2025-06-26@16:18:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1899

«اور بحالی»:

(نئی خبر)
    6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے راکٹ حملوں میں شہید ہونے والی بلال مسجد کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر بھر میں ان حملوں کے نتیجے میں 31 شہری شہید اور 126 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں معاوضہ جات کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے۔ نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے معاہدے کے تحت 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ ریڈ کراس امریکی نژاد ایڈن الیگزینڈر کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرے گا جو اسے امریکا سے آئے ہوئے ان کے والدین سے ملائیں گے۔ حماس امید ظاہر کی ہے کہ امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی سے جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں سیز فائر مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ ایڈن الگزینڈر کو حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے وقت جھڑپ کے بعد یرغمال بنایا تھا اور دیگر 250 یرغمالیوں کے ہمراہ غزہ لے آئے تھے۔ امریکی نژد...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی،تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بھی مدد کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباو ڈالا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔امریکی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے سیزفائر پر سوال اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارتی شہر پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے حکم ہوا تو میں محاذ پر ضرور جاؤں گا لیکن سفارتکاری میری پہلی ترجیح ہوگی کیوں کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے، جنگ یا تشدد آخری چیز ہونی چاہیئے جس کا ہمیں سہارا لینا چاہیئے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، جنگ کوئی کوئی رومانوی چیز نہیں ہے، یہ آپ کی کوئی بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سرحدی علاقوں میں رہنے والے وہ تمام لوگ...
    پاک فوج کی جانب سے بھارت کو آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص میں فیصلہ کن شکست دینے پر آج شمالی وزیرستان میں یومِ تشکر منایا گیا اور گورنر کاٹیج سے یونس خان اسپورٹس کمپلیکس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم نے کی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ، پولیس، علما کرام، مشران، تاجر برادری، طلبا اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کے...
    حماس اور امریکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے براہِ راست حتمی مذاکرات کے دوران حماس امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی پر راضی ہوگئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس امریکا کےساتھ جاری مذاکرات کے دوران 21 سالہ امریکی نژاد اسرائیلی شہری ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے لیے تیار ہے جو اسرائیلی فوج کا حصہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس اور امریکا کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور امداد پر حتمی مذاکرات دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی اس پیشکش کے بدلے جنگ بندی نہیں ہوگی بلکہ اسرائیل یرغمالی کی رہائی کے...
    پی سی بی کی ٹیم مالکان سے مشاورت ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے لیے اقدامات پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان لاجسٹک مسائل، سیکیورٹی پر اہم اجلاس جلد متوقع پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی...
    آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہے ،اس حوالے سے 850سی سی تک کی چھوٹی اور 1801سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5سے 30 فیصد تک...
    اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ماں کے عالمی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے، ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ماں سے محبت گود سے لے کر تاقیامت ہے، سب سے پیارا اور مٹھاس سے بھرا لفظ ماں ہے، پیار، خلوص اور شفقت کا دوسرا نام ماں ہے، سچے جذبوں سے عبارت ماں جیسے پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں کی گود میں گزرے حسین ترین لمحات دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہوتے، ماں کی دعا انسان کو فرش سے عرش تک لے جاتی ہے، اللہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی مدد سے جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد آبی ماہرین نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا معاملہ اٹھائے، حکومت کو فوری طور پر اس معاملے پر امریکی حکام سے بات کرنی چاہیے تاکہ 24 اپریل کو بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو معطل رکھنے کا غیر قانونی یکطرفہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے سابق رکن جاوید لطیف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے کو فوری طور پر اٹھانا صحیح وقت ہے، بھارت اپنے فیصلے کو امریکی مداخلت کے دوران پاکستان کے...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لئے منایا جائے گا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر  محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی،...
    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پور خیال...
    اسلام آباد:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،بی اے پی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے جس جرات مندی اور جامع حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے ،طویل عرصے بعد پاکستانی عوام کو ایک خوشی نصیب ہوئی ہے ، چین ،ترکیہ اور آذربائیجان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کھل کر پاکستان کی حمایت اور مدد کی ۔اپنے ایک بیان میں جان جمالی نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی ، مساجد اور معصوم سویلین کو نشانہ بنایا اور پاکستان کے عوام اور افواج کے...
    عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم جنگبندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6 مہینوں سے بقاع فارمز، سرحدی و جنوبی علاقوں اور شام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے لیکن حزب الله نے جنگبندی کے معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے ایک گولی بھی نہیں چلائی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ صیہونی رژیم، بیروت میں اپنی جارحیت کے ذریعے ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے جس سے وہ اپنی برتری کا اظہار کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے حملوں کو وسعت دے کر لبنان کو تل ابیب سے تعلقات کی بحالی کی جانب لانا چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی...
    معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کنٹینٹ کریئیٹر اقرا کنول نے شوہر سے زیادہ کمائی  کے حوالے سے ہونے والے دعوؤں پر خاموشی توڑ دی۔ اقرا کنول نے اپنے شوہر اریب پرویز کے ہمراہ نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے پہلی بار اریب کی آمدنی اور شادی سے متعلق پیدا ہونے والی افواہوں پر کھل کر گفتگو کی۔ یوٹیوب پر پانچ ملین سے زیادہ سبسکرائبرز  رکھنے والی اقرا کنول  نے بتایا کہ ان کی شادی کے وقت سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں اریب کے بارے میں کئی غلط فہمیاں پھیلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ،‘جب میری شادی ہو رہی تھی تو اکثر لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اریب مجھ سے میرے مالی وسائل کی وجہ سے...
    پاکستان کے تین فضائی اڈوں پر بھارتی میزائل حملوں اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے جواب میں آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کا آغاز کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام 5 بجے سے اب تک بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جس کے بعد بھارتی فوج نے اعترافی بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایئر بیسز سمیت 26 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارت کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی پیشکش بھی کردی گئی۔بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کی مغربی سرحد پر ’’متعدد خطرناک‘‘ کارروائیاں کیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سمیت...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور متعلقہ ایوی ایشن حکام نے متعدد نوٹسز جاری کیے ہیں، جن میں شمالی اور مغربی بھارت کے 32 ہوائی اڈوں کو 14 مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کے احکام کے مطابق ادھم پور، انبالہ، امرتسر، اونتی پور بھٹنڈا، بھوج، بیکانیر، چندی گڑھ، ہلوارا، ہندن، جیسلمیر، جموں، جام نگر، جودھ پور، کنڈلا، کانگڑا (گگل)، کیشود، کشن گڑھ، کلو منالی (بھونتر)، لیہہ، لدھیانہ، موندرا، نلیا، پٹھان کوٹ، پٹیالہ، پوربندر، راجکوٹ (ہیراسر)، سرساوا، شملہ، سری نگر، تھوئس، اترلائی ہوائی اڈے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس مدت تک...
    —فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دتہ خیل سے میران شاہ اور میران شاہ سے رزمک تک کرفیو نافذ رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ اس دوران میران شاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک تمام مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے شمالی وزیرستان کے شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔
    تصویر سوشل میڈیا۔ بھارت نے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ کراچی بندرگاہ سے پاکستان کی 60 فیصد تجارت ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیڑے میں ایئر کرافٹ کیریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں، کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کے پاس قابل فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا، امریکی ماہر پاکستان اپنے وقار اور سالمیت کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ صرف مودی سرکار ہی نہیں بلکہ بھارت کا گودی میڈیا بھی جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ بھارت کے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے فوری بعد پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے پر بھارتی میڈیا اپنی ہزیمت مٹانے کے لیے منفی پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے اور ایسی رپورٹنگ کر رہا ہے کہ جیسے پاکستان کے شہری شدید خوفزدہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا جہاں خود بھارت میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ وہیں پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھی ایک ویڈیو سوشل...
    پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، ملک خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، پاکستان خود کو مکمل تبدیل کررہا ہے ۔ لندن میں عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کی معیشت میں بہتری ہے، 3اعشاریہ6کھرب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس ہے، کرنٹ اکاونٹ سرپلس اور اپریل میں افراطِ زر 0اعشاریہ3 فیصد پر آگئی ہے، پاکستان برآمدات اور پیداوار پر مبنی پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں،...
    — فائل فوٹو آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5 شہری شہید، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیابھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے 6 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے جبکہ 7 اپریل کو ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 17 افراد شہید ہوئے۔ایس ڈی ایم اے کا بتانا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2 درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں امریکی جریدے’ ’واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ کے مطابق رات گئے ایک بیان میں بھارت کی وزارت ہوابازی نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو دی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور مقبوضہ کشمیر کا سری نگر ایئرپورٹ بھی شامل ہیں. بھارت کی سب سے بڑی مقامی ایئر...
    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 60 سالہ شراکت داری ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ تعلقات نہ صرف سیاسی اور ثقافتی سطح پر مضبوط ہیں بلکہ اقتصادی میدان میں بھی دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا ہے۔ اس تسلسل میں 14 اور 15 مئی 2025 ء کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا یورپی یونین ،پاکستان اعلیٰ سطحی کاروباری فورم (EU-PKBF) ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرناسرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔یہ فورم یورپی یونین، اس کے رکن ممالک اور حکومت پاکستان کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔...
    فائل فوٹو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوان ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
    آرمی ایکٹ کی اصل شکل میں بحالی، جسٹس مندوخیل و جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرنے والے 2 ججز جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ججز کا مختصر اختلافی نوٹ 2 صفحات پر مشتمل ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کیلئے ہے۔اختلافی نوٹ کے مطابق آرٹیکل 175 کے تحت عدالتوں کے قیام اور اختیارات واضح ہیں، عدالتی نظام ایگزیکٹیو سے مکمل الگ ہے۔دونوں ججز نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ آئین اور اسلام میں...
    وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سیکریٹری خزانہ اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے, تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے ملکی معیشت کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں مالیاتی مارکیٹ کے تسلسل اور قومی اقتصادی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت...
    مکتوب خادم کے عنوان سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میری جان سے پیاری میری بڑی بہن صاحبہ..ان کے محترم خاوند..میرے عالم فاضل بھانجے..اور ان کی اہلیہ..اور میری پیاری عالمہ فاضلہ بھانجی.....ہمارے درینہ یار بھائی حذیفہ اور ان کی والدہ محترمہ..مزید دو پیارے ساتھی جاں بحق ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی کے دوران کیے گئے فضائی حملوں میں بہاولپور میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود ازہر کے خاندان کو مرکز عثمان و علی اور مسجد سبحان اللہ میں نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے مولانا مسعود ازہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے خاندان کے دس افراد کو آج رات اکٹھے یہ سعادت نصیب...
    اسلام آباد (ٹیکنالوجی ڈیسک) – پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، جسے اب “X” کے نام سے جانا جاتا ہے کی سروس  بالآخر بحال کر دی گئی ہے۔ صارفین اب ملک بھر میں پلیٹ فارم تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹوئٹر کی بندش کے باعث عوامی سطح پر اظہارِ رائے، معلومات کی ترسیل، اور صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے متعدد بار حکومت سے سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سروس کی بندش سیکیورٹی خدشات اور بعض حساس مواد کی روک تھام کے پیشِ نظر کی گئی تھی، تاہم حکومت نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد سروس...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مئی 2025ء ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یہ قوم خوف سے پیدا نہیں ہوئی، یہ جدوجہد سے پیدا ہوئی ہے۔حالیہ دنوں میں، بھارت کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک گھناؤنے عمل کے بعد الزامات لگانا شروع کر دئے ہیں۔ سیاح ہلاک ہوئے، خون بہایا گیا، یہ ایک المناک گھڑی تھی۔ پھر بھی، لاشیں ٹھنڈی ہونے سے پہلے نئی دہلی نے اپنا غصہ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا، انگلی اٹھائی، سرحدوں کو بند کیا اور پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور دنیا کے سامنے یہ سنجیدہ...
    لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں جہاں ایک طرف بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بیانات سامنے آرہے ہیں اور ریلیاں نکالی گئی ہیں وہیں اب " جنگ مخالف " حلقے بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے عوامی حقوق (جے اے سی) کے زیر اہتمام آج لاہور میں "جنگ نہیں امن ،کے عنوان سے  ایک جنگ مخالف ریلی نکالی گئی، ریلی میں انسانی حقوق کے کارکنان، گھریلو خواتین مزدور، خواتین و اقلیتوں کے حقوق کی تنظیموں، این جی اوز، ٹریڈ یونین ورکرز، صحافیوں، وکلاء، فنکاروں، طلباء، امن کارکنوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرنے والوں میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان...
    سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقارمہدی کامیاب ہوگئے، انھوں نے ایک سو گیارہ ووٹ حاصل کیے۔ کل ایک 149 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ 9 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔سندھ اسمبلی میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کیا۔سیینیٹ میں سندھ سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹر منتخب ہوگئے۔وقار مہدی نے111 ووٹ حاصل کئے، ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے، 149ووٹ کاسٹ جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے۔وزیراعلی...
    بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ بیان میں بھارت کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ”چور صنعت“ قرار دے دیا ہے۔ نوازالدین ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”کوسٹاؤ“ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران اداکار نے بالی ووڈ میں تخلیقی بحران پر آواز بلند کی اور انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں اصلی کہانیوں کا شدید فقدان ہے۔ان کے مطابق، آج کل فلمیں پرانے فارمولوں پر بن رہی ہیں، جنوبی ہند کی فلموں اور گانوں کی نقل عام ہو چکی ہے۔ اداکار نے فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے سیکوئلز اور ری میکس کے رجحان کو ”تخلیقی دیوالیہ پن“ سے تعبیر کیا۔ ان کا کہنا تھا،”بالی ووڈ...
    کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی اور پالیسی ریٹ کو 100 بی پی ایس کم کرکے 11 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 6 مئی 2025 سے ہوگا۔ یہ مارچ 2022 (9.75 فیصد) کے بعد سب سے کم پالیسی ریٹ ہے۔ مرکزی بینک نے جون سے اب تک شرح سود میں 1,100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی ہے، جو اس سے قبل 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مارچ اور اپریل میں بجلی کی سرکاری قیمتوں...
    معروف سیاستدان اور دانشور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر آج سندھ اسمبلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) نے اپنے دیرینہ کارکن اور تنظیمی امور کے ماہر وقار مہدی کو نامزد کیا ہے، جو موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار پارٹی کے وفادار اور متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ دوسری جانب نگہت مرزا ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے میدان میں ہیں، جو خواتین کے حقوق، بلدیاتی نظام...
    فائل فوٹو رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 161 ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔پیپلز  پارٹی ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی 36 اور پاکستان تحریک انصاف کے 5 ارکان شامل ہیں۔سینیٹ کی نشست پر کامیابی کے لیے 81 ووٹ درکار ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ صبح 9 سے شام 4 تک ہوگی۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے کمی کے بعد شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق ایم پی سی نے اپنے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100 بی پی ایس کم کرکے 11فیصد کرنے کا فیصلہ کیاہے جو 6 مئی 2025 سے موثر ہوگا۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مارچ اور اپریل میں بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کٹوتی اور غذائی گرانی میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 14 مئی سے 22 مئی تک پاکستان کا دورہ کرے گا، جہاں وہ وزارت خزانہ اور دیگر معاشی اداروں کے ساتھ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے گا۔ آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا حجم 1 لاکھ 30 ہزار ارب روپے تک مقرر کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔ جبکہ ایف بی آر کا ریونیو ہدف 14 ہزار 200 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جو جی ڈی پی کا 11 فیصد ہے۔...
    بھارت کے ساتھ کشیدگی سے پاکستان کی معاشی بحالی متاثر ہوگی، موڈیز WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں مسلسل اضافے سے پاکستان کی معاشی بحالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اسلام آباد کی جاری مالی اصلاحات متاثر ہوسکتی ہیں،جس سے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔پاکستان میں سیاسی رہنما پہلے ہی یہ بات کہی جا رہی تھی کہ پلوامہ فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت پاکستان کی معاشی بحالی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے کیونکہ پاکستانی معیشت نے حال ہی میں ترقی کی ہے۔موڈیز نے پیر کے روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے چور قرار دے دیا۔ نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی اور خاص طور پر بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری انڈسٹری میں ایک ہی چیز کو 5 سال تک دہرایا جاتا ہے پھر جب لوگ اس سے بور ہو جاتے ہیں تو اسے چھوڑ دیا جاتا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دراصل عدم تحفظ بہت بڑھ گیا ہے اور بالی ووڈ کو لگتا ہے کہ اگر کوئی فارمولا چل رہا ہے تو اسے ہی چلاتے رہو، اسے رگڑتے رہو۔ اور اس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اپریل میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22کروڑ ڈالرز رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 8.42 فیصد اضافے کے بعد 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہیں.(جاری ہے) ڈان نیوزبزنس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 22 کروڑ ڈالر اور اپریل 2024 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک...
    پاکستان نے ٹیکٹیکل بلاسٹک میزائل ابدالی کے بعد فتح میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کر لیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے سائنسدان و انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، یہ تجربہ ’ایکس انڈس‘ مشق کے تحت کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے، تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج...
    پاکستان نے آج زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح سیریز‘ میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ جاری فوجی مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، میزائل تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور ہدف پر بہتر درستگی جیسے کلیدی تکنیکی پہلوؤں کو جانچنا تھا۔ میزائل نے انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس سے اس کی ٹیکنالوجی اور نشانے پر کاری ضرب کی صلاحیت ثابت ہو گئی۔ تربیتی تجربے کے موقع پر پاک فوج کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیموں سے وابستہ سائنسدان اور انجینئر بھی...
    لاہور(خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا جماعت اسلامی عوامی تحریک کے ذریعے ظلم اور استحصال کے نظام کو بدل کر دکھائے گی۔جماعت اسلامی نے فکری محاذ پر ہر طرح کی الحاد اور غیر اسلامی نظریات کا مقابلہ کر کے عالمی سطح پر اسلامی دعوت کو زندہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی تنظیم ایک شاندار مثال بن چکی ہے جس کی خدمت خلق کو دوست اور دشمن سب سراہاتے ہیں۔ پاکستان میں ہر حکومت نے عوام کو سراب د کھاکر دھوکہ دیا ہے۔ عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی خیبر پختو نخوا جنوبی کے تحت کرک میں لیڈر شپ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے...
    بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے تعلقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حال ہی میں انڈین میڈیا کی وپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے نہ تو سارہ اور نہ ہی سدھانت کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ ’سدھانت اور سارہ کی دوستی ابھی نئی ہے، اس لیے یہ سمجھ آتا ہے کہ وہ اس خبر کو منظرعام پر نہیں لانا چاہتے۔ اور...
    بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار عرفان خان کے بیٹے اور اُبھرتے ہوئے فنکار بابل خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی طوفان برپا کردیا ہے۔ ان کی ایک ویڈیو، جس میں وہ بے قابو ہوکر روتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری پر برس پڑتے ہیں، وائرل ہوگئی ہے۔ بابل خان کی یہ بے باک ویڈیو ابتدائی طور پر ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی گئی تھی، مگر کچھ ہی دیر بعد نہ صرف ویڈیو ہٹا دی گئی بلکہ ان کا پورا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔ ویڈیو میں بابل واضح طور پر دل شکستہ اور ذہنی دباؤ میں نظر آتے ہیں۔ وہ بالی ووڈ کو ایک ’’بکواس‘‘ اور ’’مصنوعی‘‘ دنیا قرار دیتے ہیں، جہاں زیادہ تر لوگ دکھاوا...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے اداکار بابل خان کے انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹوٹ پڑنے اور بالی ووڈ کو ‘جعلی انڈسٹری‘ کہنے کے چند گھنٹے بعد ان کے اہلخانہ اور ٹیم نے ایک بیان جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بابا میں ہار نہیں مانوں گا، آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘ بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی ہے اور یہ کہ بابل خان ایک مشکل وقت گزار رہے ہیں۔ تاہم اہل خانہ نے یہ بھی کہا کہ بابل ٹھیک ہیں اور وہ جلد مزید بہتر ہوجائیں گے۔ اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بابل خان نے اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنے دماغی صحت...
    مئی2025کے پہلے ہفتے دو نہائت اہم خبریں ہمارے سامنے آئی ہیں ۔ ایک تو بے حد خوش کن اور قومی اطمینان کی حامل ہے جب کہ دوسری خبر رنج و ملال کی ہے ۔ 3مئی2025کو پاکستان نے ’’ابدالی میزائل نظام‘‘ کا کامیابی سے تجربہ کیا ۔ الحمد للہ ۔پاکستان نے ’’ابدالی ‘‘ میزائل کا نہائت کامیابی سے تجربہ ایسے حساس ایام میں کیا ہے جب پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں ممالک کی فوجیں تیاری کی حالت میں کھڑی ہیں۔ افواجِ پاکستان کے قابلِ فخر انجینئرز نے ’’ابدالی‘‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے بھارت اور عالمی برادری پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان نہ تو پاک بھارت کشیدگی سے خائف ہے اور نہ ہی اپنے دفاع سے غافل۔...
    یکم مئی کو ہر سال دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت ، مزدور اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ فیصل ایوب کھوکھر صوبائی وزیر برائے لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب مسلمان، وزیر اور ایک ذمہ داری شہری ہونے کے ناطے خواتین کا حقوق و تحفظ میرا فرض ہے۔ جو شخص اپنی ماں، بہن، بیوی، بیٹی اور معاشرے کی خواتین کے حقوق کی بات نہیں کرتا وہ اپنے فرائض میں غفلت برتتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس معاملے میں سنجیدہ ہیں اور ان کی زیرو...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے و اداکار بابل خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے زارو قطار روتے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابل خان بالی ووڈ میں اجنبیت اور ناروا سلوک پر شدید جذباتی انداز میں گفتگو کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں بابل واضح طور پر رنجیدہ اور آنکھوں میں آنسو لیے ہوئے ہیں کہتے ہیں کہ بالی وُڈ بہت برباد جگہ ہے، بولی وُڈ بہت بہت بدتمیز ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں بابل خان نے کئی مشہور شخصیات کے نام بھی لیے، جن میں شانایا کپور، اننیا پانڈے،...
    بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے، پاکستانی سفیرمحمد خالد جمالی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد/ماسکو (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کریگا، ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان...
    امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکا کی وفاقی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 سے زائد ملازمین کی بحالی کو عارضی طور پر روک دیا ہے، جس سے ادارے کی بحالی کا عمل غیر یقینی صورت اختیار کر گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی اس سابقہ حکم کو معطل کرنے کے لیے دیا گیا ہے، جس میں بائیڈن انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وائس آف امریکا اور اس کی مدر ایجنسی USAGM کو سابقہ حیثیت میں بحال کرے۔ عدالت کے دو جج، نومی راؤ اور گریگری کٹساس نے کہا کہ نچلی عدالت کو اس کیس میں دائرہ...
    سینئر ترین سرمایہ کار وارن بفیٹ نے برکشائر ہیٹھا وے (Berkshire Hathaway) کے سالانہ اجلاس میں اپنے آخری خطاب میں امریکی ڈالر کی طویل مدتی استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرنسی کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وارن بفیٹ نے اپنی سب سے بڑی مالیاتی تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے نہ تو اسٹاکس اور نہ ہی رئیل اسٹیٹ بلکہ ڈالر کے مستقبل کو لے کر خبردار کردیا ہے۔ برکشائر ہیٹھا وے کے سالانہ اجلاس میں 94 سالہ سرمایہ کاری کے ماہر نے کہا کہ امریکہ کی مالیاتی لاپرواہی اس کی اپنی کرنسی کی قدر کو کم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وارن بفیٹ کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان نے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربہ کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری سمیت ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔ تجربے میں میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور مینیوربلٹی فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر...
    جاپانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان کے ملک میں پاکستان سے ہنرمند پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ جاپانی فرم ‘پلس ڈبلیو’ انکارپوریشن، جو جاپان کے افرادی قوت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نے پاکستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کی ہے۔ جمعہ کو ‘پاکستان-جاپان ہیومن ریسورسز اسٹیک ہولڈرز میٹنگ’ کے دوران دستخط کیے گئے تجدید شدہ معاہدے میں موجودہ اسپیشل اسکلڈ ورکر (ایس ایس ڈبلیو) پروگرام کی توسیع بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے تاریخی معاہدے پر دستخط یہ نئی مفاہمت کی یادداشت...
      زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق ’’انڈس ‘‘کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے...
    نیو دہلی: بالی وڈ کی مشہور فلم مغل اعظم 1970 میں ریلیز ہوئی تھی اور تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ اس کے ڈائیلاگ، برمحل گانے اور ناقابل فراموش سینز ہیں جو مداحوں کے دلوں میں بس چکے ہیں۔ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار، پرتھوی راج کپور، مادھوبالا، دورگا کھوٹے اور نگار سلطانہ نے مغل اعظم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کے گانوں میں سب سے مشہور پیار کیا تو ڈرنا کیا اس قدر مشہور ہوا کہ فلم بین آج تک نہیں بھولے لیکن اس کی تیاری کے پیچھے کئی کہانیاں چھپی ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موہن اسٹوڈیوز میں تیار ہوا اور اسٹوڈیو کی...
    پاکستان کا ابدالی ویپن سسٹم   کا کامیاب  تجربہ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  یہ تجربہ مشق ایکس انڈس  کا حصہ تھا جس کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بڑھائی گئی چالاکی کی خصوصیات کو پرکھنا تھا۔ تربیتی تجربے کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف...
    پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق "انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ابدالی میزائل کے تجربے کو پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک سے کئی گنا بہتر ہے اور بھارت کو پاکستان...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)پاک افواج کے ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربہ پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے مسلح افواج، سانسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباددی ہے اور پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔(جاری ہے) ایک بیان میں سردار ایازصادق نے کہ کہ ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان، انجینئرز اور مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے ، پوری...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ابدالی میزائل کا تجربہ مشق "انڈس" کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ جدید نیویگیشن اور تکنیکی صلاحیتوں سے لیس یہ میزائل سسٹم پاکستان کی دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے۔(جاری ہے) کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری ملک کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہے۔ انہوں نے اسٹریٹجک فورسز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورسز ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔گورنر سندھ نے وطن کے محافظوں،سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے ”ابدالی نیوکلئیر میزائل“ کے تجربے نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور خود میزائل تجربے کرنے والا بھارت پاکستان کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دے رہا ہے۔پ اکستان کی جانب سے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے ابدالی بیلسٹک میزائل سے بھارت اتنا خوفزدہ ہے کہ اس کے میڈیا نے ابدالی کے استعمال کے تجربے سے ایک دن پہلے ہی چیخ و پکار شروع کردی تھی۔ پاکستان کے بیلسٹک میزائل تجربے کی خبر نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پاکستان نے گزشتہ دنوں میں سمندری مشقوں میں شدت پیدا کی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے ابدالی ویپن سسٹم کے میزائل کا کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ابدالی میزائل اپنے ہدف کو 450 کلومیٹر تک درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ناقابل تسخیر ہے۔۔سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ میزائل سسٹم پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،پوری قوم ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ با شانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی قابلیت اور مہارت کی وجہ سے پاک فوج دنیا کی بہترین...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جدید نیویگیشن اور تکنیکی صلاحیتوں سے لیس یہ میزائل سسٹم پاکستان کی دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے۔(جاری ہے) کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری ملک کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہے، انہوں نے اسٹریٹجک فورسز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورسز ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ گورنر سندھ نے وطن کے محافظوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کو خراج...
    انسان تو سب ہی اللہ کے بندے ہیں، اس کے پیدا کردہ ہیں لیکن کچھ انسان اللہ تعالیٰ کے خاص اور مقبول بندے ہوتے ہیں عرف عام میں جن کو اولیاء کہاجاتا ہے، یہ وہ بزرگ ہستیاں ہیں کہ توحید و رسالت پر ایمان کے ساتھ ساتھ ان کے عقائد، اعمال و اخلاق اورعبادت سب اللہ اور اللہ کے رسول کی مرضی کے تابع اور احکام شرع کے مطابق ہوتے ہیں،قرآن کریم نے ایسے ہی خاص بندوں کو ’’عبادالرحمن‘‘کا لقب عطا فرمایا جو ان کا بہت بڑا اعزاز ہے۔سورہ الفرقان کے آخری رکوع میں اللہ تعالیٰ کے ان خاص بندوں کی کچھ صفات و علامات ذکر کی گئی ہیں کہ وہ خاص متعینہ لوگ نہیں بلکہ جو بھی ان صفات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے اور مہمند میں 2 خارجیوں کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےسیکورٹی آپریشن میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے اور ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) پاکستان نے ہفتہ کو ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ ابدالی میزائل 450 کلومیٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے سابقہ انڈس کا حصہ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابدالی میزائل کے ٹیسٹ کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق ہے ۔(جاری ہے) کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر حکام کے علاوہ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربہ کا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پانچ خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے اور مہمند میں دو کو گرفتار کرنے پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں نے ایک بار پھر انسانیت کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے...
    پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھی، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ابدالی میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔ پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 350 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر مار کرنے والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے...
    پاکستان نے 450 کلومیٹر کی رینج تک زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ اس تجربے کا مقصد فوجی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر حرکت پذیری کی خصوصیات کا معائنہ سمیت دیگر اہم تکنیکی پیرا میٹرز کی تصدیق کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘ ابدالی میزائل کا تجربہ پاک فوج کے اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر حکام، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اور پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے...
    احمد منصور: پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ،  آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تربیتی تجربہ جاری مشق انڈس کا حصہ تھا،میزائل تجربے کا مقصد آپریشنل تیاری اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھا،جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر چالاکی ابدالی میزائل کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ  آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا، اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، فوجی کمانڈ اور اسٹریٹیجک سائنسدانوں کی شرکت کی۔ صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی مبارکباد دی، قومی سلامتی کے تحفظ...
    بھارتی فلمی صنعت کی مشہور کپور فیملی گہرے صدمے سے دوچار ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ کی چکاچوند دنیا کے پیچھے ایک دکھ بھری خبر نے ہر طرف افسردگی کی لہر دوڑا دی ہے۔ انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کی والدہ، اور مشہور فلم پروڈیوسر سریندر کپور کی اہلیہ نرمل کپور انتقال کرگئی ہیں۔ نرمل کپور نے 90 برس کی عمر میں 2 مئی کی شام ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔ اسپتال کے سی ای او، ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شام 5 بج کر 25 منٹ پر دنیا سے رخصت ہوئیں۔ نرمل...
    اسلام آباد: مالی سال 2025-26 کے لیے ٹیکس ہدف 14.3ٹریلین روپے سے زائد مقرر کیے جانے کا امکان ہے جوکہ رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ ہدف سے2 ٹریلین زائد اور اسے حاصل کرنے کے لیے  کم از کم 500 ارب کے اضافی اقدامات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے نئے ٹیکس ہدف کے تعین کے بعد حکومت نے وہ تمام اقدامات شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیے جن کی 14.3ٹریلین روپے کے ہدف کو حقیقی اور قابل حصول ظاہر کرنے کے لیے  ضرورت ہو گی۔  وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا دوسرا بجٹ خطاب 2 یا3 جون عید کی چھٹیوں سے قبل متوقع ہے، 14.307ٹریلین ٹیکس ہدف معیشت کے آئندہ...
      بیجنگ :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے یکم مئی کو جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ” ہم اپنی یادداشت میں  عالمی صحت کی مالی اعانت میں بدترین بحران کا سامنا کر رہے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ترقیاتی امداد میں اچانک کٹوتی اور چیلنجنگ معاشی اور تجارتی ماحول صحت عامہ کے شعبے میں افراتفری کا باعث بن رہا ہے۔ٹیڈروس نے نظر انداز کی جانے والی ٹروپیکل بیماریوں کی مثال دیتے ہوئے  کہا کہ یہ  بیماریاں ایک ارب سے زیادہ افراد کو متاثر کرتی ہیں، جب کہ غریب طبقہ اور پسماندہ آبادیاں اس سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔  لیکن ان بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جس قدر پیش رفت...
    وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی موجود ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان کی خوبصورتی ہے کہ ہندو برادی، میسحی برادی اور سکھوں نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا، رمضان میں ہولی کا تہوار آیا تو پاکستان میں ہندوؤں نے ہولی جوش و خروش سے منائی، مسلمان بھی ان کے ساتھ ہولی میں شامل ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی پر شرپسندوں کا حملہ انہوں نے کہا کہ اسی طرح نوروز کا دن بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو لاہور کی ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر میں اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں میونسپل کارپوریشن لاہور کے تحت 3,705 جبکہ واسا کے تحت 230 گلیاں شامل ہیں۔ واسا کے ورکس کے لئے علیحدہ سے 1,573 گلیوں کی مرمت کی حتمی ڈیڈ لائن 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی رویے پر کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں فنکاروں کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار، جب کہ باصلاحیت اداکاروں کو عموماً صرف چھوٹے کرداروں تک محدود رکھا جاتا ہے۔ نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج عرفان خان (مرحوم)، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور اوم پوری جیسے باکمال اداکاروں کی تعریف تو کی جاتی ہے، مگر ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا۔ A post common by Nawazuddin...
    ویسٹرلی وِنڈز نے پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں ہر طرف بارش برسا دی۔ بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی اور لاہور الیکٹرک کمپنی کے فیڈر بند ہو جانے، بجلی کی سپلائی بند ہو جانے کی بھی خبریں آ رہی ہیں۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آندھی نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے میچ میں قلندرز کی بیٹنگ رکوا دی۔پہلے راولپنڈی اسلام آباد سے لے کر واہ، ٹیکسلا، ہری پور، ایبٹ آباد، نتھیا گلی، جھیکا گلی، مری اور  کشمیر کے بہت سے علاقوں میں بارش شروع ہوئی، اب میر پور، جہلم،  گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین  ، وزیر آباد، نوشہرہ ورکاں، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، شیخوپورہ اور بہت سے دوسرے علاقوں میں بارش ہو رہی...
    فائل فوٹو۔ مظفر آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد میں شدید آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مری میں گہرے کالے بادلوں کے باعث دن میں رات کا سماں رہا۔ادھر مانسہرہ میں بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ دوسری طرف سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، سبی، نوابشاہ، لاڑکانہ اور سکھر میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں درجہ حرارت 46  اور ملتان میں 44 ڈگری جبکہ کراچی اور لاہور...
    سٹی42:   متعدد علاقوں میں تھنڈر سٹارم، آندھی اور ژالہ باری سے شدید نقصان ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آندھی، گرج چمک، ژالہ باری  کے باعث کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز جیسی کمزور تنصیبات کو نقصان پہنچ  رہا ہے اور ہری پور مین گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہو گیا ہے۔  ہری پور   ہری پور  میں خوفناک  آندھی و طوفان  نے تباہی مچا دی ہے۔  دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا  تیز اندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔  مکانوں کی چھتیں بجلی کے پول درخت شدید  طوفان نے اکھاڑ دیے۔  طوفان کے باعث خان پور سے ٹیکسلا جانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ انصاف کرنا انسان کا نہیں، اللہ تعالیٰ کا کام ہے، ججز تو صرف قانون اور دستاویزات کی روشنی میں فیصلے سناتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے زیر اہتمام یومِ مزدور کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں، لکھتے ہیں، لیکن آج میں دل اور آئین کی بات کروں گا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کو باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقرر نہیں مگر یہاں مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا ان کے لیے اہم ہے۔ انہوں...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے ایک حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے، جو ان کے مطابق پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 66 سالہ سنجے دت نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر فلم کو برابر کا موقع اور سپورٹ مل سکے۔ سنجے دت نے شکایت کی ہے کہ ان کی فلم کو ویسا پروموشنل سپورٹ نہیں مل رہا جیسا کہ ملنا چاہیے۔ حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران، انہوں نے اپنے نئے گانے آئے رے بابا کا افتتاح کیا، جہاں انہوں...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے منگل کو اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات کے درمیان 6 راؤنڈ ٹرپ پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں:باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی منسوخ کردہ پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت روٹس PK-601، PK-605، اور PK-603 شامل ہیں، جبکہ گلگت سے اسلام آباد جانے والی واپسی پرواز PK-602 اور PK-604 کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی منسوخ کر دی گئی۔ پروازں کی اس اچانک منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ...
    بلوچستان کابینہ نے گریڈ 1 سے 15 تک کی خالی سرکاری آسامیوں کے اشتہارات کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد صوبے میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں مختلف قومی اور صوبائی مسائل پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ صوبائی کابینہ نے ضروری اشیائے خوردونوش کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر موجودہ گندم کے ذخیرے کو اوپن مارکیٹ میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، حکومت نے موجودہ ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے اس وقت مزید خریداری کا انتخاب نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: نوکریاں ہی...
    اسرائیل میں مقبوضہ یروشلم کے گردو نواح میں متعدد مقامات پر ہونے والی آتشزدگی نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی قصبوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے  جس کے بعد اسرائیل نے آگ بجھانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی اپیل کردی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ آگ اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی آتشزدگی  ہے جس کے بعد تل ابیب اور یروشلم کے درمیان مرکزی ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاس اینجلس آتشزدگی: ہلاکتوں میں اضافہ، اگلے ہفتے مزید تباہی کی پیش گوئی اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے اسرائیلی حکومت نے گریس، کروشیااوراٹلی سے آگ بجھانے والے خصوصی طیارے فراہم کرنے کی اپیل...
    اسلام ٹائمز: بھلا کوئی اندازہ کرے، اُس شخص کی مشکلات کا کہ جو دِل و جان سے محنت کرتا ہے، لیکن اسکی محنت کا کوئی حقیقی بدلہ اُسے نہیں ملتا۔ جو اپنی ساری جسمانی قوت و توانائی اپنی مزدوری میں صرف کر دیتا ہے، لیکن وہ سکون سے نہیں جیتا۔ اسکی روزانہ کی جدوجہد اُسکی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر پاتی۔ وہ زمین سے رزق کماتا ہے، لیکن اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھی اسے زندگی کے ہر پہلو میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ ہمارے عہد کا یہ نوحہ ہے کہ یہاں سچائی اور ایمانداری سے محنت کرنیوالا کبھی اپنے پیٹ کی آگ کو پوری طرح نہیں بجھا پاتا، وہ ایک عظیم انسان ضرور ہوتا ہے،...