2025-09-26@12:52:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1827
«لیکن میرے»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکسپریس نیوز کی جانب سے نشر کردہ موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے این سی سی آئی اے کو ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے خبر نشر کی گئی کہ انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین پی ٹی اے تک تمام شخصیات کی سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے ایک سال قبل بھی اس حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر پی ٹی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی اور ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کا الزام، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تشکیل دی گئی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔ واضح رہے...
وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات...
انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوزکی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری...
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کی وجہ سے وسیع دوروں اور اسٹیج سے ’وقفہ‘ لے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ’دی ہیلتھ اپ ڈیٹ‘ لکھ کر مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا ہے۔ 38 سالہ کامیڈین نے اپنے سخت شیڈول کے صحت پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں ایک سال سے بیمار محسوس کر رہا تھا البتہ مجبوری کے تحت کام جاری رکھے ہوئے تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 10 سال سے ٹور پر ہوں، حالانکہ یہ بہت بڑی نعمت ہے کہ مجھے آپ سب کی...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنی بیماریوں اور کینسر کے خلاف طویل جدوجہد پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص ان کے لیے زندگی کا سب سے کڑا وقت تھا، لیکن اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور بیٹی زارا نور عباس کی حوصلہ افزائی نے انہیں ہمت دی اور وہ اس مرحلے سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔ اسماء عباس نے کہا کہ شروع میں ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا تھا، جس پر خوشی بھی ہوتی تھی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کینسر کی علامت ہے۔ تشخیص میں وقت لگا لیکن بروقت پتہ چلنے پر انہوں نے...
بلوچستان کے خوبصورت اور سیاحتی مقام زیارت کا مرکزی بازار گزشتہ 18 دنوں سے مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے مقامی تاجروں اور مزدوروں کا روزگار بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کمانے اور کھانے والے افراد فاقوں کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ ہوٹل، میڈیکل اسٹورز اور دکانیں سب بند پڑی ہیں۔ ’چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے‘ 31 سالہ محمد صادق پچھلے 7 برس سے زیارت بازار میں پرچون کی دکان چلا رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم روز کما کر روز کھانے والے لوگ ہیں لیکن بازار بند ہونے کی وجہ سے دکان کا شٹر اٹھائے 18 دن ہوچکے جس کے باعث گھر کا راشن ختم ہو رہا ہے۔ انہوں...
خیبر پختون خواہ میں سیلابی آفت ابھی جاری تھی کہ شدید بارشوں اور ہندوستان سے آنے والے پانی کے منہ زور ریلوں نے پنجاب میں تباہی پھیلانی شروع کر دی۔یہ بلا شبہ ایک بڑی آفت ہے لیکن اس کا سارا ملبہ قدرت یا ہندوستانی آبی جاحیت پر ڈالنا قرینِ انصاف نہیں ہو گا۔خیبر پختون خواہ میں شدید بارشوں کو ٹمبر مافیا اور پتھر مافیا نے آفت کا روپ دھارنے میں بہت مدد کی۔ ڈی فارس ٹیشن سے پہاڑ ننگے ہوئے تو پتھر مافیا نے پہاڑ کاٹ کر تباہی مچا دی، یوں سارا قدرتی ایکو سسٹم تباہ وبرباد ہوا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ عمل ایکو سسٹم کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے لیکن ہم...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر ملزم کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس حسن رضوی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ملزم برا انسان ہوگا لیکن اس کے کچھ حقوق بھی ہے، کیا پولیس نے مریض کی گرفتاری سے قبل ہسپتال یا ڈاکٹر سے اجازت لی۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ کیا پولیس بستر مرض سے کسی سے کو ایسے گرفتار کر سکتی ہے، ملزم کا ریڑ کی ہڈی کا آپریشن ہوا تھا، آپریشن کے بعد ملزم چل پھر نہین سکتا ہے۔ جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ پولیس رپورٹ میں لکھا کے ملزم آپریشن کے بعد صحت یاب...
بہت سے لوگوں کو یاد ہوگا کہ ایک زمانے میں اچانک ایک تحریر نمودار ہوجاتی تھی یا کوئی ایک کاغذ ہاتھ میں تھما کر فوراً چلتا بنتا تھا، جس میں لکھا ہوتا کہ سارے لوگ گمراہ ہوکر حرص دنیا میں پھنس گئے ہیں اور دین سے دور ہوگئے، تفصیلات میں شاید کوئی فرق ہو لیکن مجموعی مضمون یہی ہوتا تھا یعنی کسی شخص کے خواب کا ذکر ہوتا تھا، ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہوتا کہ جو شخص یہ نوشتہ پڑھ لے اور اس کی چالیس کاپیاں بناکر دوسرے مسلمانوں میں تقسیم نہ کرے، وہ گناہ اور لعنت کا مستوجب ہوگا۔ ان ہی دنوں پی ٹی وی پر ایک پروگرام چلا کرتا تھا جس میں مستند علماء کرام قارئین کے...
ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک نے شوبز کی چمک دمک کے پیچھے تاریک چہرے کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ ڈراما "الزامِ عشق” سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی نووارد اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے کیریئر اور انڈسٹری کے تلخ تجربات کے بارے میں ایک انٹرویو میں بے باکی سے بات کی۔ ماریہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا کچھ غلط نہیں ہوا لیکن میں نے دوسروں کی ہولناک کردینے والی کہانیاں سنی ہیں۔ اداکارہ ماریہ ملک نے مزید کہا کہ شو بز کی چمک دمک کے پیچھے کئی اندھیرے پہلو بھی چھپے ہیں، جنھیں سن کر دکھ ہوتا ہے۔ ماریہ ملک نے بتایا کہ شکر ہے میرے ساتھ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے...
اسرائیل نے غزہ شہر (شمالی غزہ) میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے لیے ہزاروں فوجی ریزروسٹ کو طلب کیا گیا ہے۔ تاہم متعدد ریزروسٹ نے تاخیر سے رپورٹ کیا یا ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استثنیٰ مانگا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ اسرائیل کی تاریخ میں ریزرو فورسز کا سب سے بڑا بلاوہ ہے جس میں تقریباً 60 ہزار اہلکاروں کو طلب کیا گیا جن میں سے 40 سے 50 ہزار منگل کے روز بلائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا بہت سے ریزروسٹ اسکول سیشن کے آغاز جیسے ذاتی مسائل کے باعث ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکے جبکہ سینکڑوں نے ڈیوٹی...
موسمیاتی تبدیلی اب محض سائنسی اصطلاح یا تحقیقاتی مقالوں کا موضوع نہیں رہی، یہ ناقابلِ انکار سچ بن چکا ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے ماہرین کئی دہائیاں پہلے اس خدشے کا اظہار کر چکے تھے کہ اگر انسان نے اپنے طرزِ زندگی، وسائل کے استعمال اور زمین کے ساتھ برتاؤ کو تبدیل نہ کیا تو موسموں کا توازن بگڑ جائے گا، برفانی تودے پگھل جائیں گے، بارشوں کا نظام غیر متوقع ہو جائے گا اور زمین پر زندگی کے آثار شدید خطرات سے دوچار ہوں گے۔ یہ تمام پیش گوئیاں اب حقیقت بن چکی ہیں۔ترقی یافتہ ممالک نے اپنی پالیسیاں تبدیلیاں کیں، فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے قوانین سخت کیے گئے اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے...
بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران درپیش مشکلات اور دھونی کے دورِ قیادت میں اپنے کردار کے محدود ہونے پر کھل کر بات کی ہے۔ عرفان پٹھان نے اپنے کیریئر کے آغاز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ 2006 میں پاکستان کے خلاف ان کی ہیٹ ٹرک بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں یادگار ہے۔ لیکن دھونی کے کپتان بنتے ہی پٹھان کا کردار کم ہوتا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بار بار نظرانداز ہونا صرف انجریز کی وجہ سے نہیں بلکہ انتخابی ناانصافیوں کی بدولت ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی 2008 آسٹریلیا ٹور کا واقعہ...
اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف دنیا بھر میں طاقتور احتجاج سامنے آیا ہے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر (RSF) اور عالمی تنظیم آواز (Avaaz) کی اپیل پر 70 ممالک کے 250 میڈیا اداروں نے اپنے فرنٹ پیجز، ویب سائٹس اور نشریات کو بلیک آؤٹ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر میڈیا اداروں نے مشترکہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں صحافیوں پر بڑھتے حملوں کے خلاف دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، میڈیا کو آزاد رسائی دی جائے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات تباہی کے دہانے پر ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر سخت تنقید کرتے ہوئے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ بھارت نے دہائیوں تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ اور غیرمنصفانہ رویہ اختیار کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس (ٹیرِف) عائد کرتا رہا، جس کی وجہ سے امریکی کاروباری ادارے بھارتی منڈی میں جگہ نہیں بنا سکے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/115129261076571259 امریکی صدر نے کہا کہ اس کے برعکس امریکی مارکیٹ میں بھارت بڑے پیمانے پر اپنی اشیا فروخت کرتا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم...
سالہا سال سے ڈاکٹروں اور ماہرینِ صحت کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ زیادہ نمک کھانا انسانی صحت خصوصاً دل اور بلڈ پریشر کے لیے خطرناک ہے۔ لیکن حالیہ سائنسی تحقیقات میں ایک نیا نقطۂ نظر سامنے آیا ہے کہ انتہائی کم نمک کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے نمک کے استعمال میں اعتدال ضروری ہے، نہ بہت زیادہ اور نہ بہت کم۔ زیادہ نمک: بلڈ پریشر، فالج اور امراض قلب کا خطرہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیادہ نمک کھانے سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جو دنیا بھر میں فالج...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تباہی، پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں اور غیر سنجیدہ سیاسی رویوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھی سیلاب آتا ہے، ہم فوراً اقوامِ متحدہ اور دنیا سے مدد مانگنے لگتے ہیں، لیکن کبھی اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے کہ اس حال کو ہم خود لائے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے حلقے سے دو دریا گزرتے ہیں، لیکن وہاں آبی گزرگاہوں پر اسکیمیں اور تعمیرات کر کے پانی کے قدرتی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت دوسروں پر انگلی اٹھانے کا نہیں، خود احتساب کا ہے۔ ہمیں پوچھنا ہوگا...
راولپنڈی میں ڈینگی لاروا برآمد کرنے کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو بلیک میل اور رشوت طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ ہیلتھ پنجاب کے سینٹری انسپکٹر عمران اصغر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی نگرانی میں کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کے باہر چھاپہ مارا گیا جبکہ کارروائی کے دوران انسپکٹر کی جیب سے نشان زدہ 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر کلینک مالک عمران مغل سے ڈینگی لاروا برآمد کرنے اور مقدمہ درج کرانے کی دھمکیاں دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا رہا۔ متاثرہ کلینک مالک نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر ٹریپ ریڈ کروایا گیا۔ اینٹی...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے دوران لی جانے والی گروپ فوٹو پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو فوٹو میں مرکزی حیثیت نہیں دی گئی اور انہیں کونے میں کھڑا کر دیا گیا، جو بھارت کے وقار کے خلاف ہے۔ دنیش کے وِہرا کے مطابق فوٹوگراف میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ بالکل درمیان میں موجود تھے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو شی جن پنگ کے قریب رکھا گیا۔ اس کے برعکس وزیراعظم مودی کو صفِ اوّل میں ہونے کے باوجود تقریباً چوتھے یا پانچویں نمبر پر کونے کی جانب کھڑا کیا گیا۔ ...
کراچی: انٹرویو لینے والے نے سوال کیا ’’ کیا آپ کو لگتا ہے بابر اعظم کو اپنے ٹی20 بیٹنگ اسٹائل میں تبدیلی لانی چاہیے‘‘ محمد حارث کا جواب تھا ’’یس‘‘ اگلا سوال سامنے آیا ’’ تیز یا سلو‘‘ ’’ تیز‘‘ حارث نے یہ جواب دیا میں نے یہ کلپ دیکھی اس میں ’’ریپڈ فائر‘‘ قسم کے سوال کے مختصر جواب دیے گئے، بظاہر کوئی ایسی غیرمعمولی بات نہیں تھی لیکن اس پر بابر اعظم کے جانثاروں اور سوشل میڈیا آرمی نے طوفان برپا کر دیا، انھوں نے محمد حارث کی ایسی ٹرولنگ کی کہ وہ بیچارہ اب فرسٹریشن کا شکار ہو چکا، ’’خود کو دیکھو کیسی بیٹنگ کرتے ہو، تم نے بابر کے بارے میں کیسے یہ کہہ...
لاہور کے نواحی علاقے چونگ میں واقع ایک پرانا اسکول اب عارضی ریلیف کیمپ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں سینکڑوں سیلاب متاثرہ خواتین، بچوں اور بزرگوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔ یہاں کی دیواریں نمی سے بھیگی ہیں، فرش پر کیچڑ پھیلا ہے اور ہوا میں نمی اور بے بسی گھلی ہوئی ہے۔ 19 سالہ شمائلہ ریاض، جو اپنے پہلے بچے کے ساتھ سات ماہ کی حاملہ ہیں، چار دنوں سے اسی کیمپ میں مقیم ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے آنے والے بچے کے بارے میں خوشی سے سوچنا چاہتی تھی، لیکن اب تو اپنے مستقبل پر ہی یقین نہیں رہا۔ جسمانی تکالیف، ذہنی دباؤ اور سہولیات کا فقدان کیمپ میں موجود بیشتر خواتین نہ صرف جسمانی...
اس برس دس نومبر سے پچیس نومبرکے درمیان برازیل کے شمالی شہر بیلم میں دنیا کے تقریبا دو سو ممالک کے لیڈر، منسٹر، ڈپلومیٹ، میڈیا، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی،اسکالرز اور ماحولیاتی ماہرین جمع ہو رہے ہیں اور یہ پہلی دفعہ ہے کہ یہ تقریب ایمازون کے جنگلات میں منعقدکی جا رہی ہے۔ یہ ایک علیحدہ بحث ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے ایک نیا ہائی وے بنایا گیا ہے جس کے لیے جنگلات کی کٹائی کی گئی ہے جو خود میں ایک سوال ہے۔ یہ کانفرنس جسے دنیا COP30 کہتی ہے، دراصل زمین کا مقدمہ ہے، زمین جو ہماری ماں ہے، جس کے سینے پر ہم نے اپنے شہر اپنی معیشت کے خواب سجائے وہی زمین آج تپتے...
