2025-12-11@07:29:59 GMT
تلاش کی گنتی: 2176
«نے جیت لی»:
(نئی خبر)
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہیں کرسکے، ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے۔ ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی۔ پاکستان ٹیم دو اسپیشلسٹ اسپنرز اور دو اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا بولنگ اٹیک تین اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ ایک اسپیشلسٹ فاسٹ بولر پر مشتمل ہوگا۔ پاکستان...
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد اور کوئٹہ ایئر پورٹس سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق راولپنڈی ایف آئی امیگریشن کے عملے نے خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا جن میں سلمان خان، بادشاہ خان اور ارمغان بلخی نامی خاتون شامل ہیں۔ ملزم سلمان خان اور بادشاہ خان کا تعلق سوات اور دیر سے ہے، سلمان خان نامی مسافر فلائٹ نمبر PF 718 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم بادشاہ خان PK187 کے ذریعے وزٹ ویزے پر بحرین جا رہا تھا،...
لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی ہے۔ ترجمان سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو فوری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے اقصیٰ مارچ: ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیوں کیا؟ دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے اعلان کردہ احتجاج کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد...
عثمان خادم: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کےقائم کمیٹیوں کےچیئرمین اور ارکان مستعفی، 3مزید ارکان اسمبلی نے کمیٹیوں سے استعفیٰ دےدیا۔ قائمہ کمیٹی برائے زراعت میں ہنبل ثنا کریمی کا قائمہ کمیٹی کی رکنیت سےاستعفیٰ، رانا شہباز نے استحقاق کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اویس ورک نے قائمہ کمیٹی برائےپرائس کنٹرول اوربزنس ایڈوائزری کمیٹی سےاستعفیٰ دے دیا۔ اراکین اسمبلی نے کمیٹیوں سے استعفے سپیکر آفس بھجوا دیئے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل ملک ممتازاسڑاور شیخ امتیاز بھی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
مردان ( شہاب اکبر/نا مہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف اسلحہ سمیت احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ ہوتی میں سٹی مئیر مردان اور اے این پی رہنما حمایت اللہ مایار سمیت 43 کارکنوں کے خلاف متعدد سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اے این پی کے کارکنوں نے مسلح ہوکر حکومتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت اور دھمکی آمیز تقاریر کیں جبکہ احتجاج کے دوران بار بار اسلحہ لہراتے رہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان ضلع حیدرآباد کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل اور مختلف مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس جے یو پی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جمعیت علما پاکستان ضلع حیدرآباد کے صدر قاری غلام سرور امینی نے کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ملک گیر احتجاج کی کال پر آج مورخہ10اکتوبر بروز جمعہ کو حیدر چوک حیدرآباد میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل و جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش، جے یو پی کے مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں، سنی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما عمران سہروردی،...
ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحہ لہرانے والے ANP کےدرجنوں کارکنوں پرمقدمہ درج، میئر بھی نامزد
اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلانے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحے سے لیس ہوکر کارکنوں نے اجلاس کیا اور قیادت کی حفاظت کا اعلان کیا تھا۔ کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اسلحہ بھی لہرایا تھا جس پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ہوتی میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خوف وہراس پھیل گیا تھا، مقدمے میں مئیر حمایت مایار سمیت اے این...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے، کسی قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے .(جاری ہے) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی 5 نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں سماعت کی، سماعت کے دوران بنچ اور وکلا کے درمیان آئینی، قانونی اور معاشی پہلوﺅ ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا معروف قانون دان فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند...
سپر ٹیکس: قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، جسٹس مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے، کسی قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی 5 نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں سماعت کی، سماعت کے دوران بنچ اور وکلاء کے درمیان آئینی، قانونی اور معاشی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معروف قانون دان فروغ نسیم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) اس سال کے نوبل امن انعام کی بات کی جائے تو ایک بات تقریباً یقینی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ انعام نہیں جیتیں گے، خواہ وہ اس کے کتنے ہی خواہشمند کیوں نہ ہوں۔ لیکن پھر جیتے گا کون؟ ناروے کی نوبل کمیٹی اوسلو میں اس معمہ کو ختم کرے گی جب وہ جمعہ کی صبح 11 بجے (پاکستانی وقت دوپہر 2 بجے) فاتح کا اعلان ہوگا۔ ٹرمپ بار بار یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ ''آٹھ تنازعات حل اور جنگیں ختم کرانے کا سبب بنے ہیں اس وجہ سے اس باوقار انعام کے مستحق ہیں، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ کمیٹی کا انتخاب وہ نہیں ہوں...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کی بینائی سے محروم واحد سفارتکار خاتون صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات کے خلاف اپنا حق جواب دہی استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اب عدم برداشت کےایک تھیٹرمیں تبدیل ہوچکی ہے، اس تھیٹر میں اسلاموفوبیا اور نفرت کو ادارہ جاتی شکل دے دی گئی ہے.انہوں نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندے کے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جمو وکشمیر بھارت کا نام نہاد’اٹوٹ انگ‘ کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ...
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعوی کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی نہیں بنیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کریں گے، گورنر استعفے کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔استعفیٰ منظور ہونے پرخیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔ استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اسپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لیے 73 اراکین...
نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے سپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا، اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ کے پی اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لئے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا۔؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو ارسال کریں گے، گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔ استعفیٰ منظور ہونے پر خیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی، استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کو اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کر دیں گے۔ گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں کے اندر دستخط کر کے اسے منظور کریں گے۔ استعفیٰ...
علی امین گنڈا پور 2 سال سے کم مدت تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا بنے، گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انھیں وزیراعلی کے لیے نامزد کیا گیا۔ گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلی منتخب ہوئے اور دو مارچ کو انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ دو سال سے کم مدت تک وزیراعلی رہنے والے پانچویں وزیراعلی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے جو چار ماہ پانچ دن عہدے پر فائز رہے، 20 اکتوبر1993 سے 25 فروری 1994 تک وزیراعلی رہے۔ اس...
علی امین گنڈا پور 2 سال سے کم مدت تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔ علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنے، گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انھیں وزیراعلی کے لیے نامزد کیا گیا۔ گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور دو مارچ کو انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ دو سال سے کم مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والے پانچویں وزیراعلی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے جو چار ماہ پانچ دن عہدے پر فائز رہے، 20 اکتوبر1993 سے 25 فروری 1994 تک وزیراعلیٰ رہے۔ اس کے بعد...
کوئٹہ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے میتوں کی منتقلی کے لیے رقم لینے کا افسوسناک انکشاف سامنے آیا ہے۔ شہید محمد نور کے بیٹے نے بتایا کہ دھماکے میں والد اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے بعد فلاحی ادارے کے اہلکاروں نے میتوں کی حوالگی کے لیے 35 ہزار روپے مانگے، جبکہ 20 ہزار روپے دینے کے بعد لاشیں وصول کی گئیں۔ میتوں کے پیسے لینے والے اہلکار محمد عارف نے وضاحت دی کہ حکومت کی جانب سے صرف پانچ تابوت فراہم کیے گئے تھے، باقی تابوت خود خریدنے پڑے، اس لیے ورثا سے وہی رقم وصول کی گئی جو تابوت اور کفن پر خرچ ہوئی۔ ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا کہ رقم ذاتی فائدے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی توانائی نظام تیزی سے فاسل ایندھن سے دور اور ماحول دوست ذرائع کی طرف بڑھتا جا رہا ہے۔توانائی کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2030 تک دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار کی صلاحیت دگنی ہونے جا رہی ہے اور اس میں سب سے بڑا حصہ یعنی تقریباً 80 فیصد صرف شمسی توانائی کا ہوگا۔انرجی تھنک ٹینک Ember نے اپنی رپورٹ گلوبل الیکٹرسٹی ریویو مڈ ایئر انسائٹ 2025 جاری کی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار قابلِ تجدید توانائی نے کوئلے سے آگے نکل کر عالمی سطح پر برتری حاصل کر لی ہے۔رپورٹ...
بیماری کے باعث ایک ہفتے تک گھر میں قید رہنے والی امریکی خاتون نے صحت یاب ہونے کے بعد جب اس نے باہر جانے کا فیصلہ کیا تو قسمت اس پر ایسا مہربان ہوئی کہ وہ 1 لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ) کی لاٹری جیت گئی۔ یہ واقعہ امریکی ریاست میسوری کے کوپر کاؤنٹی میں پیش آیا، خاتون نے بتایا کہ میں ایک ہفتے سے بیمار تھی اور گھر سے نکل نہیں پا رہی تھی، جب طبیعت کچھ بہتر ہوئی تو میں نے گھر سے باہر نکلنے کے لیے چہل قدمی کا ارادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بون وِل (Boonville) کی مین اسٹریٹ پر واقع اسٹور سے ایک کولڈ ڈرنک اور ٹرپل کیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے رہنماوں کاشف سعید شیخ،محمد یوسف، اسد اللہ بھٹو، اور مجاہد چنہ نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی کریم عادل شیخ کی وفات پر غم کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت ،درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
سٹی 42: صدر پاکستان آصف علی زرداری صوبائی وزیر داخلہ سندھ سے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت کرنے لنجار ہاؤس پہنچ گئے ۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سولنگی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا کی۔ لنجار ہاؤس میں سوگوران سے تعزیت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں جیسے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی وفات کو انکے اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوگواروں کے غم اور دکھ...
میری تربیت ایسے گھر میں ہوئی ہے جہاں بڑوں اور چھوٹوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور تمیز سکھائی جاتی ہے، فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتا رہوں گا، ایمل ولی خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی ملاقات اور اس سے متعلق گردش کرتی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کی تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات ، جو دراصل وزیراعظم کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی ، کا ذکر کیا، اس حوالے سے وہ ضروری وضاحت دینا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ میں ان کی تقریر کے بعد انہیں بریفنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتان...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرقانونی موبائل سمز بیچنے کے کیس میں جسٹس علی ضیاباجوہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت متعدد لوگوں کو میسج آتے ہیں کہ آپ بی آئی ایس پی کے حقدار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں غیرقانونی موبائل سمزبیچنے کے کیس میں 2ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیاباجوہ نے غیرقانونی سمز کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی عدالت پیش ہوئے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے نے کہا کہ ہم نے 58ہزار سے زائد غیرقانونی سمز برآمد کی ہیں،183افراد کو گرفتار کرکے مقدمات کئے گئے ہیں،عدالت نے کہاکہ غیرقانونی سمز دور دراز علاقوں اور محلوں...
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری سعید حفیظ عبدالمجید کی برسوں کی محنت اور صبر کا پھل آخرکار مل گیا۔ 33 سالہ سعید، جو ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازم ہیں، نے ہزاروں درہم کا ٹکٹ ڈرا حاصل کرلیا۔ سعید 2009 سے یو اے ای میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان پاکستان میں رہتا ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے ہر ماہ متحدہ عرب امارات کی مشہورقرعہ اندازی ‘بگ ٹکٹ ڈرا’ میں حصہ لے رہے تھے اور اس دوران انہوں نے کبھی کوئی مہینہ نہیں چھوڑا۔ اس بار ان کی مستقل مزاجی رنگ لائی، اور انہوں نے بگ ٹکٹ کے ہفتہ وار ای-ڈرا میں 50 ہزار درہم جیت لیے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں...
امیر جماعت اسلامی گڈاپ عرفان احمد پروفیسر محمود علی بلوچ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سے تعزیت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل نرسری ملک شاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 35 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ اور ملزمان کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کو سینے کے قریب گولی لگی تھی۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 16 اے گلی نمبر 4 کے قریب گھر میں فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی ہوگئی جسے چھیپا...
میاں رضا ربانی(فائل فوٹو)۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکا سے نئے تعلقات کی نوعیت نہیں بتائی، عوام کا حق ہے کہ وہ خارجہ پالیسی کی تفصیلات اور سمت سے آگاہ ہوں۔ اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے امریکا کبھی بھی قابل بھروسہ دوست ثابت نہیں ہوا، نایاب معدنیات یو ایس اسٹریٹیجک میٹلز کو دینے کے معاہدوں کا میڈیا سے پتہ چل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معلومات ذرائع ابلاغ کے ذریعے موصول ہونا افسوسناک ہے، حقیقی اسٹیک ہولڈرز صوبوں کو بذریعہ باہمی مفادات کونسل میں اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ یہ بھی پڑھیے الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش نے افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ مکمل کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سیریز کے آخری میچ میں بنگلا دیشی بلے باز سیف حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 64 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو چھ وکٹوں سے فتح دلائی۔میچ کے آغاز میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی مگر اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور مقررہ 20 اوورز میں افغان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 143 رنز بنا سکی۔ اننگز کے آخری اوورز میں درویش رسولی اور مجیب الرحمان نے جارحانہ شاٹس لگا کر ٹیم کا اسکور بہتر کیا، ورنہ 100 رنز بھی مشکل نظر...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا اور ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی بڑھا دی۔ پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیر محل، بہاولپور، دنیاپور، ساہیوال، پاکپتن اور میاں چنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر کراچی...
لاہور+ قصور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+خبر نگار ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پنجاب کے دیگر شہروں خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کندیاں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ شیخوپورہ، کمالیہ، پاکپتن، بھلوال اور مریدکے میں بادل برس پڑے۔ اس کے علاوہ قصور، پتوکی، پھولنگر،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے اساتذہ کو وہ تمام سہولیات دی جائیں جو ترقی یافتہ ممالک میں دی جاتی ہیں، کیونکہ استاد کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتی۔”عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے۔ استاد وہ چراغ ہے جو اپنے شاگردوں کے دل و...
شرکا نے صیہونی حکومت کے جرائم کی سختی سے مذمت کی اور حکومتِ پاکستان سے فوری طور پر فلسطین کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک یا شخصیت اسرائیل کو ریاست تسلیم کرے گی اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمیعتِ علمائے اسلام کی طرف سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا، جس میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ رہنماؤں نے سینٹر مشتاق احمد کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا یہ عمل پورے پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔ شرکا نے صیہونی حکومت کے جرائم کی سختی سے...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔لکشمی چوک، نسبت روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، آندھی اور طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پنجاب کے دیگر شہروں خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کندیاں میں موسلادھار بارش ہوئی، شیخوپورہ، کمالیہ، پاکپتن، بھلوال اور مریدکے میں بادل برس پڑے۔اس کے علاوہ...
راولپنڈی؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے حقائق سے عاری، اشتعال انگیز اور جنونی بیانات کا انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس لیا گیا ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بلا اشتعال جارحیت کے لئے توجیہات گھڑنے کی نہ صرف ایک نئی کوشش ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دہائیوں سے، ہندوستان نے مظلومیت کارڈ کھیلنے اور پاکستان بارے منفی پروپیگنڈے کا سہارا لے کر جنوبی ایشیا اوردنیا کے دیگر خطّوں میں تشدد اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔ ہندوستان کے اس بیانیہ کودنیا...
مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین 2 سال سے اسرائیلی بمباری کا شکار ہے۔ غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ انسانیت تڑپ رہی ہے اور اُمت مسلمہ چپ ہے۔ اسرائیل کا وجود ناجائز ہے۔ اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ہمارے ایوانوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بھی باتیں ہو رہی ہیں اور ہمارے حکمران بھی ٹرمپ کی محبت میں اسرائیل کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کر رہے ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں وحدت روڈ پر بھیکے وال چوک میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ کیا گیا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے “ہفتہ یکجہتی فلسطین” منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ انسانیت کا مسئلہ ہے تمام باضمیر انسانوں کو غزہ کے لیے اکٹھا کریں گے۔ 6اکتوبر کو ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں یوم سیاہ منائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے فلسطین کے مسئلے، گلوبل صمود فلوٹیلا اور اس میں شریک افراد کی گرفتاری، اور دیگر طلبہ مسائل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریس کانفرنس میں ناظم صوبہ پنجاب شمالی احمد عبداللہ ،ناظم اسلام آباد مصعب روحان ،حاشر عباسی سیکرٹری اسلام آباد ، ترجمان اسلام آباد عزیز الرحمان اور سراج الحق نے شرکت کی۔ناظمِ...
آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف دھواں دار سنچری بناکر اپنی ٹیم کو سیریز میں فتح دلوا دی۔ ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ٹم سائفرٹ 48، کپتان بریسویل 26 اور جیمز نیشم 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے تین، جوش ہیزل ووڈ اور زیویئر بارٹلیٹ نے دو دو جبکہ ایڈم زیمپا اور مارکس اسٹوئنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں ایک اینڈ سے آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شارجہ: بنگلادیش نے افغانستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 38 رنز اور رحمان اللہ گُرباز 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلادیش کی طرف سے نسوم احمد اور رشاد حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شورفُل الاسلام نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی پہلی...
پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی،غنی رائل ٹورنی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی، پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے فائنل مقابلے میں وائٹل ٹی کرکٹ ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعدشکست دی -پنجاب پولیس کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹرآصف علی نے چھتیس گیندوں پر شاندار ننانوے رنزبنا کرٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت ملک بھر سے آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت تمام ٹیموں میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے نمائندگی کی،آئی جی پنجاب کی ٹیم کے پیٹرن ان چیف ایڈیشنل آئی جی آئی اے، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شاندارفتح پر مبارکباد،انہوں نے کہا ہےپنجاب پولیس کے کھلاڑی کرکٹ سمیت تمام سپورٹس سرگرمیوں میں غیر معمولی کارکردگی...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد رکن میر جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت 2 ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ میر جہانزیب مینگل کی جانب سے شوکاز نوٹس پر غیر تسلی بخش جواب، پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں، اور صوبائی اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے پارٹی مؤقف کی نمائندگی نہ کرنے پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ میر جہانزیب مینگل نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر کے اس ایکٹ کی مخالفت اور پارٹی کے بیانیے کی حمایت سے گریز کیا، جو ان کی ذمہ داری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ نے اسرائیلی افواج کی جانب سے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر کی جانے والی جارحانہ کارروائی اور اس میں شامل 200 سے زائد افراد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی ضمیر کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ چوہدری ذوالفقار علی اولکھ نے فلوٹیلا میں شریک پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کامرس ڈیسک گلزار
کراچی: پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں گوہر آفریدی اور اسامہ طارق کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی۔ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جابر صافی نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، زر عالم 23 اور رحیم اللہ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، ایوب اور احمد یار نے ایک،ایک کھلاڑی کو...
نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز تحریر :ظہیر حیدر جعفری دنیا میں کسی بھی قوم کی ترقی یا زوال کی اصل بنیاد تعلیم ہوتی ہے۔ اگر کوئی قوم علم کو اپنی ترجیح بنا لے تو وہ ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھتی ہے، لیکن اگر کوئی قوم تعلیم کو پسِ پشت ڈال دے تو دولت، زمینیں اور طاقت سب کچھ ہونے کے باوجود وہ زوال کا شکار ہو جاتی ہے۔ آج ہم اپنے اردگرد دیکھیں تو صاف پتا چلتا ہے کہ جو قومیں تعلیمی میدان میں آگے ہیں وہی دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں۔ یورپ، امریکہ اور خاص طور پر آج کا چین اس کی روشن مثال...
انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس کونسل کے قومی صدر کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے لامحدود سماجی، سیاسی اور معاشی پیغامات پر آج بھی انسانیت کو مضبوطی سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر، انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس کونسل کے قومی صدر محمد عرفان احمد نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے لامحدود سماجی، سیاسی اور معاشی پیغامات پر آج بھی انسانیت کو مضبوطی سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے، دراصل ہمارا اپنے آقا و مولا (ص) سے عشق و احترام ناقابلِ شکست اور اٹل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی نبی کریم (ص) کی شان میں...
اپنے بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ٹرمپ کا من پسند معاہدہ فلسطین کی آزادی کم اور اسرائیل کو تسلیم کرانے پر زور دے رہا ہے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی یاد رکھیں دنیا غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی کھلی بربریت اور انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، وزیراعظم شہباز شریف صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں سابق سینیٹر مشتاق احمد، گریٹا تھنبرگ سمیت تمام افراد کی رہائی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، اسرائیل دنیا کو وہ واحد ظالم و...
پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ کشمیریوں نے ہندوستان کیساتھ رہنے کو ترجیح دی تھی، پاکستان کیخلاف جاکر ہندوستان کیساتھ الحاق کیا اور آج اس کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے صدر محبوبہ مفتی نے مرحوم آزادی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے رہائشی مکان کو قرق کرنے پر حکومت کی سخت نقطہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد قرق کئے گئے مکان میں مرحوم کی اسی سالہ بیوہ رہائش پذیر ہے، کم سے کم سرکار کو اس کا لحاظ کرنا چاہئے تھا۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 6 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کا ایجنڈا 34 نکات پر مشتمل ہے۔ کابینہ اجلاس کے دوران ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ علاوہ ازیں صوبے میں ٹائر پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹریبیوشن (NDC) 3.0 سے متعلق مسودہ رپورٹ پیش کی جائے گی، جب کہ مختلف محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ڈبلن: آئرلینڈ کے صدر مائیکل ہیگنز نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں غزہ جانے والی عالمی صمود فلوٹیلا پر حملے اور غزہ سٹی میں اہم شاہراہوں کی بندش کو پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس آئرلینڈ کے صدر نے کہا کہ جب عالمی برادری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو خطے میں امن کا بنیادی حل مانتی ہے تو پھر یہ عہد کہاں کھو گیا ہے کہ امداد لے کر جانے والی کشتی کو بھی اپنے انسانی مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جا رہا۔ مائیکل ہیگنز نے کہا کہ کارکنان کی سلامتی اور ان ممالک کے شہریوں کے تحفظ کا معاملہ اب پوری دنیا کا مسئلہ ہے، شمالی غزہ سے نکلنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-08-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو، اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سندھ کی سیاسی و سماجی شخصیت رئیس علی احمد نظامانی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے یاد رہے کہ مرحوم کے نانا مولانا شفیع محمد نظامانی نے جامعہ منصورہ کو 300 ایکڑ زمین عطیہ کی تھی مرحوم منصورہ اور گرد و نواح میں ایک مؤثر اور معتبر شخصیت کے طور پر جانے پہچانے جاتے تھے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فی الفور اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار شرکاء کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کا کہنا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ’’صمود فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں ثقلین علی جعفری نے کہا کہ "صمود فلوٹیلا" کے قافلے پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملہ اور اس میں شریک عالمی شخصیات بالخصوص پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر رفقاء کو گرفتار کرنا ناصرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور کی تحصیل صدر کے علاقے میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ پہلا واقعہ فتح پور کے غازی پور تھانہ علاقے میں پیش آیا ، جہاں ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم دیش راج آسمانی بجلی گرنے سے موقع ہی پر اپنی جان سے دھو بیٹھا۔ دیش راج سیمور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے لیکن راستے میں تیز بارش آنے پر وہ ایک درخت...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ’صمود غزہ فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور اسے انسانی حقوق و بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے فلوٹیلا میں شریک پاکستانی شہریوں کی بہادری اور انسان دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امدادی مشن پر حملہ کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ مزید پڑھیں:گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر اہلیہ کا اہم بیان صدرِ مملکت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شرکا کی سلامتی...
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کرپشن بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس ناسور کا تدارک کئے بغیر صوبے میں گورننس اور ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نیپا کوئٹہ میں شہداء کے نام سے منسوب ہاسٹل اور آڈیٹوریم کی تعمیر کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ یہ اقدام شہدائ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور افسران کی تربیت کے عمل کو بہتر بنانے...
بی این پی کے اعلامیہ کے مطابق ایم پی اے جہانزیب مینگل نے بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کا بیانیہ پیش نہیں کیا، انکی پارٹی رکنیت دو ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت دو ماہ کے لئے معطل کر دی ہے۔ بی این پی کے اعلامیہ کے مطابق جہانزیب مینگل نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا، پارٹی پالیسیز کی مخالفت کی اور مائنز اینڈ منرلز بل پیش ہونے پر بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کا بیانیہ پیش نہیں کیا۔ جہانزیب مینگل نے اس بل کی مخالفت کے بجائے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ جس کے باعث ان کی پارٹی...
سٹی 42 : برطانوی خاتون امراء اور آرڈر آف دی برٹش امپائر انعام یافتہ نوشینہ مبارک نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک-برطانیہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، پارلیمانی روابط کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارکی اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ افغانستان میں 2 روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نوشینہ مبارک کی مسلسل کاوشوں کو سراہا ۔
بھارتی وزارت داخلہ نے تنظیم کو "دہشت گردی کو ہوا دینے اور بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے" کے الزام میں پہلے ہی کالعدم قرار دیا ہے اور سید علی گیلانی 2022ء میں اسی عمارت پر وفات پا گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس نے آج سرینگر کے مضافاتی علاقہ حیدرپورہ میں واقع تحریک حریت نامی علیٰحدگی پسند تنظیم کے دفتر کو قرق کر لیا۔ یہ تنظیم بزرت علیٰحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی گیلانی کی قائم کردہ تھی اور 2023ء میں مودی حکومت نے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد میں ایک کنال اور ایک مرلہ رقبہ کی اراضی اور اس پر تعمیر کی گئی ایک تین منزلہ عمارت شامل ہے۔ اسی عمارت...
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے جامعہ دائود کراچی میں طلبہ کے مسائل اور نئے آنے والے طلبہ سے ریگنگ کے خلاف آواز اٹھانے پر 3 کارکنان کے داخلے منسوخ اور 6 کو معطل کرنے کو انتہائی شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ناظم اعلی حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اس ناانصافی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اگر طلبہ کے داخلے فوری بحال نہ کیے گئے تو جامعہ دائود کے طلبہ کیلئے پورے پاکستان میں آواز بلند کی جائے گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کے جبری داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف کراچی میں احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔ منگل کو شہر کے 8...
اسلام آباد +راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)میتسوفن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم اور مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ وہ ریکو ڈِک منصوبے میں کان کنی کی ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کر کے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے ریکو ڈِک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ML-1 اور ML-3 ریلوے لائنوں کی بہتری پر جاری پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی جس کا ہدف دسمبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شارجہ (اسپورٹس ڈیسک )نیپال نے ویسٹ انڈیز کو مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 173رنز بنائے۔آصف شیخ نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ سندیپ جورا نے تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائل مایرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیسن ہولڈر 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیپال...
فائل فوٹو۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ جامعہ اشرفیہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں جب تک فلسطینی کوئی فیصلہ نہ کریں کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ 8 ملک فلسطین کے معاملے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے تحت حل کے لیے پرعزم ہیں، جب تک دو ریاستی حل کے متعلق فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرتے کوئی حل تھونپا نہیں جاسکتا۔ انھوں نے کہا نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے، امریکا عالمی مجرم...
پاک فوج نے ملکی ماہرین کے تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار...
اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور گورنر جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے حملے اور دھماکے کی مذمت کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سمیت متعدد وزراء نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ "فتنۂ الخوارج اور بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر" پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور زخمی ایف سی جوانوں کی...
ریاض: سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر، شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ریاض میں "ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر" سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ اسرائیل ایک "مسترد شدہ ریاست" ہے اور دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ کھلی جارحیت اور غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قطر پر حملے کے بعد خلیجی ممالک کو اپنی سلامتی کی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے کیونکہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ...
وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر پیا کارہو کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات محترمہ پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ انہوں نے کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں...
قطر نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد نیتن یاہو کی معافی کی تصدیق کرتے ہوئے آئندہ قطری خودمختاری کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کو سراہا ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ میں ہونے والے حملے پر معافی مانگ لی ہے۔ بیان کے مطابق دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے میں قطری شہری بدرولدوسری شہید ہوئے تھے، اسرائیلی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ قطری خودمختاری دوبارہ نشانہ نہیں بنے گی۔ یہ بھی پڑھیے: قطر: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ قطر اسرائیل کی طرف سے ان یقین دہانیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:۔ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی۔رائٹرز نے اسرائیلی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے اور قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی۔اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کےلئے وائٹ ہاو ¿س پہنچے جہاں سے انہوں قطری وزیر اعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ نیتن یاہو کی یہ معافی موجودہ کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، جن کا مقصد غزہ جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کےلئے معاہدے کو حتمی شکل دینا...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکا کے دورے کے دوران قطر سے باضابطہ طور پر اُس حملے پر معافی مانگ لی جس میں اس نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ انکشاف ایک اسرائیلی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ یہ معافی ایک بڑے معاہدے کا حصہ تھی تاکہ قطر حماس پر دباؤ ڈالے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے 21 نکاتی امن منصوبے کو قبول کرلے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ میں حملے کے باعث قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر معافی طلب کی۔ تاہم انھوں نے حماس کو نشانہ بنانے کے فیصلے...
اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں سے انہوں قطری وزیراعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی میڈیا کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے قطری وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے اور قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی۔ اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں سے انہوں قطری وزیراعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر...
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جو اس وقت امریکا میں موجود ہیں، نے وائٹ ہاؤس سے قطری وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے قطری وزیراعظم سے فون پر دوحہ حملے پر معافی مانگی۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ قطر پر حملہ کرتے ہوئے حماس کے رہنماؤں کی نشانہ بنایا تھا جس کی تمام اسلامی ممالک نے شدید مذمت کی تھی۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک نے دنیا پر واضح کیا تھا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو...
نیوزی لینڈ کے واحد باز ’کَاری آریا‘ کو سال 2025 کے پرندے کے مقابلے میں فتح حاصل ہوئی جہاں اس نے 73 دیگر امیدواروں کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی حدت نے پرندوں کی بقا خطرے میں ڈال دی، سائنسدانوں کی وارننگ دی گارڈین کے مطابق خطرے سے دوچار یہ تیز رفتار شکاری پرندہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مقابلے میں کَاری آریا نے 21 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اس سال کے ’برڈ آف دی ایئر‘ مقابلے میں تمام 73 پرندوں کے لیے رضاکار مہم منیجرز مقرر کیے گئے تھے جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے میمز، ریلز اور ہاتھ سے بنے ہوئے پوسٹرز جیسے...
بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی ٹائٹل جیتنے پر صدر آصف علی زرداری کی پاکستانی باکسر سمیر خان کو مبارکباد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی باکسر سمیر خان کو یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جو پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیر خان نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹوکیو میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹیں، 2 باکسرز جان سے گئے صدر آصف علی زرداری نے نوجوان باکسر کی محنت، عزم اور جذبے کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمیر خان جیسے کھلاڑی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔...
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فائنل میچ سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لڑکوں جم کر کھیلو انشا اللّٰہ جیت آپ کی ہوگی۔ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں، قوم کا دل مت توڑنا۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میری اور پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں، لڑکوں یہ آپ کا دن ہے آپ کو پورے عزم، یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔ پی سی بی کا سوریا کمار یادیو کے بعد ارشدیپ سنگھ کیخلاف ایکشن اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرحافظ عبدالکریم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو بروقت‘ جرات مندانہ اور پاکستان کے عوام کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے دوٹوک موقف اپنایا اور واضح کر دیا کہ پاکستان جنگ جیتنے کے بعد بھی امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کر کے ان کے دلوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات‘افغانستان کی...
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ بنکاک کے ورلڈ سیم اسٹیڈیم باکسنگ ایرنیا میں یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے راویتی حریت اور بھارتی باکسر بنتی سنگھ کو فائنل میں چاروں خانے چت کیا۔ View this post on Instagram A post shared by S A M E E R K H A N ???????? (@sameerkhanboxer) 52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر...
سٹی 42 : جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کو کرارا جواب دے دیا۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی جھوٹ فیکٹری ہے، بھارت واحد ملک ہے جو اندرون و بیرونِ ملک ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، بھارتی پراکسیز ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے پاکستان میں ہزاروں بے گناہوں کی جان لی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھارت سے دہشت گردی پر لیکچر کی ضرورت نہیں۔ لداخ کی حقوق کی تحریک کے رہنما پر پاکستان سے روابط کا...
قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ہے، تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے لیکن اس طرح کی مثال کرکٹ میں کبھی سامنے نہیں آئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف صرف اور صرف ٹائٹل جیتنا ہے، میدان میں اسی مقصد کے ساتھ اتریں گے، باہر لوگ کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے،...
معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن یا ہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک ہے‘جاوید قصوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں ، بشمول خواتین اور معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن ہاہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک اقدام ہے ، اسرائیل نے غزہ میں جس ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال دنیا میں بہت کم ملتی ہے ، اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جس کا وجود عالم اسلام کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ، دورہ امریکہ کے دوران غزہ کے معاملے جس قوت کے ساتھ آواز اٹھانے کی ضرورت تھی وہ نہیں اٹھائی گئی، پوری دنیا کے مسلمانوں کی نگاہیں مسلم...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے غزہ کے رہائشیوں اور حماس کے ارکان کے ٹیلی فونز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اقوام متحدہ سے کیا جانے والا ان کا خطاب انہی ٹیلی فونز کے ذریعے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر یرغمالیوں کو واپس کر دیا جائے، حماس کو غیر مسلح کر دیا جائے اور غزہ کی پٹی کو عسکریت پسدوں سے خالی کیا جائے تو جنگ فوری طور پر ختم ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے ارکان کا واک آؤٹ، ہال خالی ہوگیا...
نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب شروع ہوتے ہی شرکا اجلاس چھوڑ کر جارہے ہیں‘نیتن یاہونے خالی کرسیوں سے خطاب کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جنگ جیت لی اب امن جیتنا چاہتے ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی نو منتخب صدر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی مشکل حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ ہم نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کو نیوکلیئر ہتھیار بنانے سے روکا ہے اور اسے کسی صورت ایسا کرنے نہیں دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اسرائیل، امریکا کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کے دوران متعدد عرب اور مسلم ممالک کے نمائندے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، جس کے باعث ایوان کی کئی نشستیں خالی رہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب پر مسلم اور عرب ممالک نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کا عرب اور مسلم ممالک نے بائیکاٹ کیا۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں نے آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جنرل اسمبلی سے خطاب کا بائیکاٹ کردیا ۔ نیتن یاہو پر ہوٹنگ کی اور اسمبلی ہال چھوڑ کر چلے گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران ان تمام ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے گئے، نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ غیر ملکی وفود کے واک آؤٹ کے بعد نیتن یاہو نے خالی کرسیوں سے خطاب کیا ۔ نیتن...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خطاب کیا تاہم انھیں اپنے ہوٹل سے ہی شدید خفت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے جس پُرتعیش ہوٹل میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو مقیم تھے۔ اس کے باہر اسرائیلی مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ ٹھہراتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری بھی فلسطینی پرچم اُٹھائے جمع ہوگئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔ بعد ازاں یہ مظاہرین جنرل اسمبلی...
جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم جنگ جیت چکے ہیں اور اب ہم اپنے خطے میں امن چاہتے ہیں. پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بائیکاٹ کرنے والے متعدد عرب اور مسلم ممالک کے اراکین واپس آگئے، جس کے بعد مندوبین نے تالیاں بجا کر وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار...
وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع جس پر مسلم ممالک بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر چلے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں...