2025-05-19@01:25:35 GMT
تلاش کی گنتی: 279
«ڈالر ہو»:
(نئی خبر)
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی زرمبادلہ ذخائر کتنے ہو گئے ؟ سٹیٹ بینک نے بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب سے تجاوز کرگئے۔ ایس بی پی اعلامیہ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 14 مارچ کو ختم ہفتے میں 8 کروڑ 69 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں جو 14 مارچ تک 16.01 ارب ڈالر رہے۔"جنگ " کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 4 کروڑ 89 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 14 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر رہے۔ پیوٹن نے احمد الشرع کو ایسی پیشکش کردی کہ بشارالاسد...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 320800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 275034 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 252123 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 3050 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جمعرات کو بھی برقرار رہا۔ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں، گذشتہ 8ماہ میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 2.48 ارب ڈالر تک پہنچنے اور آئی ایم ایف ریویو مشن کی مثبت رپورٹ پر قرض پروگرام کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گھٹتی ہوئی قیمتوں، اوورسیز پاکستانیوں کی ماہ رمضان المبارک میں ترسیلات زر کی آمد بڑھنے اور آنے والے مہینوں میں انفلوز کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے...
کراچی: آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر سے قرض کی اگلی قسط کے اجراء میں تاخیر، فروری میں 12ملین ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 45 فیصد گھٹنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو دوبارہ ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 282روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے...
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے تنخواہ دار طبقے کیلیے نیا آسان ٹیکس ریٹرن نظام ستمبر میں نافذ کر دیا جائے گا تاکہ آئندہ ٹیکس فائلنگ سیزن سے قبل اس کا نفاذ ممکن ہو سکے۔ انھوں نے اے آئی ٹیکنالوجی فرم ایفینیٹی کے وفد سے ملاقات میں کہاحکومت کا ہدف ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور غیر رجسٹرڈ شعبوں کو اس میں شامل کرنا ہے تاکہ زیادہ ٹیکس کے بوجھ تلے دبے طبقات، جیسے تنخواہ دار اورپیداواری شعبے کورعایت دی جا سکے۔ ملاقات میں ایفینیٹی کی توسیعی کاروباری سرگرمیوں، ٹیلنٹ ہائرنگ اور ٹیکس نظام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام سے آگاہ کیا۔ ملاقات کا اختتام...
کراچی: زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ گر گئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مثبت پیشرفت کے ساتھ مذاکرات مکمل ہونے سے جلد اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پانے کی توقعات جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گھٹتی ہوئی قیمتوں، اوورسیز پاکستانیوں کی ماہ رمضان المبارک میں ترسیلات زر کی آمد بڑھنے اور آنے والے مہینوں میں انفلوز کی امیدوں سے انٹربینک...
پاک افغان طورخم سرحد 23 روز سے بند ہے، جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت بھی رکی ہوئی ہے، دو طرفہ تجارت بند ہونے سے دونوں ملکوں کو اب تک مجموعی طور پر 66 ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر جھڑپیں اور طورخم گزرگاہ کی بندش، سرحدی علاقہ خالی ہونے لگا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی رکوانے اور تجارتی بحالی کے لیے قائم دونوں ممالک کے عمائدین پر مشتمل جرگہ بھی قائم کیا گیا ہے جو کشیدگی ختم کروانے کی تگ و دو میں ہے، جرگہ کی دوسری نشست آئندہ 2 روز میں ہونے کا امکان ہے جبکہ جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی کا معاہدہ برقرار ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق افغانستان...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل کی نئی ٹیموں سے خزانہ بھرنے کا خواہشمند ہے،ایک ٹیم 2 سے ڈھائی ارب روپے سالانہ میں فروخت کرنے کی امیدیں لگا لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائز سمیت دیگر کئی معاہدوں میں توسیع یا تبدیلی کی جائے گی، 10 سالہ معاہدے کے دوران ٹیمیں 6 ہی رہنا ہیں تاہم 2026 کے 11 ویں سیزن سے 2 نئی فرنچائز شامل ہوں گی جبکہ موجودہ ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹس پر بھی نظرثانی ہوگی۔ جس کے تحت فیس میں اضافہ کیا جائے گا، انھیں اختیار حاصل ہے کہ فرنچائز برقرار رکھیں یا اگر معاہدوں میں توسیع نہ چاہیں تو انکار کردیں، البتہ...
زاہد چوہدری:میو ہسپتال میں انجکشن سیفٹریکزون کے استعمال کے دوران ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 40 لاکھ سیفٹریکزون انجکشن خریدے تاہم ان کے ساتھ پانی کی شیشی 10 ملی لیٹر کی بجائے صرف 5 ملی لیٹر کی خریدی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ جراثیم سے پاک پانی سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں خریدا گیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیق میں مزید انکشاف ہوا کہ کم مقدار میں پانی کی خریداری سے دوا ساز ادارے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ 5 ملی لیٹر پانی کی خریداری کی اجازت...
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل اور تمام امور طے کر لیے گئے، اور ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام امور طے کر لیے گئے، آئی ایم ایف جائزہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ...
کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جاری مذاکرات کے نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر گرگئی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے روپے پر نفسیاتی دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافے سے درآمدات کا حجم بھی بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 05 پیسے کی کمی سے 280 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤ، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور معیشت میں...
قرضوں کی تسلسل سے ادائیگیوں، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت پر گامزن ہونے سے قرض پروگرام کی اگلی قسط ممکنہ طور پر منظور ہونے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بہتری جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 04پیسے کی کمی سے 279روپے 93پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، گذشتہ 4ماہ میں ذرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی کمی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2025ء) ملک کے ڈالرز ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کی کمی ہو گئی، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر سوا 11 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی ہوئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر11 ارب 24 کروڑ95 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر11ارب 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 62...
کراچی: معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کے دباو برقرار رہنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو دوبارہ روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ عیدالفطر کے موقع پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی پاکستان کے میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہونے کے اعتراف سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26پیسے کی کمی سے 279روپے 80پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن جوں ہی سپلائی بہتر ہوئی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 02پیسے کے اضافے سے 279روپے 97پیسے کی سطح پر...
کراچی: انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، گذشتہ 8ماہ میں 24ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے نیچے آگئے۔ پاکستان میں مختلف ممالک کی سرمایہ کاری دلچسپی اور سینٹیمنٹس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26 پیسے کی کمی سے 279 روپے 80 یسے کی سطح...
زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، گذشتہ 8 ماہ میں 24 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے ملنے والی 3 کروڑ ڈالر امداد کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ترکیہ اور شام کی متاثرین کے لیے استعمال کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اے ڈی بی سے ملنے والی تین کروڑ ڈالر امداد سیلاب متاثرین کے لیے تھی لیکن وہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے استعمال کی گئی، اس امداد کا دیگر استعمال غیر قانونی تھا۔آڈٹ حکام کے مطابق این ڈی ایم اے ابھی تک ایشیائی ترقیاتی بینک کو رقم کے استعمال پر مطمئن نہیں کر سکی ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے پوچھا کہ کیا این ڈی ایم اے اپنے قوانین کے تحت غیر...
کراچی: پاکستان کو درپیش فنانشل گیپ کے مسائل، درآمدات بتدریج بڑھنے اور معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ چین کی جانب سے 24مارچ کو واجب الادا 2ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے اور مثبت عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 11پیسے کی کمی سے 279روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مسلسل مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث اختتامی لمحات میں...
حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی واقع ہوئی اور یہ قیمت 82 ڈالر سے کم ہو کر 69.3 ڈالر پر آ چکی ہے جو اگست 2021 کی سطح کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کاروباری برادری کو بڑے اہداف حاصل کرنے کی کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 60 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت وزیر اعظم کی جانب سے برآمدی سہولت کاری اسکیم (ای ایف ایس) کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ ایف بی آر نے کمیٹی کو برآمدی سہولت کاری اسکیم اس میں حالیہ ترامیم اور اس کےغلط استعمال کے نشان دہی شدہ پہلوؤں پر بریفنگ دی اور اجلاس کو آگاہ کیا کہ 2021 میں متعارف کرائی...
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کاروباری برادری کو بڑے اہداف حاصل کرنے کی کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 60 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت وزیر اعظم کی جانب سے برآمدی سہولت کاری اسکیم (ای ایف ایس) کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ ایف بی آر نے کمیٹی کو برآمدی سہولت کاری اسکیم اس میں حالیہ ترامیم اور اس کےغلط استعمال کے نشان دہی شدہ پہلوؤں پر بریفنگ دی اور اجلاس کو آگاہ کیا کہ 2021 میں متعارف کرائی گئی ای...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔ نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں پاکستان میںپٹرول کی قیمت فی لٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ...
کراچی: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے، گزشتہ 8ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات درست سمت پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 06پیسے کی کمی سے 279روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 279روپے 96پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی۔اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت اگست 2021...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں 1 کھرب (ٹریلین) ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی حکومت نے اگلے چار سالوں میں امریکی کمپنیوں میں 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں زیادہ تر دفاعی سازوسامان اور دیگر امریکی کاروبار شامل ہوں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا "میں نے کہا کہ میں تب آؤں گا جب آپ 1 کھرب ڈالر امریکی کمپنیوں کو دیں گے... اور انہوں نے اس پر ہاں کہہ دی،" ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب پہلے...
کراچی: پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 ) امریکی ادارے ٹیکس فاﺅنڈیشن کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافے اور نئے محصولات سے امریکہ کو سالانہ 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی حاصل ہو گی ”بلوم برگ“ کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی درآمدات کا تقریباً نصف تین ملکوں کینیڈا، چین اور میکسکو سے آتا ہے جس کا حجم 3ٹریلین ڈالر کے قریب ہے نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ان ممالک سے امریکہ میں مجموعی درآمد لگ بھگ 15 فی صد تک کم ہو جائے گی.(جاری ہے) صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے فوری ردعمل میں چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی تقریباً 21 ارب...

نئے محصولات سے امریکہ کو سالانہ 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی ہو گی، ماہرین، چین کے امریکی درآمدات پر 21 ارب ڈالر کے جوابی محصولات
ویب ڈیسک — واشنگٹن میں قائم ٹیکس فاؤنڈیشن کا اندازہ ہے کہ نئے محصولات سے امریکہ کو سالانہ تقریباً 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی حاصل ہو گی۔ بلوم برگ اکنامکس کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی درآمدات کا تقریباً نصف جو ایک اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے، تین ملکوں کینیڈا، چین اور میکسکو سے آتا ہے۔ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ان ممالک سے امریکہ میں مجموعی درآمد لگ بھگ 15 فی صد تک کم ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے فوری ردعمل میں چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی تقریباً 21 ارب ڈالر مالیت کی زرعی اور غذائی...
کراچی: برآمدات میں کمی، بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور گذشتہ 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں خام تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
مرغ مسلّم بھارتی برصغیر میں تیار کی گئی ایک ڈش کا نام ہے۔ یہ منفرد مسالاجات کو اچھی طرح پوری مرغی پر لگا کے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے چاول اور ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ پیش کرکے اس کا ذائقہ مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اجزاء میرینیڈ کرنے کے لیے سالم مرغی1 کلو دہی½ کپ ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ کشمیری مرچ1 کھانے کا چمّچ نمک حسبِ ذائقہ پسا ہوا زیرہ1 چائے کا چمچ گرم مسالہ1 چائے کا چمچ پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ کارن فلور2-3 کھانے کا چمّچ تیل1-2 کھانے کا چمّچ تیل ڈیپ فرائی کے لیے شوربے کے لیے: تیل5-6 کھانے کا چمّچ 2 پیاز کٹی...
اسلام آباد: پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آوٴٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد تقریباً 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، جو اس دوران آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی...
7ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئےآئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی جائزہ مذاکرات کل4سے15مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کا9رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں2ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دیگا ، آئی ایم ایف کی رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، وفد کے وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں...
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آج (پیرکو) اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریبا ً2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا، رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے...
اپنے ایک خطاب میں ائیر مارشل عزیز نصیر زاده کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ڈونلڈ ٹرامپ نے اپنی شیطانیوں کو جاری رکھا اور اس بات کا اعلان کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کی دستبرداری کی شرط کے ساتھ صلح کیلئے حاضر ہے مگر در حقیقت انہوں نے ہمارے خلاف ایگزیکٹو آرڈر لکھ کر تہران کو دھمکی دی۔ اسلام ٹائمز۔ آج تہران میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع ائیر مارشل "عزیز نصیر زاده" نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا شہداء کے لواحقین کے لئے بہترین تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کہا کرتے تھے کہ ہمیں شہید ہونے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے والی میزبان پاکستانی ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ایونٹ کے میزبان ملک پاکستان کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گروپ کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے قومی ٹیم کی شکست کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا تھا، جسکے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کی شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئی تھیں اور پھر بنگلا دیش کے ساتھ قومی...
کراچی: سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے دن بڑی کمی ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2863 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کو) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 500 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ملک میں آج فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی واقع ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے ہوگئی۔
دنیا کے امیر لوگوں کی فہرست میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، امیروں کی دوڑ میں سب سے آگے چلنے والے ایلون مسک کے لئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 22,2 ارب کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد جیف بیزوس کی دولت میں بڑا اضافہ ہوگیا، بیجوس دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین انسان بن چکے ہیں، بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں اس پوزیشن پر قابض رہے مارک زکربرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔رپورٹس کے مطابق مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر گزشتہ روز گر گئے، وال اسٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئر 8.39 فیصد تک نیچے چلے گئے، جس کے سبب اس کا مارکیٹ کیپ نومبر...
آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوگئی، موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے جائزہ کے لیے وفد تین مارچ کو آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے جائزہ کے لیے وفد بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفداقتصادی جائزہ کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا۔اس دوران موجودہ 7ارب ڈالر قرض پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے میں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا...
کراچی: معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے اپنے منافع کو ہیڈکوارٹرز منتقل کرنے رحجان کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ درآمدات بڑھنے کے خدشات اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی جیسے عوامل بھی روپے پر دباؤ کا باعث بنے، کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر 04 پیسے کی کمی سے 279 روپے 53 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں قدرے بہتری کے بعد مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذر بائیجان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا اور 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں دستخط ہوں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور بھرپور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا مشکور ہوں، باکو کی طرز پر اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنانے میں مصروف ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے، طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا جبکہ 2 ارب ڈالر سرمایہ...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 3080200 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 264060 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 6 ڈالر سے بڑھ کر 2936 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر36پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر281روپے 17پیسے پر بند ہوا ۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 715 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 800 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،امریکی خام تیل 2.26 ڈالر کی کمی سے70.22 ڈالر فی بیرل ہوگیا ۔سونے اورچاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کارجحان دیکھے میں آیا ہے، چاندی کی قیمت میں5سینٹ کی کمی ہوئی،کمی کے بعد33ڈالر فی اونس ہوگئی ، کرپٹو کرنسی میں مندی نظر آئی،...
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی کے دباؤ، معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالرکی پرواز جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، برآمدات میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے سبب کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 307000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 263202 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 23 ڈالر سے کم ہو کر 2930 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
نیویارک: امریکی ایئرلائن ڈیلٹا نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے ٹورنٹو میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے پرواز کے تمام مسافروں کو30 ہزار ڈالر فی مسافر ادا کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کو 30,000 ڈالر کی پیشکش کی جا رہی ہے، یہ معاوضہ “کسی بھی شرط کے بغیر” دیا جا رہا ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ڈیلٹا کے چیف ایگزیکٹو ایڈ بسٹین نے کہاکہ تین دن گزرنے کے باوجود حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، پرواز ایک تجربہ کار عملے کے ساتھ تھی،” تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم...
انٹرنیٹ کی دنیا کے بادشاہ، مسٹر بیسٹ کی ماہانہ آمدنی کا راز کھل گیا ہے، اور یہ راز اتنا بڑا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے۔ دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن جو ’’مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں، کی یوٹیوب سے ماہانہ کمائی کے اعداد و شمار لیک ہوگئے ہیں، اور یہ اعداد و شمار کسی کو بھی حیران کر سکتے ہیں۔ کتنی ہے مسٹر بیسٹ کی کمائی؟ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ویڈیوز پر اربوں ویوز آتے ہیں۔ حال ہی میں، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈرامہ الرٹ نامی اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدنی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں ان...
کراچی /اسلام آباد (کامرس رپورٹر+صباح نیوز)پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7ماہ میں4 ارب 58کروڑ 46لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔جس میں 11کروڑ 55لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے7ماہ میں38فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32کروڑ90لاکھ ڈالر ملے۔ رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 59کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پاکستان...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ پاکستان ہر سال 1200 ملین ڈالر کی سویابین درآمد کرتا ہے اس لئے اگر اس کی کاشت کو فروغ دیا جائے تو اس سے نہ صرف پولٹری کی فیڈ اور خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ ملک سالانہ 10 بلین ڈالر کی ضروری اشیا درآمد کر رہا ہے اور اس میں سے نصف خوردنی تیل کی درآمد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت نہ صرف پولٹری فیڈ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ...
پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60 فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے 7ماہ میں38 فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22 ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32 کروڑ90 لاکھ ڈالر ملے۔رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49 ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ پاکستان ہر سال 1200 ملین ڈالر کی سویابین درآمد کرتا ہے اس لئے اگر اس کی کاشت کو فروغ دیا جائے تو اس سے نہ صرف پولٹری کی فیڈ اور خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ ملک سالانہ 10 بلین ڈالر کی ضروری اشیا درآمد کر رہا ہے اور اس میں سے نصف خوردنی تیل کی درآمد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت نہ صرف پولٹری فیڈ...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ملک میں جنوری میں 9.92 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ملکی نجی شعبے میں 18.43 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، سرکاری شعبے سے جنوری میں 8.51 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی7 ماہ میں 1.34 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال 7 ماہ میں 25 فیصد اضافی سرمایہ کاری ہوئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی نجی شعبے میں سات ماہ میں 1.29ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 36 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد جنوری کے دوران خسارے میں آنے، درآمدات بڑھنے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباو کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 281 روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 3 پیسے کی کمی سے 279 روپے 23 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی،...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کی جانب سے دیے جانے والے مہنگے باکس کے بجائے عام شائقین کے درمیان ٹورنامنٹ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کا وی آئی پی ہاسپیٹلٹی باکس محسن نقوی نے ٹھکرا دیا۔یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں پر مشتمل وی آئی پی لگژری باکس مختص کیا تھا تاہم پی سی بی چئیرمین نے پریمیئم نشستوں کے ٹکٹس فروخت کرنے اور جنرل سٹینڈز میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی...
دنیا کی ناکام ترین فلم کا اعزاز 2011 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم 'دی ورسٹ مووی ایور' کو حاصل ہے، جس کی باکس آفس پر مجموعی کمائی صرف 11 ڈالر تھی۔ یہ رقم صرف ایک ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہوئی۔ اس فلم کے مصنف، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور مرکزی اداکار گلین برگگوٹز تھے۔ 'دی ورسٹ مووی ایور' کو 'اسکیئری مووی' کی طرز پر بنایا گیا تھا، لیکن یہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ ریلیز کے پہلے ہفتے میں صرف ایک ٹکٹ فروخت ہوا، جس کی قیمت 11 ڈالر تھی۔ فلم کی اس قدر کم کمائی پر بعض لوگوں نے اسے تشہیری حربہ قرار دیا، لیکن فلم ساز نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے ناکامی...
کرک میں امن پاسون جرگہ اور ہزاروں افراد کا امن مارچ، ’ڈالری جنگ‘ مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کرک(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں امن کے قیام کے لیے نکالی گئی ”امن پاسون“ ریلی میں عوام کا سیلاب امڈ آیا۔ ہزاروں افراد نے اس مارچ میں شرکت کی، جو دو کلومیٹر سے زائد طویل ریلی کی شکل میں نکالی گئی۔ مارچ میں سینکڑوں کاریں اور موٹر سائیکلیں بھی شامل تھیں، جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے ”امن، امن چاہیے“ کے نعرے بلند کیے۔امن پاسون کے دوران شرکاء نے واضح پیغام دیا کہ کرک کے عوام کسی بھی طرح کی پرتشدد کارروائیوں اور ڈالری جنگ کو مسترد کرتے ہیں۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد...
اسلام آباد:پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک اور قرض پروگرام لینے کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے نئے قرضے کے لیے رواں ماہ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کرے گی، جو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے حاصل کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے 2وفود پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں مجموعی طور پر ڈھائی ارب ڈالر کے قرضوں پر مذاکرات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 24 فروری سے آنے والا وفد پاکستان کے ساتھ ڈیڑھ ارب...

اگر امریکہ چین پر دباؤ ڈال کر اس کی ترقی کو روکنے پر مصر ہے تو چین اس کا بھرپور مقابلہ کرے گا ، چینی وزیر خا رجہ
میونخ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے “چین کے خصوصی سیشن” میں خطاب کیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز چین امریکہ تعلقات کے معاملے پر، وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں چین کی پالیسی مستحکم ہے اور اس میں تسلسل رہا ہے ۔ چین کی پالیسی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ تین اصولوں پر مبنی ہے جو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی، اور تعاون کے ذریعے باہمی مفادات پر مشتمل ہیں ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ان تین اصولوں کے مطابق امریکہ کے ساتھ مستحکم، صحت مند اور پائیدار دو طرفہ تعلقات استوار...
واشنگٹن(صباح نیوز) بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکی ڈیپ اسٹیٹ کردار سے انکار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ملبہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ڈال دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس دوران انہیں امریکی صدر ٹرمپ کے خیالات اور صحافیوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلا دیش میں حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے میں امریکی ڈیپ اسٹیٹ کے کردار کے سوال پر امریکی صدر نے معاملہ نریندر مودی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس میں کوئی کردار نہیں، میں ابھی اس بارے میں پڑھ رہا ہوں، بنگلا دیش پر...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ (WBG) کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو نائب صدر مختار ڈیوپ کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں IFC کے جاری اور ممکنہ و متوقع اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ اور وزارت خزانہ و اقتصادی امور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے ورلڈ بینک گروپ کی پاکستان میں حال ہی میں 40 بلین امریکی ڈالر کے بے مثال عزم کے ساتھ جاری کردہ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) (2026-2035) کے اجرا کو سراہا۔ اس...

پی ٹی آئی میں بس کانوں میں بات ڈالنے کی دیر ہوتی ہے، لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما اور ممبر اسمبلی شیر افضل مروت نے مجھے پارٹی سے کیوں نکالا، اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں، جنہوں نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں موجود ہیں، سلمان اکرم راجا خود کو ڈی فیکٹو سیکرٹری جنرل کہتے ہیں، جسے عام زبان میں غاصب کہتے ہیں۔ جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں ممبر اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے ایک سال میں 3 مرتبہ پارٹی سے نکالا گیا، فی الحال تو یہ جیت گئے ہیں لیکن میں پھر واپس آؤں گا، جنہوں نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں موجود ہیں۔ شیر افضل...
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) اربوں ڈالرز کا نیلم جہلم ڈیم 3 سال بعد بھِی ٹھیک نہ ہو سکا، ڈیم کی بندش سے 3 سالوں میں ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہ ہوئی، قومی خزانے کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق اربوں ڈالرز سے بننے والا نیلم جہلم پن بجلی ڈیم تاحال غیر فعال ہے۔ 3 سال بعد بھی ڈیم کا فالٹ دور نہ ہو سکا، وزارت آبی امور معلومات چھپانے لگی، 969 میگاواٹ کا منصوبہ تین سال میں ایک یونٹ بھی پیدا نہ کر سکا، ڈیم بندش سے قومی خزانہ کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ سال 2022 میں ڈیم کی ٹنل میں فالٹ پیدا ہوا،...
ابوظبی:دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں سعودی عرب کے ایک معلم منصور بن عبداللہ المنصور کو بہترین استاد کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے ساتھ ملنے والی 10 لاکھ ڈالر کی رقم کو انہوں نے یتیم اور غریب بچوں کے لیے ایک اسکول تعمیر کرنے کے لیے وقف کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق منصور بن عبداللہ المنصور سعودی عرب کے معروف تعلیمی ادارے پرنس سعود بن جلاوی اسکول میں بطور استاد خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران نہ صرف طلبہ کو تعلیم دی، بلکہ معذور، یتیم اور یہاں تک کہ قیدیوں تک علم کی روشنی پہنچانے کے لیے رضاکارانہ خدمات بھی انجام دیں۔ ان کی انتھک محنت...
کراچی:ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہیں۔ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 فروری تک 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ زرمبادلہ کے...
چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم ‘Ne Zha 2’ نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم ‘The Battle of Lake Changjin’ سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔ ‘Ne Zha...
گزشتہ ہفتے اضافے کے بعد اختتام پذیر ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں کمی رپورٹ۔ یہ بھی پڑھیں:زر مبادلہ کے ذخائر میں 46 ملین ڈالر کا اضافہ 7 فروری 2025 کو پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر ملین ڈالر تھے، جو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں معمولی کمی کے بعد گھٹ کر 11,166.6 ملین ڈالر رہ گئے ہیں۔ زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرمبادلہ ذخائر 11,166.6 ملین ڈالر، جب کہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے خالص ذخائر 4,696.0 ملین ڈالر ہونے کی وجہ سے مجموعی سیال ذخائر 15,862.6 ملین ڈالر تھے۔ تاہم7 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر...
چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم 'Ne Zha 2' نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔ یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم 'The Battle of Lake Changjin' سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔ ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کوالالمپور سے روانگی کے موقع پر ہوائی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریکارڈ ترسیلات زر ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ جنوری 2025 میں ترسیلات زر میں 25 فیصد اضافہ ہونا اور 3 ارب ڈالر کی حد مسلسل دوسرے مہینے برقرار رہنا اس بات کا عکس ہے...
امریکا میں آئس کریم کی طلب میں بازار جانے والی خاتون نے 27 کروڑ 90 لاکھ روپے (10 لاکھ ڈالر) مالیت کی لاٹری جیت لی۔ امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والی خاتون (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے آئس کریم کی طلب میں بازار گئیں جہاں راستے میں ایک اسٹیشن پر رک کر انہوں نے کینٹکی جیک پاٹ اسکریچ-آف ٹکٹ خریدا۔ انہوں نے 20 ڈالر کا ٹکٹ اسکریچ کیا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارڈ کو بائیں سے دائیں جانب کھرچنا شروع کیا۔ پہلے انہوں نے سوچا کہ انہیں ان کے 20 ڈالر واپس مل گئے، بعد میں خیال آیا...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280 روپے پر آنے کی پیشگوئی اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے روپیہ پر دباؤ رہا۔ آئی ایم ایف چیف کے پاکستان کے اسٹرکچرل اصلاحات پر اظہار اطمینان جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279 روپے 10 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے ڈالر سپلائی متاثر...
کراچی(کامرس رپورٹر)انٹر بنک میں ڈالر 15پیسے مہنگا ہو کر279.20روپے کا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اوپن مارکیٹ میں 5پیسے بڑھ کر ڈالر281.04روپے پر جا پہنچا تاہم یورو کی قدر22پیسے کی کمی سے289.62روپے ہو گئی،فاریکس ڈیلرز کے مطابق 1.08روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ 347.60روپے پر آگیا۔
کراچی: سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لیے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں کی ترکیہ آمد 20.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ ترکیہ کے سرکاری سیاحتی ادارے کے مطابق سیاحوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.1 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر سال 2024 ترکیہ میں سیاحت کے لیے سب سے کامیاب...
آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )سات ارب ڈالر کے موجودہ قرض پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ کے معاملہ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، قرض کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اقتصادی جائزہ مشن کا دورہ پاکستان 2 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن 14 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کی معاشی کارکردگی جانچی جائے گی، 7 ارب ڈالر کے پیکیج کے تحت...
پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے موجودہ قرض پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ کے معاملہ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، قرض کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اقتصادی جائزہ مشن کا دورہ پاکستان 2 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن 14 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کی معاشی کارکردگی جانچی جائے گی، 7 ارب ڈالر کے پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے بات چیت ہوگی۔ مشن جولائی سے دسمبر 2024 تک کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا،...
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 22 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شیئر بازار کا 100 انڈیکس 780 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 158 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 199 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں ڈبل انتظامی سسٹم سے لوگوں میں اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں خدشات جنم لے رہے ہیں کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جمہوری حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش تو نہیں ہو رہی ہے۔ طارق حمید قرہ نے الائنس پارٹنر نیشنل کانفرنس سے گزارش کی ہے کہ عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار طاریق حمید قرہ نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پچھلے ایک سال سے آہستہ آہستہ بہترہورہی ہے اور ترسیلات زر جنوری میں 3 ارب ڈالر تک پہنچی جو گزشتہ کئی سالوں میں ایک ریکارڈ ہے۔ دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ماہانہ وار شرح جنوری میں 2.4 فیصد پر آئی ہے جبکہ پالیسی ریٹ اس وقت 12 فیصد پر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں اور اسی طریقے سے برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں اور یہ وہ روشن اشارے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ملک میں گزشتہ ایک سال...
کراچی: عالمی تحقیقی ادارے ٹریس مارک کی فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے پر آنے کی پیشگوئی، زرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے سرمائے کے انخلا کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔ زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط پوری ہونے کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 07 پیسے کی کمی سے 278 روپے 97 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دباو، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے ڈالر سپلائی متاثر رہی جس سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان نے دسمبر 2024میں کرنٹ اکاﺅنٹ میں 582 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 279 ملین ڈالر کے مقابلے میں 109 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق یہ سرپلس کا لگاتار پانچواں مہینہ ہے جس سے مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے لیے مجموعی طور پر 1.21 بلین ڈالر ہو گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.397 بلین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں تھا. اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں برآمدات تقریبا 9 فیصد بڑھ کر 3.838 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ درآمدات 15 فیصد سے...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 131 پوائنٹس کی کمی ہوئی،مارکیٹ 1 لاکھ 10 ہزار 191 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا،انٹربینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر 279روپے 5پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر7پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر280روپے 90پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میںرواں ہفتے شدید مندی رہی ،ہنڈرڈانڈیکس1لاکھ 14 ہزار سے گر کر 1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس تک آگیا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 3933 پوائنٹس کی کمی ہوئی، ما ر کیٹ1لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ دلچسپ انکشاف وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا اور بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔...
آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ انکشاف وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا اور بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ انہوں نےکہا...
اسلام آ باد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جو 1.86 ارب ڈالر تک...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے صوابی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے انبارانٹرچینج کے مقام پر جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کےلیے پنڈال سج گیا ہے جہاں کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے لیے پنڈال میں 6ہزارکے قریب کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ جلسے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،بیرسٹر گوہر، اسدقیصر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ اس سال پاکستان کی غیر ملکی قرضوں کی ضروریات 22ارب ڈالرسے ساڑھے 23ارب ڈالر ہیں، فچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 13ارب ڈالر کے جو کیش ڈیپازٹس ہیں وہ پاکستان کو اس سال میں رول اوور کرانے پڑیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اگر دیکھیں تو اس وقت چین نے پاکستان کو جو سپورٹ کی ہوئی ہے اور جسے وہ ودڈرا نہیں کررہا، اس کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا، اس میں آئی ایم ایف کا بھی بڑارول ہے لیکن پاکستان کے دیوالیہ نہ ہونے میں آئی ایم ایف سے کہیں زیادہ چین کا کردارہے۔ اس وقت تک چین...
اسوقت تک چین نے پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے دیئے ہوئے ہیں، 4 ارب ڈالر انکا کیش ڈیپازٹ ہے، ساڑھے 4 ارب ڈالر قرضہ انکی طرف سے فنانس فیسیلٹی کی مد میں ہے، اس طرح تقریباً 15 ارب ڈالر چین پہلے ہی رول اوور کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ اس سال پاکستان کی غیر ملکی قرضوں کی ضروریات 22 ارب ڈالر سے ساڑھے 23 ارب ڈالر ہیں، فچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 13 ارب ڈالر کے جو کیش ڈیپازٹس ہیں، وہ پاکستان کو اس سال میں رول اوور کرانے پڑیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر...

پاکستان کو 2030 تک اپنے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے، سینیٹر شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرمین سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاکستان کو 2030 تک اپنے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،پاکستان میں ماحولیاتی فنڈنگ کا فقدان ہے، عالمی برادری کا تعاون درکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈان بریتھ پاکستان ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے،بلوچستان میں ہزاروں ایکڑ جنگلات جل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 450سال پرانے جونیپر درخت ختم ہو رہے ہیں جو سالانہ 2 بلین ڈالر...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 298700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کی کمی سے 256087 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 9 ڈالر سے کم ہو کر 2859 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ حکومتی ذرائع کے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع...
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے پانی نہیں ہوگا تو آبی و جنگلی حیات بھی ختم ہوجائیں گی پنجاب سیراب اور سندھ بنجر ہے ہمارے پاس سندھ دریا کے سوا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں اگر اس پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر سندھ بنجر ہوجائے گا چولستان کو سیراب کرنے کیلئے دو سو گیارہ ارب کا بجٹ بھی سندھ نے دینے کا وعدہ کیا یہ فیصلہ صدارتی محل کے ایک اجلاس میں کیا گیا اس منصوبے کو واٹر ویڑن 2025کا نام دیا گیا گریٹرز ؛کینالز کا کام مشرف نے شروع کیا جس کے خلاف ہم...