2025-09-17@21:50:13 GMT
تلاش کی گنتی: 10031
«پاکستان اور سعودی عرب کے»:
(نئی خبر)
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد عمرنے آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ہائی کمشنر نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنر نے 1971 میں علیحدگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور اس کی افواج نظر آتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان نہ تو جوہری ہتھیاروں کے ذریعے کسی کو بلیک میل کرتا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے نیوکلیئر اثاثے صرف ملکی دفاع کے لیے ہیں اور یہی ہماری سلامتی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ وہ یہ بیانات محض اپنے ووٹرز کو مطمئن کرنے کے لیے دے رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف...

پاکستان کے تمام حلقے سی پیک کے ’’اپ گریڈ ورژن‘‘کی تعمیر کی پرزور حمایت کرتے ہیں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد : پاکستان سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی کلید ہے، اور پاکستان کے تمام حلقے اس راہداری کے “اپ گریڈ ورژن” کی تعمیر کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔ جمعہ کے روز چینی سفارت خانے کے زیراہتمام سی پیک کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدال خان ناصر نے پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلق کو سراہتے ہوئے سی پیک کے مقامی عوام کی زندگیوں میں لائے گئے ٹھوس ثمرات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان سی پیک کے روٹ پر زراعت، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں ترقی کے ثمرات مزید کمیونٹیز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرونیشیا 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔ نیویارک میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے ذریعے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات انسانی وسائل کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی...
ویب ڈیسک :وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کے لیے ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شہباز شریف سے چینی گارمنٹس کمپنی "چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ" کے وفد نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، حکومت دونوں ممالک کی دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ باعث اطمینان ہے، خواہش ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں،...
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد اور وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی. یہ دستخطی تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی جن میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی شامل تھے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے...
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی ، جس میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اہم ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے ساتھ گزشتہ دسمبر میں قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی گرمجوش ملاقات اور نتیجہ خیز بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کے احیا پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس...
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک میں پاکستانی مشن و قونصل خانے اور ٹیکساس، کیلیفورنیا و الی نوائے میں قائم قونصل خانوں میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق“کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.(جاری ہے) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اس موقع پر ملی نغمے، امریکی کانگریس کے اراکین کے ویڈیو پیغامات ورامریکی طلبا و شہریوں کی طرف سے خیرسگالی کے کلمات دکھائے گئے جس کے بعد روایتی پاکستان کے روایتی ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )امریکی ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ (اسٹاک مارکیٹ) نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے جبکہ بھارت کی ایکویٹی مارکیٹ کو واضح تنزلی کا سامنا کرنا پڑاہے رپورٹ کے مطابق ایک شاندار معاشی کامیابی کے طور پر پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران امریکی ڈالر میں عالمی سطح پر بہترین ایکویٹی کارکردگی کا اعزاز حاصل کیا جو کہ ایک نمایاں کامیابی ہے.(جاری ہے) دوسری جانب بھارت کی ایکویٹی مارکیٹ کو ٹیرف میں اضافے کے براہِ راست ردعمل کے طور پر واضح تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جو مختلف شعبوں میں حصص کی فروخت، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی واپسی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی صورت میں ظاہر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے گارمنٹس گروپ ’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے چیئرمین ہوآنگ وئیگو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ مزید پڑھیں: امریکی ماہرِ معیشت کی مودی کو تنبیہ: چین مخالف امریکی ایجنڈے کا مہرہ نہ بنیں انہوں نے چیلنج فیشن گروپ کی جانب سے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا...
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) نے جشن آزادی منانے کا ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹاوی سرجریاں کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ترجمان رفعت انجم کے مطابق یہ اعزاز پہلے سربیا کے پاس تھا، جہاں ایک دن میں 13 سرجریاں کی گئی تھیں۔ میڈیکل ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ ایک ہی دن میں بغیر سینہ چاک کیے 14 مریضوں کے دل کے والو تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ان مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہیں تھی، تاہم ٹاوی طریقہ علاج سے کامیابی حاصل ہوئی۔ شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عابداللہ کے مطابق 70 سے 80 سال کے مریضوں کو اس سرجری کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) جمعرات کو پاکستانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں کچھ افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مہاجرین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں جرمنی منتقل ہونا تھا۔ پاکستان کن لوگوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو جرمن پروگراموں میں رجسٹرڈ ہیں، جیسے سابق مقامی عملہ اور دیگر ایسے لوگ جنہیں 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ایسے افراد ان گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ افغانستان...

پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز اور بڑے کاروباری گروپس کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے امیر ترین کاروباری شخصیت قرار پائے، جبکہ فوجی فاؤنڈیشن گروپ 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ٹبہ گروپ 1 ارب 88 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے، پاکستان ٹوبیکو...

* قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پرہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ
چنیوٹ(نیوز ڈیسک) یومِ آزادی پاکستان کے پُرمسرت موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع چنیوٹ اور گردونواح سے آنے والے ہزاروں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو فی کس پانچ لیٹر مفت پٹرول کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران ضلع چنیوٹ سمیت دور دراز علاقوں سے آئے نوجوان بڑی تعداد میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہووے ڈیرہ قیصر احمد شیخ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر نے اپنے ہاتھ سے شرکاء کو پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یہ صرف جشنِ آزادی کی خوشی نہیں بلکہ عوام اور قیادت کے درمیان محبت و یکجہتی کی ایک مضبوط علامت ہے۔ کئی شرکاء نے بتایا کہ وہ...
کراچی: سابق بیٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کردیا۔ قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز سے شرمناک شکست اور سیریز 1-2 سے ہارنے پر سابق کرکٹرز کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ باسط علی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں دم ہے نہ ٹیلنٹ ہے، سب دکھاوے والی کرکٹ کھیلتے ہیں، ان لوگوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا۔ پاکستان کو اب نیپال اور اٹلی جیسی ٹیموں سے کھیلنا چاہئے، کورٹ مارشل نہ کیا تو ہم اٹلی اور نیپال سے بھی ہاریں گے۔ باسط علی نے محمد رضوان اور بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں اب تک اپنے کیریئر کے ابتدائی...
یوم آزادی معرکۂ حق کے موقع پر شہداء کے اہلِخانہ نے وطن کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ چودہ اگست وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کا خواب پاکستان کی صورت میں حقیقت بنا، یومِ آزادی محض جشن نہیں بلکہ قربانیوں اور جدوجہد کی عظیم داستان ہے۔ لانس نائیک عامر عباس شہید کے بھائی نے یوم آزادی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’14 اگست وہ دن ہے جب بے مثال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد پاکستان آزاد ہوا۔‘‘ بھائی لانس نائیک عامر عباس شہید نے کہا کہ 14 اگست ہماری آزادی کی یاد، قربانیوں اور ہمت کی داستان ہے۔ یہ دن ہمارے اسلاف کی قربانیوں اور سپاہیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہے، یہ...
رپورٹ: سعید وزیر پشاور میں مقیم افغان فنکارہ سپوگمئی محسود حفیظی اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ وہ کیلوں اور دھاگے کے استعمال سے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کرتی ہیں جو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور عالمی پیغام بھی لیے ہوتے ہیں۔ ان کے فن پارے نہ صرف بصری دلکشی رکھتے ہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

لاہور ،یومِ آزادی کے موقع پر چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زیرِ صدارت ایوانِ اقبال میں خصوصی سیمینارکاانعقاد
لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیرِ صدارت ایوانِ اقبال کمپلیکس لاہور میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی و فکری اجلاس کا مقصد تحریکِ پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے نوجوان نسل کو قومی تعمیر کے لیے متحرک کرنا تھا۔ سیمینار میں سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی، اور بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں تحریکِ آزادی کے تاریخی پس منظر اور قیامِ پاکستان میں بزرگوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ تحریکِ پاکستان...
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے سب سے بڑے اخبار، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان اور چین کے درمیان جاری خلائی تعاون اور سی پیک سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔ تفصیلی انٹرویو کے لیے پیپلزڈیلی آن لائن کے درج ذیل لنک پر کلک کریں: https://urdu.people.cn/n3/2025/0811/c518782-20351293.html آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اہم معدنیات اور ہائیڈروکاربنز (تیل و گیس) کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کا پاکستان سے معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بیان امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے پاکستان کے یومِ آزادی پر جاری کیا گیا۔ گزشتہ ماہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستان کو کم محصولات اور زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کے مطابق بلوچستان میں کان کنی کے منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاروں کو مقامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت...
نیویارک: پاکستان نے مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ شکل دے دی گئی۔ یہ اہم تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتکار شریک تھے۔ پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر قائم ہونا خوش آئند ہے، اور یہ...
850 سے زائد رپورٹ، سیکڑوں بلاک، شدت پسند گروہ سوشل میڈیا پر تشدد کو فروغ دے رہے ہیں تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سے منسلک اکاؤنٹس پر کارروائی پاکستان میں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 850 سے زائد اکاؤنٹس رپورٹ اور سیکڑوں بلاک کردیے گئے ہیں۔حکومت نے آن لائن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں اکاؤنٹس رپورٹ اور بلاک کر دیے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا روکنے میں یکساں عزم دکھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جدید، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں دوگنی کریں۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی مشن میں جشن آزادی تقریب سے خطاب میں کہی، اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔تقریب سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان نے "معرکۂ حق" اور "بنیان المرصوص" میں شاندار کامیابی حاصل کر کے مئی میں بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ یہ کامیابی صرف عسکری میدان تک محدود نہیں بلکہ سفارتکاری اور ابلاغ کے محاذ پر بھی ایک بھرپور کامیابی ہے، جس نے قومی سلامتی کے تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کی ہماری صلاحیت پر قوم...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم...
یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کی خصوصی تقریب جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ہوئی۔ اس موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب نہ صرف ایک رسمی تقریر تھا بلکہ اس میں کئی اہم سیاسی پیغامات، قومی اتحاد کی اپیل اور تاریخی حوالوں کا باریک بین تجزیہ موجود تھا۔ دوسری جانب ملک بھر میں 79 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے جہاں آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا، وہیں ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ’’ میثاقِ استحکامِ پاکستان‘‘ کی ایک بار پھر پیشکش کی۔ یہ وہ نکتہ ہے جسے صرف ایک سیاسی بیان سمجھنا کافی نہیں۔...
بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (ISC) کا پہلا ورکنگ سیشن سینیٹ آف پاکستان کی میزبانی میں 11-12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اس کانفرنس کے انقعاد کا مقصد، عالمی امن و سلامتی کے قیام، نیز مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی راہنماؤں کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین نے ایران کی قومی اسمبلی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو اسلام آباد کا دورے اور بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے پہلے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر کی مشیر محترمہ مصباح گوہر اور اسلام آباد میں متعین ایران کے ڈپٹی ایمبسیڈر نبی شیرازی کے درمیان ہونے والی ملاقات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک چائے کے کپ کیلئے کابل گئے اور طالبان کیلئے دروازے کھولے گئے ، اب اسکا جواب کون دے گا؟ ، ادارے مل کر کام کر رہے ہیں تو یہ کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا، جس نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی اس کا بیڑہ غرق ہوگیا۔لاہور میں بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری نظام میں اتار چڑھاؤ کی سیاست کو سمجھتا ہوں، ریاست مدینہ کے بعد...
ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے۔ وادی میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔ کل 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کوجابر قابض...
نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منایا۔ این بی پی کی قیادت، ملازمین اور اُن کے اہل خانہ نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات میں شرکت کیں۔ این بی پی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایونٹس میں قومی پرچم لہرانے، قومی ترانہ گانے اور کیک کاٹنے کی تقریبات شامل تھیں۔رواں سال قومی ترانے کو ایک خاص اور دل کو چھو لینے والا رنگ اُس وقت ملا جب ڈیف ریچ اسکول کے بچوں نے اشاروں کی زبان میں اس میں حصہ لیا۔ ان کی شمولیت یاددہانی تھی کہ حب الوطنی الفاظ سے بڑھ کر ہے۔ یہ اتحاد، شمولیت اور...
معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔ پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہوئے نغمے میں...
بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ ماننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔عالمی ثالثی عدالت نے کہا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاوں کا پانی پاکستان کے لیے چھوڑنے کا پابند ہے۔ بھارت نے عدالت کے اس فیصلے پر کہا ہے کہ عالمی عدالت کو سندھ طاس معاہدے پر فیصلہ سنانے کا اختیار نہیں ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے کبھی عالمی ثالثی عدالت کی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا...
پاکستان ،افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی کابل میں ملاقات کا شیڈول طے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ،افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی کابل میں ملاقات کا شیڈول طے کر لیا گیا ، تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے اور سی پیک منصوبے کی توسیع پر بھی بات چیت ہوگی، پاکستان کالعدم تحریک طالبان اور بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی...
مقبوضہ کشمیر میں 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں۔ حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں۔ حریت کانفرنس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔...
پاکستان ،افغانستان اور چین کے وزرائےخارجہ کی کابل میں ملاقات کا شیڈول طےکر لیا گیا ، تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے اور سی پیک منصوبے کی توسیع پر بھی بات چیت ہوگی، کالعدم پاکستان تحریک طالبان اور بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ Post Views: 7
لاہور میں معرکہ حق مانومنٹ پارک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی وجہ سے رواں سال جشن آزادی کا الگ ہی جذبہ ہے، آج کا دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام، شہدا کے اہلخانہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ لاہور میں معرکہ حق مانومنٹ پارک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے رواں سال جشن...
سٹی42: مقبوضہ کشمیر میں کل جمعہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ سری نگر سے آمدہ خبروں کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر جمعہ 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔حریت کانفرنس کے مطابق 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری عوام بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں ۔پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام،...

وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ بدر شہباز نے بروقت اور درست اطلاعات کی فراہمی کے ذریعے قومی موقف کو اندرون و بیرون ملک مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ میں پاکستان کے بیانیے کو کامیابی سے پیش کر کے مخالف پروپیگنڈا ناکام بنایا۔ بدر شہباز وڑائچ ایک ایسی قوم کی آواز بنے جس کا حریف دروغ گوئی، جعلی خبروں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر انحصار کر رہا تھا۔بدر شہباز وڑائچ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور میڈیا حکمت عملی ملکی وقار کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوئیں۔ ماں نے بیٹی کی جان بچانے کیلئے خود...
سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور دنیا کو ایک پرامن، ترقی پسند اور مثبت پاکستان سے روشناس کروایا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف نہ صرف سنا گیا بلکہ اسے مثبت انداز میں سراہا بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک...
سٹی 42: مقبوضہ کشمیر میں کل یعنی بروز جمعہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ سری نگر کے میڈیا ذرائع کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں ۔پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام،...
سٹی 42: افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان کابل میں ملاقات کا شیڈول طے پا گیا سفارتی ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان سہہ فریقی مذاکرات کابل میں 20 اگست کو ہونگے ، چینی وزیرخارجہ وانگ ژی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں دھشتگردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی ، ملاقات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کاروائی پر بھی معاملہ اٹھائے گا ، چینی وزیرخارجہ 20 اگست کو ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تشکیل کردہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار سمیت دیگر بارز سے بھی مشاورت کی۔ کمیٹی کی تجاویز کو عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے سامنے رکھا گیا، جس نے غور و فکر کے بعد رولز 2025ء کو منظور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 1980ء کے رولز کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں، رولز تشکیل کیلئے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء) قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں استحکامِ پاکستان سیمینارز منعقد کیے گئے۔ اس سلسلے کا ایک اہم سیمینار جامعہ لاہورالاسلامیہ مرکز بیت العتیق میں ہوا جس میں قرآن وسنہ موومنٹ کے مرکزی و صوبائی قائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، وائس چیئرمین ڈاکٹر حمزہ مدنی، ڈپٹی سیکرٹری قیم الٰہی ظہیر، چیئرمین پنجاب ڈاکٹر شفیق الرحمن زاہد، سرپرست پنجاب شیخ محمد سلمان، سیکرٹری اطلاعات پنجاب قاری محمد احمد قمر، ناظم تبلیغ پروفیسر کوثر زمان، مولانا اسحاق طاہر اور قاری ظہیر ادریس سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے...
مریم نواز—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر صوبائی و ضلعی اعلیٰ حکام بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں طلباء کی جانب سے ملی نغموں کی گونج میں وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر سال اسی جوش و جذبے سے جشن آزادی مناتے ہیں، اس بار 14 اگست کا جوش و جذبہ ہی کچھ اور ہے، آج کا دن خصوصی طور پر شہداء کے نام ہے، پاکستان کے ان بیٹوں کے نام جنہوں نے اپنی جانوں...
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارت کو معرکہ حق میں شکست دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ اب غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑیں گے، ملک کو بہتر بنانے کی جنگ ہوگی، فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یاد گار معرکہ حق، میوزیم اور پارک پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی، عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو غربت سے آزاد کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے- مریم نواز نے کہا کہ اب غربت اور جہالت...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب قومی جوش و ولولے سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔(جاری ہے) قونصل جنرل حسین محمد نے تقریب میں شریک کمیونٹی کو خوش آمدید کہا اور حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی کارنامے قرار دیا۔ انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو یو اے ای اور پاکستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے یو اے ای حکومت کا شکریہ...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) ابوظہبی میں پاکستان کے سفارتخانے میں 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ قومی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اتحاد، ایمان اور قربانی کو پاکستان کی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ترسیلاتِ زر 7.9 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ تقریب میں آن لائن...
پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔چینی وزیرِ خارجہ، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی۔مذاکرات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ علیحدگی پسندوں کےخلاف کارروائی کا معاملہ اٹھائے گا۔چینی وزیرِ خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے آج مارکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ممبر ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ سی ڈی اے طلعت محمود کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن ان چیف زمرد خان اور سی ڈی اے کی سی بی اے کے جنرل سیکٹری چوہدری محمد یسین نے پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر آزادی کے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔طلبا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔چینی وزیرِ خارجہ، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی۔مذاکرات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ علیحدگی پسندوں کےخلاف کارروائی کا معاملہ اٹھائے گا۔چینی وزیرِ خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ مزید :

معرکہِ حق کے فاتح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلالِ جرات عطاکیاگیا
سٹی42: بھارت کے ساتھ چھ مئی کی رات سے دس مئی مئی کی صبح تک ہونے والے معرکہِ حق کے فاتح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو آج یومِ آزادی پر ہلالِ جرات سے نواز کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے ازلی دشمن کی سازش کی پیش بینی کی اور اس سے نمٹنے کا معقول بندوبست کیا، پھر جب دشمن نے چھ مئی کو رات کے اندھیرے میں نصف شب کے بعد پاکستان کی سویلین مسجدوں اور سویلین گھروں پر بزدلانہ حملے کئے تو فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے اپنے فول پروف کاؤنٹر اوفینسیو سے...
ویب ڈیسک : معرکۂ حق میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں،پاک فضائیہ کےان شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کواعزازات دیئے،تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کے نڈر شاہینوں نے بینظیر پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کے 6طیارے اوردیگر قیمتی اثاثےبشمول ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم اور برنالہ کے مقام پردشمن کا انٹی گریٹڈایئرڈیفنس کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیے۔ دلیرانہ فضائی...

ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں اسپتال کے کلینیکل اور نان کلینیکل عملے نے شرکت کی، جس سے اتحاد اور ملک سے محبت کا اظہار ہوا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال کے سی ای او علی رضا اور شعبہ کرٹیکل کیئر و پلمنولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شازلی منظور نے پرجوش تقاریر کیں۔ مقررین نے آزادی کی اہمیت، قومی یکجہتی اور ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر میں ہر شہری...
ملک بھر میں آج 78 واںیوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، رواں برس یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے علاوہ لاہور، کوئٹہ اور مظفر آباد میں بھی پاک فوج کے دستوں نے توپوں کی سلامی پیش کی۔یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھر کی مساجد میں دِن کا آغاز قرآن خوانی، ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کے...
یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے۔اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے۔یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں. بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔ڈاکٹر رینا کیونکا نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جبکہ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں۔
قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج ایک معمول بن گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں سے زیادہ پی ٹی آئی کے لئے فوقیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا...
سکھر میں 3 ہزار سے زیادہ طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ بدھ کو سکھر میں 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پبلک اسکول سکھر میں 3,080 طلباء نے مل کر انسانی پاکستانی قومی پرچم تشکیل دیا سکھر سے محمد اطہر اللہ کی رپورٹ#Pakistan #IndependenceDay #Sukkur #HumanFlag #PublicSchoolSukkur #14August #PakistanNews #JashneAzadi #MuhammadAtharullah #Patriotism pic.twitter.com/lBx5Rd4buN — APP (@appcsocialmedia) August 13, 2025 یہ تقریب سکھر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، جس میں پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان...
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے فضا میں بھی جشن آزادی کی خوشیاں بکھیر دیں۔ قومی دن کو یادگار بنانے کے لیے پی آئی اے کی تمام پروازوں پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ایئرلائن کی جانب سے پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ملی نغمے چلائے گئے.جس سے جہازوں کا ماحول وطن سے محبت کے جذبے سے بھر گیا۔ عملے اور مسافروں نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور وطن سے محبت کے نغموں کے ساتھ قومی دن کو یادگار بنایا۔بچوں کے چہروں پر بھی خوشی عیاں تھی،کیونکہ پروازوں کے دوران انہیں یومِ آزادی کے موقع پر چاکلیٹس تحفے میں دی گئیں۔پی آئی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ون ڈے کپتان محمد رضوان، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے ارکان نے حب الوطنی اور اتحاد کا پیغام دیا۔ محمد رضوان نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی جبکہ سلمان آغا نے شہریوں سے اپیل کی کہ ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔ بابر اعظم نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’یاد رکھیں، آج ہی کے دن پاکستان کا قیام عمل میں آیا، یہ دن ہمیں ہماری پہچان دیتا ہے اور بطور قوم...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پرامریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے تین مہینے بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ شاید علاقے میں اور پوری دنیا میں تاکید بھی کی۔ یہ بتایا اور ثابت کیا کہ پاکستان اور دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو فتح حاصل کی اس میں پوری قوم ان کے...
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نفرت انگیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے کا نام دیا۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مودی نے نفرت انگیز ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن اس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد...

معرکہ حق ؛دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں، ستارہ جرأت سے نوازا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معرکہ حق میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں،پاک فضائیہ کےان شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے نڈر شاہینوں نے بینظیر پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کے 6طیارے اوردیگر قیمتی اثاثےبشمول ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم اور برنالہ کے مقام پردشمن کا انٹی گریٹڈایئرڈیفنس کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیے۔ دلیرانہ فضائی مہارت ،پیشہ وارانہ صلاحیت قربانی،اور ایثار کے جذبے کے اعتراف میں پاک فضائیہ کے سر فروش پائلٹس کو صدرپاکستان کی جانب سے ستارہ جرأت سے نوازاگیا۔ کمیٹی نے وزیراعظم کا نام’’نشان پاکستان‘‘ کیلیے تجویز کیا،لیکن فہرست سے کس نے نکالا۔۔؟ جانیے ونگ کمانڈر...

2024 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0 کے تحت تین سال میں 33 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر ارشد ندیم پاکستان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔ بین الاقوامی اور ایشین چیمپیئن ارشد ندیم جیولن تھرو میں ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ ارشد ندیم کو اولمپکس اور ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماچوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج بھارت کے مسلمانوں سے پوچھیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔جشن آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کلمے کی برکت سے نوازا ہے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سب لوگ اختلافات بھلا کر قوم، ملک اور دین کی خاطر اس جھنڈے تلے یک جان ہوں، شہیدوں کی قربانی کو یاد رکھیں جنہوں نے قیام پاکستان پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جب تک ایک پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا: اسحاق...
مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی :مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب...
یوم آزادی پر برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز دبئی: پاکستان کے 78ویں جشن آزادی میں موقع پر دنیا بلند ترین عمارت برج الخلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم میں رنگ گئی۔متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا اور برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم جگمگاتا دیکھ کر پاکستانی بھی پرجوش نظر آئے۔اس موقع پرپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستانی پرچم میں لپٹے برج خلیفہ دیکھنے پہنچی، قومی ترانے کی دھن کے ساتھ دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستانی پرچم کا عکس لہراتا رہا۔برج خلیفہ کے اطراف موجود پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا،...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نفرت انگیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔ نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (PartitionHorrorsRemembranceDay) کا نام دیا۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مودی نے نفرت انگیز ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور جنہوں نے شدید تکلیف کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ان لوگوں...
دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے 78ویں جشن آزادی میں موقع پر دنیا بلند ترین عمارت برج الخلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم میں رنگ گئی۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا اور برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم جگمگاتا دیکھ کر پاکستانی بھی پرجوش نظر آئے۔ اس موقع پرپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستانی پرچم میں لپٹے برج خلیفہ دیکھنے پہنچی، قومی ترانے کی دھن کے ساتھ دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستانی پرچم کا عکس لہراتا رہا۔ برج خلیفہ کے اطراف موجود پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا، دوسری جانب برمنگھم میں لائبریری بھی سبز اور سفید روشنیوں کا منارہ بن گئی۔ اس کے علاوہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) امریکہ نے یہ الزام اس سالانہ عالمی رپورٹ میں لگایا ہے، جو منگل کے روز جاری کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق پر امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ کو اس سال مختصر کر دیا اور بعض اتحادیوں اور اُن ممالک پر تنقید کو خاصا نرم کر دیا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شراکت دار رہے ہیں۔ اس سال بھارت اور پاکستان کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق دستاویز بھی خاصی مختصر اور محدود تھی۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے تیار کی جانے والی ملکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ روایتی طور پر ہر ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ...
سرچ انجن گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈل تیار کرتا رہتا ہے، رواں سال بھی پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر نیا خصوصی ڈوڈل دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا۔ گوگل کے خصوصی ڈوڈل نے جشن آزادی پر قوم کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔ گوگل نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو آسمان کی وسعت پر لہرا کر آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ضامن بنا دیا۔ عام طور پر ایک ڈوڈل کسی بھی ملک کی ثقافت اور اس کی روایات کا عکاس ہوتا ہے اور اس بار گوگل نے لہراتے ہوئے...

چین کے معروف نیوز پلیٹ فارم ’پیپلز ڈیلی آن لائن‘ پر یوم آزادی پاکستان کی پُر وقار کی تقریب کی نمایاں کوریج
14 اگست 2025 کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن اس تقریب کو چین کے معروف نیوز پلیٹ فارم پیپلز ڈیلی آن لائن (شوجنگ ون) کی جانب سے نمایاں طور پر کور کیا گیا۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق تقریب میں قومی پرچم بلند کرنے کے ساتھ ساتھ صدر، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستان کی قیادت کے پیغامات میں آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور...
پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد آج ہم حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔ یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں اللہ کا قانون نافذ ہوگا، آئین کی سربلندی ہو گی اور ہم نے آزادی لی کہ ایوان بالادست ہو گا، عوام کی آواز سنی جائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں بدھ کے روز منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی راکٹ فورس کمانڈ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا، جو پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ تاہم خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ یہ فورس فوج میں اپنا الگ کمانڈ رکھے گی جو کسی روایتی جنگ کی صورت میں...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے، قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ انہوں نے کہا...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے، پاکستان انشا اللہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام...
مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی، انہوں نے پیغامات میں کہا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہان نے کہا کہ ارض پاک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج اور قوم کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے، ایک مضبوط،...

14 اگست اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں،چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن نہ صرف آزادی کی قیمتی نعمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا بھی آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور قائدین نے گھربار، جائیدادیں اور جانیں قربان کر کے ایک آزاد اور خودمختار مملکت کا قیام ممکن بنایا جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں، یہ قربانیاں...
پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس عامر طفیل تھے۔ ایم ڈی نے پاکستان کی آزادی کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے کردار کی تعریف کی۔ ایم ڈی سوئی نادرن نے پاک افوج کے معرقہ حق کی فتح پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایم ڈی نے اپنے خطاب میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک...
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ مئی 2023 ء میں مہنگائی...
پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور محنت کی یاد دلاتا ہے، ہمیں اسی جذبے سے ملک کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں عالمی معیار کے ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ انہوں نے 2023ء میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی اور پاکستان کے لیے...
پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی: ہوائی فائرنگ...
—فائل فوٹو امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے۔امیر جماعت نے کہا کہ ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ، بھاری بجلی بلوں کیخلاف کل احتجاج کا اعلان بدترین لوڈ شیڈنگ کے دوران لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل نہیں بلکہ بم آرہے ہیں: حافظ نعیم حافظ نعیم نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء)ملک بھر میں آج 78واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس سال کو "معرکۂ حق کی عظیم فتح" کے طور پر منسوب کیا گیا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فضا نعرۂ تکبیر "اللہ اکبر" کے نعروں سے گونج اٹھی، جبکہ مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشنِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کے شہروں اور گلیوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، جبکہ سرکاری و نجی عمارتیں، شاہراہیں اور مختلف مقامات برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے ہیں۔...
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکا، انسدادِ دہشت گردی اور تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا اور پاکستان نئے اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، جن میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔ ان کے مطابق اس تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔ یومِ آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے ارکان اور یورپی یونین کی سفیر ریینا کیونکا نے بھی پاکستان کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔ کانگریس رکن جوڈی چو نے...

آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان: سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی دعوت دیتا ہوں، وزیراعظم: یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب، صدر، فیلڈ مارشل کی بھی شرکت
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں...

معرکہ حق کی فتح، آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام، عطا تارڑ: شہباز شریف کے وژن سے پاکستانی معیشت بہتر ہوئی، چینی سفیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ملک کی آزمائشوں پر پوری اتری، نسل در نسل منتقل ہوئی۔ سی پیک میری نظر میں صرف ایک راہداری نہیں خوابوں اور امیدوں کا اشتراک ہے۔ پاکستان اور چین کی صرف سرحد یکساں نہیں ہے۔ پاکستان اور چین کے پہاڑ‘ دریا اور مستقبل کی امنگیں بھی اکٹھی ہیں۔ سی پیک خطے میں ترقی، روزگار، تحفظ اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ سی پیک دہائیوں پر محیط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔ سی پیک روزگار، زراعت خصوصی اقتصادی زونز، صنعت اور ثقافت شامل ہیں۔ سی پیک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا ہدف گوادر...
پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدرِ پاکستان نے قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں اور حق کی راہ میں ثابت قدمی سے ہی پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک قوم ’لا الہ الا اللہ، محمد رسول اللہ‘ کے پرچم تلے متحد ہے، کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ صدر نے حالیہ آزمائشوں کے پس منظر میں مسلح افواج اور عوام کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری اجتماعی ثابت قدمی نہ صرف عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ ایک مؤثر خارجہ پالیسی کا بھی عکس ہے، جس سے پاکستان کو عالمی سطح پر وسیع حمایت...