2025-10-30@16:46:56 GMT
تلاش کی گنتی: 143038

«اور ف ل»:

(نئی خبر)
    ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے تجویز دی ہے کہ ای سی او (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) کے ممالک باہمی تجارت میں ڈالر کی بجائے ایک مشترکہ علاقائی کرنسی استعمال کر سکتے ہیں۔ ای سی او کا اجلاس اس وقت ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری ہے، اور منگل کو سائیڈ لائنز میں مسعود پیزشکیان نے تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ علاقے کے ممالک اپنی باہمی تجارت کو ڈالر کی جکڑ بندی سے آزاد کر کے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔ ای سی او کا قیام 1985 میں ایران، ترکی اور پاکستان کی کوششوں سے ہوا تھا، اور آج اس پلیٹ فارم میں مشرقی ایشیا کی متعدد ریاستیں بھی...
    اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی مغویوں کی لاشیں واپس کرنے کا عمل مؤخر کر دیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور حوالگی کے عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد یہ عمل مؤخر کر دیا گیا۔ حماس نے اپنے بیان میں اسرائیلی جارحیت کو شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی...
    اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب احمد عطاف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور الجزائر کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک نے اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کا عزم کیا، اسحاق ڈار اور احمد عطاف نے دوطرفہ روابط کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور پشاور جانے کو ترس رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو دراصل اکتوبر 2022 میں بی بی سی اُردو کو لندن اسٹوڈیو میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ گفتگو کے دوران انیل کپور نے رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد اور دادا کا تعلق پشاور سے ہے۔ بی بی سی اُردو نے اس ویڈیو کو 3 سال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکہ مکرمہ: مسجد الحرام  میں 17 ملین افراد (17,743,854) نے نماز ادا کی۔  جبکہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد11 ملین (11,784,153) ریکارڈ کی گئی۔سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 54 ملین (54,511,901) ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق مسجد نبوی مدینہ منورہ میں 21 ملین (21,353,370) نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ 2,083,861 زائرین نے روضہ شریفہ میں نماز ادا کی جبکہ 1,488,943 نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔واضح رہے کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی...
    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی بیرون ملک موجود قیادت کو پھر سے دھمکی دے دی ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ دھمکی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید حملے کیے، جن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اب وہ جنگ بندی معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کر رہی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت میں کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں ملے گا، نہ سوٹ پہننے والوں کو، نہ سرنگوں میں چھپنے والوں کو۔ جو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے، جسے عالمی سطح پر تجارتی تناؤ میں کمی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چین نے تصدیق کی ہے کہ صدر شی جن پنگ جمعرات، 30 اکتوبر 2025 کو جنوبی کوریا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنما اس ملاقات میں اسٹریٹجک اور طویل مدتی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ ملاقات کے مثبت نتائج کو فروغ دینے اور تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے خواہشمند ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی مقاصد کے لیے کچھ سیاسی جماعتوں کو بنایا گیا۔ سیاست یا مذہب کی آ ڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک کو جلانا قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہبی جماعت نے ایسے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے۔سیاست کرنا سب کا حق ہے، مذہبی جماعتیں بھی سیاست کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب دوسروں پر بلاجواز حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ دیکھنا چاہیے کہ ایک جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی۔مریم کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے لیڈر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:پنجاب حکومت نے سائبر کرائمز سے نمٹنے کےلیے این سی سی آئی اے جیسی اپنی ایجنسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارکردگی سے ناخوش اور سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے پنجاب حکومت نے صوبے میں اپنی علیحدہ ایجنسی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا اور کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پنجاب میں سائبر کرائم وِنگ قائم کیا جائے گا۔اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے شکایات...
    حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور فلسطینی شہریوں کے قتل پر ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ فوری طور پر حملے روکیں اور معاہدے کی پاسداری کریں۔ حماس کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر دھوکے اور جارحانہ حملے جاری رکھ کر اپنے مقاصد ظاہر کر رہا ہے، اور امریکہ اسرائیل کی غزہ پر کارروائیوں میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حمایت اسرائیلی حکومت کو سیاسی پناہ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ جرائم جاری رکھ سکے، اور اس طرح امریکہ بھی بچوں اور خواتین کے خون میں براہِ راست شریک ہے۔ حماس نے ثالثوں اور ضمانت دینے والے فریقین پر زور...
    ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور وہ فرار ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
    معروف پاکستانی لوک گلوکارہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں جس کی حقیقت سامنے آگئی۔ ان افواہوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جبکہ گلوکارہ کی ایک بچے کو گود میں لیے اسپتال سے ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ بچے کو اپنا بیٹا کہہ کر پکار رہی اور پیار کررہی تھیں۔ اس تصویر میں نصیبو لعل کے ساتھ اُن کے شوہر بھی موجود تھے اور دونوں کی خوشی دیدنی تھی جبکہ انہیں اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔ یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بغیر تصدیق کے دعویٰ کیا کہ 56 سالہ گلوکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان...
    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو جیتنے کے لیے 150 رنز کا ہدف دے دیا۔ چٹوگرام میں جاری میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان شائے ہوپ اور ایلک ایتھاناز بالترتیب 55 اور 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ روماریو شیفرڈ 13، جیسن ہولڈر 4، روومن پاول 3، عقیل حسین 1، برینڈن کنگ 1 جبکہ شرفین ردرفورڈ اور کیری پیئر بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔ روسٹن چیز 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور نسم احمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آئین کی حدود کو تسلیم کرتے ہوئے 2028 میں صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ میں تیسری مدت کےلیے صدارتی الیکشن نہیں لڑسکتا، امریکی آئین پڑھیں تو واضح ہے کہ مجھے تیسری مدت کیلئے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں۔ٹرمپ نے ماضی میں کہی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ تیسری مدت کےلیے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں، تاہم امریکی آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔امریکی آئین صدر کو 2 مدت تک محدود کرتا ہے جبکہ ٹرمپ کی دوسری صدارتی...
    چٹاگانگ میں کھیلے گئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی20 انٹرنیشل میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد ایک زبردست چھکا مارنے کے فوراً بعد ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں ہونے والے انوکھے آؤٹ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ گیند کررہے تھے۔ تسکین نے ایک بھرپور شاٹ کھیل کر گیند کو مڈ وکٹ باؤنڈری کے پار چھکے کے لیے روانہ کیا، تاہم خوشی کے نعرے ابھی تھمے بھی نہیں تھے کہ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔ ری پلے میں ظاہر ہوا کہ شاٹ کھیلتے وقت...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان میں موجود جنگ کے خواہشمندوں نے ہماری قوت اورعزم کا غلط مشاہدہ کررکھا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر طالبان کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی یا کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت اور کڑا ہوگا، برادر ممالک کی درخواست پرپاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی۔ تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا افسوس طالبان حکومت افغانستان کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کیلئے پاکستان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مچھلی کا تیل دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی سپلیمنٹ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو دل، دماغ اور مجموعی صحت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جاتا ہے۔تاہم ایک نیا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز کے فوائد اس بات پر منحصر ہیں کہ آپ انہیں کس طرح اور کتنے عرصے تک استعمال کرتے ہیں۔یہ تحقیق فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی میں کی گئی، جس میں سائنسدانوں نے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی ایک خاص قسم ای پی اے (eicosapentaenoic acid) کے اثرات کا جائزہ لیا۔ اس مقصد کے لیے 38 صحت مند افراد کو ای پی اے کی زیادہ مقدار میں...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انسداد دہشتگردی، انسدادِ منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ محکمہ موسمیات نے سال 2026ءکے سورج اور چاند گرہن کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سال دو مرتبہ سورج اور دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا۔پہلا سورج گرہن 17 فروری 2026ءکو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ یہ گرہن دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، شام 5 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور رات 7 بج کر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ادارے کے مطابق پہلا چاند گرہن 3 مارچ 2026ءکو ہوگا، جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔ دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو متوقع ہے جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔اسی ماہ 28 اگست 2026ءکو بھی چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں نظر...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ استنبول میں ہونے والے پاک افغان طالبان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ چار روزہ مذاکرات کے باوجود کوئی قابل عمل حل سامنے نہیں آ سکا۔ مذاکرات ترکی اور قطر کی میزبانی میں ہوئے، لیکن افغان طالبان کی جانب سے کوئی ٹھوس یقین دہانی یا عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔ عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی قومی ترجیح ہے، اور حکومت دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان وفد بار بار بات چیت کے اصل مسئلے سے انحراف کرتا رہا۔ پاکستان کی جانب سے پیش کیے...
    سٹی42:  نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے راکٹ فائر کئے ہیں۔ راکٹوں سے ٹرین کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بلوچستان میں نوتال کی قریب  دہشتگردوں نے  جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر کئے ۔ اس کے ردعمل میں سکیورٹی فورسز  اور پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی۔  سکیورٹی فورسسز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے  دہشتگرد فرار ہو گئے۔ جعفر ایکسپریس کو اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تمام مسافر اور ٹرین کی تمام بوگیاں محفوظ ہیں۔ ٹرین اس واقعہ کے بعد  اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز Waseem Azmet
    شہر قائد میں ای چالان کے دوسرے دن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مزید 4 ہزار 301 شہریوں کے چالان کیے گئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق، ای چالان کے دوسرے دن کی مکمل 24 گھنٹے مانیٹرنگ رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں مختلف خلاف ورزیوں کی تفصیل شامل ہے۔ سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوئے، جن کی تعداد 2 ہزار 290 رہی۔ تیز رفتاری پر 845، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 655، لال سگنل عبور کرنے پر 306، اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 162 شہریوں کو چالان کیا گیا۔ غیر قانونی پارکنگ کے 15، ون وے اسٹریٹ میں غلط سمت آنے پر 16، اور اوور لوڈنگ پر 4...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نصیرآباد: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق حملے کے باعث مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ٹرین کو...
    پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ نئی قیمتیں یکم نومبر سے 15 نومبر تک نافذ کرنے کا اعلان کریں گے۔ فی الحال ملک میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے میں دستیاب ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 159.76 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل (کیرواسین) 176.81 روپے فی لیٹر ہے۔ متوقع نئی قیمتیں: رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2.35 روپے کا اضافہ ہوسکتا...
    کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیا، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ:۔ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور پکنک کے لیے آنے والے 8 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن پہاڑی سلسلے میں مشتبہ مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی ڈرون کے ذریعے آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن...
    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خانم کی عدم پیشی کے بعد کی گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا حکام نے عدالت کو پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے یہ حکم جاری کیا تھا تاکہ قانونی کارروائی میں تعاون یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت نے علیمہ خانم کو 30 اکتوبر کو پیش کرنے اور پانچ گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ علیمہ خانم کے خلاف چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور عدالت ان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرانیسہ بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔ ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔ طلعت زمانی بیگم...
    بھارتی کرکٹ کے تجربہ کار بیٹر روہت شرما نے ایک نیا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بن گئے۔ یہ کارنامہ انہوں نے کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا۔ بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین رینکنگ میں روہت شرما نے 2 درجے ترقی کرتے ہوئے نمبر ون بیٹر کا مقام حاصل کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ناقابل شکست سنچری شامل تھی، جس کی بدولت بھارت نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس سیریز میں روہت نے مجموعی طور پر 3 میچوں میں 202 رنز بنائے۔ یہ روہت شرما کی پہلی بار ون...
    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں اچھے فنڈامینٹلز کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمیٹ فنڈنگ کی پاکستان میں گلیشئیر سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لیے 25کروڑ ڈالر کی فنڈنگ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک کے تحت توانائی کان کنی اور زراعت میں تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق جیسے اچھے فنڈامینٹلز کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے دسمبر میں 1.2ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے...
    ایک دلچسپ اور دل کو چھو لینے والی کہانی میں، 77 سالہ جاپانی شخص ٹاٹشیکو یاماموٹو 55 سال بعد اس 81 سالہ سوئس خاتون مارلیس سے دوبارہ جڑنے میں کامیاب ہوئے، جس سے وہ صرف ایک بار ملے تھے۔ یہ ملاقات 1970 کی اوساکا ایکسپو میں ہوئی تھی، جب 22 سالہ ٹاٹشیکو اور 26 سالہ مارلیس، جو اس وقت سوئس پویلین کے عملے کا حصہ تھیں، ایک دوسرے سے ملے۔ مارلیس نے ٹاٹشیکو سے کہا کہ وہ اکٹھے تصویر لیں، جو اس وقت کے مشہور پویلین “ٹری آف لائٹ” کے سامنے کھینچی گئی۔ ٹاٹشیکو نے وعدہ کیا کہ اگلے دن وہ تصویر کی کاپی مارلیس کو دیں گے، لیکن جب وہ واپس پہنچے تو مارلیس چھٹی پر تھیں اور پھر...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے نئے وزیراعلی سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے تشکیل دینے کی ہدایت کے باوجود ابھی تک کابینہ کی تشکیل نہیں ہوپائی۔ اس تاخیر کو کل ہونے والے سینٹ الیکشن سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا پی ٹی آئی کے ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے ناموں پر تفصیلی مشاورت کے بعد فہرست تیار کی ہے جبکہ ان کی کوشش تھی کہ عمران خان سے ملاقات کرکے منظوری لی جائے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود وہ ملاقات نہ ہو سکی۔ اس کے بعد عمران خان...
    لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مقامی پانی کے نمونوں میں آلودگی کی شرح حد سے زیادہ پائی گئی اور پانی کو انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں...
    دنیا بھر کے جی میل صارفین کو ایک بڑے سائبر حملے کے بعد خبردار کیا گیا ہے جس میں تقریباً 18 کروڑ 30 لاکھ ای میل اکاؤنٹس اور ان کے پاس ورڈز لیک ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جی میل صارفین خبردار، گوگل کا ڈھائی ارب اکاؤنٹس کو عالمی سائبر حملے پر الرٹ جاری رپورٹس کے مطابق یہ ڈیٹا لیک اپریل میں پیش آیا تھا، تاہم حال ہی میں سائبر سیکیورٹی ویب سائٹ ہیَو آئی بین پاؤنڈ نے اس کی نشاندہی کی۔ ویب سائٹ کے بانی ٹرائے ہنٹ کا کہنا ہے کہ یہ معلومات مختلف ویب سائٹس سے جمع ہونے والے ایک بڑے ہیک کا حصہ ہیں۔ لیک ہونے والا ڈیٹا صرف جی میل اکاؤنٹس تک محدود نہیں بلکہ ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے، کراچی سے وسائل تو لیتی ہے اہل کراچی کے مسائل حل نہیں کرتی، بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں، ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے اور سندھ کے بجٹ کا 95فیصد حصہ فراہم کرنے والے شہر کے عوام اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شکار اور آدھا شہر پینے کے پانی سے محروم ہے، ٹینکر مافیا کا راج ہے، ٹرانسپورٹ میسر نہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ملیر کالا بورڈ پر ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے امیر ضلع ائیر...
    طبی ماہرین نے گزشتہ چند برسوں میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ رات کے وقت گھروں یا سڑکوں کی روشنی ہماری صحت پر کس طرح اثر ڈالتی ہے۔ گزشتہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ روشنی میں وقت گزارنا ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات کو مکمل تاریکی نہ ہونے کی صورت میں دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں کیا دریافت ہوا؟ جرنل JAMA Network Open میں شائع تحقیق کے مطابق، جو لوگ روشن کمروں میں سوتے ہیں ان میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 56 فیصد تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرینِ طب نے اس بات کا گہرا مطالعہ شروع کیا ہے کہ رات کے وقت گھروں، گلیوں اور دفاتر میں استعمال ہونے والی مصنوعی روشنی انسانی صحت پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔مختلف تحقیقات سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ رات کے وقت روشنی کے ماحول میں زیادہ دیر تک رہنا جسم کے قدرتی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ نومبر 2022 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، بیرونی مصنوعی روشنیوں میں زیادہ وقت گزارنے سے ذیابیطس کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ مارچ 2023 میں سامنے آنے والی ایک اور تحقیق نے بتایا کہ نیند کے دوران کسی بھی قسم کی روشنی کا استعمال بڑھاپے میں موٹاپے، ذیابیطس اور...
    سٹی 42: سیلاب متاثرین کےلیےفنڈزجاری کردیے گئے ۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے 15 ارب فنڈز جاری کر دیے ۔ فنڈز بینک آف پنجاب کے ذریعے متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے۔متاثرہ خاندانوں کو امداد اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے ملے گی۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مستحقین کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔ادائیگیوں کے عمل میں شفافیت اور نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔سیلاب زدہ اضلاع کےہزاروں خاندان اےٹی ایم کارڈسےرقم وصول کر سکیں گے لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز واضح رہے حکومت نے  سیلاب متاثرین کے حوالے سے سروے کروائے تھے اور ہر سیلاب متاثرین کے علاقے میں ٹیمیں بھیج کر  معلومات اور نقصانات   کے...
    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہوئی، وائس ایڈمرل رب نواز پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاک بحریہ علاقائی بحری سلامتی اور امن و استحکام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے قوم کو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو پاکستان جواب دینے سے باز نہیں آئے گا، اور ضرورت پڑنے پر افغان سرزمین میں جا کر بھی کارروائی کی جائے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ افغان طالبان کے ساتھ گزشتہ شام معاملہ مکمل ہوا ہے، اور ثالثوں کو بھی یہ بات واضح ہو گئی کہ کابل حکومت کی نیت کیا ہے۔ ان کے بقول، کابل کی نیت میں موجود خلا سب پر عیاں ہے۔ خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ افغان طالبان کو اپنے اقدامات کا حساب ضرور دینا پڑے گا، اور پاکستان کو آزمانا ان کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔...
    انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے طویل اور شاندار خدمات انجام دینے پر سر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ونڈسر محل میں ایک تقریب کے دوران شہزادی این نے دیا۔ 43 سالہ جیمز اینڈرسن نے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔ اینڈرسن انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بھی ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا...
    انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دینے پر سر کے خطاب سے نواز دیا گیا۔ ان کو یہ خطاب ونڈسر محل میں ایک تقریب میں شہزادی این نے عطا کیا۔ 43 سالہ جیمز انڈرسن نے اپنے 21 سالہ کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے طویل بین الاقوامی کیریئر میں انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں جیمز اینڈرسن تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر...
    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد معنی خیز ردعمل جاری کردیا۔ صبا قمر کا شمار پاکستان کی اُن باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ہر قسم کے کردار کو اپنا بنالیتی اور مکمل ڈھل جاتی ہیں۔ صبا قمر اپنی منفرد اور جداگانہ سوچ جبکہ حقیقت پسندی کی وجہ سے بھی جانی مانی جاتی ہیں مگر حال ہی میں انہیں اپنے ایک بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صبا قمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں پوچھے گئے سوال ’کیا آپ ہمیشہ کیلیے کراچی منتقل ہونا چاہیں گی‘؟۔ اس پر صبا قمر نے لمحے بھر کی تاخیر کیے بغیر جواب میں استغفراللہ کہا۔ صبا قمر کے اس بیان...
    وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے آرسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پی اے آرسی بورڈ آف گورنر کے سربراہ رانا تنویر حسین نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے کے بورڈ آف گورنرز کے 49ویں اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق عامر محی الدین، چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی اور بورڈ کے دیگر ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پی اے آرسی بورڈ کے تمام ممبران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نومبر کے آغاز میں پاکستانی عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے، کیونکہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اوگرا نے قیمتوں میں معمولی اضافے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 نومبر سے 15 نومبر تک کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔اس وقت پاکستان میں پیٹرول 263.02 روپے فی لیٹر...
    جائے وقوعہ پر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موجود تھے۔ جے ای منوج یادو نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اس علاقے میں 50 مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں غیر قانونی تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے بریلی ضلع کے کینٹ تھانہ علاقے میں بدھ کو بی جے پی کی حکومت کے ذریعے ایک بڑی کارروائی کی گئی۔ کینٹ بورڈ نے مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلڈوزر چلا دیا۔ علاقے میں تقریباً 50 مقامات کی نشاندہی غیر قانونی طور پر تجاوزات کے طور پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ کارروائی سے تجاوزات کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کینٹ بورڈ کے جے...
    پنجاب کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 36 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیرصدارت 39 ویں اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز کی تفصیل کچھ یوں ہے: زراعت کے فروغ کے لیے پوٹھوہار ریجن میں 7 ارب 30 کروڑ روپے مری میں کشمیر بازار کی توسیع کے لیے 2 ارب 70 کروڑ روپے نارووال سے کوٹ نائینان گرلز ڈگری کالج تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے 1 ارب 14 کروڑ روپے اسی اجلاس میں پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت واٹر اور سینیٹیشن سہولیات کے لیے 7 ارب روپے،...
