2025-09-26@08:50:23 GMT
تلاش کی گنتی: 2470

«ظہورال ہی شہید»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں انفرا اسٹرکچر کا تصور صرف معاشی ترقی تک محدود نہیں رہا بلکہ اب یہ عوامی صحت، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے تحفظ سے بھی جڑا ہوا ہے لہٰذا صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبہ موسمیاتی لحاظ سے محفوظ ہونا چاہیے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی ) اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں اے آئی آئی بی کی سالانہ رپورٹ "ایشیائی انفرا اسٹرکچر فنانس 2025: محفوظ صحت کے لیے انفرا اسٹرکچر” جاری کی گئی۔ وفاقی وزیر...
    سرگودھا میں کوٹ مومن سے لاپتہ ہونے والی 2 طالبات لاہور سے مل گئی ہیں۔اے ایس پی کے مطابق لاہور میں لاپتہ طالبات کی موجودگی کا علم ہونے پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے انہیں تلاش کیا گیا۔اے ایس پی کے مطابق طالبات کا کہنا ہے کہ والدین ان پر سختی کرتے تھے، تفتیش کے دوران ان کے اغوا کے شواہد نہیں ملے ہیں۔اے ایس پی کے مطابق طالبات کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو گی۔ اس بات کا اعلان اسلام آباد سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا، ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم ذوالحج جمعرات 29 مئی کو جبکہ عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔ چاند دیکھنے کے لیے زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔
    ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہورہے ہیں۔ کراچی میں آج غروب آفتاب کا وقت 7 بجکر 15 منٹ ہے اور اس وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، چاند دیکھنے کے لیے عمر تقریباً 24 گھنٹے یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ سپارکو کا کہنا ہے آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر گیارہ گھنٹے ہوگی۔ یکم ذی الحجہ 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔...
    تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست کا کہنا ہے کہ مسلمان معاشروں میں قتل و غارت گری میں اضافہ دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، قاتل در حقیقت بقائے انسانی کے ربانی نظام میں خلل ڈالنے کی ناپاک حرکت کرتا ہے، اپنے غصے قابو میں لائیں اپنی دنیا اور آخرت کو برباد نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مانچسٹر میں علماء، سکالر اور برطانیہ میں خدمت دین کے مشن پر کاربند مبلغین پر مشتمل ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واعظین امت میں یہ شعور اجاگر کریں کہ قتل ناحق جیسے سنگین جرم کے ارتکاب سے بچیں، یہ جرم اللہ اور اس کے رسولؐ کے ہاں ناقابل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،پہلی تو یہ کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بحال ہو جائیں گے، دوسرا یہ کہ عدالت اقلیتی فیصلوں میں سےکسی فیصلہ پر پہنچ جائے،ان میں جسٹس جمال مندوخیل اور حسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے ہیں، تیسرا یہ کہ عدالت فیصلہ کالعدم کرکے اپیلوں کی ازسرنوسماعت کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اپنی پارٹی سے الیکشن کیوں نہیں لڑا، اس کے پیچھے کیا فلسفہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ اپریل میں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا اور گھریلو صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی فوری کمی کی خوشخبری سنائی تھی، ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد بجلی کا استعمال کچھ بڑھا ہے، رواں ماہ بجلی کے بل عوام کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم گھریلو صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے بل میں ریلیف نہیں ملا بلکہ گزشتہ ماہ کی نسبت بل کئی گنا زیادہ موصول ہوا ہے، دوسری جانب صنعتی صارفین کے مطابق انہیں فی یونٹ 2 روپے کا ریلیف ملا ہے جس سے بل میں 3 لاکھ روپے تک کا...
    کراچی: دنیا میں سب سے مہنگا آم میازاکی ہے جو تقریباً ڈھائی لاکھ روپے فی کلو میں فروخت ہوتے ہیں۔ اس آم کی قسم میازاکی ہے جن کی کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ سرخ اور جامنی رنگ اور غیر معمولی مٹھاس کے حامل میازاکی آم کی اس سے قبل جاپان سمیت دیگر ممالک میں پیداوار ہوتی تھی۔ بین الاقوامی منڈیوں میں، میازاکی آم کی قیمت $800 سے $900 فی کلو گرام ہے، جو پاکستان میں تقریباً 250,000 سے 300,000 روپے کے برابر ہے۔ میازاکی آم کو اس کے گہرے جامنی رنگ، بغیر ریشے کے گودے اور بھرپور، خوشبودار ذائقے سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی منفرد خصوصیات نے اسے عرفیت حاصل کی ہے جیسے...
    غزہ کی ماہر امراض اطفال کے گھر پر اسرائیلی حملے کی صورت میں انہوں نے 10 میں 9 بچے کھو دیے جبکہ بچ جانے والا آخری بچہ اور شوہر زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی شہید اسپتال کے حکام کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک ماہر اطفال اور 10 بچوں کی ماں علاء النجر اپنے 9 بچوں کی موت پر سوگ منا رہی ہے۔ ڈاکٹر علاء النجر کے شوہر، جو خود بھی ایک ڈاکٹر بھی ہیں، اس حملے میں شدید زخمی ہوئے اور اب انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ حماس کے...
    کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت پاکستانیوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔ کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتوں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لیے پہلی کھیپ جلد روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ کویت نے 2011 میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزے دینا بند کردیئے تھے۔ جس کے بعد...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی ایک پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔ اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے 2016 کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں مرحوم کامیڈین عمر شریف بھی موجود تھے۔ اس دوران ماہرِ فلکیات آغا بہشتی نے اداکارہ سے متعلق ایک پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق نیلم منیر کی شادی عرب ملک میں ہوگی، اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ ان کی شادی دبئی یا خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے لڑکے...
    شیری رحمٰن — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سیاحت کی آڑ میں آبی دہشت گردی سے پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کا پانی روکنے کے لیے بنائے گئے منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لداخ میں 10 ہائیڈرو منصوبے دریائے سندھ کے بہاؤ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، بھارت کی جانب سے پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے...
      کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے، بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی نیوزسماکے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کی، جس میں ایم 6 موٹروے، نیشنل ہائی وے اور جامشورو سیہون سڑک سمیت دیگر مواصلاتی امور پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے،  بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، موٹروے کا مقصد ابتداء سے انتہاء تک رابطہ فراہم کرنا...
     پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے آہنی دوست قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ چین سے نہ الجھیں۔چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔مقامی انگریزی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وِکٹر ژیکائی گائو نے اس جھڑپ کو چین پاکستان دفاعی تعاون کی گہرائی کا...
    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
    بریڈ فورڈ میں خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی سربراہ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کا ہر واقعہ اخلاقی سبق اور تعلیم و تربیت کا پیغام رکھتا ہے، شیطان علم و عبادت کی کثرت کے باوجود مردود ہو گیا کیونکہ اس نے خالق کی نسبت کو نظرانداز کر کے اپنے علم اور اپنے حسب نسب کو فوقیت دی اور آدم کو سجدہ نہ کر کے قیامت تک کیلئے نافرمان ٹھہرا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہر القادری نے مدینۃ الزہراؑ بریڈ فورڈ برطانیہ میں ایک فکری و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار دشمن انسان کو صراط مستقیم سے بھٹکاتے ہیں، بے لگام خواہشات، دنیا طلبی اور تکبر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے طلبہ میں سے مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبہ شیما ابراہیم اور مسکان منگل کو خضدار میں سکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں زخمی ہوئی تھیں، تاہم زخموں کی تاب نہ لا کر آج شہید ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شیما ابراہیم اور مسکان کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد8  ہوگئی ہے۔ شہداء میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔
    اپنے نارویجین ہم منصب سے ایک ملاقات میں مصری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کی خطے میں اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔ انسانی بحران اپنی انتہاء تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے وزیر خارجہ "بدر عبد العاطی" نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کو سبوتاژ کرنے کے صیہونی منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر دباو ڈالنا اور اقوام متحدہ کی مدد سے انسانی امداد کی تقسیم کے کسی ایک فارمولے پر اتفاق ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بنیادی مشکل یہ ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے لئے سیاسی ارادہ نہیں رکھتا۔ اسرائیل اب بھی اپنے حملوں کو جاری رکھے...
    اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اس روز ہونے والے ظلم و جبر نے گلشن میں عصبیت کے کانٹوں کو مزید تقویت دی، 50 سے زائد نہتے عورتوں بچوں بزرگوں نوجوانوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا گیا، جن کے ورثا آج بھی پتھرائی ہوئی آنکھوں سے انصاف کے منتظر اور وحشی قاتل دندناتے ہوئے گھوم پھر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ پکا قلعہ (حیدرآباد) کی پینتیسویں برسی کے موقع پر شہدا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 اور 27 مئی 1990ء کے روز بانیان پاکستان اور ان کی آل پر ہونے والی بربریت...
    سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق خضدار اے پی ایس بس پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے دو مزید طلباء دوران علاج شہید ہو گئیں۔ شہداء کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی مزید دو طالبات دوران علاج شہید ہو گئیں۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اے پی ایس خضدار بس حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جن میں ایک طالبعلم اور 7 طالبات شامل ہیں۔ پاکستانی چینل نے بتایا کہ شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں، مگر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ اے...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بدقسمتی سے فارم 47 کے سائے میں بننے والی یہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی حمایت سے محروم ہیں اور ہر سطح پر عوام کی آواز سے خوفزدہ ہو کر ریاستی تشدد اور ماورائے آئین اقدامات کا سہارا لے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے مورو، نوشہرو فیروز اور دیگر علاقوں میں ہونے والے ریاستی جبر اور پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جائز آئینی و انسانی حقوق کے لئے پرامن احتجاج کرنا سندھ کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ جسے دبانے کے لیے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت جبر، گولی...
     ویب ڈیسک: خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہوگئیں۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار سکول بس حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد 8 ہو گئی ہے جن میں ایک طالبعلم اور 7 طالبات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، خود کش حملے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفظہ کوثر اور عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں، طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
    خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن )خضدار میں اسکول بس پر ہونے خود کش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہو گئیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے کہاہے کہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والی 2 طالبات شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 8 ہو گئی، شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔ یاد رہے کہ 21 مئی کو خصدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 5 طالبعلم شہید اور 51 بچے زخمی ہوئے تھے تاہم بعد ازاں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔...
    پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ماہرہ خان نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ جاری تنازعے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بالآخر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ ماہرہ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ اور خلیل الرحمان کبھی قریبی دوست نہیں تھے، لیکن ان کا مشترکہ پروجیکٹ ’’صدقے تمہارے‘‘ ایک ایسا سفر تھا جسے دونوں نے محبت اور خلوص سے مکمل کیا۔ متنازعہ معاملے کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس پورے تنازعے میں ان کی بھی کوئی غلطی تھی، تو ماہرہ نے بلا جھجک کہا: ’’ہاں، میں غلط تھی۔ مجھے انہیں براہِ راست پیغام دینا چاہیے تھا، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا جبکہ عوام کو بھی ریلیف دیں گے۔ بجٹ کے حوالے سے سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد کی وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) حکومتی اقدامات سے مطمئن ہو گیا ہے، بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں ہے، عوام کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تاخیر وزیراعظم کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے ہوئی، اسکے علاوہ عید بھی ہے۔احسن اقبال کا...
    اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں لیکن اگر کرنا ہی ہے تو ان کا ٹیسٹ کریں جو سیاستدانوں پے جھوٹے مقدمے بناتے ہیں، اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے، میری رائے میں عدالتی ٹرائل میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ایک انٹرویو  میں انہوں نے کہا  کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی پاکستان کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میں نے کئی سال تک نیب کے بنائے گئے کیسز بھگتے ہیں میں کہتا ہوں نیب کیسز بنانے والے ان افراد کو بلائیں...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ اس دفعہ حکومت کی کوشش تھی کہ وہ عید سے پہلے بجٹ پیش کر دے، 2جون کی تاریخ طے پا گئی تھی یکم جون کو انھوںنے سروے لانچ کرنا تھا، بجٹ پیش نہ کرنے کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو بجٹ کے حوالے سے مذاکرات ہیں وہ مکمل نہیں ہو سکے، مذاکرات نامکمل رہنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ حکومت کچھ شعبوں خاص طور پر تنخواہ طور طبقے، ریئل اسٹیٹ کو ریلیف دینا چاہ رہی ہے مگر آئی ایم ایف نہیں مان رہا، ساتھ ہی کچھ اور ٹیکس...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ...
    معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔ ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔ مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، "جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔” اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی "آنٹی” بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ...
     اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے  گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ...
    خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ خصوصی رپورٹ: برطانیہ اور آئرلینڈ کی فلم، ٹی وی اور کریٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تخلیق کاروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم...
    فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی، آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کریگی۔سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے...
    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ تمام فوائد مل رہے ہیں جن کا ملک کئی سالوں...
    سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ تمام فوائد مل رہے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔ ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔ مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، “جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔” اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی “آنٹی” بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز خضدار حملے میں شدید زخمی ہونے والا حیدر علاج کے دوران شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شہداء میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے لیے بھارت اپنی پراکسیز استعمال کر رہا ہے۔
    وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار گئے۔عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ پراسرائیل نے بمباری کی، جس سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق جبالیہ میں 4 منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب غزہ میں بھوک کے باعث 29 فلسطینی بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ فلسطینی وزیر صحت نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں ایک مؤثر اور کلیدی شراکت دار کے طور پر ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت، عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری پر اس کی شکر گزار ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز، اینا بیئرڈہ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جو جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اے پی پی کے مطابق، وزیراعظم نے عالمی بینک وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد: دفترخارجہ نے امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر اور بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے جوہری اثاثوں کے بارے میں زیادہ فکرمند ہونا چاہیے کیونکہ ان کا کنٹرول ایسے افراد کے ہاتھوں میں ہے جو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف واضح تعصب رکھتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان اور بھارتی میڈیا کو امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے تبصرے پر پاکستان کے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں۔  ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری کی تجویز چین نے دی تھی، 19 اپریل کے دورے میں بھی افغانستان سے کہا تھا اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، اب اُن کی طرف سے مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اصولی طور پر افغانستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ملک میں سفیر بھیجنے پراتفاق کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ’عزت اسی میں ہے کہ ہم سے صلح...
    خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میدان جنگ میں  ذلت آمیز شکست اورہزیمت کے  بعد  بھارت بزدلانہ کارروائیوں  پر اتر آیا  ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی  جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا، بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شدید زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم شہید ہو گئیں، بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے بھارتی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
    اسلام آباد: اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کر دیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود فتنتہ الخوراج مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوارج نے پاکستانی عوام کے مال پر نظریں گاڑھ لیں، فتنتہ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنا لیا۔ معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے والے فتنۃ الخوارج اب مالی استحصال کے ذریعے عوام کو لوٹنے پر تُل گئے اور پاکستان میں خونریزی کے لیے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔ فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ...
    اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی نے عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ملالہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا"جب میں غزہ میں بھوکے بچوں، تباہ شدہ اسکولوں اور ہسپتالوں، روکی گئی انسانی امداد اور بے گھر خاندانوں کو دیکھتی ہوں تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔" ملالہ نے کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری ردعمل کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں...
    جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تب ہی ممکن ہے جب تمام متنازع مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے،چیئرمین پی پی پی بھارتی عوام بھی امن چاہتے ہیں لیکن ان کی قیادت نفرت اور انتشار کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے، میڈیا سے گفتگو چیئرمین پی پی پی اور وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تب ہی ممکن ہے جب تمام متنازع مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی دونوں ممالک کے عوام اور ترقی کے لیے خطرناک...
    اسلام آباد: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے، دنیا خاموش تماشائی ہے اور بھارتی مظالم سے کشمیری مسلمان دن رات شہید ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 10 مئی 2025 کا دن پاکستانی قوم کے جذبے کا ثبوت بن گیا ہے، ہم نے 65 اور 71 کی جنگیں نہیں دیکھیں لیکن دشمن کی للکار کا جواب ضرور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا، کوئی اسے رات کے اندھیرے میں نہیں جھکا سکتا، بھارت نے معصوم بچوں اور مسجدوں کو نشانہ بنایا، ہم نے بدلے میں کسی کا بچہ یا...
    چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ کا کہنا تھا کہ عاقل بالغ شخص کا نکاح کسی بھی عاقل بالغ لڑکی سے کیا جا سکتا ہے، بہت سے یورپین ممالک میں لڑکی کیلئے رضامندی کی عمر 14 برس ہے جن میں جرمنی جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا کہ اسلام میں نکاح کیلئے عمر کی کوئی شرط نہیں بلکہ بالغ ہونا کافی ہے۔ چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا کہ عاقل بالغ شخص کا نکاح کسی بھی عاقل بالغ لڑکی سے کیا جا سکتا ہے، بہت سے یورپین ممالک میں لڑکی کیلئے رضامندی کی عمر 14 برس ہے جن میں جرمنی جیسے ممالک بھی شامل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر 23 جنوری 2022 کو دفاعی تجزیہ کاروں کے درمیان ہونے والی دلچسپ بحث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جب پاکستانی صارف عمر خیام کی تقریباً تین سال پرانی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔ ایکس پر دفاعی امور پر تبصرہ کرنے والے صارف “ST” نے روسی ساختہ Su-30MK طیاروں اور چینی J-16 کی برتری پر روشنی ڈالی تھی، جس پر عمر خیام (@utggondal) نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی J-10 اور J-16 طیاروں نے غیر امریکی طیارہ ساز کمپنیوں جیسے روس اور یورپ کی ہوا نکال دی ہے۔مگر بحث یہیں نہیں رکی۔ “ST” نے کہا کہ J-16 ایکسپورٹ نہیں ہو سکتا اور J-10 خریدا نہیں جا رہاجبکہ یورپی طیارے...
    کم عمری میں بال سفید ہونے کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ماضی میں یہ عمل عمر رسیدگی کے ساتھ ہوتا تھا۔ مگر اب 15 سے 25 سال کی عمر میں بھی نوجوانوں کے بال سفید ہونا شروع ہو رہے ہیں، جس کی وجوہات میں ذہنی تناؤ،ہارمونی تبدیلیاں،جسم کے مدافعتی نظام کے حملہ آور ہونے کے نتیجے میں ہونے والے امراض اور بالوں پر کیمیائی منصوعات کا استعمال شامل ہیں۔ سول اسپتال کراچی کے ماہر امراض جلد ڈاکٹر راجیش کمار نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ایسی کوئی مستقل میڈیکل تھراپی دستیاب نہیں جو سفید بالوں کو دوبارہ سیاہ کر سکے لیکن پروٹین اور بائیوٹن والی غذا مزید بال سفید ہونے سے روک سکتی...
    چینی جنگی طیاروں کی برتری: پاکستانی تجزیہ کار کی پیشگوئی درست ثابت؟ اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سوشل میڈیا پر 23 جنوری 2022 کو دفاعی تجزیہ کاروں کے درمیان ہونے والی دلچسپ بحث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جب پاکستانی صارف عمر خیام کی دو سال پرانی پیشگوئی  درست ثابت ہوگئی۔ ایکس پر دفاعی امور پر تبصرہ کرنے والے صارف "ST" نے روسی ساختہ Su-30MK طیاروں اور چینی J-16 کی برتری پر روشنی ڈالی تھی، جس پر عمر خیام (@utggondal) نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی J-10 اور J-16 طیاروں نے غیر امریکی طیارہ ساز کمپنیوں جیسے روس اور یورپ کی ہوا نکال دی ہے۔مگر بحث یہیں نہیں رکی۔ "ST" نے کہا کہ...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھرٹی ( این ڈی ایم اے ) حکام نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ میں کہا ہے کہ رواں سال 300 ملی لیٹر تک مون سون میں بارشیں ہوسکتی ہیں،پنجاب میں 300 سے 380 ملی لیٹر تک بارش ہوسکتی ہے. مون سون میں کلاؤڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمٰن کی زیرِ صدارت این ڈی ایم اے اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں این ڈی ایم اے کی طرف سے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو خصوصی طور پر بریفنگ دی گئی. این ڈی ایم اے حکام نے خطرات سے نمٹنے اور ابتدائی طور پر وارننگ سے متعلق کمیٹی کو بریف کیا۔این ڈی ایم اے حکام...
    ویب ڈیسک:  بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والی 3 معصوم طالبات کی شناخت ہوگئی ۔ شہداء میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو (12 سال)، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر (12 سال) اور دسویں جماعت کی عیشہ سلیم (16 سال) شامل ہیں۔  بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے اسکول بس پر بم حملہ کیا، واقعے میں بچوں سمیت 5 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کو بلوچستان میں بھارت کی پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا،...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ نے اہلیہ کیساتھ بدسلوکی کے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان کے ساتھ رویے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو ویڈیوز میں نظر انداز کرتے ہیں اور ان کے ساتھ احترام کا رویہ نہیں رکھتے۔ اب رجب بٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان ایک حساس لڑکی ہیں اور وہ ان دنوں بیمار ہیں، اسی لیے وہ حالیہ ویڈیوز میں اہلیہ کو شامل نہیں کر رہے۔ رجب کا کہنا تھا کہ ایمان سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں اور...
    اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی اور وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تب ہی ممکن ہے جب تمام متنازع مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی دونوں ممالک کے عوام اور ترقی کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔ بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    راولپنڈ ی (اوصاف نیوز)میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں،اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا،اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔ اس حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشت...
    — فائل فوٹو  محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 200 افراد شہید ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 284 واقعات پیش آئے، سی ٹی ڈی رپورٹکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا کہ مختلف دہشتگردی کے واقعات میں 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 69 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 80 عام شہری بھی شہید ہوئے اور 213 زخمی ہوئے۔
    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی نمائندگی کرکے عالمی دورے پر جانے والے اعلیٰ سطح سفارتی وفد کے سربراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان امن اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے، اور ہمارا پیغام امن، استحکام اور ترقی ہے۔ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ بلاول بھٹو کے زیر صدارت سفارتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دفتر خارجہ کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد گفتگو کرے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سفارتی کمیٹی مختلف ملکوں کا...
    اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان  کی جانب سے گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب...
    جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر نے کہا ہے کہ  پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت رکھتا ہے، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی پاک افواج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کسی غلط فہمی میں مت رہنا، پاکستان کا بچہ بچہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے، بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اب بھی اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی، پاکستانی افواج اور قوم ہر وقت تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے ایک نمبر چونگی ہر اظہار...
    — فائل فوٹو  پشاور کے علاقے خٹکو پل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے نوشہرہ اور ملحقہ اضلاع میں چاپے مارے جا رہے ہیں۔ پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل، مقدمہ درجپولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی بہن کی پراسرار موت کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی قبرکشائی سے متعلق آج پولیس حکام کا اجلاس ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا...
    اسلام آباد (خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں گزشتہ روز کم عمر شادی روکنے کا بل منظور کر لیا گیا جس کی جے یو آئی (ف) نے سخت مخالفت کرتے ہوئے  واک آؤٹ کیا اور بل کو اسلامی نظریہ کونسل کے حوالے کرنے کی سفارش کی۔ دوسری طرف قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بل واپس نہ لینے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی۔ تفصیل کے مطابق بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، جمیعت علماء اسلام (ف) نے بل کی مخالفت کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سینٹ میں اسلام آباد میں کم عمر...
    مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی، انصاف اور امن چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع جہلم ویلی کے مرکزی قصبے ہٹیاں بالا میں کشمیری مہاجرین نے ایک ریلی نکالی جس میں تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے علاقے میں استصواب رائے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں بڑی تعداد میں مہاجرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں۔ شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جبر و استبداد کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔...
    پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے اور اس کا مستقبل بھی جمہوری،آئینی اورقانونی معاملات سے جڑا ہوا ہے۔ دنیا میں ہم ایک کمزور جمہوری ریاست ہیں اور ایک ارتقائی جمہوری عمل سے گزر رہے ہیں۔ جمہوری ریاستوں کی عالمی درجہ بندی میں ہم کافی پیچھے کھڑے ہیں۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ(ای آئی یو( 2025کے مطابق دنیا کے جمہوری ملکوں میں پاکستان124ویں نمبر پر ہے۔اس رپورٹ کے بقول پاکستان کی عالمی درجہ بندی 2.84فیصد ہے۔یہ درجہ بندی دنیا کے دس جمہوری ملکوں میں خراب جمہوریت کی نشاندہی کرتی ہے۔ جمہوریت محض عام انتخابات اور اس کے نتیجے میں منتخب حکومت کی تشکیل کا نظام ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل سیاسی پیکیج ہے جس میں سیاسی قیادت، اہل علم اور اہل تجارت...
    راولپنڈی:سکیورٹی فورسزنے بھارتی ایجنسیوں کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے نو دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران واصلِ جہنم کر دیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔  اس دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کی پشت پناہی کے حامل پانچ  خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جس میں دو خوارج کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا گیا۔اسی طرح ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میر علی میں پیش آیا، جہاں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔...
    سٹی 42:ؒ پاکستان میں گلیشیئرز کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا گلگت بلتستان اور  خیبرپختونخواہ میں 13ہزار 32 گلیشیئرز ہیں سندھ طاس میں 26ہزار مربع کلومیٹر گلیشیئرز ہیں،وفاقی وزیر نے  قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گلیشیئرز ہمالیہ،قراقرم اور کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں موجود ہیں،عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں ،برفانی تودے پگھلنے سے 3ہزار 44جھیلیں بنی ہیں،33جھیلیں انتہائی غیر مستحکم ہیں جس سے 7 اعشاریہ ایک ملین لوگوں کو شدید خطرہ ہے، پاکستان 75گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے واقعات سے گزر چکا ہے۔  اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی...
    ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ایم پی پی کے روح رواں نے کہا کہ بھارت نے آفینس کیا پاکستان نے ڈیفنس کیا، بھارت کے فالس پروپیگنڈے کے دنیا کے سامنے پرچخے اڑ چکے ہیں، قوم اللہ تعالی کا شکر بجا لائے اور اپنے اتحاد سے افواج کے خلاف پروپیگنڈہ میں نہ آئے، ریاست پہلے اور سیاست بعد میں کا بیانیہ ہی قوم کی جیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کے زریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا لیکن عالمی دنیا بھی بھارتی سازش میں نہیں آئی، پاکستان نے بھارتی...
    بیجنگ :حال ہی میں امریکی وزارت تجارت نے چین کی ہواوے کمپنی کے اسسینڈ اے آئی چپس کے استعمال پر عالمی پابندی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نہ صرف تمام ممالک کو ہواوے کی اسسینڈ چپس استعمال کرنے سے روک دیا بلکہ امریکی چپس کو چین کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے سے بھی روک دیا اور یہاں تک کہ امریکی جدید چپس کو چین کے ہاتھوں میں آنے سے روکنے کے لیے تھرڈ پارٹی پروکیورمنٹ چینلز کو بھی بند کردیا۔ اگرچہ امریکی وزارت تجارت نے فوری طور پر پابندی کے اس حکم نامے کو “خطرے کے انتباہ” میں تبدیل کر دیا ہے ، لیکن دنیا کے سامنے “خوفناک اثر” پیدا کرکے ہواوے کی...
    امریکا کی معروف جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک طالبہ سیسیلیا کلور نے یونیورسٹی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کی دی گئی تعلیمی فیس کو فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری نسل کشی کیلئے مالی معاونت کے طور پر استعمال کیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیسیلیا کلور نے فلسطینیوں کے حق میں ایک پرامن احتجاج کے دوران کہا: "مجھے افسوس ہے کہ میری فیس کو ایسی سرگرمیوں میں استعمال کیا گیا جنہوں نے ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں چھین لیں۔ میں ایسے حالات میں اپنی گریجویشن کا جشن نہیں منا سکتی۔" طالبہ نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کے احتساب کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ سیسیلیا کا کہنا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ و ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کے زریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ جسکا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ لیکن عالمی دنیا بھی بھارتی سازش میں نہیں آئی۔ پاکستان نے بھارتی فالس آپریشن کا عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرکے بھارت کو بے نقاب کردیا۔ یہ باور کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ پاکستان اندر سے بہت کمزور ہے اسکو شکست دینا بہت آسان ہے۔ لیکن جب انہوں نے پاکستان کے خلاف کاروائی کی تو پاکستان نے جس طرح جواب دیا وہ پیشہ وارانہ مہارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کیخلاف نظرثانی کیس میں جسٹس امین الدین نے فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ مزید کتنا وقت لیں گے، سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہاکہ اعتراضات پر تفصیل سے دلائل دوں گا،کوئی فرق نہیں پڑے گا اگر میں ایک سماعت اور لے لوں گا،میں کل بھی یہاں ہوں گا کل دلائل دے دوں گا۔ جسٹس امین الدین نے کہاکہ آپ اعتراضات پر اتنے لمبے دلائل دے رہے ہیں،فیصل صدیقی نے کہاکہ میرے لیے یہ کیس ضروری نہیں اور میرا موکل بھی ضروری نہیں ہے، میرے لیے عدالت کا نظرثانی دائرہ سماعت ضروری ہے، ایک بار طے ہو جانا چاہیے کہ نظرثانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، تجارت کے فروغ کے لئے نئی منڈیوں کو تلاش کر رہے ہیں ، ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر کام جاری ہے جس سے تمام سٹیک ہولڈرز کو فائدہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن اور وزارت تجارت کے تعاون سے منعقدہ جغرافیائی مصنوعات کی شناخت سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ جیوگرافیکل انڈیکیشن سسٹم کانفرنس تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتی ہے اور وزارت تجارت اس...
    کراچی: انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم پر بہت زیادہ گالف کھیلنے کے الزام کو مسترد کردیا۔  انگلینڈ کے بارے میں حالیہ کچھ عرصے میں یہ بات عام ہورہی ہے کہ وہ بہت زیادہ گالف کھیلنے کے سبب اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں دیتی، فٹنس مسائل سے دوچار رہنے والے بین اسٹوکس کی آئندہ ہفتے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلیے واپسی متوقع ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں مجھے غصہ دلاتی ہیں، آپ نے سنا ہوگا کہ ہم زیادہ ٹریننگ نہیں کرتے بلکہ گالف میں مشغول رہتے ہیں، اسی وجہ سے اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ الزام...
    حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے شرکاء نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام...
    بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان سے جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رواں سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی ہیں، ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں۔ بی سی سی آئی اہلکار نے کہا کہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے ، دوسری جانب ذرائع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ادارہ 19 اگست 2003 کو عراق میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں کینال ہوٹل پر اس حملے کا نشانہ بننے والوں کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے ان ساتھیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں دیں۔ Tweet URL ان لوگوں میں بیٹے، بیٹیاں، مائیں، باپ اور دوست شامل تھے جن کے عزیز آج بھی ان کی جدائی کا دکھ محسوس کرتے ہیں۔(جاری ہے) اس حملے...
    انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، در حقیقت قومی جرگہ کا سُن کر حکومت اور اس حکومت کے ہینڈلرز حواس باختہ ہوئے ہیں متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اب منرلز بل کیخلاف متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، در حقیقت قومی جرگہ...
    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے بعد افواج پاکستان نے دشمن کوبھرپورجواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ بولا تھا کہ پاکستان نے 15مقامات پرحملہ کیا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے منطقی پیشکش کو رد کر دیا اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہماری مساجد پر میزائل داغے، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا، بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 22 خواتین اور بچے شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے، بھارت اس خطے بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے آر ٹی عریبیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی...
    پاکستان کے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 19 ویں صدی کا نظام رائج ہے، 10 سال پہلے حاصل کردہ ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیے بغیر ناکارہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈیجیٹلائزیشن اور ای آفس سسٹم سے محروم ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ای آفس کی عدم فعالیت سے سرکاری امور روایتی فائل پیپر ورک سے جاری ہیں۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ٹی بی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 15-2014 کے دوران ای آفس سسٹم نصب کیا تھا، تاہم قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ای آفس سسٹم گزشتہ 10 سال سے غیر فعال ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں...
    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو 3 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ ختم ہونے کے باوجود بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند ہیں جس سے بھارتی ایئر لائنز کی کمر ٹوٹ گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو 3 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔ فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے امریکا،...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری 78 سالہ تاریخ میں بڑے اچھے اچھے لمحے اور مواقع آئے لیکن حالیہ فتح جو اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور افواج پاکستان کو عطا کی ہے اس کی مثال ہماری 78 سالہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، ہمارا ازلی و ابد ی دشمن یہاں سے چند میل دور مشرقی سرحد کے اس پار بیٹھ کر اپنے زخم چاٹ رہا ہے ،انشااللہ تعالیٰ بہت جلد مغربی سرحد پر بھی ہمارے دشمن اسی طرح اپنے زخم چاٹ رہے ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں اپنی رہائش گاہ پرافواج پاکستان...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں کامیڈین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت ہوئے، انہوں نے دورانِ انٹرویو مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب میں امریکا میں پرفارم کر رہا تھا۔ کامیڈین نے بتایا کہ میں اسٹیج پر پرفارم کررہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی میں نے اگلے ڈیڑھ گھنٹے لوگوں کو ہنسایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام...
    بیماری کی روک تھام کیلئے 1 ارب 21 کروڑ روپے مختص ، اینٹی ملیریا اسپرے پر تشویش منظور شدہ کیمیکلز کے بجائے ناکارہ مادے کا استعمال ،ڈبلیو ایچ او اُصول کی خلاف ورزی انسداد ملیریا پروگرام کیلئے1.21 ارب روپے مختص کرنے کے باوجود، سندھ حکومت بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انسداد ملیریا 25-2024 کے اس پروگرام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔سندھ کے کئی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کو مچھروں پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ فنڈز موصول ہوئے، تاہم حکام نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مناسب فیومیگیشن مہم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گےکشمیر پر بات چیت ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے، بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی، مسلح افواج نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد کیا، ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے...
    پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گےکشمیر پر بات چیت ہوگی. ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے. بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی. مسلح افواج نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد کیا. ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے سامنے واضح تھے۔ترجمان...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ نے 9مئی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں خوشی کے موقع پر جو معصوم شکار ہوئے انہیں معاف کردیا جائے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح اور یوم تشکر پر مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی و دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں، انہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھارت کو ایک ہی جواب دیا، کلمے کے نام پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں بلکہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہر چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور انٹیلیجنس ادارے جس جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرتے ہیں، وہ دنیا بھر میں قابلِ تحسین ہے۔ ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کو پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں نقطۂ اعتراض پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی سخت مذمت کی۔شبلی فراز نے کہاکہ جو کل ہوا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے لیڈر کو گالیاں دی گئیں جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔(جاری ہے) جو ایشو زیر بحث تھا، اس میں اس طرح کی گفتگو ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔ پریزائیڈنگ آفیسر شیری رحمان نے کہاکہ آپ کی بات میں وزن ہے۔ میں کل اس وقت ایوان میں موجود نہیں تھی،...
    یوم تشکر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پر ہماری آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔ یوم تشکر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص...
    اپنے ایک خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ عربوں سے صرف پیسے اینٹھتا ہے لیکن اسلحہ اور امداد اسرائیل کو دیتا ہے۔ ہماری امت کیخلاف امریکہ و اسرائیل کا جارحانہ رویہ ناقال تغیر ہے اسلئے دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کرنا بے فائدہ و فضول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ صیہونی رژیم نے رواں ہفتے غزہ میں متعدد خاندانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1948ء میں انجام پانے والا تلخ حادثہ نکبت بہت سارے سبق لئے ہوئے ہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ صیہونی رژیم کے جرائم اور تسلط پسندانہ برتاو 77 سالوں بعد بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بابا وونگا کو ان کی درست پیشین گوئیوں کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت کا تصور کیا تھا، جب لوگ کمپیکٹ الیکٹرانک گیجٹس پر اتنے زیادہ منحصر ہو جائیں گے کہ نسلیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ یہ گیجٹس آج اسمارٹ فونز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بابا وونگا نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ یہ گیجٹ انسانوں کے رویے اور نفسیاتی صحت کو کافی حد تک متاثر کرے گا۔ بابا وونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے بنائی گئی وہی ٹیکنالوجی بالآخر انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ بابا ونگا نے جو کہا تھا، وہ بالکل سچ ثابت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ویکسینز اور ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو وسعت دینے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا اور پاکستان کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں "یونیسیف-ڈبلیو ایچ او انڈسٹری کنسلٹیشن برائے ویکسینز اور فارماسیوٹیکلز کی مقامی پیداوار" کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔سید مصطفی کمال نے یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل اور ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کے لیے ان...