2025-11-03@18:43:18 GMT
تلاش کی گنتی: 6490
«تھانے کی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مذاکراتی ٹیم تک پہنچا دیا ہے۔ ایک سفارتی ذریعے نے الجزیرہ کو اس کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق حماس نے ثالثوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ منصوبے کا بغور جائزہ لیں گے، تاہم باضابطہ ردعمل یا حمایت تاحال سامنے نہیں آئی۔ اس سے قبل حماس رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہیں منصوبہ تحریری صورت میں موصول نہیں ہوا، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق قطر اور مصر نے یہ معاہدہ حماس کو فراہم کردیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے پاس مینڈیٹ ہے، پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو معلوم ہے اپنے لوگوں کے مسائل حل کیسے کرنے ہیں اور وہ حل کر بھی رہی ہیں، پنجاب حکومت بس آئی ایس پی...
لاہور: فیکٹری ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ ارسلان گھر سے اسکول گیا تھا اور اسکول یونیفارم میں ہی راستے میں جھولے پنگوڑے سے کھیلتا رہا اور واپس گھر نہ پہنچا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کے والد ممتاز احمد کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا۔ ایس پی...
جرمنی میں ایک حیران کُن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس نے ایک خاتون کو اس وقت روک لیا جب وہ اپنی کار کی ڈگی میں زندہ گھوڑا لے جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون نے گھوڑے کو کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی کے درمیان پھنسایا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ کہ گاڑی کی ڈگی کا دروازہ بھی پوری طرح بند نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر دوسرے ڈرائیوروں نے فوراً حکام کو اطلاع دی۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ خاتون گھوڑے کو دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ان کے پاس نہ تو مناسب ٹریلر تھا اور نہ ہی جانور کو لے جانے کا اجازت نامہ۔ پولیس نے خاتون کے خلاف...
بالی ووڈ کے سینئر فلم ساز سلیم خان جنہوں نے ’دیوار‘ ’زنجیر‘ اور ’شعلے‘ جیسی مشہور ایکشن اور ڈرامائی فلمیں لکھیں ان کی ذاتی زندگی بھی ان کی فلموں کی طرح ڈرامائی رہی۔ انہوں نے ایک بار بتایا تھا کہ کس طرح انہیں اپنی بیوی سلمیٰ خان کے ہندو خاندان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ان کی قبولیت حاصل کرنے کے لیے کیا کوششیں کیں۔ سلیم خان نے اپنے بیٹے ارباز خان کے ٹاک شو ’دی انونسیبلز‘ میں ایک بار اعتراف کیا کہ ان کا تعلق سلمیٰ خان سے خفیہ طور پر شروع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سلمیٰ کے خاندان سے یہ تعلق چھپانا مشکل لگا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ...
سپارکو نے انٹر اسلامک نیٹ ورک برائے خلائی علوم و ٹیکنالوجی کے اشتراک سے پانچ روزہ ٹریننگ کورس کا افتتاح کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریننگ کورس کا مقصد خلائی سائنس کی مدد سے قدرتی آفات سے نمٹا ہے۔ افتتاحی تقریب میں چار ممالک عراق، لیبیا، سینیگال اور تیونس کے اسپیس ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ سپارکو کے سینئر افسران کے ٹریننگ کورس میں بتایا گیا کہ سپارکو آئندہ چھ ماہ میں تین ہائی ریزولوشن سٹلائیٹ اور ایک سال میں مزید چھ سٹلائیٹ لانچ کرنے جارہا ہے۔ چار سٹلائیٹ پہلے ہی لانچ کی جاچکی ہیں۔ ٹریننگ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال ممبر سپیس اپیلی کیش اینڈ ٹیکنالوجی سپارکو کا کہنا تھا کہ سپیس بیسڈ...
سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام کرنے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اُس حکم کو معطل کر دیا ہے جس میں انہیں بطور جج اپنے فرائض سرانجام دینے سے روک دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے اور واضح کیا کہ فی الحال معاملہ صرف ہائی کورٹ کے عبوری حکم تک محدود ہے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ مندوخیل نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس...
دوسری جنگ عظیم میں جرمنی ‘ ہٹلر کی قیادت میں یورپ کے کئی ممالک پر قابض ہو چکا تھا۔ پولینڈ‘ ڈنمارک‘ ناروے ‘ بیلجیئم ‘ ہالینڈ‘ یونان‘ یوگو سلاویہ اور فرانس گھٹنے ٹیک چکے تھے۔ یورپ کے کسی ملک میں اتنی سکت ہی نہیں تھی کہ وہ ہٹلر کی مضبوط فوج کا مقابلہ کر سکے۔ مگر ایک سیاست دان تھا جو برسوں سے لوگوں کو سمجھا رہا تھا کہ ہٹلر ذہنی بیمار انسان ہے۔ اسے امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ ایسی جنگ شروع کرے گا کہ بنی نوع انسان کا کثیر حصہ ختم ہو جائے گا۔ مگر وہ برطانوی سیاست دان ‘ بادشاہ کو پسند تھا اور نہ ہی اشرافیہ کو۔ اس کا مقولہ تھا کہ ہٹلر کے...
کراچی: فیصل آباد سے سسرال سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ اقبال مارکیٹ اے ایس آئی قطب الدین نے بتایا کہ پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 رحمت چوک ایم ایم کالونی گلی نمبر 13 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ سجاد شوکت جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور چھیپا کے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول نوجوان کی میت کو اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائےوقوع کو سیل کرکے شواہدجمع کیے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مقتول کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ چند...
ایشیا کپ فائنل میچ سے قبل بھی بھارتی کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی ہٹ دھرمی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو راویت کے مطابق ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا تھا۔ میچ کے قبل دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں تو پاکستانی کپتان ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیلیے پہنچے، اس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادوو نہیں آئے جس پر سلمان علی آغا کا ٹرافی کے ساتھ اکیلے فوٹو شوٹ کیا گیا۔ اس سے قبل دو میچز میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا تھا۔...
روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے جس کی تصدیق صدر ولودومیر زیلینسکی نے کردی ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق زیلنسکی نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔ صدر زیلنسکی کا یہ بیان ایسے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے رویے کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دائر کردہ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 ستمبر کے میچ کے اختتام پر ارشدیپ سنگھ نے انتہائی نامناسب اشارے کیے جو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، حارث رؤف پر عائد ہونے والا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ شکایت کے مطابق ارشدیپ نے شائقین کرکٹ کی جانب فحش اشارے کیے جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق...
کراچی ( نیوزڈیسک) امریکا میں حکام کا کہنا ہے کہ کرائے کے قتل کی سازش پکڑی گئی ہے جس میں چیک ری پبلک سے گرفتار ہونے والا ایک بھارتی سرکاری اہلکار نکھل گپتا ملوث تھا اور اس سازش میں پاکستان یا نیپال میں ایک اضافی قتل کی منصوبہ بندی بھی شامل تھی۔ امریکی ٹی وی بلوم برگ کے مطابق یہ الزام استغاثہ نے عدالت میں جمع کروائے گئے دستاویزات میں عائد کیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے گزشتہ سال نکھل گپتا نامی ایک بھارتی شہری پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے نیویارک میں سکھ عقیدے کے ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ گپتا کو یہ حکم وکاش یادو نے...
سندھ کے ضلع سکھر میں 18 ستمبر 2025 کو ایک اونٹنی پر وحشیانہ حملہ ہوا جس میں اس کا پچھلا دایاں پیر کچل دیا گیا۔ مالک نے 3 مشتبہ افراد کے خلاف شکایت درج کرائی، جن میں رسول بخش شیخ، قربان بروہی اور ملک عمر شامل تھے۔ پولیس نے 2 ملزمان بروہی اور شیخ کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرا فرار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھر میں بہیمانہ تشدد کا شکار اونٹنی علاج کے لیے کراچی منتقل طبی امداد اور سرجری اونٹنی، جسے ‘چاندنی’ کا نام دیا گیا، کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کے جبڑے اور زخمی پاؤں کی سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ سندھ کے لائیواسٹاک سیکریٹری کاظم جتوی کے مطابق 3 گھنٹے جاری رہنے والی...
ارب پتی ایلون مسک نے اتوار کے روز واضح کیا کہ ملزم جنسی مجرم جیفری ایپسٹن نے انہیں امریکی ورجن جزائر جانے کی دعوت دی، جہاں متعدد خواتین نے ایپسٹن کے ساتھ زیادتی کے الزامات لگائے تھے، لیکن مسک نے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ یہ بیان اس کے ایک دن بعد سامنے آیا جب ایپسٹن کے فائلز میں مسک کا نام بھی شامل کیا گیا، جس میں دیگر معروف شخصیات جیسے بل گیٹس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حلیف اسٹیو بینن بھی شامل تھے۔ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن کا جزیرہ مسک نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ایپسٹن نے مجھے اپنے جزیرے پر جانے کی...
انڈیا کے معروف تاریخ دان اور دانشور رام چندر گوہا نے ایک مضمون میں سنگاپور میں کتابیں جمع کرنے کے شوقین ایک صاحب کے بارے میں بتایا ہے جو اپنے پاس موجود ہر کتاب کی دو کاپیاں رکھتے ہیں۔ ایک کو وہ جراثیم سے پوتر کرکے پولیتھین میں لپیٹ کر گردو غبار اور انسانی ہاتھوں کی دسترس سے دور تہہ خانے میں محفوظ کرتے ہیں۔ جبکہ کتاب کی دوسری کاپی بک شیلف میں رکھ دیتے ہیں جو ذاتی استعمال اور ان کے قابلِ بھروسہ دوستوں کی رسائی میں ہوتی ہے۔ رام چندر گوہا لکھتے ہیں کہ ان کے پاس نہ بینک بیلنس ہے نہ گھر میں اتنی جگہ کہ کتابوں کے شوق کی ایسی پیروی کر سکتے سو ان کے...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں ملوث ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جو اس سلسلے میں سرگرم تھا۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ رقم بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کوئٹہ، کرک، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ 11 مئی کو 22...
اقوام متحدہ: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے نیٹو اور یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ہمارے خلاف کوئی جارحیت کی تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس پر الزام دیا جا رہا ہے کہ نارتھ اٹلانٹک الائنس اور یورپی یونین ریاستوں پر حملے کی منصوبہ کی جارہی ہے حالانکہ صدر پیوٹن مسلسل ان اشتعال انگیزیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو کو یورپی یونین اور نیٹو کے دارالحکومتوں میں چند سیاست دانوں کی جانب دیے گئے بیانات پر تشویش ہے جس میں ممکنہ جنگ عظیم سوم...
حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرتی۔پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں، وفاقی حکومت سن لے، حکومت خیبرپختونخوا آپریشن یا لوگوں کے بے گھر ہونے کی حمایت نہیں کرتی۔علی امین گنڈاپور نے وفاقی اداروں پر زور دیا کہ وہ افغانستان سے بات کریں اور ملک میں دہشت گردی کے مسئلے کو...
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیا قدامات کیے، وہاں اُن کی 13 سال سے حکومت ہے، جو ہمارے سپاہیوں اور بچوں کو شہید کررہے ہیں کیا اُن سے بات کریں۔؟ فوجی افسران ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے شہید ہورہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا کیا نتیجہ نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارت کاری 75 سال کے عروج پر ہے، پاکستان کو...
کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 ) ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کے اوپر رات کے وقت نامعلوم ڈرونز دیکھے گئے، یہ واقعات ان مشاہدات کی تازہ ترین کڑی ہے، جنہیں ڈنمارک کے حکام ہائبرڈ حملہ قرار دے چکے ہیں فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ان پراسرار ڈرون مشاہدات کے باعث پورے اسکینڈے نیوین ملک میں کئی ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں، یہ سلسلہ پیر سے جاری ہے جب پہلی بار ڈرون نظر آئے تھے. ڈیوٹی آفیسر سائمن اسکیلسیئر نے بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہمارے پاس گزشتہ شام 8:15پاکستانی وقت رات 11:15کے قریب ایک واقعہ پیش آیا تھا جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہا، ایک سے 2...
یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایل پی جی ٹینکر پر 27 عملے کے ارکان سوار تھے جن میں 24 پاکستانی بشمول کیپٹن مختار اکبر، 2 سری لنکن اور 1 نیپالی شہری شامل تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی بندرگاہ راس العیسی پر ایل پی جی ٹینکر کھڑا تھا جو اسے 17 ستمبر 2025 کو اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔محسن نقوی نے کہا کہ حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک...
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے میڈیا اور پاپارازی کے مسلسل پیچھا کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں‘‘۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گوری سپراٹ شہر میں چہل قدمی کےلیے نکلی تھیں اور فوٹوگرافرز نے ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ عامر خان کے ساتھ اپنے تعلق کے اعلان کے بعد سے گوری مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، حالانکہ عامر خان نے شروع ہی میں واضح کر دیا تھا کہ گوری کو نہ تو شہرت کی خواہش ہے اور نہ ہی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے، نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر...
پشاور: پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس میں بری ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل کے مطابق ملزمان عرفان سلیم، عصمت اللہ، محمد جلال، سجاد بنگش، صادق خان اور علامہ اقبال کو 9 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بری کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 24 فروری کو پشاور سنٹرل جیل پر حملہ کیا تھا، عدالت نے ٹرائل کے دوران قابلِ اعتماد شواہد کو نظرانداز کیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی...
قومی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ریسلر انعام بٹ نے گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انعام بٹ نے کہا کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے، بھارت سے فائنل جیتنے کیلئے پوری ٹیم یکجا ہوکر کھیلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں ایشیا کپ پاکستان ہی جیتے گا۔ خیال رہے کہ کل ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ فائنل میں...
لداخ میں ریاستی درجہ اور آئین ہند کی چھٹی شِق کے تحت خصوصی اختیارات کے مطالبات پر شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران چار افراد ہلاک اور سو کے قریب عام شہری زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کو "افسوسناک" قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی سمیت کانگریس لیڈران نے بھی وانگچک کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ عمر عبداللہ نے چین کی سرحد سے متصل لداخ کی صورتحال کو جموں و کشمیر سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کل سے ہی وانگچک کے تعاقب میں تھی اور یہ قدم متوقع تھا۔ کارکن سونم وانگچک جنہوں نے...
لانڈھی میں ننھے سعد کے قاتل حسن اور سہیل نے بچے کے اغوا سے لیکر قتل تک کی تفصیلات بتادیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے علاقے میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دونوں ملزمان کا اعترافی بیان ریکارڈ کرلیا۔ ملزم حسن نے بیان دیا کہ میں گوشت کا کام کرتا ہوں اور 18 ستمبر کو باڑے کے پاس موجود تھا، میرے ساتھ ملزم سہیل بھی موجود تھا، بچہ خالہ کے گھر سے باہر آیا تو سہیل نے اسے چیز دلوائی اور باڑے لے آیا۔ ملزم حسن نے پولیس کوبتایا کہ باڑے میں تھوڑی دیر بچے کو جانور دکھائے اور پھر کمرے میں لے...
---فائل فوٹو سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اُجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے، نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر رہی ہے، اسرائیل کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ فلسطین...
ماضی قصہ پارینہ، اب پاکستان کی مشرق سے مغرب تک عزت ہے : عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز نیوجرسی(آئی پی ایس ) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا، اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا،اب مہنگائی اورانٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی اناکی خاطرخراب کیے، اب...
کراچی: پنجاب سے نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی لاکر مبینہ طور پر فروخت کی گئی دو لڑکیوں کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا۔ ایئر پورٹ تھانہ کے ہیڈ محرر ظہیر کے مطابق پولیس نے ان لڑکیوں کے والدین اور پنجاب پولیس سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ پنجاب پولیس اور والدین کے کراچی پہنچنے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کرکے ان دونوں لڑکیوں کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق ایس ایس یو اور مددگار 15 کی مشرکہ کاوشوں سے دو لاوارث لڑکیاں حفاظتی تحویل میں لی گئیں۔ 26 ستمبر کو ایئر پورٹ کے قریب 19 سالہ طیبہ اور 17 سالہ حمیرا بھاگتی ہوئی ایس ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوجرسی: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستحکم ہورہا ہے۔نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا، جس سے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے۔انہوں نے سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکا تھا، لیکن اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ اور دیگر معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کے باہر ہیلی کاپٹر میں ہونے والی مبینہ تکرار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ ویڈیو میں امریکی صدر کے خصوصی ہیلی کاپٹر ‘ میرین ون‘ کے اندر ٹرمپ کو انگلی سے اشارہ کرتے اور میلانیا کو سر ہلاتے دیکھا گیا جس پر صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر کو خاتون اول سے مبینہ تھپڑ؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کو کیا مشورہ دیا؟ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کی طرف انگلی لہراتے ہیں جبکہ میلانیا ان کی باتوں پر سر ہلاتی نظر آتی...
یمن میں ایک بحری جہاز پر ہونے والے حملے کے بعد اس میں موجود کپتان سمیت 24 پاکستانی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم پاکستانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن کے لیے ایل این جی لے کر روانہ ہوا تھا اور یہ یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی عملے نے 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون...
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے میڈیا اور پاپرازی کے مسلسل پیچھا کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں‘‘۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گوری سپراٹ شہر میں چہل قدمی کےلیے نکلی تھیں اور فوٹوگرافرز نے ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ عامر خان کے ساتھ اپنے تعلق کے اعلان کے بعد سے گوری مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، حالانکہ عامر خان نے شروع ہی میں واضح کر دیا تھا کہ گوری کو نہ تو شہرت کی خواہش ہے اور نہ ہی میڈیا...
---فائل فوٹو پنجاب سے اغواء ہونے والی دو لڑکیوں کو کراچی کے تھانہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کا دعویٰ ہے کہ ایک خاتون نے نوکری کا جھانسہ دے کر اِنہیں کراچی بلایا اور ایک شخص کو فروخت کر دیا جو اِنہیں آگے بیچنا چاہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ موقع پا کر دونوں لڑکیاں ایئرپورٹ کے قریب ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس جا پہنچیں جہاں سے اِنہیں ایئرپورٹ تھانے منتقل کر کے اِن کے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کے اغواء کے مقدمات لاہور اور فیصل آباد میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق ایک لڑکی کا تعلق فیصل آباد جبکہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ معاہدے کی سب کو خواہش ہے، موت اور تاریکی کا یہ دور ختم ہوناچاہیے۔ خوشی ہے کہ مشرق وسطیٰ کی برادری سے بات چیت جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ چار روز سے بھرپور مذاکرات جاری ہیں۔ خطے کے تمام ممالک مذاکرات میں شریک ہیں۔ ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم نے یرغمالیوں کو بھی واپس لانا ہے، حماس کو بھی بات چیت کا پوری طرح علم ہے جبکہ اسرائیل کو بھی ہر مرحلے پر باخبر رکھا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید یہ کہنا تھا کہ اِن مذاکرات کاحصہ ہونا ایک...
ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ امریکی شہریت کے پیدائشی حق کو ختم کرنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکمنامے کی آئینی حیثیت کا جائزہ لیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے روز یہ صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں ایجنسیز کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ امریکا میں پیدا ہونے والے ایسے بچوں کی شہریت تسلیم نہ کریں جن کے والدین میں کم سے کم کوئی ایک امریکی شہری یا امریکا میں مستقل رہائش پذیر یعنی گرین کارڈ ہولڈر نہ ہو۔ Post Views: 1
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا، اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا،اب مہنگائی اورانٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی اناکی خاطرخراب کیے، اب پاکستان کی مشرق سے لےکرمغرب تک دنیامیں عزت ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب ایشیا کپ میں بیٹنگ میں تو اپنی کارکردگی نہیں دکھا پارہے لیکن انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بنگلادیش کے خلاف صائم ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے اور ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔ لیکن صائم ایوب نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف 2 وکٹیں لیں اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔صائم کی بولنگ پرفارمنس دیکھ کر شائقین سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ ٹیم میں بطور بیٹر کھیل رہے یا بطور بولر ٹیم کا حصہ ہیں کیوں کہ رن ان سے بن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام، پھل، کوٹ لالو میں ڈکیتی، نیو جتوئی میں مبینہ رہزن گرفتار، پھل پولیس تھانہ کی حدود میں نوشہرو فیروز رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں ہاشم پھل کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور عذیر پھل اور عاطف پھل سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت لوگوں کے آمد پر رہزن نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود میں رہزنوں نے تپے دار (پٹواری) ساجد علی ویسر کے آفس میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 60 ہزار کی نقدی، 1 لاکھ کا بیش قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، نیو جتوئی پولیس تھانہ کی حدود میں درگاہ نور شاہ کے پاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش، روپوش وجرائم پیشہ اور جْواری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت وارہ وگن روڈ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم وقار حسین سولنگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ اور سکندر علی کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیں کلو گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر طفیل احمد احمدانی بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے لانڈھی کے علاقے میں 7سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے کیس میں ملزمان کے اعترافی بیان کے بعد ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔لانڈھی کے علاقے میں 7 سالہ بچے کے اغوااور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے گرفتار دو ملزمان سہیل قریشی اور احسن کو عدالت میں پیش کردیا۔ ملزم سہیل قریشی اور احسن کی جانب سے زیر دفعہ 164 کے تحت بیان قلم بند کروایا گیا۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ملزم احسن نے سات سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کا اعتراف کرلیا۔ملزم احسن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گمراہ ہوگیا تھا، زیادتی کرنے کے بعد...
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ کا واقعہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ پر پیش آیا، جہاز تہران سے تیل یمن کی طرف لے کر جا رہا تھا، عملہ کے پاس آگ بجھانے کے کوئی آلات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ ہوا ہے، جہاز میں موجود پاکستانی عملہ کی جانوں کو خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں 27 پاکستانی موجود ہیں، شدید آتشزدگی سے جہاز مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہے، عملے کو وقتی طور پر نکالا پھر زبردستی واپس جہاز میں بھیج دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ یمن کی راس العیسی...
اقوام متحدہ کی گلیاں اسرائیل مخالف نعروں سے گونج اٹھیں، مظاہرین کا نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انہیں ”غزہ کا قصائی“ قرار دیتے ہوئے ان کی آمد کو مسترد کیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے بلند آواز میں نعرے لگائے، جن میں شامل تھا ”نیتن یاہو خوش آمدید نہیں“، ”نیتن یاہو دہشتگرد ہے“، ”غزہ پر حملے بند کرو“، ”فلسطین آزاد ہو“۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ کئی بینرز اور پلے کارڈز پر نیتن...
حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے میانوالی میں قائم آخری افغان مہاجر کیمپ کو بند کردیا، اس اقدام کے بعد صوبہ پنجاب میں کوئی مہاجر کیمپ فعال نہیں رہا۔ وفاقی حکومت نے میانوالی میں آخری افغان مہاجر کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، جب کہ پنجاب کا دعویٰ ہے کہ یکم اپریل 2025 سے اب تک تقریباً 42 ہزار 913 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔پنجاب حکومت نے پاکستان کے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے (آئی ایف آر پی) کے تحت ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے تھے اور ان افغان باشندوں کی نشاندہی شروع کی تھی جن کے پاس درست دستاویزات نہیں تھیں یا وہ ایک سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوبیل انعام یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپنی ملالہ فنڈ سے ایک لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کردیا۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس ہفتے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی مہاجرین سے ملاقات کے لیے پہنچیں، جو اسرائیل کی شدید فوجی کارروائیوں کے بعد غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔سماجی کارکن نے انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹنس (آئی این اے آر اے) کا دورہ کیا، جو فلسطینیوں کو پناہ، طبی سہولیات، تعلیم اور ذہنی صحت کی معاونت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے آئی این اے آر اے کے زیر انتظام سہولیات میں بچوں سے ملاقات کی اور اپنی ملالہ فنڈ...
لاہور: نواں کوٹ پولیس نے جیولری شاپس سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ مختلف سناروں کی دکانوں پر جاتی اور موقع دیکھ کر وہاں سے سونا اور نقدی چوری کر لیتی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ کو سنار کی دکان سے انگوٹھی چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمہ کے خلاف پہلے بھی سونے کی چین اور انگوٹھی چوری کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ملزمہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور سونے کی انگوٹھی بھی برآمد کی گئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی ٹیم کی شکایت کی سماعت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مؤقف پیش کیا اور الزامات کو ماننے سے صاف انکار کردیا۔سماعت کی صدارت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی، جس میں بھارتی اعتراضات پر پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کو طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی سیلیبریشن خالصتاً پختون روایات کے مطابق تھی اور اس کا بھارت یا کسی کھلاڑی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عمل کو منفی رنگ دینا درست نہیں۔دوسری جانب حارث رؤف سے جب میچ ریفری نے پوچھا کہ آپ کے 6 صفر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی ٹیم کی شکایت کی سماعت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مؤقف پیش کیا اور الزامات کو ماننے سے صاف انکار کردیا۔سماعت کی صدارت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی، جس میں بھارتی اعتراضات پر پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کو طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی سیلیبریشن خالصتاً پختون روایات کے مطابق تھی اور اس کا بھارت یا کسی کھلاڑی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عمل کو منفی رنگ دینا درست نہیں۔دوسری جانب حارث رؤف سے جب میچ ریفری نے پوچھا کہ آپ کے 6 صفر کے...
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جیون پورہ میں پک اپ کی چیکنگ کے دوران 300 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرلیں جبکہ جعلسازی کا گھناؤنا دھندہ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیاں بوریوں میں بند کر کے چھپائی گئی تھیں۔ سپلائر کے پاس ضروری ریکارڈ اور لازمی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ موقع پر موجود ویٹرنری اسپیشلسٹ نے مرغیوں کا تفصیلی جائزہ لے کر انہیں مضر صحت قرار دیا۔ مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)بھارت کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 16ویں صدی میں بابری مسجد کی تعمیر بذات خود ایک بیحرمتی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق بھارت کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے متنازع بیان دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 16ویں صدی میں بابری مسجد کی تعمیر خود ایک بڑی بیحرمتی تھی جو سپریم کورٹ کے 2019 کے ایودھیا فیصلے کے برعکس ہے۔ریٹائرڈ جسٹس چندرچوڑ اس پانچ رکنی بینچ میں شامل تھے جس کی سربراہی اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کر رہے تھے، اس بینچ نے نومبر 2019 میں ایودھیا کی متنازع زمین پر رام مندر کی...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے ویژن کے تحت 2010ء میں پاکستان گندم ایکسپورٹ کرتا تھا، تاہم سندھ حکومت کو جب کسانوں کو سبسڈی دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو یہ ملک کے مفاد کے خلاف تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی پورے پاکستان کے کسانوں، کاشتکاروں، مزدوروں اور غریب عوام کے لیے ریلیف ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی پالیسی کا مقصد کسانوں کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں لازم...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گزشتہ روز پلاٹ سے ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچے کی شناخت حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کورنگی نورانی بستی کا رہائشی تھا، 9 سال کا بچہ 22 سمتبر کو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب سے لاپتا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے والد کی دکان پر آیا تھا جہاں سے وہ لاپتا ہوا تھا، بجے کے اغوا کا مقدمہ 24 ستمبر کو والد جاوید شاہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج ہوا۔پولیس کے مطابق اغوا و قتل کے شبے میں ایک شخص زیرِ حراست ہے جو کہ کورنگی کا رہائشی اور گونگا ہے جس کی وجہ سے تفتیش میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، رواں سال اس وائرس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں کانگو وائرس سے ایک اور موت واقع ہوگئی ہے۔ 28 سالہ زبیر، جو لانڈھی کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا، جناح اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو دو روز قبل تیز بخار اور پیٹ میں شدید تکالیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جہاں آج صبح اس میں کانگو وائرس کی باضابطہ تصدیق ہوئی۔اس سے قبل جون 2025 میں شہر میں دو شہری...
بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ ششی تھرور نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں تو ہمیں کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا لیکن اگر ہم ان سے کھیل رہے ہیں تو کھیل کے جذبے کے تحت کھیلنا چاہیے اور ہمیں ان سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، بھارتی ٹیم منفی رویہ نہ اپنائے۔ یہ بھی پڑھیں: ہاتھ ملانے میں حرج نہیں تھا، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی بھارتی ٹیم پر شدید تنقید ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ پہلے بھی...
کراچی: شہر قائد میں سکھن کے علاقے بھینس کالونی جمعہ حمائتی گوٹھ میں مین ہول سے کمسن بچے کی لاش ملی ہے۔ ایس ایچ او سکھن ملک سلیم نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال کر جناح اسپتال منقتل کر دی ہے۔ متوفی بچے کی شناخت 2 سالہ سمیر ولد عامر کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ متوفی گزشتہ شب گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیرے کی وجہ سے کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-01-1 غزہ: النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے،چھوٹی تصاویر میں اسرائیلی حملے میں شہید بچے کی لاش کے قریب اسکا والد افسردہ بیٹھا ہے جبکہ ایک فلسطینی شخص اپنے بچے کی لاش گود میں اٹھائے اسپتال سے نکل رہاہےغزہ/صنعا /میڈرڈ/لیوبلیانا/نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) تباہ حال غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں کمی نہ آسکی، اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹے میں 170 سے زاید حملے کیے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر پہنچ گئی، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔24 گھنٹے میں صہیونی حملوں میں مزید 83 فلسطینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان میں حکومتی سرپرستی حاصل ہے، افغان حکومت کو دوحا معاہدہ یاد ہونا چاہیے جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ہماری سرزمین دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کل ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا کل ہماری فورسز اس گھر تک پہنچیں جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، فورسز پر اس گھر سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد جہانزیب نے سرنڈر کیا جو ان کا ساتھی زندہ گرفتار ہوا یہ دہشت گرد دالبندین کے علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-18 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے ٹریفک پولیس کے جونیئر کلرک شاہد کی برطرفی کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران کلین چٹ حاصل کرنے والی ٹریفک وارڈن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیاہے جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان نے خاتون کو چھوڑنے پر برہمی کا اظہار کیاہے کہ الزام ایک ہی تھا تو خاتون کو کیسے چھوڑ دیا گیا؟ کردار تو دونوں کا ایک جیسا ہی تھا۔ خاتون کو کلین چٹ کیسے مل سکتی تھی؟ ایسے لوگوں کو تو پولیس میں نہیں ہونا چاہیے۔ جائیں اب کوئی اور کام کریں۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سماعت کے دوران درخواست گزارنے کہا کہ میرے خلاف غلط مقدمہ درج کیا گیا میں...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بارودی مواد کی برآمدگی کے کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم کو سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں مجرم کو 114 سال قید کی سزا سنادی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بارودی مواد کی برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم کو سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: شہریوں کےلئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ شہری 7 اکتوبر تک ہر صورت اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔اس سے قبل آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے تھے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا تھا کہ آئی جی نے لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کرنے اور عوام کو سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایف-6...
اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل خاتون رکن کی ماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات ، فواد چوہدری کا دعویٰ
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے وفد میں شامل ایک رکن کے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نےماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات کی۔متعلقہ رکنِ وفد نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایئر فورس ون میں بطور وفد رکن سفر کر چکی ہیں۔فواد چوہدری نے پاکستانی خاتون شمعہ جونیجو کی ایک پرانی ٹوئٹ بھی شیئر کی جس میں وہ اسرائیلی سفارتکار شارون بارلی اور اپنے دوست ایلاڈ ریٹسن کے ساتھ ملاقات کررہی ہیں۔یہ پوسٹ 2018 کی ہے جس میں شمعہ جونیجو نے لکھا تھا کہ وہ اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو یہ ابراہم معاہدوں کی حیثیت کو ختم کر دے گا۔عالمی خبررساں ادارے کےمطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ امریکا کے دورے سے واپسی پر ان ممالک کو اپنا ’جواب‘ دیں گے جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا ان کئی ممالک میں شامل ہیں جو اس ہفتے فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں یا کرنے والے ہیں، تاکہ دو ریاستی حل کے لیے تحریک کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔نیتن یاہو کے دائیں بازو کے بعض اتحادیوں نے کہا ہے کہ حکومت کو اس کے جواب میں مغربی کنارے کو ضم...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را بلوچستان میں “انٹیلی جنس بیسڈ وار” کو ہوا دے رہی ہے اور مختلف علیحدگی پسند گروپوں کو اکٹھا کرنیکی کوشش کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت دوحہ معائدے کی پاسداری نہیں کر رہی ہے۔ افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے افغانستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشتگردوں کو سرپرستی اور محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہا ہے، جہاں سے پاکستان پر سرحد پار حملے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے...
پیرس کی عدالت نے سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو سنہ 2007 کے صدارتی انتخاب کے لیے لیبیا سے فنڈز حاصل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ سزا کئی ماہرین کی توقع سے سخت اور جدید فرانسیسی سیاسی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ عالمی رہنما جن کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر سزا کا سامنا کرنا پڑا سرکوزی، جو سال 2007 سے سال 2012 تک صدر رہے، نے عدالت کے باہر کہا کہ یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی اور عدالتی نظام پر اعتماد کے لیے سنگین ہے۔ انہوں نے اپنی بے گناہی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے جیل میں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کر دی۔ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد بھارتی کپتان نے پریزنٹیشن میں پہلگام واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوے متنازع بیان دیا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا تھا اور اس میں متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے سوریا کمار یادیو آئی سی سی کے سامنے پیشی ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کی گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی جرمن رکن اسمبلی ہانا اسٹئن مولر اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر بجٹ تقریر کرنے پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق جرمن رکن اسمبلی ہانا اسٹئن مولرنے بجٹ اجلاس کے دوران اپنے بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے جرمن پارلیمنٹ (Bundestag) سے خطاب کیا، یہ پہلا موقع تھا کہ کسی رکنِ پارلیمان نے ایوان میں بچے کے ساتھ تقریر کی۔ بنڈسٹاگ کے سرکاری انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ آج پہلی بار ایک رکن پارلیمان نے اپنے بچے کو گود میں اُٹھا کر جرمن پارلیمنٹ میں تقریر کی ہے۔ جبکہ معصوم بچہ پُرسکون انداز میں ماں کے سینے سے لگے سو رہا تھا۔ جبکہ ماں تقریر کرنے میں مصروف تھی۔میڈیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کی فروخت کا جاری معاہدہ 2024 کے قانون کے تقاضے پورے کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک تنازع: امریکا اور چین میں کشیدگی کے دوران ممکنہ ڈیل کی بازگشت غیر ملکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے آغاز میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ جلد اعلان کریں گے۔ اس قانون کے تحت اگر بائٹ ڈانس نے ملکیت ختم نہ کی تو امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے گی۔ ٹک ٹاک جو کہ امریکا میں 17 کروڑ صارفین رکھتا...
دہشت گرد غیر ملکی ایجنٹ, دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے،بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کل ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا کل ہماری فورسز اس گھر تک پہنچیں جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، فورسز پر اس گھر سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد جہانزیب نے سرنڈر کیا جو ان کا ساتھی زندہ گرفتار ہوا یہ دہشت...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کل ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا کل ہماری فورسز اس گھر تک پہنچیں جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، فورسز پر اس گھر سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد جہانزیب نے سرنڈر کیا جو ان کا ساتھی زندہ گرفتار ہوا یہ دہشت گرد دالبندین کے علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی کرتا تھا یہ ایک ہارڈ کور دہشت گرد گرفتار ہوا ہے یہ دالبندین میں اسلحہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی شمولیت پر غور چند روز قبل ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے لیے بھی کیا گیا تھا، تاہم منتظمین نے واضح کر دیا تھا کہ اسکواڈ میں تبدیلی اسی صورت ممکن ہے جب کوئی کھلاڑی انجری کا شکار ہو۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات اب روشن ہو گئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے...
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار عدالت نے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران...
سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا، وفاق کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا ہے، وفاقی حکومت کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی تھی کہ حالیہ سیلاب کے بعد ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ متاثر علاقوں میں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ...
انسداد دہشتگردی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں مجرم کو 114 سال قید کی سزا سنادی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بارودی مواد کی برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف کیا جب کہ اس نے 2012 سے 2014 کے درمیان تین بار بھارت کا سفر بھی کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سلیم کو 114 سال قید کی...
پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔اسی دوران ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل...
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور نغمہ نگار حسن رحیم نے اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر تبصرہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے بتایا کہ ان کی شادی نے پورے پاکستان کو گلگت بلتستان کی روایتی شادی کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں شادی میں ’شوکا‘ پہننے کا مشورہ دیا جو گلگت بلتستان میں شادی کے موقع پر پہنے جانے والا ایک روایتی لباس ہے اور والد کو ان کے نانا سے وراثت میں ملا تھا۔حسن نے مزید کہا کہ ان کے ان کے روایتی ڈانس کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی انہوں نے توقع نہیں کی تھی، لیکن لوگوں نے اسے بے حد پسند...
پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں پارٹی رہنماؤں کے مطابق 5 لاکھ سے زائد ورکرز اور عام لوگ شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور میں ‘ریلیز عمران خان ‘ جلسے کی تیاریاں، زمینی حقائق کیا ہیں اور کامیابی کے امکانات کتنے ہیں؟ پشاور رنگ روڈ پر کبوتر چوک کے قریب بے نظیر اسپتال کے لیے مختص گراؤنڈ میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کنٹینرز سے اسٹیج بنایا جا رہا ہے، کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے پولیس حکام کے ساتھ سیکیورٹی اور دیگر...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا، گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا جا رہا تھا۔شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں لائن لاسز بھی ایک بڑا چیلنج ہے، اگلے مرحلے میں لائن لاسز کے مسئلے پر توجہ دی جائے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔وزیر...
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے پارلیمنٹ ممبر سید ناصر حسین نے کہا کہ لیہہ لداخ کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور پریشان کن ہے، مودی حکومت اور لداخ کے لوگوں کے درمیان جاری تنازعات اور تناؤ نے شہری بدامنی اور آتش زنی کو جنم دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع لیہہ (لداخ) میں جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو لیکر پُرتشدد مظاہرے ہوئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے بی جے پی کے مقامی دفتر کو آگ لگا دی۔ لیہہ میں تحریک کی قیادت لیہہ اپیکس باڈی (ایک آزاد تنظیم) کرتی ہے۔ وہ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیہہ لداخ کا دارالحکومت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کینیڈا کی سپریم کورٹ نے برٹش کولمبیا کے ایک فارم میں فلو پھیلنے پر تقریباً 400 شتر مرغوں کو تلف کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو فی الوقت کے لیے روک دیا ہے۔ حکام جب ان شترمرغوں کے مارنے کے لیے جمع ہوئے، تو فارم کے مالکان اور بعض مقامی لوگوں کی جانب سے اس پر احتجاج کیا گیا۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس نے بین الاقوامی توجہ مبذول کرائی اور امریکہ میں بھی انہیں بچانے کے لیے مہم شروع کی گئی تھی۔ حکام نے شترمرغوں کے مارنے کا حکم گزشتہ برس کے اواخر میں دیا تھا، جس کے خلاف کیس دائر کیا گیا، تاہم نچلی عدالتوں...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بغیر کچھ کہے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو جہاز کے اڑان بھرنے اور نیچے کی طرف آنے کے اشارے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کوئی کیپشن مینشن نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے جہاز گرانے کی شیئر کردہ ویڈیو نے بھارتیوں کے زخم ہرے کردیے۔ اس سے قبل پاکستانی اسپنر صفیان مقیم...
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار اور نغمہ نگار حسن رحیم اپنی انوکھی موسیقی کے باعث پہلے ہی نوجوان نسل میں بے حد مقبول تھے، مگر ان کی شادی کے مناظر اور رقص نے انہیں عالمی سطح پر بھی وائرل کر دیا۔ حسن رحیم کی اگست میں اپنی کزن نور سے شادی ہوئی ہے ، جس کی تقریبات پورے ایک ہفتے تک جاری رہیں۔ شادی میں انہوں نے گلگت بلتستان کا روایتی لباس زیب تن کیا اور خود ہی روایتی رقص کو پیش کیا، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ حال ہی میں بی بی سی کے صحافی ہاروون رشید کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے اپنی شادی کے یادگار لمحات کے بارے میں...
ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کشمیریوں کو محض اس لیے سزا نہیں دینی چاہیے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا، یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ مذکورہ درجہ صرف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اقوام متحدہ میں پیش آئے واقعے کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ٹیلی پرومٹر بند ہوا تھا اور ٹرمپ اور میلانیا کے جاتے ہی ایسکلیٹر بھی بند ہوگیا تھا۔ ہال میں بھی لوگوں کو ٹرمپ کی آواز نہیں سنائی دی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے خلاف سازش ہے۔ تمام سیکریٹس ٹیپس کو محفوظ کردیا جائے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیکریٹس سروس کو ٹاسک سونپا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی انتظامیہ کو شرم آنی چاہئے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا...
جرمنی کی گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمان ہانا اسٹئن مولر نے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے بجٹ اجلاس کے دوران اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے جرمن پارلیمنٹ (بنڈسٹاگ) میں خطاب کیا، یہ پہلا موقع تھا کہ کسی رکنِ پارلیمان نے ایوان میں بچے کے ساتھ تقریر کی۔ بنڈسٹاگ کے سرکاری انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ آج پہلی بار ایک رکنِ پارلیمان نے اپنے بچے کے ساتھ جرمن بنڈسٹاگ کے پوڈیم پر کھڑے ہو کر تقریر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نومولود بچہ پُرسکون اور خاموشی سے ماں کے سینے سے لگے سو رہا تھا۔ 32 سالہ ہانا اسٹئن مولر نے جرمن اخبار سے گفتگو میں کہا یہ سب منصوبہ بندی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب واشنگٹن اور اسلام آباد نے چند ہفتے قبل ایک تجارتی معاہدے کا اعلان کیا تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حالیہ بہتری کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ملاقات ایک نہایت اہم سفارتی کوشش بھی قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، تجارت اور محصولات کے مسائل، نایاب معدنیات پر تعاون، اور انسدادِ دہشت گردی کے وسیع تر اشتراک جیسے امور دونوں...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 نومبر احتجاج کے مختلف مقدمات کی سماعتیں بغیر کارروائی ملتوی کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔ تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242 کی سماعت 13 اکتوبر تک، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ کی سماعت 8 اکتوبر تک اور تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ نمبر 544 کی سماعت 1 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ اسی طرح تھانہ مارگلہ کے مقدمہ نمبر 236 کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کی گئی، جب کہ رینجر اہلکاروں کو...
کراچی: شہر قائد میں بن قاسم پولیس نے پورٹ قاسم سے پنجاب جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسد اقبال کی مدعیت میں بجرم دفعات 462 بی اور 462 سی کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ پلاٹ کے مالک سمیت دیگر نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پارکو لائن کی حفاظت کے لیے راؤنڈ پر تھا کہ ایک پلاٹ پر گئے تو ہمیں شک ہوا جب اندر جا کر دیکھا تو پلاٹ کے کونے میں ایک گڑھا کیا ہوا تھا جہاں بیلچے اور دیگر سامان موجود تھا جس پر فوری طور پر مدد گار 15 کو اطلاع...
کراچی: شہر قائد کے نیو کراچی نمبر 6 میں پارک کے قریب خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرنے والی 50 سالہ خاتون فردوس زوجہ عرفان، دورانِ علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گئی۔ خاتون 90 فیصد تک جھلس چکی تھی اور ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ادارے چھیپا کے رضا کاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز سے زیرِ علاج تھیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ گھریلو تنازع بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او نیو کراچی رضوان قریشی نے بتایا کہ خاتون کی نند نے پولیس کو ابتدائی...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے غیرقانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے صدر کے علاقے میں کارروائی کے دوران انسانی اسگلنگ میں ملوث غیرقانونی ایجنٹ کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم دانیال ریان الحرمین کے نام سے غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عمرے ویزے کی آڑ میں شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہا تھا، اس کے قبضے سے 9 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کی گئیں، ملزم بغیر لائسنس شہریوں...
وزیر اطلاعات پنجاب کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ آپ اتنے سیانے ہوتے تو آج پنجاب میں آپ کی یہ حالت نہ ہوتی، آپ کچھ کرنے لائق ہوتے تو گھروں میں بیٹھ کر ہمیں نہ بتارہے ہوتے سیلاب کہاں آنا تھا کہاں بند ٹوٹنا تھا، ایسے فیصلے حکومتیں حالات اور واقعات کے مطابق کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے ردِ عمل میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے۔؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے۔؟ عظمیٰ بخاری کا...