2025-07-07@18:47:56 GMT
تلاش کی گنتی: 7343

«چین اور فرانس»:

(نئی خبر)
    لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں دکھائی دیں گے۔ انہیں ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025ء کے لیے پاکستان چیمپئنز ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے مہینے میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ریٹائرڈ شائن اسٹار کرکٹرز شرکت کریں گے۔ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی۔ شاہد آفریدی، جنہیں ان کے بہترین کھیل اور تیز رفتار بیٹنگ کی وجہ سے “بوم بوم” کہا جاتا ہے، اب ایک بار پھر شائقین کو اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کی قیادت میں کئی دیگر سابق پاکستانی کھلاڑی بھی اس ٹیم کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ نیا مالی سال ایک خوشخبری اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے، جو نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا اپنی بلند ترین سطح تک پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پچھلے مالی سال کے دوران حکومت کی بہترین معاشی حکمت عملی کے باعث...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کی، تاہم بھارت میں فلم کی ریلیز تنازع کا شکار ہو گئی۔ ہندو انتہا پسند حلقوں کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث نہ صرف فلم کو بھارت میں ریلیز ہونے سے روکا گیا بلکہ یوٹیوب پر اس کا ٹریلر بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں بائیکاٹ، پاکستان میں پذیرائی فلم کو 27 جون کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا گیا اور صرف دو دنوں میں 11.03 کروڑ انڈین روپے کی کمائی کرلی، جس میں ساری آمدن بھارت کے باہر سے حاصل ہوئی۔ پاکستان میں فلم کو غیر معمولی...
    گزشتہ ماہ جب درجنوں اسرائیلی اور امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر شدید بمباری کی، تو ایران کی فضائیہ مکمل طور پر غیر فعال نظر آئی۔ ایرانی ایئر فورس نے نہ تو حملہ آور طیاروں کو روکنے کی کوشش کی، نہ ہی اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے۔ اس ناکامی کے بعد ایران نے اب چین سے جدید ”چینگڈو جے-10 سی“ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے پاس اس وقت تقریباً 150 لڑاکا طیارے موجود ہیں، جن میں اکثریت 1979ء کی اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے امریکی ایف-4 فینٹم، ایف-5 ٹائیگر...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے مالی سال 2025-26 کا زبردست تیزی کے ساتھ آغاز کردیا۔ جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز میں ہی کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ منگل کی صبح 10 بج کر 5 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1721.41 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 27 ہزار 348.72 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1.37 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف کلیدی شعبہ جات میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکنگ، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، اور بجلی پیدا کرنے والے ادارے شامل ہیں۔ بڑے سائز کے اسٹاکس...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس کے مطابق منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار 911  پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، جنگ بندی کی خبر پر 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ یہ اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے کو ملا ہے جب 11 جون کو بجٹ کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی تھی، اُس روز 100 انڈیکس میں 2,328 پوائنٹس یعنی 1.91 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل ہی ایک غیر معمولی ریکارڈ کی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔تاہم یہ ریکارڈ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے نہیں بلکہ شدید گرمی کے موسم سے متعلق ہے، جو ٹورنامنٹ میں شریک ایتھلیٹس کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ومبلڈن کا آغاز سال کے گرم ترین دن سے ہو رہا ہے، اور درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی دن ہو سکتا ہے۔ٹینس ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے بین الاقوامی کھلاڑی شدید گرمی اور پسینے سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ومبلڈن کے دوران درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہوسڑی پبن تھانہ کے گوٹھ حسین خان نوہڑا میں عادی جرائم پیشہ شخص حسین شولو کی پڑوسی کی بچی سے دست درازی کی کوشش،بچی عزت بچانے کے لیے چیختے ہوئے بھاگی تو ملزم نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا، بچی کو سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کرایا گیا ہے، با اثر افراد کا ملزم کو بچانے کیلیے پولیس پر دباؤ، حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی پبن تھانہ کی حد میں واقع گوٹھ حسین خان کے محنت کش عبداللہ ولد حاجی خاصخیلی کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر2025 /209 زیر دفعہ 324 پی پی سی درج کی گئی ہے، ایف آئی آر میں عبداللہ خاصخیلی نے کہا ہے کہ اس کی 13 سالہ بیٹی عرشنہ اتوار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )گولارچی کے قصبہ کھورواہ میں راہمون برادری کا اہم مشاورت ، پولیس افسران کے خلاف مخالفین کی پشت پناہی کرنے کے الزامات، راہموں برادری کے چار بے گناہ افراد کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق راہموں برادری کے قتل ہونے والے چار نوجوانوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی پولیس کی جانب سے پشت پناہی کرنے اور کیس کی تفتیش میں رکاوٹیں ڈالنے پر غور فکر اور اجتماعی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے قصبہ کھورواہ کے گاؤں ملک اللہ بچایو میں راہمون برادری کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں برادری سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت ) گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابلِ قبول ہے، سکھر چیمبر کا شدید احتجاج، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی اور دیگر اراکین نے حکومت کی جانب سے گھریلو صنعتی صارفین پر گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور اس اقدام کو “گیس بم” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام اور صنعت دونوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوگرا کے نوٹس کے بعد پریس بیانیے میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ کے 400 اور نان پروٹیکٹڈ کیلئے 1000 روپے سے بڑھا کر 600 اور 1500 روپے کر دیے ہیں ، اس...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر سخت ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو 13 سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے چیئر مینوں کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیاہے ۔قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے چیئر مینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جو کہ کامیاب ہوگئی،قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبد الستار، محمد سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی ٹاؤن میں رین ایمر جنسی نالہ صفائی ہنگامی بنیادوں پر جاری۔حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔چیئرمین محمد یوسف نے بارش کے پانی کی نکاسی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نالوں میں کچرے اور پانی کی رکاوٹ کو دیکھ کر فوری طور پر صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کیے اور اپنی نگرانی میں نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرایا۔ انہوں نے مین روڈز، جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام اہم راستے جلوسوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، ناظم آباد ٹاؤن میں تعمیراتی کام جس میں ورکشاپ میں شیڈز لگانے کے بعد افتتاح کیا۔ ناظم آباد ٹاؤن میں ورکشاپ کی بحالی اور مشینری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل جاری ہے، افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر ایڈور ٹائزمنٹ عبداللہ میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر اڈمن احسن مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حماد، ام وی آئی کامران، انچارج انٹی انکرجمینٹ راشد کمال، انچارج ریسکیو عارف الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن، سید محمد مظفر نے ناظم آباد ورکشاپ کے افتتاحی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا یہ ورکشاپ جب ہمیں ملی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔مون سون کی موجودہ صورتحال پر جاری پیغام میں انہوں نے سوات میں سیلاب سے ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، موجودہ مون سون سیزن کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور شدید بارش کی وجہ سے تیزی سے پگھلنے والے گلیشیئر دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا باعث بن سکتے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔مون سون کی موجودہ صورتحال پر جاری پیغام میں انہوں نے سوات میں سیلاب سے ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، موجودہ مون سون سیزن کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور شدید بارش کی وجہ سے تیزی سے پگھلنے والے گلیشیئر دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا باعث...
    نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کے تقاضوں کو مزید عملی جامہ پہنایا جائے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز ہماری پارٹی کے کندھوں پر چینی طرز کی جدیدکاری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، شیبیجنگ ()کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 21 ویں اجتماعی مطالعے کا اہتمام کیا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پارٹی کے تمام کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خود انقلاب عروج و...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سربراہوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی۔ عہدوں سے ہٹائے گئے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔  ان چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے نئے چیئرمین کے لیے دوبارہ الیکشن ہوں گے۔ چیئرمین لٹریسی عنصر اقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چیئرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائے مرتضیٰ کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ قائمہ کمیٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوسٹن:امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے ایک شہر میں آسمان پر نمودار ہونے والی ایک پراسرار پرواز کرتی چیز نے عوامی دلچسپی اور تجسس کو بے حد بڑھا دیا ہے۔یہ حیران کن واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب مقامی شہری کولین میکورمیک نے اپنے موبائل فون سے اس ناقابلِ فہم مظہر کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کی شکل اور حرکت نے نہ صرف مقامی افراد بلکہ ماہرین فلکیات اور یو ایف او (Unidentified Flying Object) کے محققین کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔کولین کے مطابق یہ واقعہ شام کے وقت اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے...
    سی ڈی اے ، بقایاجات کی بروقت وصولی کیلئے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر میں بہترین انتظامات ،شہریوں کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ طلعت محمود اور ممبر فنانس طاہر نعیم کی نگرانی میں سی ڈی اے کے بقایاجات کی بروقت وصولی کیلئے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر میں کے گیے بہترین انتظامات کو شہریوں نے نہ صرف سراہا بلکہ چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر آنے والے شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق...
    خیبر تھانہ میلوارڈ باڑہ کے علاقے سے اغواء ہونے والی کمسن بچی کو خیبر پولیس، پشاور پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کوششوں سے کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ مغویہ بچی کو بروقت ریسکیو کرنے کے بعد والدین کو حوالے کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تھانہ حدود میلوارڈ سے کمسن بچی کی اغوئگی کہ رپورٹ درج کی گئی، ڈی پی او خیبر نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سوالزار خان کی نگرانی میں اسپشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو باحفاظت بازیاب کرایا، دوران کارروائی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہیں، مرکزی...
    بیجنگ :چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے جاپان کے کچھ علاقوں سے آبی مصنوعات کی درآمد مشروط طور پر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان جاری کیا۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ خاص طور پر چین کی مضبوط پوزیشن اور فعال کوششوں کی وجہ سے جاپان نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی بین الاقوامی نگرانی اور چین کی آزادانہ نمونے لینے کی نگرانی کو قبول کیا ہے، اور مذکورہ نگرانی کی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا...
    بیجنگ :گزشتہ G7 سربراہی اجلاس میں یورپی کمیشن کی صدر نے “چین شاک تھیوری” کو زور و شور سے پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ “جب ہم شراکت دار ممالک کے درمیان ٹیرف مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو ہماری توجہ اصل چیلنج سے ہٹ جاتی ہے جو ہم سب کے لیے خطرہ ہے – اور وہ ہے چین”۔ ان کا تجویز کردہ حل یہ ہے کہ G7 معیشتیں عالمی GDP کا 45 فیصد اور دانشورانہ ملکیت کی آمدنی کا 80 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہیں – اگر یہ ممالک متحد ہو کر چین کے خلاف کھڑے ہوں تو یہ ان کے لیے میدان مارنے کا موقع ہوگا۔افسوس! امریکہ کی طرف سے مسلسل ذلت آمیز سلوک کے باوجود...
    بیجنگ :چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اٹھائیس جون کو ارمچی میں چین-یوریشیا ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا ہے جہاں پاکستانی مصنوعات بالخصوص “پاکستانی آم” کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ پاکستان کے سفیر چین خلیل ہاشمی نے ایکسپو کے دوران پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور مقامی چینی اہلکار اور دیگر مندوبین کے ساتھ بات چیت بھی کی ہے۔پیر کے روزپاکستان پویلین میں دورہ کے موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ “پاکستانی آم چین میں انتہائی پسند کیے جاتے ہیں اور اس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے”۔ انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زرعی شعبے میں مزید تعاون کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔چین-یوریشیا ایکسپو میں پاکستان کی...
    بیجنگ :چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے 29 جون کو سنکیانگ کے شمالی علاقے میں واقع خورگوس فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا۔ یہ زون اپنی نوعیت کا منفرد مرکز ہے جو چین کا مصروف ترین ڈرائی پورٹ، بارڈر گیٹ اور بین الاقوامی تعاون کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ چین اور قازقستان کے درمیان تجارت اور مسافروں کی آمدورفت کے لیے ایک اہم پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق پیر کے روزاپنے دورے کے دوران خلیل ہاشمی نے مقامی حکام سے ملاقات کی اور خورگوس ڈرائی پورٹ کی ترقی پر بات چیت کی گئی ۔ یہ پورٹ اب عوام اور مال برداری کی نقل و حرکت کے لیے جدید ترین سرحدی گزرگاہ...
    پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے چوتھے میچ میں جاپان کو 79-39 گولز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں واقع ہواسان جمنازیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشہ نوید، حلیمہ، سرینا حسین، جاسمین فاروق، فرح رشید، امانی، پریسا، سمیہ احمد اور علینہ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ میچ کا اسکور: پہلا کوارٹر: پاکستان 16 – جاپان 9 دوسرا کوارٹر: پاکستان 39 – جاپان 17 تیسرا کوارٹر: پاکستان 60 – جاپان 26 چوتھا کوارٹر: پاکستان 79 – جاپان 39 پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آریان، صدر سمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے قومی ٹیم کو...
    ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی کانفرنسیں اب صرف پالیسی سازی کا فورم نہیں رہیں، بلکہ ’غیر رسمی‘ چہرہ شناسی، جسمانی حرکات اور تصویری خاموشی کی سفارتی منطق کی نمائش گاہ بن چکی ہیں۔ ایسا ہی کچھ حالیہ دنوں گو کے خوبصورت مگر حد درجہ سیاسی ماحول میں ہوا، جہاں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کا اجلاس سجا۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی، جبکہ بھارت کی طرف سے سخت گیر راج ناتھ سنگھ موجود تھے۔ دونوں کی کوئی رسمی ملاقات نہ ہوئی، نہ ہاتھ ملایا، نہ نظریں ملی، مگر پھر بھی گویا پوری دنیا نے دونوں کا ’مکالمہ‘ محسوس کیا۔ خاموشی کا، وقار کا، اور سیاسی پیغام رسانی کا۔ لیکن اجلاس کے دوران...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دو روز قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ بچی کو پشاور سے بازیاب کروالیا گیا۔ضلع خیبر کے ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق دو روز قبل تھانہ حدود ملوارڈ کے علاقے میری خیل سے 10 سالہ بچی لاپتہ ہو گئی تھی، ملزمان نے بچی کو پشاور کے علاقہ سوڑیزئی میں جھاڑیوں میں چھپا رکھا تھا۔رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر اور پشاور پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر مشترکا کارروائی کی۔پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کو دیکھ کر بچی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، بچی کو بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :یکم جولائی کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے 13 ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہو رہا ہے، جس کا عنوان ہے “اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے”۔ یہ مضمون اکتوبر 2016 سے اپریل 2025 تک شی جن پھنگ کے اہم ریمارکس کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صرف متحد اور...
    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 31دسمبر 2024 تک 100.271 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کے اختتام سے 1.086 ملین ، یا 1.1فیصد کا خالص اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی اب 5.25 ملین نچلی سطح کی کمیٹیاں ہیں ، جو 2023 کے آخر سے 74،000 یا 1.4 فیصد کا خالص اضافہ ہے۔ خواتین پارٹی ارکان کی تعداد30.995 ملین رہی ، جو پارٹی ممبروں کی کل تعداد کا 30.9 فیصد ہے۔ اقلیتی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز جرائم اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی مذمت نہ کرنے سے مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بین الاقوامی سطح پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بیان بازی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے حوالے سے عملی اقدامات کو کھلی منافقت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہے...
    لاہور: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 لیگ کا دوسرا سیزن جولائی اور اگست میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایجبسٹن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ 18 جولائی کو پاکستان چیمپیئنز اور انگلینڈ چیمپیئنز کے درمیان ہوگا، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20 جولائی کو ایجبسٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔ پچھلے سال کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپیئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ مرحلے میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی تھی تاہم فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت نے 157 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔ پہلے ایڈیشن میں...
    پاکستان اور چین نے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ایک نئی علاقائی تنظیم کے قیام پر سنجیدہ غور و فکر شروع کر دیا ہے، جو ممکنہ طور پر غیر فعال جنوبی ایشیائی تعاون کی تنظیم (SAARC) کی جگہ لے سکتی ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اس تجویز پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خطے میں تجارتی و اقتصادی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک نئی، فعال اور غیر متنازع پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے 19 جون کو چین کے شہر کن منگ میں پاکستان، چین اور بنگلہ دیش کے...
    منڈی بہاؤالدین(نیوز ڈیسک)منڈی بہاؤالدین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 13 دیگر بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں نے قریبی دکان سے پاؤڈر مشروب خرید کر پیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 11 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے مدرسے کے مہتمم اور مقامی دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں نے رات کو مدرسے میں کھانا بھی کھایا تھا، جس کی تحقیقات...
    چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم چینی پاور کمپنیوں (آئی پی پیز) کو پاکستان میں بجلی کی فراہمی کے بعد بھی واجبات کی ادائیگی میں شدید تاخیر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کے بقایا جات اب تقریباً 500 ارب روپے (1.72 ارب ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 450 ارب روپے (1.5 ارب ڈالر) کی رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹیڈ) پر واجب الادا ہے، جو مالی اور زرِمبادلہ کے بحران کی وجہ سے یہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق، پورٹ قاسم، چائنا حب، ساہیوال کول پاور پلانٹس اور مختلف ونڈ پاور منصوبوں کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسرز (سی ای اوز) نے بارہا متعلقہ حکام کو ادائیگیوں کے مطالبے...
    لاہور: انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 میں پاکستانی فاسٹ بولر کا سامنا کرنے پر مسرت اور جوش کا اظہار کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلنگز نے شاہین شاہ آفریدی کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات کو سراہا کہ بی بی ایل جیسے مقابلے میں ایسے کھلاڑی کی موجودگی خود ٹورنامنٹ کے معیار کو بڑھاتی ہے۔ انگلینڈ کرکٹر بلنگز کا کہنا تھا کہ وہ شاہین سے میدان میں ٹکرانے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نہ صرف ایک بہترین حریف ہیں بلکہ...
    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث آفات کی زد میں ہے،آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت اور نقصانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سوات اورژوب میں ہونے والی اموات پر دکھ کااظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا قیام وجود میں لایا گیا ہے۔این ای او سی ہنگامی صورتحال سے الرٹ جاری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،این ڈی ایم اے متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگی آگاہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں، تیاری اور بروقت آگاہی کے...
    اپنے ایک بیان میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بات ہوسکتی ہے کہ ایران کس حد تک یورینیم افزودہ کرسکتا ہے، مگر یہ کہنا کہ آپکو یورینیم افزودہ نہیں کرنی چاہیئے، آپکے پاس صفر افزودگی ہونی چاہیئے اور اگر آپ اس سے اتفاق نہیں کرینگے تو ہم آپ پر بمباری کرینگے، یہ جنگل کا قانون ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید کسی بھی حملے کا امکان ختم کرنا ہوگا۔ مجید تخت روانچی نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ثالثوں کی وساطت سے ایران کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکی انتظامیہ نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ TikTok کے لیے خریداروں کا ایک بہت امیر گروپ سامنے آ چکا ہے، تاہم اس معاہدے کے لیے غالباً چین کی منظوری بھی درکار ہوگی۔ فاکس نیوز کے پروگرام سنڈے مارننگ فیوچرز میں ماریہ بارتی رومو سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس TikTok کے لیے ایک خریدار گروپ ہے جس میں بہت امیر لوگ شامل ہیں۔ صدر نے خریداروں کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ قریباً 2 ہفتوں میں ان کے نام عام کریں گے۔ TikTok کی ملکیت چین کی کمپنیByteDance کے پاس ہے، اور امریکا میں اس پر ممکنہ پابندی کا سامنا ہے جس کی وجہ اس...
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے تھانہ سرو کی حدود دلہ زاک میں رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔
    رپورٹ کے مطابق بیجنگ نے 2.1 ارب ڈالر کے قرضے، جو گزشتہ تین سالوں سے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں تھے، کی مدت میں توسیع کی ہے اور مزید 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے کی ری فنانسنگ کی ہے جو اسلام آباد دو ماہ قبل واپس کر چکا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے جو دیگر حالیہ کمرشل اور کثیر الجہتی قرضوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک بڑھا دیں گے۔ یہ بات وزارت خزانہ وابستہ ایک ذرائع نے اتوار کو بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیجنگ نے 2.1 ارب ڈالر کے قرضے، جو گزشتہ...
    چین کے شہر گوانگ ژی میں سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔  جنوبی چین میں گزشتہ دو دنوں کے دوران یونان، گوئی ژو ، گوانگ ژی، اور حائنان میں 13 مرکزی دریا طوفان کی زد میں آئے اور ان کی پانی کی سطح انتباہی سطح سے تجاوز کر گئی۔ چین کی سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق چین میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 68 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مقامی اور صوبائی سطح پر ہزاروں امدادی کارکن...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) چین کی جانب سے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے، یہ قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کو رول اوور کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کردیا گیا۔ معلوم ہوا...
    بیجنگ:چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے آج شمالی سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ زون چین کی مصروف ترین خشک بندرگاہ، سرحدی گیٹ اور تعاون مرکز کے طور پر فوائد کی منفرد تین رخی خدمات پیش کرتا ہے جو چین اور قازقستان کے درمیان سامان اور لوگوں کے آزادانہ بہاؤ کے لیے ایک مثالی پل کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے مقامی قیادت سے بھی ملاقات کی اور اس پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح یہ ڈرائی پورٹ لوگوں اور سامان کے لیے چھٹی نسل کے کراسنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ڈرائی پورٹ میں اس کے ممکنہ استعمال کے لیے...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’شاؤمی‘ جو اب تک موبائل فونز اور دیگر برقی آلات کے لیے جانی جاتی تھی، اب گاڑیوں کی دنیا میں بھی داخل ہو چکی ہے،اور وہ بھی ایک زبردست انداز میں۔ حال ہی میں Xiaomi نے اپنی نئی الیکٹرک SUV گاڑی YU7 متعارف کرائی، جس نے صرف 18 گھنٹوں میں ’2.4 لاکھ سے زائد آرڈرز‘ حاصل کیے۔ یہ تعداد اتنی زیادہ ہے کہ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے اور اب ’ٹیسلا‘ جیسی بڑی امریکی کمپنی کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکی ہے۔ آئیے جانتے ہیں شاؤمی کی YU7 میں ایسا کیا خاص ہے کہ اٹھارہ گھنٹوں میں 2.4 لاکھ آرڈر حاصل کرلئے۔ یہ گاڑی نہ صرف ’قیمت میں سستی‘ ہے بلکہ فیچرز...
    بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین سے متعلق موضوعات کو نکالنے کا متنازع فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی تعلیمی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سیاسیات کے پوسٹ گریجویٹ نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین پر مبنی مجوزہ اختیاری مضامین کو ہٹانے کی سفارش کی ہے، تاہم اس فیصلے پر کمیٹی کے اراکین کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ کچھ ارکان نے اس اقدام کو نظریاتی سنسرشپ قرار...
    چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے مئی تک چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 4.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ لاجسٹکس مارکیٹ کا پیمانہ وسیع ہوتا جا رہا ہے ، لاجسٹکس آپریشنز مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں اور لاجسٹکس کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ تفصیلات کے مطابق، جنوری سے مئی تک ملک بھر میں ریل اور آبی راستے سے پہنچائے جانے والے کنٹینرز کی کل تعداد 6.833 ملین ٹی...
    اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت امر یکہ نے بین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے، تر جمان بیجنگ () چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکہ نے اس سال اپریل سے عالمی تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد “مساوی محصولات” عائد کیے ، جو یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے، اور اس نے کثیر الجہتی تجارتی نظام اور معمول کےبین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ چین نے ہمیشہ اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔حقائق نے ثابت کیا ہے کہ صرف اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی۔اس معاملے کی سی سی ٹی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی لیکن ریسکیو اہلکاروں کے پاس پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے آلات اور دیگر سامان نہیں تھا، میڈیکل ایمبولینس میں صرف میڈیکل ٹیم تھی۔ویڈیو میں ایمبولینس کے ساتھ واٹر وہیکلز، کشتیاں اور دیگر متعلقہ آلات نظر نہیں آئے۔ دریائے سوات میں بہہ جانے والے بچے کی لاش چارسدہ میں دریا سے مل گئیدریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔ آج دریائے سوات کے ریلے میں ڈوبنے والے ایک اور بچے کی لاش...
    چینی شہر لیوزہو میں جب تیز بہاؤ والے پانی نے ریسکیو ٹیموں کی آمد ناممکن بنا دی، تو قریبی ہمسائے مسٹر لائی نے اپنی ذہانت سے کام لیتے ہوئے ایک منفرد ریسکیو پلان بنایا اور لمحوں میں ہمسائے کو بچا لیا۔ Daring China DRONE rescue from Guanxi region floods Man trapped on collapsing roof flown to safety by huge UAV Towns and villages across region submerged by floodwaters pic.twitter.com/Lj5v8v2l4P — RT (@RT_com) June 28, 2025 عام طور پر اینٹیں، سیمنٹ یا زہریلی ادویات چھڑکنے کے لیے استعمال ہونے والا ان کا زرعی ڈرون 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ مسٹر لائی نے رسی کے ایک سرے پر بوری باندھ کر سیفٹی بکل لگایا، اور ڈرون کو چھت...
    قومیتی یکجہتی کا صحیح معنوں میں تحفظ کرتے ہوئے بہتر زندگی تخلیق کی جائے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نےچین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے لین چی قصبے کے گالا گاؤں کے دیہاتیوں کے اجتماعی خط کا جواب دیا ۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنے جوابی خط میں کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ حالیہ برسوں میں گاؤں میں نئی تبدیلیاں آئی ہیں اور گاؤں والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ تمام گاؤں والے ایک خوشحال اور بہتر زندگی تخلیق کریں گے اور...
    سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افرادکی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی، ریسکیو اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی جس کے بعد ریلے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال کی لاش نکالی گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق بچے کی لاش چارسدہ سے برآمد کر...
    ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کا نمایاں کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا گیا۔ بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا۔ حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا۔   معروف کمپنی ’’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘‘ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور...
    اکیسویں صدی کے عالمی منظر نامے پر نگاہ ڈالیں تو ایک بار دل لرز جاتا ہے ،مخمصے اور واہمے گھیر لیتے ہیں ،رگ جاں میں آندھیاں سی چل پڑتی ہیں ۔آج کی عالمی سیاست میں عسکری طاقت اور بحری تسلط کا خوف پھر ایک بار مرکزی حیثیت اختیار کرنے جا رہا ہے ۔ایسا نہ ہوتا تو چین دفعتا ًتین بحری بیڑے ایک ساتھ بحرالکاہل میں نہ اتار دیتا۔ سرد جنگ کے بعد قائم ہونے والا عالمی توازن جس میں امریکہ یکتا غالب قوت کے طور پر ظہور پذیر ہوا،مگر چین نے یک لخت اس کے سارے خواب بکھیر دیئے ہیں اور امریکہ کو نئے چیلنجز کے کنارے لا کھڑاکیا ہے ۔چین جو ایک عشرہ قبل تک فقط ایک معاشی جینٹ...
    کان نے مزید کہا: "اسپارک ڈرون" ان ڈرونز میں سے ایک تھا جو ایران کے ہاتھوں تباہ ہوا۔ اسپارک ڈرون اسرائیلی فوج کے زیر استعمال خفیہ ڈرونز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ڈرونز دو پے لوڈز لے جا سکتے ہیں اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اسکواڈرن کے حصے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے ایران کے دفاعی نظام کے ہاتھوں صیہونی ریاست کے اہم اور خفیہ ڈرونز کے گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صیہونی چینل "کان" نے اعتراف کیا ہے کہ ایران 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی ریاست کے جدید ڈرونز کو گرانے میں کامیاب ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرونز، جو صیہونی فوج کے زیر استعمال...
    چارسدہ: چارسدہ کے تھانہ سرو کے حدود دلہ زاک میں رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔
    چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جو اگر درست ثابت ہوتا ہے تو ان کے 12 سالہ دورِ صدارت میں پہلی بار ہوگا کہ وہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اس گروپ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونیوالے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے متعدد ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق، شی جن پنگ کی جگہ چینی وزیرِ اعظم اور ان کے قریبی ساتھی لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے، جو 6 اور 7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوگا۔ امکان ہے کہ اس اجلاس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین نے اس ہفتے 3.7 ارب ڈالر کے مساوی کمرشل قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے 8.9 بلین ڈالرکی نازک سطح سے دوبارہ دہرے ہندسوں تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ معاہدے آئی ایم ایف کے ساتھ رواں مالی سال کے اختتام پر مجموعی زرمبادلہ ذخائر14 بلین ڈالر تک پہنچانے کے وعدے کو پورا کرنے میں بھی مدد دیں گے۔ سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا اور بینک آف چائنا نے جمعے کو مجموعی طور پر 1.6 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ رقم کل تک جو موجودہ مالی سال کا آخری دن ہے، جاری کی جائے گی۔...
    چین کے ایک 29 سالہ نوجوان کے جسم سے 15 سینٹی میٹر لمبا چمچ 6 ماہ بعد اس وقت برآمد ہوا جب وہ پیٹ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ چمچ اس نے نشے کی حالت میں تھائی لینڈ میں حادثاتی طور پر نگل لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:جسم پر چمچے بیلنس کرنیوالے شخص نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا نوجوان کی شناخت ’یان‘ کے نام سے کی گئی ہے، جو رواں سال جون میں شنگھائی کے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا۔ اُسے شبہ تھا کہ کھانے کے دوران اس نے پلاسٹک نگل لیا ہے۔ تاہم اسکین سے انکشاف ہوا کہ اس کی آنت کے ابتدائی حصے (ڈوڈینم) میں ایک سیرامک چمچ پھنسا...
    چینل کے نامہ نگار نیر دفوری کے مطابق، توقع ہے کہ آئی ڈی ایف چیف آف اسٹاف کل کابینہ کو بتائیں گے کہ اسرائیلی فوج نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں، اور وہ ان سے اگلے اقدام کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صہیونی نسل کشی کے 632 روز بعد پہلی بار، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد، اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اسرائیل اور واشنگٹن دونوں ایک نئے مشرق وسطیٰ کے بڑے ہدف کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، جس کے تحت...
    جب انسان کی خواہشات حیوانیت میں بدل جائیں، تو رشتے، احساسات اور انسانیت سب کچھ پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ جنوبی ہندوستان کرناٹک کے ضلع ٹمکورو کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک عورت نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو نہایت بےدردی سے قتل کر دیا۔ واردات کے مطابق، 50 سالہ شنکرا مورتی تنہا ایک فارم ہاؤس میں زندگی گزار رہا تھا، جبکہ اُس کی بیوی سُمَنگلا قریبی علاقے میں ملازمت کرتی تھی۔ دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں پہلے ہی سننے میں آتی تھیں۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تاکہ اپنے ناجائز تعلقات...
    چینل 13 نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ایران کے میزائلوں نے حالیہ تصادم کے دوران مقبوضہ علاقوں میں واقع تنصیبات اور اڈوں کو نشانہ بنایا، جس سے شدید نقصان ہوا ہے جو اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائلوں نے حساس اڈوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا جو اب تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائلوں نے اسٹریٹجک تنصیبات اور اڈوں کو درستگی سے نشانہ بنایا، جن میں "وائزمین" انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے، اور اس نے شدید نقصان پہنچایا ہے جو اب تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ چینل 13 نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ایران...
    بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین سے متعلق موضوعات کو نکالنے کا متنازع فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی تعلیمی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سیاسیات کے پوسٹ گریجویٹ نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین پر مبنی مجوزہ اختیاری مضامین کو ہٹانے کی سفارش کی ہے، تاہم اس فیصلے پر کمیٹی کے اراکین کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ کچھ ارکان نے اس اقدام کو ”نظریاتی سنسرشپ“ قرار دیا ہے، ان کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی آزادی پر ایک سنگین حملہ ہے۔ جبکہ حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم نصاب کو بھارت مرکوز اور غیر جانب دار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، انہوں نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک بھر میں بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے اس حوالے سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی،...
    ایران(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے روس کے Su-35 لڑاکا طیاروں کے بجائے چین کے J-10C طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی دفاعی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اسرائیل کے لیے یہ ایک نیا خدشہ پیدا کر سکتا ہے۔ چینی طیارہ J-10C اپنی جدید ٹیکنالوجی، طاقتور ریڈار اور لمبی دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستان نے بھی ان طیاروں کا استعمال کیا ہے، اور رپورٹس کے مطابق ایک فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے بھی ان کے مقابلے میں مار کھا گئے۔ ایرانی حکام بیجنگ میں ان طیاروں کی خریداری پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس فیصلے...
    بلوچستان کی رس بھری اور سرخ رنگت والی چیری دنیا بھر میں اپنی مٹھاس اور ذائقے کے باعث مقبول ہے، اور یہ خون کی افزائش کے لیے بھی پسند کی جاتی ہیں۔ یہاں اگنے والی چیری کو ایئر کنڈیشنڈ کنٹینرز میں محفوظ کرکے برآمد کیا جاتا ہے تاکہ ان کی تازگی برقرار رہے۔ چیری کی مختلف اقسام رنگت اور ذائقے کے لحاظ سے منفرد مزہ رکھتی ہیں۔ بلوچستان کے باغبان ٹھنڈے علاقوں میں چیری کی شجرکاری کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ اس پھل کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کے درخت نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ہیں بلکہ یہ کاشتکاروں کے لیے آمدنی کا ایک آسان...
    ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار : پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز لاہور: ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیارہے ، قومی ٹیم یونس خان کی قیادت میں اِن ایکشن ہوگی، 18 جولائی کوپہلے میچ میں میزبان انگلینڈ سے سامنا ہوگا۔ پاک بھارٹ ٹاکرا 20 جولائی کو ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔ کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ کا میلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار ہے، جہاں دنیا بھر کے لیجنڈری کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں اتر کر شائقین کو ماضی کی یادیں تازہ کرائیں گے۔ پاکستان کا پہلا مقابلہ 18 جولائی کو میزبان انگلینڈ کے خلاف...
    چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی تحقیقی تنظیم ایشیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق اہل چین نے صرف ایک ماہ ( حالیہ مئی ) میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، ہر سیکنڈ میں 100 پینل لگے۔ یہ پولینڈ میں بنتی بجلی کے برابر ( پاکستان میں قومی سیٹ اپ 49 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتا ) چینیوں نے 26 ہزار میگا واٹ بجلی بناتی5300 ونڈ ٹربائنیں بھی لگائیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب جنم لے چکا جو سستی بجلی بنا رہا ہے، سال رواں جنوری تا مئی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے۔ پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے کیونکہ پانی ہماری معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن کی حیثیت...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چین کے 12 روزہ مطالعاتی دورہ پر گیا ہوا 16 رکنی میڈیا وفد کامیاب دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ روزنامہ نوائے وقت کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، پرنٹ میڈیا، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد، یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، دانشور اور تھنک ٹینک وفد میں شامل تھے۔ بیجنگ پہنچنے پر چین کی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستانی فود کا استقبال کیا۔ وفد بیجنگ میں کلین انرجی ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور چائنا انٹرنیشنل کمیونیکیشن گروپ کے میڈیا اور تھنک ٹینک کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے بیجنگ میں بادلنگ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان شیفس کلب (PCC) نے اپنی دوسری کلینری چیمپئن شپ: بقرہ عید اسپیشل ایڈیشن اور ٹیسٹ دی ٹراپک فیسٹ 2025 کا انعقاد سیج بینکوئٹ، کراچی میں کیا۔ اس ایونٹ میں کھانے پکانے کے شوقین، ماہرین اور برانڈز نے بھرپور شرکت کی اور پاکستانی کلینری ٹیلنٹ کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس سال کی چیمپئن شپ میں بقرہ عید اور ٹراپیکل فروٹ تھیم پر مبنی مقابلے شامل تھے جن میں ریڈی فرام ہوم، لائیو کوکنگ، لائیو بیکنگ، فائرلیس کوکنگ، اور لائیو باربی کیو کیٹیگریز شامل تھیں۔ 55 سے زائد شرکاء نے 70 سے زیادہ منفرد ڈشز پیش کیں، جنہیں پاکستان شیفس کلب کی متعارف کردہ انفرادی اسیسمنٹ سسٹم کے تحت جانچا گیا۔ گولڈ میڈل ان شرکاء...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب سے زائد کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رضوان عبد السمیع نے کی، جس میں وائس چیئرمین حامد نواز خان، میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن، محکمہ مالیات کے افسر احسن سیال، ڈائریکٹر ایڈمن شمس الحسن اور منتخب کونسل ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں زمینی حقائق، شہریوں کی ترجیحات، اور بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں بنیادی بلدیاتی خدمات، انفراسٹرکچر کی بہتری، واٹر سپلائی، نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت، پارکس کی بحالی، صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، صحت و فلاح و بہبود، اسکولز،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش کے دوران نکاسی آب کے مؤثر اور بروقت اقدامات کیے گئے۔ ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی نے مختلف متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔انتظامیہ کی جانب سے نشیبی اور چوکنگ پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ پمپس، ہیوی مشینری اور فیلڈ اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ نیپا چورنگی، بیت المکرم، 13-D اور دیگر اہم علاقوں میں نکاسی آب کا عمل مسلسل جاری ہے، جس کے نتیجے میں بیشتر مرکزی شاہراہیں کلیئر ہو چکی ہیں اور ٹریفک کی روانی بحال ہے۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان کی ہدایت پر نائب صدر شان سہگل کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی ’’پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025‘‘ میں شرکت کی۔ وفد نے ایکسپو میں قائم اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور متعدد معروف قومی و بین الاقوامی کیمیکل، پیکیجنگ، ویسٹ مینجمنٹ، انرجی اور الائیڈ انڈسٹری سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اِن تمام شخصیات نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل قریب میں حیدرآباد کے دورے اور چیمبر میں آنے کا عندیہ دیا۔ اِس موقع پر نائب صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (اے پی پی) دہلی یونیورسٹی کے پینل کی طرف پوسٹ گریجویٹ پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین کے کورسز کو خارج کر دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیمی معاملات نے اسلام اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان اور دنیا، عصری دنیا میں چین کا کردار اور پاکستان میں ریاست اور معاشرہ کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ ہدایت وائس چانسلر یوگیش سنگھ کی طرف پاکستان کی تعریف والے مواد کو ہٹانے کی سفارش کے بعد کی گئی ہے ۔یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان نے اس ہدایت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے محض ایک سیاسی اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کورسز کو...
    وزیراعظم شہباز شریف نے موسمی صورتحال کی موبائل مسیج کے ذریعے پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہنے اور معاونت کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومتوں سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موبائل فون مسیج کے ذریعے شہریوں کو موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں راجناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ کو اعتراض تھا کہ اس اعلامیے میں پہل گام میں ہونے والی دہشت گردی کا ذکر نہیں تھا اور نہ دہشت گردی کا منترا پڑھا گیا تھا اْلٹا اعلامیہ میں بلوچستان میں بھارت کی سرگرمیوں کا اشارتاً ذکر تھا۔ شنگھائی تعاون تنظیم چین اور روس کے اثر رسوخ کی حامل تنظیم ہے جو مستقبل میں مغربی بلاک کے متبادل ایشیائی بلاک کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ بیجنگ کے حالیہ اجلاس میں بھی چین، روس، تاجکستان، ازبکستان، قازکستان، قرغیزستان، پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع شریک تھے۔ اس...
    بھارت کی نریندر مودی سرکاری نے مسلمانوں اور پاکستان کی دشمنی میں اور قدم اٹھالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین کے حوالے سے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جامعہ دہلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایم اے سیاسیات کے نصاب سے اسلام اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان اور دنیا، پاکستانی ریاست اور معاشرہ اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جامعہ کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان کی تعریف والے مواد کو ہٹانے کی سفارش بھی کی ہے، جامعہ کے فیکلٹی ارکان نے فیصلے کو سیاسی اقدام قرار دے دیا۔ فیصلے کی مخالفت کرنے والے فیکلٹی ارکان کا کہنا ہے کہ کورسز ختم کرنے...
    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے صارفین اور سپلائرز دونوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ضروری اشیاء سب کے لیے سستی اور قابل رسائی رہیں۔ اس عزم کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں ضروری اشیائے خوردونوش بالخصوص چینی کی قیمتوں کے تعین اور فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے ایک فالو اپ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چینی کے شعبے کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جن میں ملکی پیداوار، درآمدی ضروریات، سپلائی چین کی کارکردگی اور مارکیٹ میں دستیابی شامل ہے۔ اس نے 0.5 ملین ٹن چینی کی درآمد کی اصولی منظوری کا بھی فیصلہ کیا۔   اشتہار
    اگرآپ بھی آٹے کا بڑا سا پیک یا برتن دھونے کے دس صابنوں کا پیک دیکھ کر یہ سوچتے ہیں کہ ْ ْ کیا واقعی اس سے پیسے کی بچت ہوتی ہے  تو ایسا سوچنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔ بہت سے پاکستانی گھروں کے لیے بلک میں خریداری صرف پیسے بچانے کی سمجھداری نہیں ، بلکہ زندگی کو آسان بنانے،  جلد بازی میں چیزیں خریدنے کی پریشانی سے بچنے اور ہر روپیہ سوچ سمجھ کر خرچ کرنے اور بچانے کا ایک طریقہ ہے۔ اب زیادہ تر لوگ اس بات کو سمجھ رہے ہیں  ہر ہفتے  قریبی گروسری اسٹور جانے کے بجائے بلک میں خریداری کیسے ان کا کام آسان کر سکتی ہے،  ان کےبجٹ کے مقاصد میں مدد دیتی...
    پاکستانی گلوکار نے پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔   پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔  ان کا گانا “مل بیٹھے” نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ طارق نوید، جو جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں۔ اس سے پہلے بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اعلان کل تک کریں گے۔ نجی نیوز چینل 24نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی وی فیس 35 روپے ہر ماہ گھریلو صارفین سے وصول کی جاتی ہے، انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول: ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے 32 کے مقابلے 56 گول سے کامیابی حاصل کیے۔واضح رہے ایونٹ میں پاکستان کا تیسرا میچ کوریا کے خلاف 29 جون کو ہوگا، پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے گی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، 39 امیدواروں کے نوٹفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی، ہمارے سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، سپریم کورٹ فل بینچ بیٹھ کر ریوو کرتا تو ہمیں اعتراض نہ ہوتا۔ مزیدپڑھیں:سوات: ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے
    امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک خاتون نے آسمان سے ایک پُراسرار شے کو جلتی ہوئی حالت میں گرتے ہوئے دیکھا اور اس منظر کی ویڈیو بھی بنا لی، جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ کولین میک کارمک نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ رات کے قریباً 9 بجے اپنے گھر کے باہر بیٹھی آرام کررہی تھیں جب اچانک ان کی نظر آسمان پر ایک عجیب چیز پر پڑی۔ جس پر انہوں نے مقامی ٹی وی چینل کو آگاہ کیا۔ ’میں بس سکون سے ہاٹ ٹب میں بیٹھی تھی، آسمان کی طرف دیکھا تو ایک چھوٹی سی چیز تیرتی ہوئی دکھائی دی، میں نے کہا یہ کیا ہو سکتا ہے۔ کولین نے فوراً اپنا فون نکالا اور اس منظر...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) دہلی یونیورسٹی کے پینل کی طرف پوسٹ گریجویٹ پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین کے کورسز کو خارج کر دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیمی معاملات نے ”اسلام اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان اور دنیا، عصری دنیا میں چین کا کردار اور پاکستان میں ریاست اور معاشرہ“ کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ ہدایت وائس چانسلر یوگیش سنگھ کی طرف پاکستان کی تعریف والے مواد کو ہٹانے کی سفارش کے بعد کی گئی ہے ۔یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان نے اس ہدایت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے محض ایک سیاسی اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے...
    بیجنگ : گزشتہ ماہ میکسیکو  کی پارلیمنٹ کے اسپیکر  سرجیو گوٹیریز لونا نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین کا دورہ کیا ۔ چین میں قیام کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ حالیہ دورے کی سب سے بڑی کامیابی میکسیکو اور چین کے درمیان کئی اہم شعبوں میں اتفاق رائے کا حصول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کے تحت کیا گیا  ہے بلکہ یہ ایک سیاسی پیغام بھی ہے کہ میکسیکو ہمیشہ کثیر الجہتی کا احترام کرے گا اور باقی دنیا کے ساتھ احترام اور ہم آہنگی کے جذبے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کی رفتار میں بتدریج کمی کا رجحان برقرار ہے، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ سالانہ بنیاد پر یہ شرح منفی 1.52 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 51 اشیاء کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں بجلی کی قیمت میں 6.88 فیصد،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کے وفاقی ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور گوگل سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی اے آئی ماڈل ‘ڈیپ سیک’ کو اپنے ایپ اسٹورز سے جرمنی میں ہٹا دیں، کیونکہ اس ایپ کے ذریعے صارفین کا حساس ڈیٹا چین منتقل کیے جانے کے شواہد ملے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمشنر مائیکے کمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈیپ سیک ایپ جرمن شہریوں کا ذاتی ڈیٹا چین میں موجود سرورز پر اسٹور کر رہی ہے، جو یورپی یونین کے ڈیٹا تحفظ قوانین سے واضح انحراف ہے۔وفاقی ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر نے کہا کہ چینی قوانین کے تحت حکومتی اداروں کو ملکی کمپنیوں کے ڈیٹا تک رسائی...