2025-08-13@11:32:27 GMT
تلاش کی گنتی: 3078
«کانوں اور دانتوں»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیے گئے اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا میرا کام نہیں، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو استعفا دینا چاہیے تھا، خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں، ملک کے خلاف ٹوئٹ کرنا ہو تو تحریک انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔ ہفتہ کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے ساتھ پریس کانفرنس سے...

تحریک انصاف اراکین اسمبلی سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 ، جون کو دنیا بھر میں انسدادِ منشیات کا دن منایا جاتا ہے، اس دن منشیات کے خلاف کام کرنے والی تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ( فانوس) نے انسدادِ منشیات کانفرنس کا انعقاد کراچی سٹی پریس میں کیا کانفرنس کا آغاز اللّہ کے نام سے کیا گیا، ابتدائی کلمات کلب کے سیکریٹری جنرل جاوید الرحمن نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نے سب سے زیادہ ہمارے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔ہمارا کلب منشیات کے خلاف تنظیم فانوس کے ساتھ کھڑا ہے۔ تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں 30،کروڑ سے زائد افراد غیر قانونی منشیات کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد...
عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کی تعداد کی بنیاد پر خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ کے ذریعے اپنے 12جولائی 2024کے فیصلے کو کالعد م قراردیتے ہوئے نظر ثانی کی ساری درخواستیں منظور کرلی ہیں، جس کی بناء پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے مکمل طور پر محروم ہوگئی ہے، اب یہ نشستیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ عدالت نے اپنے 4صفحات پر مشتمل مختصر فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آج، بنچ کے ایک رکن جسٹس صلاح الدین پنہور نے بوجہ ،بنچ سے علیحدگی اختیار کرلی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اپنی ناکامیوں کا الزام الیکشن کمیشن پر ڈالنےکا رویہ غیر مناسب ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن پر ہونے والی تنقید جھوٹ اور حقائق کے برعکس ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق فرائض انجام دیئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو قانون کے مطابق جیل میں تمام سہولیات دستیاب ہیں،ترجمان جیل خانہ جات الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ نے متعدد بار الیکشن کمیشن کے مؤقف کی توثیق کی...
پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلائے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں۔؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔؟ اس پر بھی بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ دوسری جانب...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیبر پختونخوا پولیس کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر زور ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔فیلڈ مارشل نے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملے پر میڈیا اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ ہمیشہ آئین و قانون کے تحت فرائض سرانجام دیتا آیا ہے، اور اس کے متعدد مؤقف سپریم کورٹ سے توثیق یافتہ ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے مؤقف کو عدالتِ عظمیٰ نے درست تسلیم کیا، جبکہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پر کمیشن کے فیصلے کو بھی آئینی اقدام قرار دیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا...
مذکورہ ارکان کے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنے کی صورت میں علی امین حکومت کو بدستور 145 رکنی ایوان میں 93 ارکان کی حمایت حاصل رہے گی تاہم ان کی جانب سے حکومت کا ساتھ چھوڑنے سے حکومتی ارکان کی تعداد کم ہوکر 58 پر آجائے گی جس سے حکومت ایوان میں اکثریت کھو بیٹھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومتی سیٹ اپ کی تبدیلی میں صوبائی اسمبلی میں موجود 35 آزاد ارکان فیصلہ کن شکل اختیار کرگئے۔ مذکورہ ارکان کے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنے کی صورت میں علی امین حکومت کو بدستور 145 رکنی ایوان میں 93 ارکان کی حمایت حاصل رہے گی تاہم ان کی جانب سے حکومت کا ساتھ چھوڑنے...
این ڈی ایم اے نے اگلے24 تا 48 گھنٹےمیں مختلف علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کاالرٹ جاری کر دیا ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، چترال، اپردیر،سوات اورکُمراٹ ویلی میں گلاف پھٹنے کا خدشہ ہے ، گلیشئر پگھلنےسے جی بی کےعلاقوں بدسوات، ہنارچی،ترسات ہندور،دارکوٹ میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم،مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پشاور، مردان، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز بارشیں اور آندھی طوفان متوقع ہے ، اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، قصور،منڈی بہاؤالدین میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے ، کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے، جہاں صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، لیکن اسی دوران ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لئے کھانے کی ترسیل میں استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا ہے، جہاں کچھ لوگ کھانے کے برتن لیے نظر آتے ہیں۔ اس وڈیو نے عوام اور سیاسی مخالفین میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جو اسے وسائل کی غلط استعمال کی ایک مثال قرار دے...

بھارت جارحیت کا مرتکب، ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا تو نتائج کی ذمہ داری اس پر ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن بھارت متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کررہا ہے، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں بھارت نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بہانے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے۔ دونوں مواقع پر پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب سے پورے خطہ ایک بڑے تنازعے سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن...

فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما حافظ حمد اللہ نے سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت نہیں بلکہ یہ زندہ سیاسی لاشوں کا جنازہ ہے، اب اس حکومت کے دفنانے کا وقت آچکا ہے، مولانا فضل الرحمان اس کا سیاسی جنازہ پڑھائیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سوات میں ایک خاندان کے 15 سیاح سیلاب کی نذر ہوگئے جوایک افسوسناک اور درد ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمت سیاحوں میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل تھیں، اور یہ پھنسے ہوئے افراد گھنٹوں تک مدد کے لیے پکارتے رہے۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ سیاحوں کی مدد کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) اس کے دروازے پر ایک سادہ سی تختی یہ اعلان کرتی ہے، ''محمد اقبال (1877-1938)، پاکستان کے قومی شاعر 1907ء میں یہاں مقیم رہے۔‘‘ یہ مکان، جو پاکستانی کمیونٹی میں ''اقبال ہاؤس‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، گوگل میپس پر بھی درج ہے لیکن وہاں پہنچنے پر نہ تو کوئی عجائب گھر ملتا ہے، نہ کوئی ٹور گائیڈ اور نہ ہی اس بات کا کوئی ''واضح نشان‘‘ کہ اس مکان نے کبھی برصغیر کے مفکر اور شاعر علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی آبیاری کی تھی۔ اقبال کا ہائیڈل برگ سے تعلق یہ وہی جگہ ہے، جہاں متحدہ پنجاب کے سپوت علامہ اقبال نے 1907ء کے دوران ہائیڈل برگ...
پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کیقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویزکابینہ کوبھیجی جائےگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام...
دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ’دبئی مال‘ میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریستوران میں داخل ہوئے۔ انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا اور ریستوران میں موجود تمام مہمانوں کا بل خاموشی سے ادا کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کا مجموعی بل 30 ہزار اماراتی درہم یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ تھا۔ جب کھانے کے بعد مہمانوں نے بل مانگا...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک غیر رسمی پریس کانفرنس میں اپنی زندگی کو لاحق خطرات پر کھل کر بات کی ہے۔ یہ گفتگو ایک ایسی تقریب کے دوران ہوئی جو سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی خوشی میں وائٹ ہاؤس میں رکھی گئی تھی۔ اس فیصلے میں عدالت نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو پالیسی سازی میں غیر معمولی اختیارات دے دیے ہیں اور وفاقی ججوں کے ان اختیارات کو محدود کر دیا ہے جن کے تحت وہ صدارتی پالیسیوں کو ملک بھر میں روک سکتے تھے۔ ایک رپورٹر کی جانب سے زندگی کو لاحق خطرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صدر ٹرمپ نے 13 جولائی 2024 کو پنسلوانیا میں ہونے والی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اگلے ایک ہفتے کے اندر ہو جائے گی۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حال ہی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے کوششیں کرنے والے افراد سے بات کر چکے ہیں۔ ان کے اس بیان کے ساتھ ہی یہ خبریں سامنے آئیں کہ اسرائیلی وزیر اسٹریٹجک امور رون ڈرمر اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ غزہ اور ایران کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ ٹرمپ اسرائیل پر زور دے رہے ہیں کہ وہ حماس کے خلاف جاری جنگ کو جلد ختم کرے اور ابراہام معاہدوں کو مزید وسعت...

پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے، فیصل واوڈاکا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رد عمل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانونی لحاظ سے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کیس بہت کمزور تھا اور وہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا کہ جب پونے دو سال قبل جب یہ مقدمہ دائر ہوا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ اس مقدمے میں فیصلہ یہی ہونا ہے کہ تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی اور یہ نشستیں ان کو نہیں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف...

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کا کیس، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی درخواستیں منظور کر لیں، پی ٹی آئی فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی۔عدالت عظمیٰ کے آئینی فل بینچ نے نظرِ ثانی درخواستوں پر فیصلہ دیا اور جسٹس امین الدین خان نے مختصر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق مخصوص نشستیں ن لیگ، پی پی اور دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔ سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی درخواستوں پر آج 17 ویں سماعت تھی، سپریم کورٹ کے 6 ججز کے مقابلے میں 7 ججز کی اکثریت نے نظرِثانی درخواستیں منظور کر لیں۔7 ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال،...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جارہاہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خیبرپختونخواہ کو وضاحت دینے کی ہدایت کر دی،اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوہستان سکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کا کہنا...
خیبرپختونخوا اسمبلی، فائل فوٹو سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن تگڑی ہو جائے گی، صوبے میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف کو خواتین کی مزید سات، سات نشستیں ملیں گی۔پیپلز پارٹی کو خواتین کی 4 نشستیں ملیں گی، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹریز کو 2 ارکان پر ایک، ایک نشست ملے گی۔خواتین کی آخری نشست کسے ملے گی، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔اقلیتوں کی 4 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف دونوں کو دو، دو نشستیں ملیں گی۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 58 ہے اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 27 ہے،...
خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد نے کہا ہے کہ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کے حکم پر انکوائری ٹیم ترتیب دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی، اور ایسے واقعات کی...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صورتحال بدل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے گزشتہ برس 12 جولائی کے فیصلے جس میں سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو اس کے کوٹے کی مخصوص نشستوں کا اہل قرار دیا گیا تھا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کو بحال کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 77 ممبران کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں اور کے پی سے 8 خواتین ارکان قومی اسمبلی...
پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ’ناانصافی‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، نظرثانی درخواستیں منظور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے اور اس میں آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں اس فیصلے کے بعد کے پی میں 3 سیٹیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 اور 2024-25 کے دوران مختلف وفاقی وزارتوں اور اداروں کی جانب سے بجٹ سے تجاوز کرتے ہوئے کیے گئے اضافی اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں، جن کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں مجموعی طور پر 712 ارب 41 کروڑ 26 لاکھ 74 ہزار روپے کے زائد اخراجات کیے گئے۔پیش کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 (جو 30 جون 2025 کو ختم ہو گا) کے دوران مختلف وزارتوں نے مجموعی طور پر 343 ارب روپے بجٹ سے زیادہ خرچ کیے۔سب سے زیادہ پاور ڈویژن نے 129 ارب 59 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کیے، جبکہ وزارت دفاع کے اضافی اخراجات 61 ارب روپے، ایف بی آر کے 6 ارب...

سپریم کورٹ کا فیصلہ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟،تفصیلات سب نیوز پر
سپریم کورٹ کا فیصلہ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آئینی بینچ کے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد 77 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی رکنیت بحال ہوگئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد مختلف قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر نظرثانی درخواستوں کے فیصلے سامنے آگئے ہیں، جس کے تحت مجموعی طور پر 77 ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔اس فیصلے کے نتیجے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی نشستیں واپس آئیں اور کئی ارکان کو اپنے اپنے اسمبلیوں میں دوبارہ نمائندگی کا موقع ملا۔سپریم کورٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آئینی بنچ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کی جانب سے مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ آئینی بنچ کے نظرثانی فیصلے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، 8 ججز کا اکثریتی فیصلہ 7 ججز نے ختم کردیا اور عسکری جماعتوں میں بطور مال غنیمت مخصوص نشستیں بانٹ دیں۔ پہلے 17 نشستوں والی جماعت اور اس کے ہمنواؤں کو "عسکریت" کے ذریعے ملک پر مسلط کیا گیا اور عوامی رائے کی دھجیاں اڑائی گئیں، اب سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے غیر آئینی...
پشاور/ لاہور: مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں حکومتی اتحاد کو 27 نشستیں ملیں گی جب کہ کے پی میں ن لیگ اور جے یو آئی سات سات نشستوں کے ساتھ فائدے میں رہیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں دیے گئے فیصلے کی روشنی میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی۔ پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 27 مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملیں گی۔ مخصوص نشستوں میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔ ن لیگ کو خواتین کی 21 ، پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کو...

پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود،فیصلے کیخلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے،بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود،فیصلے کیخلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور بہت ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے، یہ...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے سمیع اللہ خان برکی کو خیبر پختونخوا کا نیا صوبائی آرگنائزر مقرر کر دیا۔ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سیکریٹری جنرل عقیل نجم ہاشمی کی جانب سے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، سمیع اللہ برکی کو صوبے کے مختلف ڈویڑنز اور شہروں میں یوتھ ونگ کے تنظیمی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی بنیادی ذمہ داریوں میں خالی تنظیمی عہدوں کو پْر کرنا، نوجوان کارکنان کو متحرک کرنا اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں سے قبل یوتھ ونگ کو فعال بنانا شامل ہے۔نوٹیفکیشن میں سمیع اللہ برکی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پورے تنظیمی عمل کے دوران...
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، نظرثانی درخواستیں منظور واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ مختصر تحریری حکمنامہ چار صحفات پرمشتمل جس کے مطابق نظرثانی بینچ 13 ججز پر مشتمل تھا جن میں سے 2 ججز جسٹس عاٸشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے پہلے دن ہی ان درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ بعد ازاں جسٹس صلاح الدین پنہور نے بھی بینچ سے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی آ گئی، جس سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حکومت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے تحت صوبائی اسمبلی کی 25 مخصوص نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں، جن پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان براجمان تھے۔ اس کے نتیجے میں ایوان میں حکومت کی برتری کم اور اپوزیشن کی طاقت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ایوان میں موجود پانچ جماعتوں کے 27 ارکان سمیت اپوزیشن کی مجموعی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 35 آزاد ارکان کے پاس اب بھی کلیدی حیثیت ہے۔ علی امین گنڈا پورکی حکومت کو 93 ارکان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے مخصوص نشستوں کا دروازہ بند کرتے ہوئے ان نشستوں سے متعلق اپنا پچھلا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے آج طویل سماعت کے بعد 5 کے مقابلے میں 7 ججز کی اکثریتی رائے سے نظرثانی درخواستیں منظور کر لیں اور پشاور ہائی کورٹ کے مارچ 2024 کے فیصلے کو برقرار رکھا۔یہ فیصلہ پاکستان کی سیاسی اور آئینی تاریخ میں ایک اہم موڑ تصور کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف پارلیمانی جماعتوں کے درمیان طاقت کا توازن تبدیل کرے گا بلکہ آئندہ انتخابات اور پارلیمانی عمل میں بھی دور رس اثرات مرتب کرے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار، جو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار، سپریم کورٹ آئینی بنچ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو الاٹ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعتیں مکمل کرلیں۔ آج کی سماعت آئینی بینچ کے گیارہ کے بجائے دس رکنی بنچ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے حق میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنایا۔7 ججز کی اکثریتی رائے سے سنائے گئے مختصر فیصلے میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں، جب کہ 6 ججز نے مخالفت کی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں اب پی ٹی آئی کو نہیں دی جائیں گی، بلکہ یہ دیگر پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس کیس میں سپریم کورٹ کی 17 سماعتیں ہوئیں، اور معاملہ...
