2025-11-04@21:24:25 GMT
تلاش کی گنتی: 934
«عوام تک»:
(نئی خبر)
شاہد خاقان عباسی(فائل فوٹو)۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہ سیاست میں عزت، نہ عوام کی خدمت ہے ملک کے مسائل برقرار ہیں۔ پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کا ایک کام بتادیں جس میں عوام کی فلاح اور نوجوانوں کے مسائل کاحل ہوں، اربوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن کیا تعلیم اور صحت کا نظام بہتر ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، جب عدل کا نظام ختم ہو جاتا ہے تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت ایسی ہوگی جو ملک اور اسکے مسائل کی بات...
سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کاآغازکردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت متوقع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کا آغاز کردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع، پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ بین الاقوامی سیٹلائٹ ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری میں مصروف ہے جسے حتمی شکل دینے کے بعد سٹار لنک کو باقاعدہ رجسٹریشن دی جائے گی، ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی اسٹار لنک رواں سال کے اختتام تک اپنی سروسز شروع کرنے جا رہی ہے جب کہ اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق معروف عالمی کمپنی سٹار لنک نے پاکستانی قوانین اور ریگولیٹری فریم...
16 جولائی 2024 کو جب بنگلہ دیش میں سیکیورٹی فورسز نے وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پر کریک ڈاؤن کیا، تب مشہور ریپر مسرور جہان عالف المعروف شیزان نے ایک گانا ریلیز کیاجس کے بول تھے؛ کوتھا کو یعنی آواز اٹھاؤ۔ اس گانے میں سوال اٹھایا گیا کہ ’ملک کہتا ہے وہ آزاد ہے، تو پھر تمہاری گرج کہاں ہے‘، اسی دن ایک مظاہرہ کرنے والے طالبعلم ابو سید کی ہلاکت تحریک کی علامت بن گئی۔ سید کی شہادت نے احتجاج کو شدید تر کر دیا، اور شیزان کا گانا عوامی تحریک کا ترانہ بن گیا۔ ایک اور ریپر حنان حسین شمول کے گانے ’آواز اُٹھا‘ نے بھی نوجوانوں کو متحرک کیا، ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے نوجوانوں میں ای سگریٹ کے استعمال کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیاہے۔خواتین ،مردوں ،کم عمر بچے اور بچیاں میں بھی ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا ہے، نوجوانوں میں یہ لت تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی میں یہ منافع بخش کاروبار بن گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں جس میں گلشن اقبال،ملیر کینٹ،ماڈل کالونی،کلفٹن،گلستان جوہر منورچورنگی،اورنگی ٹائون سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں ویپ کیفے،ویپ لیب،ویپنگ کلب اور ویپ پوائنٹ کے ناموں سے دوکانیں موجود ہیں جہاںباآسانی اس کی خرید و فروخت جاری ہے۔کراچی میں ای سگریٹ کا استعمال40 فیصد تک ہوگیا ہے۔ کراچی میں نوجوانوں کی اکثریت ای سگریٹ کی لت میں مبتلا ہونے لگی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی میں نوجوانوں میں ای سگریٹ کے استعمال کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیاہے۔خواتین ،مردوں ،کم عمر بچے اور بچیاں میں بھی ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ نوجوانوں میں یہ لت تیزی سے پھیل رہی ہے اور کراچی میں یہ منافع بخش کاروبار بن گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں جس میں گلشن اقبال،ملیر کینٹ،ملیر ماڈل کالونی،کلفٹن،گلستان جوہر منورچورنگی،اورنگی ٹاﺅن سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں ویپ کیفے،ویپ لیب،ویپنگ کلب اور ویپ پوائنٹ کے نام سے دوکانیں موجود ہیں جہاںباآسانی اس کی خرید و فروخت جاری ہے۔ای سیگریٹ کے استعمال کا براہ ر است اثر پھیپھڑوں پر پڑ رہاہے۔کراچی میں ای سگریٹ کا استعمال30 فیصد تک ہوگیا ہے۔...
کراچی ڈیفنس کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی 9 ماہ پرانی لاش گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش اُس وقت ملی جب عدالتی بیلف نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر فلیٹ کا دروازہ توڑا۔ یہ بھی پڑھیں:ماڈل حمیرا اصغر نے اپنی زندگی کیسے گزاری؟ پرانے دوست کے انکشافات تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ان کا انتقال اکتوبر 2024 میں ہو چکا تھا، اداکارہ کی آخری فون کال، سوشل میڈیا سرگرمی اور بجلی کا کنکشن سب اکتوبر 2024 پر ختم ہوئے۔ گھر میں زنگ آلود پائپ، خراب خوراک اور متروک اشیاء موت کا وقت واضح کرتے ہیں۔ حمیرا کی لاش فلیٹ سے اسپتال منتقل کرنے...
علامتی فوٹو فرانس میں 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات ابھی تک صوبے کو واپس نہیں مل سکے، بلوچستان کے محکمۂ ثقافت وآثارِ قدیمہ نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود نوادرات واپس منگوانے کے لیے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 2006-2007ء میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔ سہیل الرحمان بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے ہیں، محکمۂ آثار قدیمہ نے ان نوادرات...
بلوچستان کے نوجوان عبدالرحمان نے ثابت کر دیا کہ اگر ارادہ سچا ہو تو برف کے کارخانے کی سرد فضا میں بھی ترقی کی لگن کا الاؤ برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ معاشی تنگی اور کٹھن حالات میں خون پسینہ ایک کرتے ہوئے اس نوجوان نے مزدوری کو اپنی راہ کی دیوار نہیں بلکہ سیڑھی بنایا اور بالآخر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے محمکہ آثار قدیمہ میں گریڈ 17 کا افسر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: کوئلہ کانیں محنت کشوں کے لیے قبریں کیوں ثابت ہو رہی ہیں؟ شعبہ آثار قدیمہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرلینے کے باوجود عبدالرحمان کو کوئی مناسب نوکری نہیں مل سکی تھی تو معاشی ضروریات نے ان کو برف کے کارخانے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8 ماہ میں لنک روڈ اور ناصر باغ روڈ مکمل ہوگا، 2025ء کا منصوبہ 2035ء تک لے کر نہیں جانا اور اسی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوں گا جسے پورا کرسکوں۔ وزیراعلیٰ نے پشاور رنگ روڈ کے مِسنگ لنک ناصر باغ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزراء مینا خان، ارشد ایوب اور معاون خصوصی عاصم بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور کو جتنی توجہ دینی چاہیے تھی اتنی نہیں دی گئی، اب ہمیں آگے کی سوچ رکھنی ہوگی۔ ہمیں مسائل ورثے میں ملے اور صوبے کے وسائل میں صرف 18 دن کی تنخواہ ملی، لیکن ہم اصولوں...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 8 ماہ میں لنک روڈ اور ناصر باغ روڈ مکمل ہو گا۔ 2025ء کا منصوبہ 2035ء تک لے کر نہیں جانا اور اسی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوں گا جسے پورا کر سکوں۔ وزیراعلیٰ نے پشاور رنگ روڈ کے مِسنگ لنک ناصر باغ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پشاور کو جتنی توجہ دینی چاہیے تھی اتنی نہیں دی گئی، اب ہمیں آگے کی سوچ رکھنی ہو گی۔ ہمیں مسائل ورثے میں ملے اور صوبے کے وسائل میں صرف 18 دن کی تنخواہ ملی، لیکن ہم اصولوں پر سیاست کرتے ہیں اور کرنی ہے۔...
وزیراعلیٰ نے گورنر کے ساتھ ملاقات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں گیا تھا، میں جو کرتا ہوں چھپاتا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8 ماہ میں لنک روڈ اور ناصر باغ روڈ مکمل ہوگا، 2025ء کا منصوبہ 2035ء تک لے کر نہیں جانا اور اسی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوں گا جسے پورا کرسکوں۔ وزیراعلیٰ نے پشاور رنگ روڈ کے مِسنگ لنک ناصر باغ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزراء مینا خان، ارشد ایوب اور معاون خصوصی عاصم بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور کو جتنی توجہ دینی چاہیے تھی اتنی نہیں دی گئی، اب ہمیں...
یواے ای (اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ‘ایمریٹس’ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ امارات نے یہ اعلان منگل کے روز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جانے اور وہاں سے واپس آنے والی پروازوں کا یہ سلسلہ 17 جولائی 2025 تک معطل رہے گا۔ اس تعطلی کی وجہ کچھ آپریشنل مسائل بتائے گئے ہیں۔ امارات ایئر لائن کا یہ اعلان کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ نیز صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کمپنی کی ویب سائٹ سے اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔ پچھلے ماہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بارہ روزہ جنگ کی وجہ سے مختلف ایئر لائنز نے ایران اور اسرائیل کے...
اسلام آباد کی عدالت نے معروف صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، اوریا مقبول جان اور صدیق جان سمیت 27 افراد کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے یہ فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں سنایا۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ چینلز ریاستی اداروں اور اعلیٰ حکام کے خلاف جھوٹ، جعلی خبروں، اشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد کی تشہیر میں ملوث ہیں، جو عوام میں خوف، بے چینی اور نفرت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عدالت کا ریاست مخالف مواد پر 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم، متعدد صحافی متاثر عدالت کی جانب...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ بارہ ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا دیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ مریم نواز نے یوم عاشورہ پرسیکیورٹی کے بہترین انتظام کرنے پر تمام متعلقہ افسران کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ مدت میں آغاز اور تکمیل پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں، جس سے عوام کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت ملی ہے۔ راولپنڈی میں انڈرپاس منصوبے کو مثال بناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے، عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور سنگ میل, احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز شروع کردیا۔ تفصیلات کےمطابق اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا، قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاوس میں تقریب کا انعقاد ہوا، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے، اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کےلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ...
ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 166خواتین بیوہ اور 413 بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران حریت رہنمائوں، نوجوانوں، صحافیوں، علمائے کرام اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 41 ہزار 242 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 8 جولائی 2016ء میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 2 ہزار 62 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ ان میں سے 337 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ برہان وانی کے نویں یوم شہادت کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا...
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...
پنجاب میں بارش کا رواں اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں مخدوش و بوسیدہ عمارات گرنے سے 2 شہری جانبحق ہوئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جانبحق افراد میں 1 خاتون اور ایک بچی شامل ہیں، مون سون بارشوں کے باعث 2 مخدوش و کچے...
یوم عاشورہ پر پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یزیدیت کے خلاف امام حسین کا انکار دراصل تاریخ کا سب سے بڑا اعلانِ آزادی تھا۔، سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ امام حسینؑ کے پیغام کو دل سے لگایا اور صوبے کے صوفی بزرگوں نے بھی اس پیغام کو محبت، انسانیت، عدل اور آزادی سے جوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولؑ نے دین کی بقا اور امت کی اصلاح کے لیے عظیم قربانی پیش کی، امام حسینؑ اور انکے 72 جانثاروں نے حق کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں جو تاریخ...
خیبر پختونخوا میں معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل تنگی کے علاقے گل آباد میں خٹانوں کلے کے رہائشی باپ بیٹے میں معمولی تکرار کا افسوس ناک انجام سامنے آیا، جس میں باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اور دیگر بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق تنگی گل آباد خٹانوں کلےکے رہائشی جہانگیر شاہ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے بیٹے سلطان شاہ اور بہو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول سلطان شاہ کے ماموں شاہزیب...
دنیا کی تاریخ میں ہر لمحہ، ہر ذکر یا ہر واقعہ تاریخ کی نظر میں کبھی متوازی نہیں رہا، تاریخ میں ہونے والی کسی بھی جنگ یا واقعے پر بھی مختلف رائے رکھنے والے موجود ہیں اور سوچ کے تغیر و تبدل کے ساتھ موجود رہیں گے۔ تاریخ میں پیش آنے والے واقعات پر مختلف نکتہ نظر رکھنا میرے نزدیک ایک صحت مند روایت ہے بشرطیکہ اس میں علمی مباحث ہوں نہ کہ کسی بھی واقعہ کو خواہش کی بھینٹ چڑھا کر اصل حقائق ہی کو یکسر مسخ کردیا جائے۔ تاریخ کے تناظر میں دو فریق کے مابین رائے اور سوچ کا اختلاف رکھنا کوئی بری بات نہیں، البتہ کسی کی رائے یا سوچ کو اپنی خواہش کے معنی پہنانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ براہ خوراک و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ 2005 ء سے 2021 ء کے درمیان دنیا بھر میں زرعی نظام سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے جو عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار کے مستقبل کے لیے ایک تشویشناک اشارہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق زرعی زمین محض خوراک کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی خطوں میں بڑھاپے میں سماجی تحفظ کا آخری سہارا بھی سمجھی جاتی ہے۔ زمین کے بغیر نوجوانوں کو زرعی پیداوار کے میدان میں قدم جمانے کے لیے وسائل، تربیت اور مواقع تک رسائی نہایت دشوار ہو گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وقت کے ساتھ ساتھ جہاں انسان کے جسمانی خدوخال میں تبدیلی آتی ہے، وہیں جذبات، احساسات اور رویے بھی بالغ اور متوازن ہونے لگتے ہیں۔ خاص طور پر خواتین کی نفسیات میں عمر کے ساتھ جو مثبت تبدیلی آتی ہے، وہ حیران کن اور قابلِ ستائش ہے۔نئی سائنسی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ خواتین میں عمر بڑھنے کے ساتھ غصے کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔نوجوانی اور جوانی کے ایام میں خواتین کو اکثر ہارمونی اتار چڑھاؤ، خاندانی اور سماجی دباؤ، اور خود اعتمادی کی تشکیل جیسے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ ان عوامل کے نتیجے میں ان کے جذبات میں شدت، فوری ردعمل اور بعض اوقات چڑچڑاپن...
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے: علی امین گنڈاپور
پشا ور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں، عوامی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے، روڈ میپ پر عملدرآمد کرنے میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے روڈ میپ تقریب سے خطاب میں کہاکہ خراب گورننس کے باعث کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا، میں نے وزیر اعلی بنتے ہی سکولوں میں فرنیچر پورا کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں فرنیچر پورا نہ ہونے کی بڑی وجہ خراب گورننس ہے، سرکاری ملازمین کے گھروں میں سرکاری فرنیچر پڑا ہے، سکولوں کی کرسیاں سیاسی جلسوں میں استعمال ہوتی ہے،...
ڈیڑھ کروڑ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور جدید سہولیات فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین ایچ ای سی
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی بجٹ کو کم سے کم 4 فیصد کرنے، نوجوانوں کو درست سمت دکھانے اور جدید تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت پر وژن 2047 پر کام کر رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں پی۔10 پراجیکٹ کے تحت ٹاپ 10 جامعات کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی جامعات میں 100 سمارٹ کلاس روم قائم کردیے گئے ہیں جبکہ 200 مزید سمارٹ کلاس رومز بنارہے ہیں۔ چیئرمین...
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ معروف ارب پتی ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی ادارے کی قیادت کے دوران امریکی وفاقی اداروں کے حساس ترین ڈیٹا تک غیر معمولی رسائی حاصل رہی۔ یہ ادارہ وزارت براہ حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے نام سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم کیا تھا، جس کی قیادت خود مسک کر رہے تھے۔ اخبار کے مطابق مسک کی ٹیم نے 7اہم امریکی اداروں کے خفیہ سسٹم تک رسائی حاصل کی، جن میں محکمہ دفاع، ناسا، محکمہ محنت اور مالی صارفین کے تحفظ کا دفتر شامل ہیں۔ حاصل کردہ معلومات میں سرکاری معاہدے، تجارتی راز، اور مسک سے منسلک کمپنیوں کے خلاف...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے 5 سے 11 جولائی کے دوران صوبے بھر میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث مختلف قدرتی آفات کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹ گرام، شانگلہ، کوہستان (اپر و لوئر)، کولائی پالس کوہستان، تورغر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون خطرناک، آبی گزرگاہوں سے دور رہیں: این ڈی ایم اے کا ملک گیر ہائی...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں جس کا ایک ہفتے بعد وزیرِ اعظم باقاعدہ افتتاح کریں گے، شہباز شریف جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے۔ پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، تعداد 14 ہوگئی، ذرائع ادارہ قومی صحتپاکستان میں ایک اور بچہ...
سانحہ سوات: غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی ہوگی ، کمیٹی نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا : بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جلد لواحقین کو...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محصولات وصولی اور فرائض کی ادائیگی میں ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن و دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف نے 25-2024 میں وفاقی ٹیکس محصولات میں اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات وصولی اور معاشی اہداف کے حصول میں یہی مستعدی جاری رکھیں، اس میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محصولات وصولی اور معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے تمام ادارے جانفشانی سے کام کریں، روشن معاشی مستقبل...
مردان( نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی...
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں تین غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے مختلف تکنیکی مسائل اور حادثات کے باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کردیئے گئے تھے۔ ترک ایئرلائن (Turkish Airlines) کا طیارہ مرمت مکمل ہونے کے بعد اپنی منزل ترکی کے لیے روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ترک ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا جانے کے باعث متاثر ہوا تھا۔ واقعے کے بعد طیارے کو کئی روز کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ طیارے کی مرمت کے لیے ترک ایئرلائن نے پاکستان کی مقامی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کیں، جس نے کامیابی سے مرمتی کام مکمل کیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت روانہ ہوگیا۔ ادھر سعودی ایئرلائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا دائرہ ابتدائی طور پر کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے گا۔ حکومت نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے دسمبر 2026 کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔وزیر صحت نے اعلان کیا کہ آئندہ تین ماہ بعد ملک بھر میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا جسے اسکین کر کے دوا کی اصل حیثیت اور ایکسپائری چیک کی جا سکے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی ضلعی عدالت نے انسانی سمگلنگ کیس میں نامزد صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیاتی ادارے کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی، عدالت نے عندیہ دیا کہ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں فیصلہ سنادیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کی عدالت نے دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم صام برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے نے دلائل کے ایک مرتبہ مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے بار بار مہلت طلب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ان کا موکل ایک سال سے جیل میں ہے،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پردوبارہ حملے کا امکان موجود ہے، پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور پانی کا ایشو بات چیت سے حل ہونا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے جو کہ فخر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس وقت سر اٹھا کر دنیا میں چل رہے ہیں، مودی اور اس کے ساتھیوں کا تکبر مٹی میں ملا ہے ، ان لمحات کو ہمیشہ یاد...
لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کےججز سے متعلق نامناسب الفاظ بولنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست پر درخواست گزار کے نہ پیش ہونے پر عدالت نے کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔ درخواست میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑ قرار دیا تھا، یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا...
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر عشرہ محرم الحرام میں منعقدہ مجالس و جلوس عزاء کے روٹس پر صفائی ستھرائی، روشنی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ عزاداری ونگ سے صدر علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ آغاز ماہ محرم الحرام سے اب تک صوبائی و شہری حکومت کی نا اہلی جاری ہے، شہر کے مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے آگئے مون سون بارشوں کے بعد سیوریج کا پانی کھڑا ہوا ہے، شہری و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب سمیت سفائی، ستھرائی و...
علامتی فوٹو خیبر پختونخوا میں دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی پر حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی پر عمل درآمد کاغذی کارراوئیوں تک محدود ہے۔سانحہ سوات کے بعد خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔لوئر دیر میں دریائے پنج گوڑہ میں لوگوں کو دریا میں جانے سے روکنے والا کوئی نہیں۔دوسری جانب دریا کے کنارے قائم تجاوزات پانی کے راستوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ سانحہ سوات: دریا کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند، غفلت برتنے پر 4 افسران معطلخیبر پختون خوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کر کے افسوسناک واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4 افسران کو معطل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ریلویز نے لاہور سے روس تک براہِ راست مال بردار ٹرین چلانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑا تجارتی سنگ میل ہوگا بلکہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان معاشی روابط کو بھی نئی جہت دے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان ریلوے حکام کاکہنا ہےکہ جولائی میں پہلی مال بردار ریل گاڑی روانہ کی جائے گی، جو 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی، یہ گاڑی لاہور سے روانہ ہو کر ایران، ترکمانستان اور قازقستان کے راستے روس کے شہر اسٹراخان پہنچے گی جو اس مال بردار ٹرین کا آخری اسٹیشن ہوگا۔پاکستان ریلویز کے پبلک ریلیشنز آفیسر بابر رضا کے مطابق اس اقدام سے خطے میں زمینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو حالیہ تنازع میں ’’جارحیت کا مرتکب‘‘ قرار دیا جائے۔قطری نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالیہ تنازع میں امریکا اور اسرائیل کو باضابطہ طور پر ’جارحیت کے مرتکب‘ کے طور پر تسلیم کرے۔ خط میں اقوام متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی ’’بعد کی ذمہ داری کو بھی تسلیم کرے، جس میں معاوضے اور ہرجانے کی ادائیگی‘‘ شامل ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ...
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افرادکی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی، ریسکیو اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی جس کے بعد ریلے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال کی لاش نکالی گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق بچے کی لاش چارسدہ سے برآمد کر...
پنجاب اسمبلی کے 16 جون 2025 کے اجلاس میں ڈیسکوں پر چڑھ کر مائیک توڑنے اور ایوان کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے 10 ارکان اسمبلی کو اسپیکر ملک محمد احمد خان کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان اسپیکر نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ہر رکن کو 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر 7 روز کے اندر جرمانے کی رقم ادا نہ کی گئی تو پنجاب گورنمنٹ ڈیو...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—’جیونیوز‘ گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ پنجاب کی تاریخ کا ٹیکس فری بجٹ ہے، رواں سال دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنانے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کیا، نشستوں سے اٹھ کر احتجاج کیا، نعرے بھی لگائے اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان گتھم گتھا بھی ہو گئے۔اس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں بولنے دیں، ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے، کثرتِ رائے سے بجٹ منظور کرنے پر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔مریم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جہلم: ایک دلچسپ اور حیران کن واقعے میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا یوٹیوبر اور نایاب اشیاء کا کاروباری شخص مائلس اپنے گمشدہ ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا۔ائیر پوڈز دبئی میں کلیننگ اسٹاف کے ایک بھارتی رکن نے چرائے اور بعد ازاں وہ جہلم کے ایک شہری کو فروخت کر دیے گئے۔ڈی پی او جہلم کے مطابق مائلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام کے ذریعے پولیس کو بتایا کہ اس کے چوری شدہ ایئر پوڈز کی لوکیشن پاکستان، خصوصاً جہلم میں ظاہر ہو رہی ہے۔ پولیس نے فوری رابطہ کیا اور مذکورہ مقام تک رسائی حاصل کرلی۔تحقیقات کے مطابق ایئر پوڈز خریدنے والا پاکستانی شہری بے قصور تھا، اس نے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنا کر پاکستان کے ہر شہری تک اس کی رسائی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ انڈسٹری گول میز کانفرنس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ کانفرنس مستقبل کی ڈیجیٹل پالیسیوں کی بنیاد رکھنے والی مشاورت ہے، انٹرنیٹ اب صرف سہولت نہیں بلکہ ایک لائف لائن اور قومی ترقی کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایس سی او اور یو ایس ایف جیسے ادارے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے...
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سی این این کی رپورٹر نتاشہ برٹرینڈ نے متعدد بار فیک نیوز رپورٹ کی، صحافت فیکٹس اور سچ کو ڈھونڈنے کا نام ہے، نتاشہ برٹرینڈ نے ٹرمپ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے تمام خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کہا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل جانا ہوگا، رپورٹ لیک کرنے والے کا تعاقب جاری ہے۔ عالمی طاقت کہلانے والے امریکا کے تمام خفیہ ادارے اب تک پینٹاگون کی حساس رپورٹ لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ...
ویب ڈیسک : یکم سے 10 محرم الحرام تک سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی اور 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی محکمہ داخلہ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ اقدامات امن و امان...
اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر گولیاں چلانا بند کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے خوراک کو ہتھیار بنانا، یا ان کی زندگی بچانے والی خدمات تک رسائی کو روکنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگی جرم ہے، اور بعض حالات میں یہ دیگر جرائم کے زمرے میں بھی آ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا عسکری امدادی نظام عالمی امدادی اصولوں سے متصادم...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ معروف بھارتی صحافی نے بے نقاب کردیا۔ مودی حکومت اور گودی میڈیا کیخلاف بھارت سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں بھارتی صحافیوں نے بھی مودی سرکار کے پول کھولنا شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی صحافی روش کمار نے نریندر مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ روش کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے شنکر ایران اسرائیل کشیدگی پر ایک لفظ بھی نہ بول سکے۔ بھارتی صحافی کا...
جمال الدین : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کے فیصلے کا معاملہ، پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا، جج کی رخصت کے باعث فیصلہ 28 جون تک موخر کر دیا گیا ۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 28 جون تک موخر کر دیا، متعلقہ جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ضمانتوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا، انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کارروائی موخر کی۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا...
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ علمائے کرام اپنے دروس و خطابات میں روا داری، تحمل اور برداشت کا سبق دیں تاکہ معاشرے میں امن و امان یقینی بنا کر فرقہ واریت سے محفوظ پنجاب کی تکشیل ممکن بنائی جا سکے۔ عوام منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں، کیونکہ صوبے بھر میں مذہبی ہم آہنگی ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہلبیتؑ سے محبت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام اورا ن کے جانثار ساتھی حق کی راہ پر چلنے والوں کیلئے مینارہ نور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت...
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں ایران کی مسلح افواج کی کارروائیاں صبح 4 بجے تک آخری لمحے تک جاری رہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں عراقچی نے ایرانی فوج کے عزم اور دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا: “میں تمام ایرانی عوام کے ساتھ مل کر اپنی بہادر مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو اپنے خون کے آخری قطرے تک وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ایران نے دشمن کے ہر حملے کا پوری قوت سے جواب دیا اور جنگ بندی کے اعلان سے قبل ہر ممکن مزاحمت کی گئی۔ The military operations of our...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے اور اب 5 کروڑ روپے تک کے مقدمات میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔ گرفتاری کا فیصلہ بھی کسی ایک افسر کی بجائے ایف بی آر کی تین رکنی کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد پنشن پر ٹیکس لاگو ہوگا۔ 15 سال تک ذاتی رہائش پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگے گا، اور سرکاری سکیورٹیز پر سرمایہ کاری پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور 5 کروڑ تک کے کیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی،75 سال سے زائد عمر کے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، ایک کروڑ سے زائد پنشن پر ٹیکس ہوگا، 15 سال تک ذاتی رہائش پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا ،حکومتی سکیورٹی پر سرمایہ کاری پر 20 فیصد ٹیکس ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، ایک کروڑ سے زائد پنشن پر ٹیکس ہوگا، 15 سال تک...
ایف بی آر 5 کروڑ روپے تک کے کیسز میں وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں کر سکے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کروڑ روپے تک کے کیسز میں ایف بی آر وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں کر سکے گا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کیا ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کیلئے بجٹ میں تجاویز بھی دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جامع اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، 6 لاکھ سے 12 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس ایک فیصد کر دیا گیا ہے، بی آئی ایس پی کا بجٹ 716 ارب روپے کردیا گیا ہے جس سے ایک کروڑ خاندان مستفید ہوں...
بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران اور اسرائیل سے بھارتیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ہفتے آپریشن سندھو شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے 300 سے زیادہ بھارتی شہریوں کو ایران سے نکال لیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور تین ایرانی جوہری مقامات پر امریکی بمباری کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 311 بھارتی، ایرانی شہر مشہد سے خصوصی پرواز کے ذریعہ دہلی پہنچے۔ انخلاء کی تازہ کارروائی کے بعد ایران سے ملک واپس آنے والوں کی تعداد اب 1428 ہوگئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 311 بھارتی شہری 22 جون کو مشہد سے 1630 بجے ایک خصوصی پرواز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگر ام ملک بھر میں پھیل چکا ہے ،یہ امید سے یقین تک کا سفر ہے ،یہ پروگرام اب ملک کے نوجوانوں کی امید کا مرکز بن چکا ہے ۔کراچی میں الخدمت بنو قابل سے 50ہزار طلبہ وطالبات فری آئی ٹی کورسز کرچکے ہیں،اس تقریب میں بنو قابل 3.0 کے مزید 5ہزار بچوں نے گریجویشن مکمل کی اور انہیں اسنادی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن ایکسپو 2025 میں دو روزہ االخدمت بنو قابل کی گریجویشن تقریبات کی اختتامی تقریب میں طلبہ اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں محرم الحرام کے موقع پر یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرنے اور ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم بزرگ شہریوں، خواتین کوڈبل سواری پابندی سےاستثنیٰ ہوگا یکم سے10محرم تک عوامی مقامات پر ہتھیار اورآتش گیر مواد کی نمائش پرپابندی ہوگی اور اشتعال انگیز نعروں ، منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہوگی۔ یاد رہے محرم 1447 ہجری...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج کی رخصت کے باعث ملتوی کی گئی جو اس وقت چھٹی پر ہیں۔ مقررہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہونا تھی تاہم جج کی غیر موجودگی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔(جاری ہے) ادھر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق 11 مقدمات میں ملزمان کی حاضری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقدمات کی نقول کی تقسیم کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک 31...
پی آئی اے کی پرواز، ماضی کی بلندیوں سے نجکاری کی دہلیز تک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز تحریر: عاصم قدیر رانا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، یا “پی آئی اے”، وہ قومی ادارہ ہے جو کبھی ایشیا کی بہترین ایئرلائنز میں شمار ہوتا تھا، اور آج نجکاری کے دہانے پر کھڑا ہے۔ جہاں ماضی میں “گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد” کا نعرہ فخر کی علامت تھا، وہیں آج PIA کے ذکر پر عوام کے دل میں دکھ، غصہ اور افسوس یکجا محسوس ہوتا ہے۔ تاریخی جھلک: جب پی آئی اے بلند پرواز تھا• 1955 میں پی آئی اے کا قیام عمل میں آیا۔• 1960 میں پی آئی اے ایشیا کی پہلی ایئرلائن بنی جس نے بوئنگ 707...
عالمی سطح پر وسعت کے دعوے کرنے والی ایئر انڈیا اپنے اندرونی نظام کو درست کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی فضائی کمپنی شدید بحران کا شکار ہے اور انتظامی غفلت کی وجہ سے اس پر سوالیہ نشان لگنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایئرانڈیا میں تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث فلائٹ منسوخی اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔ اے این آئی کے مطابق مرمت اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ایئر انڈیا کی کئی بین الاقوامی اور داخلی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ پروازوں میں دبئی سے چنئی، دہلی سے میلبورن اور دبئی سے حیدرآباد کی پرواز منسوخ کی گئی ہے۔ اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ این بی 1.8.1 یا نمبس چین سے امریکا تک پھیل گیا۔ امریکا میں جون کے آغاز تک یہ وائرس نئے کیسوں کا تقریباً ایک تہائی حصہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق نمبس ویرینٹ کی علامات زیادہ تر سابقہ ویرینٹس جیسی ہی ہیں، جیسے کہ زکام جیسی علامات، بخار، گلا خراب، تھکن، سردرد، بدن درد، کھانسی، سانس لینے میں دشواری متلی یا الٹی آنا۔ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ ویرینٹ زیادہ شدید بیماری کا باعث بنتا ہے، لیکن اس کے زیادہ پھیلنے کی صلاحیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نمبس ویرینٹ میں کچھ مدافعتی نظام سے بچنے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق گورننس میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کیلئے ملک میں ڈیجیٹائزیشن کیلئے کوشاں ہیں، موبائل فار آل پالیسی کی تشکیل اور تمام شہریوں کو بلاتعطل قابل بھروسہ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ٹیلی کام کے حوالے سے تاریخی دن ہے، پاکستان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خزانہ کا بے دریع استعمال کر رہی ہیں۔مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔بجٹ میں ٹیکسوں میں اور اپنی مراعات میں کمی کرنے کی بجائے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ذاتی تشہیر پرروزانہ خزانے سے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔بد قسمتی سے ایوانوں میں بیٹھے حکمران...
17 جون 2014ء کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 11 برس گزر گئے مگر تاحال 14 افراد کے قتل کے جرم میں کسی کو سزا نہیں ملی، جاں بحق افراد کے ورثا آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 برس میں 5 بنچ ٹوٹ چکے صرف فیصلہ سنانا باقی مگر تاریخ نہیں دی جارہی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کو گزرے آج گیارہ برس مکمل ہوگئے مگر تاحال...
کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد تمام پسماندہ طبقات کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ سماج میں سب کو یکساں ترقی کا موقع ملے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ ہر شہری کو اپنی ذات اور مذہب کی عزت کرنی چاہیئے، لیکن جب ہم سماج میں قدم رکھیں تو صرف اور صرف ہندوستانی ہونے کی حیثیت سے آگے بڑھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام طبقات، ذات پات اور برادریوں کو مساوی درجہ دینا کانگریس پارٹی کا بنیادی اصول ہے۔ سدارامیا کوڈوا سماج کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اعزازی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کوڈوا برادری کی حب الوطنی، نظم و ضبط، ثقافتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جدہ سے لکھنؤ جانے والی سعودی ائر لائن کی پرواز میں تکنیکی خرابی کے بعد پائلٹ نے کامیابی سے طیارے کو لکھنؤ ائرپورٹ پر اتار لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پائلٹ کو پرواز کے لینڈنگ گیئر سے دھواں نکلتا دکھائی دیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدہ سے لکھنؤ جانے والے پرواز میں 250 حاجی سوار تھے۔واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث مختلف ایئرلائنز کی سروس متاثر ہے۔سعودی ایئرلائن نے 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔اسی طرح روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ ہیں۔قطر کی ایئرلائن نے ایران، عراق اور شام کیلیے فلائٹ آپریشن عارضی معطل کردیا ہے۔یو اے ای کی ایئرلائن کی...
— فائل فوٹو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے بتایا کہ مظفرآباد میں 21واں اٹامک انرجی کینسر اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔پی اے ای سی کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو کینسر کیئر کا 6 دہائیوں کا تجربہ ہے۔پی اے ای سی نے مزید بتایا کہ 20 اٹامک انرجی کینسر اسپتال کینسر سے جنگ میں سب سے آگے ہیں۔پی اے ای سی کے مطابق یہ 20 اسپتال سالانہ کینسر سے متاثرہ 40 ہزار مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ پی اے ای سی نے بتایا کہ اسپتالوں میں سالانہ تشخیص و علاج کے 10 لاکھ سے زائد پروسیجر ہوتے ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ وزارت صحت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ انسداد پولیو سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا ۔قومی و صوبائی کوآرڈینیٹرز نے وزیر صحت کو پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہیں، ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں، پولیو...
ہانگ کانگ سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ پیر کے روز پرواز کے دوران تکنیکی مسئلے کے شبہ پر احتیاطی تدبیر کے طور پر ہانگ کانگ واپس لوٹ آیا، اس بات کی تصدیق برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنے قابل اعتماد اور واقع سے براہِ راست واقف ذریعے کے توسط سے کی ہے۔ مذکورہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل ایئر انڈیا کی ایک اور بوئنگ ڈریم لائنر پرواز، جو لندن جا رہی تھی، بھارتی شہر احمد آباد میں پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی تھی، جس میں 242 میں سے 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ...
گرفتار کیے جانے والے کشمیریوں میں تحریک حریت، مسلم لیگ اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی جیسی حریت تنظیموں کے ارکان کے علاوہ عام نوجوان، خواتین اور معمر شہری بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے آزادی کے حامی کارکنوں اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے رواں برس اب تک کم از کم 3 ہزار 8 سو 98 کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا مقصد کشمیری عوام میں خوف و دہشت پیدا کرنا اور انہیں حق خودارادیت کے اپنے جائز مطالبے کو ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے جسے اقوام متحدہ نے اپنی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک حکمران طبقہ اپنے مفادات کی نفی نہیں کرے گا عام عوام کو ریلیف نہیں ملے گا‘جب کاروبار کرنے والے کا کاروبار محفوظ نہیں ہوگا تو اپنا پیسہ بیرون ملک لے جائے گا ‘ قوم پرست،وطن پرست اور پاکستان پرست لوگوں کو سامنے آنا ہوگا ۔ کراچی میں قیصر شیخ کی رہائش گاہ پر کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی زمانے میں فری ٹیکس بجٹ بہت قابل تحسین ہوا کرتا تھا ‘آج ٹیکس پہ ٹیکس لگا کر بھی بجٹ کو قابل تحسین کہا جارہا ہے ‘افراط زر اور ملک کی مجموعی...
سعودی فرماں روا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم انسانی اور اسلامی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے واضح اور دو ٹوک انداز میں ہدایات جاری کی ہیں کہ موجودہ غیر یقینی حالات میں سعودی عرب میں مقیم ایرانی زائرین کو نہ صرف مکمل تحفظ فراہم کیا جائے بلکہ ان کی ہر ممکن دیکھ بھال اور سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ وزارتِ حج و عمرہ کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ ایران کے شہریوں کو، جو حج یا عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں، کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ ’’جب تک ایران میں...
ایران کا اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ، کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل کیخلاف یہ کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک خطرہ موجود ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل نے ایران کے پُرامن نیوکلیئر اور فوجی مراکز پر بلاجواز حملے کیے، اور اب ایران اپنے دفاع کا بھرپور حق استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی، برطانوی، فرانسیسی اور اردنی دفاعی نظاموں نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، لیکن ایرانی میزائلوں کی تعداد اور شدت کے باعث کئی مقامات پر نقصانات کی اطلاعات بھی ہیں۔ ایران کی جانب سے جاری اس حملے نے مشرق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ، تشدد اور ظلم و ستم سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد گزشتہ دہائی میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ اپریل 2025 کے آخر تک دنیا بھر میں زبردستی بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 122.1 ملین تھی۔ یہ اعداد و شمار پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں 2.1 ملین زیادہ ہے۔ تارکین وطن کے لیے سن 2023 سب سے خطرناک سال رہا، اقوام متحدہ ایجنسی نے جمعرات کو اس تعداد کو ’’ناقابل یقین حد تک زیادہ‘‘ قرار دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امدادی رقوم میں...
تسنیم نیوز کے مطابق تہران کے علاوہ لورستان اور کرمانشاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ دوسری جانب تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی کئی دنوں تک جاری رہے گی۔ ٹیلی ویژن خطاب میں صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ "چند لمحے قبل، اسرائیل نے "آپریشن رائزنگ لائن" کا آغاز کیا ہے، جو ایک ہدفی فوجی کارروائی ہے" انہوں نے کہا یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم اس خطرے کو مکمل طور پر ختم نہ کر دیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران پر...
اسلام ٹائمز: جب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور اسکا بورڈ آف گورنرز میدانی حقائق پر بھروسہ کرنے کے بجائے صرف اور صرف سیاسی بنیادوں پر مبنی رپورٹس پر انحصار کرینگے تو اسکا نتیجہ بین الاقوامی اداروں پر عدم اعتماد کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اس بات پر تاکید کی ہے کہ ان سیاسی دباؤ کے باوجود وہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا اور بورڈ آف گورنرز جیسے سیاسی ہتھیاروں کو ایران کی سائنسی اور تکنیکی میدان میں روک تھام کا عنصر نہیں بننے دیگا۔ اپنے سرکاری بیانات میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ ایجنسی کو اپنے تکنیکی اور غیر...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 2000 ارب روپے سے زائد کا سالانہ بجٹ تیار کر لیا ہے، جو کل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 433 ارب روپے مختص کیے ہیں جن میں ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں جب کہ جاری اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ بجٹ کو 180 ارب روپے فاضل رکھا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا البتہ موجودہ ٹیکس شرح میں رد و بدل کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے آئندہ بجٹ میں تعلیمی ایمرجنسی...
پاکستان 22 جون 2025 کو لاہور سے روس تک اپنی پہلی فریٹ ٹرین سروس شروع کرنے جا رہا ہے، جو بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) کے تحت چلائی جائے گی۔ یہ تاریخی اقدام پاکستان کی جدید ریلوے کو مضبوط کرنے، ٹرانسپورٹ کے نظام کو ریلوے لائن رابطے کے ساتھ جوڑنے اور لاجسٹکس خدمات کے ذریعے ریونیو بڑھانے کی حکومتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس پاکستان کے ساتھ دوستی کے نئے اُفق کی تلاش میں ہے، ویلنٹینا مٹوینکو کا سینیٹ سے تاریخی خطاب اس منصوبے کے تحت پہلی تجارتی ٹرین میں 15 سے 16 TEUs کنٹینرز (ہر ایک کنٹینر 20 فٹ) بھیجے جائیں گے، جن میں بیشتر چمڑے کے ملبوسات، برقی طبی آلات اور ٹیکسٹائل...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قوانین پر موثر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔ اگر یہ قانون سازی نہ ہو تو 400 سے 500 ارب روپے تک کے مزید ٹیکس لگانا پڑیں گے۔ ہم جو چیز بھی کر رہے ہیں قرضے لے کر کر رہے ہیں یہ کیسی معاشیات ہے؟۔ ہمیں متوازن چلنا ہے۔ سپر ٹیکس میں کمی شروع کر دی ہے۔ این ایف سی کے لیے نامزدگیاں مانگی ہیں۔ کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی جو صوبوںکی مشاورت سے نہ ہو۔ بجٹ میں 312ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار پوسٹ بجٹ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک سنٹرقائم کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک سنٹر سے مریض درکارخون کوفوری طور حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد 4 کا بٹن دبانے پر کال فوراً ورچوئل بلڈ بینک سے منسلک ہوجائے گی۔ ورچوئل بلڈ بینک پرڈیوٹی سیف سٹی آفیسر مریض کی لوکیشن اور بلڈ گروپ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کرتا ہے۔ بلڈ ڈونر ہیلپ لائن 15، سیف سٹی آفیشل ویب سائٹ یا سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹر پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ورچوئل بلڈ بینک پر روزانہ بلڈ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسلام مخالف حملوں اور امتیازی سلوک کے واقعات 2024 میں خطرناک حد تک بڑھ گئے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق صرف ایک سال میں ایسے 644 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلاموفوبیا پر نظر رکھنے والے ادارے CLAIM کی شریک ڈائریکٹر ریما حنانو نے بدھ کو پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ برلن میں روزانہ اوسطاً دو اسلام مخالف واقعات پیش آئے، جن میں زیادہ تر متاثرہ خواتین تھیں۔انہوں نے کہا کہ “ہماری رپورٹ ایک پریشان کن تصویر پیش کرتی ہے۔ 2024 میں درج کیے گئے 644 واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلام مخالف نسل...
لاہور: سندھ کے سینئر وزیر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی صوبائی حکومت کے رویے کو متکبرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے۔ سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب کا رویہ متکبرانہ اور سیاسی حق تلفیوں پر مبنی ہے، پنجاب کی حکومت نفرت اور تقسیم در تقسیم کی سیاست کو ہوا دینے لگی ہے، جو افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی اداروں کی بات کی تو کیا غلط کہا؟ بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ آئین کے خلاف ہے یا پھر پنجاب میں عوام کو ان...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرح موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی جائے گی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے تحت، حکومت...
بلوچستان کا سماج ایک قبائلی روایات پر مشتمل سماج ہے جہاں 21ویں میں بھی خواتین کو گھروں سے باہر نکل کر کام کرنے کی ازادی نہیں ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب سرزمین بلوچستان کی بیٹیاں مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ پشتون معاشرے سے تعلق رکھنے والی نور صبا میں کوئٹہ میں خواتین کے لیے خصوصی جم کھولا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے صبا نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں فٹنس اور خواتین کا تصور بہت ناپختہ ہے۔ اگر آپ جم جانا چاہیں تو لوگ ہنستے ہیں، کہتے ہیں یہ خواتین کا کام نہیں۔ خواتین کا دائرہ کچن اور بچوں کی دیکھ بھال تک محدود سمجھا جاتا ہے۔ مگر میں نے سوچا...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم جاری مالی سال 25-2024 کے پہلے 9 ماہ میں 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ قومی اقتصادی سروے 25-2024 کے مطابق مارچ کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 76 ہزار 7 ارب روپے ہو گیا ہے، جس میں ملکی قرضوں کا حجم 51 ہزار 518 ارب روپے اور بیرونی قرضوں کا حجم 24 ہزار 489 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ سروے میں بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6 ہزار 439 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جس میں 5 ہزار 783 ارب روپے ملکی اور 656 ارب روپے بیرونی قرضوں پر...
بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پائلیٹ زخمی ہوگیا جب کہ لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئئی۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ #Breaking #India: Helicopter makes emergency landing on #Kedarnath National Highway in #Uttarakhand. The helicopter, operated by Crestel Aviation Private Limited, was flying from #Sirsi with passengers when it made a precautionary landing on a road instead of the designated… pic.twitter.com/xdSjpuEwc8 — ⚡️???? World News ????⚡️ (@ferozwala) June 7, 2025 لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دیکھا گیا، واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام...
پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات اپنی جگہ برقرار ہے جب کہ بھارت کے پاس ان کے کوئی جوابات نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان کیخلاف کھلی اور بلاجواز جارحیت کی، پاکستان کے دندان شکن جواب کے بعد جنگ بندی ہوئی مگر بھارتی حکومت کی زبان بندی نہ ہوسکی۔ اپنی ہزیمت چھپانے اور عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے جھوٹی کہانی سنائی جا رہی ہیں، بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور کا امریکا میں مقیم بیٹے کے ذریعے سوالات اٹھانے کا خودساختہ ڈرامہ رچایا۔ ششی تھرور کے بیٹے نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے پر شواہد کا سوال کیا تو طے شدہ جواب یہ تھا کہ ’ہم سے کسی نے بھی...
---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دن اپنے غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دینی چاہیے۔مریم نواز نے امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ پر دل کی گہرائیوں سے اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجالاتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بھی نصیب کیں۔انہوں نے کہا کہ عید پر بھارتی حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں، غزہ میں شہید بچوں اور خواتین اور پنجاب میں کچے گھروں کے باسیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ ایک سال میں...
---فائل فوٹو سربراہ متحدہ قوم موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے بجٹ میں ریلیف ملے گا اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ ایم کیو ایم لوڈشیڈنگ پر بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے: خالد مقبول صدیقیوفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین کا دورہ کیا کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے اہم ترین فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس وقت ایوان کو عوام کا نمائندہ ہونا چاہیے، خاندانوں کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے پڑوسی ملک کے خلاف ہمیں بڑی...
خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں اب کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، انسداد پولیو مہم ٹیمیں ہر بچے تک پہنچ رہی ہیں۔خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ اپرجنوبی وزیرستان میں 4 سال بعد گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اپر جنوبی وزیرستان میں 22 ہزار767 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا۔ خیبر پختون خوا: 65 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائینگے خیبر پختون خوا میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ کرم میں ایک سال بعد ایک لاکھ 24 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے اسی طرح بنوں...
ایئر پنجاب کا تذکرہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف اپنے دوست کی امریکا میں عیادت کے لیے گئے تھے، تب وہاں پر موجود صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار میاں صاحب کا کہنا تھا کہ مریم نےکہا ہے کہ اس ایئر لائن کا نام ایئر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سےکہا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی...
بجلی بلوں میں کمی کیلئے پنجاب کی 2 کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری، 30 سے 40 فیصد تک کمی ہو سکے گی، جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 26 ویں اجلاس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس غور کیا گیا۔ عوام کو ریلیف کے لئے مریم نواز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز کے حکم پر ٹیرف میں 30سے 40فیصد تک کمی ہوسکے گی۔ صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن)...