2025-07-27@00:15:52 GMT
تلاش کی گنتی: 475

«اپنے ملک»:

(نئی خبر)
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کے روز ملک بھر میں ''یومِ تشکر''منایا گیا جس کا مقصد حالیہ معرکہ حق میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں علما، خطبا، ذاکرین اور واعظین نے خطبات اور بیانات کے ذریعے عوام کو وطن کے دفاع اور اتحادِ امت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔علمائے کرام نے اپنے خطبات میں پاکستان کی حالیہ کامیابی کو اللہ کی نصرت اور قوم کی یکجہتی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معرکہ صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ نظریاتی، اخلاقی...
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی کامیابی اور بھارت کے خلاف عظیم فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کے ساتھ تمام صوبائی دارالحکومتوں بشمول جموں و کشمیر اور گگلت بلتستان میں بھی توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے دفاع کے عزم کو دہرایا۔ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم بھی کیا۔ پاکستان کی فضاء نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد سے گونج اٹھی۔ ملک بھر میں فجر کی نماز...
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ، معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کی کامیابی اور بھارت کے خلاف عظیم فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے دوران فضا “اللہ اکبر” اور “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ملک بھر میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی جا رہی ہیں جبکہ ملک و قوم اور پاک فوج کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا...
    پوری قوم اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام شہدا بنیان مرصوص اور مزدور یونین کے مخلص ساتھی جو اس دنیاکے رخصت ہوگئے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں چیئرمین سی ڈی اے و کمشنرآئی سی ٹی محمد علی رندھاوا، ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ترجمان سی ڈی اے نوازش علی عاصم،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین، سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،پیرقاری عبید احمدعبید،صوفی محمودعلی،خالد محمود،اظہرخان تنولی،چوہدری زاہد احمد،سردارآصف،صفدرعباسی،سردارمرتضی،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری...
    ---فائل فوٹو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد پاکستانی اور بھارتی سفارتی اہلکار اپنے اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار احسان بھارت سے اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار شنکر ریڈی بھی اہلخانہ کے ہمراہ اپنے ملک بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا، ملک چھوڑنے کا حکمکراچی پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے...  ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سفارتی اہلکار گزشتہ روز بذریعہ ہوائی جہاز اپنے اپنے ملکوں کو واپس گئے ہیں۔پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم...
    کانگریس کے سینیئر لیڈروں کی میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی فوجی کارروائی کو اپنے لئے ایک "برانڈ" بنانے کی کوشش کررہی ہے جب یہ آپریشن مسلح افواج اور ملک کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بی جے پی پر "آپریشن سندور" کو لیکر "سیاست" کا کھیلنے کا الزام لگایا۔ کانگریس نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دعووں پر وزیراعظم کی خاموشی اور آپریشن کو روکنے پر سوال کرتے ہوئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش اور پارٹی کے میڈیا و پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے...
    روس کی بے رخی نے خارجہ پالیسی کو بے نقاب کردیا، ٹرمپ کی لڑائی نہ روکنے پر تجارت بند کرنے کی دھمکی یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات کھڑے مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس کا چشم کشا آرٹیکل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہوسکی۔انڈین ایکسپریس نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ جنگ کے معاملے میں روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانب داری اختیار کی، یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ...
    اسلام آباد: مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس کا چشم کشا آرٹیکل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہوسکی۔ انڈین ایکسپریس نے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ جنگ کے معاملے میں روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانب داری اختیار کی، یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔ انڈین ایکسپریس نے کہا کہ امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا تھی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو انتباہ کیا کہ اگر لڑائی نہ...
    اسلام آباد: مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس کا چشم کشا آرٹیکل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہوسکی۔ انڈین ایکسپریس نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ جنگ کے معاملے میں روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانب داری اختیار کی،  یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔ انڈین ایکسپریس نے کہا کہ امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا تھی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو انتباہ کیا کہ اگر لڑائی نہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب پاکستان میں طبقاتی فرق خطرناک حد تک بڑھنے لگا، ملک میں بڑی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ، چھوٹی گاڑیوں کی سیلز میں نمایاں کمی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نےحیرت انگیز انکشافات کردیے، ان انکشافات کے مطابق اپریل میں 1300 سی سی اور بڑی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 61 فیصد بڑھ کر 3212 یونٹس ہوگئی۔ اپریل میں 1000 سی سی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 64 فیصد کم ہوکر 638 یونٹس ہوگئی، اپریل میں 1000 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 48 اور ماہانہ 25 فیصد کمی ہوئی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل میں 1000 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کی فروخت 5...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ سفارتکار شنکر ریڈی جاسوسی میں ملوث پایا گیا ۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت"  قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ سابقہ فاٹا اور پاٹا...
    دفتر خارجہ کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا، مذکورہ سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو سفارتی کردار، قوانین اور بین الاقوامی سفارتی آداب کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا، مذکورہ سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو سفارتی کردار، قوانین اور بین الاقوامی سفارتی آداب کے خلاف...
    پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کا اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس پر اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ بھارتی میڈیا پاکستان کا سفارتی اہلکار جاسوسی...
    بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھارتی پنجاب میں دو افراد کو مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد پر پاکستانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت، ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے،اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کریگی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور...
    اسلام آباد: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے  استعفا دے دیا۔ جنید اکبر نے اپنا استعفا پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا۔ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے والے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا استعفا جمع کروایا۔ جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی جس میں پی اے سی کے عہدے سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل کردی۔ کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ پیارے پاکستانیوں! جب میں یہ خط کوٹ لکھپت جیل کی قید سے لکھ رہا ہوں جہاں میں قید ہوں لیکن میری روح پاکستان سے وفاداری میں غیر متزلزل اور اٹل ہے، گزشتہ چند دنوں کے واقعات نے ایک بار پھر دشمنی کو بے نقاب کر دیا ہے، بھارت بغیر ثبوت اور جواز کے غیر مصدقہ دعوؤں کی آڑ میں اپنی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے...
    سٹی42:   پاکستان کے عوام دشمن کے بڑے حجم کے غرور کو خاک میں ملانے والے تاریخ ساز اوہام شِکن  معرکہِ حق کی یاد کو ہمیشہ تازہ رکھے گا۔  حکومت نے ہر سال  10 مئی کو یومِ معرکہِ حق سرکاری اور عوامی سطح پر منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیرِ اعظم نے 16 مئی 2025، جمعہ کے روز  ریاستی اور قومی سطح پر افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے  اور سجدہ شکر  کرنے ککا بھی  اعلان کر دیا ہے۔ کاہنہ؛ امتحان دینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک...
    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا دوٹوک مؤقف بھارت کو گوارا نہ ہوا، جس پر فیس بک پیج بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پہلگام واقعے کے حقائق اور بھارتی بیانیے کا پول کھولا اور بھارت کو آئینہ دکھایا جبکہ انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا قانونی مؤقف بھرپور انداز میں پیش بھی کیا۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو آئینہ دکھانے پر فیس بک پیج بلاک کر دیا گیا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے دو ٹوک موقف اختیار کیا۔ اظہارِ رائے کی آزادی کا دعویدار بھارت تنقید برداشت کرنے...
    دوٹوک موقف اپنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا دوٹوک مقف بھارت کو گوارا نہ ہوا، جس پر فیس بک پیج بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پہلگام واقعے کے حقائق اور بھارتی بیانیے کا پول کھولا اور بھارت کو آئینہ دکھایا انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا قانونی موقف بھرپور انداز میں پیش بھی کیا۔سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو آئینہ دکھانے پر فیس بک پیج بلاک کر دیا گیا۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے...
    اسلام آباد:بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا جا رہا ہے جبکہ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔لکی مروت میں فتح کی خوشی میں عوام کی بڑی تعداد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ شمالی وزیرستان باجوڑ میں بھی بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان کی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔چترال میں بھی غیور عوام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے...
    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔ اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج...
    آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے اور لوگ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر اظہاریکجہتی ریلیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔ بھارت کیخلاف تاریخی فتح سے سرشار عوام نے افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ لکی مروت میں فتح کی خوشی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبا شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج بروز اتوار کو ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا، یہ دن افواج پاکستان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم شہباز شرہف نے کہا کہ یومِ تشکر کا دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بُنيان مَرصوص کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ بھارت کا غرورخاک میں ملنے پر ملک کے ہر گلی کوچے میں جشن اور ڈھول کے تھاپ پربھنگڑے ڈالےگئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پاکستانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا، اس موقع پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ کراچی میں بھی مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور شہریوں نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شہریوں نے پاکستان اور بھارت...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو مبارک ہو۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، اگلے 24 گھنٹے اہم، نواز شریف امن کے لیے متحرک انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ٹرین آپریشن بغیر کسی رکاوٹ، منسوخی کے بغیر شیڈول کے مطابق جاری ہے۔(جاری ہے) محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کو علاقائی صورتحال کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات پر پاکستان کے ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹرین آپریشنز کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریلوے کا نظام مکمل طور پر فعال رہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام ٹرینیں اپنے وقت پر چل رہی ہیں اور کوئی بھی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سکھوں کی آبادی کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے ایک مختصر پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہو رہے ہیں، ہماری ساری ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پانچ میزائل امرتسر اور ایک آدم پور میں گرا، بھارت کی حرکت بہت حیرت انگیز ہے۔ Post Views: 2
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے ہی ملک کے اندر چھ بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن میں سے پانچ میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر اور ایک آدم پور کے علاقے میں گرا ہے۔ ان میزائل حملوں کا نشانہ بھارت میں آباد سکھ برادری کی بستیاں بنیں، جس پر پاک فوج کے ترجمان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے ہنگامی پریس بریفنگ میں اس واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ حرکت انتہائی حیران کن اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سازشوں کا نشانہ اقلیتی برادریاں بن رہی ہیں اور خاص طور پر سکھ برادری کو...
    سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط تحریر کیا ہے .جس میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کررہا۔جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کےکیس میں اختلاف کیا تھا۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ روز 3 بج کر 11 منٹ پر آرڈر جاری کیا. لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپ لوڈ نہیں کیا. آج دوبارہ پوچھنے پربتایا گیا کہ یہ آرڈر اپ لوڈ نہیں کرسکتے۔جسٹس عائشہ ملک نے مزید لکھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے. درخواست ہے...
    جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط میں لکھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کر رہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے، درخواست ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے خط میں لکھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کر رہا، مخصوص نشستوں کے کیس میں میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کیا۔ انہوں نے خط میں کہا کہ گزشتہ روز 3 بج کر...
    ملک کے تمام ایئرپورٹس کا آپریشن بحال کردیا گیا تاہم انتظامی مسائل سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8، کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ آپریشن بحالی سے اب تک کراچی ایئرپورٹ سے صرف 6 پروازیں آپریٹ کی جاسکی ہیں۔ ایئرپورٹس کی بندش کے باعث گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل منتقل کی گئیں۔ Post Views: 2
    گزشتہ رات سے ہی بھارت کےبزدلانہ حملے کے بعد بھارت کے سیلبرٹیز اس حملے کو جسٹیفائی کرنے کی کوششوں میں ہیں جس میں 26 معصوم شہری شہید ہوئے۔ ایسے میں انڈین ساؤتھ فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ امینہ نظام نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اس بھارتی حملے کی مذمت کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اسٹوری میں اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے امینہ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ہمارے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا جبکہ بہت سے سوالات ابھی تک بے جواب ہیں اور ملک کی معاشی حالت اپنی بدترین سطح پر ہے۔ امینہ نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، جنگ کبھی امن نہیں لاتی اور نہ ہی قتل، میں اس کی حمایت...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر نے کہا کہ بھارت اس سے قبل بھی جنگی جرائم سمیت بدترین انسانی حقوق کی پالی کرتا رہا ہے، ہم وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے، ملکی عوام بیدار اور یکجان ہیں، اپنا بھرپور دفاع کرنا جانتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ مادر وطن پاکستان پر بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس سے قبل بھی جنگی جرائم سمیت بدترین انسانی حقوق کی پالی کرتا رہا ہے، ہم وطن عزیز کی سلامتی پر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں کمزور سمجھتا ہے، اس کو مضبوط جواب دینا پڑے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔عاطف خان کا کہنا ہے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن پاکستان کی سلامتی کی بات آئے تو ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم بیدار اور اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے، اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کا دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی ہے، بھارت کے 5 طیارے تباہ کرنا بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کا آغاز تو انڈیا نے کیا ہے، لیکن اس جنگ کا اختتام پاکستان کے اختیار میں ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارے خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کہتا ہوں مسائل چھوٹے ہیں ادراک بڑے ہیں۔ یہ وقت ملک کو اکٹھا کرنے کا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کسی اور کام کے لئے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لغزش کی گنجائش نہیں جب کوئی حملہ کرے گا تو لڑنا ہوگا۔ ہم تین سال سے چیخ رہے ہیں کہ ہمارا خطہ جنگ کا میدان بننے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ انصاف کی کرسی پر ہوں گے تو انصاف کرنا ہے۔ کیا یہ پاکستان سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ اسے لوٹا جائے؟۔ جو ضمیر اور...
    ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شملہ معاہدے سے فوری...
    کراچی: پاکستان ماحولیاتی تبدیلی اورگلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں گزشتہ 65 سالوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور 17 اپریل کو شہید بینظیرآباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ ماہ اپریل کی موسمیاتی صورت حال سے متعلق ماہانہ کلائمٹ سمری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کا موسم شدت اختیار کرنے لگا ہے اور اپریل میں ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 65 برسوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور اپریل میں ملک میں معمول سےاوسطاً 3.37 ڈگری زائد گرمی ریکارڈ کی گئی۔ مزید...
    اسلام آباد: ملک میں ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں  رواں سال اپریل کا مہینہ ملکی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل 2025ء ملک کے 65 سالہ موسمیاتی ریکارڈ میں دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران درجہ حرارت اوسطاً معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ (اپریل میں) دن کے وقت گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.66 ڈگری زائد رہا۔ اسی طرح راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا، جو معمول...
    پاکستان کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شاندار اداکاری اور بے پناہ مقبولیت کے ساتھ ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ڈرامے میں “میراب” کا کردار نبھانے پر یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ ملا جو ان کا چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ ہے۔اس کامیابی کے ساتھ وہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔یمنیٰ زیدی نے اس اعزاز پر اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز ، اپنے معاون اداکار وہاج علی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔یمنیٰ نے...
    پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آگئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح  تاریخ کی کم ترین سطح 0.30 فیصد پر آگئی ہے، مارچ 25 میں مہنگائی کی شرح 0.70 فیصد تھی۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 38 فیصد سے ایک اعشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.73 تک گِرگئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 25.97 فیصد تھی، ایک سال میں مہنگائی کی اوسط  شرح 21.24 فیصد کی کمی ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود اس...
    ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو، صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کر دیا گیا۔نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا۔ آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔نیا نظام آہستہ آہستہ بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومت کے...
    سٹی 42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تاجروں اور پارٹی کارکنوں کی ملاقات ہوئی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا معصوم بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنا بھارت کا غیر انسانی اقدام ہے،پاک فوج کے سپہ سالار ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،پیپلز پارٹی ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،بھارت کی اپنی ہی فوج نے پہلگام حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،اس کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔بھارت عالمی دہشت گرد ہے۔غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامے کو مسترد کرچکا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا جنگ کی صورت میں بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مودی نے سستی شہرت کے لئے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے۔بھارتی حکومت عالمی میڈیا کی کوریج نہ...
      عرفان ملک :بھارتی جارحیت، پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی، پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔    تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پربھارتی شہریوں کو واپس بھجوائے جانے اورپاکستانیوں کی واپسی کی رپورٹ جاری کردی۔ پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد 697 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے،پاکستان سے 1089 بھارتی شہری واہگہ بارڈر کراس کرکے بھارت روانہ کئے گئے،بھارتی شہریوں کی روانگی کے دوران سکیورٹی الرٹ  ہے آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 29اپریل, 2025 حکومت کی جانب سےبھارت کے بے بنیاد الزامات پر بھارتی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایات کی گئی تھی،بھارت...
    ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی نیوز چینل "جیو نیوز" کو بھارتی حکومت نے اپنے ملک میں بند کردیا ہے۔بھارتی حکومت نے جیو گروپ کے دو مزید چینلز "ہنسنا منع ہے" اور "جیو سوپر" کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کردیا ہے۔ان کے ساتھ پاکستان کے 16 چینلز بھارتی حکومت نے بند کردیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ قدم ان چینلز پر بھرپور اور متوازن موقف پیش کیے جانے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔
    اسلام آباد /لندن: وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجدملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوںسے برطانیہ میں بھی نقص امن کا خطرہ ہے،ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ پہلگام واقعہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ،بلوچستان میں ہونے والے واقعات اور افغان بارڈر پر ہونے والی دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا ملکر سامنا اور مقابلہ کریں ،دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے۔...
    بیجنگ :’’محنت کش وقت کا باب لکھتا ہے، اور جدوجہد ایک بہتر مستقبل تخلیق کرتی ہے‘‘، یہ قول چینی رہنما شی جن پھنگ کا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں محنت کشوں، جدوجہد اور قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنی تعریف اور خواہش کا اظہار ان الفاظ میں کیا تھا۔ چین کے ابھرتے ہوئے پس منظر میں ماہرین اور اسکالرز اسے سیاست، معیشت اور ثقافت جیسے مختلف زاویوں سے دیکھتے ہوئے اس کی تشریح کر سکتے ہیں اور اگر چینی عوام خود چین کے عروج کے کوڈ کا جواب دیں تو یہ بہت آسان ہونا چاہیے: یہ عظمت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت اور چینی عوام کے پسینے اور...
    یہ نہیں ہو سکتا کہ بھارت کسی جنگی جنون میں پاکستان پر الزام تراشی کرے، حملے کی گیدڑ بھبکیاں دے، بین الاقوامی دنیا کو پاکستان کے خلاف اکسائے، بھارتی میڈیا کے احمق اینکرز گلا پھاڑ پھاڑ کے پاکستان کے خلاف زہر اگلیں، آر ایس ایس کے غنڈے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ کریں، عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیں، عمارت پر زرد رنگ پھینک دیں (جو آر ایس ایس جیسی دہشتگرد تنظیم کا رنگ ہے ) اور اس سب کو دیکھ کر پاکستان اور پاکستانی خاموش رہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہو  اور ایسے میں  اس ملک میں کوئی صوبائی تفرقہ سر...
    لاہور: بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو ہندوستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہوگئی، تین روز کے دوران 536پاکستانی انڈیا سے واپس آئے جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری واپس اپنے ملک جا چکے ہیں۔ بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے کی ہدایت کردی۔ بارڈر سکیورٹی فورس نے امرتسر،ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکا اضلاع کے دیہات میں اعلانات کر ائے کہ کسان زیرو لائن کے قریب اپنے کھیت 48 گھنٹوں میں خالی کردیں۔ مزید پڑھیں: بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند کیے جانے کے بعد پاکستان...
    ڈی سی چمن کا کہنا ہے کہ اب افغانستان میں امن و امان قائم ہوچکا ہے، لہٰذا تمام افغان باشندوں کو بڑی خوشی کیساتھ اپنے ملک جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 41 ہزار سے زائد افغان باشندے چمن بارڈر کے راستے واپس افغانستان جاچکے ہیں۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن بارڈر کے راستے جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر افغان باشندوں کیلئے قائم کئے گئے ود ہولڈنگ کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کیمپ میں تمام سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور افغان باشندوں...
    ڈی سی چمن کا کہنا ہے کہ اب افغانستان میں امن و امان قائم ہو چکا ہے، لہٰذا تمام افغان باشندوں کو بڑی خوشی کیساتھ اپنے ملک جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 41 ہزار سے زائد افغان باشندے چمن بارڈر کے راستے واپس افغانستان جاچکے ہیں۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن بارڈر کے راستے جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر افغان باشندوں کیلئے قائم کی گئی ود ہولڈنگ کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کیمپ میں تمام سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور افغان...
    صدر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ جاپان اور دیگر ملکوں میں مقیم کشمیری خطے میں بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ممالک مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر مظالم پر بڑھتے ہوئے مظالم اور بھارتی ریاستوں میں موجود کشمیریوں کو ہراساں کیے جانے کی کارروائیوں کا پردہ چاک کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے ان خیالات کا اظہار جاپان میں مقیم کشمیریوں کے ایک وفد...
    یہ بات حق و سچ ہے کہ ہم یقیناً امریکہ سمیت دنیا بھر سے ملنے والی امداد کے بغیر جی نہیں سکتے ہیں اگر ہم اور حکمران چاہیں تو یہ یقیناً ممکن ہے کہ ہم ان امداد کےبغیر جی بھی سکتے ہیں اور ترقی بھی کرسکتے ہیں۔ اس سوال کا پہلا مختصر ترین جواب تو یہ ہے۔ اگر ہم اصل حقائق پر نظر ڈالیں تو حقیقت کھل کر ہم سب کے سامنے آجائے گئی۔ سب سے پہلے تو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا اور اس پر کامل ایمان بھی لانا کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک خالص اسلامی مملکت ہے یہ اٹھانوے فیصد مسلمان آبادی والا ملک ہے جسے خالص اسلام اور اللہ کے نام پر قائم کیا گیا تھا...
    کاکول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025ئ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے،کاکول میں پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد ہی یہ ہے کہ مسلمان اور ہندو دو علیحدہ قومیں ہیں جن کی زندگی کے ضابطے، سماجی ڈھانچے اور اقدار یکسر مختلف ہیں۔مسلمانوں اور ہندووں کی مذہب، تہذیب، ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی میں بنیادی فرق ہی اس نظرئیے کی...
    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا، جو کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں بطور کھلاڑی اور مینٹور شرکت پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ شعیب ملک پر مداحوں اور بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی کہ انہیں اب نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ میدان میں خود اترنا چاہیے۔ 43 سالہ شعیب ملک اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے جاری سیزن میں اب تک 2 میچز میں صرف 14 رنز اسکور کیے ہیں، شعیب ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور مینٹور بھی منسلک ہیں۔ شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے معاہدے میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ 26 اپریل سے یکم مئی تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 5 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائدرہنے کاامکان ظاہر کیا ہے جبکہ 27 سے 30 اپریل تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ یکم مئی سے ملک میں ہیٹ...
    سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہفتہ 26 تا 30 اپریل کے دوران گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ہو ا کا زیادہ دبائو 26 اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جو 27 اپریل کو بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔26 اپریل تا یکم مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں بشمول سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اسی طرح 27 تا30...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ایم این اے حنا پرویز کے ساتھ مکالمے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) حنا پرویز بٹ کے ساتھ جملوں کے تبادلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کی جانب سے حنا بٹ نے پنجاب اور خیبر پختون خوا (کے پی) کے سرحدی علاقے میں 2 مارچ کو دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کو ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کی تعریف کی اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے...
    پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری حالیہ تناؤ کے تناظر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ تمام بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 48 گھنٹوں میں ملک بدر کیا جائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی وقار کی خاطر اس وقت بھارت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، یہ بھی پلوامہ طرز کا ایک فالس فلیگ آپریشن ہے جس کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی کی پناہ گاہ کے طور پر بدنام کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم ان بے...
    اسلام آباد میں سلک روڈ کلچر سینٹر (ایس آر سی سی) کے زیراہتمام ’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ کے عنوان سے ایک ہفتہ طویل آرٹسٹ کیمپ 30 اپریل تا 7 مئی منعقد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ اس بات کا اعلان ایس آر سی سی نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔ اس موقعے پر ایک شاندار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں فلسطین کے نائب سفیر، غیر ملکی معززین اور کیمپ کے شریک فنکاروں نے شرکت کی۔ ایس آر سی سی کے چیئرمین اور اس اقدام کے پیچھے بصیرت رکھنے والے جمال شاہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ تاجر کنونشن میں کراچی کی تمام بڑی تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ہڑتال کی حمایت اور بائیکاٹ مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، غزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تمام مسلم ممالک پریشان ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 26 اپریل کو جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں کراچی کے تاجروں کے نمائندہ اجلاس کے بعد تاجر رہنماؤں کے...
    سرینگر؍ اسلا م آباد  (نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح قتل اور 12 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا جو مسلمان اکثریتی علاقے میں واقع ہے جبکہ یہ گزشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ وادی میں پیش آنے والا بدترین واقعہ ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،...
    ایک بیان میں علماء مشائخ نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد سیاسی نہیں ایمان کا مسئلہ ہے، پاکستان کے غیور عوام تمام تر مذہبی، مسلکی، سیاسی، قومی، لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد جید علماء مشائخ بشمول بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری و دیگر قائدین نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام تاجروں، دکانداروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ فلسطین پر مسلسل اسرائیلی...
    ایک بیان میں علماء مشائخ نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد سیاسی نہیں ایمان کا مسئلہ ہے، پاکستان کے غیور عوام تمام تر مذہبی، مسلکی، سیاسی، قومی، لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد جید علماء مشائخ بشمول بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری و دیگر قائدین نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام تاجروں، دکانداروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ فلسطین پر مسلسل اسرائیلی...
    ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ سجاد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف پراپرٹی کی خرید فروخت میں بہتری آنے سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے حکومت کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا،حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی استحکام کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔اس سلسلے میں ٹاسک فورس کی دیگر تجاویز پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے، نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ...
    وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کے ملک چھوڑنے کی حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں میں سینکڑوں افغان شہریوں کو اپنے سامان کے ساتھ طورخم اور چمن بارڈر عبور کرتے دیکھا گیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ سے ان افغان شہریوں کی ملک بدری کی دوسری مہم کا آغاز کیا تھا جن کے پاس افغان سٹیزن کارڈ تھا (ایک شناختی دستاویز جو 2017 میں پاکستانی اور افغان حکومتوں نے مشترکہ طور پر جاری کی تھی)۔ دراصل یہ 2023 میں شروع کی گئی مہم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے حوالے سے بتایا کہ آج خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ایڈوائزری کے مطابق مٹھی، بہاولنگر اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41 ، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اورگلگت میں 22 ڈگری رہا۔این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ آج سے 27 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ہمیں اپنے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے جو اپنے وطن سے دور رہ کر دیگر ثقافتوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ل۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت کی بحالی کے لیے خصوصی کاوشیں ملکی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم وطن سے دور رہ کر بھی وطن کی بہبود کے لیے ہر لمحہ...
    فائل فوٹو این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
    اسلام آباد: ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،  بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق پولیو کی بیماری کے خلاف پاکستان میں سال 2025ء کی اس دوسری ملک گیر مہم کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں بچوں کو متاثر کرنے والی اس بیماری کے نئے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت صرف پاکستان اور اس کا ہمسایہ ملک افغانستان ہی دو ایسی ریاستیں ہیں، جہاں اس بیماری کا تاحال مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا۔ پولیو کی بیماری ممکنہ طور پر بچوں کے لیے مہلک بھی ثابت ہو سکتی ہے اور اپنے کم عمر متاثرہ مریضوں کو یہ...
      ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، یہ سیاسی نعرے بازی نہیں ہمارے ایمان کا معاملہ ہے ، امیر جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں، مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے...
    حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے یکجہتی غزہ مارچ کیا گیا جس میں حافظ نعیم نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدیکر کے آئے، بتایا جائے انہیں کس نے پاکستان سے اسرائیل بھیجا تھا، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلبا سے سبق سیکھ لیں۔ حافظ نعیم نے پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنیکا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا...
    اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن سے فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال ہوگی اور 27 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران سوئے ہوئے ہیں، ہم نے کہا تھا امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کریں گے، حکمران طبقہ اسرائیل اور امریکا سے ڈرتا ہے اور حکمرانوں نے پورے اسلام آباد کو بند کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایک قاتل ملک ہے، اسرائیل کو امریکی پشت پناہی حاصل...
    26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی۔وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بچوں کو کاٹ کر رکھ دیا گیا، حکمران سوئے ہوئے ہیں، لیکن امت جاگ رہی ہے، ہم کسی بندوق اور گولی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان سے اسرائیل گئے اور وعدے وعید کرکے آئے ہیں، اسرائیل کے ساتھ بڑھو گے تو سب کچھ برباد ہو جائے گا، امریکہ کے آگے جھکو گے تو...
    پولیو سے پاک پاکستان کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میںسات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا، جس کا مقصد پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کے تحت ملک بھر میں ہر ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودیہ جانیوالوں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہفتہ کوانٹرویو میں کہا کہ ملک گیر اقدام کا مقصد بچوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن پولیو کی منتقلی کو روکنے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مشترکہ...
    حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ اچھی بات دین اسلام کی گمشدہ میراث ہے ۔کیوں نہ ہو کہ اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ انسانوں کے اخلاق سنوارنے کے لئے ہی تو مبعوث فرمائے گئے تھے ۔پوری انسانیت آج بھی میرے نبی آخرالزمان ﷺ کے جادہ اخلاق پر چل کر ہی دنیا و آخرت کی کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار ہوسکتی ہے کہ اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں جو انسانیت کی بھلائی اور فلاح کا ہو۔عمر رفتہ کی ساٹھویں دہائی میں اچانک سے کسی صالح اور پیکر حسن اخلاق دوست کا مل جانا کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں اس پر مستزاد یہ کہ وہ ایک درد مند مسیحا بھی ہو ۔ڈاکٹر محمد بلال ماہر اطفال...
    ملک کے پہلے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل ایوب خان کا دور وہ پہلا دور تھا جب ملک میں دکانوں کے لیے کچھ قوانین بنائے گئے تھے جن میں ایک شاپ ایکٹ بھی تھا جس کے تحت تمام دکاندار ہفتے میں ایک روز اپنی دکانیں بند رکھنے اور دکانوں پر مقررہ اوقات کار پر عمل کرنے کے پابند تھے اور شاپ ایکٹ و دیگر قوانین پر عمل بھی ہوتا تھا جب کہ اس وقت بجلی کی بھی کمی نہیں تھی اور لوڈ شیڈنگ کا تو کسی نے نام بھی نہیں سنا تھا۔ ایوب خان نے مارشل لا لگا کر دکانداروں کو اپنی دکانوں کے سامنے صفائی رکھنے، ملاوٹ سے گریز اور ناپ تول میں گڑبڑ نہ کرنے کا پابند کیا...
    اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گئی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے اس ملک کے قانون کی بقا کا ہے، ہم اپنے حق پر کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خدارا، ملک کو انتشار کی طرف مت دھکیلیں۔ اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سب سنجیدہ لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گئی، یہ معاملہ تحریک انصاف کا نہیں ہے...
    ملک کی بڑی تاجر تنظیموں کاغزہ کو بچانے کے لئے 26اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر) ملک کی بڑی تاجر تنظیموں نےقبلہ اول کے تحفظ، غزہ کو بچانے اور فلسطین کی آزادی کے لئے 26اپریل کو ملک بھر میں شڑ ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہےجبکہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلو چ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ھڑتال کی اپیل کو سراھتے ھیں ،حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان سے تاجران پاکستان گزارش کرتے ھیں کہ وہ اس دن کو متفقہ مشترکہ تاریخ ساز فقہید المثال ھڑتال...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ ن یوتھ کوآرڈینیٹرز کے ڈویژنل ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں جنہوں نے ملک کا دفاع مضبوط کیا جبکہ یہ 9 مئی والے ہیں جنہوں نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار کے لالچ میں ملک کے دفاعی اداروں اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا ان کے حملے کسی اور پر نہیں بلکہ اپنے ہی وطن پر تھے نوشہرہ کی نشست وہ واحد مثال ہے جب پی ٹی آئی اپنے اقتدار کے عروج پر تھی اور مسلم لیگ ن نے وہاں سے فتح حاصل کی اس سے ظاہر...
    خرطوم: سوڈان میں گزشتہ دو سال سے جاری خانہ جنگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے اپنی الگ "امن اور اتحاد کی حکومت" قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان آر ایس ایف کے سربراہ محمد حمدان ڈاگلو المعروف ہیمدتی کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک پیغام میں کیا گیا۔ محمد حمدان ڈاگلو، جو سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے سابق نائب رہ چکے ہیں، اب فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سوڈان کے "حقیقی چہرے" کی نمائندگی کرے گی اور یہ فیصلہ اُن علاقوں میں کیا گیا ہے جو آر...
    ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہوچکا، افغان مہاجرین واپس اپنے وطن آجائیں اور اپنے ملک کو آباد کریں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس افغانستان جانے والوں کے لیے کیمپ بنایا گیا ہے ، واپس جانے والوں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، واپس جانے والوں کو سہولیات دے رہے ہیں، ہم واپس جانے کے لیے آمادہ ہیں، افغان حکومت بھی واپس آنے والوں کے لئے...
     وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں جنگ لڑے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک منافقوں کا ٹولہ تھی، جس سے پاکستان کی جان چھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ملک دشمن عناصر کے کہنے پر رقوم بھیجنا بند کردیا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے پیسے نہ بھیجنے کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور وہ آج بھی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں...
    سپریم کورٹ میں ترقی پانے کے بعد بھی مسائل کا سامنا رہا، مردانہ ماحول میں جگہ بنائی، جسٹس عائشہ ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آبا (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ترقی پانے کے بعد بھی مجھے مسائل کا سامنا رہا، اور ایک مردانہ ماحول میں اپنے لیے جگہ بنائی ہے۔لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی روز خطاب کرتے ہوئے جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں ثالثی اور تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار ضروری ہے، تنازعات کا بروقت فیصلہ ہونا چاہیے، تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ عدالت جانے سے وقت اور پیسے...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان میں اب اسلامی حکومت قائم ہے، اب فضا بن گئی ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک جائیں۔محب اللہ شاکر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دوسرے روز افغانستان کے سفر کے دوران طالبان سربراہ سے افغان مہاجرین کے مسئلے پر گفتگو کی۔ افغان مہاجرین کے لیے افغانستان میں کمیشن بنایا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر کے اس پار افغانستان میں کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں وطن واپسی پر مہاجرین کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔ افغان قونصل جنرل نے کہا کہ مہاجرین نے پاکستان میں اسلام کی خاطر ہجرت کی، افغان مہاجرین نے پاکستان...
    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محب اللہ شاکر نے کہا کہ پاکستان سے واپس افغانستان جانے والوں کے لیے کیمپ بنایا گیا ہے، واپس جانے والوں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، واپس جانے والوں کو سہولیات دے رہے ہیں، ہم واپس جانے کے لیے آمادہ ہیں، افغان حکومت بھی واپس آنے والوں کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہوچکا، افغان مہاجرین واپس اپنے وطن آجائیں اور اپنے ملک کو آباد کریں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس افغانستان جانے والوں کے لیے کیمپ بنایا گیا ہے، واپس جانے والوں...