2025-09-18@16:07:32 GMT
تلاش کی گنتی: 12063
«ایک ہی روز»:
(نئی خبر)
رباط (نیوز ڈیسک)مراکش کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے جس کے بعد حکومت نے پانی کے بخارات کو کم کرنے اور سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس پائلٹ منصوبے کے تحت آبی ذخائر پر تیرتے ہوئے شمسی پینلز نصب کیے جا رہے ہیں۔ شمالی شہر طنجہ کے قریب ایک بڑے ذخیرہ آب پر ہزاروں “فلوٹو وولٹائک” پینلز لگائے گئے ہیں۔ یہ پینلز ایک جانب سورج کی شعاعوں سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو دوسری جانب پانی کو براہِ راست جھلسا دینے والی دھوپ سے بچاتے ہیں۔ حکام کے مطابق پیدا ہونے والی توانائی قریبی تنجر میڈ بندرگاہی کمپلیکس کو فراہم کی جائے گی۔ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو اس ٹیکنالوجی...
بالی وُڈ اداکارہ ریکھا کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی۔ مارچ 1990 میں انہوں نے دہلی کے صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی۔ بظاہر یہ ان کی زندگی کا سکون بھرا فیصلہ لگ رہا تھا، لیکن حالات مختلف نکلے۔ مزید پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟ ریکھا نے بعد ازاں پروگرام میں بتایا کہ یہ شادی ’محبت پر مبنی نہیں تھی‘ بلکہ مکیش انہیں ایک اجنبی لگتے تھے۔ شادی کے بعد لندن کے ہنی مون پر انہیں احساس ہوا کہ دونوں کی سوچ اور مزاج میں شدید فرق ہے۔ ریکھا کے مطابق چند ہی مہینوں میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا اور طلاق کا خیال سب سے...
لاہور: ننکانہ صاحب میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ اکبر گاؤں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کوثر بی بی، عائشہ اور ثمرہ کے ناموں سے ہوئی، زخمیوں میں شہریار، مہریار اور طاہرہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس ہفتے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن بیجنگ پہنچ رہے ہیں جہاں دوسری جنگِ عظیم میں ایشیائی محاذ پر فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین کے لیے یہ دن صرف ایک یادگار تقریب نہیں بلکہ اس صدیوں پرانی جدوجہد کی علامت ہے جو اس نے افیون کی جنگوں سے لے کر 1945 میں جاپان کی شکست تک غیر ملکی تسلط کے خلاف لڑی۔ یہ بھی پڑھیں:’تیسری عالمی جنگ شروع ہو چکی‘، دیمیتری ترینن کا تجزیہ روس کی جانب سے چین کی قربانیوں کو تسلیم کرنا بیجنگ کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ ماضی سے آگے کا سفر پیوٹن کا یہ دورہ محض تاریخ کو یاد کرنے کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی طرف اشارہ بھی ہے۔ روس...
راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر روات ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہمک کی ٹیم نائٹ پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے لیے روات ٹی چوک کے قریب موجود تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پولیس موبائل اور کار دونوں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار پولیس اہلکار ڈرائیور تحسین موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ساجد نامی اہلکار شدید زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا...
لاہور (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں اس وقت تاریخ کا سب سے شدید سیلاب آیا ہوا ہے۔ اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق: دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے۔ پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی میں ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچنے کا امکان ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی شام تک بلند ترین سطح پر ہوگا۔ تریموں بیراج میں بہاؤ 3 لاکھ 61 ہزار 633 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے جو ایک دن میں ایک...
بلوچستان کی وسیع اور بنجر زمین جہاں زندگی کی بقا کا دارومدار پانی کی ایک ایک بوند پر ہے، وہاں پرویز احمد ایک ایسے شخص کے طور پر نمایاں ہیں جو زمین کی سرگوشیاں سننے کا ہنر رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں خشک سالی کے خلاف جدوجہد ، روایتی "کشتہ" سے پانی کی تلاش pic.twitter.com/M5g6SqAaCC — WE News (@WENewsPk) August 31, 2025 وہ گزشتہ 17 برس سے زیر زمین پانی کی تلاش کے لیے ’کشتہ‘ کے قدیم طریقے پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہ فن انہوں نے اپنے استاد حبیب اللہ شہوانی سے سیکھا ہے۔ اس عمل کے لیے مخصوص Y شکل کی درختوں کی تازہ تراشی ہوئی دو شاخوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب وہ کسی ایسے مقام...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا۔ تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی حماس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔ اس طرح 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371...
آج کل مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر بعض آبی ماہرین نیدرلینڈ (ہالینڈ)کے فلڈ ماڈل کا تذکرہ کر رہے ہیں۔ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو نیدرلینڈ ماڈل پر عملدرآمد کرکے بچایا جا سکتا ہے۔ اسی حوالے سے ڈنمارک کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے۔ ڈنمارک نے بھی نیدرلینڈ کا ماڈل فالو کرکے اپنے ملک کو سیلاب اور پانی کی تباہ کاری سے محفوظ بنایا ہے۔ مزید بات کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ نیدرلینڈ ماڈل ہے کیا؟مگر اس سے بھی پہلے چند سطریں نیدرلینڈ کے بارے میں۔ نیدرلینڈ (ہالینڈ) شمال مغربی یورپ کا ایک اہم مگر قدرے چھوٹا ملک ہے۔ ایمسٹرڈیم اس کا دارالحکومت ہے، یہ خوبصورت ملک...
لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث اب تک 2308 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر پندرہ لاکھ سولہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ اکیاسی ہزار لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پانچ سو گیارہ ریلیف کیمپس، تین سو اکاون میڈیکل کیمپس اور تین سو اکیس ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں اور مویشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک چار لاکھ...
اس بات کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارا یہ خطہ ایک بہت بڑی ماحولیاتی تبدیلی سے دوچار ہے۔ ہندوستان، پاکستان ، بنگلہ دیش، افغانستان اور چین ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیرِ اثر ہیں اور ہم سب ایک دوسرے سے الجھے ہوئے ہیں۔ چین کی دسترس ہندوستان کے پانی پر ہے، ہندوستان کا کنٹرول ہمارے اور بنگلہ دیش کے پانی پر ہے۔ افغانستان سے بھی پانی پاکستان آتا ہے، وہاں بھی ماحولیاتی تباہی عروج پر ہے۔ دنیا کی مجموعی آبادی میں سے چالیس فیصد سے زائد آبادی ان ممالک میں آباد ہے اور ان میں سے تین ملک ایسے ہیں جن کا وجود اٹھہتر سال قبل ایک تھا۔ یہ جدا ہو کر پہلے دو پھر یہ تین ممالک بنے۔ اس...
اللہ جانے مظلومیت ہمارے چہرے پر سجتی ہے یا ہماری مہارت کہ اپنی کرپشن، خودغرضانہ رویوں، بے عملیوں اور نا اہلیوں کو چھپانے کے لیے کسی بھی حادثے یا آفت کی صورت میں اسے جھٹ سے منہ پر سجا لیتے ہیں۔ 2010 کا سیلاب تھا یا 2022 کا، ہم نے سیلابی المیوں میں انسانی کوتاہیوں کا تمام الزام عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں پر ڈال کر خود کو معصوم ومظلوم قرار دے کر ہاتھ جھاڑ دیے۔ 2022 کے سیلاب کے ساتھ یہ بیانیہ زور وشور سے شروع ہوا کہ ہم اپنے حصے سے کہیں زیادہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہیں۔ اس بیانیے کے مطابق پاکستان دوسروں کے کردہ گناہوں کے سبب سیلابی اذیت کا شکار ہوا۔ یوں سیلاب کی وسیع تباہی...
چینی وزیر خارجہ کا سہ ملکی دورہ اس خطے کی سیاست میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترتیب کے اعتبار سے چینی وزیر خارجہ نے پہلے ہندوستان کا دورہ کیا، وہاں سے وہ سیدھے کابل پہنچے تھے، طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد چار سال میں یہ کسی بھی چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ افغانستان تھا اور پھر وہ وہاں سے وہ پاکستان پہنچے اور ہمارے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جہاں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ملک کی کسی بھی وزارت کی اندرونی روداد حساس نوعیت کی ہوتی ہے تو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی اندرونی روداد کو حساس ترین قرار دیا جاسکتا ہے۔ وزارت خارجہ اس لحاظ...
تاریخ کے صفحات میں کئی ایسے لمحے چھپے ہیں جو نہ صرف قوموں کی یادوں میں نقش رہ جاتے ہیں بلکہ ان کے تعلقات کی سمت بھی متعین کرتے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے، جو قربانی، جدوجہد اور تلخیوں کا مرکب ہے۔ 1971 کے المناک واقعات نے دونوں قوموں کے دلوں میں فاصلے ڈال دیے، لیکن آج ایک ایسا سنہری موقع پیدا ہوا ہے جسے ضایع کرنا شاید تاریخ کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ دنیا ایک نئے عالمی منظرنامے کی طرف بڑھ رہی ہے، خطے کی معیشتیں بدل رہی ہیں اور عوام کی توقعات بھی بلند ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو ایک...
ماہ اگست آزادی کی یاد دلاتا ہے، خون میں نہائے اور بے شمار زخم خوردہ لاشوں اور بہتے خون کی ندیاں اس بات کا احساس اجاگر کرتی ہیں کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ابھرنے کے لیے مہاجرین کو کس قدر قتل وغارت کا سامنا کرنا پڑا۔ خاندان کے خاندان قتل کردیے گئے، ہتھیاروں کے ذریعے انھیں، ان کے ہی خون میں نہلا دیا گیا۔ مسلمانوں کی قربانی و ایثارکی داستانیں کتابوں میں بکھری نظر آتی ہیں، میرے زیر نظر جو کتاب ہے، اس کا نام ہے ’’ فرحت نصیب‘‘۔ اس کی مصنفہ ڈاکٹر فرحت عظیم ہیں۔ ڈاکٹر فرحت نے اپنے والدین کی زخمی اور لہو رنگ کہانی کو جرأت اظہارکے ساتھ بیان کیا ہے، ورنہ عموماً ہوتا یہ...
پاکستان میں زبانوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔بلوچستان کی مہر گڑھ کی تہذیب، سندھ کی موئن جو دڑو اور ہڑپہ کی تہذیب، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی گندھارا تہذیب کے بعد اس خطے نے یونانیوں، ویدک،ایرانیوں، مغلوں اور برصغیر کے مقامی تمدن کو دیکھا، جس کے نتیجے میں یہاں زبانوں، ثقافتوں اور سماجی نظام کا ایک ایسا امتزاج پیدا ہوا جو آج تک جاری ہے۔ اس تناظر میں میں اہم چیز زبانیں ہیں اور زبانیں صرف بولنے کا ذریعہ نہیں ہوتیں بلکہ تہذیب اور ثقافت کا آئینہ بھی ہیں۔ زبان میں قوم کے جذبات، فکر، طرزِ معاشرت اور اجتماعی شعور جھلکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی ہر مہذب قوم نے اپنی زبان اور ثقافت کو تحفظ دینے...
1970 میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ انسان کی ماحول خراب کرنیوالی سرگرمیوں سے اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 1974 میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ صنعتی کارخانوں سے کئی طرح کی زہریلی گیسز نکل کر اس اوزون کی سطح کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ساتھ ہی خبر دار بھی کیا گیا کہ اگر اس عمل کو نہ روکا گیا تو آنیوالے 75 برسوں میں اس تہہ کا مکمل خاتمہ بھی ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں انتہائی خطرناک سمندری طوفان اور سیلابوں کے آنے کا بھی خطرہ ہے، نیز دنیا بھر کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔ جے۔ ڈائیمنڈ اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ جنگلات کو گزشتہ پچاس برسوں میں اتنا نقصان نہیں پہنچایا گیا...
سچ بولنا، اس پر قائم رہنا آسان نہیں، ماضی میں ایسے بہت سے کردار نظر آتے ہیں جنھوں نے حق کی راہ میں بہت اذیتوں کو برداشت کیا، انھوں نے کانٹوں کی راہ منتخب کر لی لیکن کلمہ حق پر قائم رہے، دست بردار نہیں ہوئے۔ حضور اکرم ﷺ کے دور سے لے کر خلفائے راشدین کے بعد بھی یہ ایک جہد مسلسل تھا اور تکلیفوں، اذیتوں آزمائشوں کے بعد وہ لوگ تو گزر گئے، پر ان کے نام تاریخ میں ثبت ہو گئے۔ وہ عظیم لوگ جو بعد میں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے تھے، آج بھی نیکی اور بدی کے درمیان فرق کو واضح سمجھانے میں مددگار ہیں۔ حالیہ بارشوں نے جو ملک بھر میں...
امریکا کے ایک بھلکڑ شخص نے ایک ہی لاٹری کے دو ٹکٹ خرید کر پانچ، پانچ لاکھ ڈالر کے دو انعامات (مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر) جیت لیے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کی پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شہری (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ 18 اگست کو ایک لانڈری میں تھے جب ان کے یاد کرنے پر بھی انہیں یاد نہیں آرہا تھا کہ 20 اگست کو ہونے والی لاٹری کی قرعہ اندازی کے لیے انہوں نے ٹکٹ خریدا ہے یا نہیں۔ بالآخر انہوں نے ایک ٹکٹ خرید لیا اور جب وہ علاقے سے باہر کسی کام سے گئے ہوئے تھے قرعہ اندازی میں ان کا پانچ لاکھ کا انعام نکل...
میٹھے خربوزوں سے لے کر رسیلے کیوی تک چینی پیداوار تیزی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں گھرانوں کی پسندیدہ انتخاب بنتی جا رہی ہے۔ مقامی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے اور ایس سی او ممالک کے درمیان ایک اہم زمینی تجارتی بندرگاہ ہورگوس نے رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 3 لاکھ 29 ہزار ٹن پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات برآمد کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 37.1 فیصد زائد ہیں۔ ہر روز زرعی اجناس کے لئے مختص چین-قازقستان گرین لین کے ذریعے ریفریجریٹڈ ٹرکوں کی طویل قطاریں ہورگوس بندرگاہ سے گزرتی ہیں۔ اس تیز تر کسٹمز چینل کے ذریعے اجناس 24 گھنٹے کے اندر...
بے شک آزمائش کی یہ گھڑی دل دہلا دینے والی ہے، جب گھروندے پانی میں بہہ جائیں، فصلیں تباہ ہو جائیں، مال مویشی ڈوب جائیں اور زندگی بھر کی جمع پونجی لمحوں میں دریا برد ہو جائے، تو دل پر کیا بیتتی ہے، یہ صرف وہی جان سکتا ہے جو خود اس کرب سے گزر رہا ہو۔ لیکن اے اہلِ درد، اے سیلاب کے متاثرین، میں تمہارے دکھ کو محض خبر نہیں سمجھتا، اسے اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں۔ یہ سچ ہے کہ تمہارے گھر اجڑ گئے، لیکن تمہارے حوصلے ابھی بھی آباد ہیں۔ تمہاری زمینیں پانی لے گیا، مگر تمہارے بازو آج بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔ تمہارے کھیت خالی ہو گئے، مگر تمہارے دل ہمت اور...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں نشو سے ان کی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے چوتھی شادی کرلی ہے اور اس شادی کو چھپا رکھا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ فل الحال وہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور موصول ہونے والی پیشکش سے انکار کر رہی ہیں۔ سینئر اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں اور اگر اللہ نے چوتھی شادی قسمت میں لکھی ہے تو ہوجائے گی کیونکہ یہ اللہ کے کام ہیں۔ نشو بیگم نے مزید...
دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔ یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا...
پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے پولیس وین پر حملے اور آبادی پر مارٹر گولہ پھینکنے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے تحصیل لاچی کے علاقے درملک میں پولیس چوکی کے قریب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید جب کہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس کیا اور تمام پوليس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائپ ڈی اسپتال لاچی منتقل کر دیا جہاں سے دو پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ حکام...
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلم *پتی پتنی اور وہ 2* کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھگڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا اور شوٹنگ روکنا پڑی۔ ویڈیو میں تین افراد کو عملے کے ایک رکن پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد بھی لڑائی میں شامل ہوتے دکھائی دیے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے، تاہم اس...
ممبئی: بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس کی...
اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر مشہور خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو افسوسناک اور خواتین کی تذلیل قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وزیرِاعظم سمیت متعدد سیاستدان خواتین اور معروف شخصیات کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز کو ایک ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا جہاں نہ صرف انہیں مسخ شدہ انداز میں پیش کیا گیا بلکہ جنسی اور توہین آمیز جملے بھی درج کیے گئے تھے۔ یہ مواد ’فیکا‘ (Phica) نامی پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، جس کا نام اطالوی زبان کے ایک فحش لفظ سے...
غزہ ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے خونریز حملوں کا نشانہ بن گیا۔ جمعہ کو غزہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بمباری اور فائرنگ میں کم از کم 67 فلسطینیوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جن میں وہ چھ افراد بھی شامل تھے جو امداد کی تلاش میں نکلے تھے۔ فلسطینی طبی کارکنوں نے بتایا کہ وسطی غزہ میں امداد کے منتظر تین شہریوں کو اسرائیلی فوج نے براہِ راست گولیاں مار کر شہید کیا، جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں خان یونس کے مغربی حصے میں کم از کم پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں شدید زخمی ہوئے۔ غزہ میں جاری انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ بہت زیادہ فراخدلی سے مالامال ہیں۔ آپ اب پہاڑوں کو پگھلنے یا آتش فشاں کے خطرات کے بارے میں فکر نہیں کرتے، آپ اپنے وژن، اپنے ذاتی مقاصد اور اپنے ذاتی راستے میں اتنے مصروف ہیں کہ دوڑ صرف آپ کےلیے ایک اور چلنے کا راستہ ہے۔ کیونکہ آپ کے خیال میں آپ نے زندگی میں پہلے ہی جیت حاصل کرلی ہے۔ واہ! کیا احساس ہے! طویل مدتی منصوبے بنائیں، اور سب کچھ سونے میں بدلنے کےلیے جاری رکھیں۔ ذمے داری کے احساس اور بہت سے عملی، محسوس کرنے والے اقدامات کے ساتھ اور تھوڑا سا ایمان کے ساتھ آپ آسمان میں اتنی ہی تیزی سے اڑ سکتے ہیں جتنا آپ تصور...
اسلام آباد: بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، انڈیا نے ایک بار پھر دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا دریائے جہلم مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے سرحدی قصبہ اوڑی سے آزاد کشمیر کے سرحدی قصبہ چکوٹھی، چناری میں داخل ہوتا ہے، چکوٹھی سے آزاد کشمیر میں داخل ہونے والے دریائے جہلم کے پانی میں آج دوسری مرتبہ تقریبا سات فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کا ریلا ایک بار پھر دارالحکومت مظفرآباد کی طرف رواں دواں ہے، چناری اور گردونواح میں مرد، خواتین اور بچے دریا کے کنارے جانوں کو خطروں میں ڈال کر اس وقت بھی لکڑیاں پکڑنے میں مصروف ہیں۔ دریائے ستلج...
شمشاد احمد خان صاحب سے پہلی ملاقات ‘ دس برس پہلے ہوئی تھی۔ اسٹاف کالج میں ایک معلم کی حیثیت سے تشریف لائے تھے۔ شمشاد صاحب نے کوئی ایک گھنٹہ لیکچر دیا‘ جو سچائی ‘ حقیقت اور وطن دوستی سے معمور تھا۔بہت کم لوگوں کو دل سے بولتے سنا ہے۔ خان صاحب اسی قافلہ کے شاندار مسافر ہیں۔ ان کی باتوں سے پہلی بار‘ کارگل جنگ کی سچائی سننے کو ملی۔ وہ عوام کو سنائی گئی طوطا کہانی سے بالکل متضاد تھی۔ بہر حال ‘ مجموعی طور پر شمشاد احمد ایک سحر انگیز گفتگو کرکے واپس گئے۔ کئی بار مجھے یوں لگا کہ ملک سے عشق ان کی روح میں ایسے گندھا ہوا ہے۔ جس کا ثبوت ان کی آنکھوں...
فلسطین وہ سرزمین ہے جسے مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسی ارض مقدس سے پیغمبر آخرالزماں حضرت محمدؐ معراج کے سفر پر روانہ ہوئے۔ فلسطینی مسلمانوں کے عظمت رفتہ کی پہچان ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس مقدس سرزمین پر یہودیوں کی آبادکاری کی راہیں ہموارکی گئیں اور 14 مئی 1948 کو باقاعدہ اسرائیل کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ وہ دن اور آج کا دن فلسطینی مسلمان اسرائیلی ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ امریکا اور اس کی ہمنوا مغربی طاقتیں اسرائیل کو اسلحہ، گولہ بارود فراہم کر کے اس کی فوجی قوت کو بڑھاتی ہیں اور اسرائیل معصوم فلسطینی بچوں اور عورتوں، بوڑھوں، جوانوں اور بے گناہ فلسطینیوں پر آگ...
سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک غزہ میں کم ازکم دو سو اسی صحافی اور میڈیا ورکرز اپنے فرائض نبھاتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں۔نجی ولاگرز اور فری لانس رپورٹرز ان کے علاوہ ہیں اور اگر انھیں بھی جمع کر لیا جائے تو یہ تعداد ساڑھے تین سو سے اوپر پہنچ رہی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ غزہ اطلاعات کی ترسیل کرنے والوں کا سب سے بڑا قبرستان بن چکا ہے۔اس قبرستان میں وہ بوڑھے ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنھیں کسی صحافی یا میڈیا ورکر کا بھائی، باپ ، ماں ، بیٹا ، بیٹی ہونے پر گولی ، راکٹ یا بم کی شکل میں سزاِ موت دی گئی۔ اس المیے کی گہرائی کا اندازہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی، دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے ہیں۔ 1400بستیاں زیر آب آچکی ہیں جب کہ 10لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ پاکستان کا زرعی اور معاشی دل کہلانے والا صوبہ پنجاب آج ایک ایسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہے جس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی نظام کو بھی ہلا کر...
سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائر لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت ساحل خان کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پستول، گولیاں، 2 موبائل فون اور 3 پرس برآمد ہوئے۔ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
ایک بین الاقوامی نیٹ ورک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی ہولوکاسٹ تصاویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر رہا ہے تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کر کے مالی فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے، جانیے کیسے؟ بی بی سی کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ تصاویر اور کہانیاں نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہیں بلکہ ہولوکاسٹ جیسے حساس تاریخی سانحے کو ایک جذباتی کھیل بنا دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق فیس بک پر حالیہ مہینوں میں ایسی اے آئی تصاویر پوسٹ کی گئیں جن میں آشووٹز کیمپ میں قیدیوں کو وائلن...
پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے پہلی بار اپنی شخصیت کے ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جو اکثر ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس کمزوری نے کئی بار انہیں مشکل میں ڈال دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگرچہ بظاہر وہ ایک پُرسکون اور ہنس مکھ انسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کے قریبی لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ کبھی کبھار وہ سخت غصے میں آجاتے ہیں۔ عفان کا کہنا تھا کہ ’’یہ مسئلہ میں نے خود بھی ہمیشہ محسوس کیا...
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم پیتونگاترن شیناواترا کو قومی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وہ محض ایک سال اقتدار میں رہیں۔ یہ فیصلہ شیناواترا خاندان کے لیے ایک اور بڑا سیاسی دھچکا ہے، جو پہلے ہی فوج اور عدلیہ سے طویل محاذ آرائی کا شکار رہا ہے۔ پیتونگاترن تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں اور اب وہ شیناواترا خاندان کی چھٹی ایسی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں فوج یا عدلیہ کے ہاتھوں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ عدالت نے 6-3 کی اکثریتی رائے سے فیصلہ سنایا۔ فیصلے کی بنیاد جون میں ہونے والی ایک لیک شدہ ٹیلیفون کال بنی، جس میں پیتونگاترن کمبوڈیا کے...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت کیخلاف مبینہ سازش کے الزام پر سابق وزیر سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ عدالت نے 87 سالہ سابق وزیر سمیت 16 افراد کو حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔ بنگلہ دیش 2024 میں شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کو عوامی تحرییک کے زریعے اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے سیاسی ہلچل کا شکار ہے، اب سیاسی جماعتیں فروری میں ہونے والے انتخابات سے قبل اقتدار کے لیے زور آزمائی کر رہی ہیں۔ یہ 16 افراد جمعرات (28 اگست) کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ڈھاکہ رپورٹرز...
پاکستان کی ‘آئرن لیڈی’ کے نام سے جانے جانی والی منیبہ مزاری نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منیبہ مزاری کو ‘پائیدار ترقی کے اہداف ‘کی ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے، جس کے بعد وہ ان عالمی رہنماؤں اور تبدیلی کے علمبرداروں کی صف میں شامل ہو گئی ہیں جو اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ٹریکرز کی تریچ میر ایڈوانس بیس کیمپ تک ٹریکنگ یہ تقرری 24 مارچ 2025 کو باضابطہ طور پر کی گئی۔ منیبہ مزاری جو اس سے قبل ‘اقوام متحدہ خواتین’ کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر، نامور مصورہ اور انسانی حقوق کی...
ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے۔ حال ہی میں یہ صورتحال امریکا میں مشہور فاسٹ فوڈ چین ٹاکو بیل کے ساتھ بھی پیش آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن جانے پر اس نے اپنی ڈرائیو تھرو سروسز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال پر نظرثانی شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ریستوران چین کے اے آئی نظام نے عجیب و غریب غلطیاں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: بے قابو اے آئی ماڈل بلیک میل بھی کرنے لگے، کنٹرول کیسے ممکن ہے؟ ٹاکو بیل کے جس اے آئی نظام کا ذکر ہو رہا ہے وہ دراصل ایک ’وائس اسسٹنٹ‘ ہے...
اسٹریپ تھروٹ یعنی گلے کی سوجن اور درد والی یہ عام بیماری دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کو متاثر کرتی ہے لیکن کچھ بچوں میں یہ بیماری ایک ایسے صدمے کا باعث بن سکتی ہے جو نہ صرف ان کی ذہنی حالت بلکہ پوری زندگی کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسکول سے لگاؤ نوعمر بچوں کو بُلنگ سے ہونے والے ڈپریشن سے بچا سکتا ہے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نومبر 2012 میں 8 ویں سالگرہ کے دن چارلی ڈریوری کی زندگی بدل گئی۔ کیک، تحائف اور پارٹی کے مزے کے باوجود اس کی ماں کیٹ ڈریوری نے نوٹ کیا کہ اس کا بیٹا عجیب رویہ اختیار کر رہا ہے۔ آنکھ پھڑکنے سے آغاز...

پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، معیشت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں، صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی
پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، معیشت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں، صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی ) کے صدر ناصر منصور قریشی اور یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے بزنس کمیونٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کا...
لاہور: پنجاب میں سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کے قریب واقع ایک اور شہر میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کی ہے۔ اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں فوج طلب کی گئی تھی۔ پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے طلب کیا گیا۔ حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس 24/7 ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ Pakistan Army’s Relief and Rescue Operation Continues...
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی۔ ایک انٹرویو کے دوران محمد شامی نے کہا کہ جب سب پاکستان کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔ محمد شامی نے کہا کہ میں تنازعات کے پیچھے نہیں بھاگتا، حکومت اور کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کریں اس پر اتفاق کرنا بہتر ہوگا اور فیصلے پر قائم بھی رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ صرف جذبات سے نہیں کھیلی جاتی، اس میں اور بھی بہت کچھ شامل ہوتا ہے، جب سب کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔ محمد شامی نے ایک کھلاڑی کے نقطہ نظر سے پاک بھارت میچ کو معمول کا مقابلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت کی برآمدی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ ٹیکسٹائل، زیورات اور جھینگا (شرمپ) برآمد کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ فیشن اور ٹیکسٹائل مراکز جیسے تروپّر (Tamil Nadu) اور نوئیڈا کے صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آرڈرز منسوخ ہونے سے پیداوار بند ہو رہی ہے۔ جھینگا ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں نے تو پہلے ہی چھانٹیاں شروع کر دی ہیں، جس سے دو ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ...
بھارت سے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ 29 اگست کی شام پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ پنجاب نے اس حوالے سے نیا مراسلہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ Madhopur Headworks at River Ravi in India has collapsed ???? As per Indian side, atleast 4x flood gates have collapsed while others have sustained damages. pic.twitter.com/2aUzQbyi5B — Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) August 27, 2025 مراسلے کے مطابق یہ سیلابی ریلا 2 ستمبر کو ہیڈ پنجند کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کی صورت اختیار کر لے گا۔ محکمے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو...
پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے کے پی، پنجاب، سندھ اور کشمیر سمیت کئی صوبوں میں تباہی مچائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب، چند اہم سوالات کے پی کے کئی شہر پانی میں بہہ گئے جبکہ کراچی میں شدید بارش کے دوران ٹریفک جام رہا۔ بونیر، صوابی، کشمیر اور خوشاب کے علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ڈیموں کے سپل ویز کھولنے سے سیالکوٹ ڈوب گیا اور پنجاب و سندھ میں مزید بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پچھلے سیلاب میں تقریباً 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے، لیکن اس بار بروقت وارننگ کی وجہ سے کئی زندگیاں بچ گئیں۔ مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق...
اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار نہیں ڈالتی تو اسرائیل کو غزہ کا مرحلہ وار الحاق کر لینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی الجزیرہ نیوز کے مطابق سموٹریچ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر حماس نے سرنڈر نہ کیا، ہتھیار نہ ڈالے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اسرائیل کو ہر ہفتے غزہ کے ایک حصے پر قبضہ کرنا چاہیے اور یہ عمل 4 ہفتوں تک جاری رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے سال کے اختتام تک غزہ میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن کے باعث یہ منصوبے ایک بارش میں ہی تباہ ہو جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں صرف 20 سے 30 فیصد رقم استعمال ہوتی ہے جبکہ باقی رقم ٹھیکیدار اور منصوبہ ساز کھا جاتے ہیں۔ ان کے مطابق سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر مزید سیلاب کی پیشگوئی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی ضرور ہو سکتی ہے لیکن اتنے بڑے پیمانے پر...
بھارتی ریاست پنجاب کے تین وزرا کو سیلاب متاثرہ علاقوں کے معائنے کے دوران کشتی میں بیٹھے سوئیڈن اور گوا کے کروز سفر کی یادیں تازہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ وزرا کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں وزیر برندر کمار گوئل، لال جیت بھلر اور ہربھجن سنگھ کو لائف جیکٹ پہنے کشتی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ اپنے سوئیڈن کے کروز سفر اور گوا کی تفریحی یادوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ ایک وزیر نے کہا کہ میں سوئیڈن گیا تھا اور وہاں 24 گھنٹے کروز رائیڈز کیں۔ اس پر دوسرے وزیر نے گوا کی یادوں کا ذکر چھیڑ دیا۔ مزید پڑھیں: سیلاب سے سندھ...
لاہور: ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (APSUP) کے زیر اہتمام 2030 کا پاکستان چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں کے عنوان سے یونیورسٹی آف لاہور میں خصوصی لیکچر منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین ایپ سپ چوہدری عبدالرحمن، چیئر مین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ سہیل افضل،ریکٹر یونیورسٹی آ ف لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ، ڈین آفس آف سٹوڈنٹس افیئرز عمارہ اویس سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ مہمان خصوصی میاں عامر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 33نئے صوبے بننے چاہئیں،...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال کے سبب سندھ کی درخواست پر آج (جمعہ) ہونے والا نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا 11واں اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے ٹیکنیکل ممبرنے بھی حاضری سے معذوری کا اظہارکردیا تھا جس پر وزارت خزانہ نے اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ این ایف سی میں 9 ممبر ہوتے ہیں جن میں ایک وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ہیں جو کمیشن کی صدارت کرتے ہیں، باقی ہرصوبے کے دوممبر کمیشن کا حصہ ہیں۔ان میں ایک ہرصوبے کا وزیرخزانہ ہوتا ہے جبکہ ہرصوبے سے ایک ٹیکنیکل ممبربھی لیا جاتا ہے۔ این ایف سی سیکرٹریٹ کے مطابق 9 میں سے آٹھ ارکان نے...
دیواستبداد کی بات تو ہوگئی جو جمہوری قبا میں پائے کوب ہے۔77سال سے ناچ رہا ہے گارہا ہے اور مستقل جمہوری خاندان کی چار چار پشتوں سے ’’داد‘‘ پارہا ہے اور اس کا جو نتیجہ نکل رہا ہے۔ اس پر بیچارا دانشور لطیفے کا الٹ سنا رہا ہے، کہتا ہے پس چہ باید کرد۔اب تھوڑی سی بات آزادی کی نیلم پری کی بھی ہوجائے۔ اس بیچاری کے ساتھ بھی وہی ہوا ہے جو ’’سچ‘‘ کے ساتھ ہوا تھا۔جب جھوٹ نے تالاب میں نہاتے ہوئے اس کا لباس چرا لیا تھا۔ اور سچ کے لباس میں شہرجاکر خود تو حاکم شہر بن گیا اور بیچارا سچ تالاب میں حیران وپریشان بیٹھا ہے ۔ اگر جھوٹ کا چھوڑا ہوا لباس پہن کر...
قوموں کی زندگی عروج و زوال سے عبارت ہوتی ہے۔اس میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔جاندار قومیں مشکلات پر قابو پا کر دوبارہ اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور دنیا میں اپنا جائز مقام حاصل کر کے رہتی ہیں۔ ہمارے خطے یعنی برصغیر میں ہندوستان ایک بڑی اکائی ہے۔اگر اس کی آبادی موجودہ شرح سے بڑھتی رہی تو عین ممکن ہے اگلے تیس سال میں یہ آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ جائے۔ہندوستان صنعت و حرفت میں بھی بہت پیش رفت کر چکا ہے۔ اس ملک کا رقبہ بھی بہت زیادہ ہے۔دنیا کے کئی ممالک اس میں سما سکتے ہیں۔یہ ملک ایک بڑی فوج رکھتا ہے۔اس کی فضائیہ کے پاس چند جدید ترین طیاروں کے ساتھ کوئی ایک ہزار...
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ فضائی سفر کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔ شدید بارشوں، بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں سیلابی ریلوں نے پنجاب میں تباہی مچا دی ہے، درجنوں دیہات راستے، عمارات ڈوب گئی ہیں، لاہور سے سیالکوٹ کے لیے ٹرین سروس بند کردی گئی ہے، مزید پانچ اضلاع میں فوج طلب کر لی گئی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کردی۔ جب بھی پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا موسم آتا ہے تو بھارت ہمیشہ کی طرح اپنی منافقانہ دشمن...
جیسے ہی ربیع الاوّل شریف کے ماہِ مقدس کا آغاز ہوتا ہے تو عاشقانِ رسولِ عربی ﷺ خوشی سے جھوم اُٹھتے ہیں اور اِس پورے ماہِ مقدس کو انتہائی عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے مناتے ہیں۔ محافلِ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ہوتا ہے، گلیوں اور بازاروں کو دلھن کی طرح سجا دیا جاتا ہے، مساجد اور بلند و بالا عمارات پہ چراغاں کے خوب صورت مناظر آنکھوں کو فرحت آنگیں نظارے پیش کرتے ہیں، درود و سلام کی بے مثل اور خوب صورت صدائیں سماعتوں سے ٹکرا کر کانوں میں رس گھولتی ہیں، گھر، گھر صدقات و خیرات اور لنگر کا وسیع اہتمام و انتظام کیا جاتا ہے۔ سکول، کالجز اور جامعات میں تقاریر اور...
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کا ایک خطرناک گروپ ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدف بنا رہا ہے۔ یہ حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کی گئے جس کے بعد گوگل سروسز کے صارفین مزید دراندازیوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں۔ جی میل اور گوگل کلاؤڈ کی سروسز تقریباً ڈھائی ارب افراد استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے حوالے سے چوکننا رہیں اور اپنی سیکیورتی کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدام لیں۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ انے پہلی بار حملوں کے حوالے سے جون...
برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل کی ایک سائنس دان نے ایک ایسا گانا بنایا ہے جس کو سنتے وقت کھائی جانے والی چاکلیٹ مزید ذائقہ دار ہوجاتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 60 برس کی تحقیق کے جائزے کے بعد ڈاکٹر نیٹلی ہیاسنتھ (کمپوزر اور ساؤنڈ ایکسپرٹ) نے ایک میوزیکل ٹریک بنایا ہے جس کو سنتے وقت چاکلیٹ کھانا اس کے ذائقے کو مزید بہتر بنا دیتا ہے۔ ڈاکٹر نیٹلی کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ دماغ ایک پارٹی ٹرک کرتا ہے جس کو ’ملٹی سینسری انٹیگریشن‘ کہا جاتا ہے جس میں حواس آپس میں ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ میجر کی میں ہموار اور پُرکشش دھنیں چاکلیٹ کا ذائقہ زیادہ کریمی اور...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں سے 80 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملے پر 5 نادہندہ کمپنیوں کےلائسنسن معطل کردیے۔ پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے خط اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 5 ایل ڈی آئی کمپنیوں کے واجبات کی وصولی کے حوالے سے الگ الگ سماعت کی اور نادہندہ پانچ ایل ڈٰی آئی کمپنیوں کے لائسنس معطل کرتے ہوئے مذکورہ کمپنیوں کو آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا۔ پی ٹی اے نے کہا کہ پانچوں ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ایک ماہ میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن کمپنیاں اتھارٹی کے احکامات پر...
بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ سونو نگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گلوکار علی ظفر کیساتھ اپنے تعلقات اور دوستی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہر ہفتے یا دو ہفتوں میں ایک بار علی ظفر سے بات کرتا ہوں، وہ اچھے آدمی ہیں، بہت اچھے انسان ہیں۔ سونو نگم نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں سے جڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں جو ایک جیسی سوچ اور اقدار رکھتے ہیں۔ بھارتی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو اپنا...
سمتھسونین سینٹر فار ایسٹرو فزکس سے وابستہ ماہر فلکیات ڈاکٹر ولی سون نے ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کائنات اتنی باریکی سے ترتیب دی گئی ہے کہ اسے محض اتفاق نہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ ایک اعلیٰ ہستی کی تخلیق ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جیمز ویب سے یورینس کا نیا چاند دریافت، کل تعداد 29 ہوگئی سائنس اور مذہب صدیوں سے کائنات کے آغاز کے بارے میں بظاہر ایک دوسرے سے متصادم رہے ہیں لیکن ڈاکٹر سون کا ماننا ہے کہ ان کی پیش کردہ فائن ٹیوننگ تھیوری ان دونوں شعبوں کو باہم جوڑتی ہے۔ واضح رہے کہ یورپی میڈیا نے ایک بار پھر ڈاکٹر ولی سون کی ایک گفتگو شائع کی ہے جو انہوں نے...
2023 کے سیلاب میں اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانے بچانے والے تلہ کنگ کے ہیرو ظفر کی اپنے ٹریکٹر کی مدد سے 6 سیاحوں کو بچاتے ہوئے ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 2023 میں تلہ گنگ میں ایک دلیر شہری ظفر نے اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں تھیں، انہوں نے 6 سیاحوں کی گاڑی اچانک سیلابی ریلے میں مکمل طور پر ڈوب گئی تھی، اس واقعے کی ویڈیو اب 2025 کے سیلاب کے تناظر میں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟ صارفین ظفر کی جرات و بہادری...
سماج کے اصول وقت کے تابع ہیں۔ وقت بدلتا ہے تو اصول بدلتے ہیں اور اس کے نتیجے میں معاشرہ بھی بدل جاتا ہے۔ یہ تبدیلی صرف خیالات یا نظریات تک محدود نہیں رہتی، بلکہ معاشرتی اکائی یعنی میاں بیوی کے تعلق اور روزمرہ کے طور طریقوں پر بھی اپنا بھرپور اثر ڈالتی ہے۔ کچھ سال پہلے جو الفاظ سننے میں بھی نہیں آتے تھے، آج روز خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ مجھے اپنے دادا اور نانا کا گھر یاد ہے، جہاں مردانہ اور زنانہ حصے الگ الگ ہوا کرتے تھے۔ میاں بیوی کے مشترکہ بیڈروم کا اُس وقت کوئی تصور نہ تھا۔ ان کی الگ الگ چارپائیاں اور کمرے ہوا کرتے تھے۔ البتہ کھانے کی محفلیں خاندان کو...
امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک چرچ سے منسلک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو لرزا کر رکھ دیا۔ واقعے میں کم از کم دو کم سن بچے ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے والا شخص بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اینونساییشن کیتھولک اسکول میں پیش آیا، جو ایک چرچ سے منسلک نجی تعلیمی ادارہ ہے۔ اسکول میں تقریباً 395 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور تعلیمی سال کے آغاز کو صرف دو دن ہوئے تھے۔ پولیس چیف برائن او’ہارا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ اور...
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارت کی تامل اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمی مینن کو ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغواء اور تشدد کے مقدمے میں بطور مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف انڈین فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا کر رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چند روز قبل بانر جی روڈ پر واقع ایک بار میں شروع ہوا جہاں اداکارہ کے قریبی دوستوں اور متاثرہ آئی ٹی پروفیشنل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جھگڑا اس وقت مزید بڑھ گیا جب متاثرہ نوجوان بار سے نکل کر اپنی گاڑی میں گھر کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس کے...
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلی بار وفاق کے انتظار کے بغیر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فنڈ دیا اور راشن کی بوریاں دینے کی بجائے فی خاندان 15 ہزار روپے کیش امداد کا فیصلہ کیا جس میں سے ایک دن میں ساڑھے 4 ہزار خاندانوں کو رقم منتقل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ بننے والے مزمل اسلم کون ہیں؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی بڑی مدد نہیں ملی صرف چند جنریٹر اور ادویات کے ٹرک آئے اور بونیر میں صرف 40 افراد کو چیک دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین...
سڈنی میں میرے ایک قریبی دوست ہیں، سہیل بھائی۔ وہ خود کو فیصل آبادی کہتے ہیں، مگر میں انہیں ہمیشہ ’لائل پوری‘ کہہ کر پکارتا ہوں، کیونکہ وہ شریف النفس اور لائل انسان ہیں۔ ملکی سیاست میں ہمارے نظریات یکسر مختلف ہیں۔ وہ خان صاحب کے دیوانے ہیں اور میں پاکستان کی ساری شخصی قیادت کا سب سے بڑا ناقد۔ مگر اختلاف کے باوجود ہم ایک دوسرے کی بے پناہ عزت کرتے ہیں اور کبھی کبھار ایک دوسرے کے ساتھ الجھ کر سیاسی اختلافات کا بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔ یہ سب فطری ہے، کیونکہ ہم باشعور انسان ہیں، اور ایک دوسرے کو سپیس دینا جانتے ہیں۔ گزشتہ شب میں سہیل کے ہاں ڈنر پر مدعو تھا۔ کھانے کے دوران پاکستان...
ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے کو مسلمان عقیدت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘اس میں چراغاں ہوتا ہے‘جلوس نکلتے ہیں‘فیرنی تقسیم کی جاتی ہے اور میلاد کی محفلیں ہوتی ہیں‘یہ سب درست ہے ہمیں یہ کرنا چاہیے کیوں کہ یہ مہینہ پوری انسانیت کے لیے اہم ہے‘ہمارے نبی ﷺ اس مہینے دنیا میں تشریف لائے تھے اورہمارے نبیؐ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ یہ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے۔ اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کی آمد کو انسانوں کے لیے اپنا احسان قرار دیا ہے‘ آپؐ انسانیت کے لیے کتنا بڑا احسان ہیں ہمیں یہ سمجھنے کے لیے قبل از اسلام اور بعد کی تاریخ کا مطالعہ کرنا ہوگا‘ حضور...
پہلے تو ایک حقیقہ سنیے۔پشاور میں قیوم خان کے خلاف ایک جلسہ ہو رہا تھا۔تقریروں کے ساتھ نعرے بھی لگ رہے تھے۔کوئی بھی شخص کسی بھی وقت چلاتا۔ نعرہ تکبیرحاضرین کی طرف سے جواب آتا۔اللہ اکبر انقلاب۔زندہ باد پاکستان۔زندہ باد جمہوریت۔زندہ باد کسی کو اس وقت یاد آیا تو اس نے کہا۔ دیواستبداد۔جواب آیا زندہ باد۔اس وقت شاید قبولیت کا وقت تھا چنانچہ تب سے اب تک دیواستبداد زندہ باد ہی چلا آرہا ہے۔ علامہ نے تو یہ کہا تھا دیواستبداد جمہوری قبا میں پائے کوب تو سمجھتا ہے یہ آزادی کی ہے نیلم پری اور یہ دیواستبداد اور نیلم پری کا قضیہ بہت پرانا ہے کیونکہ یہ جو ’’دیواستبداد‘‘ ہے یہ بڑا مکار بڑا عیار ہے ہمیشہ آزادی کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، حالیہ سیلاب سے پوری پوری بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں، ہم اس چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرچکا ہے، جب کہ آبپاشی اسٹرکچر کو بچانے کے لیے چناب میں ہیڈ قادر آباد بند دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔ سائنسی اعتبار سے سیلاب آنے کی وجہ گلوبل وارننگ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے حالیہ برسوں میں زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں اپنی موجودگی ثابت کی ہے اور طب، تعلیم، تحریر، موسیقی اور یہاں تک کہ فلم سازی جیسے تخلیقی شعبے بھی اس کی پہنچ میں آ چکے ہیں۔ تاہم جہاں بات ہو طنز و مزاح جیسے باریک اور جذباتی فن کی وہاں ماہرین مزاح اور لکھاری متفق ہیں کہ یہ میدان اب بھی انسانوں کے تخلیقی شعور کا محتاج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنفین مصنوعی ذہانت کے ہاتھوں کام کھو بیٹھنے کے خدشے کا شکار ماہرین کے نزدیک مزاح صرف الفاظ کا جوڑ نہیں بلکہ سماجی سیاق، جذباتی گہرائی اور انسانی مشاہدے کا نچوڑ ہوتا ہے جو فی الحال اے آئی کے بس کی بات نہیں لگتی۔ امریکی...
گوگل نے اپنے جیمنی اے آئی امیج جنریٹر میں اہم اپ ڈیٹ کرتے ہوئے جیمنی 2.5 فلیش امیج لانچ کر دیا ہے، جسے ابتدائی طور پر نینو بناناز کے نام سے جانچا جا رہا تھا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اب وائس یا ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے تصاویر میں ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں، جن میں کپڑوں کی تبدیلی، شرکا کی جگہ بدلنا، مختلف پس منظر میں ضم کرنا یا غیر ضروری عناصر کو ہٹانا شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟ ٹیسٹ نتائج نے صارفین کو حیران کر دیا۔ مثال کے طور پر جب صرف دھڑ کی تصویر اور کرسیوں کا ایک عکس اپ لوڈ کیا گیا تو جیمنی نے...
:26اگست 1980 کو ، چین نے باضابطہ طور پر شینزین ، جوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے۔ یوں چین کی اصلاحات و کھلے پن نے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا قدم اٹھایا۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران خصوصی اقتصادی زونز چین کی اصلاحات و کھلے پن کی “ٹیسٹنگ فیلڈ” سے چین کی ترقی کے لیے ایک مضبوط محرک قوت بن کر ابھرے ہیں، جو عالمی معیشت میں انضمام کے عمل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے، گلوبل ساؤتھ ممالک کی ترقی کے لیے بھی ایک قابل قدر حوالہ فراہم کرتے ہیں۔خصوصی اقتصادی زونز چین کی اقتصادی ترقی کے عمل میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اقتصادی عروج کے لیے...
پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے "پاکستان آئیڈل” کی 11 سال بعد واپسی ہو رہی ہے اور اس بار یہ سفر پہلے سے کہیں زیادہ شاندار اور رنگین ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع دیا جائے گا۔ شاندار کم بیک کے ساتھ اس بار ججز کی کرسیوں پر راحت فتح علی خان، بلال مقصود، زیب النسا بنگش اور ورسٹائل اداکار فواد خان براجمان ہوں گے۔ ججز کا سپر اسٹار پینل پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن لے رہے ہیں جس کا آغاز سکھر سے ہوا جو ملتان اور لاہور کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میں جگمگا رہا ہے جب کہ اگلا بڑا پڑاؤ کراچی ہوگا۔ پروڈکشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ شو...
کراچی: وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم حصہ جام صادق پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ مقررہ وقت سے قبل مکمل ہوجائے گا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جام صادق پل کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تعمیراتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس پل پر پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ...
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے انوکھے اور حیران کن ریکارڈز کی تصویری جھلکیاں جاری کی ہیں۔ یہ ادارہ پہلی مرتبہ 27 اگست 1955 کو منظر عام پر آیا تھا، جب لندن کے ایک جم کے اوپر والے کمرے میں پہلی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز مرتب کی گئی۔ تب سے اب تک یہ کتاب دنیا بھر میں غیر معمولی کارناموں اور حیران کن ریکارڈز کی پہچان بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟ 70ویں سالگرہ پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری کی گئی تصویری جھلکیوں میں مختلف افراد اور جانوروں کے...
کینسر کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرنے والے محققین کو برطانیہ کے طاقتور ترین مصنوعی ذہانت کے سپر کمپیوٹرز میں سے ایک تک رسائی دے دی گئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نفیلڈ ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن کی ٹیم کو سرکاری اسکیم کے تحت ڈان نامی سپر کمپیوٹر 10 ہزار گھنٹے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ملی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان اس منصوبے کے سربراہ ڈاکٹر لینارڈ لی نے کہا کہ یہ منظر سائنس فکشن جیسا لگتا ہے لیکن حقیقت میں 2025 میں یہ ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے اور ہم اسے آزمانے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر لینارڈ لی کا کہنا ہے کہ کینسر...
اسرائیلی بمباری اور قحط نے محصور فلسطینیوں کی زندگی کو جہنم بنا دیا۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران 75 فلسطینی شہید کر دیے گئے، جبکہ بھوک نے مزید 10 افراد کی جان لے لی — ان میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ایک روز میں بھوک اور غذائی قلت سے 10 مزید فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ اس طرح صرف بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 313 ہو چکی ہے، جن میں سے 119 بچے تھے — وہ بچے جو اسکول جانے کے بجائے خوراک کی تلاش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسرائیلی حملے مسلسل، امداد کے متلاشی بھی نشانے پر...
مون سون کی طوفانی بارشوں اور دریاؤں کے بپھرنے سے تحصیل سمبڑیال کا علاقہ ماجرہ کلاں ایک اندوہناک سانحے کا گواہ بن گیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بچوں اور ان کے والد سمیت تین افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، جب کہ ماں، بیٹی اور دیگر دو افراد کی لاشیں سیلابی پانی سے نکال لی گئی ہیں۔ علاقے میں فضا سوگوار ہے، اور پورا گاؤں صدمے کی کیفیت میں ہے۔ دریائے چناب کی تباہ کاریاں دریائے چناب کی طغیانی نے 50 سے زائد دیہات کو زیرِ آب کر دیا ہے۔ پانی کے بے قابو ریلوں نے گھروں، فصلوں اور راستوں کو نگل لیا...
پاکستان میں دریاؤں کی بپھرتی ہوئی لہروں اور پانی کی تیزی سے بلند ہوتی سطح نے ماہرین کو خبردار کر دیا ہے: کیا ہم ایک اور تباہ کن “سپر فلڈ” کا سامنا کرنے والے ہیں؟ ملک کے مختلف حصوں میں پانی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو 2010 اور 2022 کی طرح کی سنگین قدرتی آفت دوبارہ جنم لے سکتی ہے۔ سپر فلڈ کیا ہوتا ہے؟ ماہرین کے مطابق “سپر فلڈ” ایک ایسا غیر معمولی اور شدید سیلاب ہوتا ہے جو اپنی شدت، رفتار اور پھیلاؤ کے لحاظ سے عام سیلابوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ ایسے سیلاب میں...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک بندر نے موٹر سائیکل کے ڈگی سے 80 ہزار روپے چرا لیے اور پھر درخت پر چڑھ کر کرنسی نوٹوں کو پھاڑ کر چاروں طرف اچھال دیا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگوں نے نوٹ لوٹنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔ یہ بھی پڑھیے بندر نے شہری کا فون چھین لیا، جوس کے ڈبے کے عوض واپس کر دیا، ویڈیو وائرل عینی شاہدین کے مطابق، ڈونڈاپور گاؤں کے رہائشی انوج کمار اپنے والد روہتاش چندر کے ساتھ زمین کی رجسٹری کے لیے تحصیل پہنچے تھے۔ رقم کو انہوں نے اپنی موٹر سائیکل کی ڈگی میں رکھا ہوا تھا۔ جیسے ہی روہتاش اپنے وکیل...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ کالج اور جامعات میں بچے بچیاں منشیات استعمال کررہے ہیں، اے این ایف صرف ایک مہینہ دل لگا کر کام کرلے تو ملک سے منشیات ختم ہوسکتی ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کا معاملہ ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت راجہ خرم نواز نے کی۔ اے این ایف کے افسر بریگیڈئیر عمران علی نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ملک میں پانچ ریجنل ڈائریکٹوریٹ ہیں، 27 تھانے ہیں، 7 ری ہیبلیٹیشن سینٹر ہیں جن میں سے پانچ سندھ میں ہیں۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں بے تحاشا منشیات فروشی ہے، کالجز، یونیورسٹیوں میں بک رہی ہے یہ...
پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر خوشیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اداکار جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ ننھی شہزادی کا نام نایمل رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے متعلق اہم انکشافات منیب بٹ نے بدھ کی سہ پہر انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نایمل 26 اگست کو پیدا ہوئی۔ یہ اعلان ایک جذباتی خط کی صورت میں تھا جو بڑی بہنوں، امل اور میرال کی جانب سے لکھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official) خط میں...
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلاب جامن کو چائے میں ڈبو کر کھانے کا تجربہ کیاگیا ہے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ ذائقہ کی دنیا بے حد وسیع ہے، جہاں گاہے بگاہے ایسے غیر معمولی امتزاج سامنے آتے ہیں جو دلچسپی اور شوق جگاتے رہتے ہیں۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر ہر وقت کوئی نہ کوئی نیا فوڈ ٹرینڈ گردش میں ہوتا رہتا ہے۔ اب حال ہی میں ایک ایسی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلاب جامن کو چائے میں ڈبو کر نیا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص ایک بوفے کے سامنے کھڑے ہو کر گلاب جامن اور...
مشہور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ 35 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ منگنی کی خبر ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے دی گئی، جس میں کیلسی کو ایک گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر پرپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر گلوکارہ کو پروپوز کیا تھا جس کے بعد اب تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ کی تازہ تصاویر انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور انہیں اب تک ایک لاکھ سے زائد بار لائک کیا جا چکا ہے۔ مداح کمنٹس میں ہانیہ عامر کو خوبصورت، حسین اور دلکش قرار دے رہے ہیں جبکہ ان کے انداز کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور ان کی پوسٹس مداحوں کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی حاصل کرتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) Post Views: 5
کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا سب سے بڑا اور مقبول ترین موسیقی کا مقابلہ “پاکستان آئیڈل” ایک دہائی سے زائد عرصے بعد دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ شائقینِ موسیقی اس کم بیک کو پاکستان کے شوبز اور ٹی وی کی دنیا کا بڑا ایونٹ قرار دے رہے ہیں۔ پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی آواز کے جوہر دکھانے اور شناخت بنانے کا موقع دیا جائے گا۔ اس بار ججز کے پینل کو بھی غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، جن میں عالمی شہرت یافتہ قوال و گلوکار راحت فتح علی خان، نامور میوزک پروڈیوسر و گیت نگار بلال مقصود، مقبول گلوکارہ زیب النسا بنگش اور فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان شامل ہیں۔ آڈیشنز کا سلسلہ سکھر سے...
امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر منگنی کر لی۔ دونوں گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر پروپوز کیا تھا۔ اب ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے اس خبر کو عام کیا گیا، جس میں وہ گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر سوئفٹ کو انگوٹھی پیش کرتے دکھائی دیے۔ ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔‘‘ مداحوں کی بڑی تعداد نے جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Post Views: 7
بالی وُوڈ کے سینئر فلمساز، ہدایتکار اور سابق سی بی ایف سی چیف پہلاج نہلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں ایک فلم کرنے سے انکار کیا کیونکہ اُس میں ہیرو کے طور پر نوآموز اداکار گووندا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ منیجر رِکّو راکیش ناتھ کا کردار نہلانی نے پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ مادھوری کا ذاتی نہیں تھا بلکہ انہوں نے انکار اُس وقت ان کے طویل مدتی منیجر رِکّو راکیش ناتھ کے دباؤ کی وجہ سے کیا تھا۔ نہلانی نے یہاں تک الزام لگایا کہ رِکّو نے کئی پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر گووندا کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ یہ...
ہالی ووڈ اداکار بروس ولِس کی بیوی، ایما ہیمنگ ولِس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر کا دماغ اب ان کا ساتھ نہیں دے رہا اور ان کی زبان ختم ہوتی جا رہی ہے، یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب ولِس کو فرنٹو ٹیمپورل ڈیمینشیا یعنی زوال عقل کی تشخیص ہوئے 2 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ اے بی سی کے ایک خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایما ہیمنگ نے کہا کہ بروس ولس اب بھی کافی متحرک ہیں اور مجموعی طور پر اچھی صحت میں ہیں۔ ’مسئلہ صرف یہ ہے کہ ان کا دماغ ساتھ نہیں دے رہا، ان کی زبان ختم ہو رہی ہے، ہم نے ان کے ساتھ بات چیت...