2025-07-27@01:00:43 GMT
تلاش کی گنتی: 797

«کہ جعفر ایکسپریس»:

(نئی خبر)
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردی سے متعلق بھی سیاسی بیانیہ بنایا ہے، پی ٹی آئی نے لابنگ کرکے پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی کوشش کی، وزارت داخلہ بالکل فعال ہے، 2013ء سے 2018ء کے دوران بھی دہشت گردی کے یہی حالات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران بھی پی ٹی آئی نے سیاست کی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کسی طرح این آر او مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ جعفر...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والا حملہ پاکستان میں بھارت کی دہشت گرد ذہنیت کا تسلسل ہے جبکہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ حملے میں پاک فوج کے 18 اہلکار بھی شہید ہوئے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں پاک فوج کے 18 جوان بھی شہید ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے جن میں سے 18 فورسز کے اہلکاروں کے علاوہ ریلوے کے 3 اور 5 عام شہری شامل ہیں۔ جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے...
    پی ٹی آئی ویمن ونگ جنوبی پنجاب کی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کامقابلہ کریں اس کے لیے کچھ سخت اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ روز روز کے سانحے سے محفوظ رہا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی رہنما امیدوار این اے 148ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم تو کیا پوری دنیا سوگوار ہے، سانحہ میں 25سے زائد معصوم پاکستانی شہریوں کو شہید کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے جس جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس واقعہ میں حکومت کا کردار خاموش تماشائی رہا، جب میڈیا پر...
    تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے مگر یہ آپ کو کیا پتہ کہ کیا ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ دفاع کو کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کا فقرہ بولنے کا بڑا شوق ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ اللّٰہ کی مہربانی ہے کہ بلوچستان میں آپریشن کامیاب ہوا ہے، جعفر ایکسپریس میں مسافروں اور مسلح افواج کے جوانوں کی شہادتوں پر ہمارا دل دکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیال یہ تھا کہ حکومت ذمے داری کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیال تھا کہ جعفر ایکسپریس، بنوں واقعے اور...
    — فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیرکہنہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔ کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مارکراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے خواتین سے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
    لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے اپنی تنقید بھی کی، طنز بھی کیے، استعفے بھی مانگ لیے اور ساتھ متفقہ قرارداد بھی پاس کرا دی اور کہہ دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قو می اسمبلی کی ایک آواز بھی آ گئی۔ لیکن ہوا کیا ہے جس طرح جنرل سرفراز شہید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے اس کے اکاؤنٹس کی طرف سے ایک دم پوری مہم چلائی گئی تھی یہ کام پرسوں سے یہی جاری ہے۔  ان کے سارے انٹرنیشنل پروگرام اٹھا کر دیکھ لیں، ہلکا ہلکا، میٹھا میٹھا جس کو کہیں گے نہ طنز ساتھ ساتھ کہ آپ تو ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں، آپ کیا...
    ام المومنین سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اﷲﷺ سے کہا کہ میں آپ کو سیدہ خدیجہ ؓ کا کثرت سے ذکر کرتے دیکھتی ہوں حالانکہ آپ کو ان سے بہت بہتر خواتین ملیں۔ اس پر رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ اے عائشہ مجھے خدیجہ سے بہتر کوئی خاتون نہیں ملی جب ہر ایک نے مجھے جھٹلایا،وہ میری رسالت پر ایمان لائیں اور مجھے اپنایا۔خدیجہ سے ہی اﷲ نے مجھے اولاد سے نوازا۔10رمضان المبارک سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کا یومِ وصال ہے۔انتہائی حیرت کی بات ہے کہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اﷲ علیہا کے مقام و مرتبہ اور دینِ اسلام کی آبیاری میں آپ کے کردار کو واضح طور پر پیش نہیں کیا گیا۔ آپ رسول اﷲﷺ کی...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے،طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرواز پی کے 306کل رات 8بجے کراچی سے لاہور وانہ ہوئی تھی،طیارے کے اگلے پہیوں میں دوٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا،امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے...
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے واقعہ پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں۔ اس میں ملوث افراد مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔ ایک انسان کو قتل کرنے والا پوری انسانیت کا قاتل ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رمضان کا احترام نہ کرے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔ دارالعلوم حقانیہ پر روس نے حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کے دشمن اور اسلام کے دشمنوں نے پاکستان پر جنگ مسلط کردی ہے، اس کا مقابلہ کریں گے۔ دشمن کے پی اور بلوچستان میں انتشار پیدا کرنا...
    سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا، سوشل میڈیا پر کہا گیا دہشتگردوں نے مسافروں کو خود چھوڑا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں ایک تاریخ رقم کی ہے، پاک فوج نے کم سے کم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمارے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں ایک ہونا چاہیے، امید ہے دہشتگردی کے واقعے کے عبد ساری جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ اندوہناک واقعہ ہے، پاکستان کے عوام اس سے بہت متاثر ہوئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سبکدوش ہو گئے  انہوں نے کہا کہ بولان میں ہمارے سکیورٹی فورسز...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر ہماری افواج نے بڑے نقصان سے بچایا۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پر پوری قوم فخر کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا نے اس واقعے پر جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، یہ سب کچھ ان کے اوورسیز لوگوں نے کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس خواجہ آصف وزیر دفاع
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اس وقت ملک بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ نہری پانی کے معاملے پر پنجاب کا کیس بھی مضبوط ہے مگر سندھ کے ساتھی جذباتی ہورہے ہیں، باہمی اعتماد سازی تک اس معاملے کو مؤخر کر دینا چاہیے تاکہ مزید دراڑیں نہ پڑیں۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار ’میں اور آپ (دہشت گردوں سے) نہیں لڑ سکتے، جو لڑ...
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو...
    جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11...
      ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحملہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، وہاں جعفر ایکسپریس ٹرین آرہی تھی، ریلوے حکام کے مطابق اس...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی آپریشن تاحال جاری ہے۔ اب تک 190 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، جبکہ 30 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس کو شدت پسند تنظیم کے قبضے چھڑانے کے لئے فوجی تاحال جاری ہے۔ جس میں اب تک 190 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، جبکہ 30 شدت پسند مارے گئے ہیں۔ پاکیستانی میڈیا کی رپورٹس میں سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد خودکش بمبار معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔ جس کے باعث سکیورٹی فورسز یرغمالیوں کے سبب انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔ خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھایا گیا ہے، جو خودکش جیکٹس پہنے...
    قاہرہ: مصر کی معروف اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا ہے کہ مرد کو دوسری شادی کا مکمل حق حاصل ہے، اور شرعی قانون اس کے لیے کسی اضافی جواز کا تقاضا نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کو دوسری شادی کی ترغیب دے اور اس میں اس کا ساتھ دے۔ عرب میڈیا کے مطابق، ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے وضاحت کی کہ دوسری شادی مباح عمل ہے، جو نہ تو فرض ہے، نہ واجب، نہ ناپسندیدہ اور نہ ہی حرام۔ شریعت میں اس کی اجازت انصاف کی شرط پر دی گئی ہے، اور ہر مرد...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح 2 فیصد سے 9 فیصد پر آ چکی ہے، آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسیلیٹر پر پاوں رکھ دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اڑان پاکستان سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ یہ ملک بنا تو وسائل نہیں تھے لیکن آج ساتویں ایٹمی طاقت ہے، آج 250 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ ہر صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے مراکز قائم کریں۔ان کا کہنا تھاکہ آج چین کی فی کس آمدنی 16 ہزار ڈالر اور ہماری فی کس آمدنی 1600 ڈالر ہے،...
    مشہور بھارتی سٹکام ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے ناظرین اُس وقت حیران رہ گئے جب منگل کے روز جاری کردہ پرومو میں ٹپو اور سونو کی شادی کا انکشاف ہوا۔ پرومو میں دونوں کرداروں کو روایتی شادی کے لباس میں دکھایا گیا ہے، جہاں ٹپو نے اعلان کیا: “ہماری شادی ہوگئی، ہمیں آشیرواد دیجیے۔” چمپکللال اور جیٹھالال نے سونو کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا، جبکہ بھڑے نے ٹپو سے کہا، “تم میرے داماد کبھی نہیں بن سکتے!” اس پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ محض بھڑے کا خواب ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ گوکلدھام سوسائٹی کے سیکریٹری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) انتہائی متنازعہ وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں کسی بھی دن پیش کیا جاسکتا ہے۔ پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد اسے صدر دروپدی مرمو کے پاس توثیق کے لیے بھیجا جائے گا اور ان کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ لیکن اس پیش رفت کے مدنظر بھارت میں ایک بار پھر سیاسی، سماجی، مذہبی طوفان کے آثار نظر آرہے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی کوششیں جاری ہیں، دھریندر جھا ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان اور وقف ترمیمی بل پر جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے واضح لفظوں میں کہا کہ کسی بھی...
    کراچی(نیوزڈیسک)مصر کی جامعہ الازہر میں “فقہِ مقارن” کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے باور کرایا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ایک مباح عمل ہے اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ شوہر کو بد کاری میں پڑنے سے روکنے کے لیے دوسری شادی کے حوالے سے شوہر کی معاونت کرے۔ڈاکٹر احمد ایک سیٹلائٹ چینل کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوسری شادی کرنا ہر مرد کا حق ہے جس کے لیے اسے کوئی جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مصری پروفیسر کے مطابق ایک سے زیادہ شادیاں کرنا نہ تو واجب ہے، نہ تجویز کردہ، نہ حرام، نہ مکروح بلکہ یہ ایک مباح عمل ہے یعنی جس کی اجازت دی...
    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح حملے کے نتیجے میں 500 مسافر یرغمال بنائے گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے اور 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا رپورٹس کے مطابق، ٹرین صبح 9:30 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی لیکن جب وہ گڈالار اور پیرو کنری کے قریب پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مچھ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے نہروں کا ایشو قریب قریب کالا باغ ڈیم بن گیا ہے، ظاہر ہے ہمارے ہاں اتنے سمجھ دار، اللہ کے فضل سے لوگ موجود ہوتے ہیں، ہمارے جو پالیسی ساز ہوتے ہیں وہ بیٹھے ہوتے ہیں اورکہتے ہیں یہ کام کرنا ہے، سر حکم کریں سرشام تک کر دیں سر، ہاں کر دیں،شام تک ہو جاتا ہے کام.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس فورم پر معاملہ پہلے جانا چاہیے تھا اس پر بعد میں لے جا رہے ہیں، کسی ایشو پر تو سیاست کرنی ہے. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ اس معاملے میں دو تین پہلو...
    ویب ڈیسک : بلوچستان میں دہشت گردوں کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردوں نے ڈھاڈر کے مقام پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے معصوم شہریوں کو یرغمال بنالیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا تاہم خواتین اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے اور مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے۔...
    سٹی42:  کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے  لواحقین کی بڑی تعداد  اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔  سکیورٹی حکام نے خوشخبری سنائی ہے کہ بولان کے ویرانے سے 80 سے زیادہ مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر کے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے۔   سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن کی اطلاعات ہیں جبکہ کم ازکم 80 یرغمالیوں کو ٹرین سے اتارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اس وقت پانیر ریلوے سٹیشن کے قریب ہیں۔ ٹرین حملہ : کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی اسی یرغمالی رہائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن...
    بولان(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو  ضلع کچھی کے علاقے پیرو کنری میں دہشت گردوں نے  ایک ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور علاقے کی پیچھیدگی کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا گھیراو کر لیا ہے ، آخری دہشت گرد تک آپریشن جاری رہے گا۔ مزید :
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے کھلے پن کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواہ بیرونی ماحول کیسے بھی تبدیل ہو، چین نے ہمیشہ کھلے پن کی غیر متزلزل پالیسی پر عمل کیا ہے، ادارہ جاتی کھلے پن میں مسلسل توسیع کی ہے اور آزاد اور یکطرفہ کھلے پن کو منظم انداز سے وسعت دی ہے۔منگل کے روز.ماؤ ننگ نے کہا کہ چین غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے، خدمات میں تجارت، سبز تجارت اور ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے اور اعلی معیار کے ساتھ سی آئی آئی ای، کینٹن میلے، خدمات میں تجارتی میلے، ڈیجیٹل تجارتی میلہ اور کنزیومر ایکسپو جیسی بڑی نمائشوں کا...
    ماسکو/کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 ) یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو اور اس کے اطراف میں اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے حملے میں درجنوں ڈرون داغے گئے ہیں جن میں سے چند نے کچھ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ماسکو کے گورنر کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں اب تک ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ایک کار پارکنگ کے ایریا میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں.(جاری ہے) اس صورتحال کے باعث ماسکو کے چار ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ماسکو کے میئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )شمال مشرقی انگلینڈ کے قریب امریکی فوج کے لیے جیٹ فیول لے جانے والے ایک ٹینکر کو کنٹینر بردار بحری جہاز نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد دھماکے ہوئے جبکہ عملے کے ارکان دونوں جہازوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، حادثے میں 32 افراد زخمی ہوگئے ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہزاروں ٹن جیٹ ایندھن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ٹینکر لنگر انداز تھا کہ ایک چھوٹے کنٹینر جہاز نے اسے تیز رفتاری سے ٹکر ماری جس سے اس کا کارگو ٹینک پھٹ گیا اور ایندھن سمندر میں بہنا شروع ہوگیا میری ٹائم سیکیورٹی کے 2 ذرائع نے بتایا...
    ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے، جبکہ شہر بھر میں بجلی کی بندش اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ روسی حکام کے مطابق، 337 ڈرونز داغے گئے جن میں سے 91 ڈرونز ماسکو ریجن کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے تصدیق کی کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا یوکرینی حملہ تھا۔ ماسکو ریجن کے گورنر آندرے وروبیوو کے مطابق، حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد روسی حکام نے ماسکو کے چاروں بڑے ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کر دیں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ملکی کرکٹ طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی نیت کو مثبت قرار دیا لیکن کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے ان کی عدم واقفیت ایک بڑا مسئلہ ہے کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں جبکہ منیجمنٹ خود کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو ایک وقت میں ایک ہی کام پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ایک ساتھ تین معاملات نہیں چلائے جا...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) قرضہ  پروگرام کے تحت ریویو کے لیے موجود آئی ایم ایف ٹیم نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاور سیکٹر ریونیو، حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے سامنے آنے والے  اعداد و شمار کی روشنی میں اپنے اخذ کردہ تجزیہ اور تجاویز سے حکومتی ٹیم کو  آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاور سیکٹر کے  حوالے سے ابھی کافی امور طے ہونا باقی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف نے یہ کہا ہے کہ کیپٹو پاور پروڈیوسرز ایک آرڈیننس کے ذریعے جو لیوی لگائی گئی تھی اس کی وصولی شروع کی جائے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیموں کے درمیان باضابطہ ایسی بات چیت آج سے...
    ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ۖ...
    پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر بلایا گیا ہے جس سے وہ آئین کے آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت خصوصی خطاب کر رہے ہیں۔اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ، تلاوتِ قرآن مجید  اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے بائیں جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بیٹھے ہوئے ہیں۔اسپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدرات کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا، اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس میں شریک ہیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جیسے ہی خطاب شروع کیا پی ٹی...
    یہ سچ ہے کہ موجودہ حکومت جس کے روح رواں اس وقت جناب شہباز شریف ہیں 2024 کے انتخابات کے نتائج کے بعداس پوزیشن میں نہ تھے کہ اکیلے ہی حکومت بناپائیں۔انھیں ملک کے حالات کی وجہ سے حکومت بنانے کے لیے مجبور کیا گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب ملک کے معاشی حالات انتہائی دگرگوں تھے اوردیوالیہ ہوجانے کا خوف ہمارے سروں پر طاری تھا۔ایسے میں اکثریت حاصل کرنے والی تحریک انصاف نے بھی حکومت بنانے سے انکار کردیا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی جس نے ملک کے ایک صوبہ میں واضح اکثریت حاصل کرلی تھی مگر خواہش کے باوجود وفاق میں حکومت بنانے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی اوراس طرح پاکستان مسلم لیگ نون ہی واحد آپشن رہ گیا تھا...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما جے یو (ف) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں کی سیاست کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی، پی ٹی آئی دیکھے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وجہ سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے یا ان کو، ہم اسی پوزیشن پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن الائنس کی قیادت کا ہماری طرف سے کوئی مطالبہ نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ کل صدر کے خطاب کےدوران پی ٹی آئی نے ہم سےرابطہ نہیں کیا، جب پی ٹی...
    سٹی 42 : ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں کیے گئے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔   سیکورٹی فورسز نے ملازئی کے علاقے ملاگانو میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔  پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
    نیوزڈیسک(نیوزڈیسک)یمن اور افریقہ کی ساحلی پٹی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں، جس کے باعث 186 افراد لاپتہ ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں افریقی ملک جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبی ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے 2 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ 186 افراد سمندر میں ڈوب گئے،عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سال 2024 میں ہارن آف افریقہ کو عبور کرنے کی کوشش میں 558 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اس سے قبل چین کے جنوبی حصے میں واقعہ ایک ندی میں بڑا حادثہ...
    ویب ڈیسک:  امریکا، سینیگال اور قبرص سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانی باشندوں کوڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں سے 3 شہریوں کو بلیک لسٹ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا جانیوالے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزہ منسوخ کرکے اسے واپس پاکستان بھجوا دیا،قبرص پہنچے ایک پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس پاکستان بھیج دیا۔ سینیگال میں انسانی سمگلنگ ملوث ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا جبکہ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا۔ بشری بی بی کی 3 اہم مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع سعودی عرب میں ویزہ منسوخ ہونے پر 2...
