2025-10-28@18:44:05 GMT
تلاش کی گنتی: 41313
«کور کمانڈر پشاور»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد کشمیر کی سیاست آج حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حکومت سازی کی تمام کوششیں اپنے آخری موڑ پر پہنچ گئی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے امیدوار کا حتمی اعلان متوقع ہے، جس کے بعد سیاسی منظرنامہ ایک نئی کروٹ لے سکتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دو نمایاں رہنما، چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین، وزارتِ عظمیٰ کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیے جا رہے ہیں اور دونوں کی حمایت میں جماعت کے اندر سرگرم لابنگ جاری ہے۔سیاسی ذرائع کے مطابق موجودہ وزیر اعظم انوار الحق کے مستعفی...
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مسٹر 360 کے نام سے مشہور بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے بھارت کے دو تجربہ کار بیٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو ’لال بیگ‘ قرار دیدیا۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں روہت شرما نے ایک ففٹی اور ایک سنچری اسکور کی جبکہ ویرات کوہلی ابتدائی دو میچز میں ڈک پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ میں 74 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اسی پلان کے تحت شبمن گل کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے لیکن کچھ ناقدین کی جانب سے تجربہ کار بیٹرز روہت...
بھارتی میڈیا کے مطابق ان معاہدوں کے بعد بھارتی فضائیہ کو خدشہ ہے کہ رافیل طیاروں کی حساس ٹیکنالوجی ایسے ممالک کے پائلٹس کے ذریعے افشا ہو سکتی ہے جو بھارت کے “اسٹریٹیجک حریف” سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطر اور یو اے ای نے اپنے فضائیہ کے طیاروں پر پاکستانی اور ترک پائلٹس کو تربیت دینے کی اجازت دے رکھی ہے، جس سے بھارت کیلئے سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو جدید رافیل لڑاکا طیاروں کی فروخت نے بھارت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان معاہدوں کے بعد بھارتی فضائیہ کو خدشہ ہے کہ رافیل طیاروں کی حساس ٹیکنالوجی...
—فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے جاری رہے، مذاکرات آخری دور کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان وفد نے پاکستان کے خوارج اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے مطالبے سے اتفاق کر لیا ہے۔میزبانوں کی موجودگی میں بھی افغان طالبان وفد نے مرکزی مسئلے کو تسلیم کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان وفد کا مؤقف تبدیل ہوتا رہا۔ کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور ناجائز مشورے ہی بات چیت کے بےنتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں، پاکستان اور میزبان سنجیدہ طریقے سے اب بھی ان پیچیدہ معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے استنبول...
میٹا نے پاکستان میں اپنے مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ، میٹا اے آئی، کو اردو میں متعارف کروا دیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ اس اقدام کے بعد پاکستانی صارفین میٹا اے آئی کے ذریعے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اردو زبان میں بات چیت اور معلومات حاصل کر سکیں گے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی کون کون سی چیٹ بوٹس ہیں جن کے ذریعے اردو میں باآسانی سرچ کیا جا سکتا ہے اور وہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گے؟ اردو میں سرچ کرنے والے نمایاں چیٹ بوٹس: چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) چیٹ جی پی ٹی ایک جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں توسیع کردی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر پابندی میں 30 دن توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل کےکناروں پر ہوگا جہاں غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی کان کنی سے دریا کے کناروں کو نقصان پہنچ رہا ہے جب کہ غیرقانونی سرگرمیوں سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کےامکانات بھی ہیں۔ ...
بینگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک برازیلین ماڈل کو کھانا پہنچانے کے بہانے ایک ڈلیوری ایجنٹ نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا، جب برازیلین ماڈل ایک ہوٹل میں مقیم تھی۔ خاتون نے ایک آن لائن فوڈ ایپ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا، جسے پہنچانے کے لیے آنے والے ڈلیوری بوائے نے نامناسب رویہ اختیار کیا، انہیں چھوا اور بدتمیزی کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے فوری طور پر شکایت درج کروائی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت کمار راؤ کے نام سے ہوئی ہے، جو کالج کا طالب علم...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، معاون خاص سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، آیہ جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ورکس نواز سوہو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہو رہا ہے۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل ایک نمایاں اور تاریخی منصوبہ ہوگا۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل سندھ، پنجاب اور...
راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے بیسک ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سی پی او نے لیڈی کانسٹیبلز فروہ ریشم، بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔ لیڈی کانسٹیبل فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل بشریٰ انتظار نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل علشبہ...
پاکستانی حکام نے بھارتی میڈیا کی جانب سے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سلمان خان کو پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ سلمان خان کے سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم 2025‘ کے دوران بلوچستان کے حوالے سے دیے گئے تبصرے کے حوالے سے کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے ایک مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے سلمان خان کو بلوچستان کا آزاد حمایتی قرار دیتے ہوئے انہیں...
بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سپر اسٹار سلمان خان کا ساتھ دیتے ہوئے فلم ’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو واضح دھمکی دی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ابھینو کشیپ کی جانب سے سلمان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف اٹھائے گئے سخت الزامات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، جس پر راکھی ساونت نے سلمان کا دفاع کرتے ہوئے عوامی سطح پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان ان کے لیے کسی دیوتا سے کم نہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ ابھینو کشیپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ راکھی نے ابھینو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ علماء کرام کو معاشرے میں اعتدال، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار قومی یکجہتی، باہمی اتحاد اور امن کے قیام پر ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور لسانی طبقات باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک و ملت کی بہتری کیلئے متحد ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ علماء کرام معاشرے میں اعتدال کو فروغ دیں، ملکی ترقی امن، اتحاد اور قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے، علماء کرام معاشرے کے فکری رہنما ہیں، نوجوان نسل کو شدت پسندی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو جدید رافیل لڑاکا طیاروں کی فروخت نے بھارت میں تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے بعد بھارتی فضائیہ کو خدشہ ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن اس کے خلاف جا سکتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ان طیاروں کے ذریعے پاکستان اور ترکی کے پائلٹس کو جدید ترین فضائی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق قطر اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانی اور ترک پائلٹس کو رافیل اور میراج طیاروں پر تربیت حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق حساس ٹیکنالوجی کے افشا ہونے کے...
سٹی42ؒ پنجاب حکومت نے سستے گھروں کے منصوبے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ریاستی اراضی کو پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پی ایچ اے ٹی اے) کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تمام سرکاری زمینیں اب ہاؤسنگ ایجنسی کے سپرد کی جائیں گی تاکہ منصوبوں کی رفتار میں تیزی آئے اور عوام کو کم لاگت رہائش فراہم کی جا سکے۔ اس اقدام سے پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں ہاؤسنگ سکیموں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی اور منصوبوں پر عملدرآمد مزید تیز ہو جائے گا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور نئے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم کے امیدوار کا حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین میں سے ایک نام وزارتِ عظمیٰ کے لیے فائنل کیا جائے گا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اسپیکر اسمبلی لطیف اکبر اس دوڑ میں سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیرِاعظم انوارالحق کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔...
ذرائع کے مطابق دونوں سے سخت پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہیں خبرادر کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اجاگر کرنے اور بھارتی تسلط سے آزادی سے متعلق مواد اور ویڈیوز شیئر کرنے سے باز رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر سرینگر سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں خواجہ باغ، ملورہ اور نوگام گھر گھر چھاپوں کے دوران 17سالہ ہاشم مشہود لون اور 15سالہ محمد حاذق آہنگر کو گرفتار کیا۔دونوں...
متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے خوش قسمت شخص کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔ ابوظبی میں مقیم 29 سالہ انیل کمار بولا نے 100 ملین درہم کا انعام جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انیل کمار بولا کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ گزشتہ چند سالوں سے ابوظبی میں مقیم ہیں، انہوں نے ایک نجی لاٹری اسکیم میں شرکت کی تھی جس کے نتائج نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ انیل کمار نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی خواب سے کم نہیں، میں بار بار خود کو یاد دلاتا ہوں کہ میں واقعی 100 ملین درہم جیت چکا ہوں، ابھی تک...
پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفے کیلئے مہلت، انوار الحق کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ
پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفے کیلئے مہلت، انوار الحق کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس)پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دیدی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ دن دو بجے تک استعفی دے دیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 36 ممبران کی حمایت حاصل ہے، دوپہر 2 بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد فائل کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز بھی...
مشرقی ایشیاء سربراہی اجلاس نے خطے میں تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں منعقدہ 20 ویں مشرقی ایشیاء سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقلی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں اس سمٹ نے مجموعی طور پر تعمیری کردار ادا کیا ہے اور خطے میں استحکام اور تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو مشرقی ایشیاء سمٹ کے بنیادی مقاصد سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے۔لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے منطقی اور مدلل مطالبات جائز ہیں لیکن افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ متوقع تحریک عدم اعتماد ؛پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے مہلت دیدی افغان...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ استنبول میں جاری بات چیت کے تیسرے روز بھی کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے منطقی اور مدلل مطالبات پیش کیے، جنہیں میزبان ممالک نے بھی معقول قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد بھی ان مطالبات کی درستگی کو سمجھتا ہے، تاہم وہ کابل انتظامیہ کی ہدایات کے بغیر کوئی فیصلہ کرنے کو تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے واضح کیا کہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، مگر کابل انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔اطلاعات ہیں کہ کابل میں کچھ عناصر جان بوجھ کر تعطل پیدا کر رہے...
وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کی جانب سے سماجی منصوبوں کی تکمیل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کورخیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کے درمیان جرگے کا انعقاد کیا گیا. جرگے میں عمائدین نے علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی، روڈ کی مرمت، میڈیکل کلینک کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم کے مطالبات پیش کیے. فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ زرمیلان اور خانکوٹ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لئے سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ...
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز پر سماعت کی۔ اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ عدالت نے 25 نومبر تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر...
پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 سال بعد پاکستان بنگلا دیش نویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلا دیش کے مشیر خزانہ ڈاکٹر صالح نے کی، جس میں دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کراچی پورٹ کے ذریعے بنگلا دیش، چین، وسطی ایشیا سمیت علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت کر سکے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، پاکستان ہلال اتھارٹی اور بنگلا دیش اسٹینڈرڈ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ نے حلال...
ایمیزون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریباً 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے اخراجات کم کرنے اور کووِڈ وبا کے دوران کی گئی زائد بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھانٹی کا آغاز منگل سے ہوگا اور اس سے کمپنی کے مختلف شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، پیپل ایکسپریئنس اینڈ ٹیکنالوجی، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمیزون ویب سروسز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے یہ ایمیزون کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈاون سائزنگ ہوگی، جو 2022 کے اواخر میں ہونے والی...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سوا پاکستان کی کاروباری برادری نے پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے شرحِ سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اس اقدام کو ’ترقی مخالف‘ اور صنعتی مسابقت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق تجارت اور صنعت کی سرکردہ شخصیات طویل عرصے سے مرکزی بینک سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ شرحِ سود کو سنگل ڈیجٹ (10 فیصد سے کم) پر لایا جائے تاکہ صنعتی سرگرمی بحال ہو اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہو، تاہم اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے محتاط رویہ اپنایا اور عالمی اشیا کی غیر مستحکم قیمتوں، تجارتی کشیدگی اور ملکی...
حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ پیکج حاصل کر لیا ہے تاکہ کراچی۔پشاور مرکزی ریلوے لائن (ایم ایل-ون) کے کراچی تا روہڑی حصے پر آئندہ سال کے اوائل میں کام کا آغاز کیا جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو دسمبر 2028 سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ اربوں ڈالر مالیت کے ریکو ڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ سے منسلک نقل و حمل کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-ون توسیعی منصوبے کے 2 اہم حصے 2028 کے اختتام تک...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) مودی حکومت کے دور میں بھارت کا نام نہاد “شائننگ انڈیا” کا چہرہ ایک بار پھر خون سے رنگ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے ایک کسان کو جیپ تلے کچل کر قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق گنیش پورہ گاؤں میں بی جے پی لیڈر مہندرا نگر نے زمین بیچنے سے انکار کرنے والے کسان رام سواروپ پر اپنی جیپ چڑھا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہندرا نگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کسان کو ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آفیشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اس ملاقات کے بارے میں میڈیا کو کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی۔ تاہم، پی ٹی آئی نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ مزید پڑھیں: عدم تعاون پر بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کا عندیہ، سہیل آفریدی کا چیف سیکریٹری کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ملاقات گزشتہ ہفتے جمعے کو ہوئی۔ ان...
پشاور (نیوز ڈیسک) وزیرستان کے پُرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے سماجی ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے فرنٹیئر کور اور قبائلی عمائدین کے درمیان ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ جرگے کے دوران سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین نے انٹرنیٹ کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت، طبی مرکز کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم جیسے اہم مطالبات پیش کیے۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے ان تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے، جس سے مقامی...
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، حریت قیادت
انہوں نے کہا کہ 1947ء میں بھارت کی کھلی فوجی جارحیت تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ بنی جس کے باعث سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام خطرے سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئے اور مظلوم کشمیر عوام کو اپنے مادر وطن پر بھارت کا دہائیوں پرانا قبضہ ختم کرانے میں ان کی مدد کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، کیونکہ پارٹی کے متعدد سینئر رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے بیانات نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ ایسا رویہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کی حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن رہنماؤں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں، ان میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، سینیٹر شبلی فراز اور شیخ...
پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اپنے ایک بیان میں کلثوم مہدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاسی اصلاحات بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی پیپلز پارٹی نے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ...
یہ شام بھی عام دنوں جیسی تھی۔ منو جان روڈ پر سورج ڈھل رہا تھا، اسکولوں سے بچوں کی چھٹی ہو چکی تھی، اور گلیوں میں ہنسی کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ انہی بچوں میں ایک ایسی معلمہ بھی تھی جو دوسروں کو روشنی بانٹنے کے بعد خود اپنے گھر کی طرف لوٹ رہی تھی۔ بی بی مریم، ایک کم عمر ٹیچر، جو بچوں کو پڑھانے کے ساتھ اُنہیں زندگی جینے کا حوصلہ سکھاتی تھی۔ مگر اس شام علم کی وہ شمع ہمیشہ کے لیے بجھا دی گئی۔ 16 اکتوبر کی سہ پہر کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ شہر کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قتل کے ملزمان...
اسلام ٹائمز: مولانا رومی نے کہا تھا کہ ہر سانس غنیمت سمجھو، کیونکہ دنیا ایک ہی سانس ہے، اس کے بعد کا سانس ایک نئی داستان ہے۔ علامہ اقبالؒ نے بھی وقت کی اہمیت کو اپنی شاعری کا مرکزی مضمون بنایا۔ فرصت کا بہترین استعمال یہ ہے کہ انسان اپنے اندر جھانکے، اپنی خامیوں کو پہچانے، اپنے مقصد کو واضح کرے۔ مطالعہ کرے، سوچے، عبادت کرے یا کسی کے دل کا بوجھ ہلکا کرے۔ یہی وہ اعمال ہیں، جو وقت کو بابرکت بنا دیتے ہیں۔ آج کا انسان مشینی زندگی میں الجھ کر وقت کا غلام بن گیا ہے۔ وہ گھنٹوں بے مقصد مصروف رہتا ہے، مگر معنوی طور پر خالی ہو جاتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ...
برطانوی شاہی خاندان کے متنازع رکن پرنس اینڈریو ایک بار پھر مشکلات میں گھر گئے ہیں، اور اطلاعات کے مطابق وہ شاہ چارلس کی جانب سے ممکنہ مکمل جلاوطنی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ مشہور برطانوی جریدے Heat World سے بات کرتے ہوئے شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پرنس اینڈریو اس وقت شدید دباؤ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ’اینڈریو اس وقت ایک ایسی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں ہر راستہ نقصان دہ دکھائی دیتا ہے۔‘ انہوں نے بتایا، ’ایک طرف وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اپنی ساکھ بحال کرنے اور مستقبل محفوظ بنانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ وہ اپنی کہانی خود دنیا کے سامنے رکھیں۔ دوسری طرف، وہ اب...
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ایوان صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ن لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں،ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی...
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ملاقات کی تصدیق کر دی۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات ہوئی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان سے متعلق پالیسی پر بانی پی ٹی آئی سے گائیڈ لائنز لوں گا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ رہنمائی لینے کے بعد امن و امان...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سےکنٹرول کیا جا رہا ہے، افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ...
پولیس کے مطابق چھٹی کے دن وہ 6 مقامی ساتھیوں کے ہمراہ اخروٹ خریدنے کیلئے تھور کے علاقے گبر گئے تھے، وہاں پہنچنے پر عسکریت پسندں نے انہیں روک لیا اور اغواء کر کے قریبی پہاڑی علاقے کی طرف لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور چلاس سے واپڈا کے 2 افسران کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کے قریب پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے دونوں افسران کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق چھٹی کے دن وہ 6 مقامی ساتھیوں کے ہمراہ اخروٹ خریدنے کیلئے...
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور نئی حکومت سازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکار محمد اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کچھی: مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، پولیس اہلکار شہید میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے...
باوثوق ذرائع کے مطابق استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے روز بھی پیشرفت میں مشکلات برقرار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات منطقی، معقول اور جائز ہیں، تاہم افغان طالبان وفد ان مطالبات کو مکمل طور پر تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔ میزبان ممالک نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف درست اور منصفانہ ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ افغان طالبان وفد خود بھی ان مطالبات کی معقولیت کو تسلیم کرتا ہے، لیکن وہ بار بار کابل انتظامیہ سے مشاورت کر رہا ہے اور انہی کی ہدایات کے مطابق عمل کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات کا تیسرا دور: افغان طالبان کی ٹی ٹی پی معاملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکیہ کے مغربی علاقے میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں واقع تھا۔ ماہرین کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 6 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے باعث اس کے جھٹکے دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نہ صرف اسپتالوں کی سہولیات میں بہتری لائی جائے بلکہ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر اقدامات فراہم کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوائے فورم 2025 ریاض: تفریح، ٹیکنالوجی اور تخلیق کا عالمی سنگم وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی مشترکہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرینِ صحت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈاکٹر ذکی الدین احمد، ڈاکٹر عادل حیدر، ڈاکٹر اسد رومی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی...
پاکستان قدرتی خوبصورتی، تاریخی ورثے اور متنوع ثقافتوں کا خزانہ ہے اور سیاحت کے شعبے میں بھی ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر اینٹری فیس لاگو، سیاح کیا کہتے ہیں؟ سنہ 2025 میں حکومت نے ویزا پالیسیوں میں نرمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ذریعے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے خاص طور پر ان مقامات کی طرف جو ابھی تک بڑے پیمانے پر مشہور نہیں ہوئے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں اور ساحلی خطوں میں ایسے ابھرتے ہوئے سیاحتی مقامات ہیں جو قدرتی حسن، مہم جوئی اور ثقافتی مشاہدات سے بھرپور ہیں اور یہاں بیحد سکون کا احساس ہوتا ہے۔ مختلف صوبائی اور وفاقی منصوبے بھی...
آزاد کشمیر میں حکومت کی ممکنہ تبدیلی نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا اس پیش رفت کے اثرات وفاقی سیاست پر بھی پڑیں گے؟ اگرچہ بظاہر یہ معاملہ علاقائی نوعیت کا ہے، لیکن اسلام آباد کے سیاسی منظرنامے میں اسے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ سینیئر تجزیہ کاروں کا مجموعی تاثر یہ ہے کہ اس تبدیلی سے وفاقی سیاست یا حکومت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا، البتہ آزاد کشمیر کی اندرونی سیاست میں ہلچل ضرور پیدا ہوگی۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امان و امان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔ ملاقات میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی بات کی۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز اور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دی جانے والی کتاب کے سرورق پر بنے نقشے نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔ ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو The Art of Triumph کے عنوان والی ایک کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کتاب کے سرورق پر بنے نقشے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس نے جو کتاب پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو بطور تحفہ پیش کی...
پنجاب آئمہ کو وظیفہ دینے ‘ تمام محکموں کو این اوسی ایک چھت تلے مہیا کرنیکا حکم ، کشمیر یوں کیساتھ : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بزنس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای بزنس پراجیکٹ کے اجراء پر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای بزنس کیلئے دو ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ تمام محکموں کے این او سی وغیرہ ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تمام محکموں اور اتھارٹیز کو مقررہ مدت کے اندر این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ای بزنس کی زیر التواء درخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لیکر فوری فیصلے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ...
زرداری سے ملاقات: آزادکشمیر عدم اعتماد میں پیلزپارٹی کا ساتھ دینگے : لیگی رہنما : کوشش ہے بہتر حکومت بنائیں الیکشن ماحول پیدا کرینگے کا ئرہ
مظفرآباد؍ اسلام آباد (جاوید چوہدری+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ کہا اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ میری قدر میرے جانے کے بعد ہو گی۔ جس گھر میں نے جنم لیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگا سکتا۔ جلد پریس کانفرنس کر وں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی۔ میں اپنی کاکردگی پر مطمئن ہوں۔ اللہ نے مجھے کامیاب کیا۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں...
اسلام آباد: پاکستان سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک کے تعاون سے ہوائی اڈوں پر لین دین کے جدید ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سہولت، شفافیت اور تیز تر مالی خدمات فراہم کرنا ہے۔ پی اے اے کے مطابق ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر موجود تجارتی مراکز، ریسٹورنٹس اور سروس فراہم کرنے والے اداروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت مسافر اپنی سہولت کے مطابق ڈیجیٹل یا نقد...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ ایوانِ صدر میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، اس لیے مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں بیٹھے گی، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، اس کے بعد آزاد کشمیر میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرائے جائیں۔ پیپلز پارٹی کے...
ریاض احمدچودھری بھارت نے وسائل عوامی فلاح کے بجا ئے جنگی تیاریوں میں جھونک دئیے حکومت کی توجہ ہندوتوا نظریہ ، اقلیتوں کی نسل کشی پر مرکوز۔بھارتی وزیرِا عظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سفارتی تنہائی، معاشی بحران اور سماجی انتشار کی گہرائیوں میں دھنستا جا رہا ہے۔ ناقص پالیسیوں، عوام دشمن فیصلوں اور جنگی جنون نے نہ صرف عوامی مسائل کو جنم دیا ہے بلکہ بھارت کی عالمی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں نمایاں گراوٹ آئی ہے اور بھارت 85 ویں نمبر پر جا پہنچا ہے۔ مودی حکومت نے ملک کے قیمتی وسائل کو عوامی فلاح و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-7 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے آبادگاروں اور ہاریوں نے دھان (چاول) کے نرخ کم ہونے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ میر الیاس بھیو، محمد حنیف جکرانی اور سید عبدالرزاق شاہ کی قیادت میں شہید اللہ بخش سومرو پارک سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جو پریس کلب کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔احتجاج میں وکیل گلزار احمد رند سمیت بڑی تعداد میں کسان، ہاری اور شہری شریک تھے۔اس موقع پرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے کہ ہمارا پیداواری خرچ سرکاری نرخِ خریداری سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ اب آپ بتائیں ہم اپنے معاملات کیسے چلائیں؟ حکومت ماں باپ کی مانند ہوتی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-2-10 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ڈاکٹر دلدار لغاری، ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث اناج پیدا کرنے والا ہاری بھوکا رہ گیا ہے جبکہ اسمگلنگ کرنے والے خوشحال بن گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے اور اسمگلنگ کرنے والوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے دھان کے نرخ کم کر کے کسانوں کا معاشی قتل عام شروع کر دیا ہے۔ حکومتی انتظامیہ، منافع خور تاجروں اور مل مالکان کی ملی بھگت نے...
استنبول میں پاکستان افغان طالبان مزاکرات کا تیسرا روز بھی کسی نتیجہ کے بغیر تمام ہوا۔ مذاکراتی نشست کو 11 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا. سفارتی ذرائع کےمطابق مذکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو چکی ہیں جس کے باعث کسی مثبت پیش رفت کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں۔ پاکستان افغان طالبان کے درمیان تیسرے روز مذاکرات کو 10 گھنٹے سے زائد ہو گئے تو سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ طالبان حکومت کسی بات پر تحریری طور پر اتفاق کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ سفارتی ذرائع بتا رہے ہیں کہ مذاکرات میں رکاوٹ کے بعد، کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-17 اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیاہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے یقین دلایا ہے کہ آپ کی افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچاؤں گا۔جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم ملکی معاملات پر مشاورت مکمل ہوگئی دونں رہنماؤں کے درمیان آزاد کشمیر میںحکومت سازی پر بھی مشاورت کی گئی۔سوموار کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-13 راولپنڈی(آن لائن)پاکستان اور اردن نے فوجی و دفاعی شعبوںمیں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اورشاہ عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار پہنچایا، اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کے لئے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-08-10 پشاور (جسارت نیوز) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعے کوہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی او صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، دہشت گردی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-6 کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکرٹری تعلیم زاہد علی عباسی نے یہ واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے آئی درخواست 2025 /1592 میں مورخہ 9 اکتوبر کے جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں تمام نجی تعلیمی ادارں کی دس فیصد فری شپ کی فراہمی کے ریکارڈ کا مکمل آڈٹ کیا جائے۔ پہلے مرحلہ میں سندھ بھر کے چھ ریجنز کے وہ تمام اسکولز جن کی ایک سے زائد شاخیں ہیں انہیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خطوط جاری کر دیے گئے ہیں جن میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیز ان اسکولوں کا پندرہ یوم کے اندر اندر دورہ کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-5 کراچی (رپورٹ :واجد حسین انصاری) حکومت سندھ کے دیگر اداروں کی طرح سندھ فوڈ اتھارٹی بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ،شہر کے مختلف علاقوں میںپہلے سے ذبح شدہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت، کیمیکل زدہ دودھ، فوڈ کلر، گلے سڑے فروٹ اور کھانے پینے کی دیگر غیر معیاری اشیاء کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی صحت کو دائو پر لگادیا ہے اور انہیں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں17برس سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کسی بھی شعبے میں بہتری نہیں لاسکی۔ذرائع کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-3 پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی درخواست کی گئی ہے۔ گورنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزاد نقل و حمل ملک کے تمام صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی پابندیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جو براہِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نوشہرہ ورکاں/گوجرانوالہ/لاہور(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق مینار پاکستان سے شروع ہونے والی عظیم الشان ’’بدل دو نظام کو’’تحریک کا سرفہرست ایجنڈا ہوگا۔ کسان ساتھ دیں، انگریزوں کی وفاداری سے حاصل کی گئی جاگیروں کو چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کے مطالبہ کو پوری قوم کی آواز بنا دیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 35 سو روپے من گندم کی امدادی قیمت کو مسترد کرتے ہیں، فی من 45 سو روپے میں خریدی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ میں ’’کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ‘‘روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، نائب امیر لاہور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد / مظفرآباد (نمائندہ جسارت/ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ (ن) لیگ نے واضح کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اصلاحاتی کردار ادا کرے گی۔ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔ موجودہ حکومت عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری، اس لیے نئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-7 لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے تین سے چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں گے اور الیکشن کمیشن اس کا شیڈول جاری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کا کام مکمل کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھیج دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ذیشان رفیق نے کہا کہ جیسے ہی الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرے گا، بلدیاتی انتخابات کروا دیے جائیں گے، تاکہ مقامی سطح پر شہریوں کو...
برلن: جرمنی میں برڈ فلو کی خطرناک بیماری کو مزید پھیلنے سے بچانے کیلیے اب تک لاکھوں جانوروں کو تلف کردیا گیا۔ ابتدائی سروے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تقریباً چار لاکھ مرغیاں، بطخیں، ہنس اور دیگر پرندے تلف کر دیے گئے ہیں تاکہ بیماری آگے نہ پھیل سکے۔ ذرائع کے مطابق وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر نوہارڈن برگ کے فارم میں80ہزاربطخیں تلف کردی گئیں، حکام نے متاثرہ علاقے میں پولٹری کی نقل و حرکت پر بھی عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی میں برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) کے پھیلاؤ کے بعد 30 سے زائد پولٹری فارموں کو اپنے پرندے تلف کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اب تک مجموعی طور...
پشاور : قائم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے 5 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی رہائشی خاتون نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پانچ صحت مند بچوں کا جنم دیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچ بچوں میں سے تین لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔ میڈیا ذرئع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں سی سیکشن کی مدد سے بچوں کی پیدائش ہوئی، زچہ اور تمام بچے صحت یاب اور وارڈ میں ہیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کہانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لے جانا ہے۔اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کو برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے فروغ دے رہی ہے اور بہتر پالیسی سازی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مشاورت بھی جاری ہے۔ بلال اظہر کہانی نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معیشت میں استحکام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی شرح اور مہنگائی کو کم کیا گیا جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک نے چودہ سال بعد پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی حاصل کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-20 کراچی(بزنس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 1100پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ63ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ سرمایہ کاروں کو 112ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 57.82فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود کے حوالے سے اجلاس سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ مقامی انسٹی ٹیوشنز نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں زیادہ تر منفی زون میں رہیں۔ دن بھر اہم شعبوں جیسے توانائی اور مینوفیکچرنگ میں منافع خوری کا رجحان غالب رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس1500سے زاید پوائنٹس کی کمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-17 ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ماسکو کے میئر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے دارالحکومت پر داغے گئے 34 ڈرون کو تباہ کردیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے روسی دالحکومت ماسکو کے میئر کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے طیارہ شکن یونٹوں نے ماسکو کی جانب آنے والے یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ روسی ماہرین کی ٹیمیں ان ڈرونز کے ٹکڑوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے اعلان کو نامناسب قرار دیا ہے جس میں انہوں نے ایٹمی توانائی سے چلنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-16 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے ملٹی لیٹرل سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا اقوامِ متحدہ کی سخت پابندیوں کو کرپٹو کرنسی اور آئی ٹی ورکرز کے ذریعے چکما دے رہا ہے، تاکہ اپنے فوجی اسلحہ جات اور خام مال کی خرید و فروخت جاری رکھ سکے۔ رپورٹ کے مطابق کم جونگ اْن کی قیادت میں شمالی کوریا نے گزشتہ برسوں میں سائبر کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور انٹرنیٹ ہیکنگ کو غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے۔ ایم ایس ایم ٹی کی رپورٹ کے مطابق 2025 ء کے ابتدائی 9 ماہ میں شمالی کوریا نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے کم از کم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-06-8 تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں کرپشن اور بدانتظامی بے نقاب ہونے پر بڑے نجی بینک کو تحلیل کرد یا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے مرکزی بینک نے آیندہ نامی بینک کو تحلیل کر کے بینک ملی میں ضم کر دیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بینک کی تمام شاخیں بینک ملی میں تبدیل کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب بینک کے مالی نقصانات نے تباہ حال ایران کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا اور خاتمے سے ایران کے معاشی بحران میں شدت کا خدشہ ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آیندہ بینک نے اندرونی افراد کو اربوں کے غیرقانونی قرضے دیے۔ واضح رہے کہ بینک کے بانی علی انصاری ایران کے امیرترین خاندانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-22 کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاتِ کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی ہدایت پر آج 27 اکتوبر کو صوبے بھر میں یومِ سیاہ منایا گیا تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے اور ان کی انتھک جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ27 اکتوبروہ تاریخی سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی، حقِ خود ارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-16 کراچی(اسٹاف رپورٹر)واپڈا انتظامیہ نے واپڈا کے حدود میں آنے والے حب کینال کو 48 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا، پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم واپڈا نے واٹر کارپوریشن حکام کو بندش سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کردیا،واپڈا انتظامیہ نے باضابطہ مراسلہ ارسال کرکے واٹر کارپوریشن حکام کو حب کینال کی بندش کے شیڈول سے مطلع کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق واپڈا کے حدود میں آنے والے حب کینال کو 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025ء تک مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، حب کینال کی بندش کا مقصد حب ڈیم سے ایکس ریگولیٹر تک تفصیلی سروے اور مرمتی کاموں کی انجام دہی ہے، حب کینال کی بندش کے دوران کراچی کے ضلع غربی، ضلع...
لاہور میں انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے، فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے۔ انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسانوں کو کاشت کاری کے لیے جدید زرعی آلات فراہم کیے گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کے فائدہ کے لیے سپرسیڈرز کی تعداد بڑھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-10 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی جانب سے ماہرالقادری فیملی پارک میں ویمنز ٹیلنٹ ایگزیبیشن 2025ء کا انعقاد کیا گیا۔جس کا عنوان: ’’اسپیشل نیڈز ایڈیٹ‘‘ رکھا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور اپنے فن، ہنر اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اس موقع پر ناظمہ کراچی جعویدہ فہیم، ناظمہ ضلع نادیہ سیف، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طٰہٰ سلیم، ڈائر یکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمدودیگر معزز مہمان گرامی افسران اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ناظمہ کراچی جعویدہ فہیم نے کہا کہ ناظم آباد ٹاؤن کی یہ کاوش قابلِ ستائش ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے پروگرامز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-9 کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 25واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ٹاؤن یوتھ کونسلر مصعب خالد نے کیا اور ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے حدیث مبارکہ پیش کی۔ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔اراکین کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔جیسا کہ ٹاؤن کونسل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے علم میں ہے کہ ماڈل کالونی ٹاؤن کی حدود میں آنے والی گورنمنٹ پراپرٹی جس میں اسکولز ڈسپنسریز پارکس پلے...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ون آن ون اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ کورکمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی، کوئی دوسرا ذمہ دار موجود نہیں تھا، کو کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات امن جرگہ سے پہلے ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کرٹیسی کال کے طور پر ہوئی جس میں صوبائی سیکیورٹی اور امن و امان...
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ کبیروالا، بھٹہ خاندان سے اظہار افسوس
علامہ شبیر حسن میثمی نے سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کے بعد مختلف ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورہ جات اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کے بعد کبیروالہ پہنچنے پر بھٹہ برادری کے معزز رفقا نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ : پاکستان نے انڈونیشیاکوتیسرے ایشین یوتھ گیمز میں والی بال کے سیمی فائنل میں1-3 سیٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کی والی بال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے کے بعد انڈونیشیا کو شکست دی۔ پہلے سیٹ میں انڈونیشا نے پاکستان کو 22 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے زیر کیا۔ تاہم قومی ٹیم نے فورا ہی شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ اپنے نام کر لیے۔پاکستان نے دوسرے سیٹ میں انڈونیشیا کو 13-25، تیسرے سیٹ میں 19-25 اور چوتھے سیٹ میں 24-26 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔واضح رہے کہ...
ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 16 رنز سے شکست دے دی۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ 46 اور روومن پاول 44 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایلک ایتھاناز 34، برینڈن کنگ 33 جبکہ شرفین ردر فورڈ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ رشاد حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 166 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چٹوگرام: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو 16 رنز سے شکست دے دیویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ کپتان شائے ہوپ 46 اور روومن پاول 44 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایلک ایتھاناز 34، برینڈن کنگ 33 جبکہ شرفین ردر فورڈ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ رشاد حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔166 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔...
ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افسران کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں کل لاہور کی ضلعی کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گرفتار افسران کی جانب سے معروف سینیئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوں گے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر ملزمان نے اپنے قانونی دفاع کے لیے میاں علی اشفاق کو وکیل مقرر کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ انوار...
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں جو ہائبرڈحکومت تھی اس کا مایوس کن پہلو یہ تھا کہ 53ممبران کے ہاؤس میں سے 47ممبران نے موجودہ وزیر اعظم انور الحق کو ووٹ دیا تھا لیکن حقیقی صورتحال یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ہے اس کےبعد بھی انوار الحق نےخفیہ پی ٹی آئی بنا لی جس کی وجہ سے نہ مسلم لیگ ن کو اختیار ملا اور نہ ہی پیپلز پارٹی کو۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وہ ادھر انوارالحق کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ : پاکستان نے انڈونیشیاکوتیسرے ایشین یوتھ گیمز میں والی بال کے سیمی فائنل میں1-3 سیٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کی والی بال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے کے بعد انڈونیشیا کو شکست دی، پہلے سیٹ میں انڈونیشا نے پاکستان کو 22 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے زیر کیا۔تاہم قومی ٹیم نے فورا ہی شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ اپنے نام کر لیے، پاکستان نے دوسرے سیٹ میں انڈونیشیا کو 13-25، تیسرے سیٹ میں 19-25 اور چوتھے سیٹ میں 24-26 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔والی بال مقابلوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: جامعہ پشاور میں رواں سال داخلوں میں نمایاں کمی کے باعث 9 شعبے بند کر دیے گئے ہیں، جن میں بی ایس پروگرامز شامل ہیں۔ جامعہ کے اعلامیے کے مطابق بعض شعبوں میں صرف ایک یا دو طلبہ نے داخلہ لیا، جس کے بعد 15 سے کم داخلوں والے انڈر گریجویٹ پروگرامز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جامعہ پشاور نے واضح کیا کہ بند کیے جانے والے شعبوں میں جیوگرافی، تاریخ، ہوم اکنامکس، جیالوجی، اسٹیٹسٹکس شامل ہیں، جبکہ دیگر شعبے ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز، سوشل اینتھروپولوجی، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین اینالیٹکس، اور ہیومن ڈیولپمنٹ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔اعلامیے میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بند ہونے والے شعبوں کے متبادل اکیڈمک پروگرامز کے لیے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔جیو نیور کے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعے کے دن ہوئی۔ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی او صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل...
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری تعلیم زاہد علی عباسی نے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کی روشنی میں تمام نجی تعلیمی اداروں کی 10 فیصد فری شپ کی فراہمی کے ریکارڈ کا مکمل آڈٹ کیا جائے۔ چنانچہ پہلے مرحلہ میں سندھ بھر کے چھ ریجنز کے وہ تمام اسکولز جن کی ایک سے زائد شاخیں ہیں، انہیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔خطوط میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیز ان اسکولوں کا 15 یوم کے اندر اندر دورہ کریں گی...