس نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ حادثے کے بعد راہ گیر افراد نے کار سوار شخص کو پکڑ کر قریب موجود پولیس موبائل کے حوالے کیا۔کار سوار شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو حادثے کے دوران خود بھی...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں ملوث ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جو اس سلسلے میں سرگرم تھا۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ رقم بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کوئٹہ، کرک، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ 11 مئی کو 22...
لندن کی عدالت نے آئرش گلوکار لیام اوہانا کو ایک کنسرٹ میں حزب اللہ کا پرچم لہرانے کے الزام میں بری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی عدالت نے ایک ایسا فیصلہ سنایا جس نے شوبز کی دنیا اور موسیقی کے مداحوں کو سکھ کا سانس دے دیا۔ آئرش میوزیکل بینڈ "نیکیپ” کے 27 سالہ گلوکار لیام اوہانا پر حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں دہشت گردی کا مقدمہ بنا تھا۔ تاہم اس مقدمے میں جج نے گلوکار کو بری کرتے ہوئے کہا یہ الزام غیر قانونی اور بے بنیاد ہے۔ فیصلے کے بعد اوہانا کے بینڈ میٹ اور مداحوں نے جشن منایا جب کہ شمالی آئرلینڈ کی فرسٹ منسٹر مشیل اونیل نے بھی کھل کر کہا کہ یہ...
ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت فائنل سے پہلے سب کی نظریں ایک ہی مقابلے پر جمی ہیں۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اور پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیچ ہونے ٹاکرا۔ 25 سالہ ابھیشیک اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔ مسلسل نصف سینچریاں، اور خاص طور پر پاور پلے میں جارحانہ آغاز، بھارت کے لیے کھیل کا رخ بدل رہے ہیں۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی، جو ہم عمر ہیں مگر کہیں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں، ٹورنامنٹ میں سب ٹیموں کے خلاف کامیاب رہے ہیں۔ ابھی تک کے دونوں پاک بھارت میچوں میں ابھیشیک نے شاہین پر بھرپور حملہ کیا۔ 14 گیندوں پر 31 رنز، 3 چھکے اور 2 چوکے اور شاہین...
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں بڑی تحریک شروع کرنے والی ہے، 21 تا 23 نومبر لاہور میں ہونے والا ”اجتماع عام“ اس تحریک کا آغاز ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بھی حماس کو اپنی سرزمین پر قبضہ کرنے والے اسرائیل کے خلاف ہتھیار اٹھا کر جدوجہد کرنے کی اجازت ہے، پاکستان میں حماس کا دفتر ہونا چاہیے، جن لوگوں نے 26ویں آئینی ترمیم کیلئے کردار ادا کیا، وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔ شہر قائد کے جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی...
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے راہنما کچھ دنوں سے شاید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل چن کی پریس کانفرنس پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ندیم افضل چن کچھ دنوں سے شاید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بے بنیاد خبر سے متعلق حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کرچکی ہوں، جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ صوبائی وزیر...
دنیا کی تاریخ میں 27 ستمبر کئی اہم واقعات کی یاد دلاتا ہے، جو سیاست، سائنس، ٹیکنالوجی، ثقافت اور عالمی حالات پر گہرا اثر چھوڑ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جرمنی میں لاگو ان دلچسپ و عجیب قوانین سے واقف ہیں؟ 27 ستمبر 1825 برطانیہ میں جارج اسٹیفن سن نے پہلی بار انجن کے ذریعے مسافروں سے بھری ریل گاڑی چلائی، جس نے ٹرانسپورٹ کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ 27 ستمبر 1938 اسکاٹ لینڈ میں ایک شاندار تقریب کے دوران ملکہ الزبتھ نے دنیا کے سب سے بڑے اوشین لائنر کو اپنے نام سے منسوب کیا۔ یہ بحری جہاز کوئین میری کا ہم شکل (سسٹر شپ) تھا جو چار برس پہلے بنایا گیا تھا۔ 27 ستمبر 1939...
امریکی پینٹاگون کا “ریپلیکیٹر” منصوبہ جس کا مقصد بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے عسکری خطرے سے نمٹنے کے لیے ہزاروں خودکار ڈرونز اور اے آئی سے لیس ہتھیار مہیا کرنا تھا متعدد تکنیکی، انتظامی اور مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی تیاری میں تاخیر، بعض ماڈلز کا ناقابلِ اعتماد نکلنا، لاگت کا بڑھ جانا اور مختلف کمپنیوں کے سافٹ ویئر کو اکٹھا کر کے ایک مؤثر نظام بنانا بڑے مسائل رہے۔ نتیجے کے طور پر یہ پروگرام اب اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے تحت “ڈیفنس آٹونومس وارفیئر گروپ” (DAWG) کو منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ عمل میں تیزی اور درستگی لائی جا سکے۔...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب خطاب کر رہے تھے تو کارکنوں کی جانب سے اسٹیج کی طرف بوتلیں پھینکی گئیں اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر جلسے کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ کو پیغام دیا کہ وہ آئین کے تحت انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے اور ادارے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے. بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی نے عوام کو فوج کا ساتھ دینے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے، کیونکہ جب تک تمام ادارے آئین کے تحت کام نہیں کریں گے، آواز بلند کرتے رہیں گے۔ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی اور عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ آئین کے مطابق...
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرالکاہل میں چین کی تیز رفتار فوجی توسیع کے پیشِ نظر شروع کردہ امریکی منصوبے ’’ریپلیکیٹر‘‘ کو اپنی توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ یہ پروگرام 2023 میں نائب وزیر دفاع کیتھلین ہکس نے متعارف کروایا تھا جس کا مقصد ہزاروں چھوٹے، خودکار اور مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرونز اور دیگر خودمختار نظام تیز رفتار انداز میں خریدنا اور میدان عمل میں لانا تھا۔ رپورٹ کے اہم نکات: منصوبہ اگست 2025 تک فضائی، زمینی اور بحری سطح پر ہزاروں خودکار نظام فراہم کرنے کا ہدف رکھتا تھا، مگر فنی خامیوں، پروڈکشن کی سست رفتاری اور بلند اخراجات کے باعث یہ اہداف پورے نہ ہو سکے۔ کچھ ڈرونز ناقابلِ اعتماد ثابت ہوئے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کا خطبہ حجة الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکا نے ہیرو شیما، ناگاساکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا، امریکا نے ویتنام، افغانستان اور عراق پر چڑھائی کی، 2006میں حماس نے جمہوری طریقے سے کامیابی حاصل کی لیکن امریکہ و اسرائیل نے اسے چلنے نہیں دیا اس طرح جب الجزائر میں اسلامی فرنٹ نے 80فیصد ووٹ لے لیے تو ان کی حکومت نہیں بننے دی گئی۔فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں جرنلسٹ اور ہیومن رائٹس ورکرز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ...
برٹش لیبر پارٹی کی کانفرنس اتوار کو لیور پول میں شروع ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر تقریب سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی شہر لیورپول میں ہفتے کی دوپہر سیکڑوں افراد نے حکمران جماعت کی کانفرنس کے خلاف ریلی نکالی اور اسرائیلی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ برٹش لیبر پارٹی کی کانفرنس اتوار کو لیور پول میں شروع ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر تقریب سے خطاب کریں گے۔ جنگ مخالف اتحاد کے منتظمین نے "جنگ بند کرو" کے نعرے لگائے اور شرکاء نے غزہ کے لوگوں کی حمایت میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات اور برطانیہ کی جانب سے تل ابیب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاریزات محمد حمزہ نےبتایا کہ حادثہ ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں اُس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی کرولا گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر 6 زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کا کہنا تھاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم بدقسمتی...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے آج رنگ روڈ موٹروے چوک پر جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جسے پارٹی رہنما تاریخی اجتماع قرار دے رہے تھے۔ تاہم 5 لاکھ افراد کی شرکت کے دعوے کے برعکس جلسہ گاہ تاحال سنسان دکھائی دے رہی ہے۔ معاونِ بہبودِ آبادی ملک لیاقت علی کی تقریر شروع ہو چکی ہے، مگر پنڈال اب تک خالی ہے اور شرکاء کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔#Peshawar #ptiexposed #PeshawarJalsa #PTI #KhyberPakhtunkhwa pic.twitter.com/lThHYD9qsh — KP Forum (@KPForum88) September 27, 2025 جلسہ بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں ہو رہا ہے، جہاں کنٹینرز سے اسٹیج تیار کیا گیا، کرسیاں لگائی گئیں اور لائٹنگ کا انتظام بھی...
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آ رہی ایک کرولا کار کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات، محمد حمزہ نے بتایا کہ کوچ کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ اچانک کار سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد دو افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر ارباب کامران، ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی، لیکن بدقسمتی...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم افضل کچھ دنوں سے پتا نہیں کسی ذہنی دباؤ میں ہیں یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جاچکے ہیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فائدہ ہوگا، ندیم افضل چن عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے کہ ندیم افضل عدالت میں یہ جھوٹی خبر ثابت...
شمالی وزیرستان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کم سن بچیوں کو افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی پولیس سربراہ وقار احمد (پی ایس پی) کے مطابق مصدقہ اطلاع پر دیوگر سیدگی، تحصیل غلام خان کے علاقے سے 12 اور 14 سالہ بچیوں کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: شادی ختم ہونے پر چپ کیوں رہیں؟ انوشے عباسی نے 6 سال بعد خاموشی توڑ دی پولیس کے مطابق بچیوں کو ایک افغان شہری میاغر کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا تھا۔ قریباً 15 سال قبل بچیوں کے والد نے افغانستان کے علاقے تانائی میں ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت چینی کے بحران کا بھی حساب لے، کمزورآدمی ہوں پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا۔صوبائی دارالحکومت میں پی پی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آواز بننا ہمارا فرض ہے، اس میں اہم کردار میڈیا پرسن ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں جس کا اکثر طعنہ ملتا ہے ، حکومتی اتحاد کے وقت ہمارے درمیان چودہ نکات پر معاہدہ ہوا تھا،...