    پاکستان نے بدھ کے روز غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پائے امن معاہدے کی صریح پامالی قرار دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’جو نہ صرف قابلِ افسوس ہیں بلکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔‘ ????PR No.3️⃣2️⃣2️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Pakistan Strongly Condemns Israel’s Violations of the Gaza Peace Agreement ????⬇️https://t.co/w8JUxWJhHF pic.twitter.com/j361W24tYO — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 29, 2025 بیان میں کہا گیا...
    کراچی ٹریفک پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ خود اپنی پالیسی پر عمل نہ کرنے کی مثال بن گئے، ان کی سرکاری گاڑی کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 10 ہزار روپے کا ای چالان جاری کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال گاڑی کو گارڈن کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی، ہزاروں چالان جاری ڈی آئی جی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی ان کے ڈرائیور کے زیرِ استعمال تھی، اور سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 10 ہزار روپے کا ای چالان کیا گیا ہے۔ ان...
    فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور تحریک انصاف میں محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا۔مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر جے یو آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔اس دوران پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان سے متعلق قومی جرگے پر بھی مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان نے جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر بھی جے یو آئی سے تعاون کی درخواست کی۔جے یو آئی اور پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات میں ملکی سیاسی اور خطے کی صورتحال...
    —فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر سے غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب کر لی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز، سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 3 دن میں ضبط شدہ اسلحے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں اسلحہ، ماڈل، سیریل نمبر، ایف آئی آر، ملزمان، کسٹڈی کی تفصیلات دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ڈیٹا محکمۂ داخلہ اور کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔پاکستانی ہائی کمیشن نے تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ یاتری پیدل واہگہ بارڈر عبور کرنے کے بعد ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے، جہاں 5 نومبر کو بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی گوردواروں میں خصوصی مذہبی رسومات ادا کی...
    معروف اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد وضاحتی ردعمل جاری کیا ہے۔ صبا قمر پاکستان کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جو ہر کردار کو مکمل طور پر اپنا کر پیش کرتی ہیں اور اپنی منفرد سوچ اور حقیقت پسندی کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ چند روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں پوچھا گیا کہ “کیا آپ ہمیشہ کے لیے کراچی منتقل ہونا چاہیں گی؟” اس پر صبا قمر نے جواب میں فوراً استغفراللہ کہا۔ صبا قمر کے اس جواب پر کچھ کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور معافی کا بھی مطالبہ کیا، جبکہ کچھ نے یاد دلایا کہ انہوں نے...
    کاہنہ کے علاقے میں ایک شہری ولید کو مبینہ طور پر سی سی ڈی کے انسپکٹر جاوید اور کچھ اہلکاروں نے اغواء کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، ولید کو گھر کے قریب سے اغواء کیا گیا اور بعد میں اہل خانہ سے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ اغواء میں شامل اہلکاروں میں توصیف کانسٹیبل بھی شامل تھے۔ پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
    ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعوی کرنے والے ذرا لاشیں تو دکھادیں، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو ویڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟یہ بات انہوں ںے وزیراعلی ہاس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے علما کو مخاطب کیا کہ ایک مذہبی جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کی دنیا دلچسپ اور ڈرامائی لمحات سے بھری پڑی ہے، مگر بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے حالیہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پیش آنے والا واقعہ اپنی نوعیت میں منفرد اور حیران کن تھا۔ 27 اکتوبر کو ڈھاکا کے میدان میں ایسا لمحہ دیکھنے کو ملا جس نے شائقین کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ حیران بھی کر دیا۔میچ کے آخری اوور میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 3 گیندوں پر 17 رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ فاسٹ بولر تسکین احمد نے پورے زور سے شاٹ کھیلا، گیند باؤنڈری لائن کے پار جا کر چھکے میں تبدیل ہوئی، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے، ٹیم کے کھلاڑی بھی جشن منانے لگے۔ لیکن اسی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کے آغاز میں دلچسپی کم تھی، مگر پانچ پارٹیز نے اعتماد دکھایا اور ٹیمیں خریدیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے خلاف متعدد کوششیں ہوئیں، لیکن پی ایس ایل مسلسل آگے بڑھتی رہی۔ سلمان نصیر نے بتایا کہ پی ایس ایل کے معاہدے 10 سال کی مدت کے بعد ختم ہو گئے، اور دسویں ایڈیشن کے بعد ان کی دوبارہ ویلیوایشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اب دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کی جائے گی، جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کو شہروں...
    بحریہ ٹاؤن کی ایک اور قیمتی جائیداد ’کلب روڈ پراپرٹی‘ بھی کامیاب نیلامی کے بعد فروخت کردی گئی ہے۔ اس نیلامی میں میڈیا آؤٹ لیٹ آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و معروف قانون دان ایڈووکیٹ مصور عباسی نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ بدھ کے روز ہونے والی نیلامی میں بحریہ ٹاؤن کی کلب روڈ پر واقع جائیداد 2 ارب 5 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی، جسے آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی نے حاصل کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا نیلامی کے دوران کئی معروف سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات نے حصہ...
    ویب ڈیسک : بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔ بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ان تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری 4 نومبر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے وہ ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی گوردواروں...
    قومی انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کیا ہے۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزلِ مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے ، اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ فضائی...
    یہ حملے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم کے بعد کیے گئے، جنہوں نے غزہ میں فوری اور شدید کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی حماس کی جانب سے مبینہ طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔ جنوب غزہ کے رفح علاقے میں اسرائیلی فوج پر حملے کی اطلاع بھی ملی تھی۔ منگل کی رات نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر دوبارہ بمباری شروع کی۔ الجزیرہ کے مطابق، ایک میزائل الشفاء اسپتال کے پیچھے بھی گرا، جس سے انسانی ہلاکتیں اور زخمی ہونے والے افراد میں اضافہ ہوا۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، تازہ حملوں میں کم از...
    جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ ہائی اسکول کراباغ کو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔ اس واقعے نے علاقے میں تعلیم کے مستقبل پر گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، واقعے سے قبل مسلح عناصر نے اعلان کیا تھا کہ اسکول کی عمارت ختم کی جا رہی ہے اور اس کا تمام سامان مالِ غنیمت سمجھ کر اٹھایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں 90 فیصد سرکاری اسکول بند اس اعلان کے بعد متعدد افراد نے زیرِ تعمیر عمارت کا سامان، ٹی آئرن، گاڈر، دروازے، کھڑکیاں اور دیگر قیمتی اشیا موقع سے اٹھا لیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح تنظیم کی جانب سے اسکول کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سب مذہبی جماعتیں ہماری اپنی ہیں، جہاں مذہب کا نام آتا ہے وہاں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا مریم نواز نے اجلاس میں شریک مذہبی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ ہی کی ٹیم کا حصہ ہوں، آپ ہی کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، میرے سر پر بہت بڑی ذمہ داری ہے، آپ صرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے سبسکرپشن ماڈل میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صارفین اپنی کمائی میں نمایاں اضافہ کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق اب صارفین سبسکرپشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ کما سکیں گے، جو موجودہ 70 فیصد کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے ماڈل کے لیے چند شرائط متعین کی گئی ہیں۔ سب سے پہلے صارف کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہونی چاہیے، گزشتہ ماہ اس کی ویڈیوز کے مجموعی ویوز کم از کم ایک لاکھ ہونے چاہیے، اور اسی ماہ اس نے 3 یا اس سے زائد سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کی...
    ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران خطے میں پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ قونصل جنرل نے گورنر انیشیٹو کے تحت نصب "امید کی گھنٹی" کو سائلین کی داد رسی کا منفرد اور قابلِ تعریف اقدام قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے نئے تعینات قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پاک ایران دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نئے تعینات قونصل جنرل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دوطرفہ...
    پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ سال 2026 میں لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے 2 نئی فرنچائز ٹیموں کی نیلامی منعقد کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے 10 سالہ معاہدے: 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، لیگ 8 ٹیمیں کھیلیں گی یہ اعلان انہوں نے بدھ کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جہاں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کا عمل شروع کرے گا۔ سلمان نصیر نے کہا کہ 2 نئی پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیلامی ہوگی۔ بولی لگانے والی پارٹیاں شہر کے ناموں کی فہرست سے اپنی ٹیم...
    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے دوبارہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی: نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کردی غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ رات سے جاری اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 104 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 46 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 253 سے زیادہ افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ تازہ حملوں میں...
    راولپنڈی:  وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران نہ صرف غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے بلکہ ان شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جنہوں نے پابندی کے باوجود اپنے مکانات ان افراد کو کرائے پر دے رکھے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں تین الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں مکان مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو رہائش فراہم کی۔ یہ مقدمات تھانہ مورگاہ، تھانہ جاتلی...
    کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان صرف اسی شخص کے پاس جائے گا جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جہاں کہیں ٹریفک سگنل ہوگا وہاں ای چالان سسٹم بھی فعال ہوگا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے آئندہ ایک ماہ میں فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورے شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے۔ ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان کیے گئے، تاہم اتنے بڑے شہر کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کے دو اقسام کے چالان ہوں گے، اور ای چالان ہمیشہ گاڑی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پارٹی اندرونی امور میں اختلافات کی وجہ سے دو الگ الگ فہرستیں سامنے آ گئی ہیں، جس سے پارٹی کے اندر رابطے اور فیصلوں کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمے داری سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو سونپی گئی تھی، جنہوں نے ایک فہرست جاری کی جس میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور زرعالم خان کے نام شامل تھے۔تاہم پارٹی کے دیگر سینئر رہنما، بیرسٹر سلمان اکرم راجا...
    دونوں فریقوں نے اکتوبر 2024ء میں کور کمانڈر سطح کی میٹنگوں کے 22ویں دور کے بعد ہونے والی پیشرفت کو نوٹ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان چین سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور چین کی فوجوں نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے پر مرکوز اعلیٰ سطحی فوجی مذاکرات کا ایک نیا مشاورتی دور منعقد کیا۔ وزارت نے کہا "ہندوستان-چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 23واں دور 25 اکتوبر 2025ء کو چشول-مولڈو سرحدی کراسنگ پوائنٹ پر منعقد ہوا تھا"۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 19 اگست 2025ء کو...
