2025-04-25@14:27:59 GMT
تلاش کی گنتی: 518
«کو ٹیکس»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )ماہرین ٹیکس پالیسی میں مساوات اور شفافیت کو پاکستان کے ریونیو شارٹ فال کے مسئلے کو حل کرنے کی بنیاد قرار دیتے ہیں ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وہ نااہلیوں کو روکنے اور معیشت کو تقویت دینے کے لیے نظامی اصلاحات کا بھی مطالبہ کرتے ہیں.(جاری ہے) امورٹیکس کے ماہر اور سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر اکرام الحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبائی ٹیکس ایجنسیوں کو درپیش چیلنجوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساختی خامیاں، بنیادی ڈھانچے اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کی کمی نے ٹیکس کے مستقل فرق میں نمایاں کردار ادا کیا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی اور نااہلی نے...
اسلام آباد : سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ 17 جنوری کو پاکستان کا مقامی ایلیٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ "ای او ون” خلا میں بھیجا جائے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ "ای او ون” سیٹلائٹ قدرتی آفات کی نگرانی، زراعت، شہری منصوبہ بندی، خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کی مدد سے پاکستان میں قدرتی وسائل کی نگرانی مزید مؤثر ہوگی اور ملک کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس سیٹلائٹ کی لانچ سے پاکستان کے خلائی شعبے کو نیا عزم ملے گا اور عالمی...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زیادہ ٹیکس پاکستان کو چلنے نہیں دیں گے، ٹیکس نظام کاروبار میں بھی رکاوٹ ہے۔ بجلی کی قیمتیں کم کریں گے اور عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تقریب 2024 میں دنیا میں دوسری بہترین کارکردگی کی حامل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اعزاز ملنے پر منعقد ہوئی۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں واقعی اعزاز کی بات ہے کہ حکومت کی ٹیکسوں کی سخت پالیسیوں کے باوجود اسٹاک ایکسچینج نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وزیر اعظم نے مبارک باد بھی پیش کی اور...
وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے 16 ذیلی اداروں اور محکوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔وزارت سائنس نے ماتحت محکوں کو ای آفس کے نفاذ اور سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے 16 ذیلی اداروں اور محکوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔ وزارت سائنس نے ماتحت محکوں کو ای آفس کے نفاذ اور سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7 جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگی بجلی اور گیس سے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے۔لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ بنگلا دیش، سعودی عرب اور چین میں گیس سستی ہونے سےکاروبار کو فروغ ملا۔ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا، بجلی پر61 فیصد ٹیکس ہے، مفتاح اسماعیلسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگی بجلی اور گیس کی وجہ سے کاروبار کو نقصان پہنچا، سستی بجلی اور گیس جہاں بھی ہو گی وہاں کی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ان ممالک...
بھارت نے چند ہفتے قبل ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق یہ میزائل آواز سے 5 گناہ زیادہ تیز رفتار سے پرواز کرتا ہے۔ کیونکہ اس میزائل کی ٹیکنالوجی مخلتف ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھی انڈیا کے میزائلز کے مقابلے میں بہترین اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے میزائل ہیں۔ یہ صرف پاکستان کا دعوی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔ بھارت جانتا ہے کہ وہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی کو ناکام نہیں بنا سکتا۔ پاکستان دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے لیس میزائل رکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس...
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر 16 ماتحت اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مراسلے کے ذریعے ماتحت اداروں اور محکموں کو ای آفس کے نفاذ کی ہدایت کی۔ مراسلے کے ذریعے سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے۔مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7 جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ محکمے ای آفس، کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن یقینی بنائیں۔
(رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ایشیا کی سب سے بڑی یارن مارکیٹ کی بحالی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو باہمی افہام و تفہیم سے کام کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقد ہونیوالے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایک ہی ہونا چاہیے جبکہ سیلز ٹیکس کے بعد ایڈیشنل چارجز کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے علاوہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے نظام میں دو عملی کو ختم کرنے کیلئے اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا...
موجودہ عہد میں اسمارٹ فونز کو چارج کرنے کی ٹیکنالوجی کافی بہتر ہوئی ہے مگر ابھی بھی کسی فون کی 100 فیصد چارجنگ کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ تو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم بہت جلد آپ اپنے اسمارٹ فون کو محض 5 سیکنڈ کے اندر مکمل چارج کر سکیں گے۔جی ہاں ایک کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو چند سیکنڈ میں آپ کے اسمارٹ فون کو چارج کرسکتی ہے۔سویپ اٹ نامی اس ڈیوائس کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر پیش کیا گیا۔دیکھنے میں یہ ڈیوائس کسی ٹشو باکس جیسی نظر آتی ہے مگر اس کے کھلے منہ میں آپ کو فون انسرٹ کرنا ہوتا ہے۔ فون اندر جانے...
اسلام آباد: وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ہوئے محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد تعینات کیا جائے، اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین ٹیلینٹ کو تعینات کرکے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کام میں تاخیر کسی صورت...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے عدالتوں میں رکی ہوئی محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نبٹانے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ان لینڈ رینیو اپیلیٹ ٹریبیونلز کی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیرِاعظم نے اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی. دھند چھا گئی ، موٹروے بند شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نبٹائے جانے کے لیے فوری اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو...
وزیراعظم کی عدالتوں میں زیرالتوا ٹیکس کیسز کو جلد از جلد نمٹانے ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ہوئے محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی...
اسلام آباد: وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ہوئے محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد تعینات کیا جائے، اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین ٹیلینٹ کو تعینات کرکے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کام میں...
اویس کیانی: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک محسن نقوی نے کہا کہ کُرم میں قیامِ امن کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کُرم...
نکول پاشینیان کیساتھ اپنی ایک ملاقات میں ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تہران صنعت، زراعت، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں آرمینیاء کو اپنے سائنسی و تیکنیکی تجربات منتقل کرنے کو تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر "علی اکبر احمدیان" نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام صرف علاقائی ممالک کے تعاون اور مدد سے حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہمارے سیاسی و سلامتی کے مسائل کو گھمبیر بنا دیتی ہے۔ علی اکبر احمدیان نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے "ایروان" میں آرمینیاء کے وزیراعظم "نکول پاشینیان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر...
ملک کے کون کون سے شہروں نے 24-2023ء میں کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے، ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر لاہور اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ہے۔ ایف بی آر نے رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522 ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا، لارج ٹیکس آفس کراچی نے 24-2023ء میں انکم ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 360 ارب روپے سے زائد وصولیاں کیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی...