2025-10-07@23:28:56 GMT
تلاش کی گنتی: 51148

«نیا موضوع»:

(نئی خبر)
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی،صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک دیدیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے محسن نقوی کو سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی،صدر نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ حل کروائیں۔ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے، شیخ رشید ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے رواں...
     وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے مطالبہ پر سپیکربابر سلیم سواتی نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلا کر مستعفی ہونے کا کہا لیکن اسپیکر نے یکسر انکار کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اسپیکر شپ کا عہدہ انہیں بانی پی ٹی آئی نے دیا ہے اس لئے وہ صرف ان کے کہنے پر عہدہ چھوڑیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سپیکر صوبائی اسمبلی اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ اس سے پہلے بھی بابر سلیم سواتی پر سینیٹراعظم خان سواتی نے الزامات لگائے تھے۔ الزامات کے جواب میں بابر سلیم...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا نواز لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ آپ یہاں انتظار کریں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ جب پاکستان...
    سال 2025 کا پہلا سپر مون آج (منگل) رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آسمان پر نمودار ہوگا۔ سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سپر مون کا مشاہدہ رات 8 بج کر 47 منٹ پر کیا جا سکے گا۔ مزید پڑھیں: دنیا آج ایک سال میں تیسری بار سپر مون کا نظارہ کریگی سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند اس وقت زمین سے 361,457 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن اور 6.6 فیصد بڑا نظر آئے گا۔ یہ چاند مشرق میں سورج غروب ہونے کے کچھ دیر بعد طلوع ہوگا اور مغرب میں طلوعِ آفتاب سے قبل غروب ہو جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ سپر مون...
    نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 71 سالہ وکیل نے دورانِ سماعت چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پیر کی صبح چیف جسٹس بی آر گوائی نے جیسے ہی دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع کیا، تو اچانک وکیل نے نعرے بازی شروع کردی اور غصے میں آکر اپنا جوتا ان کی جانب اچھال دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو میں کرلیا۔ پولیس کے مطابق، اس شخص کی شناخت راکیش کشور کے نام سے ہوئی ہے، جو دہلی کے علاقے مایور وہار کا رہائشی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا رجسٹرڈ رکن ہے۔ پولیس ذرائع نے...
    پیرس: فرانسیسی سائیکل سوار اوریلین فونٹینائے  نے دنیا کو حیران کرتے ہوئے ایفل ٹاور پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فونٹینائے، جو ایک مشہور سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں، اپنے مشن "دی کلائمب" (The Climb) کے تحت دنیا کی مشہور عمارتوں پر سائیکل کے ذریعے چڑھنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنے چیلنج کے لیے فرانس کی پہچان — ایفل ٹاور — کا انتخاب کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فونٹینائے نے چڑھائی کے دوران ایک لمحے کے لیے بھی پاؤں زمین پر نہیں رکھا اور ٹاور کی دوسری منزل تک پہنچے، جو سیڑھیوں کے ذریعے ممکنہ آخری حد ہے۔ ???????? 686 marches en 12min30, c’est le nouveau record du monde...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دونوں برادر ملک نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، جن سے وہ انسانیت کی...
    —فائل فوٹو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا۔غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہماری حکمت عملی مؤثر، کارگرپلیٹ فارمز اور پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں چاہے مقامی ہو یا مشرقی یا مغربی۔
    وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد/کوالالمپور:(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور...
    ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے اور سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست کا...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت اور...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نسیم وکی نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی پریشان کن حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم وکی نے تین دہائیوں کے اپنے تجربے کی روشنی میں اسٹیج ڈانسرز کی زندگیوں کے چھپے ہوئے پہلوؤں کو آشکار کیا۔ نسیم وکی نے بتایا کہ ’’لوگ صرف اسٹیج پر دکھائی دینے والی فحاشی کو دیکھتے ہیں، مگر ان فنکاروں کے پیچھے چھپی مجبوریوں اور دکھوں سے بے خبر رہتے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق زیادہ تر اسٹیج ڈانسرز اور ان کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان انتہائی پسماندہ اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے المناک حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’کئی افراد اپنے بیمار والدین،...
    معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں  بدترین شکست کے بعد  بھارتی عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کی وجہ سے بھارتی عسکری قیادت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ بھارتی ایئرچیف کا غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز بیانات دینا وطیرہ بن چکا ہے۔ بھارتی ایئر چیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا  کہ؛ بھارت کے کتنے طیارے گرے، میں آج بھی اس کے بارے میں  کچھ نہیں بولا  اور نہ میں بولنا چاہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے 15طیارے گرائے تو سوچنے دو، ہمیں کچھ نہیں بتانا چاہیے کہ کتنا نقصان ہوا۔ بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ ہم بھی تو...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔  پروقار تقریب، اعلیٰ شخصیات اور طلبہ کی شرکت یہ تقریب ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جنہوں نے وزیراعظم کو اعزازی ڈگری پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی کے منتظمین، اساتذہ، طلباء...
    اسلام آباد ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج  کر دی گئی ،شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی  تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی،،رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا ،درخواست میں جج ناصر جاوید کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست کے فیصلہ ہونے تک ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے،سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے،درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ ہوجانے پر14 دسمبر2022 کے بعد کی حاصل کی گئی مراعات...
    ذرائع کے مطابق خطے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں، بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے پورے خطے میں خوف و دہشت کی فضا پائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں حالات مسلسل کشیدہ ہیں جہاں لہہ اور کرگل اضلاع میں سخت پابندیاں بدستور جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق خطے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں، بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے پورے خطے میں خوف و دہشت کی فضا پائی جاتی ہے۔مقامی تنظیموں کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور لہہ اپیکس باڈی نے لداخ انتظامیہ کی طرف سے شہری ہلاکتوں کی مجسٹریل تحقیقات...
    ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔  امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا  ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا پر سلیکٹرز و کوچ مہربان ہیں،البتہ بورڈ کارکردگی سے پریشان نظر آتا ہے، ان کی قیادت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور مائیک ہیسن تسلسل برقرار رکھنے کے حق میں ہیں، ان کے مطابق ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل ایک بار پھر تبدیلی مناسب نہ ہو گی۔ دوسری جانب بطور بیٹر ایشیا کپ کے 7 میچز میں 72 رنز بنانے والے سلمان کی میرٹ پر ٹیم میں ہی جگہ نہیں بنتی، حکام بطور کپتان ان کے ایشیا کپ فائنل سمیت بعض فیصلوں سے بھی خوش نہیں ہیں۔ بطور متبادل شاہین آفریدی کا نام سامنے آ گیا مگر سلیکٹرز اور کوچ اس سے اتفاق نہیں کرتے، انھوں نے...
    بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (IDF) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس (شوگر) کے سب سے زیادہ مریضوں والا ملک بن چکا ہے، جہاں ملک کی 30.8 فیصد آبادی اس خطرناک مرض میں مبتلا ہے۔ یہ شرح نہ صرف خطے کے دیگر ممالک بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر کویت ہے، جہاں 24.9 فیصد آبادی متاثر ہے، جب کہ مصر میں یہ شرح 20.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر نمایاں ممالک میں قطر (19.5%)، ملائیشیا (19%)، سعودی عرب (18.7%) اور میکسیکو (16.9%) شامل ہیں۔ Share of population with diabetes ???????? Pakistan: 30.8%???????? Kuwait: 24.9%???????? Egypt: 20.9%???????? Qatar: 19.5%????????...
    ’’میری انڈسٹری نے مجھے تنہا چھوڑ دیا تھا‘‘ بھارت کی میڈونا آف انڈیا کہلائی جانے والی علیشا چنائے کے ہولناک انکشافات نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر، ’میڈونا آف انڈیا‘ علیشا چنائے نے 1996 میں موسیقار انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے لیکن ان کی انڈسٹری الٹا ان کے خلاف ہی ہوگئی تھی۔ علیشا چنائے نے تازہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اس زیادتی کے خلاف کھڑی ہوگئی تو پوری انڈسٹری میرے خلاف ہوگئی۔ یہاں تک کہ مجھے کام ملنا بند ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میری اپنی انڈسٹری نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور دونوں فریق اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے معروف بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور کاروبار کرنے میں...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے  کی کوشش کی۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس  کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی جی...
    پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیانات پر معافی مانگیں، تاہم مریم نواز واضح کر چکی ہیں کہ وہ معافی نہیں مانگیں گی۔ اس مؤقف سے ن لیگ کے صدر نواز شریف نے بھی اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز سے معافی کا مطالبہ پیپلز پارٹی کی جانب سے غلط ہے۔ اس سیاسی تنازع کے ردِعمل میں پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر...
    بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پاکستان نے چین سے حاصل کیے گئے جدید ہتھیاروں کو بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپ کے دوران ’’بہترین کارکردگی‘‘ دکھانے پر سراہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’حالیہ معرکوں میں چینی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔‘ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران...
    جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر تزمین برٹز ایک سال میں 5 سنچریاں بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔ رواں کلینڈر ایئر کے دوران تزمین برٹز نے 5 سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے 5ویں سنچری آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی۔ بھارت کی سرمتی مندانا ایک سال میں 4 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف کا انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کو لیڈر شپ اینڈ گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا،وزیراعظم کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےڈگری دی گئی،ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔کریملن کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ پیوٹن اور نیتن یاہو نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔کریملن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان شام میں مزید استحکام لانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
    اسلام آباد: پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔  پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقعوں کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزیر آئی ٹی اور سعودی کمپنی' جی او ٹیلی کمیونیکیشن' کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جی او ٹیلی کمیونیکیشن گروپ نے پاکستان میں ’’گو اے آئی حب‘‘ کے قیام کا اعلان کیا جس کا باضابطہ افتتاح رواں ماہ ہوگا۔ ہب کا مقصد علم کی منتقلی، صلاحیت سازی اورمسا ئل کے مشترکہ ڈیجیٹل حل کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ دونوں ممالک نے ڈیٹا سینٹرز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تکنیکی تربیت میں تعاون پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔
    ابوظبی کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا، ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار کیا۔ ابوظبی کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پہلا مائع ایندھن سے چلنے والے راکٹ انجن کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں اور دوبارہ استعمال کے قابل...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں:  بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق...
    کوالا لمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سے اعزازی ڈگری کی تقریب ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا،وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ)لیڈرشپ اینڈ گورننس کی ڈگری دی گئی،پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ سکندریہ نے اعزازی ڈگری دی۔ مزید :
    امریکا کی ریاست الی نوائے اور شکاگو شہر نے ٹرمپ انتظامیہ کو نیشنل گارڈ کی تعیناتی سے روکنے کے لیے وفاقی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ الی نوائے کے گورنر جے بی پریتزکر (JB Pritzker) نے صدارتی اقدام کو یلغار قراردیا ہے۔ ریاست کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ نے اس یلغار کا آغاز وفاقی ایجنٹس بھیج کر کیا تھا اور ہماری خواہشات کے برعکس اب جلد ہی وفاقی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں جس میں دوسری ریاست کے فوجی دستے یہاں بھیجا جانا بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کی تعیناتی فوجی قبضے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ الی نوائے کی مخالفت...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسائل کیے بغیر امن ممکن نہیں، اقوام متحدہ مسائل کے حل کے لیے آگے آئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا  نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نوآبادیاتی نظام کے خاتمہ سے متعلق کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے دنیا کی توجہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش غیر ملکی قبضے اور ان کے خودارادیت کے حق سے محرومی کی جانب مبذول کروائی ہے۔ پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ 21ویں صدی میں کسی بھی قسم کی نوآبادیاتی یا قابض طاقت کی گنجائش نہیں...
    استنبول (نیوزڈیسک )غزہ جنگ کے2سال مکمل ہونے پر یورپ بھرکے شہروں میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت اور امدادی فلوٹیلاکی غزہ تک رسائی کی کوشش کے حق میں مارچ کیا‘ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے ۔ ترکی ‘نیدر لینڈز‘بلغاریہ‘مراکش‘اسپین ‘فرانس ‘ پرتگال اوریونان سمیت مختلف ممالک میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل اور غزہ میں نسل کشی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترکی کے شہر استنبول میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوا جہاں ہزاروں شہریوں نے آیا صوفیہ سے گولڈن ہورن کے کنارے تک مارچ کیاجہاں فلسطین اورترکیہ کے پرچموں سے سجی درجنوں کشتیوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا...
    پاکستان کی جی ڈی پی 400 ارب ڈالر کراس کرتے ہوئے 2025 میں 411 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ یہ اعدادوشمار ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ہیں۔ 411 ارب ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ پاکستانی معیشت رینکنگ میں 43 ویں نمبر پر ہے۔ یہ رینکنگ آئی ایم ایف کے ایسٹیمیٹس کے مطابق ہے جس نے پاکستان کو 250 سے 500 ارب ڈالر جی ڈی پی رکھنے والے ملکوں کے بریکٹ میں رکھا ہوا ہے۔ پاکستان نے 2028 تک ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مکمل کرنا ہے۔ ادائیگیوں، ٹیکس اور گورننس کا نظام ڈیجیٹل کیا جانا ہے۔ بنکنگ سسٹم اور ادائیگیوں کا سسٹم کافی حد تک ڈیجیٹل کر لیا گیا ہے۔ جون 2026 تک تمام سرکاری ادائیگیوں کو بھی ڈیجیٹل کر دیا جائے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بدامنی کے پیشِ نظر فوجی دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے پر اپوزیشن ڈیموکریٹس نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے طاقت کے ناجائز استعمال سے تعبیر کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایبیگیل جیکسن نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے 300 نیشنل گارڈز مین کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ وفاقی املاک اور اہلکاروں کی حفاظت کی جا سکے۔ اس فیصلے کو صدر کے حالیہ ’آپریشن مڈوے بلیٹز‘ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، امریکی عدالت نے پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو غیر ضروری اور غیر قانونی...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر گفتگو کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کا بات چیت سے حل نکالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان شام میں مزید استحکام پر بھی گفتگو ہوئی۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔ دورے کے اختتام پر پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے دوستی کے پائیدار رشتوں اور متحرک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ Lawatan rasmi Perdana Menteri Pakistan, @CMShehbaz ke Malaysia merupakan satu manifestasi hubungan persahabatan yang kukuh dan saling menghormati antara kedua-dua negara Islam yang telah lama terjalin. Malaysia...
    اسلام آباد (نوائے  وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لئے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہو گئے اور انہوں نے معاملے کے حل کے لئے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ دوسری جانب حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم،...
    لاہور سے قطر جانے والی ایک بین الاقوامی پرواز دورانِ سفر شدید طوفانی بارش اور آسمانی بجلی کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے باعث جہاز کو غیر معمولی جھٹکے لگے اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا پرواز کے دوران اچانک خراب موسم نے جہاز کو گھیر لیا، جس سے فضاء میں ہچکولے محسوس کیے گئے۔ مسافروں کی جانب سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں، جب کہ متعدد افراد کلمہ طیبہ اور دعائیں بلند آواز میں پڑھتے رہے۔ اس دوران لی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں جہاز کے اندر کی...
    اسلام آباد (خبر نگار) ایوان بالا اور زیریں میں پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر بیانات پر معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔ شیری رحمٰن نے کہاکہ اس وقت وفاق کو استحکام کی شدید ضرورت ہے۔ ملک میں سیلاب سے 65لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر پنجاب سے ہیں۔ اس وقت بھی بہت سے لوگ پانی سے متاثر ہیں اور ہمیں یہ اچھا نہیں لگ رہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک میں آفت ہے تو ہم لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی بجائے الفاظ کی جنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مشکل وقت میں متحد رہیں مگر جب پنجاب کارڈ کھیلا جائے اور...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے، جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ اختلافی نوٹ کے مطابق تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024ء کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں جبکہ صرف الیکشن کمشن نے 23 ستمبر 2024ء کے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں۔ دونوں ججز نے قرار دیا کہ تمام قانونی نکات اور دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹا دئیے گئے تھے، تاہم وکلاء نے مقدمہ دوبارہ کھولنے کی کوشش کی، جو قانون کے دائرہ کار میں ممکن...
    لکی مروت(این این آئی) لکی مروت میں عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کر دیا۔لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی...
    دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کا بات چیت سے حل نکالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ کریملن کے مطابق پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان شام میں مزید استحکام پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ کریملن کے مطابق صدر پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال، صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر گفتگو ہوئی۔ کریملن کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کا بات چیت سے حل نکالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ کریملن کے مطابق پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان شام میں مزید استحکام پر بھی گفتگو ہوئی۔...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اہم راؤنڈ جاری ہے۔ گزشتہ روز مذاکرات  میں ریکوڈک سمیت کانکنی کے منصوبوں کی  فنانشل ضروریات‘ معاشی اور شرح نمو پر  اثرات اور سرمایہ کاری  اور انتظام  کے حوالے سے مشن کو بریفنگ دی گئی۔ ریکوڈیک منصوبے کی کل لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ پہلے مرحلے میں دو لاکھ میٹرک ٹن کاپر کی  سالانہ کاپر پیداوار کا تخمینہ ہے۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ سال 2029 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع  نے بتایا ہے آئی ایم ایف نے  پاکستان سے کہا ہے کہ صوبوں  کے امور  کے شعبوں میں وفاق اپنی سکیمیں  نہ لائے اور وفاق...
    اسلام آباد (عترت جعفری) صدر کی طرف سے پاکستان کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں  کشیدگی  کو کنٹرول کرنے کے لیے مداخلت کے بعد امید ہے کہ یہ معاملہ آئندہ چند روز میںصورت حال بہتر ہو جائے گی اور پی پی پی کو اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کو ئی سخت فیصلہ نہیں کرنا پڑے گا، ای  سی سی کا اجلاس بلانے کی تیاری کی جا رہی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ بلاول  بھٹو زرداری بھی کراچی سے دو روز میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، صدر وزیراعظم اور پی پی پی کے چیئرمین کے درمیان ایک ملاقات طے کی گئی ہے جس میں تمام اختلافی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ پی  پی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے ، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی  ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز) شوگر ملز مالکان کی مخالفت اورکرشنگ سیزن شروع ہونے سے چند ہفتے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے مزید چینی کی درآمد کے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکیلئے ٹینڈر کھول دیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)  کوگزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 533 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی۔ ٹینڈرکے تحت 533 سے 567.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹینڈرکے تحت ای ڈی اینڈ ایف مین شوگر لندن نے سب سے کم بولی دی، کسی بھی شکایت کیلئے ٹی سی پی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچر کیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیا اس کے بعد پوری دنیا میں اْس کی عزت خاک میں ملی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اب اگردوبارہ اس طرح کی حرکت کرے گاتو زیادہ رسوا ہوگا، بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح ہمیں کامیابی ملے گی۔ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی...
    صیہونی بربریت کے دو سال مکمل، ہزاروں شہید، لاکھوں زخمی، لاکھوں بے گھر، آج بھی 24 جنازے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس)اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ تباہ کن جنگ کو آج دو سال مکمل ہو چکے ہیں، تاہم صیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ حملوں میں مزید 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا جب کہ پورے خطے میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی جب حماس کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے “طوفان الاقصیٰ” کے نام سے اسرائیلی سرحدوں پر بڑا حملہ کیا۔ فلسطینی مجاہدین نے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سرحدی بستیوں...
    فرانسیسی سائیکلسٹ آریلین فونتینوا نے ایفل ٹاور کی دوسری منزل تک سائیکل چڑھا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ انہوں نے 686 زینے 12 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیے، اس طرح 2002 کا پرانا ریکارڈ قریباً 7 منٹ کے فرق سے توڑ دیا۔ مزید پڑھیں: سوئس سائیکلسٹ بیٹریس فیشیلی چترال پہنچ گئیں، ان کو کیا چیز بار بار پاکستان کھینچ لاتی ہے؟ French cyclist and mountain bike champion Aurelien Fontenoy became the fastest person to ascend the Eiffel Tower on a bicycle, completing the climb to the second-floor platform in 12 minutes and 30 seconds https://t.co/OLNaeX4YsI pic.twitter.com/n8LbKMAgAh — Reuters (@Reuters) October 3, 2025 فونتینوا کے مطابق اتنی بلندی پر سائیکل چلانا ممکن نہیں تھا، اس لیے انہیں بریک کے...
    لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور  میں گزشتہ روزآٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا جس سے اسکی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے کلو ہو گئی ۔چکی سے تیار آٹے کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق  فوری طور پر ہو گیا ہے۔
    بھارتی ریاست اوڈیشہ میں درگاپوجا جلوس کے دوران مذہبی کشیدگی پھوٹ پڑی جس کے بعد شہر فسادات کی لپیٹ میں آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات شروع ہونے والی جھڑپیں اتوار کو شدت اختیار کر گئیں اور صورتِ حال سنگین فرقہ وارانہ فسادات میں تبدیل ہوگئی۔ مشتعل انتہا پسند ہندو ہجوم نے شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس مقامات پر آگ لگا دی۔ مقامی انتظامیہ نے حالات قابو سے باہر ہونے پر 36 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، ہنگامے درگاپوجا ریلی کے دوران اس وقت شروع ہوئے جب مظاہرین نے اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے شہر کے لیے “صرف ہندو شناخت”...
    مودی کا کرپشن اور بدعنوانی کے لیے دواساز کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھارتی عوام کے لیے سنگین خطرہ بن گیا، نااہل مودی کی مجرمانہ غفلت سے بھارت میں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ مودی حکومت کے منافقانہ رویے اور کرپشن نے بھارت کے شعبۂ صحت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے رائٹرز کے مطابق مدھیہ پردیش سمیت مختلف علاقوں میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے 14 بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربتوں میں ڈائیتھائلین گلائیکول اور ایتھائلین گلائیکول جیسے زہریلے کیمیکل پائے گئے، ان اموات نے دنیا میں ادویات بنانے والے تیسرے بڑے ملک بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے ڈوئچے ویلے کے...
    برلن: جرمنی نے حالیہ ہفتوں میں فضائی حدود میں نظر آنے والے متعدد مشکوک ڈرونز کے پیچھے روس کے ممکنہ ہاتھ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی میں متعدد ڈرون پروازیں دیکھی گئیں جن کے نتیجے میں بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ خاص طور پر میونخ ایئرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ 10 ہزار سے زائد مسافروں کی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ چانسلر نے مزید کہا کہ یورپی فضائی حدود میں ڈرونز کی دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ کے دور کے مقابلے میں بھی زیادہ ہوچکی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان میں سے کوئی...
    بھارت کی ایک بارپھر آبی جارحیت ،،دریائے ستلج میں بغیر اطلاع دیئے پانی کا نیا ریلا چھوڑدیا، پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے سے متعدد دیہاتوں کے زمینی راستے منقطع آمد و رفت شدیدمتاثر، حاکو والا،کالوواڑااوربھکی ونڈ الا کے جمعے والا دیہاتوں میں پانی داخل ، ہیڈگنڈاسنگھ پرپانی کی سطح خطرناک حد انیس فٹ سے بھی تجاوزکرگئی-
    اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیے گیے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون...
     ویب ڈیسک :دنیا کی ترقی کے ساتھ ٹرانسپورٹ ذرائع بھی ترقی کرتے جا رہے ہیں اور پہیے کی ایجاد سے شروع ہونے والا سفر اب ڈرائیور لیس، ہوا میں اڑنے والی گاڑیوں تک جا پہنچا ہے۔  کئی ممالک میں ڈرائیور لیس کاریں اور ایشین ممالک میں الیکٹرک کاریں اور موٹر سائیکلیں منظر عام پر آ چکی ہیں، پاکستان میں بھی تیزی سے الیکٹرک کاریں موٹر سائیکلیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آ رہی ہیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا  ہمارے خطے میں ایک مقبول سواری رکشہ بھی ہے، جو کئی دہائیوں سے ذاتی گاڑیوں سے محروم افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے،رکشہ بھی اب عوام کو جدید صورت میں نظر آئے گا اور بھارت کے...
    پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات پر شدید تنقید کی ہے، جس نے کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی نہایت افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، گندے اور ناقابل استعمال واش رومز۔ کیا ہمارے فرسٹ کلاس کرکٹرز، جو قومی کرکٹ کے مستقبل کی بنیاد ہیں، ایسے غیر معیاری حالات کے مستحق ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟...
    امریکی سرکاری شٹ ڈاؤن کے اثرات فضائی نظام تک جا پہنچے ہیں، جہاں کیلیفورنیا کے ہالی ووڈ بر بینک ایئرپورٹ پر پیر کی شام کئی گھنٹوں تک ایئر ٹریفک کنٹرول عملہ دستیاب نہیں رہا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق یہ کمی شام 4 بج کر 15 منٹ سے رات 10 بجے تک برقرار رہی، جس کے دوران پروازوں کی رہنمائی عارضی طور پر سان ڈیاگو میں قائم سدرن کیلیفورنیا TRACON ٹیم نے سنبھالی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش عملے کی کمی کے باعث ڈینور، ڈیٹرائٹ، انڈیاناپولس اور فینکس کے ہوائی اڈوں پر بھی گراؤنڈ ڈیلے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہزاروں ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور سیکیورٹی اہلکار تنخواہوں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کے لیے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران میں زیرِ زمین پانی کے بے تحاشا استعمال نے ایک سنگین ماحولیاتی بحران کو جنم دے دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کا ایک وسیع علاقہ بتدریج زمین میں دھنس رہا ہے۔برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ارضیات جیسکا پائن کی تازہ تحقیق کے مطابق وسطی ایران کا تقریباً 31 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ سالانہ غیر معمولی رفتار سے نیچے بیٹھ رہا ہے، جس میں سب سے زیادہ خطرہ تاریخی شہر رفسنجان کو لاحق ہے۔یہی شہر سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کا آبائی علاقہ بھی ہے، جو اب سائنسی ماہرین کے مطابق سالانہ ایک فٹ کی رفتار سے دھنس رہا ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ تیز زمین بیٹھنے کی...
    پنجاب کی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا اپ اسٹریم پر پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں وہاں درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔ دریائے ستلج کے مقام گنڈا سنگھ والا اور دریائے راوی کے ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ادھر ضلع بہاولپور میں بدترین سیلابی ریلہ گزر چکا ہے، مگر اس نے شدید تباہی کے آثار چھوڑے ہیں۔ ہزاروں مکانات منہدم ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل...
    گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ چند سالوں سے سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں برفباری بھی معمول سے کم ہوتی رہی جب کہ رواں سال برفباری قبل از وقت شروع ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق بلتستان ڈویژن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا جب کہ استور میں قبل از وقت برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔ 
    سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ پیر کو یونان پہنچیں جہاں ایتھنز کے ہوائی اڈے پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ ان سینکڑوں عالمی کارکنوں میں شامل تھیں جنہیں اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی قافلہ روکنے کے بعد گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق پیر کو 171 کارکنوں کو ملک بدر کیا گیا، جن میں 22 سالہ تھنبرگ بھی شامل تھیں، جس سے اب تک ملک بدر کیے گئے افراد کی کل تعداد 341 ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے مجموعی طور پر 479 افراد کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بحیرہ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ بھی...
    پاکستان تحریک انصاف کے اندر اس وقت حیرت کی لہر دوڑ گئی جب جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان نے اچانک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کی ہدایت جاری کر دی۔حالانکہ پارٹی کو امید تھی کہ عدالتوں سے عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے مقدمات میں جلد ریلیف مل جائے گا۔عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے جاری اس اچانک ہدایت میں محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ عباس ناصر کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس نے پی ٹی آئی کے اندر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ ایسی کیا جلدی تھی جب پارٹی کی اکثریت سمجھتی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کرکٹ سیزن کے لیے امپائروں اور میچ ریفریز کے پینلز کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق میچ ریفری علی نقوی کے ساتھ امپائرز آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار اور سلیمہ امتیاز بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز میں شامل ہیں۔ پی سی بی کے نیشنل ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز اور سپلیمنٹری پینل آف میچ ریفریز میں 10، 10 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز میں 18 جبکہ سپلیمنٹری I پینل میں 14 امپائرز شامل ہیں۔ ملک بھر سے منتخب 40 امپائرز پر مشتمل ایمرجنگ پینل بھی آئندہ سیزن کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔...
    ایتھنز: سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری ظلم کے مقابلے میں ان پر ہونے والے مظالم کوئی معنی نہیں رکھتے کیونکہ اسرائیل ایک پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ گریٹا تھنبرگ سمیت درجنوں کارکنان کو "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے ذریعے غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور امداد پہنچانے کی کوشش پر اسرائیلی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں ان تمام کارکنان کو رہائی کے بعد یونان منتقل کر دیا گیا، جہاں فلسطین کے حامی افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حراست میں کارکنان کو تشدد، بھوک اور نیند کی محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی کارکنان نے الزام لگایا کہ انہیں پنجروں میں بند...
    گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ رواں موسم سرما پاکستان اور جنوبی ایشیا سمیت دنیا کے کئی علاقوں میں غیر معمولی طور پر شدید سردی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس خبر کا بنیادی دعویٰ یہ ہے کہ اس سردی کے دوران پچھلے ریکارڈز بھی ٹوٹ سکتے ہیں، اور اس کی سب سے بڑی وجہ بحرالکاہل کے پانیوں میں لا نینا کا فینامینا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو شئیر کرتے ہوئے خبردار کر رہے ہیں کہ جس قدر گرمی دیکھی گئی ہے، اب اس شدت کی سردی کے لیے تیار ہو جائیں۔ موسم گرما ہی صرف موسمیاتی تبدیلیاں نہیں لایا،...
    سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان ریجن نے خود کو ایک منفرد ماحولیاتی اور قدرتی تنوع کے حامل سیاحتی مقام کے طور پر منوا لیا ہے۔ اس خطے کے حسین مقامات میں نمایاں ترین جواہر میں سے ایک وادی رازَن ہے، جو ضلع حرُوب میں واقع ہے اور سال بھر ملکی و غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔ وادی رازَن جازان شہر سے تقریباً 90 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ وادی اپنے معتدل موسم، سرسبز پہاڑیوں اور گھنے جنگلات کے لیے مشہور ہے جہاں سے گرم پانی کے چشمے مسلسل بہتے رہتے ہیں، جو اس علاقے کو ایک نایاب قدرتی منظرنامے میں ڈھال دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں ’سعودائزیشن‘...
    لاہور: وٹامن اے و سی اور پوٹاشیم سے بھرپور سبزی، حلوہ کدو دنیا بھر میں مقبول جس سے بنی مٹھائی، پیٹھا ذوق وشوق سے کھائی جاتی ہے۔ اب برطانوی شہر لمنگٹن میں دو کسان بھائیوں، آئن اور پیٹر نے دنیا کا سب سے وزنی وچوڑا حلوہ کدو اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ 1279 کلو وزنی اور 21.3 فٹ تک چوڑا ہے اور گرین ہا ئوس کے اندر اگایا گیا۔ دونوں بھائی روزانہ 6 گھنٹے اس کی نگہداشت کرتے تھے۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کے ساتھ اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ججوں کی تقرری یا تبادلے سے متعلق معاملات میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے۔ 23 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں انہوں نے کہا کہ پانچ درخواست گزار ججوں کے وکیل کا دعویٰ متاثر کن نہیں کہ ججز کے تبادلے پانچ موجودہ ججوں کی طرف سے دی گئی تحریری شکایت کی وجہ سے ہوئے جو انھوں نے اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان کو، بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل دیئے تھے اور جن میں عدالتی امور میں مداخلت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مبینہ دھمکیوں کا...
    جکارتا: انڈونیشیا میں اسکول کے منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 75 تک ہو گئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں زیر تعمیر اسکول کی عمارت گرنے کے بعد سے 13 تاحال لاپتا ہیں جبکہ 99 طلبہ کو ملبے سے بہ حفاظت نکال لیا گیا ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زخمی طلبہ کی عمر 12 سے 17 سال کے درمیان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت اسکول میں تدریسی عمل جاری تھا جبکہ دوسری طرف تحقیقات سے پتا چلا کہ عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں، جس پر اضافی منزل کی تعمیر بغیر اجازت کی جا رہی تھی۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن کی...
    طرابلس: لیبیا کی قومی حکومت نے انڈونیشیا سے اقتصادی معاہدہ مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاہدہ طرابلس میں لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ اور انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ محمد انیس متا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا گیا۔ حکام کے مطابق رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن میں سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور خدمات کے شعبے قابل زکر شامل ہیں۔
    اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ گزشتہ روز بھی دفتر...
    اسلام آباد: سیاسی بیان بازی پر ن لیگ اور پی پی وفود کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطہ کیا جس کے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ن لیگ اور پی پی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پی پی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جاکھرانی نے کی جب کہ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ موجود تھے۔ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، رانا ثنااللہ داکٹر طارق اور فضل چوہدری موجود تھے۔ بعدازاں اسپیکر چیمبر میں ہوئے یہ مذاکرات...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے واک آؤٹ کرتے ہوئے ن لیگی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری قیادت کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں رحمان نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور آفت آئی ہوئ ہے، سندھ اور پنجاب کے لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، پی پی پی کی قیادت کی طرف سے کہنا چاہوں گی کہ ہم لوگوں کو تقویت دینے کے بجائے کمزور کررہے ہیں، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت میں الفاظ کی جنگ کا اثر وفاقی...
    کراچی: پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو عالمی مارکیٹوں کی ترجیحات میں شامل کرنے کیلیے ایل کے ایس جی،کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ ڈائریکٹیو اور ای سی جی معیارات پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہوگیا ہے۔  یہ بات گرین پاکستان پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آریٹز نے "ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں پانی کے استعمال میں کمی کے عملی طریقے" کے موضوع پر ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں سیکوااور جرمن درآمدکنندگان کی تنظیم سازی وی ایف آئی کے اشتراک سے گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ تیکنیکی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وی ایف آئی کے لیڈ ٹرینر اور واٹر فْٹ پرنٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر آچم اے آر فیہن نے ورکشاپ میں ٹیکسٹائل پیداوار،خاص طور پر ٹیری تولیوں میں پانی...
    پی پی اور ن لیگ کی کشیدگی میں نیا موڑ آگیا ، معاملہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز تک پہنچ گیا،نواز شریف کی پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنازعے میں مریم نواز کی حمایت شہباز شریف صدرزرداری اور بلاول بھٹوسے ملاقات کرینگے، وزیراعظم کی نوازشریف سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ حکومت کیلئے پیغام ،ذرائع صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب کے درمیان کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان گشیدگی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سندھ...
    اسپیکر چیمبر میں مذاکرات ، پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ وزیراعظم آج وطن واپس آکر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے،نجی ٹی وی ذرائع سیاسی بیان بازی پر ن لیگ اور پی پی وفود کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطہ کیا جس کے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ن لیگ اور پی پی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔پی پی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جاکھرانی...
    ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں،وزیراعظم خطے میں استحکام کیلئے پاک بھارت امن اہم ہے، مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے۔انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں، ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں انورابراہیم کا اہم کردار ہے، آپ کے تجربات سے استفادہ کے لئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، دوطرفہ...
    ریاض احمدچودھری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا۔ کشمیر سے کلبھوشن تک ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا۔انہوںنے بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ محترمہ صدر آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوؤں پر مبنی، مگر ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل خالی۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔تاہم پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تارکین وطن پاکستانیوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ لارڈ شفق محمد نے دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-08-39 جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیے گیے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچر کیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح اب بھی دیں گے انشا اللہ ہمیں کامیابی ملے گی‘ وہ جو کوشش کر رہے ہیں یہ انتخابی مرحلے اور سیاست کی وجہ سے ان کی اندرون خانہ ضرورت بن گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی کی کرن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے تمام زائرین کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی‘ اس سہولت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آ کر عمرہ ادا کرسکیں گے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ “نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل” کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ عمرہ کی بکنگ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی...