2025-09-19@04:24:47 GMT
تلاش کی گنتی: 891
«بھی شامل تھے»:
(نئی خبر)
سٹی42: علی امین کے استعفےکےعوامی مطالبے پر علی امین گندا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے 'مری واقعے' کی وجہ سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔ پی ٹی آئی کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بہت زیادہ بدنامی کا سبب بننے والی مری سانحہ عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے دوران جنوری 2022 میں پیش آیا تھا۔سوات واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفےکے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف جنوری 2022 میں پہنچ گئے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے جنوری 2022 میں تحریک انصاف...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے مطالبے پر مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف 2022 میں پہنچ گئے اور تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر بھی مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔جوش جذبات میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف یہ کہہ گئے کہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ سوات واقعہ: سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے کا اعلان گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیسی ساختہ کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ بھی پیش کی۔ درحقیقت...
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل جیف بیزوس اور لورین سانچز کی 3 روزہ شادی کی شاندار تقریب اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں ہوئی جس میں عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس شادی کو سال کی سب سے پُرشکوہ اور مکمل رازداری کے ساتھ انجام پانے والی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔ تاریخی جزیرے سان جیورجیو ماجیور پر منعقد ہونے والی تقریب میں 200 قریبی مہمان شریک تھے۔ اس شادی کو دنیا کی مہنگی ترین تقاریب میں شمار کیا جارہا ہے جس پر تقریباً 55 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 15 ارب پاکستانی روپے) خرچ ہوئے۔ شادی کی اختتامی تقریب آرسینالے میں منعقد ہوئی، جو قرون وسطیٰ کا بحری جہاز ساز مرکز رہا ہے اور آج کل وینس بینالے جیسے عالمی فنون...
یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں تازہ تازہ نویں جماعت میں آئی تھی اور نئے مضامین سے آنکھ مچولی کھیل رہی تھی کہ ایک صبح اسکول شروع ہونے کے کوئی ڈیڑھ گھنٹے بعد اسکول کا گھنٹا ٹن ٹنا ٹن بجنا شروع ہوگیا۔ سب پریشان ہوگئے کہ ابھی تو اسکول کی آدھی چھٹی میں دو پریڈز باقی تھے۔ ساری لڑکیاں شور مچاتی برآمدے میں نکل آئیں اور ٹیچرز بھی پریشان پریشان سی ہمارے برابر آکھڑی ہوئیں۔ تب ہی ایک ٹیچر نے کہا مسز سلیم ( ہیڈ مسٹر یس) نیچے آنے کا اشارہ کر رہی ہیں۔ ان دنوں اسکولوں میں اجتماعی طور پر آنے جانے کا مطلب ہوتا تھا لائن بنا کے چلیں۔ منٹوں میں تمام کمرے خالی ہوگئے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا لوگ ٹھیرے نہیں حادثہ دیکھ کر پروفیسر عنایت علی خان کا یہ صرف ایک شعر نہیں بلکہ یہ ہماری اجتماعی بے حسی کا نوحہ ہے۔ اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا پندرہ سے زائد لوگ دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے مگر نہ کوئی شرمندگی، نہ کسی نے استعفا دیا، نہ خیبر پختون خوا کی حکومت نے کوئی ذمے داری قبول کی، نہ کسی وزیر نے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا، نہ کسی نے عوام سے معافی مانگی، نہ کسی نے دکھی خاندانوں کا درد محسوس کیا۔ یہ واقعہ پہلا نہیں، ایسے سانحے ماضی قریب میں بھی ہو چکے ہیں اور افسوس، ہم نے پہلے بھی کسی سے سبق...
مدینہ منورہ زندہ تاریخ کی مانند ہے جو نبوت کے واقعات، ہجرت کی تفصیلات اور سیرتِ طیبہ کے لمحات سے معمور ہے۔ اس کے ہر گوشے میں کوئی نہ کوئی اثر باقی ہے اور ہر مقام نبوت کی گواہی دیتا ہے۔ مدینہ منورہ درجنوں ایسے مقاماتِ نبویہ سے مالا مال ہے جو آج بھی عہدِ رسالت کی یاد دلاتے ہیں اور نسل در نسل نور و ہدایت کا سرچشمہ بنے ہوئے ہیں۔ یہ مقامات زائر کو اپنے گہرے تاریخی اور روحانی مفہوم سے متاثر کرتے ہیں۔ انہی مقامات میں سے مسجد بنی انیف بھی ہے جو مسجد قبا کے جنوب مغرب میں صرف 500 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس کا نام قبیلہ بنی انیف کے نام پر رکھا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) پیر 23 جون کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایوِن کی انتظامی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہو گیا، جو تہران کے شمال میں واقع ایک بڑا اور انتہائی مضبوط کمپلیکس ہے، جہاں انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ سیاسی قیدی اور غیر ملکی شہری موجود ہیں۔ ایران- اسرائیل تنازعہ: پاکستان کے لیے بڑھتے خطرات اور چیلنجز ایران پر امریکی حملے، کون سا ملک کس کے ساتھ کھڑا ہے؟ عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر کے مطابق، ''سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایون جیل پر حملے میں 71 افراد ہلاک ہوئے۔‘‘ اسرائیل نے 13 جون کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور اعلیٰ ملٹری اور...
1947 ء کا موسمِ بہار تھا جب یورپ سے آئے اجنبی چہروں والے قافلے فلسطین کی سرزمین پر اترے۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں دنیا اشکنازی یہودیوں کے نام سے جانتی ہے۔ ان کے چہروں پر مظلومیت کی جھوٹی پرچھائیاں اور دلوں میں ایک پرانا خواب تھا۔ ارضِ مقدس پر قبضہ !فلسطینی عربوں نے انسانیت کے ناطے انہیں پناہ دی، کھانے کو دیا، رہنے کو جگہ دی، مگر شاید وہ جانتے نہ تھے کہ جنہیں وہ مہمان سمجھ رہے ہیں وہی کل ان کے گھروں کے مالک بن بیٹھیں گے۔ اشکنازی یہودی اصل میں یورپ کے مختلف ممالک جیسے جرمنی، پولینڈ، روس، ہنگری اور آسٹریا سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی زبان عبرانی نہیں بلکہ یدش (Yiddish) تھے جو...
ادیبوں و شاعروں میں کرکٹ کے بڑے بڑے دیوانے گزرے ہیں اور اب بھی ہیں لیکن اس کھیل سے نوبیل انعام یافتہ ادیب ہیرلڈ پنٹر جیسی شیفتگی کم ہی کسی کو رہی ہوگی جن کا کہنا تھا کہ خدا نے زمین پر جو عظیم ترین چیز پیدا کی ہے وہ کرکٹ ہے۔ پنٹر اس کھیل سے حاصل ہونے والی تسکین کو انسانی وجود کی انتہائی لذت سے بھی فزوں تر قرار دیتے تھے۔ ہیرلڈ پنٹر بچپن میں سویرے سویرے اپنے دوست کے ساتھ دریائے لی کے کنارے کرکٹ کھیلنے نکل جاتے تھے جہاں درخت ان کے لیے وکٹ کا کام دیتا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران ان کا خاندان یارک شائر اٹھ آیا تھا جہاں ان کے کرکٹ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے “آئی آر آئی بی” کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچ گئے اور فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چھوتے اور چومتے رہے۔شہریوں نے ایرانی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور فضا میں حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے‘ بے حد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی ہزاروں سوگواروں میں شامل تھے۔ اسٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسران کی تصاویر آویزاں تھیں جن میں...
یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔ پیٹر کی عمر آٹھ سال تھی‘ وہ مشرقی یورپ کے کسی چھوٹے سے گاؤں میں رہتا تھا‘ والدین زمین دار اور خوش حال تھے‘ پیٹر ان کی اکلوتی اولاد تھا‘ وہ خوب صورت بھی تھا‘ ذہین بھی اور مہذب بھی۔ پیٹر گاؤں کا بے مثال بچہ تھا‘ بس اس میں ایک خرابی تھی‘ وہ خرابی کیا تھی؟ میں اس طرف آنے سے پہلے آپ کو یہ بتاتا چلوں‘ یہ صرف پیٹر کی کہانی نہیں‘ یہ دراصل ہم سب کی کہانی ہے۔ یہ کہانی ہماری کہانی کیسے ہے؟ہمیں یہ جاننے کے لیے پہلے پیٹر کی کہانی سننا ہو گی۔ پیٹر میں بس ایک خرابی تھی‘ وہ ’’ڈے ڈریمنگ‘‘ کا شکار...
ہماری فلمی صنعت میں بے شمار فنکار غیر مسلم تھے مگر فنی لحاظ سے ہم ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کرسکتے، کچھ فنکار ایسے بھی تھے جنھوں نے اسلام بھی قبول کیا، ان میں اداکارہ و ڈانسر نیلو قابل ذکر ہیں، سلیم رضا کا تعلق کرسچن فیملی سے تھا، ان کی پہلی فلم ’’نوکر‘‘ تھی مگر ان کی وجہ شہرت 1955 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ نور الاسلام‘‘ کی نعت جس نے لوگوں کے دل جیت لیے تھے، 70 برس ہوگئے ہیں مگر ان کی یہ نعت آج بھی محفلوں کی جان ہے اور سدا بہار کہلاتی ہے نعت کے بول ہیں۔ ’’ شاہ مدینہ، شاہ مدینہ یثرب کے والی، سارے نبی تیرے در کے سوالی‘‘ ان...
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 جون 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، یہ فارم 47 کی جعلی اسمبلیاں ہیں، ان کی حیثیت ایک کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کل جو آئینی بینچ کا فیصلہ آیا ہے، انتہائی مایوس کن ہے،آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے۔ پاکستان کی جوڈیشری بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہے.عدلیہ سے...
کانگریس کے جنرل سکریٹری نےکہا کہ آر ایس ایس نے بھارت کے آئین کو کبھی بھی پوری طرح سے قبول نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آئین کے دیباچے میں "سوشلسٹ" اور "سیکولر" الفاظ پر نظرثانی کرنے کا سے متعلق آر ایس ایس کے مطالبہ پر انہیں نشانہ بنایا۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا اور وہ آئین کی بالادستی نہیں چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ آر ایس ایس کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، آئین سے انہیں تکلیف ہے کیونکہ یہ مساوات، سیکولرازم اور...
صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے کیس میں پولیس نے ان کے والدین کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے خود گذشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ 19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ دو بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مگر اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان بہنوں کے قتل میں ان کے والدین ملوث تھے اور یہ کہ اس نے آلہ قتل کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی وہ رقم بھی برآمد کر لی ہے جس کا والد نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے...
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے "آئی آر آئی بی" کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچ گئے اور فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چھونے اور چومتے رہے۔ شہریوں نے ایرانی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور فضا میں حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے۔ بے حد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی ہزاروں سوگواروں میں شامل تھے۔ اسٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسران کی تصاویر آویزاں تھیں جن میں شہید میجر جنرل حسین سلامی اور جنرل محمد باقری کی نمایاں تصاویر شامل...
سوات کے بہتے پانیوں میں آنسوؤں کی رم جھم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال کچھ واقعات دل کو اس قدر گہرائی سے چھو جاتے ہیں کہ ان کی بازگشت سیلابی پانیوں کے اترنے، چیخ و پکار کے تھمنے اور گرد بیٹھ جانے کے بعد بھی دل و دماغ پر نقش رہتی ہے۔ یہ صرف لمحے نہیں ہوتے، یہ ہمارے اجتماعی شعور پر گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں — اگر واقعی ہمارا شعور باقی رہ گیا ہے۔ ایسی ہی ایک المناک داستان حالیہ دنوں سوات میں پیش آئی، جہاں خوشی کے لمحے پل بھر میں سوگ میں بدل گئے اور سیر و تفریح کا خواب ایک ناقابل واپسی المیے میں ڈھل گیا۔ اس جمعہ...
ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، صدر یونیورسٹی آف ورجینیا بھی مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )امریکا کی وفاقی حکومت (ٹرمپ انتظامیہ) کے دباؤ کے باعث یونیورسٹی آف ورجینیا کے صدر جیمز رائن کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑگیا۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ورجینیا کے صدر جیمز رائن نے یونیورسٹی آف ورجینیا کی کمیونٹی کے نام پیغام میں لکھا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ آگاہ کر رہے ہیں کہ انہوں نے بطور یونیورسٹی صدر استعفیٰ دیدیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ جس بات پر یقین رکھتے ہیں اس کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گزستہ 7 سال سے جیمز رائن یونویرسٹی کے صدر تھے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی...
تل ابیب (اوصاف نیوز)اسرائیل نے حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیردفاع کیٹز نے اسرائیلی فوج کو ایران کیخلاف جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں فضائی برتری قائم رکھنا اور جوہری سرگرمیاں روکنا شامل ہے۔ منصوبے میں ایران کی میزائل پیداوار روکنے کا عمل بھی شامل ہے۔اسرائیلی وزیردفاع نے واضح کیا کہ ایران کی پیشرفت روکنےکےلیے ہر ممکن کارروائی کی جائےگی۔ اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران کے ساتھ 12 روزہ تنازعے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا، موقع...
میں ناخوش وبیزارہوں مرمرکی سلوں سے میرے لیے مٹی کا حرم اور بنا دو علامہ اقبال کا یہ شعر جب بھی ہمارے سامنے آجاتا ہے ہم ماضی میں بہت دوربہت دورچلے جاتے ہیں ، اس مٹی کے حرم یا گھر میں جس کا ذکر اس شعر میں ہے ،آج کی لگژری مساجد والوں کو اس مٹی کے گھر کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، اس لیے ہم آج ان کو اسی مٹی کے گھر میں لے جاتے ہیں جہاں ہم نے اپنے شعورکے ابتدائی شب و روز گزارے تھے ۔ یہ مٹی کی کچی دیواروں پر مشتمل ایک لمباساکوٹھا تھا جس میں مقامی ایک خوشبودار گھاس بچھی ہوئی تھی اوربہت دبیز ہواکرتی تھی، اس گھاس کا ایک ڈھیر کوٹھے...
اسرائیل جارحیت کے دوران ایران سے مسلسل رابطے میں تھے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ او آئی سی کانفرنس کامیاب رہی، او آئی سی فورم پر مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کی گئی۔اسحاق ڈار کے مطابق ہم نے درخواست کی تھی کہ او آئی سی کانفرنس میں ایک سلاٹ الگ سے ایران پر فکس کی جائے، کانفرنس میں کشمیر پر بھی بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب ایران پر اسرائیل نے حملہ کیا تو ہماری وزارت خارجہ نے ایران کے حق میں مضبوط بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام ٹائمز: آپ نے اپنے کالم میں کہا کہ ایران کو اس جنگ میں شکست ہوگئی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نوشتہ دیوار بھی پڑھنے سے عاجز ہیں۔ ایسے میں جب ساری دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل پر شکست کا سوگ طاری ہے اور ایران کے عوام اپنی رہبری اور فوج کی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی شکست کا اعلان خود ان کے ملکوں کا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کر رہا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ جو اہداف لے کر ایران پر حملہ آور ہوئے تھے وہ تین تھے۔ پہلا: ایران کو جوہری پروگرام کو بند کروانا۔ کیا ایسا ہوا؟۔ جواب نہیں۔ دوسرا: ایران میں رجیم کو تبدیل کرنا۔ کیا ایسا ہوا؟۔ جواب...
حضرت عمر فاروقؓ، اسلام کے دوسرے خلیفہ، انسانی تاریخ کی سب سے بااثر اور قابلِ تقلید شخصیات میں سے ایک ہیں۔ آپ کی زندگی بہادری، عدل، انکساری اور اسلام کے لئے غیر متزلزل وابستگی کا ایک خوبصورت امتزاج تھی۔ حضرت عمرؓ اپنے بے خوف مزاج، تیز فہم و فراست اور احساسِ ذمہ داری کے سبب مشہور تھے، اور آپ نے نہ صرف ایک عظیم حکمران بلکہ ایک مدبر ریاست دان کے طور پر بھی مقام حاصل کیا جن کی میراث آج بھی اقتدار اور ایمان کے ایوانوں میں گونجتی ہے۔ آپ صرف خلافت کے وارث نہ تھے بلکہ ان اقدار کا مجسم پیکر تھے جن کی تعلیمات ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی ٰ ﷺ نے دی تھیں، اور جن کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) جاپان میں سن 2017 میں نو افراد کو قتل کرنے والے 30 سالہ قاتل تکاہیرو شیراشی کو موت کی سزا دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ وار قتل کے سبب ملک میں ہنگامہ مچ گیا تھا اور شیراشی کو اس وقت "ٹوئٹر کلر" کا نام دیا گیا تھا۔ متعدد قتل کے واقعات کے بعد ملک میں یہ بحث تیز ہو گئی تھی کہ خودکشی سے متعلق آن لائن تبادلہ خیال آخر کیسے کیا جاتا ہے۔ جاپان: سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی پھانسی سے پہلے پیشگی اطلاع نہیں موت کی سزا پر عمل جمعہ کے روز ٹوکیو کے حراستی مرکز میں سخت رازداری کے تحت ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا ارادہ تھا، لیکن مناسب آپریشنل موقع میسر نہیں آیا۔اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ خامنہ ای کو حملے کا خدشہ تھا، اسی لیے وہ منظر عام سے غائب ہو گئے اور پاسدارانِ انقلاب کے نئے کمانڈرز سے بھی رابطے منقطع کر دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ اپنا جوہری پروگرام بحال کرنے کی کوشش کی تو اسرائیل دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، اور اس سلسلے میں امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے، تاہم فی الحال ایسے آثار نظر نہیں آتے کہ ایران فوری طور پر جوہری تنصیبات...
گرفتار ملزمان سجاول سے پاکستانی سرحد عبور کرکے سمندر کے راستے بھارت بھی گئے اور وہاں جا کر بی ایس ایف کے کیمپ نمبر 59 میں رپورٹ کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر قائد آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار مرکزی ملزم 20 مرتبہ اور ایک ملزم 6 مرتبہ بھارت جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں محمد خان بریو عرف گلو ولد سونڈ خان، جمین ملاح عرف جمن ولد لونگ، اختر عرف فوجی اور غلام...
ایرانی ایٹمی سائنسدان ’مصطفیٰ ساداتی ارمکی‘ کی موت کی خبر — جو اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور بیٹے کے ساتھ اسرائیلی حملے میں مارے گئے، کسی بھی سخت دل منصوبہ ساز کو بھی چونکا دینے کے لیے کافی ہونی چاہیے۔ یہ صرف ایک درست نشانہ نہیں تھا، بلکہ ایک پورے خاندان کو چن کر مارنے کی کارروائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی سائنسدانوں میں کون کون شامل ہے؟ ساداتی ارمکی کوئی اعلیٰ عہدیدار نہیں تھے، وہ درمیانے درجے کے انجینئر تھے جو ایران کے جوہری منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ ممکن ہے اسی وجہ سے انہیں ہدف بنایا گیا ہو، لیکن کسی بھی منطق سے ان کے بچوں کو ان کے گھر میں قتل کرنا...
اسلام ٹائمز: حق دفاع سے تو کوئی احمق ہی ایران کو روک سکتا تھا، جبکہ اس حق کو استعمال کرتے ہوئے ایران نے ان فرعونوں کو سیز فائر کا یکطرفہ اعلان کرنے پر مجبور کیا۔ تاحال ایران نے سیز فائر کو تسلیم کرنے کا اعلان نہیں کیا۔ اب آنیوالا وقت بتائے گا کہ یکطرفہ حملہ کرکے اپنے منصوبوں میں نامراد رہنے والوں کیطرف سے سیز فائر، جو کہ درحقیقت اعتراف شکست ہی ہے، اس پر یہ قائم رہتے ہیں یا نہیں اور اگر یہ قائم نہیں رہتے تو انکو اب بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ انقلاب اسلامی انہیں مزید طاقت کیساتھ جواب دینے سے ہرگز نہیں کترائے گا۔ جتنی ذلت انکے حصے میں آچکی ہے، یہ مزید ذلت آمیز...
لارنس روڈ لاہور پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام ایک وسیع و عریض احاطہ میں ان کا دوکمروں پر مشتمل ڈینٹل کلینک تھا ا ور قریب ہی گھر تھا۔ اتنا قریب کہ روزانہ شام کو واک کرتے ہوئے کلینک آ، جا سکتے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے دو اور ٹھکانے بھی تھے، ایک،کوئنز روڈ پر ’’نوائے وقت‘‘ کے دفاتر، اور دوسرا مال روڈ پر ایوان تحریک کارکنان پاکستان۔ ان مقامات پر عام طور پر وہ مجید نظامی کے ہمرکاب پائے جاتے تھے۔ نظامی صاحب سے ان کا دوستی کا رشتہ تو تھا ہی، لیکن اس سے زیادہ یہ ایک نظریاتی رشتہ تھا۔ ایم اے صوفی صاحب کو قائداعظم اور مادر ملت سے عقیدت کی حد تک لگاؤ...
سیدنافاروق اعظم ؓ وہ ہستی ہے جن کے دورخلافت میں اسلام ایک جیتے جاگتے نظام حیات کی شکل میں سامنے آیا۔ حضرت عمرفاروق ؓ کی شخصیت اتنی عظیم ا و ر ا ن کا مقام اتنا بلند ہے کہ آپ ’’عمر‘‘ کہیں، تب بھی کوئی شخص ابہام کا شکار نہ ہوگا۔ کائنات میں کتنے ہی عمر ہوئے ہیں مگر جب بھی کوئی شخص یہ کہے کہ ’’عمر نے کہا‘‘ تو ہر سننے والا فوراً سمجھ جاتا ہے کہ یہ حضرت عمر بن خطاب ؓ کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے۔ کسی دوسرے کی جانب خیال جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اور یہ بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی شخص سیدنا عمرفاروق ؓ کو تو جانتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی طاقتیں ایک طوفان کی طرح اٹھی تھیں مگر ان کا غلبہ جھاگ کی طرح بیٹھتا چلا گیا اور صرف ڈیڑھ سو دو سال میں ان کا تسلط ظلم اور جبر کی علامت بن گیا۔جرمن ادیب ٹامس مان نے کہا تھا کہ 20 ویں صدی میں انسانی تقدیر سیاسی اصطلاحوں میں لکھی جائے گی۔ ٹامس مان کی یہ بات نہ صرف یہ کہ سو فیصد درست ثابت ہوئی بلکہ 20 ویں صدی میں سیاسی اصطلاحیں اتنی بلند آہنگ‘ اتنی گہری اور اتنی ہمہ گیر ہوئیں کہ 20 ویں صدی انقلابات کی صدی بن کر رہ گئی۔ اس صدی میں دو عالمی جنگیں لڑی گئیں، یورپی طاقتوں کا غلبہ ختم ہوا، دنیا میں درجنوں آزاد ریاستوں کا ظہور ہوا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے پاس صرف چند سیکنڈ تھے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ بھارت کی جانب سے داغا گیا میزائل جوہری ہے یا نہیں۔برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے بتایا کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی افواج کو یقین تھا کہ وہ جنگ میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں، پاکستان نے جنگ بندی اس شرط پر قبول کی کہ امریکا نے وعدہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات پر غیر جانبدار مقام پر مذاکرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن اب تک امن قائم نہیں ہوا،...
—فائل فوٹو کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 176 گرفتار کر لیے گئے، 20 روز گزرنے کے باجود 48 قیدی گرفتار نہ ہو سکے۔جیل حکام کے مطابق ان قیدیوں کی گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ سے عمل میں آئی ہیں۔کچھ قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر بھی گرفتاری پیش کی، ان کے اہلِ خانہ خود لے کر انہیں ملیر جیل پہنچے اور جیل حکام کے حوالے کیا۔قیدیوں کے فرار کا واقعہ 3 جون کی رات پیش آیا تھا، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، متعدد زخمی جبکہ جیل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔ کراچی: ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کیلئے صرف 28 اہلکار...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) امریکی سیکریٹری دفاع اور دیگر حکام نے وارننگ دی ہے کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ہمارا جواب اس رات سے بھی زیادہ سخت ہوگا، یہ ایک غلطی سے عاری آپریشن تھا، اس طرح کا خفیہ آپریشن صرف ہماری افواج ہی بہتر کرسکتی ہے، اگر ہمارے عوام ، پارٹنرز یا اتحادیوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم جواب دینے میں ذرا سی بھی دیر نہیں کریں گے، دنیا کو امریکی صدر کی بات سننا ہوگی۔ اس موقع پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر حملے سے متعلق بتایا کہ گزشتہ روز...
بالی وڈ میں جب بھی ولن کے کرداروں کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں امریش پوری کا نام سرفہرست ہوگا لیکن امریش پوری نے کئی فلموں میں مثبت کردار بھی ادا کیے جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں ایک شفیق باپ کا کردار نبھایا۔ اگرچہ انہیں ہم سے جُدا ہوئے 20 سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی ان کا نام زندہ ہے اور دنیا بھر میں مداح آج 22 جون کو ان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ امریش پوری کی گرج دار آواز، کرخت چہرہ، پرجوش انداز اور بےمثال اداکاری نے اُنہیں فلمی دنیا کا ناقابلِ فراموش کردار بنا دیا۔ ’موگیمبو خوش ہوا ‘ جیسے ڈائیلاگ آج بھی عوام کی زبان پر ہیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ عجیب تبدیلی آئی ہے کہ آج جب بھی کوئی آواز اُٹھائے کہ ووٹ کو عزت دو، تو جواب میں نواز شریف بالکل خاموش، جب بھی کوئی یہ بات اٹھائے کہ سویلین بالادستی تو پھر بھی نواز شریف خاموش، کارگل میں کیا ہوا تھا؟ ابھی ماضی قریب کی بات ہے کہ نواز شریف پرویز مشرف کو برطرف کرکے مقدمہ بھی چلانا چاہتے تھے۔ پرویز مشرف پر آرٹیکل سکس کا مقدمہ بھی چلا مگر ایک روز کیا ہوا؟ کہ کوئی انہیں عدالت میں لاتے لاتے اسپتال لے گیا اور جج عدالت میں بیٹھے انتظار کرتے رہے۔ تب عدالت کو ٹی وی چینل کے ٹکرز سے پتا چلا کہ پرویز مشرف ’’ملزم‘‘ راستے ہی میں رُخ موڑ کر اسپتال پہنچا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اْس نے عمل کیا تھا اْس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔ (اِس فیصلہ کے بعد) وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اْس کے کارندے ان سے کہیں گے ’’کیا تمہارے پاس تمہارے اپنے لوگوں میں سے ایسے رسول نہیں آئے تھے، جنہوں نے تم کو تمہارے رب کی آیات سنائی ہوں اور تمہیں اس بات سے ڈرایا ہو کہ ایک وقت تمہیں یہ دن بھی دیکھنا ہوگا؟‘‘ وہ جواب دیں...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)راولپنڈی میں مقامی قبرستان سے 60سالہ بزرگ کی میت غائب ہوگئی،واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے، پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع علاقے چنگا میرا میں کامران نامی شہری نے ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے صبح جب قبرستان گیا تو دیکھا سسر کی قبر کھلی ہے اور قبر میں سسر کی میت بھی موجود نہیں۔اس حوالے سے ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق قبر سے تقریباً ایک میٹر کے فاصلے پر تازہ مٹی پائی گئی، کسی نے میت کو قبر سے نکال کر تقریباً 100 میٹر دور کسی...

اسرائیلی فوج کے تہران میں جوہری تحقیقی مرکز پر حملے، 3 میزائل لانچرز کی تباہی اور ایرانی کمانڈر کو شہید کرنے کادعویٰ
اسرائیلی فوج نے رات گئے تہران میں ایرانی فوجی تنصیبات اور ایک جوہری تحقیقاتی مرکز پر وسیع فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، صہیونی فوج کے ان حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے، جنہوں نے 120 بم اور میزائل داغے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں تہران میں واقع متعدد میزائل سازی کے کارخانے شامل تھے، جو ایران کی وزارت دفاع کے صنعتی مرکز کے طور پر کام کر رہے تھے۔ فوج کے مطابق ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کیے جا رہے تھے، اور وہ تنصیبات بھی جہاں میزائل انجن کے لیے خام مال تیار کیا...
پیدائش جے پور کی تھی، درس گاہ علی گڑھ یونیورسٹی رہی۔ تعلیم فلسفے کی حاصل کی۔ لگے ہاتھوں ایل ایل بی بھی کر لیا۔ پہلی ملازمت ڈپٹی کمشنری ٹھہری، روزگار بینکاری کے شعبے سے پایا، پاکستان کے چار بڑے بینکوں کے صدر رہے اور پھر بینکنگ کونسل کے چیئرمین بھی بنے۔ جثہ دھان پان سا، قد ساڑھے پانچ فٹ سے بھی نکلتا ہوا اور رنگت ایسی کہ کبھی خود پر فخر کی نوبت نہیں آئی۔ فارغ البال تھے لہٰذا منہ دھونے میں بہت وقت اور رقبہ صرف ہوتا تھا۔ آواز ایسی کہ خود کو بھی سرگوشی معلوم پڑتی تھی۔ لہجہ لیکن ایسا تیکھا کہ کاٹ دور تک جاتی تھی۔ یہ ہے حضرت یوسفی کی ذات گرامی کا خلاصہ۔ اس سوانح...

سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق
سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق سنیئر نائب صدر حنیف گوہر ؛ سابق نائب صدور شبیر منشاء و خرم اعجازکے علاوہ ممتاز کاروباری رہنماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
جب پاکستان، جسے ’’مہمان نواز عالم‘‘ کہنا چاہیے،میں مرد حق حضرت ضیاء الحق اور امریکا کے مہمانان خصوصی افغان مہاجر آنا شروع ہوگئے تو ان میں سکھ ’’خاندانی حکیم‘‘ بھی ٹڈی دل کی طرح آکر پورے صوبے خیبر پختون خوا میں پھیل گئے۔ یہ خاندانی حکیم اتنے زیادہ تھے کہ چھوٹے چھوٹے دیہات میں بھی جگہ جگہ خاندانی حکیم کے بورڈ لگ گئے، ان میں اکثر دکانوں میں ایک حکیم کی جگہ دو خاندانی حکیم ہوتے تھے، دونوں ایک جیسے ہوتے تھے، دونوں ہر لحاظ سے جڑواں لگتے تھے، ایک ہی رنگ اور قسم کی پگڑیاں ایک ہی رنگ اور ناپ کا لباس،جوتے،داڑھی، مونچھیں سب ایک ہی جیسے ہوتے تھے، گویا دونوں ایک دوسرے کے آئینے ہوتے تھے اکثر نام...
فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ انسانیت سے جڑے عالمی حساسیت کے لیے ایک بہت بڑا سوال ہے جس کے حل کے لیے پوری دنیا کے انسان دوست حلقے فکرمند ہیں۔ ابھی حال ہی میں ’’فریڈم فوٹیلا کولیشن‘‘ نے ایک بار پھر غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف اپنی مزاحمتی مہم کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ امدادی کشتی "Madleen"، جو برطانیہ کے پرچم تلے انسانی ہم دردی کی اشیاء، جیسے آٹا، چاول، بچوں کا دودھ، طبی آلات، اور واٹر فلٹریشن ڈیوائسز لے کر روانہ ہوئی تھی، بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی بحریہ کی جانب سے روک لی گئی۔ اس کشتی پر معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، فرانسیسی ایم ای پی ریما حسن، اور الجزیرہ کے صحافی سمیت بارہ کارکنان سوار تھے،...
سوشل میڈیا پر چینی صدر کے مطابق نپولین نے خود کو لازوال قرار دیا تھا، چار سو سال پہلے، ہسپانوی تخت و تاج منیلا سے میکسیکو تک حکومت کر رہا تھا، اس کے خزانے چاندی اور ریشم سے بھرے ہوتے تھے، ہسپانوی بادشاہ سمجھتے تھے کہ ان کی عظمت ہمیشہ باقی رہے گی، ہر سلطنت نے خود کو ناگزیر سمجھا لیکن ہر ایک کا سورج غروب ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ کے سرکاری کامینٹری اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے کہ دنیا امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، اگر امریکا دنیا کا احترام کھو بیٹھا ہے تو وہی سبق سیکھے گا جو ہر زوال پذیر سلطنت نے بہت دیر سے سیکھا، کہ دنیا کسی...
میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006 میں پہلی بار مشاہد حسین سید کے ساتھ آیاتھا‘ میں اس وقت بھی اسے دیکھ کر مبہوت ہو گیا اور 27مئی 2025کو دوسری مرتبہ بھی یہ میرے دل اور دماغ میں بیٹھ گئی‘ سرسبز پہاڑوں پر تاحد نظر بھورے رنگ کی لکیر تھی اور اس پر ہر آدھ کلومیٹر بعد واچ ٹاورتھا‘ یہ ٹاورز دور سے سانپ کے پیٹرن محسوس ہوتے تھے۔ دیوار چین کتنی بڑی ہے آپ اس کا اندازہ زمین کے کل فاصلے سے لگا لیجیے‘ ہم اگر قطب شمالی سے قطب جنوبی کی طرف سفر کریں تو زمین کا کل قطر 20 ہزار کلومیٹر ہے لیکن چین کے قدیم بادشاہوں نے قبل مسیح میں 21 ہزار ایک سو 96کلومیٹر...
پشاور جو کبھی ’’پھولوں کا شہر‘‘ ہوا کرتا تھا۔ دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک، یہ شہر وسطی ایشیائی ممالک اور غیر منقسم ہندوستان کے درمیان ہمیشہ ایک اہم مقام رہا ہے۔ پشاور کو پشاپور ‘ پشکاپور‘ پولو شاہ ‘ روہستان،کوہستان اور اس پورے صوبے کو ایک زمانے میں باگر ام بھی کہا جاتا رہا ہے۔ شاعر انسانیت رحمان بابا اپنے ایک شعر میں اپنی شاعری کی مقبولیت کے بارے میں کہتے ہیں ہم نغمے کاندی ہم رقص کا ہم خاندی د رحمان پہ شعر ترکے د باگرام (رحمان کے شعر پر باگرام کی دوشیزائیں نغمے بھی گاتی ہیں اور رقص بھی کیا کرتی ہیں) رحمان بابا کے علاوہ دیگر شعراء نے بھی اسے باگرام کے نام سے...
چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی۔پشاور میں تین بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیسز میں نامزد ملزم کی مقدمے کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں ہوئی، عدالت نے ملزم سہیل کو جرم ثابت ہونے پر تین بار موت اور قید کی سزا سنائی۔عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل عرف ملنگے نے پشاور میں تین مختلف جگہوں پر بچوں کا ریپ کیا، ملزم نے ریپ کے بعد تینوں بچوں کو قتل بھی کیا تھا، واقعات 17 جولائی 2022 کو پیش آئے تھے۔پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شرقی، تھانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقلاب کے بعد مدتوں تک ایران تنہا مغربی طاقتوں کے نشانے پر تھا کیونکہ انقلاب کی صورت میں عوامی طاقت نے ایک کرم خوردہ شہنشاہیت ہی کو نہیں مغربی طاقتوں کے مفادات کے محافظ اور نگہبان طبقے کو نکال باہر کیا تھا۔ انقلاب کے اگلے ہی برس مغرب نے اپنے ایک نظریاتی مخالف صدام حسین کو ایران پر چڑھ دوڑنے کی ترغیب دی مگر یہ جنگ بے نتیجہ رہی۔ طویل اور بے نتیجہ جنگ کا انجام ہوتے ہی خود صدام حسین امریکا کے نشانے پر آگئے۔ مقصد اسرائیل کے گرد عافیت بے حسی سکون اور سکوت کا ایک لق ودق صحرا تشکیل دینا تھا جہاں دور دور تک کوئی طاقت اسرائیل کے وجود کو چیلنج کرنے کی پوزیشن...
ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا، رپورٹ ……………… ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل تہران میں کار بم دھماکے کرنے کا سہارا لے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل تہران میں کئی کار بم دھماکے کرنے پر مجبور ہے، کیونکہ ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا ہے۔ ایرانی دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کو پسپا کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیے جانے کے چند منٹ بعد دارالحکومت کے وسط میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ تہران کے مختلف علاقوں میں بھی...
حضرت عثمانؓ تیسرے خلیفۂ راشد تھے۔ آپؓ قریش کی مشہور شاخ بنی امیہ سے تعلق رکھتے تھے۔ آپؓ کے خاندان کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل تھا کہ ایام جاہلیت میں قریش کا قومی علم ’’عقاب‘‘ بہ وقت جنگ اس کی تحویل میں ہوتا تھا۔ آپؓ کا سلسلۂ نسب پانچویں پشت پر عبد مناف سے اور آنحضور ﷺ سے جا ملتا ہے۔ آپؓ کی والدہ کا نام اروی بنت کریز ہے۔ حضرت عثمان ؓ عام الفیل کے چھٹے برس اور عیسوی سن کے اعتبار سے 576 عیسوی میں پیدا ہوئے۔ اس اعتبار سے آپؓ عمر میں حضور ﷺ سے چھے برس چھوٹے تھے۔ ابن عساکر کی روایت میں ہے: ’’میں نے مردوں میں حضرت عثمان ؓ سے زیادہ کسی کو...
شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں لیکن یہ اس کے باوجود بڑی سیاحتی کشش ہے‘ شہر کی دیوار ہر دور میں بنتی اور ٹوٹتی رہی‘ یہ آخری مرتبہ 1368میں منگ ڈائنیسٹی میں بنی اور آج تک قائم ہے‘ میں نے زندگی میں پرانے شہروں کی بیشمار دیواریں دیکھیں‘ اصفہان‘ شیراز‘ خیوا‘ استنبول‘ دمشق‘ فیض‘ غرناطہ‘ باکو اور تبلیسی کی فصیلیں بھی دیکھنے کا اتفاق ہوا اور لکسر شہر کی فرعونوں کے زمانے کی دیواریں‘ پیٹرا میں حضرت موسیٰ ؑ کے زمانے کی فصیلیں اور عادوثمود کی بستیوں کی قدیم دیواریں بھی دیکھنے کا موقع ملا لیکن شیان شہر کی دیوار کی کوئی مثال موجود نہیں‘ یہ واقعی دیکھنے بلکہ محسوس کرنے لائق ہے‘ ہم شہر کی...
لندن: برطانیہ کی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طور پر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ ممکنہ طور پر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تاہم وضاحت کی کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ بنیادی طورپر برطانیہ کے مراکز اورعملے کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا۔ برطانوی وزیرخزانہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع ختم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ حفاظتی حکمت عملی تھی۔ تنازع میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا پُونے کی ’’اندرائنی ندی‘‘ پر بنا ایک پل ٹوٹ جانے کے باعث تقریباً 25 سیاح ندی میں بہہ گئے، جن میں سے کچھ کو ریسکیو کر لیا گیا اور 5 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔حادثے کے وقت پل کے اوپر درجنوں سیاح موجود تھے کہ پل اچانک ٹوٹ گیا اور کم از کم 25 افرد اندرائنی ندی میں گر کر بہہ گئے، جائے وقوعہ پر موجود افراد نے کچھ سیاحوں کو بچالیا جبکہ ریسیکو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیں کی جارہی ہیں جس کے دوران 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی اور بہہ جانے والے دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری...
ایران میں موساد کا تخریبی منصوبہ ناکام، دو جاسوس رنگے ہاتھوں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز ایران کے حساس صوبے البرز میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کا تعلق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے بتایا جا رہا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دونوں افراد گرفتاری کے وقت بم تیار کرنے میں مصروف تھے۔ سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ایجنٹوں کو گرفتار کیا بلکہ ممکنہ تخریبی کارروائی کو بھی ناکام بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد سے دھماکہ خیز مواد، ڈیجیٹل آلات اور دیگر حساس اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد ملک میں بدامنی پھیلانے...
اگر ایرانی رجیم نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں مزید دیر کر دی اور اپنی سٹرٹیجک پالیسیز پر نظرثانی نہ کی تو اسے امریکی رہنمائی میں اسرائیل کے مزید شدید ترین حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان زمینی فاصلہ لگ بھگ دو ہزار کلومیٹر کا ہے اور اسرائیل کو ایران کی طرف سے میزائل اور ڈرونز حملوں کے سوا کسی قسم کے بری اور زمینی حملے کا خطرہ نہیں ہے جبکہ ایرانی میزائل ٹیکنالوجی اور فضائی حملوں کی صلاحیت اور استعداد کو اسرائیل اپنے 13جون 2025 ء کے الصبح کے حملوں میں مکمل طور پر تباہ نہیں کر سکا تو کم از کم کافی حد تک ناکارہ کرنے میں کامیاب ہوا۔ اسرائیل...
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی قیادت میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت کر پروٹیز نے ‘چوکرز’ کے لیبل کو اُتار پھینکا۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاریخی فتح کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذہنی طور پر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہم پر “چوکرز” (دباؤ میں ہارنے والی ٹیم) کا داغ اس دن پھر سے دہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پچھلے چند برسوں میں کافی مختلف ہوگیا ہے، اب کینگروز باڈی لینگویج اور مہارت سے جارحانہ انداز اپناتے ہیں، پہلے...
انسان کی عمر بھی ناتواں عمارت کی طرح ہوتی ہے، انسان کو پتا ہی نہیں چلتا کہ کب یہ عمارت بیٹھ جائے کچھ لوگ انڈوپاک میں شوبز کے بڑے نام تھے جو عمر کے آخری ایام کے بعد کوچ کرگئے۔ دلیپ کمار (یوسف خان) بڑے آرٹسٹ تھے وہ بھی پرستاروں کو چھوڑ کر چل دیے، ہمارے ہاں اداکار سدھیر، محمد علی، وحید مراد، منور ظریف، رنگیلا کوکیا ہم بھول سکتے ہیں؟ کیسے کیسے شہ سوار شوبزنس کو ویران کر کے چل دیے جو آج بھی دلوں میں مہمانوں کی طرح رہتے ہیں اور یہ دلی لگاؤ آج بھی انھیں یاد کرتا ہے۔ آج بھی بھارتی اداکار قادر خان شدت سے یاد آئے کہ وہ نیک سیرت انسان تھے، ان سے...
امریکا میں پولیس افسر کی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے منی سوٹا کی رکن اسمبلی اور ان کے شوہر کو قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس افسر کے بھیس میں ملزم رکن اسمبلی کے گھر میں گھس گیا۔ جہاں اس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ریاستی اسمبلی کی رکن میلسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ ایک اور واقعے میں سینیٹر جان ہوف مین اور ان کی اہلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔ گورنر ریاستی منی سوٹا ٹِم والز نے ان واقعات کو ’’سیاسی شاخسانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بروکلن پارک پولیس چیف مارک برولی کا کہنا ہے...
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 73 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق زیرِ حراست افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت سے ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ گرفتاریاں ایک خفیہ کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئیں، جس کے دوران مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے روابط رکھنے والے افراد کو شناخت کیا گیا۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد حساس معلومات جمع کر کے اسرائیل کو فراہم کر رہے تھے، جس سے قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق تھے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ طور پر مزید گرفتاریاں...
ایک کہانی یاد آ رہی ہے بلکہ کہانی نہیں تاریخی واقعہ ہے جو بہت سے لوگوں کو معلوم بھی ہے ۔کسی جگہ حکومت کے دودعویداروں میں جنگ کی صورت حال پیدا ہوئی، دونوں کی فوجیں ایک دوسری کے مقابل صف آراء ہوگئیں تو کچھ بزرگوں نے درمیان میں پڑ کر معاملے کو بغیر خون خرابے کے سلجھانے کی تگ ودو شروع کی۔ ان امیدواروں میں جو حق دارتھا وہ مالی لحاظ سے کمزورلیکن تقویٰ کے لحاظ سے برترتھا ، ثالث دونوںکیمپوں میں آتے جاتے رہے ۔صلح کی بات چیت چل رہی تھی تو لوگوں نے دیکھا کہ ان ثالث بزرگوں میں ایک کھانے کے وقت ایک کیمپ میں جاتے تھے اورنماز کے لیے دوسرے کیمپ آجاتے تھے۔ کسی نے پوچھا...
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہ اسرائیل نے اسلامی ملک پر بھیانک حملہ کیا ہے، غزہ اور فلسطین کو ہم نہیں بھولے، یہ صورتحال بڑی خطرناک ہے، پاکستان نے صہیونی ریاست کے مظالم کی کھل کر مذمت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، صہیونی ریاست نے اسلامی ملک پر بھیانک حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے مشکل فیصلے ضروری تھے، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی روزانہ باتیں ہوتی تھیں، آج پاکستان نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑا ہے بلکہ ترقی کی راہ پر بھی گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میکرو اکنامک اعشاریے ٹھیک...
یہ تحریر ابتدائی طور پر پیر 13 جون 2023 کو شائع ہوئی تھی۔ احمد فراز نے دہلی ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن کسی مصروفیت کے باعث وہ قدرے تاخیر سے بورڈنگ کاؤنٹر پر پہنچے، مجاز افسر نے پہلے تو بورڈنگ کارڈ دینے سے معذرت کرلی تاہم چہرہ اور پاسپورٹ پر احمد فراز لکھا دیکھا تو پوچھ لیا۔ آپ ’رنجش ہی سہی‘ والے احمد فراز ہیں؟ ہاں میں جواب ملتے ہی نا صرف منٹوں میں تمام ضروری کارروائی نمٹا دی گئی بلکہ اضافی وزن کے چارجز بھی نہیں لیے گئے۔ مجاز افسر نے جاتے جاتے احمد فراز سے گزارش کی کہ پلیز آپ ایسی ہی کوئی اچھوتی سی غزل ہمارے لیے (بھارت کے لیے) بھی لکھ دیں۔...
ایک مسافر رمیش معجزانہ طور پربچ گیا ،طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے موجود تھے،بھارتی میڈیا گجرات کے سابق وزیراعلی روپانی بھی سوار تھے، ایک خاتون دس منٹ تاخیر سے جہاز میں سوار نہ ہوسکیں ، ہاسٹل میں مقیم پانچ طلبا ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار عملہ سمیت تمام 241 مسافر ہلاک ہوگئے۔ایک مسافر معجزانہ طور پربچ گیا جس کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون دس منٹ تاخیر سے ائرپورٹ پہنچنے پر جہاز میں سوار نہ ہوسکیں ۔ حادثے میں ہاسٹل میں مقیم پانچ طلبا ہلاک اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) بھارت میں طیارے کے تباہ ہونے کی افسوس ناک خبر بجلی کی طرح پاکستان کے ہر نیوز چینل، ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دوڑ گئی۔ لیکن اس المیے کی شدت صرف طیارے کے ملبے یا انسانی جانوں کے نقصان میں نہ تھی، اس کی سب سے گہری بازگشت ان پاکستانی دلوں میں تھی، جنہوں نے فوری طور پر دکھ، رنج، اور یکجہتی کے پیغامات کے ساتھ اس سانحے پر ردِعمل دیا۔ جمعرات کی دوپہر 1:38 منٹ پر ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ احمد آباد سے اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایک ہوسٹل کی چھت سے جا ٹکرایا اور تباہ ہو گیا۔ جہاز پر سوار 242 انسانی...
حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی ایران کے اُن ممتاز ایٹمی سائنسدانوں میں سے تھے جنہوں نے نہ صرف سائنسی میدان میں اہم خدمات انجام دیں بلکہ ملکی دفاعی ڈھانچے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ 11 جولائی 1958 کو ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہونے والے فریدون عباسی نے شہید بہشتی یونیورسٹی سے نیوکلیئر فزکس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ وہ نہ صرف ایک ماہرِ طبیعات تھے بلکہ پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ برگیڈیئر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ ڈاکٹر فریدون عباسی کی علمی زندگی تدریس و تحقیق سے عبارت تھی، اور وہ امام حسین یونیورسٹی اور ایک عرصے تک شہید بہشتی یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر کے طور...
تعداد بڑھنے کا خدشہ، طیارے میں 232 مسافر اور عملے کے 12 افراد سوار، دو شیرخوار بھی شامل ……………… ایئرانڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی لیکن چند منٹ بعد ہی رہائشی علاقے "میگھانی نگر” پر گرکر تباہ ہوگئی۔ حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 232 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 2 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی جن میں ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبا بھی شامل ہیں۔ ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم محمد شبہاز شریف نے اس حادثہ میں جانی نقصان پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی فلائٹ کے آج ہونے والے المناک حادثے پر غمزدہ ہوں۔ ہم اس بے پناہ نقصان سے متاثرہ ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ ہمارے جذبات اور دعائیں اس دل دہلا دینے والے سانحے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیے حیدرآباد: ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہی کریش، سابق...
کراچی کی ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کے لیے صرف 28 اہلکار تھے، ملیر جیل کی 313 اسامیاں ہیں صرف 251 اہلکار موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ڈپارٹمنٹ کے اہلکار بھی وی آئی پی ڈیوٹیز میں مصروف تھے، محکمہ جیل کو پہلے ہی ڈیڑھ ہزار سے زائد اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے، جیل ڈپارٹمنٹ میں6 ہزار 548 میں سے 1655 اسامیاں خالی ہیں۔محکمے کے 132 اہلکار وزراء اور سیاسی شخصیات کے پاس تعینات ہیں، محکمہ داخلہ میں جیل ڈپارٹمنٹ کے 10 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے وزیر جیل خانہ جات سندھ کی ملیر جیل کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں 67...
گجرات کے احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور کم و بیش 100 مسافروں کا علاج قریبی اسپتالوں میں چل رہا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہی کریش کرگیا، 242 افراد سوار، سابق وزیراعلیٰ گجرات سمیت 133ہلاکتوں کی تصدیق بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی بھی ایئر انڈیا کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس میں ان کے بھی شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم ان کی حالت کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔ 68 سالہ وجئے روپانی...
احمد آباد میں گرنے والے مسافر طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں واضح طور پر طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، لیکن چند منٹ بعد ہی رہائشی علاقے "میگھانی نگر" پر گر کر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 232 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 2 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے کال" دینے کے بعد ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر جا کر کریش ہوا۔ طیارے میں آگ لگ...
ہوکنگ پیلس چینی اسٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس ہے‘ طویل باؤنڈری وال اور وسیع گیٹ کے بعد پانی کے لمبے چوڑے تالاب ہیں‘ ان میں پتھروں کے راستے ہیں اور دائیں بائیں کنول کے پھول تیرتے رہتے ہیں‘ محل کی مرکزی عمارت درمیان میں ہے اور وہ آنکھوں کو مقناطیس کی طرح کھینچ لیتی ہے‘ عمارت کے آگے پیچھے باغ‘ پھولوں کی روشیں اور جگہ جگہ چھوٹی آبشاریں اور ندیاں ہیں‘ باغوں کے درمیان گرم چشموں کے تالاب‘ غسل خانے اور حمام ہیں جب کہ محل کی پشت سے پتھر کا راستہ پہاڑی کی چوٹی تک جاتا ہے۔ سیاحوں کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں‘ یہ چیئرلفٹ کے ذریعے پہاڑی کی چوٹی پر پہنچ جائیں یا پیدل ہائیکنگ کر...
(گزشتہ سے پیوستہ) نیلا بٹ سے جو جہاد شروع ہوا تھا جس میں سردار عبد القیوم خان تھے، سردار ابراہیم تھے، مولانا غلام حیدر صاحب تھے، سردار سکندر حیات تھے، سردار اسلم تھے، اور بڑے بڑے لوگ تھے۔ کیا یہ جہاد صرف آزادی کے لیے تھا، یا نفاذِ اسلام بھی اس کا حصہ تھا؟ اس وقت دو باتیں کہی گئی تھیں، ایک اسلام کے نفاذ کی بات تھی اور دوسری پاکستان کے ساتھ الحاق کا وعدہ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے قیام سے یہ باتیں شروع ہوئیں لیکن ایسا ہو نہیں سکا، اس میں کیا رکاوٹیں پیش آئیں؟ مثلاً سب سے بڑی رکاوٹ جس کا ابھی ایک بزرگ ذکر فرما رہے تھے کہ مولویوں پر یہ الزام ہے کہ...
اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم نے شادی سے قبل کیے گئے اپنے معاشقوں اور دوستی کے بارے میں اپنے شوہر کو بتا دیا تھا۔ نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں روبی انعم نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی ماضی کے ان قصوں کے بارے میں بتا دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ خاندان میں کوئی بھی ان کے اداکاری کرنے سے خوش نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ختم ہوگئی تھی۔ روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے قبل معاشقے بھی تھے اور دوستیاں بھی تھیں۔ ایک بار شادی شدہ مرد سے بھی عشق ہوگیا...
ریاض احمدچودھری راہ عزیمت کا عظیم مسافر مرددرویش، مرد مجاہد ڈاکٹر نذیر احمد ایم این اے جنہیں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی ہدایت پر8 جون کو ڈیرہ غازی خان میں مسلح افراد نے شہید کر دیا تھا۔ ڈاکٹر نذیر احمد جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما تھے جنہوں نے صوبہ بہار کے آفت زدہ علاقوں میں 1946 میں دن رات امدادی کام کیا تھا اور جب مقبوضہ کشمیر میں کشمیری ڈوگرہ حکمرانوں کے خلاف جہاد میں مصروف تھے تو انہوں نے جہاد میں حصہ لیا تھا۔ ڈاکٹرنذیر احمد نے 1970 کے انتخابات میں علاقے کے بڑے جاگیردار محمد خان لغاری کو بھار ی اکثریت سے شکست دی ۔ اس وقت ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کے دو...
(بیتے دنوں کی یادیں) اخبار بیچنے والے پاکستانی نوجوان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’بی بی سی وغیرہ سے اتنا پتہ چلا ہے کہ آج شام فوج نے ٹی وی اسٹیشن اور پرائم منسٹر ہاؤس پر قبضہ کرلیا ہے، اس کے بعد ابھی تک کوئی خبر نہیں آرہی۔ پاکستان ٹی وی اس معاملے میں خاموش ہے‘‘۔ یہ سن کر دل کو دھچکا سا لگا کہ ہمارے ملک میں کچھ عرصے کے لیے جمہوری نظام چلنے لگتا ہے تو پھر غیر جمہوری قوّتیں شب خون مارتی ہیں اور ہم پھر واپس زیرو پوائنٹ پر آجاتے ہیں۔ ہم باتیں کررہے تھے کہ فاروق چوہدری بھی پہنچ گئے۔ ایک اجنبی ملک میں فاروق جیسے ہمدم دِیرینہ کا ملنا میرے لیے ملاقاتِ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے، مہنگائی کی شرح ہمارے ہدف سے بھی کم رہی، ایف بی آر میں ٹرانسفارمیشن کی جا رہی ہے جو اہم ہے، تنخواہ دار طبقے کے لیے فارم بنایا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: تنخواہوں میں 10 فیصد، پینشن میں 7 فیصد اضافہ، مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اسپیشل الاؤنس نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں میکرواکنامک استحکام آچکا ہے، اسٹرکچرل ریفارمز کہنا آسان ہے اور کرنا مشکل ہے، اسٹرکچرل ریفارمز کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، بجٹ میں عوام کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے۔...
—فائل فوٹو کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے بھاگنے والے مزید 10 قیدی واپس جیل پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق واپس آئے قیدیوں کی تعداد 149 ہو گئی جبکہ 66 اب تک مفرور ہیں۔سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل شہاب صدیقی کا کہنا تھا کہ کچھ قیدیوں کو گرفتار کیا گیا اور بعض رضاکارانہ طور پر واپس آئے ہیں۔ قیدیوں نے جیل کی کینٹین اور ڈسپنسری بھی لوٹ لیکراچی کی ملیر جیل سے فرار ہوتے وقت قیدیوں نے جیل کی کینٹین اور ڈسپنسری کو بھی لوٹ لیا۔ شہاب صدیقی نے کہا کہ زلزلے کے دوران لانڈھی جیل ملیر سے 215 قیدی فرار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں قیدی زلزلے کے خوف کے باعث توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نکلے تھے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، عید کی نماز کے کئی بڑے چھوٹے اجتماعت منعقد ہوئے، لوگوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید کے تینوں دنوں جانوروں کی قربانی کی، مختلف فلاح اداروں کی جانب سے اجتماعی قربانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے عید کے دنوں میں سیکورٹی کے انتہائی فول پروف اقدامات کئے تھے، میونسپل کارپوریشن، ٹاون میونسپل کارپوریشن اور یوسی چیئرمینز کی جانب سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح میرپورخاص اور اس کے گرد و نواح میں عیدالاضحی انتائی عقیدت و احترام...
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی خبر نظر سے گزری تو اس ملک سے تعلق رکھنے والے ایک بدقسمت سیاہ فام وکٹ کیپر تھامی سولیکلی کا نام ذہن میں آیا جو نسلی تعصب کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے جوہر نہ دکھا سکے تھے۔ کرکٹ کے سفر میں ایک وقت میں وہ ڈگر سے ہٹ کر کلرکی کرنے لگے، لیکن لائنز فرنچائز سے وابستگی نے انہیں دوبارہ سے پٹڑی پر چڑھا دیا اور انہوں نے وکٹ کے پیچھے اور آگے رہ کر کامیابیاں سمیٹیں۔ انگریزی کا ایک لفظ ہے prodigy، یہ ان غیر معمولی افراد کے لیے برتا جاتا ہے جن کی کسی میدان میں صلاحیتوں کا بھرپور...
اسلام ٹائمز: وہ عارف باللہ تھے، یعنی وہ خدا کو صرف کتابوں کے ذریعے نہیں دل اور روح کے ذریعے پہچاننے والے تھے۔ انکے چہرے سے نور جھلکتا تھا اور انکی گفتگو میں دلوں کو ہلا دینے والی حرارت ہوتی تھی۔ آغا جعفر امام خمینی (رح) کے سچے پیروکار تھے۔ انہوں نے ہمیشہ امام خمینی کے انقلابی افکار کو اپنایا اور انہیں نوجوانوں تک پہنچایا۔ وہ انقلابی جوانوں کے درمیان ایک ایسا درخت بن گئے، جسکی چھاؤں میں نظریاتی تربیت، تقویٰ اور ولایتی شعور پروان چڑھا۔ انکی شخصیت ایسی تھی کہ نہج البلاغہ میں امام علی علیہ السلام نے متقین کی جو صفات بیان کی ہیں، وہ اکثر ان میں دیکھی جا سکتی تھیں، وہ علم کیساتھ عمل اور فکر...

شہباز شریف، شہزادہ محمد ملاقات: کثیر جہتی تعلقات مزید گہرنے کرنے کے عزم کا اعادہ، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے
اسلام آباد‘ مکہ مکرمہ‘ جدہ (اے پی پی +خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا۔ انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔ بیان کے مطابق پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے...
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔ لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز پڑھنے کے بعد سابق وزیر اعظم نے اپنی جماعت کے کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے، نواز شریف انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت نے ملک کی معیشت کو بہتر کردیا ہے اور ملک درت جارہا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم...
ہمارے ہاں یہ رواج بن چکا ہے کہ اپنی قوم پر لعن طعن کی جائے، اپنے ماضی میں غلطیاں نکالی جائیں اور ہر ایک پر کیچڑ اچھالا جائے۔ ایک بات اتنی بار سنی ہے کہ گویا کان پک گئے، ’ ہم نے سب کچھ غلط کیا، ہم بری طرح ناکام ہوگئے۔ پاکستان دنیا بھر میں اکیلا اور تنہا رہ گیا وغیرہ وغیرہ۔‘ بعض سیاہ بخت تو یہ کہتے ہوئے ملک او رقوم کے حوالے سے بہت سخت، درشت الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ تان اسی پر توڑی جاتی ہے،’ ہم ایک قوم بن ہی نہیں سکے، بکھرا ہوا،منتشر ہجوم ہیں، ریاست بھی ناکام ہوگئی اورقوم بھی۔ ‘ کیا واقعی ایسا ہے؟ کیا واقعی پاکستانی ریاست نے اپنے قومی سفر میں کوئی...
کہتے ہیں خاکہ وہ تحریر ہے جس میں خاکہ نگار کسی انسان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اس طرح اُجاگر کرے کہ وہ شخصیت اس انسان کی زندگی کا جس قدر مشاہدہ کیا ہو، غیر جانبداری سے اس سے متعلقہ حالات و واقعات کو قاری کے مطالعے میں لے آئے۔ ’’لنگرخانہ‘‘ ایسے ہی اوصاف، ایسے ہی احساسات کی آئینہ دار ہے۔ جاوید صدیقی بنیادی طور پر ایک مشاق کالم نویس و کہانی نویس ہیں۔ انھوں نے سیتہ جیت رے کی مشہور فلم ’’شطرنج کے کھلاڑی‘‘ کے مکالمے بھی لکھے ہیں، لنگرخانہ میں انھوں نے اپنی اس صلاحیت کا بھرپور استعمال کیا ہے اور خاکوں میں موجود شخصیات اور ان سے متعلق یادوں کو تمام تر جزئیات کے ساتھ اس...
نہ ہی رائل چیلنجرز بنگلورو اور نہ ہی ویرات کوہلی اپنے خوابوں میں بھی سوچ سکتے تھے کہ ان کی آئی پی ایل کی فتح کا جشن بنگلورو کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک المیے میں بدل جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کی جیت کا جشن، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی اور آر سی بی کے آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے اگلے روز احمد آباد سے بنگلورو پہنچی اور اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے بے چین تھی لیکن پھر چند گھنٹوں کے اندر ان کا جشن ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔ چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچ گئی جس میں کم از...
گفٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ اور اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کا شکرگزار ہوں کہ ’’حجِ بیت اللہ‘‘ کے حوالہ سے منعقدہ اس سیمینار میں اربابِ علم و دانش، اساتذہ، طلبہ اور طالبات کے سامنے اس اہم ترین دینی فریضہ کے بارے میں کچھ گذارشات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا، اللہ پاک جزائے خیر سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔ ’’حجِ بیت اللہ‘‘ اسلام کی بنیادی عبادات و فرائض کا حصہ ہے اور دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مسلمان ذی الحجہ کے دوران حرمین شریفین میں حاضری دے کر حج ادا کرتے ہیں، عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ مقدس پر حاضری سے مشرف ہوتے ہیں۔ حج...
گزشتہ ماہ 7 مئی کو جب انڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں سکتے سے دوچار تھا تو افغانستان سے ایک تعصب بھری ٹویٹ ہوئی۔ اس ٹویٹ میں کہا گیا: ’ہندوؤں اور پنجابیوں کے سیاسی جھگڑے کی کوئی مذہبی حیثیت نہیں ہے۔ پنجابی کوشش کریں گے کہ جہاد کے نام پر پختونوں کو اکسائیں۔‘ یہ ٹویٹ افغانستان کے ایک ایسے ملا کی تھی جس کے نام کے ساتھ ہی ’ضعیف‘ کا لاحقہ لگا ہوا ہے۔ امام غزالی نے لکھا ہے، نام کا شخصیت پر اثر پڑتا ہے۔ سو اس ٹویٹ نے ثابت کیا تھا کہ امام غزالی نے کم از کم اس افغان ملا کی حد تک تو ٹھیک ہی لکھا ہے۔ ان کی اس نام نہاد رائے کا ضعف دیکھیے کہ...
نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک جنگی مجرم قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر زوہران مامدانی نے مودی سے ممکنہ ملاقات کے سوال پر سخت مؤقف اپنایا ۔ زوہران مامدانی نے کہا کہ جیسے نیتن یاہو، ویسے ہی مودی، دونوں مسلمانوں کے قاتل، زوہران مامدانی نے 2002 کے گجرات فسادات کو یاد دلایا، جہاں 1000 سے زائد مسلمان مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات میں اس قدر قتلِ عام ہوا کہ لوگ اب یہ بھی نہیں مانتے کہ وہاں مسلمان رہتے تھے، زوہران مامدانی بھارتی نژاد امریکی مسلمان ہیں، والد کا تعلق بھی گجرات، بھارت...
چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن میں پاکستانی طالب علم عزیز اللہ نے ڈریگن کشتی میلے سے قبل اپنی پہلی ڈریگن کشتی دوڑ میں حصہ لیا۔ عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ ڈریگن کشتی روایتی چینی ثقافت کی علامت ہے۔ اس مقابلے کے ذریعے ہم نے دوستی کو مضبوط کیا ہے۔ ریس میں ان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔جی لِن زرعی یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کرنے والے عزیزاللہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ روزانہ ایک ہفتے سے زیادہ تربیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تقریباً ہر روز مشق کرتے تھے۔ چین آنے سے پہلے ہی وہ اس تہوار کے بارے میں پڑھ چکے تھے کہ یہ محب وطن شاعر چھو یوآن کی یاد میں...
اگر آپ بھی 90 کی دہائی میں بڑے ہوئے ہیں تو یقیناً زکوٹا جن کا ’’مجھے کام بتا دو، میں کیا کروں؟‘‘ جیسا کوئی ڈائیلاگ آج بھی آپ کی یادوں میں تازہ ہوگا۔ خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے ماضی کے سپر ہٹ ڈرامے ’عینک والا جن‘ کو اب اعلیٰ معیار (ایچ ڈی) میں دوبارہ جاری کر دیا ہے، اور وہ بھی یوٹیوب پر۔ یعنی اب وقت اور دن کی قید کے بغیر، جب چاہیں، جہاں چاہیں! یہ شہرۂ آفاق بچوں کا ڈرامہ پہلی بار 1993 میں نشر ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر عمر کے افراد کے دلوں پر راج کرنے لگا۔ جادو، مہم، مزاح اور سبق آموز کہانیاں اس شو کا خاصا تھیں۔...
اس وقت جب یہ کالم تحریرکیا جا رہا ہے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے۔ لوگ العطش العطش کی صدائیں بلند کر رہے ہیں۔ گرمی کی شدت نے لوگوں کے دن کا چین اور رات کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ دن بھر چلچلاتی ہوئی دھوپ پڑ رہی ہے اور آسمان سے غضب ناک سورج آگ برسا رہا ہے اور زمین آتش فشاں کا لاوہ اُگل رہی ہے۔ نہ پائے رَفتَن، نہ جائے ماندَن۔ بچپن میں طالب علمی کے زمانے میں ایک نظم پڑی تھی جس کا مطلع یہ تھا: مئی کا آن پہنچا ہے مہینہ بہا چوٹی سے ایڑی تک پسینا ہندو کیلنڈر موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے۔ ماہِ...
تحریک پاکستان میں جہاں برصغیر کے مشہور عالم اخبارات نے عظیم الشان کردار ادا کیا وہیں دوسرے اخبارات نے بھی بہت موثر کردار نبھایا جو ملک کے مختلف علاقوں سے انگریزی کے علاوہ سندھی، گجراتی، بنگالی و دیگر مقامی زبانوں میں جاری ہوئے تھے۔ اس وقت میرے پیش نظر تحریک میں سندھ کی صحافت کے عظیم الشان کردار کو پیش کرنا ہے، اگرچہ یہ موضوع ایک ضخیم کتاب کا متقاضی ہے لیکن چند اخبارات کی خدمات کے تذکرے سے بھی بات کسی حد تک واضح ہو سکتی ہے۔ اگر جائزے کو 1935 سے تھوڑا آگے لے جائیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں سندھ کی صحافتی تاریخ گزشتہ صدی کے آخر سے شروع ہو جاتی ہے جب امام...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مینٹورز کو فارغ ہونے کے فیصلے کے باوجود شعیب ملک کے علاوہ کوئی مستعفیٰ نہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اگست میں پی سی بی نے چیمپئینز کپ کے 5 مینٹورز کا اعلان کیا تھا، ان میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل تھے،ان کی ماہانہ 50 لاکھ روپے تنخواہ آغاز سے ہی زیربحث رہی، حال ہی میں کرکٹ بورڈ نے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر چیمپئنز کپ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس کی جگہ پینٹنگولر کپ کی واپسی موقع ہے۔مینٹورز 2 کروڑ روپے کیلئے اپنی بورڈ کی طرف سے اپنی برطرفی کا انتظار کررہے ہیں۔شعیب ملک نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے پہلے...
دبئی میں پولیس نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ پولیس نے کارروائی کے نتیجے میں ایک ہوٹل سے 41 افراد کو گرفتار کیا گیا، جو بظاہر سیاحتی ویزے پر ملک میں داخل ہوئے تھے لیکن دراصل وہ بھیک مانگنے جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان افراد کے قبضے سے 60 ہزار درہم کی خطیر رقم بھی برآمد ہوئی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ سب ’’المسباح‘‘ نامی خفیہ آپریشن کا حصہ تھا، جسے جنرل ڈپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کے سسپیکٹس اینڈ کرمنل فینومینا ڈپارٹمنٹ نے ترتیب دیا اور نہایت مؤثر انداز میں انجام دیا۔ پولیس کو اس گروہ کی سرگرمیوں...
احمد شاہ بہادر‘ چودھواں مغل بادشاہ تھا۔ 29اپریل 1748 وہ بدقسمت دن تھا‘ جس روز دہلی کے تخت پر براجمان ہوا۔ احمد شاہ ‘ محمد شاہ رنگیلے کا اکلوتا بیٹا تھا۔ قیامت یہ تھی کہ مسائل حکمرانی سے مکمل طور پر نابلد تھا۔ اس کی کسی قسم کی کوئی تربیت بھی نہیں تھی۔ یعنی بادشاہ بننے کی واحد وجہہ صرف اور صرف یہ تھی کہ اپنے باپ کا واحد لڑکا تھا۔ اس کے علاوہ ‘ کوئی موجود ہی نہیں تھا۔ جسے امرائِ دہلی کا تاج پہنا سکتے۔ یہ فیصلہ بہت زیادہ ادنیٰ اور تکلیف دہ ثابت ہوا۔ احمد شاہ نے تخت نشین ہونے کے بعد‘ اپنے لیے‘ مجاہدالدین احمد شاہ غازی کا لقب اختیار کیا۔ کمال یہ بھی تھا کہ...
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم راہنما نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اہم راہنما سبرامنیم سوامی نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔ عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت...