2025-11-18@22:03:44 GMT
تلاش کی گنتی: 876

«دارالحکومتوں میں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نہ ہونے پر پر پی ٹی آئی راہنماﺅں اور کارکنوں نے ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کیا. عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈز کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کرنا تھی تاہم ڈویژن بینچ کے رکن جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کیا اور کہا کہ آئندہ بجٹ میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کو حاصل شدہ ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ 5 سال میں مرحلہ وار سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ Tagsپاکستان
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ کا حجم تقریباً 2000 ارب روپے سے زیادہ ہوگا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کےلیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
    منگل کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر فیملی ممبرز کی بھی اڈیالہ جیل امد متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں منگل کو بانی پی ٹی ائی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا نے ملاقات کے لئے آنے والے 6 وکلا کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی، منگل کو وکلا کی ملاقات کے دن سلمان اکرم راجہ، علی بخاری ملاقات کے لیے آئیں گے۔ اسی طرح نیاز اللہ نیازی، عرفان خان نیازی، تنویر راجپوت، احسن حمید اللہ کے نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں منگل کو...
    مشیر خزانہ خیبر پختونخوا  خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کے مطابق سال کے اختتام پر جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد ہے، پچھلے سال حکومت نے 3.6 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف رکھا تھا، 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے۔ایک بیان میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 2022 میں پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر شرح نمو 6.4 فیصد تھی، آبادی ڈھائی فیصد بڑھ رہی ہے۔ شرح نمو تین سال سے اوسط ڈیڑھ فیصد ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ اس سال عید پر پہلی بار 30 فیصد مال مویشی کراچی سے واپس گئے، مہنگائی کی شرح کم کرنے میں بھی جھوٹ بولا گیا، زیادہ ٹیکسز کی وجہ سے...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ صوبے میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں۔ ہم آئندہ سال کے لیے بھی اپنے لیے 40 فیصد کا ٹیکس ہدف مقرر کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں...
    بڑھتی مہنگائی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیتمیں بھی ہر سال بڑھتی جارہی ہیں، امسال بھی جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا، قیمتیں کم ہونے کے انتظار میں شہری مہنگے داموں جانور خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ بڑھتی مہنگائی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیتمیں بھی ہر سال بڑھتی جارہی ہیں، امسال بھی جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوا۔ پشاور کی مویشی منڈیوں میں بڑے جانور کی قیمتوں میں تیس سے چالیس ہزار روپے اور چھوٹے جانوروں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ شہری عین وقت تک جانوروں کی قیمتوں میں...
    آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: خیبر پختونخوا حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔صوبے میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں، ہم آئندہ سال کے لیے...
    خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں اب کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، انسداد پولیو مہم ٹیمیں ہر بچے تک پہنچ رہی ہیں۔خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ اپرجنوبی وزیرستان میں 4 سال بعد گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اپر جنوبی وزیرستان میں 22 ہزار767 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا۔  خیبر پختون خوا: 65 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائینگے خیبر پختون خوا میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ کرم میں ایک سال بعد ایک لاکھ 24 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے اسی طرح بنوں...
    مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہئے اور تقویٰ اختیار کرنا چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ شیطان مسلمانوں کا دشمن ہے اور مسلمانوں کو اس سے دور رہنا چاہئے، مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق رکھنا چاہئے، اگر کوئی اپنے دشمن کو معاف کرے گا تو اللہ اسے اپنا دوست بنالے گا۔  شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو بطور دین انسانیت کیلئے پسند کیا ہے، اور دین مکمل ہوچکا ہے۔  انہوں نے کہا کہ نیکی برائیوں کو مٹا دیتی ہیں اسی لئے نیکی کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی اپ لفٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پسماندہ اضلاع میں روڈز انفرا اسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں ورلڈ بینک کا اہم کردار رہا ہے اور نئے ٹیکس لگائے بغیر آمدن میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات...
    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں ورلڈ بینک کا اہم کردار رہا ہے اور نئے ٹیکس لگائے بغیر آمدن میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں اور عالمی بینک کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر مواصلات، توانائی، صحت، تعلیم، سیاحت، آب پاشی اور دیگر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )منصوبہ بندی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلوں اور غلط اقدامات کے نتیجے میں اس مالی سال کے دوران بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13اعشاریہ5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث آئندہ سال خوراک کی درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ پر دباﺅ پڑنے کا خدشہ ہے. رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر میں منصوبہ بندی کمیشن نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مقررہ ہدف سے کم شرح نمو کی ذمہ داری بھی زرعی شعبے کی ناقص کارکردگی پر عائد کی ہے کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ مالی سال...
    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنمائوں جے رام رمیش، سنجے رائوت، رام گوپال یادو، ڈیریک اوبرائن، دپیندر ہڈا اور منوج جھا نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر بیرون ملک کثیر جماعتی وفود بھارت کا موقف پیش کر سکتے ہیں تو پارلیمنٹ میں حکومت بحث کیوں نہیں کرا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں حزب اختلاف کی 16جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے پہلگام واقعے اور آپریشن سندھور پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنمائوں جے رام رمیش، سنجے رائوت، رام گوپال یادو، ڈیریک اوبرائن، دپیندر ہڈا اور منوج جھا نے نئی دہلی میں...
    قومی اقتصادی کونسل  کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال 2025-2026 کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک اہداف کی منظوری دی جائے گی۔  اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام  اور مختلف شعبہ جات کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ چار ہزار ارب روپے تک رکھنے کی تجویز ہے، جب کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ایک ہزار ارب روپے مختص کیے...
    غیر سرکاری نتائج کے مطابق 22 پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں خوشحال خان کاکڑ نے 4075 ووٹ لئے ہیں، جبکہ اس نشست سے فاتح قرار دیئے جانیوالے جمعیت علمائے اسلام کے مولوی سمیع الدین نے 2652 ووٹ لئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی کم ژوب کم قلعہ سیف اللہ کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء خوشحال خان کاکڑ کو برتری مل گئی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق 22 پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں خوشحال خان کاکڑ نے 4075 ووٹ لئے ہیں، جبکہ اس نشست سے فاتح قرار دیئے جانے والے جمعیت علمائے اسلام کے مولوی سمیع الدین...
    افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے اور صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔منگل کے روز پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دشمن کے خلاف قوم کو متحد کر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا ٹیکس قابل قبول نہیں ہے، ان علاقوں کے عوام کی مالی صورتحال ٹیکس دینے کے قابل نہیں ہے، انہوں نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں خیبرپختونخوا کو شامل کرنے کی بھی درخواست کرتےہوئے کہا کہ اس کے بغیر مذاکرات ادھورے ہوں گے۔ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ان علاقوں میں خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وہاں کے لوگوں نے ملک کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں، حکومت...
    اپنے تازہ ترین اقدام میں قابض اسرائیلی رژیم نے امریکی ثالث کیجانب سے پیش کردہ معاہدے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ قابض و سفاک صیہونی رژیم، غزہ میں جنگ کو روکنے سے مکمل طور پر انکاری ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود المرداوی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا کہ جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی ثالث نے اتفاق کیا تھا۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے اسرائیل کا مقصد "اپنے اندرونی مسائل کو سلجھانا" ہے، محمود المرداوی نے کہا کہ ہماری قوم کو بھوک سے...
      اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔ نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )آئندہ مالی سال 2025-26کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ دو روز میں شروع ہو نے کا امکان ہے حکومتی ذرائع کے حوالے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجٹ اہداف، محصولات، سبسڈی، دفاعی اخراجات اور توانائی اصلاحات جیسے اہم امور پر بات چیت کا عمل جاری ہے.(جاری ہے) ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس وصولی کے نئے ہدف پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ مختلف شعبوں سے متوقع ٹیکس آمدن کے تخمینے پر کام مکمل کیا جا رہا ہے ان مذاکرات میں دفاعی بجٹ اور سبسڈی کے حجم پر...
    پشاور:  جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کرپشن کےخلاف نہیں بلکہ اس لئے تھا کہ ان کا ریکارڈ کیوں توڑا، جب تک کے پی میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کردار کشی کی گئی مگر ہمارے خلاف ایک ایف آئی آر تک درج نہ کر سکے۔ان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، حکومت کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، مختلف شہروں میں جلسے منعقد کریں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بہت بڑا اجتماع کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ...
    پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب پر پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی صدر عبدالواسع کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال، جمعیت اہلحدیث کے محمد ادریس خلیل، جے یو پی کے ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حنیف اللہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس...
    بلاول بھٹو عالمی سفارتی دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو اور شیری رحمان آج نیویارک پہنچے جبکہ کچھ گھنٹوں میں پاکستان کے سفارتی وفد میں شامل دوسرے اراکین بھی نیویارک پہنچیں گے۔ یہ وفد امریکی حکام اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل اراکین اور نیویارک میں او آئی سی گروپ سے ملاقات کرے گا۔ک یہ بھی پڑھیے: بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل یہ وفد اقوام متحدہ کے صحافیوں کی تنظیم سے ملاقات کرکے بریفینگ دے۔ پاکستان کا سفارتی وفد 3 جون کو واشنگٹن جائے گا جہاں...
    بھارت عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات میں ٹرمپ کے ثالثی کردار کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کا اعتراف کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا، ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں، امریکی صدر نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردار ادا کیا۔ بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ییل یونیورسٹی میں پہلی بار پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علی جہانگیر صدیقی نے امریکی پالیسی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ییل یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی 'آئیوی فیوچر آف پاکستان کانفرنس' میں ہارورڈ، کارنیل اور پرنسٹن سمیت دیگر آئیوی لیگ اداروں کے طلباء ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور امریکی معاشرے میں پاکستانی نژاد تارکین وطن کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنا تھا۔اس کانفرنس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے خطاب کیا اور اس کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر نے کہا ہے کہ کسان کو صحیح قیمت نہیں ملی تو آئندہ سال گندم کاشت نہیں ہوگی، اور پھر بری پریشانی ہوگی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی کا اجلاس سینیٹر  سید مسرور احسن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پاسکو حکام نے گزشتہ برس گندم کی خریداری کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ میں نے پچھلی ملاقات میں کہا تھا کہ مجھے مکمل تفصیلات چاہییں۔ پتا یہ چلا تھا کہ زمین کی فرد بکنا شروع ہوئی تھی۔  مجھے وہ تفصیلات ابھی تک نہیں ملیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے بتایا کہ پچھلے سال کرپشن عروج پر تھی۔ وزیراعظم صاحب...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران ریاستی ستون نے پیدا کیے، ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کیے گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2017 سے عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، یہی بات 26 آئینی ترمیم کی وجہ بنی۔احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے فیصلے کیے جو سپریم کورٹ کو ہی درست کرنے پڑے، پاکستان میں بحران مصنوعی تھا جو ریاست کے کسی ایک ستون نے پیدا کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی بحران...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے  پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 مئی 2025ء ) چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکان، حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر عائد ٹیکسوں میں ریلیف دیے جانے کا امکان، گاڑیاں سستی ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی...
    کراچی: آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی 20 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو بتدریج کم...
    ترقیاتی کاموں کے لیے 450 سے 500 ارب روپے مختص کیے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 1751 ارب اوراے ڈی پی کا حجم 420 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے لیے خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں مسلم لیگ ن نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے درخواست میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے 12جولائی کے فیصلے میں آرٹیکل 187کااختیار غلط استعمال کیاگیا، آرٹیکل 187کا مکمل انصاف کا اختیار زیرالتوا مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے،مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے۔ مزید :
    خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلی نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے اگلے مالی سال کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے جبکہ...
    پشاور: آئندہ مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی حکومت نے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا، وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد کے پی حکومت کی جانب سے بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کا قلم دان مشیر خزانہ کے پاس ہونے کے باعث وزیر قانون آفتاب عالم بجٹ پیش کریں گے، خیبرپختون خوا کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔
    لیبیا(نیوز ڈیسک) ایمان کی طوالت ہی اللہ کے ہاں کامیاب ہے، لیبیا کے ایمان سے بھرپور مسلمان کی کہانی، سوشل میڈیا پر وائرل یہ لیبیا کے ایک نوجوان حاجی کی حیران کن داستان ہے جسے نہ لے کر جانیوالا طیارے کو 2 بار فضا سے واپس لوٹنا پڑا۔لیبیا کے عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے واقعے پر بھرپور ردعمل دیا ہے، جو حاجی عامر المہدی کے ساتھ پیش آیا۔ یہ وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔یہ واقعہ 26 مئی 2025ء کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے پروگرام “شبکات” میں زیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،پہلی تو یہ کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بحال ہو جائیں گے، دوسرا یہ کہ عدالت اقلیتی فیصلوں میں سےکسی فیصلہ پر پہنچ جائے،ان میں جسٹس جمال مندوخیل اور حسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے ہیں، تیسرا یہ کہ عدالت فیصلہ کالعدم کرکے اپیلوں کی ازسرنوسماعت کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اپنی پارٹی سے الیکشن کیوں نہیں لڑا، اس کے پیچھے کیا فلسفہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا کہ جی محبت میں ہار کر بھی جیتا جا سکتا ہے،دائر شدہ نظرثانی درخواستوں پر مجھے اعتراضات ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو  آپ کا ہو سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ  آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست تو تمام13ججوں نے مسترد کی ہے،فیصلے سے متاثرہ تو...
    سنی اتحاد کونسل میں آزاد ارکان شامل ہو گئے تھے تاہم وہ مخصوص نشستوں کادعویٰ نہیں کرسکتے کس بنیاد پر پی ٹی آئی کونشستیں دی گئیں ، جسٹس مسرت ہلالی ، نظر ثانی کیس کی براہ راست سماعت سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی کیس کی براہ راست سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران وکیل مخدوم علی خان نے دلائل مکمل کر لیے۔ عدالت نے کیس کی...
    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ، سنی اتحاد کونسل کی بجائے آزاد امیدوار اگر پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی براہ راست سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا ؟ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں، لیکن جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہو سکتے ہیں؟۔وکیل...
    مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی گئی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا، انہیں مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں، پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہوسکتے ہیں، جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔ مخدوم علی خان کا مؤقف تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے مطابق آزاد امیدوار ان کی ساتھ شامل ہوگئے تھے، عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایا کہ سنی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی براہ راست سماعت کر رہا ہے، درخواست گزار کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا؟ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں، لیکن جو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں بتایاگیا کہ بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کامؤقف بھرپور طریقےسے دنیا کے سامنے پیش کرےگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے...
     اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے  گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ...
    تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ ٹرمپ ایک درندہ ہے، جو اب کشمیر کے مظلوم عوام کے زخموں پر ثالثی کے نام پر نمک چھڑکنا چاہتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ایک بھیڑیا، بکریوں کے ریوڑ کا نگہبان بن سکتا ہے؟ اور جس نے فلسطین کا سودا کیا، وہ کشمیر کا محافظ بن سکتا ہے؟" اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر اور عالمی خطیب علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نام نہاد ثالثی کی کوششوں کو "درندگی، نسل پرستی، اور استعمار کا دھوکہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ ایک درندہ ہے، وہی...
    ایم کے اسٹالن نے کہا کہ کیا بی جے پی چاہتی ہے کہ گورنر بلوں کی منظوری میں لامحدود تاخیر کر سکیں، کیا مرکز کی نیت اپوزیشن کی حکومتوں کو مفلوج کرنے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقیت پر ضرب لگا رہی ہے اور گورنروں کو اپوزیشن کی ریاستی حکومتوں کے خلاف ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن کے ایک سخت بیان کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع میں ہے، ایک ایسا...
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2025ء ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے عالمی حکومتوں سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ظلم و بربریت کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، میں ہزاروں بھوک سے مرتے بچوں، سکولوں اور ہسپتالوں کو مسمار کر کے، انسانی امداد کی بندش اور بے گھر خاندانوں کو دیکھ کر دل شکستہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، میں ہر عالمی رہنما سے مطالبہ کرتی ہوں...
    اسلام آباد: اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی ہے۔ قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ سفارشات کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کے لیے نرخوں...
    نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ میں متنازعہ کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک صوبائی وزیر کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سندھ نوشہرو فیروزمتنازعہ کینالز منصوبے کے حوالے سے قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، پولیس کی فائرنگ، مظاہرہن زخمی، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، صوبائی...
    وفاقی وزیر امیر مقام—فائل فوٹو وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 سال بعد انتخابات ہوں گے، اس سے پہلے کوئی توقع نہ کریں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند اشخاص اکٹھے ہو کر اسے گرینڈ الائنس نہیں کہہ سکتے، چند اشخاص کے علاوہ پوری قوم یکجا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھ لیا کہ وزیرِاعظم نے کیسے دلیرانہ فیصلے کیے، وزیرِاعظم نے 4 دن ایل او سی پر ہر فوجی سے ملاقات کی۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ کے پی کو سیکیورٹی کی مد میں پورے پاکستان سے زیادہ پیسے مل رہے ہیں، صوبے کو سیکیورٹی کی مد میں 6 ارب روپے سے زیادہ دیے گئے ہیں، سی ٹی ڈی...
    موسمی الرجی ایک عام مسئلہ ہے جو سال کے مخصوص اوقات میں فضائی پولن کے باعث پیدا ہوتی ہے، جیسے بہار، گرمی یا خزاں کے موسم میں۔ اس کے نتیجے میں چھینکیں، ناک بہنا یا بند ہونا، آنکھوں میں خارش یا پانی آنا، گلے میں خراش اور کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق، کچھ قدرتی اور سادہ غذائیں ان علامات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اپنے روزمرہ کے کھانے میں ان غذاؤں کو شامل کر کے، خاص طور پر الرجی سیزن سے پہلے اور اس کے دوران، ان علامات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور مجموعی طور پر بہتر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہاں آپ کوموسمی الرجی کے لیے 5 آسان...
    شکستوں کے ملبے تلی دبی برازیل کی فٹبال ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبال فیڈریشن (سی بی ایف) کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز کو عدالت نے انکے عہدے سے برطرف کردیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برازیل کی قومی ٹیم مسلسل بدترین شکستوں کے بھنور میں پھنس کررہ گئی ہے۔ فیڈریشن کے صدر پر ناقص کارکردگی اور انتظامی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ عدالت کی جانب سے برازیلین فٹبال برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز فیفا ورلڈکپ کوالیفکیشن میں خراب کارکرگی اور انتظامی امور میں مالی بے قاعدگیوں کے شبہات پر فارغ کیا گیا۔ فیڈریشن...
    آپریشن " بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" کی کامیابی اور بھارت کے خلاف عظیم فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے دوران فضا "اللہ اکبر" اور "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ملک بھر میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی جا رہی ہیں جبکہ ملک و قوم اور پاک فوج کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے بھی ملک کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ یوم تشکر کی تقریبات کا مقصد قوم کو دشمن کے خلاف حوصلہ، اتحاد اور قربانیوں...
    خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سات نئے بڑے منصوبے شامل کرنے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے فیصلے کے مطابق بڑھانے، سیکورٹی، تعلیم، اور صحت کا بجٹ بڑھانے، اور کوئی غیرضروری قرضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق حکومت کی ترجیحات بیان کیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سو ارب کا اضافی بجٹ پیش کیا تھا اس سال 180 ارب روپے تک اضافی بجٹ پیشن کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، انوہں نے پشاور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب انھیں مشیر خزانہ کا عہدہ ملا تو اس وقت 650 ارب روپے کا قرضہ...
    امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے...
    لاہور (این این آئی) ممتاز بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے''بلوم برگ''، امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، بھارتی معیشت دانوں، سابق سکیورٹی اہلکاروں اور عالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کے ماہرین نے حالیہ پاک بھارت مختصر مگر اہم جنگ کے دوران واضح کیا کہ اگر یہ تنازع طویل ہوتا تو بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔ بلوم برگ نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پر متفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو سٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث 83 ارب ڈالر (تقریباً 23.5 کھرب پاکستانی روپے)...
    صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دے دی۔ صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دی ہے، کوہ پیمائی ٹیکس کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں واقعی دنیا میں امن کی خواہاں ہیں تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے خاص طور پر امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی، تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔(جاری ہے) چوہدری شجاعت حسین نے امریکی صدر کی سیزفائر میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ وہ اسی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی اور ترجیحی اقدامات اٹھائیں گے ۔چودھری شجاعت...
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا،بیانات عالمی قانون کی صریحا بے توقیری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کر دیا۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بیان جارحیت کا جواز پیش کرنے کیلئے گمراہ کن داستانیں گھڑنے کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی، عالمی قانون کی صریحا بے توقیری ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی، بھارت پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے گیا، مایوسی میں...
    خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دے دی۔ صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دی ہے، کوہ پیمائی ٹیکس کی چھوٹ 2025 سے 2026 تک ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اقدام سے کوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان سمیت جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے وکیل  فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا وہ کل تک جواب جمع کروادیں گے، جس پر فیصل صدیقی نے استدعا کی...
    دوا ساز کمپنیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یورپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی رپورٹ  کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے صحت کی دیکھ بھال کی دوائیوں پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور دوا ساز کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کی وکالت کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دوا ساز کمپنیاں کہتی ہیں کہ یورپی براعظم میں علاج کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ تو کیا یورپ کو اپنی دوائیوں کے لیے زیادہ ادائیگی کرنی چاہیے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکا میں درآمد کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال...
    اسلام آباد میں سکھ وفد سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو بظاہر اس میں مضائقہ نہیں مگر حکمران کسی دھوکے کا شکار ہوئے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے اقدام کے لیے بات چیت کریں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرمایہ کاری کو ملک میں روکنے کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کی کوشش کی جائے گی کیونکہ سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ سال 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا...
    بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پہلگام حملےکے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی درخواست ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ انہوں نے لکھا کہ عوام کے نمائندوں کا پہلگام حملے، آپریشن سندور اور ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کے مشترکہ عزم کے اظہارکا ایک موقع...
    خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔ صوبائی وزیر پختون یار خان کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی,سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر افراد...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ہمیں چیلنج کرے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن پر غالب آجاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ میں آج پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے دنیا پر یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستانی ایک خوددار، باوقار اور غیرت مند قومی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی آیت سے شروع کیا، جس کا ترجمہ ہے کہ ’اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں جیسے کہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔‘ شہباز...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جو کر رہا ہے اپنے دفاع میں کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کو بتادیا ہے کہ اب بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی وزیرخارجہ سے بات ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ جوابی کارروائی تھی، بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر اب بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائیگا، امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی وزیرخارجہ سے بات کریں گے۔ اسحاق دار نے کہا کہ بھارت کے 80...
    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں 16 فیصد کمی کی گئی ہے اور اس کا حجم 921 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لگ بھگ 200 جاری ترقیاتی منصوبوں کی بندش کا امکان ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کی منظوری 26 یا 27 مئی کو متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی جو ابتدائی حد (IBC) مقرر کی گئی ہے، وہ 921 ارب روپے ہے، جو منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے طلب...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔(جاری ہے) جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، وہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔بیرسٹرسیف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناگزیر ہے۔
    مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیبانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کےحقیقی رہنما ہیں، وہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا...
    ویب ڈیسک : پاک بھارت کشیدگی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔  اجلاس میں تمام اے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کے مطابق شہر بھر کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے ہیں، ہنگامی صورتحال میں متاثرین کے شیلٹرز کے لیے جگہیں مختص کر دی گئیں، سیف سٹی کمپلیکس میں 24/7 کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال...
    آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ڈیم پراجیکٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ڈیم پر ہائیڈرولک یونٹ کو نقصان پہنچا ہے، اگر اس حملے میں ڈیم سائیٹ کے آٹو میٹک سسٹم کو نقصان پہنچتا تو مظفرآباد سمیت ڈاؤن سٹریم کے تمام علاقے زیر آب آسکتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارتی حملے سے نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ڈیم پراجیکٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر  کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہو گا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے...
    مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ وہ نظر ثانی میں اپنے کیس پر دوبارہ دلائل دے رہے ہیں لیکن نظر ثانی کے گراؤنڈز نہیں بتا رہے۔ مسلم لیگ ن کے وکیل حارث عظمت کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ جو باتیں آپ بتا رہے ہمیں وہ زمانہ طالب علمی سے معلوم ہیں، کیا اب آپ سپریم کورٹ کو سمجھائیں گے،  آپ بار بار ایک سیاسی جماعت کا نام لے رہے ہیں اسے چھوڑ دیں۔ جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، پاک بھارت کو فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہیے، میرا ایک ہی پیغام ہے کوئی غلطی نہ کریں، جنگ کوئی حل نہیں ہے، اقوام متحدہ ہر ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اسوقت بلندی پر ہے، دونوں ممالک کا اقوام امن مشن میں اہم کردار رہا ہے، مجھے...
    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کیلئے ثالثی کی پیش کش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کے لیے ثالثی کی پیش کش کردی، انھوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، کوئی غلطی نہ کریں، معاملات افہام و تفہیم سے طے کریں، کوئی بھی جنگی حرکت کنٹرول سے باہر ہوجائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ جنگ ہوتی ہے تو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہتی، یہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے دونوں ممالک ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں، انہوں نے کہا...
    فائل فوٹو۔ کاریز، بلوچستان میں زیر زمین آبپاشی کا نظام ہے، جو صدیوں سے استعمال ہوتا رہا ہے۔ مگر بارشوں کے کم ہونے زیر زمین پانی کی سطح نیچے گرنے اور حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے صوبے میں کار یز کا یہ نظام غیر فعال ہوگیا ہے۔ماہرین کے مطابق کاریز کے نظام کو فعال کرکے پانی کے موجودہ بحران سے نمٹا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج نہ ہونے سے لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کاریز کو بلوچستان کا زیر زمین نہری نظام بھی کہا جاسکتا ہے۔ پانی کی سپلائی کایہ روایتی طریقہ کار زیادہ تر...
    راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی۔ یہ ورکشاپ 2016 سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں مرد و خواتین پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوان، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔ ورکشاپ میں مختلف سیمینارز، گروپ مباحثے، اور ملک کے مختلف علاقوں کے دورے شامل ہوتے ہیں، جس کا مقصد بلوچستان کی آئندہ قیادت کو قومی و صوبائی مسائل کے فہم اور ان کے مربوط حل کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کی بلوچستان کی سماجی و...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورت حال سے متعلق آج بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ...
      اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت صورتحال پرحکومتی بریفنگ میں نہ جانےکافیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ اعلامیے میں کہا گیا  کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشتگردی کی مذمت کی، بانی نے قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کےدفاع کے لیےصفِ اول میں ہوں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم...
     مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے، اس وقت عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں عمران خان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے، عمران خان کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت موجودہ صورتحال زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی پر آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ آج بھی کرایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کے ان علاقوں کے دورے کے دوران ان مقامات پر لے جایا گیا جن کا جھوٹا پراپیگنڈا بھارت کرتا ہے...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔  یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال...