2025-05-09@01:48:40 GMT
تلاش کی گنتی: 527
«کا شکریہ ادا کیا»:
(نئی خبر)
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک (Gölcük) اور اکساز (Aksas ) کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا ۔ ترکیہ میں قیام کے دوران ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر (Vice Admiral Ibrahim Ozden Kocer) نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر کو جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عمہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک (Gölcük) اور اکساز (Aksas ) کا دورہ کیا۔بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلی حکام نے جہاز کا استقبال کیا ،ترکیہ میں قیام کے دوران ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا۔ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر کو جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری مشق ماوی وطن کا انعقاد کیا گیا،مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جلد ہی لانچ ہونے والا آئی فون 17 سیریز میں ’آئی فون 17 ایئر‘ یا پھر ’آئی فون سلم‘ بھی شامل ہوگا جو معمول کے مطابق لانچ ہونے والے آئی فون مقابلے میں پتلا ہوگا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی نے ’آئی فون 17 ایئر‘ کے متعلق کچھ معلومات افشاں کی ہیں۔ یہ ماڈل آئندہ آئی فون 17 لائن اپ میں ’پلس‘ ورژن کی جگہ لے سکتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر ایپل کی جانب سے جاری کردہ سب سے پتلا آئی فون بھی ہو سکتا ہے۔ ’آئی فون 17 ایئر‘ ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہوگا؟ ٹی ایف سکیورٹیز انٹرنیشنل کے تجزیہ کار منگ چی نے...
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے بجائے مہنگی دے ہمیں منظور ہے مگر دے تو سہی۔ ایسی سستی بجلی کا کیا کرنا جس کی وجہ سے آئے روز گھریلو الیکٹرانک کا سامان جل کر تباہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی مکمل طور پر جام کر دیا۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام سمیت طلبہ و طالبات کا جینا بھی دو بھر کر دیا، گھریلو خواتین عاجز آ کر رہ گئیں، تاجر برادری بری طرح متاثر جب کہ بینکوں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔سستی بجلی نے تمام مکاتب فکر کو بری طرح چکرا کر رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بجلی تو...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد فیز ٹو کی رہائشی مسمات فوزیہ مگسی زوجہ ریاض مگسی نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کو مبینہ اغواء کرنے والے بااثر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے بیٹی اور اس کے معصوم بچے کو بازیاب کرا کر ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسمات فوزیہ مگسی نے الزام عائد کیا کہ با اثر ملزمان طارق مگسی، نادر مگسی، مظفر مگسی، مسمات نور مگسی اور دیگر نے میری بیٹی کو اغوا ء کر کے مظہر مکسی نامی شخص سے زبردستی نکاح کرایا جس کے بعدمیری بیٹی نے ایک بیٹے کو جنم دیا، کچھ دن بعد بیٹی واپس گھر آگئی اور وہ میرے...
سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے ایک وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے سیالکوٹ کی نمائندگی کرنے والی صنعتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ایکسچینج میں برآمدات کی سہولت، سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروباروں کے لیے برطانیہ کی مارکیٹ تک رسائی کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی۔
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملکدوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا، عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی۔عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی ۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل...
اسلام آباد / ہنگو (نمائندہ جسارت+ آن لائن) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ 100 روز سے بند مرکزی شاہراہ کھولنے کے لیے صوبائی حکومت نے مرکزی شاہراہ کے ساتھ قائم نجی بنکرز کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے اور اب تک 2 گاؤں میں کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہنگو انتظامیہ نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھا ہے کہ کرم کے لیے ٹرکوں کی نقل و حمل کی پیشگی اطلاع نہیں، ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتاہے، غذائی اجناس کے قافلے کے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کرم میں صوبائی حکومت نے مرکزی شاہراہ کے ساتھ قائم نجی بنکرز کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سویلینز کے ٹرائل کیلئے فوجی عدالتوں میں پیش کردہ شواہد کا جائزہ لینے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کی سماعت کی جہان جسٹس امین الدین خان نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ ’کون سے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے؟ مقدمات منتقل کیوں ہوئے اس کو مختصر رکھیے گا، ججز کے اس حوالے سے سوالات ہوئے تو آخر میں اس کو بھی دیکھ لیں گے‘۔ اس کے جواب میں خواجہ حارث نے بتایا کہ ’سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کی سیکشن 59 (4)...

کرم کیلئے ٹرکوں کی نقل و حمل کی پیشگی اطلاع نہیں، ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے: ہنگو انتظامیہ کا کمشنر کوہاٹ کو خط
—فائل فوٹو ضلعی انتظامیہ ہنگو نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ٹرکوں کی نقل و حمل کی ضلعی انتظامیہ ہنگو کو پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی۔خط میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کو کرم کانوائے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی، آگاہ نہ کرنے پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ غذائی اجناس کے قافلے کے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے کرم، مورچوں کی مسماری شروع، اسلحہ بھی جمع کیا جائیگا، ٹیمیں تشکیل کرم میں احکامات کے باوجود بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے قافلے کی نقل و حرکت کے بارے میں...
برین اسٹروک کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار تیکو تلسانیہ کی صحت کے بارے میں ان کی بیٹی، اداکارہ شیکھا تلسانیہ نے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔ شیکھا نے اتوار کو انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے 70 سالہ والد کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور تیکو تلسانیہ کو جمعہ کے روز برین اسٹروک کے بعد ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ والد کے برین اسٹروک کے بعد اپنے پہلے بیان میں شیکھا نے اس لمحے کو جذباتی قرار دیا اور مشکل وقت میں مداحوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) حکومتِ پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیر انتظام 11 اور 12 جنوری 2025 کو ایک اہم عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس کانفرنس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندگان، علما، دانشور، اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا اور اس حوالے سے موجود ثقافتی اور سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔کانفرنس کے اختتام پر (اسلام آباد اعلامیہ) جاری کیا گیا، جس میں لڑکیوں کی تعلیم کو بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا۔اعلامیہ میں زور دیا...
کراچی: شہر قائد کے نالوں میں توسیع کے منصوبے کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہونے والے متاثرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع اور شدید کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کراچی بچاؤ تحریک کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر متاثرین نے احتجاج کیا، احتجاج میں گجر، اورنگی و محمود آباد نالہ متاثرین شریک تھے جنہوں نے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نالہ متاثرین کو فوری طور پر متبادل زمینیں اور تعمیراتی معاوضہ فراہم کیا جائے، مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے 2023 ،2021، اور 2024 کے...

واضح پیغام دیتے ہیں اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے، تعلیمی کانفرنس کا اعلامیہ جاری
فوٹو: پی آئی ڈی مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ شرکاء واضح پیغام دیتے ہیں کہ اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں رابطہ اسلامی اور مسلم ورلڈ لیگ نے 2 روزہ تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں او آئی سی، اقوام متحدہ، رابطہ اسلامی سمیت دنیا بھر سے مفکرین و ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس میں لڑکیوں کی تعلیم کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے، کانفرنس میں ہوئے معاہدوں کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر اسلام آباد میں 2 روزہ عالمی کانفرنسکانفرنس سے خطاب کرتے...
سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے بلکہ یہ عوام اور حکومت کا پیسہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے، اس کا جائزہ میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر کرے گی۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین...
حکومتِ پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیر انتظام 11 اور 12 جنوری 2025 کو ایک اہم عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:طالبان نے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے وہ خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی اس کانفرنس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندگان، علما، دانشور، اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا اور اس حوالے سے موجود ثقافتی اور سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔ کانفرنس کے اختتام پر (اسلام آباد اعلامیہ) جاری...
فیصل آباد: جنرل اسپتال سمن آباد کی انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے فیصل آباد (جسارت نیوز) جنرل اسپتال سمن آباد میں مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی اور ڈیلیوری کیسز میں انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف جماعت اسلامی پی پی 116 کے کارکنان نے امیر زون رانا طہ خان اور صدر عوامی و سیاسی اُمور میاں اعجاز حسین کی قیادت میں احتجاج کیا، جس میں میاں عتیق الرحمن، عمران رشید، میاں منیب الرحمن، میاں الطاف حسین، جاوید اسلم ساہی، سید غضنفر حسین شاہ سمیت اہل علاقہ نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے انتظامیہ کے رویے اور علاج کی عدم فراہمی کے خلاف شدید نعرے...
نجی ٹی وی کے مطابق سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے تبصرے میں کہا ہے کہ رپبلکن کی جماعت اب ٹرمپ کی جماعت ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ٹرمپ کیپٹل ہل اور واشنگٹن کو مکمل طور پر اپنے قبضہ کر لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ یہ ہے کہ بیورو کریسی کو کم کیا جائے ، وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے اور وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے، لوگ سمجھ رہے ہیں ٹرمپ ایک ہتھوڑا لے کر آئے گا اور سب کو کیل سمجھے گا۔ انہوں ںے کہا ہے...
اسکاٹ لینڈ :اسکاٹ لینڈ میں پندر برس کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ میٹ آفس کےمطابق ہائی لینڈز کےعلاقے الٹنہارا میں درجہ حرارت منفی اٹھارہ اعشاریہ نوتک گرگیا،اس علاقے میں کم ترین درجہ حرارت دو ہزاردس میں منفی بائیس اعشاریہ تین ریکارڈکیا گیا تھا،شدید سردی کے باعث ہائی لینڈز میں پچاس سے زائد اسکولوں کو بند کیا گیا۔ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نےامبر الرٹ کو چودہ جنوری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،الرٹ میں پینسٹھ برس سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔ برطانوی حکومت کےمطابق شدید سردی کے باعث پانی کی پائپ لائن پھٹنے کے واقعات میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے کورونا ویکسین پر مواد سینسر کرنے کیلئے فیس بک کو مجبور کیا تھا، مارک زکر برگ کادعویٰ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)فیس بک میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے فیس بک پر کوویڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد سینسر کرنے پر مجبور کیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی کے مالک، ٹیک جائنٹ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مارک زکر برگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں یہ کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا، جسے ہم نے تسلیم نہیں کیاجس پر بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کافی کچھ کہا گیا مگر ہم سچی چیزوں کو ختم کرنے والے نہیں ہیں، یہ تو مضحکہ خیز ہے۔عالمی میڈیا...
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آفس کا افتتاح کر دیا۔ ہیڈ آفس کے افتتاح کی تقریب میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال کراچی نے تاریخی سنگ میل عبورکرلیا چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے فلاحی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن صرف دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں شامل نہیں ہورہا بلکہ مارکیٹ کی قیادت کرنے پہنچا ہے۔احمد علی ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کا مقصد نئے معیار کی الٹرا لگژری زندگی متعارف کروانا ہے، پروجیکٹ میں ٹاؤن ہاؤس، اپارٹمنٹس، اسکول اور کالج تعمیر کیا جائے گا۔ہیڈ آف گلوبل...
اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارا چنار کے امن و امان، کانوائے، غذائی اجناس و ادویات کی ترسیل نیز کراچی کے حالیہ واقعات میں ایک سیاسی جماعت کے شدید منفی و منافقانہ کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان کی جانب سے پاراچنار کے مسئلے اور کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے دباؤ پر پولیس گردی کے نتیجے میں دو شہادتوں، بے گناہ اسیروں، بلاجواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات نیز زخمیوں کے علاج کے حوالے سے پاکستان کے جید علماء کرام کا ایک مشاورتی اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا نعیم الحسن کے علاوہ...
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو معروف اداکارائیں ہانیہ عامر اور ماہرہ خان شادیوں کے اس سیزن میں اپنے منفرد اور دلکش منیش ملہوترا کے ملبوسات کی بدولت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ دونوں اداکاراؤں نے اپنی شاندار اور روایتی ڈریسنگ سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ہانیہ عامر نے حالیہ شادی میں منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ خوبصورت لیونڈر ساڑھی پہنی۔ ساڑھی پر نفیس کڑھائی اور دلکش ایمبرائیڈری نے اس کے حسن کو مزید نکھارا۔ ہانیہ نے ہیرے کے زیورات کے ساتھ اپنے انداز کو مکمل کیا، جس نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔ View this post on Instagram A post...
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی کے مخصوص ملزمان کے ملٹری ٹرائل پر سوالات اٹھا دیے کہ کس کا ملٹری ٹرائل ہوگا کس کا نہیں یہ کون طے کرے گا؟ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی. سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بینچ نے 9 مئی کے مخصوص ملزمان کے ملٹری ٹرائل پر سوالات اٹھا دیے، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ دائرہ اختیارکون طےکرتاکس کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگاکس کا نہیں؟۔جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تمام ملزمان کی ایف آئی آر تو ایک جیسی تھی، یہ تفریق کیسے...