2025-07-06@23:39:07 GMT
تلاش کی گنتی: 2309

«کا امریکا»:

(نئی خبر)
    بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد جہاں مودی حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، وہیں عالمی سطح پر اس دعوے کو پذیرائی نہ مل سکی۔ اقوامِ متحدہ کے حالیہ خصوصی اجلاس میں پاکستان نے بھارتی الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے بھارت کا مؤقف کمزور کردیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں کی جانب سے سامنے آنے والے ویڈیو پیغامات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ ایک معروف بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس، وہ امریکا جن سے ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا، آج وہ بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہے...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے وطن واپس جانے پر رضاکارانہ طور پر ایک ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ یہ پروگرام امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، اور اس کے تحت “CBP Home” نامی ایک ایپ کے ذریعے رضا مندی ظاہر کرنا ہوگی۔ یہ ایپ دراصل سابق صدر بائیڈن کے دور میں متعارف کرائی گئی “CBPOne” ایپ کی نئی شکل ہے، جسے صدر ٹرمپ نے بند کرکے اس کا مقصد تبدیل کردیا ہے۔ اب یہ ایپ امریکا سے باہر جانے کے لیے استعمال ہو رہی ہے، نہ کہ داخل ہونے کے لیے۔ ڈی ایچ...
    اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹرمپ ٹیرف کے بعد امریکا سے کاٹن درآمد کرنے سے انکار کردیا، چیئرمین اپٹما کا کہنا ہے کہ کاٹن یارن اور فیبرک کو نیگیٹو لسٹ میں شامل کرکے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے، ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے خاتمے تک امریکی کاٹن کی امپورٹ بڑھانے کے لیے حکومت کو گارنٹی نہیں دے سکتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران ارشد نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس دو سال سے بڑھ نہیں رہیں ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں لاکھوں ایسے افراد کے شناختی کارڈ بدستور فعال ہیں جو وفات پا چکے ہیں مگر ان کے لواحقین نے ان کی شناختی دستاویزات کی منسوخی کی قانونی کارروائی نہیں کی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق اس وقت پاکستان میں وفات پانے والے تقریباً 70 لاکھ افراد کے شناختی کارڈز ریکارڈ میں زندہ شمار ہو رہے ہیں۔ یہ حیران کن انکشاف نادرا نے یونین کونسلز کے ریکارڈ کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کیا ہے۔ ادارے کے ترجمان شباہت علی خان کا کہنا ہے کہ ’یہ وہ افراد ہیں جن کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسلز میں ہو چکا ہے لیکن ان کے ورثا نے نادرا کو باقاعدہ اطلاع دے کر شناختی...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 76ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 316ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 687روپے کے اضافے سے 3لاکھ 50ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 687روپے کے حساب سے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار روپے 72روپے کی سطح پر آگئی۔  آٹے کے ڈرم میں دم گھنٹے سے 6 بچیوں کے جاں بحق ہونے پر وزیر اعلیٰ کا اظہار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض 50 دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کاپرچم سربلند کرکے سب کو حیران کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوزنے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14مارچ 2025کو ہوا لیکن اس مختصر عرصے میں اس ادارے نے جوکچھ کر دکھایا اس سے دنیا بھرکے مبصرین اورناقدین متاثر ہیں ، عالمی سطح پربڑا قدم ہے کہ کونسل کی طرف سے ایک ایسا اعلان ہواجس نے دنیابھرکی نظریں پاکستان پرمرکوزکردی ہیں۔بائنانس کے بانی چانگ پین گڑا (سی زیڈ) کو سٹریٹجک ایڈوائزر مقررکردیاگیا، یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے دنیاکے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کی بنیاد رکھی اور جن...
    لاہور(نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا منظور مانیکاخاندان کا پاکپتن کی سیاست میں اہم مقام ہے۔پیپلز پارٹی کیلئے بشریٰ منظور مانیکا کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد مانیکا کی رہائشگاہ ای ایم آی کالونی میں   انکی عیادت کے بعد اہلخانہ سے گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب نے میاں منظور مانیکا اور ان کے خاندان کی پیپلز پارٹی کیلئے خدمات کا اعتراف کیا اورپاکپتن کی کسان تحریک اور ضلع میں تنظیم سازی پر خصوصی مشاورت کی۔
    امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے لیے نیا سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کیا ہے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کسی بھی وقت دہشتگرد حملوں کا خدشہ موجود ہے۔ خاص طور پر عوامی مقامات جیسے کہ سیاحتی مقامات، شاپنگ مالز اور بازاروں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ انتباہ میں جموں و کشمیر اور لداخ جیسے علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے حملے ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو...
    یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی، نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل‌ڈیسک)امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پیدا کی گئی کشیدگی، جنگی جنون اور پاکستان پر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے باعث پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی اور سکول مینجمنٹ کونسل کو...
    رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اپنی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کو ناقابلِ شکست سمجھتا رہا ہے۔ چین کی یہ کامیابی نہ صرف الیکٹرانک وار فیئر میں طاقت کا توازن بدل سکتی ہے بلکہ امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک واضح خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے کمرشل آلات کو کامیابی سے تیار کیا ہے جو امریکی اسٹیلتھ ریڈارز کو غلطی کے صرف 10 سے 13.5 ملی میٹر کے مارجن کے ساتھ ٹریک کر سکتے ہیں، چاہے وہ ریڈارز الیکٹرانک جامنگ (رکاوٹ) کے ماحول میں ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ انکشاف چین کے معروف 38ویں ریسرچ انسٹیٹیوٹ، جو کہ چین الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ...
    امریکی ارکانِ کانگریس نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرکے دونوں ممالک کو تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی شہر نیویارک میں پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب نے استقبالیہ دیا، اس موقع پر امریکی رکن کانگریس کیتھ سیلف کی پاکستانی امریکن تاجر تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے تنازع ہے، دونوں خطے کے اہم ممالک اور جوہری طاقت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کنگ کا تصور بھی محال ہے، انسانیت کے بجائے جگن کی طرف جانا مایوسی ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی انہوں نے کہا کہ امریکا کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان مریم نواز کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے جب کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دیتے ہوئے اسکول مینجمنٹ کونسل کو 10 ارب روپے سے 90 دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت...
    پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد...
    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی پی ایل میں...
    امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔ دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ Post...
    آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو  میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بیسیوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں اور ایجنسیوں کے زیر حراست افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی...
    ویب ڈیسک: امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ...
    امریکی حکام نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں تیار کر لی ہیں جن کا مقصد روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ میں لانا ہے۔ ان پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، جن کا ہدف روسی ریاستی کمپنی گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ابتدا میں روس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا، لیکن صدر پیوٹن کی جنگ بندی اور مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد ان کا مؤقف سخت ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل ان اقدامات کی تیاری میں مصروف ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ جاری بات چیت کی تفصیلات پر...
    امریکن کانگریس کے 2 اراکین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا اور امریکا کو ایسی کسی صورتحال کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی پاکستانی امریکن تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ 2 ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ کیتھ سیلف نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ مزید پڑھے: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد...
    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہونے کا امکان ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد امکان ہے کہ وائس آف امریکا کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر کیوں بھیجا؟ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے وائس آف امریکا کی نشریات معطل کردی تھیں، جس کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو فوری فارغ کردیا گیا تھا، جبکہ مستقل ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔ وائس آف امریکا نے امریکی صدر کے حکم پر نشریات بند کردی تھیں، تاہم اس فیصلے...
    کراچی: پاکستان ماحولیاتی تبدیلی اورگلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں گزشتہ 65 سالوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور 17 اپریل کو شہید بینظیرآباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ ماہ اپریل کی موسمیاتی صورت حال سے متعلق ماہانہ کلائمٹ سمری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کا موسم شدت اختیار کرنے لگا ہے اور اپریل میں ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 65 برسوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور اپریل میں ملک میں معمول سےاوسطاً 3.37 ڈگری زائد گرمی ریکارڈ کی گئی۔ مزید...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔ امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔ امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے...
    ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ...
    اسلام آباد: دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 83 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا...
    گینز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص اب برطانیہ میں رہنے والی ایک خاتون ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون نے سب سے بڑی بائٹ کا ورلڈ ریکارڈ کیسے بنایا؟ 115 سالہ برطانوی خاتون ایتھل کیٹرہم عالمی اعزاز پانے سے قبل بحیثیت برطانیہ کی بزرگ ترین شخصیت کے طور پر میڈیا میں جگہ پا چکی تھیں۔ ایتھل کیٹرہم اپنی فیملی کے درمیان خوشگوار موڈ میں ایتھل کیٹرہم کو جب یہ اطلاع دی گئی کہ اب وہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ انسان کا اعزاز پا چکی ہیں، تب تک وہ اپنی زندگی کے 115 سال اور 252 دن گزار چکی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:برطانوی نوجوان نے’فل بک‘ کی تیاری سے ورلڈ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج سے آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلوع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات...