    کراچی: موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔  ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی  کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔   پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے،  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔ پولیس نے  متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور...
    فائل فوٹو۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت ہے جو 17 سال سے صوبہ سندھ میں حکومت کر رہی ہے، امن و امان سے لیکر خراب سڑکوں اور دیگر مسائل کو حل کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔کراچی میں طلبہ کو ٹیکنیکل تعلیم کے کورسز کرانے کے لیے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور نظیر حسین یونیورسٹی کے درمیان دوطرفہ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ کورس کرنے والے طلباء سے ملک کو فائدہ ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ملک اکیلے...
    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، یہ ظلم و زیادتی ہے، یہاں زبردستی زبان بندی کی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاری کیلئے ملک میں امن و امان بھی ہونا چاہیے، شبلی فراز شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری جویریہ سعود اس سال ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں ناظرین لائیو کال کے ذریعے دینی اسکالرز سے سوالات کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں ایک کال کے دوران ایسا سوال سامنے آیا، جس نے نہ صرف جویریہ بلکہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔ گوجرانوالہ سے سیمیہ نامی خاتون نے کال کر کے دریافت کیا کہ اگر اسلام میں مردوں کو چار شادیوں کی اجازت ہے تو عورتوں کو ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی اجازت کیوں نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ورکنگ وومن ہیں اور اپنے شادی شدہ کولیگ سے محبت کرنے لگی ہیں، جس پر پورے سیٹ...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ شب سے شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے، اس وقت شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، موسم سرد اور خشک ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ شہر قائد میں ہوا کی رفتار شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ...
    آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، معیشت ایک سال پہلے ہچکولے کھا رہی تھی، بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومتی اتحادی جماعتوں کی ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے آج ادارے ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، 5؍ارب ڈالر کیلئے آرمی چیف اور ہم دوست ممالک کے پاس گئے 2029تک ملکی برآمدات 60ارب ڈالر تک لانا ہے ، شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی، یہ مشکل ضرور ہے ، لیکن ناممکن نہیں۔موجودہ حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا...
    کراچی  کےعلاقے اورنگی ٹاؤن پولیس نے ایم پی آر کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔  ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کرتے ہوئے فرار ساتھی کو تلاش کر رہی ہے۔
    فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی، یہ مشکل ضرور ہے، لیکن ناممکن نہیں۔موجودہ حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، معیشت ایک سال پہلے ہچکولے کھا رہی تھی، ہم آئی ایم ایف سے گفتگو کر رہے تھے تو وہ کون تھا جو خطوط لکھ رہا تھا؟وزیراعظم نے کہا کہ بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کی ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے، اتحادیوں کی حمایت سے مشکل ترین لمحات گزارے ہیں، میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آج ہماری حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے لیکن اپوزیشن ہمارے خلاف کوئی اسکینڈل نہیں لاسکی جب کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں۔ اسلام آباد میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہماری حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے، آج ہی کے دن یہ حکومت بنی تھی اور آج نہ صرف ہم ایک سال مکمل کرچکے بلکہ دو دن پہلے کابینہ میں اضافہ بھی ہوا، مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کی شمولیت...
    مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فریقین بس اڈے پر کام کرتے تھے، ان میں جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کا کلیم نہیں کر رہے، مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، کوئی ایمنسٹی نہیں آرہی۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیر اعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ چیلنجز بہت زیادہ ہے لیکن حکومت کی سمت درست ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کا کلیم نہیں کر رہے، مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت...
    بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر قلات کے مطابق دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قومی شاہراہ سے گزرنے والی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنئی گئی ہے جبکہ آسمان پر کالے بادل چھا گئے تھے۔
    قلات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ،ایک اہلکار شہید، چار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز قلات(سب نیوز)بلوچستان کے ضلع قلات کی مین شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے، حملے میں ایک اہلکار شہید چار زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے، جبکہ حملے میں نائیک عطا اللہ شہید، سپاہی وکیل ودیگر زخمی ہوئے،دھماکہ مغل زئی کے علاقے میں ہوا۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلات نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خود کش تھا۔
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنی ایکس پوسٹ میں موٹا کہنے پر کانگریس رہنما شمع محمد کو تنقید کا سامنا ہے۔ اپنی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ایکس پوسٹ ایک کھلاڑی کی فٹنس پر عام سا تبصرہ تھا، یہ باڈی شیمنگ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو فٹ ہونا چاہیے، اور مجھے لگا کہ وہ (روہت شرما) کا وزن کچھ زیادہ ہے۔ شمع محمد نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی وجہ کے تنقید کی جارہی ہے، میں نے ان کا دوسرے بھارتی کپتانوں سے موازنہ کرکے پوسٹ کی تھی اور یہ میرا حق ہے۔ واضح رہے کہ شمع محمد نے...
    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت ایک قبل قائم ہوئی تو لوگوں نے شرطیں لگائی ہوئی تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، معشیت نہیں سنبھلے گی، آج تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلوف اٹھایا تھا اور ایک بھاری ذمہ داری قوم نے ان کو دی تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ بہت ساری قیاس آرائیاں تھیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے، آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت کے کیا حالات ہوں گے...
    لیڈز میں ایم 621 موٹروے پر ایک کار اور HGV کے درمیان تصادم کے بعد ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق ایک سرخ لاری اور گرے رنگ کی والی مرسڈیز کار کا تصادم ہفتہ کی رات 12:30 بجے موٹر وے پر J1 (ہولبیک) اور M62 کے J27 کے درمیان ہوا۔ مغربی سمت جانے والی سڑک ان دونوں جنکشنز کے درمیان بند کر دی گئی تھی اور ہفتہ کے روز 12:00 بجے دوبارہ کھول دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار ایک 20 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ کار میں موجود تین دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی جان کو...
    پشاور کی باہمت خاتون جو کم جگہ لیکن کمال مہارت سے ٹنل فارمنگ کی بدولت لاکھوں کما لیتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ایک این جی او کے تعاون سے ٹنل فارمنگ شروع کی ہے جو گھر کی ساتھ ہی اور دور جدید کے عین تقاضوں کے مطابق فارمنگ ہے۔ 2 مرلہ زمین پر انہوں نے ٹماٹر کاشت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے تقریباً 600 کلو سے زیادہ ٹماٹر مارکیٹ میں فروخت کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتیں کے لیے یہ ایک زبردست کاروبار ہے جس سے وہ گھر ہی پر لاکھوں کما سکتی ہیں۔ ۔۔۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان وفاقی کابینہ اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کا کلیدی کردار تھا، ترمیم میں پی ٹی آئی کی بھی رضامندی شامل تھی تاہم وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر اس کا حصہ نہیں بنے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ بنیں اور وزارت سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگر اپوزیشن اتحاد کا بھی حصہ بنتے ہیں تو ہمیں اطمینان ہے کہ ان کی وجہ سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) شمالی عراق میں ترک افواج اور کرد عسکریت پسندوں کے درمیان برسوں سے جاری لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عراق کے کرد دیہاتیوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔ ان کی امیدیں اس وجہ سے بڑھ گئی ہیں کیوں کہ گزشتہ روز کردستان ورکرز پارٹی یا 'پی کے کے‘ نے 40 سالہ شورش کے بعد فائر بندی کا اعلان کر دیا۔ کردستان ورکرز پارٹی نے یہ اعلان اس وجہ سے کیا کہ چند ہی دن پہلے 1999ء سے ترکی میں قید اس گروپ کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی تحریک کے کارکنوں سے ہتھیار پھینک دینے کی...
    کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں، عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی (JDC) کو عطیہ کر دی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کریں گے۔
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ کر دی۔اس حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کریں گے۔
    بولیویا میں دو مسافر بسوں میں تصادم ہوا جس میں 37 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بسوں میں تصادم یونی اور کولچانی کے شہروں کے درمیان ہوا جب ایک بس اپنی لائن سے ہٹ کر دوسری لائن میں چلی گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح جنوب مغربی شہر اویونی سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن سے ہفتہ یکم مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق لکسمبرگ کے اس سینیئر سیاستدان نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو اپنی مسلح افواج کو جدید تر اور موجودہ سے بہتر اہلیت کی حامل بنانے کے لیے جن بےتحاشا مالی وسائل کی ضرورت ہے، وہ یہ ریاستیں مشترکہ دفاعی بانڈز‍ جاری کر کے حاصل کر سکتی ہیں۔ دفاع کے لیے نئے ریاستی قرضوں سے بچاؤ کا راستہ جرمن نیوز پورٹل ٹی آن لائن پر ہفتے کی صبح شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یورپی کمیشن کے سابق صدر ینکر نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یونین کے سب سے زیادہ...
    کراچی: بلدیہ حب ریور روڈ پر کوئٹہ مولانا ہوٹل کے قریب ڈمپر اور چھ سیٹر رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار رکشہ حب چوکی سے مشرف کالونی جا رہا تھا جس میں سات مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 45 سالہ شاہ محمد ولد بھور محمد جاں بحق ہوگئے جو اپنے بیٹے کے ہمراہ کوئٹہ پشین سے کراچی آئے تھے۔ ان کا کراچی آنے کا مقصد بیٹے کی شادی کی تیاری کے لیے خریداری کرنا تھا۔ ایدھی حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں دو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ حادثے...
    کراچی کے علاقے بلدیہ ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ آفریدی کالونی ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ جواد ولد اکرم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے...
    پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث موقع پر جاں بحق، جبکہ 18 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
    ویب ڈیسک —  ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکی کارکنوں میں مصنوعی ذہانت کے اثرات کے بارے میں ملے جلے جذبات ہیں جس کا تعلق ان کے پیشسہ ورانہ کام پر اثر ات سے ہے۔ تحقیقی ادارے’ پیو ریسرچ سینٹر‘ کے مطابق 52 فیصد امریکی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے مستقبل کے اثرات کے بارے میں فکر لاحق ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق 32 فیصد ملازمین کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت سے طویل مدت میں ان کے لئے ملازمت کے کم مواقع ہو جائیں گے۔ دوسری طرف 36 فیصد کارکنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں کام کی جگہ پر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں پرامید ہیں۔...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز نے ریٹائر ملازمین کو اون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ استحصال ہوتا ہے، وفاقی حکومت کا بھی قصور ہے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2016ء کے بعد ایم کیو ایم سے بلدیاتی اداروں کی ذمے داری جاگیرداروں کو دے دی گئی۔ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا...
    کراچی میں ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، تیز رفتار ٹریلر نے ایک اور خاندان کا چراغ گل کر دیا۔کراچی کے علاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی۔ تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لیکراچی منگھو پیر تھانے کی حدود فورکے چورنگی سے چنگی... ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔یاد رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں 140 افراد جاں بحق جبکہ    1900سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
     پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 197 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 665 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا،سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،125 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 260 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار میں  میں 64 کروڑ 1 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 22 ارب 74 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،762 جبکہ کم ترین سطح 113،849 پوائنٹس رہی...
    غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں غذر شاہراہ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں تین طالبات جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی اور شاہراہ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔
    کراچی: قائدآباد کے قریب ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی فردوس چالی گل احمد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے جناح اسپتال پہنچایا جہاں دوران سفر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ شہباز ولد اللہ بخش کے نام سے کی گئی جبکہ 22 سالہ شاہ میر ولد غلام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قومی اخبارات میں غیر معمولی اشتہاری مہم کے بعد ملکی عوامی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا مشکل معاشی حالات میں سرکاری فنڈز سے سیاسی رہنماؤں کی زاتی نوعیت کی تشہیر مناسب ہے اور کیا بے تحاشہ مسائل کی موجودگی میں ایسی اشتہاری مہمات سے عوام کی رائے کو اپنے حق میں بدلا جا سکتا ہے۔ یہ بحث پنجاب حکومت کی جانب سے ملک کے کئی بڑے اخبارات کے صفحہ اول پر اشتہاری مواد کو خبروں کی صورت میں شائع کروانے کے بعد شروع ہوئی۔ مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر کم بیک کے عزائم کا اظہار کر دیا۔ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی اچھی یادیں ہیں اور انہیں ایک روزہ فارمیٹ کھیلنا بھی پسند ہے۔             View this post on Instagram                       A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb) ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیتے ہوئے تین ہفتے کے بعد ٹریننگ کے لیے...
      قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فخر زمان نے ایک ماہ کے اندر کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ قومی کھلاڑی فخر زمان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ یا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، فخرزمان نے اس حوالے سے زیر گردش دعووں کی تردید کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی سے میری اچھی یادیں ہیں اور ون ڈے فارمیٹ کھیلنا پسند ہے جبکہ یہ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے، بیماری سے صحتیاب ہوا تو یہ چیمپیئنزٹرافی ہی دماغ میں تھی۔ فخر زمان...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک کے دو ٹریفک حادثات کے دوران دو  افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی سوئی گیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔ اس حوالے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا...
    واشنگٹن ڈی سی —  ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ میں سرکلرڈیٹ ختم کرکے بوجھ پھر عوام پر ڈالا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نے صدر مسلم لیگ نون کی پارٹی کو جوائن کیا تھا، جب تک موجودہ وزیراعظم کی (ن) لیگ ہے اس میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نون لیگ میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے دوران طے ہوا تھا کہ اداروں کی نجکاری کو...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغ کھاتے ہیں، عمران خان کے لیے جیل میں ورزش کرنے والی مشین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی ایک سٹیج پر نہیں آسکتے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نےکہا ہےکہ تحریک انصاف اب مولانا پر تکیہ کیے ہوئے ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان کےمعاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی شکست پر پوری قوم افسردہ ہے، کرکٹ ٹیم کا زیادہ زور اشتہارات پرہے۔ مشیروزارت قانون کا ایک اور سوا کے جواب میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغ کھاتےہیں، بانی کے لیے جیل میں ورزش کرنےوالی مشین بھی ہے۔ بیرسٹرعقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں کچھ...
    ویب ڈیسک: لاہور میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔  اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے  پولیس نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیلی رپٹ روز نامچہ میں درج کر لی گئی۔  سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
    —فائل فوٹو لاہور میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ ڈکیتی میں ملوث انسپکٹر جبری ریٹائر، 4 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف کراچی بلدیہ ٹاؤن میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر... پولیس نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیلی رپٹ روز نامچہ میں درج کر لی گئی۔
    واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ جس میں ایک شخص کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پولیس اہلکار اور کچھ لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آصف جاوید نے نوکری کی برطرفی کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی،  مگر تاریخ پہ تاریخ اور انصاف کی فراہمی  میں تاخیر کے باعث دلبرداشتہ ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی، جبکہ خود سوزی کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ آصف جاوید نامی شحص کا کیس لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ آصف نامی شحص کا تعلق خانیوال سے بتایا جا رہا ہے۔ آصف کو فوری...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی ہے ایک سوچ پر اتفاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی، ایک سوچ پر اتفاق ہے، کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے، ایک سوچ پر اتفاق ہےکہ ملک آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں چل...
    آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ اس وقت شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو رنز کا ہدف دیا ہے۔  پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے، کیونکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں انتہائی کم رن ریٹ کے ساتھ اسکور بنایا ہے۔ صحافی سہیل رشید نے ایکس پر اپنی پوسٹ پوسٹ میں لکھا کہ خیال رہے کہ یہ ’میجر سرجری‘ کے بعد والی ٹیم ہے۔ خیال رہے کہ یہ “میجر سرجری” کے بعد والی ٹیم ہے — Sohail Rashid (@SohailRashid8) February 23, 2025 سینئر اسپورٹس صحافی سلیم خالق نے لکھا کہ ’ٹک ٹک ٹک‘ ٹک ٹک ٹک...
    کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے...
    معروف اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کی فلم ’قلفی‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ فلم میں شہروز سبزواری، شامل خان، جاوید شیخ، معمر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، سعیدہ امتیاز، مریم انصاری، لیلیٰ دستان، بابر علی، ولی حمید علی خان، مشہود قادری، ازمی، محمود اسلم اور فیصل نقوی جیسے سپر اسٹارز شامل ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Qulfee- The Film (@qulfeeofficial) فلم کا ٹیزر ایڈونچر سے بھرپور کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے۔ ٹیزر کے علاوہ فلم کا ایک گانا بھی منظرِ عام پر آیا ہے جسے راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔ ٹیزر سامنے آنے کے...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کے حواس کھونے کا ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت ناصرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ توہینِ عدالت بھی کر رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...
    ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار ایک فرعون کا مدفن دریافت کیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر Piers Litherland نے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ مدفن دریافت کیا۔ وہ مصر کی وادی ملوک (بادشاہوں کی وادی) میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے تحقیقی کام کر رہے ہیں۔اس کام کے دوران انہوں نے ایک چیمبر کی چھت کو دیکھا جسے نیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا تھا جبکہ اس پر زرد ستارے بنے ہوئے تھے۔اس چھت کے بعد انہوں نے ایک زینہ دریافت کیا جو مقبرے کی جانب لے جاتا ہے۔مزید جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ فرعون تحتمس دوم کا مدفن ہے۔اس فرعون نے مصر...
    کراچی: کراچی میں سرکاری سطح پر ایک نئی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا یے جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طور پر چلایا جائے گا، اس یونیورسٹی کو ابتدا میں ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کے طور پر چارٹر دیا جائے گا۔   کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم ایجوکیشن کالج کو یونیورسٹی/ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا جارہا ہے جس کے لیے سندھ ایچ ای سی کے ماتحت چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے حال ہی میں مذکورہ کالج کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام کی جانب سے بھی وائس چانسلرز پر مشتمل کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،  ڈائریکٹر جنرل چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نعمان احسن نے "ایکسپریس"...