2025-09-19@00:16:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1189

«ایران کو بھی»:

(نئی خبر)
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں وی پی این اور اے آئی صارفین ہیکرز کے نشان پر ترجمان پی ٹی اے کے مطابق  3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کیا گیا ہے، بغیر لائسنس وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فوری طور پر لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این سروسز کے لائسنس کے اجرا کا مقصد موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ سروسز کے استعمال میں شفافیت اور قانون کی پاسداری ممکن ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں...
    یمن کے حوثی گروپ نے جمعے کو اسرائیل پر بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے مطابق یہ حملہ وسطی اسرائیل میں واقع بن گوریان ایئرپورٹ کے قریب ایک ”فوجی ہدف“ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، تاہم اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ”ذوالفقار“ نامی بیلسٹک میزائل سے کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی گروپ نے امریکی طیارہ بردار جہازوں یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین اور یو ایس ایس کارل ونسن کو بھی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں ان کے ہمراہ...
    ویب ڈیسک : انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر کو لیسکو کا پی آر او مقرر کر دیا گیا۔  لیسکو کے چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی منظوری کے بعد تقرری کے احکامات جاری کۓ گۓ۔   رابعہ قادر گزشتہ برس سے لیسکو کے پی آر سیکشن میں بطور میگزین انچارج خدمات انجام دے رہی ہیں۔  پاکستان واپڈا ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور چھ مرتبہ کی قومی چیمپئن  رابعہ قادر نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم ایس سی سپورٹس سائنسز کی ڈگری بھی  حاصل کر رکھی ہے۔  رابعہ قادر کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے گلوبل سپورٹس مینٹورنگ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ٹینیسی کی ایلومنائی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ حکمرانوں کے معیشت کی...
    سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا لیکن واپس چلا گیا، سابق ایس پی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بیٹے اور بہنوئی کے ساتھ مل کر لڑکے کو قتل کیا، سابق ایس پی نے پہلے اپنے گھر میں...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے. آج پھر ایک ایساقانون صوبوں سےپاس کرایا جارہا ہےجو وسائل پرقبصہ ہے. اگر حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی تو پھر ہمیں عوام میں جانا ہوگا۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے. آج پھر ایک ایساقانون صوبوں سےپاس کرایا جارہا ہے جو وسائل پرقبصہ ہے، اگر حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی تو پھر ہمیں عوام میں جانا ہوگا اور عوام اپنے حق کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کو خود بھی یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کے غزہ میں داخلے پر بندش نے غزہ کو فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے ایک قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔ غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ سات اکتوبر 2023ء کو فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل میں اس بڑے دہشت گردانہ حملے کے فوری بعد شروع ہوئی تھی، جس میں تقریباﹰ 1200 افراد مارے گئے تھے اور واپس جاتے ہوئے فلسطینی عسکریت پسند 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ پٹی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، اب پی ٹی آئی کہاں ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب نے چھوڑ دیا ہے ،نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرپاکستان کے رونالڈو ہیں۔وہ گول کررہے ہیںجس کا کریڈٹ سب لے رہے ہیں۔ہمارے سیاسی نظام میں ایسا لیڈرہوناچاہیے۔گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے جو نعرے لگائے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کیریئر کی 21ویں ففٹی اسکور کی، جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی اب تک 20 پی...
    چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی ہے، چین نے اپنی ایئر لائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ بوئنگ طیاروں کی مزید درآمد روک دیں۔ چین نے یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا ہے۔ چینی ایئر لائنز کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپئر پارٹس بھی نہ خریدیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی تین بڑی ایئر لائنز ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز اور چائنا سدرن ایئر لائنز نے 2025 سے 2027 تک بالترتیب 45، 53 اور 81 بوئنگ طیاروں کی ڈیلیوری کا منصوبہ بنایا تھا۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا...
    تجارتی جنگ میں امریکا اور چین آمنے سامنے آگئے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں غیریقینی کی کیفیت ہے، چین نے امریکا پر ایک اور وار کرتے ہوئے اپنی ایئرلائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی ڈلیوری روک دیں۔ یہ بھی پڑھیں مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا بلوم برگ کے مطابق چین نے اپنی ایئرلائنز کو بوئنگ طیاروں کی ڈلیوری بند کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ امریکا سے جہازوں کے پرزوں کی خریداری بھی روک دی جائے۔ طیاروں سے متعلقہ پرزوں کی خریداری روکنے کے چین کے اقدام سے ملک میں پرواز کرنے والے جیٹ طیاروں کی دیکھ...
    حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔ نئے قانون میں بغیر لائسنس تیزاب کی فروخت ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں تیزاب کی غیرقانونی فروخت پر 3 سال قید 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ لائسنس کے باوجود فروخت میں لاپرواہی برتنے پر 2 سے 5 سال قید اور 2 سے 10 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: تیزاب گردی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے وکیل صفائی کو تیاری کے لیے وقت دیدیا نئے قانون کے مطابق تیزاب گردی کے شکار افراد کو معاوضہ بھی دیا جائے گا، تیزاب کی پیکنگ، نقل و حمل اور فروخت کے دوران کنٹینر پر احتیاطی...
    خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز مجوزہ بل پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو اپنے ہی اراکین کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ حکومتی اراکین نے عمران خان سے مشاورت اور اجازت کے بغیر مجوزہ بل کی مخالفت کا اعلان کردیا، جبکہ قبائلی اضلاع کے اراکین نے حکومتی بریفنگ سے واک آؤٹ کیا۔ مجوزہ بل کے خلاف تنقید کے بعد صوبائی حکومت نے آج خیبرپختونخوا اسمبلی جرگہ ہال میں بریفنگ کا انقعاد کیا تھا جس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری مؤخر کیوں کی گئی؟ ’بریفنگ شروع ہوتے شور شربہ، لڑائی‘ محکمہ مائنز اینڈ منرلز حکام کی جانب سے اراکین کو مجوزہ بل کے حوالے سے بریفنگ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم کراچی کنگز کو 10ویں ایڈیشن کے اپنے پہلے میچ سے قبل اہم بڑا دھچکا لگ گیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کیلئے 2 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، جس میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ اور پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ شامل ہیں۔ بین میکڈرموٹ کو بنگلادیش کے لِٹن داس کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جنہیں پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا تاہم پہلے میچ سے قبل پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔  مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ 34 دلکش میچوں کے اختتام پر، اس تاریخی ایونٹ کا فاتح نہ صرف ’لومینارا ٹرافی‘ اٹھائے گا بلکہ اسے 500,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی، جبکہ رنرز اپ کو 200,000 امریکی ڈالر کا چیک ملے گا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟ پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا۔ 6 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا...
    آج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات طے تھی، لیکن صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا کی نجی مصروفیات کے باعث ملتوی ہوگئی۔ اب  یہ ملاقات سوموار 14 اپریل کو 09:30 بجے ہوگی۔ فروری میں آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اور اُس کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا وفد اِس سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں بھی کر چکا تھا۔ غیر ترقیاتی بجٹ پر اظہار تشویش  صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ملاقات میں آئی ایم ایف وفد نے اِس بات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئرز کے فروخت کی جزوی یا مکمل شئیرز کے فروخت کی منظوری دے دی جبکہ وفاقی کابینہ نے ڈیل کے ساتھ خریدار کو پی آئی اے کے انتظامی کنٹرول کی منتقلی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے نجکاری کی پی آئی اے کے ٹرانزیکشن کی سمری کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی اور مقامی اخبارات میں نئی “ایکسپریشن آف انٹرسٹ” (EOI) شائع کی جائے گی تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔ کابینہ نے آئی ایم ایف کی پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق دو اہم شرائط پر رضامندی کی منظوری بھی دی...
    خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کو کابینہ سے منظوری کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیا گیا تو مجوزہ بل کے خلاف طوفان کھڑا ہو گیا ہے اور اپوزیشن کے علاوہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین بل کے خلاف کھڑے ہو گئے۔ بل کے خلاف پارٹی اراکین کی مخالفت کے بعد پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مجوزہ قانون سازی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اٹک میں سونے کے ذخائر کی نیلامی جلد، 2 مزید مقامات پر ذخائر ملے ہیں، وزیر معدنیات پنجاب علیمہ خان نے روالپنڈی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عمران خان رہائی تک مجوزہ بل کو پاس نہ کیا جائے۔...
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ...
    خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے صحافی اے ڈی شر کو جاں بحق کردیا۔ مقامی پولیس کے مطابق مقتول صحافی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل اے ڈی شر کے قتل پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی خیرپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور موثر اور کامیاب تفتیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ صوبائی وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ صحافی کے قتل کی تحقیقات کو پریس کلب کے اراکین کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھایا جائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    پاکستان سپر لیگ (PSL X) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز جمعہ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہونے والا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا آئی سی سی اپنا موبائل کرکٹ گیم متعارف کرانے کی خواہش پوری کرسکے گا؟ یہ پہلا موقع ہے جب یہ شہر پاکستان کے پریمیئر T20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی شب 8:30 بجے ہوگا۔ 6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 4 راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ...
    پاکستان سپر لیگ 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل کو ہوگی، نامور فنکار عابدہ پروین، علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور طلحہ سمیت دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا 11 اپریل سے آغاز ہورہا ہے، افتتاحی تقریب روالپنڈی میں منعقد ہوگی، جس میں نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، نامور گلوکارہ عابدہ پروین بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی، جبکہ گلوکار علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور طلحہ انجم بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا جبکہ ڈرون شو اور لیزر شو...
    پی ایس ایل سے متعلق بیان، بورڈ بھی میدانِ جنگ میں کود پڑا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل سابق چیمپئین فرنچائز کے مالک علی ترین کے بیانات پر کرکٹ بورڈ نے بھی جوابی وار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے اعلی عہدیدار نے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کے بیانات پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ انکے بیانات سے ٹورنامنٹ کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کے مطابق ہمیں فرنچائز مالکان کے خلاف ڈسپلن کی کارروائی کا اختیار ہے لیکن اس...
    بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی سفر مہنگا ہونے اور پروازوں کی تعداد میں کمی پر سخت نوٹس لے لیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس شوکت علی رخشانی نے درخواست گزار اختر محمد کاکڑ کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، اور پروازوں کی فریکوئنسی بھی جان بوجھ کر کم کی جا رہی ہے۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ یہ طرز عمل نہ صرف شہریوں کے بنیادی حقوق...
    لاہور ہائی کورٹ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے خشک سالی سے بچاؤ کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دے دی۔ 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے گھروں میں پانی ضائع کرنے والوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں اور سوسائٹی انتظامیہ کو بھی جرمانے کرے جبکہ گھروں میں پائپ لگا کر صاف پانی ضائع کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کرے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کنٹرول کرنے میں حکومتی محکمے کو ناکام قرار دیدیالاہور ہائی کورٹ نے...
    سیف سٹی اسلام آباد سی سی ٹی وی اینڈ نیٹ ورک ٹیکنیشن کورس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ہر شہری اس کورس کا حصہ بن سکتا ہے، عمر یا تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے، کورس کا دورانیہ 2 ہفتوں پر محیط ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر ہیکرز کا حملہ، حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری سیف سٹی اسلام آباد کے مطابق اس کورس میں کیمرہ جات اور مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے تمام قسم کی سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کا ریکارڈ رکھنا سکھایا جائے گا، عوامی اور نجی جگہوں پر سیکیورٹی، حفاظت اور ہر قسم کے حالات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اینالاگ، آئی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے لیے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچے کے لیے امریکہ کو فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی” واشنگٹن پوسٹ“ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہے.(جاری ہے) عراقچی نے لکھا کہ ہم بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان میں ملاقات کریں گے یہ جتنا بڑا موقع ہے اتنا ہی بڑا امتحان بھی خیال رہے کہ پیرکے روز امریکی صدر ڈونلڈ...
    اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کمنٹری پینل میں شامل کیے جانے پر فرنچائزز نے ناراضگی کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ پر پاکستانی کپتان سلمان بٹ اور پیسرز محمد آصف و محمد عامر کو لندن میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی، پابندی ختم ہونے کے بعد صرف عامر ہی دوبارہ قومی ٹیم تک پہنچ سکے۔ آصف طویل عرصے سے امریکا میں مقیم جبکہ سلمان لاہور میں غنی گلاس انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ کے سربراہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کو جب علم ہوا کہ سلمان بٹ کو کمنٹری پینل میں شامل کیا جارہا...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا بُرا پرفارم کیا اسے پیچھے...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے کو خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا...
    امریکا اور ایران کے درمیان تلخی اور تناؤ میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے اور دونوں ممالک مذاکرات پر راضی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات 12 اپریل کو ہوں گے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات ہفتے کے روز ہونے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امکان بھی اظہار کیا کہ اس اعلیٰ سطح کی بات چیت میں کوئی معاہدہ بھی طے پایا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو ایران بڑی...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو بھیجے گئے خط کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلتی نظر آرہی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکاری ایران نے بالواسطہ مذاکرات کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بالواسطہ مذاکرات کی پیشکش سے متعلق کوئی خط نہیں ملا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تاہم ایران بالواسطہ مذاکرات کرنے کی تجویز کو ایک فراخدلانہ پیشکش قرار دیتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی امریکا کو ایک فراخدالانہ بالواسطہ مذاکرات کی کرتے ہیں۔  اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کے لیے سلطنتِ عمان سب سے...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت ہماری آواز سننے کو تیار نہیں۔ ساجد ترین نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ مقابلے پر اتری ہوئی ہے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
    ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے، ساتھ ہی پڑوسی ملکوں کو امریکی افواج کو ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے اڈے دینے کے حوالے سے بھی خبردار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدارنے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، البتہ ایران ، امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای...
    لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی پر جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گی، خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر دیگر مسافر بھی کسٹم اہلکاروں سے لڑ پڑے، بعد ازاں کسٹم اہلکاروں نے ان مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کسٹم حکام سے  ملنے والی معلومات...
    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا سابق اداکار بھی ہے جس نے تبو اور ایشوریا جیسی بڑی اداکاراؤں یہاں تک کے شاہ رُخ خان کے ساتھ بھی کام کیا تاہم اب وہ نیوزی لینڈ میں گمنام زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرزا عباس علی کو کئی بڑے ستاروں جیسے مموتی، ایشوریہ رائے بچن، تبو سمیت بہت سے دوسرے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ مرزا ایک زمانے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور انہیں اپنی پہلی فلم کے بعد خوب بہت شہرت ملی تھی۔ انہوں نے انڈسٹری میں 20 سال تک کام کیا، شاہ رخ خان اور کمل ہاسن کی فلم ارے رام میں بھی ایک چھوٹا کردار...
      قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کی شام 5 بجے ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، مختلف امور پر ترمیمی آرڈیننس اور بلز پیش کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل (پیر) شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خواتیں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024ء بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ جاری ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم وفاقی تعلیمی بورڈ ترمیمی بل 2024ء ایوان میں پیش کریں گے جبکہ اجلاس سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء کی...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: ٹرمپ کی ایران کو دھمکیاں   Trump's threats to Iran مہمان تجزیہ نگار: سید راشد احد میزبان و پیشکش: سید انجم رضا  تاریخ: 6 اپریل 2025 ابتدائیہ اتوار۲۵مارچ کو این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'اگر وہ (ایرانی حکام) معاہدہ نہیں کرتے تو پھر بمباری ہو گی اور بمباری بھی ایسی جو انھوں...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار میچوں میں مکمل اردو کمنٹری ہوگی 11 اپریل سے شروع ہونے کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ ایکس کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس پینل میں سابق اسٹار آل راؤنڈر وسیم اکرم، انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ پینل کے دیگر غیر ملکی مہمانوں میں مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں کچھ نیا...
    تونسہ (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال اور غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔ تونسہ میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد یہاں میں اجتماع سے مخاطب ہوں، ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے۔ اس خطے میں وہ آواز موجود ہے جس کو جے یوآئی کی آواز کہا جاتا ہے۔ غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک نہیں مانگی جا سکتی۔ سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، ہماری...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف بننے والی پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی، صرف اس کا سربراہ اپوزیشن میں جبکہ دیگر حکومت میں ہیں۔ تونسہ شریف میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، جے یو آئی واحد قوت نے جو اس آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ بنی اور حکومت کو 56 نکات سے 34 نکات تک محدود کیا، اب اگر اس ترمیم کو نقصان پہنچتا ہے تو یکم جنوری 2028 کو سود کے خاتمے کی شق کو بھی نقصان ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں 26ویں...
    کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں چند حالیہ واقعات نے مزید تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران قیادت کی جانب سے کی گئی تقریر پر بھی حکومت کو تشویش ہے، جس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ شاہد رند نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اور مارچ کے شرکا سے دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی، لیکن...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے  علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے لوگوں کو توڑا گیا۔ اس کا نتیجہ دہشت گردی کے شکل میں آپ دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان کے خلاف جنگ میں باقاعدہ اعلان کر کے حصہ لیا۔ ہم نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنائے، فیڈرل حکومت ٹی او آرز والے مسئلے کو سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کیپیسٹی کی کمی ہے، یہ فیڈرل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کا تحفظ کریں۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن اطلاعات کے بعد ہوتی رہتی ہیں مگر یہ آپریشن باقاعدہ طور پر فیڈرل ادارے کے تحت کیا گیا۔ تیس ارب روپیہ ہم...
    فوٹو فائل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت  268ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں فورم نے شہداء کے ایصال و ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی، فورم نے اعادہ کیا کسی کو بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فورم کے شرکاء نے شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، فورم کو خطےکی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، فورم کو بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کے تناسب سے کی جانی چاہئے تھی ، اس وقت بھی بجلی کی قیمتیں جنوبی ایشیائی خطے میں سب سے زیادہ ہیں۔آئی پی پیز کی لوٹ ماٹ نے توانائی سیکٹر کو عملاً مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔حکومت واضح طور پر معاشی پالیسیوں کو سودی نظام اور آئی ایم ایف کے شکنجے سے باہر نکال لے تو حالات ٹھیک ہو جائیں گئے ۔ اپنے اللوں تللوں کا خاتمہ کریں اور زیادہ سے زیادہ مہنگائی کی چکی میں پسے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہیں۔ ان کا کہنا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)ایمازون کے ماتحت پروجیکٹ ’کوئپر‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 اپریل کو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 27 سیٹلائٹس لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔یہ پروجیکٹ کا انٹرنیٹ کنیکشن سیٹلائٹ کا پہلا مکمل سلسلہ ہے اور اسے یونائیٹڈ لانچ الائنس لانچ کرے گا۔(جاری ہے) پروجیکٹ کوئپر کے مطابق ان کا فرسٹ جنریشن سیٹلائٹ سسٹم کل 3,200 پروڈکٹس کو مدار میں داخل کرے گا اور انہیں تعینات کرنے کے لیے 80 سے زیادہ لانچز کا استعمال کیا جائے گا۔پروجیکٹ کوئپر کے کارکن راجیو بادیال نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس پہلے مشن کی تیاری کے لیے زمین پر وسیع پیمانے پر جانچ کی...
    چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ مولا علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہمیشہ ظالم کے...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارات والے دن 23 سالہ  لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندر  موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ مقتولہ کی شناخت 23 سالہ عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، عائشہ کی آج شادی طے تھی اور بارات کا دن تھا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا اغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔
    اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے...
     رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ بلوچستان یوں تو قدرتی وسائل، معدنیاتی دولت، گہرے گرم سمندر سمیت کئی نعمتوں سے مالا مال ہے مگر اس سب کچھ کے باوجود صوبہ ترقی کے تناسب میں ملک کا سب سے پست صوبہ تصور کیا جاتا ہے۔ صوبے میں بجلی، پانی، گیس جیسی بنیادی سہولیات 21ویں صدی میں بھی ایک خواب کی مانند ہیں جبکہ تعلیم، صحت، روزگار، انفرا سٹرکچر، صنعتیں اور کاشت کاری جیسی اہم ضروریات صرف نام کی حد تک ہیں۔ ستم بالائے ستم صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال انسانوں سے جینے تک کا بنیادی حق چھین رہی ہے۔ ایسے میں یہ جاننا بہت ضروری ہے...
    لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں ایک شہری نے اپنے بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم پر رَش دیکھ کر ایک قریبی نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جب انہوں نے دوسرے نجی بینک  کے اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ ڈالا تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوا جس میں درج تھا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بینک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے گئے، بلکہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔ انہوں...
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑنے کی پیشکش کی، مگر شرط رکھی کہ مسلح گروپ پہلے اپنے ہتھیار ڈال دے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کابینہ اجلاس میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل جنگ کے دوران بھی مذاکرات کر رہا ہے اور انہیں حماس کے مؤقف میں دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیل نے عید الفطر کے موقع پر بھی غزہ پر فضائی حملے کیے، جس میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، ایک فضائی حملے میں ایک گھر اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے لگائے گئے خیمے کو...
    ’’دیکھو اگر تم کو جلدی قومی ٹیم میں آنا ہے تو اس کمپنی کو اپنا نمائندہ بنا لو‘‘ ’’دیکھو اگر تم کو کم بیک کرنا ہے تو اس کمپنی کو اپنا نمائندہ بنا لو‘‘ جب کسی نوجوان کرکٹر کو کوئی ایسا سابق کپتان ایسی پیشکش کرے جو اچھی ساکھ کا مالک بھی ہو تو وہ کیسے انکار کر سکتا ہے، پھر اس کے سامنے کئی دیگر پلیئرز کی مثالیں بھی موجود ہوں تب تو ناں کہنے کی کوئی گنجائش ہی موجود نہیں رہتی۔ یہ کسی ایک کمپنی کے ساتھ نہیں ہے ماضی میں دوسرے بھی یہی کرتے رہے، چند برس قبل پاکستان کرکٹ میں ایجنٹس کا کوئی تصور نہ تھا لیکن جب کرکٹ میں پیسہ آیا تو دیگر ممالک...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے معاہدہ نہ کیا اور جوہری ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر بمباری کی جائے گی،پیوٹن پر بھی اظہار برہمی۔ قبل ازیں ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر حملہ کیا گیا تو وہ ڈیاگو گارشیا کے مشترکہ برطانوی اڈے پر حملہ کر دے گا۔ اسے امریکی بحریہ کیلئے لیز پر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز این بی سی کو بتایا کہ وہ روسی رہنما ولادیمیر پیوٹن پر “بہت غصہ اور ناراض ” ہیں۔ یہ ان کے لہجے میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتا...
    کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، 5 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں ہے، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کر رہی تھی، کہ وہان اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کراچی: کورنگی کراسنگ پر آگ21 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکیکراچی کے...
    ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔ حساس عمارتوں میں اسپانئپرز، شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے موقع پر بلوچستان پولیس نے کوئٹہ کی سکیورٹی کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ کوئٹہ کے لئے عیدالفطر کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہر میں اڑھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائپر تعینات کئے جائیں گے۔ بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی تعینات ہیں۔...
    سڈنی( نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کا ایک دور دراز قصبے میں ڈاکٹر کی پوسٹ کے لیے منہ مانگی تنخواہ دی جا رہی ہے لیکن وہاں کوئی نہیں جانا چاہ رہا۔ ڈاکٹر کی اس پوسٹ کے لیے 6,80,000 آسٹریلوی ڈالر ($4,28,000) تک کی تنخواہ، مفت رہائش اور ایک کار کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ اس قصبے کا واحد ڈاکٹر جلد ہی وہاں سے جا رہا ہے اور اتنی پرکشش تنخواہ و مراعات کے باوجود وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں جانا چاہتا۔ ریاست کوئنزلینڈ کے دور افتادہ قصبے جولیا کریک، جس کی آبادی 500 نفوس پر مشتمل ہے ایک فیملی فزیشن کی تنخواہ ریاستی دارالحکومت برسبین کے مقابلے میں تقریباً دُگنی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ برسبین یہاں سے 17 گھنٹے...
    خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر کھیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ سے متعلق نئی اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں کا کہنا ہے کہ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 8 اپریل کو ہونے والا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نمائشی میچ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا درمیان میچ کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر! صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نمائشی میچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔...
    اگر عید یا کسی بھی تہوار کے موقع پرکیش مشین یعنی اے ٹی ایم خراب ہو جائے یا پھر اس میں پیسے ختم ہو جائیں تو صارفین کی پریشانی کا تو سب کو اندازہ اور تجربہ ہوگا مگر اس صورت میں بینکوں کو کس نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟ عید کے موقع پر باقی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوکری یافتہ افراد کی طرح بینک کے بھی تقریباً تمام عملے کی چھٹیاں ہوتی ہیں جبکہ عام دنوں کے مقابلے میں عید جیسے تہوار کے موقعوں پر  اے ٹی ایم کا استعمال بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ جس کے سبب اکثر اے ٹی ایم کی خرابی یا پیسے ختم ہونے جیسی صورتحال کا سامنا یقیناً بہت سے...
    اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت تفصیلی فیصلہ میں کہا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے .(جاری ہے) مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیے تھے ملزم نے اسی دن رقم اپنے اور اپنی بیوری کے...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا...
    فائل فوٹو کوئٹہ میں عیدالفطر کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے لیے عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، اس موقع پر شہر میں ڈھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائیپر تعینات کیے جائیں گے، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار ابھی بھی تعینات ہیں۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی: بلال اظہر کیانیوزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سورس بحال ہو جائے گی۔ ایس ایس پی...
    سابق وزیر حسن بلوچ نے بتایا کہ پولیس، بی سی اور سکیورٹی فورسز نے رہنماؤں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔ اختر مینگل کے مطابق قیادت پر شیلنگ اور فائرنگ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں پر کوئٹہ کے داخلی علاقے لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر کوئٹہ پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر دی، جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز بھی بند اور داخلی راستوں کو کنٹینرز سے بند کر دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کے مطابق بی این پی کی قیادت اور کارکنان لکپاس میں ٹول پلازہ کے قریب سردار اختر مینگل کے قافلے کے استقبال کے لئے جمع ہوئے تھے۔ جہاں سابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی...
    ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات نے مسافروں کا کوئٹہ پہنچے پر استقبال کیا،ٹرین کا مقررہ وقت ساڑھے 5 بجے تھا، جعفر ایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے رات 8 بجے کوئٹہ پہنچی، ٹرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی...
     سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 500 نان فارمل ایجوکیشن مراکزر قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے، نان فارمل ایجوکیشن طریقہ کار کے تحت پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار بچوں کو 30 ماہ میں پرائمری تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔  وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار آؤٹ آف اسکول چلڈرن کو 30 ماہ میں پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ منصوبہ کے حصول کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ زاہد علی عباسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو ایڈوائزر، کرکیولم ونگ، اور ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ...
    سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 500 نان فارمل ایجوکیشن مزاکر قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار اسکول نہ جانے والے بچوں کو 30 ماہ میں پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ منصوبہ کے حصول کےلیے شراکت داروں کے ساتھ کراچی میں منعقدہ تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ زاہد علی عباسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت۔چیف ایگزیکٹو ایڈوائزر، کرکیولم ونگ اور ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر STEDA رسول بخش شاہ، ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن (LNFE) سندھ عبدالجبار مری، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن مولابخش شیخ، ڈپٹی چیف ایڈوائزر JICA عابد گل اور دیگر متعلقہ...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اب اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور تجاویز کو فائنل کیا جائے گا، جس میں آمدنی کے ذرائع اور اخراجات پر کنٹرول کے اقدامات شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات، تمباکو اور مشروبات سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی تھی تاہم آئی ایم ایف نے زیادہ تر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پنجاب نے عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے پنجاب کی تنظیم کو توڑنے اور سابق پارٹی راہنمائوں کو دباؤ کے ذریعے اپنی جماعت میں شمولیت کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے کردار کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو ایم کیو ایم کے مرکزی راہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے مخلص ترین کارکنان (جنہیں بغیر پیشگی بتائے شمولیت کا اعلان کرانے کی کوشش کی گئی) نے اس غیر سیاسی اور غیر اخلاقی حرکت پر سابق وزیراعظم اور اپنے...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف دیا جائےگا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے منظوری سے اب وزیراعظم بجلی...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دعا ہے کہ عید اور عید سے پہلے جو چند دن ہیں اللہ اس کو پرامن طور سے گزارے، مقدس مہینے میں پاکستانیوں کا بہت خون بہا ہے، خاص طور علماء کا اور جو ہمارے فوجی بھائی ہیں ان...
    ابن انشا نے کہا تھا چلتے ہو تو چین کو چلیے! اور ہم نے بھی ابن انشا کی اس بات کو مان کر رخت سفر باندھا اور اُڑن کھٹولے میں چین کی اور نکل لئے! یہاں آ کر معلوم ہوا کہ ابن انشاء کے سفر اور ہمارے سفر کی شروعات ایک سی ہے۔ اپنی کتاب کے صفحہ اول پر ابن انشا نے لکھا تھا۔ ‘ہم کیا اور ہمارا جانا کیا؟ جہاز پر بیٹھے اور زمین کی طنابیں کھینچ لیں۔ اندرون چین بھی اُڑن کھٹولے اور دھوئیں کی گاڑی سے واسطہ رہا۔ یہ بھی کوئی سیاحت ہے۔ نہ سر میں گرد نہ پاؤں میں آبلہ’ ( ابن انشا) آج بھی بات کچھ ایسی ہی ہے۔ اس سفر میں نہ تو سر...
      دہشت گردی اور مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے منی بجٹ آرہا ہے لیکن پہلی بار ایسا نہیں ہوا، کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا ہے ، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے ، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آرہا۔یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کابینہ اجلاس میں آج خصوصی طور پر معاونین خصوصی کو بھی مدعو کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر کابینہ ارکان نے اظہار ہمدردی کیا...
    برطانوی محکمہ صحت نے فلو اور کورونا وائرس کو وبائی امراض کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 ترجیحی پیتھوجینز کی تیاری کے لیے کہا ہے۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنس کی واچ لسٹ کے مطابق کچھ ایسے وائرس ہیں جن میں عالمی وبائی مرض کہا جاسکتا ہے، جیسے کوویڈ – جبکہ دیگر ایسی بیماریاں ہیں جن کا کوئی موجودہ علاج نہیں ہے یا ان کا کوئی خاص نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یوکے ایچ ایس اے) کے مطابق ایویئن، یا برڈ، فلو فہرست میں شامل ہے، اور ساتھ ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں جو موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتے...
    ویب ڈیسک : 7  آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ملزم انس نواز کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،  عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، ملزم کو گزشتہ دنوں چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔   مقدمے کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس...
    بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کوکیے گئے میسج کے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اس متعلق متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ان کو ٹیکسٹ کیا۔ البتہ، جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے تو بات کریں گے لیکن میسج کے حوالے سے نہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میسج کے بجائے تعلق پر بات کریں گے۔ وہ...
    پشاور میں بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب بھی ملوث نکلا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے 36 گھنٹوں میں ڈکیتی ٹریس کر لی۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بینک کیش ڈکیتی میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب ملوث ہے، ملزمان نے تین کروڑ روپے سے زائد رقم بینک کی گاڑی سے لوٹے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جیو فینسنگ کی مدد سے گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ڈکیتی میں ملوث گینگ کے مزید تین ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر کیش وین کو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز  نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ بد انتظامی پر  ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم دیدیا اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی  کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ مریم نواز  نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی  نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی  نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز  نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔ مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں۔ بزرگ مریضہ نے  مریم نواز  کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ وزیراعلی  نے خاتون مریضہ کو گلے لگا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے، اس دوران عوام کی جانب سے شکایات سامنے آنے پر انہوں نے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک جناح اپستال پہنچیں تو اس موقع پر لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ یہ بھی پڑھیں ’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا مریم نواز نے میڈیسن اسٹور کا بھی معائنہ کیا، اسٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مریضوں...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل‌ڈیسک)ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دوسری شادی کافیصلہ کرلیا، وہ اور ان کی منگیتر لورین سانچیز اس موسم گرما میں اٹلی کے شہر وینس میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ یہ شادی منگنی کے دو سال بعد ہو رہی ہے دونوں نے مئی 2023 میں منگنی کی تھی ،اس سے قبل 61 سالہ بیزوس اور 55 سالہ سانچیز نے اپنی سابقہ شادیوں کا اختتام 2019 اور 2023 میں کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے دعوت نامے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے،اگرچہ شادی کی حتمی تاریخ ابھی راز میں رکھی گئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب ممکنہ طور پر جون میں منعقد ہو سکتی ہے۔ زیرگردش افواہوں...
    عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج ہونے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے دائر رٹ پٹیشن خارج کردی تھی۔ اس حوالے سے ایمل ولی خان کا موقف ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اس معاملے کو بالکل بھی اس طرح ادھورا چھوڑنے والی نہیں ہے، اپنی قوم اور پختون سرزمین کے حق اور امن کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ اس فیصلے پر مجھے کوئی دکھ نہیں ہے۔ ایمل ولی کے مطابق جب بھی تاریخ میں اس...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی  حکومت کی درخواست مسترد کر دی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ مارچ 2025 کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے ، ایف بی آر کی ود ہولڈنگ ٹیکس میں دو فیصد کمی کی درخواست بھی منظور نہیں ہو سکی ہے ۔  ذرائع آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہواہے ، تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی سے بھی انکار کر دیا گیاہے ، سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کو مزید یقین دہانیاں کرانا ہوں گی،  صوبوں کو گندم خریداری میں مداخلت سے روکنے کی شرط عائد...
    اسلام آباد: اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے اس لیے پاکستان میں بھی حکومت نے معیشت کی بحالی اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف ایک مؤثر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ حکومت کے اس کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 23,770 سگریٹ کے اسٹاک، 195 کپڑے کے تھان اور 0.114 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیے گئے ہیں۔ یکم ستمبر 2023 سے لے کر اب تک، 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3,794.64 میٹرک ٹن آٹا بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام کارروائیاں اسمگلنگ کے خاتمے اور قانونی تجارتی عمل کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔...
    ---فائل فوٹو کراچی کے علاقے عثمان ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، واقعے میں 12سال کا بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔ نیو کراچی میں فائرنگ سے 1شخص جاں بحق 2 زخمی، پولیس کو بھتہ خوری کا شبہ ایس ایس پی ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے جبکہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق مقتول کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔اسامہ کو ملزم فہد نے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔مقتول اسامہ اور ملزم فہد آپس میں کزن ہیں اور دونوں کے کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ...
    پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے امکانات مزید واضح ہو گئے ہیں اس پیش رفت کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے اور اب صرف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کا اجرا باقی رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار وکی کوشل کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ کترینہ نے بتایا کہ وکی ان کی بات کہنے سے پہلے ہی ان کا مطلب سمجھ جاتے ہیں اور یہ بھی جان لیتے ہیں کہ کب انہیں گھر سے باہر جانا ہوگا۔ کترینہ اور وکی نے دسمبر 2021ء میں راجستھان میں شادی کی تھی اور تب سے یہ جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں فوربس انڈیا لیڈرشپ ایوارڈز میں شرکت کے دوران کترینہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ان کے گھر پر ان کے بیوٹی برانڈ...
    محمد فاروق—فائل فوٹو رہنما جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے کہا ہے کہ پانی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، واٹر ایمرجنسی نافذ کر کے کے فور کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ہاؤس میں جماعتِ اسلامی کا واحد نمائندہ اور پارلیمانی لیڈر بھی ہوں۔ سندھ کوپانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم ملے گا: محمد فاروقجماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ محمد فاروق نے کہا ہے کہ کراچی کو اب الیکٹرک ٹرین کی ضرورت ہے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی نہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت...
    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے حکومتی رویے پر شدید تحفظات اور اقتدار چھوڑنے کی دھمکی کے بعد حکومت نے فوری ایکشن لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب سے زوم میٹنگ کے ذریعے ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ کیا، جس میں چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، میاں الحق، جاوید حنیف اور اظہار الحسن نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اسلام آباد میں موجود متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے جلد اجرا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم قیادت کو جلد ترقیاتی منصوبے...