2025-10-13@21:15:27 GMT
تلاش کی گنتی: 70920
«موبائل کے ذریعے»:
(نئی خبر)
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ اس حملے میں ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں، (کُل 7 افراد) کی شہادت ہوئی، یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ یہ اسلام کے دشمن— امت کے اتحاد کے قاتل، امن و محبت کے منکر اور دین کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ یادداشتیں پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں کی ترقی، ٹیکنالوجی کے فروغ اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہیں۔ تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، کراچی میں سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی وفد کے دیگر اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔ یادداشتوں کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم، مشترکہ...
وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔ وزیرخزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ اپنے دورہ امریکا کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخزانہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اورملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات ہوگی۔ وزیرخزانہ، اجے بنگاکی خصوصی دعوت پر ان کی جانب سے منتخب ممالک...
سعودی عرب اور چین کی مدد سے پاکستان میں توانائی کے اہم منصوبوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں انقلاب متوقع ہے جس میں جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے خودانحصاری کی راہ ہموار ہورہی ہے جبکہ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد اور پالیسی سطح پر اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔سکھر میں پاور پراجیکٹ اور جنوبی سندھ میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ سعودی عرب اور چین کی...
سعودی شہزادہ منصور بن محمد نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کی زمین زرخیز ہے اور اس صوبے کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ ہم پنجاب میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے شہزادہ منصور بن محمد نے مزید کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی، صحت اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں شراکت داری...
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی فراہمی مرکزی طور پر کنٹرول ہوگی۔ ہر وارڈ کے باہر علیحدہ کنٹرول لاک نصب کیا گیا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال میں کسی ایک وارڈ کی سپلائی بند ہونے سے دیگر وارڈز متاثر نہ ہوں۔ یہ سندھ کا پہلا اسپتال ہے جہاں اس نوعیت کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری...
پنجاب حکومت نے منشیات کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے آرڈیننس کے تحت اب ایسے مقدمات جن میں سزا عمر قید ہو سکتی ہے، ان میں ملزمان کو ضمانت نہیں دی جا سکے گی۔ ترمیم شدہ آرڈیننس میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے پہلےکیس کی نوعیت اور بھاری زرِ ضمانت کو مدنظر رکھیں۔ علاوہ ازیں، خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل صرف لاہور ہائی کورٹ کےدو رکنی بینچ کے سامنے سنی جائے گی، جس کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کریں گے۔ یہ قانون وفاقی سطح پر نافذکنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ (CNSA) کے ساتھ متوازی طور پر نافذ ہوگا۔...
غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے اگلے ہی روز اسرائیل نے ہفتے کی صبح لبنان کے جنوبی ضلع صیدا میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بم باری المصیلح اور النجاریہ کے درمیان واقع علاقے پر ہوئی جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی مشینوں کے ایک شوروم کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور مشینیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں سے علاقے میں کئی بجلی کے کھمبے بھی تباہ ہو گئے جس کے باعث متعدد مقامات پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی...
مستعفی وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد لانے کا معاملہ ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔ مستعفی وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عدم اعتماد کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈاپور استعفی دے چکے ہیں اور مستعفی وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی، عدم اعتماد کی تحریک کو اپوزیشن عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور ذرائع کے مطابق حکومت نے آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارشات...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور لرلی۔ واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مقدمے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گرفتار ملزمان ٹینکر کے مالکان نہیں ہیں۔ ملزمان نے نہ ہی برآمد چھالیہ کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے مؤقف دیاتھا کہ ڈرایئور اور کلینر دیہاڑی پر کام کرتے ہیں۔ ملزمان کا اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ پراسیکیوشن نے...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جمشید روڈ پر شہری سے ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم عبید کو مجموعی طور پر 14 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ ملزم نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت یا شواہد پیش نہیں کیے۔ استغاثہ کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ دسمبر 2023 کو پیش آیا تھا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے مدعی کو روکا۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر موبائل لیا اور فرار ہونے لگے۔ اسی اثنا میں پولیس وہاں پہنچ گئی اورملزم عبید کو...
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں قومی کھیل کی بحالی اور مالی استحکام کے لیے پاکستان ہاکی بورڈ (پی ایچ بی) کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فی الحال آمدن کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ادائیگیوں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہاکی کے تمام اسٹیڈیمز اور سہولیات براہِ راست پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حوالے کر دے، تو ان سے آمدن پیدا کر کے کھیل کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی بورڈ کے قیام یا سالانہ...
لاہور: پنجاب حکومت نے منشیات کے قوانین میں اہم ترامیم کر کے منشیات کے مقدمات میں سخت سزائیں تجویز کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ قانون پنجاب نے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا، پہلے سے موجود قانون کی سیکشن 38، 39، 40، 41 اور 44 میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آرڈیننس کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت سے متعلق دفعات میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، آرڈیننس کی شقوں کے مطابق عمر قید کی سزا والے منشیات فروشوں کو ضمانت نہیں ملے گی، عدالت کو دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے قبل بھاری زرِ ضمانت اور کیس کی نوعیت دیکھنا لازمی ہوگا، خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنی کے ایک توئٹ میں خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کا دستنویس استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ Today at 2:30 pm, the handwritten resignation advice of the CM Khyber Pakhtunkhwa wa duly received and acknowledged by Governor House. After thorough scrutiny and legal formalities as per the Constitution & relevant laws, subject resignation will be processed in due course of… pic.twitter.com/Yn7uA5sjcF — Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 11, 2025 فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ آج دوپہر 2 بج...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافےکا فیصلہ کر لیا ہے،وزارت خزانہ نے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دےدی،سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہوگا، اضافے کا اطلاق مستقل اور کانٹریکٹ سرکاری ملازمین پرہوگا،وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا،موجودہ الاؤنس 2008 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا تھا۔

چوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیل
چوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز فتح جنگ (نمائند ہ خصوصی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اٹک اوراسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کے احکامات پر تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے کاروائی جاری ڈھوکڑی ہوٹل کو مضر صحت کھانے کے فروخت اور ناقص صفائی کی بنیاد پر سیل کردیا دو لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور بیک وے بیکری کو ناقص صفائی کی بنیاد پر 30 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے روزمرہ کی چیکنگ کے دوران دبنگ...
عمران خان دہشتگردوں کے حامی، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ ہے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں...
نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کی جانب سے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 (چوتھی سہ ماہی)" کے طور پر نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ یہ اعزاز نوجوان نسل میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کے گانوں کی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کی موسیقی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہی ہے، جن میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ اعزاز ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ View...
پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، بات چیت کے ذریعے ہی حل نکل سکتا ہے، یہ کوئی پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات بڑھیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر پارٹی نے اعتماد کیا، پارٹی اسے کامیاب بنائے گی، سابقہ فاٹا سے چیف منسٹر کو لانے کا مقصد قبائلی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ہے، سی ایم کے انتخاب کے لئے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، ایسے اقدامات سے فاٹا کی عوام کو غلط میسج جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوفی محمد کی تحریک میں کس کا ہاتھ ہے، سب کو پتا ہے، نصیر اللہ بابر نے خود...

پولیس کا گھیراؤ اور ہتھیاروں کی موجودگی، کیا یہ پُر امن احتجاج ہے، معروف صحافی کا ٹی ایل پی کے مارچ پر تبصرہ
پاکستان کے معروف اینکر، صحافی اور تجزیہ کار وجاہت کاظمی نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک ویڈیو اور مبینہ اسلحہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جماعت پر شدید تنقید کی ہے اور ریاست سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Saad Rizvi from container is instructing TLP workers to besiege the police officials and surround them from all sides and to not let them go. This is sheer terrorist against the state and taking law in the hands. The state must crackdown ruthlessly against these morons. pic.twitter.com/vdRn7oUZx1 — Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 11, 2025 وجاہت کاظمی کے مطابق سعد رضوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پولیس...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت گہری ہیں، صرف عسکری طاقت سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں، جنگ و جدل کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو موجودہ حکومت نے اس نہج پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، تاہم قوم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے الیکشن لوٹا، اب رک جائیں۔ پی...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی مارچ کے باعث لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے پیش نظر شہر کے اہم داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کر دیا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی شدید بیمار بچی کو رات کے اندھیرے میں پیدل اٹھائے اسپتال کی جانب بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا کا خوف کریں یہ اسلام آباد کی...
ناروے کے نوبیل انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ مشکوک سٹہ بازی کے شواہد سامنے آنے کے بعد وہ یہ تحقیقات کرے گا کہ کیا جمعے کو وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو کو دیا گیا ’نوبیل امن انعام‘ اعلان سے پہلے لیک (افشا) ہوا تھا؟۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولی مارکیٹ نامی ایک پیشگوئی کرنے والے سٹہ پلیٹ فارم پر ماچادو کے جیتنے کے امکانات جمعرات کی رات سے جمعے کی صبح کے درمیان 3.75 فیصد سے اچانک بڑھا کر تقریباً 73 فیصد تک پہنچا دیے تھے۔ تاہم کسی ماہر نے نہ ہی کسی میڈیا ادارے نے ماچادو کو انعام کے ممکنہ امیدواروں میں شمار کیا تھا، جب کہ...
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک (ڈبلیو بی) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستانی حکام کے ساتھ 8 ارب 40 کروڑ ڈالر کے 2 قرضہ جاتی پروگراموں کے جائزے پر بات چیت مکمل کر لی ہے، تاہم عملے کی سطح پر معاہدے (اسٹاف لیول ایگریمنٹ) کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ایک روز قبل وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی تھی کہ واشنگٹن کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ آئندہ ہفتے طے پا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے...
کوہاٹ میں ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف بی آر کے 2 اہلکارشہید ہوگئے، ایک معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ پولیس تھانہ بلی ٹنگ کی حدودمیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کےمطابق ایف بی آر کے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار محمد نذر اور مقدرعلی موقع پر شہید ہو گئے۔ اطلاع ملنےپرپولیس بھاری نفری کےساتھ پہنچ گئی،لاشوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا،محمد نذر کاتعلق ضلع کرک اورمقدرعلی کا خادیزئی کوہاٹ سے ہے،پولیس کےمطابق فائرنگ سے ایک اہلکار محفوظ رہا، سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر لیا۔

غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ
غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیلنزونا میں سوئس وزیر خارجہ اگنازیو کاسیس کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چین امن کی بحالی اور انسانی جانوں کو بچانے کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپیل کرتا ہے کہ انسانی بحران کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کے لیے حقیقی، جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں، ” فلسطین کی حکمرانی فلسطینیوں کے ہاتھوں میں ” کے بین الاقوامی اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت گہری ہیں، صرف عسکری طاقت سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں، جنگ و جدل کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو موجودہ حکومت نے اس نہج پر پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو امن و امان سے نہیں دہشتگردوں کو پناہ دینے سے غرض ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، تاہم...
لاہور میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت سیوریج واٹر کو صاف کر کے دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ منصوبے کے لیے بابو صابو کے مقام پر 836 ایکڑ اراضی سال 1992-93 میں حاصل کی گئی تھی۔ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کا کل تخمینہ لاگت 52 ارب روپے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کینٹ ڈرین، ملتان روڈ اور گلشن راوی کے سیوریج کو صاف کیا جا سکے گا جس کے لیے منصوبہ فرانس کے ڈونر ادارے...
راولپنڈی: علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش ہو گئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ دورانِ سماعت صادق آباد احتجاج کیس میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے وکیل موجود نہیں ہیں، لہٰذا کارروائی مؤخر کی جائے ۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے وکیل...
مذہبی جماعت کےاحتجاج کے پیش نظرگوجرانوالہ میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت سادھوکی، کامونکی میں جی ٹی روڈ بند کردی گئی ہے،جبکہ کئی جگہوں پر خندقیں کھودی گئیں ہیں۔ شیخوپورہ روڈ، سیالکوٹ روڈ اور عزیز کراس بائی پاس کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے،وزیرآباد کے قریب بھی خندقیں کھود دی گئیں،دوسری جانب لاہور میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،اورنج لائن اور میٹر بس سروس معطل کردی گئی ۔ جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کے باعث دوسرے روز بھی نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے سو سے زائد راستوں کو کنٹینر اور خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا،میٹرو بس سروس سمیت انٹرسٹی...
ایف آئی اے فیصل آباد نے عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک منگنوانے والے نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق اشتہاری ملزم محمد شریف کوائرپورٹ سےگرفتارکیا گیا،ملزم کےخلاف انٹرپول کے ذریعے بلیونوٹس بھی جاری کیاگیا تھا،ایف آئی اےکےمطابق گینگ میں شامل دوملزمان ظہوراحمد اورمحمد غفور پہلے ہی گرفتار ہیں۔ ملزمان معصوم شہریوں کومفت عمرہ اور ملازمت کےجھانسہ دےکرسعودی عرب اسمگل کرتے ہیں،متاثرہ خواتین کوسعودی عرب میں بھیک مانگنےپرمجبورکیاجاتا ہے،گرفتارملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں۔ تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے (تحریک انتشارکو ) صرف اس بات سے غرض ہے کہ خیبر پختونخوا میں کس طرح تقسیم پیدا کی جائے، حالات کس طرح خراب کیے جائیں، دہشت گردوں کو کس طرح محفوظ پناہ...
ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے کا ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ دینے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ بارہا خود کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیتے رہے اور نہ ملنے کو امریکا کی توہین کہا۔ْاس پر چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ نوبیل امن انعام دینے کی طویل تاریخ میں کمیٹی نے مختلف مہمات دیکھی ہیں اور کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں لوگ امن پر اپنی رائے دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ایک ایسے کمرے میں...
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خصوصاً غزہ اور فلسطین میں حالیہ واقعات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس کے علاوہ، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سفارتی کوششوں اور ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر شرم الشیخ میں پیر کے روز ہونے والے آئندہ سمٹ سے پہلے کی تیاریوں کے حوالے سے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ رابطہ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن...
بالی ووڈ کے معروف اداکار بوبی دیول نے اپنے بیٹوں آریامن اور دھرم دیول کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بوبی دیول اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ تین دہائیوں پر محیط فنی سفر کے باوجود وہ آج بھی نئی توانائی کے ساتھ فلموں اور ویب سیریز میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان دنوں بوبی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈیبیو سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں بوبی دیول نے اپنے بڑے بیٹے آریامن کے بارے میں کہا...
پشاور میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کرنے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی حکومت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی طلب کر لیے گئے۔ ذرائع پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو ایک پیج پر ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔ لیگل ٹیم سے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے مشاورت کی جائے گی، جنید اکبر، اسد قیصر، بابر سلیم سواتی کو خصوصی ٹاسک حوالے کردیا گیا۔ ذرائع پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزیر اعلی کا انتخاب ہو جائیگا، حالیہ صورتحال میں اپوزیشن کی حکمت...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو کھیلوں میں سیاست لانا خود ہی مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انٹرنیشنل میچز کے دوران خالی میدان منتظمین کو منہ چڑانے لگے، شائقین کی عدم دلچسپی نے بھارتی بورڈ کی پالیسیوں پر کئی سوالات کھڑے کردیے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ احمدآباد کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شائقین کی عدم دلچسپی نے بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ایشیا میں ٹیسٹ کرکٹ مردہ ہوچکی ہے۔ No Crowd in Delhi as well. Test Cricket is dead in Asia....
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفا دینے کے بعد علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ، روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وہ اب وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دے چکے ہیں، اب اگر انہیں بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اب عام پارٹی ورکر کے طور پر کام کریں گے، مخالفین سیاسی کوشش کرکے دیکھ لیں، یہ خیبر پختونخوا حکومت نہیں گِرا سکتے۔
نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نے فون کر کے کیا کہا؟ ٹرمپ نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوبیل امن انعام جیتنے ماریا کورینا ماچاڈو نے ان سے کہا کہ نوبیل انعام کے اصل حقدار تو آپ تھے۔ گزشتہ روز ناویجن نوبیل کمیٹی نے نوبیل امن ایوارڈ کے لیے وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کے نام کا اعلان کیا تھا، ماریا کورینا ماچاڈو کو وینزویلا میں جمہوریت کے فروغ اور آزادی کے لیے خدمات پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس حوالے سے سوال...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا۔ کوچ سلمان اقبال سے فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم کی خراب کارکردگی کے بعد جواب مانگا تھا۔ سلمان اقبال بٹ کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ 2021ء میں مجھے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کا کوچ اور مینٹور مقرر کیا تھا۔ انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نے 2021ء کے بعد متعدد انٹرنیشنل چیمپئن شپس جیتیں جن میں پیرس اولمپکس کا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ جواب میں سلمان اقبال نے کہا ہے کہ 2022ء سے 2025ء تک ارشد ندیم نے 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، یہ تسلیم...
اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ راستوں کی بندش کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ سماعت میں سرکاری وکیل عثمان رانا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ۔ ملزمان پیش نہ ہوکر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے اگلی سماعت پر ایمان مزاری اور...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تبلیغی جماعت کے وفد نے ملاقات کی اور نومبر میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وفد میں انوار غنی، اقبال میاں، محمد عامر اور زاہد پراچہ شامل تھے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیر داخلہ کو نومبر میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اجتماع کے انعقاد میں وزارت داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والے غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی، گزشتہ...
کراچی: وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کے فور سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ جام خان شورو نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی سطح پر سندھ کے منصوبوں کے لیے اسلام آباد میں ایک سے دو افسران تعینات کیے جائیں۔ سیکریٹری تعلیم زاہد حسین عباسی نے بریفنگ میں بتایا کہ 9.3 ارب روپے لاگت کے تعلیمی منصوبوں کے لیے 100 فیصد فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں، یہ تمام منصوبے 30 جون 2025 تک مکمل کر لیے جائیں گے، انہوں نے اجلاس میں 401 اسکولوں کی تعمیراتی پیش رفت پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جام خان شورو نے ہدایت دی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور مستقبل ہیں، اور ہر بیٹی کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک مساوی رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کا ایک اہم جُز اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا درخشاں خواب بھی ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف اپنی زندگی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا شو “لازوال عشق” کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ احکامات عدالت عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ شو میں پیش کیا جانے والا مواد ملکی سماجی اقدار اور اخلاقی روایات کے منافی ہے۔ ان کے مطابق پروگرام کے مناظر اور مکالمے معاشرتی بگاڑ اور فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں، جو نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں اور ان پر فوری پابندی کیلئے احکامات جاری کرنا بےحد ضروری ہے۔ درخواست میں عدالت...
حیدرآباد میں پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کا جعلی اندراج کرنے اور سنگین لاپرواہی پر محکمہ صحت کے 5 ویکسی نیٹرز کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیو سے متاثرہ بچی کے انتقال پر کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ 18 اگست کو پریٹ آباد کی رہائشی 8 ماہ کی بچی کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔ بچی کو چار دن بعد اسپتال لایا گیا اور 25 اگست کو لیے گئے نمونے میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا جبکہ 28 اگست کو بچی کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 5000 ارکان پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا عملہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و رائٹر جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد پتہ چلا کہ ایک عورت کی زندگی میں کسی مرد کا ہونا اُسے کتنا مضبوط بناتا ہے اور اسے تحفظ دیتا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جویریہ نے بتایا کہ سعود سے میری ارینج میریج تھی، جس وقت ان کا رشتہ آیا تھا اس وقت مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے 4 سال ہو چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی...
سعودی عرب نے عالمی سطح پر باصلاحیت شخصیات کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کی پالیسی کے تحت امریکی بزنس مین ٹراوس کالانک اور جون باگانو کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد تخلیقی ذہنوں کو بااختیار بنانا، عالمی ماہرین کو راغب کرنا اور مختلف شعبوں میں نمایاں تجربات کو قومی ترقی کے عمل کا حصہ بنانا ہے تاکہ علم و جدت پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے ٹراوس کالانک، جو اوبر کے شریک بانی ہیں، نے اس کمپنی کو ایک...
غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد فلسطینیوں نے بچا کچا سامان اٹھا کر اپنے تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا ۔ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری اپنے گھروں کو لوٹنے لگے، اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت نئی حدود پر پوزیشنیں سنبھالنی شروع کردیں۔ امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہوگیا۔ حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی گورننس خالصتاً فلسطین کا داخلی معاملہ ہے، کسی غیر ملکی سرپرستی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ عرب اوربین الاقوامی ممالک...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، 2 فاسٹ بولر اور 2 اسپنر کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔ وائرل فیور کے سبب دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ 38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کے ساتھ تجربے کار...
جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم مسجد میں چھاپے کے دوران راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے 65 تحریک لبیک کے کارکن گرفتار کر لیے۔ مسجد جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم میں پولیس تعینات کرکے مسجد سیل کر دی گئی، تھانہ سول لائن پولیس نے ایس ایچ او کی نگرانی میں کارروائی کی۔ دوسری جانب شہر بھر کے راستے دوسرے دن بھی مکمل بند ہیں، مری روڈ پر داخلہ کی گلیاں بھی مکمل سیل ہیں۔ ٹرانسپورٹ اڈے، گڈز ٹرانسپورٹ، ہول سیل منڈیاں، الیکٹرانکس، جیولری مارکیٹس بھی بند ہیں، تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز یونیورسٹیاں بھی مکمل بند ہیں، میٹرو بس سروس دوسرے دن بھی بند ہے، بائیکیا سروس بھی بند کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کا ممکنہ احتجاج؛ راولپنڈی کنٹینر سٹی بن گیا،...
سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے پہلی بار اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک سنگین واقعے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ایک مرتبہ موت کے قریب پہنچ گئی تھیں، لیکن اپنے بچوں کی خاطر زندگی کی جنگ جیت گئیں۔ ندا ممتاز نےایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک ایسے مشکل مرحلے سے گزریں جب وہ تقریباً مرنے کے قریب تھیں۔ انہوں نے واقعے کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ، میں اس واقعے کی تفصیل کبھی نہیں بتاؤں گی، یہ بہت ذاتی اور تکلیف دہ ہے، لیکن میں موت کے قریب تھی۔ ندا ممتاز نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں ان کے بچے، خصوصاً بیٹی،...
راولپنڈی میں قائم آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوپتھامولوجی (اے ایف آئی او) کے ماہر سرجنز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کرکے دو بہادر سپاہیوں کی بینائی بحال کردی۔ یہ پیوند کاری مرحومہ مسز سید ظفر مہدی عسکری کی وصیت پر کی گئی، جنہوں نے وفات سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کے عطیہ کردہ کورنیہ 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں کامیابی سے منتقل کیے گئے۔ دونوں سپاہی دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہوکر اپنی بصارت کھو بیٹھے تھے۔ اے ایف آئی او کے ماہر سرجنز نے...
روس کی جانب سے توانائی کی تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کے بعد کیف کے بڑے حصے تاریکی میں ڈوب گئے، ان حملوں کے نتیجے میں گھروں کو بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور دریائے دنیپرو پر میٹرو سروس رک گئی۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سردیوں کے قریب آتے ہی توانائی کے نظام کو نشانہ بنانے والے تازہ ترین بڑے حملے میں 9 خطوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی، اور ملک بھر میں تقریباً 8 لاکھ 54 ہزار صارفین کو عارضی طور پر بجلی سے محروم ہونا پڑا۔ جنوب مشرقی یوکرین میں ایک 7 سالہ بچہ اس وقت جاں...
لاہور، اسلام آباد (نیوزڈیسک) مذہبی جماعت کے احتجاج پر لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے دوسرے روز بھی بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے۔ لاہور میں داخلہ روکنے کے لیے سگیاں پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، راوی پل کی شاہدرہ جانے والی سڑک پر بھی کنٹینر لگا دیا گیا، پرانے راوی سے لاہور کی طرف آنے والی سڑک بھی بند کر دی گئی۔لاہور پریس کلب اورملحقہ علاقوں میں متعدد کنٹینرز موجود ہیں جس سے شہریوں کو ضروری کاموں کے سلسلے میں آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہورسے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے...
پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں احمدی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 6 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے، فائرنگ کے فوراً بعد سڑک کے دوسری جانب تعینات 2 پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک مشتبہ شخص پستول لیے عبادت گاہ بیت المہدی ربوہ کے قریب آیا اور سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ شروع کر دی، گارڈز احمدی کمیونٹی کے رضاکار تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 6 گارڈ زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے عبادت گاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 4...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔ اپنے 6 روزہ دورے کے دوران وزیر خزانہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ اُن کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات بھی طے ہے، جب کہ وہ اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ محمد اورنگزیب...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت، جو ماضی میں خطے میں اپنی ناکامیوں کا سامنا کرچکا ہے، اب افغانستان کے ذریعے پاکستان سے بدلہ لینے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کی سہولت کاری جاری ہے اور دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کے مواقع دیے جارہے ہیں۔ افغان حکومت کو قائل کرنے کی کوشش، لیکن ضمانت دینے پر تیار نہیں نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو بارہا قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردوں کے استعمال سے بچائے، تاہم افغان حکومت اس ضمن میں کوئی ٹھوس ضمانت دینے پر تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جے شنکر کی امیر...
پاکستان اور سعودی عرب نے نوجوانوں کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کر لیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کو کراچی میں دو اہم یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پرتپاک استقبال معاہدوں پر دستخط کی تقریب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں ہوئی۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دونوں ممالک کے وفود کے اراکین شریک تھے۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک نے اس...
مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں دوسرے روز بھی بند معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے جبکہ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تا حال سیل ہیں۔ وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد...
خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خون کا حساب لینے کیلئےافغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے، افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونےکی ضمانت نہیں دے سکی۔ اگر افغان سر زمین سے فتنہ خوارج پاک سرزمین میں آکر خون بہاۓ اور پاکستان کو اس خون کا حساب لینے کے لئے اگر افغان سرزمین میں داخل ھونا پڑے تو وہ ھمارا حق ھے۔ کابل اس سلسلہ میں ابتک کو ئ ضمانت نہیں دے سکا کہ انکی سرزمین ھمارے خلاف بھات نواز فتنہ استعمال نہیں کرے گا۔...
لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 343 کومبنگ آپریشنز کے دوران 9 ہزار 745 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 32 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بدترین کریک ڈاؤن بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، تحریک لبیک مزید بتایا گیا کہ 25 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں 2 ہزار 730 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 2 مشتبہ افراد زیرِ حراست آئے۔ پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 281 اشتہاری، 66 عدالتی مفرور اور 32 عادی مجرمان گرفتار کیے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو کافی عرصے سے نوبل انعام برائے امن پر نظریں جمائے بیٹھے تھے، ایوارڈ وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو ملنے کے بعد پہلا ردعمل دے دیا ہے۔ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماریا کورینا ماچادو نے انہیں فون کر کے نوبل انعام ان کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ماریا کورینا ماچادو نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام منسوب کردیا ٹرمپ نے کہا کہ نوبل انعام جیتنے والی خاتون نے آج مجھے فون کیا اور کہا کہ میں یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں کیونکہ آپ ہی اس کے اصل حقدار ہیں۔ امریکی صدر نے مزاح میں کہا...
ریلائنس گروپ کے چیئرمین اور امیر ترین بھارتی مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کے قریبی ساتھی اور ریلائنس پاور لمیٹڈ کے سینئر افسر آشوک کمار پال کو ہفتے کے روز منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیس کا تعلق مبینہ بینک لون فراڈ سے ہے جس کی مالیت تقریباً 17 ہزار کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امیر ترین افراد کی فہرست، مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑنے والی خاتون کون ہیں؟ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، آشوک کمار پال پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور 25 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ سات برس سے مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس پاور میں...
سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی حالات سے تیزی اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے نیشنل سینٹر فار انوائرنمنٹل کمپلائنس (این سی سی سی) نے 6 جدید ‘ماحولیاتی ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں’ متعارف کرا دی ہیں۔ یہ خصوصی گاڑیاں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جن میں آلودگی اور خطرناک اخراج کی پیمائش کے نظام شامل ہیں۔ یہ ٹیموں کو کسی بھی ماحولیاتی حادثے یا کیمیائی خطرے کے مقام تک کم سے کم وقت میں پہنچنے میں مدد فراہم کریں گی۔ یہ بھی پڑھیے: ماحولیاتی بہتری کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں تکنیکی انقلاب کا آغاز این سی ای سی کے ترجمان اور میڈیا و کمیونیکیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعد المطرفی نے بتایا کہ یہ گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کی پیمائش...
غزہ میں امریکی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی کے بعد فلسطینی شہریوں نے اپنے گھروں کو واپسی شروع کر دی ہے۔ درجنوں افراد غزہ کی ساحلی سڑک ‘الرشید اسٹریٹ’ کے راستے شہر میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی دوپہر 12 بجے (مقامی وقت) نافذ ہوئی، جس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے جنگ کے خاتمے کے پہلے مرحلے کی منظوری دی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی نافذ، اسرائیلی افواج پیچھے ہٹ گئیں، شہریوں کا جشن فوجی انخلا امریکا اور اسرائیل کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ کے بعض علاقوں سے انخلا کے پہلے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ چند مخصوص علاقوں میں...
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ صارفین کے مطابق انٹرنیٹ سروسز گزشتہ چند ہفتوں سے غیر مستحکم ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں کنیکٹیویٹی مکمل طور پر متاثر ہو جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟ تاہم پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ انہیں ملک میں کسی بڑے پیمانے پر خرابی کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین زوہیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 4 جی...
طالبان حکومت ہر لمحہ افغانستان کو ہزاروں سال پیچھے لے جانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ طالبان کی شوریٰ نے گزشتہ ہفتے اس بات کا ادراک کر لیا کہ جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی شیطان کی ایجاد ہے، اس بناء پر شوریٰ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے پورے افغانستان میں انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن کی تمام سہولتوں کو معطل کردیا۔ افغان حکومت کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوا اور پورے افغانستان میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی۔ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے موبائل فون اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم تو بند ہوئے ہی اس کے ساتھ ہی لینڈ لائن ٹیلی فون کی سروس بھی معطل ہوگئی۔ یوں بینکنگ سروس سے لے کر ہوائی سفر بھی معطل ہوا۔ اس سے پہلے 16...
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ممتاز صنعتکارعلی اصغر ولیکا طویل علالت کے بعد جمعرات کو78 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ ولیکا انڈسٹریز کے سابق منجنگ ڈائریکٹر اصغر ولیکا کے انتقال سے پاکستان میں کھیلوں خاص طور پر اسنوکر میں ایک سنہری باب ختم ہوگیا۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ ان کی تدفین ہفتہ کو میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔ اصغرولیکا نے پاکستان اسنوکر کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے دور میں پاک بھارت اسنوکر سیریز کا آغاز ہوا، پاکستان میں پانچ مرتبہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ منعقدہ ہوئی،1993 میں پاکستان میں عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جبکہ اگلے برس پاکستان کے محمد یوسف عالمی چیمپئن...
طب کے شعبے میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے کلوننگ کے گاڈ فادر سر جان گُرڈن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ گُرڈن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ تاہم، موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سر جان گُرڈن 1933 میں ہمپشائر (برطانیہ) میں پیدا ہوئے تھے۔ 1991 میں بننے والے ادارے (جس کے وہ شریک بانی تھے) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ جان ڈیویلپمنٹل بائیولوجی کے شعبے میں انتہائی بصارت رکھنے والے تھے۔ ان کا کام مینڈکوں مین نیوکلیئر ٹرانسفر پر تھا جس نے بائیولوجی کے سب سے بنیادی سوالات کو مخاطب کیا (آیا ڈیویلپمنٹ کے دوران جینیاتی معلومات رہتی ہے یا ختم ہوجاتی ہے)...
بھارت کی کناڈا فلم اندسٹری کی بلاک بسٹر فلم "کانتارا: چیپٹر 1" نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانتارا نے صرف 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سینما انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔ رِشَب شیٹی کی تحریر و ہدایت میں بننے والی یہ فلم نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی شاندار کامیابی سمیٹ رہی ہے۔ فلم میں رشب شیٹی کے علاوہ رِکمنی واسنتھ، گلشن دیویاہ اور جیارام نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 2022 کی سپر ہٹ فلم "کانتارا" کا پری سیکوئل ہے، جس نے کہانی کے پس منظر کو ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ باولی وڈ کے معروف اور تجربہ کار فلم ساز رام...
امریکا میں وفاقی نگران ادارے نے ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے خلاف نئی تحقیقات شروع کردی ہیں، جن میں درجنوں واقعات ایسے سامنے آئے جن میں گاڑیوں نے سرخ بتی توڑی، مخالف سمت میں سفر کیا یا حادثات کا باعث بنیں۔ امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق 58 واقعات ایسے رپورٹ ہوئے جن میں ٹیسلا کی گاڑیاں فل سیلف ڈرائیونگ موڈ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں، جن سے ایک درجن سے زائد حادثات اور آتشزدگیاں ہوئیں، جبکہ تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا ٹرک کی خامی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج یہ نئی تحقیقات ان متعدد کیسز میں اضافہ ہیں جن سے ایلون...
بیلجیم میں وزیراعظم بارٹ دے ویور اور دیگر اعلیٰ قیادت پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے اینٹورپ شہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پروسیکیوٹرز کے مطابق یہ منصوبہ ’جہادی نظریات سے متاثر دہشت گردانہ حملہ‘ تھا۔ پولیس نے اینٹورپ کے علاقے ڈیورنے میں کارروائی کے دوران ایک دیسی ساختہ بم برآمد کیا، جو مشتبہ افراد ڈرون کے ذریعے حملے کے لیے تیار کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ آئی سی سی کو بھجوا دیا بیلجیم کے نائب وزیراعظم میکسیم پرووو نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم بارٹ دے ویور کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی خبر نہایت صدمہ خیز ہے۔...
شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر حکومتی اراکین نے مختلف حکمت آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ اسپیکر ہاؤس میں حکومتی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان مشاورت ہوئی جہاں وزیراعلیٰ کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی، نامزد وزیراعلٰی سہیل آفریدی، سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں مشاورت...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ اگردہشت گردافغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے،پھردیکھیں گے کہ افغان طالبان کیاکہتے ہیں؟بھارت جنگ میں شکست کی خفت افغان سرزمین استعمال کررہاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ میں خود سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کابل گیاتھا، ہم نے افغان طالبان سے درخواست کی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں ، افغان حکومت کاکہناتھاکہ اتنے پیسے دیں ہم انہیں دوسری جگہ بسادیں گے، تاہم طالبان حکومت ضمانت دینے کو تیارنہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے،ہمیں خدشہ تھاکہ یہ پیسے لے لیں گے اور دہشت گردواپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ میں اپنی...
کراچی: سپرہائی وے دنبہ گوٹھ سے خاتون کی لاش ملی جسے ملزمان نے سر پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی والے پل کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا، پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے، پولیس کو جائے وقوع سے ایک نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے جسے قبضے...
وینیزویلا میں آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوریت کے فروغ کے اعتراف میں اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو جمعے کے روز 2025 کا نوبیل امن انعام سے نوازا گیا، جنہوں نے یہ انعام جزوی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام منسوب کردیا۔ 58 سالہ ماچادو، جو صنعتی انجینئر ہیں اور اس وقت خفیہ زندگی گزار رہی ہیں، کو 2024 میں وینیزویلا کی عدالتوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا تھا تاکہ وہ 2013 سے برسر اقتدار صدر نکولس مادورو کو چیلنج نہ کر سکیں ۔ یہ بھی پڑھیں: نوبیل کمیٹی کے سیکریٹری کرسٹین برگ ہارپ ویکن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ماچادو نے جذباتی انداز میں لفظوں سے محرومی کا اظہار کیا۔ ’اوہ...
خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر دتہ کلاچی میں کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے اور فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھروں کی دیواریں تک لرز اٹھیں، جس کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
مسجد نبوی ﷺ میں معذور افراد اور بزرگوں کے لیے خصوصی سہولیات کا اضافہ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ میں ٹھنڈی چھاؤں دیتی 250 خودکار چھتریاں عابدین کے لیے بڑی نعمت سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں معذور افراد اور بزرگ نمازیوں کے لیے عبادت کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے خصوصی فیلڈ اور تکنیکی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں آنے والے معذور اور بزرگ افراد کی نقل و حرکت کو سہل بنانے کے لیے خصوصی بیت الخلا، داخلی راستوں پر ریمپس (ڈھلوان راستے) اور صحنوں میں برقی گاڑیاں (الیکٹرک کارٹس)...
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سفارش پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کی بہتری کے بجائے ذاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جس پر تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی بھی ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تشدد، ٹکراؤ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ان کا ذہن ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات ملتوی کردی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی کوئی وجہ نہیں ۔انہوں نے چینی مصنوعات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی درآمدات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب چین نے امریکی جہازوں پر اضافی بندرگاہ فیس عائد کر دی ، چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی جہازوں پر اضافی فیس جوابی اقدام ہے۔ امریکا کی جانب سے چینی جہازوں پر عائد فیسیں چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں،چین امریکا کی جانب سے چینی...
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماشادو نے نوبیل امن انعام 2025 ملنے کے بعد بڑا بیان دیدیا جس پر امریکا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی جمہوری جدوجہد کی علامت بننے والی ماریا کورینا نے نوبیل امن انعام ملنے پر اپنے پہلے بیان سے دنیا کو چونکا دیا۔ اپنے بیان میں ماریا کورینا نے کہا کہ یہ انعام میں اپنے ملک کے بہادر عوام اور اُن دوستوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے ہماری آزادی کے خواب کو سہارا دیا جن میں صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ ماریا کورینا نے مزید کہا کہ وینزویلا کے عوام برسوں سے ظلم اور آمرانہ قوتوں کے خلاف برسرِپیکار ہیں، اور اس جدوجہد میں بین الاقوامی آوازوں...
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات بیرون ملک منتقل کررہے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد برآمد ہوئے جبکہ فرانزک جانچ کے دوران مزید ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔ این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی تلاش جاری ہے، پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ، فائرنگ کی آوازیں، ہلاکتوں کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان(آئی پی ایس ) پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھروں کی دیواریں تک لرز اٹھیں، آوازیں دور دور تک سنی گئیں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا، پولیس کی بھاری نفری سینٹر کی طرف روانہ ہو گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
بھارت نے دہلی کے دورے میں افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ بھارت کیدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر...
مذہبی جماعت کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران لاہور کے یتیم خانہ چوک پر کارکنان کے پولیس کے ساتھ تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں 11 نامزد افراد سمیت 400 نامعلوم ملزمان کو شامل کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، کارِ سرکار میں مداخلت اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم سعد رضوی اور انس رضوی کی فائرنگ سے ایک شرپسند ہلاک ہوا، جبکہ ملزمان کے...
لاہور: چڑیا گھر میں اب زندہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے ساتھ ساتھ نایاب قسم کے جانوروں کے مجسمے بھی تفریح کے لیے آنے والوں کی دلچسپی بڑھا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھرعاصم چیمہ کے مطابق یہ مجسمے شہریوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات سے آگاہی دینے کے مقصد سے بنائے گئے ہیں، ان کے علاوہ چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کے پنجروں اور انکلوژرز کے باہر معلوماتی بورڈ بھی نصب کیے گئے ہیں، جن پر ان کی عادات، خوراک اور مسکن سے متعلق معلومات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ان بورڈز پر کیو آر کوڈ بھی بنائے جائیں گے تاکہ شہری جنگلی حیات سے متعلق معلومات اپنے موبائل کی اسکرین...
امریکی ٹی وی انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب عدالت نے بغیر لائسنس بیوٹیشن کو مشہور ٹی وی اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 58 سالہ اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کو خوبصورت، سڈول اور جوان نظر آنے کے لیے 24 مارچ کو سلیکون انجیکشن لگایا گیا تھا۔ انجیکشن لگانے کے فوراً بعد اداکارہ کی حالت بگڑ گئی۔ مبینہ طور پراداکارہ میں ایمبولزم (خون میں لوتھڑے یا شریان بند ہونے) جیسی پیچیدگی پیدا ہوئی جو موت کا سبب بنی۔ امریکی عدالت نے انجیکشن لگانے والی بیوٹیشن 55 سالہ لیبی ایڈمے کو مجرم قرار دیا ہے جو انڈسٹری میں ’’بٹ لیڈی‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ حیران کن طور پر بیوٹیشن کے پاس انجیکشن لگانے کے لیے کوئی طبی لائسنس نہیں تھا۔ خاتون بیوٹیشن کو 2019 میں...
سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا خصوصی وفد لاہور پہنچ گیا ہے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ پر خود جاکر معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی قیادت پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعاد آل سعود نے کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر، مہنگائی پر قابو پانے، بیرونی قرضوں کے حجم میں کمی اور سیلاب نقصانات و بیرونی کھاتوں کے معاملات کا احاطہ ہونے کی صورت میں اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی امید پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ حکومت سندھ اور سعودی عرب کے درمیان بجلی کے منصوبوں کے فروغ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق توانائی اور سرمایہ کاری کے دو معاہدے طے پانے جیسے عوامل کے...
راولپنڈی: تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے اور اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے گئے ہیں اور مقتولین کی شناخت نصیر ، بشارت اور شہزاد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہزاد علی اور غضنفر خان زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار...
اسلام آبادکے تھانہ ہمک کی حدود ماڈل ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہوٹل کے کمرے میں مبینہ قتل اور خودکشی کا واقعہ رونما ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق، دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہوٹل میں آئے، کچھ دیر بعد آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر عمران اصغر نامی لڑکے نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران نے پہلے عائزہ شہزاد نامی لڑکی کے سر پر گولی ماری اور بعد ازاں خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ واقعہ کے بعد ساتھ آئے دیگر لڑکا اور لڑکی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس ذرائع...
رات گئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی عادت ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں کو کن بری عادات کی جانب دھکیل رہا ہے؟ ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد میں ڈپریشن اور بے چینی جیسی علامات زیادہ پائی گئی ہیں جو رات کے اوقات میں سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تحقیق یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہرین کی زیر قیادت کی گئی جس کا مقصد صرف سوشل میڈیا کے استعمال کی شدت نہیں بلکہ وقت کے عنصر کا بھی تجزیہ کرنا تھا۔ تحقیق کا پس منظر اور طریقہ کار محققین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین...