2025-10-28@09:09:31 GMT
تلاش کی گنتی: 17264
«فرانسسکا البانیز»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے مصر، قطر اور ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بقیہ نکات پر عملدرآمد کے عمل کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے ان تینوں برادر ممالک کے مخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دو سالہ کوششوں، مذاکرات کی میزبانی، اختلافات ختم کرنے اور رکاوٹیں دور کرنے کی کاوشوں کے نتیجے میں غزہ پر مسلط جنونی جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔حماس کے ترجمان نے کہاکہ ثالث ممالک اب بھی معاہدے کے اہم نکات، خاص طور پر انسانی امداد کی فراہمی، رفح بارڈر کو دو طرفہ آمد و رفت کے لیے کھولنے، اور گھروں، اسپتالوں، اسکولوں اور بنیادی...
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات کوئٹہ میں ہوئی۔ جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کے فروغ اور گڈ گورننس کی تشکیل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے...
سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ ؛822 ارب کا نقصان ،ایک ہزار سے زائد جانیں ضائع:احسن اقبال
سٹی 42:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی آئی ہے ,حالیہ چند ہفتوں میں پاکستان نے بہت بڑے سیلاب کا سامنا کیا ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ نقصانات کا ابتدائی تخمینہ رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،سب سے زیادہ زرعی شعبے میں 430 ارب روپے ، انفراسٹرکچر کو 307 ارب روپے کا نقصان ہوا۔پنجاب میں دو لاکھ 13 ہزار، بلوچستان میں 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے۔جبکہ سندھ میں 3332 اور کے پی میں 3200 سے...
جب ہم استعمال شدہ الیکٹرک کار خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو سب سے بڑا سوال یہ ہوتا ہے کہ بیٹری کی حالت کیسی ہوگی؟ یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے کیری ڈنسٹن اور ان کے ساتھی نے کے سامنے بھی یہی سوال تھا۔ انہوں نے سنہ 2021 ماڈل نسان لیف دیکھی جس نے صرف 29،000 میل چلائی تھی اور ڈیلر نے انہیں بیٹری ہیلتھ کے حوالے سے بتایا کہ وہ تقریباً 93 فیصد فٹ ہے۔ یہ سن کر وہ قائل ہو گئے اور 12,500 پاؤنڈ میں ایک بڑی بیک کار اور کشادہ نشستوں والی الیکٹرک گاڑی خرید لی۔ ڈنسٹن کا کہنا ہے کہ...
رام اللہ: غزہ کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں فلسطینی شہدا کی لاشوں سے انسانی اعضا چوری کیے ہیں، حکام نے اس عمل کو انسانیت سوز اور خوفناک جرم، قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسرائیل کو ان سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل ثوابتہ نےکہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ تین دنوں کے دوران ریڈ کراس کے ذریعے 120 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کیں، جن میں سے بیشتر کی حالت نہایت ابتر تھی۔ ان کے مطابق کئی لاشوں پر تشدد، گولیوں کے زخم اور...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر اور ان کے سخت ناقد جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات پر جمعہ کی صبح خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق جان بولٹن پر جمعرات کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے 3 اہم ناقدین میں سے تیسرے شخص ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ بولٹن بغیر کوئی بات کیے گرین بیلٹ، میری لینڈ کی وفاقی عدالت پہنچے اور یو ایس مارشلز سروس کے دفتر میں داخل ہوئے۔ ان کی عدالتی پیشی اسی دن متوقع ہے۔ الزام کیا ہے؟ فرد...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے اب تک دہشتگردی کے 10347 واقعات میں 3844 پاکستانی شہید ہوئے، 5سال میں ہماری کوششوں اور قربانیوں کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں آیا، اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ امن کی متعدد کوششیں کیں۔ انہوں نے ان کوششوں کی تفصیل بھی شیئر کی۔ 1-وزیر خاجہ کے کابل وزٹ 42-وزیردفاع اور ISI وزٹ23-نمائندہ خصوصی 5وزٹ 4-سیکرٹری 5وزٹ5- نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر 1وزٹ 6-جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میٹنگ 87-بارڈر فلیگ میٹنگ 2258-احتجاجی مراسلے 8369-ڈیمارش 13 کراچی میں کم عمر نوسرباز طوطا پکڑنے کے بہانے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے لیے گورننس اور ریگولیشن اسٹرکچر کو جدید بنانا ہوگا جبکہ حالیہ سیلاب میں ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینے کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی اپڈیٹ اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے، حالیہ چند ہفتوں میں پاکستان نے بہت بڑے سیلاب کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا ابتدائی تخمینے کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے، ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی...
عالمی فائر اور ریسکیو چیمپئن شپ 2025 مملکت سعودی عرب میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ریاض میں منعقد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مملکت کی جانب سے منعقد کردہ بین الاقوامی چیمپیئن شپ کا تسلسل ہے۔ مملکت نے اب تک 40 مختلف کھیلوں میں 100 سے زائد بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کی ہے جن میں 2.6 ملین سے زائد مقامی اور بین الاقوامی شائقین نے شرکت کی۔ سعودی عرب نے اس سے پہلے کلب ورلڈ کپ، سپین اور اٹلی کے سپر کپ، سعودی ڈکار رالی، سعودی فارمولا 1 گرینڈ پری اور الیکٹرانک اسپورٹس ورلڈ کپ جیسی عالمی کھیلوں کی...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابوں سے پاکستان کو تقریباً 822 ارب روپے یعنی تقریباً 2.9 ارب ڈالر کا تخمینہ شدہ نقصان ہوا ہے. جمعہ کو وزارتِ منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ اور ابتدائی نقصان کے تخمینے کی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد قیمتی جانیں بھی سیلاب کی نذر ہوئیں۔ اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے کے لیے ماہانہ کارکردگی رپورٹس جاری کرنے کا عمل باقاعدگی سے شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں: فصلیں کتنی کم، آئندہ مالی سال کیسا...
فنوم پن: کمبوڈیا کی سینیٹ کے صدر ہن سین نے الزام عائد کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے متنازع سرحدی علاقے میں خوفناک اور تیز آوازوں کے ذریعے نفسیاتی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ سابق وزیر اعظم ہن سین کے مطابق کمبوڈیا کے ہیومن رائٹس کمیشن نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان شدید اور اونچی آوازوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے جو سرحدی علاقے میں مقیم شہریوں میں خوف، گھبراہٹ اور ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ نفسیاتی جنگ کی ایک نئی شکل ہے، جس میں 10...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کو اپنی ترقی کی ترجیحات میں سب سے اہم مقام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی بھی فرد محرومی، بھوک یا مایوسی کا شکار نہ ہو۔ غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نے ’’اڑان پاکستان‘‘ فریم ورک کے تحت پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور خوشحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب معیشت مضبوط ہوتی ہے تو اس کے فائدے معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچتے ہیں، جس سے...
پاکستان کا افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار، پاکستان پرامن، مستحکم، علاقائی طور پر منسلک اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی پریس بریفنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان نے 11 اور 12 اکتوبر اور پھر 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اس طرح کی بلا اشتعال کارروائیوں کا مقصد پاکستان-افغانستان سرحد کو غیر مستحکم کرنا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پرامن ہمسائیگی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی مجموعی روح کو جھٹلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف سرحد پر حملوں کو موثر طریقے سے پسپا...
کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں مختلف پائپ لائنوں اور پمپنگ اسٹیشنز کی مرمت کے باعث پانی کی فراہمی میں شدید خلل پیدا ہوا ہے، جس سے متعدد علاقوں کو سخت پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن سے منسلک 11-کے لائن میں 48 انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث سپلائی بند ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں تین پمپوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔ اس دوران، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا ایک اور پمپ بھی مرمت کے لیے بند کر دیا گیا، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی کا مجموعی نظام مزید متاثر ہوا ہے۔ پانی کی اس قلت سے شہر...
کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا دو ماہ بعد اغوا کاروں کی قید سے بازیاب ہوگیا جب کہ اس کے والد تاحال لاپتا ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کے بیٹے مستنصر کو اغوا کے دو ماہ بعد بازیاب کرا لیا گیا جبکہ اے سی زیارت تاحال اغوا کاروں کی قید میں ہیں۔ بلوچستان لیویز ذرائع کے مطابق مستنصر کو ضلع ہرنائی کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے، تاہم ان کے والد اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی رہائی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے مستنصر کو اغوا کر لیا تھا۔ واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج...
شمالی وزیرستان علاقے ٹنگ کلی( دتہ خیل) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا .جس میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں. جس کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی گئی۔16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا. جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. اس بھرپور کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔سیکیورٹی فورسز کی...
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنرعمران علی کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس غضنفر نوید کی زیرنگرانی پیرا فورس کے مختلف علاقوں کے پٹرول پمپس پر چھاپے۔ پٹرولیم مصنوعات کے پیمانوںنمیںنپیراپھیری کرتے ہوئے ناپ تول میںکمی کرنے والے پٹرول پمپسپر 2لاکھ 2ہزار روپے جرمانہ عائد۔(جاری ہے) تفصیل کے مطابق سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس غضنفر نوید کی زیرنگرانی پیرا فورس نے مین دیپالپور روڈ پر واقع مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے جہاں پر ناپ تول والے پیمانوں میں ہیراپھیری کرتے ہوئے کمی بیشی پکڑی گئی جس پر 2لاکھ 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس غضنفر نوید کا کہنا تھا کہ...
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانامحمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی...
امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن سے دفاعی تعاون کو فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورہ امریکا میں امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ امیر البحر نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا جہاں سیاسی...
بنگلہ دیش کی ایک خاص ٹریبونل عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف جرائمِ بشریت کے الزامات پر موت کی سزا کا مطالبہ کیا ہے، جن کا تعلق جولائی-اگست 2024 میں ہونے والے طلبہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے ہے۔ الزامات اور الزامات کی نوعیت پروسی کیوشن کے مطابق مظاہروں کے دوران سیکڑوں طلبہ، پولیس اہلکار اور سیاسی کارکنان ہلاک ہوئے، اور شیخ حسینہ نے مظاہرین کی کریک ڈاؤن کے احکامات دیے، یا کم از کم ان واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں۔ یونائیٹڈ نیشنز کے مطابق یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جرائمِ بشریت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ شیخ حسینہ کی موجودہ حالت اور مقدمے کا پسِ منظر یاد رہے کہ شیخ حسینہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو ہوئی، امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔صوبائی وزرا رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا، وزیر قانون پنجاب نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے پرامن...
ویسے تو چیٹ یا ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) کا آپشن سوشل میڈیا ایپس میں نظر آتا ہے مگر بہت جلد چیٹ جی پی ٹی میں بھی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔ اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ڈائریکٹ میسجنگ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ بظاہر اس فیچر سے یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل ہو جائے گا۔ چیٹ جی پی ٹی کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں موجود کوڈ میں اس بات کا انکشاف ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی ایپ میں بہت جلد صارفین دیگر افراد کو براہ راست ون آن ون یا گروپ...
عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات میں کراچی احتساب عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کی تحریری اجازت دےدی۔ کراچی احتساب عدالت میں نیب نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ ملزموں کےخلاف منی لانڈرنگ کی سیکشن 8 کےتحت ریفرنس زیرسماعت ہے۔ دوران تفتیش منی لانڈرنگ کےشواہد ملے ہیں۔ مال آف اسلام آباد کاپلاٹ دوہزارچودہ میں ایازخان اور وقاررفعت نےخریدا تھا ۔۔ تین سوپچیاسی ملین کامال آف اسلام آباد ملک ریاض کی فرنٹ کمپنیوں کاہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ویکی ٹریڈنگ کمپنی ملک ریاض کے بھائی فرحت حسین اور بھتیجے وسیم...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانےکی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کےقائل ہیں، 2024کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کامینڈیٹ قبول نہیں، 2018 میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کھبی نہیں مانا۔ سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ڈائریکٹ میسجنگ (ڈی ایم) فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے بعد یہ اے آئی چیٹ بوٹ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے نئے بیٹا ورژن کے کوڈ میں اس فیچر کے شواہد ملے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جلد ہی صارفین ون آن ون چیٹ اور گروپ میسجنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ بنیادی یوزر کنٹرولز جیسے کہ دوسروں کو بلاک کرنا یا گروپ چیٹ مینج کرنا جیسے آپشنز کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، اس حوالے سے سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پُرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی گئی، احتجاج کی کال غزہ امن معاہدے کے بعد دی گئی، احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی...
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور اس دوران پوری کوشش کی کہ کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور قومی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا۔ انہوں نے افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے بیانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ...
آسٹریلیا کی 4 بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایری آرن ٹائٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی تیراکوں نے ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالے یہ فیصلہ نہ صرف آسٹریلیا بلکہ عالمی کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں واپسی کا ارادہ رکھتی تھیں۔ شاندار کیریئر کا اختتام ٹائٹمس نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل مگر خوشگوار فیصلہ ہے۔ میں نے تیراکی سے ہمیشہ محبت کی ہے، مگر زندگی میں کچھ چیزیں اب میرے لیے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر...
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اڈیالہ جیل سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سہیل آفریدی ان کے آئی ایس ایف کے دیرینہ اور وفادار ساتھیوں میں سے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ تحریک انصاف کے نظریے کے مطابق خیبرپختونخوا میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی حکومت کی منتقلی کے باوقار عمل پر سراہا۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں گزشتہ 2 سال کے دوران پیش آنے والے 4 بڑے واقعات۔ 9 مئی، 26 نومبر، آزاد کشمیر اور مریدکے کے سانحات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ای سی پی نے انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں نوٹی فکیشن معطل کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی؛ پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان کو محصولات میں کمی اور پنشن اخراجات میں اضافے جیسے مالی دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اشاریوں میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران بتدریج بہتری آئے گی، جس میں مالیاتی خسارے میں کمی اور قرض سے جی ڈی پی کے تناسب میں کمی شامل ہے، تاہم ادارے نے محصولات کی مسلسل کمی اور پنشن و صحت کے اخراجات میں اضافے سے بھی خبردار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی فِسکل مانیٹر 2025 رپورٹ کے مطابق جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔ پہلے ٹی 20 کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے ہے جبکہ پریمیئم 700 اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے ہے۔ پی سی بی گیلری 1500، پلاٹینم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے مقرر ہے۔ فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہوں...
راولپنڈی/ لاہور: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی پولیسں نفری...
دنیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی نیسلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں میں عالمی سطح پر 16 ہزار ملازمین کو فارغ کرے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور آٹومیشن سسٹم کو اپنانے، لاگت میں کمی، اور تنظیمی ڈھانچے کو جدید بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق نیسلے کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے عالمی آپریشنز میں شیئرڈ سروسز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اے آئی پر مبنی خودکار نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ کام کے عمل کو زیادہ مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔ تاہم، اس تبدیلی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی ملازمتیں ختم کر دی جائیں گی۔ کمپنی کے...
صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کے مغوی بیٹے مستنصر بلال کو ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے بازیاب کرا لیا گیا ہے، لیویز حکام نے تصدیق کر دی۔ لیویز کے مطابق مستنصر بلال کو گزشتہ رات ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں نامعلوم افراد چھوڑ کر چلے گئے۔ بازیابی کے بعد مستنصر بلال کی اہل خانہ سے بات کرائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل حکام کے مطابق مستنصر بلال نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس کے والد اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ 10 اگست کو...
پشاور: افغان طالبان کی جارحیت اوردہشت گردی پر پاکستانی عوام کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں پاراچنار، وزیرستان، باجوڑ، پشاور، سوات اور چترال سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پاراچنار کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی کرنی چاہیے، ہاک فوج نے افغانیوں کو بہترین سبق سکھایا اور ان کی متعدد پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کے بلااشتعال حملوں کے خلاف بھر...
مودی حکومت کی سفارتی لاپروائی، ناقص خارجہ پالیسی اور ناکامیوں نے بھارت کو ذلت آمیز مقام پر پہنچا دیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی پاسپورٹ 85 نمبر پر چلا گیا ہے۔ مودی حکومت نے عوامی وسائل کو ہتھیاروں کی خریداری اور اپنے جنگی جنون میں دھکیل دیا۔ نااہل مودی حکومت کی ناکامی اور جنگی جنون نے بھارت میں روزگار، تعلیم اور صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سرکاری اسپتالوں میں70 فیصد وینٹی لیٹر خراب ہیں، اسپتالوں میں بنیادی ضروریات کی کمی اور جعلی ادویات مریضوں کو موت کے منہ میں...
افغان طالبان کا پاکستان سے تنازع افغان تاجروں کے لیے پریشان کا سبب بن گیا،پاکستان میں داخلےکے منتظر ٹرکوں پر لدی سبزیاں اور پھل گلنے سڑنے لگےنقصان کے پیش نظر تاجر افغانستان کی مارکیٹوں میں اپنا مال اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں ،ٹنوں کے حساب سے انگور خراب ہونے پر تاجروں کوبڑا نقصان ہورہا ہے ،پاکستان سےتعلقات بہتر کرکے تجارت بحال کرنے کامطالبہ زور پکڑ گیا ہے-
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دے دی۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز سے متعلق ہدایات جاری کردیں، فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی اسٹرنتھ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں ٹریکس سے باولرز خاص طور پر اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، اس لیے یک طرفہ طور پر بڑے رنز کے لیے پچز تیار نہیں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ...
محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار اور موسمیاتی رجحانات ایسی کسی پیش گوئی کی تائید نہیں کرتے۔ ترجمان کے مطابق، سمندری سطح کے درجہ حرارت اور لا نینا (La Niña) کے اثرات کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر، بشمول سندھ، میں موسمِ سرما کی شدت اعتدال پسند رہے گی۔ مزید پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ دسمبر سے فروری تک کے موسمِ سرما کی پیش گوئیاں عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے تعاون سے تیار کردہ سسٹمز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی امور، سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو ہوئی، امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیامریم نواز نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیاوزیراعلیٰ مریم نواز نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی ،صوبائی وزیر محنت کو مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کے جان...
بوگوٹا: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں سے ضبط کیا گیا سونا اب غزہ کے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے بھیجا جائے گا۔ صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سونا جنگ سے متاثرہ فلسطینی بچوں کے علاج اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، یہ اقدام انسانیت اور عالمی یکجہتی کی مثال ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ کولمبیا انسانیت کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ غزہ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کریں گے، جس کے ذریعے...
امریکی کمپنی ویمو (Waymo) نے جمعرات کو نیویارک کے برانکس میں اپنی خودکار (ڈرائیور لیس) جیگوار ٹیکسیوں کا کامیاب تجربہ کیا۔ کمپنی آئندہ سال لندن میں اپنی خودکار ٹیکسی سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا پہلی سرکاری ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ ویمو کا کہنا ہے کہ لندن یورپ کا پہلا شہر ہوگا جہاں خودکار ٹیکسیوں کی سروس باضابطہ طور پر متعارف کرائی جائے گی۔ یہ سروس اس وقت سان فرانسسکو، آسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلس اور فینکس میں دستیاب ہے۔ کمپنی نے ایمسٹرڈیم کی فرم مووو (Moove) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ برطانیہ میں اس منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ دونوں کمپنیاں لندن کے حکام کے ساتھ لائسنسنگ اور آپریشنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے امریکی افواج کے لیے 21 جدید سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں پہنچا دیے۔کمپنی کے مطابق یہ مشن اسٹارشیلڈ پروگرام کا حصہ تھا، جو امریکی فوج کے لیے تیار کردہ ایک مخصوص نیٹ ورک ہے جس کا مقصد دفاعی رابطوں اور خلائی نگرانی کے نظام کو مزید جدید بنانا ہے۔یہ مشن اسپیس ایکس کے مشہور فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔ لانچ کے چند منٹ بعد راکٹ کا پہلا حصہ نہایت درستگی سے زمین پر واپس اترا، جو اسپیس ایکس کی ری یوزایبل راکٹ ٹیکنالوجی کی ایک اور نمایاں کامیابی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز(عسکری) نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 ء کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس نے تمام مقررین اور پینلسٹس کا قیمتی خیالات پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کو اجاگر کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان تعلقات میں توازن قائم کرنے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے‘ افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وقت گزاری کیلئے سیز فائر ناقابل قبول ہے۔ سیز فائر ٹھوس شرائط پر بڑھ سکتی ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ مستقل حل کرنا ہو گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور میزبانی کی۔ 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا ہے۔ افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے...
ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آ باد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالی گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں۔ 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا۔ چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اْس الیکشن کو کبھی نہیں مانا۔ سربراہ جے یو آئی کا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید صدر جبکہ زاہد اسلم اعوان سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف جبکہ سیکرٹری کے میاں عرفان اکرم تھے۔ نائب صدور میں خالد مسعود سندھو پنجاب‘ لیاقت ترین بلوچستان‘ فضل شاہ مہمند کے پی کے‘ لطف اﷲ آرائیں سندھ سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ جبکہ سردار طارق حسین ایڈیشنل سیکرٹری‘ سائرہ خالد راجپوت فنانس سیکرٹری‘ الٰہی بخش مینگل‘ شاہ رسول کاکڑ‘ ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ ضیاء اﷲ درانی‘ راحیلہ بی بی کے پی کے‘ حافظہ مہناز ندیم عباسی ملتان بہاولپور‘ امجد شیرازی‘ جاوید عمران رانجھا پنجاب‘ ڈاکٹر شاہ نواز‘ ذوالفقار حیدر شاہ سندھ کی سیٹ...
سینیئر صحافی اور دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عامر غوری کا کہنا ہے کہ اپریل 2025 میں اچانک ہندوستان میں کچھ ہوتا ہے وزیراعظم نریندر مودی بھاگتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر 7 اور 10 مئی کے درمیان جو کچھ ہوتا اس سے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ وی نیوز کے پروگرام ‘سیاست اور صحافت’ میں اینکر پرسن خرم شہزاد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا عامر غوری نے عالمی سطح پر پاکستان پذیرائی اور کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہمارے فیلڈ مارشل سید...
لیما: پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے میںشدت پیدا ہوگئی۔ دارلحکومت میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں احتجاجی مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری نظام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ جس کی وجہ سے دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا کر تمام سڑکیں بند کردیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس حکام نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ جھڑپوں میں 55...
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ...
ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔ مولانافضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، انہیں بھوکا مارا گیا،...
فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر دراندازی کی کوشش ناکام، مہمند میں 50 دہشت گرد ہلاک
فتنۃ الخوارج کی جانب سے پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کے بڑے گروہ کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولاکوٹ (آن لائن) وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوار الحق کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ روک دیا گیاانوار الحق چودھری کو نہ ہٹانے کا فیصلہ صدر مملکت آصف زرداری سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی اور زرداری ہاو¿س اسلام آباد کے انچارج چودھری ریاض آرائیں سے ہوئی ملاقاتوں کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق انوار الحق چودھری دسمبر میں اپنے گروپ سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ وزیر اعظم انوار الحق بقیہ مدت تک وزارت عظمیٰ پر متمکن رہیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت 17 سے زائد اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی کا حصہ بننے کے لیے ٹکٹ مشروط کے ساتھ معاملات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب نے ٹیلی فون کال کی جس میں خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت امور خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک کال موصول ہوئی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال اور حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور...
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل موسوی کے مطابق صیہونی حکومت کو سبق سکھانے اور یمن کے خلاف حملوں کا جواب دینے میں شہید کمانڈر کے اقدامات نے فیصلہ کن اور متاثر کن کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل موسوی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل محمد عبدالکریم الغماری ایک ذہین اور دلیر کمانڈر تھے، جنہوں نے یمنی قوم کی عزت اور آزادی کے دفاع اور فلسطینی کاز کی حمایت میں ایمان اور حوصلے کے ساتھ اسٹریٹجک کردار ادا کیا۔ انہوں نے یمن کی مزاحمتی قوم کی تعریف کی جو ملت اسلامیہ اور فلسطین کے دفاع کے لیے فرنٹ لائن پر ہیں۔...
پاکستان نے افغان طالبان کی سیز فائرکی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں اطراف بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان نے افغان صوبہ قندھار اورکابل میں نپے تلے فضائی حملے خالصتاً افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پرکیے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزراء نے ملاقاتیں کیں، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی، صدر اور وزیراعظم نے افغان جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی چوکسی اور مہارت کی تعریف کی، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی کا ہر صورت دفاع...
اسلام ٹائمز: دونوں ممالک کے درمیان معاملے کو ایک اور زاوئیے کیساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کیطرف سے افغانستان میں بگرام اڈہ واپس لینے کی بات کے بعد پاکستان نے اب ایک امریکی پراکسی کے طور پر طالبان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ امریکہ اور اسلام آباد کیطرف سے مطلوبہ سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی مراعات فراہم کرے۔ شام میں بشار الاسد کے زوال کیساتھ اسکی جنوبی سرحدوں پر یہ پیش گوئی کی جا سکتی تھی کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی کے مطابق پاکستان کو اپنی شمالی سرحدوں پر بھی ایسی ہی رعایتیں دی جائیں گی۔ اسکے نتیجے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور طالبان کے درمیان یہ کشمکش اتنی آسانی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گودار میں پانی کے بدترین بحران پر جماعت اسلامی کے رہنما اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کی کوششوں سے پانی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے لیکن مکمل طور یہ بحران حل نہیں ہوسکا اور ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ٹینکروں کے ذریعے گودار کے عوام کو پانی کی فراہمی اور پانی کے بحران کا حل مستقل حل نہیں۔ مستقل حل کے لیے مولانا ہدایت الرحمن مستقل کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں مولانا ہدایت الرحمن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ضلع گوادر میں پانی بحران کے مستقل حل کے لیے تحریری تجاویز وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی۔ جس میں گوادر سے میرانی ڈیم تک فوری طور...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 اکتوبر 2025ء ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں، احتجاج کا سارا خرچہ بھی دیا جائے، جیلوں میں قید ملزمان اور قاتلوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد سرگرمیوں میں شمولیت سب سے زیادہ ٹی ایل پی کی ہے، ٹی ایل پی سے مذاکرات کیلئے مختلف اوقات میں مختلف ٹیمیں جاتی تھیں، جتھوں کی سیاست کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے، کسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نیکٹا اور ای سی پی کو ہے۔ ٹی...
غزہ کے سرکاری انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی فوج کیجانب سے حوالے کی گئی شہداء کی لاشوں پر پائے جانیوالے ہولناک تشدد کے گہرے نشانات، قابض صیہونی رژیم کی بربریت کا ایک اور ثبوت ہیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 120 شہداء کی لاشیں حوالے کی گئی ہیں جن میں سے درجنوں نامعلوم ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطینی شہداء کی ایک بڑی تعداد کے خلاف قتل، سرعام سزائے موت اور منظم تشدد کے جرائم کا ارتکاب ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض شہداء کی لاشوں کی گردنوں پر پھانسی دینے اور رسیوں کے واضح نشانات دیکھے گئے کہ جو موت سے...
ڈیرہ اسماعیل خان — جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد اسلام آباد کی طرف روانہ ہونے کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا راستہ عوام کے لیے ہے، اور یہ وقت ہے کہ صوبے اور مرکز کے مابین انصاف اور حقِ شراکت کا مطالبہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی سیاست ’’گالم گلوچ اور بدتمیزی‘‘ پر مبنی نہیں ہوگی بلکہ جمہوریتی اور دیانتداری کی سیاست ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور وہ عوام کی گرفتاری چاہتے ہیں، نہ...
—فائل فوٹو چمن میں بابِ دوستی سلامت ہے، اس کی تباہی کے حوالے سے افغان طالبان کی جانب سے بولا گیا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی ایف سی (نارتھ) کے دورے کا مقصد موجودہ آپریشنل حالات کا جائزہ لینا اور ٹروپس کو سراہنا تھا۔ اسپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابِ دوستی پاکستان کی جانب اپنی مکمل اصل حالت...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔غیر حتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈیٹ گروپ کے ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ادھر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتنے پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارک باد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2025۔26 آج ہونگے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈیپنڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون کو خصوصی مبارک باد دی ہے۔وزیرِ اعظم نے نو منتخب صدر ہارون الرشید، سیکریٹری زاہد اسلم اعوان و دیگر عہدے داران کو بھی...
اسلام آباد — وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو 3 فیصد سے زائد رہے گی اور ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے مقابلے میں 11 فیصد تک لے جانا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے موجودہ دور میں مالیاتی استحکام میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اگرچہ سب سے بڑا چیلنج آبادی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر نے اعلان کیا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ (نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ) نومبر میں متوقع ہے، جو صوبوں اور مرکز کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا فیصلہ کرے گا۔ محمد اورنگزیب نے اپنے مختلف بیانات اور...
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی استحکام کو سراہا ہے اور حکومت نے سیلاب امداد کے لیے اپنے وسائل استعمال کیے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اٹلانٹک کونسل میں اصلاحات اور مستقبل کے چیلنجز پر مباحثے میں حصہ لیا اور کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے اعتماد کا اظہار کیا، سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا اور حکومت نے سیلاب امداد کے لیے اپنے وسائل استعمال کیے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی...
بدین میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ نے حکومت کے کسان کارڈ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”لولی پاپ“ قرار دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ دھان کے کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت دی جائے اور غیر قانونی کٹوتی بند کی جائے، 19 اکتوبر بروز اتوار کسانوں بالخصوص دھان کے کسانوں کے حقوق کیلئے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے، بدین میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کریں گے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ کے صدر عبدالقدوس احمدانی نے کراچی میں منعقدہ صوبائی کونسل کے...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق طالب علموں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی ناکام کوشش میں مہلک کریک ڈاو ¿ن کا حکم دینے کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے شیخ حسینہ نے بھارت سے واپسی کے عدالتی احکامات کی نفی کی ہے، چیف پراسیکوٹر تاج الاسلام نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس مقدمے میں سابقہ وزیراعظم کے لیے اعلیٰ ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک میں ایک قتل کے لیے ایک سزائے موت کا قانون ہے، 1 ہزار 400 افراد کے قتل کے لیے شیخ حسینہ کو 1...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورمعاشی صورت حال کاجائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغان طالبان ،فتنۃ الہندوستان اورفتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کامعاملہ زیر غورآئےگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اپنےمصر کے دورہ کے حوالے سے کابینہ ارکان کوآگاہ کریں گے، جہاں غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ Tagsپاکستان
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔ 44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر نے چٹاگانگ یونیورسٹی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے افغان، بھارتی گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں اور 4 روز کے دوران 130 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے، قبائلی عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج...
بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار تو حاصل کیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد ایک بھی چناوُی وعدہ نظر نہیں آرہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی جانب سے بڈگام اور نگروٹہ سیٹوں کے لئے آج امیدواروں کا اعلان کیا گیا وہیں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی بڈگام کی نشت پر اکثریت سے کامیابی درج کرے گی۔ موصوف آج جنوبی کشمیر کے ترال میں "آتم نربھر بھارت" پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ایک سال کے اندر ہی عوام میں بے نقاب ہوچکی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ جماعت اسلامی پاکستان نے کُل پاکستان اجتماع عام کے پیغام اور دعوت کو عام کرنے کے لیے جمعرات کو بھرپور سوشل میڈیا مہم کا آغاز کردیا۔“بدل دو نظام” کے عنوان کے تحت گریٹر اقبال پارک لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی اجتماع 21، 22، 23 نومبر کو ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اجتماع عام فرسود نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر پرامن مزاحمت کا آغاز ہوگا اور قوم کے لیے امید اور امت مسلمہ کی ترجمانی کا پیغام بنے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ اجتماع عام کی دعوت ملک بھر کے کروڑوں افراد تک پہنچائی جائے۔انہوں نے اس امر پر اطمینان کا...
جکارتہ: انڈونیشیا نے چین سے جدید J‑10C لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے — یہ معاہدہ اس بات کا عندیہ ہے کہ جزیرے نما ملک اپنی فضائی صلاحیتیں تیزی سے جدید بنانے کی راہ پر ہے۔ دفاعی حکام کے اعلان کے مطابق یہ طیارے جلد جکارتہ کی فضاؤں میں نظر آئیں گے، اور انڈونیشیا J‑10C استعمال کرنے والا تیسرا ملک بنے گا۔ وزیرِ دفاع سجافری سیامسودین نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت جلد ہی طیاروں کی خریداری کی منظوری دے گی مگر انہوں نے ترسیل یا ٹائم لائن کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسی سلسلے میں وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے بھی کہا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے طیاروں کی خریداری...
معروف پاکستانی،امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن ڈاکٹر انوش احمد نے اپنے والد ندیم محمد ندیم کی یاد میں جناح ہسپتال کراچی میں ایک خاص مہم کا آغاز کیا، جس میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج بچوں کے والدین اور سرپرستوں کو مفت کھانا فراہم کیا گیا۔ انوش فاؤنڈیشن کے تحت 300 کھانے کے باکسز تقسیم کیے گئے، جنہیں والدین اور سرپرستوں کو عزت اور احترام کے ساتھ دیا گیا تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں کچھ سکون محسوس کر سکیں۔ اگرچہ کھانا سادہ تھا، مگر اس نے ان والدین کو تھکن، پریشانی اور ذہنی دباؤ کے لمحات میں راحت دی۔ ڈاکٹر انوش احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم میرے مرحوم والد کی یاد...
پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تمام مقررین اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطے اور عالمی منظرنامے پر اپنے قیمتی تجزیات پیش کیے۔جنرل ساحر شمشاد نے بدلتے...
نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث زمین پر ہر سال اوسطاً 57 مزید انتہائی گرم دن شامل ہوں گے۔ یہ تحقیق ورلڈ ویدر ایٹری بیوشن اور امریکی ادارے کلائمٹ سینٹرل نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ مطالعے کے مطابق ’’سپرہاٹ‘‘ دن وہ ہوتے ہیں جو سال کے 90 فیصد دنوں سے زیادہ گرم ہوں۔ 1991 سے 2020 کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے اثرات سے ایسے دنوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اگرچہ پیرس معاہدے کے بعد عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار کچھ کم ہوئی ہے، لیکن موجودہ رجحان برقرار رہا تو 2100 تک ہر سال مزید 57 سپرہاٹ دن دنیا...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تیز دھار چھریوں کا استعمال کرتے ہوئے پیاز کو آہستہ آہستہ کاٹنا آنکھوں میں ہونے والی جلن کو کم کر سکتا ہے۔ پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو بہنا آنکھوں میں ہونے والے ایک کیمیکل ری ایکشن کے سبب ہوتا ہے۔ جب پیاز کو کاٹا جاتا ہے تو اس میں موجود ایک غیر مستحکم مرکب – syn-Propanethial-S-oxide – ہوا میں خارج ہوتا ہے اور آنکھوں کو متاثر کرتا ہے۔ جرنل پی این اے ایس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ان عوامل کا جائزہ لیا گیا جو پیاز کاٹے جانے کے دوران مختلف حجم میں اس مرکب کے بطور ایروسل خارج ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ تحقیق میں سائنس دانوں نے ایک...
اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ انتخابات کے باوجود جموں و کشمیر کے عوام نے حکمرانی کا ایک اور سال کھو دیا، لیکن حکمران جماعت اب اپنے اگلے چار سالوں پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے اقتدار میں ایک سال مکمل کر لیا ہے۔ برسر اقتدار نیشنل کانفرنس پارٹی نے ستمبر 2024ء کے اسمبلی انتخابات میں متعدد وعدے کئے تھے جن میں خصوصی حیثیت اور ریاست کا درجہ بحال کرنے سے لے کر نوجوانوں کو ایک لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کرنے تک شامل تھے۔ حکومت نے "وقار، شناخت اور ترقی" کے اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں میں سے کسی ایک کو بھی ترک نہیں کیا۔ تاہم این...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، حالیہ واقعات سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، افغان جارحیت پر افواج پاکستان کو جواب دینا پڑا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی درخواست پر 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی کی گئی، اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے، دوست ممالک خاص طور پر قطر اس معاملے کو طے کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے دو ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کرتا ہے، اپنے محدود وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان شہریوں کی میزبانی کی، پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔شہباز شریف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا:۔ چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں 44سال بعد، اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ)کے حمایت یافتہ سومپریتر سکھارتھی جوٹ پینل نے نائب صدر، جنرل سکریٹری اور 22 دیگر عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی۔نائب صدر کے عہدے کے لیے اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رونی 7,983 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار سجاد حسین کو 4,374 ووٹ ملے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے شبر کے حمایت یافتہ امیدوار سید بن حبیب 8,031 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھاترا دل کے حمایت یافتہ امیدوار محمد شفاعت حسین نے 2,734 ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار ایوب...
اشتعال انگیزی : پاکستان کا افغان مہاجرین بارے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان نے افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یو این ایچ سی آر کے مطابق رواں سال 93 ہزار افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، پاکستان میں اس وقت 23 لاکھ افغان شہری موجود ہیں، 12 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پی او آر کارڈ ہولڈرز ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 لاکھ 37 ہزار اے سی سی ہیں، 2 لاکھ سے زائد لوگوں کے پاس دستاویزات ہی موجود نہیں، رجسٹر افغان مہاجرین میں 67 فیصد مہاجرین کیمس سے باہر ہیں۔یو این ایچ سی آر کا مزید کہنا تھا کہ...
سٹی 42: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون رابطہ کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی و عالمی امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون...
ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا، یہ عمل قابل قبول نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا جو قابل قبول نہیں۔ وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس می دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ ہندوستان کی شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قومی اور عالمی امور پر تفصیل سے غورکیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کو...