2025-09-17@22:56:46 GMT
تلاش کی گنتی: 41054
«اقوام متحدہ»:
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بیوی کا حق نان و نفقہ نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، یہ نہ تو ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط ہے اور نہ ہی شوہر کی صوابدید پر منحصر ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل رکوانے اور اپنی اپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اپیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے توسط سے...
پاکستان میں سروائیکل کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظرحکومت پاکستان نے سروائیکل کینسر سے بچاو کی HPV ویکیسن مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاو مہم کا اغاز پندرہ ستمبر کو ہوگا۔ سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا دوسرا بڑا خطرناک کینسر ہے جو رحم...
مقبوضہ جموں و کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا گیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے میر واعظ عمر فاروق نے بتایا کہ انہیں ایک بار پھر حکام کی جانب سے گھر میں نظر بند کردیا...
جمعہ کی صبح ایک ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد دہلی ہائیکورٹ کو خالی کرالیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد عدالت میں موجود جج حضرات کو ہنگامی طور پر 11 بج کر 40 منٹ پر کارروائی روک کر ججز لاؤنج...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ ...
لاہور: لاہور کے ہاسٹل میں رہائش پذیر نائیجرین باشندے نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق انوسنٹ نامی نائجیرین باشندے کی مبینہ خودکشی کا واقعہ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش کو قبضہ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ نائجرین شخص کی لاش ہاسٹل کے واش کے ساتھ...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو اپنی آواز اور تصاویر کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے نامناسب مواد میں استعمال کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ اداکارہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اداروں اور افراد کو حکم دیا کہ ایشوریا رائے...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بری لا چوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیم کی سربراہ بی بی افزون سمیت پوری کوہ پیما ٹیم کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا...
بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے خاتون رکشے سے لٹک گئی۔ جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لدھیانہ میں خاتون آٹو ڈرائیور کے بھیس میں مسلح ڈاکوؤں سے خود کو بچانے کے لیے آٹو رکشہ سے لٹک گئی۔...
سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اور دلچسپ گائیکی کے باعث شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار و انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں انہوں نے خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا نمائندگان کا...
معروف گلوکار اور سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت چاہت فتح علی خان پر ایک تقریب میں انڈوں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ شدید دل برداشتہ ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ تان سین کے ساتھ زیادتی ہے‘ چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل واقعے کے فوری بعد انہوں نے...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد...
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری بیجنگ حکومت کی دعوت پر چین کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے قیام کے دوران چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل رکوانے اور اپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ہائی کورٹ میں یہ اپیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی ہے،...
وانا: ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں تاریخی یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ یوتھ کنونشن میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں، اساتذہ، خواتین اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ شرکاء نے...
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب ایک دھماکہ خیز مواد سے...
ماسکو/واشنگٹن: (نیوز ڈیسک) سابق روسی صدر اور روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کی حمایت امریکا میں بڑھتی ہوئی سیاسی پرتشدد کارروائیوں سے منسلک ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب قدامت پسند کارکن اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، ترجمان صدرِ پاکستان کے مطابق صدر زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں اور وہ 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ How does????????Chinese President Xi Jinping hold a welcoming ceremony for????????#Pakistan...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا، گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد نے فتنہ الخوارج کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے۔ عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے...
گودی میڈیا کی نیپال کے اندرونی معاملات میں بھارتی بالادستی کے لیے مذموم پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی۔ نیپال میں داخلی خلفشار کو بڑھانے کے لیے گودی میڈیا نوجوانوں کی تحریک کو پروپیگنڈا رنگ دے رہا ہے لیکن نیپالی عوام نے بھارتی مداخلت اور توسیع پسندانہ مذموم عزائم کو مکمل طور پر زمین بوس کر...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر بین الاقوامی امداد کی اپیل کی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی...
لاہور ( نیوزڈیسک) 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، قوم کے بہادر سپوت نے جرات و شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، بزدل دشمن نے حملہ کیا تو اس کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ جنگ ستمبر کے ہیرو میجر عزیز...
نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے حمایت کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے مسائل اور لائحہ عمل کے موضوع پر اہم اجلاس...
پاک فوج کے آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا، گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد نے فتنۃ الخوارج...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس پر پاکستان کا کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس)سلامتی کونسل کے قطر پر ہونے والے اجلاس کے دوران اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جوابی...
بھارت کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو اپنی آواز اور تصاویر کے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نامناسب مواد میں استعمال کے خلاف عدالت میں دائر مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے نے دہلی ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ دائر کیا تھا جس پر اب عدالت نے فیصلہ...
پاکستان کے قومی ہیرو اور نشانِ حیدر کے حامل میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 60واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ابتدائی زندگی میجر عزیز بھٹی شہید 1928 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ آزادی سے قبل وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آئے اور ضلع گجرات کے...
امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی افراد جو قدامت پسند رہنما چارلی کرک کے قتل پر خوشی مناتے ہیں، جواز پیش کرتے ہیں یا اس کو ہلکا لیتے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قاتل کی تلاش ، اطلاع دینے...
اوکاڑہ میں طلبہ کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اسٹڈی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ سے بیت اللہ کا پیدل سفر، عثمان ارشد نے کمال کر دکھایا ایکسپو میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ جدید تعلیم اور بین الاقوامی مہارتیں حاصل...
خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود صوبے کے سرکاری اسکولوں کی حالت مسلسل ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تعلیمی نظام کو 4 دہائیاں دینے والی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں ضلع جنوبی وزیرستان میں صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے جہاں 802 اسکولوں میں سے تقریباً 90 فیصد...
خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں تدریس کے لیے پہلی بار باقاعدہ لائسنس متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے بغیر ٹیچنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی: خود قانون منظور کرکے اسی کے خلاف قرارداد بھی منظور، جانیے دلچسپ کہانی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے...
اسلام آباد: دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور موثر حکمتِ عملی کیلیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاترہو کرقومی اتحادمیں مضمر ہے۔ عالمی جریدے نے خیبرپختونخواہ حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کودہشتگردی کے خاتمے میں بڑاچیلنج قرار دے دیا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکسان...
کراچی: شہر قائد میں بارش اور سیلابی صورتحال کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر رہی تاہم بعض اہم شاہراہوں پر صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیفنس موڑ سے بروکس چورنگی تک ٹریفک کی روانی بحال ہو چکی ہے اور اس راستے پر گاڑیوں کی آمد و...
کراچی: شہر قائد میں کورنگی صنعتی ایریا کاز وے کے قریب ندی میں نوجوان ڈوب گیا۔ جس کی اطلاع پر چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔ ریسکیو حکام...
کراچی: شہر قائد میں دو مختلف واقعات میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں گھر کے اندر زہر خوانی کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد سانگی نے بتایا...
پاکستانی معاشرہ اعتدال پسندی اور ایک دوسرے کے مختلف خیالات، سوچ ،فکر اور عقیدہ کے تناظر میں عدم قبولیت یا عدم برداشت کے سنجیدہ بحران سے گزر رہا ہے ۔نوجوان چاہے وہ خواندہ یا ناخواندہ ہو، وہ شہری ہو یا دیہاتی یا وہ بڑے شہروں یا چھوٹے شہروں یا قصبوں سے ہو ، ان کے...
امریکی یونیورسٹی میں صدر ٹرمپ کے قریبی دوست، اسرائیل نواز اور قدامت پسند چارلی کرک کو قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی ہے۔ اگرچہ...
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے کالا باغ ڈیم سے کی مخالفت کرتے ہوئے اس منصوبے پر تنازعات بڑھانے کا سبب قرار دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو...
تھانہ کوہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی حنظلہ اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، 14 قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے غزہ پر جاری قیامت خیز مظالم، قطر پر حملہ، ہولناک سیلاب اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جوانوں کی شہادت پر کوئی بیان نہیں دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پاکستان اور ھمارے خطے میں سمیت دنیا میں کئی واقعات عمران...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ اسرائیل کی طرف سے امن عمل کوسبوتاژکرنے کی کوشش ہورہی ہے ، قطرپراسرائیلی حملے سے متعلق امریکی صدرٹرمپ کی ناراضی کافی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ خطے میں سب سے بڑاامریکی بیس قطرمیں ہے، امریکہ کاافغان طالبان کے ساتھ گفت شنیدکاسلسلہ قطرمیں ہوتاتھا،ٹرمپ کاقطرکاشان وشوکت کے...
میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ پروگرام کمیونٹی نوٹس کے لیے نئی خصوصیات متعارف کرادی ہیں، جو رواں سال کے آغاز میں امریکا میں لانچ کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق صارفین کو اب نوٹیفکیشن موصول ہوں گے اگر وہ فیس بک، انسٹاگرام یا تھریڈز پر کسی ایسی پوسٹ کے ساتھ انٹریکٹ کریں جس...
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر میمن گوٹھ تھانے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے نام سے کی...
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان دہائیوں بعد ہفتے میں ایک براہ راست پرواز بحالی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران اور پاکستان...