    امریکا نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کا ذمے دارانہ حل نکالیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بدھ کو بات کی تھی۔جس میں سیکریٹری روبیو نے دونوں ملکوں سے کہا کہ وہ ایسا ذمہ دارانہ حل نکالیں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، ٹرمپ انتظامیہ فریقوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل نکالیں۔
    بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، سمندری ویژن سافٹ ویئر ، تربیت شامل معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام میں مدد دے گا،خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، امریکی حکام امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا، معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا موقف ہے کہ معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد دے گا۔دفاعی مبصر کا کہناتھا کہ معاہدے سے بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
    ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیر کو برطرف کردیا؛ نیا سفارتی کردار ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کردیا ہے، جس کے بعد انہیں کوئی دوسرا اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر کو برطرف کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مائیک والٹز حالیہ مہینوں میں سخت تنقید کی زد میں تھے اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال کو بغور مانیٹر کر رہا ہے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ نے بدھ کو وزیراعظم پاکستان اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر...
    امریکی ریاست آئیووا کے ایک میوزیم کے مالک نے دعویٰ کیا ہے اس کے پاس 38,162 چمچ ہیں جو کہ نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے کافی ہے۔ ڈیوین پورٹ میں مسیسیپی سپون گیلری کی مالک کیمی پوہل نے تقریباً دو درجن رضاکاروں کو جمع کیا اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت گزار کر اپنے  چمچوں کی پوری انوینٹری کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کو ثبوت کے طور پر پیش کیا۔ چمچوں کے سب سے بڑے ذخیرے کا موجودہ ریکارڈ آسٹریلوی شخص ڈیس وارن کے پاس ہے، جس کے 30,000 چائے کے چمچوں کا مجموعہ 1990 میں قائم کیا گیا تھا۔ کیمی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ ریکارڈ جلد ہی ان کا ہو جائے گا،...
    امریکا کی جانب سے چین پر غیر معمولی تجارتی محصولات کے نافذ اور جواباً چینی اقدامات کے بعد اب چین کی وزرات تجارت نے کہا ہے کہ بیجنگ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر بات چیت کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کا ’جائزہ‘ کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: نکل گئی ساری ہیکڑی انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ ہے امریکا نے ٹرمپ کے 145 فیصد ٹیرف پر بات چیت کے لیے چین سے رابطہ کیا ہے اور بیجنگ کا دروازہ بات چیت کے لیے کھلا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکا کو غلط طرز عمل درست کرنے اور یکطرفہ محصولات کو منسوخ کرنے کے لیے ایکشن لینے کے لیے تیار رہنا...
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکا نے پاکستان اور بھارت سے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسا حل نکالیں جس سے طویل مدتی امن، علاقائی استحکام برقرار رہے، امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، ہم خطے کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان سے بدھ کو بات کی تھی، مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی بدھ کو بات کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اورعلاقائی استحکام کیلئے دونوں ملک ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ Post Views: 1
    عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اور امریکا مذاکرات کے اگلے دور کیلئے ہفتے کو ہونے والی ملاقات کو لاجسٹکس بنیادوں پر منسوخ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا ہفتے کو ہونے والا دور منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اور امریکا مذاکرات کے اگلے دور کیلئے ہفتے کو ہونے والی ملاقات کو لاجسٹکس بنیادوں پر منسوخ کیا گیا۔ عمانی وزیر خزانہ بدر البوسیدی نے کہا کہ مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی رضامندی سے جلد کیا جائے گا۔
    پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکا نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کو ٹیلیفون کرکے کہاکہ دونوں ملک کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں، تاکہ جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کی صورت میں امریکا  پاکستان کا ساتھ دے گا، 17فیصد پاکستانیوں کی توقع انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں...
    سید سسٹرز کے نام سے معروف امریکا میں زیر تعلیم قومی ویمن گالفرز نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی ویمن گالف کھلاڑی دانیہ سید اور ان کی چھوٹی بہن ابیہا سید نے بلن کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹرل ڈسٹرکٹ گالف چیمپئن شپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دانیہ نے دوسری اور ابیہا نے ساتویں پوزیشن حاصل کرکے اپنی ٹیم کو ڈویژن ون ویمن گالف چیمپئن شپ میں رسائی دلوادی۔ چیمپئن شپ 12 مئی سے  کنساس میں شروع ہورہی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ویمن چیمپئن رہنے والی سید سسٹرز مکمل اسکالرشپس پر امریکا میں زیر تعلیم ہیں اور گالف میں شاندار کامیابیوں کے ذریعے پاکستان...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق امریکا اور یوکرین کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا واشنگٹن اور کیف نے یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیںکئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کیے گئے اس معاہدے کے تحت یوکرین اپنی نادر معدنیات تک امریکا کو ترجیحی بنیادوں پرڈیل کیلئے رسائی دے گا.(جاری ہے) یوکرین کی اول نائب وزیراعظم یولیا سویریڈینکو نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے معدنیات معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اور دعوی کیا کہ یوکرین فیصلہ کرے گا کہ کون سی معدنیات کہاں سے نکالنا ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ نادر معدنیات کو نکالنے کا کام شروع کرنے کیلئے 2 ارب ڈالر کی...
        اسلا م آباد(آئی این پی ) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے 400 دن تک مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 (C-1) نے مسلسل 400 دن آپریشنل رہنے کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا  ۔ پی اے  ای سی حکام کے مطابق اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور 4 نے 365 دن کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس کامیابی کا سہرا سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی ٹیموں کی ذہانت ومحنت کے سر ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 ایٹمی بجلی گھر 3530 میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔...
    پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بھارت کے ساتھ امریکا نے 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق  خطے میں ایک جانب پاک بھارت کشیدگی جاری ہے جب کہ دوسری طرف امریکا نے بھارت کے ساتھ ایک بڑا دفاعی معاہدہ کیا ہے، جس کی منظوری امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے دی ہے۔ معاہدے کی منظوری سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  13 کروڑ ڈالر کے معاہدے میں جدید نیول ویژن سافٹ ویئر اور تکنیکی تربیت شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دفاعی تعاون خطے میں کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد جنوبی ایشیا...
    امریکا سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی نے وسکونسن کے 64 سالا شخص پر اسے کئی سالوں تک تہہ خانے میں رکھ کر زنجیروں میں جکڑنے،  بھوکا رکھنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے حکام کو بتایا کہ اسے کھانے کے لیے صرف روٹی کا ایک ٹکڑا دیا جاتا تھا اور اسے زمین پر ایک گڑھے سے پانی پینے پر مجبور کردیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات  میں کہا گیا کہ ڈیوڈ بوائیڈ پر 2 کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے جب کہ  متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 10 سال سے کم تھیں، جنسی زیادتی اور استحصال مبینہ طور پر 2020 میں براؤن...
    ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مجوزہ فروخت سے امریکہ اور بھارت کے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے اور انڈو پیسیفک اور جنوبی ایشیا کے خطے میں سیاسی استحکام، امن اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ”انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین اویئرنیس“ اور اس سے متعلقہ سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 13 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو اس مجوزہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت نے ”سی ویژن“ نامی سافٹ ویئر، اس میں تکنیکی بہتری، ٹیکنیکل اسسٹنس فیلڈ ٹیم کی تربیت، ریموٹ سپورٹ، اور دستاویزی رسائی سمیت دیگر...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی ایک نئی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے پیدائش و اموات کا اندارج آسان بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:‘مردہ’ شخص زندہ ہوکر نادرا دفتر پہنچ گیا، ‘ہر جگہ الرٹ آتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں’ میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کے لیے اپنے اپنی ازدواجی حیثیت، پیاروں کی پیدائش اور اموات کا اندارج آسان بنا دیا گیا ہے۔ شہری نادرا ریکارڈ میں درج اپنی ازدواجی حیثیت یا خاندان میں پیدائش و موت سے متعلق معلومات حسب موقع اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔ نادرا کی نئی موبائل ایپ سے متعلق اعلان نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک امپلیمنٹیشن...
    امریکا نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد یوکرین کے ساتھ توانائی اور معدنی وسائل کے مشترکہ استعمال کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد تک رسائی کے لیے یہ معاہدہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے موجودہ نایاب ذخائر سے متعلق یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ زوروں سے جاری ہے۔ معاہدے سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا  کہ امریکا یوکرین ری کنسٹرکشن انویسٹمنٹ فنڈ میں فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کو دی جانے والی ’اہم مالی اور(جنگی) ساز و سامان‘...
    واشنگٹن: خطے میں کشیدہ صورت حال کے دوران امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی منظور کر لیا ہے۔ امریکی دفاعی معاہدے کرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کیا، ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے۔ امریکی حکام کے مطابق معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، اس سے جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ بھارت اس سے قبل فرانس سے 630 ارب ڈالر کے 26 رافیل طیارے بھی خرید چکا ہے۔ Post Views: 1
    وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمے داری سے کام لے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا جو پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔ امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
    اسفند یار ولی اور شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسفند یار ولی کے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ ہرجانہ اسفندیار ولی کو ادا کرنے کا حکمپشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 15 کروڑ روپے کے ہرجانے کے کیس میں فیصلہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے حق میں سنا دیا۔ سماعت کے دوران درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر امریکا سے...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔امریکی اخبار نے خبر دار کیا کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔دوسری جانب پنجاب میں آج سے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 ) پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے امریکی جریدے”واشنگٹن پوسٹ“ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے جریدے نے خبر دار کیا کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا.(جاری ہے) دوسری جانب پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک ملک میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ترجمان پی...
    اسلام آباد: پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں 2012 سے 2023 تک 195 ملز کی جانب سے کاٹن ٹیکس ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں اجلاس کے دوران کاٹن ملز سے 3 ارب چار کروڑ روپے کا ٹیکس وصول نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ سیکریٹری غذائی تحفظ کے مطابق ملز عدالتوں میں چلی گئیں اور اب ان کے ساتھ معاہدہ طے ہونے والا ہے، اگلے چند ماہ میں امید ہے کہ تمام واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس کی نوبت آتی کیوں ہے کہ ان سے یہ ٹیکس نہیں لیا جاتا۔ سیکریٹری غذائی تحفظ نے بتایا کہ ہمارے...
    بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا...
    —تصویر بشکریہ پاکستانی سفارتخانہ امریکا امریکا میں تعینات سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ڈیانا میک کارتھر کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں امریکا میں تقریب منعقد کی گئی۔سفیرِ پاکستان کے مطابق پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں ڈیانا میک کارتھر کو تمغہ خدمت دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے ڈیانا میک کارتھر نے گلگت بلتستان میں جدید سہولتوں سے آراستہ اسکول بنایا۔ پاکستان سے ان کا بڑا تعلق رہا ہے، فلاحی کاموں میں فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے ثمینہ بیگ کی کوہ پیمائی کی مہمات کے اخراجات برداشت کیے۔ برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی میڈیا بریفنگبرطانیہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اتوار...
    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی بروس نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ نے بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطہ کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ پہلگام دہشتگردی کے واقعہ کے بعد کشیدگی نہ بڑھے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری پاکستان اور بھارت میں اپنے ہم منصبوں کو آج یا کل بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا دونوں ممالک کے ساتھ متعدد سطحوں پر مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی اس معاملے پر بھارت اور پاکستان دونوں تک پہنچنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک...
    امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو مشی گن میں اپنی دوسری صدارتی میعاد کے پہلے 100 دن کے موقع پر ایک بڑے ہجوم کے ساتھ انتخابی طرز کی ریلی نکالی جس میں کار مینوفیکچرز بھی شامل تھے، جنہوں نے  امریکا زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ’100 دن کی عظمت‘ کی ریلی کے دوران اپنی تقریر کا زیادہ تر حصہ ان 142 ایگزیکٹو آرڈرز کا ذکر کرنے میں صرف کیا، جن پر وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دستخط کرچکے ہیں، انہوں نے امیگریشن، حکومتی اخراجات میں کمی اور ٹیرف کے بارے میں بھی بات کی۔ صدر ٹرمپ نے آٹو ورکرز کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب ہماری ٹیکس اور ٹیرف پالیسی...
    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے شدید گرمی کی لہر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا خصوصاً پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جو دنیا بھر میں گرمی کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔ 2018 کا ریکارڈ ایک بار پھر خطرے میں واضح رہے کہ اپریل 2018 میں پاکستان کے شہر نواب شاہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچا تھا، جو ایشیا میں اپریل کے مہینے کا بلند ترین درجہ حرارت مانا گیا۔ اب، موسمی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا ایک بار پھر اسی حد کے عبور ہونے کا امکان ظاہر کر...
    واشنگٹن: پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکا متحرک ہو گیا ہے، اور دونوں ممالک کو پُرامن رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پاک بھارت میں بڑھتے تناؤ پر گہری نظر ہے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں حکومتوں کو کشیدگی کم کرنے کا کہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک-بھارت کشیدگی؛ سیکریٹری اسٹیٹ پاکستان اور بھارت سے بات کریں گے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کسی بھی وقت دونوں ممالک کی...
    فائل فوٹو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔ سندھ کے کئی مقامات پر شدید گرمی، مئی کے پہلے ہفتے بارش کا امکان سندھ کےکئی مقامات میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50  ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔دوسری جانب محکمۂ موسمیات...
    امریکا نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی کشیدگی کا مل کر ذمے دارانہ حل تلاش کریں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام نامناسب، دنیا پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان کے نجی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے سوال کے بذریعہ ای میل جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ کئی سطحوں پر رابطے ہیں اور صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہا کہ اس کے ذمے دار انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں۔ مزید پڑھیے: دونوں ممالک حل...
    بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے، وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی، اور اس ہندسے پر پہنچنے والے وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں۔ عمران خان کے اگر انسٹا اکائونٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو وہ صرف ایک اکائونٹ کو فالوو کر رہے ہیں جو ان کی جماعت پی ٹی آئی کا آفیشل اکائونٹ ہے۔دوسری جانب عمران خان کے اکائونٹ سے تاحال 15 ہزار691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔ فالوورز کی اس دوڑ میں دیکھا جائے...
    پاک بھارت کشیدگی کے حل کے بارے میں امریکی سابق سفارت کار کا کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کے فلمیں پہلے بھی دیکھیں ہیں، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور دونوں ممالک کے عوام اپنی اپنی لیڈرشپ سے کہیں کہ بس بہت ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ میں نجی ٹی وی کے میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملے کی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ امریکا کی...
    غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی اہلکار نے یروشلم پوسٹ کو بتایا ہے کہ تل ابیب، ایران و امریکہ کے ممکنہ معاہدے کی نوعیت کے واضح ہونیکا انتظار کر رہا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اسکے اپنے مطالبات بھی پورے ہونگے یا نہیں! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے بارہا امید کے اظہار کے بعد اب غاصب صیہونی بھی ''گہری تشویش'' کا اظہار کرتے ہوئے اس معاہدے کو ''ممکن'' قرار دینے لگے ہیں۔ اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی آج ایک اعلی سطحی اسرائیلی اہلکار سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے اندر لگائے جانے والے اندازوں...
    واٹس ایپ اپنے آئندہ اپ ڈیٹ میں اپنے آڈیو ریکارڈنگ فنکشن کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو صارفین کو ایک ٹچ کے ساتھ صوتی پیغامات کو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتےہوئے اسے استعمال میں کافی ہموار اور تیز تر بنادے گا۔ کچھ بیٹا ٹیسٹرز جنہوں نے ٹیسٹ فلائٹ ایپ سے  اپ ڈیٹ کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ڈاؤن لوڈ کیا ہے وہ اب آڈیو پیغامات کو ریکارڈ کرنے کا ایک نیا طریقہ آزما سکتے ہیں جو ابلاغ کے طریقہ کار کو کافی حد تک ہموار کرتا ہے۔ فی الحال، مقبول میٹا کی ملکیت والے فوری پیغام رسانی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے آڈیو پیغام بھیجنے کے دو طریقے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے...
    پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ “ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ “یہ...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ "ذمہ دارانہ حل" کے لیے کام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ "یہ بدلتی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم کئی سطح پر بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں...
    کراچی: بھارتی پیسر جسپریت بمراہ نے سابق سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی جانب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے۔ بمراہ نے 139 آئی پی ایل میچز میں اب تک 171 وکٹیں اپنے نام کر لیں جبکہ مالنگا اس سے قبل ممبئی انڈینز کے لیے 122 میچز میں 170 شکاروں کے ساتھ کامیاب ترین بولر کا اعزاز حاصل کیے ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ نے یہ کارنامہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اتوار کو انجام دیا۔ ان کے علاوہ ہربھجن سنگھ (127)، مچل میک کلیگن (71)، کیرون پولارڈ (69)، ہردیک پانڈیا (65) اور کرنال پانڈیا (51) شکاروں کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔ لیگ میں کولکتہ...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹینسی میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے 3 مسافر ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ مونی ایم 20 ٹی این ماڈل کے طیارے کے گرنے سے پیش آیا، جو اپر کمبر لینڈ ریجن کے ایئر پورٹ سے تقریباً ایک میل جنوب میں تباہ ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے اس حادثے کی تصدیق کر دی ہے، نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) اور FAA نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔ واضح رہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کے مطابق اُڑان بھرنے کے بعد ایئر پورٹ کے قریب جا گرا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ انجن کی خرابی یا...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیل، بھارت اور امریکا کے خلاف متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے اگر کسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو بھی دہشت گرد سمجھتے ہیں، جہاں جہاں قتل عام ہوتا ہے وہاں  امریکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کی نسلیں اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں اور دنیا سے فریاد کررہے ہیں کہ کوئی ان کی مدد کےلیے جائیں، کیا مسلمانوں...
     کلیم اختر :  کمپنی ٹیشن کمیشن نے آن لائن مارکیٹ میں غیر مسابقتی طرز عمل کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ ڈیجیٹل مارکیٹ پلیٹ فارم پر گمراہ کن مارکیٹنگ کیخلاف باقاعدہ عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،آن لائن مارکیٹ میں صارفین کو درست معلومات فراہم کیلئے گائیڈ لائنز و بہتر معیارات قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ آن لائن اشہارات میں بھی شفافیت کو بہتر بنانے اور صارفین کے تحفظ کیلئے رہنما اصول مرتب ہونگے،الیکٹرک گاڑیوں، بائیکس سمیت دیگر ضروریاتِ  اشیا کے بارے اشتہارات میں کیے جانیوالے دعوؤں کی نگرانی ہوگی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
     قیصر کھو کھر :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا انقلابی اقدام،پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔   تفصیلات کے مطابق  پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کریگی،ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا،صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا،تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جائے گا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ...
    ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا۔ صوبہ بھرکی جیلوں میں موجود قیدیوں کا بھی ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کیا جائیگا۔ تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا ہوگا۔سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد کو ورکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی بروقت شناخت کیلئے ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ماہرین کا ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے احکامات پر محکمہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے اور امریکی حکام سے ان معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے...
    روسی تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ٹیموفے بورداچیو نے کہا ہے کہ امریکا اب یورپ مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا اور ووٹرز کی طرف سے بین الاقوامی معاملات میں مداخلتوں کو کم کرکے قومی مسائل ہر توجہ دینے پر زور نے امریکا کو یورپ سے توجہ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین سے متعلق روس کی پوزیشن کو بہتر انداز میں سمجھنے لگا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پہیٹر ہیگزیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے یورپ کی سیکیورٹی کی ضمانت دینے کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ دونوں باتیں امریکی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی...
    رحیم یار خان: رحیم یار خان کے تھانہ تبسم شہید کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ترجمان پولیس رحیم یار خان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نادر گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی سمیت 30 سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، 44 بور ناجائز گن، اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان:  کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار، ٹھکانے مسمار پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے...
    ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور عمان میں اختتام پذیر ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مسقط میں عمانی ثالثوں کے ذریعے قریباً 6 گھنٹے تک بات چیت کی۔ اور دونوں فریقین نے گفتگو کو تعمیری قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق عمانی وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے کہاکہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، آئندہ کی اعلیٰ سطح میٹنگ 3 مئی کو شیڈول ہے۔ ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات سے قبل ممکنہ جوہری معاہدے کی خاطر ایک...
    حکومت کا موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہرلحاظ سے فعال کرنیکا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنیکا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرداخلہ نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنیکا اعلان کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس اداریکی استعدادکار بڑھائی جائیگی،کسی بھی ناگہانی...
    کراچی: ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے۔ مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مملکت کے دورے کے دوران اس کے باضابطہ اعلان کی تیاری کی جا رہی ہیں۔  اس معاملے کی براہ راست معلومات رکھنے والے 6 ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مملکت کے دورے کے دوران کیا جائے گا۔ ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کی یہ خبر اس پس منظر میں سامنے آئی ہے جب سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایک وسیع معاہدے...
    پاکستان اور بنگلہ دیش میں 15سال بعد تعلقات کی بحالی ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔ عوامی لیگ کی سربراہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کی بناء پر 1947 سے 1971 تک ایک ساتھ رہنے والے برصغیر کے دو حصوں کے درمیان تعلقات معطل ہوئے تھے مگر سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور قاسم الدین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی سطح پر تعلقات بحالی کے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا اور دونوں وفود نے مختلف تجاویزکا تبادلہ بھی کیا۔ ان مذاکرات سے پہلے کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان بحری و تجارتی جہازوں کی آمدورفت بھی شروع ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے وفد نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے دور کے یہ مطالبات...
    خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وژن 2030 پروگرام کے تحت ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں سعودی عرب کی کامیابیوں نے اسے تبدیلی کا عالمی نمونہ بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا انقلابی اقدام: سعودی شہروں کے لیے نیا تعمیراتی وژن عرب نیوز کے مطابق بادشاہی کی وسیع پیمانے پر معاشی اور سماجی اصلاحات کے اعلان کی 9ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ ملک مستقبل کی نسلوں کے لیے مزید پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تعمیراتی عمل کو ایک ساتھ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں جو قابل ذکر پیشرفت...
    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے اور بھارت کی ہر کارروائی میں اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہے، جو مل کر ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہوں نے اعلان کیا کہ آج بھارت کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ بھارت کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کوئی نئی بات نہیں، ہے،بھارت ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کر چکا ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ حافظ...
    امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری صورتحال کو بہت قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اس بات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے امریکا اس وقت کوئی واضح پوزیشن اختیار نہیں کر رہا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حساس وقت میں امریکا انتہائی احتیاط سے کام لے رہا ہے اور کسی بھی فریق کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ٹیمی بروس نے بھارت میں حالیہ دہشت گردی...
    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے اور امریکی حکام سے ان معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔ حکام کے...
    امریکا کی 12 ریاستوں نے غیر قانونی محصولات پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع اے پی پی کے مطابق ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ڈیلاویئر، الینوائے، مینے، مینیسوٹا، نیواڈا، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگون اور ورمونٹ کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیرف نافذ کرنے سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔ قانونی چارہ جوئی میں کہا گیا ہے کہ پالیسی نے قومی تجارتی پالیسی کو ٹرمپ کی قانونی اختیار کے صحیح استعمال کے بجائے خواہشات کے تابع چھوڑ دیا ہے۔ عدالت سے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے اور سرکاری ایجنسیوں اور افسران کو ان کے نفاذ سے روکنے کی...
    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور  کررہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز  دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل ہے۔ پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود  ہے دوسری جانب سعودی عرب نے تیل کے لیے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی سہولت بھی دی ہے۔ یاد...
    ایرانی جوہری پروگرام پر جاری بات چیت کے درمیان امریکا نے ایران کے مائع پیٹرولیم گیس یعنی ایل پی جی کے ادارے اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایرانی مائع پیٹرولیم گیس میگنیٹ سید اسد اللہ امام جمعہ اور ان کے کارپوریٹ نیٹ ورک کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ Targeted in the new measure was "Iranian national and liquified petroleum gas (LPG) magnate Seyed Asadoollah Emamjomeh and his corporate network, which is collectively responsible for shipping hundreds of millions of dollars’ worth of Iranian LPG and crude oil to foreign… — Iran International English (@IranIntl_En) April 22, 2025 امریکی محکمہ خزانہ...
    چینی اینی میٹڈ بلاک بسٹر فلم ’ن نیژا 2 کی نمائش کو تیسری بار توسیع دیتے ہوئے 31 مئی تک بڑھا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:چینی فلم’نیژا 2′ اینیمیٹڈ فلم باکس آفس میں پہلے نمبر پر چینی فلم ’ نیژا 2‘ مشہور زمانہ ’ٹائٹینک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے آفیشل نیوز اکاؤنٹ کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کے 81 ویں دن ہفتے کے روز چینی مین لینڈ پر باکس آفس پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور اس کے بعد سے یہ پوزیشن برقرار ہے۔ فلم ’نی زہا-2‘ اب تک عالمی سطح پر 15.7 بلین یوآن (تقریباً 2.18 بلین امریکی ڈالر) سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔ فلم اب تک...
    ترجمان نے چینی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن اگر ضرورت پڑی تو آخر تک لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ پر برف پگھل رہی ہے اور دونوں کی جانب سے مثبت بیانات سے کشیدگی میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے دروازہ پوری طرح کھلا ہے۔ ترجمان نے چینی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تجارتی...
    محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔...
    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو دفاع کی بات کرتا ہے مگر کیا کوئی عام شہریوں پر دفاع میں بمباری کرتا ہے؟ کیا دفاع میں چھوٹے بچوں، خواتین، بوڑھوں اور غیر مسلح لوگوں پر بمباری کی جاتی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، کے پی میں حکومت کی رٹ کہیں بھی نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوا، جے یو آئی فلسطین کی جہدوجہد آزادی کی حمایت بھرپور انداز میں...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار خفگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب امریکی عدالت نے ان کے ایک اور حکم نامے کو معطل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک وفاقی جج نے وائس آف امریکا (VOA) کو بند کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عمل درآمد سے روک دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے فنڈنگ میں کٹوتیوں کے باعث وائس آف امریکا اپنی 80 سالہ تاریخ میں پہلی بار خبر رسانی سے قاصر رہا۔ جج رائس لیمبرتھ نے کہا کہ حکومت نے وائس آف امریکا کو بند کرنے کا اقدام ملازمین، صحافیوں اور دنیا بھر کے میڈیا صارفین پر پڑنے والے اثرات کو نظر انداز کرتے ہوئے اُٹھایا۔ عدالت نے حکم دیا...