2025-11-04@07:20:46 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 495				 
                «اسرائیلی تجویز»:
(نئی خبر)
	اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں غزہ شہر کے 2.5 لاکھ سے زیادہ  رہائشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل اویخائے ادرعی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں غزہ کے شہری اپنی جان بچانے کے لیے شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، اس دوران غزہ شہر کے 2.5 لاکھ سے زائد رہائشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے جن کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ادھر اسرائیلی فوج نے ہفتے کو سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ غزہ شہر کے باقی شہری فوری طور پر جنوب کی طرف جائیں،اقوام متحدہ...
	تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب ایک دھماکہ خیز مواد سے اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران فوجی دکانوں اور کیفوں میں داخل ہوئے، شہریوں کو حراست میں لیا اور انہیں قطاروں کی صورت میں چیک پوسٹوں تک لے جایا گیا۔  واقعے کے بعد ویسٹ بینک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ غزہ سٹی میں اسرائیلی آپریشن کے باعث شہری محفوظ مقامات کی طرف...
	برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے درمیان ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی ملاقات ایک ’سفارتی جھڑپ‘ میں بدل گئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی فضائی کارروائی کی، جس پر برطانیہ سمیت کئی ملکوں نے تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کیا جاننا چاہا؟ ابتدائی لمحات ہی سے ملاقات کی فضا کشیدہ رہی، ہاتھ ملاتے وقت دونوں رہنماؤں کے چہروں پر مسکراہٹ غائب تھی۔ اسٹارمر نے قطر پر اسرائیلی حملے کو ’نامناسب‘ قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات غزہ میں جنگ بندی مذاکرات اور خطے میں برطانیہ کی پالیسی کے...
	واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں قطری حکام کو پیشگی اطلاع دے دی تھی، تاہم قطر نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حماس کے دفتر پر اسرائیلی فضائی حملے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح امریکی فوج نے ٹرمپ انتظامیہ کو اطلاع دی کہ اسرائیل نے حماس کو نشانہ بنایا ہے، اور بدقسمتی سے یہ ہدف قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک علاقے میں موجود تھا۔ ترجمان کے مطابق قطر جیسے خودمختار ملک اور امریکا کے قریبی اتحادی کی سرزمین پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد پورے کرتی ہے اور نہ ہی امریکا کے، تاہم...
	  اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کر کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا گیا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور جابرین شامل ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کی اجازت دی۔ حماس کے ایک ذرائع نے قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ حملے کا نشانہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تھی۔ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب حماس کے مذاکرات کار امریکا کی جانب سے پیش کی گئی...
	اسرائیل نے اسپین کے دو اعلیٰ عہدیدار نائب وزیراعظم یولاندا دیاز اور وزیر برائے نوجوانان و اطفال سیرا راگو کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام ان ہسپانوی وزراء کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دینے اور اسرائیل کے خلاف عالمی پابندیوں کا مطالبہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدیون سار نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپین کی ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر نوجوانان پر مکمل سفارتی اور شخصی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پابندی کے شکار یہ دونوں اسرائیل کا دورہ نہیں کرسکیں گی اور اسرائیلی حکومت ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق برقرار نہیں رکھیں گی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گدیون سار نے الزام عائد...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے انتہائی اہم مذاکرات کر رہا ہے، مگر امکان ہے کہ ان میں سے کچھ افراد حال ہی میں جاں بحق ہو چکے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:حماس، ریڈ کراس کو اسرائیلی یرغمالیوں تک مشروط رسائی دینے پر رضامند ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیس لوگ ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ ان میں سے کچھ شاید حال ہی میں فوت ہو گئے ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ خبر غلط ہو۔ یاد رہے کہ7  اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا...
	اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ ہفتے کے روز غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی میں ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اعلان کیا تھا کہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ان کی شہادت کی تصدیق کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا گزشتہ روز سے ابو عبیدہ کی شہادت کا دعویٰ کرتا رہا ہے، لیکن اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان اس حوالے سے پہلا باضابطہ دعویٰ...
	غزہ، (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں فضائی کارروائی کے دوران حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر بمباری کی گئی جہاں ابو عبیدہ موجود تھے۔ فوج نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ حماس کی جانب سے اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔  غزہ میں مزید 77 فلسطینی شہید اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 77 فلسطینی شہید اور 345 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں اور امدادی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔ محکمہ صحت غزہ...
	اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حماس کے نقاب پوش ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے اس کارروائی کے نتائج کے بارے میں محتاط امید کا اظہار کیا ہے۔ #Hamas's celebrity spokesman Abu Obaida might have been killed Saturday evening in a targeted Israeli airstrike in Rimal, a suburb 3 km away from the center of #Gaza City. No confirmation yet from Hamas or IDF.pic.twitter.com/oF0pAFoUw7 — Ahmed Quraishi (@_AhmedQuraishi) August 30, 2025  فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 30 اگست 2025 کو غزہ سٹی کے مغربی علاقے الثورہ اسٹریٹ پر ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد کے مناظر ہیں، جسے حماس...
	اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا۔ تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی حماس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔  اس طرح 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371...
	صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو کمیشن کا رکن نامزد کیا گیا تھا، اور صدر نے اس نئی نامزدگی کی منظوری دیتے ہوئے پچھلی منظوری کو منسوخ کر دیا۔ اس کے علاوہ، صدر آصف علی زرداری نے کرمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔ چند روز قبل، انہوں نے 11ویں این ایف سی کی تشکیل کی تھی، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور ہر صوبے سے ایک ماہر کو شامل کیا گیا تھا۔یہ تبدیلیاں مالیاتی کمیشن کے کام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کے تحت کی جا رہی ہیں۔...
	ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
	صنعا: اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ کارروائی میں انصاراللّٰہ (حوثی) کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے وقت انصاراللّٰہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی ٹی وی پر براہِ راست خطاب کر رہے تھے۔  دوسری جانب انصاراللّٰہ نے اسرائیلی دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت محفوظ ہے اور فضائی حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ Post Views: 9
	 اسلام آباد:  قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن منزہ حسن کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی اور تیاریوں پر سخت تنقید کی گئی۔ چیئرپرسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت بروقت بریفنگ پیپرز فراہم کرنے میں ناکام رہی اور ریجنل کانفرنس میں شرکت کے لیے انہیں وقت پر بریف نہیں دیا گیا۔ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے بھی اپنی وزارت کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کمیٹی سے معذرت کی۔ اجلاس کے دوران رکن کمیٹی صاحب زادہ صبغت اللہ نے کہا کہ گلیشیئرز سے متعلق بنائے جانے...
	کلم اختر: ٹیکس دہندگان کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام بہتر نہ ہو سکا، بائیو میٹرک تصدیق کا نظام بہتر نہ ہونے سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق موجودہ نظام سے بیرون ملک مقیم پاکستانی اور معذور افراد مشکلات میں مبتلا ہیں، ٹیکس دہندگان بروقت رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ٹیکس کنسلٹنٹ کی ایف بی آر کو بائیومیٹرک تصدیق فعال کرنے کی تجویز، ایپ میں چہرے کی شناخت ،فنگر پرنٹ سکیننگ کی سہولت شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب  موبائل ایپ کو ایف بی آر ،نادرا ڈیٹا بیس سے براہِ راست جوڑنے پرزور دیا جانے...
	خلیجی ریاست کویت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ خوفناک رخ اختیار کر گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ زہریلی شراب پینے سے اب 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ 21 بینائی محروم ہوگئے۔  کویتی وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شراب میں میتھانول کی موجودگی پائی گئی جو ایک انتہائی خطرناک کیمیکل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیمیکل کا پہلا حملہ بصارت پر ہوتا ہے اور متاثرہ شخص بینائی محروم یا کمزور ہوجاتی ہے۔ زہریلی شراب پینے سے متاثرہ افراد...
	وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع و امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھولے گی، شہدائے وطن کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور...
	فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسلسل پیش قدمی کو "انسانی المیے اور بحران کی انتہا قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ نہ صرف خطرناک بلکہ غیر انسانی بھی ہے۔ صدر میکرون کا کہنا تھا کہ اس خطرناک مہم کے نتیجے میں عام شہری، خاص طور پر بچے، بدترین حالات سے دوچار ہو جائیں گے جبکہ اسرائیلی قیدیوں کی سلامتی بھی داؤ پر لگ چکی ہے۔ فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل عسکری کارروائیاں خطے کے امن کو مزید کمزور کر رہی ہیں اور غزہ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر کو قبضے میں لینے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے اس اقدام سے غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو درپیش تباہ کن حالات مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ اگر اسرائیل نے اس منصوبے پر عمل کیا تو علاقے میں باقیماندہ یرغمالیوں سمیت بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ Tweet URL انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو ہولناک درجے کی انسانی تباہی کا سامنا ہے۔(جاری ہے)  کشیدگی میں مزید اضافے کا نتیجہ...
	سرگودھا(نیوز ڈیسک)سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے چک 7 شمالی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار کمسن بہنوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، بچیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ بچیوں کی عمریں بارہ سے اٹھارہ سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ والدہ کے مطابق، وہ کسی کام سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں اور واپس آ کر دیکھا تو چاروں بیٹیاں بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں۔ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  یہ واقعہ علاقے میں شدید افسردگی اور بے چینی کا...
	مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرکے سیاسی صورتحال کو بدل سکتے ہیں ، 53 اراکین پر مشتمل مضبوط اپوزیشن اتحاد پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امیر مقام نے یہ گفتگو صوابی میں ن لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی خواہاں ہے، لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف مذاکرات سے گریزاں ہے۔ عمران...
	برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)برازیل کیصدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے درآمدی ٹیرف عائد کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دینے کے لیے برکس رہنمائوں کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کر دی ۔(جاری ہے)  برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں برازیلی صدر نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر برکس کے رکن دیگر ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ 
	ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے 2 برس مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاجی ریلی کے لیے یونیورسٹی روڈ کے حسن اسکوائر کے مقام پر جمع ہوئے، ریلی میں موجود قیادت کے مطابق انہیں پر امن انداز میں مزار قائد تک جانا تھا۔ حسن اسکوائر سے ریلی جیسے آگے بڑھتی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی جمع ہوتی گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ریلی نکالنے کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کرنے سمیت دیگر الزام میں تحریک انصاف کراچی کے 7 رہنماؤں سمیت 550 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟ یہ...
	لاہور‘ شیخوپورہ‘ اسلام آباد‘ پشاور(نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندگان نوائے وقت) تحریک انصاف نے اپنے بانی کی رہائی کیلئے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ لاہور میں پی ٹی آئی نے پولیس پر لاٹھی چارج کرنے اور 6 اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی سمیت 300 گرفتاریوں کا دعویٰ کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ریلی نکالنے والے تمام 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریلی کی قیادت گجرات سے تعلق رکھنے والے رہنما ندیم بٹ کر رہے تھے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں کئی مقدمات میں نامزد مطلوب ندیم بٹ بھی شامل تھا۔ پرویز الٰہی کی ہدایت پر بانی کی رہائی اور یوم استحصال کشمیر کی مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق گرفتاری کے بعد پنجاب اسمبلی...
	سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 3 مرحلوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ہارڈ ویئرو سافٹ ویئر کی تبدیلی پر 3 ارب کے اخراجات آئیں گے۔ رواں مالی سال میں پہلے مرحلے میں سسٹم کی تبدیلی کیلئے 1 ارب کے فنڈز کا اجرا، اپ گریڈیشن پلان میں نئے کیمروں کی تنصیب، ٹریفک انٹیلی جنس مینجمنٹ سسٹم، ڈیٹا کی اپگریشن شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیف سٹیز حکام کا کہنا تھا کہ 2016 میں شروع کیا گیا سافٹ ویئر و ہارڈویئر پرانا ہو گیا ہے۔ سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 3 مرحلوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ہارڈ ویئرو...
	ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید رضوان حیدر کاظمی، مولانا سید شاکر حسین نقوی، سید عرفان نقوی اور سید شاکر حسین کاظمی نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا اور زیارت کربلا ہماری مذہبی شناخت کا حصہ ہے، جسے محدود یا بند کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح علی پور میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر زائرین امام حسین علیہ السلام کے زمینی راستے پر جانے پر پابندی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خدشات کو جواز بنا کر زائرین پر عائد کی گئی اس پابندی کو ملت جعفریہ نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔ریلی جتوئی چوک سے شروع ہو کر جنرل بس اسٹینڈ تک...
	لندن: برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر اسرائیل سمیت دیگر ناقدین کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔  برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ نہ روکی اور امن کی کوششوں میں سنجیدگی نہ دکھائی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔ اسرائیل نے برطانوی فیصلے کو حماس کے لیے انعام قرار دیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ حماس کو آزادی کی پہچان دینا مناسب نہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ ہائیڈی الیگزینڈر نے کہا کہ ’’یہ حماس کے لیے انعام نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے حق میں قدم ہے۔ یہ ان بچوں کے...
	شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہاکہ 9مئی قومی سانحہ ہے، تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ سزایافتہ نااہل ارکان اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے،بانی پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی اور جھوٹ بے نقاب ہو چکے ہیں ،بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی تبدیلی زیرغور نہیں،وزیراعلیٰ کی اکثریت ختم ہو تو تبدیلی منتخب ارکان کاحق ہے۔ مزید :
	سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ تصویر دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین داد دیتے اور حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دیے، لیکن کئی لوگ اس دعوے پر شکوک کا شکار بھی نظر آئے۔ تاہم، خود اعظم خان نے اس تصویر کی حقیقت واضح کرتے ہوئے تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر وہی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا، ’کام جاری ہے، مگر یہ تصویر 2020ء کی ہے‘۔  صحت کے ماہرین کے مطابق 69 کلو وزن صرف 8 ہفتوں میں کم کرنا نہ صرف جسمانی طور پر...
	  اسلام آباد:   وزیرِ اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیراعظم شبہاز شریف نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے  غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کی...
	وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان رابطہ، غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیرِاعظم شہبازشریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماں نے غزہ میں نہتے فلسطینوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیرِاعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شہباز شریف نے غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ پاکستان غزہ...
	وزیرِ اعظم اور حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، فلسطینوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر اظہارِ تشویش
	سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینوں پر  جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔  وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ساتھ ہی غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مزمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کی بندش کو ختم کرنے اور بھوک سے سسکتے  بچوں اور خواتین سمیت فسلطینی بہن بھائیوں تک اشیاءِ خوردونوش کی ترسیل...
	ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اس دوران عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اس دوران عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، اس کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل...
	پاک ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ، اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی، جس دوران اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے غزہ میں اسر ائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ صورتحال پر عالمی اداروں خصوصا اوآ ئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے، مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمینٹ کی منظوری کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل طور پر مٹانا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق...
	ویب ڈیسک :پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی، جس دوران اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے غزہ میں اسر ائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔  ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً اوآ ئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے، مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمینٹ کی منظوری کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل طور پر مٹانا ہے۔  مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے   وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔  اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ اور سعودی ہم منصب شہزادہ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) * غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز کا جواب دے دیا ہے، حماس غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز کا جواب دے دیا ہے، حماس  فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے جمعرات 24 جولائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ غزہ پٹی میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز کا جواب دے دیا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ 21 ماہ سے جاری تنازعے میں شہریوں کے لیے پیدا ہونے والی انسانی بحرانی صورتحال کے تناظر میں بڑھتے ہوئے دباؤ کے نتیجے میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ...
	 خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، رہنما مسلم لیگ ن امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے درمیان غیر رسمی سیاسی مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق اس مشاورت میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوئے، ملاقات پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد ہوئی۔اس سلسلے میں گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں بھی صوبائی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی جلد بڑی بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران صوبائی اپوزیشن قیادت نے سینیٹ انتخابات بھی مل کر لڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
	خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں، ہماری حکومت گرانے کی خواہشات محض خواب ہیں، مخالفین کچھ بھی کر لیں، صوبائی حکومت ختم نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کو کس شرط پر بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا؟ سوات سے جاری کردہ بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا صوبائی حکومت کے خلاف مؤقف غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف نہ مالی تعاون مل رہا ہے اور نہ ہی تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دہشتگرد خیبرپختونخوا کے خلاف نہیں ریاست...
	باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پانی کے کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دیگر 2 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ باجوڑ کے علاقے عثمان خیل کی ڈبگے شموزو حدود میں پیش آیا۔  ریسکیو 1122 باجوڑ کے ترجمان امجد علی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ’ڈبگے شموزو کے علاقے میں تین مزدور پانی کے کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کو مردہ...
	تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، فضل الرحمان نے علی امین گنڈاپور حکومت کا تختہ الٹنے کی تجویز دیدی
	جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ہونی چاہیے، لیکن ضروری ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ہو کیوں کہ ان کی اکثریت ہے، اس وقت ہمارا صوبہ سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ حکومت مسلح لوگوں کو ماہانہ بھتے بھیجتی ہے۔ صوبے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے ملاقاتیں ابتدائی مراحل میں ہیں، سینیٹ انتخابات سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے اس پر ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ مولانا...
	دوحہ میں جاری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں اور فلسطینی حکام کے مطابق بات چیت مکمل ناکامی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وفد کے پاس اصل اختیارات نہیں اور یہ مذاکرات دراصل اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے حالیہ امریکی دورے کے لیے محض وقت حاصل کرنے کا حربہ تھے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مذاکرات میں بنیادی رکاوٹیں اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، انسانی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار، اور قیدیوں کی رہائی کے مراحل سے متعلق ہیں، حماس کا اصرار ہے کہ اسرائیلی افواج کو مکمل طور پر واپس بلایا جائے جبکہ اسرائیل صرف 40 فیصد علاقے سے جزوی انخلا کی تجویز...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئرصحافی اوراینکرپرسن حامدمیرنے دعویٰ کیاہے کہ صدر آصف علی زرداری اسرائیلی خفیہ ایجنسی’’موساد‘‘کے نشانے پرہیں۔ سوشل میڈیاپروائرل ایک ویڈکلپ میں حامدمیر نے صدرآصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی حالیہ افواہوں کاذکرکرتےہوئے مستند ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ صدرزرداری کو نشانہ بنانے کی اس مہم کے پیچھے موساد ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ ایران ، اسرائیل جنگ میں صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر ایک پیج پرتھے ،چنانچہ موساد چاہتی ہے کہ اس ٹرائیکامیں دراڑیں ڈالی جائیں،چونکہ اس ٹرائیکاکےسب سے کمزورسٹیک ہولڈرصدرآصف زرداری ہیں جن کے پاس اختیارات محدود ہیں،اس لئے موساد سمجھتی ہے کہ پہلے صدر آصف علی زرداری کو نشانہ بنایاجائے ،پھروزیراعظم شہبازشریف اوراس کے بعدفیلڈمارشل کو نقصان پہنچایاجائے۔ مزیدپڑھیں:اسلام آباد: مطیع اللہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پی ٹی وی کی جانب سے سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنے والے 94 ملازمین کو ہائوس الائونس بھی دیے جانے کا انکشاف ہوا جس سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، کمیٹی نے رقم کی ریکوری کا حکم دیتے ہوئے پیسے دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں پر معطل ہونے والے 5 ملازمین میں سے ایک ملازم کو سابق وفاقی سیکرٹری شاہیرہ نے بحال کردیا ہے کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات...
	چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 22 سالوں سے اپنا میک اپ نہیں ہٹایا تھا جس کی وجہ سے ان کے چہرے میں عجیب تبدیلی آگئی ہے۔ آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ خاتون گاو اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی جب انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران میک اپ صحیح طریقے سے نہیں ہٹایا، جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر شدید الرجی اور سوجن پیدا ہو گئی۔  گاو نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی شیئر کی تاکہ دوسروں کو میک اپ کے بعد چہرہ باقاعدگی سے صاف کرنے کی اہمیت سے آگاہ کر سکیں۔ ان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی سے پیچھے ہٹتا ہے تو اس کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ کی 20 لاکھ آبادی کو جنوبی علاقے میں منتقل کیا جانا چاہیے، جس پر برطانوی وزیر خارجہ نے شدید ردعمل دیا۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنے اس مؤقف پر اصرار جاری رکھا تو غزہ میں جنگ بندی کا حصول مزید مشکل...
	لندن: برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی سے پیچھے ہٹتا ہے تو اس کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ کی 20 لاکھ آبادی کو جنوبی علاقے میں منتقل کیا جانا چاہیے۔ جس پر برطانوی وزیر خارجہ نے شدید ردعمل دیا۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنے اس مؤقف پر اصرار جاری رکھا تو غزہ میں جنگ بندی کا...
	بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی اعلی معیار کی تکمیل” کے موضوع پر  پہلی پریس کانفرنس کا  اہتمام کیا۔بد ھ کے روز چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے چیئرمین زنگ شان جیے نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے پانچ سالوں میں چین کے جی ڈی پی میں  35 ٹریلین یوآن  کے اضافے کی توقع ہے، جو دنیا کے تیسرے بڑے جی ڈی پی کے حامل ملک سے زیادہ ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی عالمی اقتصادی ترقی میں سالانہ شرح تقریباً 30 فیصد پر برقرار ہے جبکہ پہلے چار سالوں میں  چین کی معاشی ترقی اوسطاً  5.5 فیصد رہی۔زنگ شان جیے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی کاکہنا ہے کہ اگر غزہ میں آئندہ ہفتوں کے دوران جنگ بندی نہ ہوئی تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید سخت اقدامات کرے گا، اسرائیلی اقدامات پر حالیہ برطانوی ردعمل ناکافی ثابت ہوا ہے اور اگر صورتحال نہ بدلی تو مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈیوڈ لامی نےکہاکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جارحیت کے خلاف مشترکہ بیان کے بعد بھی کوئی خاطر خواہ بہتری سامنے نہیں آئی۔جب لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ الیکس بالنگر نے سوال کیا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو کیا برطانیہ اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالے گا؟ تو ڈیوڈ لامی نے دو ٹوک...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ:حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو دوبارہ قید کیا جا سکتا ہے، جبکہ قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں ابھی وقت لگے گا۔ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوج رکھنے کا فیصلہ نیتن یاہو کی سب سے بڑی ’بیوقوفی‘ ہو گی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے ٹیلیگرام پر ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بیت حنون میں جو حملہ کیا گیا وہ ہمارے بہادر مجاہدین کی طرف سے اسرائیلی فوج اور اس کی خطرناک یونٹس کو ایک اور زوردار جھٹکا ہے۔ دشمن یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ یہ علاقہ محفوظ ہو چکا ہے۔ابو عبیدہ نے دعویٰ کیا کہ...
	اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کے نتیجے میں 5 فوجیوں کی ہلاکت اور 14 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں 2  فوجیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ حملہ غزہ کی شمالی حدود کے قریب بیت حانون میں ہوا، جو اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوجی قبضے میں ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں پر پہلا حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی مدد کے لیے پہنچنے والی فوجی یونٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔ مزید یہ کہ ایک تیسری فوجی یونٹ نے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی، لیکن اس پر بھی حملہ کیا گیا، جس سے یہ حملہ ایک پیچیدہ نوعیت کا بن گیا۔ مزید...
	یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لائبیریا کے جھنڈے والے تجارتی جہاز "میجک سیز" کو میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں لائبیریا کے جھنڈے والا تجارتی جہاز ڈوب گیا۔ حوثیوں حملے سے جہاز میں آگ لگ گئی اور پانی بھرنے کے باعث وہ آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا جس پر عملے کے 19 افراد اور 3 سیکیورٹی گارڈز جہاز سے کود کر چھوٹی کشتی میں سوار ہوگئے۔ حوثی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اُس کمپنی کے خلاف کیا گیا جس کا جہاز اسرائیلی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی بار بار خلاف ورزی کرتا رہا۔ دوسری جانب جہاز...
	صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق نہ حکومت میں اور نہ ہی کسی اور سطح پر کوئی تجویز زیر غور ہے، صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں محض میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور غیر سنجیدہ چسکوں کی تسکین کے لیے گھڑی جاتی ہیں۔عرفان صدیقی نے...
	اسلام آباد:سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی تبدیلی کی کوئی تجویز کسی سطح پر زیر غور نہیں۔ وہ ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر بہت اچھا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا کے پاس موضوعات نہیں رہے، اس لئے چسکا فروشی کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے سینیئر رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہے۔ حکومت کا ساتھ دینے کا مطلب ہر چیز سے اتفاق کرنا نہیں ہوتا۔ وہ مثبت کردار ادا کر رہی ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے...
	راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں مبینہ طور پر دیور اور بھاوج نے زہریلی گولیاں کھالیں جس کے بعد مرد جاں بحق جب کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ نجی ٹی وی نے بتایاکہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے رنیال میں ایک خاتون اور مرد نے زہرہلی گولیاں کھالیں، گولیاں کھانے سے حسن فیض جاں بحق ہوگیا۔ لڑکی زارا بی بی کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے، دونوں رشتے میں دیور اور بھاوج بتائے جاتے ہیں۔ متوفی شخص کی والدہ کے ابتدائی بیان کے مطابق بہو نے بیٹے کو گولیاں دیکر خود بھی کھائیں۔ ریسکیو1122 راولپنڈی نے اطلاع ملنے پر دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات...
	ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے جنگ میںکتنے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، برطانوی اخبارنےا ندر کی بات بتادی
	لندن(نیوز ڈیسک)ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے گزشتہ ماہ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے 5 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کی رپورٹ میں ہفتے کو پہلی بار اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے اڈوں اور دیگر حساس مقامات پر حملوں کی تفصیلات اسرائیل میں فوجی سنسرشپ قوانین کے تحت شائع ہونے سے روکی جاتی ہیں، کیوں کہ حکام کا ماننا ہے کہ اس قسم کی معلومات ایران کو اپنے میزائلوں کو بہتر طریقے سے ہدف بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ لیکن ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا اُن میں...
	دوسری جانب فلسطینی اہلکار کا کہنا ہے کہ انسانی امداد، رفح کراسنگ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل کی وضاحت پر تشویش برقرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے قطری تجویز میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ غزہ کے معاملے پر بات چیت کے لیے ان کی مذاکراتی ٹیم آج قطر روانہ ہوگی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق قطر میں امریکا اور قطر کی تجویز کردہ جنگ بندی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ دوسری جانب فلسطینی اہلکار کا کہنا ہے کہ انسانی امداد، رفح کراسنگ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل کی...
	 اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی عالمی مقبول کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز ہوا اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ صرف تین دنوں میں اس سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن گئی۔ A post common by Netflix US (@netflix) سیریز 93 ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر انگریزی زبان میں بننے والی نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔ نئے سیزن میں پہلے کے...
	حماس نے غزہ میں امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی منصوبے پر مثبت انداز میں ردعمل دے دیا ہے، جس کی تصدیق ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک حماس فوری اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ جنگ بندی کے طریقہ کار پر پیشرفت ہو سکے۔ یہ اعلان فلسطینی گروہوں سے مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے۔ مزید پڑھیں: حماس جنگ بندی مذاکرات پر تیار، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 18 افراد شہید حماس کے اتحادی اسلامی جہاد نے بھی مذاکراتی عمل کی حمایت کی ہے لیکن شرط عائد کی ہے کہ اسرائیل دوبارہ جارحیت نہ کرے۔ اس پیشرفت کے بعد یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان مرصوص ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔ اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید...
	پشاور میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی اور اسی طرح صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ پشاور میں  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی۔  انہوں نے کہا کہ صوبے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس، غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اُس مجوزہ معاہدے کو قبول کرتی ہے جسے وہ پہلے ہی آخری پیشکش قرار دے چکے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سعودی عرب سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ معاہدہ ابراہیمی کی حدود کو وسعت دی جا سکے۔ یاد رہے کہ یہ وہی تاریخی سفارتی معاہدہ ہے جس کے تحت ان کی پہلی مدتِ صدارت میں اسرائیل اور متعدد خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔صدر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آخری جنگ بندی کی پیش کردہ تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلاء ہوگی، امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے لئے مطلوبہ شرائط پر آمادہ ہو چکا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مصر اور قطر کے ذریعے موصول ہونے والی تازہ پیشکشوں پر غور کر رہی ہے اور ایسی ڈیل کی خواہاں ہے جو جنگ کا خاتمہ...
	حماس نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی آخری جنگ بندی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم تنظیم نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلاء ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے لیے مطلوبہ شرائط پر آمادہ ہو چکا ہے،  یہ پیشرفت ان کے نمائندوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پہلی بار ٹرمپ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کو مکمل طور...
	لندن (اوصاف نیوز)برطانوی حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے ویلز اور انگلینڈ میں تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے۔  ہلاک ہونیوالوں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2020 سے لیکر جون 2025 تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔   رواں سال سب سے زیادہ گرمی لندن اور ویسٹ مڈلینڈ میں پڑی،محکمہ موسمیات کی طرف سے گرمی کی دوسری لہر کے بعد مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 5 اہلکار ہلاک،3 زخمی  موجودہ گرمی کی لہر کے باعث برطانوی شہریوں...
	اسرائیل ہیوم کے مطابق اردن، امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بھی اسرائیلی فوج کی ایرانی ڈرون کو روکنے میں مدد کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کی اشاعت کے وقت تک اسرائیلی میڈیا کے دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی میڈیا آوٹ لیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے فضائی حملوں کو پسپا کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔ اسرائیل ہیوم صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک نے بالواسطہ طور پر ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو روکنے میں حصہ...
	اسرائیلی فوج نے غزہ سے 2 راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یمن سے بھی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ اور یمن سے داغے گئے میزائل کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج نے خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج بھرپور قوت سے کارروائی کر رہی ہے، راکٹ لانچ کرکے کسی بھی مقام کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سے 2 راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یمن سے بھی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ اور یمن...
	 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔  صدر ٹرمپ کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطری اور مصری ثالث اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے، مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے، کیونکہ یہ اس سے بہتر نہیں ہوگا بلکہ بدتر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے...
	برطانیہ میں ایک موسیقی کے فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگانے اور فلسطین کی حمایت کرنے پر امریکی حکومت نے مشہور برطانوی میوزک بینڈ Bob Vylan کے اراکین کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، ہفتے کو ہونے والے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں بینڈ کے گلوکار نے اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطین کی آزادی کی حمایت کی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ: "گلاسٹنبری میں نفرت انگیز تقاریر اور نعرے بازی کے بعد Bob Vylan کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ جو غیرملکی نفرت اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں، انہیں امریکا میں خوش آمدید نہیں...
	اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی سفارتکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دورے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ امکان ہے ملاقات کی حتمی تاریخ بدھ تک فائنل کرلی جائے گی۔  اخبار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر آج واشنگٹن جائیں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈرمر غزہ جنگ بندی ،ایران کے ساتھ جنگ بندی اور ابراہیم معاہدے سے متعلق بات چیت کریں گے۔ Post Views: 4
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:برطانوی گلوکار نے فلسطینیوں کی حمایت میں قاتل اسرائیل کو چہرہ اُجاگر کردیا،برطانوی گلوکار اور موسیقار باب وائلن نے معروف سالانہ موسیقی میلہ گلاسٹنبری فیسٹیول میں اپنے جراتمندانہ اقدام سے اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور گلیسٹونبری کی انتظامیہ نے بوب وائلین کے دونوں گلوکاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج مردہ باد کے نعروں پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔انگلینڈ میں منعقد ہونے والے سالانہ میلے گلیسٹونبری میں لندن کا مشہور بیند بوب وائلین اور آئرلینڈ کے تین ارکان پر مشتمل بینڈ کنیکیپ نے پرفارم کیا جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔رپورٹ کے مطابق بوبی وائلین اور بوبائی وائلین نے سالانہ میلے...
	غاصب صیہونی رژیم کے روسی نژاد سابق نائب وزیر اعظم و سربراہ سیاسی جماعت نے غزہ کی پٹی میں جاری صیہونی رژیم کی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگااتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہمیں غزہ میں بھی وہی کچھ کرنا چاہیئے جو ہم نے لبنان میں کیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی سیاسی جماعت "اسرائیل ہمارا گھر" کے سربراہ اور سابق ڈپٹی وزیر اعظم، ایویگڈور لائبرمین نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے تمام اسرائیلی قیدیوں کو بیک وقت واپس لایا جانا چاہیئے، چاہے یہ جنگ ختم کرنے کی قیمت ہی کیوں نہ ہو! ایویگڈور لائبرمین نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں جو امداد بھیج رہے ہیں، اس کے بدولت...
	یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے تحت بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بےنقاب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل  کا سازشی اتحادایک بار پھر بےنقاب ہوگیا۔ 20سالہ بھارتی سافٹ ویئر اجارہ داری نے ایران کی قومی سلامتی کو اسرائیل کےحوالےکردیا اور بھارتی سافٹ ویئر کمپنیاں اسرائیل کو ایران کی بیک ڈور رسائی فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ آسٹریلوی صحافی اور ایکس پر لائیو شو کے میزبان ماریو نوفل کے مطابق ’ایرانی حکام ان کمپنیوں کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں جو سائنسدانوں اور اہم تنصیبات کا ڈیٹافراہم کرنے میں ملوث رہی ہیں۔   ایرانی حکام کے مطابق  مشترکہ تفتیش نے ثابت کیا کہ بھارتی کوڈر حساس ڈیٹا چرا رہے ہیں۔ ماریو نوفل کے مطابق بھارتی کوڈر...
	صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ عباس الوہبی حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کو بحال کرنے اور ہتھیاروں کی منتقلی جیسے اقدامات میں سرگرم تھے۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس الوہبی رضوان فورس کی انٹیلیجنس کارروائیوں کا اہم حصہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے ڈرون حملے میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے انٹیلی جنس کمانڈر عباس الوہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ اسرائیلی فوج (IDF) کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے محروانہ میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے رضوان فورس بٹالین کے انٹیلی جنس کمانڈر عباس الحسن الوہبی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ عباس الوہبی حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کو...
	روی میزراحی اور الموگ عطیاس، جو دونوں حیفا کے قریب نشر نامی بستی کے رہائشی ہیں، سے ان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک لاہو 433 پولیس یونٹ اور اسرائیل کی اندرونی سیکورٹی ایجنسی (شاباک) کی طرف سے تفتیش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو اور آبادکاروں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ 24 سالہ اسرائیلی نوجوان "روی میزراحی" کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی گرفتاری اسرائیلی وزیر جنگ یسرائل کاتز کے قتل کی کوشش کے تناظر میں اور "جنگ کے دوران دشمن کی مدد" کے الزام میں ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس...
	ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اسلام آباد کے جراتمندانہ موقف کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف جرات مند موقف اپنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنگ کے دوران ملنے والی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،’ ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے اظہار تشکر ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل موسوی کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جارحیت کے دوران امریکی صدر...
	برطانیہ میں گلیسٹنبری کنسرٹ کے دوران مشہور زمانہ فنکار بوبی ویلان نے ہزاروں کے مجمع کے سامنے ‘اسرائیلی فوج مردہ باد’ اور ‘فلسطین کو آزاد کرو’ کے نعرے لگائے جس پر بحث چھڑگئی ہے۔ ان نعروں کو بی بی سی کی طرف سے براہ راست نشر بھی کیا گیا جس پر برطانوی نشریاتی ادارے کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔ برطانوی فنکار نے اسٹیج پر آکر پرفارمنس کے دوران نہ صرف یہ نعرے خود لگائے بلکہ مجمع کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا جس نے غزہ میں جارحیت پر اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے امریکی اور برطانوی حکومت پر فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: لندن:...
	اسرائیلی فوج نے فلسطینی تنظیم حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر عباس الحسن وہبی کو فضائی حملوں میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں کارروائی کے دوران حکم عیسیٰ کو نشانہ بنایا گیا، جو حماس کے عسکری ونگ کے اہم بانی رہنماؤں میں شامل تھے۔ بیان کے مطابق وہ 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی اور عملی نفاذ میں بھی ملوث رہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حکم عیسیٰ نے حماس کی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، وہ تربیتی ہیڈکوارٹر کے سربراہ اور جنرل سیکیورٹی کونسل کے رکن...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اگلے ایک ہفتے کے اندر ہو جائے گی۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حال ہی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے کوششیں کرنے والے افراد سے بات کر چکے ہیں۔ ان کے اس بیان کے ساتھ ہی یہ خبریں سامنے آئیں کہ اسرائیلی وزیر اسٹریٹجک امور رون ڈرمر اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ غزہ اور ایران کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ ٹرمپ اسرائیل پر زور دے رہے ہیں کہ وہ حماس کے خلاف جاری جنگ کو جلد ختم کرے اور ابراہام معاہدوں کو مزید وسعت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب /غزہ/ واشنگٹن/ بیجنگ (اے پی پی+مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہورہی ہے،سعودی عرب اسرائیل کوتسلیم کرلے گا اور منصوبے کے مطابق منصوبے کے مطابق دیگر خلیجی و مسلم ممالک بھی سعودی عرب کی پیروی کریں گے، اخبار کے مطابق یو اے ای اور مصر سمیت 4 عرب ممالک غزہ پر مشترکہ طور پر حکومت بنائیں گے، حماس قیادت کو جلاوطن اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا،تل ابیب 2 ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کرے گا، ادھر اسرائیل نے غزہ میں امدادکاداخلہ روک دیا، صہیونی حکومت کے تازہ فضائی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید شہید ہوگئے، پاکستان کی جانب سے اظہار تشویش،...
	صیہونی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کو رہا اور حماس کی قیادت کو جلا وطن کیا جائے گا، جو فلسطینی غزہ چھوڑنا چاہیں گے، ان کو دوسری ریاست پہنچایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ جنگ دو ہفتوں میں ختم ہو رہی ہے اور حماس کی جگہ 4 عرب ممالک غزہ کا انتظام سنبھالیں گے۔ اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران پر امریکی حملے کے بعد پیر کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ جنگ بند کرنے پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ کے حوالے سے اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے اندر اندر غزہ کی جنگ کے خاتمے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعلیٰ حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی گفتگو میں غزہ میں جاری شدید عسکری کارروائی کو ختم کرنے، انسانی بحران کو کم کرنے اور خطے میں کشیدگی کو نیچے لانے پر سنجیدہ...
	نیتن یاہو اور امریکا کے درمیان 2 پفتوں میں غزہ جنگ کے خاتمے پر اتفاق ہوگیا ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
	اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ایران پر حملے کے بعد، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کے جلد خاتمے اور ابراہم معاہدے کے توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل نے ‘اسرائیل ہیوم’ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دونوں رہنماؤں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ 2 ہفتوں کے اندر ختم ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی رپورٹ 2024: دنیا بھر میں بچوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کا پہلا نمبر رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت حماس رہنماؤں کو جلاوطن کرکے 4 عرب ممالک، جن میں متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں،...
	ایس سی او اجلاس، پاکستان کی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت، غزہ میں پُرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویش
	پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیر قانونی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی جبکہ غزہ صہیونیوں کی پُرتشدد کارروائیوں اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد ایس سی او اجلاس میں شریک ہوا جہاں وزیر دفاع نے ایس سی او کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی نافذ کی جائے، عالمی برادری دیرینہ حل طلب تنازعات مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے، ایسے حل طلب تنازعات عالمی...
	ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہم وقت تیار ہیں، امریکہ اور اسرائیل کو ایران پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور دنیا میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اتحاد امت فورم کے زیراہتمام ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملوں کے خلاف پریس کلب ملتان تا چوک نواں شہر مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس...
	تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے امریکا کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے، جو ایران کے ساتھ تقریباً دو ہفتوں کی براہ راست فوجی جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہے. اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے اہداف کے مکمل حصول اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے پیش نظر اسرائیل نے دو طرفہ جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے.(جاری ہے)  اسرائیلی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کابینہ کا...
	تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے تمام مقاصد بلکہ ان سے بھی زیادہ کچھ حاصل کرچکا، اب ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اس سلسلے میں باضابطہ بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہیں۔ تاہم اسرائیل جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دے گا۔  اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری آپریشن رائزنگ لائن (Operation Rising Lion) اپنے تمام مقاصد حاصل کر چکا ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ سرکاری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل آئندہ چند روز میں ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔رپورٹس میں سیکیورٹی کے باوثوق ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی قیادت نے ایران کے ساتھ جنگ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے جنگ ختم کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم دفاعی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل جلد ایران پر حملے روک دے گا۔اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے اور موجودہ نظام کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا ہے، تاہم بعض دفاعی...
	ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کے موقع پر بلوچستان کے تاجروں نے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں بلوچستان کی کاروباری برادری اور عام عوام ایران کیساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجاعی نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل سروس کے ذریعے دو طرفہ تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے عہدیداران و اراکین سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ...
	اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا گیاہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے افسوسناک ہے، اسرائیل خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، شرکاء نے بھارت کی آبی جارحیت سے متعلق دھمکیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف، تینوں سروسز چیف اور وفاقی وزرا ءشریک ہوئے۔ اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ اور امریکی حملوں کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی...
	اسرائیل کا ایران میں 6 ہوائی اڈوں پر حملے، 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025  سب نیوز مقبوضہ بیت المقدس، تہران : اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملے کر کے 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ایران نے صہیونی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغے ہیں جس کے بعد کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بج اٹھے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں اور عوام سے...
	تل ابیب(اوصاف نیوز)ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پریکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرسکتا ہے اور اسرائیل امریکی آپشن پر غور کررہا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی خبر رساں ادارے ’وائے نیٹ‘ کے معروف صحافی رونین برگمین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے موجودہ اور سابق سینئر حکام نے بتایا ہے کہ امریکا ایران میں یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کا آپشن زیرِ غور لا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی موقف نے اختیار کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کا بچنا یا تباہ ہونا اب ’اتنا اہم نہیں‘، کیونکہ جب تک اسرائیل اور امریکا کو ایران پر فضائی برتری حاصل ہے، وہ کسی بھی وقت...