سندھ ایکسائز اور ٹیکسٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بایومیٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 14 اگست تک بڑھا دی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آصف علی بھٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بایومیٹرک رجسٹریشن کو مقررہ تاریخ سے قبل مکمل کریں۔ان کا کہنا تھا یہ آخری توسیع ہوگی اور اس تاریخ کے بعد مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کے خریداروں کے لیے بڑی خبر، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا انہوں نے زور دیا کہ جو گاڑی اس وقت مالک کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے، اسے فوراً ٹرانسفر اور بایومیٹرک تصدیق کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ کسی بھی صورت میں تاریخ ختم ہونے کے بعد، خریدار اور...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 40ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہے، جعلی صادق و امین سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہوا،جعلی تبدیلی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ نکلی۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرووں پر اڑایا جارہا یا حصے بانٹے جارہے،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا، کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے یہ اللہ کی شان ہے، جو 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ ہے اسکے لیے 40ارب کی کرپشن پریشان کن...
چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 59 پیسےفی کلو مزید بڑھ گئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کےنئےاعدادوشمارجاری کردیئے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسےفی کلو ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 181روپےایک پیسےفی کلو تھی، جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے 38 پیسےفی کلو تھی۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ40 ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل خیبر پختونخواحکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہے،خیبر پختونخوا کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرورں پر لٹایا جا رہا ہے ،خیبر پختونخوا حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہاکہ 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ کیلئے 40 ارب کی کرپشن پریشان کن ہے ،کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے ،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ...
جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پنجاب بھر میں آج سے 10 محرم الحرام بمطابق 27 جون تا 6 جولائی دفعہ144 نافذ رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت پنجاب میں 7 قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کے علاوہ کوئی نئی مجلس نہیں ہوگی اور نہ کوئی نیا جلوس...
ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کر دیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نیا قانون 27 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اعلامئےکے مطابق وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور انکے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ ’ابشر‘ کے ذریعے ’تواسل‘ سروس پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کے وزٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ جبکہ 27 اور 28 جون کو موسی خیل ،بارکھان،خضدار،قلات، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ،چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ 27 اور 28جون کو سکھر،لاڑکانہ ،میر پور خاص ،حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علا قے بھی زیر آب آنے کا اندیشہ۔ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں سے یہ توقع نہیں رکھنی چایئے کہ وہ ان کی ذمہ داری ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والدین کے کردار اور اپنی بیٹی کی منگنی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے امریکہ میں اپنی مرضی سے زندگی کے ساتھی کا انتخاب کیا، اور انہوں نے والدہ کی حیثیت سے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنی بیٹی پر اپنی مرضی نہیں تھوپتیں بلکہ ہمیشہ رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہیں، کنٹرول...
آئندہ 48گھنٹے میں ملک بھر میں بارشوں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مون سون بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نیا موسمیاتی الرٹ جاری کر دیا ہے ، اگلے چوبیس تا اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا امکان ہے ۔سندھ اور پنجاب کے شہری علاقوں اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیدنگ کا خطرہ ہے ۔گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔الرٹ کے مطابق اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اورممکنہ سیلاب...
قمر زمان کائرہ—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ حکومت کو گراتے ہیں تو کیا ہو گا؟ کیا نئے مسائل اور بے یقینی پیدا نہیں ہو گی؟لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے سیمینار سے قمر زمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو بھٹو صاحب کی بدولت ہے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں کیونکہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھٹو نے بکھری ہوئی قوم کو اکٹھا کیا اور متفقہ آئین دیا، سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے اور ہم لڑتے بھی ہیں، جب نواز شریف پر برا وقت آیا تو بے نظیر نے خود ان کے...
پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی تک اپر و لوئر چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو موسلا دھار بارشوں سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی تک اپر و لوئر چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو موسلا دھار بارشوں سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹتا دیکھ کر امریکا جنگ میں کود پڑا، تاہم ایران کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔ایران میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح پر جشن منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر امریکا درمیان میں نہ آتا تو اسرائیل کا وجود زمین سے مٹ چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو خدشہ لاحق ہوا کہ ایران کی پیش قدمی اتنی تیز ہے کہ اسرائیل اس کے سامنے مکمل طور پر پاش پاش ہو جائے گا، اسی لیے امریکا کو...
اسلام ٹائمز: یہ بات طے ہے کہ یہ محض ایک وقتی تصادم نہیں بلکہ ایک طویل، گہری اور تہہ دار جنگ ہے، جو کئی دہائیوں سے پراکسیز کی صورت میں جاری تھی اور اب براہِ راست میدانِ جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اس کے اثرات صرف اسرائیل یا ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سیاسی و اقتصادی نقشے کو بھی بدل سکتے ہیں۔ یہ جنگ اُس وقت تک نہیں رُکے گی، جب تک اسرائیل کا مکمل خاتمہ اور امریکہ کی مصنوعی برتری دنیا کے سامنے بے نقاب نہ ہو جائے۔ تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ (سید رحمان شاہ) دنیا کی تاریخ میں کچھ جنگیں ایسی ہوتی ہیں جو صرف بارود کے دھوئیں میں نہیں لکھی...
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران کی فتح پر جمعہ کو یوم الفتح منایا جائے گا، ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کے لئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل کے دائرہ کار کو مزید پھلایا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی...
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آج گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آج گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دریں اثنا صوبے کے بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق چترال، دیر بالا اور دیر زیریں،...
خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں دہشتگرد اب تخریبی سرگرمیوں کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، خاص طور پر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور جنوبی علاقوں میں یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین نے مچھر جتنا چھوٹا جدید ڈرون تیار کرلیا، مقاصد کیا ہیں؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے ڈرونز کے استعمال کی تصدیق ہو چکی ہے، جس سے سیکیورٹی خدشات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ڈرون کا استعمال بڑھ رہا ہے، اور یہ امکان موجود ہے کہ دہشتگرد اس ٹیکنالوجی...
پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آج گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دریں اثنا صوبے کے بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق چترال، دیر بالا اور دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح ہری پور، کرم، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان،...
ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں احتجاج ختم کردیا۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے اسمبلی چوک میں ڈسپیریٹی الائونس سمیت دیگر مطالبات کے لئے دھرنا دیا جو کہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ انہوں نے ریڈ زون کو جانے والی خیبر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی۔ صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ملازمین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ وفاق کی جانب سے جیسے ہی ڈسپریٹی الاؤنس کا اعلامیہ جاری کرتا ہے اس کے مطابق صوبہ بھی اعلان کردے گا۔ زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا حکومتی یقین دہانی...

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ بلوچستان میں بھی پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ شہریوں نے بارش کے بعد گرمی سے نجات پر سکھ کا سانس لیا۔ لاہور، سرگودھا، بھلوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی پھوار تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا عملہ متحرک ہے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔ موٹر وے ایم ون پر شدید بارش، مسافر گاڑیوں کا داخلہ بند موٹروے ایم ون پر...
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن نے جہاں دنیا میں روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کیے وہاں ہی اس کے منفی استعمال سے سیاسی، معاشرتی اور معاشی نقصانات بھی ہو رہے ہیں۔ نوجوان پروپیگنڈہ مشین کے آلہ کار بننے کے بجائے تحقیق پر توجہ دیں تاکہ معاشرے میں امن قائم رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام انٹرن شپ پروگرام کی...
ایک بہت ہی چونکا دینے بلکہ لرزا اور کپکپا دینے والی خبر آئی ہے۔خبر تو حیران کن ہی ہے لیکن یہ بات بھی کچھ کم حیران کن نہیں ہے کہ’’بیانات‘‘ کے نقارے میں خبر کا یہ طوطا کیسے بولا۔کہ آج کل تو اخبارات میں بیانات ہوتے ہیں۔ اب تو اخبارات کو اخبارات کہنا بھی مناسب نہیں بلکہ اخبار بیانات کہنا زیادہ بہتر ہے۔لیکن یہ خبر شاید جگہ خالی ہونے کی وجہ سے جگہ پا گئی ہے، ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس میں چچازاد کے ’’فیل‘‘ ہونے کا مژدہ ہے۔ خبر یہ ہے کہ افغانستان کے شہر کابل میں پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے اور ماہرین نے کہا ہے کہ اگر یہ صورت حال برقرار رہی تو...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے فنانس ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس کے دوران کابینہ کو نئے فنانس بل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے، جس کے بعد کابینہ اس بل کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
پشاور: خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ صوبائی پولیس نے اینٹی ڈرون جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے ذرائع کے مطابق حالیہ سیکیورٹی حالات اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور جنگی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی گئی ہے، ابتدائی طور پر اینٹی ڈرون گن پولیس نے خریدلی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ایسی ٹیکنالوجی خریدی جائے گی جس سے اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے ڈرون کو ہیک کرکے مار گرانے کا کام لیا جائے گا اور اس کی حالیہ بجٹ میں منظوری دے دی گئی۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا پولیس نےجدید اینٹی...
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں...
مری (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آئندہ چند روز کے لیے قیام کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے اور کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مری میں چند روز گزارنے کے بعد چھانگلہ گلی بھی جائیں گے، جہاں ان کا مزید قیام متوقع ہے۔ اس دوران وہ اہم سیاسی و تنظیمی مشاورت بھی کریں گے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے۔ مریم نواز کے ممکنہ دورے کو پارٹی امور اور خاندانی ملاقاتوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1447 ہجری کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی طرف سے چاند نظر آنے کے سرکاری اعلان سے مشروط ہوگی۔صوبائی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ یکم محرم الحرام اسلامی تقویم کا پہلا دن ہوتا ہے...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے رہائشی 65 سالہ عبدالغفور خان ایزی پیسہ شاپ پر رقم نکلوانے اور اپنی پرانی سم بحال کروانے گئے تو بائیو میٹرک مشین پر ان کے فنگرپرنٹس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دکان دار نے بیٹے کی بھیجی گئی رقم تو عبدالغفور کو دے دی مگرساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ پرانی سم دوبارہ ایکٹو نہیں ہو سکتی اور اب بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر رقم نکالنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔ عبدالغفور خان نے بےبسی سے کہا کہ ’یہ وہی انگلیاں ہیں جن سے عمر بھر مزدوری کی مگر اب یہ پہچانی نہیں جا رہیں؟‘ یہ صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں، بلکہ ان ہزاروں بزرگ شہریوں کا مسئلہ ہے جن کے فنگر پرنٹس محنت مشقت...

سیاسی قیادت اگر مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھتی تو اس کا ذمہ دار عمران خان کی ہٹ دھرمی ہے: رانا ثناء اللّٰہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے واضح کیا ہے کہ سیاسی قیادت اگر مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھتی تو اس کا ذمہ دار بانی تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ تمام قومی معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں کھلے دل سے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی، حتیٰ کہ یہ بھی کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے تو اسپیکر چیمبر میں آ جائیں، ہم خود وہاں پہنچ جائیں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا...
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ایران نے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 26 جون تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کے شہری ہوابازی کے ادارے کے مطابق یہ ایرانی فضائی حدود کھولنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا اور ایئراسپیس تاحکم ثانی ملکی اور غیرملکی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ کے لیے بین الاقوامی پروازیں معطل، کئی ممالک کی فضائی حدود بند اس سے قبل اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے متعدد مقامات کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں، جس کی وجہ فضائی حدود کی بندش اور سلامتی کے خدشات بتائے گئے...

میرے پاس فوجی تنصیبات کو آگ لگانے اور اربوں کی کرپشن معاف کرنے کا اختیار ہوتا تو میں یہ کرتا، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر تیل چھڑک کے آگ لگانے پر معافی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں، ہم قانون کے پابند ہیں، اپوزیشن کو بھی قانون کا پابند کیا جائے،میرے پاس فوجی تنصیبات کو آگ لگانے اور اربوں کی کرپشن معاف کرنے کا اختیار ہوتا تو میں یہ کرتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر تیل چھڑک کے آگ لگانے پر معافی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں، اگر یہ اختیار میرے پاس ہوتا تو میں ضرور معافی دیتا، اپوزیشن والے میرے بھائی ہیں، کاش جیلز کو ڈائریکٹ کرنے کا اختیار سیکریٹری ہیومین رائٹس کے پاس ہوتا کہ یار آج ان کی ملاقات...
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر بھر میں پیپر ملبری کے درختوں کے خاتمے اور ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کا ایک جامع اور مرحلہ وار منصوبہ مرتب کیا ہے، یہ اقدام شہری صحت کے تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور مقامی ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سی ڈی اے ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ عرفان نیازی کے مطابق پیپر ملبری کے درختوں کو ختم کرنے کا عمل 2 مرحلوں پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں ان درختوں کو جڑوں سمیت اکھاڑا جا رہا ہے تاکہ دوبارہ اگنے کا امکان ختم ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے پولن کی مقدار میں اضافہ ’اس مقصد کے تحت شہر کے مختلف...

ٹیلی نار پاکستان اور پی ٹی سی ایل، یوفون کا معاہدہ ستمبر 2025 تک توسیع، ریگولیٹری منظوریوں کا انتظار
اسلام آباد: (زبیر قصوری کی رپورٹ) پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والا سب سے بڑا معاہدہ، یعنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) اور اس کی ذیلی کمپنی یوفون (Ufone) کی جانب سے ٹیلینار پاکستان (Telenor Pakistan) کے حصول کا معاملہ تاحال ریگولیٹری منظوریوں کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے ابھی تک اس بڑے سودے کی باضابطہ اجازت جاری نہیں کی گئی ہے۔ تازہ ترین پیشرفت کے مطابق، پی ٹی سی ایل یوفون اور ٹیلینار کے درمیان ٹیلینار پاکستان کے حصول کا معاہدہ ابتدائی طور پر جون 2025 میں ختم ہونا تھا۔ تاہم، ٹیلینار پاکستان کی سینئر انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکہ دوبارہ حملے میں دیر نہیں کرے گا۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ کیا، لیکن اگر ایران نے پھر ایٹمی سرگرمیاں شروع کیں تو اس بار بھی کارروائی کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر اب مکمل طور پر مؤثر ہو چکا ہے، اور ان کے کہنے پر اسرائیلی فضائی حملے روک دیے گئے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر معمولی خلاف ورزیاں ہوئیں لیکن اب مکمل جنگ بندی پر...
حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والا سرینا چوک کے انڈر پاس کا ایک حصہ اسلام آباد میں صبح سویرے ہونے والی بارش میں بیٹھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بڑا سا گڑھا بنا ہوا ہے اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے مشینری منگوائی گئی ہے۔ صبح سویرے کی بارش سے اسلام آباد کے سرینا چوک کے پاس انتہائی قلیل وقتتعمیر کردہ میں ریکارڈ یافتہ انڈر پاس کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ pic.twitter.com/odUjlqaIit — Riaz ul Haq (@Riazhaq) June 25, 2025 ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظرآئے۔ ایک صارف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر سرکاری ثالث بشارہ بہبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ چند دنوں میں ممکن ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بشارہ بہبہ فلسطینی نژاد امریکی سیاسی کارکن ہیں اور انہوں نے مصر و قطر کے ساتھ مل کر ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصری چینل 'الغد' کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد اب غزہ ایک بار پھر خطے کی ترجیح بن چکا ہے۔ بشارہ کے مطابق، اصل اختلاف صرف اس بات پر ہے کہ آیا عارضی جنگ بندی کے اختتام پر فریقین خودبخود مستقل جنگ بندی پر منتقل ہوں...
مشیر اطلاعات کے پی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بریفنگ کے بعد صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان...
خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین ایک بار پھر احتجاج کی راہ پر گامزن ہو گئے، صوبے بھر سے ملازمین پشاور کا رخ کر رہے ہیں۔ احتجاج کا مقصد پینشن میں ممکنہ کٹوتی اور ڈسپریٹی الاؤنس میں کمی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے صدر وزیر زادہ کے مطابق تمام ملازمین سٹی نمبر ون اسکول میں جمع ہوں گے اور بعد ازاں اسمبلی چوک کی جانب مارچ کریں گے، جہاں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اگیگا کےصدر نے مطالبہ کیا ہے کہ پینشن میں کسی قسم کی کٹوتی ہرگز قبول نہیں اورصوبائی بجٹ میں تجویز کردہ 15 فیصد ڈسپریٹی الاؤنس ناکافی ہے ہمیں وفاق کی طرز پر کم از کم 30 فیصد ڈسپریٹی الاؤنس...
—فائل فوٹو وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیا ہے۔اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اشتعال انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس اور سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پینے کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے فول...
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع میں محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ دیر بالائی، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کا آئینی بینچ کل مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت دوبارہ شروع کریگا ،ذرائع کے مطابق ممکنہ فیصلے اور اس کے نتائج کے بارے میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار رانانے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آئین کی تشریح کے لیے دو طریقوں پر منحصر ہے۔ ایک عام آئین کی طرح لغوی اور پیڈینٹک پڑھنے والا آئین ہے۔ دوسرا لبرل اور نامیاتی ہے جہاں بنیادی طور پر بنیادی آئینی اقدار کی پیروی کی جاتی ہے اور اسے برقرار رکھا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس: حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی یہ عدلیہ...
ایران میں بائیں بازو کی سب سے پرانی سیاسی جماعت کمیونسٹ پارٹی ایران(حزب تودہ ایران، جس پر 40 سال سے پابندی ہے)کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے ان کی آفیشل ویب سائٹ پر اسرائیل کے ایران پر حملے سے پیدا شدہ صورتحال حال پر جاری اعلامیے میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ جاری شدہ اعلامیے میں دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ تودہ پارٹی عوام کی خواہش اور مرضی کے خلاف کوئی بھی غیر ملکی مداخلت اور عسکری جارحیت ناقابل قبول ہے ۔یہ ایران میں حقیقی جمہوریت و سوشل ازم کے لیے سرگرداں سیاسی قوتوں کے اسی روایتی موقف کا اعادہ ہے کہ وہ ’’ایرانی رجیم ہٹاؤ ‘‘مہم کی نہ تو حمایت کریں گے اور نہ اسے...
گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو زبرداست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں سو توپوں کی سلامی پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بے سرو سامانی کے باؤجود اپنی ایمانی طاقت سے دنیا کی طاغوتی طاقتوں کو شکست دی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو زبرداست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں سو توپوں کی سلامی پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بے سرو سامانی کے باؤجود اپنی ایمانی طاقت سے دنیا کی طاغوتی طاقتوں کو شکست دی۔ انہوں نے منگل کے روز اسمبلی میں...
دنیا کے طاقتور ترین ڈیجیٹل کیمرا نے کائنات کی کھینچی گئی اپنی اولین تصاویر جاری کردیں۔ تصاویر میں چمکتی ہوئی خوبصورت کہکشاؤں کو دیکھا جا سکتا ہے جو رنگین نیبیولا اور ستاروں کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ تصاویر ویرا سی رُوبن آبزرویٹری سے موصول ہوئی ہیں جس کے حوالے سے سائنس دان پُر امید ہیں کہ یہ مشاہدہ گاہ کائنات اور اس میں ہونے والے معاملات کی بہتر سمجھ کے لیے تاریک آسمان کا مسلسل مشاہدہ کر سکے گی۔ سائنس دان یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ مسلسل مشاہدے سے کائنات کی ریوائنڈ ایبل (ماضی کی طرف جاتی) ویڈیو بنا سکیں گے۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس مشاہدہ گاہ کو استعمال کرتے ہوئے سیارچوں، پراسرار ڈارک میٹر...
عمران خان خیبرپختونخوا کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بریفنگ کے بعد صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے ملاقات میں انہیں وہ سب کچھ بتادیا جو وزیراعلی گنڈا پور اور مزمل اسلم بتانا چاہتے تھے، ان...
امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوا کے بے قابو بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوا کے بگولوں نے متعدد گھر اور گاڑیاں تباہ کر دیں۔ مختلف ریاستوں بالخصوص نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک میں شہر میں ہوا کے بگولوں سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔ نارتھ ڈکوٹا میں نظامِ زندگی معطل اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جہاں کم از کم 3 عمر رسیدہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح نیویارک میں بھی ہوا کے بگولوں کی زد میں آکر 3 ہلاکتیں ہوئیں جن میں 2 جڑواں بہنیں اور ایک شخص شامل ہیں۔ ہوا کے بگولوں سے متعدد شہری...
سی ڈی اے کا اسلام آباد سے پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ سی ڈی اے کی اولیں ترجیح ہے۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد شہر سے پیپر ملبری کے درختوں کے خاتمہ اور ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کے لیے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پیپر ملبری کے بڑے اور چھوٹے درختوں کو جڑوں سمیت اکھاڑنے پر توجہ دی گئی ہے جبکہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے بغیر مشاورت خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں وہ ضروری تبدیلیاں کرنی ہوں گی جو میں چاہتا ہوں۔ عمران خان سے جیل میں عظمیٰ خان اور نورین خان نے ملاقات کی، تاہم علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ یہ بھی پڑھیں ’لگتا ہے مائنس عمران ہو ہی گیا ہے‘، علیمہ خان نے بڑی بات کہہ دی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کے بعد علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے بجٹ پاس کرنے کو یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے...
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 25 جون تا یکم جولائی ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں موسلادھار بارش کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں، بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، میرپور خاص، بدین اور ٹھٹھہ میں 25 تا 28 جون کے دوران آندھی طوفان اور بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، پشاور، مانسہرہ، کوہاٹ، کرک، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور...
جنگ دراصل انسانیت کی ناکامی کا اندوہناک اظہار ہے— مکالمے سے اختلافات حل نہ کر سکنا، حدود و قیود کا احترام نہ کرنا، اور انصاف کے اصولوں کو پامال کرنا۔ جنگ معصوموں پر ہولناکیاں مسلط کرتی ہے اور تہذیبوں کو بے گناہوں کے خون سے داغدار کر دیتی ہے۔ مگر تاریخ میں کچھ لمحے ایسے بھی آتے ہیں جب جنگ کی لپکتی ہوئی چنگاریاں—اگرچہ ناقابلِ قبول —ایسی سچائیوں کو عیاں کر دیتی ہیں جو تکبر، دھوکے اور جارحیت کے پردوں میں مدتوں چھپی ہوتی ہیں۔ رواں سال مئی اور جون کے مہینے ایسے ہی لمحوں کے گواہ بنے—جب جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی مظلوم سرزمینوں نے اپنے ظالموں کے چہرے سے نقاب ہٹتے دیکھے، اور دنیا برسوں سے رائج...
اٹلس ہنڈا نے منگل کے روز رواں مالی سال کے دوران پاکستانی صارفین کے لیے ایک الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک باضابطہ نوٹس میں کمپنی نے حکومت کی جانب سے ’نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی‘ کے اعلان کے بعد اپنی ارادے کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کے مطابق، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی وزیراعظم کے صاف، پائیدار اور سستی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے وژن سے ہم آہنگ ہے، اور اس کا مقصد مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ماحول کا تحفظ بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باضابطہ آغاز، ماحولیاتی تحفظ اور صنعتی خود...
سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے نئی کازلسٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے نئی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح 9 بج کر 30 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ قبل ازیں جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعظم...
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات اور ہدایت لے کر ہی مالی سال کا بجٹ منظور کریں گے مگر ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی اور اب بجٹ کے معاملے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر صوبائی حکومت ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خطاب کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف سازشوں کا انکشاف کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے...
پشاور: وفاقی وزیراور صدر مسلم لیگ( ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میںپرامن احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر شیلنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت فسطائیت کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے، جو جمہوری اور انسانی اقدار کے سراسر منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، ان کے مطالبات نہ صرف جائز ہیں بلکہ ان پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیے۔ امیرمقام نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ صوبائی حکومت نہ صرف عوام کے حقوق غصب کر رہی ہے بلکہ مظلوموں کو آواز اٹھانے کا حق بھی نہیں...