اللہ جانے مظلومیت ہمارے چہرے پر سجتی ہے یا ہماری مہارت کہ اپنی کرپشن، خودغرضانہ رویوں، بے عملیوں اور نا اہلیوں کو چھپانے کے لیے کسی بھی حادثے یا آفت کی صورت میں اسے جھٹ سے منہ پر سجا لیتے ہیں۔ 2010 کا سیلاب تھا یا 2022 کا، ہم نے سیلابی المیوں میں انسانی کوتاہیوں کا تمام الزام عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں پر ڈال کر خود کو معصوم ومظلوم قرار دے کر ہاتھ جھاڑ دیے۔ 2022 کے سیلاب کے ساتھ یہ بیانیہ زور وشور سے شروع ہوا کہ ہم اپنے حصے سے کہیں زیادہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہیں۔ اس بیانیے کے مطابق پاکستان دوسروں کے کردہ گناہوں کے سبب سیلابی اذیت کا شکار ہوا۔ یوں سیلاب کی وسیع تباہی...
پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں میں 50 ارب روپے تک کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سیلاب کے اثرات سے متاثرہ کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے ایف بی آر کو براہ راست 20 ارب روپے کا ٹیکس نقصان ہو چکا ہے، اور مجموعی نقصان کا تخمینہ 34 ارب روپے تک لگایا جا رہا ہے۔ سیالکوٹ سے لے کر بہاولپور تک کے ٹیکس آفسز میں کلیکشن میں نمایاں کمی آئی ہے، اور پنجاب کے بڑے شہروں جیسے لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، سرگودھا اور دیگر 9 فیلڈ آفسز میں ٹیکس وصولی میں بہت زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اگست کے مہینے میں ایف بی آر نے...
BANGKOK: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پائیتونگٹارن شنواترا کو ٹیلی فون لیک معاملے میں قواعد کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عہدے سے برطرف کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب پتی خاندان سے تعلق رکھنے والی چھٹی اور ملکی تاریخ کی کم عمر وزیراعظم تھی تاہم انہیں آئینی عدالت نے فون لیک معاملے پر انہیں برطرف کردیا۔ عدالت نے بتایا کہ پائیتونگٹارن شنواترا نے جون میں لیک ہونے والی فون کال میں اخلاقیات کی خلاف ورزی کی اور اس دوران کمبوڈیا کے طاقت ور وزیراعظم ہون سین سے مرعوب نظر آئیں جب دونوں ملک مسلح جھڑپوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد...
امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ آرٹیفیشل انٹیلیجینس (اے آئی) ٹیکنالوجی، جس میں چیٹ بوٹ کلاڈ شامل ہے، کو ہیکرز نے خطرناک سائبر حملوں کے لیے ہتھیار بنا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مزاح نگاری مصنوعی ذہانت کے بس کی بات نہیں، مصنفین بی بی سی کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اے آئی کی مدد سے نہ صرف خفیہ ڈیٹا چوری اور بلیک میلنگ کی گئی بلکہ نارتھ کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد نے جعلی پروفائلز بنا کر امریکا کی بڑی ٹیک کمپنیوں میں ریموٹ جابز حاصل کیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے اے آئی ماڈلز کو کوڈ لکھنے، فیصلے کرنے، تاوان کی رقم تجویز کرنے اور...
لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے کل سے صوبے بھر میں مون سون کا 9 واں اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے اور بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا 9 واں اسپیل کل سے شروع ہوگا، 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد جے پور کی قیمتی پتھروں اور جیولری کی برآمدات یکسر رک گئیں۔ شہر کی سب سے بڑی غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والی صنعت کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور جیولری مارکیٹ کے تنگ و پیچیدہ راستوں میں پریشانی کی فضا چھا گئی ہے۔ مشہور جوہری بازار سے لے کر ’گوپال جی کا راستہ‘ تک، جہاں صدیوں سے جیولرز کندن، پولکی اور میناکاری سے آراستہ زیورات تیار کرتے ہیں یا موتی و قیمتی پتھروں کی خرید و فروخت کرتے ہیں، سبھی بازار خاموش پڑ گئے ہیں۔ جیولری کی یہ صنعت نہ صرف سیاحت کے ساتھ جے پور کی معیشت کا ستون ہے بلکہ...
شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال کا جوان کیپٹن راجہ تیمور حسن، جو زندگی کے ایک انمول ترین موقعے کی آمد کے دن گن رہا تھا، وطن کی مٹی پر جان نچھاور کر کے شہیدوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 54ویں برسی پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت چکوال کے گاؤں دروگی راجگان کے بہادر سپوت کی مہندی کی تقریب صرف ایک روز بعد ہونی تھی جس کے اگلے روز نکاح اور پھر اس کے اگلے روز ولیمہ طے تھا لیکن ان کے استقبال کی تیاریاں تو آسمانوں پر طے کردی گئی تھیں۔ ایک طرف گھر میں شادی کی تیاریاں تھیں، مہمانوں کی آمد، دعاؤں کی گونج اور دلہن کے ہاتھوں...
لاہور: سرگودھا میں خواتین کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کو بلیک میل کر کے ہراساں کرنے جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے، خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ خواتین کی عزت و وقار پر...
معروف پاکستانی اداکارہ کومل میر نے وزن میں اضافے کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں کومل میر نے اپنے وزن میں اچانک اضافے کے بعد پیش آنے والے ذہنی دباؤ اور منفی ردِعمل پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزن بڑھنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ ساتھ قریبی لوگوں کی جانب سے بھی تکلیف دہ تبصرے سننے کو ملے، جس سے ان کی ذہنی صحت شدید متاثر ہوئی۔ کومل میر نے کہا، ’’سچ کہوں تو یہ میرے لیے بہت مشکل وقت تھا۔ میں نے کئی بار روتے ہوئے دوستوں کو بتایا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی، لیکن جب جاننے والے...
جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی جہاں روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہی ہے وہیں اس کے خطرناک پہلو بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ ایک حالیہ تجربے میں کئی معروف اے آئی ماڈلز جن میں ’کلاڈ‘ بھی شامل ہے کو مختلف فرضی مگر حساس معلومات تک رسائی دی گئی۔ حیران کن طور پر ان ماڈلز نے نہ صرف خطرناک فیصلے کیے بلکہ بعض نے بلیک میلنگ جیسا رویہ بھی اختیار کیا۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ جب ان ماڈلز کو ’ایجنٹس‘ کے طور پر کام کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے یعنی خود مختار فیصلے اور عمل کی صلاحیت دے دی جاتی ہے تو یہ سسٹمز قابو سے باہر بھی جا سکتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ...
اسلام آ باد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایف 10 مرکز اسلام آباد سے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم صفی اللہ کو حراست میں لیا گیا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز حاصل کر کے نہ صرف خاتون بلکہ اس کے اہل خانہ کو بھی ہراساں کیا، ہراسانی اور دھمکیوں سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نے خودکشی کی بھی کوشش کی۔ ملزم کو گرفتار کرکے سائبر کرائم ایکٹ 2016ء کی دفعات 20، 21 اور 24 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 تحت مقدمہ کرکے ملزم کی زیر استعمال موبائل فون ،لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کرلیے۔ حکام کے مطابق تفتیش کے...
اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن 1071 نمبر کے ساتھ اے پی ایس راولپنڈی کی علینہ طارق نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن دی اسکالر سائنس کالج کی وردہ سرفراز نے 1070 نمبر کے ساتھ حاصل کی، تیسری پوزیشن اے پی ایس گوجرانوالہ اور رسول ڈی کی دو طالبات عروہ ملک اور مناہل مرتضیٰ نے حاصل کی۔ پری انجینئرنگ میں دی اسکالر سائنس کالج کے مزمل ساجد نے 1063 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، کپس کالج کے محمد سمیع نے 1059 نمبر لیکر دوسری جبکہ عائشہ نعیم نے 1054 نمبر لیکر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ جاری نتائج کے مطابق گیارہویں کے سالانہ امتحان...
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت، جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ بھائی نے بہنوں سے خدمت کروانی ہے لیکن جائیداد میں حصہ نہیں دینا، بہنیں کھانا بنا کر دیتی ہے گھر کی صفائی کرتی ہیں۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا، قرآن کے حکم سے کیسے انکار ہو سکتا ہے، جائیداد کی تقسیم نامے پر بہن کے دستخط نہیں ہیں۔ وکیل بھائی شہاب نے دلائل میں کہا کہ بہن کو حصہ دیا ہے لیکن وہ کہتی ہے حصہ کم ملا ہے۔...
مری(نیوز ڈیسک) مری کے دور افتادہ علاقے میں قائم طالبات کا سرکاری اسکول برسوں سے علم کے چراغ جلاتے ہوئے معجزات دکھا رہا ہے اور ہر سال شاندار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ٹاپ رینکڈ طلبہ پیدا کر رہا ہے۔ لیکن ان درخشاں ذہنوں کو روزانہ کی بنیاد پر مسائل کا پہاڑ عبور کرکے یہ کامیابیاں سمیٹنے کی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ کبھی 300؍ طالبات کیلئے حد سے زیادہ طلب کا شکار ایک واش روم تک رسائی کی پریشانی، تو کبھی بنیادی ضروریات کے نہ ہونے کی مشکل تو کبھی تدریسی عملے کی کمی کے مسائل۔ علمی عظمت کے دس برس اور حکام کی بے حسی کا یہ صریح تضاد، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول علیوٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
کراچی: ’’وہ دیکھو شاہین آفریدی آ گیا آؤ چلو سیلفی لیتے ہیں‘‘ ایک تقریب میں شاہین کے آتے ہی ہلچل مچ گئی، ہر کوئی اس کوشش میں تھا کہ ان کے پاس پہنچ جائے، وہ بھی خندہ پیشانی کے ساتھ سب سے ملاقات کرتے رہے، قریب ہی ایک سابق فاسٹ بولر بھی موجود تھے انھیں کسی نے لفٹ نہ کرائی، ایک بچے سے اس کے والد نے کہا کہ بیٹا ان کے ساتھ بھی تصویر بنوا لو تو جواب ملا ’’ یہ کون ہیں‘‘۔ اس پر اسے بتایا گیا کہ انھوں نے پاکستان کرکٹ کیلیے کتنے کارنامے سرانجام دیے،میری نظر ان سابق کھلاڑی پر پڑی تو وہ گہری سوچ میں گم دکھائی دیے، میرے ساتھ موجود ایک سینئر...
لاہور: لودھراں میں حادثے کا شکار ہونے والی عوام ایکسپریس ٹرین کا بلیک باکس نکال لیا گیا۔ بلیک باکس سے معلومات ملنے کے بعد یہ پتہ چل سکے گا کہ ڈرائیور نے بروقت بریک کیوں نہیں لگایا اور گاڑی کی اسپیڈ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کے بجائے زیادہ کیوں تھی۔ فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے نے لودھراں ٹرین حادثے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیور سمیت دیگر ملازمین کے بیانات بھی قلم بند کر لیے گئے ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ مکمل ہوتے ہی وزارت ریلوے کو بھجوا دی جائے گی۔ دوسری جانب اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزارتِ ریلوے کو جمع کرا دی گئی ہے مگر اس رپورٹ میں جن افسران اور...

سیاسی معاملات پر پی ٹی آئی سے بات کے لیے تیار ہیں، لیکن کیسز میں صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے، عطاتارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات پر پی ٹی آئی سے بات کے لیے تیار ہیں، لیکن کیسز میں ریلیف پی ٹی آئی کو صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ سے سوال کیا گیا کہ 13 اگست کو جناح اسٹیڈیم میں وزیراعظم شہباز شریف نے میثاقِ استحکام کی بات کی اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات دور کریں اور استحکامِ پاکستان کی بات کریں۔ فیلڈ مارشل نے بھی صحافی سے بات چیت میں کہا کہ سیاسی مفاہمت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔ تو کیا یہ پی ٹی آئی کے لیے پیغام ہے کہ...
خیبر پختونخوا حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ جائے حادثہ پر بکھرا ہوا ہے—فوٹو: اے ایف پی خیبرپختونخوا میں حادثے کا شکار ہونے والی سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریب 100 میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا، پولیس نے اسے متعلقہ حکام کے حوالہ کر دیا ہے۔حکام کے مطابق بلیک باکس کا ڈیٹا حادثہ کی وجوہات جاننے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا فیصلہخیبر پختون خوا حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس بلیک باکس سے پائلٹس کی گفتگو سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کی جائیں گی۔سرکاری حکام کے...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت کے کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کا لاپتہ بلیک باکس مل گیا۔ سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس جائےحادثہ سے تقریباً 100میٹر کے فاصلے پرپڑا تھا جسے تلاش کر لیا گیا۔ پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کےحوالےکر دیا ہے۔ باجوڑ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور حادثے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے. پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار...
خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز بونیر(سب نیوز)ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کو خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا جسے تلاش کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے۔ یاد رہے کہ تحقیقاتی ٹیم ہیلی کاپٹر حادثے کے جائے وقوعہ کا 2 مرتبہ معائینہ کرچکی ہے اور آج زمینی معائنیہ کیا تھا، جس کا مقصد شواہد اکھٹے کرنا تھے۔2 روز قبل باجوڑ کے لیے...
خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو مشن پر مامور ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکام نے جائے حادثہ کے قریب سے ہیلی کاپٹر کابلیک باکس برآمد کر لیا ہے، جو کہ کسی بھی فضائی حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے نہایت کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بلیک باکس کہاں سے ملا؟ سرکاری ذرائع کے مطابق بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر ملا۔ پولیس نے فوری طور پر اسے تحویل میں لے کر متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا ہے تاکہ تکنیکی تجزیے کے بعد حادثے کی وجوہات سامنے آ سکیں۔ چوری کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار افسوسناک امر یہ ہے کہ...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا جو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثے میں تباہ ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس غائب ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بلیک پاکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلہ پر پڑا تھا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ مہمند جائے حادثہ سے ملنے والی مشینری بھی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران ریسکیو کاموں میں خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ پولیس کو خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا جسے تلاش کرلیا گیا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کردیا، تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر حادثے کے جائے وقوعہ کا 2 مرتبہ معائنہ کیا اور...
50 سالہ مختیار خان جب بیرون ملک سے آئے اپنے بیٹے کو لینے ایئرپورٹ جا رہے تھے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوبارہ کبھی اپنے خاندان سے نہیں مل سکیں گے۔ وہ جب بیٹے کو لے کر گھر پہنچے تو پورا خاندان بے رحم سیلاب کی نذر ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی مختیار خان کا تعلق بونیر کے پیر بابا کے نواحی گاؤں دگئی سے ہے۔ وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے خاندان کے 22 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ جن کی...
برطانیہ میں آباد ہزاروں افغان شہری ایک اور ڈیٹا لیک کا شکار ہو گئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے سب کنٹریکٹر انفلائٹ دی جیٹ سینٹر (Inflite The Jet Centre) کے سائبر سکیورٹی واقعے کے بعد تقریباً 3 ہزار 700 افغان شہریوں کے نام، پاسپورٹ کی تفصیلات اور اے راپ (Arap) اسکیم کے تحت فراہم کردہ کوائف متاثر ہوئے ہیں۔ بی بی سی نیوز کے مطابق یہ افغان شہری جنوری سے مارچ 2024 کے دوران برطانوی افواج کے ساتھ کام کرنے کے بعد ری سیٹلمنٹ اسکیم کے تحت برطانیہ لائے گئے تھے۔ متاثرہ افراد کو جمعے کی شام افغان ری سیٹلمنٹ ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے ای میل میں آگاہ کیا گیا کہ ان کا ذاتی ڈیٹا بشمول پاسپورٹ نمبر، تاریخ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)کراچی کی ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت نے لڑکی اغوا، گینگ ریپ اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم کو 50 سال قید کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت میں لڑکی سے گینگ ریپ، اغوا اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جج نصیر نور خان نے ملزم شہباز عرف شبی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 50 سال قید اور مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکردیا۔استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ جون 2021 میں 15 سال کی لڑکی چیزیں خریدنے باہر نکلی تھی، ملزم نے اسے کہا کہ تمہارے باپ پر تشدد کیا جا رہا ہے، ساتھ چلو راستے میں...
مینٹورز کی پوسٹ ختم ہونے کے باوجود 4 سابق کرکٹرز کو بدستور تنخواہوں کی ادائیگی ہو رہی ہے، ثقلین مشتاق اور وقار یونس نوٹس پیریڈ پر ہیں، انھیں برطرفی کے خطوط موصول ہو چکے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور مصباح الحق کوئی نئی ذمہ داری ملنے کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں شعیب ملک، سرفراز احمد،مصباح الحق،وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو نئے پروجیکٹ چیمپئنز کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا تھا،ان کو50 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا رہا۔گزشتہ عرصے چیمپئنز کپ کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یوں مینٹورز کی بھی ضرورت باقی نہ رہی، شعیب ملک پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے،البتہ دیگر...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی پہلے سے موجود تھی مگر بدقسمتی سے ہم سائنس کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کے مناظر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ہمارے ہاں بار بار وارننگ دی جاتی ہے لیکن بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال المیہ اختیار کر لیتی ہے۔ ہم یا تو خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں یا پھر شدید سیلاب کا، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں انتہاؤں سے نمٹنے...
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلارزئی کے لیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ہیلی کاپٹر مہمند میں حادثہ کا شکار ہوا ،حادثہ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول ہو گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلارزئی کے لیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ہیلی کاپٹر مہمند میں حادثہ کا شکار ہوا ،حادثہ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس تاحال نہیں مل سکا ہے جب کہ سرکاری...
—فوٹو: اے ایف پی خیبر پختونخوا میں امدادی کاموں کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس تاحال نہیں مل سکا۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کا ڈیٹا حادثے کی وجوہات جاننے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا ہنگامی حالات میں ہیلی کاپٹر میں سائرن بجا یا نہیں اس بات کا بلیک باکس سے پتہ چلے گا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم ہفتے کو جائے وقوع کا دورہ کرے گی۔سرکاری حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 افراد کی میتیں...
برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی والدہ لیڈی ڈیانا اگرچہ ایک دوسرے کے بے حد قریب تھے لیکن کھانے کے معاملے میں ان کے ذوق بالکل مختلف تھے۔ سابق شاہی شیف ڈیرن میک گریڈی کے مطابق لیڈی ڈیانا کو جھینگے بہت پسند تھے، خاص طور پر لوبسٹر تھرمیڈور لیکن وہ دوستوں کے ساتھ باہر کھانے پر کبھی اسے آرڈر نہیں کرتیں کیونکہ اسے مہنگا سمجھتی تھیں۔ اس کے بجائے وہ کینسنگٹن پیلس میں ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنے لیے یہ ڈش بنواتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کی باہمی رنجشیں برقرار: پرنس ہیری بڑے بھائی شہزادہ ولیم کو منانے میں ناکام رہے میک گریڈی کے مطابق جب شہزادہ ولیم اور ہیری گھر پر ہوتے تو مینو...
کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کے لیے ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ...
واشنگٹن: فلکیات دانوں نے ایک ایسے تباہ کن واقعے کا مشاہدہ کیا ہے جس میں ایک بڑا ستارہ غلط رخ منتخب کرنے کے باعث اپنی موت سے ہمکنار ہو گیا۔ یہ ایک بالکل نئے قسم کے سپرنووا (ستارے کا عظیم دھماکہ) کی نشاندہی ہے، جو اس وقت ہوا جب ایک عظیم ستارہ ایک بلیک ہول کو نگلنے کی کوشش کر رہا تھا — وہی بلیک ہول جس کے ساتھ وہ طویل عرصے سے کششی رقص یعنی "پاس ڈی ڈیو" میں بندھا ہوا تھا۔ یہ ستارہ کم از کم ہمارے سورج سے 10 گنا زیادہ بڑا تھا جبکہ بلیک ہول کا کمیت بھی تقریباً اتنی ہی تھی۔ دونوں ایک بائنری سسٹم میں کششی طور پر جُڑے ہوئے تھے۔ وقت گزرنے کے...
عمران خان کے ٹائیگرز نے رات جاگ کر معرکہ حق پر مہم چلائی لیکن انہیں ایوارڈ نہیں دیا گیا: فیصل جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر معرکہ حق پر مہم چلانے والے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ایوارڈ نہ ملنے پر شکوہ کردیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے جیل سے کہا کہ قوم متحد ہو ، ان کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر مہم چلائی لیکن ان ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگرز نے معرکہ حق کے دوران رات جاگ کر...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر قومی ٹیم کی شرمناک پرفارمنس پر غصے سے برس پڑے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غصے میں ہیں۔ اس شکست کے ساتھ پاکستان نے 34 سال بعد کیریبیئن سائیڈ کیخلاف پہلی ون ڈے سیریز گنوا دی، 295 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ہمیشہ ہی بہترین اور متاثر کن ٹیلنٹ رہا، ہم کبھی کسی ایک پر انحصار نہیں کرتے تھے، سب مل کر ٹیم کو جتواتے مگر اب یہ صورتحال نہیں رہی۔ شعیب اختر نے کہا...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ خطاب میں پاکستان مخالف جارحانہ بیانات دے کر اپنے خوف اور عدم اعتماد کو ایک بار پھر عیاں کر دیا۔ مودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستان کے خلاف فوجی کارروائیوں کو فخر سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ لب و لہجہ اس بات کا غماز ہے کہ بھارت پاکستان کی عسکری صلاحیت اور اس کے واضح انتباہ سے بوکھلا چکا ہے۔ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا سندھ طاس معاہدہ دریائے سندھ کے پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے طے پایا تھا، مگر مودی حکومت نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک چائے کے کپ کیلئے کابل گئے اور طالبان کیلئے دروازے کھولے گئے ، اب اسکا جواب کون دے گا؟ ، ادارے مل کر کام کر رہے ہیں تو یہ کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا، جس نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی اس کا بیڑہ غرق ہوگیا۔لاہور میں بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری نظام میں اتار چڑھاؤ کی سیاست کو سمجھتا ہوں، ریاست مدینہ کے بعد...
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی تاریخ میں ایک دلچسپ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ جب برصغیر کی آزادی کا سرکاری اعلان 15 اگست 1947 کو ہوا تھا تو پاکستان میں یومِ آزادی ایک دن پہلے، یعنی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ سینئر صحافی حامد میر نے اس حوالے سے تاریخی ریکارڈ اور مستند شواہد کی بنیاد پر وضاحت دی ہے۔ ان کے مطابق *انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947* میں صاف طور پر لکھا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایک ہی دن، یعنی 15 اگست کو وجود میں آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے پہلے جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ پر بھی “یومِ آزادی: 15 اگست” درج تھا۔ لیکن یہ تاریخ بعد میں تبدیل...
دنیا کے لیے یہ محض ایک پرندہ ہو سکتی ہے لیکن سونیا ہل کے لیے ’پرل‘ ایک محبوب ساتھی ہے۔ اب یہی پرل عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے کیونکہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی زندہ سب سے زیادہ عمر والی مرغی قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟ صرف 14 سال اور 69 دن کی عمر میں پرل نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سونیا ہل نے پرل کو 13 مارچ 2011 کو اپنے ذاتی انکیوبیٹر میں انڈے سے نکالا تھا۔ اس نسل کی مرغیاں، جنہیں ایسٹر ایگر کہا جاتا ہے، عموماً 5 سے 8 سال جیتی ہیں لیکن پرل...
بھارت کے شمالی صوبے اترکھنڈ کے ہمالیائی قصبے دھارالی میں شدید سیلابی تباہی کے ایک ہفتے بعد حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 68 افراد لاپتا ہیں اور ان کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ کلاؤڈ برسٹ:ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، بھارتی فوجیوں سمیت 100 لاپتہ اس حادثے میں پہلے ہی 4 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 70 سے زائد ہو سکتی ہے۔ دھارالی کے سیلاب میں ایک برفانی دیوار اور مٹی کا سیلابی پانی وادی میں موجود کئی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو بہا لے گیا۔ سیلابی پانی کے باعث امدادی ٹیموں کے لیے لاشیں تلاش کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔...
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر 14 اگست کو انہیں گرفتار بھی کیا جاتا ہے تو وہ ضمانت نہیں کروائیں گی ، یہ دن صرف جشن آزادی کا نہیں بلکہ حقیقی آزادی کا دن ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ وہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں، مگر جیل سے دو کلومیٹر دور ہی روک دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں صرف اس لیے ملاقات سے روک رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام باہر نہ آ سکے۔ گزشتہ ملاقات میں عمران خان نے واضح پیغام دیا...
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ہمیشہ اپنی اداکاری، مزاحیہ انداز اور بے دھڑک بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کا ایک مزاحیہ جملہ متنازع بن گیا۔ بشریٰ انصاری اپنی بہن اسماء عباس کے پروگرام ’پنجابی کُڑیاں‘ میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں اور بھارتی لیجنڈ لتا منگیشکر کی تعریف کی۔ بشریٰ انصاری کے بقول میں نے اپنے دوست سُدیش سے کہا کہ میں نورجہاں کی ساڑھی پہن چکی ہوں اب اگر ممکن ہو تو لتا جی کی کوئی پرانی ساڑھی لے آؤ۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ پھر لتا جی دنیا سے چلی گئیں تو میں نے کہا کہ اگر ساڑھی نہیں مل سکتی تو امیتابھ بچن کا موزہ ہی...
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان کے درمیان قیامِ امن کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد باقاعدہ ملٹری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ باجوڑ قومی جرگے اور طالبان کے درمیان 10 روز سے زائد مذاکرات جاری رہے، اس دوران مکمل فائر بندی رہی۔ جرگے نے طالبان کو قیامِ امن کے لیے علاقہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ صوبائی حکومت نے بھی عسکری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے جرگے کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح طور پر آپریشن کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کرفیو اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات بھی...
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے آرمی چیف کے بیان سے متعلق دیے گئے ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اور گمراہ کن بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ مبینہ "ایٹمی بلیک میلنگ" کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے۔ پاکستان کسی بھی طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، جس کا کمانڈ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا۔ کیا کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟۔ بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ نہیں معلوم کہ کتنے لوگ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ اب رولا پڑ گیا ہے تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا کہ کون کون وہاں جائیدادیں خرید رہا ہے۔ پرتگال میں جس کے ذریعے جائیدادیں خریدی گئیں اس شخص نے ان کی تصویریں بھی بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔ خواجہ آصف...
عراقی وزارت توانائی کے مطابق بلیک آؤٹ کی بنیادی وجہ صوبہ انبار میں واقع مرکزی پاور پلانٹ کی اچانک بندش ہے، فنی خرابی کے باعث پاور پلانٹ مکمل طور پر بند ہوگیا جس کا اثر قومی گرڈ پر پڑا اور یکے بعد دیگرے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے مختلف حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، کئی شہر اور دیہات تاریکی میں ڈوب گئے۔ عراقی وزارت توانائی کے مطابق بلیک آؤٹ کی بنیادی وجہ صوبہ انبار میں واقع مرکزی پاور پلانٹ کی اچانک بندش ہے، فنی خرابی کے باعث پاور پلانٹ مکمل طور پر بند ہوگیا جس کا اثر قومی گرڈ پر پڑا اور یکے بعد دیگرے متعدد علاقوں میں بجلی کی...
یقین نہیں آتا کہ اتنے بڑے مسئلے کا حل یوں چٹکی میں نکالے گا اور وہ بھی کون؟ قہرخداوندی چشم گل چشم عرف سوائین فلو عرف کوئڈنائنٹین۔لیکن ہوچکا ہے۔ اگرچہ اس کی بات بڑی حد تک ناقابل یقین ہے لیکن پھر بھی دل کو لگتی ہے ؎ گرچہ چھوٹی ہے ذات بکری کی دل کو لگتی ہے بات بکری کی ویسے بھی داناؤں نے کہا ہے کہ یہ مت دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ’’کیا‘‘ کہہ رہا ہے، مسئلہ یہ تھا کہ گاؤں میں ہرطرف ہر جگہ دینداری ہی دینداری نظر آرہی تھی جہاں پہلے صرف تین مسجدیں تھیں، وہاں اب سولہ مسجدیں ہیں اور جمعے کی نماز کے لیے باہر سڑک اور گلی میں بھی...
اسلام ٹائمز: بھارت کیلئے مناسب یہی ہے کہ موجودہ دور میں کشمیریوں پر مزید مظالم کرکے اپنے مستقبل کو اور زیادہ تلخ بنانے کے بجائے لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کے لوگوں کے مابین کاروبار، تعلیم، سیروسیاحت، اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے راستہ ہموار کرے۔ ہماری دانست میں بھارت کیلئے آج یہ سنہری موقع ہے کہ وہ جارحیّت اور قبضے کی تاریکی سے نکل کر اعترافِ جُرم کی شمع جلائے، نیز مقبوضہ وادی میں نہتّے عوام کے مدِّمقابل ہٹ دھرمی کے مظاہرے کے بجائے انسان دوستی اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے تاکہ پورے جنوبی ایشیا کا مستقبل روشن ہوسکے۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم پاکستان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کے احتساب کے حوالے سے سخت تنقید کی اور کہا کہ پچھلے 78 سال میں اس طبقے کا کوئی احتساب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے کبھی سوچا ہے کہ بیوروکریٹس کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ پرتگال میں جائیدادوں کی خریداری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لیے یہ بات نئی نہیں تھی، اور نہ ہی انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ اس معاملے پر اتنا شور مچے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب جب رولا پڑ چکا ہے، تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور میں ان کے نام بھی بتاؤں گا جو وہاں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ خواجہ...
بھٹ شاہ میں شاہ لطیف ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ماننے والے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکا سےکہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی لیکن مکمل ہم نے کی، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو تاریخی جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں شاہ لطیف ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ماننے والے ہیں۔ انہوں نے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 42 شعبوں،صنعتوں میں 102 سیکٹر،آڈٹ ماہرین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے) ایف بی آر نے 42 شعبوں کی فہرست تیار کی ہے جن میں آٹوموٹو سیکٹر، ایوی ایشن، بینکنگ، مشروبات، سیمنٹ، سیرامکس، کیمیکل، کوئلہ، ڈپارٹمنٹل اسٹورز، خوردنی تیل، تعلیم، الیکٹرانکس، فیڈ فرٹیلائزر، آٹے کی چکیاں، فوڈ امپورٹر، آئی ٹی، مینوفیکچرنگ، بیٹریز، کاپر مینوفیکچرنگ، موبائل مینوفیکچرنگ، پیپر، چپ بورڈ اور پیکجز مینوفیکچرنگ، پلاسٹک، پولٹری، پاور، رئیل اسٹیٹ، ریستوران اور مارکی، چاول کی ملیں، سروسز، شوگر، چائے، ٹیلی کام، ٹیکسٹائل اور تمباکو شامل ہیں۔آڈٹ مینٹورز اور سیکٹر ماہرین کی کوالٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ایچ آر کمپنیوں پر ہوگی جبکہ ایک سلیکشن کمیٹی...
راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلینڈر میں گیس لیکج تھی اور 48 سالہ شخص نے جیسے ہی سگریٹ سلگایا تو دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے یاسر خان 60 فیصد تک جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Tagsپاکستان
عراق کے شہر کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے 600 سے زائد زائرین کو سانس لینے میں دشواری کے باعث عارضی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزارت صحت عراق کے مطابق کربلا میں کلورین گیس کے اخراج کے بعد 621 افراد کو دم گھٹنے کی شکایت ہوئی، تاہم تمام مریض ضروری علاج کے بعد صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔ یہ واقعہ کربلا اور نجف کے درمیان واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن پر کلورین لیک ہونے سے پیش آیا۔ یہ راستہ ان لاکھوں شیعہ زائرین کے لیے اہم ہے جو امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے مزارات کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور اربعین کے موقع پر امام حسینؓ کی شہادت کی یاد مناتے...

بھارت اپنے آپ کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورۂ امریکہ کے دوران آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا ہے ۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ’’امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی ’’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘‘ ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے باعث فواد خان کی متاثر ہونے والی بھارتی فلم ریلیز کے لیے تیار بھارت کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ’’بھارت اپنے آپ کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا...
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکام نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز کے ذریعے اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتنوں کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص پانی جمع کرنے والے برتن کو نہیں ہٹاتا، تو اُسے 10,000 یوآن (تقریباً 1,400 امریکی ڈالر) تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کو...
ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ کے بحران پر بات چیت کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا اچھا اقدام ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ 1947ء میں اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہوئی جس میں طے ہوا کہ فلسطینی آزاد ریاست کا قیام عمل لایا جائے لیکن اس پر آج تک اقوام متحدہ عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پورا فلسطین، فلسطینی عوام ہے، نیتن یاہو کا اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں بڑے پیمانے پر نئے فوجی آپریشن شروع کرکے غزہ پر فوجی قبضہ کرنے کی منظوری کا فیصلہ قابل...
یقین کریں کامیابی ایسے ہی قدم نہیں چومتی، اور پھر ہمارے قدم جو غربت کی دلدل میں دھنسے ہیں انکو چومنا تو درکنار انکو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتی۔ لیکن کچھ قدم اس کیچڑسے باہر نکل ہی آتے ہیں لیکن انکو اس کیلئے بڑی قیمت چکانا پڑتی ہے۔ کارل مارکس نے کہا تھا ” انقلاب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مڈل کلاس طبقہ بنتا ہے ” ان کی نظریں آسمان اور پیر کیچڑ میں ہوتے ہیں” زندگی کی 37 خزائیں دیکھنے کے بعد آج جب میں ظلمت شب میں بستر پر خود کو گراتا ہوں تو بہت کچھ خیالات میں آتا ہے۔ کمرے میں ایکطرفہ میز پر پڑے برقی دیپک کی ہلکی دھیمی روشنی میں رات کے کئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت جلد نیا نقشہ جاری کرنے جا رہی ہے، جو ممکنہ طور پر 14 اگست یا اس سے پہلے سامنے آ سکتا ہے۔ ان کے مطابق، اس اقدام نے بھارت میں سیاسی و عوامی سطح پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔ رضوان رضی کے مطابق، پچھلے دو روز میں دونوں ممالک کی فضائی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے روسی ساختہ سخوئی اور مگ 29 طیارے اڑائے، لیکن یہ پروازیں پاک-بھارت سرحد سے 230 سے 250 کلومیٹر دور رہیں۔ اس کے برعکس، پاکستان کے میراج فائیو اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے صرف 3 کلومیٹر اندر تک پرواز کرتے دیکھے گئے۔ ان...
جموں و کشمیر کی 25 کتابوں پر پابندی کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی تاریخ پر بات کرتے تھے، وہ اسے بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی فاروق عبداللہ نے کہا کہ محمد علی جناح کا خیال تھا کہ کشمیر ایک مسلم ریاست ہے، یہ ان کے ساتھ چلے گا، جناح کا خیال تھا کہ کشمیر کہیں اور نہیں جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اس وقت انگریزوں نے یہی کیا تھا، اگر کوئی ہندو بادشاہ ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ تر مسلمان ہیں تو عوام کی مرضی ہوگی کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ کہاں جانا...

’’ سی سی ڈی نے 10 لاکھ مانگے ، جتنے ہوئے دیئے لیکن پھر بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا ، بوڑھی ماں عدالت پہنچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں کیئے جانے والے کئی انکاونٹرز پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اب ایک بوڑھی ماں بھی اپنے بیٹے کو پولیس مقابلے میں قتل کیئے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سریا بی بی نے انکشاف کیا کہ رات 2 سے 3 بجے پولیس ان کے گھر پر آئی اور بیٹے کو لے گئی ، جب ہماری ان سے بات چیت ہوئی تو اہلکاروں نے بیٹے کو چھوڑنے کیلئے 10 لاکھ روپے رشوت مانگی، پولیس والوں سے جب بات چیت طے ہو گئی تو کہنے لگے کہ تمہارے بیٹے کی ضمانت ہو جائے گی لیکن جب عدالت پہنچے تو بتایا گیا...
لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اب فتنہ اور فساد کی سیاست سے نکل کر استحکام اور ترقی کے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔ 14 اگست کو پاکستانی عوام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے اور دشمنوں کو واضح پیغام دیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ سے آزادی کے دعوے کرتے ہیں لیکن ان کے بیٹے امریکہ میں کانگریس مینوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنا اشتہار چھپوانا کون سی آزادی کی علامت ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا میں تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو...
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بحریہ ٹاؤن کے دفاتر کھلے ہیں جہاں لوگوں کی آمد و رفت جاری ہے لیکن وہ بحریہ میں پلاٹ خریدنے نہیں بلکہ اپنی سرمایہ کاری کے بارے میں پوچھنے آ رہے ہیں کہ آیا بحریہ ٹاؤن پشاور بنے گا یا ان کے پیسے ڈوب جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کراچی میں پلاٹوں کی قیمتیں کتنی گرگئیں؟ پشاور میں بحریہ ٹاؤن کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ عملہ دفتر میں موجود ہے لیکن بے یقینی اور مایوسی کا ماحول ہے۔ خرید و فروخت کی بجائے اسٹاف ہر ایک کو یہی بتاتا نظر آ رہا ہے کہ پشاور بحریہ ٹاؤن میں کافی حد تک کام ہوا ہے لیکن موجودہ حالات میں مزید پیش رفت شاید...
— تصویر بشکریہ رپورٹر کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز 2025 کے دوران سوالیہ پرچوں کے افشاء (لیک) سے متعلق تفتیشی رپورٹ آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ان کے دفتر میں پیش کی گئی۔یہ رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے چیئرمین ایم این اے عظیم الدین زاہد لکھوی، سب کمیٹی کے اراکین ایم این اے سبین غوری اور ایم این اے پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پیش کی۔ رپورٹ طلبہ، والدین اور ماہرین تعلیم کے شدید خدشات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے، جس میں امتحانات کی شفافیت، بین الاقوامی تعلیمی اصولوں کی بالا دستی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے سفارشات شامل کی گئی ہیں۔اراکین پارلیمنٹ نے...
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ویٹرنری ڈاکٹر فریحہ طلحہ نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ایک متاثر کن کہانی بیان کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ویٹرنری کا شعبہ والدین اور طلبا کےلیے عام طور پر دوسرا انتخاب ہوتا ہے، لیکن وہ اپنے شوق کی وجہ سے اس میدان میں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی اور والدہ سمیت گھر کے تمام افراد ویٹرنری کے شعبے کے خلاف تھے، لیکن ان کے والد نے خود جاکر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں ان کا داخلہ کروایا۔ ڈاکٹر فریحہ کا ابتدائی خیال تھا کہ وہ پالتو جانوروں خصوصاً بلیوں اور کتوں پر تحقیق کریں گی، لیکن کلاسز میں انہیں احساس ہوا کہ...
بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کو دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازعے کے بعد چھرا گھونپ کر قتل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے بھوگال بازار لین، جانگپورہ میں پیش آیا، جب آصف نے دو نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی اسکوٹی ہٹائیں جو ان کے گھر کے دروازے کے سامنے کھڑی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں دونوں ملزمان موقع سے چلے گئے لیکن بعد میں واپس آ کر آصف کو چھرا گھونپ دیا۔ پولیس کو تقریباً 7 اگست کو رات 10:30 بجے اطلاع ملی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر آصف کو شدید زخمی اور خون میں لت پت پایا۔ اسے فوری طور...
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علی گوہر ہاتھوں سے معذور ہیں مگر انہوں نے اپنی مجبوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا علی گوہر پاؤں سے پینٹنگ کرتے ہیں اور ان کی فنکاری صرف تصویری نہیں بلکہ حوصلے اور خود اعتمادی کا بھی پیغام ہے۔ مزید پڑھیے: پست قامت لیکن حوصلے بڑے، کوئٹہ کی باہمت بلانستہ کی موٹیویشنل کہانی یہ ویڈیو رپورٹ علی گوہر کی جدوجہد اور فن کے علاوہ معاشرتی رویوں پر بھی روشنی ڈالتی ہے اور یہ باور کراتی ہے کہ جب ارادہ مضبوط ہو تو کوئی کمی رکاوٹ نہیں بنتی۔ دیکھیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
قدرت نے ہمیں بہت سے عناصر Chemical Elementsسے نوازا ہے۔ سورج کے اندر ہائیڈروجن جلتی ہے تو نظامِ شمسی بخوبی چل رہا ہے۔آکسیجن ہماری فضاء میں موجود ہے تو ہم اسے سانس کے ذریعے جسم کے اندر لے جاتے ہیں اور ہمارا خون صاف ہوتا ہے۔ 1869میں روسی سائنسدان ڈیمتری منڈالیف نے ایٹم کے مرکزے میں پروٹانزProtons کی مقدار کی بنیاد پر پیریاڈِک ٹیبلPeriodic Table مرتب کیا۔کسی بھی ایٹم کے مرکزےNucleusمیں پروٹانز کی مقدار ہی کسی عنصرElementکو عنوان بخشتی ہے۔ اس ٹیبل کی ابتدا ہائیڈروجن کے عنصر سے ہوتی ہے کیونکہ ہائیڈروجن کے مرکزے میں صرف ایک پروٹان ہوتا ہے جس کے گرد ایک ہی الیکٹران گردش کر رہا ہوتا ہے۔ایٹموں کے مرکزے میں جوں جوں پروٹانز کی تعداد بڑھتی...
خیبرپختونخواحکومت کےفیلگ شپ منصوبے بی آرٹی پشاورمیں اڈیٹرجنرل آف پاکستان نے 28 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی: بی آر ٹی کے لاکھوں مسافر اہم ترین سہولت سے محروم سنہ 2019سے سنہ 2022 تک بی آرٹی کے مالی معاملات کے متعلق اڈیٹرجنرل آف پاکستان نے درجنوں بدعنوانیوں اوربے قاعدگیوں کی نشاندہی کی۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آرٹی کی 5بسوں میں فنی خرابی کے باعث مختلف اوقات میں آگ لگی۔ بسوں کی تمام تر مرمت کی ذمہ داری بس فراہم کرنے والوں کی تھی، لیکن اس مد میں بی آرٹی کوچلانے والی کمپنی ٹرانس پشاورکمپنی نے 11کروڑ روپے کی مرمت کی۔ رپورٹ کے مطابق 220 بسوں کےلیے حکومت...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئرصحافی سہیل وڑائچ نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور جب عمران خان کے پاس پیشکش لے کر گئے تو انہوں نے باقاعدہ جوتی اتار لی تھی ، عمران خان کو پیشکش کی گئی تھی کہ وہ بنی گالہ چلے جائیں اور سسٹم کو مانتے ہوئے خاموش بیٹھ جائیں ۔ سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آفر کی جاتی رہی ہے لیکن وہ اسے ناکافی سمجھتے ہیں، انہیں پیشکش کی گئی تھی کہ بنی گالہ چلے جائیں ، سسٹم کو مان لیں اور خاموشی سے بیٹھ جائیں، وہ اس پر راضی نہیں ہیں، علی امین گنڈا پور پیغام لے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئی جی کل احتجاج کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی آیا ہی نہیں‘ لگتا ہے لوگوں کو عقل آگئی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اب احتجاج کیلئے اس لیے نہیں نکل رہے کیوں کہ فتنہ، بے ہنگم شور شرابہ، گالی گلوچ، گریبان پکڑنے والی سیاست کارکردگی کے باعث دفن ہوکر رہ گئی ہے، کام صرف باتیں کرنے سے نہیں ہوتے بلکہ کام کرنے سے ہوتے ہیں، فساد فتنہ پھیلانے والے، گھیراؤ جلاؤ کرنے والے کیا جانیں عوام کی خدمت کرنے اور ان کے کام کرنے کا جذبہ کیا ہوتا ہے، ہم نے جرائم کا قلع...