    اسلام آباد : پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں قابض افواج کی تازہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی پامالی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ان حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم فلسطینی شہری شہید ہوئے۔ یہ کارروائیاں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ پاکستان نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے تسلسل نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اسرائیل کے حقیقی...
    یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں  گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔  واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور  مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ...
    آئی بی ایم میں ایک طالبہ کا داخلہ منسوخ کرنے پر طلبا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد طالبہ بحال کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کیوجہ سے آئی بی ایم آج بھی دوسرے روز بند تھی تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ سے کیمپس میں کلاسز شروع ہوجائیں گی۔ کاروبار کی تعلیم میں اپنا مقام رکھنے والی پرائیویٹ سیکٹر کی معروف یونیورسٹی ” انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ” (آئی بی ایم) آج منگل کو دوسرے روز بھی بند ہے۔ فزیکل کلاسز معطل ہیں اور یونیورسٹی کے دعوے کے مطابق طلبہ آن لائن کلاسز لے رہے ہیں۔ یونیورسٹی کی یہ بندش وہاں کے نوجوان طلبا کے احتجاج  کے سبب سامنے آئی ہے جن کی تعداد محتاط انداز کے مطابق 1...
    افغانستان میں طالبان کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اور صوبہ بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کے سلسلے میں داخلی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق، بدخشاں کے ضلع شہر بزرگ میں لڑائی جاری ہے، جس میں سابق طالبان کان کنی کے شعبے کے سربراہ عبدالرحمان عمار اور نئے تعینات شدہ سربراہ شفیق اللہ حافظی کے گروپ آپس میں مدمقابل ہیں۔ دونوں طالبان رہنما صوبے میں بااثر سمجھے جاتے ہیں۔ افغان رجیم کی طرف سے مسلح افواج کے سربراہ فصیح الدین فطرت نے جھڑپ ختم کرنے اور فریقین کو مذاکرات پر لانے کی کوشش کی، لیکن یہ کوشیں ناکام رہیں۔ جھڑپوں میں متعدد طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور عبدالرحمان عمار اپنے ساتھیوں...
    27 اکتوبر: بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک انوکھا اور نایاب واقعہ دیکھنے کو ملا۔ بنگلا دیش کے فاسٹ بیٹر تسکین احمد نے ایسا شاٹ مارا کہ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے، مگر خوشی لمحوں میں مایوسی میں بدل گئی۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلا دیش کو 3 گیندوں پر جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے، اور صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ تسکین احمد نے بھرپور انداز میں شاٹ کھیل کر گیند لیگ سائیڈ کی باؤنڈری پار کر دی، جس پر شائقین اور ساتھی کھلاڑی خوشی سے جشن منانے لگے۔ لیکن ری پلے میں حیران کن منظر سامنے آیا: شاٹ کھیلتے ہوئے تسکین احمد کا پچھلا پاؤں اسٹمپ سے ٹکرا گیا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور جدید فیچر متعارف کرایا ہے جو پوسٹنگ کے عمل کو پہلے سے زیادہ آسان اور تخلیقی بنا دے گا۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا، تاہم صارفین نے اس نئی سہولت کو مختلف جگہوں پر استعمال ہوتے ہوئے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق میٹا اپنی ایپس میں آرٹی فیشل انٹیلیجنس (AI) کو تیزی سے ضم کر رہا ہے۔ پہلے صارفین میٹا اے آئی سے چیٹ کے ذریعے یا علیحدہ فیچر میں اپنی مرضی کی تصاویر تیار کروا سکتے تھے، لیکن اب یہ سہولت براہ راست فیس بک پوسٹ میں دستیاب ہوگی۔صارفین کے...
    فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مشہور لوو میوزیم میں ایک نہایت منظم ڈکیتی کے دوران نپولین کے عہد کے انمول شاہی زیورات چوری ہو گئے جس نے میوزیمز کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس کے شاہی زیورات کی چوری، جرمن کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے! یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو کم از کم 3 نقاب پوش پیشہ ور چوروں نے لوو کے پہلی منزل پر واقع گیلری میں زبردستی داخل ہو کر قیمتی زیورات چرا لیے تھے۔ یہ کارروائی تقریباً 7 منٹ میں کی گئی جس کے دوران 8 زیورات چوری کرلیے گئے۔ چوری شدہ نو نایاب نوادرات میں ہار، بروچ اور تاج (ٹیارا) شامل ہیں جو کبھی شہنشاہ نپولین سوئم اور ملکہ یوجینی...
    بدخشاں میں طالبان میں لڑائی، ملا ہیبت کا منحرف کمانڈر کو پکڑ کر قندھار لانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )افغانستان میں برسراقتدار طالبان رجیم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے اور صوبہ بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کیلئے آپس میں لڑ پڑے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق بدخشاں کے ضلع شہر بزرگ میں جھڑپیں طالبان رجیم کی جانب سے تعینات کان کنی کے شعبے کے سابق سربراہ عبدالرحمان عمار اور نئے تعینات ہونے والے سربراہ شفیق اللہ حافظی کے گروپوں کے درمیان جاری ہے۔ بدخشاں میں دونوں بااثرطالبان کمانڈر سمجھے جاتے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان رجیم میں مسلح افواج کے سربراہ فصیح الدین فطرت کی تنازع ختم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اعلان کیا کہ لیگ میں دو نئی فرنچائزز کے لیے جلد ہی آکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے بعد لیگ کی نئی ویلیو ایشن کے تناظر میں کیا گیا ہے۔سلمان نصیر نے بتایا کہ جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا تو لوگوں کی دلچسپی محدود تھی، لیکن اس کے باوجود پانچ پارٹیوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیمیں خریدیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ابتدا میں لیگ کو بدنام کرنے کی بھی کوششیں کی گئیں، مگر پی ایس ایل ہر سال کامیابی سے آگے بڑھتا رہا۔‘‘انہوں نے مزید...
    ماہرین صحت نے حالیہ دنوں میں خصوصاً کراچی میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس انتہائی متعدی اور جان لیوا وائرس سے بچاؤ کے لیے لازمی طور پر ویکسین لگوائیں۔ خسرہ کے باعث رواں سال اب تک کم از کم 57 بچے جاں بحق اور 4,200 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 73 وبائی مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو ویکسینیشن کے لیے قانون سازی، عالمی ادارہ صحت کیوں مخالفت کر رہا ہے؟ یہ بات ماہرین نے منگل کے روز ایک میڈیا بریفنگ میں کہی، جو ڈائریکٹوریٹ آف ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے “سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 2025 (ترمیمی) آرڈیننس” جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے کاشتکاروں کو زرعی آمدنی پر ٹیکس میں خاص ریلیف فراہم کیا جائے گا۔آرڈیننس کے مطابق زرعی انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس اقدام سے صوبے میں زرعی ترقی کو فروغ ملے گا اور کاشتکار برادری کو مالی سہولت میسر آئے گی، جس سے وہ اپنی پیداوار اور کاروبار بہتر انداز میں چلا سکیں گے۔
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اے این پی کے ترجمان انجینیئر احسان اللّٰہ نے پشاور سے جاری بیان میں کہاکہ پارٹی کے اراکینِ اسمبلی کل ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کے مطابق اے این پی نہ کسی سیاسی جماعت کو ووٹ دے گی اور نہ ہی ہارس ٹریڈنگ جیسے عمل کا حصہ بنے گی۔ انجینیئر احسان اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیاکہ جس جماعت کی اسمبلی میں واضح اکثریت ہے، سینیٹر بھی اسی جماعت کا ہونا چاہیے، لہٰذا دیگر جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے امیدوار واپس لے لیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ (ن) کی پرانی روایت ہے جو جمہوری...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے ناموں کی الگ الگ فہرستیں سامنے آگئیں۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی سے ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمے داری سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو دی گئی تھی۔بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر علی ظفر کی جاری لسٹ پر ایک اور لسٹ جاری کردی ہے۔علی ظفر کی لسٹ میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور زرعالم خان کے نام شامل ہیں۔دوسری جانب سلمان اکرم راجا کی فہرست میں سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی، اسد قیصر، جنید اکبر اور تیمور سلیم جھگڑا کے نام موجود ہیں۔
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کل کے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔اے این پی کے ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ کا پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ کل اے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے۔ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نےکالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کسی جماعت کو ووٹ کاسٹ نہیں کرے گی، نہ کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی۔انجینئر احسان اللّٰہ نے کہا...
    ہادی چھٹہ اور ایمان مزاری(فائل فوٹو)۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج  اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے ہادی چٹھہ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ انھوں نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے کل پیش کریں، ہادی علی چٹھہ کچھ دیر بعد کمرہ عدالت پہنچے۔ اس موقع پر جج افضل مجوکہ کا پیغام تھا کہ آرڈر کا اعلان ہوگیا ہے، اب آپ کل ہی...
    وزیر پٹرولیم علی پرویز بنگلہ دیشی مشیر امور خارجہ محمد توحید حسین سے ڈھاکا میں ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بنگلادیشی مشیروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ڈھاکا میں بنگلادیشی مشیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ادارتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جبکہ توانائی اور قدرتی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے کہا پاکستان بنگلادیش تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ بنگلادیشی مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی اہم ہے۔علی پرویز ملک سے بنگلادیش کے مشیر تجارت، ٹیکسٹائل، سول ایوی ایشن اور سیاحت...
    وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم کی اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا آغاز کیا گیا۔فریم ورک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 280 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر استحکام برقرار ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ بدستور 282 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس معمولی اتار چڑھاؤ کا اثر مارکیٹ پر محدود ہے، تاہم کرنسی کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بینک کی جانب سے نگرانی جاری ہے۔اس کے علاوہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اور ملکی معاشی عوامل...
    غازی آباد میں 9 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ مقدس پر تشدد کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقدس تاج باغ کے علاقے میں ناہید نامی خاتون کے گھر کام کرتی تھی۔ ایک دن مقدس نے چھٹی لی تو ناہید اس کے گھر پہنچی اور مبینہ طور پر بچی پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں مقدس کے منہ سے خون بہنے لگا۔تشدد کے بعد ناہید اپنی شوہر سہیل کے ہمراہ وہاں سے فرار ہو گئی۔اہلِ محلہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، اور غازی آباد پولیس نے مقدس کی والدہ ثمینہ کی مدعیت میں ناہید کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ ملزمہ کو...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی بدھ کے روز لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے اسلام آباد اور بیروت کے درمیان شہری سطح پر تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک لبنان کو انتہائی...