2025-11-09@00:10:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2417
«ہزار کا ایک مطالبہ زر»:
(نئی خبر)
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا، واقعے میں سیاسی کارکنان کی جانوں پر ضیاع پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بدامنی کے حوالے سے حالات خطرناک ہیں، جب ایسی صورتحال ہو اس کے اثرات معاشرے...
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
کبھی جکارتہ انڈونیشیا کا سیاسی دارالحکومت تھا، تاہم آج یہ شہر خود کو ایک نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے، طاقت کی کرسی کے بجائے ایک ایسا عالمی شہر جو رابطوں، تعاون اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ 2027 میں اپنے 500 سال مکمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے جکارتہ ماضی اور مستقبل کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تبادلۂ ثقافت کی سرزمین 17ویں اور 18ویں صدی میں جب اسے ’باتاویا‘ کہا جاتا تھا، جکارتہ ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی گزرگاہ تھا۔ یورپ، بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور چین سے آنے والے تاجر اور مسافر یہاں اترتے اور یہ شہر ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کرتا۔ انہی میل جول نے وقت کے ساتھ...
بین الاقوامی تناظر میں چین اپنی بہت بڑی معیشت کے ساتھ گلوبل ساؤتھ یا عالمی جنوب کی سربراہی کرتا دِکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ روز چین کے شہر تیانجن میں اختتام پذیر ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کا اِجلاس بین الاقوامی طور پر مرکزِ نگاہ رہا اور دنیا بھر کے اہم نشریاتی اداروں میں اجلاس کو خصوصی کوریج دی گئی۔ امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے دیگر بین الاقوامی اتحاد اور تنظیمیں فروغ پا رہی ہیں اور متبادل تجارتی نظام لانے کی بات چیت ہو رہی ہے۔ 6 اور 7 جولائی کو برازیل میں ہونے والے برِکس تنظیم کے اجلاس میں بھی یہ بات کی گئی اور اب چین کے شہر تیانجن...
کراچی: پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies) کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے...
تازہ سائنسی تحقیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بیریز اور چائے کا باقاعدہ استعمال عمر میں صحت مند اضافے یعنی longevity کا باعث بن سکتا ہے۔ رواں سال کا ایک حالیہ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ فلیوینائیڈ اجزا سے بھرپور غذا جیسے کہ چائے، بیریز، سیب، اور ڈارک چاکلیٹ کا استعمال زندگی کو بہتر بنانے اور سنگین بیماریوں مثلًا دل کی بیماری، 2 ٹائپ ذیابیطس، کینسر، اعصابی امراض) کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ کوئینز یونیورسٹی میں ڈاکٹر بینجیمن کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 500 گرام فلیوینائیڈزکے استعمال سے دل کی بیماری، ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ تقریباً 10–16٪ کم ہو جاتا ہے۔ اور اگر مختلف قسم کے فلیوینائیڈز جیسے بیریز اور چائے دونوں کا استعمال کیا جائے تو فائدہ اور...
لاہور: ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو جاپان کا ویزا جاری ہوگیا۔ گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور کی 9 ستمبر کو ٹوکیو روانگی شیڈول ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سترہ ستمبر کو جویلین تھروکا کوالیفائنگ مرحلہ ہے۔ فائنل اٹھارہ ستمبر کو ہوگا، ارشد ندیم ایک بارپھر گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور تیاری کررہا ہوں، مکمل فٹ ہوں اور ایک اور گولڈ میڈل جیتنے کے لیے تیارہوں، قوم سے اپیل ہے کہ وہ میرے لیے دعا کرے تاکہ ایک بار پھر قومی پرچم بلند کرسکوں۔ دوسری جانب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے قومی دستے میں شامل خاتون ایتھلیٹ تامین خان انجری کی وجہ سے چیمپئن...
بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے 7 سال سے لاپتا شوہر کو اچانک انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دیکھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، جتیندر کمار کی شادی 2017 میں شیلو نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن جہیز کے مطالبات اور گھریلو جھگڑوں کے باعث جتیندر اپنی بیوی کو ہراساں کرتا رہا۔ کچھ ہی عرصے بعد وہ اچانک لاپتا ہوگیا اور 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی۔ اہلخانہ نے اُس وقت الزام لگایا تھا کہ شیلو کے رشتے داروں نے جتیندر کو قتل کردیا ہے، تاہم کئی سال تک تلاش کے باوجود وہ نہیں ملا۔...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم تا 3 ستمبر کے دوران ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ دریائے راو ی میں جسر کے مقام پر اس وقت 60 ہزار 94 کیوسک کے ساتھ نارمل بہاؤ موجود ہے، تھین...
دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمے داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25 ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی، اس سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔ وزیر...
معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوایا۔ دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف جُرأت مندانہ اور مؤثر جواب نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنایا، معرکہ حق کے دوران پاکستان کا کردار خطے کے امن کے لیے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر سامنے آ چکا ہے۔ اس کامیابی کے بعد حکومت و عسکری قیادت نے مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا، اہم ممالک کے دوروں کے ذریعے دفاعی، معاشی اور تزویراتی شراکت داریوں کو نئی جہت دی گئی۔ امریکہ نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک امن پسند...
معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ لاہور کا ایک نوجوان انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔ سامعہ حجاب نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں پچھلے 2 سے 3 ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ‘میں ثناء یوسف نہیں بننا چاہتی’ ٹاک ٹاکر سامعہ حجاب کی اغواء کرنے کی کوشش اور قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس اور عوام سے ساتھ دینے کی اپیل۔ pic.twitter.com/51n5wNudTb — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 1, 2025 ٹک ٹاکر واقعے کی تفصیل بیان کرتے...
