2025-11-03@18:56:18 GMT
تلاش کی گنتی: 744
«ایک ارب ڈالر»:
(نئی خبر)
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 22 اگست کو مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
کراچی: ملک میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث لاکھوں ڈالرز کے آرڈرز ملتوی ہو رہے ہیں۔ ایس آر او 760 کی معطلی کے باعث سونے کے زیورات کی برآمدات بدترین بحران کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نوٹس بھیجتے ہوئے ایڈوانس گولڈ کی واپسی اور واجبات کی ادائیگی روکنے کی شرط عائد کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خریداروں نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی مکتوب ارسال کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایس آر او 760 کی معطلی کے بعد مارچ 2025ء میں موصول ہونے والے آرڈرز بھی مکمل نہ ہوسکے، جس...
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2025-2026 کے دوران غیرملکی کمرشل بینکوں سے تین ارب دس کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں چھ ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا جبکہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران حکومت نے 70 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر باہمی معاہدوں اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ 19 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ حکومت نے رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جولائی میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر...
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز کراچی :سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد پھر کمی،آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونا 1100 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 600 روپے اور دس گرام 943 روپے کی کمی سے تین لاکھ 5 ہزار 727 روپے کا ہوگیا۔صراف ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 339 ڈالر کا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان...
کراچی :سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد پھر کمی،آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونا 1100 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 600 روپے اور دس گرام 943 روپے کی کمی سے تین لاکھ 5 ہزار 727 روپے کا ہوگیا۔ صراف ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 339 ڈالر کا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 4031 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 37.98 ڈالر پر برقرار ہیں۔...
امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کے بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے 6 اگست کو ہنٹر بائیڈن اور ان کے وکیل کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں لگائے گئے الزامات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور معافی مانگی جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج ہوگا۔ یہ دعوے ایک پروگرام کے دوران کیے گئے تھے، جس کے میزبان اینڈریو کالہان تھے۔ انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے مصنف مائیکل وولف کے ایک بیان کی بنیاد پر کہا کہ میلانیا ٹرمپ کی...
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 24 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 8 اگست کو 19 ارب 49 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 25 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ ...
وقاص عظیم: پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی۔ معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستان کی کاروباری گروپس کی مالیت بارے رپورٹ جاری کردی، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز پاکستان کے امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سر انور پرویز نے پاکستان میں 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جو پہلے نمبر پر ہیں، فوجی فاؤنڈیشن گروپ پاکستان کا دوسرا بڑا امیر ترین گروپ ہے، فوجی فاؤنڈیشن کی سرمایہ کاری 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز ہے۔ مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر ٹبہ گروپ پاکستان کا تیسرا امیر ترین کاروباری خاندان ہے، ٹبہ گروپ 1...
ایپل کی آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز ستمبر میں کسی تاریخ کو متعارف کرائے جائیں گے، اس سیریز میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کے ساتھ ایک بالکل نیا اور انتہائی پتلا ماڈل ’آئی فون 17 ایئر‘ بھی شامل ہوگا۔ کمپنی نے ابھی تک نئے ماڈلز کی لانچنگ کی باضابطہ تاریخ جاری نہیں کی، تاہم ان ڈیوائسز سے متعلق لیکس کئی ماہ سے گردش میں ہیں، اور بظاہر ایسا کچھ خاص نہیں جو صارفین کو حیران کر سکے۔ یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ صارفین کے ذہنوں میں سب سے زیادہ یہ سوال گردش کررہا ہے کہ ان فونز کی قیمتیں کیا ہوں...
لیببو گُڑیا کے بڑھتے جنون نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاپونتے میں ایک چھوٹی ری سیل شاپ میں بڑی چوری کو جنم دیا، جہاں چور تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا سامان چرا کر لے گئے، جس میں تمام لیببو گُڑیا شامل تھیں۔ یہ گُڑیا، جو بڑی آنکھوں والی خوبصورت مگر عجیب و غریب شکل کی پلس ٹوائز ہیں، ٹک ٹاک پر بے حد مقبول ہو چکی ہیں اور عام کھلونوں کے مقابلے میں کافی مہنگی سمجھی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: لوگوں کو خوفزدہ کرنے والی ڈراؤنی گڑیا گرفتار ای بی سی نیوز کے مطابق شاپ کی شریک مالک کے مطابق دکان صرف دو ماہ سے کام کر رہی تھی جب بدھ کی صبح چوروں نے اس...
فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سکھر کی عدالت نےغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان قمر شہزاد، محمد ذیشان اور زبیر اصغر کو فی کس 5 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کی تفتیش سب انسپیکٹرصدام حسین نے کی جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل گیان پرکاش نے کی۔ دوران تفتیش ملزمان سے 10 لاکھ روپے، 20 ہزار 700 امریکی ڈالر اورایک لاکھ 47 ہزارسعودی ریال بھی برآمد ہوئے تھے، جنہیں عدالت نے سرکار کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید پڑھیں: یہ فیصلہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کی روک تھام اور مالی بدعنوانی...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب ڈالرتک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2025 سے جولائی 2026 کے دوران برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند اور ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافے کو بھی نہایت تسلی بخش قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشی اشاریے حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں “قابل تحسین” قرار دیا۔ وزیراعظم...
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ایک بلین ڈالر کی خطیر رقم سے بنے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح مصر میں نومبر میں ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق مصری حکام کا کہنا تھا کہ 50 ہیکٹر رقبے پر پھیلا میوزیم ایک پرانی تہذیب کی نمائندگی کرے گا، جس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح مصر آئیں گے۔(جاری ہے) میوزیم کی تعمیر میں ایک بلین ڈالر کی لاگت آئی ہے، یہ میویزم گیزا کے اہرام کے قریب تعمیر کیا گیا ہے، جس کا افتتاح یکم نومبر کو کر دیا جائے گا۔اس عجائب گھر کو گرینڈ اجیبپشن میوزیم (جیم)کا نام دیا گیا ہے، جس میں فرعون طوطن خامن کے قیمتی خزانوں کے ہمراہ ایک...
بلوچستان کے پہاڑوں پر اس دن سورج بڑی بے قراری سے نکلا ہوگا کیوں کہ اس نے جلد از جلد اسلام آباد کے اس منظرکو دیکھنا تھا۔ جب برادر اسلامی اور پڑوسی ملک ایران، جہاں سے کبھی تہذیب بھی آتی رہی، ثقافت بھی آ کر چھائی رہی، علما مشائخ، اولیائے کرام کے قافلے بھی آتے رہے اور لاہور کا تجارتی قافلہ کبھی اصفہان،کبھی شیراز میں فروکش ہوتا رہا۔ ملتان کی سوغاتیں اور دستکاریاں، زاہدان و سرد تہران میں ہاتھوں ہاتھ خریدے جاتے رہے۔ پشاورکے قصہ خوانی بازار میں ایران کے قصے مزے لے لے کر بیان کیے جاتے تھے۔ پریوں کی کہانیاں، طلسماتی کہانیاں اکثر بچوں کی نانیاں سنایا کرتی تھیں۔ ایسے میں کوئی کہے کہ کسی ’’ نانی کا...
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں صنعت کاری کے فروغ کے لیے 100 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، یہ رقم امریکی مینوفیکچرنگ کو دوبارہ فعال بنانے کے حکومتی ایجنڈے کے تحت خرچ کی جائے گی۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جارحانہ تجارتی پالیسیوں کے ذریعے امریکی مصنوعات کی پیداوار ملک کے اندر واپس لانے کے لیے سرگرم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کا یوٹیوبر پر iOS 26 کے خفیہ فیچرز چوری کرنے کا الزام، عدالت سے رجوع ایپل کی جانب سے اس سے قبل رواں سال فروری میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اگلے چار سالوں میں...
وقاص عظیم: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبرآگئی،نئےمالی سال کے پہلے ماہ میںہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر33.07فیصد کا اضافہ ہوااورٹیکسٹائل برآمدات 1ارب69کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب27 کروڑڈالرز تھا۔جون2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ جولائی 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 31 کروڑ ڈالرز تھیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں ذرائع کے مطابق جولائی 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑڈالرزاورجولائی 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب47 کروڑ ڈالرز تھا۔
امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا چاہیئے تو 15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑیگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ملکوں کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان ملکوں سے آنیوالوں کو 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ بھرنا پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا ویزا لینے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام نے ویزا کے حصول کے لیے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا چاہیئے تو 15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ملکوں کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) معروف طبی محققین اور ڈاکٹروں کی طرف سے تیار کردہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے، جب جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی معاہدے پر نئی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ دی لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، ''پلاسٹک بچپن سے بڑھاپے تک بیماریوں اور اموات کا باعث بن رہا ہے، جس سے صحت سے متعلق سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔‘‘ رپورٹ میںپلاسٹک کے اثرات کا موازنہ ہوا کی آلودگی اور سیسے سے کیا گیا اور کہا گیا کہ قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے اس کے صحت پر...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزرا کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ قابض ریاست کی جانب سے ایسی منظم اشتعال انگیزیاں اور...
حال ہی میں نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والا مضمون ‘عمران خان کو رہا کرو’ صحافت نہیں بلکہ ایک خالصتاً سیاسی اشتہار ہے، جو مبینہ طور پر غیر ملکی لابنگ ایجنٹس کی مالی معاونت سے شائع کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق نیویارک ٹائمز نے یہ مضمون 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ادائیگی کے بعد شائع کیا جو ایک سزا یافتہ سیاسی شخصیت کی ساکھ کو بحال کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ اشتہار ایک سنگین سوال کو جنم دیتا ہے اور وہ یہ کہ صحافت اور کرائے کے سیاسی سرگرم کارکنوں میں فرق کب مٹ جاتا ہے اور ایک عالمی میڈیا ادارہ کس حد تک جانے کو تیار ہے جب اُسے ایک خودمختار ریاست کے اداروں کو بدنام کرنے...
آنجہانی پاپ سپر اسٹار مائیکل جیکسن نے 1990 کی دہائی میں فرانس کے ایک کنسرٹ کے دوران جو جراب پہنی تھی وہ بغیر دھلی ہوئی حالت میں نیلام کردی گئی۔ نیلامی کرنے والے اورور ایلی نے اے ایف پی کو بتایا کہ مائیکل جیکسن نے اپنے عالمی شہرت یافتہ نغمے ’’بلی جین‘‘ پر پرفارم کرتے ہوئے متعدد بار بار سفید رنگ کے یہ موزے پہنے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جولائی 1997 میں جنوبی شہر نیمز میں کنسرٹ کے بعد ایک ٹیکنیشن نے استعمال شدہ جراب کو مائیکل جیکسن کے ڈریسنگ روم کے قریب چھوڑ دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد اس جراب کو 28 سال قبل احتیاط سے محفوظ کیا گیا اور اب نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس...
اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے دوطرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تجارتی، سرحدی اور باہمی اعتماد پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کی ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی و تجارت محمد آتابک سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں یہ پیشرفت سامنے آئی۔ ملاقات ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دو روزہ سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر ہوئی۔ اعلیٰ سطحی مذاکرات میں دونوں وزراء نے تجارت کے فروغ، سرحدی رکاوٹوں کے خاتمے اور ترجیحی شعبوں میں قابل بھروسہ تعاون کی نئی راہیں متعین کرنے پر زور دیا۔ ایرانی وزیر محمد آتابک نے پاکستان کی حکومت اور وزارت تجارت کے...
پاپ میوزک کے شہنشاہ اور کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزہ ہزاروں ڈالرز میں نیلام کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں 30 جولائی 2025 کو ایک نیلامی کے دوران مائیکل جیکسن کا پہنی ہوئی جراب تقریباً €7,688 یعنی $8,822 امریکی ڈالر جس کی قیمت پاکستانی روپے کے لحاظ سے ڈھائی لاکھ سے زائد بنتی ہے، میں فروخت ہوا ہے۔ یہ سفید ایتھلیٹک موزہ نگینوں سے مزین ہے اور وقت گزرنے کے باعث پیلاہٹ اور مائیکل جیکسن کے پہننے کے بعد ان کے پیسینے اور کمرے میں موجود دھول لگنے سے داغدار ہوگیا تھا، آنجہانی گلوکار نے 1997 میں فرانس کے شہر نیم میں اپنے کنسرٹ کے دوران پہنا تھا۔...
پاپ میوزک کے شہنشاہ اور کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزا ہزاروں ڈالرز میں نیلام کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں 30 جولائی 2025 کو ایک نیلامی کے دوران مائیکل جیکسن کا پہنا ہوا جراب تقریباً €7,688 یعنی $8,822 امریکی ڈالر جس کی قیمت پاکستانی روپے کے لحاظ سے ڈھائی لاکھ سے زائد بنتی ہے، میں فروخت ہوا ہے۔ یہ سفید ایتھلیٹک موزا نگینوں سے مزین ہے اور وقت گزرنے کے باعث پیلاہٹ اور مائیکل جیکسن کے پہننے کے بعد ان کے پیسینے اور کمرے میں موجود دھول لگنے سے داغدار ہوگیا تھا، آنجہانی گلوکار نے 1997 میں فرانس کے شہر نیم میں اپنے کنسرٹ کے دوران پہنا تھا۔ نیلامی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں بطور ثبوت جمع کروا دیا۔ جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔جس پر بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ خیال رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعد پاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا...
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی آرہی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر 283 روپے پر آگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر اسمگلنگ: طورخم بارڈر کا ڈالر ریٹ سے کیا تعلق؟ ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ ڈالر کو 270 روپے سے 288 روپے تک آنے میں 2 سال لگے تھے لیکن اب ڈالر کو گرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ ملک بوستان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کو لگتا تھا یہ وقتی کمی ہے لیکن اب لوگ یقین کرنے...
روزانہ ایک کھرب 41ارب روپے کما کر مارک زکربرگ اور جیف بیزوز سے زیادہ امیر بن جانے والا شخص WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)ٹیسلا، اسپیس ایکس، ایکس (ٹوئٹر)اور دیگر متعدد کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جو اس وقت 365 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔مگر اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے اس اعزاز کو سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ ایک اور فرد بہت تیزی سے ان کے تعاقب میں اوپر آرہا ہے۔درحقیقت یہ شخص 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمانے والا فرد بھی ہے جس کی دولت میں 7 ماہ کے دوران اب تک 109 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے۔زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ...
امریکی حکومت اپنی سرکاری ویب سائٹ Pay.gov کے ذریعے شہریوں سے اپیل کررہی ہے کہ وہ آن لائن ادائیگی پلیٹ فارم PayPal یا Venmo کے ذریعے قومی قرضہ اتارنے میں حکومت کی مدد کریں۔ امریکا پر قرضہ تقریباً 36.7 کھرب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہِ خزانہ نے Pay.gov پر Gifts to Reduce the Public Debt کے نام سے ایک سیکشن بنایا ہے جہاں افراد پےپال یا وینمو کے ذریعے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا بینک ٹرانسفر سے رقم دے سکتے ہیں۔ یہ پروگرام 1996 میں شروع ہوا تھا جس کے تحت اب تک لوگ کل 67.3 ملین ڈالرز تک عطیات دے چکے ہیں جو کہ قرضے کے پیمانے کے مقابلے میں نہایت معمولی رقم ہے۔ 2024 میں شہریوں کی جانب سے...
آبادی میں مسلسل کمی اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے بحران سے نمٹنے کے لیے چین نے ملک بھر میں ایک بڑی پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت والدین کو ہر 3 سال سے کم عمر بچے پر سالانہ 3،600 یوآن (تقریباً 500 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 3 سالوں میں مجموعی طور پر 10،800 یوآن (تقریباً 1،500 ڈالر) فی بچہ بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 سے چین کی 80 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا انکشاف یہ چین کی حکومت کی جانب سے پیدائش کی شرح میں اضافہ کرنے کی پہلی قومی سطح کی مالی امدادی اسکیم ہے جس سے تقریباً 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔ اس پالیسی کا اطلاق رواں سال...
ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، ڈالر کی بڑھتی قدر پر گفتگوکی گئی، بلومبرگ کا رپورٹ میں دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ 22 جولائی کو ایکسچینج کمپیوں کے نمائندوں کے ایک گروپ نے ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل فیصل نصیر سے اہم ملاقات کی جس دوران روپے کی گرتی ہوئی قدر کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے کہا کہ اعلیٰ شخصیت سے ملاقات میں ہم نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ بیان کی اور بتایا کہ ڈالر افغانستان اور ایران سمگل کیا جارہاہے ، اسمگلرز کے ایجنٹس ڈالر فروخت کرنے والوں کو زیادہ ریٹ کا لالچ دے کر ان سے ڈالر خرید رہے ہیں، اس وجہ سے ڈالرز کی سپلائی لیگل منی چینجرز کے...
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کر دی، اس سے قبل فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی تھی۔ پاکستان کے فارن ریزروز میں اضافے سے بیلنس آف پیمنٹ بہتر ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی معیشت کیلئے بہتر خبر، عالمی کریڈٹ اداروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال، ایک اور عالمی ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کر دی، اس سے قبل فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی تھی۔ پاکستان کے فارن ریزروز میں اضافے سے بیلنس آف پیمنٹ بہتر ہوئی، ریونیو میں اضافے اور مہنگائی میں کمی کی حکومتی کوششیں...
فرانسیسی شہر میٹز کے معروف سنٹر پومپیدو میوزیم میں اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلان کے مشہور آرٹ ورک ‘کومیڈین’ میں شامل کیلا ایک مرتبہ پھر ایک وزیٹر نے کھا لیا۔ میوزیم کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کی اور چند منٹ کے اندر فن پارے میں دوبارہ ایک اور کیلا نصب کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ ہاتھ مجھ کو دیدے ٹھاکر‘ اسلام آباد میں نصب فن پارہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا بیان میں کہا گیا کہ کیلا صرف ایک عارضی عنصر ہے، جسے باقاعدگی سے آرٹسٹ کی ہدایات کے مطابق بدلا جاتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ ‘کومیڈین’ نامی اس قیمتی فن پارے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ایک معاہدے کے تحت 200 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ تصفیہ اس الزام کے بعد کیا گیا کہ یونیورسٹی نے اپنے یہودی طلبہ کو درپیش خطرات کے خلاف مناسب اقدامات نہیں کیے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق یہ رقم تین سال کی مدت میں امریکی وفاقی حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس معاہدے کے بدلے حکومت نے مارچ میں منجمد کیے گئے 400 ملین ڈالر کے وفاقی گرانٹس میں سے کچھ کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ احتجاج اور الزامات کا پس منظر یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کولمبیا یونیورسٹی کو گزشتہ سال اسرائیل اور...
کولمبیا یونیورسٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اس نے وفاقی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 221 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کا مقصد یونیورسٹی کے خلاف جاری تحقیقات کا تصفیہ اور وفاقی فنڈنگ کی بحالی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں ’آزادی‘ کے نعروں پر واویلا کیوں؟ یونیورسٹی کے مطابق، اس رقم میں یہودی مخالف تعصب (اینٹی سیمیٹزم) سے متعلق تحقیقات کے تصفیے کے لیے 3 سال کے دوران 200 ملین ڈالر کی ادائیگی شامل ہے، جبکہ 21 ملین ڈالر امریکی مساوی روزگار کے مواقع کی کمیشن (EEOC) کو ادا کیے جائیں گے یونیورسٹی کے بیان کے مطابق ’اہم بات یہ ہے کہ یہ معاہدہ کولمبیا یونیورسٹی...
کراچی میں تعینات بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ لاڑکانہ کے دورے کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لاڑکانہ پریس کلب اور آرٹس کونسل آف لاڑکانہ میں تاجروں و صنعتکاروں، صحافیوں، فنکاروں اور سرکاری افسران سے ملاقات میں بنگلادیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز بھی جلد ہوگا۔ پاکستان میں بنگلا دیشی مصنوعات کے فروغ کے لیے سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ محبوب العالم نے مزید کہا کہ تجارت،ثقافت اور صحافت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط...
واشنگٹن: امریکا اور جاپان کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت جاپانی مصنوعات پر مجوزہ 25 فیصد درآمدی ٹیکس کو کم کر کے 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی جاپان نے امریکا میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امریکی مصنوعات کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ دو طرفہ تجارتی تعلقات میں ایک نئی پیشرفت ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ یکم اگست سے نافذ ہونے والے اضافی محصولات...
حکومت نے محکمہ تحفظِ نباتات میں میتھائل برومائیڈ سے متعلق ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب کرتے ہوئے ایک مشکوک کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا ہے اور تقریباً ایک ملین ڈالر مالیت کی شپمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی ہے۔ ڈی پی پی میں جاری بڑی کریک ڈاؤن مہم کے تحت حکومت نے میتھائل برومائیڈ کی درآمد سے متعلق پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد اس کی غیر ضروری درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین کی قیادت میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) نے اپنے نظام، آپریشنز اور ضوابط میں بہتری لانے کے لیے کئی اصلاحاتی اور تادیبی اقدامات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے کرد باغیوں کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ''ترکی جیت گیا۔ 86 ملین شہری جیت گئے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ کسی کو فکر یا سوال کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہم یہ سب ترکی کے لیے کر رہے ہیں، اپنے مستقبل کے لیے۔‘‘ ایردوآن نے انقرہ میں اپنی پارٹی کے حامیوں سے خطاب میں یہ سب کہا تاہم وہ PKK کے مستقبل کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی بیان کرنے سے قاصر رہے۔ کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے باغیوں نے عراقی کردستان میں جمعے کی شب اپنے ہتھیار پھینک دیے۔ یہ ایک علامتی قدم...
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، کیونکہ کردستان ورکرز پارٹی (PKK) نے اپنی چار دہائیوں پر محیط مسلح جدوجہد کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس تنازعے میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کے روز انصاف و ترقی پارٹی (AKP) سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا، “دہشت گردی کی لعنت ختم ہونے کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “غم، آنسوؤں اور دکھوں کے عشروں کا خاتمہ ہو گیا۔ ترکی نے کل ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ آج کا دن ایک نئی صبح ہے؛ تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھل چکا...
آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا آسٹریلیا میں پاکستانی سفارتخانے میں 16 کروڑ سے زائد کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی ہم نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آسٹریا میں پاکستانی سفارتخانے میں 16 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مبینہ مالی خردبرد کا انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سفارتخانے کے ایک افسر نے سرکاری فنڈز کو خفیہ اکاؤنٹس میں منتقل کیا، جو اس کے اور اس کی بیوی کے نام پر تھے، اور بعدازاں نامعلوم مقام پر فرار ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق، مذکورہ افسر نے 2020 میں جعلی دستاویزات اور دستخطوں کے ذریعے رقوم منتقل کیں۔ آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ سفارتخانے کے بینک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 12 کروڑ 82 لاکھ 90 ہزار 505 روپے (یورو...
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بقول غزہ کے فلسطینی باڑے میں بند وہ مویشی ہیں جنھیں گھیر گھیر کے مٹایا جا رہا ہے اور ان کی امداد کے نام پر جاری سنگین مذاق بھی تاریخ میں بے مثال ہے۔ اسرائیل نے دو برس نو ماہ کے دوران پہلے تو غزہ کی تمام بیکریوں ، کھیتوں اور کنوؤں کو تباہ کیا۔غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر جامع پابندی لگائی اور پھر ستتر برس سے فلسطینیوں کی تعلیم ، رہائش ، صحت ، غذا اور دیگر بنیادی ضروریات کی دیکھ بھال کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے انرا کے دفاتر ، گودام ، اسکولوں اور طبی مراکز تباہ کر کے انرا کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">علیحدگی پسند مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی نے آج باضابطہ طور پر ہتھیار ڈال کر ترکیہ کے ساتھ امن مذاکرات پر عمل درآمد شروع کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے 30 جنگجوؤں نے جمعہ کے روز عراق کے شمالی علاقے سلیمانیہ میں واقع جسانہ غار میں ایک علامتی تقریب کے دوران اپنے ہتھیار جلا کر ہتھیار ڈالنے کے عمل کا آغاز کیا۔جسانہ غار، جہاں اسلحہ جلانے کی تقریب رکھی گئی تھی۔ ماضی میں ایک کرد پرنٹنگ پریس کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔اس تقریب میں عراقی کردستان کے صدر نچیرون بارزانی، سینئر کرد رہنما مسعود بارزانی، پیٹریاٹک یونین آف کردستان (PUK) اور عراقی و کردستان وزارت داخلہ کے نمائندگان شریک ہوئے۔ترک حکومت کی جانب سے pro-Kurdish DEM...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)دنیا کی مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 16ہزار250 ڈالر تک پہنچ گئی جواس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت برطانوی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 20 منٹ پر 116,000 ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 116,250 ڈالر تک جا پہنچی۔ واضح رہے کہ بٹ کوائن 2008 میں ساتوشی ناکاموتو کے نام سے کسی نامعلوم شخصیت یا گروہ نے متعارف کرایا تھا۔ یہ کرپٹو کرنسی روایتی مالیاتی نظام سے ہٹ کر بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس نے گزشتہ چندسالوں میں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ بھارتی خاتون ٹینس کھلاڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں فلسطینی کاز کے معروف کارکن اور مظاہروں کے رہنما محمود خلیل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر یعنی تقریباً 56 کروڑ پاکستانی روپے کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔نیویارک میں دائر کی گئی یہ قانونی درخواست نہ صرف امریکی پالیسیوں پر ایک سخت سوالیہ نشان بن کر ابھری ہے بلکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ سیاسی مخالفت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اب قانونی محاذ بھی اختیار کیا جا رہا ہے۔خلیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، طویل حراست میں رکھا گیا اور جبراً ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقصد نہ صرف ان کی سیاسی سرگرمیوں...
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے، جمعرات کے روز بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار تک جا پہنچی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بٹ کوائن معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 333 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے جس نے دنیا بھر کے تاجروں کو حیران کر دیا ہے۔ کوائن ڈیسک (CoinDesk) کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کی تجارتی نشست کے دوران بٹ کوائن نے 1 لاکھ 15 ہزار 469 ڈالر کی سطح کو چھوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی قیمت میں 4.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیا ریکارڈ اس وقت سامنے آیا جب محض...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین معیشت کے مطابق حکومتی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری حلقوں نے اسٹاک مارکیٹ کی اس کارکردگی کو معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں بہتری...
خلیل کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہروں کے ترجمان تھے اور اکتوبر 2023ء میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد وہ فلسطینی یکجہتی تحریک کا ایک نمایاں چہرہ بن گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی نژاد امریکی اور کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم کارکن محمود خلیل نے امریکی سرکاری اداروں کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اور محکمہ خارجہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انہیں ناجائز طور پر حراست میں لیا، جھوٹے الزامات لگائے اور ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا۔ خلیل نے خبر رساں ادارے سے گفتگو...
پاکستان نے نیویارک کے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کی مالیت کم از کم ایک ارب ڈالر مقرر کی ہے اور حکومت اس قیمتی اثاثے کی ازسرِنو ترقی کے لیے کسی پارٹنر کو اقلیتی حصہ دینے پر تیار ہے۔ امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام پر بننے والا یہ 100 سال سے بھی پرانا ہوٹل مین ہیٹن کے وسط میں واقع ہے اور پاکستان کے سب سے قیمتی غیرملکی اثاثوں میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان نے یہ ہوٹل سن 2000 میں خریدا تھا۔ مالی نقصانات کے باعث، ایک ہزار کمروں پر مشتمل یہ ہوٹل 2020 میں بند کر دیا گیا تھا، تاہم کچھ عرصے کے لیے اسے مہاجرین کے لیے شیلٹر کے طور پر بھی استعمال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک بڑا طوفان اٹھ چکا ہے، جہاں بٹ کوائن نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 111,988 امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے — اور یہ سب کچھ کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی عالمی قبولیت اور بڑے مالیاتی اداروں کی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق، بٹ کوائن 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 111,259 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ صرف رواں سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن میں 18 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔ بٹ کوائن جتنا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو آگاہ کیا ہے کہ ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کے باوجود، حکومت نے بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر دی جانے والی انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر عنایت حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ انعامی رقم کی ادائیگی کا ڈھانچہ، جو پہلے ہر اضافی ترسیل پر 20، 27 اور 35 ریال تھا، اب تمام سائز کی ترسیلات پر ایک مقررہ شرح 20 ریال کر دیا گیا ہے، جب کہ کم از کم اہل ترسیل کی حد کو 100 ڈالر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا، دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، معاہدے کیلئے دبئی اسلامک بینک نے اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کیا۔
ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرینگے، دبئی اسلامی بنک، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) دبئی اسلامک بینک یو اے ای نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ٹرم فائنانس فیسلٹی فراہم کرے گا، یہ سہولت علاقائی اور بین الاقوامی ما لیاتی اداروں کے کنسورشیم کے تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ دبئی اسلامی بینک کے ایک بیان کے مطابق اس ٹرم فائنانس فیسلٹی کے لیے جزوی طور پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تحت پالیسی بیسڈ گارنٹی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ پالیسی بیس گارنٹی کی فراہمی جو کسی ایک ملک کو دی گئی ہو اپنی نوعیت کی پہلی پی بی جی ٹرانزیکشن ہے۔ اس ٹرانزیکشن کا 89 فیصد حصہ اسلامی طرز فائنانسنگ پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے...
4 جولائی 2025پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدہ محض ایک مالیاتی دستاویز نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد و اخلاص اور امکانات اور ان پر عمل پیرا ہونے کا ایک مالی ذریعہ ہے۔یہ امکان اب حقیقت کا روپ اختیارکرنے جا رہا ہے کہ پاکستان کے لیے وسطی ایشیا تک رسائی میں آذربائیجان ایک گیٹ وے بن سکتا ہے۔ گوادر بندرگاہ سے آذری تیل اور کارگو ریل، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو خطوں سے نکال کر عالمی وسعت دے سکتے ہیں۔ ایک ایسے دور میں جب دنیا بدل رہی ہے، نئے روٹس، نئے راستے، نئی منزلوں کا خواب دیکھ کر اس کی تعبیر پانے کے لیے تانے بانے بنے جا رہے ہیں۔...
پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا، دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، معاہدے کیلئے دبئی اسلامک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک بڑے بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کر دیا ہے، جس کے تحت یہ رقم پانچ سالہ مدت کیلئے فراہم کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق یو اے ای کے اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے تعاون سے یہ فنانسنگ مہیا کی ہے، جبکہ دیگر اماراتی بینکوں نے بھی اس عمل میں شراکت داری کی۔بیان میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے اس فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی، جبکہ اس قرض کا 89 فیصد حصہ اسلامی شریعہ کے اصولوں کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس پیشرفت کو خوش آئند...
مودی سرکار کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.03 روپے کی سطح تک گر گیا جو گزشتہ دو ماہ میں سب سے بڑی یومیہ گراوٹ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.50 کی سطح بھی چھو سکتا ہے۔ بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ بی جے پی کی مسلسل تیسری حکومت بھی ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اس گراوٹ کی ایک وجہ امریکی تجارتی پالیسی پر غیر یقینی صورتحال ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ تعلقات...
نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو نئی امریکی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا۔ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، جس سے کمپنی کی مالیت میں تقریباً 76 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز پر ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ ایلون مسک کی جانب سے نئی "امریکا پارٹی" کے قیام کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔ یہ گراوٹ سرمایہ کاروں کے اس خدشے کے باعث سامنے آئی کہ سیاست میں مسک کی دلچسپی ٹیسلا کی توجہ اور ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی...
امریکی خلائی ادارہ ناسا ایک ایسی خلائی چٹان تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی قیمت کا اندازہ 10 کروڑ کھرب ڈالر (یعنی ایک کواڈریلن ڈالر) لگایا گیا ہے۔ اس چٹان کا نام 16 سائیکی ہے اور سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس میں بڑی مقدار میں سونا، پلیٹینیم، نکل اور کوبالٹ جیسے قیمتی دھاتیں موجود ہیں۔ ناسا نے 2023 میں اس مشن کا اعلان کیا اور اکتوبر 2023 میں ایک خلائی جہاز امریکہ کے شہر فلوریڈا سے خلا کی طرف بھیج دیا گیا۔ یہ خلائی جہاز بہت تیز رفتاری سے سفر کر رہا ہے اور امید ہے کہ اگست 2029 میں 16 سائیکی تک پہنچ جائے گا۔ ناسا کا مقصد صرف خزانے تک پہنچنا نہیں، بلکہ...
خلا میں تیرتی 10 کروڑ کھرب ڈالر مالیت کی خلائی چٹان (جس تک ناسا دسترس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے) تک پہنچنے کے بعد ارب پتیوں کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 2023 میں خلائی ادارے نے 16 سائیکی نامی قیمتی سیارچے تک پہنچنے کی کوشش کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ سونا، فولاد اور نکل جیسے قیمتی دھاتوں کے حامل سمجھے جانے والے اس سیارچے تک پہنچنے کا ناسا شدت سے انتظار کر رہا ہے۔ جولائی 2023 میں ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انجینئرز اور ٹیکنیشیئنز کی ٹیمیں تقریباً 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آربیٹر ڈھائی ارب...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش ۱- آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت میں فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان دراڑیں مزید واضح۔ ۲- بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا FICCI ٹیکنیکل فورم پر خطاب – کھلے الفاظ میں اپنی شکایات کو ریکارڈ پر لانے کی کوشش ہے ۳- حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی پر ایک فیصد سے بھی کم سرمایہ کاری کی۔ لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ ۴- اس شدید مالی کمی کی وجہ سے بھارتی فوج کو انتہائی پیچیدہ اور خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف ۵- فوج تنہا جنگ نہیں جیت سکتی، اسے سیاسی حمایت، بروقت فیصلے اور وسائل درکار ہوتے...
ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق بڑھ کر 2.44 روپے ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور قبل از بجٹ معطل شدہ درآمدی شپمنٹس بڑھنے سے امریکی ڈالر سپلائی کی بنسبت ڈیمانڈ زائد ہونے سے گزشتہ ہفتے بھی پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار کاروبار میں روپے کی بہ نسبت صرف پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج اضافے کا رحجان بھی روپے کی قدر پر اثرانداز رہا، افراط زر بتدریج بڑھنے کے خدشات بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال درہم میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی، جبکہ...
کراچی: بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور قبل از بجٹ معطل شدہ درآمدی شپمنٹس بڑھنے سے ڈالر سپلائی کی بہ نسبت ڈیمانڈ زائد ہونے سے گزشتہ ہفتے بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ ہفتہ وار کاروبار میں روپے کی بہ نسبت صرف پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج اضافے کا رحجان بھی روپے کی قدر پر اثرانداز رہا، افراط زر بتدریج بڑھنے کے خدشات بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال درہم میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ میں کمی آئی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: چینی روایات میں خوش بختی کی علامت سمجھے جانے والے فارچیون کوکی نے ایک امریکی خاتون کی قسمت بدل دی، جس نے بسکٹ میں چھپے لکی نمبروں کی بدولت لاٹری میں 50 ہزار ڈالرز کا انعام جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیکسنگٹن کی رہائشی کیتھی بیلی نے بتایا کہ وہ ایک ریستوران میں کھانے کے بعد پیش کیے جانے والے فارچیون کوکی سے متاثر ہوئیں، جس کے اندر موجود چٹ پر چند خوش قسمت نمبرز درج تھے۔ کیتھی نے انہی نمبروں کو بنیاد بنا کر لاٹری ٹکٹ خریدا۔چینی روایات کے مطابق فارچیون کوکی ایک ہلکا پھلکا میٹھا بسکٹ ہے، جس میں ایک چھوٹا سا کاغذ چھپا ہوتا ہے، اس پر کبھی قسمت کا پیغام، کبھی دانشمندانہ...
پولینڈ کے شہر پومیرانیا میں ایک کسان کی دریافت کردہ ایک سادہ سی مورتی نے ملکی آثارِ قدیمہ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ صرف 12 سینٹی میٹر بلند، چونے کے پتھر سے تراشی گئی یہ مورت جسے ’کولوبرزگ کی وینس‘ کا نام دیا گیا ہے، نہ تو آنکھوں، ناک یا منہ جیسے نقوش رکھتی ہے اور نہ ہی کوئی بناوٹ، لیکن پھر بھی اسے ’صدی کی سب سے بڑی دریافت‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ نایاب مورت 2022 میں اوبروٹی نامی گاؤں کے ایک کسان کو ملی، جو پارسیتا (Parsęta) دریا کے قریب واقع ہے۔ بعد ازاں یہ مورتی والڈیمر ساڈوسکی کے ہاتھوں میں پہنچی، جو کوئلوجرزگ میں ’میوزیم آف پولش آرمز‘ کے تحت کام کرنے والے...
امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کا سب سے اہم اور متنازع مالیاتی بل معمولی اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔ جمعرات کے روز ہونے والی ووٹنگ میں بل کے حق میں 218 اور مخالفت میں 214 ووٹ آئے، جن میں 2 ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ ریپبلکن قیادت نے بل کو منظور کروانے کے لیے پورا دن اور رات متحرک رہ کر محنت کی، جب کہ خود صدر ٹرمپ نے بھی اپنے چند شکی حامیوں کو منانے کے لیے براہ راست دباؤ ڈالا۔ دوسری جانب، ڈیموکریٹک رہنما ہیکیم جیفریز نے ایوان میں بل کی مخالفت میں مسلسل 8 گھنٹے 44 منٹ طویل تقریر کی، جس کی وجہ سے ووٹنگ میں نمایاں...
ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں، بعد میں ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، یہ مالی فحاشی ہے، یہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹیز کی تنخواہوں میں اضافے کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔خواجہ آصف نے لکھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )انڈیا اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کا تجارتی معاہدہ مشکلات کا شکار ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی کی جانب سے9جولائی کی ڈیڈلائن قریب آرہی ہے تاہم ابھی تک فریقین کسی ٹھوس معاہدے تک نہیں پہنچ سکے. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اور دہلی کے درمیان سخت بحث کے درمیان ایک عبوری معاہد ے کا امکان ہے.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اشارہ دیا تھا کہ ڈیل ہو رہی ہے اور انڈین وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بھی ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں اعلان کیا تھا کہ دہلی بڑے اچھے خوبصورت معاہدے کا خیرمقدم کرے گاتاہم ان بیانات کے باوجود...
کراچی: پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو اسکیم میں ایکس چینج کمپنیوں کو شامل کر لیا گیا، جس کے نتیجے میں تجارتی بینکوں کے بعد اب ایکس چینج کمپنیاں بھی پی آر آئی میں شامل ہوگئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس ضمن میں سرکلر نمبر 4 جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکس چینج ایسوسی آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پی آر آئی میں شامل ہونے کے بعد اب ترسیلات زر میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ تجارتی بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں کا فی ڈالر منافع اب یکساں ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایکس چینج کمپنیز نے پچھلے سال 4ارب ڈالرز انٹر بینک میں جمع کروائے تھے، پی آر آئی اسکیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان نے ایکسچینج کمپنیوں کو پاکستان ریمیٹنس انیشیٹو (پی آر آئی) میں شامل کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ملک کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اورانہوں نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے، حکومت نے ایکسچینج کمپنیوں پر اعتماد کرتے ہوئے ایکسچینج کمپنیوں کو پی آر آئی میں شامل کیا ہے تو اس سال اگر ایکسچینج کمپنیوں نے 4ارب دیئے تو اگلے سال ایکسچینج کمپنیاں8 سے 10 ارب ڈالر حکومت پاکستان کے انٹربینک کے ذریعے فراہم کرینگی کیونکہ ہمیں ابھی لیو ل پلیئنگ فیلڈ کا پورا موقع ملا ہے اور ہم اس لیول پلیئنگ فیلڈ...
ملک بوستان نے کہا کہ پی آر آئی اسکیم سے انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں کی بلیک میلنگ ختم ہو جائے گی اور اس اسکیم کے تحت ترسیلات زر کی حد 100 ڈالر سے بڑھ کر 200 ڈالر ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو اسکیم میں ایکسچینج کمپنیوں کو شامل کر لیا گیا، جس کے نتیجے میں تجارتی بینکوں کے بعد اب ایکسچینج کمپنیاں بھی پی آر آئی میں شامل ہوگئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس ضمن میں سرکلر نمبر 4 جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکسچینج ایسوسی آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پی آر آئی میں شامل ہونے کے بعد اب ترسیلات زر میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے، تجارتی بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کا فی...
امریکا نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد اسرائیل کو 510 ملین ڈالر (51 کروڑ ڈالر) مالیت کے بم گائیڈنس کٹس اور دیگر متعلقہ سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے سیکیورٹی تعاون ادارے (DSCA) کے مطابق، "یہ ممکنہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی، اور اس کے سرحدی علاقوں، اہم انفرا اسٹرکچر اور شہری مراکز کے دفاع کو مضبوط کرے گی۔" بیان میں مزید کہا گیا کہ "امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور یہ امریکی قومی مفادات کے لیے بھی اہم ہے کہ اسرائیل کو ایک طاقتور اور تیار دفاعی نظام فراہم کیا جائے۔" امریکی محکمہ خارجہ نے اس فروخت...
ریاض احمدچودھری نریندر مودی کی حکومت ایک بار پھر جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی تیاری میں مصروف ہے۔بھارت جدید ترین ہائپرسونک میزائل "ETـLDHCM” کی آزمائش کی تیاری کر رہا ہے، جو پروجیکٹ وشنو نامی خفیہ دفاعی پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے۔اس مہلک میزائل کو خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنے والا ‘گیم چینجر’ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ ہائپرسونک میزائل زمین، فضا اور سمندر تینوں مقامات سے داغا جا سکتا ہے اور آواز کی رفتار سے 8گنا تیز یعنی تقریباً 11,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ایک سیکنڈ میں 3کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے اور 1,500 کلومیٹر تک دشمن...
ویب ڈیسک : چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کو مشرق...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) چین کی جانب سے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے، یہ قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کو رول اوور کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کردیا گیا۔ معلوم ہوا...
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تیس ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی۔امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا، ایران سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اگر انہوں نے دوبارہ جوہری ہتھیار کی طرف جانے کی کوشش کی تو ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا۔ایران سے متعلق...
ایران اور امریکہ کے درمیان پرامن جوہری پروگرام کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سویلین جوہری پروگرام کی تعمیر کے لیے ایران کو 30 بلین ڈالر تک رسائی میں مدد دینے، پابندیوں میں نرمی اور اربوں ڈالر کے محدود ایرانی اثاثوں کو آزاد کرنے کے امکان پر بات کی۔رپورٹ کے مطابق امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے اہم عہدیداروں نے ایرانیوں کے ساتھ بیک ڈور گفتگو کی ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد یہ بات چیت اس ہفتے جاری رہی۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناٹو سربراہی اجلاس کے دوران حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ براہ راست ملاقات متوقع ہے اور شاید ایک معاہدہ بھی طے پا جائے۔ صدر ٹرمپ نے ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، کچھ پتا نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔ امریکی میڈیا نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ ممکنہ معاہدے میں ایران کو 20 سے 30 ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ وہ ایک پرامن، بجلی پیدا کرنے والا نیوکلیئر پروگرام شروع کرسکے۔...
ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران سے جنگ کے دوران اسرائیل کی جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے جب کہ اس جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ دوسری جانب اسرائیلی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ جنگ سے اسرائیل میں انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف فتح نے امن کے دروازے کھول دیے ہیں، اس فتح سے امن معاہدوں میں ڈرامائی توسیع کا ایک موقع ہے جس پر ہم بھرپور طریقے سے کام کررہے ہیں۔...
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ براہِ راست ملاقات متوقع ہے اور شاید ایک معاہدہ بھی طے پا جائے۔ صدر ٹرمپ نے ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، کچھ پتہ نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ایک بڑی کارروائی کی، جسے پینٹاگون نے کامیاب آپریشن قرار دیا۔ اس کے بعد ایران سے سفارتی رابطے تیز ہو چکے ہیں۔ امریکی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ براہِ راست ملاقات متوقع ہے اور شاید ایک معاہدہ بھی طے پا جائے۔ صدر ٹرمپ نے ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، کچھ پتہ نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ایک بڑی کارروائی کی، جسے پینٹاگون نے کامیاب آپریشن قرار دیا۔ اس کے بعد ایران سے سفارتی رابطے تیز ہو چکے...
ایرانی سپریم لیڈر کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایک تقریر میں کہا کہ ایران کو ہتھیار ڈالنے چاہئیں، ایران کے دشمن درحقیقت ہمارے ہتھیار ڈالنے کے خواہاں ہیں مگر ہم ہتھیار کبھی نہیں ڈالیں گے، بلند و بانگ دعووں کے باوجود ایرانی حملوں میں صیہونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شامل ہوکر امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ امریکا جنگ میں اس لیے شامل ہوا کیونکہ اسے لگا کہ اگر وہ جنگ میں شامل نہ ہوتا تو اسرائیل تباہ ہو جاتا لیکن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک نے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ گزشتہ روز نیدرلینڈز میں شروع ہونے والے اس 'تاریخی سربراہی اجلاس‘ کے حتمی اعلامیے میں کہا گیا ہے، ''اتحادی ممالک سن 2035 تک بنیادی دفاعی تقاضوں اور دفاع و سکیورٹی سے متعلق اخراجات کے لیے سالانہ جی ڈی پی کا پانچ فیصد خرچ کرنے کے پابند ہوں گے تاکہ انفرادی اور اجتماعی فرائض کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘ دوسری جانب اس ہدف کے باوجود، اسپین نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اسے پورا نہیں کر سکتا۔ اسی طرح بیلجیم اور...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام میں تعاون کی غرض سے چین کی مزید دو سال کے لیے ایک ارب 80کروڑ ڈالر کے قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے، مارکیٹ ٹریژری بلوں میں غیرملکیوں کی سرمایہ کاری حجم 73.6ملین ڈالر تک پہنچنے اور عالمی سطح پر خام تیل کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات بدھ کو زرمبادلہ کی دونوں مقامی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔ عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کمزور ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار...
کراچی(کامرس ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کے اضافےکے بعد فی اونس سونا 3,330 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس عالمی رجحان کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ پاکستانی مارکیٹ میں بدھ کے روز 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 54 ہزار 65 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 237 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی...
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی، جو مختصر جنگ اور اب ایک نازک جنگ بندی پر منتج ہوئی ہے، عالمی توانائی کی منڈی کو ہلا کر رکھ چکی ہے۔ اگرچہ امریکا کی ثالثی سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن صورتحال تاحال غیر یقینی اور نازک ہے۔’ دی ماسکو ٹائمز‘ کے مطابق اس کشیدہ صورتحال میں ایک ملک ایسا ہے جسے اس بحران سے غیر متوقع مگر براہِ راست معاشی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، اور وہ ہے: روس۔ اس صورت حال کا پس منظر کیا ہے؟ جون 2025 کے وسط میں ایران اور اسرائیل کے درمیان سرحد پار فوجی حملے، ڈرون حملوں اور میزائلوں کا تبادلہ ہوا۔ 12 روزہ جنگ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) لاہور اور گرد و نواح کے بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں نیپرا نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے لیسکو نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، لیسکو نے 2019ء سے 2020ء کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا، کمپنی نے 2020ء سے...
پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضے اور واجبات جو 2008ء میں 44 بلین ڈالر تھے ، اب بڑھ کر132 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ہر سال نو تا دس ٹریلین روپے صرف قرض و سود کی ادائیگی پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کے حوالے کیے گئے سات آٹھ ٹریلین روپے آتے ہیں۔ اس طرح وفاقی حکومت کے پاس کچھ نہیں بچتا، صفر! آگے کیا ہوتا ہے؟ وفاقی حکومت زندہ رہنے کے لیے قرضہ لیتی ہے۔ دفاع کے لیے 2 کھرب روپے سے زائد ادھار لیا۔ 1.8 ٹریلین روپے کی گرانٹ؟ ادھار لیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.7 ٹریلین روپے؟ ادھار لیا۔ سبسڈیز کی خاطر 1.4 ٹریلین روپے؟ ادھار لیا۔ پنشن کی مد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر بھی مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔شپنگ کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے پیش نظر تیل بردار جہازوں کے کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خلیج فارس سے پاکستان آنے والے ایک تیل بردار جہاز کا کرایہ جو پہلے 9 لاکھ ڈالر تک ہوتا تھا، اب 11 سے 12 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جہازوں کے لیے انشورنس کور بھی بڑھا دی گئی ہے جو 15 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 22 ہزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے شینونگجیا نیشنل پارک نے ایک ایسی نوکری کا اشتہار دیا ہے جس نے ملک بھر کے نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔پارک انتظامیہ کو ’وائلڈ مین‘ (جنگلی انسان) کا کردار ادا کرنے والے افراد کی تلاش ہے، جنہیں روزانہ 500 یوان (تقریباً 70 ڈالر) معاوضہ دیا جائے گا۔ اس انوکھی پیشکش پر صرف چند دنوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔منتخب ہونے والے افراد کو چینی دیومالائی کہانیوں میں موجود ’وائلڈ مین‘ کی طرح کا روپ دھارنا ہوگا۔ انہیں پارک کے جنگلات میں گھومتے ہوئے سیاحوں کو حیران کرنا ہوگا۔ یہ کردار ایک طرح سے پارک کی خوبصورتی اور پراسراریت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔چائنا ڈیلی کے...
80 سالہ شخص ایک ہفتے میں 40 بلین ڈالرز کی کمائی کرکے 61 سالہ جیف بیزوزاور41 سالہ مارک زکر برگ سے زیادہ امیر بن گیا۔ فورچون میگزین کی رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن ایک ٹیک کمپنی کے شریک بانی ہیں ، جو اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن چکے ہیں، جن کی دولت 250 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن کے کاروبار کی اسٹاک ویلیو میں اضافے سے ایک ہی دن میں 25 بلین ڈالر کی بڑھوتری ہوئی اور اگلے ہی کچھ ہی دنوں میں اس میں مزید 16 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔ میگزین کی رپورٹ کے مطابق یہ سب کچھ اور کل کی کلاوڈ کمپیوٹنگ بزنس کی زبردست...
وائزمین انسٹی ٹیوٹ تباہ ہونے سے 540 ملین ڈالر کا نقصان، نایاب نمونے، تحقیقی مواد ضائع، اسرائیلی اخبار کا اہم انکشاف
اخبار کے مطابق یہ اندازہ صرف انسٹی ٹیوٹ کے انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے مادی نقصانات پر مشتمل ہے اور اس میں سائنسی تحقیق کے شعبے کو پہنچنے والے شدید نقصانات شامل نہیں ہیں، جو نایاب نمونوں اور جدید تحقیق کی بنیاد بننے والے مواد کے ضائع ہونے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی ریاست کے اقتصادی اخبار کالکالیسٹ (Calcalist) نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس پر ہونے والے میزائل حملے میں اس ادارے کو 2 ارب شیکل (تقریباً 540 ملین ڈالر) کا نقصان پہنچا ہے۔ اخبار نے آج جمعرات کو ایک رپورٹ میں کہا کہ حملے میں 3 تحقیقی عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ متعدد دیگر عمارتوں کو بھی نقصان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 460 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 358595 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 394 روپے کی کمی سے 307437 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 6 ڈالر سے کم ہو کر 3372 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2245 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 20 ڈالر سستا ہوا تھا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے بعد پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی تجارتی بینکوں سے قرضوں کے حصول کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور 5 سالہ مدت کے لیے ایک ارب ڈالر کا مشترکہ تجارتی قرض حاصل کر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ قرض ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے پروگرام Improved Resource Mobilization & Utilization Reformکے تحت پالیسی بیسڈ گارنٹی کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے، جس میں ADB نے 500 ملین ڈالر کی ضمانت فراہم کی، جس کے باعث پاکستان کو نسبتاً بہتر شرائط پر قرض حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آئندہ چند روز میں چینی بینکوں سے 1.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ کے لیے بھی...