2025-11-19@07:51:24 GMT
تلاش کی گنتی: 747

«اہمیت کا»:

(نئی خبر)
    TEHRAN: ایران کی پارلیمنٹ نے امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسٹریٹجک حوالے سے اہمیت رکھنے والی آبنائے ہرمز بند کی منظوری دے دی ہے۔ ایرانی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اسماعیل کوسواری نے بتایا کہ مجلس شوریٰ (ایرانی پارلیمنٹ) نے امریکی جارحیت اور عالمی برادری کی خاموشی کے جواب میں دنیا کی توانائی کے تجارت کے لیے اہمیت رکھنے والی آبنائے ہرمز بند کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ مجلس شوریٰ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن اسماعیل کوسواری نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ آبنائے ہرمز بند رکھنے کے فیصلے پر متفق ہیں تاہم حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل ملک بھر میں یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے کہاکہ  کل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دو ہفتے انتظار کریں گے، مگر حملہ پہلے ہی دن کر دیا، جو ان کی دوغلی پالیسی اور غیر اخلاقی طرزِعمل کا ثبوت ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب کھل کر امت مسلمہ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے، ایران پر کیا گیا امریکی حملہ...
    نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی جس میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیر غور آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ میں امریکہ کی انٹری کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی جس میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیر غور آئیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، اندرونی و بیرونی سکیورٹی امور پر غور ہو گا۔ خیال رہے کہ امریکا...
    اپنے ویڈیو پیغام میں وہ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہتی ہیں کہ میڈیا کو تو مودی کا نام سن کر سانپ سونگھ جائیگا، لیکن غیر جانبدارانہ انتخاب اور آپکے ووٹ کیساتھ کھلواڑ ہورہا ہے، خاموش تماشائی مت بنیے، اسکی مخالفت کیجیے۔ اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی تو جمہوریت کا جنازہ نکال ہی رہے ہیں، لیکن اگر کوئی ان کے اس گناہ میں سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے، تو وہ الیکشن کمیشن ہے۔ یہ تلخ تبصرہ کانگریس نے آج اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریاستی الیکشن کمیشن کے افسران کو انتخابی عمل مکمل ہونے کے 45 دنوں بعد اس سے...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بی بی کا وژن آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، اس سے رہنمائی لے کر جمہوریت مضبوط کریں گے۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اُن کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے جو ناقابل فراموش جدوجہد کی، وہ آج بھی تاریخ کا روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت کے ساتھ مزاحمت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے چنگا میرا میں قبر کھول کر میت کچھ فاصلے پر دفن کرنے کے معاملے میں پولیس نے قبر و میت کی بے حرمتی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جس نے کئی انکشافات کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تھانہ گوجرخان میں قبر سے از خود میت نکال کر 100 میٹر دور نئی جگہ پر دفن کرنے کے عجیب واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں متوفی کے عزیز کامران ساجد نے موقف اختیار کیا تھا کہ نذیر نے سسر کے بھائی محمد اشفاق کی قبر سے متعلق اطلاع دی جن کی قبر چنگا میرا قبرستان میں ہے۔محمد نذیر...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی پر شدید تنقید کی ہے، امیت شاہ نے کہا تھا کہ نئی دہلی کبھی بھی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کو بحال نہیں کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امیت شاہ نے ہفتے کی صبح ’ٹائمز آف انڈیا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہوگا، ہم پاکستان جانے والے پانی کو ایک نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو وہ بلاجواز حاصل کر رہا تھا‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ کے طاقتور ترین رکن امیت شاہ...
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور علامہ علی سجاد عابدی سمیت دیگر علمائے کرام نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، ایران نے جس حکمت و بہادری سے دشمن کو جواب دیا وہ قابلِ ستائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایران کے دفاعی جوابی حملوں کی حمایت میں عاشقانِ شہداء اسلام کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر خواتین کے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، سماجی کارکنان، طلبہ، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہیپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سپیکر آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے تمام اہلِ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے 72ویں یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، جمہوریت اور عوام کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور خدمات ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ خورشید احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کو اُن کی بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانی کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف جمہوریت کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی بلکہ خواتین کی ترقی کے لیے بھی اہم اقدامات کیے، جنہوں نے مجموعی معاشرتی ترقی میں نمایاں...
    انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت فراہم کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔ اس حوالے سے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالا، پارٹی نے انہیں کوئی ہدایت نہیں دی تھی، پارلیمنٹ میں بل کے حق میں 314 اور مخالفت میں291 ووٹ پڑے۔ یہ بل اب نظر ثانی کیلئے ہاؤس آف لارڈ بھیج دیا گیا ہے، بل کے قانون بننے کی صورت میں شدید بیمار بالغ افراد جنہیں ڈاکٹروں نے چھ ماہ یا اس سے کم وقت دیا ہو وہ طبی مدد کے ذریعے اپنی جان لینے کیلئے رجوع کرسکیں گے۔ موت کے خواہشمند بالغ افراد کو دو ڈاکٹرز، سوشل ورکرز کے پینل، سینئر قانون دان اور سائیکیٹرسٹ...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم عوامی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں ٹرانسپورٹ، صحت، توانائی، قانون سازی اور تعلیمی شعبوں میں اصلاحات شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا عمل روک دیا گیا، کیا علی امین گنڈاپور اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں؟ کابینہ نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طبی آلات کی خریداری کے لیے 346 ملین روپے کی منظوری دی۔ بالاکوٹ، مانسہرہ میں ڈی کٹیگری ہسپتال کی تعمیر پر آنے والی اضافی لاگت اور بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں سہولیات کی بہتری کے منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت کی بھی منظوری دی...
    ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں احتجاج، مظاہرین کا ٹرمپ سے جنگ میں نہ الجھنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )جیسے جیسے ٹرمپ انتظامیہ مشرقِ وسطی میں اسرائیل کی جنگ میں مزید عملی کردار ادا کرنے پر غور کر رہی ہے، اسی تناظر میں واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے باہر مظاہرین جمع ہو گئے ہیں جو امریکا کو ایران اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ میں براہِ راست مداخلت سے روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ساتھ ہی امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کے دارالحکومت تہران میں بدھ کی صبح شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا،دھماکوں کے بعد مشرقی تہران کے کئی علاقوں میں دھواں اٹھتا دیکھا گیا جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عالمی میڈیا  رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہناہے کہ جنگی طیارے اس وقت تہران میں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ حملے ایران کی داخلی سیکیورٹی اور حکومتی نظام کے علامتی ڈھانچوں پر مرکوز ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نےکہا کہ تہران پر طوفانی حملے جاری ہیں، ہم ایرانی حکومت کی علامتی قوتوں کو نشانہ بناتے رہیں گے اور آیت اللہ رجیم کو ہر جگہ...
    ایران کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے خلاف مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اعلامیہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے باعث بے مثال کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین نے کی۔ برونائی دارالسلام، چاڈ، اتحاد القمری،جبوتی، لیبیا، موریتانیہ، صومالیہ اور سوڈان بھی توثیق کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، ترکیہ، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی مشترکہ اعلامییہ کی توثیق کی۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کرتے...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کلفٹن میں ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے اہلکار کی ہلاکت کیس میں فیصلہ سنادیا گیا۔عدالت نے قتل خطا کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ اسد کو 8 برس قید اور 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 4 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ملزم کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کردیا گیا۔ پراسکیویشن کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم شاہنواز کی نشاندہی پر توحید کمرشل میں کارروائی کی تھی، ملزم نے فرار ہونے کے لیے سپاہی میر محمد پر گاڑی چڑھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی دارالحکومت تہران کو فوری طور پر خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے حملے کا انتباہ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تہران کے عوام کو فوری طور پر دارالحکومت چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی دھمکی دی ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ ایرانی حکومتی اہم اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے یہ بیان آج تل نوف ائربیس کے دورے کے دوران میڈیا کے سامنے...
    مشرقِ وسطی ایک بار پھر عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے اور عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے جنگ کا آغاز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران پر حملوں سے ہوا، جس نے ایک سنگین اور تباہ کن سلسلے کو جنم دیا ہے اور ایران کی ابتدائی اعلیٰ عسکری قیادت کے غیر متوقع جانی نقصان کے جواب میں ایرانی سخت رد عمل نے اسرائیل کو حیران کردیا ہے۔ اسرائیل کی پشت پر عالمی سامراجی قوتیں امریکہ، برطانیہ، فرانس کھڑی ہیں، جو اپنی فضائی قوتیں پہلے ہی مشرقِ وسطی میں تعینات کر چکی ہیں۔ان حالات میں پاکستان کا کردار صرف ایک تماشائی کا نہیں بلکہ نئی عالمی صف بندی میں ایک کلیدی مسلم طاقت کے طور...
    سربراہ ایس یو سی نے کہا کہ یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ دین کی سربلندی اور ترویج اور امام اوّل حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے سیرت و کردار کو نمونہ عمل بناتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ”یوم غدیر” تکمیل دین اور نظام امامت و ولایت کے اعلان کے حوالے سے تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے، یہ خاتم النبین ۖ کے بعد سلسلہ نبوت و رسالت کے خاتمے اور امامت و ولایت کے آغاز کے ٹائم فریم کی نشاندہی ہے۔ ”روز غدیر” کی...
    لکھنو: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو واضح پیغام دے دیا کہ بھارتیوں کا خون بہانے کے لیے نہیں ، جو بھی اس کی جرأت کرے گا، اسے سخت سزا دی جائے گی۔ لکھنؤ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں امیت شاہ نےعوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے دہشت گرد حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب اُڑی پر حملہ ہوا تو سرجیکل اسٹرائیک کی گئی، پلوامہ حملے کے بعد ایئر اسٹرائیک کی گئی اور اب پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد آپریشن سندورکے ذریعے سرحد پار دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹرز...
    اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا مزید اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں، اُن کا واشنگٹن کا یہ دورہ جو کئی ماہ پہلے سے طے تھا اب جغرافیائی طور پر انتہائی اہم وقت پر ہو رہا ہے۔ واشنگٹن میں فیلڈ مارشل کی موجودگی کے دوران مشرق وسطی کی نئی پیشرفت اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجواز جارحیت نے خطے اور دنیا کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ اس تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ واشنگٹن مزید اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن میں...
    واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر اس وقت امریکہ میں ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف کا واشنگٹن کا یہ دورہ جو کئی ماہ پہلے سے طے تھا اب جغرافیائی طور پر  ایک انتہائی اہم وقت پر ہو رہا ہے  واشنگٹن میں ان کی موجودگی کے دوران ہی مشرق وسطیٰ میں ایک نئی صورتحال سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجواز جارحیت نے خطے بلکہ دنیا کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے اس تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ واشنگٹن مزید اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان  فیلڈ مارشل...
    ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے مختلف حصوں پر صہیونی حکومت کے حالیہ حملوں کے بعد قوم سے ٹیلی وژن خطاب میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔  اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے جو سنگین اور بھیانک جرم کیا ہے، وہ اس سے محفوظ نہیں نکل پائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن وعدہ صادق 3: ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، درجنوں اسرائیلی زخمی انہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی  ریاست نے جو عظیم غلطی کی ہے اس کے نتائج اسے کھنڈروں میں تبدیل کردیں گے۔ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی افواج تیار ہیں اور ایرانی...
    اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے، ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے، نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس ) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے جس پر ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی حملوں پر ایران کا ردعمل ناگزیر ہے، ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو مطلع کر دیا تھا۔نیتن یاہو کا کہا مزید کہنا تھا کہ ایران پر طاقتور حملے کرکے فوجی عہدیداران اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کھلی جارحیت ہیں، جن کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت اور ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنانا بھی بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فلسطین، خاص طور پر غزہ، میں اسرائیلی بمباری اور جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس صورتحال میں اسرائیل کی جانب سے مزید تشدد اور کشیدگی...
    ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائی ’تباہ کن‘ ہوگی، جس سے صیہونی حکومت کو اپنی جارحیت پر پچھتانا پڑے گا۔ یہ اعلان سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اس سخت بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تل ابیب کو خبردار کیا تھا کہ ایران کی سرزمین پر حملے کا جواب سخت اور ناقابل فراموش ہوگا۔ JUST IN ???? Report: Admiral Habibollah Sayyari has been appointed Chief of Staff of Iran’s Armed Forces. pic.twitter.com/BiVdlW6wP8 — Open Source Intel (@Osint613) June 13, 2025 جنرل اسٹاف کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رہبر انقلاب کے حکم کی روشنی میں ایران کی مسلح افواج...
    ایران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2025ء) اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کرتے ہوئے اہم تنصیات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے نتیجے ایران کی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں...
    جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر ایک بڑے اور غیر معمولی فضائی حملے کا آغاز کیا، جسے اسرائیلی حکام نے “آپریشن رائزنگ لائن” کا نام دیا ہے۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے ایران کے ایٹمی اور فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جن میں نطنز کی ایٹمی تنصیبات اور بیلسٹک میزائلوں سے متعلق مراکز شامل تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے سپریم کمانڈر جنرل حسین سلمیٰ سمیت کئی اعلیٰ فوجی اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران بھر میں مختلف مقامات پر زوردار دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ متعدد شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے...