بونیر کے علاقے قدر نگر میں 25 سالہ نور محمد اپنے حجرے میں خاموش بیٹھا ہے۔ فلاحی تنظیموں کے رضاکار اور مقامی افراد اسے گھیرے ہوئے ہیں۔ نمازِ جنازہ کے بعد امدادی تنظیمیں راشن تقسیم کر رہی ہیں، جبکہ کمیونٹی کے افراد غمزدہ نوجوان کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہر آنے والا ایک ہی دکھ بھری بات کہتا ہے ’’ بونیر میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے خوشی سے بھرپور شادی کی تقریب کو ماتم اور سانحے میں بدل دیا۔‘‘ نور محمد بتاتا ہے کہ سیلاب سے ایک دن قبل اس کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ گھر کی عورتیں دلہن کو گھر لانے کے لیے بے تاب تھیں۔ لیکن 15 اگست کو...
افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، تباہی اور روز افزوں انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سینکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگ کو کھلے الفاظ میں نسل کُشی قرار دیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ کے 500 سے زائد اہلکاروں نے ایک مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جس سطح اور شدت تک پہنچ چکی ہیں، وہ “نسل کُشی” کی تمام قانونی تعریفات پر پوری اُترتی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ اس وقت بھی خاموش رہا، تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے...
واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔ دو پیشہ ور کرکٹ کلبوں کے درمیان ایک مشترکہ عالمی منصوبے کی تشکیل کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو برطانیہ میں برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان میں لاہور میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ Lahore Qalandars ???? Warwickshire CCC Through our partnerships, we will; Strengthen performance on the field, create pathways to identify and nurture talent and use cricket to uplift communities in Lahore, Warwickshire and Birmingham. Expanding our global reach to unlock new… pic.twitter.com/2R5txjGPZT — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) August 31, 2025 لاہور قلندرز کے مالک...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے، یہ نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا...
اس ہفتے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن بیجنگ پہنچ رہے ہیں جہاں دوسری جنگِ عظیم میں ایشیائی محاذ پر فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین کے لیے یہ دن صرف ایک یادگار تقریب نہیں بلکہ اس صدیوں پرانی جدوجہد کی علامت ہے جو اس نے افیون کی جنگوں سے لے کر 1945 میں جاپان کی شکست تک غیر ملکی تسلط کے خلاف لڑی۔ یہ بھی پڑھیں:’تیسری عالمی جنگ شروع ہو چکی‘، دیمیتری ترینن کا تجزیہ روس کی جانب سے چین کی قربانیوں کو تسلیم کرنا بیجنگ کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ ماضی سے آگے کا سفر پیوٹن کا یہ دورہ محض تاریخ کو یاد کرنے کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی طرف اشارہ بھی ہے۔ روس...
ایک بین الاقوامی نیٹ ورک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی ہولوکاسٹ تصاویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر رہا ہے تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کر کے مالی فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے، جانیے کیسے؟ بی بی سی کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ تصاویر اور کہانیاں نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہیں بلکہ ہولوکاسٹ جیسے حساس تاریخی سانحے کو ایک جذباتی کھیل بنا دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق فیس بک پر حالیہ مہینوں میں ایسی اے آئی تصاویر پوسٹ کی گئیں جن میں آشووٹز کیمپ میں قیدیوں کو وائلن...
پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے ایک نئی پہچان بنالی ہے۔ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد ملک نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی نگرانی اور ریگولیشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو ڈیجیٹل فنانس کے میدان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان کی کرپٹو پالیسی عالمی وژن کی پیروی کرتے ہوئے نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع کھول رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل کی عملی سرمایہ کاری کی علامت ہے۔ بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان آخرکار عالمی...
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم پیتونگاترن شیناواترا کو قومی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وہ محض ایک سال اقتدار میں رہیں۔ یہ فیصلہ شیناواترا خاندان کے لیے ایک اور بڑا سیاسی دھچکا ہے، جو پہلے ہی فوج اور عدلیہ سے طویل محاذ آرائی کا شکار رہا ہے۔ پیتونگاترن تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں اور اب وہ شیناواترا خاندان کی چھٹی ایسی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں فوج یا عدلیہ کے ہاتھوں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ عدالت نے 6-3 کی اکثریتی رائے سے فیصلہ سنایا۔ فیصلے کی بنیاد جون میں ہونے والی ایک لیک شدہ ٹیلیفون کال بنی، جس میں پیتونگاترن کمبوڈیا کے...
اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار نہیں ڈالتی تو اسرائیل کو غزہ کا مرحلہ وار الحاق کر لینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی الجزیرہ نیوز کے مطابق سموٹریچ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر حماس نے سرنڈر نہ کیا، ہتھیار نہ ڈالے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اسرائیل کو ہر ہفتے غزہ کے ایک حصے پر قبضہ کرنا چاہیے اور یہ عمل 4 ہفتوں تک جاری رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے سال کے اختتام تک غزہ میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔ گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے میچ میں انہوں نے ایک ہی قانونی گیند پر تین چھکوں سمیت 22 رنز بٹورے۔ پندرہویں اوور میں بولر اوشانے تھامس کی جانب سے مسلسل نوبالز اور وائیڈ بالز کرائی گئیں۔ ایک موقع پر شیفرڈ کیچ آؤٹ ہوئے مگر گیند نوبال قرار پائی۔ فری ہٹ برقرار رہی اور اگلی دو نوبالز پر انہوں نے دو چھکے جڑ دیے۔ اس کے بعد لیگل گیند پر بھی چھکا مار دیا۔ یوں ایک قانونی گیند پر مجموعی طور پر 22 رنز بنے۔ روماریو شیفرڈ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر ناقابل...
:26اگست 1980 کو ، چین نے باضابطہ طور پر شینزین ، جوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے۔ یوں چین کی اصلاحات و کھلے پن نے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا قدم اٹھایا۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران خصوصی اقتصادی زونز چین کی اصلاحات و کھلے پن کی “ٹیسٹنگ فیلڈ” سے چین کی ترقی کے لیے ایک مضبوط محرک قوت بن کر ابھرے ہیں، جو عالمی معیشت میں انضمام کے عمل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے، گلوبل ساؤتھ ممالک کی ترقی کے لیے بھی ایک قابل قدر حوالہ فراہم کرتے ہیں۔خصوصی اقتصادی زونز چین کی اقتصادی ترقی کے عمل میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اقتصادی عروج کے لیے...
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت سزائیں لاگو ہوں گی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کو اپنانے کی منظوری دی گئی۔ اہم نکات: میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کرکٹ پر شرط لگانے پر ایک سے پانچ سال پابندی ٹیم کی اندرونی معلومات دینے پر ایک سے پانچ سال پابندی کرپٹ رپورٹ کی اطلاع نہ دینے پر دو سے پانچ سال پابندی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے، ثبوت مٹانے یا عدم تعاون پر دو سے پانچ سال پابندی اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑی معطل رہے گا کھلاڑیوں پر جرمانے بھی عائد ہوں...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار بھی کر لیا۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق ٹک ٹاکرز پر سوشل میڈیا پر فحش زبان، گالم گلوچ اور غیر اخلاقی گفتگو کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے میں منفی رجحانات فروغ پا رہے ہیں جس کے تدارک کے لیے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے تحت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں پانی کا ریلہ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور اس کی سطح مسلسل بلند جبکہ بھاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے جسر، شاہدرہ اور بلوکی کیلئے سیلابی وارننگ جاری کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ...
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2025-2026 کے دوران غیرملکی کمرشل بینکوں سے تین ارب دس کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں چھ ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا جبکہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران حکومت نے 70 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر باہمی معاہدوں اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ 19 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ حکومت نے رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جولائی میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر...
شاہی خاندان نے پرنس ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو کے بعد ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے جس میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ بادشاہ چارلس سوم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان میں شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی جس میں ملکہ الزبتھ اپنے پسندیدہ پالتو کتوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آج 4 ٹانگوں والے دوستوں کے دن کی مناسبت سے ہم ان کتوں کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے برسوں شاہی خاندان کے افراد کے دل جیتے ہیں۔ یہ بیان میگھن مارکل کے تازہ انٹرویو کے فوراً بعد...
دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیو کی تشہیر ’ایکس‘ پر دھڑلے سے کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے کاروبار کرنے والوں نے اس پلیٹ کو اپنے ’بزنس‘ کا ایک محفوظ ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے ایک شاندار انویسٹیگیشن کی ہے جس سے ایسے افراد کا کچا چٹھا بھی کھلا ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کا استعمال بھی سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی لاکھوں صارفین والا آن لائن پلیٹ فارم کیسے بند کروایا گیا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتہائی کم عمری میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے ایلون مسک سے درخواست...
بھارتی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں ایک ٹیپ بال کرکٹ میچ افسوسناک سانحے میں بدل گیا۔ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری مقامی میچ کے دوران ایک نوجوان بلے باز چھکا لگانے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کھلاڑی جیت سنگھ نے پر اعتماد انداز میں ایک شاندار چھکا لگایا۔ شاٹ کھیلنے کے چند لمحوں بعد اس کا بیٹنگ پارٹنر آگے بڑھا اور داد دی۔ اسی دوران جیت سنگھ اچانک زمین پر گر گیا۔ کھلاڑی، امپائر اور تماشائی حیرت اور صدمے میں ڈوب گئے۔ A batter died of cardiac arrest after hitting a six ???? pic.twitter.com/kJaFIrIVCw — Richard Kettleborough (@RichKettle07) August 24, 2025 فوری طور...
چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کرپٹو ڈپلومیسی نے پاکستان کو دنیا میں وصول کنندہ کی بجائے بلڈر کے طور پر متعارف کرایا ہے ۔اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے، جس کی حقیقی طاقت مستقبل میں ظاہر ہوگی۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ‘ بٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو ‘ کی تشکیل کے ذریعے، عالمی کرپٹو حکمت عملی میں شمولیت اختیار کی۔بلال بن ثاقب نے پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کو نئی شکل دی،جس کے باعث...
جنگ سے متاثرہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی بنیادوں پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں ایک دوسرے کے مزید 146 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، روسی وزارتِ دفاع نے اس قیدی تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہا کیے گئے تمام روسی قیدی اس وقت بیلاروس میں موجود ہیں، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ جنگ کے اثرات سے سنبھل سکیں۔ زیلنسکی کا جذباتی اظہار تشکر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی اس تبادلے کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر ان قیدیوں کی تصاویر شیئر کیں جو واپس...
انسان کی یہ بنیادی جبلت کہ اس کے خیالات، نظریات اور رائے کو دنیا قبول کرے اور ان پر عمل کرے، ایک ایسا پہلو ہے جو ہماری انسانی شخصیت اور معاشرتی ڈھانچے پر گہرے اثرات ڈالتا ہے۔ کیا یہ محض ایک مضبوط شخصیت کی نشانی ہے یا اس کے پیچھے کوئی گہری نفسیاتی الجھن چھپی ہے؟ آئیے، اس رویے کا نفسیاتی اور سماجی تجزیہ کرتے ہوئے اس کے مثبت اور منفی اثرات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ جب اپنی سوچ ہی حتمی سچ لگے: نفسیاتی اور عملی پہلو جب کوئی فرد اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو اس کے پیچھے کئی پیچیدہ نفسیاتی محرکات کارفرما ہو سکتے ہیں۔ یہ رویہ محض ایک سادہ خواہش...
ایک دن شام سات بجے تک چیف سیکریٹری دفتر میں کام کر رہے تھے۔ یہ 1998 کا زمانہ تھا۔ میرے پاس چند اہم کاغذات تھے جنھیں دکھا کر منظوری لینا ضروری تھا۔ فائلیں لے کر جب ان کے دفتر پہنچا، وہ غور سے اہم فائلیں پڑھ کر حکم نامہ لکھ رہے تھے۔میں آرام سے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا۔ پندرہ منٹ کی خاموشی کے بعد چیف سیکریٹری کہنے لگے کہ میں نے وزیراعلیٰ سے منظوری لے کر تمہیں ڈپٹی کمشنر پوسٹ کر دیا ہے۔ ضلع کا نام لورالائی ہے۔ پنجاب سے قدرے نزدیک ہے۔ جمعیت العلماء اسلام کے سینئر وزیر بھی وہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہاں خیال کرنا، وہاں قبائلی مسئلے کافی شدت سے پنپ رہے ہیں، جرگے...
صدر ٹرمپ کا ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عندیہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بذریعہ ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عہد کیا ہے، یہ اقدام ریاستوں کی جانب سے قانونی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں بذریعہ ڈاک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کرنے جا رہا ہوں اور ساتھ ہی بہت مہنگی اور متنازع ووٹنگ مشینوں کو بھی ختم کریں گے.(جاری ہے) انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھی اس معاملے...
کراچی :سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد پھر کمی،آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونا 1100 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 600 روپے اور دس گرام 943 روپے کی کمی سے تین لاکھ 5 ہزار 727 روپے کا ہوگیا۔ صراف ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 339 ڈالر کا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 4031 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 37.98 ڈالر پر برقرار ہیں۔...
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میںپانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے.(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے...
غزہ/لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے علاقائی ثالثوں کی تازہ ترین تجویز سے اتفاق کیا ہے مصر اور قطر کی جانب سے یہ تجویز امریکی سفیر سٹیو وٹکوف کی جانب سے جون میں پیش کیے گئے فریم ورک پر مبنی ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق معاہدے کے نتیجے میں حماس 50 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے تقریباً نصف کو دو گروہوں میں آزاد کرائے گی جن میں سے 20 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہیں اسی کے ساتھ ساتھ مستقل جنگ بندی پر بھی بات چیت ہوگی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ...
برطانیہ کی سب سے ذہین طالبہ نے ایک غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا ہے، 18 سالہ ماہ نور چیمہ نے 23 اے لیولز میں صرف اے اور اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، ان کا آئی کیو 161 ہے، جو معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور آئن سٹائن دونوں سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کے شعبے میں بغیر کسی شرط کے داخلہ بھی حاصل مل گیا ہے، ماہ نور چیمہ نے اس سے قبل 34 جی سی ایس ای امتحانات پاس کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا کارنامہ، 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے نارتھ ویسٹ لندن کے ہنریئٹا بارنیٹ اسکول کی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے ابتدا...
اپنے ایک بیان میں سینئر رہنما حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے خیبر پختونخوا اور گلگت و بلتستان سمیت پاکستان بھر میں سیلاب اور موسلادھار بارشوں سے سینکڑوں شہریوں کے جاں بحق ہونے اور دیگر املاک کے تباہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا...
بھارت میں یومِ آزادی کے موقع پر سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بلند ہو گیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما بی کے ہری پرساد نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو “انڈین طالبان” قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اُن کے اس بیان نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں بی جے پی نے نہ صرف اس بیان کو مسترد کیا بلکہ کانگریس کی نیت اور نظریات پر بھی سوال اٹھا دیے۔ ہری پرساد کا بیان: ’’آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں‘ کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن ہری پرساد نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس ملک میں امن کو برباد کرنے پر...
چین، چھوٹے سے پہاڑ ی گاؤں سے پوری دنیا تک سبز مہم کا پھیلاؤ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : بیس سال پہلے شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ کے یوچھون گاؤں کے دورے کے دوران “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کا تصور پیش کیا ۔ 2025 میں “شی جن پھنگ کی کتاب ” ماحولیاتی تہذیب پر منتخب مضامین”شائع ہوئی ۔ اس کتاب میں بتایا گیا کہ اس تصور کو کس طرح ایک مقامی اتفاق رائے سے قومی حکمت عملی میں تبدیل کیا گیا ہے اور پھر ایک عالمی سبز مہم کا آغاز ہوا ہے. “سر سبز پہاڑ اور صاف پانی ” ہر کسی کے لیے ایک قدرتی منظر نامہ ہے...
تصویر:سوشل میڈیا پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا، اسپتال نے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹرانس کیتھیٹرک اے اورٹک والو امپلانٹیشن (TAVI) سرجریز کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ترجمان رفعت انجم کے مطابق یہ کامیابی سربیا کے اسپتال کا پرانا ریکارڈ توڑ کر حاصل کی گئی، جہاں ایک دن میں 13 سرجریز کی گئی تھیں۔ 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا ریکارڈ بن گیا: مریم نوازوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چلڈرن ہارٹ سرجری کا پروگرام جاری ہے، 6 ماہ کے دوران 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجریز ہوئیں جو کہ ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا نے بتایا...
کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں، تاریخ کا جبر تھا۔ اس وقت کے ججز اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے 2018ء کا الیکشن چرایا۔ سکھر حیدر آباد موٹر وے پر اس سال کام شروع ہو جائے گا۔ سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، کراچی کی ترقی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان میں خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کہا کہ این ایف سی کے تحت ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے وسائل ملتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے یہ...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ دیانت داری اور سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، صحافتی برادری ایک باصلاحیت ساتھی سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خاور حسین نہ صرف ایک پروفیشنل صحافی تھے بلکہ میرے قریبی رفقا میں سے بھی تھے، ان کا اچانک انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ...
اسلام ٹائمز: اربعین ایک تیار ثقافتی سافٹ ویئر ہے جو آنے والی نسل کو کم قیمت پر حسینی اور مستحکم بننے کی تربیت دے سکتا ہے۔ اس سنہری موقع کو پہچاننے کی ضرورت ہے، اس کی قدر کرنی چاہیے اور اس سے پوری طرح بہرہ مند ہونے کے لیے اس کے ساتھ منصوبہ بندی، تعاون اور پرعزم معلمین کی موجودگی ضروری ہے۔ اگر ہم آج یہ پودا لگائیں تو کل یہ ناصران امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی صف میں پھل لائے گا۔ تحریر: محمد جواد نظافت اربعین (چہلم امام حسین علیہ السلام) کی زیارت صرف ایک طویل فاصلے تک پیدل چلنے کا سفر نہیں ہے بلکہ یہ راستہ ایک درسگاہ ہے جہاں ارادے پرورش پاتے ہیں...
اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل ہوگئی جو وزارتِ ریلوے کو بھجوا دی گئی، وزیر ریلوے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے، ابتدائی رپورٹ میں جوائنٹ ٹوٹنے کو وجہ قرار دیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 25 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئی تھیں۔ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو مل گئی، انکوائری رپورٹ دیکھ کر وزیر ریلوے فیصلہ کریں گے کہ ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کرنی ہے؟ وفاقی وزیر کے فیصلے کے بعد ہی قانون کے تحت...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک دن معطلی کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی سروس جمعے کے روز معطل کی گئی تھی، جو آج بحال کر دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچے گی۔ اس کے علاوہ بولان میل کل (ہفتہ) کے روز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پشاور جعفر ایکسپریس سروس بحال کوئٹہ
کراچی: سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کپتان اور ہیڈ کوچ دونوں کو ہی فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق اسٹار نے کہا کہ دونوں کو معلوم ہی نہیں کہ کنڈیشنز کس طرح کی ہیں، کس کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا یا اسپنرز کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی اسپن آپشنز کو نظر انداز کیا گیا اور اب ایشیا کپ بھی اسپن کنڈیشنز میں ہی کھیلا جانا ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ آپ کو ایک جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے، اس لیے شاہین شاہ آفریدی کو قیادت سونپنی چاہیے، وہ پی ایس ایل میں مسلسل قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، انھیں پہلے کپتان بناکر ایک ہی...
معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے محض ایک دن بعد جشنِ آزادی کی تقریب میں پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا۔ شائقین کی حیرت کی وجہ عاطف کی گلوکاری نہیں بلکہ یہ تھی کہ ان کے والد کا انتقال ایک روز قبل ہوا تھا، اور اس غم کے باوجود عاطف اسلم اگلے ہی دن اسٹیج پر موجود تھے۔ جب سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی اس تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو عوام کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ نے انہیں اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کوئی ان کا دفاع کرتا نظر آیا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے نے ان کو اندھا کر دیا ہے۔...
مصنوعی ذہانت نے انسانوں کے جذبات اور تعلقات پر گہرا اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں چین میں پیش آنے والا ایک انوکھا واقعہ اس کی مثال ہے، جہاں ایک بزرگ شخص نے اے آئی سے تخلیق شدہ لڑکی کی محبت میں اپنی بیوی سے طلاق لینے کی ٹھان لی۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح انسانی جذبات اور وابستگیوں کو بدل رہی ہے۔ چین کے 75 سالہ بزرگ جیانگ سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہوئے ایک ایسی لڑکی کی تصویر پر رُک گئے جو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ اس لڑکی کا چہرہ اور حرکات اس قدر حقیقی معلوم ہو رہی تھیں کہ جیانگ، لاعلمی کی وجہ...
کولمبیا کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ کارول جی یوٹیوب کے پہلے این ایف ایل براہِ راست نشریاتی میچ کے ہاف ٹائم شو کی مرکزی پرفارمر ہوں گی۔ یہ میچ 5 ستمبر کو کینساس سٹی چیفس اور لاس اینجلس چارجرز کے درمیان برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں کھیلا جائے گا اور آن لائن نشر کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کا نیا اے آئی ایج ایسٹیمیشن ماڈل لانچنگ کے قریب، کم عمر صارفین پر سخت پابندیاں کارول جی، جنہیں بل بورڈ میگزین نے 2024 کی ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا اور جن پر حال ہی میں ایک ڈاکیومنٹری بھی بنائی گئی، نے کہا کہ اس ایونٹ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے...
پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بلند ترین عمارت پر سبز ہلالی پرچم کے رنگین روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔ پاکستان کی جشنِ آزادی کی خوشیاں سرحدوں سے نکل کر آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگیں جب دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ بھی سبز و سفید رنگوں میں چمکنے لگی۔ اس یادگار موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دیگر مسلمان بھائی بڑی تعداد میں اس دلکش نظارے کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ جیسے ہی برج خلیفہ نے پاکستانی پرچم اوڑھا دبئی کی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ قومی ترانوں کی دُھن نے ایک سماں باندھ دیا اور دل جھوم اُٹھا۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ...
وفاقی وزیر تعلیم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 40 سال پہلے جہدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008ء سے پہلے ایسا تھا۔؟ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی...
14 اگست اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں،چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن نہ صرف آزادی کی قیمتی نعمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا بھی آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور قائدین نے گھربار، جائیدادیں اور جانیں قربان کر کے ایک آزاد اور خودمختار مملکت کا قیام ممکن بنایا جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں، یہ قربانیاں...
پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک ایسے وقت میں بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جب بھارت بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے بی ایل اے سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا حالیہ فیصلہ ایک انتہائی موافق سفارتی سنگِ میل ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ذمے دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ چاہے یہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں ہوں، سرحدی تحفظ ہوں...
بھارتی فوجی افسران کی ٹی وی شو میں شرکت پر تنقید، مودی حکومت پر فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام
ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ ویڈیو...
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار نوجوانوں کو میرٹ پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے لیپ ٹاپ کی اسکیم کے علاوہ ہوں گے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستا کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، ملکی ترقی کے لیے میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ انہوں نے کہا...
اسلام ٹائمز: یہ مَشی صرف چلنا نہیں بلکہ ایک اعلان ہے کہ یزیدیت وقت کی قید میں نہیں اور حسینیت بھی زندہ و جاوید ہے۔ یہ دنیا کو بتاتا ہے کہ مظلوم کی یاد کو مٹایا نہیں جا سکتا اور حق کا چراغ صدیوں بعد بھی اسی طرح روشن رہتا ہے جیسے 61 ہجری میں تھا۔ نجف سے کربلا تک کا یہ عاشقانہ سفر اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ محبتِ حسین(ع) محض ایک عقیدت نہیں بلکہ ایک زندہ تحریک ہے۔ ایسی تحریک جو نہ تلوار سے دبتی ہے، نہ وقت کی گرد میں کھو جاتی ہے۔ تحریر: آغا زمانی زائرین کے تاثرات سے یہ بات نمایاں ہوتی ہے کہ نجف کی فضا میں ایک ایسی روحانی خوشبو...
دنیا کی سب سے مشہور فوٹوگرافی کمپنیوں میں سے ایک ایسٹ مین کوڈک (Kodak)اب اپنے 133 سالہ سفر کے بعد اپنے خاتمے کے دہانے پر کھڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وائلڈ لائف فوٹو گرافی لگن اور جذبے کا تقاضا کرتی ہے۔ بلوچستان کا پہلا وائلڈ لائف فوٹوگرافر حال ہی میں کمپنی نے اپنے سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر زیادہ عرصہ کاروبار جاری نہیں رکھ پائے گی۔ کوڈک نے اپنی حالیہ سہ ماہی رپورٹ میں نقصان کی اطلاع دی ہے اور گزشتہ سال کی نسبت فروخت میں کمی کا سامنا ہے۔ سی این این کے مطابق کوڈک نے بتایا ہے کہ اس کے پاس اپنے تقریباً 500 ملین ڈالر کے آئندہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے امریکا کی جانب سے بھارتی انسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت قرار دینے کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر ایک اور کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسا کہا تھا بالکل ویسے ہی فیلڈ مارشل کی عالمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں بد ترین شکست اور ٹیرف میں عالمی شرمندگی کے بعد فیلڈ مارشل کا ایک اور بین الاقوامی معرکہ جس میں انڈیا کے اسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید...
فرانسیسی صدر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کو دائمی جنگ سے بچانے کے لیے وہاں عالمی مشن قائم کیا جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ میں اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو دائمی جنگ کی طرف ایک قدم قرار دیا۔ صدر میکرون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے لیے ایک استحکامی مشن کے قیام پر فوری کام شروع کرے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شراکت داروں کے ساتھ فوری طور پر کام شروع کریں تاکہ غزہ میں اقوام متحدہ کے تحت ایک مضبوط اور مؤثر مشن قائم کیا جا سکے۔ فرانسیسی صدر کے بقول اقوام متحدہ کے تحت ایک...
امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنے 12ویں البم “The Life of a Showgirl” کا اعلان کیا ہے، جو منگل کی صبح آدھی رات کے فوراً بعد ان کی ویب سائٹ پر “پری پری آرڈر” کے لیے دستیاب ہوا۔ ان کے آن لائن شاپ پر ریکارڈ، سی ڈی اور کیسیٹ ٹیپ کی دھندلی تصاویر کے ساتھ ایک چمکدار نارنجی تالا لگا ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ البم کا آرٹ ورک بعد میں ظاہر کیا جائے گا۔ ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریلیز کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی، لیکن البم 13 اکتوبر سے پہلے جاری کر دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: گریمیز 2025: البم آف دی ایئر کا ایوارڈ کس کے حصے آیا؟ ٹیلر سوئفٹ...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کو ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی خود نگرانی کروں گا اور اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ علاقے کو کم لاگت اور ماحول دوست بجلی بلا تعطل فراہم کی جا سکے۔ منصوبے کا انفراسٹرکچر کلائیمیٹ ریزیلئینٹ ہوگا اور اس کی تعمیر میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت مکمل لاگت برداشت کرے گی۔ مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری، وزیراعظم کی 3 سال میں تکمیل کی ہدایت اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت، سکردو اور دیامر میں سولر پارکس...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بےنقاب ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوچکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس ہفتے کے آخر میں کیمرے کے لیے مسکرا کر ایک اعلیٰ امریکی جنرل کے ساتھ بغلگیر ہوکر تصویر کھنچوائی، یہ اس موسمِ گرما میں امریکی اسٹیبلشمنٹ کے مرکز میں ان کا دوسرا پرجوش استقبال تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر فلوریڈا گئے تاکہ سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کُرلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کرسکیں، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی افواج کے کمانڈر ہیں اور پہلے بھی پاکستانی طاقتور کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ’شاندار شراکت داری‘ کی تعریف کر چکے ہیں، امریکا کے اعلیٰ ترین فوجی افسرجنرل ڈین کین کو منیر نے ایک تختی اور پاکستان آنے کی دعوت دی۔ ان ابتدائی سطروں کے ساتھ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب
لاہور ( طیبہ بخاری سے )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ امریکہ : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ،امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے۔حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے ۔ ٹیکسیلا میں تین بچے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں پہلے بھی گردش میں رہی ہیں، مگر حال ہی میں فیصل خان کے ایک انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ چند سال قبل عامر خان نے انہیں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔ اس دوران ان کا موبائل فون چھین لیا گیا، انہیں زبردستی دوائیں دی جاتی رہیں اور کمرے کے باہر پہرہ دینے کے لیے گارڈز موجود تھے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فیصل نے بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی نے ان پر شیزوفرینیا کا الزام لگایا...
غزہ می اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے الجزیرہ کے معروف صحافی کا دل دہلا دینے والا آخری پیغام منظرِ عام پر آ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آخری پیغام شہید صحافی انس الشریف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا جو انھوں نے 6 اپریل کو تحریر کیا تھا اور اپنے اہل خانی سے کہا تھا کہ جس دن میری شہادت ہو اسے پوسٹ کردینا۔ انس الشریف نے اپنی وصیت میں کہا کہ اگر میرا یہ پیغام دنیا تک پہنچا تو سمجھ لیا جائے کہ اسرائیل نے مجھے قتل کر کے میری آواز کو خاموش کر دیا۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں جبالیہ کی گلیوں میں آنکھ کھولنے کے بعد سے جوان ہونے تک اپنی قوم کے لیے...
عاصمہ بنگش ، جو کہ کوہاٹ سے تعلق رکھتی ہیں، نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے نہ صرف عورتوں کی طاقت کو اجاگر کیا بلکہ ایک اہم معاشرتی سوچ کو بھی چیلنج کیا۔ عاصمہ نے33 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑکے ٹو اور 3 ہزار میٹر بلند میرا جانی چوٹی کو سر کیا۔ یہ کمزوری نہیں، قدرت کی طاقت ہے وی نیوز کےمطابق عاصمہ بنگش کا کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ حمل میں عورت کمزور ہو جاتی ہے، لیکن میں نے پہاڑوں کو سر کر کے یہ ثابت کیا کہ یہ کمزوری نہیں، یہ قدرت کی طاقت ہے! ان کا یہ کارنامہ صرف ایک جسمانی چیلنج...
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ بالائی آبی ذخائر سے بھی...
چین نے ایک اور انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے بیجنگ میں دنیا کا پہلا ’’روبوٹ مال‘‘ کھول دیا ہے، جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور جدید ترین مرکز ہے۔ یہ مال دراصل کار ڈیلرشپس کے مشہور 4S ماڈل (سیلز، سروس، اسپیئر پارٹس، اور سروے) پر بنایا گیا ہے، جسے اب روبوٹس کی فروخت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ 4 منزلہ مال بیجنگ کے معروف ’’ہائی ٹیک ای ٹاؤن ڈسٹرکٹ‘‘ میں قائم کیا گیا ہے اور اسے مستقبل کے شاپنگ سینٹرز کا پیش خیمہ کہا جا رہا ہے۔ یہاں نہ صرف روبوٹس فروخت کیے جائیں گے بلکہ صارفین کو خریداری سے پہلے مکمل معلومات، ڈیمو، مرمت، اور فیڈبیک کا مکمل نظام بھی فراہم کیا گیا ہے...
آج سے ایک صدی قبل جب نہ اسمارٹ فون تھے، نہ سیلفی اسٹکس، اور نہ ہی جدید کیمرے۔ تب بھی لوگ یادوں کو قید کیا کرتے تھے اور اس کام کے لیے لکڑی کے ایک سادہ سے ڈبے کا استعمال کیا جاتا تھا۔ جو آج کے ڈیجیٹل کیمروں سے بالکل مختلف اور حیرت انگیز تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص لکڑی کے بڑے سے کیمرے کے سامنے بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اور ایک پرانا اسٹینڈ کیمرا سامنے رکھا تھا جس کے سامنے ایک لینس لگا ہے۔ لینس کے آگے ایک چھوٹا سا ڈھکن موجود تھا، جسے تصویر کھینچنے کے لیے چند سیکنڈ کے لیے ہٹایا گیا۔ اس کے...
مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی جہاں ایک طرف صنعتوں اور تخلیقی شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے، وہیں اس کے منفی اور خطرناک پہلو بھی سامنے آ رہے ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے اس بحث کو مزید شدید کر دیا ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کس حد تک جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی کے تحت چلنے والے اے آئی ٹول Grok Image پر الزام ہے کہ اس نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی فحش نوعیت کی ڈیپ فیک ویڈیوز خود سے تیار کی ہیں۔ قانونی ماہر پروفیسر کلیئر مک گلین کا کہنا ہے کہ یہ محض تکنیکی غلطی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) گوتم بدھ نگر، نوئیڈا، کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شکتی موہن اوستھی نے بتایا کہ پولیس نے منظم دھوکہ دہی کی ایک کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے نوئیڈا سیکٹر 70 میں ’انٹرنیشنل پولیس اینڈ کرائم انویسٹی گیشن بیورو‘ کے نام سے ایک جعلی دفتر قائم کیا تھا، جہاں پولیس جیسے نشان اور جعلی وزارتوں کے کاغذات استعمال کر کے عوام کو دھوکہ دینے اور پیسہ بٹورنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور وسیع شواہد قبضے میں لیے گئے، جن میں جعلی شناختی کارڈز، وزارتوں کے سرٹیفیکیٹس، چیک...
غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کے آخری پیغام نے پڑھنے والوں کے دلوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو غزہ کے مشرقی حصے میں الشفا اسپتال کے قریب ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں انس الشریف اپنے تین ساتھی صحافیوں اور ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ وہ محاذِ جنگ سے سچ دکھانے اور اپنی قوم کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنی شہادت سے چند لمحے قبل انس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا،...
غزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 ارکان اسرائیلی حملے میں شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اپنے 3 صحافتی ساتھیوں سمیت غزہ میں شہید ہو گئے۔ غزہ کے الشفاء اسپتال کے مطابق 28 سالہ انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کو اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے میں موجود تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر ٹارگٹڈ اسٹرائیک تھا۔ شہادت پانے والوں میں الجزیرہ کے رپورٹر محمد قریقیہ، کیمرا مین ابراہیم ظاہر اور...
بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خاندان نے فیصل خان کی جانب سے ان کی والدہ اور خاندان کے بارے میں دیے گئے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فیصل خان نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان اور خاص طور پر عامر خان نے ان کے ساتھ برسوں تک غلط سلوک کیا۔ اب اس معاملے پرعامر خان کے خاندان کا بیان سامنے آیا ہے جن میں رینا دتہ، جنید خان، ایرا خان، فرحت دتہ، راجیو دتہ، کرن راؤ، سنتوش ہیگڑے، سحر ہیگڑے، منصور خان، نزہت خان، عمران خان، ٹینا فونسیکا، زین ماریہ خان اور پابلو خان شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ایک برس گھر پر قید رکھا گیا‘ فیصل خان کا بھائی عامر خان...
اپنے ایک بیان میں سربراہ سکھ فارجسٹس کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دار ٹھہرایا، دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔ ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنے گا خالصتان، ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور دلی خالصتان میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا، پاکستانی فوج کیساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دار ٹھہرایا، دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ آج کا سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے لیکن ملک دشمن عناصر اسے "ساختہ افراتفری" پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے ساتھ عقیدت اور وابستگی ایک کھلی حقیقت ہے، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی بیرون ملک پاکستانی سب سے پہلے امداد کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے قرآن پاک کی آیات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کا وجود ختم ہوتا جا رہا ہے اورعوامی نمائندوں کو بلاجواز نا اہل کر کے ان کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا اور فارم 47 کی بنیاد پر ’مانگے تانگے‘ کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، علی امین گنڈاپور کی وضاحت علی امین گنڈاپورنے کہا کہ رجیم چینج کے ذریعے حکومت گرانے کے بعد سے پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے اور انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں،...
بیجنگ () جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کے عالمی اثرات میں چین کے جدید نقطہ نظر کی وضاحت کی گئی ہے۔اتوار کے روز شنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک اور ماحولیاتی تہذیب پر شی جن پھنگ کی سوچ کے تحقیقی مرکز نے مشترکہ طور پر یہ رپورٹ جاری کی جس کا عنوان “‘سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں’ایک خوبصورت منظر کی تشکیل دیتا ہے–حیاتیاتی تہذیبوں کی تعمیر میں چین کی جدت طرازی اور عالمی اہمیت”۔ رپورٹ میں “سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کےتاریخی پس منظر، بنیادی سوچ اور اہمیت کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے،نیز اس تصور کی نظریاتی جدت طرازی، چین میں اس پر عمل درآمد اور اس کی...
فلم میلہ میں اپنے کردارکی وجہ سے مشہوربھارتی اداکار فیصل خان نے اپنے بھائی اداکار اور ہدایتکار عامر خان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ایک برس تک قید تنہائی میں رکھے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی انٹرٹینمنٹ اورلائف اسٹائل پلیٹ فارم پِنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فیصل خان نے الزام لگایا کہ ان کے خاندان نے انہیں اس دعوے کی بنیاد پر ایک سال تک گھر میں قید کر رکھا تھا کہ انہیں شیزوفرینیا لاحق ہے اوران کا رویہ غیر مستحکم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں میں نے جھوٹ بولا‘، عامر خان نے ایسا کیوں کہا؟ ’مجھے قید کر کے رکھا تھا گھر میں ایک سال، اور وہ کہہ...
سرائے عالمگیر(نیوز ڈیسک)سرائے عالمگیر میں ایک غیر ملکی پاکستانی کو اس کی شادی پر اس کے دوستوں نے ایک انوکھا تحفہ پیش کیا، جو لاکھوں روپے مالیت کا 30 فٹ لمبا کرنسی ہار تھا۔ اس ہار کو کھولنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں باراتی اور مہمان حیران رہ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گروپ لوگ ہار کو پکڑے ہوئے ہیں، جو سبز رنگ کے نوٹوں سے بنایا گیا ہے۔ ہار کو کھولنے کے لئے دو مرکزی افراد نے رسی کھینچی، جس کے بعد ہار مکمل طور پر پھیلا دیا گیا۔ ہار کی لمبائی اور اس پر لگے نوٹوں کی تعداد نے تمام حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔اس تقریب میں شرکت...
جاپان میں کم شرح پیدائش ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو قومی سلامتی اور معاشی ترقی دونوں کے لیے چیلنج ہے۔ جاپانی وزارت داخلہ کے مطابق، صرف 2024 میں آبادی میں 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، جاپان کی تقریباً 30 فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زائد عمر کی ہے، جس سے پالیسی...
لاہور: مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔ ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also wish one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے)...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران تحفے میں ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل سے بدل کر توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا، جبکہ اصل لوٹا وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا۔ اس کے علاوہ ایک ڈنر سیٹ بھی بیچا گیا۔ ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیاکہ 2019 میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جہاں آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے عمران خان کو ایک خالص سونے کا لوٹا تحفے میں دیا گیا۔ ’اس قیمتی تحفے...
پچیس سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ جاپان،تیاریاں شروع،جامع پیکیج زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔دورے میں بڑے معاشی پیکج اور اہم معاہدوں کا اعلان متوقع ہیں ، یہ دورہ حکومتِ جاپان کی خصوصی دعوت پر عمل میں آ رہا ہے اور بیس سال بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا دورہ جاپان ہوگا۔ اس سے قبل 2005 میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے جاپان کا دورہ کیا تھا۔ اس تناظر میں 2025 کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی حیثیت رکھتا ہے۔...