2025-10-21@18:58:42 GMT
تلاش کی گنتی: 17532

«اتحاد کی رجسٹریشن»:

(نئی خبر)
    الوئوں کی بقا کے بچائو  کی خاطر وائلڈ لائف نے قانون میں نئی دفعات شامل کرلیں۔   رپورٹ کے مطابق غیر قانون طور پر الو رکھنے پربھاری جرمانہ اورسات سال تک قید ہوسکتی ہے۔پاکستان کے  دیہی علاقوں میں کالے جادو اورتوہمات کیلئے الوکو مارا جا رہا ہے۔  ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرزسید کامران بخاری کا کہنا ہے کہ جادو اورتوہم پرستی کی دین اسلام میں بھی ممانعت کی گئی ہے،بھاری سزاوں کا فیصلہ نہ صرف الو کی نسل کوبچانے میں معاون ہوگا بلکہ یہ ماحول اورانسانیت دوست اقدام بھی ہے ۔ 
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کے دوران سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، جن میں تھر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) حکومتی وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے، حکومتی وفد خصوصی جہاز پر نوابشاہ پہنچا تھا، حکومتی وفد نے صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات تعمیری اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو بھی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ...
    اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز قاہرہ: (آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیل کی لامتناہی بربریت کے بعد جنگ بندی معاہدہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے نافذ العمل ہو گیا جس کا عالمی رہنماؤں نے خیرمقدم کیا ہے۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اہم لمحہ ہے، شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے، مصری وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی آج پیرس روانہ ہوں گے، وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مصری صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی قائم کرنے اورجنگ کے خاتمے کامعاہدہ طے...
    پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے  پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے،  نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم  نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
    اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کر دینا چاہیئے۔ نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ایک اہم رکن اسموترچ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموترچ نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر آج ووٹنگ شیڈول ہے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ”لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ“ کے نام سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی پولیس کی تمام نفری کو حاضری یقینی بنانے کا ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں اسی کے ساتھ تمام اعلیٰ افسران کا آپریشن ڈویژن میں تعینات فورس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کروانے کے فیصلے کے بعد پنجاب میں یونین کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔ حد بندی کا عمل آئین کے آرٹیکل 222(ب) اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق انتظامی امور اور نقشے 12 اکتوبر 2025 تک مکمل کیے جائیں گے، ابتدائی فہرست 1 نومبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ ووٹرز 2 سے 16 نومبر تک اعتراضات جمع کرا سکیں گے۔ ڈیلیمیٹیشن اتھارٹیز یکم دسمبر 2025 تک اعتراضات پر فیصلے کریں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی فہرست 8 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب...
    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے علی امین خان گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے۔  سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا۔ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا، فیاض چوہان کا اعلان۔۔۔!!! pic.twitter.com/8YhwDZY9G7 — Mughees Ali (@mugheesali81) October 8, 2025 وجاہت کاظمی نے لکھا کہ سہیل...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کی مد میں تمام واجبات ادا کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور پی ایچ ایف ملازمین کے ڈیلی الاؤنسز اور واجبات مکمل طور پر ادا کر دیے ہیں۔ صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ سلطان جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جانے والے جونئیر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے الاؤنسز کی مد میں ایڈوانس رقم بھی ادا کر دی گئی ہے تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنے کھیل پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔ میر طارق بگٹی نے کہا کہ ہم نے تمام مالی امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان کو آزاد قراردیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی،آئینی بنچ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کی۔ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان آزاد تصور ہوں گے۔ مزید :
    ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی   کے روبرو علیمہ خان کی مقدمات اندراج کی درخواستوں پر سماعت مکمل  ہیوگئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔۔ علیمہ خان نے اپنی درخواست میں اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کو ہراساں کرنے پر مقدمات درج کرنے کی استدعا ہے۔ علاوہ ازیں علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی مکمل ہوگئی۔  نیپرا نےلیسکو کو ناقص انتظامات کرنے پر بھاری جرمانہ عائد...
    پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملک کی معیشت کو سیلاب سے 744 ارب روپے کا نقصان پہنچا، ایک ہزار 37 افراد جاں بحق، ایک ہزار 68 زخمی ہوئے، زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 439 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ 70 اضلاع میں زندگی مفلوج، 65 لاکھ افراد متاثر ہوئے، معاشی ترقی کی شرح 4.2 کے مقابلے میں 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، صنعتی شعبے کو 48 ارب، خدمات کے شعبے کو 257 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ 632 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں 51 ارب، سندھ میں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔(جاری ہے) شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے سفارتخانہ ایران اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران ثقافتی، معاشرتی، تجارتی اور سیاحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایران کی حالیہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام اور ریاست کی خصوصی حمایت پر ایرانی قوم پاکستان کی مشکور ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر خواجہ رمیض حسن...
        سیالکوٹ کے علاقے گوہدپور سے ایک تشویشناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کو رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور اس کا دوپٹہ زبردستی کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کا چہرہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے، جس کی بنا پر اس کی شناخت کرنا آسان ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہے گوھدپور ، سیالکوٹ کا جہاں موٹرسائیکل سوار لڑکا چنگچی رکشے میں بیٹھی عورت کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔دوپٹہ کھینچ رہا۔لڑکے کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی پہچان آسانی سے ہو سکتی ہے۔ @OfficialDPRPP@DpoSialkot اور اُمید ہے سی سی ڈی اس پر بھی اپنا فرض خوب...
    ملتان سے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کی تبدیلی وقت کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔ یہ بات انہو ں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں اندرونی اور انا کے مسائل زیادہ ہیں، یہ جو ڈپلومیٹک سطح پر بات کرنا چاہ رہے ہیں اس سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک شخص جو سزا یافتہ ہو کیا وہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا...
    خیبر پختونخوا کی سیاست میں ایک بار پھر گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’میر جعفر‘‘ اور ’’میر صادق‘‘ سے تشبیہ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مفادات کو نقصان پہنچایا اور اپنی غیر سنجیدہ طرزِ سیاست سے سیاسی استحکام کو کمزور کیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، انتظامی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کا محور صوبے میں جاری سیاسی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی انٹیلیجنس کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، جو نوجوان جوڑوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں استعمال کر رہا تھا۔ترجمان کے مطابق یہ نیٹ ورک پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے ہیروئن کی ترسیل کی کوشش میں مصروف تھا، تاہم خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی سے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔فورس نے کارروائی کے دوران نیٹ ورک کے سرغنہ ندیم خان سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین اور ایک فارماسسٹ بھی شامل ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ کم تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر کمزور نوجوان...
    نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ اور پی پی میں سیز فائر ہوگیا، دونوں جماعتوں کو بیان بازی سے روک دیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے حکومتی وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر رضا مند ہوگئے۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا۔ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے، صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ...
    صدرِ مملکت سے حکومتی وفد کی ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری تناؤ کم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت کا ایک وفد زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا، جہاں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی گئی۔ وفد میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے صدر زرداری کو...
    سعودی عرب نے بدھ کے روز انڈونیشیا کو 2-3 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنلز کے لیے اپنی راہ ہموار کر لی۔ الاہلی کے کھلاڑی صالح ابو الشامات کے خوبصورت گول اور فِراس البریکان کے 2 گولوں نے ٹیم کو قیمتی کامیابی دلائی۔ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، جدہ میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے چوتھے راؤنڈ کے اس پہلے میچ میں سعودی ٹیم کو ابتدا میں دھچکا لگا جب 11ویں منٹ میں حسن تمباکتی کے ہاتھ سے گیند لگنے پر انڈونیشیا کو پنالٹی ملی۔ کیون ڈکس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ ابتدائی گول کے بعد سعودی شائقین میں تشویش پیدا ہوئی، کیونکہ ٹیم نے پچھلے مرحلے کے 10 میچوں...
    ویب ڈیسک: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی خرید و فرو خت میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔  پشاور میں چلغوزے کی فی کلو قیمت 10 سے 12 ہزار روپے پہنچ گئی ۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی 600 روپے سے 800 روپے فی کلو، بادام 3 ہزار روپے فی کلو، پستہ چار ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش  موسم سرد ہونے کے بعد سب...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں صدرِ مملکت نے وفد کے ارکان کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اگر کسی ‘‘نئے معمول’’ کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور موثر عسکری ردعمل سے دے گا۔  (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ فیلڈ مارشل نے دہشت...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے  پر  رضامند ہوگئے۔ محسن نقوی کا مشن کامیاب ہو گیا۔  پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلیے مسلم لیگ ن اور  وفاقی حکومت کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا۔ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور  زیر غور  آئے۔ ذرائع  نے بتایا کہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسروں  کے اثاثے پبلک کرنے اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کیلئے ایف بی آرنے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کے اشتراک کے رولز 2023ء میں مزید ترامیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پبلک سرونٹ کی نئی تعریف شامل کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو مجوزہ ترمیمی مسودے کے بارے میں عام عوام اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی کو ان ترامیم پر کوئی اعتراض یا تجویز ہو تو وہ سرکاری گزٹ میں اشاعت کے سات دن کے اندر ایف بی آر...
    نواب شاہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں اہم ملاقات کی۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس، عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر بریفنگ دی۔ باخبر حکومتی ذرائع کے مطابق، ملاقات میں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی پر تفصیل سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ڈویژن و زون میرپورخاص کی جانب سے مرکزی و صوبائی قائدین کی ہدایات پر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کی کال پر ڈویژن آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں حیسکو ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین یوسف سومرو، ڈویژنل چیئرمین شاہد کاظمی چیئرمین سکندر علی مہر، اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈیسکوز کی مجوزہ نجکاری کا خاتمہ اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کے منصوبوں کو منسوخ کیا جائے ریکوری ٹارگٹ اور مینٹیننس ورک میں بہتری ہو کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے مرحوم و شہید ملازمین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-10 کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں پارک کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے پارک سے متصل متنازع اراضی پر تعمیرات پر حکم امتناع جاری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ میں شاہ فیصل کالونی میں پارک کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے آئندہ سماعت پر شاہ فیصل ٹاؤن کا ماسٹر پلان طلب کرلیا جبکہ واٹر کارپوریشن کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے فریقین کو جواب کی نقول واٹر کارپوریشن کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ،ایڈیشنل کمشنر کراچی نے انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہاگیا کہ ستمبر کو تمام فریقین کی موجودگی میں دوبارہ ڈیمارکیشن کی گئی، کراچی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-2 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اشتہارات کی ادائیگیوں کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات، ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا کو بروقت اور شفاف ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی قسم کی بے ضابطگی یا تاخیر نہ ہو۔ اجلاس میں ڈی جی اطلاعات معیزالدین پیرزادہ، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو اور دیگر افسران شریک تھے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ضلع مٹیاری میں انسانی حقوق کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بھیک مانگنے، خاص طور پر بچوں سے بھیک منگوانے اور ان سے مزدوری کروانے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ بہت سے یتیم اور غریب گھرانوں کے بچے ایسی سرگرمیوں میں ملوث کیے جاتے ہیں جو دراصل حفاظت اور توجہ کے مستحق ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر ان بچوں کی نگہداشت، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) موٹر سائیکل ڈاکوئوں نے ایک اور کامیاب واردات انجام دے دی پانچویں واردات میں بھی ایک نوجوان کو لوٹ کر فرار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی کامیاب وارداتوں کو سلسلہ جاری ہے اور پولیس ان کے سامنے بالکل بے بس بنی ہوئی اس دفعہ واردات میں گوٹھ دریا خان ناھیوں جاتے ہوئے دو نوجوان ضمیر خان ناھیوں اور صدام ناھیوں کو انھوں نے یر غمال اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور ان سے موبائل فون اور35ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ان دونوں جوانوں نے ٹندوجام تھانے میں ایف آئی درج کروادی ہے موٹر سائیکل سوراوں کی پانچویں کامیاب واردات ہے اور ٹنڈوجام پولیس کی بہترین...
    وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کے اہم اجلاس میں وفاقی وزرا کا مؤقف تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے، سپیکر اور وفاقی وزرا کو پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم...
    اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ فلسطین کی تمام زمین اس کے لوگوں کی ہے اور شہیدوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہیں اس سرزمین کے کس حصے میں دفن کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" سے وابستہ تبیان نیوز ویب سائٹ نے ان رپورٹس کی تردید کی، جن میں کہا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں حماس نے شہید بھائیوں یحییٰ السنوار اور محمد السنوار کی لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ تبیان نے واضح کیا کہ سنوار برادران کی لاشوں کی واپسی کی درخواست والی خبر جھوٹی اور غلط ہے۔ جسے موجودہ شرم الشیخ مذاکرات پر اثر انداز ہونے کے سلسلے میں شائع کیا...
    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کے روز کہا کہ شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پا گیا تو وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مصر میں اس پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قاہرہ میں پولیس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے السیسی نے کہا کہ شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات حوصلہ افزا انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔  https://Twitter.com/ME_Observer_/status/1975868613266452654 ’میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں مصر آئیں، یہ ہمارے لیے خوش آئند ہوگا۔‘ بدھ کے...
    سیاسی بیانات کی بنا پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں، وزیراعظم کی پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا موقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ...
    پراسکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یہ بات درست ہے راہنما پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں موقع پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی ایف آئی آر میں نامزد ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اعجاز چودھری کی جانب سے کارکنوں کو اکسایا گیا اور ان کے گھر سے 10 پٹرول بم برآمد ہوئے لہٰذا عدالت تینوں مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کرے۔ اسلام ٹائم۔ لاہور ہائیکورٹ نے راہنما پی ٹی آئی و سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔ ویب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے تحفظات افہام وتفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین  نے شرکت کی۔جیو نیوزکے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ وفاقی وزرا کا مؤقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ وفاقی حکومت کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملنے خصوصی طیارے میں نواب شاہ روانہ   وزیراعظم نے پیپلزپارٹی...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، پاک سعودی تعلقات کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔  سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کیے کئی دورے کرچکا مگر حالیہ دورہ بالکل منفرد تھا،  سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت دکھائی، ہم آج یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو...
    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر 3 مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 3 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے سماعت کی۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی...
    پشاور میں چلغوزے کی فی کلو قیمت 10 سے 12 ہزار روپے پہنچ گئی جبکہ ایک چلغوزے کی قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی 600 روپے سے 800 روپے فی کلو، بادام 3 ہزار روپے فی کلو، پستہ چار ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ پشاور میں چلغوزے کی فی کلو قیمت 10 سے 12 ہزار روپے پہنچ گئی جبکہ ایک چلغوزے کی قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی 600 روپے سے 800 روپے فی کلو، بادام 3 ہزار روپے فی کلو، پستہ چار ہزار روپے فی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ملک بھر ی طرح کراچی میں بھی ای سگریٹ اور ویپ کا بڑھتےرجحان پر قابو پانے کےلئے اہم قانون سازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی ہونے والی قانون سازی کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کو ان مصنوعات کی فروخت کو سختی سے روکا جائے گا۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ای سگریٹ، ویپ یا ای شیشہ فروخت کرنا قانونی جرم ہوگا۔الیکٹرانک نکوٹین مصنوعات کا پیکٹ محفوظ، غیر چھیڑ چھاڑ شدہ ہوگا، اور اس پر واضح طور پر درج ہوگا کہ یہ 18 سال سے کم عمر کے لیے نہیں ہے اور اس میں شامل اجزاءنشہ آور ہیں۔قانون کے مطابق کوئی بھی فرد پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول...
    بیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے کا علیمہ خان پر تنقید سے کوئی تعلق نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اورکزئی واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے، دہشت گردی کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں کر سکتا: مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں کر سکتا، موجودہ صورتِ حال پر نظر ہے، صوبے میں بے امنی و...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی بیانات کی بنا پر پیپلز پارٹی سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثناء اللّٰہ، رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ مریم نواز کے بیانات پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹ، پھر معافی مانگنے کا مطالبہ شیری رحمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غریبوں کو امداد پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ ہے، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد بہت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) افریقن یونین کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ نوجوان آبادی، وافر قدرتی وسائل اور صارفین کی تیزی سے پھیلتی منڈیوں کی بدولت براعظم کے پاس ترقی کے بھرپور امکانات ہیں لیکن پیچیدہ تنازعات کے باعث اسے آگے بڑھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔خصوصی نمائندے پارفیت اونانگا انیانگا نے اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں بالخصوص افریقی یونین کے درمیان تعاون پر منعقدہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افریقہ نے اپنی مکمل صلاحیت سے تاحال پوری طرح کام نہیں لیا۔ براعظم معاشی میدان میں تواتر سے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن بعض علاقوں میں بڑھتے ہوئے اور پیچیدہ...
    پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے، پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری اور کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب سے آئے اعلی سطح وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کے بعد پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ...
    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر تین مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے سماعت کی۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی پی...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ، ایف بی آر نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ڈکلیئر کرنے سے متعلق سول سرونٹس رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترمیمی قانون کا اطلاق وفاقی، صوبائی حکومتوں، خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کے ملازمین پر ہوگا۔ اس کا مقصد زیادہ شفافیت اور انتظامی امور میں بہتری لانا ہے۔ ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا، آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیئے جائیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں فائر سیفٹی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے، جہاں 80 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کا کوئی نظام موجود نہیں جبکہ 90 فیصد عمارتوں میں ایمرجنسی راستے تک نہیں، جس کے باعث لاکھوں شہری روزانہ خطرے کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔یہ انکشاف فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام تیسری نیشنل فائر سیفٹی کانفرنس اور رسک بیسڈ ایوارڈز کی تقریب میں کیا گیا، جہاں ماہرین نے خبردار کیا کہ بدعنوانی، غفلت اور قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کراچی کسی بھی وقت بڑے سانحے سے دوچار ہوسکتا ہے۔آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا کہ جن عمارتوں کی تعمیر کے دوران فائر سیفٹی کوڈز کا خیال...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے میئر اور ریاست الی نوائے کے گورنر کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا، جبکہ ان کی انتظامیہ شکاگو میں فوجی دستے تعینات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ دونوں رہنما ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے سخت ناقدین میں شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کا الزام ”آئس افسران کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا“ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے لکھا ”شکاگو کے میئر کو آئس افسران کے تحفظ میں ناکامی پر جیل جانا چاہیے! گورنر پرٹزکر بھی!“ یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب شکاگو کے میئر برینڈن جانسن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے شہر کو ”آئس فری زون“ قرار دیا، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیاسی اختلافات کے پس منظر اور اس کے حل کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا تنویر حسین اور مشیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتے سیاسی اختلافات، میڈیا بیانات، اور پارٹی سطح پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار...
    قاہرہ میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حماس کے سینئر رہنما طاہر النونو نے بدھ کے روز بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں نے قیدیوں اور یرغمالیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، جو کسی ممکنہ معاہدے کی صورت میں رہا کیے جائیں گے۔ النونو نے کہا کہ حماس مذاکرات میں مثبت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے پر امید ہے۔ بدھ کو قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، ترکی کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم کالن، امریکہ کے خصوصی مشرقِ وسطیٰ ایلچی اسٹیو وٹکوف، اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں...
    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے، وزیراعظم بدھ کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی شوری...
    اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر ایک بار پھر درجنوں آبادکاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں زبردستی داخل ہو کر تلمودی رسومات ادا کیں، جس سے علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہودی آبادکاروں کی اس دراندازی کو اسرائیلی پولیس اور فوج کا مکمل تحفظ حاصل تھا۔ مسجد کے دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں، نمازیوں کو روکا گیا، اور مقامی فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام مقبوضہ بیت المقدس میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے۔ بین گویر نے حرم الشریف میں عبادت کی اور دعویٰ کیا کہ یہ جگہ اسرائیل کی ملکیت ہے۔ انہوں نے...
    اپنے ایک جاری بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ان ممالک کی شرکت سے نتین یاہو کی ان سازشوں کا دروازہ بند ہو گا جو وہ غزہ میں جارحیت جاری رکھنے اور مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیكل بیورو "عزت الرشق" نے شرم الشیخ میں ہونے والے نئے مذاکراتی دور میں قطر، ترکیہ اور مصر کے اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ان ممالک کی شرکت کو اسرائیل کی پالیسیوں پر قابو پانے اور مذاکراتی عمل کو مضبوط بنانے کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ممالک کے عہدیداروں کی اس مذاکراتی دور میں شمولیت، ڈائیلاگ میں نئی توانائی پیدا کرے...
    اپنے ایک بیان میں علی ابو شاھین کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل کسی شرط اور ضمانت کے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" كے پولیٹیكل بیورو "علی ابوشاهین" نے اعلان کیا کہ موجودہ مرحلے میں مزاحمت کی اولین ترجیح غزہ کے خلاف جنگ اور نہتے شہریوں کے قتل عام كا خاتمہ ہے۔ علی ابو شاھین نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا كہ ان مذاکرات میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل کسی شرط اور ضمانت کے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ البتہ استقامتی محاذ کا اس بات پر اصرار ہے کہ...
    آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ فوٹو پی آئی ڈی  وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت کی ہے۔آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، حکومتی کمیٹی کے اراکین کے مطابق آزاد کشمیر میں چند روز قبل ہوئےحالات تاریخ میں پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے۔ارکان سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، ان کی امنگوں...
    شوپیان ضلع کے ہیپورہ بٹہ گنڈ علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی، جب کہ کولگام کے بوزگام کِلم علاقے میں بھی چھاپے مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج صبح مقبوضہ کشمیر کے جنوبی، شمالی اور مرکزی اضلاع سمیت وادی بھر میں متعدد مقامات پر بیک وقت چھاپہ مار مارا ہے۔ ان کارروائیوں میں پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے شوپیاں اور کولگام سمیت کشمیر بھر کے متعدد اضلاع میں جاری ہیں۔ اس دوران شوپیان ضلع کے ہیپورہ بٹہ گنڈ علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی، جب کہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ اسلامی اقدار پر عمل کرکے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم یہاں ایک خاندان کی طرح جمع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گئے تھے، اس کے بعد متعدد دورے کیے، تاہم حالیہ دورہ ریاض اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
    مصر میں اسرائیلی اورفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری بالواستہ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی  ، حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے لیے ناموں کی فہرست متعلقہ فریقین کے حوالے کردی  ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں بدھ کے روز اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی فہرست ثالثی ممالک کے حوالے کی اور مذاکرات میں شریک تمام فریقین نے ’امید‘ کی فضا کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے   بیان میں کہا ہے کہ “ہم ،صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر جاری مذاکرات سے پُرامید ہیں اور...
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے فیڈرل گورنمنٹ ڈیٹا سینٹر کے مقاصد پورے نہ ہونے کے معاملے پر بتایا کہ 450 ملین کی لاگت سے 3 سال میں ڈیٹا سینٹر مکمل ہونا تھا۔آڈٹ حکام کے مطابق 10 سال گزرنے کے باوجود ڈیٹا سینٹر کے مقاصد پورے نہ ہوسکے۔سیکریٹری آئی ٹی نے اجلاس میں بتایا کہ یہ ڈیٹاسینٹر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن سینٹر میں بنانا تھا ، اس پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ مئی 2014 میں یہ پراجیکٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا۔سیکریٹری آئی ٹی نے اجلاس میں بتایا کہ پی سی فور پلاننگ کمیشن بھیجا جاچکا ہے، وہاں اسے دیکھنے...
    مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جے یو آئی۔ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں کر سکتا، موجودہ صورتِ حال پر نظر ہے، صوبے میں بے امنی و کرپشن انتہا پر ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تاریخی مفتی محمود کانفرنس ہو گی، اہلِ غزہ پر مظالم ڈھائے گئے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں 70 ہزار غیر مسلح بچے، خواتین اور بوڑھے شہید کیے گئے، کانفرنس میں اہلِ غزہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہپی ٹی...
    ملاقات کے دوران رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا، اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے، حزب اللہ و حماس خطے میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ علامہ صادق جعفری کی قیادت میں وفد کی مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، مسلم پرویز و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں منعقدہ شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین...
    ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔  خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔  علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سفارتخانے کے 4 رکنی وفد کی اڈیالا جیل آمد ہوئی۔ جیو نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصراقبال، آمنہ بی بی، اسامہ حنیف شامل تھے۔ امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصل رسائی دی گئی اور  ظاہر جعفر سے ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر نورمقدم قتل کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہے۔  مزید :
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اگر کسی "نئے معمول" (New Normal) کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور مؤثر عسکری ردعمل سے دے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان کے مطابق اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے ایصالِ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا تو وہ اس ہدایت کی تعمیل کریں گے۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہیں وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، جب انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا تو وہ اس ہدایت کی تعمیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، اور ملاقات کے بعد پارٹی قیادت صورتحال سے متعلق وضاحت کرے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    یومِ یکجہتی و قربانی: 8 اکتوبر 2005 – ایک عظیم آزمائش اور عظیم اتحاد کی داستان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز تحریر: بشیراللہ خان انقلابی 8 اکتوبر 2005 کا دن آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا لمحہ فکریہ ہے، جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ صبح 8 بج کر 52 منٹ پر آنے والا زلزلہ انسانی تاریخ کے بدترین زلزلوں میں سے ایک تھا، جس نے پلک جھپکتے ہی ہزاروں قیمتی جانیں نگل لیں، بستیاں اجاڑ دیں، خواب مٹی میں ملا دیے، اور زمین کو اشکبار کر دیا۔اس سانحہ میں صرف اموات ہی نہیں ہوئیں، بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ملبوں کے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگامیرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ باجوڑ متاثرین کے لیے ہلال احمر کے ذریعے 50 ہزار فی خاندان دیں گے، پیسے دینے کا مقصد متاثرین کی باعزت واپسی ہے، اب تک 1700 فیملی کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور کوشش ہے باقی متاثرین کو بھی اس میں شامل کیا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی سے سیکیورٹی کی واپسی...
    سال 2025 کا نوبل انعام برائے کیمسٹری جاپان، آسٹریلیا اور امریکا کے 3 سائنس دانوں کو ان کے ‘ میٹل آرگینک فریم ورکس‘  پر تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی کے مطابق انعام یافتگان میں پروفیسر سوسومو کیٹاگاوا  کیوٹو یونیورسٹی، جاپان پروفیسر رچرڈ رابسن  یونیورسٹی آف میلبورن، آسٹریلیا پروفیسر عمر ایم. یاغی  یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے، امریکا شامل ہیں۔  کیمیائی ڈھانچوں میں انقلاب تینوں سائنس دانوں نے میٹل آرگینک فریم ورکس (MOFs) پر بنیادی تحقیق کی، جو دھاتوں اور نامیاتی اجزا پر مشتمل ایسے مادے ہیں جو گیسوں، توانائی اور دواؤں کے محفوظ ذخیرہ و استعمال میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔یہ دریافت جدید ماحولیاتی ٹیکنالوجی، صاف توانائی، اور کیمیائی سینسرز کی تیاری میں اہم سنگِ میل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کا چار رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔جیل ذرائع کے مطابق وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصر اقبال، آمنہ بی بی اور اسامہ حنیف شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے قونصلر ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے بعد امریکی سفارتی وفد جیل سے روانہ ہوگیا۔یاد رہے کہ ظاہر جعفر نور مقدم قتل کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
    پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوستی اور باہمی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت، متحرک قیادت اور مؤثر سفارتی پالیسیوں کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔  وزیراعظم کی قیادت میں مثبت تبدیلی حکومتی ذرائع کے مطابق جس طرح شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی تقدیر بدلی، اسی طرح اب وہ بطور وزیراعظم پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ان...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا.   وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔  وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں کی پزیرائی کی، کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں. شہباز شریف نے کہا کہ عوامی...
    سعودی کابینہ نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ ختم کرنے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کے منصوبے کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور فوری مذاکرات کے ذریعے منصوبے کے نفاذ کے طریقہ کار پر اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ریاض میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کی۔ علاقائی صورتحال پر غور اجلاس کے بعد سعودی پریس ایجنسی کو جاری بیان میں وزیرِ میڈیا سلمان الدوسری نے بتایا کہ کابینہ نے موجودہ علاقائی حالات، خاص طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر غور کیا۔ کابینہ نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی تمام بین الاقوامی میٹنگز...
    آج صبح امریکی صدر کے سینئر مشیران "جیرڈ کشنر" اور "اسٹیو ویٹکاف" شرم الشیخ پہنچے، جہاں غزہ میں مستقل جنگبندی اور قیدیوں کے تبادلے كیلئے "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پیش کردہ منصوبے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت ثالثین کی مدد سے مصر کے شرم الشیخ میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات میں وال اسٹریٹ جرنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق حماس نے مطالبہ کیا کہ شہید یحییٰ السنوار اور ان کے بھائی شہید محمد السنوار کی لاشیں ہمارے حوالے کی جائیں۔ واضح رہے کہ یحییٰ السنوار نے غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت سنبھالنے کے بعد شہادت پائی تھی۔ مذکورہ اخبار نے بتایا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں راجا پرویز اشرف، مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔ مزید پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنما شوکت نواز میر کون ہیں؟ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے کشمیر میں معاملات کو احسن انداز میں حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیری عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاملہ فہمی اور ذمہ داری کا...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیرالدین، ایف آئی اے اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات درج ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے...
     راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
     علی رامے:وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں 2200 سے زائد ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب  کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 24 فیصد سروے مکمل ہو چکا  ہے،فلڈ سروے میں 2 لاکھ سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئیں،اب تک ٹیموں نے 6 لاکھ ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی،سیلاب سے متاثرہ 56735 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا، مکانات میں مکمل متاثر اور جزوی متاثر مکانات شامل ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش پی...
    وٹامن ڈی جسے عام طور پر سَن شائن وٹامن کہا جاتا ہے، انسانی صحت کا ایک نہایت اہم جز ہے، یہ ناصرف ہڈیوں کی مضبوطی میں کردار ادا کرتا ہے بلکہ قوتِ مدافعت، دماغی صحت اور جذباتی توازن کو بھی برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی دنیا بھر میں عام ہے لیکن ماہرین کے مطابق زیادہ تر افراد اس کمی سے لاعلم رہتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی اہمیت وٹامن ڈی جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے، اس کی کمی بچوں میں رکٹس (Rickets) اور بڑوں میں آسٹیوپوروسس (Osteoporosis) جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، وٹامن ڈی...
    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کپتان اور کوچ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اس حوالے سے ٹیم منیجمنٹ کے تھنک ٹینک کی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ جلد بیٹھک متوقع ہے اور ممکن ہے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران وائٹ بال ٹیم کا کیمپ شروع کیا جائے گا جس کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جلد سامنے آجائیے گے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم...
    اسلام ٹائمز: اہلسنت عالم قاضی نثار احمد پر حملہ یقیناً افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، مگر اس کے بعد جو فکری بیداری، اجتماعی یکجہتی اور بین المکاتب محبت سامنے آئی، وہ گلگت بلتستان کی اصل طاقت ہے۔ یہ سرزمین "امن و اخوت کی مادرِ علمی" بن چکی ہے، جہاں دشمن کی ہر سازش عوام کے اتحاد کے پتھروں سے ٹکرا کر چکنا چور ہو جاتی ہے۔ آج گلگت بلتستان کے ہر باسی، ہر عالم، ہر طالبعلم اور ہر تاجر کو یہ پیغام یاد رکھنا ہوگا: "امن سب کی ضرورت ہے اور اس نعمت کے محافظ ہم سب ہیں۔" تحریر: آغا زمانی بلند و بالا پہاڑوں کے سائے میں بسی ہوئی یہ سرزمین صرف جغرافیہ نہیں، یہ ایک زندہ...
    مسّی ساگا: کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی دھوم  مچ گئی، جہاں منعقدہ نمائش میں رکھی گئی اعلیٰ مصنوعات نے خریداروں کو متوجہ کرلیا۔ 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025ء  تک کینیڈا میں ہونے والے اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025ء  میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات ساز اداروں نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی۔ ATS شو کینیڈا کا ایک بین الاقوامی تجارتی میلہ ہے جو شمالی امریکا، ایشیا اور دیگر خطوں سے شرکا کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ 2025ء  کے اس ایڈیشن میں پاکستان، چین، بنگلا دیش، ویتنام، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جس سے یہ نمائش عالمی سطح پر سورسنگ اور صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم...
    اترپردیش کے شہر بریلی میں مودی حکومت کے زیر اثر ہندوتوا نظریے کی انتہا نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، کانپور سے شروع ہونے والے “آئی لو یو محمد” احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں اتحادِ ملت کونسل کے رہنماؤں اور دیگر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔ متعدد گھروں کو سیل کر دیا گیا ہے اور بریلی سمیت کئی علاقوں میں پولیس کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز معطل کر...