    احمدآباد طیارہ حادثہ پر سابق بھارتی وزیر نے مودی کےاستعفےکامطالبہ کردیا سابق بھارتی وزیرقانون اور سابق رہنما بی جے پی سبرامنین سوامی کا سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہا مودی کےساتھ امیت شاہ ایوی ایشن وزیربھی مستعفیٰ ہوں،نریندرمودی،امیت شاہ کےاستعفیٰ سےمنصفانہ تفتیش ہوسکےگی،لال بہادرشاستری نےبھی ٹرین اترنےپر1950میں استعفیٰ دیاتھا،مودی اوراسکے ساتھی اب تک سیروتفریح میں مصروف رہے،مودی اور اس کےساتھیوں کواب بند ہونا چاہیے۔
    —فائل فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 9 ماہ کے بچے کو موزمبیق اسمگل کرنے کی ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے بچے کے جعلی ماں باپ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ نو عمر بچوں کی خرید و فروخت، 7 رکنی گروہ کی 3 خواتین سمیت 4 گرفتار کراچی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے نو عمر... بچے اور خاتون کے لیے جعلی دستاویزات بنوانے میں ملوث 2 ملزمان موزمبیق میں ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔موزمبیق پہنچنے پر بچے کو رقم کے عوض وہاں ایک فیملی کے...
    وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ (ایکس) پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ سانحہ انتہائی دلخراش ہے، متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائیں اور ہمدردیاں دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 9 ماہ کے شیر خوار بچے کو جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کے الزام میں مرکزی ملزمہ سمیت جعلی ماں اور باپ کے سپرد کرنے والی دولیڈی ڈاکٹرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی کارروائی میں گرفتار ایک لیڈی ڈاکٹر کراچی میں ایک این جی او کی سربراہ اور دوسری ذاتی کلینک چلاتی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں مرکزی ملزمہ یاسمین، موزمبیق کے شہری سویل اور سہیل سمیت بچے کی جعلی ماں کرن اور اس کا خاوند سہیل بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک نئی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے، جس کے ذریعے غیر ملکی شہری ’گولڈ کارڈ‘ کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں۔ یہ کارڈ امریکی شہریت کی طرف ایک خصوصی راستہ فراہم کرے گا، بشرطیکہ درخواست دہندہ امریکی حکومت کو پانچ ملین ڈالر ادا کرے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر اعلان کرتے ہوئے لکھا۔ ’پانچ ملین ڈالر کے عوض، ٹرمپ کارڈ آ رہا ہے! ہزاروں لوگ فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ وہ کیسے دنیا کے عظیم ملک اور مارکیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں؟‘ گولڈ کارڈ کیا ہے؟ ’ٹرمپ کارڈ‘ ایک خصوصی ریزیڈنسی پرمٹ ہے جو اپریل میں پہلی بار منظرِ...
    —فائل فوٹو خوشاب میں آوارہ کتے نے 5 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ریسکیو کے مطابق یہ واقعہ چوک جوڑا کلاں میں پیش آیا، جہاں بچے گھر سے باہر کھیل رہے تھے کہ آوارہ کتے نے پانچ بچوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ملتان : آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمیملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے جلال پور کھاکھی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کی عمر 4 سے 7 سال کے درمیان ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوہر نے شادی کیلئے کئی سال تک منایا۔ ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال ہی میں ماہرہ خان عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس دوران ماہرہ نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو اپنی ذات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک رومانوی شخصیت ہیں، ایسی شخصیت جو اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتی۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ میں حقیقی زندگی میں بھی بہت محتاط ہوں، خاص طور پر لائف پارٹنر کے...
    ’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)   تجز یہ نگارزاہد حسین  کے مطابق ایک ڈرامائی پیشرفت میں پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو افغان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد سے پیدا ہونے والے انتہائی کشیدہ دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ڈان کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس حیران کن اقدام کو تیزی سے ترقی پذیر علاقائی جغرافیائی سیاست میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔صرف...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایران سے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ فی الحال ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان گفتگو پیر کے روز فون پر ہوئی۔ Post Views: 2
    ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی صدر نے نیتن یاہو کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات موجود ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ فی الحال ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایران سے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ فی الحال ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان گفتگو پیر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بجٹ میں دس وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ چالیس ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے۔ 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹس کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی۔ اسی طرح 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے۔ وزیراعظم سماجی اور اقتصادی ترقی...
    کراچی: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا منفرد ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 20 جون سے ہوگا جس میں جسپریت بمراہ وسیم اکرم کا تاریخی ریکارڈ توڑنے سے صرف دو وکٹوں کی دوری پر ہیں۔ وسیم اکرم نے سینا ممالک (SENA-South Africa, England, Newzeland and Australia) میں سب سے زیادہ 146 وکٹیں 32 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب جسپریت بمراہ سینا ممالک میں 31 ٹیسٹ میچز کھیل کر 145 وکٹیں لے چکے ہیں اور انہیں وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید دو وکٹوں کی ضرورت ہے۔ مجموعی طور پر جسپریت بمراہ نے 45...
    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملک کے وزیر داخلہ پر الزام لگایا ہے کہ امیت شاہ غنڈہ اور قاتل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف بھارت سے اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تنقید کرنے والوں میں جہاں دیگر لوگ شامل وہاں بی جے پی کے رہنما بھی سامنے آگئے۔ سینئر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نےامیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھا دیا اور کہا کہ ’امیت شاہ ایک قاتل ہے، جس پر قتل کےمتعدد الزامات ہیں‘ جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی، جج  امیت شاہ   خلاف فیصلہ دینے والا تھا۔ سبرامنیم سوامی نے...
    اداکارہ اریج محی الدین کا کہنا ہے کہ والدین اور قریبی رشتہ داروں کی اہمیت کا اندازہ تب ہوتا ہے جب وہ دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ اریج محی الدین حال ہی میں عید کے موقع پر ندا یاسر کے ’عید مارننگ شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اداکارہ نے کہا کہ اب جو عید آتی ہے وہ پہلے جیسی نہیں رہی کیونکہ اس میں وہ لوگ قریب نہیں ہوتے جو پہلے ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ عید اسلام آباد میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مناتی تھیں، جہاں ان کی نانی اور والد موجود ہوتے تھے لیکن اب دونوں کا انتقال ہوچکا ہے، اسی لیے اب عید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) نیٹو کے سربراہ مارک رٹے نے پیر کو ایک خطاب کے دوران نیٹو کی دفاعی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافے پر زور دیا، جس میں روس سے دفاع کے لیے فضائی اور میزائل ڈیفنس میں ''چار سو فیصد اضافہ‘‘ بھی شامل ہے۔ لندن میں چیتھم ہاؤس نامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا، ''ہم نے یوکرین میں دیکھا ہے کہ روس اوپر سے کیسے دہشت پھیلاتا ہے، تو ہم اس ڈھال کو مضبوط کریں گے، جو ہمارے آسمانوں کی حفاظت کرتی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے نیٹو کو ''فضائی اور میزائل ڈیفنس میں...
    کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس نے ہر آئینی ادارے کو کمزور کیا ہے اور انکی خود مختاری پر حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے مودی حکومت کے گیارہ سال مکمل ہونے کے موقع پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 11 برسوں میں ملک کی جمہوریت، معیشت اور سماجی تانے بانے کو گہرا دھچکا پہنچایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے ان 11 سالوں میں آئین کے ہر صفحے پر صرف "آمریت کی سیاہی" ہی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی...
    ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے حج کی ادائیگی کیلیے آنے والے مسلم ممالک کے قائدین کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔ ظہرانے میں عالم اسلام کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ محمد بن سلمان نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے وحدت اور اتحاد سے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ظہرانے سے مفتی اعظم فلسطین اور وزیر اوقاف شام نے بھی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ویمنز کرکٹ پر مکمل توجہ کی ضرورت ہے اور کراچی کا ہائی پرفارمنس سینٹر خواتین کرکٹرز کے لیے مختص ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید کو کونسی نئی ذمہ داری مل گئی؟ پی سی بی کے آفیشل پوڈکاسٹ میں وہاب ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں انڈر 19، فیصل آباد میں انڈر 17 اور سیالکوٹ میں انڈر 15 کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مخصوص مراکز قائم کیے جائیں گے جنہیں مقامی کالجز سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا...
    پاکستانی سفارتی وفد امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گیا۔ امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی راہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گیا۔ امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی راہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی وفد کے رکن فیصل سبزواری نے لندن میں گفتگو کرتے...
    مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے دعا کروائی کہ ’’ اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرمائے اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والے ظالموں کو برباد کردے اور ان کے قدم اکھیڑ دے، انھوں نے مزید کہا کہ والدین سے صلہ رحمی، نرمی اور وعدوں کی تکمیل بھی دین کا حصہ اور حیا ایمان کی شاخ ہے ۔ ہمسایوں کا خیال رکھیں، یتیموں، بیواؤں اورکمزور طبقات سے ہمدردی اور شفقت کا برتاؤ کریں۔  بلاشبہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے حجاج اور امت مسلمہ کو نہایت اہم اور جامع پیغام دیا ہے۔ حج اور عید الاضحیٰ صرف انفرادی عبادات...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رواں سیزن کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ منعقد کرنیوالی مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ 18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے اموات؛ کوہلی کی فرنچائز پر ایف آئی درج تاہم واقعہ میں...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  شملہ معاہدے سے متعلق بیان میں نے ذاتی حیثیت سے دیاتھا،وزارت خارجہ کااس سے کوئی تعلق نہیں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر جواب دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ محمدآصف نے کہاکہ شملہ معاہدے کے خاتمے کابیان   سند ھ طاس معاہدے کی معطلی کے تناظرمیں دیا،شملہ معاہدے میں پاکستان کے آپشنزمحدودکرنے کی کوشش کی گئی تھی ،معاہدے سے پیچھے گئے تو کشمیرکو مسئلہ دوبارہ زندہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہاکہ  سندھ طاس معاہدہ معطل ہواتو شملہ معاہدہ  بھی ہوسکتاہے ۔ Post Views: 6
    سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، آبی جارحیت ہے، بھارت کو اس کا بھی جواب دیں گے، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت ہے، معرکہ حق کی طرح بھارت کو آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں ماحول کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے،یہ دن نہ صرف ایک یاد دہانی ہے بلکہ ایک اجتماعی عزم کا موقع بھی ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کریں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماحول کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ سید یوسف ر ضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور آبی وسائل کی کمی جیسے چیلنجز ہمارے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ...
    سٹی 42: پارلیمانی  وفد کے سربراہ  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس بھارت کے خلاف  شکایتوں کی لمبی لسٹ ہے ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا مٰیں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ۔ بلاول بھٹو نے نیویارک میں  نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے کہا  کہ بھارت اب نیا اصول خطے میں نافذ کرنے کی کوشش کررہا ہے ،  بھارت کہتا ہے کہ کہیں بھی دہشت گرد  حملہ ہوا تو مطلب جنگ ہے، اس کا مطلب پاکستان میں کوئی دہشت گرد حملہ ہو تو ہم بھی جنگ کریں ، ہمارے پاس بھارت کے خلاف  شکایتوں کی لمبی لسٹ ہے ، بلوچستان ، خبر پختونخوا مٰیں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، دہشت گردی ہو یا مسلہ کشمیر فوجی حل...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری کے لیے پیش کردہ کئی سمریوں کے ساتھ دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ تکنیکی ضمنی گرانٹس کے لیے پیش کی گئی سمریوں پرای سی سی نے غور کیا ۔اے سی سی میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق وزارتِ خزانہ کے لیے 1.259 ارب روپے گندم کے بیج کی نقد ادائیگی پروگرام کے غیر استعمال شدہ فنڈز کی مد میں حکومتِ سندھ کو واپس کیے جائیں گے۔ وزارتِ خزانہ کے لیے 5.6 ارب روپے کی ٹی ایس جی ، جو ایشیائی ترقیاتی بینک...
    بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں، صحافیوں اور ماہرین سے بھی تبادلہ...
    ہانگ کانگ(شنہوا)ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی اومیڈ) کا قیام ثالثی کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ تنظیم بین الاقوامی قانون اور تنازعات کے حل کے شعبوں میں ہانگ کانگ کی حیثیت کو مزید مستحکم کرے گی۔ ہانگ کانگ میں آئی اومیڈ کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی تقریب میں 85 ممالک اور تقریباً 20 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطح کے400 نمائندے شریک ہوئے۔ ان میں سے 33 ممالک نے موقع پر کنونشن پر دستخط کئے، جس سے وہ آئی او میڈ کے بانی رکن بن گئے۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قانون کی سیکرٹری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صلاحیت کے فروغ میں نیوٹک کا کردار ملک کی معاشی آسودگی میں مثالی نتائج فراہم کرے گا، نوجوانوں میں خود مختاری میں نیوٹک کے پروگرامز بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اور اس حوالہ سے نیوٹک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے شہداء کے بچوں کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کے مایہ ناز شہید آئی...
    واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر بحیثت قوم فخر ہے تاہم ہماری اولین ترترجیح امن ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ ہموار کرئے گا،پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کے لیے موزوں اور تیار ہے، امریکامیں10لاکھ پاکستانی کمیونٹی پاک امریکا تعلقات کی سب سے پائیدارکڑی ہے،پاک امریکاتجارتی خسارہ بہت کم ہے جسے باآسانی پوراکیاجاسکتاہے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے واشنگٹن ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب میں کیا رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بحیثیت سفیر معاشی تعلقات کا فروغ ان کی...
    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 کارکنان کو مختلف سزائیں سنا دیں۔ اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزائیں دی گئیں۔ فیصلے کے بعد عدالت میں موجود 4 ملزمان محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان کو پولیس نے موقع پر ہی حراست میں لے لیا، جبکہ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ مزید پڑھیں:اسلام آباد : عمران خان سمیت17 پی ٹی آئی رہنماؤں کے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،صدرآصف علی زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہورمیں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماوں پرمشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص سے متعلق نظرثانی کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کیا جج آئینی سکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟عوامی امنگوں اور جمہوریت کیلئے سہی، لیکن کیا جج آئین ری رائٹ کر سکتے ہیں؟وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کوئی آئین ’’ری رائٹ‘‘ نہیں کیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ری رائٹ کیا گیا، 3دن کی مدت کو بڑھا کر 15دن کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ...
    اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما محمد سنوار اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات دوبارہ سے شروع بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ (دی کنیسٹ) کو بتایا کہ رواں ماہ کے شروع میں جنوبی غزہ میں ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں سنوار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 21 مئی کو اشارہ دیا گیا کہ سنوار کو ممکنہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہم نے محمد دیف، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کو ختم کر دیا ہے۔  اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔پشاور میں یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا، پاکستان نے بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے۔ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نوازیوم تکبیر کے موقعے پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج...
    پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے واضح پیغام کے طور پر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکا ہے۔ اللہ کی نصرت سے پاکستانی افواج نے حالیہ معرکہ بُنیان مَّرْصُوْص  میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 6 جدید لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ یہ کارروائی نہ صرف دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب تھی بلکہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی تھی۔ فضا میں دشمن کی پیش قدمی کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ زمین پر بھی...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر قیادت جاری کردہ اس پلان میں 12 ذیلی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں صحت، تعلیم، اربن و رورل ڈویلپمنٹ، معیشت، سماجی تحفظ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ایز آف ڈوئنگ بزنس، ڈیجیٹل سروسز، قانونی ڈھانچہ، گورننس کلینڈر،...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب، بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرپرست اعلیٰ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور دفعہ 370 اور 35A سمیت اپنے حقوق کی بحالی کے مطالبے پر متحد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ لوگوں کو گرفتار اور ہراساں کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں نام نہاد آپریشن سندھور کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی...
    اسرائیل کے سابق دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے غزہ پر جاری جنگ کے فوری خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنا دیا ہے۔ اس احتجاج کا پس منظر غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا تسلسل ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کے تازہ سلسلے میں مزید بارہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 91 ہو چکی ہے، جب کہ مجموعی شہادتیں 53 ہزار 901 تک...
    بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ...
    بیجنگ :حالیہ برسوں میں چینی کراس بارڈر ای کامرس کی تیز رفتار ترقی نے کچھ ممالک میں تنازعات کو جنم دیا ہے۔ بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ چینی ای کامرس ادارے مغربی ممالک کی چھوٹی درآمدی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ جیسے قواعد میں موجود “خامیوں” کا فائدہ اٹھا کر کم قیمتوں پر ڈمپنگ کے ذریعے مقامی مارکیٹوں کو متاثر کر رہی ہیں، جسے غیر منصفانہ مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق G7 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کی اس ہفتے ہونے والی میٹنگ میں بھی اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔کیا حقیقت واقعی ایسی ہے؟ راقم الحروف کے نزدیک یہ نقطہ نظر نہ صرف عالمی تجارت کی آزادی کی بنیادی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارتی آبی جارحیت نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حالیہ اقدامات کے تحت کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی اور مقامی حکام کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے تقریباً 40 فیصد کم ہو چکا ہے۔بھارت کا کشن گنگا ڈیم جو متنازعہ پانی کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کے لیے ماحولیاتی اور آبی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران وقتی طور پر ڈیم سے پانی چھوڑا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں اچانک...
    چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی زیرصدارت کا ایچ ای سی کے ہنگامی اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کو کارکردگی کی بنیاد پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئرمین مختار احمد کی زیرصدارت ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی اور انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء القیوم کو لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ تاخیر کو جواز بنا کر ہٹایا گیا، کمیشن ممبران کی جانب سے معاملے پر قانونی رائے لینے کی تجویز بھی دی گئی۔ضیاء القیوم کی تعیناتی 4 سال...
    جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کو عالمی صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحت کے عالمی ایجنڈے سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ان اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے...
    دنیا میں کئی ارب پتی شخصیات موجود ہیں لیکن تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، جنہیں کنگ راما دہم (X) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنی بے مثال دولت اور شاہانہ طرزِ زندگی کے باعث سب سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ”دی بزنس اسٹینڈرڈ“ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنگ وجیرالونگ نہ صرف دنیا کے امیر ترین بادشاہ ہیں بلکہ ان کی جائیداد اور زندگی کا انداز تصور سے بھی کہیں آگے ہے۔ کنگ وجیرالونگ کورن کو اپنے والد، کنگ بھومی بول ادولیادیج سے ایک وسیع سلطنت وراثت میں ملی، جنہوں نے 70 سال تک تھائی لینڈ پر حکمرانی کی اور 2016 میں انتقال کر گئے۔ وجیرالونگ کو مئی 2019 میں باضابطہ طور...
    ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے اور ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ کشیدگی نہ بڑھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے نور خان ایئر بیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود رہ کر کارروائی کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک...
    چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہیکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دیگا۔ دورہ چین میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنیکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانیکا خیرمقدم کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ نے ٹریفک قوانین میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ نے وزراء کو ٹریفک قوانین کی پابندی سے متعلق فیصلوں پر تمام اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی۔ روڈ سیفٹی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن: تمام کمرشل گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہوگا، بھاری گاڑیوں پر 0.5 فیصد رجسٹریشن فیس، ایک ہزار سالانہ ٹیکس عائد ہوگا، غیر فٹ کمرشل گاڑیوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔ سندھ کابینہ نے 20 سال پرانی گاڑیوں پر بین الصوبائی، 25 سال پرانی پر بین الاضلاعی پابندی لاگو کرنے...
    ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دوبارہ جارحیت اور جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے غیر محتاط قدم اٹھایا جس کا جواب پاکستان نے ٹکا کے دیا، ہم نے کچھ قرض سود سمیت چکا دیے اور انڈیا کو 1962 میں چین کے ہاتھوں بھرپور شکست کے بعد اب دوبارہ ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا پاکستان تنازع: جنگ ہوئی تو امریکا اور چین پر کیا اثرات ہونگے؟ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ انڈیا کے پاس اب کوئی دوسرا راستہ نہیں پہنچا اس لیے پاکستان کو بدنام کرنے اور یہاں عدم استحکام پیدا...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہ کرے، چوبیس کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روکنے کا کوئی پاگل آدمی ہی سوچ سکتا ہے۔ بھارت نے پانی روکا تو پاکستان کے ردعمل کے نتائج سالوں اور دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ بھارت کے یک طرفہ اقدامات نہ صرف پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں بلکہ خطے میں امن و امان کے لیے بھی چیلنج ہیں۔ پانی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی متنازع ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد جیسے ہی دونوں ملکوں میں کشیدگی کا آغاز ہوا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء)دبئی میں 15 سے 18 مئی 2025 تک منعقدہ 12ویں گلوبل لاجسٹکس الائنس (GLA) گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کلیدی خطاب کیا۔ جی ایل اے کی صدر محترمہ گریس سن نے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں سفیر ترمذی نے دبئی کے عالمی تجارت و لاجسٹکس کے مرکز کے طور پر اہم کردار کو سراہا، اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی بندرگاہ کی عالمی روابط میں کلیدی حیثیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سنگم پر واقع ہے، جو اسے علاقائی روابط اور تعاون کے لیے ایک...
    پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سرکار اور مسلح افواج تاحال تڑپ رہی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو ختم کرنے کیلئے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مزید دو دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف 5 اکتوبر کے احتجاج کے 3 مقدمات میں پراسیکوشن نے چالان پیش کر دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو ایک بار پھر طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔دورانِ سماعت اعظم سواتی سمیت مجموعی طور پر 31 ملزمان کی حد تک چالان پیش کیا گیا۔ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام سے جواب طلبجسٹس ارباب محمد طاہر نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔ جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر دشمن کے حملے کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور جام شہادت نوش کیا۔ ملالہ نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے رقم...
    لاہور:انسداد دہشت عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت کل 266 ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے 24 مئی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مختلف کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد سمیت 266 ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ایک روز حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جب کہ کلمہ چوک پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مزید ایک...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء) پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر " یومِ تشکر " منایا گیا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے پورے جوش و جذبے سے شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز سے قبل ہائی کمیشن کے سبزہ زار میں قومی ترانہ چلایا گیا ۔ تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بعد میں تھرڈ سیکرٹری امیر حسن بٹ نے ناظرین کو فتح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آج کے دن "یوم تشکر" منانے کا پس منظر بتایا ۔(جاری ہے) بعد ازاں ہائی کمیشنر آف پاکستان سید احسن رضا شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے...
    سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کمبائینڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے معرکۂ حق’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔  وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکۂ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔  ’’جنگ ‘‘وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔ پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے: شیخ وقاص اکرم مزید...
    کراچی: سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب صوبے سندھ کی ایک اہم شخصیت اندرون سندھ سے کراچی آرہی تھی کہ شاہ لطیف ٹاؤں تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا جس کے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔ گاڑی ٹریفک جام میں پھنسے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ایس ایچ او شاہ لطیف آمین کھوسہ کو عہدے سے ہٹا دیا...