2025-07-02@11:17:47 GMT
تلاش کی گنتی: 59930

«کا عمل»:

    — فائل فوٹو محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے شہر میں چلنے والی پرانی بسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔سیکریٹری آر ٹی اے اور ایس ایس پی ٹریفک کو پرانے ماڈل کی بسوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں پرانی لوکل بسیں ختم کرنے اور نئی ماڈل کی بسیں چلانے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مقامی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پرانی بسوں کی تبدیلی اور نئی بسیں لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پرانے ماڈل کی بسوں کو 30جون تک نئے ماڈل کی...
    ---فائل فوٹوز سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو اس طرح کی مشکلات ہوں گی، آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیشی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر شوکاز کا جواب جمع کروا دیا۔سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان انکوائری کے لیے پیش ہی نہیں ہو رہے، درخواست گزاروں کو...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں خواجہ سرا پر تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نے گلستانِ جوہر تھانے پر احتجاج کیا۔ایس پی گلشن کے مطابق ایک خواجہ سرا کا علاقے میں کسی سے جھگڑا ہو گیا تھا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پر تشدد میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد خواجہ سرا واپس چلے گئے۔ذرائع کے مطابق ایک خواجہ سرا کے بھائی کا ہوٹل پر رقم کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔
    ---فائل فوٹو  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایئرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔
    سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس وقت اُن کی کسی بھی سیاسی جماعت سے ملاقات یا شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق، چوہدری نثار نے تاحال اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم وہ آئندہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کے ذریعے اپنا موقف واضح کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت سے رابطے میں نہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کسی جماعت میں شمولیت کے لیے کوئی پیش رفت...
    میں اپنے دفتر میں بیٹھا کام میں مصروف تھا کہ اچانک ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے منیجر کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا کہ آپ کانفرنس روم میں آجائیں آپ سے کچھ بات کرنی ہے۔ میں نے ایک نظر آج کے طے شدہ میٹنگز کیلنڈر پر ڈالی اوراس میں مذکورہ منیجر کے ساتھ کوئی طے میٹنگ نہ پا کر کندھے اچکاتا ہوا کانفرنس روم کی طرف چل پڑا، وہاں پہنچتے ہی میں منیجر کے چہرے پر واضح تناؤ اور دِل میں چور جیسی کیفیت کو بھانپ گیا۔ بہرکیف علیک سلیک کے بعد وہ یوں گویا ہوا کہ آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن کمپنی کی ٹاپ مینجمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمیں آپ کی اس...
    بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی اووزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت  کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے،  بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی، خطاب کیا اور کہا کہ بالآخربھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوگا،  عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ  واضح ہو گیا کہ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے،  شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے،  علاقائی امن کیلئے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی  شدید مذمت کی گئی ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ محسن نقوی نے شہید اسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، صوبیدار نور حکیم، کانسٹیبل رشید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔  سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   محسن نقوی نے کہا کہ شہداء  کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں...
    پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بجلی کا بل ٹھیک کرانے کے لیے آنے والی بزرگ خاتون پر لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بل درست کرانے آئی خاتون منت سماجت کرتی رہی لیکن سیکیورٹی گارڈ نے ایک نہ سنی اور خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا۔ ????ظلم کی انتہا۔ شیخوپورہ واپڈا آفس میں بزرگ خاتون کے ساتھ سکیورٹی کارڈ کا انسانیت سوز سلوک۔ بل زیادہ انے پر اور اسے درست کروانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا۔ وہاں بیٹے شخص نے سکیورٹی گارڈ کو حکم دیا کہ اسکو باہر نکالو۔ خاتون منت...
    اسلام ٹائمز: سعید بن عبداللہ حنفیؒ کی زندگی وفا، قربانی، بصیرت، اخلاص اور امام شناسی کا ایسا روشن نمونہ ہے جو ہر زمانے میں پیروکاران امام علیہ السلام کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے صرف زبان سے نہیں، عمل سے وفاداری کو ثابت کیا۔ آج بھی ان کا کردار ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اگر امام وقت کو نصرت کی ضرورت ہو، تو سفر، مشقت، جان و مال سب کچھ امام کی راہ میں قربان کرنا ہی سچے شیعہ ہونے کی پہچان ہے۔ تحریر و تحقیق: ڈاکٹر سید سارا کاظمی سعید بن عبداللہ حنفیؒ، کربلا کے جاں نثار سپاہی تعارف: سعید بن عبداللہ حنفیؒ، واقعۂ کربلا کے عظیم ترین وفادار انصار امام حسین علیہ السلام میں سے ایک...
    ہم تائیوان کے کسی بھی علیحدگی پسند اقدام کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، چین کی ریاستی کونسل کا تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے تائیوان خطے کے رہنما کی جانب سے حال ہی میں کی گئی نام نہاد “اتحاد کے نام دس تقاریر ” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لائی چھنگ دہ کی گزشتہ روز کی تقریر نے ایک بار پھر اس کے “بیرونی قوتوں اور فوجی طاقت پر انحصار کرتے ہوئےعلیحدگی کی جستجو ” کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہواہے کہ وہ سراسر ایک امن توڑنے والا جنگی جنون...
    صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کے لیے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کیے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دبائو میں...
    قومی اسمبلی میں کس کا راج؟ مخصوص نشستوں نے گیم بدل دی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے بعد قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی عددی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں مجموعی ارکان کی تعداد 333 ہو چکی ہے۔مسلم لیگ (ن) 123 نشستوں کے ساتھ ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 74 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سنی اتحاد کونسل کو 80 نشستیں ملی ہیں اور وہ ایوان میں ایک بڑی اپوزیشن قوت بن کر ابھری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی 10 نشستیں ہیں۔قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے تین نشستیں تاحال خالی...
    اے این پی نے مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو چیلنج کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پشاور ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو فریق بنایا ہے۔ درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم ٹھیک نہیں کی، جنرل الیکشن میں ایک سیٹ ملنے پر ایک مخصوص نشست دی گئی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی اسمبلی میں 2 نشستیں ہیں، مخصوص بھی 2 ملنی چاہئیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ا ے این پی کو خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی ہے، باجوڑ ضمنی الیکشن میں اے این پی کو دوسری...
     کلیم اختر:ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے نالہ لئی میں بچوں کے نہانے کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ندی نالوں، دریاؤں، نہروں اور برساتی پانی کے مقامات پر نہانے پر مکمل پابندی ہے،ڈی جی عرفان علی کاٹھیا  کا ہ کہنا ہے کہ دریاؤں ،نہروں ،ندی نالوں اوربرساتی نالوں میں نہانےپرمکمل پابندی عائد ہے،انتظامیہ دفعہ144کے نفاذپرعملدرآمدیقینی بنائے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   ڈی جی پی ڈی ایم اے کی نالہ لئی کےاطراف پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔          
    معروف ٹک ٹاکرکاشف ضمیر کو اسلحے کی نمائش کرنے پرگرفتار کرلیا گیا۔ ٹکرٹاکرکاشف ضمیرکو سی سی ڈی اقبال ٹاون نےگرفتارکیا،کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج ہیں،ٹک ٹاکر کیخلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔ سی سی ڈی نےکاشف ضمیر کے 13گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا،اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا، کاشف ضمیر کی باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی تھیں۔ Post Views: 3
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا  کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر...
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور چینی کی برآمد کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عام آدمی پر معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے، جس سے عام آدمی براہِ راست متاثر ہوا ہے۔ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے۔ عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ملا: سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں مہنگائی کے مارے عوام کو...
    اسلام ٹائمز: کربلا ہمیں آواز دیتی ہے کہ ہم بیدار ہو جائیں، حق کے لیے کھڑے ہو جائیں، امت کو متحد کریں، مظلوموں کے لیے آواز بلند کریں اور دین کی اصل روح کو سمجھ کر اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں۔ آج کے دور میں ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو حسینی فکر کا علمبردار بنائے، اور اس پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے کہ ہم ظلم کے خلاف ہیں، اور ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تحریر: مفتی گلزار احمد نعیمی تاریخِ انسانیت میں ایسے عظیم واقعات کم ہی رونما ہوتے ہیں جو زمان و مکان کی قیود سے بلند ہو جائیں اور صدیوں بعد بھی ان کی صدائیں...
    کراچی کے علاقے بلدیہ میں واقع رئیس گوٹھ کے قریب واقع گھرمیں گیس لیکیج دھماکا ہوا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے میں زخمی ہونے والے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور 4بچے شامل ہیں، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ Post Views: 2
    پولیس حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز بنا کر مختلف چینلز پر پھیلا رہا تھا بلکہ حساس مقامات کی لوکیشن بھی دشمن کو ارسال کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی دارالحکومت تہران کے محکمہ پولیس نے بتایا ہے کہ شہر کے جنوب مغرب میں صیہونی رجیم کے لئے سرگرم نیٹ ورک کو تلاش کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک تہران کے مختلف علاقوں سے 12 روزہ جنگ کے دوران قومی سلامتی کیخلاف تصاویر اور مواد کو مختلف چینلز اور ذرائع سے پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔ پولیس کے مطابق نیٹ ورک کے ماسٹر مائنڈ تک رسائی کے بعد اس کے ساتھ کام کرنیوالے تمام ایجنٹس کو پکڑا...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے ماؤں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو سب سے اہم قرار دے دیا۔ نادیہ جمیل نے ایک سیشن کے دوران ماں کے کردار سے متعلق بدلتے ہوئے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ماں کو خود کو نظرانداز کرنے کے بجائے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ وہ ایک متوازن اور مؤثر والدہ ثابت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف نسلوں میں ماں کے تصور میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ پہلے ماں کو صرف قربانی دینے والی اور ہر حال میں بچوں کو خود پر مقدم رکھنے والی ہستی تصور کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ شعور بڑھ رہا ہے کہ...
    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سطح پر کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے ہیں۔ مسک کا یہ بیان ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سامنے آیا، جسے سیاسی حلقے صدر ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں خاص اہمیت دے رہے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اُسے دینا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے۔ Credit where credit is due. @realDonaldTrump has successfully resolved several serious conflicts around the world. pic.twitter.com/0EyHHy5Gfo — Elon Musk (@elonmusk) July 2, 2025 یہ بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون سم کارڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کر دی گئی ہے، جب کہ نئی کاروں اور منی وینز پر ڈیوٹی ایک تہائی کم ہو کر 10 فیصد تک لائی گئی ہے۔درآمد شدہ ایس یو ویز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 44 فیصد کم ہونے کے بعد اب یہ 50 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی طرح مرغی اور مچھلی پر ڈیوٹی 5 فیصد مقرر کی گئی ہے، جب کہ پرندوں کے انڈوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔کتے اور بلی کے کھانے پر بھی 5 فیصد کمی...
    حکومتِ پنجاب کا راولپنڈی کے عوام کو شاندار تحفہ، اڈیالہ پارک میں جدید ترقیاتی کام تیزی سے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)حکومتِ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کی عوام کی سہولت کے لئے ایک احسن اقدام وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر شہر میں ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی اڈیالہ پارک کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے،جدید سہولیات سے آراستہ کرنے،اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے وفد کے ہمراہ اڈیالہ پبلک پارک کا خصوصی دورہ کیا،وفد میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نظارت علی،ڈائیریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے احسان اللہ سمیت دیگر اہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو 2،2 جبکہ جے یو آئی کو ایک نشست ملی ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بھی بحال کی گئی ہیں، جن میں سے 10 نشستیں مسلم لیگ (ن) اور ایک پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہے۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں بھی بحال کر دی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو...
    ’’میڈ اِن چائنا‘‘سے لے کر’’ چینی برانڈز‘‘تک ، یہ چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کا نتیجہ ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:حال ہی میں، متعدد معروف چینی مشروبات کے برانڈز نے بیرون ملک اسٹاک مارکیٹس میں اپنے اسٹاک لسٹ کروا کر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔ 2 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی برانڈز اپنی کوالٹی، منفرد ڈیزائن اور ثقافتی ورثے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بیرون ملک صارفین کی حمایت حاصل کر رہے ہیں جو چین اور بیرونی ممالک کو مربوط کرتی ہے۔ چین کے مکمل صنعتی نظام، منصفانہ اور کھلی منڈی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )مالی سال 25-2024 کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 9 فیصد کے نمایاں اضافے سے 26.3 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے ادارہ شماریات کے مطابق ملک کا تجارتی توازن یعنی برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق مالی سال 2023-24 کے دوران 24.1 ارب ڈالر خسارے میں ریکارڈ کیا گیا. مالی سال 25-2024 میں برآمدات 4.7 فیصد بڑھ کر 32.1 ارب ڈالر ہو گئیں جو مالی سال 2024 میں 30.7 ارب ڈالر تھیں ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق پائیدار ڈبل ڈیجٹ برآمدی نمو کیلئے سیاسی و اقتصادی استحکام، توانائی شعبے میں اصلاحات اور عالمی مسابقت درکار ہے. ادھر مالی سال 2025 میں درآمدات بھی 6.6 فیصد بڑھ کر 58.4 ارب ڈالر ہو گئیں جو...
    ویب ڈیسک:باجوڑ میں صادق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکہ ہوا  جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔  پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار صادق آباد میں پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب دھماکہ ہوا  جس میں 4 افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 11 زخمی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار وکیل خان اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں،...
    بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بدھ کے روز اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا میں اخلاقی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے اور جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل دے۔ یہ بات انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمونا میں یونیسکو کی نمائندہ سوسن وائیز اور مہدی بن صلاح (سینئر پراجیکٹ آفیسر، فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ سیفٹی آف جرنلسٹس سیکشن، یونیسکو) سے ملاقات کے دوران کہی، جیسا کہ چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔ جھوٹی معلومات سب سے بڑا چیلنج چیف ایڈوائزر نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ جھوٹی اور گمراہ کن...
    چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی­کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ممبران کی جانب سے خلافِ ضابطہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے الاؤنسز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کنوینئر ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2008 سے اب تک چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے الاؤنسز دیے گئے، جن میں سے 2021 میں ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کے الاؤنسز خلاف ضابطہ لیے گئے۔ حکام...
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔تحریک انصاف کی پارلمیانی پارٹیوں کے ارکان کو کے پی ہاؤس بلا لیا گیا۔ کے پی کے ہاؤس اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحالقومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو نشستیں مل گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کر دیں۔قومی اسمبلی میں مسلم...
    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں 93 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے اور وزیر تعلیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس عمل سے تعلیم کا معیار بہتر اور شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔ اُنہوں نے میرٹ پر بھرتیاں مکمل کرنے پر وزیر تعلیم سندھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق تعلیم حکومت سندھ کی ترجیح ہے۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ خواتین، خصوصی افراد اور اقلیتی برادری کے افراد کو موقع دیا گیا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھرتیوں سے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی دور...
    —فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے۔ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے لیے 7.7 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری، پانی، تعلیم اور صحت کے منصوبے مکمل کریں گے، کورنگی کاز وے پل، شاہراہِ بھٹو کی توسیع اور سیف سٹی منصوبہ ترجیحات ہیں۔ شرجیل میمن کی سندھ کے عوام کیلئے خوشخبریسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے صوبے کے عوام کو خوشخبری دی گئی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ ماکوروبیو نے رابط کرکے کہا تھا کہ پاکستان جنگ بندی پر مذکرات کے لیے تیار ہے جبکہ اسی روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوزکے درمیان ہاٹ لائن پر رابط ہوا اوردونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی.(جاری ہے) واشنگٹن میں کواڈ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود بھارتی وزیرخارجہ نے امریکی جریدے”نیوز ویک“ سے انٹرویو میں صدرٹرمپ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کمرے میں موجود تھے...
    چین نے ایسا جدید ہتھیار متعارف کروا دیا ہے جو دشمن ملک کے بجلی گھروں کو بغیر کسی دھماکے کے مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک نئے گرافائٹ بم کی صلاحیتیں دکھائی گئیں۔ اس ہتھیار کو “بلیک آؤٹ بم” بھی کہا جا رہا ہے، جو پاور اسٹیشنز اور ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو نشانہ بناتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق، یہ میزائل زمین سے داغا جاتا ہے اور ہوا میں جا کر 90 چھوٹے ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر اوپر کی طرف اچھلتے ہیں اور فضا میں انتہائی باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں۔ یہ فائبرز...
    ایک بیان میں سربراہ امتِ واحدہ پاکستان نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی سربراہان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پورے خطہ کو جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہیں، اگرچہ دینِ اسلام ہمیں تحمل اور بردباری کا سبق دیتا ہے لیکن اسلامی اقدار و قوانین کی روشنی میں توہین اور دھمکیوں کا بھرپور اور دندان شکن جواب دینا بھی لازمی امر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل، امریکہ اور یورپ کی ذلت آمیز شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی دنیائے اسلام کے عظیم رہنما...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )انڈیا اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کا تجارتی معاہدہ مشکلات کا شکار ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی کی جانب سے9جولائی کی ڈیڈلائن قریب آرہی ہے تاہم ابھی تک فریقین کسی ٹھوس معاہدے تک نہیں پہنچ سکے. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اور دہلی کے درمیان سخت بحث کے درمیان ایک عبوری معاہد ے کا امکان ہے.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اشارہ دیا تھا کہ ڈیل ہو رہی ہے اور انڈین وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بھی ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں اعلان کیا تھا کہ دہلی بڑے اچھے خوبصورت معاہدے کا خیرمقدم کرے گاتاہم ان بیانات کے باوجود...
    کراچی: سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سمندری پانی کو میٹھا بنانے سمیت دیگر منصوبے عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کریں گے۔ صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  صوبائی حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1.018 ٹریلین روپے کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ پیش کر کے ثابت کردیا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے، عملی کام پر یقین رکھتے...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی سی بی کی جانب سے خلاف قواعد کروڑوں کے لائیو اسٹریمنگ حقوق دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر کی جانب سے کابینہ ڈویژن سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق تمام 7 آڈٹ پیراز کو ضم کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے غیر شفاف طریقے سے 6 کروڑ 10 لاکھ مالیت کے ٹھیکے دینے کا آڈٹ پیرا زیر غور آیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی سی بی نے غیر شفاف طریقے سے گریفک انٹرفیس اور ٹرک برینڈنگ کے ٹھیکے دیے۔ پی سی بی کی جانب سے 33 کروڑ...
    الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے حکم پر کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی کے پی کی پانچ نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔قومی اسمبلی کی پنجاب کی گیارہ نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔اقلیتوں کی تین نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔کے پی کی صوبائی اسمبلی کی اکیس اور اقلیت نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی موت کے بعد خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔  اداکارہ اسما عباس نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ شفالی زری والا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ شیفالی کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی اور وہ صرف 42 برس کی تھیں۔  اسما کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ عمر کو قبول کیوں نہیں کرتے اور اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DLh8KRmtc-d/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو پورے دل کے ساتھ اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنا چاہیے اور ایسے پروسیجرز کروانے...
    بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔  پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے” ایکس“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گا.(جاری ہے) اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان جامع ،متوازن اور عملی اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ کثیرالجہتی لائحہ عمل کے ذریعے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہماری زندگی کا عام تجربہ ہے کہ جیسے ہی کہیں دوچار لوگ جمع ہوتے ہیں دیکھتے ہی دیکھتے ایک زبردست ’’غیبت کانفرنس‘‘ منعقد ہونے لگتی ہے۔ ایسی غیبت کانفرنسوں کا معاملہ عجیب ہوتا ہے۔ اس میں شریک ہر شخص غیبت کانفرنس کا ’’سامع‘‘ بھی ہوتا ہے اور اس کا ’’صدر‘‘ بھی۔اہم بات یہ ہے کہ غیبت کانفرنس میں شریک لوگوںکے لیے غیبت کرنے میں بھی لطف ہوتا ہے اور اس کی سماعت میں بھی۔ اکثر لوگ غیبت میں اس شدت اور گہرائی سے شریک ہوتے ہیں کہ ان کی غیبت میں ایک ’’عالمانہ شان‘‘ پیدا ہوجاتی ہے اور اسے دیکھ کر خیال آتا ہے کہ غیبت کرنے والا ابھی ابھی اوکسفرڈ یا ہارورڈ سے غیبت میں پی ایچ...
    سپریم کورٹ کے فیصلے پر علمدرآمد، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر ججز کی سینیارٹی کے تعین کے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ خط گزشتہ روز ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے صدر مملکت کی جانب سے سینیارٹی کے ازخود تعین پر سوالات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ صدر پاکستان کو سینیارٹی کے تعین سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت کرنی چاہیے تھی، جو آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت لازمی قرار دی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ صوبہ پنجاب میں وزیراعلی کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی اور کامیابی سے اپنے اختتام کی طرف  کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر...
     فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نارتھ کے ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کانفرنس کی صدارت آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے کی، جس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علماء کرام، تاجر برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات، پنجاب میں 1421 ذاکرین و مقررین ضلع بند، 809 کی زباں بندی اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ شرکا نے اس سلسلے میں ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ...
    وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے آغاز پر ملکی صنعت کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 7 ہزار سے زائد اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام خام مال اور ان سے متعلقہ مصنوعات پر لاگت کم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور معیشت کو فعال بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی ٹیکس محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کو ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کی ہدایت ایف بی آر کے مطابق جن اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، ان میں پولٹری انڈسٹری کے لیے بریڈنگ مرغ، فروزن مچھلی، زندہ مچھلی، کواڈ فش، دودھ، ملک...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تعاون معطلی کا قانون باضابطہ نافذ کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ اقدام اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی ادارے کے غیرجانبدار رویے پر تحفظات کے نتیجے میں اٹھایا گیا۔ ایرانی پارلیمنٹ پہلے ہی یہ بل منظور کر چکی تھی، جس کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھی توثیق کی، اور اب صدر نے اس پر دستخط کر کے قانون کا درجہ دے دیا ہے۔ اس قانون کے مطابق، ایران آئی اے ای اے انسپکٹرز کو اپنی جوہری تنصیبات کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا جب تک مکمل پیشہ ورانہ رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔ ذرائع کے مطابق ایران آئی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) اٹلی کی معیشت کو مزید تقویت بخشنے کا فیصلہ ، تین سال میں پانچ لاکھ غیر ملکی ورکرز کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ یورپی ملک اٹلی نے 2026 تا 2028 کے درمیان مجموعی طور پر 4 لاکھ 97 ہزار پانچ سو لیبر ویزے جاری کرنے کا اعلان جاری کردیا۔ یہ فیصلہ ملک میں بڑھتی ہوئی لیبر کی کمی کو پورا کرنے اور قانونی امیگریشن کے دروازے کھولنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں یعنی 2026 کے دوران 1 لاکھ 64 ہزار 8 سو پچاس غیر ملکی ورکرز کو اٹلی میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ان ویزوں کا آغاز خاص طور پر زرعی، صنعتی...
    ورچوئل اجلاس سے خطاب میں فلسطینی عالم دین نے کہا کہ ایران نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے زمانے سے فلسطین کی مدد اور حمایت کی ہے اور آج بھی غزہ میں جاری قیام اور استقامت اسلامی جمہوریہ ایران کے مرہون منت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی علماء کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ محمد قدورہ نے امت واحدہ عزت اسلامی محاذ کے دوسرے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان دنوں جب شیطان بزرگ امریکہ اور نسل پرست صیہونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر وحشیانہ حملہ کیا ہے لیکن کچھ لوگ ہیں جو ان حالات میں غیرجانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور کچھ تو ایسے ہیں جو خفیہ طور پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے...
    وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر 7 ہزار سے زائد درآمدی اشیاء پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف صنعتی، زرعی، روزمرہ استعمال اور غذائی اشیاء پر ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ نئے مالی سال میں درآمدی میک اپ اور خام مال پر ڈیوٹی 55 فیصد سے کم ہو کر 44 فیصد،فیس واش، صابن اور متعلقہ خام مال پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد،درآمدی سبزیوں پر ڈیوٹی 5 فیصد مقرر،درآمدی کھجور پر ڈیوٹی 20 فیصد ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائیو اسٹاک میں بریڈنگ...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے ایران کے جوہری پروگرام اور عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں نئی کشیدگی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایرانی صدر کے اس فیصلے سے قبل ایرانی پارلیمنٹ اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل بھی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منظوری دے چکے تھے۔ صدر پزشکیان کے اس اعلان کو ایران کی جوہری خودمختاری اور مغربی دباؤ کے خلاف مضبوط مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان...
    اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ،...
    سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور اہم خط ارسال کر دیا ہے جس میں ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خط جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا۔ خط کے مندرجات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی جیسے اہم اور حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، جو آئین کے تقاضوں کے برخلاف ہے۔ جسٹس منصور نے اپنے خط میں واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدرِ مملکت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور یہ مکانات باقاعدہ آباد ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ...
    پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق  پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کیے ہیں۔پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق  کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے ہیں۔
    —فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ عمران خان کے بیانئے سے اختلاف، جیل میں قید چار PTI سینئر رہنماؤں نے بحران سے نکلنے کا راستہ ’’مذاکرات‘‘ کو قرار دیدیاانصار عباسیاسلام آباد :سابق وزیر خارجہ شاہ...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں جس کا ایک ہفتے بعد وزیرِ اعظم باقاعدہ افتتاح کریں گے، شہباز شریف جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے۔ پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، تعداد 14 ہوگئی، ذرائع ادارہ قومی صحتپاکستان میں ایک اور بچہ...
    ---فائل فوٹو  دریائے سوات پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے بعد سوات کی ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی۔رپورٹ کے مطابق کنجو پل سے فتح پور بائی پاس تک دریا کے کنارے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جن میں دکانیں، ہوٹل اور تفریحی پارک شامل ہیں۔کارروائی کے نتیجے میں 15.7 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر دو کلومیٹر کا رقبہ کلیئر ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے۔ دریائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون کی معطلی کے قانون کو باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ قانون ملک کی پارلیمنٹ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد آئی اے ای اے کے رویے کے ردِعمل میں منظور کیا تھا، جس کی توثیق ایرانی سپریم کونسل نے بھی کی تھی۔اب صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے اس قانون کے نفاذ کے بعد ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون باضابطہ طور پر معطل کر دیا ہےپارلیمنٹ سے منظور اس قانون کے تحت ایران آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کو اپنی جوہری تنصیبات کی ضمانت تک اس...
    سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو تین ماہ تک مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ یہ قانون اب باقاعدہ طور پر نافذ ہو چکا ہے، جس کا اطلاق سعودی اور غیر ملکی خواتین دونوں پر یکساں ہوگا۔ سعودی جنرل سوشل انشورنس (GOSI) کے مطابق یہ سہولت سوشل سکیورٹی انشورنس پالیسی کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، جس کی شاہی منظوری 2 جولائی 2024 کو دی گئی تھی۔ قانونی شرائط کے مطابق، خواتین کو بچے کی ولادت کے فوراً بعد سے تین ماہ تک تنخواہ (زچگی الاؤنس) دیا جائے گا۔ اگر نوزائیدہ بچہ بیمار یا معذور ہو تو خواتین کو مزید ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بھی دی جا سکتی ہے، لیکن یہ اضافی ماہ...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر بیرسٹر سیف  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جلد لواحقین کو...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  سی ٹی او اسلام آباد ذیشان حیدر کااس حوالے سے  کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  سی ٹی اواسلام آباد نے کہاہے  کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔...
    لاہور: شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان  کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون  کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو  شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم  نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے  ۔ ملزم عاصم طاہر شہریوں کو بیرون...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے  خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی  گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے سعودی...
    محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کو معطل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان لیویز کے 62 اہلکار رشوت لینے کے الزام میں معطل محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران کا تعلق چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سروسز اسپتال کی غفلت ،مریض گیٹ کے باہر دم توڑ گیا، 11 دن بعد لاش ملی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معطل افسران کی جگہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز...
    وانا(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے بڑے آبی ذخائر اور دریا خطرناک سطح سے نیچے ہیں، تاہم پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 87 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 55 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ دو لاکھ چھ ہزار آٹھ سو کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو کہ نچلے درجے کے سیلاب کی علامت ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ادیزئی میں پانی کا بہاؤ 39 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دریائے کابل میں نوشہرہ...
    (گزشتہ سے پیوستہ) خاموش قاتل،ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیاروں کی حقیقت آخرہے کیاکہ پاک وہندہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اس طیاروں میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ دراصل یہ طیارے’’خاموش قاتل‘‘کہلاتے ہیں،نہ دکھائی دیتے ہیں،نہ آسانی سے روکے جاسکتے ہیں،اورنہ ہی ان کی نقل و حرکت کوآسانی سے سمجھا جا سکتاہے۔جدیدترین خوبیوں نے اس طیارے کو پانچویں نسل کی فضائی بالادستی کا نشان بنادیاہے۔یادرہے کہ ففتھ جنریشن اورسٹیلتھ طیارہ اس وقت’’ففتھ جنریشن‘‘کہلاتاہے جب وہ سٹیلتھ ہو، سپرکروز کرے،نیٹ ورکڈ ہو،ملٹی رول ہو اورایویانکس میں ہم آہنگی ہواورسب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سٹیلتھ اس وقت معتبرہے جب دشمن کوطیارہ دیکھنے سے پہلے مارکھا جائے۔ اس کی پہلی خوبی اس کی سٹیلتھ صلاحیت ہے جواسے ریڈارسے اوجھل اوردشمن کے ہرقسم...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں نریندر مودی کی زیرِ قیادت بی جے پی حکومت نے ایک اور متنازع اقدام کے تحت ممبئی کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر عملاً پابندی عائد کر دی ہے، جسے مسلمان حلقے اپنی مذہبی آزادی پر سنگین حملہ قرار دے رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممبئی شہر کو مکمل طور پر ’لاؤڈ اسپیکرز سے پاک‘ کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کے مطابق، شہر کے تمام مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹمز ہٹانے کی کارروائی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، ممبئی اب شور سے پاک ہو چکا ہے۔ لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد ممبئی کی کئی مساجد اور نمازیوں نے ’آن لائن...
    چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کے لئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق نا گزیر ہے خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا ۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاہم ان سے ایک ہی تقاضا کرتے ہیں کے وہ ہندوستان کی دہشت گردانہ پراکسیوں...
    عظیم تغیر‘جب کام مشینوں کو سونپ دیے جائیں گے ۔ہم ایک ایسی تبدیلی سے گزر رہے ہیں جو پوری انسانی تاریخ میں بے مثال ہے۔اور سبک رفتار ہے ۔ مصنوعی ذہانت (AI)، عمومی مصنوعی ذہانت (AGI)، اور کوانٹم ٹیکنالوجی نہ صرف ہمارے آلات کو بدل رہی ہے بلکہ انسان کی حیثیت و کردار کو بھی چیلنج اور متاثر کر رہی ہے۔ اساتذہ کی جگہ AI ٹیچرز لے رہے ہیں‘ڈاکٹرز کی جگہ خودکار تشخیص اور روبوٹ سرجن آ رہے ہیں۔انجینئرنگ، کاشتکاری، عدلیہ، تجارت، دفاتر ہر میدان روبوٹس اور الگورتھمز کے حوالے ہو رہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انسانی محنت کا دور اختتام پذیر ہو رہا ہے۔اب سوال یہ ہے:جب سب کام مشینیں کرنے لگیں تو انسان کیا کرے گا؟...
    کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم ایک بار آمنے سامنے آئیں گی، جبکہ 2 مرتبہ ٹاکرے کا امکان بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں 4 یا 5 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 7 ستمبر کو دبئی میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر ایشیا کپ کے 17ویں ایڈیشن میں بھارت، پاکستان، سری لنکا،...
    حق کی تلوار اور ظلم کا تخت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال انسانی تاریخ میں کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہوں نے اپنے کردار، قربانی، فضیلت اور غیر متزلزل اصولوں کی بدولت ایسا ابدی مقام حاصل کیا ہے کہ ان کی بازگشت صرف وقت کے گزرنے سے نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر میں گہرائی تک سنائی دیتی ہے۔ ان نادر اور عظیم ہستیوں میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا نام نمایاں ہے، جو نبی کریم ۖ کے پیارے نواسے ہیں۔ ان کا نام نہ صرف تاریخِ اسلام کے اوراق پر سنہری حروف میں لکھا گیا ہے بلکہ انسانیت کے ضمیر پر سچائی، مزاحمت اور اخلاقی جرا?ت کی علامت کے طور...
    اسلام آباد: پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے فرنچائزز کو کل آمدن کے منافع کے تناسب میں خلاف قاعدہ تبدیلی سے پی سی بی کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ آڈٹ پیرا میں بتایا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے فرنچائز کو دیے جانے والے منافع کے تناسب میں تبدیلی سے پی سی بی کو  ایک ارب 63 کروڑ کا نقصان ہوا۔ پی سی بی حکام کے مطابق کورونا وبا کے دوران فرینچائزز کے منافع کے شرح میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن منافع کی شرح میں تبدیلی کرنا تھی تو فرنچائزز کے ساتھ معاہدے معطل ہونا ضروری تھے۔ ذیلی کمیٹی نے پی سی بی...
    ایف سی بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علما کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی جب کہ شرکا نے محرم الحرام میں  جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحت “دنیا کے لئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ” کے عنوان سے ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔   طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں لہٰذا افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔  سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، آئندہ...
    بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی  کا بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے اور کولکتہ لا کالج ریپ کیس ریاستی ناکامی کی زندہ مثال بن گیا ہے۔ مودی راج میں خاتون ہونا جرم  بن چکا ہے اور بھارت میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیوں کے واقعات مستقل طور پر بڑھ رہے ہیں۔ مودی سرکار میں خواتین کی جان، عزت اور آزادی غیر محفوظ جب کہ تعلیمی ادارے جنسی درندگی کے مراکز بن چکے ہیں۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ صرف سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور حقیقت میں مودی حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ این ڈی ٹی وی رپورٹ...
    پاکستان کی خوبصورت، قدرتی مناظر اور ثقافت سے متاثر ہو کر سیاح پاکستان کا رخ کرنے لگے، عمان کے بائیکرز کلب نے پاکستان کا سیاحتی دورہ کرتے ہوئے پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔ بوشر بائیکرز کلب کی پاکستان آمد اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ ملک ہے۔ عمانی بائیکرز نے پاکستانی تہذیب و روایات اور قدرتی خوبصورتی کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ عمانی بائیکرز کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے بائیکس پر پاکستان سیاحتی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ ماجد عبداللہ الراوحی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت اور محفوظ ملک ہے، پاکستان کے لوگ بہت دوستانہ اور وہ آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، غیر ملکی سیاح آسانی سے پاکستان آسکتے...
    خیبرپختونخوا کے عوام نے ایک بار پھر دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائی کا پُرزور مطالبہ کر دیا ہے۔ شہریوں نے دہشت گردوں کے خلاف کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سہولت کاروں کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے، اس وقت تک صوبے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک ان عناصر کو پکڑ کر کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے جو پس پردہ ان واقعات کے معاون اور سہولت کار ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے چھپے سہولت کاروں کو بے نقاب...
    مسلم لیگ (ن)  کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد  شکست دے کر رکن قومی اسمبلی بننے والے مسلم لیگ ن کے رہنما قمرالاسلام راجہ کا، تہلکہ انٹرویو سامنے آگیا۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں قمرالاسلام راجا نے کہا کہ اگر چوہدری نثار کے ساتھ (ن) کےمعاملات ہوئے تو پارٹی کے اندراحتجاج کروں گا، ان کی  مخالفت کروں گا اور  پاورٹی سے شکوہ کروں گا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پریس کانفرنسزمیں برملا نوازشریف اور ان کی بیٹی کے خلاف بولے۔ رہنما مسلم (ن) نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ  2029 تک تو میں حلقےکا ذمہ دارہوں، چوہدری  تھا نثار(ن) چھوڑنے کا...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم بے نقاب کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیے۔ بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ اعجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، یہ ایک کلاسیکی مثال ہے جس میں مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک ایسا ریاستی نظام جس نے نفرت کو بطور ہتھیار...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل میں قید سینئر رہنماؤں نے ایک خط کے ذریعے پارٹی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے بجائے سیاسی قیادت سے بھی مذاکرات کی راہ اپنائیں۔ رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال سے نکلنے کے لیے بامعنی سیاسی مکالمہ ناگزیر ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، پی ٹی آئی کے جیل قید میں موجود رہنماؤں نے پارٹی کو مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دی ہے، جو پارٹی کے سرپرست عمران خان کے اس غیر لچکدار مؤقف کے برعکس ہے، جس کے تحت وہ صرف فوجی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے خواہاں ہیں۔...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے.   اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے،ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر ججز کی سنیارٹی کے تعین کے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ خط گزشتہ روز ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے صدر مملکت کی جانب سے سنیارٹی کے ازخود تعین پر سوالات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدر پاکستان کو سنیارٹی کے تعین سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت کرنی چاہیے تھی، جو آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے...
    علامتی فوٹو  بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے باسیوں کو آرام دہ و معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سریاب اور کچلاک کے درمیان پیپلز ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے فیصلے کے تحت کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے سریاب اور کچلاک کے درمیان پانچ پرانے اسٹیشن اپ گریڈ  جبکہ دو نئے اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔پاکستان ریلویز کے 35 کلو میٹر ٹریک کو اپ گریڈ کر کے ٹرین کی رفتار بھی بڑھائی جائے گی۔واضح رہے کہ بلوچستان نے رواں مالی سال کے بجٹ 26-2025ء میں اس منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان کیا تھا۔
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے محکمۂ صحت  کی جانب سے 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔سیکریٹری صحت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللّٰہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو معطل کیا گیا ہے۔ان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کا نوٹیفکیشن بیڈا ایکٹ 2011ء  کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ چینی کی درآمد حکومتی سیکٹر میں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نےچینی کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے، مہنگی چینی بیچنے اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ 
    ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی،وفاقی حکومت نے پنشنرز کو دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت دیدی۔   ذرائع کے مطابق دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت اس شرط پر دی گئی کہ  ان کی تنخواہ سے ان کی مجموعی پنشن کےبرابر رقم مہیا کی جائے،اس اقدام سے ان ہزاروں پنشنرز کو فائدہ ہوگا جو ایک ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد  صدر سیکرٹریٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ پاکستان، سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان سمیت 36 مختلف اداروں میں دوبارہ نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  اس سے قبل وزارت...
    کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے ہونے والے مقابلے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایشیا کپ 2025 کو منسوخ کرنے کی خبروں پر بریک لگ گیا ہے۔ اور بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ٹاکرا اب باقاعدہ طے پاگیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا ایونٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹورنامنٹ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ 7 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں...
    مودی سرکار نے بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پامال کرتے ہوئے  ممبئی میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی کے بعد اذان پر بھی عملاً پابندی لگادی۔ رپورٹ کے مطابق اذان سننے کے لیے ممبئی کے مسلمانوں نے  ’آن لائن اذان‘ ایپ کا استعمال شروع کردیا، نماز کے اوقات معلوم کرنے کے لیے بھی اب یہی موبائل ایپ استعمال کی جا رہی ہے۔ ایپ تامل ناڈو کی کمپنی نے تیار کی ہے جو اب ممبئی کی مساجد اور نمازیوں کے ذریعے استعمال کی جا رہی ہے، لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد ممبئی کی کئی مساجد نے 'آن لائن اذان' ایپ پر رجسٹریشن کروالی۔ نماز کے اوقات بھی اب ایپ کے ذریعے معلوم کیے جا رہے ہیں، پانچوں نمازوں کا وقت اور اذان...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔ ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے،بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے نرخ جاری کیے گیے ہیں۔ پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے،ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔ منشیات فروش کی ضمانت پر رہائی دینا مہنگی پڑ گئی ، سیشن جج حویلی راجہ امتیاز گرفتار