2025-10-14@14:55:18 GMT
تلاش کی گنتی: 699

«مرد ایم ایل او»:

(نئی خبر)
    پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے بعد علی ترین نے لیگ کے انتظامی و تجارتی پہلوؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کامیابی کے شادیانے بجانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک پوسٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مسلسل کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے پی ایس ایل کی اسی پوسٹ کے جواب میں...
    کراچی:پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پھر سے ایکشن میں آگئی، سی ای او سلمان نصیر کی زیر قیادت اسٹیک ہولڈرز سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں فرنچائزز، اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز شریک ہوئے۔ بورڈ نے پی ایس ایل کی 10 سالہ ترقی کا ڈیٹا پیش کیا، نویں اور دسویں ایڈیشن کے اعداد و شمار کا موازنہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پیش کردہ شماریات کے مطابق پاکستان سپر لیگ روز بروز مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، نویں ایڈیشن کو پاکستان میں 455 ملین ناظرین میسر آئے جبکہ رواں برس منعقدہ 10 ویں ایڈیشن میں یہ تعداد بڑھ کر 3.4 بلین (3ارب 40کروڑ) تک پہنچی۔ لائیو اسٹریمنگ میں 647.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے اضافی ایل این جی فروخت کرنے پر غور شروع کردیا۔میڈیا ذرائعکے مطابق پاکستان میں ایل این جی کی سپلائی میں اضافے کے سبب گیس کی پیداوار والے مقامی صنعت کاروں کو 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سالانہ نقصان کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے پاس اس وقت کم از کم تین ایل این جی کارگو اضافی ہیں جنہیں قطر سے درآمد کیا گیا تھا اور ملک میں اس کارگو کا کوئی خریدار موجود نہیں۔پاکستان میں ایل این جی کا بڑا حصہ گیس سے چلنے والے بجلی کے پلانٹس پر خرچ کیا جاتا تھا لیکن پچھلے تین برسوں کے دوران اس طریقے سے بجلی کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن نے نہ صرف میدان میں شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ڈیجیٹل میدان میں بھی حیرت انگیز کارکردگی دکھاتے ہوئے اسپورٹس ویورشپ کا نیا معیار قائم کردیا۔ پی ایس ایل 10 کے دوران لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھنے والوں کی تعداد میں 647.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ پی ایس ایل 9 کے مقابلے میں ایک غیرمعمولی چھلانگ ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی واضح علامت ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اپنا رہے ہیں اور پی سی بی کی نشریاتی ذرائع کو متنوع بنانے کی پالیسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامی سطح پر کی گئی ایک اہم مالیاتی تبدیلی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے سنگین مالی نقصان کے امکانات پیدا کردیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ سرکاری اجلاس کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ فرنچائزز کو کل آمدنی میں سے دیے جانے والے حصے میں مبینہ طور پر قاعدے سے ہٹ کر اضافہ کیا گیا، جس کے باعث پی سی بی کو اربوں روپے کے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر باضابطہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ منافع کی تقسیم میں کی جانے والی اس غیر...
    — فائل فوٹو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے ملک میں مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتیں واپس پرانی سطح پر آنے لگیں۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے کم ہو کر 280 روپے کلو ہوگئی ہے۔ جنگ کے آغاز سے قبل فی کلو ایل پی جی کا بھاؤ 220 روپے کلو تھا۔ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران ایل پی جی کا بھاؤ 320 روپے فی کلو تک پہنچ گیا تھا۔ اسرائیل، ایران کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ اسرائیل اور ایران کشیدگی کے اثرات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے ملک میں ایل پی...
    سپریم کورٹ میں لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:طلبا گروپوں میں تصادم، بولان میڈیکل کالج 2 ہفتوں کے لیے بند عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے سی لا ٹیسٹ ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ایس ایم لا کالج سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایم لا کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ادارہ ہے۔اگر وہاں کوئی کمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر محمد طاہر نور نے سینٹرل زونل آفس کراچی میں پارٹنر بینک حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد تیسری سہ ماہی (Q3) کے دوران ادائیگیوں کے عمل میں پیش آنے والے تکنیکی اور انتظامی مسائل کا جائزہ لینا اور آئندہ چوتھی سہ ماہی (Q4) کی قسط کی ادائیگی کے لیے ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے عملی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینا تھا۔اجلاس میں بی آئی ایس پی سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی شیخ، ڈائریکٹر محمد اکرم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ جبکہ بینک کی جانب سے شیخ عمیر اسد (سینئر پروڈکٹ مینیجر)،...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز ایک بار پھر خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جب سرمایہ کاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس مثبت خبر کے بعد مارکیٹ کے بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں دن کے دوران 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا، صبح 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس سی 100  انڈیکس 121,220.80 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ 5,053.33 پوائنٹس یا 4.35 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں تمام اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل...
    اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سپورٹس ڈیپاٹمنٹ، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندر کے اونر عاطف رانا اور لاہور قلندر کے معروف بیٹسمین نعیم منگل نے ٹرافی کے ہمراہ امن و آشتی کا پیغام لیکر پاراچنار کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سپورٹس ڈیپاٹمنٹ، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تقریب کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد سپورٹس کمپلیکس میں موجود تھی، اس موقع پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ ہے، جس سے گھریلوسلنڈرکی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ چیئرمین ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل پی جی شارٹ فال شروع ہونے کا خدشہ ہے، جس سے گھریلوسلنڈرکی قیمت6 ہزار روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ فی کلو ایل پی جی 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے اور کمرشل سلنڈر23 ہزار روپے تک جا سکتا ہے۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ یومیہ کھپت 6 ہزارمیٹرک ٹن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں منعقد ہونے والا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کافی مقبول ہے۔مئی 2025 کا جاری پی ایس ایل 10 تعطل کا شکار ہوا جب ہندوستان کی جنونی جارحیت کرکٹ اسٹیڈیم تک جا پہنچی تھی۔ ہندوستانی جارحیت کے جواب کو افواج پاکستان نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا نام دیا۔ (جو قرآنی آیت سے ماخوذ اور وقت کے لحاظ سے موزوں ترین تھا) ہندوستان کو منہ توڑ جواب اور جیت کی خوشی میں پی ایس ایل کے ملتوی میچز ایک جشن کی تقریب میں ڈھل گئے جب (پی سی بی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو فوج کے نام کر دیا۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تین دن...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2025ء ) ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، بحران پیدا ہونے کی صورت میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 500 روپے تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کا تاریخ ساز شارٹ فال کا خدشہ ہے، حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیے فوری طور پر خصوصی بندوبست کرے ورنہ پاکستان میں ایل پی جی کا شارٹ فال شروع ہو جائے گا۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ بحران کے سبب گھریلو سلنڈر کی قیمت 5000 سے...
    ڈی ایم اے کی جانب سے اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ ، بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان پر فیصلہ کن کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)نے مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پراے جے سی ایل کمپنی کے ساتھ پارکنگ سسٹم کا معاہدہ فوری طور پر منسوخ کر دیا معاہدے کے برعکس کسی بھی پارکنگ سائٹ پر ڈیجیٹل انٹری/ داخلہ اور اخراج کے بیرئیرز سسٹمز نہیں لگائے گئے، پارکنگ فیس مکمل طور پر کیش میں لی گئی اور ڈی ایم اے کے ساتھ کوئی باقاعدہ ٹرانزیکشن ریکارڈ شیئر نہیں کیا گیا، ایک ہی کارڈ کو بارہا استعمال کیا گیا، جس سے سرکاری آمدن کو شدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا کہ شدید گرمی کے باوجود 95فیصد لوگوں کے پاس ایئر کنڈیشنر نہیں ہے۔ سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر راشد لنگڑیال نے بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد 60لاکھ ہے، شدید گرمی کے باوجود 95 فیصد لوگوں کے پاس ایئرکنڈیشنڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18سال کم عمر اور بزرگوں کی تعداد 13کروڑ 20لاکھ ہے، ملکی آبادی کا یہ حصہ لیبر فورس سے باہر ہے، خواتین کی بڑی تعداد تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہے۔ اس...
    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا کہ شدید گرمی کے باوجود 95 فیصد لوگوں کے پاس ایئر کنڈیشنر نہیں ہے۔سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر راشد لنگڑیال نے بریفنگ دی۔ شوگر ملز کی مانیٹرنگ کی تو انہوں نے پروڈکشن ہی بند کردی، راشد لنگڑیالچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ر( ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ہمیں ٹیکس شارٹ فال کا سامنا نہیں ہوگا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد 60 لاکھ ہے، شدید گرمی کے باوجود 95 فیصد لوگوں کے پاس ایئرکنڈیشنڈ نہیں ہے۔انہوں نے...
    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ X کے میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی کا عمل پیر 16 جون سے شروع ہو گا۔ یہ ملتان اور راولپنڈی کے میچز ہیں جو ری شیڈولنگ کی وجہ سے نہیں ہوسکے تھے۔ رقم کی واپسی 16 تا 20 جون تک عمل میں لائی جائیگی۔ فزیکل ٹکٹوں کی واپسی نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر دستیاب ہوگی۔ ٹکٹوں کی واپسی پیر سے جمعہ تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک لاہور کے گلبرگ آفس، ملتان کے ایریا آفس، راولپنڈی مین ایکسپریس سینٹر، بہاولپور کے میں ایکسپریس سینٹر ماڈل ٹاؤن، رحیم یار خان کے اسٹیشن آفس اور اسلام آباد کے I/9 ایکسپریس سینٹر سے ممکن ہوسکے گی۔ نقد رقم کی واپسی کا دعوی کرنے...
    کراچی:پی ایس ایل 11 کا بھی 10 ویں ایڈیشن کی طرح آئندہ برس اپریل، مئی میں آئی پی ایل کے ساتھ میلہ سجنے کا امکان ہے، اس صورت میں زمبابوے سے ہوم سیریز ری شیڈول کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا انعقاد روایتی طور پر فروری ، مارچ میں ہوتا ہے مگر رواں برس ملک میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے ایونٹ اپریل اور مئی میں ہوا،اس دوران آئی پی ایل سے تاریخوں کا تصادم بھی رہا۔ آئندہ برس فروری، مارچ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی لیگ کے لیے نئی تاریخوں کا تعین کرنا ہوگا، دسمبر، جنوری میں انعقاد کی تجویز سامنے...
     آذربائیجان اسٹیٹ آئل اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے درمیان ایل این جی فریم ورک ایگریمنٹ تین سال بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کے دورہ آذربائیجان سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق صدر آذربائیجان الہام علیوف نے وفاقی وزیرِ اعلی پرویز کو باکو آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔علی پرویز ملک نے باکو انرجی ویک سے خطاب اور عالمی توانائی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، علی پرویز ملک نے سی ای او ترکش پیٹرولیم احمد ترکوگلو، اماراتی کمپنی مبادلہ کے چیئرمین اور آذربائیجان کے وزیرِ توانائی اور وزیرِ خزانہ سے بھی توانائی شراکت داری پر بات چیت کی۔علی پرویز ملک سے وزیرِ اعظم آذربائیجان علی اسادوف نے بھی ملاقات...
    آذربائیجان اسٹیٹ آئل اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان ایل این جی فریم ورک اگریمنٹ تین سال بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کے دورۂ آذربائیجان سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صدر آذربائیجان الہام علیوف نے وفاقی وزیرِ اعلیٰ پرویز کو باکو آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔ علی پرویز ملک نے باکو انرجی ویک سے خطاب اور عالمی توانائی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، علی پرویز ملک نے سی ای او ترکش پیٹرولیم احمد ترکوگلو، اماراتی کمپنی مبادلہ کے چیئرمین اور آذربائیجان کے وزیرِ توانائی اور وزیرِ خزانہ سے بھی توانائی شراکت داری پر بات چیت کی۔ علی پرویز ملک سے وزیرِ اعظم...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) عاطف رانا نے پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ پی ایس ایل میں حالیہ فتح کی خوشی میں جاری ٹرافی ٹور کے سلسلے میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خیر سگالی کے جذبے کے تحت ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے نمائندوں اور یو ایس ایمبیسی کی کرکٹ ٹیم، مداحوں اور کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران عاطف رانا نے نیٹلی بیکر کو لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی پیش کی جو اُن...
    امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے اڈانی گروپ کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی درآمد پر تحقیقات جاری ہیں، جس پر وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی کمپنی سے کروڑوں ڈالرز کی ایل پی جی خرید کر بھارت درآمد کی۔ امریکی بینک Wells Fargo نے اڈانی کی ایران ڈیل پر خدشات کے باعث ٹرانزیکشنز بند کر دیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے فیکٹ فوکس نے اڈانی کے ایران کے ساتھ خفیہ کاروبار کی تصدیق کر دی۔ مودی سرکار نے اڈانی گروپ پر ایران سے درآمدات کے الزام میں کوئی کارروائی نہ کر کے دوست نوازی ثابت کی، اڈانی گروپ نے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کے انعقاد کیلئے ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مستقبل میں پی ایس ایل کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو تلاش کررہا ہے۔ حالیہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کو دسمبر 2025 سے جنوری 2026 کے درمیان شیڈول رکھنے کی تجویز ہے تاکہ لیگ کو دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس سے ٹکراؤ سے بچایا جاسکے۔ اسی طرح 12ویں ایڈیشن کیلئے ممکنہ تاریخیں جنوری اور فروری 2027 کے درمیان ہوسکتی ہیں۔ پی ایس ایل کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں حتمی نہیں ہیں، ان...
    برطانوی امتحانی بورڈ لرننگ ریسورس نیٹ ورک (ایل آر این) بین الاقوامی GCSE اور A لیول کی سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹلیجنس) کے مضمون کو باضابطہ طور پر متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا امتحانی بورڈ بن گیا ہے۔ لرننگ ریسورس نیٹ ورک دنیا بھر میں منظور شدہ اسکولوں اور مراکز کے ذریعے 14 سے 19 سال کی عمر کے طلباء کو اب آرٹیفیشل انٹلیجنس کی تعلیم فراہم کرے گا۔ ایل آر این کے چیف ایگزیکٹو پاکستانی نژاد ڈاکٹر محمد زوہیب طارق نے کہا کہ قابلیت کو سیکھنے والوں کو اے آئی تصورات، ایپلی کیشنز اور اخلاقی تحفظات کی سمجھ سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اے آئی علمی وژن میں روایتی مضامین جیسے ریاضی یا طبیعیات کے برابر ہے اور...
    سٹی42: ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف منگل کی صبح 10 بجے پریس کلب لاہور کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ کی کارروائیاں "معاشی قتل" کے مترادف ہیں۔ سینئر نائب صدر تحصیل خان کے مطابق یہ مظاہرہ کاروباری برادری کے استحصال کے خلاف ایک پرامن مگر مضبوط پیغام ہو گا۔ مظاہرے کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن بطور احتجاج ایل پی جی کا کاروبار بند کرنے کا اعلان بھی کر سکتی ہے جس سے شہر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز اور بنگلادیش کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آرایس) نہ ہونے کی وجہ سے پردہ اُٹھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان میں ہونیوالے ایونٹس کے دوران ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آرایس) نہ ہونے کی بڑی وجہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ ہیں۔  انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی اور غیر ملکی پلئیرز کے ملک میں آنے کے باوجود تکنیکی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جبکہ اسی ملک کے کرکٹرز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن...
    اسلام آباد: قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی مقامی تیل و گیس کی پیداوار کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے جس کے باعث خیبرپختونخوا نے جبری پیداوار میں کمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صوبے کی جانب سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف پیداوار متاثر ہوئی بلکہ صوبائی حکومت کو رائلٹی اور ونڈ فال لیوی کی مد میں بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ مقامی آئل اینڈ گیس کمپنیوں جن میں او جی ڈی سی ایل اور ایم او ایل شامل ہیں  کو بھی گیس کی جبری بندش کے باعث پیداوار میں کمی اور ریونیو میں نقصان کا سامنا ہے۔ مزید پڑھیں: او...
    پی ایس ایل اور پاکستان بنگلہ دیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل اور پاک بنگلہ دیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے پیچھے آئی سی سی کے سربراہ نکلے،سیزفائر کے باوجود ہاک آئی کمپنی نے پی سی بی کو پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا۔ ہاک آئی کمپنی نے پی سی بی کو جواب دیاکہ جنگ کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اپنا اسٹاف نہیں بھیجنا چاہتے،پی سی بی نے ہاک آئی کمپنی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،انٹرنیشنل کھلاڑی ٹیم یہاں موجود ہے،ہم آپکے اسٹاف کو صدارتی لیول کی سکیورٹی،بلٹ پرووف گاڑیاں دینگے۔ آئی سی...
    پی ایس ایل 10کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)10کا فائنل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز میچ کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر(تقریبا 14 کروڑ روپے سے زائد)بھی حاصل کرلی۔رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5کروڑ 60 لاکھ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس دوران پی ایس ایل سے باہر ہونے والی ٹیموں کے قومی کھلاڑی کوئٹہ کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان علی آغا، صائم ایوب، حسن علی، شاداب خان، نسیم شاہ ہوٹل روم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں اور کوئٹہ کو سپورٹ کررہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میچ دیکھنے میں مگن ہیں، آخری دو اوورز کا...
    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ 25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19  وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل  کی بلکہ ایک...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن  نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے شاندار اختتام  پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ایس ایل 10 کے کامیاب انعقاد پر سب سے پہلے اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس میگا ایونٹ کی کامیابی پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ  کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک...
    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے  اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بزدل دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا، پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا، پی ایس...
    لاہور: لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔ لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز میچ کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے سے زائد) بھی حاصل کرلی۔ رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے۔ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت...
     پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین شاہین شاہ آفریدی کی خوب تعریفیں کرتے نظر آئے کہ ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی ہے۔ شاہین آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی جیتی ہوئی ٹرافیز اور فضل محمود کیپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا صبح بخیر، اور ساتھ ہی انہوں نے شرمانے والا ایموجی بھی بنایا۔ Good morning ???? pic.twitter.com/cLgltLdi0m — Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 26, 2025 لاہور قلندرز کے کپتان کی پوسٹ پر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث رہا۔ میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتی نظر آئی۔ محمد ہنزلہ لکھتے ہیں کہ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مرچیں لگ رہی ہوں گی آپ لوگ اور لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ ⚔️????????⚔️ ہندوستان میں مرچیں لگ رہی ہوں گی اپ...
    وزیر اعظم پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کی سنسنی خیز کامیابی پر ٹیم، انتظامیہ اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے فائنل میں شاندار کھیل پیش کرنے پر لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جس انداز میں ہدف حاصل کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن...
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تو جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا اس سال پی ایس ایل 10 کے دوران...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے اختتام پر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ حسن نواز نے 10 اننگز میں 57 کی اوسط اور 162.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 399 رنز اسکور کیے، جس میں ایک سینچری اور 3 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ انہیں بیسٹ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی دیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 12 اننگز میں 449 رنز بنا کر حنیف محمد کیپ حاصل کی۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 152.20 اور اوسط 37.41 رہی، جس میں 3 نصف سینچریاں اور ایک سینچری شامل...
    زمبابوے کے نوجوان آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی محنت اور عزم کی مثال قائم کی ہے جس کی کرکٹ شائقین نے بھرپور ستائش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ایک طویل اور تھکا دینے والا سفر کرکے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی اور انہیں چیمپیئن بنانے کے لیے میچ سے 10 منٹ پہلے لاہور پہنچے۔ نوٹنگھم میں ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہوئے ہی سکندر رضا ایک دوست کی کار سے برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں انہیں بزنس کلاس کی سیٹ نہ مل سکی تو انہوں نے اکانومی کلاس میں ہی دبئی کے لیے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر تیسر ی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر9 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے آخری اوور میں 23 رنز بٹورے اور 8 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔اویشکا فرنینڈو 29، رائلی روسو اور چندی مل 22، 22 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان سعود شکیل 4 اور فن ایلن 12 رنز بناسکے۔شاہین شاہ آفریدی نے تین ‘سلمان مرزا اور حارث رؤف نے دو ‘دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔لاہور...
    لاہور قلندرز کو تیسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اسکندر رضا فائنل میچ میں ٹاس سے صرف 10 منٹ قبل اسٹیڈیم میں پہنچے تھے۔ انگلینڈ سے 10 گھنٹے سفر کرکے وہ لاہور پہنچے، انہوں نے سفر کے بعد آرام بھی نہیں کیا، سیدھا اسٹیڈیم  گئے اور 7 گیندوں پر 22 رنز بناکر  لاہور قلندرز کو جتوا دیا. وہ گذشتہ ہفتے اپنی قومی ٹیم زمبابوے کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلنے انگلینڈ گئے تھے۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں 2 اوورز قبل ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندر میچ ہار گیا ہے تاہم سکندر رضا نے میچ کا پانسا پلٹ کررکھ دیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل لاہور قلندرز نے جیت لیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز اسکور کیے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین، قذافی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جواب میں لاہور قلندرز نے ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ ایونٹ کے دوران سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 449 رنز...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہورقلندرز کی ٹیم نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ جیت لیا.لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کی اور 43 گیندوں پر 4 چھکوں ، 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔ گلیڈی ایٹرز اننگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور فن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 17 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل صرف چار رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، پھر سلمان مرزا نے 12...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور قلندرز نے فتح کے ساتھ تیسری بار پی ایس ایل کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے 2022 اور 2023ء کے بعد 2025ء میں تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔ لاہور قلندرز کے کوشل پریرا اور سکندر رضا نے پانچویں وکٹ پر 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کوشل پریرا نے 31 گیندوں پر 4 چھکوں...
    پی ایس ایل فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا، تاہم 17 کے مجموعی سکور پر کپتان سعود شکیل...
    پی ایس ایل 10فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10 ویں ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے جیت پر پہلے خود بلے بازی کرنے فیصلہ کیا۔ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ فائنل سے پہلے ہمیں تھوڑا آرام کا موقع ملا گیا جس سے ہم مزید تازہ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائےگا، فائنل میچ کے دوران پاکستان بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔ پاک بحریہ نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، پاک نیوی کے جوانوں کو الرٹ دیکھ کر دشمن وار کرنے کی جرات نہ کر سکا، آج پی ایس ایل کے فائنل میں پاکستان بحریہ کے اس کردار کو سراہا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا نیول ڈاکیارڈ کا دورہ، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل...
    سٹی42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹریفک پولیس لاہور نے جامع ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق میچ کے دوران 600 سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ 20 فورک لفٹرز اور 4 بریک ڈاؤن گاڑیاں ہمہ وقت تیار رہیں گی تاکہ رانگ پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ڈیفنس سے آنے والے افراد فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ کا لیفٹ ٹرن لے کر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے۔فیروز پور روڈ...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور کے مذاقفی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق 7 بج 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس سے قبل 2 مرتبہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ چیمپیئن رہ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کا فائنل آج کھیلا جائے گا، صدر مملکت کی میچ دیکھنے کے لیے لاہور آمد اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے 10 سیزنز میں 20 مرتبہ آمنا سامنا ہوچکا ہے جس میں لاہور قلندرز کو 11 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 مرتبہ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019ء کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں اب تک کتنی بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور ان میچز کے نتائج کیا رہے؟ پی ایس ایل کا فائنل سیزن کی 2 بہترین ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا، رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام کی تو دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان سپر لیگ میں 19 میچز کھیلے گئے، اس میں9 بار لاہور...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نجی چینل کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دوبار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق فائنل مقابلے کےلیے ٹیمیں تیاری نہ کرسکیں، کل لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا، موسم کی خرابی کے سبب دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میدان کے بجائے ہوٹل میں ہوا۔ رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں، پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام جبکہ...
    کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کیلیے 6 ٹیموں کی جنگ 2 تک سمٹ آئی، اتوار کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوگا. تفصیلات کے مطابق  ایچ بی ایل پی ایس ایل 10  کا فائنل آج کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قلندرز نے سب سے آخر میں پلے آف میں جگہ بنائی مگر پہلے کراچی کنگز اور بعد میں کوالیفائر 2 میں ٹورنامنٹ کی مضبوط سمجھی جانے والی دفاعی چیمپئن ٹیم اسلام آباد کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی.  بھارتی جارحیت پر لیگ کی معطلی کے بعد قلندرز کو اہم غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑا، سیم...
    انڈیا کو شکست دینے والی افواج کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل میچ کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ اس سے قبل آرمی اور فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا چکا ہے۔ شائقین فائنل کی ٹکٹیں pcb.tcs.com.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کی پیش گوئی کردی۔ پی ایس ایل 10 میں کمنٹری پینل میں شامل سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ لاہور قلندرز مضبوط ٹیم ہے جو ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ رمیز راجہ نے ایلی منیٹر 2 میں قلندرز کی کارکردگی کو آؤٹ کلاس قرار دیا اور کہا کہ ٹیم اپنی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری لائی ہے اور میچ پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے لاہور کی پلیئنگ الیون میں کی گئی تبدیلیوں کی بھی تعریف کی اور فائنل کے لیے مزید تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ لاہور لائن اپ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلز پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ کوالیفائر 2 یا ممکنہ فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے وضاحت کی کہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث الیکس ہیلز کی دستیابی 18 مئی تک محدود رہی، اور اس حوالے سے معاہدے کے وقت فریقین کے درمیان باہمی اتفاق ہو چکا تھا۔ ہیلز اسپین...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے...
    بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل10) 2025 کے سنسنی خیز مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ایلیمینیٹر میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا آج شام 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم ایلیمینیٹر 2 میں کوالیفائرہارنے والی ٹیم سے کل جمعہ 23 مئی کو مقابلہ کرے گی اس میچ کے فاتح کو فائنل میں رسائی حاصل ہوگی۔ پی ایس ایل 2025 کا فائنل اتوار25 مئی کو کھیلا جائے گا، جس میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدِمقابل ہوں گی جبکہ...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا، تاہم سعود شکیل جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فن ایلن اور رائیلی روسو نے ٹیم کو سہارا دیا اور 44 رنز کی شراکت قائم کی، مگر روسو 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 6 رنز بنائے جبکہ...
    اعظم خان سواتی — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ باہر جانا میرا قانونی حق ہے، بار بار لسٹ میں نام ڈال کر مجھے روکا جا رہا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی لیڈرشپ میں 5 اکتوبر کو صرف میں کیوں گرفتار ہوا؟ 5 ما جیل میں رہا، یہ سوال میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 والوں کو عوام نہیں مانتے، صرف بانی پی ٹی آئی کو مانتے ہیں۔ اس وقت صرف فوجی قیادت ہے اور عوامی قیادت بانی پی ٹی آئی ہے۔ لاہور: جیل میں پی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پلے آف میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں نے 124 کیچز ڈراپ کردیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کے اعداد و شمار شیئر کیے جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ سابق کپتان کی جانب سے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان سلطانز نے رواں سیزن سب سے زیادہ 25 کیچز چھوڑے اور 10 میچز میں محض ایک فتح حاصل کی۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان کی واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈرز نے 22، لاہور قلندرز اور...
    چین اور روس چاند پر خودکار ایٹمی پاور اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں جو چاند کے جنوبی قطب میں تحقیق اور دریافت کے کاموں کے لیے توانائی کی ضرورت پوری کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چین کے اشتراک سے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر، پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ سنہ 2035 تک مکمل کیا جائے گا۔ روس کی خلائی ایجنسی روسکوسوموس اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے درمیان اس منصوبے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مجوزہ جوہری پاور اسٹیشن انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کا ایک حصہ ہو گا۔ آئی ایل آر ایس کو امریکی قیادت والے آرٹیمس پروگرام کا حریف سمجھا جاتا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) چین اور روس سن 2035 تک چاند پر خودکار ایٹمی پاور اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رواں ہفتے روس کی خلائی ایجنسی روس کوسوموس اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے درمیان اس منصوبے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمت پر دستخط کیے گئے۔ مجوزہ جوہری پاور اسٹیشن انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کا ایک حصہ ہو گا اور یہ چاند پر طویل مدتی دریافت اور سائنسی تحقیق کو قابل بنانے کے لیے توانائی فراہم کرے گا۔ آئی ایل آر ایس کو امریکی قیادت والے آرٹیمس پروگرام کا حریف سمجھا جاتا ہے، جو سن 2027 سے "گیٹ وے" کے نام سے مدار والے...
    پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پلے آف میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، پشاور پہلی مرتبہ اگلے مرحلے سے باہر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے 153 رنز کی...
    پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کراچی کنگز
    لاہور: لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے کیلئے بنگلادیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انہیں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے اور انکی منگل کو لاہور آمد متوقع ہے۔ پی ایس ایل کے پلے آف میچز بدھ سے شروع ہو رہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز جمعرات کو ایلیمینیٹر میچ میں ایک نامعلوم حریف کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ مہدی حسن میراز نے کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں، اگرچہ ان کا یہ قیام ممکنہ طور پر صرف ایک میچ تک محدود ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ پشاور زلمی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی جس پر فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب بڑی تبدیلیاں کرنے جارہے ہیں۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 میں اپنے 10 میچوں میں سے صرف 4 میں کامیابی حاصل کی اور 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی منفی 0.293 رہا۔ اس سے قبل، پشاور زلمی کبھی بھی پلے آف مرحلے سے باہر نہیں ہوئی تھی۔ بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی زلمی کی آخری امید اس وقت دم توڑ گئی...
    راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیگ مرحلے کا آخری میچ آج راولپنڈی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا مقابلہ یونائیٹڈ نے 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ آج کے میچ کا نتیجہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشنز کا فیصلہ کرے گا بلکہ کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدِمقابل آنے والی ٹیم کا بھی تعین کرے گا۔ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ فتح حاصل کر لیتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن یقینی بنالے گی جبکہ دوسری پوزیشن کے لیے رن ریٹ فیصلہ کرے گا۔ دوسری جانب اگر کراچی کنگز جیت جاتے...
    راولپنڈی: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ "ہم بزدل نہیں ہیں"۔ یاد رہے کہ 8 مئی 2025 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔ ابتدائی طور پر لیگ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور کیا گیا، لیکن بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر لیگ کو مؤخر کر دیا۔  10 مئی کو بھارت اور پاکستان کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ پی ایس ایل 10 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل کر لی۔ بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، دوسرے نمبر پر عماد وسیم ہیں جنہوں نے 98 میچز کھیل رکھے ہیں۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر فخر زمان ہیں جنہوں نے 94 میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ چوتھی پوزیشن پر محمد رضوان، شعیب ملک اور رئیلی روسو 93، 93 میچز کے ساتھ براجمان ہیں۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور...
    راولپنڈی: پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔  بابراعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر کا 100 واں میچ کھیلا، اس موقع پر انہیں پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی جرسی بھی دی گئی جس پر 100 کا ہندسہ درج تھا۔ بابراعظم نے ملکی لیگ میں اپنے سفر کا آغاز کراچی کنگز کی جانب سے کیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے پشاور زلمی کو جوائن کیا۔  رواں ایڈیشن کے آغاز میں ان کا بیٹ خاموش رہا تاہم بعد میں انہوں نے کچھ رنز اسکور کرکے بیٹ پر جمی گرد کو جھاڑنے کی کوشش کی ہے۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اتوار کو پی ایس ایل 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کے 150 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پشاور زلمی اس شکست کے بعد پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگلے مرحلے تک پہنچے بغیر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ بارش کی ووجہ سے 13 اوورز تک محدود کردیا گیا جس میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقسان پر 149 رنز بنا لیے۔ قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے جارحانہ اوپننگ کرتے ہوئے محض 3.4 اوورز میں 54 رنز کی شراکت داری کی۔ جواب میں پشاور زلمی نے 150 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 128 رنز بناسکی۔ اس...
    کراچی: ’’سر میچ کیوں نہیں ہو رہا‘‘ ایک کھلاڑی نے ٹیم منیجر سے پوچھا ’’وہ دراصل انڈیا نے اسٹیڈیم کے باہر ڈرون حملہ کیا تھا نہ اس لیے‘‘ اسے جواب ملا ’’ان کی ایسی کی تیسی، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، آپ حکام کو ہمارا  پیغام پہنچا دیں ہم کھیلنے کیلیے تیار ہیں‘‘ اس کھلاڑی نے جب یہ کہا تو دیگر نے بھی ’’ہاں ہاں ہم تیار ہیں کی آوازیں بلند کیں‘‘ یہ جذبہ دیکھ کر منیجر کی آنکھیں بھر آئیں اور انھوں نے جواب دیا ’’ہمارا کوئی مسئلہ نہیں لیکن غیرملکی کرکٹرز اور اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کا بھی تو سوچنا ہے، بزدل دشمن کہیں کوئی ایسی حرکت نہ کر دے جس سے  نقصان ہو اسی...
    راولپنڈی: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا جس کے بعد اوورز کو 20 کے بجائے ایک اننگز میں 13 تک محدود کیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کا بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا اور 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے۔
    پی ایس ایل 10 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دی، بارش سے متاثرہ میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news پشاور زلمی پی ایس ایل کرکٹ لاہور قلندرز
    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رن سے شکست دے کر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) X کے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے، اس کے علاوہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ بھی پلے آف میں شامل ہے۔ پشاور زلمی اچھی کوشش کے باوجود 238 رنز کا ہدف مکمل نہ کرسکی اور، لیکن 5 وکٹوں اور 20 اوورز میں 214 بناسکی۔ کراچی کنگز پشاور زلمی کو شکست دینےکے بعد کی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کرگئی ہے جبکہ یہ اس ایونٹ میں ان کی 5ویں کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، راولپنڈی میں پی ایس ایل کا شاندار آغاز اس کے ساتھ ساتھ اس میچ کے بعد اسلام آباد...
    بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی۔ زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب 47، ٹام کوہلر-کیڈمور 20، محمد حارث 9 اور میکس برائنٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت 19 اور حسین طلعت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی پلے آف مرحلے تک رسائی شاہین آفریدی کی لاہور قلندرز کے مرہون منت ہوگئی۔ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے اہم معرکے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ اس میچ میں کپتان بابراعظم نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی تاہم رائیگاں گئی اور وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوبارہ آغاز پر اسلام آباد میں کرکٹ ٹیمز کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کی وجہ سے دن ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 8 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل آئے گا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس نے بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 جانے والوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے 3 دن آرمی، نیوی اور ائیرفورس کے نام کردیے گئے ہیں۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق 17 مئی سے دوبارہ شروع ہونے والے پی ایس ایل 10 کا پہلا دن پاکستان آرمی، پاکستان دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن پاکستان ائیرفورس کے نام کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 27 ویں میچ کے دوران شہدا کےلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اسٹیڈیم میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے اپنی ورلڈ الیون سے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نکال دیا۔ پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو ٹی20 فارمیٹ کیلئے ورلڈ الیون بنانے کو کہا، مڈل آرڈر بیٹر نے حیران کُن طور پر جسپریت بمراہ اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنی پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا۔ بابراعظم نے نہایتی مہارت سے اسکواڈ منتخب کیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ہندوستان کے 2 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی، اوپنر کے طور پر روہت شرما اور مڈل آرڈر میں جارحانہ کھیل کیلئے سوریا کمار یادیو کو شامل کیا۔ مزید پڑھیں: رضوان کے...
    راولپنڈی؍اسلام آباد ؍لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ سپورٹس رپورٹر) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔کراچی کنگز اور پشاور زلمی  میچ  میں  کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہارآگئی۔ اس موقع پر...
    راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ سے آغاز ہوگیا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں گلوکار ساحر علی...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ واضح رہے بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ التواء کا شکار ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ہفتے کے روز کامیابی کے ساتھ راولپنڈی میں دوبارہ آغاز کیا گیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں اور کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔
    آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ آج سے راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا ہے۔ میچ سیقبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میچ کے آغاز سیقبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ سے آغاز ہوگیا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشدیگی کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا اور پی سی بی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو بحفاظت پاکستان سے رخصت کیا تھا۔ بعد ازاں،...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور  ڈی جی...
    پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ ایک بار پھر راولپنڈی میں سج گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی اس تقریب میں شرکت کی۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز کا مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار پاکستان کی بہادر مسلح افواج...