2025-06-11@18:41:37 GMT
تلاش کی گنتی: 53976
«کی رجسٹریشن»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں، ہمیں پتا ہے بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے، یہ اب تحریک روک نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر تمام دروازے بند کردیےگئے ہیں، جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشرہے، ہم ججز کویکجہتی دکھا رہےہیں لیکن یہ بھی ان کوکافی نہیں پڑ رہی۔ علیمہ خان نے کہا...
لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔ لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کی اور کہا کہ 2 بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی لیکن پولیس ملزم کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کرا سکی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ ملزم کے 2 بار انکار کے بعد...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت تمام حدود پار کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں عالم اسلام بالخصوص عرب حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،ڈویژنل امیر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی، ضلعی امیر ملتان قاری خادم حسین سعیدی، ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مرکزی ناظم اطلاعات جماعت اہل سنت پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے عمران خان نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ اب تحریک روک نہیں سکتے، ہم پر تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشر ہے، ہم ججز...
عیدالاضحی ،سی ڈی اے ورکرز کے اعزاز میں تقریب،وزیر داخلہ کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )عیدالاضحی کے موقع پرسی ڈی اے ملازمین کی طرف سے آلائشوں کی منتقلی اورشہرکی صفائی وستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ان کے اعزاز میں کنونشن سنٹر میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی،چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنرچوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرپلاننگ ڈاکٹرخالدحفیظ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین سمیت دیگرافسران و ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر سی ڈ ی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے...
پاکستان کے پارلیمانی وفد کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنی مدت کے دوران مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ پیشرفت ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے سوالات کے جوابات میں کہا کہ ’انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور، ایلیسن ہوکر، سمیت محکمہ خارجہ کے حکام نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی...
وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی. جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہاڑی سلسلے کے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے شعلے دور سے واضح دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔سی ڈی اے کی فائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو عملے کو دشوار گزار پہاڑی راستوں اور موسمی حالات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی امن کے مؤقف کی سب حمایت کرتے ہیں، جنگ کی کوئی نہیں کر سکتا، میڈیا سے گفتگو چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انشا اللہ امن کا پیغام جیت جائے گا،مودی کاجنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا۔برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے تفصیل سے پاکستان کا موقف سنا۔پاکستان کاپیغام ہے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں، جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جن برطانوی ارکان سے...
تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں،پوری قوم یک جان دو قالب ہے، وزیراعظم بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں آگے نکلنا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے، تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں، روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے، پوری قوم یک جان دو قالب ہے، ایسے مواقع صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے حصے کے پانی کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے، اس میں کوئی خلل برداشت نہیں، تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے، صاحب حیثیت اور...
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف مثبت اور فعال کردار کی پوری دنیا معترف ہے، امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل کوریلا کا کہنا تھا کہ ’داعش خراسان اس وقت عالمی سطح پر سب سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں میں شمار ہوتی ہے، پاکستان ایک غیر معمولی انسدادِ دہشت گردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ جنرل کوریلا نے اعتراف کیا کہ ’پاکستان کے ساتھ قریبی انٹیلی جنس تعاون کے نتیجے میں...

کوٹ ادو، مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس، علماء کی بڑی تعداد شریک
کانفرنس سے قاری تقی رضا گیلانی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، ادارہ الباقر کے شعبہ تعلقات عامہ کے مسئول ڈاکٹر جاوید حسین شیرازی، مجلس علمائے امامیہ کے مدیر و مسئول و ڈپٹی سیکرٹری خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا ضیغم عباس، ادارہ الباقر کے مسئول فدا علی حلیمی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام مبلغین امامیہ جنوبی پنجاب ریجن کا علاقائی اجتماع بعنوان عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس کوٹ ادو کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، بھکر، راجن پور، خانیوال، بہاولپور اور رحیم یارخان سے مبلغین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے قاری تقی رضا گیلانی،...
مولانا عبدالواسع نے مائنز اینڈ منرلز بل پر جمعیت کو الزام دینے والوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں کس طرح کردار ادا کیا، اس پر ہر فورم پر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی سیاست محدودیت کی بجائے اسلام کے جامع اور افاقی نظام پر مبنی ہے۔ ہم انتخابی نشستوں کو سیاست کا ادنیٰ حصہ سمجھتے ہیں اور عوام کی خدمت، اسلامی اقدار کی حفاظت اور ان کی بحالی کے لئے پارلیمانی سیاست کو اختیار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ہمیں پارلیمنٹ سے روک کر ہمارے موقف سے منحرف کرنے کی کوشش...
عُمان میں پاکستان کے سفیر نوید صفدر بخاری نے پاکستانی برادری سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عُمانی حکومت کی جاری ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع موجود ہے، جس کے تحت اوور اسٹے پاکستانی شہری تمام جرمانوں سے مستثنیٰ ہو کر 31 جولائی تک وطن واپس جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اس اسکیم سے مستفید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے انتہائی سستے ون وے ٹکٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ Important update regarding amnestyy scheme@NaveedSafdar14 @GovtofPakistan @ForeignOfficePk pic.twitter.com/mtbkkqTkjR — Pakistan Embassy Oman (@PakinOman) June 11, 2025 سفیر کے مطابق جن کے پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں، انہیں پہلے...
امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امن کیلیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔بلاول بھٹو...

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا
لاہور ( خصوصی رپورٹ )امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف مثبت اور فعال کردار کی پوری دنیا معترف ہے۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل کوریلا نے کہا ہے کہ’’داعش خراسان اس وقت عالمی سطح پر سب سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں میں شمار ہوتی ہے،پاکستان ایک غیر معمولی انسدادِ دہشت گردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔‘‘ ’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی...
’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجز یہ نگارزاہد حسین کے مطابق ایک ڈرامائی پیشرفت میں پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو افغان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد سے پیدا ہونے والے انتہائی کشیدہ دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ڈان کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس حیران کن اقدام کو تیزی سے ترقی پذیر علاقائی جغرافیائی سیاست میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔صرف...
لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو لاہور ہا ئی کورٹ میں حافظ آباد میں خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے بھائی نے درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے ملزم اکرام کو خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزم ہلاکپنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ خاتون سے زیادتی...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے عمران خان نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ اب تحریک روک نہیں سکتے، ہم پر تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشر ہے، ہم ججز کو یکجہتی دکھا...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار — فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون نیویارک میں ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نیو یارک میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کانفرنس فلسطین کے مسئلے کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بین الاقوامی کانفرنس 17 تا 19 جون اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز نیویارک میں ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلہ کے پُرامن اور دو ریاستی حل کا حامی ہے، دفتر خارجہ جلد اس دورے سے...
---فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ غریب کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکا ہے۔ اسلام آبادہائی کورٹ کے باہر گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں کوئی بجٹ کا ڈاکومنٹ نہیں دیا گیا، سارا عمل غیر قانونی تھا، سرکاری ملازمین گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کر رہے تھے، وزیراعظم ہاؤس کا بجٹ 17 فیصد بڑھ گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو ٹرائل ہونے تھے منسوخ کیے گئے، 5 جون کو کیس مقرر کیا گیا تھا، پھر 11 جون کو سماعت ہونی تھی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے: عمر ایوباپوزیشن...
بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جنوری میں سزا ہوئی تھی، ایسے کیسز کے فیصلے تو ایک ماہ میں ہو جانے چاہئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ خان صاحب کی رہائی اب اگلی عید تک چلی گئی ہے؟بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک جج صاحب چھٹی پر تھے اس لیے بانی پی ٹی آئی کا کیس نہیں لگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اس سال بھی نیب کےلیے ساڑھے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں، نیب نے اسی بجٹ کے ساتھ پچھلے سال 98 ریفرنسز...
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی اور ترقی کا سفر ایک معجزہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ ملک کی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں، اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کےلیے محنت کرنی ہے۔ وفاقی حکومت جو بھی دے رہی ہے قرض لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت پوسٹ بجٹ پریس...
— فائل فوٹو وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک سال لوگوں کی امیدوں سے بہتر نتائج حاصل کیے، یہ آئی ایم ایف اور تمام ریٹنگ ایجنسیز کا بھی کہنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال پہلے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بری حالت تھی، حالت نے بتادیا کہ آئی ایم ایف میں جانا کیوں ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں اور افراط زر کم ہونے سے انڈسٹری کو فائدہ ہوا، نئی ٹیرف پالیسی میں خام مال پر ڈیوٹیز کم کی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کی نوید سنادی مالی سال 26-2025ء کی بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ موجودہ...
لاہور: مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق منسٹریل کمیٹی نے پنجاب بجٹ سے متعلق سفارشات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پیش کر دی ہیں. وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانےکی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے دس مرلے اور اس سے اوپر کے گھروں پر مزید 2 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کی ہے. موٹر وہیکل ٹیکس میں بھی 2 فی صد اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔پنجاب منسٹریل کمیٹی نے سفارش پیش کی ہے کہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا کر 8 فی صد کی جائے. تاہم وزیر اعلیٰ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امن کےلیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ’ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔ بھارت کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، مگر انشاء ﷲ تعالیٰ ان کی یہ تمام کوششیں ناکام ہونگی اور امریکہ کو اگر بھارت...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ایک نوجوان کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن توحید کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان فہیم ولد یاسین جاں بحق اور 21 سالہ نوجوان انس عالم ولد شریف عالم زخمی ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں پولیس اہلکار اشتیاق کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پرگلی میں آتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکارنے موٹر سائیکل سے اتر کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا،...
لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 1200 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا ہے، جس میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر، زراعت اور کاروباری سہولتوں سمیت مختلف شعبوں کی 2750 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔ محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی کی جانب سے تیار کردہ یہ بجٹ ڈرافٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پیش کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ بجٹ میں 1076 ارب روپے مقامی فنڈنگ سے جب کہ 124 ارب 30 کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل کیے جائیں گے۔ ترقیاتی بجٹ میں 1412 جاری منصوبوں کے لیے 536 ارب روپے، 1353 نئی اسکیموں کے لیے 457 ارب روپے، اور 32 پرانی اسکیموں کے لیے 207...
پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی، آفاق احمد کی ایماء پر کنٹینر نذر آتش کیا گیا، کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ آفاق احمد سمیت 12 ملزمان پر فرد...
ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں پاکستان کے سفیرِ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو جمہوریہ اسلامی پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔اسناد پیش کرنے کے بعد، صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔اس پر مسرت...
پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں 100انڈیکس نے بلندترین سطح پر ٹریڈ اور بند ہونے کے دو نئے ریکارڈ بنائے، 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، انڈیکس دوران ٹریڈنگ 2ہزار 563 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1لاکھ 24 ہزار 588 کی بلند ترین حد پر ٹریڈ ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں 477کمپنیوں میں سے282کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 157کمپنیوں کے شیئرز میں کمی آئی، اسٹاک ایکسچینج میں 1 ارب سے زائد مالیتی شیئرز کا کاروباری حجم 46 ارب 69 کروڑ روپے رہا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ محسن مسیڈیا کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بہتر آنے...
ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی،...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 78.3 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ تارکین وطن مخالف نظریے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو امریکہ کے تاریخی ترقیاتی عمل کے منافی ہے۔ سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امیگریشن پالیسی پر امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازع امریکی معاشرے میں تقسیم کو مزید بڑھائے گا۔ 71.8 فیصد جواب دہندگان کو خدشہ ہے کہ امریکی حکومت کی غیر قانونی تارکین وطن کی وسیع پیمانے پر تلاش اور گرفتاری بالآخر ایک سنگین انسانی بحران کا باعث بنے گی۔...

چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین-افریقہ تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لئے کو آڈینیٹرز کے وزارتی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور اعلان کیا کہ چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کی افتاحی تقریب میں شرکت کی اور چین کی طرف سے چین-افریقہ تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔ فریقین نے گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور تعاون کے تحفظ کے لئے چھانگ شا اعلامیہ جاری کیا اور چین-افریقہ تعاون فورم...
اسلام آ باد :چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں سمارٹ اسٹریٹ لائٹس لگانے کے لیے چین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے باریک شمسی مواد سے بنے پاور پینل استعمال کیے جا رہے ہیں۔بدھ کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شینزین ڈی جے آئی کے ڈرونز نے صوبہ پنجاب میں کپاس کے تقریباً 16500 ایکڑ رقبے پر حشرہ کش دوا اسپرے کے تجربات مکمل کیے ہیں۔اسلام آباد کے مضافات میں چین اور پاکستان کی مشترکہ آر اینڈ ڈی بیس پر انجینئرز 5 جی بیس اسٹیشن کے آلات کی آزمائش کر رہے ہیں جو زیادہ درجہ حرارت والے ماحول کے لیے موزوں ہیں۔ کراچی بندرگاہ کے کارگو ٹرمینل پر...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اور ریپبلک آف کانگو کے صدر ساسو نے افریقی تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لیے وزارتی سطح پر اجلاس کے لیے الگ الگ تہنیتی خط ارسال کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ افریقی تعاون فورم کے قیام کے 25 سالوں میں، چین-افریقہ تعاون کی مضبوط ترقی میں مدد ملی ہے، جو گلوبل ساؤتھ اتحاد اور تعاون کی ایک مثال بن گئی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ ترقی کے اقتصادی شراکت داری معاہدے پر مذاکرات کے ذریعے 53 افریقی ممالک کے لیے 100 فیصد متعلقہ مصنوعات پر صفر ٹیرف اقدام نافذ کرے گا، افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات...
پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتصادی ایمرجنسی لگا کر ہزار ہا بیوروکریٹس اور اشرافیہ جو 17 ارب ڈالر کی سالانہ مراعات حاصل کرتی ہے ان کی تمام مراعات ختم کر دی جائیں، وزیراعظم ،سپیکر، وزرائے اعلیٰ ،وزراء اور بیوروکریٹس کی تنخواہیں بے شک ڈبل کر دی جائیں مگر ان سے مفت گھر، مفت بجلی، مفت پٹرول، مفت گاڑیوں کی سہولت واپس لے لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8ہزار ارب روپے سالانہ سود کی مد میں ادا کرنیوالا ملک روایتی بیان بازی سے کبھی پائوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا، 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا کر یہ دعویٰ کرنا کہ...
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری،حکومت اور اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا معاملہ ، حکومت اور اپوزیشن صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے پروسیس پر کام شروع نہ ہو سکا،حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے نام تجویز نہیں کیے گئے۔اپوزیشن کی جانب سے بھی تاحال کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا۔نئے ناموں کی تجویز ہونے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان...
لاہور: پاکستان ریلویز نے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور ریلوے اسٹیشن پھر کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں لگائی جائیں گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چار اور دو پر مسافروں کے آنے اور جانے کے لیے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ لاہورکا تاریخی ریلوے اسٹیشن سال 1859 برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، لاہور سے تقریبا 40 سے 50 ڈاؤن اور اپ مسافر اور مال بردار ٹرینیں پورے ملک میں روانہ ہوتی ہیں جن کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں،...
سٹی 42 : گرمی کی شدت کے باوجود میڈیکل کالجز کے سٹوڈنٹس چھٹیوں سے محروم ہیں، ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کے داخلوں میں تاخیر کا خمیازہ بھی طلبا بھگتنے پر مجبور ہیں۔ رواں سال یکم مارچ کی بجائے اپریل میں ایم بی بی ایس کی کلاسز شروع ہوئیں، تعلیمی سال کا آغاز تاخیر سے ہونے پر سٹوڈنٹس کو گرمیوں کی چھٹیاں نہ مل سکیں۔ ایم بی بی ایس کے طلبا کو صرف جولائی میں 7 دن کی چھٹی ملے گی ۔ایم بی بی ایس کے نئے ماڈیولز کے باعث سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے سٹوڈنٹس کی چھٹیاں بھی کم کر دی گئیں ۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھے ۔ اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے دن...
— فائل فوٹو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ آن لائن سیل میں نہ کیش کا کوئی حساب ہے نہ آمدنی کا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ آن لائن بزنسز کیش کے اوپر ڈلیوری دے رہے ہیں، ان کا سائز بڑھ چکا ہے۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ گردشی قرض کی ادائیگی کیلئے بجلی کے بل پر سرچارج لگانے کی تجویز ہے، سرکلر ڈیٹ سے متعلق سرچارج پاور ڈویژن کا بل تھا، ہم نےاس میں ترمیم کی، سرچارج کو بڑھایا نہیں گیا، اس کی حد کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سولر 2 طرح کے پاکستان میں ہوتے ہیں...
---فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے، سیاسی مخالفین کو ترقی کا یہ سفر ہضم نہیں ہو رہا۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور میں مشترکا پریس کانفرنس کی۔اس دوران عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وفاقی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، وزیرِ اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں، ملک میں ایک مخلوق ایسی بھی ہے جو پاکستان کی ترقی پر خوش نہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دنوں صوبے میں صفائی ستھرائی کا مثالی کام ہوا، سندھ کے عوام مریم نواز کو اپنے صوبے کی وزیراعلیٰ دیکھنے کی خواہش ظاہر کر...
—فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دو بار پولیس کو ٹیسٹ کروانے کی مہلت دی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقعہ دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کروا سکی۔ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، درخواست پر فیصلہ محفوظپولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیے لیے مزید مہلت کی...
— فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بتا دی۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد1 لاکھ31 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 900 کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 48 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 18ہزار 100 کیوسک ہے۔ دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سامنے آگئیواپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 51 ہزار 800 اور اخراج 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے ترجمان واپڈا نے بتایا...

بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی وفد کی آل پارٹی پارلیمانی گروپ کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر بریفنگ
جنگ فوٹو سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی پارلیمانی وفد نے جموں و کشمیر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) کو ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام، اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔اے پی پی جی برائے جموں و کشمیر کے چیئر عمران حسین نے وفد کا برطانوی پارلیمینٹ میں استقبال کیا۔ وفد نے بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں آزاد جموں و کشمیر میں شہری علاقوں پر بلا اشتعال حملے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ اور غیر قانونی معطلی شامل...
دنیا کے سب سے مشہور ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامےکو امریکا میں ویزا کی مدت سے زیادہ قیام پر امیگریشن حکام نے حراست میں لینے کے بعد ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ سینیگالی نژاد اطالوی سوشل میڈیا اسٹار کو امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے جمعے کے روز لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیا تھا، وہ 30 اپریل کو امریکا پہنچے تھے اور ان پر ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ Complex has independently confirmed that Khaby Lame was detained by ICE in Las Vegas after he “overstayed” his visa. Lame was granted voluntary departure and has “since departed the US," authorities said. pic.twitter.com/66qgZCURvP — Complex Pop Culture (@ComplexPop) June...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ پیر کے روز شہر کے کھارگھر علاقے میں ایک 45 سالہ پاکستانی شہری نے مبینہ طور پر اپنی 34 سالہ بیوی کو قتل کر دیا تھا اور پھر اس نے خودکشی کر لی۔ جرم کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم لواحقین سے ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوڑا مالی طور پر مشکلات کا شکار تھا اور پاکستان واپس جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق نوتن داس عرف سنجے سچدیو اور ان کی اہلیہ سپنا نوتن داس، دونوں پاکستانی شہری تھے، جو اپنے 10 اور 6 سال کی عمر...

پنجاب کا بجٹ 13جون کو پیش کیا جائے گا، نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )حکومت پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 13جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ موجودہ ٹیکس شرح میں معمولی اضافہ رکھا جائے گا . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کا حجم 1200 ارب روپے ہو گا اس میں مجموعی طور پر 2750 ترقیاتی اسکیمز شامل ہوں گی جن میں سے 1412جاری منصوبوں کے لیے 536ارب روپے اور 1353نئی اسکیمز کے لیے 457ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے.(جاری ہے) ذرائع کا کہنا ہے کہ 32 اولڈ ترقیاتی پروگرامز...
کراچی: ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کے تحت لائی گئی پالیسی میں ایسے تجارتی ڈیری فارمرز کو بھی شامل کیا جائے جو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہیں مگر ان کے خام دودھ کی فروخت پر تاحال سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔ وزیر تجارت سردار جام کمال خان کو لکھے گئے ایک خط میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا کہ ایسے ڈیری فارمرز جو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں نہیں مگر ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں، انہیں اس وقت برابری کا میدان میسر نہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ برانڈ کے تحت...
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں تاکہ ہوا...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیا ہے، ادارے کیا کر رہے ہیں، سب کے سامنے ہے، ان کی جلد فرعونیت ختم ہوجائے گی، 76 سال کی فرعونیت جلد ختم ہو جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وکیل صاحب نے آج ڈرامہ لگایا، کہتے ہیں کہ ہمیں آج کیس کا علم ہی نہیں، آج جج صاحب چھٹی پر چلے گئے، آنے والے دنوں میں بھی انہوں نے ایسے ہی بہانے کرنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، ہم اپنا آئینی حق سڑکوں پر لے سکتے...
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات ایوانِ صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی عدالتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے ریاست میں آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی بروقت فراہمی اور عدلیہ کے وقار کے لیے جو کردار ادا کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے...
سٹی 42 : تاجربرادری کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ پنجاب بجٹ سے انہیں ریلیف ملے گا ۔ ہال روڈ کی تاجر برادری کی سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بجٹ سےشہرکی تاجربرادری کوریلیف کی امیدہے، حکومت چھوٹےتاجراورعام آدمی کوبجٹ میں ریلیف دے۔ تاجربرادری نے کہا کہ عام تاجران اورعوام قوت خریدنہ ہونےسےپھنس گئےہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب بجٹ 13 بروز جمعہ پیش کیا جائے گا ۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں گرمی کی شدت کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگ گئی،آگ نے جنگل کی جھاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ پر قابو پانے کیلئے فائرفائیٹرز کی ٹیمیں پہنچ گئیں جنہوں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ،وائلڈ لائف کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، آگ کی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ چکا ہے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ فائر فائٹنگ ٹیمیں اور وائلڈ لائف کے اہلکار صورتحال پر قابو پانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں...
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی تناظر میں مشترکہ مفادات پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے کثیر الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت کی۔ https://Twitter.com/ForeignOfficePk/status/1932738254039588864 برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے، جب سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد برطانیہ کا دورہ کررہا ہے، وفد کے دورے کا مقصد حالیہ...
ججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی،علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس تین منٹ میں ختم ہوسکتا ہے، لیکن عدلیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی ہے، اس پر خود سپریم کورٹ نے اعتراض کیا ہے۔ جج ناصر جاوید نے جو کچھ کیا، وہ ان کی دس پشتیں یاد رکھیں گی۔ اُنہیں صرف سزا دلوانے کے لیے لگایا گیا تھا۔علیمہ خان نے ججز کو مخاطب...
ٹیکنالوجی آئیکون ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے حالیہ سوشل میڈیا حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی چند پوسٹس "حد سے تجاوز" کر گئیں۔ بدھ کی صبح، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیے گئے پیغام میں ایلون مسک نے لکھا: "صدر @realDonaldTrump کے بارے میں میری کچھ پوسٹس پچھلے ہفتے حد سے آگے نکل گئیں، اور مجھے ان پر افسوس ہے۔" ایلون مسک کی معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب دونوں شخصیات کے درمیان کھلا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ مسک نے گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ جیفری ایپسٹین فائلز کو جاری نہیں کر رہے تاکہ اپنی مبینہ وابستگی کو چھپا سکیں۔ یہ دعویٰ انہوں...
وزیراعظم شہبازشریف سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کامیاب بجٹ پر خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے اراکینِ قومی اسمبلی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھیں۔وفد نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ملاقات میں وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات...
ویب ڈیسک:پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے ،بھارت نے دہشتگردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشتگردی کروائی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے، پاکستان پر بھارت نے الزام لگائے تو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری انہوں نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد شاہزیب نامی اس 20 سالہ ملزم کو گزشتہ برس ستمبر میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کریمنل کمپلینٹ کے مطابق شاہزیب نے نیویارک جا کر بروکلین میں واقع یہودیوں کے مرکز میں فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔ دہشت گرد گروپ داعش کی حمایت میں یہ فائرنگ سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے حملے کو دو سال مکمل ہونے کے دن کی جانا تھی۔ امریکہ: انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا افغان شہری گرفتار امریکہ میں حملے کے منصوبہ ساز افغان ملزم کا ساتھی فرانس میں گرفتار امریکی اٹارنی جے کلیٹون...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نہ ہونے پر پر پی ٹی آئی راہنماﺅں اور کارکنوں نے ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کیا. عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈز کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کرنا تھی تاہم ڈویژن بینچ کے رکن جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی...

وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ 2016 کو بڑھائی گئی تھیں، وزیرخزانہ کا موقف
اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں ان کی تنخواہیں اڑھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016 میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی...
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تعاون پر بھی بات چیت کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل...
بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔ ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے- ایسا ماحول اورمعاشرہ بنا رہے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد اور کھیلنے، سیکھنے و بڑھنے کے مساوی مواقع سے فیض یاب ہو۔مریم نواز شریف

چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کیوں کی گئیں، وزیر خزانہ نے بتادیا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں، ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔ حکومت جو کچھ دے رہی ہے قرضے لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت پوسٹ بجٹ پریس...
سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں درجۂ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شدید گرمی کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرارخیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 39 ڈگری کی گرمی 44، محسوس کی گئی لاہور میں 38 ڈگری کی گرمی 41 اور کراچی میں 36 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی۔ دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں نیا ٹیکس نہ لگانے اور موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کم رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق وفاقی اہداف سامنے آنے کے بعد پنجاب کے بجٹ کو حتمی شکل دینا شروع کردی گئی ہے، صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز ہے اور موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کم رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریونیو اتھارٹی نان ٹیکس پئیر شعبوں کو شامل کرنے کی تجویز دے گی، ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ بجٹ میں امن و امان، صحت، تعلیم اور سیاحت پر...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار. اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے. وزیرِاعظم بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا. وزیرِاعظم تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا. وزیرِاعظم الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں. وزیرِاعظم اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے محنت کرنا ہے. وزیرِاعظم مہنگائی کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر اور بر آمدات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے کو ملکی معیشت کی بحالی اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر قرار دے دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی عوام دوست بجٹ پر سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔ “بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا، جبکہ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، شہباز شریف نے کہا کہ “الحمدللہ! ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پاکستانی عوام نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بے پناہ...

وفاقی بجٹ 2025-26:اشیا خورونوش اور روزمرہ استعمال کی چیزوں پر بھاری ٹیکس عائد، عوام پر مہنگائی کا نیا پہاڑ گرگیا۔
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا نیا پہاڑ گرا دیا۔سال 2025-26 کے بجٹ میں متعدد روزمرہ استعمال کی درآمدی اشیا اور صنعتی آلات پر ٹیکس عائد کر دیے گئے ہیں جن میں خوردنی اشیا، طبی ساز و سامان، تعمیراتی مشینری، اور بجلی سے چلنے والے آلات شامل ہیں۔ درآمدی ٹماٹر، مٹر، دالیں، کھجور، موسمی، کیک، دودھ، دہی، اور پولٹری جیسے بنیادی خوراکی اجزا پر اب اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ، سرجیکل آلات، جم کا سامان، ورزشی مشینری، انسولین سرنج، سولر چارجز، سی این جی کٹ، پام آئل، تمباکو، اور تعمیراتی مشینری پر بھی کسٹم ڈیوٹی یا جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فنانس بل...
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کر دیا ہے، بجٹ تقریر کا آغاز ہوتے ہی سرکاری ملازمین سمیت دیگر کو اس اہم خبر کا انتظار کا ہوتا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا، سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا البتہ بجٹ میں تجویز کردہ 6 فیصد اضافے کو وزیراعظم نے بڑھاتے ہوئے 10 فیصد کردیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے البتہ اعلی حکومتی شخصیات، وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی تنخواہ میں رواں سال کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر...
ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے تک پہنچنے کا موقع دیکھ رہے ہیں اور اس وقت کسی قسم کی فوجی کارروائی کے حامی نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاھو کو ٹیلیفونک گفتگو کے دوران واضح طور پر پیغام دے دیا۔ امریکی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ گفتگو کچھ ایک روز قبل اُس ڈیڈلائن سے پہلے ہوئی جس میں ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے رکھی ہے۔ نیتن یاھو نے 40 منٹ طویل گفتگو میں ٹرمپ کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ ایران تاخیری حربوں میں مہارت رکھتا ہے، اس لیے اسے ایک قابلِ اعتماد فوجی دھمکی دی جائے۔ تاہم ٹرمپ اس دلیل سے متاثر نہ ہوئے۔ صدر ٹرمپ...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز کے باعث ٹاس جیت کر فیلڈنگ ہی کرتے لیکن کوشش ہوگی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کرسکیں۔ جنوبی افریقا کا اسکواڈ: کپتان ٹمبا باوما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم،...
پی آئی اے اور کراچی کی تجارتی برادری کے اشتراک سے قائم ہونے والی ائیرلائن ائیر کراچی کے درمیان جہازوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پاگیا۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے ۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر کراچی کے اعلی حکام موجود رہے۔
غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے "گلوبل مارچ ٹو غزہ" کا آغاز کر دیا ہے۔ اس عالمی اقدام میں 50 سے زائد ممالک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں، مزدور یونینز، طلباء تنظیمیں، ڈاکٹرز، اور سماجی کارکن شامل ہیں جو قاہرہ سے رفح بارڈر تک پیدل مارچ کریں گے۔ مارچ کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی، انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی ناکہ بندی کا خاتمہ ہے۔ یہ قافلہ 15 جون کو رفح بارڈر پر دھرنا دے گا تاکہ مصری اور عالمی حکام پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ 3,000 سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے دیں۔ اس مارچ میں شریک تمام افراد رضاکار ہیں،...
جنوبی کوریا کی ہیونڈائی کمپنی نے ایسی جدید "لوہے کی تختیاں" متعارف کروائی ہیں جو مستقبل میں آٹومیٹک پارکنگ کے نظام کو بدل دیں گی۔ یہ فرشی سطح پر پائیدار، 110 ملیمیٹر موٹی، چپٹی روبوٹ پلیٹیں ہیں جو گاڑی کے نیچے سے چل کر اسے اٹھا سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ پہیوں سمیت پورے گاڑی کو موو کرتی ہیں اور مخصوص پارکنگ مقام تک لے جاتی ہیں۔ تصاویر میں یہ پلیٹیں گاڑی کے پہیوں تلے آتی ہیں، اسے جھٹکے سے اٹھاتی ہیں اور 1.2 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے محفوظ انداز میں گاڑی پارک کرتی ہیں یہ تختیاں LiDAR اور کیمرے سے لیس ہیں اور کیو آر کوڈز کے ذریعے گاڑیوں کو شناخت کرتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 2.2 ٹن وزن اٹھانے کی...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی نئی تاریخ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس) 190 ملین پاؤنڈ کے اہم مقدمے میں نئی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب اس کیس کی اگلی سماعت 26 جون کو مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا، “ہمیں کہا جا رہا تھا کہ اگلے ہفتے بتایا جائے گا کہ نئی تاریخ کیا ہو گی، لیکن ہم نے واضح کر دیا تھا کہ اگر تاریخ نہیں دی گئی تو ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔”علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عدالت نے اب بانی و بشریٰ بی بی...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجٹ 26-2025، ’اب پاکستان میں رہنا زیادہ مشکل اور باہر جانا مزید مہنگا ہوگیا‘ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ اب...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کے کشمیر پارلیمانی گروپ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھانے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع جنوبی ایشیائی خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی مرضی، منشا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی...
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا، کوشش تھی تنخواہ دار طبقے کو جتنا ممکن ہو سکے ریلیف دیں، چھوٹے کسانوں کو قرضے دیں گے۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیرف اصلاحات بہت اہمیت کی حامل ہیں، ٹیرف اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، مجموعی طور پر 7 ہزار ٹیرف لائنز ہیں، 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے، اس طرح کی اصلاحات گزشتہ 30 سال میں پہلی بار کی گئی ہیں۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری...

چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھا کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟صحافی کے سوال پر وزیر خزانہ کا جواب بھی آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ’’چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں،ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ دیکھیں کہ وزرا، وزرامملکت ، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں،کابینہ کے وزرا کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں تو وزرا کی بھی بڑھی چاہئے،اگر ہر...
سابق پاکستانی کرکٹ کپتان مصباح الحق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کے لیے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی میں جاری غیر یقینی صورتحال نے معاملات کو مزید الجھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے ریڈ بال کی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ سے رابطے بھی کیے ہیں، یاد رہے کہ مصباح ماضی میں 2019 سے 2021 تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دوہرے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے صحافی واک آؤٹ کر گئے۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب جب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کے ہمراہ سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے تاہم صحافیوں نے بجٹ پر ٹیکنیکل بریفنگ نہ ملنے پر پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ تنخواہوں، پنشن میں اضافہ، 500 ارب کے اضافی ٹیکس، پٹرولیم لیوی میں اضافہ، جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی، سولر پینلز مہنگے، آن لائن خریداری پر ٹیکس، بینکوں کے منافع کی آمدن پر ٹیکس میں اضافہاسلام آبادقومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025-26ء کا 17... صحافیوں نے کہا کہ 20 سال سے بجٹ کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)3 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے بعد اسے کرنٹ لگا کر بے دردی سے قتل کرنے کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل عدالت نے خارج کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ساڑھے 3 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کرنے والے سفاک مجرم ندیم اسلم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔(جاری ہے) چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے سنگین اور انسانیت سوز جرائم میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔واضح رہے کہ لرزہ خیز واقعہ لاہور کے...

ملک میں مہنگائی کی شرح ابھی بھی ساڑھے سات فیصد ،حکومت جو کچھ دے رہی ہےقرضے لےکر دے رہی ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی شرح ابھی بھی ساڑھے سات فیصد ہے،ہم مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں،ہمارا بجٹ تو خسارے کے ساتھ شروع ہوتا ہے،اپنی چادر کے مطابق آگے چلنا ہے،حکومت جو کچھ دے رہی ہےقرضے لےکر دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 4ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹیز کو کم کیا گیاہے، مجموعی طور پر 7ہزار ٹیرف لائنز ہیں، 4ہزار میں ٹیرف کو صفر کردیا گیا ہے،پچھلے 30سال سے ٹیرف اصلاحات نہیں کی گئیں،سٹرکچرل ریفارمز کے تناظر میں ٹیرف اصلاحات اہم ہیں، اسے ہم آگے لے کر جائیں گے،قانون سازی کیلئے دونوں ایوانوں سے بات کریں...
اسلام آباد: ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں غیر معمولی و مکمل الاختیار پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ اسناد پیش کرنے کے بعد صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔ اس پر مسرت موقع پر پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صحافیوں نے تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے پہلے تکنیکی بریفنگ نہ دیے جانے پر صحافیوں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ پریس کانفرنس شروع ہوتے ہی فنانس بیٹ رپورٹرز اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے، جس پر ایف بی آر نے کوئی تکنیکی بریفنگ نہیں دی اور صحافیوں کی جانب سے اس حوالے سے احتجاج کے طور پر وزیر...
انٹارکٹیکا میں موجود ایمپیرر یعنی شاہی پینگوئن کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی حدت اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات بتائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی انٹارکٹک سروے کے ماہر پیٹر فریٹ ویل کی زیرِ نگرانی کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہی پینگوئن کی تعداد میں تقریباً 25 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے، جو ماہرین کی ابتدائی پیشگوئیوں سے کہیں زیادہ تشویشناک ہے۔ پیٹر فریٹ ویل کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے ماحولیاتی تبدیلی اور تیزی سے گرتی ہوئی آبادی کی ایک افسوسناک تصویر ہے، یہ سب ہماری توقعات سے بھی تیز ہو رہا ہے لیکن ابھی دیر نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا کے پینگوئنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلادیش کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حارث کی شاندار کارکردگی کے بعد محمد رضوان کی جگہ خطرے میں نظر آ رہی ہے، جبکہ قسمت کا پلڑا اب روحیل نذیر کے حق میں جھکتا دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کو موقع دینے پر متفق ہیں، اور قوی امکان ہے کہ وہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ...