2025-10-26@06:44:05 GMT
تلاش کی گنتی: 410
«تصاویر بھی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا...
معروف گیت نگار جاوید اختر اکثر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ متعدد پاکستانی فنکار ان کے دوغلے رویے پر تنقید کر چکے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر پاکستان میں مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بھارت واپس جا کر پاکستان کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔ حال ہی میں جاوید اختر ایک بار پھر اپنے پاکستان مخالف بیان کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت اور پاکستان کے لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ اگر ان دونوں فریقوں میں سے اگر کوئی بھی مجھے گالی دینا بند کر دے تو میں پریشان ہونے لگوں گا...
معروف گیت نگار جاوید اختر نے ممبئی میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت کی کتاب نارکتلا سوارگ (دلدل میں جنت) کے اجرا کے موقع پر اپنے تبصرے سے میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’پاکستان میں لڈیاں ڈالتے ہیں اور بھارت جاکر نفرت پھیلاتے ہیں‘، بشریٰ انصاری کی جاوید اختر پر تنقید گیت نگار نے تقریب میں موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کس طرح برسوں سے لوگوں کی تنقید کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرف (بھارت اور پاکستان)کے لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ جاوید اختر نے کہا کہ میں بہت ناشکرا ہوں گا اگر میں یہ تسلیم نہ کروں کہ لوگ میری تعریف بھی...
پاکستان کے بجائے جہنم جانا زیادہ پسند کروں گا، جاوید اختر کی احسان فراموشی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک بار پھر اپنی منافقانہ سوچ اور پاکستان دشمنی کا کھلم کھلا اظہار کر دیا۔ ممبئی میں شیو سینا(یو بی ٹی)کے رہنما سنجے راوت کی کتاب نرکتلا سورگ (دلدل میں جنت)کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید اور گالی گلوچ پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہندوں کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جاوید اختر نے کہا کہ انہیں دونوں طرف سے گالیاں ملتی ہیں، ایک طرف...
بیجنگ(اوصاف نیوز) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر چسپاں کردیں چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں تین رافیل، دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔ یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے...
کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تو کئی سال سے بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن اب اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہوگیا۔ جاوید شیخ نے نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام یومِ تشکر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ کافی عرصے سے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں اور حالیہ دنوں میں بھارت کے...
فیصل جاوید—فائل فوٹو رہنما تحریکِ انصاف سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ پر حکومت کو کوئی کریڈٹ نہیں جاتا، انہوں نے کوئی بات نہیں کی، پاکستانی افواج کے جوانوں کو کریڈٹ جاتا ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر رہنما تحریکِ انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو زبردست طریقے سے جواب دیا گیا، پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا مؤقف دنیا تک پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیے فیصل جاوید کو درج مقدمات میں 29 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، عدالتی...
بھارتی لکھاری و نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست کے بعد پاک بھارت تنازع پر محتاط رویہ اپناتے ہوئے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی جاوید اختر نے صحافیوں کو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے منع کر دیا اور کہا کہ یہ صحیح جگہ نہیں ہے اس کے بعد بھی صحافی اصرار کرتے رہے جس پر جاوید اختر غصے میں آ گئے اور کہا کہ آپ وقت لے کر میرے گھر آئیں، میں نے پہلے بھی کئی انٹرویوز دیے ہیں پھر دے دوں گا۔ یہ ویڈیو پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین...
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف اقدامات میں تیزی آ گئی ہے۔پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی اداکاروں کے اکانٹس تک رسائی محدود کی گئی اور اب مختلف بھارتی میوزک کمپنیوں نے فلمی البمز کے سرورق سے پاکستانی اداکاراں کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی فنکاروں نے حالیہ کشیدہ حالات کے دوران جنگ کی مخالفت اور امن کی حمایت کا پیغام دیا تھا۔ تاہم، بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد نے ان بیانات کو ناپسند کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت آمیز تبصرے شروع کر دیے۔پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے کے درمیان لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ہرش نے ایک متنازع...
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم جیمنائی میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کانٹینٹ کریئیٹرز اور صارفین گوگل جیمنائی سے تصاویر بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ کی تربیت دے دی گئی اور صارفین اب جیمنائی کو ہدایات دے کر تصاویر ایڈٹ کروا سکیں گے۔ صارفین جیمنائی میں تصاویر بھیج کر اسے ہدایات دے کر اپنی مرضی کے مطابق تصاویر کو ایڈٹ کروا سکیں گے۔ فیچرز کے مطابق صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کروانے کے علاوہ اس میں نمایاں تبدیلیاں بھی کروا سکیں گے۔ گوگل جیمنائی کی جانب سے تصاویر کو اس...
وفاقی وزیر اویس لغاری—فائل فوٹو وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتا ہے، ہم جارحیت کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری وزیرِ پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے...
پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان نادیہ خان نے بھارتی شاعر اور رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ پاکستان آئے، تو ان کا استقبال "پالش کیے گئے جوتوں" سے ہونا چاہیے۔ نادیہ خان کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بھارتی الزامات اور دوہرے معیار پر کھل کر تنقید کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں کئی پاکستانی شخصیات نے خاموشی اختیار کی، وہیں انہوں نے پاکستان کے دفاع میں دو ٹوک مؤقف اپنایا۔ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ جاوید اختر کو لاہور میں فیض فیسٹیول جیسے ثقافتی ایونٹ میں کیوں مدعو کیا گیا؟...
معروف پاکستان اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بھارتی رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر وہ پاکستان آئے تو ان کا استقبال جوتوں سے کیا جانا چاہیے۔ پہلگام حملے کے بعد سے جہاں بہت سے پاکستانی سیلیبریٹیز نے حملے کی مذمت اور افسوس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگانے اور ہرزہ سرائی پر چپ سادھ رکھی ہے۔ وہیں معروف میزبان نادیہ خان نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے پاکستان کا بھرپور انداز میں دفاع کیا اور بھارت کی جانب سے بلا ثبوت و تحقیقات الزامات عائد کرنے پر سوالات بھی اٹھائے۔ اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گگردش کررہی ہے جس میں...
رکن پارلیمان نے کہا کہ اس حملے نے کشمیر میں سیاحت کو بھی متاثر کیا ہے، اسلئے ہم چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کے اس غیر انسانی فعل کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ اور سفاکانہ قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت سے حملے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان باتوں کا اظہار اسد الدین اویسی نے سرینگر میں اپنے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ اسد الدین اویسی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے نے کشمیر میں سیاحت کو بھی...
’جیو نیوز‘ گریب میجر جنرل (ر) جاوید اسلم کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی ایک کال پر ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔راولپنڈی میں میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم نے ایکس سروس مین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کشمیر میں کیا، فالس فلیگ آپریش کی آڑ میں بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019ء میں بھی ایسا آپریشن کیا اور کشمیر میں 370 کا آرٹیکل لگایا، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نئی بات نہیں، بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا الزام اور کشمیر اسمبلی واقعے پر بھی بھارتی ادراوں نے فالس فلیگ تسلیم کیا، پہلگام فالس فلیگ بھونڈے طریقے سے...
بھارتی فیشن ڈیزائنر بھی اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے،ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کی تصاویرسوشل میڈیا سے ڈیلیٹ
بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آیا۔ حکومت کے بعد اب معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے بلکہ اس نے ثقافتی، ڈیجیٹل اور معاشی سطح پر بھی سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کو مزید...
عرفی جاوید، جو اپنے جرات مندانہ فیشن اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، نے حالیہ دنوں میں ایک بالکل مختلف وجہ سے توجہ حاصل کی ہےاور وہ ہےان کا روحانی پہلو۔ 5 مئی کو اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت نے ممبئی کے بابولناتھ مندر کا دورہ کیا اور وہاں کی سیڑھیاں گھٹنوں کے بل چڑھ کر اپنے مداحوں کو ایک بار پھرحیرت میں ڈال دیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اس لمحے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، عرفی جاوید سادہ لباس میں نظر آئیں، جس کا سر دوپٹہ سے ڈھکا ہوا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، ”گھٹنوں کے بل بابل ناتھ مندر پر چڑھی۔ بس صرف دوپٹے نے میرے اس سفر...
پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ، مصنفہ و سماجی کارکن بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر جرأت مندانہ انداز اپناتے ہوئے بھارتی مصنف جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یورپ کے دورے پر موجود بشریٰ انصاری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جعلی کارروائیوں اور پاکستان مخالف بیانات پر دو ٹوک موقف اختیار کیا اور جاوید اختر کو “بےبنیاد الزامات” لگانے پر بھرپور جواب دیا۔ انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ انصاری نے کہا، ’کیا ڈرامہ چلا رکھا ہے بھارت نے؟ پہلے اپنی ناکام پالیسیاں دیکھو۔ پاکستان میں ان عورتوں کو واپس دھکیلا جا رہا ہے جو 40 سال سے بھارت میں رہ رہی تھیں، تم نے انہیں ویزے دیے ہی کیوں تھے؟‘ انہوں...
وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال، بجٹ تجاویز پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وفد میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور طلال چودھری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز اور موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے اور مودی سرکار نے دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 4300 کیوسک رہ گئی ہے، 2 روز پہلے پانی کی سطح 87 ہزار کیوسک تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس مقام پر معمول کے مطابق 25 سے 30 ہزار کیوسک پانی بہتا ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر موجود ڈیمز سے پانی بند کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل کی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں بھی پانی روکنے جارہا ہے جس کے...
سٹی42: شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود راوی ٹاؤن کے قریب پیکو روڈ پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بادامی باغ اور پیکو روڈ کے فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں، ٹی سٹالز، جوس کارنرز اور دیگر دکانوں نے قبضہ جما رکھا ہےجس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر شاہ عالم اور دیگر علاقوں میں آپریشن ممکن ہے تو پیکو روڈ کیوں اس سے مستثنیٰ ہے؟ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ شہریوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں 163 ارب ڈالر کی بڑی کٹوتی کی تجویز دی ہے، جس کے تحت تعلیم، ہاؤسنگ اور طبی تحقیق جیسے اہم شعبوں میں بھاری کمی کی جائے گی جبکہ دفاع اور بارڈر سیکیورٹی کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزارت بجٹ و انتظامیہ (OMB) نے کہا ہے کہ غیر دفاعی اختیاری اخراجات میں 23 فیصد تک کٹوتی کی جائے گی، جو 2017 کے بعد سب سے کم سطح ہو گی۔ اس میں سوشل سیکیورٹی، میڈیکیئر اور قرضوں پر سود کے اخراجات شامل نہیں ہوں گے۔ ٹرمپ حکومت کی تجاویز میں قومی سلامتی کے بجٹ میں 65 فیصد تک اضافے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئندہ 10سالہ 2025 تا 2034 تک کیلئے بجلی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے،یہ منصوبہ سستی پائیدار اور ملکی وسائل پر مبنی توانائی کی طرف فیصلہ کن قدم ہے، منصوبے سے بجلی صارفین کو10 سالوں میں 4743 ارب روپے کی بچت ہوگی، مہنگی بجلی کے 7000 میگا واٹ منصوبے ختم کردئیے گئے .(جاری ہے) ایک بیان میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے مہنگے پلانٹس ختم کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا، ان اصولی فیصلوں کے تحت حکومت آئندہ بجلی کی خریدار نہیں ہوگی، بلکہ مارکیٹ کے ذریعے بجلی کی خریدوفروخت کی جائے گی آئندہ جتنی بھی...
صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے لیے 26 اور 27 اپریل کو ایٹا کے زیرِاہتمام سکریننگ ٹیسٹ منعقد کیے گئے جن میں آٹھ لاکھ 86 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ رواں سال بھی ایٹا ٹیسٹ کے دوران مختلف سینٹرز میں نقل کی شکایات سامنے آئیں جبکہ متعدد امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے۔ ایٹا انتظامیہ کے مطابق ایٹا سکریننگ کے دوران بلو ٹوتھ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے متعدد امیدواروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ بہت سے امیدواروں سے سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایٹا انتظامیہ نے رواں سال نقل کی روک تھام کے لیے نیا طریقہ اپنایا جس کے بعد انہیں تنقید کا...
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف پاکستان میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ویسے ہی بائیکاٹ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی کے تاجر محمد اویس نے بھی اپنے دکان پر امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی ہے۔ محمد اویس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جو اشیا ان کی دکان پر موجود ہیں وہ بھی فروخت نہیں کریں گے اور خراب ہونے کی صورت میں پھینک دی جائیں گی۔ محمد اویس کی دکان پر جہاں امپورٹڈ اشیا رکھی گئی ہیں وہاں کراس کا نشان لگا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے...
کیتھولک چرچ کے سربراہ کی آخری رسومات عام طور پر 6 دن تک چلتی ہیں۔ پوپ فرانسس کی آخری رسومات ابھی جاری ہیں جن کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں سربراہ پوپ فرانسس کو سرخ رنگ کے روایتی لباس میں تابوت کے اندر رکھا گیا۔ سادگی اختیار کرنے کے پوپ فرانسس کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ان کے لیے تابوت صنوبر، سیسہ اور بلوط کے بجائے سادہ لکڑی کا تیار کیا گیا تھا۔ پوپ فرنسس کے ہاتھ میں ان کی تسبیح بھی موجود تھی جب کہ ان کے سر پر روایتی تاج ٹوپی بھی پہنائی گئی تھی۔ ان کی آخری رسومات کی سب سے بڑی تقریب کل منعقد کی جائے گی جس میں...
بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اب اے آئی سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے میں سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جعلی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پہلگام واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جو کہ تمام تصاویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں اور اصلی نہیں ہیں۔ لیکن ان تصاویر کو اصل واقعے سے جوڑ کر پیش کیا جارہا ہے ۔فیکٹ چیک ٹیم نے ان تصاویر کو AI مواد کی شناخت کرنے والے ٹولز کے ذریعے چیک کیا۔ زیادہ تر ٹولز نے ننانوے فیصد یہ امکان ظاہر کیا...
کے۔الیکٹرک نے اپنے ”انرجی پروگریس اینڈ انوویشن چیلنج 2025“ (EPIC) کے لیے درخواستوں کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کر لیا ہے، جسے ملک بھر سے تعلیمی اداروں، کاروباری افراد، محققین اور اسٹارٹ اَپس کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ آخری تاریخ تک 250 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں جدت، تخلیق اور مقامی حل کے بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ای پی آئی سی 2025 کا آغاز مارچ میں ہوا تھا، جسے کے۔ الیکٹرک کے کامیاب 7/11+ انوویشن چیلنج کو کامیابی کی بنیاد بناتے ہوئے پیش کیا گیا۔اس چیلنج کا مقصد توانائی کے شعبے کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے شرکاء کو جدید اور تخلیقی حل تجویز کرنے...
بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اب اے آئی سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے میں سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جعلی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پہلگام واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جو کہ تمام تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ہیں اور اصلی نہیں ہیں۔ لیکن ان تصاویر کو اصل واقعے سے جوڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ تصاویر کی تحقیقات: فیکٹ چیک ٹیم نے ان تصاویر کو AI مواد کی شناخت کرنے والے ٹولز کے ذریعے چیک کیا۔ زیادہ تر ٹولز نے ننانوے فیصد یہ امکان ظاہر کیا...
ویٹیکن نے گزشتہ روز 88 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں سربراہ پوپ فرانسس کی تازہ ترین تصاویر جاری کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویٹیکن نے کھلے تابوت میں موجود پوپ فرانسس کی تازہ ترین تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہیں سرخ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر میں ان کے سر پر پوپ میٹر اور ہاتھ میں مخصوص مالا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصاویر ویٹیکن میں ان کی رہائش گاہ کاسا سانتا مارٹا میں لی گئی تھیں۔ یہ تصاویر ایسے وقت جاری کی گئی ہیں جب کہ پاپ کارڈینلز نے آج صبح ان کے جنازے سے تمعلق بات چیت کے لیے اہم ملاقاتیں کیں...
سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کے دوران معزز ججز نے حکومت کی قانونی پوزیشن پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ عدالت قانون سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔صنم جاوید کیسسپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے صنم جاوید کو بری کر دیا، حالانکہ معاملہ صرف ریمانڈ کے خلاف تھا۔...
مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا۔بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں۔عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں انہیں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز کے ٹور میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔قبل ازیں سابق...
پی ٹی آئی کے 16رہنماؤں و کارکنان کی ضمانتیں خارج ہونے والوں میں صحافی سمیع ابراہیم بھی شامل ملزمان عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں، عبوری ضمانت کی رعایت کا ناجائز استعمال کیا،پراسیکیوٹر راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جب کہ صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی ضمانت خارج ہونے والوں میں شامل ہے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) چاہے وہ جناح سے ملاقات کا سیاسی منظر ہو، کبوتر بازی یا گھر میں چور کے داخل ہونے جیسے روزمرہ کے واقعات، یہ مقامات اقبال کی ادبی اور نجی زندگی کے چشم دید گواہ ہیں۔ لاہور آمد اور ابتدائی ایام ستمبر 1895 میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال سفید شلوار قمیض میں ملبوس لاہور ریلوے اسٹیشن پر اترے۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لاہور آنے والے اس نوجوان نے جلد ہی شہر کی ادبی و علمی محفلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ اقبال نے لاہور میں مختلف اوقات میں تقریباً سات مقامات پر قیام کیا، جن میں سے ایک عمارت منہدم ہو چکی، جبکہ دو کی محققین شناخت...
ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جب کہ صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی ضمانت خارج ہونے والوں میں شامل ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیی۔ ’’گانے میں میرا ذاتی کلپ شیئر کیوں کیا‘‘، مناہل ملک کی عمیر اعوان کو قانونی کارروائی کی دھمکی سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان چار ماہ سے عدالتی رعایت کا...
صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنما و کارکنان کی 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت خارج
صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنما و کارکنان کی 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جب کہ صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی ضمانت خارج ہونے والوں میں شامل ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیی۔ سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ...
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے انکشافات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔ انایا بانگر نے ہراسانی کے واقعات کا انکشاف کرتے...
عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شاندار تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل فروری2025 میں دونوں کا نکاح مدینہ منورہ کی مقدس سر زمین پر مسجد نبویﷺمیں انجام پایا تھا، سادہ اور روحانی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا۔شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری اور سیکوئنز سے مزین دیدہ زیب دلہن لباس زیب تن...
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے انکشافات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔ مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کروا کر...
کراچی: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد ایک دل چھو لینے والا منظر پیش کیا، جب وہ اپنے کم سن بیٹے علیار آفریدی کو گود میں لیے میدان میں نظر آئے۔ لاہور قلندرز نے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ہائی اسکورنگ مقابلے کے دوران کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ کے اختتام پر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے علیار کی جھلک پہلی بار عوامی طور پر سامنے آئی، جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ شاہین اپنے بیٹے کو تھامے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ اشنا بھی ساتھ موجود ہیں۔ اس دوران، کراچی...
ٹیلی وژن کی معروف میزبان، اداکارہ اور سابق وی جے انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کر لی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے شادی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا ڈینو علی نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی۔ View this post on Instagram A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah) انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں انہیں اپنے شریک حیات کے ہمراہ بھی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ ان کی شادی کی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والےگرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ میں ڈنڈا بردار ملزمان نے داخل ہوکر توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی جس دوران خواتین، بچوں اور ریسٹورینٹ کے عملے کو ہراساں کیا تھا۔اس کے علاوہ مشتعل افراد نے ریسٹورینٹ کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور بیہودہ زبان استعمال کرتے رہے۔ میری یہ قربانی دنیا کو بچانے کیلئے ضروری ہے" نشے میں دھت لڑکی نے اپنی دونوں آنکھیں نکال دیں واقعے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور 4 افراد کی شناخت...
بیجنگ :حال ہی میں مشہور چینی اداکار لی شیان کا باغات میں پرندوں کی فوٹوگرافی کرنا ایک ہاٹ سرچ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے پرندوں کی فوٹوگرافی کرتے ہوئے اس سپراسٹار کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور دیگر علاقوں کے ثقافتی اور سیاحتی محکموں نے بھی اپنے ہاں پرندوں کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے انہیں فوٹوگرافی کی دعوت دی ہے۔ دوسری جانب سائنسی چینلز نے بھی پرندوں کے بارے میں علم کو متعارف کروانے کے اس موقع سے فائدہ اٹھایا ہے . ریاستی پالیسی سے لے کر عوامی شعور اجاگر کرنے تک ، تمام افراد کا یہ ماحولیاتی تعامل چین کی سبز ترقی کی گہری تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے اور عالمی موسمیاتی تبدیلی سے...
— فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے کی تجویز ہے، فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز بھی ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔ وزیراعلیٰ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا سفارشات کے بعد قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج کرے گی، 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے، اس کے علاوہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے، اوگرا قیمتوں کے بارے میں حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت...
وفاقی بجٹ کی تیاری، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع ، کس چیز پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز آگئی؟ جانیے
اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے مابین آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ۔ مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی...
آئی ایم ایف کا الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-2024 کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی تجویز سامنے آئی ہے۔ تاہم، پیٹرولیم...
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-2024 کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی تجویز سامنے آئی...
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ وقف کمیٹی کے ارکان سے بھی بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اگر انکا شیڈول اجازت دیتا ہے تو وہ بھی اس جلسہ عام میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو یہاں ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کرے گا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اتوار کو اس بات کی جانکاری دی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ جلسہ دارالسلام (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ہیڈکوارٹر) میں شام سات بجے سے رات 10 بجے تک مسلم پرنسل لاء بورڈ کے صدر خالد سیف اللہ...
معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز لاہور: اسٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو کافی عرصہ سے علیل اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے شہرت پانے والے اداکار جاوید کوڈو نے اسٹیج ڈراموں سمیت متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے قابل ذکر پاکستانی ڈراموں میں عینک والا جن اور آشیانہ شامل ہیں۔ گزشتہ سال ایک انٹرویو میں جاوید کوڈو نے بتایا تھا کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔ ان کا بتانا تھا کہ مجھے برین ہیمرج ہوا اور میں مفلوج ہوگیا، اس کے علاوہ میں دل کی بیماری میں بھی مبتلا...
بیجنگ :چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی ۔ ہفتہ کے روز دونوں فریقوں نے امریکہ کی طرف سے عائد کردہ نام نہاد ” مساوی محصولات” کا جواب دینے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حفاظت اور ڈبلیو ٹی او کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولاتی اقدامات کے مسلسل نفاذ نے دنیا میں بڑی غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام پیدا کر دیا ہے اور بین الاقوامی برادری اور امریکہ میں افراتفری کو جنم دیا ہے۔ امریکہ کے ” مساوی محصولات” ترقی پذیر ممالک، خاص...
ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی: قیمت جان کر صارفین حیران رہ گئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور خوبصورت لباس کے باعث سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ حسین لہنگا چولی پہنے اپنی دلکش اداؤں کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جنہیں دیکھ کر نہ صرف ان کے مداح بلکہ فیشن کے دلدادہ افراد بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے اداکارہ ہانیہ عامر نجی زندگی میں بھی اپنی شوخی اور خوش مزاجی کے لیے جانی جاتی ہیں جس کا مظاہرہ وہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعے کرتی رہتی ہیں ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کے دلکش...
بھارت میں مودی سرکاری کے ایک اور سیاہ قانون سے ملک کے معروف بزنس مین میکشن امبانی بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وقف املاک بل پر تمام ہی مسلم رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے شدید مخالفت کی تھی جن کا ساتھ اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی دیا تھا۔ مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے اس قانون کے نفاذ سے متعلق ایک اہم سوال اُٹھایا دیا۔ جس سے مودی سرکار کی نیندیں اُڑ گئی ہیں۔ اسد الدین اویسی نے بتایا کہ مکیش امبانی کا محل نما گھر جسے انٹیلیا کہا جاتا ہے دراصل وقف ٹرسٹ املاک ہے۔ مسلم رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ انٹیلیا کو جس زمین پر بنایا گیا ہے وہ 1986ء میں کریم بھائی ابراہیم نے وقف بورڈ کو...
معروف اداکار نے جاوید شیخ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر ان کی 'بالی ووڈ خانز' سے ملاقات ہوئی تو وہ تینوں کو ایک نصیحت کرنا چاہیں گے۔ سلمان خان کی فلم 'سکندر' دبنگ اسٹار کی ناکام ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس نے توقعات سے نہایت کم بزنس کیا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں عامر خان 'لال سنگھ چڈھا' بھی فلاپ ہوگئی تھی اور انھوں نے تب سے کوئی فلم نہیں کی ہے۔ شاہ رخ خان بھی 2018 میں اپنی فلم زیرو کے فلاپ ہونے پر اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرچکے تھے تاہم 2023 میں 'پٹھان' اور 'جوان' جیسی فلموں سے کم بیک کیا ہے۔ بالی ووڈ پر دہائیوں تک راج کرنے والے تینوں خانز اب 60 سال کے ہوچکے ہیں...
آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کیلئے مختلف شعبوں میں کئی قسم کی آسانیاں پیدا کر دی ہیں وہیں اے آئی کو مستقبل دکھانے کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار اپنے بڑھاپے کے دنوں میں کیسی دکھائی دیں گی اس سے متعلق دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا کرینہ کپور اور دیگر کی جوانی اور بڑھاپے کی ایک ساتھ تخلیق کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام بھارت کے ایک اداکار اور ہدایتکار پرناوو وجیان نے اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ان اداکاراؤں کی جوانی اور ممکنہ مستقبل یعنی بڑھاپے کی کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں...
پاکستان میں ٹریفک حادثات اور ان میں جاں بحق ہونے والوں کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ آئے روز جان لوا حادثات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں، جن میں بیسیوں افراد مارے جاتے ہیں۔ کراچی ، لاہور، پشاور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی ٹریفک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے۔گزشتہ روزپاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کے علاقے بچیانہ، اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ بدقسمت خاندان لوڈر رکشہ پر سوار تھا، پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس رکشہ کو روندتی ہوئی گزرگئی۔ پاکستان میں ٹریفک قوانین کے جو آرڈیننس موجود ہیں، ان میں سے قومی وہیکل...
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے پھر بول پڑے۔ایک حالیہ انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، میں ایمانداری سے کہوں گا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اسے واپس حاصل کر لوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا دھچکا تھا، مجھے مایوسی ہوئی کہ یہ سب کیسے ختم ہوا، اس تجربے سے میرے ذہن میں سوال آیا میں دوبارہ مکمل وقت کے لیے کوچنگ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں، میں یہ سب سچے دل سے کہوں گا کہ مجھے کوچنگ کے تجربے نے تھکا دیا ہے۔دوران انٹرویو جیسن گلیسپی کا کہنا تھا آسٹریلیا بھی اگر کوچنگ کی پیشکش کرتا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کے تناسب سے کی جانی چاہئے تھی ، اس وقت بھی بجلی کی قیمتیں جنوبی ایشیائی خطے میں سب سے زیادہ ہیں۔آئی پی پیز کی لوٹ ماٹ نے توانائی سیکٹر کو عملاً مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔حکومت واضح طور پر معاشی پالیسیوں کو سودی نظام اور آئی ایم ایف کے شکنجے سے باہر نکال لے تو حالات ٹھیک ہو جائیں گئے ۔ اپنے اللوں تللوں کا خاتمہ کریں اور زیادہ سے زیادہ مہنگائی کی چکی میں پسے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہیں۔ ان کا کہنا...
کراچی: کورنگی علاقے میں زیر زمین گیس کے اخراج سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بڑھکنے والی آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور اب تک کی کوششوں کے باوجود شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق آگ کے مقام پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں تیل، گیس اور پیٹرول کے فائر ایکسپرٹس نے بھی اس جگہ کا دورہ کیا ہے تاکہ آگ پر قابو پانے کے لیے ضروری تدابیر تجویز کی جا سکیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او نے ملٹری لینڈز کنٹونمنٹ کراچی ریجن کے سینیئر ٹیکنیکل اسٹاف سے بریفنگ بھی لی ہے۔ بورڈ کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے...
چاہتے ہیں لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں، سردار اویس خان لغاری
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنے بھِی سولر سسٹم لگے ہیں ان میں صرف 5 سے 8 فیصد لوگوں نے نیٹ میٹرنگ کروائی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو ری ویو کرنے کا کہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں جب لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے بھی پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ایک کروڑ 80 لاکھ خاندانوں کے بل میں 60 فیصد کمی آئے گی۔ ایک سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو پہلے ہی ساڑھے 4 روپے یونٹ مل...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں سے معاہدے ہوئے تھے ان سے ابھی بات چیت جاری ہے اور بات بننے کی صورت میں عوام کو ایک بار پھر ریلیف فراہم کردیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ چینی پلانٹس سمیت 68 پلانٹس کے ساتھ بات چیت آج بھی جاری ہے اور چائنیز کے ساتھ ڈیٹ ری پروفائلنگ پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ونڈ ، سولر اور حکومت کے کچھ...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد غیر جمہوری سسٹم کے خلاف ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے ٹیکسسز پر مراعات لینے کی بجائے حکمران پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کریں۔
وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے۔ یہ قیمت بجلی کی پیداواری لاگت سے بھی 70 فیصد کم ہے۔اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ بجلی تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لاکر قیمتوں میں کمی کےلیے کام کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کا وعدہ وفا کرنے کی طرف اہم اقدام ہے، گھریلوصارفین کیلئے 7.41 روپے اور صنعتوں کیلئے 7.69 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی۔ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہوگئینوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین...
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ بی جے پی مندروں اور مساجد کے نام پر اس ملک میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج درج کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ تاریخ پڑھیں، تو آپ دیکھیں گے کہ مہاتما گاندھی نے سفید فام جنوبی افریقہ کے قوانین کے بارے میں کہا تھا کہ میرا ضمیر اسے قبول نہیں کرتا، انہوں نے اس قانون کو پھاڑ دیا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ جس طرح مہاتما گاندھی نے کیا اسی طرح میں بھی...
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی مد میں مزید ریلیف دینے کی خوشخبری سنا دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چینی پلانٹس سمیت 68 پلانٹس کے ساتھ بات چیت آج بھی جاری ہے اورچائنیز کے ساتھ ڈیٹ ری پروفائلنگ پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ونڈ ، سولر اور حکومت کے کچھ پلانٹس سے بھی گفتگو ہو رہی ہے اور جب ان کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی مکمل ہوجائے گی تو جو فائدہ ہوگا اسے عوام تک پہنچائیں گے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ذمہ داری سے آگے چلیں، ہمارا فرض ہے جو بوجھ اُٹھا سکتے ہیں اُٹھائیں ، اپنا گھر خود ٹھیک کریں، ریلیف...
بھارتی شہر حیدرآباد کے رکنِ پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھارتی لوک سبھا سے منظوری کے لیے پیش ہونے والا متنازع وقف ترمیمی بل احتجاجاً پھاڑ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں گزشتہ روز بحث و مباحثے کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے پیش کیا گیا متنازع وقف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے گزشتہ روز وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد وقف املاک کے نظم و نسق کو خامیوں سے پاک کرنا ہے جبکہ حزبِ اختلاف اسے وقف املاک کو ہڑپنے کی حکومتی سازش قرار دے رہی ہے۔ بھارتی حزبِ اختلاف نے مذکورہ بل...
غزہ: فلسطین میں عیدالفطر کے دنوں بھی اسرائیلی حملے جاری رہے، جس کے نتیجے میں کئی معصوم بچے شہید ہوگئے۔ یہ بچے نئے کپڑے پہن کر عید منانے کے لیے تیار بیٹھے تھے کہ ان پر بمباری کی گئی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے عید کے کپڑوں میں ملبوس شہید بچوں کی تصاویر جاری کیں، جنہیں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ View this post on Instagram A post shared by AJ+ (@ajplus) شہید ہونے والے زیادہ تر بچے 10 سال سے کم عمر کے تھے، جو والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہے...
عید الفطر کے موقع پر شوبز ستارے بھی رنگ بکھیرتے نظر آئے۔ پاکستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے ایسے میں شوبز ستاروں نے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں۔ شوبز انڈسٹری کی نئی شادی شدہ جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی عید کو ‘ہماری حسین عید’ قرار دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Kübra Gohar Khan (@thekubism) اداکارہ عائزہ خان نے بھی عید پر اپنے مداحوں کو مبارک باد پیش کی، اس عید پر اداکارہ کا گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)...
’’دیکھو اگر تم کو جلدی قومی ٹیم میں آنا ہے تو اس کمپنی کو اپنا نمائندہ بنا لو‘‘ ’’دیکھو اگر تم کو کم بیک کرنا ہے تو اس کمپنی کو اپنا نمائندہ بنا لو‘‘ جب کسی نوجوان کرکٹر کو کوئی ایسا سابق کپتان ایسی پیشکش کرے جو اچھی ساکھ کا مالک بھی ہو تو وہ کیسے انکار کر سکتا ہے، پھر اس کے سامنے کئی دیگر پلیئرز کی مثالیں بھی موجود ہوں تب تو ناں کہنے کی کوئی گنجائش ہی موجود نہیں رہتی۔ یہ کسی ایک کمپنی کے ساتھ نہیں ہے ماضی میں دوسرے بھی یہی کرتے رہے، چند برس قبل پاکستان کرکٹ میں ایجنٹس کا کوئی تصور نہ تھا لیکن جب کرکٹ میں پیسہ آیا تو دیگر ممالک...
عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو نامور ستارے ہیں جنہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور اسکرین پر موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟ مشہور اداکار 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور وہ دو پیارے بچوں حورین اور ریحان کے والدین ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا پر بھی خاصے فالورز ہیں، عائزہ خان کے 14 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور دانش تیمور کے 8 ملین سے زیادہ مداح ہیں۔ ہر نئے پروجیکٹ کے ساتھ وہ مزید کامیابی کے منازل طے کرتے جارہے ہیں، مداح اس وقت من مست ملنگ میں دانش تیمور کی اداکار ی کی...
عاقب جاوید ناکامیوں کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ پر پُراعتماد ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری عاقب جاوید نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں چند ناپسندیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑا اور نیوزی لینڈ سیریز کے دوران فخر زمان کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، جاوید کا خیال ہے کہ ٹیم اچھی طرح سے متوازن اور مضبوط پرفارمنس دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو کیوں سلیکٹ کیا؟ عاقب جاوید نے تنقید کا جواب دے دیا نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں میڈیا سے بات...
شوبز کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے گھر خوشی کا ایک اور موقع آیا ہے جسے اہل خانہ نے شاندار انداز سے منایا۔ ماہ رمضان میں بڑے تو بڑے بچے بھی روزہ رکھنے کے لیے نہایت پُرجوش نظر آتے ہیں اور پہلا روزہ رکھنے کا تو خاص الخاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی بیٹی حورین نے بھی پہلا روزہ رکھ لیا اور اس دن کو یادگار بنانے کے لیے روایتی روزہ کشائی انجام دی گئی۔ عائزہ خان جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں خوشی کے ان لمحات کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ View this post on Instagram ...
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بشمول خود امریکی بھی دیکھ رہے ہیں کہ USA حکام عالمی معاملات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن پر حملوں کے حوالے سے اعلیٰ امریکی حکام اور وزیر دفاع "پیٹ ہیگسٹ" کے درمیان ہونے والی گفتگو میڈیا میں لیک ہو گئی۔ یہ گفتگو سیگنل میسجنگ ایپ پر ہوئی جسے دی اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر ان چیف "جیفری گولڈ برگ" نے شائع کیا۔ اس گفتگو پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ پوری دنیا بشمول خود امریکی بھی دیکھ رہے ہیں کہ USA حکام عالمی معاملات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ امریکیوں کی شدید...
قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔ نجی ٹی وی کے بلاک بسٹر پروجیکٹس ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ کی اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز اپنی 32 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء جاوید کے ہمراہ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی۔ View this post on Instagram A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) اس پوسٹ کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو خوبصورت‘۔ شعیب ملک نے اس پوسٹ میں ثناء جاوید کا ساتھ پر شکریہ ادا کرنے کے علاوہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا...
ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے، پہلے بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف بی بی شہید کی قیادت میں جنگ لڑی تھی، آج بھی ہم 6 کینال منصوبے کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں 6 کینال منصوبے کے خلاف احتجاج عوام کی آواز ہے۔ ترجمان سندھ حکومت اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بھی کالا...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان اشنا شاہ نے ان سے اس بارے میں سوال کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے شوہر یا اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں نہیں لگائیں صحیفہ جبار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی ایک وائرل شادی بن گئی تھی شادی کے موقع پر صرف انڈسٹری کے چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن پھر بات پھیلتے...
معروف اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ 25 سال قبل ان پر بہت مشکل وقت آیا تھا، لوگ ان کے خلاف ہو گئے تھے اور کہتے تھے جاوید شیخ ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا اللہ دے کر بھی آزماتا ہے اور چھین کر بھی آزماتا ہے۔ جاوید شیخ نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جس کی میزبانی جویریہ سعود کر رہی تھیں۔ شو میں، انہوں نے اللہ پر اپنے پختہ ایمان کے بارے میں بات کی۔ جاوید شیخ نے کہا، ’سال 2000 میں اللہ نے مجھ سے سب کچھ چھین لیا۔ میری تمام فلمیں فلاپ ہو گئیں، مجھے کوئی کام نہیں مل رہا تھا۔ لوگ میرے خلاف باتیں کرتے تھے، اور پورا اسٹوڈیو میرے...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔ عمران ہاشمی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی جاوید شیخ سے ملاقات ہوئی تو وہ صرف 20 سال کے تھے اور چونکہ وہ ہم عمر نہیں تھے اس لیے کبھی دوست نہیں رہے اور نہ ہی ان کے بے تکلفانہ تعلقات تھے۔ جاوید شیخ کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کیے جانے کے الزام پر عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا کچھ بھی یاد نہیں ہے اور ان سے متعلق جو گفتگو کی جا رہی ہے وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن...
---فائل فوٹو کراچی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی انفارمیشن سیکریٹری ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کو پیش کیا۔عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔ عدالت نے...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے خلاف لاہور سرگودھا اور راولپنڈی میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کر دی گئی، ہمارے وکلا نے کہا کہ الزامات اور مقدمات ایک جیسے ہیں تو سماعت بھی ایک دن ہونی چاہیے۔ صنم جاوید کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی باتیں زیر گردش لاہور مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے...
ثنا جاوید ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ پیارے افضل، خانی اور آئے مشت خاک جیسے ڈراموں میں نظر آچکی ہیں۔ وہ گزشتہ ایک سال سے سابق کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد خبروں میں تھیں، ثنا جاوید آج کل نجی ٹی وی کے پروگرام ’جیتو پاکستان ‘ میں نظر آرہی ہیں۔ ثنا جاوید جو شعیب ملک سے شادی کے بعد ویسے ہی متعدد لوگوں کو پسند نہیں رہی ہیں اب گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں بھی آئے دن کسی نہ کسی بات پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید نے بولڈ تصاویر اپ لوڈ کردیں، سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے گزشتہ چند سالوں سے ثنا جاوید رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ کا حصہ...
زندہ معاشرے اپنے زندہ لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اور زندہ دِل انسان ہی ترقی یافتہ معاشروں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے لوگ، جو اپنی ذات کے خول سے باہر نکل کر معاشرے کی اجتماعی بہتری اور فلاح کے لیے اپنی زندگی وقف کر دیتے ہیں، وہ عظمت کے مرتبے پر فائز ہوجاتے ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا ایسے ماڈرن راہ نماؤں کے افکار کو ہر عام و خاص تک پہنچانے میں نمایاں رہا ہے۔ میں علم و ادب اور تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ایسے نایاب ہیروں کی تلاش میں رہتا ہوں جو مثبت سوچ، علم کی روشنی اور اُمید کی شمع کو روشن رکھے ہوئے ہیں جن کی زندگی کا مقصد لوگوں کی...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان احمد رکھا گیا ہے۔ مریم نفیس نے ماہ رمضان المبارک میں بچے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ان تمام خواتین کے لیے جو اولاد کی خواہش رکھتی ہیں، میں دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو جلد ہی...