2025-07-26@11:14:27 GMT
تلاش کی گنتی: 933

«میں ایک اسرائیلی»:

(نئی خبر)
    فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض صیہونی فوج کی جارحیت میں 6 شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی زرائع کے مطابق اس علاقے سے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے انخلا کے چند دن بعد قابض فوج نے جنین میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کو "آہنی دیوار" کا نام دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق غزہ پٹی کے رہائشی سیزفائر کے دوسرے دن اپنے علاقے کی تباہی پر ششدر ہیں۔ اتوار کی صبح سے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والا سیزفائر معاہدہ نافذ العمل ہے۔ پندرہ ماہ سے زائد عرصے جاری رہنے والے اس مسلح تنازعے میں غزہ پٹی کا ایک وسیع تر حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی اس فائربندی معاہدے کے نفاذ کے ساتھ ہی حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جب کہ اس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید نوے فلسطینیوں کی رہائی عمل میں آئی۔ امریکی، قطری اور مصری ثالثی میں طے پانے...
    حماس کی طرف سے رہائی پانے والی تین اسرائیلی یرغمالی خواتین کو تحائف کے بیگز بھی دیے گئے جس میں موجود اشیا پر عبرانی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔ حماس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں 28 سالہ یرغمال ایملی دماری، 24 سالہ رومی گونن اور 31 سالہ ڈورون اسٹین بریچر کو گاڑی کی کھڑکی سے حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے لوگو والے کاغذی تھیلے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں تینوں خواتین مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، حماس کے کارکنوں نے ہر یرغمالی کو ایک، ایک تحفے کا بیگ پیش کیا۔ تینوں یرغمالی خواتین کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور وہ بے خوف نظر آئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس نے قید کے دوران اُن سے بہت اچھا سلوک...
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اتوار کو حماس نے 3 یرغمالی اسرائیلی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ معاہدے کے تحت جواب میں اسرائیل نے 69 خواتین اور 21 نوجوان لڑکوں سمیت 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔ حماس کی جانب سے رہا کی گئی 3 اسرائیلی خواتین، 24 سالہ رامی گونین، 28 سالہ ایمیلی دماری اور 31 سالہ ڈورون اسٹائنبریچر کو گزشتہ روز غزہ میں ہلال احمر کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ، حماس نے 3 یرغمالی، اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی رہا کر دیے اس موقع پر بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں اسرائیلی خواتین صحت مند، ہشاش بشاش اور انتہائی خوش...
    قطر میں اسرائیل و حماس کے مابین ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی سیاہی بھی خشک نہ ہوئی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پھر سے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ جنگ بندی کے اعلان سے اب تک بچوں سمیت 123 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں نہ صرف یہ بلکہ جنگ بندی کے باقاعدہ آغاز سے پانچ منٹ قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری جاری رہی۔ یہ کیسی جنگ بندی ہے جس کے اعلان کے بعد بھی سیکڑوں معصوموں کی جان لے لی گئی؟ غزہ کو نیتن یاہو نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے جہاں کبھی زندگی مسکرایا کرتی تھی۔ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ایک پریشان کن صورتحال نے جنم لیا...
    بیونس آئرس، ارجنٹائن کی 24 سالہ رہائشی ماریانیلا اباسٹو پہلے کبھی مفت خدمات مہیا کرنے والی سماجی تنظیم کے پاس نہیں گئی تھی۔ لیکن آج وہ تنظیم کے بھرے پُرے صحن میں پرانی کرسی پر بیٹھی پلاسٹک کے ڈسپوزایبل کنٹینر سے کھانا کھا رہی ہے۔وہ اور اس کی چار سالہ بیٹی، الما 37 سالہ سربراہ خاندان، ساؤل کا انتظار کر رہی ہیں جو کھانا لینے گیا ہوا ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران اباسٹو اپنا گھر کھو بیٹھی ہے اور وہ ارجنٹائن کی حکومت کو اپنے موجودہ پریشان کن حالات کا ذمے دار ٹھہراتی ہے۔وہ کہتی ہے ’’اب گزاراہ کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ پہلے ہمارا گھر تھا۔ ہمیں سبسڈی تک رسائی حاصل تھی۔ لیکن حکومت نے اچانک سب...
    اسرائیلی فوج کو غزہ میں حالیہ خفیہ آپریشن کے دوران اپنے ایک ساتھی کی لاش کی باقیات ملی ہیں جسے 2014 میں حماس نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رات گئے ہونے والے اس خفیہ ملٹری آپریشن میں فوج، شن بیٹ ایجنسی اور نیول کمانڈو یونٹس نے حصہ لیا تھا۔ فوجی اہلکار کی لاش کو اسرائیل واپس لایا گیا اور ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ میں جانچ کی گئی۔ جہاں لاش کی شناخت اسٹاف سارجنٹ اورون شال کے نام سے ہوئی۔ ارون شال کو 2014 کی ایک جھڑپ میں حماس نے یرغمال بنالیا تھا اور مبینہ طور پر بعد میں قتل کردیا تھا۔ حماس کے ساتھ اسی جھڑپ میں لاپتا ہونے والے ایک اور سپاہی ہیڈر گولڈن کی لاش کی تلاش...
    غاصب صیہونی رژیم کے سابق انٹیلیجنس چیف نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ جنگ میں اسرائیلی رژیم کوئی ایک مقصد بھی حاصل نہیں کر پائی اور یہ ہم ہی ہیں کہ جو وہاں سے نکل رہے ہیں جبکہ حماس تا حال باقی ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سابق انٹیلیجنس چیف تامیر پاردو (Tamir Pardo)  نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کی سنگین عسکری، سیاسی و اقتصادی شکست کا برملا اعتراف کیا ہے۔ اس حوالے سے صیہونی چینل 12 کے ساتھ گفتگو میں موساد کے سابق چیف نے ویتنام کی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے آخری دنوں میں ویتنام کے...
    ہمیر پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج کمار گپتا نے بتایا کہ موداہا میں ایک شخص کے گھر پر غیر قانونی تبدیلی مذہب کی کوشش کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور پانچ مسلمانوں کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ہمیر پور ضلع میں پولیس نے ایک دلت خاندان کے گھر پر "عرس" منانے اور "دعائیہ پروگرام" منعقد کرنے کے سلسلے میں "غیر قانونی تبدیلی مذہب" کے الزام میں پانچ مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کیس کے مرکز میں ایک دلت خاندان ہے، جس میں ایک خاتون ارمیلا اور اس کے شوہر اجیت ورما نے مبینہ طور پر ملزمین کے کہنے پر ہمیر پور کے موداہا علاقے میں اپنے گھر کے اندر...
    واشنگٹن: قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق آج اتوار کی صبح ساڑھے 8 بجے نافذ ہو جائے گی۔ جی ایم ٹی کے مطابق ساڑھے 6 بجے سیز فائر شروع ہوگا۔ جنگ کے 470دنوں میں اسرائیلی فوج نے تاریخ کا بدترین قتل عام کرتے ہوئے  46899فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ وزارت صحت میں ریکارڈ اس تعداد کے علاوہ دیگر ہزاروں مرنے والے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جنگ بندی  اعلان کے بعد بھی اسرائیل نے 127فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ 42 روز کے  پہلے مرحلہ میں 33اسرائیلیوں کے بدلے 1904فلسطینی رہا کیے جائیں گے۔  اسرائیل کی وزارت انصاف نے ...
    اقوام متحدہ  پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ جامع حل میں خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہوگا۔ پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے غزہ میں حالیہ جنگ بندی ایک جامع حل کی راہ ہموارکرے گی،جامع حل میں خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہوگا۔پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسزکی نقل وحرکت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو یواین چارٹرکی کھلی خلاف ورزی قراردے دیا اورکہاکہ اسرائیلی اقدامات خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔انہوں نے امن مشنز پرحملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا،شام پر اسرائیلی جارحیت...
    غاصب اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینی مزاحمت کیخلاف مسلط کردہ انسانیت سوز صیہونی جنگ کے حوالے سے اپنے اہداف کے حصول میں شدید ناکامی کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کسی ایک قیدی کو بھی زندہ رہا کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکی! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ (غزہ پر مسلط کردہ غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کو) کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی اسرائیلی فوج کسی ایک اسرائیلی قیدی کو بھی زندہ رہا نہیں کروا سکی! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی کابینہ کے رکن ہونے کے ناطے یہ مسئلہ ہمارے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈالتا...
    خبر یہ ہے کہ دنیا کی بدعہد قوم کی بدترین ناجائز ریاست اسرائیل اور آج کی دنیا کے بہادر ترین مجاہدین حماس کے درمیان جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔ فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4 کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ...
    بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کی مشہور فلم ’سن آف سردار‘ کے سیکوئل کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا، اور اب فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں اجے دیوگن ایک بار پھر جسی کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ اس بار ان کے ساتھ مرنال ٹھاکر مرکزی کردار ادا کریں گی۔  اس کے علاوہ فلم میں سنجے دت، مکول دیو، اور وندو دارا سنگھ بھی اپنے پرانے کرداروں میں واپس آئیں گے۔ نئے کاسٹ میں کبرا سیٹ، نیرو باجوا، دیپک ڈوبریال، شرت سکسینا، روشنی والیہ، اور اشونی کالسیکر جیسے اداکار شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری وجے کمار...
    اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی تجویز پر اتفاق کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے قطر میں موجود مذاکرات کاروں کی جانب سے دی جانے والی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب رائٹرز کی ہی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اطلاعات کے برعکس حماس...
    پاکستان کی سیاسی اشرافیہ اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ سسٹم پر اس کا کنٹرول ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کے مفادات کا پہلو کمزور ہو گیا ہے، سسٹم کے خلاف جو کچھ سامنے آتا ہے اور جو طبقے اس نظام کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، سسٹم کو ان کی پرواہ نہیں ہے۔ عوامی طبقوں کا گلا کسی ایک سیاسی جماعت یااس کی قیادت سے نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی ریاستی ادارے پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں بلکہ ان کو تو لگتا ہے کہ مجموعی طور پر ہمارا ریاستی اور حکومتی نظام اپنی اہمیت کھو چکا ہے اور نظام میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ادھر طاقت کے مراکز ایک دوسرے سے دست...
    دوحا:قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اہم نکات اور ممکنہ پیش رفت عرب اور اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دوسرے مرحلے میں قیدیوں اور...
    اسرائیلی فوج میں غزہ میں جاری جنگ کے خلاف بولنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تقریباً 200 فوجیوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت جنگ بندی کو یقینی نہیں بناتی تو وہ لڑائی بند کر دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل معاہدہ نزدیک تر، صیہونی فوج کے حملوں میں بھی شدت وائس آف امریکا کی رپورٹ میں جنگ سے انکار کرنے والے فوجیوں کے تاثرات شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کی۔ ہم فلسطینیوں کو بے دریغ مارنے، گھر جلانے کے حق میں نہیں، اسرائیلی فوجی ایسے 7 اسرائیلی فوجیوں نے اپنے انکار کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ وہ...
    حماس اور اسرائیل کے مابین ثالثی کا کردار کرنے والے ملک قطر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ عنقریب متوقع ہے کیوں کہ مذاکرات میں بہت سی رکاوٹیں اب دور ہوچکی ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے جنگ بندی کے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، غزہ کے رہائشی امید اور گہرے شکوک و شبہات کے ملے جلے رجحان کا اظہار کر رہے ہیں۔ انکلیو کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی ہلاک اور 281 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 46,645 فلسطینی ہلاک اور...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے ہیں جن کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔ یروشلم پوسٹ نے جنگ بندی مذاکرات میں شامل ایک فلسطینی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔  معاہدے کے تحت ڈیل کے پہلے روز حماس 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا جب کہ اس کے اگلے ہفتے مزید 4 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر حماس 34 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ اس کے بدلے میں اسرائیل نے حماس کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔...
    تل ابیب : اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدے کی طرف قدم بڑھا لیا ہے جس میں وہ ایک فوجی خاتون قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے   پہلے مرحلے میں غزہ میں یرغمال بنے اسرائیلی شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اور اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہو جائے گا۔دوسرے مرحلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور وہاں حکومت سازی پر کام شروع ہو گا۔   امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے غزہ پر...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکراتی ٹیم میں شامل فلسطینی عہدیدار نے کہا ہے کہ فریقین کے مابین غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان معاہدہ ایک اہم موڑ پر ہے جہاں اس کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کے قوی امکانات ہیں اسی کے ساتھ امریکی انتظامیہ بھی اس معاملے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور گھنٹوں، دنوں یا اس سے زیادہ میں معاہدہ ممکن ہے امریکی...
    ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں سے ممنوعہ ہتھیاروں کی بمباری سے 7,820 لاشیں بخارات میں تبدیل ہوگئیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا بعض حملوں میں دھماکے کا درجہ حرارت 4000 ڈگری سے زیادہ تھا۔ دوسری جانب ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی اصل تعداد ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ ہے۔ تحقیق میں جنگ کے پہلے 9 ماہ میں اموات کی تعداد کا بہترین تخمینہ بھی 64,260 لگایا گیا ہے۔ غزہ میں ہر 35 افراد میں سے ایک فرد شہید ہو چکا ہے۔ غزہ مکمل تباہی کے دھانے پر ہے جہاں موجودہ ہولناک صورتحال کے فوری خاتمے کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔ اسرائیل...
    شمالی غزہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں حماس نے اسرائیل کے 4 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کی ہے۔ اس حملے میں 6 اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمالی غزہ کے ایک علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے گزرتے وقت سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ مین دھماکا ہوا۔ اس سے قبل بدھ کے روز شمالی غزہ میں اؤہونے والے ایک اور دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی ان تازہ ہلاکتوں کے بعد 7 اکتوبر کے حملے کے بعد جاری اسرائیل۔فلسطین جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی...
    GAZA: ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں سے ممنوعہ ہتھیاروں کی بمباری سے 7,820 لاشیں بخارات میں تحلیل ہوگئیں۔ سول ڈیفنس نے رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری کے 10 فیصد واقعات میں شہدا کی لاشوں کے کچھ حصے بخارات بن جاتے ہیں کیونکہ سول ڈیفنس کا عملہ لاشیں مکمل طور پر غائب ہونے کی وجہ سے نکالنے میں ناکام رہا یا ان کے صرف چھوٹے حصے باقی رہ گئے تھے۔ غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البراش نے بتایا بعض حملوں میں دھماکے کا درجہ حرارت 4000 ڈگری سے زیادہ تھا۔ التابعین سکول پر فجر کے وقت کے حملے میں بھی ایسا ہی...
    سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے۔لاہور میں تھنک فیسٹ میں اظہار خیال کے دوران معید یوسف نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی کے اثرات پہلے سال میں ہی واضح ہو جائیں گے، امریکا کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دو سال میں کیپٹل ہل اور واشنگٹن کو مکمل طور پر اپنے قبضہ کر لے گا، یہاں ہر ایک کا سوال ہے کہ کال آئی کہ نہیں آئی۔معید یوسف نے مزید کہا کہ ہم خارجہ امور اپنی ماضی کی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے چلاتے ہیں، گزشتہ 20 سے 30...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) غزہکی وزارت صحت نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 109,571 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جو فلسطینی گروپ کے سات اکتوبر، 2023 کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ، لینسیٹ غزہ امن مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی مگر ڈیل ابھی نہیں، ذرائع غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تعداد میں 499 اموات کا اضافہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے ان فائلوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے جن کی معلومات نامکمل تھیں۔ وزارت کے اعداد...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لا ئن )سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ یہ ہے کہ بیورو کریسی کو کم کیا جائے ، وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق معید یوسف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے اور وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے، لوگ سمجھ رہے ہیں ٹرمپ ایک ہتھوڑا لے کر آئے گا اور سب کو کیل سمجھے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی کے اثرات پہلے سال میں ہی واضح ہو جائیں گے، امریکا کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے،رپبلکن کی جماعت اب ٹرمپ کی جماعت ہے۔معید یوسف...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت اور حکومت کی کوششوں سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ایک معاشی تبدیلی کا منصوبہ ”اُڑان پاکستان” اس عزم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے کہ پاکستان کو دوہزار سینتالیس تک تین کھرب کی معیشت بنا دیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد تمام صوبوں ، وزارتوں اور شعبہ جات کے پختہ عزم کے ساتھ معاشی ترقی کے بارے میں اقدامات پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔”اُڑان پاکستان” کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کی بنیاد تصور ہو گا۔ ”فائیو ای” فریم ورک کے تحت برآمدات ، ای پاکستان ، موسمیاتی تبدیلی ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور مساوات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔اس جانب بھی سعی...
    ایجنسی فرانس پریس نے جمعہ کے روز فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد ایک "متحرک" مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس نئی پیش رفت سے اسرائیلی افواج کا انخلا شروع ہو جائے گا اور لبنانی فوج کو جنوبی لبنان میں تعینات کیا جا سکے گا۔ایک فرانسیسی اہلکار، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے اعلان کیا کہ مسلح افواج اور خارجہ امور کے فرانسیسی وزرا سیبسٹین لیکورنو اور جین نول بیروٹ اور پھر امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کے 6 جنوری کو لبنان کے مشترکہ دورے نے ایک نیا پیغام اور ایک نئی جہت متعارف کی ہے  انہوں نے مزید کہا کہ اس سے میکانزم کو...
    مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے طیردبا کے مشرق میں ایک کار اور ایک مسافر وین پر اسرائیلی حملوں میں 6 لبنانی شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم نے جنوبی لبنان کے شہر طیردبا میں ایک کار اور ایک مسافر وین پر ہوائی حملہ کیا ہے جس میں مزید 6 لبنانی شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی (RT) کے مطابق غاصب صہیونی رژیم نے جنوبی لبنان میں عیتا الشعب کے علاقے بنی حیان کے مرکز پر بھی متعدد ہوائی حملے کئے ہیں۔ اس بارے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملکی فوج کا ایک دستہ عیترون نامی علاقے میں داخل ہوا تھا تاکہ...
    غزہ/ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن)حماس نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3صیہونی فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔غزہ میں تیسرے دن بھی حماس کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی جب کہ ایک یرغمالی کی لاش بھی ملی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی حماس کے ساتھ بیت حنون میں جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔ حماس کی جانب سے سخت مزاحمت کی سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اہلکار ٹینک میں سوار ہوکر حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے بیت حنون پہنچے۔ ٹینک کے نزدیک زور دھماکا ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے...
    سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے اردن، لبنان اور شام کے مختلف علاقوں پر مبنی گریٹر اسرائیل منصوبے پر مبنی نقشے جاری کرنے پر مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے، دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نومولود بچوں اور خواتین سمیت مزید 51 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اگر میرے صدارت سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جاتے، تو مشرق وسطیٰ میں قیامت برپا ہوجائے گی۔  ایک ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں لگی آگ پھیلتی جا رہی ہے، اہم ترین سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو...